تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوار العلوم کی اُنیسویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسح الثانی کی ۲۷ مئی
۱۹۴۷ء تا ۴ ر جولائی ۱۹۴۸ ء کی ۱۸ مختلف تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔
(۱) زمانہ جاہلیت میں اہلِ عرب کی خوبیاں اور اُن کا
پس منظر
مکرم سید منیر الحصنی شامی صاحب نے مؤرخہ ۲۱ رمئی ۱۹۴۷ ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں
زمانہ جاہلیت میں اہلِ عرب کے مناقب کے موقع پر عربی زبان میں ایک تقریر کی ۔ مگر وقت کی
کمی کے باعث تقریر کے بعد حاضرین کو مذکورہ تقریر کے بارہ میں سوالات دریافت کرنے کا
موقع نہ مل سکا ۔ چنانچہ دو تین روز بعد مؤرخہ ۲۶ رمئی کو بعد نماز مغرب دوبارہ مجلس منعقد ہوئی تو
حضرت مصلح موعود نے حاضرین کو السید منیر الحصنی شامی صاحب سے ان کے لیکچر کے متعلق
سوالات پوچھنے کا موقع عطا فرمایا جس پر کچھ احباب نے مکرم منیر الحسنی صاحب سے بعض
سوالات دریافت کئے اور الحصنی صاحب نے ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔
سوال و جواب کے اختتام پر حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ چونکہ بعض حاضرین عربی
زبان سے ناواقف ہیں لہذا میں اس گفتگو کا اُردو میں مفہوم بیان کر دیتا ہوں ۔ چنانچہ حضور نے
سوال و جواب کا مفہوم بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دراصل نہ سوال کرنے والے مقرر کی بات کو
پوری طرح سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی مقرر صاحب سوالات کو پوری طرح سمجھ سکا ہے ۔ لہذا دونوں کو
ہی غلط فہمی ہوئی ہے۔ اس کے بعد حضور نے اصل حقیقت حال پر روشنی ڈالی ۔ نیز اگلے روز
انوار العلوم جلد ۱۹
۲
تعارف کتب
دوبارہ مورخہ 27 مئی کو اسی مضمون کو وضاحت فرمائی ۔
حضور نے اپنے اس محاکمہ میں عربوں کی خصوصیات کا پس منظر بیان فرمایا نیز اسلام کے
ظہور کے بعد ان میں پیدا ہونے والے اخلاق فاضلہ اور ان کی قومی خوبیوں میں پیدا ہونے
والے نکھار کی وضاحت فرمائی۔
یہ مضمون ستمبر ۱۹۶۱ ء کو روزنامہ الفضل ربوہ میں ۶ قسطوں میں شائع ہوا ہے ۔ جسے اب پہلی
دفعہ انوارالعلوم کی اس جلد میں کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔
(۲) خوف اور امید کا درمیانی راسته
۱۹۴۷ء میں جب ہندوستان کی آزادی و تقسیم کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو رہا تھا تو
اُس وقت مسلمانوں کے اندر حالات کی نزاکت کا جو احساس نظر آنا چاہیے تھا وہ محسوس نہیں ہو
رہا تھا ۔ چنانچہ اس صورت حال کے پیش نظر حضرت مصلح موعود نے مورخہ ۲۹ رمئی ۱۹۴۷ء کو بعد
نماز مغرب قادیان میں ایک لیکچر دیا۔ جس میں مسلمانوں کی اِس حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے
فرمایا کہ:۔
وو
قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مومن خوف اور رجاء
کے درمیان ہوتا ہے نہ تو اُس پر خوف ہی غالب آتا ہے اور نہ اُس پر امید غالب آتی
ہے بلکہ یہ دونوں حالتیں اس کے اندر بیک وقت پائی جانی ضروری ہیں جہاں اس کے
اندر خوف کا پایا جانا ضروری ہے وہاں اس کے اندر امید کا پایا جانا بھی ضروری ہے مگر
ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ نہ تو وہ خوف کی حدود کو پار کر جائے اور نہ امید کی حدود
سے تجاوز کر جائے اور یہی وہ اصل مقام ہے جو ایمان کی علامت ہے یا خوش بختی کی ریہی جو ہے یا کی
علامت ہے۔“
حضور کے اس خطاب کا مرکزی نقطہ یہ تھا کہ خوف اور امید کا درمیانی راستہ اختیار کرنا
چاہیے نیز کامیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے دونوں احکام تدبیر اور تقدیر پر عمل ضروری ہے ۔ لہذا ان
حالات میں کہ جہاں مسلمانوں کو کامیابی کی امید نظر آ رہی ہے وہاں خوف کا پہلو بھی پیش نظر رہنا
انوار العلوم جلد ۱۹
چاہیے اور آخری دم تک تدبیر کو عمل میں لانا چاہیے۔
تعارف کتب
حضور کا یہ خطاب پہلی بار مورخه ۱۲ جون ۱۹۴۷ ء کو روزنامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا
اور اب انوار العلوم کی جلد ھذا میں کتابی صورت میں شائع ہو رہا ہے ۔
(۳) مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مؤرخہ ۳۰ رمئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں یہ
فرمودات ارشاد فرمائے جو مؤرخہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۱ ء کو پہلی بار روز نامہ الفضل میں شائع ہوئے ۔
حضور کے ان فرمودات کا موضوع مولانا رومی کا یہ شعر تھا کہ :۔
ہر بلا کیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده است
یعنی خدا تعالیٰ کی ایک یہ بھی سنت ہے کہ جب کسی قوم پر کوئی بلا آتی ہے تو اس کے نیچے
برکتوں کا ایک مخفی خزانہ ہوتا ہے۔ حضور نے اس شعر کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
" یعنی اس بلا کے آچکنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی برکات ظاہر
ہوتی ہیں جو اس قوم کے لئے تقویت کا موجب ہوتی ہیں یہ ایک نہایت سچی بات ہے
اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب کبھی مومنوں کو مشکلات اور مصائب و آلام کا سامنا
ہوتا ہے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسی باتیں ضرور ظاہر ہوتی ہیں جو
ان کے ایمان میں ازدیاد کا موجب ہوتی ہیں اور صداقت اور شوکت کو ظاہر کرنے
والی ہوتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مصیبت اور
مشکل جو آپ کو پہنچی اپنے بعد بے شمار معجزات چھوڑ کر گئی اور اس کے ذریعہ سے
مومنوں کے ایمان تازہ ہوئے اور وہ قیامت تک کی نسلوں کے لئے برکت اور رحمت
کا موجب ہوں گے ۔“
66
حضور کا یہ روح پرور خطاب پہلی دفعہ اس جلد میں کتابی صورت میں شائع ہو رہا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۹
(۴) قومی ترقی کے دو اہم اصول
تعارف کتب
حضرت مصلح موعود نے یہ ارشادات مورخه ۵، ۶ جون ۱۹۴۷ ء کو بعد نماز مغرب قادیان
میں ارشاد فرمائے جو پہلی دفعہ اکتوبر ۱۹۶۱ء کے روزنامہ الفضل میں تین قسطوں میں شائع
ہوئے ۔ جن کو اب اس جلد میں پہلی بار کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے ۔
ہیں ۔
حضور نے اپنے ان فرمودات میں قومی ترقی کے درج ذیل دو اہم اصول بیان فرمائے
ا۔ اپنے مقصد کی برتری اور کامیابی پر پورا یقین پیدا کرنا چاہیے۔ جب کوئی شخص اس یقین
سے لبریز ہو جائے تو اس کے اندر کام کی غیر معمولی طاقت اور قوت پیدا ہو جاتی ہے ۔ جو
کامیابی کی ضامن بن جاتی ہے ۔
۲۔ قومی ترقی کے لئے دوسری ضروری چیز قوت ارادی ہے جو ایمان کے نتیجے میں پیدا ہوتی
ہے۔ مگر اس سلسلہ میں یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوت ارادی
اور انسان کی قوت ارادی میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔
(۵) سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل
۱۹۴۷ء میں انگریزی تسلط سے ہندوستان کی آزادی نیز ہندوستان کی تقسیم کا اعلان کچھ ہی
دنوں تک متوقع تھا مگر حتمی اعلان سے پیشتر ہی پنجاب کی تقسیم کے متعلق انگریزوں کے عزائم
سامنے آ رہے تھے۔ چنانچہ ایسے حالات میں حضرت مصلح موعود نے سکھ قوم کے نام
دردمندانہ اپیل کے نام سے یہ مضمون تحریر فرمایا جسے ٹریکٹ کی صورت میں شائع کروا کر تقسیم
کیا گیا ۔ نیز افادہ عام کے لئے یہ مضمون مؤرخہ ۱۹ جون ۱۹۴۷ ءکو روزنامه الفضل قادیان مید میں
بھی شائع کیا گیا۔
اس مضمون میں حضور نے سکھوں کو یہ باور کرانا چاہا کہ پنجاب میں ہندوؤں ،مسلمانوں اور ے
سکھوں کی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے پنجاب کی تقسیم کی صورت میں سب سے زیادہ فائدہ
انوار العلوم جلد ۱۹
تعارف کتب
ہندوؤں کو حاصل ہوتا ہے اور سب سے زیادہ نقصان سکھوں کو ہوگا ۔ لہذا سکھوں کو چاہیے کہ وہ
ہندوستان کی بجائے پاکستان کے ساتھ الحاق کریں جس سے اُن کو سراسر فائدہ ہوگا جیسا کہ بعد
کے حالات نے ثابت؟ نے ثابت بھی کیا۔ حتی کہ علیحدگی پسند تحریکات نے بھی جنم لیا۔
پس اگر سکھ اُس وقت حضرت مصلح موعود کا یہ مشورہ مان جاتے تو آج اُن کو الگ وطن
بنانے کی ضرورت محسوس نہ ہوتی اور پنجاب کی تقسیم سے سکھوں کو جو معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی
لحاظ سے جو نقصان اُٹھانا پڑا اُس سے وہ محفوظ رہتے ۔ مگر افسوس کہ سکھوں نے اس اپیل کو وقعت
نہ دی۔
(۶) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام
واقعات أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی صداقت کا ایک
زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مورخہ ۲۵ ۱۷، اور ۲۹ ۲۹ جون ۱۹۴۷ء ۱۹۴۷ء کو بعد نماز نماز مغرب
قادیان میں قرآن کریم کی آیت اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی روشنی میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے کئی ایمان افروز واقعات نہایت لطیف پیرا یہ میں بیان فرمائے ۔ جو
افادۂ عام کے پیش نظر ماہ اگست و نومبر ۱۹۶۱ ء میں روزنامہ الفضل ربوہ میں ۔ اقسطوں میں شائع
ہوئے تھے۔ جنہیں اب پہلی بار اس جلد میں کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے ۔
ان لیکچرز کا خلاصہ درج ذیل ہے :۔
ا۔ اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائیدات اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام انبیاء معمولی تا تندات
میں ارفع و اعلیٰ مقام ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام اہم واقعات،
أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کر رہے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۹
تعارف کتب
- أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی آیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہزاروں
واقعات اور ہزاروں ایمان افروز نظاروں کا مجموعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر نازک موقع پر
ہر دکھ اور پریشانی کے وقت آپ کے ساتھ اَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کا ثبوت دیا۔
دل ہلا دینے والے مصائب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا ایمان پر مضبوطی
سے قائم رہنا أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی سچائی کا زبردست ثبوت ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہر نازک موقع پر اللہ تعالیٰ نے آلیس الله
بِكَافٍ عَبْدَه کا وعدہ اپنی پوری شان کے ساتھ پورا کیا۔
۔ اوائل میں ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جانثاروں کی ایک چھوٹی سی جماعت کا
قائم ہو جانا أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی سچائی کا زبردست ثبوت ہے۔
۔ ہر موقع اور ہر مرحلہ پر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر معمولی تائید و نصرت
فرمائی ۔ جس سے اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَۀ کی صداقت روز روشن کی طرح عیاں ہو
جاتی ہے۔
(۷) الفضل کے اداریہ جات
حضرت مصلح موعود نے مورخه ۲ / جون ۱۹۴۷ء تا ۲۳ مارچ ۱۹۴۸ ء گاه بگاه روزنامه
الفضل قادیان ثُمَّ لاہور میں تقسیم ہندوستان سے دو ماہ پیشتر اور چند ماہ بعد بعض اہم معاملات و
مسائل پر اداریے لکھے جن میں اُس وقت کے اہم مسائل اور ایشوز پر روشنی ڈالی ۔ اس جلد میں
ان تمام اداریوں کو یکجائی طور پر کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔ ان اداریوں کے عناوین
حسب ذیل ہیں ۔
ا۔ سیاست حاضرہ
۲۔ قو میں اخلاق سے بنتی ہیں
مشرقی اور مغربی پنجاب کا تبادلہ آبادی
۴۔ پاکستان کی سیاست خارجہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۵۔
جماعت احمد یہ کے امتحان کا وقت
۶۔ قادیان
۷۔ کچھ تو ہمارے پاس رہنے دو
۔ قادیان کی خونریز جنگ
۹ - سیاست پاکستان
۱۰۔ پاکستان کا دفاع
ا۔ پاکستانی فوج اور فوجی مخزن
۱۲۔ کشمیر اور حیدرآباد
۱۳ ۔ کشمیر کی جنگ آزادی
۱۴۔ پاکستان کی اقتصادی حالت
۱۵۔ کشمیر
۱۶۔ کشمیر اور پاکستان
۱۷ ۔ سپریم کمانڈ کا خاتمہ
۱۸۔ مسٹرا ٹیلی کا بیان
۱۹ ۔ صوبہ جاتی مسلم لیگ کے عہدہ داروں میں تبدیلی
۲۰ ۔ کانگرس ریزولیوشن
۲۱
۲۲
تقسیم فلسطین کے متعلق روس اور یونا روس اور یونائیٹڈ سٹیٹس کے ان
مسلم لیگ پنجاب کا نیا پروگرام
۲۳ - کشمیر کے متعلق صلح کی کوشش
۲۴ ۔ پاکستان اور ستان اور ہندوستان یونین صلح یا جنگ
۲۵۔ خطرہ کی سرخ جھنڈی
۲۶ ۔ قادیان ، ننکانہ اور کشمیر
کے اتحاد کا راز
تعارف کتب
انوار العلوم جلد ۱۹
V
تعارف کتب
دو
(۸) پاکستان کا مستقبل
حضرت مصلح موعود نے پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے معاً بعد پنجاب کے
دارالحکومت لاہور میں پاکستان کا مستقبل کے موضوع پر بصیرت افروز لیکچرز دیئے۔ جن میں
لاہور کے بڑے بڑے دانشور، سکالرز اور اہل علم حضرات شامل ہوئے ۔ اور ان لیکچرز پر اپنی
پسندیدگی کا اظہار کیا۔ پہلے پانچ لیکچر ز مینارڈ ہال لاہور اور چھٹا لیکچر یونیورسٹی ہال لاہور میں
ارشاد فرمایا۔
زیر نظر لیکچر مؤرخہ ۱۷ دسمبر ۱۹۴۷ء کو مینارڈ ہال لاہور میں ارشاد فرمایا مگر وقت کی کمی کے
باعث اس مضمون کے کئی حصے بیان کرنے سے رہ گئے تھے۔ لہذا حضرت مصلح موعود نے اپنی
یادداشت پر اس مضمون کو افادۂ عام کے لئے روزنامہ الفضل لاہور میں شائع کروانے کی غرض
سے تحریر فرمایا تھا جو مؤرخہ ۹ / دسمبر ۱۹۴۷ ء کو روزنامہ الفضل لاہور میں شائع ہوا۔
حضور نے اپنے اس خطاب میں نباتی ، زرعی، حیوانی اور معنوی دولت کے لحاظ سے
پاکستان کو کیسے ترقی دی جاسکتی ہے ، زریں تجاویز اور مشوروں سے نوازا۔
(۹) خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے
حضرت مصلح موعود نے یہ مختصر خطاب جماعت احمد یہ کے جلسہ سالانہ ۱۹۴۷ء بمقام لاہور
کے موقع پر مؤرخہ ۲۷ دسمبر کو جلسہ کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔
جماعت احمدیہ کا یہ پہلا جلسہ سالا نہ تھا ۔ لہذا جن حالات میں یہ جلسہ منعقد ہو رہا تھا ان میں
جذبات کا بے قابو ہونا قدرتی امر تھا۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت مصلح موعود کا یہ سارا خطاب قادیان
سے محبت و عقیدت کے جذبات سے لبریز تھا اور بڑا ہی جذباتی اور ڈلانے والا خطاب تھا۔ حضور
نے اس خطاب میں قادیان کے واپس ملنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
ہمارا ایمان اور ہمارا یقین ہمیں بار بار کہتا ہے کہ قادیان ہمارا ہے وہ
احمدیت کا مرکز ہے اور ہمیشہ احمدیت کا مرکز رہے گا ۔ ( انشاء اللہ ) حکومت خواہ بڑی
دو
انوار العلوم جلد ۱۹
۹
تعارف کتب
ہو یا چھوٹی بلکہ حکومتوں کا کوئی مجموعہ بھی ہمیں مستقل طور پر قادیان سے محروم نہیں کر سکتا
اگر زمین ہمیں قادیان لے کر نہ دے گی تو ہمارے خدا کے فرشتے آسمان سے اُتریں
گے اور ہمیں قادیان لے کر دیں گے ۔“
(۱۰) تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء (غیر مطبوعہ )
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ بصیرت افروز یہ بصیرت افروز خطاب مؤرخہ ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء کے
جلسہ سالانہ منعقدہ لاہور میں ارشاد فرمایا ۔ حضور کا یہ خطاب غیر مطبوعہ تھا جو اب پہلی دفعہ
انوار العلوم کی اِس جلد میں شائع ہو رہا ہے ۔ حضور نے اس خطاب میں درج ذیل متفرق امور پر
روشنی ڈالی ہے۔
ا۔ تفسیر کبیر کی اشاعت میں تاخیر کی وجوہات
۲۔ قرآن کریم کے پہلے دس پاروں کا انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹس و دیباچہ کی اشاعت کی
نوید سناتے ہوئے اس انگریزی تفسیر القرآن کے دیباچہ جو حضور نے خود تحریر فرمایا تھا کے
دوسری بعض زبانوں میں شائع کرنے کے پروگرام پر روشنی ڈالی ۔
۔ پارٹیشن کی وجہ سے احمدی طلباء و طالبات کا جو تعلیمی حرج ہوا اُس پر حضور نے تعلیم کی اہمیت
وضرورت بیان فرمائی ۔
۴۔ پارٹیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے فتنوں کے باعث جماعت کے چندے بہت متاثر
ہوئے ۔ لہذا حضور نے افراد جماعت کو اپنے چندے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔
۵۔ تقسیم ہندوستان کی وجہ سے لاکھوں احمدی ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آئے ان
کی آبادکاری کے متعلق ہدایات فرمائیں ۔
۶۔ حضور نے اپنے اس خطاب میں بعض غیر طبعی اور غیر دینی سکیموں پر محاکمہ کرتے ہوئے
آبادی کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور از روئے قرآن آبادی کی کثرت کو ہی قومی پر اور
ترقی کا ذریعہ قرار دیا کیونکہ مستقبل آدمیوں سے ہی وابستہ ہوتا ہے۔
۷۔ حضور نے اپنے اس خطاب میں پاکستان بننے کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریوں پر بھی
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۰
تعارف کتب
تفصیل سے روشنی ڈالی ۔
۔ بیرونی مشنوں کی مساعی اور حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے لندن مشن کی
خدمات کا بالخصوص ذکر فرمایا نیز ایک نواحمدی انگریز مبلغ مکرم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کا
ذکر خیر بھی بیان فرمایا اسی طرح جرمن مشن ، ہالینڈ مشن ، سوئٹزر لینڈ ، امریکہ ، شام ، فلسطین
اور انڈونیشیا کے مشنوں کی مساعی پر روشنی ڈالی ۔
۹۔ حضور نے پاکستان میں جماعت احمد یہ کے لئے ایک نئے مرکز کی ضرورت پر زور دیا۔
۱۰۔ حضور نے افراد جماعت کو تجارت اور صنعت میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے ایک تجارتی
سکیم سے متعارف کروایا اور تجارت و صنعت میں افراد جماعت کو دلچسپی لینے کی ضرورت پر
زور دیا۔
۱۱۔ آخر پر حضور نے اس سوال پر روشنی ڈالی کہ قادیان سے ہماری جماعت کو ہجرت کیوں
کرنی پڑی ؟ اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا کہ تذکرہ میں بعض الہامات اور پیشگوئیوں کی
روشنی میں مفصل طور پر وضاحت فرمائی کہ ہماری یہ ہجرت اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیوں کے عین
مطابق ہے۔
(۱۱) دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
حضرت مصلح موعود نے قادیان سے لاہور ہجرت کے بعد پاکستان کے مستقبل کے موضوع
پر جو چھ لیکچر دیئے۔ زیر نظر لیکچر ان میں سے آخری لیکچر تھا جو حضور نے یونیورسٹی ہال لاہور میں
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی کے موضوع پر دیا۔ یہ لیکچر افادۂ عام کیلئے وکالت دیوان پر یہ
تحریک جدید نے مؤرخہ ۱۸ رفروری ۱۹۴۸ء کو ایک پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا تھا اور اب
دوسری مرتبہ انوار العلوم کی اس جلد میں شائع کیا جا رہا ہے ۔ انوارالعلوم کی جار
ما شائع کیا جا رہا ہے ۔
اس خطاب میں حضور نے دستور اسلامی کی وضاحت کرتے ہوئے اس پہلو پر روشنی ڈالی
کہ پاکستان میں کسی قسم کا آئین یا دستور نافذ ہونا چاہئے ۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں :۔
پس اگر پاکستان کی کانسٹی ٹیوشن میں مسلمان جن کی بھاری اکثریت ہوگی
دو
انوار العلوم جلد ۱۹
11
تعارف کتب
یہ قانون پاس کر دیں کہ پاکستان کے علاقے میں مسلمانوں کیلئے قرآن اور سنت کے
مطابق قانون بنائے جائیں گے ان کے خلاف قانون بنانا جائز نہیں ہوگا تو گو
اساس حکومت گلی طور پر اسلامی نہیں ہوگا کیونکہ وہ ہونہیں سکتا مگر حکومت کا طریق عمل
اسلامی ہو جائے گا اور مسلمانوں کے متعلق اس کا قانون بھی اسلامی ہو جائے گا اور
اسی کا تقاضا اسلام کرتا ہے۔ اسلام ہرگز یہ نہیں کہتا کہ ہندو اور عیسائی اور یہودی سے
بھی اسلام پر عمل کروایا جائے بلکہ وہ بالکل اس کے خلاف کہتا ہے ۔“
(۱۲) قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
قیام پاکستان کے بعد حضرت مصلح موعود نے لاہور، کراچی ، سیالکوٹ ، جہلم ، نوشہرہ،
مردان اور پشاور میں استحکام پاکستان کے موضوع پر متعد دلیکچر ارشاد فرمائے جن میں مسلمانوں
کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی تھی۔
چنانچه زیر نظر لیکچر بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ حضور نے مؤرخہ ۱۸ مارچ ۱۹۴۸ء کو
تھیو سافیکل ہال کراچی میں لجنہ اماءاللہ کراچی کے زیر انتظام یہ لیکچر ارشاد فرمایا تھا۔ جس میں
چھ صد سے زائد احمدی و غیر احمدی خواتین نے شمولیت کی ۔ لیکچر کا بنیادی نقطہ خواتین کو ان کے
فرائض کی ادائیگی کی طرف متوجہ کرنا اور انہیں قربانی اور ایثار کے لئے سرگرم عمل کرنا تھا کیونکہ
کوئی قوم عورتوں کے تعاون کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ۔
اس تقریر میں حضور نے درج ذیل دیگر مضامین پر روشنی ڈالتے ہوئے خواتین کو اُن کی
ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ۔
ا۔ یقین کامل کامیابی کا ذریعہ بنتا ہے۔
۲۔ دنیاوی امور دین کے تابع ہونے چاہئیں ۔ اصل زندگی وہی ہے جو شریعت کے قوانین
کے تابع گزاری جائے ۔
۔ اُخروی زندگی برحق ہے اور اصل زندگی اُخروی ہی ہے۔
۴۔ سورۃ الکوثر کی تفسیر کرتے ہوئے عورتوں کو عبادت کرنے اور خدا کی راہ میں قربانیاں
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲
تعارف کتب
دینے کی تحریک فرمائی ۔ سورۃ کوثر کی آیت فَصَلِّ لِرَبِّكَ کی تفسیر کرتے ہوئے سورۃ
الفلق کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سورۃ میں حاسدوں کے حسد سے بچنے کی دعا سکھائی
گئی
کے لئے
ہے اور سورۃ فلق میں وہ دعا بھی سکھا دی ہے جو ان کے حسد سے بچنے کے
ضروری ہے۔
۔ حضور نے اس تقریر میں عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔
اسلام پر اس وقت جو نازک دور آیا ہوا ہے وہ ایسا نہیں کہ مرد اور عورت کی
قربانی کے بغیر اس میں سے گزرا جا سکے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہر مرد اور عورت یہ سمجھ لے
کہ اب اس کی زندگی اپنی نہیں بلکہ اس کی زندگی کی ایک ایک گھڑی اسلام کے لئے وقف
ہے اور اسے سمجھ لینا چاہئے کہ زندہ رہ کر اگر ذلت کی زندگی بسر کرنی پڑے تو اس سے ہزار
درجہ بہتر یہ ہے کہ وہ اسلام کی خاطر لڑتا ہوا مارا جائے ۔“
حضور کا یہ معرکۃ الآراء لیکچر شعبہ نشر واشاعت لاہور کے زیر انتظام کتابی صورت میں شائع
کروایا گیا تھا جسے اب دوبارہ انوار العلوم کی اس جلد میں شائع کیا جا رہا ہے ۔
(۱۳) آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی
ضروری ہے
جماعت احمد یہ کا جلسہ سالانہ ۱۹۴۷ تقسیم ہندوستان کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات
کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم کرنا پڑا تھا ۔ حالات کی خرابی ، مہاجرین کی آبادکاری اور سواریوں
کی عدم دستیابی جیسے مسائل کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ سالانہ منعقدہ ماہ دسمبر ۱۹۴۷ء میں
خواتین شامل نہ ہوں بلکہ مارچ ۱۹۴۸ء میں منعقد ہونے والی مجلس شوری کے ساتھ ایک دن کا
اضافہ کر کے جلسہ سالانہ کے دوسرے حصہ کا انعقاد کر کے مستورات کو شامل ہونے کی اجازت
دے دی جائے۔ چنانچہ اس پروگرام کے مطابق مورخہ ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء کو جلسہ سالانہ منعقد
کیا گیا جس میں مستورات بھی شامل ہوئیں ۔ اس جلسہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے یہ لیکچر