ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۶۵
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
چاہئے ۔ آجکل قربانی اور اصلاح کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ یہ جو کچھ ابھی تک ہو رہا ہے یہ تو
صرف رسم ہے حقیقت نہیں ہے اب رسموں کو چھوڑ دو اور حقیقت کی شاہراہ پر گامزن ہو جاؤ ۔ کہتے
ہیں کوئی شخص صرف رسمی طور پر عبادات بجالاتا تھا جیسا کہ کئی لوگ صرف ریاء کے طور پر نماز
وغیرہ ادا کرتے ہیں کہ لوگ ہمیں نمازی کہیں یا وہ صدقہ کر دیتے ہیں کہ لوگ ہمیں مخیر کہیں
اُس شخص کی بھی یہی حالت تھی مگر خدا تعالیٰ اس پر احسان کرنا چاہتا تھا معلوم ہوتا ہے کہ اُس کا
کوئی نیک کام تھا جس کی وجہ سے خدا تعالیٰ اس پر احسان کرنا چاہتا تھا وہ شخص جہاں سے بھی
گزرتا لوگ اس پر اعتراض کرتے تھے ۔ کئی سال اسی طرح گزر گئے ۔ ایک دن وہ قضائے حاجت
سے فارغ ہو کر واپس آ رہا تھا کہ گلی میں چند لڑکوں نے اسے دیکھ کر اس کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے کہا دیکھو! یہ شخص فریبی ہے۔ بچوں کے منہ سے یہ الفاظ سن کر اُس کے دل پر سخت چوٹ لگی
سیدھا ایک مسجد میں جا گھسا اور خدا تعالیٰ کے حضور سجدے میں گر گیا اور کہا اے وہ وہاں سے سیدھا
خدا ! میں آج سچے دل سے توبہ کرتا ہوں اور آج سے میں تیرا ہوں ۔ دوسرے دن جب وہ باہر
نکلا تو ہر شخص اُس کی طرف اُنگلی اُٹھاتا تھا اور سب یہی کہتے تھے کہ یہ شخص ولی ہے ۔ پس ظاہری
چیزیں کچھ نہیں ہوتیں جب تک باطن میں تبدیلی نہ پیدا کی جائے مؤمن کے لئے کوئی چیز بھی
چھوٹی نہیں ہونی چاہئے ۔
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں کسی نے عرض کیا کہ ہماری جماعت کے
اکثر لوگ داڑھیاں منڈواتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ اصل چیز تو محبت الہی ہے جب ان
لوگوں کے دلوں میں محبت الہی پیدا ہو جائے گی تب خود بخود یہ لوگ ہماری نقل کرنے لگ
جائیں گے ۱۲
حضرت عبداللہ بن عمر کا قاعدہ تھا کہ وہ ہمیشہ حج کو جاتے ہوئے رستہ میں ایک مقام پر قافلہ
ٹھہرا کر ایک طرف جنگل میں چلے جاتے اور ایک جگہ کچھ دیر کھڑے ہو کر آ جاتے ۔ ایک دفعہ کسی
شخص نے اُن سے پوچھا کہ آپ ہر دفعہ اسی مقام پر قافلہ ٹھہراتے ہیں اور جنگل میں اس طرف کو
صلى الله
چلے جاتے ہیں اس کا کیا سبب ہے؟ آپ نے فرمایا جب میں رسول کریم ﷺ کے ساتھ حج کو گیا
تھا تو رسول کریم ﷺ نے اپنے قافلہ کو اس جگہ روکا تھا اور اس جگہ پیشاب کیا تھا۔ میں بھی اس
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۶۶
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
لئے ہمیشہ ایسا کرتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ کے اس عمل کی نقل ہی کر لوں سے چنانچہ جہاں
رسول کریم ﷺ نے پیشاب کیا تھا وہاں تھوڑا بہت کھڑا ہو کر واپس آ جاتا ہوں ۔ یہ وہ محبت تھی
جس نے صحابہ کو کہیں کا کہیں پہنچا دیا اور یہی وہ چیز ہے جو ہمیں اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے۔
اس وقت تمام دنیا میں اسلام پھیلانے اور لوگوں کے قلوب کو فتح کرنے کی ذمہ داری
ہماری ہے۔ یہ خیال بھی کبھی دل میں نہیں لانا چاہئے کہ یہ ذمہ داری کسی اور کی ہے۔ جب تم یہ
66
ہر
صلى
دو
اچھی طرح ذہن نشین کر لو گے تو دنیا بھر میں کوئی بھی تمہارا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ تم جہاں جاؤ گے
تمہارے رستہ سے رکاوٹیں خود بخود دور ہوتی چلی جائیں گی۔ مثل مشہور ہے ” ہر فرعونے
را موسی ۔ جس طرح ہر موسیٰ کا مقابلہ ہر فرعون نہیں کر سکتا اسی طرح ہر محمد ﷺ کا مقابلہ بھی ہر
ابو جہل نہیں کر سکتا تم اگر چھوٹے محمد ( ) بن جاؤ گے تو کتنے بھی ابو جہل تمہارے مقابلہ کے
لئے اُٹھیں مارے جائیں گے۔ پس آج آپ سب لوگ عہد کریں کہ اسی دہلی میں جہاں سے
پہلے پہل اسلام پھیلا اور دور دراز تک پہنچ گیا تھا آپ بھی اپنی تبلیغی کوششوں کو تیز کر دیں گے
اس وقت تمام مسلمان کہلانے والے تبلیغ سے بالکل غافل پڑے ہیں اگر تبلیغ جاری رہتی تو کوئی
وجہ نہ تھی کہ اسلام پر زوال آ سکتا ۔ پہلی پانچ صدیوں میں مسلمانوں نے ہندوستان میں تبلیغ پر
زور دیا مگر پچھلی پانچ صدیوں والے سست ہو گئے مگر اب خدا تعالیٰ کا منشاء ہے کہ پھر تمام دنیا
اسلام کی آغوش میں آجائے ۔ ہندوستان مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا مولد ہے اس لئے بھی
اور اس لئے بھی کہ دہلی ہندوستان کا صدر مقام ہے دہلی والوں پر خاص کر بہت زیادہ
ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ ہندوستان میں اس وقت چالیس کروڑ آدمی بستے ہیں ان میں سے
دس کروڑ مسلمان ہیں گویا ۱/۴ حصہ کی آبادی کو حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ اور
قطب الدین بختیار کا کی رحمتہ اللہ علیہ، حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے بزرگان
نے مسلمان کیا ۔ اب تمہارے لئے موقع ہے کہ اس کام کو سنبھال لو۔ تین چوتھائی کام تمہارے
حصہ میں آیا ہے اس کا پورا کرنا تمہارے ذمہ ہے خدا تعالیٰ مجھ کو اور تم کو اس فرض کے ادا کرنے
کی توفیق بخشے ۔ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔
( الفضل ۱۶ نومبر ۱۹۴۶ء)
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۶۷
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
ے ایسٹ انڈیا کمپنی : ۱۶۰۰ ء میں لندن کے چند سوداگروں نے پارلیمنٹ میں مشرقی ممالک
کے ساتھ تجارتی اجارہ داری کا منشور حاصل کیا ۔ ابتداء میں گرم مصالحے کے جزیروں پر
قبضہ کرنا چاہا مگر ناکامی ہوئی۔ ۱۶۰۸ء میں کیپٹن ہاکنزے نے جہانگیر سے سورت
( ہندوستان ) میں تجارتی کوٹھی بنانے کی اجازت لی - ۱۶۱۵ء میں سرٹامس رو نے کمپنی کے
لئے تجارتی حقوق حاصل کئے ۔ ۱۶۵۰ء میں بنگال میں بلا محصول تجارت اور تجارتی
کوٹھیاں کھولنے کی اجازت ملی ۔ ۱۶۶۸ء میں بمبئی کا جزیرہ دس پونڈ سالانہ کرائے پر کمپنی
کو مل گیا ۔ ۱۶۹۰ء میں کلکتہ میں فورٹ ولیم نامی قلعہ بنوایا ۔ ۱۶۹۸ء میں انگلستان کے
تاجروں نے نئی ایسٹ انڈیا کمپنی بنالی لیکن ۱۷۰۸ء میں دونوں کمپنیاں متحد ہو گئیں ۔ اسی
متحدہ کمپنی نے ہندوستان میں انگریزی حکومت کی بنیاد ڈالی ۔ ۱۸۵۸ء میں کمپنی کا راج ختم
ہو گیا اور ہندوستان کی حکومت براہِ راست ملکہ وکٹوریہ نے سنبھالی ۔
الانعام: ١٦٣
اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحه ۱۷۵، ۱۷۶ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء )
ه تذکره صفحه ۵۷۴ ۔ ایڈیشن چہارم
آل عمران: ۳۲
آل عمران: ۵۶
کے بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى ويوم حنين۔
تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ ۵۱ مطبوعہ لا ہور ۱۸۹۲ء
طه: ۳۰
ا تفسير فتح البيان الجزء الرابع صفحہ ۱۴۷ مطبوعہ مصر ۱۳۰۱ھ
الله
(الخ)
ا بخارى كتاب الجهاد باب دعاء النبي عليسلم ل الى الاسلام ۔۔۔۔ الخ)
۱۲
۱۳
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۶۹
عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی
عمل کے بغیر کامیابی حاصل
نہیں ہو سکتی
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني