ایک آیت کی پُر معارف تفسیر

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۲۱
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
لوگ ہماری قوم اور ہمارے بھائیوں سے لڑنا اور ان کو قتل کرنا چاہتے ہیں ۔ پھر انہوں نے کہا
يَا رَسُولَ اللهِ ! شاید آپ کا بیعت عقبہ کے اس معاہدہ کے متعلق کچھ خیال ہے جس میں ہماری
طرف سے یہ شرط پیش کی گئی تھی کہ اگر دشمن مدینہ پر حملہ کرے گا تو ہم اس کا دفاع کریں گے لیکن
اگر مدینہ سے باہر جا کر لڑنا پڑا تو ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔ آپؐ نے فرمایا ہاں ۔
سعد بن معاذ نے عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ! اُس وقت جب کہ ہم آپ کو مدینہ لائے تھے ہمیں
آپ کے بلند مقام اور مرتبہ کا علم نہیں تھا اب تو ہم نے اپنی آنکھوں سے آپ کی حقیقت کو دیکھ لیا
ہے اب اس معاہدے کی ہماری نظروں میں کچھ بھی حقیقت نہیں ۔ اس لئے آپ جہاں چاہیں
چلیں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور خدا کی قسم ! اگر آپ ہمیں سمندر میں کود جانے کا حکم دیں تو ہم کو د
جائیں گے اور ہم میں سے ایک فرد بھی پیچھے نہیں رہے گا ۔ يَا رَسُولَ اللهِ ہم آپ کے آگے
بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور
دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے ۔
ان حالات کی موجودگی میں کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ صحابہ کے متعلق هُم كَرِهُونَ کا لفظ
آیا ہے وہ لڑائی کے متعلق ہے ہر گز نہیں بلکہ ان کو جو چیز نا پسند تھی وہ یہ تھی کہ رسول کریم ﷺ تک
کوئی دشمن نہ پہنچ جائے ۔ پھر ہم دیکھتے ہیں کہ جب جنگ بدر کے شروع ہونے سے پہلے قریش
مکہ نے عمیر بن وہب کو بھیجا کہ جا کر پتہ لگائے کہ مسلمانوں کے لشکر کی تعداد کیا ہے اور وہ اندازہ
لگا کر واپس گیا تو اس نے کہا اے قوم! میں تم لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ مسلمانوں کے ساتھ
جنگ نہ کرو۔ اُس کے الفاظ یہ تھے کہ اے معشر قریش! میں نے دیکھا ہے کہ مسلمانوں کے لشکر
میں گویا اونٹنیوں کے کجاووں نے اپنے اوپر آدمیوں کو نہیں بلکہ موتوں کو اُٹھایا ہوا ہے اس لئے
میں تم کو مشورہ دیتا ہوں کہ ان سے لڑائی نہ کرو میں نے جتنے مسلمانوں کو دیکھا ہے ان کے
چہروں سے یہی مترشح ہوتا ہے کہ وہ مرنے کی نیت سے آئے ہیں اور ان میں سے ہر ایک کا چہرہ
پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ ہم نے مر جانا ہے مگر میدان سے پیچھے نہیں ہٹنا ۔ یہ سن کر لوگوں کے دلوں
میں تذبذب پیدا ہو گیا اور انہوں نے چاہا کہ لڑائی کا ارادہ ترک کر دیں مگر ابو جہل کے دل میں
چونکہ مسلمانوں کے خلاف سخت بغض تھا اس لئے اس نے عمر وحضرمی جو مسلمانوں کے ہاتھوں

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۲۲
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
ایک غزوہ میں قتل ہوا تھا اس کے بھائی عامر حضر می کو بلایا اور نہایت اشتعال انگیز الفاظ میں اس
کو کہا اب جبکہ تمہارے مقتول بھائی کے بدلہ کا موقع آیا ہے تو لوگ مشورہ دے رہے ہیں کہ لڑنا
نہیں چاہئے ۔ یہ سُن کر عامر حضرمی کی آنکھوں میں خون اتر آیا اور اس نے عرب کے قدیم
دستور کے مطابق اپنے کپڑے پھاڑ کر اور ننگا ہو کر رونا اور چلا نا شروع کر دیا کہ ہائے افسوس !
میرا بھائی بغیر انتقام کے رہا جاتا ہے۔ پھر عامر نے اپنے بھائی کا نام لے کر کہا۔ ہائے افسوس ! تو
نے اپنی زندگی میں قوم کے لئے اتنی قربانیاں کی تھیں مگر آج کوئی نہیں جو تیرے قتل کا بدلہ لے۔
جب عامر نے اس قسم کا نوحہ کیا تو لشکرِ قریش کو غیرت آگئی اور انتقام کی آگ کے شعلے اُن کے
سینوں میں بھڑک اُٹھے ۔ اس کے علاوہ لڑائی سے پیشتر عتبہ بن ربیع نے بھی قریش کو نصیحت کی کہ
یہ مسلمان اور ہم آخر بھائی بھائی ہیں اور پھر دیکھو تو ان کے چہروں سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ
یہ مرنے کے لئے آئے ہیں اور اگر یہ بھی سمجھ لیا جائے کہ تم بھی ان کے برابر ہی آدمی مارلو گے تو
اس کے معنی یہ ہوں گے کہ مکہ کے بڑے بڑے سردار سب مارے جائیں گے ۔ اب کیا ان
حالات کی موجودگی میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ کرھون کی ضمیر لڑائی کی طرف جاتی ہے ، جہاں تک
واقعات کا تعلق ہے یہ بات اس کے بالکل الٹ نظر آتی ہے۔ پھر ہم دیکھتے ہیں کہ جب لڑائی
کے لئے جگہ کا انتخاب ہو چکا تو وہی سعد بن معاد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور
عرض کیا يَا رَسُولَ الله ہمیں اجازت دیجئے کہ ہم آپ کے لئے ایک عرشہ بنا دیں اور اپنی
تیز تر سواریاں وہاں باندھ دیں يَا رَسُولَ اللهِ ! ہم نہیں چاہتے کہ آپ میدانِ جنگ میں خود
بنفس نفیس تشریف لے جائیں ۔ ہم خدا کا نام لے کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں اگر خدا تعالیٰ نے
اپنے فضل سے ہمیں فتح دی تو یہی ہماری آرزو ہے اور اگر ہم مارے گئے تو آپ سواری لیکر جس
طرح بھی ہو سکے مدینہ پہنچ جائیں وہاں ہمارے ایسے بھائی موجود ہیں جو گولڑائی میں تو شریک
نہیں ہو سکے مگر محبت اور اخلاص میں ہم سے کسی طرح کم نہیں ہیں اور وہ لڑائی میں صرف اس لئے
نہیں آئے کہ اُن کو لڑائی کے متعلق علم نہ تھاور نہ وہ ہرگز پیچھے نہ رہتے ۔ يَا رَسُولَ اللهِ ! وہ آپ
کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں تک لڑا دیں گے ۔ واپس یہ تھا خوف جو صحابہ کو تھا ۔ یعنی
رسول کریم جنگ میں شریک نہ ہوں اور كرِهُونَ کا لفظ صراحتاً عَلَى خُرُوجِكَ پر
صلى الله
عروسه

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۲۳
ایک آیت کی پُر معارف تفسیر
دلالت کرتا ہے یعنی صحابہؓ اس بات کو نا پسند کرتے تھے کہ آپ لڑائی میں شریک ہوں اور وہ اس
بات سے ڈرتے تھے کہ کہیں آپ کو کوئی گزند نہ پہنچ جاے۔
میں نے ایک واقعہ پہلے بھی کئی دفعہ بیان کیا ہے کہ جنگِ اُحد میں ایک موقع پر ابی بن خلف
صلى الله
عروسه
نے جو کہ مکہ کا بہت بڑا رئیس تھا جب آواز دی کہ کہاں ہے محمد ( ﷺ ) ؟ وہ شخص بہت بڑا جرنیل
تھا اور ساتھ ہی وہ تیر انداز بھی اعلیٰ درجہ کا تھا جب اس نے پکارا کہ کہاں ہے محمد ؟ تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف بڑھنا چاہا مہاجرین چونکہ ابی بن خلف کی طاقت کو
جانتے تھے اس لئے وہ آپ کے سامنے آگئے اور عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ! ہماری موجودگی میں
آپ آگے نہ جائیں آپ نے بڑے جوش سے فرمایا میرے راستہ سے ہٹ جاؤ مہاجرین نے
عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ! وہ بڑا تجربہ کار جنگجو ہے آپ نے فرمایا مجھے اس کی پرواہ نہیں تم میرے
رستہ سے ہٹ جاؤ ۔ اس واقعہ سے بھی پتہ لگتا ہے کہ صحابہؓ کے لئے کرِ ھون کے لفظ کا مطلب کیا
ہے؟ غرض آپ ابی بن خلف کی طرف بڑھے اور آپ نے اپنے نیزہ کی اپنی اس کے جسم میں
چھو دی جس سے اسے تھوڑا سا زخم ہو گیا اور وہ اتنے زخم سے ہی بھاگ نکلا ۔ لوگوں نے کہا تم تو
بڑے بہادر بنتے تھے اور یہ چھوٹا سا زخم کھا کر بھاگ رہے ہو اس نے کہا زخم تو چھوٹا ہے مگر مجھے
یوں معلوم ہو رہا ہے کہ اس میں دنیا جہان کی آگ بھر دی گئی ہے۔ اللہ اس واقعہ سے پتہ چلتا ہے
کہ صحابہ کس بات کو نا پسند کرتے تھے ۔
لگے تو
اسی طرح حضرت طلحہ کا واقعہ ہے کہ جب جنگِ اُحد میں دشمن کی طرف سے تیر برسنے۔
انہوں نے رسول کریم ﷺ کے چہرہ مبارک کے سامنے اپنا ہاتھ رکھ دیا تا کہ آپ کے چہرہ پر
صلى الله
کوئی تیر نہ لگنے پائے ۔ ان کے ہاتھ پر اتنے تیر لگے کہ آخر ان کا ہاتھ شل ہو کر ہمیشہ کے لئے
صلى الله
بیکار ہو گیا رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد خوارج انہیں ٹنڈا کہا کرتے تھے۔ ایک دفعہ حضرت
طلحہ سے کسی نے پوچھا کہ جب آپ کے ہاتھ پر تیر لگتے تھے تو کیا آپ کے منہ سے کسی نہ نکلتی تھی
کیونکہ زخم سے سے درد تو ضرور ہوتی ہے؟ حضرت طلحہ نے جواب دیا سی نکلنا تو چاہتی تھی مگر میں نکلنے
نہ دیتا تھا تا کہ میری ذراسی حرکت سے بھی رسول کریم ﷺ کے چہرہ پر کوئی تیر نہ لگ جائے ۔
اب کیا ان صحابہ کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ ان کو لڑائی کے بارہ میں انقباض تھا۔ جب ہم

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۲۴
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
ان واقعات کو اچھی طرح جانتے ہیں تو کیا خدا نَعُوذُ بِاللهِ ان واقعات کو نہ جانتا تھا وہ جانتا تھا
اور یقیناً جانتا تھا اور اس نے كرِهُونَ ان معنوں میں استعمال نہیں فرمایا جن میں بعض لوگوں
نے سمجھ لیا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ كَرِهُونَ کی ضمیر آخر جل کی طرف جاتی ہے یعنی صحابہ
آپ کے لڑائی پر جانے ۔ نے سے ڈرتے اور ھبراتے تھے اور گھبراتے تھے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ انسان یا تو ا یا تو اپنے ارادہ
سے کوئی کام کرتا ہے اور یا اپنے ساتھیوں کے ارادہ اور مشورہ سے کوئی کام کرتا ہے جب وہ خود
اپنے ارادہ سے کوئی کام کرتا ہے تو لوگ کہتے ہیں یہ اپنے ارادہ سے فلاں کام کر رہا ہے اور اگر
وہ اپنے ساتھیوں کے ارادہ سے کوئی کام کرتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ اس نے ساتھیوں کے مشورہ
سے فلاں کام کیا ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُس وقت حالت یہ تھی کہ تمہارا اپنا بھی مدینہ سے
نکلنے کا کوئی ارادہ نہ تھا اور تمہارے ساتھی بھی تمہیں مشورہ دیتے تھے کہ تم خطرہ میں نہ پڑو اور
تمہارا مدینہ سے نکلنا صرف ہمارے حکم کے ماتحت تھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب تمہارا اپنا بھی
نکلنے کا کوئی ارادہ نہ تھا اور تمہارے ساتھیوں کا بھی مشورہ یہی تھا کہ تم مدینہ سے نہ نکلو تا کہ آپ کو
کوئی گزند نہ پہنچ جائے تو کیا میں جو قادر مطلق خدا ہوں تم کو دشمنوں پر غلبہ نہ دیتا جب کہ میں نے
تمہارے ارادہ کے خلاف اور تمہارے ساتھیوں کے مشورہ کے خلاف تمہیں باہر نکلنے کا مشورہ دیا
تھا۔ اب جیسا کہ علامہ ابو حیان نے بھی لکھا ہے کہ یہاں نَصْرُک محذوف ہے تو یہ نَصْرُكَ
کی ضمیر دشمن کی طرف ہی جائے گی دوست کی طرف نہیں جا سکتی ۔ کیا ہم نصُرُک کے یہ معنی لیں
گے کہ صحابہ پر غلبہ ؟ ؟ غلبہ غلبہ تو تو ہمیشہ دشمن پر ہوتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارا تم کو غلبہ عطاء کرنا دو
وجوہ سے تھا۔ ایک تو تھا۔ ایک تو یہ کہ ہم نے چونکہ خود تم کو نکلنے کا حکم دیا تھا اس لئے ہمارے لئے ضروری تھا کہ
تمہیں دشمن پر غلبہ دیتے ، دوسرے چونکہ تمہارے ساتھی یعنی صحابہ اس بات میں راضی نہ تھے کہ تو لڑائی
کے لئے نکلے اس لئے ہم ان کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ اگر میں کسی خطرناک کام کا حکم دیتا ہوں تو بچاتا
بھی ہوں اور ادھر تیرا دشمن وہ تھا جو يُجَادِلُونَكَ في الحق کا مصداق تھا یعنی اُس کو تیرے
کسی اپنے کام کی وجہ سے؟ م کی وجہ سے تجھ سے دشمنی نہ تھی بلکہ وہ صرف اس لئے تیرا دشمن تھا کہ تو ہمارا حکم اُن
کو پہنچاتا ہے اور ہماری طرف اُن کو بلاتا ہے اور دشمن کو تیرے ساتھ اتنی زیادہ دشمنی تھی کہ وہ حق
کے غلبہ کو اپنی موت کے مترادف سمجھتا تھا یعنی وہ ہماری خاطر تجھ سے دشمنی کر رہا تھا اور اسلام
رض

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۲۵
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
اُس کو موت نظر آتا تھا ۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان حالات کی موجودگی میں ہم کیوں نہ تمہاری
مدد کرتے یہ معنی کرنے سے یہ آیت کتنی واضح اور صاف ہو جاتی ہے اور اس پر ان معنوں کی رو
اض بھی وارد نہیں ہو سکتا ۔ علامہ ابو حیان کی خواب تو ٹھیک ہے مگر نَصْرُک علی
اعد آئک ہونا چاہئے تھا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تیرا اپنا کوئی ارادہ نکلنے کا نہ تھا، دوست تمہیں نکلنے
سے روکنا چاہتے تھے اور دشمن تم کو میری وجہ سے تباہ کرنا چاہتا تھا اس لئے میری ذمہ داری تم کو
غلبہ دینے کی بحیثیت ایک دوست کے بھی تھی اور دشمن کی دشمنی کی وجہ سے بھی ہم نے یہ ذمہ داری
پوری کر دی ہم تجھے خطرہ کے مقام پر لے بھی گئے اور صحیح سلامت واپس لا کر اور تجھے دشمن پر غلبہ
دے کر اپنی ذمہ داری بھی پوری کر دی ۔
میں نے شروع میں کہا تھا کہ ان آیات کا تعلق اس زمانہ سے بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ ان
آیات سے پتہ چلتا ہے کہ مؤمن کس طرح خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنے کے لئے تیار ہوتا
ہے جہاں ایک مؤمن پُر امن ہوتا ہے اور وہ لڑائی اور فسادات سے حتی الامکان بچنے کی کوشش
کرتا ہے وہاں وہ دلیر بھی اعلیٰ درجہ کا ہوتا ہے۔ یہی دو چیزیں ہیں جو مؤمن کو دوسروں سے ممتاز
کر دیتی ہیں یعنی اول یہ کہ وہ لڑائی سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ لڑائی اور فساد نہ
ہونے پائے بلکہ امن وامان رہے ۔ دوسرے اس کی لڑائی سے بچنے کی تمام کوششوں کے باوجود
اگر اس کے لئے جنگ ناگزیر ہو جائے تو اس جیسا بہادر ، نڈر اور دلیر بھی کوئی نہیں ہوتا مگر یا درکھنا
چاہئے کہ دلیری کے یہ معنی نہیں کہ مؤمن تہور پر عمل پیرا ہو جائے ۔ تہورا یسے حملہ کو کہتے ہیں جیسے
سو رحملہ کرتا ہے اس کو جرات نہیں کہہ سکتے جرات یہ ہوتی ہے کہ مؤمن لڑائی سے حتی الامکان
گریز کرے، جھگڑا اور فساد نہ ہونے دے لیکن اگر دشمن اس کو لڑائی کے لئے مجبور کر دے تو وہ
اس شان سے لڑے کہ سو سو میل تک لوگ اس سے کانپنے لگ جائیں ۔ رسول کریم ﷺ فرماتے
ہیں نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ یعنی میری اللہ تعالیٰ نے رُعب سے نصرت فرمائی ہے اسی طرح آپ نے
فرمایا مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک مہینے کے سفر تک رُعب عطا فرمایا ہے ہے پہلے زمانہ کے لحاظ سے
ایک مہینہ کا سفره ۲۷ میل بنتا ہے کیونکہ عام طور پر اس زمانہ میں ایک منزل ۹ میل کی شمار کی جاتی
تھی در حقیقت مکہ مکرمہ مدینہ سے اتنے ہی فاصلہ پر ہے اور رسول کریم ﷺ کے اس قول کا یہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۲۶
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
مطلب ہے کہ میں مدینہ میں بیٹھا ہوا ہوں مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے ایسا رعب عطا فرمایا ہے کہ مکہ
والے گھر بیٹھے مجھ سے کانپ رہے ہیں مگر چونکہ نبیوں کی پیشگوئیاں ہر زمانہ کے حالات کے
مطابق بدلتی رہتی ہیں اور یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی ہوا ہے اس لئے
پُرانے زمانہ میں تو اس سے مراد بے شک ۲۷۰ میل ہی تھے مگر آجکل تیز رفتار سواریاں آئی ہیں
جو ایک ایک دن بلکہ ایک ایک گھنٹہ میں سینکڑوں میل کا سفر طے کر لیتی ہیں اس لئے آجکل تو ایک
ماہ کا سفر ساری دنیا پر حاوی ہو گا اب ہم اس کو دوسرے رنگ میں لیں گے کہ اللہ تعالیٰ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنا رعب دینے والا ہے کہ ساری دنیا آپ کے رعب کی وجہ
سے کانپے گی اور آپ کے انہی غلاموں کے ہاتھ سے جن کو اس وقت لوگ چڑیا سمجھ رہے ہیں کیا
انگلستان اور کیا امریکہ، کیا روس اور کیا جرمنی ، کیا افریقہ اور کیا چین اور جاپان سب مما لک فتح
ہوں گے اور تمام ملک ان سے اس طرح کا نپیں گے جیسے گھاس ہوا سے کانپتا ہے۔ ہم تو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کر رہے ہیں اور شاگرد کی چیز اپنی نہیں ہوتی بلکہ استاد کی
ہوتی ہے اس لئے ہماری فتح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فتح ہوگی ۔ آج تو یہ حالت ہے کہ
لوگ اسلام پر حملہ کرنا اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں لیکن ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے بلکہ ابھی آپ
لوگوں میں سے کئی زندہ ہوں گے کہ لوگ دیکھیں گے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت
ساری دنیا پر قائم ہو رہی ہے اور اسلام کے مخالف دم مارنے کی جرات نہیں کر سکیں گے مگر اس
کے لئے ہمیں صحابہ والی قربانیاں بھی کرنی ہوں گی ۔ پس ہماری جماعت کے دلوں سے موت
کا ڈر بالکل اُٹھ جانا چاہئے ایک مؤمن کے لئے جہاں یہ ضروری ہے کہ پہلے وہ خود کسی پر ہاتھ نہ
اُٹھائے اور حتی الوسع جنگ اور فسادات سے بچنے کی کوشش کرے وہاں اس کے لئے یہ بھی
ضروری ہے کہ اگر حالات اس قسم کے پیدا ہو جائیں کہ اس کے لئے لڑائی کے سوا اور کوئی چارہ
نہ رہے اور اللہ تعالیٰ کی مشیت وہ وقت لے آئے تو مؤمن کو یوں معلوم ہونا چاہئے جیسے عید کا
چاند نکل آیا۔ ان آیات میں مؤمن کا مقام بیان کیا گیا ہے کہ مؤمن یہ سمجھتا ہے کہ ساری
بلا ، ساری تکلیفیں اور ساری مصیبتیں مجھ پر وارد ہو جائیں لیکن میرا محبوب کسی طرح ان سے بیچ
رہے۔ اب چونکہ ہمارا محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں نہیں ہے اس لئے ہمارے

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۲۷
ایک آیت کی پر معارف تفسیر
محبوب کا قائم مقام اسلام ہمارے پاس موجود ہے ۔ مؤمن چاہتا ہے کہ اس کی حفاظت کے لئے
اپنی جان ، اپنے مال اور اپنے بیوی بچوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جس طرح بھی ہو سکے اسلام کو
کسی قسم کی گزند نہ پہنچنے دے۔
( الفضل ۲۷ ، ۳۱،۳۰،۲۹ اگست اور یکم ستمبر ۱۹۶۱ء)
الانفال: ۷،۶
بخارى كتاب الجهاد والسير باب من ينكب او يطفن في سبيل الله
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۹۶ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
تفسیر بحر محیط جلد ۴ صفحه ۴۵۹ - مطبوعہ ریاض ۱۳۲۹ھ
الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد ۲ صفحه ۱۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۵ء
تفسیر بحر محیط جلد ۴ صفحه ۴۵۹ - مطبوعہ ریاض ۱۳۲۹ھ
ک سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۲۶۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
بخاری کتاب المغازى باب قصة غزوه بدر
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۷۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ھ
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۷۲ ۲۷۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ھ
ال سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۸۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
بخاری کتاب المغازى باب غزوه احد
بخارى كتاب الصلواة باب قول النبى الله جعلت لي الارض مسجدا

آج 10 میں سے 10 باقی