ہمارا فرض ہے کہ مظلوم قوم کی مدد کریں چاہے وہ ہمیں ماریں یا دکھ پہنچائیں

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۷
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
راجہ کا حکم پہنچ جاتا کہ تمہاری وجہ سے امن شکنی ہو رہی ہے جلداز جلد اس علاقے سے نکل جاؤ۔
ملکانا کے ایک گاؤں میں ایک بڑھیا مائی جمتا شدھ ہونے سے بچی تھی ۔ باقی اس کے تین چار بیٹے
آریوں نے مرتد کر لئے تھے اور بیٹوں نے اس بڑھیا ماں سے کہا تھا کہ ماں ہم دیکھیں گے کہ
اب مولوی ہی آ کر تمہاری فصل کاٹیں گے ۔ کسی نے مجھے لکھا کہ ایک بڑھیا کو اس قسم کا طعنہ دیا
گیا ہے اور اب اُس کی فصل پک کر تیار کھڑی ہے۔ میں نے کہا اسلام اور احمدیت کی غیرت
چاہتی ہے کہ اب مولوی اور تعلیم یافتہ لوگ ہی جا کر اس بڑھیا کا کھیت کاٹیں چنانچہ میں نے اس
کے لئے تحریک کی تو بڑے بڑے تعلیم یافتہ لوگ جن میں حج بھی تھے اور بیرسٹر بھی ، وکلاء بھی تھے
اور ڈاکٹر بھی مولوی بھی تھے اور مدرس بھی اور انہی میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے والد
مرحوم بھی گئے اور خان بہادر شیخ محمد حسین صاحب سیشن جج بھی گئے ان سب تعلیم یافتہ لوگوں نے
اُس بڑھیا کا کھیت کاٹا۔ ان کے ہاتھوں میں چھالے پڑ گئے مگر اس بات کا اتنا رعب ہوا کہ اس
سارے علاقہ میں احمدیوں کی دھاک بیٹھ گئی مگر وہاں کے راجہ نے اتنا ظلم کیا کہ یہ لوگ چار پانچ
میل گرمی میں جاتے تھے تو رات کو واپس سٹیشن پر آ کر سوتے تھے۔ چوہدری نصر اللہ خان
صاحب باوجودیکہ بڈھے آدمی تھے اُن کو بھی مجبوراً روزانہ گرمی میں چار میل جانا اور چار میل آنا
پڑتا تھا۔ آخرمیں نے اپنا ایک آدمی گورنمنٹ ہند کے پولیٹکل سیکرٹری کی طرف بھیجوایا کہ اتناظلم
نہیں کرنا چاہئے ۔ اس ریاست میں جو چار پانچ لاکھ ہندو ہے وہ فساد نہیں کرتا اور ہمارے چند ۔
آدمیوں کے داخلہ سے فساد کا اندیشہ ہے۔ اُس وقت پولیٹیکل سیکرٹری سر تھامسن تھے اُنہوں نے
جواب دیا میں اِس میں کیا کر سکتا ہوں میں راجہ سے کہوں گا اگر وہ مان جائے تو بہتر ہے۔
سر تھامسن نے ہمدردی کی مگر ساتھ ہی معذوری کا اظہار بھی کیا لیکن ابھی اس پر پندرہ دن بھی
گزرنے نہ پائے تھے کہ راجہ پاگل ہو گیا اور اُس کو ریاست سے باہر نکال دیا گیا اور پاگل
ہونے کی حالت میں ہی وہ مرا۔ اسی طرح اُس وقت کے الور والے راجہ کو بھی بعد میں سیاسی
جرائم کی وجہ سے نکال دیا گیا ۔
پس ہمارا خدا جو علیم اور خبیر ہے وہ اب بھی موجود ہے اگر ہم انصاف سے کام لیں گے اور
پھر بھی ہم پر ظلم ہوگا تو وہ ضرور ظالموں کو گرفت کئے بغیر نہ چھوڑیگا۔ ظلم تو ہمیشہ سے نبیوں کی

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۸
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
جماعتوں پر ہوتا آیا ہے مگر یہ نہایت ذلیل احساسات ہیں جو اس اخبار نے پیش کئے ہیں حالانکہ
واقعہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے بھی ہم پر ہمیشہ ظلم کیا۔ شروع شروع میں جب احمدی تالاب سے
مٹی لینے جاتے تھے تو یہاں کے سکھ وغیرہ ڈنڈے لے کر آ جاتے تھے ۔ آخر ہمارے ساتھ کس
نے کمی کی مگر ہر موقع پر خدا ہماری مدد کرتا رہا۔ ہما را دشمن اگر ہمارے ساتھ ظلم اور بے انصافی بھی
کرے تو ہم انصاف سے کام لیں گے اور جب تک یہ روح ہمارے اندر پیدا نہ ہو جائے خدا
ہمارا ساتھ نہیں دے گا ۔ پس ہم دیکھیں گے کہ حق کس کا ہے ہندو کا ہوگا تو اُس کی مدد کریں گے،
سکھ کا ہوگا تو اُس کی مدد کریں گے ، مسلمان کا ہوگا تو اُس کی مدد کریں گے ہم کسی کی دوستی اور
دشمنی کو نہیں دیکھیں گے بلکہ اس معاملہ کو انصاف کی نگاہوں سے دیکھیں گے اور جب انصاف پر
قائم ہونے کے باوجود ہم پر ظلم ہوگا تو خدا پر ظلم ہوگا تو خدا کہے گا انہوں نے دشمن کے ساتھ انصاف کیا تھا کیا میں
ان کا دوست ہو کر ان سے انصاف نہ کروں گا ؟ اور اس کی غیرت ہمارے حق میں بھڑ کے گی جو
ہمیشہ ہمارے کام آئے گی ۔ اِنْشَاءَ اللهُ
اخبار الفضل قادیان ۲۱ رمئی ۱۹۴۷ء )
ا باج گزار: ریاست کو محصول دینے والا

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸۹
انصاف پر قائم ہو جاؤ
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انصاف پر قائم ہو جاؤ

آج 10 میں سے 10 باقی