تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳
تعارف کتب
ارشاد فرمایا تھا جسے روزنامہ الفضل لاہور نے مؤرخہ ۱۸ را پریل ۱۹۴۸ء کو افادۂ عام کے لئے
شائع کیا تھا۔
اس خطاب میں حضور نے سب سے پہلے تو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ اجتماع صرف وہی
با برکت ہوتے ہیں جو نیک مقاصد اور نیک ارادوں کے ساتھ کئے جاتے ہیں ۔ اس کے بعد
حضور نے اپنی دو مبشر رؤیا سنائیں جن کی تعبیر میں احمدیت کا مستقبل انتہائی روشن دکھائی دے رہا
ہے۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو ۔ آمین
(۱۴) تقریر جلسه سالانه ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء
حضور نے یہ خطاب جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۴۷ء کے تتمہ کے طور پر منعقد ہونے والے جلسہ
مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۴۸ ء کو لاہور کے دوسرے سیشن میں ارشاد فرمایا تھا۔
اس خطاب میں حضور نے بیرونی جماعتوں بالخصوص امریکہ، ہالینڈ اور جرمنی میں جماعتی
ترقی اور مساعی کا مختصراً تذکرہ فرمانے کے بعد سیر روحانی کے مضمون کو جاری رکھتے ہوئے
فرمایا کہ:۔
دو
وو
،،
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ایک عظیم الشان مینار ہے جو قیامت
تک روشنی دیتا چلا جائے گا ۔ قادیان کا مینار در اصل تصویری زبان میں ہمارا یہ اقرار
ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آج سے ہمارے مہمان ہیں اور آپ کے لئے ہم پر قربانی
کرنے کے لئے تیار ہیں ۔“
(۱۵) آخر ہم کیا چاہتے ہیں
حضرت مصلح موعود نے یہ بصیرت افروز مقالہ پارٹیشن کے بعد تحریر فرمایا جو مؤرخہ ۱۵ مئی
۱۹۴۸ء کو روزنامہ الفضل لاہور میں شائع ہوا اور بعد ازاں مہتم نشر واشاعت لاہور کے
زیر اہتمام پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا گیا۔
اس مقالہ میں حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی طرف توجہ دلائی کہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴
تعارف کتب
عَلَى الْإِنْسَانِ أَنْ يُحِبَّ لَا خِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ یعنی انسان کو چاہیے کہ وہ جو کچھ اپنے لئے
پسند کرتا ہے وہی دوسروں کے لئے بھی پسند کرے ۔ ہمارے تمام مسائل کا حل اسی اصول میں
پنہاں ہے۔ اگر ہم اپنے اندر یہ روح پیدا کر لیں تو ہمارے تمام مسائل خود بخو دھل ہو جائیں
گے۔
(۱۶) الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ
۱۶ رمئی ۱۹۴۸ ء کو جب استعماری طاقتوں نے اپنی سیاسی مصالح کی تکمیل کے لئے فلسطین کو
نا جائز طور پر تقسیم کرا کے اسرائیلی حکومت کی بنیا د رکھوائی تو اُس وقت حضرت مصلح موعود نے اپنی
دور بین نگاہ سے مستقبل میں پیش آمدہ حالات و واقعات اور ان کے نتائج کو بھانپ لیا تھا چنانچہ
آپ نے اُس وقت اس عنوان کے تحت ایک فکر انگیز اور بصیرت افروز مضمون رقم فرمایا جو
۳۱ رمئی ۱۹۴۸ء کے روزنامہ الفضل میں شائع ہوا ۔ اس مضمون میں آپ نے انتہائی دردمندانہ
رنگ میں عالم اسلام ما لم اسلام کو توجہ دلائی تھی کہ وہ عرب کے عین قلب میں ایک یہودی حکومت کے قیام
کے نقصانات کو محسوس کریں اور آپس کے اختلافات کو دور کر کے متحد ہو جائیں اور صیہونیت کے
خطرناک عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے مال اور جان کی ہر ممکن قربانی پیش کریں۔ اس مضمون کا
عربی ترجمہ کر کے وسیع پیمانہ پر شائع کیا گیا اور عرب پر یس نے اس مضمون کو بہت اہمیت دی اور
مصنف کا شکریہ ادا کیا اور اس کے مندرجات پر تعریفی تبصرے لکھے ۔ چنانچہ دمشق سے شائع
ہونے والے شام کے مشہور اخبار "النهضة" نے اپنی ۱۶ جولائی ۱۹۴۸ء کی اشاعت میں
اس مضمون کا خلاصہ درج کرنے کے بعد لکھا کہ :۔
وو
یہ لیکچر بہت عمدہ ہے اور مسلمانوں اور فلسطین کے حق میں بہت اچھی آواز
ہے ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دین متین کے بارے میں ہماری
تمناؤں اور مصنف کی نیک آرزوؤں کو پورا کرے اور اللہ اس بلند مقاصد میں ہماری
پشت پناہی فرمائے۔
اس کے علاوہ عالم اسلام کے متعدد اخبارات نے بھی اس مضمون پر بہت زور دار ریویو

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵
تعارف کتب
لکھے اور عالم اسلام کو بر وقت انتباہ کرنے پر حضور کا شکر یہ ادا کیا۔
(۱۷) مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
حضرت مصلح موعود ۱۴ جون ۱۹۴۸ء کو دورہ پر کوئٹہ تشریف لے گئے ۔ جماعت احمد یہ کوئٹہ
نے حضور کے اس دورہ کو غنیمت جانتے ہوئے ہر ممکن استفادہ کی کوشش کی ۔ چنانچہ جماعت کوئٹہ
نے حضور کے اعزاز میں ایک دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا۔ جس میں حضور نے یہ خطاب فرمایا۔ یہ
خطاب پہلی دفعہ مورخه ۲۴ / اکتوبر ۱۹۶۲ ء کو روزنامه الفضل ربوہ نے شائع کیا۔حضور نے اس
عظیم الشان تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ملک میں اسلامی آئین نافذ کرنے کے لئے ضروری
ہے کہ ہر مسلمان پہلے اپنے نفس پر اسلامی احکام جاری کرنے کی کوشش کرے اپنے آپ کو سچا اور
حقیقی مسلمان بنائے بغیر کبھی ہمیں اللہ تعالیٰ کی تائید حاصل نہیں سکتی ۔
:
(۱۸) پاکستان ایک اینٹ ہے
اُس اسلامی عمارت کی جسے ہم نے دنیا میں قائم کرنا ہے
سید نا حضرت مصلح موعود نے پاکستان بننے کے معاً بعد ” پاکستان کا مستقبل کے موضوع پر
66
لاہور میں چھ لیکچر ارشاد فرمائے ۔ اس کے کچھ عرصہ بعد حضور مغربی پاکستان کے دوسرے متعدد
مرکزی شہروں میں تشریف لے گئے اور پاکستان کے ہزاروں باشندوں کو استحکام پاکستان کے
موضوع پر اپنے بصیرت افروز خیالات اور تعمیری افکار سے روشناس کرایا۔
جون ۱۹۴۸ء میں حضور کوئٹہ تشریف لے گئے اور کوئٹہ میں نہایت معلومات افزاء اور
روح پرور پبلک لیکچر فرمائے ۔ جن میں پاکستان کو پیش آمدہ اہم ملکی مسائل میں اہل پاکستان کی
راہنمائی کرتے ہوئے نہایت شرح وبسط سے انہیں اپنی قولی وملی ذمہ داریوں کی بجا آوری کی
طرف توجہ دلائی اور اپنے پُر جوش اور محبت بھرے الفاظ میں بے پناہ قوت ایمانی اور نا قابلِ تسخیر
عزم و ولولہ سے لاکھوں پژمردہ اور غمزدہ دلوں میں زندگی اور بشارت کی ایک زبردست روح

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۶
تعارف کتب
پھونک دی ۔
زیر نظر خطاب حضرت مصلح موعود نے مورخہ ۴ جولائی ۱۹۴۸ء کو ٹاؤن ہال کوئٹہ میں
پاکستان اور اس کے مستقبل کے موضوع پر ارشاد فرمایا۔ جسے پہلی دفعہ افادۂ عام کیلئے
مؤرخہ ۲۳ مارچ ۱۹۵۲ء کو روز نامہ الفضل لا ہور میں شائع کیا گیا اور اب جلد ھذا میں
شائع ہو رہا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۱۹
1
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں
اور اُن کا پس منظر
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی