ہمارا فرض ہے کہ مظلوم قوم کی مدد کریں چاہے وہ ہمیں ماریں یا دکھ پہنچائیں

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۷۵
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں ۔۔۔۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں چاہے وہ ہمیں
ماریں یا دکھ پہنچائیں
فرموده ۱۶ رمئی ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب )
آج مجھے ایک عزیز نے بتایا کہ دتی کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ احمدی اس وقت تو
پاکستان کی حمایت کرتے ہیں مگر ان کو وہ وقت بھول گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ دوسرے مسلمانوں
نے بُرے سلوک کئے تھے۔ جب پاکستان بن جائے گا تو ان کے ساتھ مسلمان پھر وہی سلوک
کریں گے جو کابل میں ان کے ساتھ ہوا تھا اور اُس وقت احمدی کہیں گے کہ ہمیں ہندوستان
میں شامل کر لو۔ کہنے والے کی اس بات کو کئی پہلوؤں سے دیکھا جا سکتا ہے اس کا ایک پہلو تو یہی
ہے کہ جب پاکستان بن جائے گا تو ہمارے ساتھ مسلمانوں کی طرف سے وہی سلوک ہوگا جو آج
سے کچھ عرصہ پیشتر افغانستان میں ہوا تھا اور فرض کر وایسا ہی ہو جائے پاکستان بھی بن جائے اور
ہمارے ساتھ وہی سلوک روا بھی رکھا جائے لیکن سوال تو یہ ہے کہ ایک دیندار جماعت جس کی
بنیاد ہی مذہب ، اخلاق اور انصاف پر ہے کیا وہ اس کے متعلق اس نقطۂ نگاہ سے فیصلہ کرے گی
کہ میرا اس میں فائدہ ہے یا وہ اس : وہ اس نقطۂ نگاہ سے فیصلہ کرے گی کہ اس امر میں دوسرے کا حق کیا
ہے؟ یقیناً وہ ایسے معاملہ میں مؤخر الذکر نقطۂ نگاہ سے ہی فیصلہ کرے گی مثلاً ایک مجسٹریٹ ایسے
علاقہ میں عدالت کی کرسی پر بیٹھا ہے جس میں اس کے بعض قریبی رشتہ دار بھی رہتے ہیں اور اس
کے ان رشتہ داروں کے دوسرے لوگوں کے ساتھ تنازعات بھی ہیں اس کے سامنے ایک ایسا
مقدمہ پیش ہوتا ہے جس میں اس کے رشتہ داروں کا ایک دشمن مدعی ہے اگر اس کے پاس روپیہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۷۶
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
ہو تو وہ اس کے رشتہ داروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اگر یہ مجسٹریٹ اسی مدعی کے حق میں فیصلہ
کر دے تو اس مدعی کے پاس روپیہ آ جاتا ہے اور پھر وہ اس مجسٹریٹ کے رشتہ داروں کو دق کر
سکتا ہے تو کیا ایک دیانتدار مجسٹریٹ اس ڈر سے کہ کل کو یہ روپیہ ہمارے خلاف استعمال کرے
گا اس حقدار مدعی کے خلاف فیصلہ کر دے گا ؟ اگر وہ ایسا کرے گا تو یہ اس کی صریح نا انصافی
ہوگی اور اگر وہ حق پر قائم رہتے ہوئے شہادات کو دیکھتے ہوئے اور مواد مسل کی روشنی میں مدعی
کے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو کیا کوئی دیانتدار دنیا میں ایسا بھی ہو سکتا ہے جو اس کے فیصلہ پر یہ کہے
کہ اس نے فیصلہ ٹھیک نہیں کیا اور اپنے اور اپنے رشتہ داروں پر ظلم کیا ہے ۔ کوئی شریف اور
دیانتدار مجسٹریٹ یہ نہیں کر سکتا کہ وہ کسی مقدمہ کا حصر اپنے آئندہ فوائد پر رکھے۔ اور کوئی
دیانتدار مجسٹریٹ ایسا نہیں ہو سکتا جو مواد مسل کو نظر انداز کرتے ہوئے آنکھیں بند کر کے فیصلہ
دیدے بلکہ ایمانداری اور دیانتداری متقاضی ہے اس بات کی کہ وہ حق اور انصاف اور
غیر جنبہ داری سے کام لے کر مقدمہ کا فیصلہ سنائے ۔ وہ یہ نہ دیکھے کہ جس شخص کے حق میں میں
ڈگری دے رہا ہوں یہ طاقت پکڑ کر کل کو میرے ہی خاندان کے خلاف اپنی طاقت استعمال
کرے گا ۔ پس انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ وہ عدالت کی کرسی پر بیٹھ کر نظر انداز کر دے اس
بات کو کہ میں کس کے خلاف اور کس کے حق میں فیصلہ دے رہا ہوں ، وہ نظر انداز کر دے اس
بات کو کہ جس روپیہ کے متعلق میں ڈگری دے رہا ہوں وہ روپیہ کل کو کہاں خرچ ہو گا اور وہ بھول
جائے اس بات کو کہ فریقین مقدمہ کون ہیں کیونکہ انصاف اور ایمانداری اسی کا نام ہے ۔ پس
قطع نظر اس کے کہ مسلم لیگ والے پاکستان بننے کے بعد ہمارے ساتھ کیا سلوک کریں گے وہ
ہمارے ساتھ وہی کا بل والا سلوک کریں گے یا اس سے بھی بدتر معاملہ کریں گے اس وقت
سوال یہ ہے کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے جھگڑے میں حق پر کون ہے اور ناحق پر کون؟
آخر یہ بات آج کی تو ہے نہیں یہ تو ایک لمبا اور پرانا جھگڑا ہے جو بیسیوں سال سے ان کے
درمیان چلا آتا ہے ہم نے بار بار ہندوؤں کو توجہ دلائی کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کو تلف کر رہے
ہیں یہ امر ٹھیک نہیں ہے ، ہم نے بار بار ہندوؤں کو متنبہ کیا کہ مسلمانوں کے حقوق کو اس طرح
نظر انداز کر دینا بعید از انصاف ہے اور ہم نے بار بار ہند ولیڈروں کو آگاہ کیا کہ یہ حق تلفی اور یہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۷۷
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں ۔۔۔
نا انصافی آخر رنگ لائے گی مگر افسوس کہ ہمارے توجہ دلانے ، ہمارے انتباہ اور ہمارے ان کو
آگاہ کرنے کا نتیجہ کبھی کچھ نہ نکلا۔ ہند وسختی سے اپنے اس عمل پر قائم رہے انہوں نے اکثریت
کے گھمنڈ میں مسلمانوں کے حقوق کا گلا گھونٹا ، انہوں نے حکومت کے غرور میں اقلیت کی گردنوں
پر چھری چلائی اور انہوں نے تعصب اور ہندوانہ ذہنیت سے کام لیتے ہوئے ہمیشہ مسلمانوں کے
جذبات کا خون کیا اور ہندو لیڈروں کو بار بار توجہ دلانے کے باوجود نتیجہ ہمیشہ صفر ہی رہا۔ ایک
مسلمان جب کسی ملازمت کے لئے درخواست دیتا تو چاہے وہ کتنا ہی لائق کیوں نہ ہوتا اُس کی
درخواست پر اس لئے غور نہ کیا جاتا کہ وہ مسلمان ہے اور اس کے مقابلہ میں ہندو چاہے کتنا ہی
نالائق ہوتا اس کو ملازمت میں لے لیا جاتا ۔ اسی طرح گورنمنٹ کے تمام ٹھیکے مسلمانوں کی
لیاقت قابلیت اور اہلیت کو نظر انداز کرتے ہوئے ہندوؤں کو دے دیئے جاتے ، تجارتی کاموں
میں جہاں حکومت کا دخل ہوتا ہندوؤں کو ترجیح دی جاتی سوائے قادیان کے کہ یہاں بھی ہم نے
کافی کوشش کر کے اپنا یہ حق حاصل کیا ہے باقی تمام جگہوں میں مسلمانوں کے حقوق کو ملحوظ نہیں
رکھا گیا۔ یہی وجہ تھی کہ مسلمانوں کے دلوں میں ہندوؤں کے خلاف ان کی فرقہ وارانہ ذہنیت کی
وجہ سے نفرت پیدا ہوتی رہی اور آخر یہ حالت پہنچ گئی جو آج سب کی آنکھوں کے سامنے ہے یہ
صورت حال کس نے پیدا کی؟ جس نے یہ صورت حال پیدا کی وہی موجودہ حالات کا ذمہ دار
بھی ہے یہ سب کچھ ہندوؤں کے اپنے ہی ہاتھوں کا کیا ہوا ہے اور یہ فسادات کا تناور درخت
وہی ہے جس کا بیج ہندوؤں نے بویا تھا اور اسے آج تک پانی دیتے رہے اور آج جبکہ اس
درخت کی شاخیں سارے ہندوستان میں پھیل چکی ہیں ہندوؤں نے شور مچانا شروع کر دیا ہے
مگر میں کہتا ہوں کہ ہندوؤں کو اُس وقت اس بات کا کیوں خیال نہ آیا کہ ہم مسلمانوں کے حقوق
تلف کر رہے ہیں اور ہر محکمہ میں اور ہر شعبہ میں ان کے ساتھ بے انصافی کر رہے ہیں ۔
مجھے ۲۵ سال شور مچاتے اور ہندوؤں کو توجہ دلاتے ہو گئے ہیں کہ تمہارا یہ طریق آخر رنگ
لائے بغیر نہ رہے گا لیکن افسوس کہ میری آواز پر کسی نے کان نہ دھرا اور اپنی من مانی کرتے
رہے یہاں تک کہ جب ہمارا احرار سے جھگڑا تھا تو ہندوؤں نے احرار کی پیٹھ ٹھونکی اور حتی الوسع
ان کی امداد کرتے رہے۔ ان سے کوئی پوچھے کہ جھگڑا تو ہمارے اور احرار کے درمیان مذہبی مسائل

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۷۸
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
کے متعلق تھا تمہیں اس معاملہ میں کسی فریق کی طرفداری کی کیا ضرورت تھی اور تمہیں ختم نبوت یا
وفات مسیح کے مسائل کے ساتھ کیا تعلق تھا ؟ کیا تم محمد رسول اللہ ﷺ کے بعد نبوت کو بند مانتے
تھے کہ ہمارے اجرائے نبوت کے عقیدہ پر تم برہم ہوئے تھے؟ کیا تم حیات مسیح کے قائل تھے کہ
ہماری طرف سے وفات مسیح کا مسئلہ پیش ہونے پر تم چراغ پا ہو گئے تھے؟ ہندوؤں کا ان مسائل
کے ساتھ دور کا بھی تعلق نہ تھا احرار کی طرف سے ہندو وکلا ء مفت پیش ہوتے رہے۔ میں نے
اس بارہ میں پنڈت نہرو کے پاس اپنا آدمی بھیجا کہ آپ لوگوں کی احرار کے ساتھ ہمدردی کس
بناء پر ہے اور یہ طرفداری کیوں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہنس کر کہا سیاسیات میں ایسا کرنا ہی
پڑتا ہے ۔ اب جن لوگوں کی ذہنیت اس قسم کی ہو اس سے بھلا کیا امید کی جاسکتی ہے۔ یہ جو کچھ
آجکل ہو رہا ہے یہ سب گاندھی جی ، پنڈت نہرو اور مسٹر پٹیل کے ہاتھوں سے رکھی ہوئی بنیادوں
پر ہو رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انگریزوں کا بھی اس میں ہاتھ تھا ان کو بھی بار بار اس امر کے
متعلق توجہ دلائی گئی کہ ہندوستان کے کروڑوں کروڑ مسلمانوں کے حقوق کو تلف کیا جا رہا ہے جو
ٹھیک نہیں ہے لیکن انہوں نے بھی اس طرف توجہ نہیں کی۔ یہ سب کچھ ہوتا رہا اور باوجود یہ
جاننے کے ہوتا رہا کہ مسلمانوں کے حقوق تلف ہو رہے ہیں اور باوجود اس علم کے کہ مسلمانوں
سے نا انصافی ہو رہی ہے مسلمان ایک مدت تک ان باتوں کو برداشت کرتے رہے مگر جب یہ
پانی سر سے گزرنے لگا تو وہ اُٹھے اور انہوں نے اپنے لمبے اور تلخ تجربہ کے بعد جب یہ یہ سمجھ سم لیا کہ
ہندوؤں کے ساتھ رہتے ہوئے ان کے حقوق خطرے میں ہیں تو انہوں نے اپنے حقوق کی
حفاظت اور آرام اور چین کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے لئے الگ علاقہ کا مطالبہ پیش کر دیا۔
کیا وہ یہ مطالبہ نہ کرتے اور ہندوؤں کی ابدی غلامی میں رہنے کے لئے تیار ہو جاتے ؟ کیا وہ اتنی
ٹھوکروں کے باوجود بھی نہ جاگتے ؟ پھر میں پوچھتا ہوں کہ کیا مسلمان اتنے طویل اور تلخ
تجربات کے بعد ہندوؤں پر اعتبار کر سکتے تھے؟ ایک دو باتیں ہوتیں تو نظر انداز کی جاسکتی تھیں ،
ایک دو واقعات ہوتے تو بھلا ئے جا سکتے تھے ، ایک دو چوٹیں ہوتیں تو اُن کو نظر انداز کیا جا سکتا ملائے
تھا ، ایک آدھ صوبہ میں مسلمانوں کو کوئی نقصان پہنچا ہوتا تو اُس کو بھی بھلایا جا سکتا تھا لیکن متواتر
سو سال سے ہر گاؤں میں ، ہر شہر میں ، ہر ضلع میں اور ہر صوبہ میں اور ہر محکمہ میں ، ہر شعبہ میں

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۷۹
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
مسلمانوں کو دکھ دیا گیا ، ان کے حقوق کو تلف کیا گیا اور ان کے جذبات کو مجروح کیا گیا اور ان
کے ساتھ وہ سلوک روا رکھا گیا جو زرخرید غلام کیساتھ بھی کوئی انصاف پسند آقا نہیں رکھ سکتا ۔ کیا
اب بھی وہ اپنے اس مطالبہ میں حق بجانب تھے ؟ کیا اب بھی وہ اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے
تگ و دو نہ کرتے ؟ کیا اب بھی وہ اپنی عزت کی رکھوالی نہ کرتے؟ اور کیا اب بھی وہ ہندوؤں کی
بدترین غلامی میں اپنے آپ کو پیش کر سکتے تھے؟ مسلمانوں کو ہمیشہ با وجود لائق ہونے کے نالائق
قرار دیا جاتا رہا، ان کو با وجود اہل ہونے کے نا اہل کہا جاتا رہا اور ان کو باوجود قابل ہونے کے
نا قابل کہا جاتا رہا ، ہزاروں اور لاکھوں دفعہ ان کے جذبات کو مجروح کیا گیا ، لاکھوں مرتبہ ان
کے احساسات کو کچلا گیا اور متعدد مرتبہ ان کی امیدوں اور اُمنگوں کا خون کیا گیا۔ انہوں نے
اپنی آنکھوں سے یہ سب کچھ دیکھا اور وہ چپ رہے، یہ سب کچھ ان پر بیتا اور وہ خاموش رہے،
انہوں نے خاموشی کے ساتھ ظلم سہے اور صبر کیا، کیا اب بھی ان کے خاموش رہنے کا موقع تھا ؟ یہ
تھے وہ حالات جن کی وجہ سے وہ اپنا الگ اور بلا شرکت غیرے حق مانگنے پر مجبور نہیں ہوئے بلکہ
مجبور کئے گئے یہ حق انہوں نے خود نہ مانگا بلکہ ان سے منگوایا گیا ۔ یہ علیحدگی انہوں نے خود نہ
چاہی بلکہ ان کو ایسا چاہنے کے لئے مجبور کیا گیا۔ اس معاملہ میں وہ بالکل معذور تھے جب انہوں
نے دیکھا کہ باوجو د لیاقت رکھنے کے باوجود اہلیت کے اور باوجود قابلیت کے انہیں نالائق اور
نا قابل کہا جا رہا ہے تو انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ اس نا انصافی کے انسداد کا سوائے اس کے اور کوئی
طریق نہیں کہ وہ ان سے بالکل علیحدہ ہو جائیں۔ میں ہندوؤں سے پوچھتا ہوں کہ کیا مسلمان
فی الواقعہ نالائق ، نا قابل اور نہ اہل تھے؟ ان کو جب کسی کام کا موقع ملا انہوں نے اسے با حسن
سرانجام دیا۔ مثلاً سندھ اور بنگال میں ان کو حکومت کا موقع ملا ہے انہوں نے اس کو اچھی طرح
سنبھال لیا ہے اور جہاں تک حکومت کا سوال ہے ہندوؤں نے ان سے بڑھ کر کونسا تیر مار لیا ہے
جو انہوں نے نہیں مارا ۔ مدراس، بمبئی ، یوپی اور بہار وغیرہ میں ہندوؤں کی حکومت ہے جس قسم
کی گورنمنٹ ان کی ان علاقوں میں ہے اسی قسم کی گورنمنٹ سندھ اور بنگال میں بھی ہے ۔ اگر
لڑائی جھگڑے اور فساد وغیرہ کی وجہ سے کسی گورنمنٹ کو نا اہل قرار دینا جائز ہے تو لڑائی تو بمبئی
میں بھی ہو رہی ہے، یوپی میں بھی ہو رہی ہے اور بہار میں بھی ہو رہی ہے۔ اگر نالائقی اور نا اہلی

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۰
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
کی یہی دلیل ہو تو بمبئی ، یوپی اور بہار وغیرہ کی گورنمنٹوں کو کس طرح لائق اور اہل کہا جا سکتا
ہے؟ اور اگر کسی جگہ قتل و غارت کا ہونا ہی وہاں کی گورنمنٹ کو نا اہل قرار دینے کا موجب ہو سکتا
ہے تو کیوں نہ سب سے پہلے بمبئی اور بہار کی گورنمنٹوں کو نا اہل کہا جائے ۔ ایک ہی دلیل کو ایک
جگہ استعمال کرنا اور دوسری جگہ نہ کرنا سخت نا انصافی اور بد دیانتی ہے۔ اگر یہی قاعدہ کلیہ ہو تو
سب جگہ یکساں چسپاں کیا جانا چاہئے نہ کہ جب اپنے گھر کی باری آئے تو اس کو نظر انداز کر دیا
جائے۔ کسی علاقہ میں قتل و غارت اور فسادات کا ہونا ضروری نہیں کہ حاکم کی غلطی ہی سے ہو۔
میں پچھلے سال اکتوبر نومبر میں اس نیت سے دہلی گیا تھا کہ کوشش کر کے کانگرس اور مسلم لیگ
کی صلح کرا دوں ۔ میں ہر لیڈر کے دروازہ پر خود پہنچا اور اس میں میں نے اپنی ذرا بھی ہتک
محسوس نہ کی اور کسی کے پاس جانے کو عار نہ سمجھا صرف اس لئے کہ کانگرس اور مسلم لیگ میں
مفاہمت کی کوئی صورت پیدا ہو جائے ، ان کے درمیان انشقاق اور افتراق رہنے کی وجہ سے
ملک کے اندر کسی قسم کا فتنہ و فساد ہونے نہ پائے۔ میں مسٹر گاندھی کے پاس گیا اور کہا کہ اس
جھگڑے کو ختم کراؤ لیکن انہوں نے ہنس کر ٹال دیا اور کہا میں تو صرف ایک گاندھی ہوں ، آپ
لیڈر ہیں آپ کچھ کریں مگر میں کہتا ہوں کہ کیا واقعہ میں گاندھی ایک آدمی ہے اور اس کا اپنی قوم
اور ملک کے اندر کچھ رعب نہیں اگر وہ صرف ایک گاندھی ہے تو سیاسیات کے معاملات میں دخل
ہی کیوں دیتا ہے۔ وہ صرف اس لئے دخل دیتا ہے کہ ملک کا اکثر حصہ اس کی بات کو مانتا ہے مگر
میری بات کو ہنس کر ٹلا دیا گیا اور کہہ دیا گیا میں تو صرف گاندھی ہوں اور ایک آدمی ہوں حالانکہ
ہر شخص جانتا ہے کہ وہ تیس کروڑ کے لیڈر ہیں اور میں ہندوستان کے صرف پانچ لاکھ کا لیڈ رہوں
کیا میرے کوئی بات کہنے اور ۳۰ کروڑ کے لیڈر کے کوئی بات کہنے میں کوئی فرق نہیں ۔ بے شک
میں ۵ لاکھ کا لیڈ رہوں اور میری جماعت میں مخلصین بھی ہیں جو میری ہر بات پر عمل کرنا اپنا فرض
سمجھتے ہیں اور مجھے واجب الاطاعت تسلیم کرتے ہیں لیکن بہر حال وہ پانچ لاکھ ہیں اور پانچ لاکھ
کے لیڈر اور تمہیں کروڑ کے لیڈر کی آواز ایک سی نہیں ہو سکتی ۔ تمہیں کروڑ کے لیڈر کی آواز ضرور اثر
رکھتی ہے اور ملک کے ایک معتد بہ حصہ پر رکھتی ہے لیکن افسوس کہ وہی گاندھی جو ہمیشہ سیاسیات
میں حصہ لیتے رہتے ہیں میری بات سننے پر تیار نہ ہوئے ۔ اسی طرح میں پنڈت نہرو کے دروازہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۱
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
پر گیا اور کہا کانگرس اور مسلم لیگ کے درمیان صلح نہایت ضروری ہے لیکن انہوں نے بھی صرف
یہ کہہ دیا کہ یہ ٹھیک تو ہے ، ہاں آپ ٹھیک کہتے ہیں مگر اب کیا ہو سکتا ہے کیا بن سکتا ہے ۔ اسی طرح
میں نے تمام لیڈروں سے ملاقاتیں کر کے سارا زور لگایا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان
صلح ہو جائے مگر افسوس کہ کسی نے میری بات نہ سنی اور صرف اس لئے نہ سنی کہ میں پانچ لاکھ کا
لیڈر تھا اور وہ کروڑوں کے لیڈر تھے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ملک کے اندر جگہ جگہ فسادات ہو
رہے ہیں اور قتل وغارت کا بازار گرم ہے ۔ اگر یہ لوگ اُس وقت میری بات کو مان جاتے اور صلح
صفائی کی کوشش کرتے تو آج یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا مگر میری بات کو نہ مانا گیا اور صلح سے
پہلو تہی اختیار کی۔ اس کے تھوڑے عرصہ بعد بہار اور گڑھ مکتیسر کا کا واقعہ ہوا اور اب پنجاب میں
ہو رہا ہے اگر اب بھی ان لوگوں کی ذہنتیں نہ بدلیں تو یہ فسادات اور بھی بڑھ جائیں گے اور
ایسی صورت اختیار کر لیں گے کہ باوجود ہزار کوششوں کے بھی نہ رک سکیں گے ۔
اس وقت ضرورت صرف ذہنیتیں تبدیل کرنے کی ہے اگر آج بھی ہند واقرار کر لیں کہ ہم
سے غلطی ہوئی تھی آؤ مسلما نو ہم سے زیادہ سے زیادہ حقوق لے لو تو آج ہی صلح ہو سکتی اور یہ تمام
جھگڑے رفع دفع ہو سکتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ لوگ بغض پر بغض ، بغض پر
بغض کی بنیادیں رکھتے چلے جاتے ہیں اور انجام سے بالکل غافل بیٹھے ہیں ۔ اگر وہ صلح کرنا
چاہیں اگر وہ پنپنا چاہیں اور اگر وہ گلے ملنا چاہیں تو یہ سب کچھ آج ہی ہو سکتا ہے مگر اس کا
اور صرف ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے ذہنیتوں میں تبدیلی ۔
کا صرف
پس آج یہ سوال نہیں رہا کہ ہمارے ساتھ پاکستان بن جانے کی صورت میں کیا ہوگا ؟
سوال تو یہ ہے کہ اتنے لمبے تجربہ کے بعد جبکہ ہند و حاکم تھے گو ہند و خود تو حاکم نہ تھے بلکہ انگریز
حاکم تھے لیکن ہندو حکومت پر چھائے ہوئے تھے جب ہندو ایک ہندو کو اس لئے ملازمت دے
دیتے تھے کہ وہ ہندو ہے، جب ہندو اس لئے ایک ہندو کو ٹھیکہ دے دیتے تھے کہ وہ ہندو ہے اور
جب وہ مسلمانوں کے مقابلہ میں ہندوؤں کو صرف اس لئے قابل اور اہل قرار دیتے تھے کہ وہ
ہندو ہیں اور جب ہندو انگریز کی نہیں بلکہ اپنی حکومت سمجھتے ہوئے ہندوؤں سے امتیازی سلوک
کرتے تھے اور جب وہ نوکری میں ہندو کو ایک مسلمان پر صرف یہ دیکھتے ہوئے کہ وہ ہندو ہے

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۲
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
فوقیت دیتے تھے اُس وقت کے ستائے ہوئے ، دکھائے ہوئے اور تنگ آئے ہوئے مسلمان اگر
اپنے حقوق کا مطالبہ کریں تو کیا ان کا یہ مطالبہ نا جائز ہے؟ کیا یہ ایک روشن حقیقت نہیں کہ ان
کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا رہا جو نہایت نا واجب نہایت ناروا اور نہایت نا منصفانہ تھا۔
حال کا ایک واقعہ ہے ہمارا ایک احمدی دوست فوج میں ملازم ہے باوجود یکہ اس کے
خلاف ایک بھی ریمارک نہ تھا اور دوسری طرف ایک سکھ کے خلاف چار ریمارکس تھے ۔ اس سکھ
کو او پر کر دیا گیا اور احمدی کو گرا دیا گیا ۔ جب وہ احمدی انگریز کمانڈو کے پاس پہنچا اور اپنا واقعہ
بیان کیا تو اس نے کہا واقعی آپ کے ساتھ ظلم ہوا تم درخواست لکھ کر میرے پاس لاؤ لیکن جب
وہ احمدی درخواست لے کر انگریز آفیسر کے پاس پہنچا تو اُس نے درخواست اپنے پاس رکھ لی
اور اسے اوپر نہ بھیجوایا ۔ کئی دن کے بعد جب دفتر سے پتہ لیا گیا کہ آخر وجہ کیا ہے کہ درخواست کو
او پر بھجوایا نہیں گیا تو دفتر والوں نے بتایا کہ اصل بات یہ ہے کہ شملہ سے آڈر آ گیا ہے کہ کوئی
اپیل اس حکم کے خلاف او پر نہ بھجوائی جائے ۔ جس قوم کے ساتھ اتنا لمبا عرصہ یہ انصاف برتا گیا
ہو کیا وہ اس امر کا مطالبہ نہ کرے گی کہ اسے الگ حکومت دے دی جائے ؟ ان حالات کے پیش
نظر ان کا حق ہے کہ وہ یہ مطالبہ کریں اور ہر دیانتدار کا فرض ہے کہ خواہ اس میں اس کا نقصان ہو
مسلمانوں کے اس مطالبہ کی تائید کرے۔
پس ایک نقطہ نگاہ تو یہ ہے جس سے ہم اس اخبار کے متعلقہ مضمون پر غور کر سکتے ہیں دوسرا
نقطہ نگاہ یہ ہے کہ بے شک ہمیں مسلمانوں کی طرف سے بھی بعض اوقات تکالیف پہنچ جاتی ہیں
اور ہم تسلیم کر لیتے ہیں کہ شاید وہ ہمیں پھانسی پر چڑھا دیں گے لیکن میں ہندوؤں سے یہ پوچھتا
ہوں کہ تم لوگوں نے ہمیں کب سکھ دیا تھا ؟ تم لوگوں نے ہمیں کب آرام پہنچایا تھا اور تم لوگوں
نے کب ہمارے ساتھ ہمدردی کی تھی؟ کیا بہار میں بے گناہ احمدی مارے گئے یا نہیں ؟ کیا ان کی
جائدادیں تم لوگوں نے تباہ کیں یا نہیں؟ کیا ان کو بیجا دُکھ پہنچایا یا نہیں ؟ کیا گڑھ مکتیسر میں شیخ
محمد یوسف صاحب ایڈیٹر نور کا لڑکا تمہارے مظالم کا شکار ہوا یا نہیں؟ حالانکہ وہ ہیلتھ آفیسر تھا اور
وہ تمہارے میلے میں اس لئے گیا تھا کہ اگر کوئی تم میں سے بیمار ہو جائے تو اس کا علاج کرے،
اگر تم میں سے کسی کو زخم لگ جائے تو اس پر مرہم پٹی کرے اور اگر تم میں سے کوئی بخار سے مر رہا

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۳
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
ہو تو اسے کو نین کھلائے ، وہ ایک ڈاکٹر تھا اور ڈاکٹری ایک ایسا پیشہ ہے جس کو فرقہ وارانہ حیثیت
نہیں دی جاسکتی وہ بے چارہ تمہارے علاج معالجہ کے لئے گیا تھا اُس کو تم نے کیوں قتل کر دیا ؟
کیا اس سے بڑھ کر بھی شقاوت قلبی کی کوئی اور مثال ہوسکتی ہے؟ کیا اس سے آگے بھی ظلم کی کوئی
حد ہے؟ پھر اُس کی بیوی نے خود مجھے اپنے دردناک حالات سنائے اُس نے بتایا کہ غنڈوں نے
اُس کے منہ میں مٹی ڈالی ، اُسے مار مار کر ادھ موا کر دیا ، اُس کے کپڑے اُتار لئے اور اسے دریا
میں پھینک دیا اور پھر اسی پر بس نہیں بلکہ دریا میں پھینک کر سوٹیوں کے ساتھ دباتے رہے تا کہ
اُس کے مرنے میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے ۔ یہ اُس کی خوش قسمتی تھی کہ وہ تیتر نا جانتی تھی اور وہ
ہمت کر کے ہاتھ پاؤں مار کر دریا سے نکل آئی اور پھر کسی کی مدد سے ہسپتال پہنچی ۔ کیا اس سے
بڑھ کر بے دردی کی کوئی مثال ہو سکتی ہے کہ ایک ناکردہ گناہ شخص اور پھر عورت پر اس قسم کے
مظالم توڑے جائیں؟ کیا اس قسم کی حرکات سفا کا نہ نہیں ہیں؟ ان حالات کی موجودگی میں اگر
ہمارے لئے دونوں طرف ہی موت ہے تو ہم ان لوگوں کے حق میں کیوں رائے نہ دیں جن کا
دعوی حق پر ہے ۔
پھر تیسرا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ اگر ہم ان تمام حالات کی موجودگی میں جو اوپر ذکر ہو چکے
ہیں انصاف کی طرفداری کریں گے تو کیا خدا تعالیٰ ہمارے اس فعل کو نہ جانتا ہو گا کہ ہم نے
انصاف سے کام کیا ہے جب وہ جانتا ہوگا تو وہ خود انصاف پر قائم ہونے والوں کی پشت پناہ
ہوگا ۔ لکھنے والے نے تو لکھ دیا کہ احمدیوں کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو کابل میں ان کے ساتھ
ہوا تھا مگر میں ان سے پوچھتا ہوں کہاں ہے امان الله ؟ اگر اس نے احمد یوں پر ظلم کیا تھا تو کیا
خدا تعالیٰ نے اس کے اسی جرم کی پاداش میں اس کی دھجیاں نہ اُڑا دیں؟ کیا خدا تعالیٰ نے اُس
کی حکومت کو تباہ نہ کر دیا ؟ کیا اللہ تعالیٰ نے اُس کی حکومت کے تارو پود کو بکھیر کر نہ رکھ دیا ؟ کیا
اللہ تعالیٰ نے اُس کو اُس کی ذریت سمیت ذلیل اور رسوائے عالم نہ کر دیا ؟ کیا خدا تعالیٰ نے
مظلوموں پر بے جا ظلم ہوتے دیکھ کر ظالموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا ؟ اور کیا اللہ تعالیٰ نے امان
اللہ کے اس ظلم کا اس سے کما حقہ بدلہ نہ لیا ؟ ہاں کیا اللہ تعالیٰ نے اس کی شان و شوکت ، رعب
اور دبدبہ کو خاک میں نہ ملا دیا ؟ پھر میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہمارا وہ خدا جس نے اس سے

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۴
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
پیشتر ہر موقع پر ہم پر ظلم کرنے والوں کو سزائیں دیں کیا نَعُوذُ بِاللهِ اب وہ مر چکا ہے؟ وہ ہمارا
خدا اب بھی زندہ ہے اور اپنی ساری طاقتوں کے ساتھ اب بھی موجود ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں
کہ اگر ہم انصاف کا پہلو اختیار کریں گے اور اس کے باوجود ہم پر ظلم کیا جائے گا تو وہ ظالموں کا
وہی حشر کرے گا جو امان اللہ کا ہوا تھا۔ اگر ہم پہلے خدا پر یقین رکھتے تھے تو کیا اب چھوڑ دیں
گے؟ ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین ہے وہ انصاف کرنے والوں کا ساتھ دیتا ہے اور
ظالموں کو سزا دیتا ہے وہ اب بھی اسی طرح کرے گا جس طرح اس سے پیشتر وہ ہر موقع پر ہماری
نصرت اور اعانت فرماتا رہا۔ اُس کی پکڑ ، اُس کی گرفت اور اُس کی بطش اب بھی شدید ہے
جس طرح کہ پہلے تھی ۔ کیا ہم نَعُوذُ بِالله یہ سمجھ لیں گے کہ ہمارے انصاف پر قائم ہو جانے سے
وہ ہمارا ساتھ چھوڑ دے گا ؟ ہر گز نہیں ۔ احمدیت کا پودا کوئی معمولی پودا نہیں یہ اُس نے اپنے
ہاتھ سے لگایا ہے اور وہ خود اس کی حفاظت کرے گا اور مخالف حالات کے باوجود کرے گا دشمن
پہلے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے مگر یہ پودا ان کی حسرت بھری نگاہوں کے سامنے بڑھتا
رہا۔ تاریکی کے فرزندوں نے پہلے بھی حق کو دبانے کی کوشش کی مگر حق ہمیشہ ہی اُبھرتا رہا اور اب
بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی طرح ہوگا ۔ یہ چراغ وہ نہیں جسے دشمن کی پھونکیں بجھا سکیں ، یہ
درخت وہ نہیں جسے عداوت کی آندھیاں اُکھاڑ سکیں، مخالف ہوائیں چلیں گی ، طوفان آئیں
گے، مخالفت کا سمندر ٹھاٹھیں ماریگا اور لہریں اُچھالے گا مگر یہ جہاز جس کا نا خدا خود خدا ہے پار
لگ کر ہی رہے گا۔
امان اللہ کا واقعہ یاد دلانے سے کیا فائدہ؟ کیا تمہیں صرف امان اللہ کا ظلم ہی یا درہ گیا اور
تم نے اس کے انجام کی طرف سے آنکھیں بند کر لیں ۔ تمہیں وہ واقعہ یا درہ گیا ہے مگر اس واقعہ
کا نتیجہ تم بھول گئے ۔ کیا امان اللہ کی ذلت اور رسوائی کی کوئی مثال تمہارے پاس موجود ہے؟ تم تم
نے وہ واقعہ یاد دلایا تھا تو تم اس کا انجام بھی دیکھتے ۔ جب وہ یورپ روانہ ہوا تھا تو خود اُس کے
ایک درباری نے خط لکھا کہ ہماری مجالس میں بار بار یہ ذکر آتا ہے کہ یہ جو کچھ ہماری ذلت ہوئی
ہے وہ اسی ظلم کی وجہ سے ہوئی ہے جو ہم نے احمدیوں کے ساتھ کیا تھا۔ امید ہے کہ اب جبکہ ہمیں
سزا مل چکی ہے آپ ہمارے لئے بد دعا نہ کریں گے۔ اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ خود اُس کے

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۵
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
درباریوں کو یقین تھا کہ اُس کی ذلت کا سبب اس کا ظلم ہے آج وہی امان اللہ جو ایک بڑی شان
و شوکت ، رعب و جلال اور دبدبہ کا مالک تھا اپنے ظلم کی وجہ سے اس حال کو پہنچ چکا ہے کہ وہ اٹلی
میں بیٹھا اپنی ذلت کے دن گزار رہا ہے ۔ وہ کتنا ہو شیار اور چالاک بادشاہ تھا کہ اُس نے اپنی
باج گزار نے ریاست کو آزاد بنا دیا مگر جب اس نے غریب احمد یوں پر ظلم کیا تو اس کی ساری
طاقت اور قوت مٹا دی گئی اور اس نے اپنے ظلم کا نتیجہ پالیا اور ایسا پایا کہ آج تک اس کی سزا
بھگت رہا ہے۔ ایک طالب حق اور انصاف پسند آدمی کے لئے یہی ایک نشان کافی ہے۔
کاش ! لوگ اس پر غور کرتے ۔
شاید یہاں کوئی شخص یہ اعتراض کر دے کہ امان اللہ کے باپ نے بھی تو احمدی مروائے
تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس نے نا واقعی سے ایسا کیا تھا اور امان اللہ نے جان بوجھ کر کیونکہ
ہمارے استفسار پر اس کی حکومت کی طرف سے لکھا گیا کہ بیشک احمدی مبلغ بھجوا دیئے جائیں
اب وہ وحشت کا زمانہ نہیں رہا ہر ایک کو مذہبی آزادی حاصل ہوگی لیکن جب ہمارے مبلغ وہاں
پہنچے تو اُس نے انہیں قتل کرا دیا ۔ پھر یہ بھی نہیں کہ حبیب اللہ کو سر انہیں ملی وہ بھی اس سزا سے
باہر نہیں رہا کیونکہ اس کی ساری نسل تباہ ہوگئی ۔ یہ ثبوت ہے اِس بات کا کہ اللہ تعالیٰ نے صرف
امان اللہ کا بدلہ نہیں لیا بلکہ اس بدلہ میں حبیب اللہ اور عبد الرحمن بھی شامل ہیں ۔ پس یہ ہے ہمارا
تیسرا نقطہ نگاہ ان تینوں نقطہ ہائے نگاہ سے دیکھتے ہوئے ہمارے لئے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں ہو
سکتی ۔ ہم نے تو اس معاملہ کو انصاف کی نظروں سے دیکھنا ہے اور انصاف کے ترازو پر تولنا ہے۔
ہندوؤں کے ہاں انصاف کا یہ حال ہے کہ برا بر سو سال سے ہندو مسلمانوں کو تباہ کرتے
چلے آ رہے تھے اور صرف ہندو کا نام دیکھ کر ملازمت میں رکھ لیتے رہے اور مسلمان کا نام آنے
پر اُس کی درخواست کو مسترد کر دیتے رہے۔ جب درخواست پر ڈلا رام کا نام لکھا ہوتا تو
درخواست کو منظور کر لیا جاتا رہا اور جب درخواست پر عبدالرحمن کا نام آ جاتا تو اسے ردی کی
ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ۔ اس بات کا خیال نہ رکھا جاتا رہا کہ ڈلا رام اور عبدالرحمن میں سے
کون قابل ہے۔ اور کون نا قابل ہے، اور اس امر کو پیش نظر نہ رکھا جاتا رہا کہ ڈلا رام اور
عبدالرحمن میں سے کون لائق ہے اور کون نالائق ۔ صرف ہندوانہ نام کی وجہ سے اسے رکھ لیا جاتا

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۶
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
اور صرف اسلامی نام کی وجہ سے اِسے رڈ کر دیا جاتا۔ ہم نے ان حالات کی وجہ سے بار بارشور
مچایا، لیڈروں سے اس ظلم کے انسداد کی کوشش کے لئے کہا مگر کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی
اور رینگتی بھی کیسے وہ اپنی اکثریت کے نشے میں چور تھے ، وہ اپنی حکومت کے رعب میں مدہوش
تھے اور وہ اپنی طاقت کی وجہ سے بدمست تھے اُنہوں نے مسلمانوں کو ہر جہت سے نقصان
پہنچانے کی کوششیں کیں ، اُنہوں نے مسلمانوں کی ہر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں اور انہوں
نے مسلمانوں کے خلاف ہر ممکن سازشیں کیں اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد
کریں چاہے وہ ہمیں ماریں یا دکھ پہنچائیں ۔ ہمیں تو ہر قوم نے ستایا اور دکھ دیا ہے لیکن ہم نے
انصاف نہیں چھوڑا ۔ جب ہندوؤں پر مسلمانوں نے ظلم کیا ہم نے ہندوؤں کا ساتھ دیا، جب
مسلمانوں پر ہندوؤں نے ظلم کیا ہم نے مسلمانوں کا ساتھ دیا ، جب لوگوں نے بغاوت کی ہم
نے حکومت کا ساتھ دیا اور جب حکومت نے نا واجب سختی کی ہم نے رعایا کی تائید میں آواز
اُٹھائی اور ہم اسی طرح کرتے جائیں گے خواہ اس انصاف کی تائید میں ہمیں کتنی ہی تکلیف
کیوں نہ اُٹھانی پڑے۔ ہمیں سب قوموں کے سلوک یاد ہیں ۔ کیا ہمیں وہ دن بھول گئے ہیں
جب چوہدری کھڑک سنگھ صاحب نے تقریر کی تھی ہم قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اور
قادیان کے ملبہ کو دریا برد کر دیں گے ۔
پھر کیا لیکھرام ہندو تھا یا نہیں؟ وہ لوگ جنہوں نے احراریوں کا ساتھ دیا تھا وہ ہندو تھے یا
نہیں؟ مگر ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ جو شخص یا جماعت خدا تعالیٰ کا پیغام لے کر کھڑی ہو اس کی
ساری دنیا دشمن ہوتی ہے اس لئے لوگوں کی ہمارے حق کے ساتھ دشمنی ایک طبعی امر ہے ۔ ہم
نے ملکا نا میں جہاں لاکھوں مسلمانوں کو آریوں نے مرتد کر دیا تھا اور شدھ بنا لیا تھا جا کر تبلیغ کی
اور انہیں پھر حلقہ بگوش اسلام کیا اور جب وہاں اسلام کو غلبہ نصیب ہو گیا اور آریہ مغلوب ہو گئے
تو وہی لوگ جو ملکانوں کے ارتداد کے وقت شور مچاتے تھے کہ احمدی کہاں گئے اور کہتے تھے وہ
اب کیوں تبلیغ نہیں کرتے وہی شور مچانے والے ملکانوں کے دوبارہ اسلام لانے پر ان کے گھر
گھر گئے اور کہتے پھرے تم آریہ ہو جاؤ مگر مرزائی نہ بنو۔ ادھر ہندو ریاستوں نے ظلم پر ظلم کئے ،
الور والوں نے بھی ظلم کیا اور بھرت پور میں بھی یہی حال ہوا۔ جب ہمارے آدمی وہاں جاتے تو

آج 10 میں سے 10 باقی