ایک آیت کی پُر معارف تفسیر

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۰۹
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک آیت کی پُر معارف تفسیر
( فرموده ۲۰ رمئی ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان )
آج میں قرآن کریم کی ایک ایسی آیت کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہیں جو قرآن کریم
کی مشکل آیتوں میں سے سمجھی جاتی ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ اس آیت کو پہلے مفسرین حل ہی
نہیں کر سکے انہوں نے اس کو حل کرنے کی کوشش تو بہت کی ہے مگر ایک حد تک چل کر رہ گئے ہیں
اور ان کے بیان کردہ معنی ناقص ہو گئے ہیں اور ان ناقص معنوں کی وجہ سے قرآن کریم کی اس
آیت پر یا یوں کہنا چاہئے کہ صحابہ پر حرف آتا ہے یوں تو میں نے اس آیت کے معنی پہلے بھی
بیان کئے ہوئے ہیں اور ۱۹۲۲ء کے درس میں یہ آیت میرے درس میں آچکی ہے اور میں نے
اس کی تشریح کی ہوئی ہے مگر چونکہ ۱۹۲۲ ء اور آج کے زمانہ میں بہت سا فرق ہے اور میرے وہ
درس جن میں میں نے اس آیت کو بیان کیا تھا شائع بھی نہیں ہوئے صرف جن دوستوں نے
میرے درس کے نوٹ لئے تھے انہوں نے ان معنوں سے فائدہ اُٹھایا ہو گا مگر نئی پود کو اس آیت
کے معنی کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ آیت جو آجکل کے
حالات سے تعلق رکھتی ہے اس کے متعلق میں دوستوں کے سامنے کچھ بیان کر دوں تا کہ
نو جوانوں کو جو مشکل اس آیت کے معنی کرنے میں پیش آتی ہے وہ حل ہو جائے ۔
ایک عجیب بات جو میں نے قرآن کریم کی تفسیر کے بارے میں دیکھی ہے وہ یہ ہے کہ تفسیر
میں جو مشکلات مفسرین کو پیش آتی رہیں ان کا جرات کے ساتھ مقابلہ نہیں کیا جاتا رہا اس لئے
جو اُلجھنیں انہیں پیش آتی رہیں وہ جوں کی توں قائم رہیں ۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ مفسرین کسی
سوال کو اُٹھائے بغیر خاموشی کے ساتھ اس پر سے گزر جاتے ہیں اور جو معنی ان کے دماغ میں

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۱۰
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
آتے ہیں وہ کر دیتے ہیں وہ یہ نہیں دیکھتے کہ جو اُلجھن اور مشکل پیدا ہوئی تھی وہ حل ہوئی ہے یا
نہیں یا پھر اس طرح کرتے ہیں کہ ایسی آیت کا جس میں انہیں کسی مشکل کا سامنا ہوا ایک ٹکڑا لے
لیتے ہیں اور اس کے معنی کر دیتے ہیں اور اس پر خوش ہو جاتے ہیں ، وہ یہ نہیں سوچتے کہ آیت
کے ایک حصہ کے معنی کر دینے سے اُلجھن دور نہیں ہو سکتی جب تک ساری آیت کو حل نہ کیا جائے
مگر وہ اپنی سمجھ کے مطابق آیت کے ایک ٹکرے کے معنی کر دیتے ہیں اور جو ٹکڑا اُن کے لئے
مشکل پیش کرتا ہو اُس کو چھوڑ کر گزر جاتے ہیں ۔ ان کی مثال بالکل ویسی ہی ہے جیسے ایک لطیفہ
مشہور ہے کہتے ہیں کوئی شخص اپنے باغ میں گیا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص انگوروں کا ٹوکرا
سر پر رکھے اس کے باغ میں سے نکل رہا ہے ، باغ کا مالک اس کے پاس پہنچا اور کہا تمہارا کیا
حق ہے کہ انگوروں کا ٹوکرا بھر کر میرے باغ سے لئے جارہے ہو۔ ٹوکرے والے نے کہا پہلے تم
میری بات اچھی طرح سُن لو پھر اگر تم نے کچھ کہنا ہو تو کہہ لینا۔ مالک نے کہا اچھا بتاؤ۔ اس نے
کہا دراصل بات یہ ہے کہ میں سٹرک پر سے گزر رہا تھا کہ ایک بگولا بڑے زور سے آیا میں نے
اس بگولے سے بچنے کی بہت کوشش کی ہاتھ پاؤں مارے مگر میں بچ نہ سکا اور بگولا نے مجھے اپنی
لپیٹ میں لے لیا اور ایک ہی لمحہ میں اُس نے مجھے باغ کے اندر پھینک دیا اب تم ہی بتاؤ اس میں
میرا کوئی قصور ہے؟ مالک نے کہا اس میں تو تمہارا کوئی قصور نہیں ہے ۔ ٹوکرے والے نے پھر کہنا
شروع کیا جب میں آپ کے باغ میں گرا تو میں باغ سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگا مگر دوبارہ
ایک بگولا جو پہلے سے بھی زیادہ سخت تھا آیا اور اس نے مجھے اپنی لپیٹ میں لے کر انگور کی بیل پر
گرادیا میں نے اس سے بچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کئے کیونکہ یہ تو تم جانتے ہی ہو
کہ جان سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہو سکتی اور جان بچانے کے لئے انسان بہت کچھ کرگزرتا
ہے میں نے جب بگولا سے بچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مارے تو انگور گر نے شروع ہو گئے نیچے ٹوکرا
پڑا تھا انگور اس میں جمع ہو گئے ، اب تم ہی بتاؤ اس میں میرا کوئی قصور ہے؟ مالک نے کہا اس
میں تو تمہارا کوئی قصور نہیں مگر تم یہ بتاؤ کہ تمہیں یہ کس نے کہا تھا کہ انگوروں کا ٹوکرا اپنے سر پر رکھ
کر گھر کی طرف چل پڑو۔ اس نے کہا بس یہی بات میں بھی سوچ رہا تھا کہ آخر یہ کیا ہوا کہ
انگوروں کا ٹوکرا اپنے سر پر رکھ کر میں گھر کی طرف جا رہا ہوں ۔ اب دیکھو دو مشکلات تو اس نے

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۱۱
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
حل کر دیں کہ وہ باغ میں کس طرح پہنچا اور ان کے خوشے کس طرح ٹوٹے مگر وہ اگلا اور اصل
سوال حل نہ کر سکا کہ ٹوکرا اپنے سر پر رکھ کر وہ گھر کی طرف کیوں جا رہا تھا۔ اسی طرح
قرآن کریم کی متعدد آیات ایسی ہیں جن کو مفسرین نے حل کرنے کی کوشش تو کی ہے مگر اصل
مشکل کو اور اصل سوال کو حل کئے بغیر اس پر سے گزر جاتے رہے اور آیت کے جس ٹکڑے کو وہ
حل کر لیتے رہے اسی پر خوش ہو جاتے رہے کہ ہم نے اس حصے کو حل کر لیا ہے حالانکہ اصل سوال
جواب کے بغیر رہ جاتا رہا اور پڑھنے والے بھی اسی ایک ٹکڑے کے معنوں سے ہی خوش ہو
جاتے اور واہ واہ کہتے رہے۔
اس آیت کے متعلق بھی جس کو میں ابھی بیان کرنے لگا ہوں مفسرین کو اسی قسم کی مشکلات کا
سامنا ہوا اور ان کے دل میں اس کے متعلق شبہات پیدا ہوئے لیکن انہوں نے اس کے کچھ حصہ
کو حل کرنے کی کوشش کی اور باقی سے یونہی گزر گئے اور انہوں نے اس امر کو ملحوظ نہیں رکھا کہ
اس آیت کے سارے پہلوؤں پر جتنے شبہات پیدا ہو سکتے تھے یا جتنے اعتراضات اس پر وارد ہو
سکتے تھے ان سب کا کوئی حل سوچا جائے ۔
یہ آیتیں سورہ انفال کی ہیں اور جنگ بدر کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
كَمَا أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ
لَكْرِهُونَ - يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُوْنَ إِلَى الْمَوْتِ
وَهُمْ يَنْظُرُونَ کے فرماتا ہے کہ چونکہ تیرے رب نے تجھے حق کے ساتھ تیرے گھر سے نکالا
تھا اور مؤمنوں میں سے ایک فریق اسے نا پسند کرتا تھا وہ تجھ سے حق کے معاملہ میں بحث کرتے
ہیں بعد اس کے کہ حق ان پر ظاہر ہو چکا ہے اور اس بحث میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ موت
کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں اور موت ان کو سامنے نظر آ رہی ہے۔ ان آیات کے متعلق جو سوال
پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ صحابہ حق کے کھل جانے کے بعد کس طرح بحث کر سکتے تھے اور ان کو حق
کی طرف جانا موت کیوں معلوم ہوتا تھا اور کیوں یہ کہا گیا ہے کہ ان کو اپنے سامنے موت نظر
آ رہی تھی ۔ یہ معنے تو صحابہؓ کی شان کے بالکل خلاف ہیں کیونکہ صحابہ نے دین کے لئے جو
قربانیاں کیں اور اپنی جان ، مال اور عزت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کیں ان کو دیکھتے ہوئے کوئی

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۱۲
ایک آیت کی پُر معارف تفسیر
شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ صحابۂ حق کو قبول کرنے سے جی چراتے تھے اور حق کی طرف جانا ان کو ایسا
معلوم ہوتا تھا کہ گویا نعُوذُ بِاللہ وہ موت کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں اور موت ان کو سامنے نظر
تھے یہ معنی بھی
رض
آ رہی ہے ، اسی طرح یہ کہنا کہ صحابہ جنگ کو نا پسند کرتے تے اور اس سے جی چراتے تھے یہ
ایسے ہیں جو صحابہ کی تنقیص کرنے والے ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جہاں تک ناپسندیدگی کا
سوال ہے ایک مؤمن کبھی جنگ اور کشت و خون کو پسند نہیں کرتا بلکہ چاہتا ہے کہ جنگ و جدال اور
شرارت اور فساد کو چھوڑ کر صلح کر لے لیکن اگر کوئی ایسا موقع آ جائے کہ جنگ ناگزیر ہو جائے تو
مؤمن جیسا بہادر اور نڈر بھی کوئی نہیں ہوتا اور وہ موت کی کبھی پرواہ نہیں کرتا بلکہ وہ موت کوا۔
اپنے
لئے خوشی کا موجب سمجھتا ہے اور یہی حالت صحابہ کی تھی ۔
ہمیں تاریخ پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ جنگوں میں اس طرح جاتے تھے کہ ان کو
یوں معلوم ہوتا تھا کہ جنگ میں شہید ہونا ان کے لئے عین راحت اور خوشی کا موجب ہے اور اگر
ان کو لڑائی میں کوئی دکھ پہنچتا تھا تو وہ اس کو دکھ نہیں سمجھتے تھے بلکہ سکھ خیال کرتے تھے۔ چنانچہ
صحابہ کے کثرت کے ساتھ اس قسم کے واقعات تاریخوں میں ملتے ہیں کہ انہوں نے خدا کی راہ
میں مارے جانے کو ہی اپنے لئے عین راحت محسوس کیا ۔ مثلاً وہ حفاظ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے وسط عرب کے ایک قبیلہ کی طرف تبلیغ کے لئے بھیجے تھے ان میں سے حرام بن ملحان
اسلام کا پیغام لیکر قبیلہ عامر کے رئیس عامر بن طفیل کے پاس گئے اور باقی صحابہ پیچھے رہے۔
شروع میں تو عامر بن طفیل اور اس کے ساتھیوں نے منافقانہ طور پر ان کی آؤ بھگت کی لیکن جب
وہ مطمئن ہو کر بیٹھ گئے اور تبلیغ کرنے لگے تو ان میں سے بعض شریروں نے ایک خبیث کو اشارہ
کیا اور اس نے اشارہ پاتے ہی حرام بن ملحان پر پیچھے سے نیزہ کا وار کیا اور وہ گر گئے ۔ گرتے
وقت ان کی زبان سے بے ساختہ نکلا کہ اللهُ اَكْبَرُ فُرْتُ وَ رَبِّ الْكَعْبَةِ کے یعنی مجھے کعبہ کے
رب کی قسم میں نجات پا گیا۔ پھر ان شریروں نے باقی صحابہ کا محاصرہ کیا اور ان پر حملہ آ آور ہو گئے
اس موقع پر حضرت ابو بکر کے آزاد کردہ غلام عامر بن فہیرہ جو ہجرت کے سفر میں رسول
کریم ﷺ کے ساتھ تھے ان کے متعلق ذکر آتا ہے بلکہ خودان کا قاتل جو بعد میں مسلمان ہو گیا
تھا وہ اپنے مسلمان ہونے کی وجہ ہی یہ بیان کرتا تھا کہ جب میں نے عامر بن فہیرہ کو شہید کیا تو
صلى الله
عروسة

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۱۳
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
ان کے منہ سے بے ساختہ نکلا فُرْتُ وَاللهِ یعنی خدا کی قسم ! میں تو اپنی مراد کو پہنچ گیا ہوں ۔ سے یہ
واقعات بتاتے ہیں کہ صحابہ کے لئے موت بجائے رنج کے خوشی کا موجب ہوتی تھی ۔
اسی طرح ایک اور صحابی کا واقعہ تاریخوں میں آتا ہے ان کا نام ضرار تھا رسول کریمی
کی وفات کے بعد جو جنگیں ہوئیں ان میں سے ایک جنگ میں یہ صحابی شریک ہوئے ۔ عیسائیوں
کے ساتھ مقابلہ تھا ایک عیسائی جرنیل جو بڑا بہادر اور جنگجو مشہور تھا اس نے مبارز طلی میں
مسلمانوں کے دو آدمی مار دیئے تھے ۔ اُس وقت لڑائی میں یہ رواج تھا کہ فریقین کے بہادر
فرداً فرداً نکلتے تھے اور مقابلہ کرتے تھے اس مقابلہ کو مبارز طلبی کہا جاتا ہے یعنی ایک فریق کا کوئی
آدمی میدان میں آ جاتا تھا اور وہ دوسرے فریق کے کسی نامی بہادر کو چیلنج دیتا تھا ان دونوں میں
سے جو شخص جیت جاتا تھا اس کی قوم خوشی کے نعرے لگاتی تھی ۔ جب عیسائی جرنیل کے ہاتھوں
مبارز طلبی میں دو آدمی شہید ہو چکے تو حضرت ضرار اس کے مقابلہ کے لئے نکلے ۔ یہ چوٹی کے
جرنیلوں میں سے تھے اور بڑے دلیر اور بہادر تھے جب یہ مقابلہ کے لئے نکلے تو مسلمانوں نے
خیال کیا کہ اب یہ عیسائی جرنیل سے بدلہ لے لیں گے اور عیسائی جرنیل کا جو رعب قائم ہو چکا
ہے وہ جاتا رہے گا۔ مگر جب ضرار اس عیسائی کے سامنے پہنچے تو ابھی مقابلہ شروع نہیں ہوا تھا کہ
بھاگ کر اپنے خیمے میں آ گئے وہ چونکہ مسلمانوں کے چوٹی کے جرنیل تھے اور بڑے بہادر اور
آزمودہ کار تھے ان کے اس طرح بھاگنے سے مسلمانوں کو بڑی ذلت محسوس ہوئی اور وہ
حیران و ششدر رہ گئے کہ اتنا بڑا بہادر بغیر مقابلہ کے بھاگ آیا یہ دیکھ کر مسلمانوں کے کمانڈر
نے ایک شخص کو دوڑایا کہ جا کر ان سے پوچھے کہ ان کے بھاگنے کی کیا وجہ ہے؟ وہ شخص جب خیمہ
کے پاس پہنچا تو حضرت ضرار خیمہ سے نکل رہے تھے اس شخص نے جاتے ہی ان سے کہا یہ آپ
نے کیا کیا کہ اس طرح بغیر لڑائی کے بھاگ آئے تمام اسلامی لشکر پر سکتہ عالم طاری ہے اور
آپ کے اس طرح بھاگ نکلنے نے مسلمانوں کو سخت بے چینی اور اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے ۔
یہ سن کر حضرت ضرار مسکرائے اور انہوں نے کہا شاید تم لوگوں نے یہ سمجھا ہو گا کہ میں موت سے
ڈر کر بھاگا ہوں خدا کی قسم ! ہرگز نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ یہ عیسائی جرنیل جو بڑا جری اور بہادر
مشہور ہے اس نے ہمارے دو آدمی مار دیئے ہیں اس کے بعد میں اس کے مقابلہ کے لئے نکلا

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۱۴
ایک آیت کی پُر معارف تفسیر
اور اس کے سامنے پہنچا تو مجھے خیال آیا کہ میں نے زرہ پہنی ہوئی ہے یہ خیال آتے ہی میں
نے اپنے نفس کو ملامت کی کہ تو نے زرہ پہن رکھی ہے تو خدا تعالیٰ کے سامنے کیا جواب دے گا
جب خدا تعالیٰ مجھ سے پوچھے گا کہ ضرار کیا تم موت سے اتنے ڈرتے تھے کہ تم نے زرہ پہن
لی تھی تو اُس وقت میں کیا جواب دوں گا اس لئے میں وہاں سے بھاگا کہ جا کر زرہ اُتار آؤں
چنانچہ اب میں زرہ اُتار کر مقابلہ کے لئے جا رہا ہوں تا کہ اگر میں مارا جاؤں تو خدا تعالیٰ کو
کہہ سکوں کہ مجھے آپ سے ملنے کا اِس قدر شوق تھا کہ میں نے جنگ میں مقابلہ کے وقت زرہ
بھی اُتار دی تھی ۔
اسی طرح حضرت خالد بن ولید کے متعلق ذکر آتا ہے کہ جب وہ فوت ہونے لگے تو لوگوں
نے دیکھا کہ وہ زار زار رورہے تھے ۔ کسی نے ان سے کہا خالد ! یہ آپ ۔ نے ان سے کہا خالد ! یہ آپ کے لئے رونے کا کونسا
موقع ہے؟ آپ نے اسلام کی بیش بہا خدمات سرانجام دی ہیں اور قابل قدر قربانیاں کی ہیں
اس لئے یہ موقع آپ کے رونے کا نہیں بلکہ اس وقت تو آپ خدا کے پاس جا رہے ہیں آپ کو
خوش ہونا چاہئے کہ آپ خدا تعالیٰ سے انعامات پائیں گے ۔ حضرت خا گے۔ خالد نے یہ سن کر جواب
دیا میں اس لئے نہیں رورہا کہ میں اس دنیا کو چھوڑنے لگا ہوں یا موت سے ڈر رہا ہوں بلکہ
میرے رونے کی اور ہی وجہ ہے، ذرا میری دائیں ٹانگ سے پاجامہ اُٹھا کر دیکھو کیا کوئی جگہ
ایسی نظر آتی ہے جہاں تلواروں کے نشان نہ ہوں ، اس شخص نے پاجامہ اُٹھا کر دیکھا اور کہا آپ
کی ساری ٹانگ پر زخموں کے نشان ہیں ، خالد نے کہا اب میری بائیں ٹانگ بھی دیکھو کہ کیا کوئی
جگہ ایسی ہے جہاں تلوار کے نشان نہ ہوں ۔ اس نے پاجامہ اُٹھایا اور دیکھ کر کہا واقعی اس ٹانگ پر
بھی کوئی جگہ زخموں سے خالی نہیں ہے ۔ خالد نے کہا اچھا اب تم میری پیٹھ پر سے کپڑا اُٹھا کر
دیکھو کہ کیا کوئی جگہ زخموں سے خالی نظر آتی ہے؟ اس نے پیٹھ پر سے کپڑا ہٹایا اور دیکھ کر کہا نہیں
کوئی جگہ خالی نہیں ۔ خالد نے کہا اب میری چھاتی پر سے کپڑا اُٹھا کر دیکھو کہ کیا کوئی جگہ زخموں
سے خالی ہے؟ اس نے کپڑا ہٹایا اور دیکھ کر کہا نہیں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں تلوار کے نشان نہ
ہوں ۔ اس پر خالد اور بھی زیادہ زور سے رونے لگ گئے اور پھر انہوں نے اسی حالت میں
روتے ہوئے کہا کہ میں نے شہادت کے شوق میں اپنے آپ کو اسلامی جنگوں میں ہر خطرناک

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۱۵
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
مقام پر کھڑا کیا ، جس جگہ بھی زور کا رن پڑتا میں دوڑتے ہوئے وہاں پہنچ جاتا اور میری ہمیشہ یہ
تمنا رہی کہ میں لڑتے لڑتے اللہ تعالیٰ کے راستے میں شہید ہو جاؤں مگر نہ معلوم میری کون سی
شامت اعمال تھی کہ جس کے نتیجہ میں میں شہادت سے محروم رہا۔ میرے جسم پر ایک انچ جگہ بھی
ایسی نہیں جہاں تلواروں کے نشان نہ ہوں مگر باوجود اس کے کہ میں ایسی بے جگری سے لڑا اور
باوجود اس کے کہ میری خواہش تھی کہ میں شہید ہو جاؤں آج یہ حالت ہے کہ بجائے
میدانِ جنگ کے میں بستر پر پڑا جان دے رہا ہوں اور یہی چیز ہے جو مجھے ڈلا رہی ہے شان
واقعات کو دیکھتے ہوئے ئے کیا کہ کوئی شخص یہ خیال بھی کر کر سکتا سکتا ہے ہے کہ کہ صحابہ صحابہ موت موت سے ڈرتے تھے۔
پھر یہ سوال کہ بدر کی جنگ کے وقت صحابہ حق کے کھل جانے پر آپ کے ساتھ بحث کرتے
تھے اور وہ یوں سمجھتے تھے کہ گویا وہ موت کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں اور موت ان کو سامنے نظر
آ رہی ہے ایک ایسی بات ہے جو صحابہؓ کی طرف قطعاً منسوب نہیں ہو سکتی ۔ بدر کی جنگ کے متعلق
تو متواتر حدیثوں سے یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے اور تمام حدیثیں اس پر متفق ہیں کہ صحابہ
جب مدینہ سے نکلے تو ان کو یہ خیال ہی نہ تھا کہ کوئی جنگ پیش آنے والی ہے وہ تو اس قافلہ کی
روک تھام کے لئے نکلے تھے جو ابوسفیان کی سرداری میں شام کی طرف سے واپس مکہ آ رہا تھا
اور اس قسم کے قافلوں کی روک تھام اس لئے ضروری تھی کہ یہ قافلے مسلح ہوتے تھے اور مدینہ
سے بالکل قریب ہو کر گزرتے تھے اور وہ مسلمانوں کے خلاف قبائل عرب میں سخت
اشتعال انگیزی کرتے اور اردگرد کے علاقہ کو مرعوب کرتے تھے ۔ اس دفعہ ابوسفیان چونکہ ایک
بڑے قافلہ کے ساتھ گیا تھا اور بہت بڑی تجارت کر کے کافی نفع حاصل کر کے واپس آ رہا تھا اس
کے متعلق خبریں پہنچ رہی تھیں کہ وہ کوئی شرارت کرے گا اس لئے صحابہ جنگ کے خیال سے نہیں
بلکہ اس قافلہ کی شرارتوں کی روک تھام کے لئے مدینہ سے نکلے تھے اور پھر سارے صحابہ مدینہ
سے نکلے بھی نہ تھے بلکہ وہی تعداد جس کو بعد میں لشکرِ قریش کا مقابلہ کرنا پڑا نکلی تھی اور باقی صحابہ
مدینہ میں ہی رہ گئے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ قافلہ کی روک تھام کے لئے اسی قدر تعداد کافی
ہے۔ تمام تاریخیں اس بات پر متفق ہیں کہ صحابہ جنگ کے خیال سے نہیں نکلے تھے بلکہ جنگ کی
خبر انہیں اس وقت ہوئی جب رسول کریم ﷺ نے ان کو بتایا کہ ہمیں قافلہ کا نہیں بلکہ لشکر کا مقابلہ
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۱۶
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
کرنا پڑے گا ۔ یہ صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یا تو مدینہ میں ہی اور یا مدینہ سے نکلتے وقت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو الہا ما بتا دیا تھا کہ جنگ پیش آنے والی ہے مگر صحابہ کو اس کے متعلق کوئی علم نہ
تھا۔ غرض جب تاریخ کہتی ہے کہ صحابہ کو جنگ کے متعلق کوئی علم ہی نہ تھا ، احادیث کہتی ہیں کہ
صحابہ کو جنگ کا کوئی علم نہ تھا تو اس آیت میں کر ھوں کا کیا مطلب ہوا ۔ عیسائی مؤرخین کہتے
ہیں کہ صحابہ مدینہ سے اس لئے نکلے تھے کہ وہ قافلہ کو لوٹیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ جب وہ قافلہ کو
لوٹنے کے خیال سے نکلے تھے تو ان کو خوشی ہونی چاہئے تھی نہ کہ رنج اور اس آیت میں كَرِهُونَ
نہیں ہونا چاہئے تھا بلکہ فَرِهُونَ ہونا چاہئے تھا كُرِهُونَ کا لفظ بتاتا ہے کہ عیسائی مؤرخین کا یہ
خیال کہ صحابہ نَعُوذُ بِاللہ اس لئے گئے تھے کہ قافلہ کو لوٹیں گے بالکل غلط ثابت ہوتا ہے ۔اب
ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ یہاں جو كَرِهُونَ کا لفظ اللہ تعالیٰ نے استعمال فرمایا ہے اس کا کیا مطلب
ہے اور اس کی ضمیر کس طرف جاتی ہے؟ یہ کہنا بالکل غلط اور خلاف واقعہ بات ہے کہ صحابہ
لڑائی سے گھبراتے تھے اور اس کو نا پسند کرتے تھے کیونکہ اُس وقت لڑائی کا تو کوئی سوال ہی نہ
تھا وہ تو قافلہ کی روک تھام کے لئے نکلے تھے کیونکہ قافلہ والے ہمیشہ مدینہ کے قریب پہنچ کر بہت
بڑا جشن منایا کرتے اور قبائل کے اندر اشتعال پھیلاتے تھے اور کہتے تھے مدینہ والے ہمارے
مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتے ۔ پس یہاں گڑھا کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔ پھر اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُوْنَ إِلَى الْمَوْتِ
وَهُمْ يَنْظُرُونَ کہ وہ حق کے بارے میں جبکہ حق کھل چکا تھا اس طرح جھگڑتے اور بحث
کرتے تھے کہ گویا وہ موت کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں اور موت موت اُن کو سامنے نظر آ رہی تھی
لی اللہ علیہ وسلم سے
حالانکہ تاریخ سے جو کچھ پتہ چلتا ہے وہ یہ ہے کہ نہ صحابہؓ نے کبھی رسول کریم صلی اللہ علیہ و جو کچھ
مجادلہ کیا اور نہ وہ موت کی طرف دھکیلے جا رہے تھے بلکہ وہ تو ایک قافلہ کی روک تھام کے لئے
گئے تھے ۔ یہ ساری مشکلات ایسی ہیں جو اس آیت کے معنی کرنے میں اُلجھن پیدا کر دیتی ہیں ۔
مفسرین کو اس آیت کے معنی کرتے وقت بھی یہ مشکلات پیش آئیں اور ان کے دل میں اس
آیت پر سوالات بھی پیدا ہوئے مگر انہوں نے اس مشکل کا حل با وجود کوشش کے کوئی نہ نکالا ۔
ابن حیان نے اس پر بڑا غور کیا ہے وہ نیک آدمی تھے اور ان کی تفسیر رطب و یا بس سے پاک

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۷
ایک آیت کی پُر معارف تفسیر
ہے ، وہ فطرت کے مطابق چلتے تھے ۔ جب وہ اس آیت پر پہنچے تو اُن کو یہ آیت چھی اور اُنہوں
نے اس پر غور کیا مگر کچھ سمجھ میں نہ آیا۔ آخر انہوں نے خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں کہ
اے اللہ ! یہ مشکل مجھ سے تو حل نہیں ہو سکتی اب تو ہی بتا کہ اس آیت کا کیا مفہوم ہے۔ وہ لکھتے
ہیں کہ جب میں نے اللہ تعالیٰ سے بہت دعائیں کیں تو مجھے رویا میں بتایا گیا کہ یہاں نَصْرَک
کا لفظ محذوف ہے اور انہوں نے اسی کے مطابق معنی کر دیئے ، لیکن چونکہ اُس زمانہ میں اسلام
غالب تھا اور اسلام پر دشمنوں کی طرف سے اعتراضات نہ ہوتے تھے اس لئے انہوں نے اس
تھوڑے سے حل پر ہی اکتفا کر لیا اور سمجھنے لگ گئے کہ اب یہ مشکل حل ہوگئی ہے۔ مگر اب ہمارے
سامنے دشمن کے اعتراضات کے انبار لگے ہیں اور دشمنوں نے قرآن کریم کے ہر ایسے مقام پر
جہاں پرانے مفسرین کو معنی کرنے میں مشکل پیش آتی تھی اعتراض کر دیئے ہیں ۔ پرانے زمانہ
کے عیسائی تو قرآن کریم نہ پڑھتے تھے اس لئے وہ اعتراض نہیں کر سکتے تھے لیکن اب بیسیوں
عیسائیوں نے قرآن کریم کا ترجمہ کیا اور تفسیر میں لکھی ہیں اور وہ ایسے مقامات پر جی بھر کے
اعتراض کرتے ہیں اس لئے جس رنگ میں آجکل اسلام کے خلاف اعتراضات ہوتے ہیں
اُس زمانہ میں نہ تھے اسی لئے ان مفسرین کے لئے یہ دقتیں بھی نہ تھیں جو ہم کو اس زمانہ میں پیش
آ رہی ہیں ۔ پرانے مفسرین کے سامنے چونکہ اعتراضات نہ ہوتے تھے اس لئے وہ لفظی ترجمہ کر
کے یا کسی آیت کے متعلق دقت پیش آنے پر اس کے ایک ٹکڑے کو حل کر کے گزر جاتے تھے مگر
اِس زمانہ میں جب عیسائیوں نے قرآن کریم کو پڑھا اور اس کے ترجمے کئے تو انہوں نے اس قسم
کے مقامات پر پہنچ کر بے شمار اعتراضات کر ڈالے اور بال کی کھال اُتار لی ۔ عربی زبان کی یہ
خصوصیت ہے بلکہ قرآن کریم کے عربی زبان میں نازل ہونے کی وجہ ہی یہی ہے کہ اس کے
اندر بہت سے الفاظ محذوف ہیں اور اس اختصار کی وجہ سے تھوڑی سی عبارت میں بہت بڑے
مضامین بیان کر دیئے گئے ہیں ۔ اگر انسان محذوف عبارت کی طرف توجہ نہ کرے تو وہ سخت
6
دو
مشکل میں پڑ جاتا ہے۔ مثلاً كما کا ترجمہ ” جس طرح بھی ہے اور چونکہ بھی اور ” جس
طرح اور چونکہ ایسے الفاظ ہیں کہ اگر ان کا جواب نہ آئے تو دوسرا فقرہ چل ہی نہیں سکتا ۔ ۔ مثلاً
ہم اگر یہ کہیں کہ جس طرح تمہارے ساتھ فلاں معاملہ گزرا تھا اور اتنا کہہ کر ہم چپ ہو جائیں تو

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۱۸
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
دو
یہ فقرہ نا مکمل رہے گا۔ پھر چونکہ“ کا لفظ بھی اسی طرح کا ہے اور جس فقرہ میں یہ لفظ استعمال
ہوگا اس کے آگے اسی فقرہ میں اس کا جواب بھی ہونا چاہئے ۔ مثلاً کوئی شخص کہے کہ چونکہ
میرے پاس روپیہ نہ تھا اور اس کے بعد وہ چپ ہو جائے تو اس فقرہ کے کوئی معنی نہیں ہو سکتے
اس لئے یہ فقرے اس طرح ہوں گے کہ جس طرح تمہارے ساتھ فلاں معاملہ گزرا تھا اسی
طرح زید کے ساتھ بھی یہ معاملہ گزرا یا چونکہ میرے پاس روپیہ نہ تھا اس لئے میں سامان نہ
خرید سکا ۔ پس جس فقرہ کے اندر جس طرح اور چونکہ“ کے الفاظ آجائیں ان کا جواب
بھی ضروری ہوتا ہے ورنہ وہ فقرہ بالکل بے معنی ہو جاتا ہے ۔
دو
ابن حیان بڑے نحوی آدمی تھے ان کا ذہن اس آیت کے معنوں میں مشکل پیش آنے پر
اس طرف گیا کہ اس میں کچھ حصہ محذوف ہے اور اس کیلئے جب انہوں نے دعائیں کیں تو
اللہ تعالیٰ نے انہیں نَصُرَكَ کا لفظ بتایا اور انہوں نے اسی کے مطابق معنی کر دیئے
لیکن اپنے زمانہ کی کم مشکلات اور شدت اعتراض نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے
اس پر زیادہ غور نہ کیا اس لئے اُنہوں نے نَصْرَكَ کو هُمْ يَنْظُرُونَ کے بعد لگایا ہے
یعنی هُمْ يَنْظُرُونَ نَصْرَكَ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو صرف اتنا بتایا تھا کہ نَصْرَک کا
لفظ محذوف ہے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ کونسے مقام پر چسپاں ہوتا ہے مگر انہوں نے نَصْرَک
کو هُمْ يَنْظُرُونَ کے بعد رکھ دیا۔ در حقیقت اللہ تعالیٰ ہر زمانے کے لوگوں پر اپنے
فضل نازل کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے علامہ ابن حیان کو تو بتایا کہ اس آیت میں نَصْرَک کا
لفظ محذوف ہے مگر میں نے جب اس آیت پر غور کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ انکشاف فرمایا کہ یہاں
خالی نَصْرَک محذوف نہیں بلکہ اس کے ساتھ عَلی اَعْدَ آئِک بھی ہے یعنی تیرے دشمنوں پر
تیرا غلبہ ۔ ان الفاظ کو اس آیت میں لگانے سے یہ مشکل حل ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
كَمَا أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَانَّ فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
تكْرِهُونَ یعنی چونکہ تیرے رَبّ نے تجھے تیرے گھر سے حق کے ساتھ نکالا تھا اس لئے
ضروری تھا کہ وہی تجھے تیرے دشمنوں پر غلبہ بھی عطا فرماتا ۔ یہ الفاظ بتاتے ہیں کہ جس نے گھر
سے آپ کو نکالا تھا اُسی پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی تھی کہ وہ آپ کو دشمنوں پر غلبہ عطا فرما تا ۔

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۱۹
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں جب تم کوئی ایسا کام اپنے غلام کے سپرد کرو جو اُس کی طاقت سے
باہر ہو تو تمہارا فرض ہے کہ اس کی مدد کرو اور اس کام میں اس کا ہاتھ بٹاؤ۔ اگر ایک انسان پر یہ
فرض ہے جو محدود طاقت رکھتا ہے کہ وہ اگر اپنے غلام کو کوئی ایسا کام سپرد کرے جو اُس کی طاقت
سے بالا ہو تو اُس کام میں اس کا ہاتھ بٹائے تو خدا جو بہت بڑی اور بے شمار طاقتوں کا مالک ہے
اُس پر اس بات کی کیوں ذمہ داری عائد نہیں ہوگی ۔ اگر وہ کوئی ایسا کام اپنے بندے کے سپرد
کرے جو اُس کی طاقت سے بالا تر ہو تو اس کی مدد بھی فرمائے ۔ اس طرح اس آیت کے یہ معنی
ہوں گے کہ چونکہ تیرے رب نے تجھے دشمنوں کے مقابلہ کے لئے تیرے گھر سے نکالا اس لئے
لازمی تھا کہ وہ تیری مدد بھی کرتا اور تجھے دشمن پر غلبہ عطا کرتا ۔ ان معنوں میں کسی قسم کی اُلجھن
نہیں رہ جاتی اور مطلب بالکل صاف اور واضح ہو جاتا ہے۔
الله
الله
ہم دیکھتے ہیں کہ بدر کے موقع پر صحابہ ۳۱۳ کی تعداد میں نکلے تھے اگر وہ بجائے ۳۱۳ کے
چھ یا سات سو کی تعداد میں نکلتے اور وہ صحابہ بھی شامل ہو جاتے جو مدینہ میں ٹھہر گئے تھے تو لڑائی
ان کے لئے زیادہ آسان ہو جاتی مگر خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ ﷺ کو تو اس جنگ کے متعلق بتا
دیا لیکن ساتھ ہی منع بھی فرما دیا کہ جنگ کے متعلق کسی کو بتانا نہیں اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ
بعض گزشتہ پیشگوئیوں کو پورا کرنا چاہتا تھا مثلاً صحابہؓ کی تعداد تین سو تیرہ تھی اور بائبل میں یہ
پیشگوئی موجود تھی کہ جو واقعہ جدعون کے ساتھ ہوا تھا وہی واقعہ محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ کے
صحابہ کو پیش آئے گا اور جب جدعون نبی اپنے دشمن سے لڑے تھے تو ان کی جماعت کی تعداد
۱۳ ۳ تھی ۔ اب اگر صحابہ کو معلوم ہو جاتا کہ ہم جنگ کے لئے مدینہ سے نکل رہے ہیں تو وہ
سارے کے سارے نکل آتے اور ان کی تعداد ۳۱۳ سے زیادہ ہو جاتی ۔ اسی حکمت کے ماتحت
اللہ تعالیٰ نے اس امر کو مخفی رکھا تا کہ صحابہؓ کی تعداد ۳۱۳ سے زیادہ نہ ہونے پائے کیونکہ ۳۱۳
صحابہ کا جانا ہی پیشگوئی کو پورا کر سکتا تھا اس لئے ضروری تھا کہ جنگ کی خبر کو مخفی رکھا جاتا اور
میدان جنگ میں پہنچ کر صحابہ کو بتایا گیا کہ تمہارا مقابلہ لشکرِ قریش سے ہوگا ۔ اللہ نے اس آیت
میں كَمَا اخْرَجَكَ رَبُّكَ کہہ کر بتا دیا کہ رسول کریم ﷺ کا مدیا مدینہ سے نکلنا خدا کے حکم
کے ماتحت تھا نہ کہ اپنے طور پر ۔ اب آگے جو ان فَرِيقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكْرِهُونَ
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۲۰
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
کے الفاظ آئے ہیں اس کے لئے یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ہر مضمون کا تعلق پہلے مضمون کے
ساتھ ہوتا ہے اب ہم سارے مضمون کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ كر ھون کا تعلق
اخرجت کے ساتھ ہے کیونکہ آخر جگ میں گم کی ضمیر نہیں بلکہ ک کی ضمیر ہے اس لئے
كرِهُونَ کو آخرَجَكَ کے ساتھ چسپاں کیا جائے گا اور یہ اس طرح بن جائے گا كَرِهُونَ
عَلَى خُرُوجِكَ ۔ یہ ایک قدرتی بات ہے کہ جہاں عشق ہوتا ہے وہاں کوئی شخص بھی نہیں چاہتا
کہ میرے محبوب کو کوئی تکلیف پہنچے اور کوئی بھی یہ پسند نہیں کرتا کہ اس کا محبوب لڑائی میں جائے
بلکہ ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ محبوب لڑائی سے بچ جائے ۔ اسی طرح صحابہ بھی اس بات کو پسند
نہیں کرتے تھے کہ آپ لڑائی پر جائیں ۔ صحابہؓ اس بات کو نا پسند نہیں کرتے کہ ہم لڑائی پر کیوں
جائیں بلکہ ان کو رسول کریم ﷺ کا لڑائی پر جانا نا پسند تھا اور یہ ان کی طبعی خواہش تھی جو ہر محب کو
اپنے محبوب کے ساتھ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہم دیکھتے ہیں کہ تاریخ سے اس بات کا کافی
ثبوت ملتا ہے کہ جب رسول کریم بدر کے قریب پہنچے تو آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ
نے مجھے خبر دی ہے کہ ہمارا مقابلہ قافلہ سے نہیں بلکہ فوج کے ساتھ ہوگا۔ پھر آپ نے ان سے
مشورہ لیا اور فرمایا کہ بتاؤ تمہاری کیا صلاح ہے؟ جب اکا بر صحابہ نے آپ کی یہ بات سُنی تو
انہوں نے باری باری اُٹھ اُٹھ کر نہایت جان شارا نہ تقریریں کیں اور عرض کیا ہم ہر خدمت کے
لئے حاضر ہیں ۔ ایک اٹھتا ہے اور تقریر کر کے بیٹھ جاتا ۔ پھر دوسرا اُٹھتا اور مشورہ دے کر بیٹھ
جا تا غرض جتنے بھی اُٹھے انہوں نے یہی کہا کہ اگر ہمارا خدا ہمیں حکم دیتا ہے تو ہم ضرور لڑیں گے
مگر جب کوئی مشورہ دے کر بیٹھ جاتا تو رسول کریم ﷺ فرماتے مجھے مشورہ دو اور اس کی وجہ یہ
تھی کہ ابھی تک جتنے صحابہؓ نے اُٹھ اُٹھ کر تقریریں کی تھیں اور مشورے دیئے تھے وہ سب
مہاجرین میں سے تھے مگر جب آپ نے بار بار یہی فرمایا کہ مجھے مشورہ دیا جائے تو سعد بن معاد
رئیس اوس نے آپ کا منشاء سمجھا اور انصار کی طرف سے کھڑے ہو کر عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللَّهِ!
آپ کی خدمت میں مشورہ تو عرض کیا جا رہا ہے مگر آپ پھر بھی یہی فرماتے ہیں کہ مجھے مشورہ
دو۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ انصار کی رائے پوچھنا چاہتے ہیں اس وقت تک اگر ہم
خاموش تھے تو صرف اس لئے کہ اگر ہم لڑنے کی تائید کریں گے تو شاید مہاجرین یہ سمجھیں کہ یہ
الله

آج 10 میں سے 10 باقی