ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۸
الدله
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
اس کا مطلب جو میں سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ صداقتیں تو پہلے سے موجود تھیں مگر لوگوں نے
ان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مثیل اور
بروز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت سے پہلے مسلمانوں کے پاس ہر قسم کی مکمل
ہدایات موجود تھیں مگر انہوں نے بد قسمتی سے ان چیزوں کو استعمال نہ کیا۔ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بروز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے تو آپ نے
انہی چیزوں سے دنیا کے نقشہ کو بدل دیا۔ چنانچہ دیکھو قر آن کریم سینکڑوں سال سے مسلمانوں
میں موجود تھا مگر ان لوگوں نے اس کو غور و فکر اور تدبر سے نہ پڑھا اس لئے ان کو کوئی فائدہ نہ پہنچ
سکا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اسی قرآن کریم کو دنیا کے سامنے پیش کیا تو
ایسے اعلیٰ مطالب بیان کئے کہ آج دنیا ان کو سن کر سر دھنتی ہے اور کہتی ہے کہ قرآن کریم میں کس
قدر کمالات ہیں اور کس قدر حقائق و معارف ہیں ۔ اس علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا
رسول ان میں خود آیا ظاہر میں ہو یا خواب میں بہر حال یہ تو ایک واضح امر ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا میں ایک عظیم الشان انقلاب رونما ہوا۔
اس کے بعد میں جماعت کو بعض اور اہم فرائض کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جن میں سے
پہلا یہ ہے کہ تبلیغ پر خاص طور پر زور دیا جائے ۔ اس دفعہ یہاں دہلی میں میرے لئے ایک حیرت
انگیز بات یہ ہوئی ہے کہ اب دلی والوں نے کج بحثی کو چھوڑ دیا ہے ورنہ اس سے پہلے جب کبھی
مجھے یہاں آنے کا اتفاق ہوا دہلی کے ہر قسم کے لوگ مجھ سے ملنے کے لئے آیا کرتے تھے اور
عجیب عجیب قسم کی بحث شروع کر دیا کرتے تھے اور کسی نے بھی کبھی کوئی معقول بات نہ کی تھی ۔
مجھے یاد ہے میں اُس وقت چھوٹا سا تھا میں یہاں آیا اور اپنے رشتہ داروں کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا
حیدر آباد کے ایک رشتہ کے بھائی بھی ہماری رشتے کی اس نانی کے پاس ملنے آئے تھے جن کے
حضرت اماں جان ٹھہری ہوئی تھیں انہوں نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا یہ لڑکا
کون ہے؟ نانی نے کہا کہ فلاں کا لڑکا ہے یعنی حضرت اماں جان کا نام لیا۔ حضرت اماں جان
کا نام سن کر وہ مجھے کہنے لگے تمہارے ابا نے کیا شور مچا رکھا ہے؟ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام کے
خلاف کئی قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ اُس وقت میری عمر چھوٹی تھی مگر بجائے اس کے کہ میں
پاس

انوار العلوم جلد ۱۸
لد ولد
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
گھبراؤں چونکہ مجھے وفات مسیح کی بحث اچھی طرح یا دتھی میں نے وفات مسیح کے متعلق بات
شروع کر دی۔ میں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو صرف یہ کہتے ہیں کہ
حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور اس زمانہ میں جو مسیح موعود اور مہدی آنے والا ہے
وہ اسی اُمت میں سے آئے گا۔ مجھے قرآن کریم کی ان آیات میں سے جن سے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کی وفات ثابت ہوتی ہے ۔ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَي کے والی
آیت یاد تھی گو میں نے اس کے متعلق سارے مضمون کو اچھی طرح کھول کر بیان کیا تو وہ حیران
ہو کر کہنے لگے واقعی اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں مگر یہ
مولوی لوگ کیوں شور مچاتے ہیں ۔ میں نے کہا یہ بات تو پھر اُن مولویوں ہی سے پوچھئے ۔ اس پر
ہماری نانی نے شور مچا دیا کہ تو بہ کرو تو بہ کرو ، اس بچہ کا دماغ پہلے ہی ان باتوں کو سن کر خراب ہوا
ہوا تھا تم تصدیق کر کے اسے کفر پر پکا کرتے ہو۔
ہم لوگوں سے اس قسم کے کفر کے فتوے سنا کرتے تھے مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ میرے
عزیز رشتہ دار اور دوسرے ملنے والے لوگ جن میں ہر طبقہ کے لوگ شامل ہیں مجھ سے ملنے آتے
ہیں مگر بہت کم کج بحثی کرتے ہیں اور اب دہلی والوں میں کیا چھوٹے اور کیا بڑے ، کیا وکلاء اور
کیا ڈاکٹر ، کیا آفیسرز اور کیا کلرک سب کی کایا پلٹی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے رویا میں دیکھا تھا کہ دہلی والوں کے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں شراب جو کچھ
میرے تجربہ میں آیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دہلی والوں کے دلوں پر جو تالے لگے ہوئے
تھے وہ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے کھل رہے ہیں پس جماعت دہلی کو تبلیغ کی طرف خاص طور پر
توجہ کرنی چاہئے ۔ جب تک تم میں سے ہر احمدی اپنے اندر ایک جنون کی سی کیفیت نہ پیدا کرے
اور جب تک تم میں سے ہر احمدی دین کے کام کو خود اپنا کام نہ سمجھے تم مؤمن کامل نہیں بن سکتے ۔
تمہارے ذمہ قلوب کو فتح کرنے کا کام ہے اور قلوب فتح نہیں ہوا کرتے جب تک انسان دیوانہ
وار اس کام کے پیچھے نہ لگ جائے اور یہ نہ سمجھ لے کہ اس کام کو میں نے ہی کرنا ہے۔
پس مؤمن وہی ہے جو یہ سمجھے کہ اس کام کا سرانجام دینا صرف میرے ہی ذمہ ہے ۔ ایک
جلسہ سالانہ پر بھی میں نے کہا تھا اور اب پھر کہتا ہوں کہ سب مؤمن یہ عہد کر لیں کہ وہ چھوٹا محمد

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۵۵
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) بننے کی کوشش کریں گے۔ جب تک تمام مؤمن چھوٹے محمد (صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ) نہیں بن جاتے ان کی زندگی دین کے لئے کچھ بھی مفید نہیں ہو سکتی ۔ چھوٹا محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم ) بننے کے یہ معنی ہیں کہ تم میں سے ہر شخص اپنے متعلق یہ سمجھ لے کہ ساری دنیا
کو تبلیغ اسلام پہنچانے کی ذمہ داری صرف اور صرف مجھ پر عائد ہوتی ہے اور ساری دنیا کو
ہدایت دینا مجھ پر فرض ہے ۔ میری عمر انیس سال کی تھی اور میری تعلیم بھی بہت کم تھی جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہوئے اُس وقت میں نے کچھ لوگوں کو باتیں کرتے سنا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات بے وقت ہوئی ہے ابھی تو فلاں فلاں پیشگوئی بھی پوری
نہیں ہوئی اس سے کمزور ایمان والے لوگوں کو ٹھوکر لگنے کا اندیشہ ہے اور کئی لوگوں کے ایمان
خراب ہو جائیں گے ۔ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ اگر کوئی مخالف فلاں فلاں پیشگوئی کے
متعلق اعتراض کرے گا تو ہم اسے کیا جواب دے سکیں گے ۔ ان سب باتوں کو سن کر میں نے
اندازہ لگایا کہ جماعت میں سے بعض کے قدم لڑکھڑا رہے ہیں پس میں فوراً حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی لاش کے سرہانے جا کھڑا ہوا اور خدا تعالیٰ کو مخاطب کر کے میں نے عہد کیا کہ اے
خدا! اگر ساری جماعت بھی احمدیت سے پھر جائے گی تو تیرے ہی فضل سے اور تیری ہی مدد سے
میں اکیلا اس تعلیم کو دنیا میں پھیلاؤں گا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بروز کامل
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ تو نے ہمیں عطا کی ہے ۔ یہ عہد کیا تھا یہ عہد میرا نہ تھا بلکہ
یہ عہد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا کیونکہ ساری دنیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد ہے اور میں بھی اُس
وقت محمدؐ کے تصرف میں تھا۔ پس جب تک تم میں سے ہر احمدی چھوٹا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں
بن جا تا تم کامیابی کا منہ ہرگز نہیں دیکھ سکتے ہر شخص یہ عہد کرے کہ میں چھوٹا محمد ( صلی اللہ علیہ
وسلم ) بننے کی کوشش کروں گا۔ مجھے تعجب آتا ہے کہ جب لوگ دوسرے کو دیکھ کر یہ کہتے ہیں فلاں
یہ کام نہیں کرتا ہم کیوں کریں لیکن کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اگر کسی شخص کے کپڑوں میں آگ لگ
جائے اور اس کا بدن جلنے لگ جائے تو دیکھنے والے لوگ اسے دیکھ کر جلنے لگ جائیں گے اس
لئے کہ یہ جو جل رہا ہے ہم بھی جلتے ہیں مگر آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا۔ اس کی وجہ صرف یہی ہے
کہ لوگ دوسروں کی اچھی باتیں تو لے لیتے ہیں مگر بُری باتیں لینا پسند نہیں کرتے ۔ کتنا ہی

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۵۶
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
بد قسمت وہ شخص ہے جو یہ کہے کہ فلاں چونکہ دین کی خدمت نہیں کر رہا اس لئے میں بھی نہیں کرتا
اس لحاظ سے تو اسے چاہئے کہ جب وہ کسی دوسرے کے مکان میں آگ لگتی دیکھے تو گھر آ کر
اپنے مکان کو جلا ڈالے یا وہ کسی دوسرے کو کنویں میں گرتا دیکھے تو اس کے پیچھے ہی وہ اپنے آپ
کو کنویں میں گرا لے مگر وہ کبھی ایسا کرنے کو تیار نہیں ہوگا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ مکان کو جلا ڈالنے
سے نقصان ہوگا اور کنویں میں گرنے سے جان جانے کا اندیشہ ہے۔ کاش ! ایسا آدمی سمجھ سکتا کہ
جس شخص کو وہ دین کے کاموں میں مردہ دیکھ رہا ہے اُس کی نقل کرنے سے وہ خود بھی مردہ ہو
جائے گا۔ پس اگر تم لوگوں میں ایمان ہے تو یہ سمجھ لو کہ آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
دنیا میں تمہارے سوا کوئی بھی قائم مقام نہیں ، اگر تم چھوٹے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بن جاؤ تو عمر
وزید اور بکر کا تمہیں خیال بھی نہیں آ سکتا کہ وہ کیا کر رہا ہے اور میں کیا کر رہا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ صرف تو دین اسلام کے پھیلانے
کا ذمہ دار ہے یہ نہیں فرمایا کہ باقی مسلمان بھی ذمہ دار ہیں اس کا مطلب یہی ہے کہ اسلام کا
پھیلا نا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد ہے ۔ پس جو شخص اپنے آپ کو محمد رسول اللہ کا
عاشق سمجھتا ہے اُس کے ذمہ بھی یہ کام ہے ہاں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ
نہیں کرتا اور اپنے آپ کو غیر سمجھتا ہے اُس پر کوئی دعوی نہ ہمیں ہے نہ اسلام کو ۔ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ لَ
کہ اے محمد ! ( ع ) ان لوگوں پر یہ بات واضح کر دے کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت کرنا چاہتے
ہو تو تم محمد ﷺ کے متبع بن جاؤ یعنی چھوٹے محمد ( ﷺ ) بن جاؤ جب ایسا کرو گے تو سمجھ لو کہ
صلى الله
عروسه۔
صلى الله
ل
تم کامیاب ہو گئے ۔ پس اصل ایمان یہ ہے کہ ہر شخص یہی سمجھے کہ میں ذمہ دار ہوں اور اگر وہ
اپنے آپ کو ذمہ دار نہیں سمجھتا تو وہ بے ایمان ہے اور وہ مؤمن کہلانے کا حق دار نہیں ہو سکتا ۔ کیا
تم خیال کر سکتے ہو کہ محمد (ﷺ) جہاد سے انکار کر دیا کرتے تھے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم دین کی
صلى الله
خدمت سے انکار کر دیا کرتے تھے ، کیا تم کہہ سکتے ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ اسلام نہیں کیا
کرتے تھے اس عذر پر کہ عتبہ یا شیبہ یہ کام کیوں نہیں کرتے ۔ عتبہ اور شیبہ نے تو خدا تعالیٰ کی
باتیں نہیں سنی تھیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی باتیں سنی تھیں اس لئے ان

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۵۷
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
کے دل میں کبھی یہ خیال بھی نہیں آ سکتا تھا کہ فلاں شخص دین کی خدمت نہیں کرتا اس لئے مجھے بھی
نہیں کرنی چاہئے یا فلاں شخص جہاد میں شامل نہیں ہوتا مجھے بھی جہاد میں شریک نہیں ہونا چاہئے ۔
غزوہ حنین میں رسول کریم اکیلے رہ گئے مگر پھر بھی آپ دشمن کی طرف آگے بڑھتے
صلى الله
۔
چلے گئے ۔ حضرت ابو بکر نے آپ کو دشمن کی طرف بڑھتے دیکھا تو اس خیال سے کہ کہیں دشمن کی
طرف سے آپ کو کوئی گزند نہ پہنچ جائے دوڑ کر رسول کریم ﷺ کے پاس پہنچے اور آپ کے فیچر
کی باگ پکڑ لی اور عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ﷺ آپ پیچھے ہٹ جائیں کیونکہ خطرہ ہے کہ دشمن
کی طرف سے کہیں آپ کو کوئی آنچ نہ پہنچ جائے لیکن آپ نے کہا میرے خچر کی باگ چھوڑ دو یہ
صلى الله
عروس
کہہ کر رسول کریم ﷺ آگے بڑھے اور زور سے کہا
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ )
اور فرمایا اس وقت میرا یہ کام نہیں کہ میں پیچھے ہٹ جاؤں کیونکہ میں خدا تعالیٰ کا سچا نبی ہوں اور
یہ خیال کر کے کہ لوگ مجھے خدا نہ سمجھنے لگ جائیں اور شرک میں مبتلا نہ ہو جائیں اس لئے فرمایا
أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ یعنی میری اپنی ذات پر کچھ نہیں یہ تو سب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے
اور میں بھی تمہاری طرح خدا تعالیٰ کی مخلوق ہوں ۔ یہ وہ ایمان ہے جس کے ساتھ دنیا کی ملونی
نہیں ہوتی اگر کسی شخص کے دل میں ایک منٹ کے سینکڑویں حصہ کے لئے بھی یہ خیال پیدا ہو
جائے کہ جو کچھ میرے اندر ہے وہ میری اپنی لیاقت سے ہے اور نَعُوذُ بِاللهِ ) خدا کا اس میں
کچھ دخل نہیں تو وہ شخص بے ایمان ہے اسے چاہئے کہ تو بہ کرے اور خدا تعالیٰ سے معافی کا
خواستگار ہو ورنہ وہ کفر کی حالت میں ہوگا ۔ جب تک کوئی شخص ایماناً واحتساباً کام نہ کرے
اور خدا تعالیٰ کی طرف سے عائد شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش نہ کرے وہ مؤمن
کہلانے کا مستحق نہیں ۔ ایمانا تو اس طرح کہ وہ مؤمن ہونے کی حیثیت میں ہر کام خدا کے لئے
کرے ے اور خدا تعالیٰ کے ہر حکم کو پورا کرنے کی کوشش کرے اور احتساباً اس طرح کہ وہ دل
میں پختہ یقین رکھے کہ اللہ تعالیٰ اُس کے عمل کو ضائع نہیں کرے گا۔ جب تک یہ دونوں باتیں نہ
ہوں ایمان کامل نہیں ہو سکتا ۔
اگر کوئی کہے کہ باقی لوگ جو نہیں کرتے اس لئے مجھے بھی نہیں کرنا چاہئے تو ایسے شخص کا

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۵۸
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
ایمان مٹ گیا اور وہ سیدھا جہنم میں جائے گا۔ محمد رسول اللہ ﷺ ایسا نہیں کہہ سکتے تھے ، حضرت
لى الله ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور حضرت علی کوئی بھی تو ایسا نہیں کہہ سکتے تھے رسول کریم ہے
کے بعد جب زکوۃ کے مسئلہ کے اختلاف کی وجہ سے عرب کے ہزاروں لوگ مرتد ہو گئے اور
مسیلمہ مدینہ پر حملہ آور ہوا تو حضرت ابو بکر کو جو اُس وقت خلیفہ تھے اطلاع پہنچی کہ مسیلمہ ایک
لاکھ کی فوج لیکر حملہ آور ہو رہا ہے اُس وقت کچھ لوگوں نے حضرت ابو بکر کو یہ مشورہ دیا کہ چونکہ
اس وقت ہم ایک نازک دور میں سے گزر رہے ہیں اور زکوۃ کے مسئلہ پر اختلاف کی وجہ سے
لوگ ارتداد اختیار کرتے جارہے ہیں اور ادھر مسیلمہ ایک بہت بھاری فوج کے ساتھ حملہ آور
ہوا ہے اس لئے ان حالات کے پیش نظر قرین مصلحت یہی ہے کہ آپ زکوۃ کا مطالبہ سر دست
نہ کریں اور ان لوگوں سے صلح کر لیں ۔ حضرت ابو بکر نے ان خدشات کی ذرا بھی پروا نہ کرتے
ہوئے ان مشورہ دینے والوں سے کہا کیا تم مجھے وہ بات منوانا چاہتے ہو جو خدا تعالیٰ اور اس کے
الله
عروسه
صلى الله
عروسه
رسول ﷺ کے احکام کے صریح خلاف ہے۔ زکوۃ کا حکم خدا تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی
صلى الله طرف سے ہے اس لئے میرا فرض ہے کہ میں خدا اور اس کے رسول ﷺ کے احکام کے تحفظ کے
لئے ہر ممکن کوشش کروں ۔ صحابہ نے پھر کہا کہ حالات کا تقاضا یہی ہے کہ صلح کر لی جائے۔
حضرت ابو بکر نے فرمایا اگر آپ نہیں لڑنا چاہتے اور دشمن کے مقابلہ کی تاب نہیں لا سکتے تو آپ
لوگ جائیں اور اپنے گھروں میں جا کر بیٹھیں خدا کی قسم ! میں دشمن سے اُس وقت تک اکیلا
لڑوں گا جب تک وہ اونٹ کے گھٹنے باندھنے کی رسی بھی اگر زکوۃ میں دینی تھی اسے ادا
نہیں کر دیتے اور جب تک میں ان لوگوں کو زکوۃ دینے کا قائل نہ کرلوں گا ان سے کبھی صلح نہ
کروں گا ۔ پس حقیقی ایمان کی یہی علامت ہوا کرتی ہے۔
جب کسی شخص کے اندر یہ عزم پیدا ہو جائے کہ یہ کام خود میرا ہی ہے وہ اپنے دائیں بائیں
والوں کی طرف نہ دیکھے کہ وہ کیا کر رہے ہیں ، وہ اپنے ساتھی کی طرف نہ دیکھے کہ وہ کیا کر رہا
ہے، وہ اپنے کسی عزیز اور رشتہ دار کو نہ دیکھے کہ وہ کیا کر رہا ہے تب جا کر وہ حقیقی مؤمن کہلانے کا
حقدار ہو گا ورنہ اس سے گھٹیا ایمان کسی کام کا نہیں ۔ قیامت کے دن خدا تعالیٰ ایسے گھٹیا ایمان
والوں کا ایمان ان کے منہ پر مارے گا اور کہے گا کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم میں سے ہر

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۵۹
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
ایک اپنے اپنے دین کا اکیلا ذمہ دار ہے امیر اور سیکرٹری وغیرہ تو دنیا کے انتظام کے ماتحت ہیں
قرآن کریم کا انتظام تو یہی ہے کہ تم خود ہی مربی ہو، تم خود ہی معلم ہو، تم خود ہی قاضی ہو، تم خود
ہی تعلیم دینے والے ہو تم خود ہی نماز پڑھانے والے ہو اور تم خود ہی فرداً فردا دین کے ہر قسم
کے کاموں کے ذمہ دار ہو۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مثال تمہارے سامنے موجود ہے انہوں نے کمزوری دکھائی اور
اللہ تعالیٰ سے مدد کے طور پر ایک آدمی مانگ لیا۔ قرآن کریم میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
زبان سے یہ دعا آتی ہے کہ واجْعَلْ لِي وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي 2 اے اللہ تعالیٰ ! میں اکیلا اس
ذمہ داری کو نہیں نبھا سکتا مجھے میرے ہی اہل میں سے ایک وزیر عطا فرما۔ موسیٰ علیہ السلام نے تو
کمزوری دکھائی اور اپنی مدد کے لئے ایک آدمی مانگ لیا مگر محمد رسول اللہ ﷺ نے تو ایک بھی نہ
مانگا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تو کہا تھا مجھے ایک وزیر چاہئے مگر محمد رسول اللہ ﷺ نے کہا میں
خدا تعالیٰ کے رستہ میں جان دے دوں گا مگر قدم پیچھے نہ ہٹاؤں گا ۔ میری جان بھی خدا تعالیٰ کی
راہ میں قربان ہونے کے لئے ہر وقت حاضر ہے۔
الله
صلى الله
جنگ تبوک کے لئے جب رسول کریم ﷺ باہر نکلے رومی قوم سے جنگ تھی رومی بہت
لى الله
طاقتور قوم تھی اور وہ بہت بڑے لشکر کے ساتھ اور اس وقت کے جنگ کے ہر قسم کے سازوسامان
سے آراستہ و پیراستہ ہو کر مکمل تیاری کر کے آئے تھے ۔ صحابہ ڈرتے تھے کہ کہیں رسول کریم ہے
کو دشمن کے ہاتھوں سے کوئی آنچ نہ آجائے کیونکہ پچاس پچاس اور ساٹھ ساٹھ رومیوں کے
مقابلہ میں صرف ایک ایک مسلمان تھا اور پھر رومی لشکر اُس زمانے کے لحاظ سے پورے طور پر
مسلح تھا اُس کے پاس تیر بھی تھے، نیزے بھی تھے اور پتھر برسانے والی مـنـجـنـيـقـيـس اور
دوسرے گولہ باری کے بھی سامان تھے ، اِدھر مسلمانوں کے پاس تیر، نیزے اور تلوار میں بھی
پوری نہ تھیں ، پھر مسلمانوں کی تعدا د بھی نہایت قلیل تھی مگر با وجود اس بے سروسامانی کے اور
قلیل التعداد ہونے کے صحابہ دشمن سے بالکل مرعوب نہ تھے اور وہ اپنی زندگی کا واحد مقصد ایک
ہی سمجھتے تھے وہ یہ کہ وہ رسول کریم ﷺ کے دائیں اور بائیں ، آگے اور پیچھے لڑتے ہوئے اپنی
جانوں کو قربان کر دیں گے مگر رسول کریم ﷺ کو ہرگز دشمن کی طرف سے کوئی آنچ نہ آنے دیں
صلى الله
روس

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۰
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
صلى
گے۔ مسلمانوں کی بے سروسامانی کی حالت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ابو موسیٰ اشعری
جو کچھ نو مسلموں کو ساتھ لیکر شام سے آئے تھے انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں عرض کیا يَا رَسُولَ الله ﷺ ہمیں آپ کوئی ایسی چیز دیں جس سے ہم میدانِ جنگ میں پہنچ
سکیں ۔ بعض مفسرین اس کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سواری کے لئے اونٹ مانگے تھے مگر
ابو موسیٰ اشعریؓ جو مانگنے گئے تھے ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ رسول کریم ﷺ کے پاس اونٹ
صلى الله مانگنے گئے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا نہیں ہم نے رسول کریم ﷺ سے یہ عرض کیا تھا کہ
ہمارے پاس سواریاں تو ہیں نہیں اس لئے لشکر کے ساتھ چلنے کے لئے آپ ہمیں چپلیاں دے
دیں تا کہ سنگلاخ زمین پر ہم بھاگ سکیں ۔ ہم نے سواریاں نہیں بلکہ چپلیاں مانگی تھیں لیکن اُس
وقت اسلام پر اسقدر غربت کے دن تھے کہ رسول کریم ﷺ ان کو چپلیاں بھی نہ دے سکے لے
قرآن کریم نے ان کی اس حالت کا نقشہ اس طرح کھینچا ہے کہ جب وہ رسول کریم ﷺ کے
پاس سے نکلے تو اُن کی آنکھوں سے آنسو بہتے تھے۔ یا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مثال ابو موسیٰ
اشعری کی طرح ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی ایک آدمی مدد کے لئے مانگ لیا اور ابو موسیٰ
اشعری نے اپنے ساتھیوں کے لئے چپلیاں مانگ لیں مگر رسول کریم ﷺ کو جب اللہ تعالیٰ نے
مقرر کیا تو آپ نے کوئی ساتھی نہیں مانگا تھا اور جب خدا تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا کہ جاؤ اور
مخالفت دین کی آگ میں کو دجاؤ آپ کو د گئے ۔
صلى الله
عليه
صلى الله
صلى الله
پس حقیقی محمدیت یہی ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور جب بھی اسے کوئی بوجھ
دین کے لئے اُٹھانا پڑے اُسے اکیلا ہی اُٹھانے کے لئے تیار ہو جائے اور اس کے لئے کسی کی
مدد کا خواہاں نہ ہو۔ اور یہ بھی خیال نہ کرے کہ فلاں کیا کر رہا ہے اور میں کیا کر رہا ہوں ۔ جو شخص
یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ یہ کام میں نے ہی کرنا ہے وہ ایمان دار کہلانے کا مستحق ہوتا ہے اور جو شخص یہ
فیصلہ نہیں کرتا وہ سمجھ لے کہ ابھی اس کے اندر ایمان پیدا ہی نہیں ہوا اُسے چاہئے کہ اپنے ایمان
۔ اگر ہماری جماعت اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ہم میں سے ہر شخص چھونا محمد ہے
بننے کی کوشش کرے تب جا کر ہم کسی کا میابی کا منہ دیکھ سکیں گے۔ یا درکھو ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بننا چاہئے موسیٰ علیہ السلام نہیں بننا چاہئے کیونکہ ہمیں موسیٰ علیہ السلام کی نقل سے کیا کام ہمیں تو

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۶۱
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
صرف اور صرف محمد ﷺ کی نقل سے کام ہے ۔ وہ لوگ جو دائیں بائیں دیکھتے ہیں وہ کمزور ایمان
والے بلکہ بے ایمان ہوتے ہیں تم ان کی پیروی مت کرو تمہیں چاہئے کہ جہاں کہیں خدا تعالیٰ
اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرورت ہو تم خود وہاں پہنچو اور اکیلے کام کرو ۔ جب تم میں
یہ جذبہ ایثار پیدا ہو جائے گا تو یا درکھو اگر تم اکیلے کام کر رہے ہو گے تو خدا تعالیٰ خود تمہاری مدد
کرے گا اور پھر بڑے سے بڑا کام بھی تمہارے لئے مشکل نہ رہے گا۔ تم جہاں جاؤ گے فتح و نصرت
تمہارے قدم چومے گی اور تم ہر جگہ سے کامیاب اور کامران واپس لوٹو گے ، اس کے ساتھ ہی
تمہارے درجات بلند ہوں گے اور خدا تعالیٰ کا قرب تمہیں حاصل ہوگا ۔ یہ بالکل ویسی ہی مثال
ہے کہ اگر دوسرے مزدور کسی کام کو مل کر کریں تو اس کام کی مزدوری بٹ جائے گی اور اگر کوئی
شخص اکیلا اس کام کو کرے تو مزدوری بڑھ جائے گی اور جو نصف مزدوری اس کے ساتھی کو ملتی وہ
اس اکیلے کو مل جائے گی ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ وہ ثواب جو سارے کا سارا تمہیں ملنے والا ہو وہ کئی
حصوں میں تقسیم ہو جائے اور تمہارے حصہ میں بالکل تھوڑا سا آئے ۔
اس کے علاوہ جماعت کو چاہئے کہ وہ تجارتی اور صنعتی اور فنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر
حصہ لے کیونکہ یہ چیزیں بھی قومی یا جماعتی ترقیات میں محمد ہوا کرتی ہیں ۔ میری رائے یہ ہے کہ
یہاں دہلی کے ہر محلہ میں ایک احمدی کی دکان ہونی چاہئے یہ ضروری نہیں کہ بہت بڑی ڈکان ہو
کام چلانے کے لئے معمولی سرمایہ سے بھی دکان کھولی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کومل
کر تھوڑے سے تھوڑے ے روپیہ سے کمپنیاں کھولنی چاہئیں ان کا یہ فائدہ ہوگا کہ مضافات کے
مزدور پیشہ لوگ تمہاری طرف کھنچے چلے آئیں گے ۔ میرا خیال ہے بلکہ یقین ہے کہ اگر ان
دونوں تجاویز پر عمل ہو جائے کہ ہر محلہ میں ایک احمدی دُکان کھول لے اور کچھ لوگ تھوڑے
تھوڑے روپیہ سے کمپنیاں کھول لیں تو تبلیغ کا میدان نہایت وسیع ہو جائے گا کیونکہ دُکان ؟ بھی
ایک ایسی چیز ہے جہاں ہر قسم کے گاہک آتے ہیں اور اُن کو کسی نہ کسی رنگ میں تبلیغ کی جاسکتی
ہے۔ اسی طرح کمپنیاں اس سے بھی زیادہ مفید ہیں کیونکہ وہاں مزدور بھی آئیں گے اور رئیس
بھی آئیں گے، ان پڑھ بھی آئیں گے اور پڑھے ہوئے بھی آئیں گے، غرباء کام کرنے کے
لئے آئیں گے اور امراء سامان خریدنے کے لئے ، اسی طرح ہر طبقہ کے لوگوں سے تعلقات ،

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۶۲
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
بڑھ جائیں گے اور اس طرح تم گھر بیٹھے فریضہ تبلیغ کو سر انجام دے سکو گے۔
یہ بات بھی یا درکھنے کے قابل ہے کہ جتنی جلدی غربا ء صداقت کو تسلیم کرتے ہیں اتنی جلدی
امراء کبھی نہیں کرتے کیونکہ امراء کے اندر خودی ، تکبر اور رعونت پایا جاتا ہے ، وہ کبھی خلوص دل
سے صداقت کی باتوں کو نہیں سنتے ۔ اس کے برعکس غرباء میں تکبر نہیں ہوتا اس لئے وہ ہر بات
سُن کر اُس پر ٹھنڈے دل سے غور کر لیتے ہیں اور اگر ان کو کسی بات میں ذرا سی سچائی بھی نظر
آ جائے تو وہ اسی پر گرہ باندھ لیتے ہیں کوئی ہزار اُن کو ورغلانے کی کوشش کرے وہ سچائی کو کبھی
نہیں چھوڑتے ۔ پس کمپنیوں کا قیام نہایت ضروری چیز ہے دنیوی فوائد کے ساتھ ہی ساتھ بہت
سے دینی فوائد بھی اس میں مضمر ہیں ۔ آجکل جو حالات پیش آ رہے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے
خیال کیا جا سکتا ہے کہ یہاں دہلی کے اردگرد کے دیہات کے مسلمانوں کو جو نہایت ہی غریب
ہیں اپنے گاؤں میں رہنا مشکل ہو جائے گا اور وہ سب بڑے شہروں کا رُخ کریں گے اس وقت
تمہارا فرض ہو گا کہ ان کے لئے جگہ پیدا کر دو جس طرح مدینہ والوں نے مہاجرین مکہ کا خیر مقدم
کرتے ہوئے کہا تھا ہم اپنی آدھی جائدادیں تم کو دے دیتے ہیں اور آدھی اپنے پاس رکھتے
ہیں تمہیں کس بات کا غم ہے ہم اور تم مل جل کر گزارہ کریں گے ۔ اُدھر مہاجرین بھی قربانی کرنے
والے لوگ تھے وہ بھی انصار کو زیادہ تنگ نہ کیا کرتے تھے بلکہ رات کو مسجدوں میں سو کر گزارہ کر
لیا کرتے تھے۔ ایک صحابی کہتے ہیں کہ ہم ایک ایک وقت میں سو سو آدمی مسجدوں میں رہتے تھے
ادھر مدینہ والوں نے بھی اپنے مہمانوں کی خاطر اپنے گھروں کو سرائیں بنا دیا تھا۔ ان لوگوں
میں اُس وقت ایک ہی جس کام کر رہی تھی اور وہ یہ کہ جس طرح ہو سکے رسول کریم ﷺ اور
اسلام کی حفاظت کی جائے اور اُنہوں نے خدا تعالیٰ کے فضل سے کر کے دکھا دی ۔ کیا یہ چھوٹی سی
قربانی ہے کہ کوئی شخص کسی ایسے آدمی کو جو نہ اس کا حقیقی رشتہ دار ہو نہ اس کا دوست ہو اور نہ اس
کا کوئی دور کا بھی تعلق یا واسطہ اُس کے ساتھ ہو صرف اور صرف اسلام کی خاطر اپنی جائداد
بانٹ کر نصف اُس کو دے دے۔ یہاں دہلی کے اردگرد مسلمانوں کی حالت بھی نہایت نازک
ہے تمہیں چاہئے کہ ان میں وسیع پیمانے پر تبلیغ کرو۔ انہیں کام اور محنت کرنے کی ترغیب دی
جائے اور انہیں یہاں لا کر کام پر لگاؤ۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ یہاں ہر گلی میں ہر قسم
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۶۳
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
کے شعبوں کے سیکرٹری مقرر کئے جائیں ۔ ہر گلی میں اشاعت کا سیکرٹری ہو، ہر گلی میں تجارت کا
سیکرٹری ہو اور ہر گلی میں امور عامہ کا سیکرٹری ہو اسی طرح باقی تمام شعبوں کے سیکرٹری مقرر کئے
جانے ضروری ہیں اور ہر گلی میں ان شعبوں کے دفاتر کھل جائیں تا کہ وہ لوگ فرداً فرداً اپنے
اپنے حلقہ کی نگرانی کر سکیں ۔ چونکہ مجھ پر آپ لوگوں کی خدمات اور محبت کا بہت اثر پڑا ہے اس
لئے میں کوشش کروں گا کہ اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو سال میں آٹھ یا دس دن ہر سال یہاں
آ جایا کروں کیونکہ یہ مرکزی شہر ہے لیکن تبھی ممکن ہو گا جب کہ یہاں کے لوگ اپنے آپ کو اس
فضل کا مستحق ثابت کرتے رہیں ۔
یا درکھیں ہمارا مقام پیروں جیسا نہیں ہے اور کسی کا ہمیں اپنے پاس بلانا ہم پر احسان نہ ہوگا
بلکہ جہاں اور جن کے پاس ہم جائیں گے ہمارا ان پر احسان ہوگا ۔ خدا کرے کہ یہ سب باتیں
جو میں نے ابھی کی ہیں آپ کو ان پر چلنے کی توفیق ملے ۔ اگر آپ کا عمل ان نصائح کے مطابق نہ
ہو گا ، اگر آپ لوگ مست ہو جائیں گے اور ہماری نصائح کو بھول جائیں گے، پھر خدا تعالیٰ کسی
اور شہر کو اس عزت افزائی کے لئے چن لے گا ۔ یا د رکھو ہر کام کے لئے قربانی کرنی پڑتی ہے اگر
لوگ قربانیاں کرنی شروع کر دیں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے انعامات کا نزول شروع ہو جاتا
ہے۔ پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے بہت جلد اس تنظیم کے ماتحت کام شروع کر دیا جائے اور ہر
محلہ میں سیکرٹری اور صدر محلہ مقرر کر کے مجھے اطلاع دیں تا کہ مرکز کی طرف سے بھی دفتاً فوقتاً
نگرانی کی جاسکے اور جس طریق پر میں نے بتایا ہے اُس طریق پر کام شروع کیا جائے تا کہ جس
سے سارے ہندوستان کا صدر مقام ہے اسی طرح تبلیغ کے لحاظ
طرح دہلی مرکزی حیثیت ۔
بھی صدر مقام بن جائے ۔
لحاظ سے
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کسی شخص کے دل میں ثواب کے لفظ سے اتنی گد گدی نہیں ہوتی
جتنی ایک لاکھ یا ایک کروڑ روپیہ کا نام سنکر ہوتی ہے حالانکہ ثواب کے مقابلہ میں ایک
کروڑ روپیہ کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتا۔ وہ شخص روپیہ کو ثواب پر کیوں ترجیح دیتا ہے؟ اس کی وجہ
صرف یہی ہے کہ ثواب ایک پوشیدہ چیز ہے اور اس شخص کو خدا تعالیٰ کے قرب کی حقیقت معلوم
نہیں ہوتی اور اس نے وہ لذت چکھی ہی نہیں ہوتی جو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جانے سے ملتی

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۶۴
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
ہے جس کو خدا تعالیٰ کے قرب کی حقیقت معلوم ہو جائے اور وہ اس لذت کو چکھ لے وہ اس کے
مقابلہ میں کروڑوں تو الگ رہا اربوں ارب روپیہ کو بھی بیچ سمجھنے لگ جائے گا اور اس روپے کی
طرف کبھی آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کا قرب اور وصال اُس کی نظروں کے
سامنے ہوگا اور وہ خدا تعالیٰ کی تحویل اور حفاظت میں ہوگا ۔
۱۹۳۴ ء میں جب کہ احرار کی مخالفت زوروں پر تھی گورنمنٹ نے پورا زور لگایا کہ مجھے کسی
بات کے متعلق پکڑے ۔ سی ۔ آئی ۔ ڈی کے آفیسر ہر وقت پیچھے لگے رہتے تھے مگر خدا تعالیٰ نے
ان کو ایسا کرنے کی توفیق ہی نہ دی ۔ سی ۔ آئی ڈی کا ایک چوٹی کا افسران دنوں مجھے لاہور میں
ملا اُس نے مجھ سے کہا حد ہوگئی حکومت کے آفیسرز اور گورنر ہر روز مشورہ کرتے ہیں کہ کسی طرح
آپ کو کوئی چھوٹی سی بات بنا کر ہی پکڑ لیں مگر اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ میں نے کہا اس
میں ہماری اپنی کوئی خوبی یا بہادری نہیں یہ سب کچھ ہما را خدا کر رہا ہے، کوئی بندہ کچھ نہیں کر
رہا۔ تو اصل بات یہ ہے کہ جب بندہ اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے تو خدا تعالیٰ خود
اُس کی پشت پناہ بن جاتا ہے بندہ دشمن کی طرف سے غافل ہوتا ہے مگر اس کا خدا اپنے فرشتوں
کو حکم دیتا ہے کہ جاؤ اور میرے عبد کی حفاظت کرو ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب دینے والوں
نے تو صلیب پر چڑھا دیا مگر اس کے بعد جانتے ہو کیا ہوا ؟ خدا تعالیٰ نے اُسی دن سے اس کا بدلہ
لینا شروع کیا۔ روم کے کتنے گورنر مارے گئے ، کتنے قیصر تباہ ہوئے ۔ اسی طرح مسیح علیہ السلام کو
صلیب دینے والے یہودی آج تک مارے جاتے ہیں وہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ، ہر جگہ ان
کی بے عزتی ہو رہی ہے ، یورپ میں اس قوم کا جو حشر ہوا وہ نہایت سبق آموز ہے ۔ مسیح علیہ السلام
تو زندہ صلیب سے اُتر آئے تھے مگر خدا تعالیٰ ان کی ہتک کا بدلہ آج تک یہودی قوم سے لے رہا
ہے ۔ پس خدا تعالیٰ کے چھوٹے سے چھوٹے انعام کو تم اپنی نظروں میں چھوٹا نہ سمجھو ۔
رسول کریم ﷺ نے حضرت علی کو نصیحت کی ۔ فرمایا اے علی ! اگر تیری تبلیغ سے ایک آدمی بھی
ایمان لے آئے تو یہ تیرے لئے اس سے بہتر ہے کہ دو پہاڑوں کے درمیان تیری بھیڑوں اور
بکریوں کا ایک بڑا بھاری گلہ جا رہا ہو اور تو اُسے دیکھ کر خوش ہو ۔الے ا
پس ان تمام امور کو مد نظر رکھتے ہوئے تمہیں اپنے اندر فوری اور نیک تبدیلی پیدا کرنی

·

آج 10 میں سے 10 باقی