زمانہ جاہلیت میں ایل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
له
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
( فرموده ۲۶ ، ۲۷ مئی ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان )
مکرم السید منیر الحصنی صاحب نے ۲۱ رمئی بعد نماز مغرب زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کے
مناقب کے موضوع پر عربی میں تقریر کی تھی مگر چونکہ وقت کم رہ گیا تھا اس لئے دوستوں کو
سوالات کا موقع نہ مل سکا ۔ ۲۶ رمئی بعد نماز مغرب جب مجلس منعقد ہوئی تو حضور نے فرمایا :۔
میں دو تین دن سے نزلہ وزکام سے بیمار ہوں اس لئے آج کچھ زیادہ بول نہیں سکتا ۔
السيد منير الحصنی صاحب کا لیکچر تو اُس روز ہو گیا تھا مگر سوالات کا حصہ رہ گیا تھا اس کے متعلق
دوستوں کو اب موقع دیا جاتا ہے اگر دوستوں نے کچھ سوالات کرنے ہوں تو وہ کر سکتے ہیں ۔
اس پر تین دوستوں نے سوالات کئے اور معزز لیکچرار نے ان کے جوابات دیئے اس کے
بعد حضور نے فرمایا ۔ )
مجلس میں بہت سے لوگ ایسے بھی بیٹھے ہیں جو عربی نہیں جانتے اور وہ اس بات کو نہیں سمجھ
سکے ہوں گے کہ سوال کرنے والوں نے کیا سوالات کئے ہیں اور جواب دینے والے نے کیا
جوابات دیئے ہیں مجھے نزلہ کی شکایت تو ہے لیکن میں کچھ باتیں آج بیان کر دوں گا اور باقی پھر
کسی وقت بیان ہو جائیں گی ۔ یہ تقریر جو منیر الحنی صاحب نے کی ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ
عرب کے لوگوں میں قبل از اسلام بھی بعض خوبیاں پائی جاتی تھیں اور جن دوستوں نے کا خوبیاں پائی جاتی تھیں اور جن دوستوں نے
اعتراضات کئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آیا یہ خوبیاں اُن عربوں میں عام تھیں یا خاص ۔ اگر یہ نے کہ یہ یا
خوبیاں ان میں عام پائی جاتی تھیں تو قرآن کریم کی اس آیت کا مفہوم جو ہم لیتے ہیں غلط قرار
پاتا ہے کہ ظهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ اور اگر وہ خوبیاں خاص خاص لوگوں میں
انوار العلوم جلد ۱۹
لد
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
پائی جاتیں تھیں تو کچھ خوبیاں تو قریباً ہر قوم میں ہی پائی جاتی ہیں اور اس وجہ سے عربوں کی کوئی سے عربوں کی بولی
خصوصیت باقی نہیں رہتی ۔ جہاں تک میں نے سوالات کرنے والے دوستوں اور لیکچرار کے
نقطہ ہائے نگاہ کے متعلق اندازہ لگایا ہے وہ یہ ہے کہ ان دونوں کو ہی غلط فہمی ہوئی ہے۔ نہ تو
سوال کرنے والے ان کی تقریر کو صحیح طور پر سمجھ سکے ہیں اور نہ لیکچرار نے ان کے سوالات کو سمجھا
ہے اور دونوں غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں ۔
مثنوی میں مولانا روم ایک مثال بیان کرتے ہیں کہ کسی جگہ چار فقیر تھے ان میں سے ایک
ہندی تھا ، دوسرا ایرانی ، تیسرا عرب اور چوتھا ٹرک ۔ وہ چاروں بازار میں اکٹھے ہو کر لوگوں سے
خیرات مانگتے رہے مگر کسی نے انہیں کچھ نہ دیا۔ جب شام ہوئی تو کوئی شخص اُن کے پاس سے
گزرا اور جب انہوں نے سوال کیا تو اُسے ان کی حالت پر رحم آیا اور اس نے انہیں ایک پیسہ
دے دیا مگر چونکہ پیسہ ایک تھا اور فقیر چار تھے اس لئے انہوں نے آپس میں جھگڑنا شروع کر
دیا۔ ہندی کہتا تھا میں صبح سے گلا پھاڑ پھاڑ کر سوال کرتا رہا ہوں اس لئے پیسہ میری خواہش کے
مطابق خرچ کیا جائے اور اس پیسہ کی راکھ کے خریدی جائے گی ۔ عرب کہنے لگا تم غلط کہہ رہے ہو
پیسہ دینے والے نے میری ہی حالت پر رحم کھا کر پیسہ دیا ہے اس لئے پیسہ میری مرضی کے مطابق
خرچ ہوگا اور اس کی راکھ نہیں بلکہ عنب سے خریدا جائے گا ، ایرانی نے کہا تم دونوں غلط کہہ رہے
ہو یہ پیسہ میری مرضی سے خرچ ہوگا اور نہ راکھ خریدی جائے گی اور نہ عنب بلکہ انگور خریدا جائے
گا ۔ یہ سن کر تر کی سخت چیں بجبیں ہوا اور کہنے لگا تمہاری تینوں کی رائے غلط ہے۔ یہ پیسہ میری
مرضی کے سوا خرچ نہیں ہو سکتا اور اُس نے ترکی زبان میں انگور کا نام لے کر کہا کہ میں وہ خریدنا
چاہتا ہوں ۔ اس پر انہوں نے آپس میں لڑنا شروع کر دیا اور ان میں سے ہر شخص چاہتا تھا کہ
میری بات مانی جائے اور میری خواہش کے مطابق چیز خریدی جائے ۔ وہ آپس میں جھگڑ ہی ۔
رہے تھے کہ ایک شخص پاس سے گزرا جو ان چاروں کی زبانیں سمجھتا تھا اُس نے پاس کھڑے ہو
کر ان کی باتیں سنیں اور کہا آؤ میں تمہارے جھگڑنے کا فیصلہ کر دوں اور ہر ایک کی خواہش کے
مطابق چیز خرید دوں ۔ یہ کہہ کر وہ ان کو ساتھ لے گیا اور جا کر انگور خرید دیئے اور وہ سب خوش
ہو گئے ۔ اصل بات یہ تھی کہ وہ سب ایک ہی چیز مانگ رہے تھے مگر وہ ایک دوسرے کی زبان نہ
انوار العلوم جلد ۱۹
♡
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
سمجھنے کی وجہ سے آپس میں لڑ رہے تھے۔ اسی طرح بعض اوقات اختلاف کی بنیاد محض غلط فہمی پر
ہوتی ہے اور فریقین آپس میں جھگڑا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ نہ وہ اس کے نقطۂ نگاہ کو سمجھ رہا
ہوتا ہے اور نہ وہ اس کے نقطۂ نگاہ کو، اور وہ آپس میں لڑتے چلے جاتے ہیں لیکن اگر ایک
دوسرے کے نقطۂ نگاہ کو سمجھ لیا جائے تو اختلافات کی بنیاد اُٹھ جانے سے کوئی مشکل نہیں رہتی ۔
مثلاً یہ لاؤڈ سپیکر ہے اس کا جو حصہ میرے سامنے ہیں اس پر تارے سے ہیں اور پیچھے والا حصہ
سیاہ ہے اگر میں کہہ دوں کہ لاؤڈ سپیکر پر تارے سے ہیں اور آپ لوگ کہنا شروع کر دیں کہ
تارے تو نہیں بلکہ یہ تو سیاہ ہے تو باوجود یکہ ہم دونوں ٹھیک کہہ رہے ہوں گے ہم بحث کرتے
چلے جائیں گے میں یہ کہتا رہوں گا کہ یہ سیاہ نہیں بلکہ اس پر تارے ہیں اور آپ کہتے رہیں گے
ہمیں تو اس پر تارے نظر نہیں آتے ہمیں تو صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ سیاہ ہے۔ اور بات صرف اتنی
ہوگی کہ جدھر میں بیٹھا ہوں اُس طرف تارے ہیں اور جدھر آپ بیٹھے ہیں اُس طرف سے سیاہ
ہے۔ نقطہ نگاہ کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ جہاں سے کوئی چیز نظر آ رہی ہو۔ ہر مربعہ چیز کے چھ جہت
ہوتے ہیں آگے پیچھے دائیں بائیں اور نیچے اوپر ۔ اگر اس چیز کی چھ کی چھ جہتیں مختلف رنگوں کی
ہوں تو جب اس کی مختلف جہتوں کو مختلف آدمی دیکھیں گے تو لازماً ان کی رائیں مختلف ہوں گی
مثلاً اس کی چھ جہتوں پر مختلف رنگ ہیں زرد، سرخ اور پیلا ، سیاہ اور سفید تو اب جو شخص زرد حصہ
کے سامنے ہو گا وہ کہے گا اس کا رنگ زرد ہے اور جس شخص کی نظر کے سامنے سرخ حصہ ہو گا وہ
کہے گا زرد نہیں ہے اس کا رنگ سرخ ہے، پھر نیلے حصہ کو دیکھنے والا کہے گا تم دونوں غلط ہو نہ یہ
زرد ہے نہ سرخ بلکہ صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ چیز نیلی ہے۔ اس طرح چھ جہات کو دیکھنے والے
مختلف آراء قائم کریں گے اور ان میں سے ہر ایک سچ بول رہا ہو گا ۔ اس جھگڑے کو ختم کرنے کا
یہ طریق ہوگا کہ سرخ کہنے والے کو سبز حصہ کی طرف لایا جائے اور نیلا کہنے والے کو سرخ اور سبز
حصے دکھائے جائیں ورنہ نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ جھگڑتے چلے جائیں گے اور ایک دوسرے کی بات
نہیں مانیں گے ان میں سے ہر ایک حق پر بھی ہو گا اور ناحق پر بھی ۔ حق پر اس طرح کہ جو حصہ
اُسے نظر آ رہا ہے وہ واقعی وہی ہے جو وہ کہتا ہے مگر جو حصہ دوسرے کو نظر آ رہا ہے وہ بھی واقعی
وہی ہے جو دوسرا کہہ رہا ہے ۔ پس ہر ایک چیز کی ایک بیک گراؤنڈ (Back Ground) ہوتی
انوار العلوم جلد ۱۹
۶
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
ہے جس کو پس پردہ بھی کہا جا سکتا ہے جب تک اسے مد نظر نہ رکھا جائے انسان اصل حقیقت تک
نہیں پہنچ سکتا ۔
اصل بات یہ ہے کہ منیر الحصنی صاحب شام سے آئے ہوئے ہیں اور اس وقت شام اور
لبنان میں ایک تحریک پیدا ہو رہی ہے جس سے وہ متاثر ہیں اور اسی سے متاثر ہو کر انہوں نے یہ
مضمون بیان کیا ہے لیکن اس امر کو میں بعد میں کسی وقت بیان کروں گا پہلے میں پس پردہ والے
حصہ کو لیتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ وہ کیا ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ عرب میں کچھ عیسائی آباد ہیں اور کچھ مسلمان، عیسائی کم ہیں اور مسلمان
زیادہ ہیں ۔ جب عربوں کا ترکوں کے ساتھ اختلاف ہوا اور عربوں نے دیکھا کہ ترک ہمیشہ ہم
پر مظالم کرتے آئے ہیں اور انہوں نے ہماری آزادی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی ہیں تو ان کے
اندر حریت اور آزادی کی روح بیدا ر ہوئی۔ سیاسی طور پر جب کسی ملک میں آزادی کی روح
پیدا ہوتو وہ ساری قوموں کے اتحاد کی خواہاں ہوتی ہے۔ جب عربوں کے اندر آزادی کی روح
پیدا ہوئی اور انہوں ۔ اور اُنہوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت ایک ہونا چاہا تو جیسا کہ تاریخ سے ثا ا تو جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے
کہ صرف مستقبل کے حالات پر نظر کر کے قو میں ایک نہیں ہوسکتیں بلکہ اتحاد کے لئے ماضی کی
روایات پر بھی حصر کیا جاتا ہے اور پُرانی باتوں کو تاریخوں سے نکال نکال کر کہا جاتا ہے کہ ہم
ایک ہیں اس لئے ہمیں دشمن کے مقابلہ میں متحد ہو جانا چاہئے ۔ یہی تحریک ہندوستان کے لوگوں
میں بھی پیدا ہوئی اور انہوں نے انگریزوں کے خلاف متحد ہونا چاہا اور اتحاد کی کوشش کی گئی ۔ مگر
بجائے اس کے کہ ہندو مسلمانوں کے ساتھ رواداری سے پیش آتے اور ایک قوم بننے کی کوشش
کرتے انہوں نے مسلمانوں کے بزرگوں کی عیب چینی شروع کر دی اور ان پر طرح طرح کے
الزامات لگائے اس لئے اتحاد نہ ہو سکا کیونکہ کسی قوم کے بزرگوں کی عیب چینی کرنے سے کب
اتحاد ہو سکتا ہے۔ جو جڑ ماضی میں اکٹھی رہی ہو اُس کی شاخیں بھی اکٹھی رہ سکتی ہیں اور اگر جڑ ہی
علیحدہ ہو تو شاخیں کس طرح اکٹھی ہو سکتی ہیں ۔ اگر ایک قوم اپنے آپ کو الگ قرار دے دے
اور دوسری الگ تو اتحاد کس طرح ہو سکتا ہے۔ عرب کے متعصب عیسائی پادریوں نے جب دیکھا
کہ اتحاد کی کوششیں ہو رہی ہیں تو انہوں نے اس سے ناجائز فائدہ اُٹھانا چاہا اور انہوں نے یہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۷
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
کوششیں شروع کر دیں کہ عرب چاہے متحد ہو جائے لیکن عیسائیت کو غلبہ حاصل ہو جائے ۔ چنانچہ
میں نے اسی قسم کے متعدد پادریوں کی بعض کتابیں پڑھی ہیں جن میں انہوں نے یہ ثابت کرنے
کے کوشش کی ہے کہ عربی زبان اصل میں اریک یعنی آرامی زبان ہے اور اسی زبان کی مدد سے
عربی زبان نے ترقی اور ارتقاء حاصل کیا ہے ۔ ان عیسائی مصنفین نے عربی الفاظ اریک زبان
کی طرف منسوب کرنے کی کوشش کی ہے مثلاً استفعال کا لفظ ہے، انہوں نے یہ ثابت کرنا چاہا
ہے کہ است اریمک لفظ ہے اور اسی سے عربوں نے استفعال بنالیا ہے یا ان اریمک
لفظ ہے اور اسی سے عربوں نے انفعال بنا لیا ہے حالانکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے اس موضوع پر بحث فرمائی ہے حقیقت یہ ہے کہ عربی زبان اپنے اندر بہت بڑا فلسفہ
رکھتی ہے اور یہ فلسفہ کسی اور زبان میں نہیں پایا جاتا ۔ مثلاً دوسری زبانوں میں الفاظ زبان کی
اصل ہیں لیکن عربی زبان میں الفاظ نہیں بلکہ حروف زبان کی اصل ہیں ۔ شرب عربی زبان میں
پینے کو کہتے ہیں کے مگر یہ معنی شرب کے نہیں بلکہ ش ر ب کے ہیں چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ
ش رب کسی ترتیب سے عربی میں آ جاویں ان کے مرکزی معنی قائم رہیں گے خواہش رب ہو،
خواہ ش ب رہو، خواہ ربش ہو۔ غرض ہر حالت میں مرکزی معنی قائم رہیں گے گویا عربی زبان
میں حروف ، ترتیب حروف اور حرکات حروف کے مجموعہ سے لفظ کے معنی پیدا ہوتے ہیں ۔ اور یہ
قاعدہ ایسا ہے کہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے جب قدیم ترین زبانوں کو دیکھا جائے تو قاعدہ ابدال
کے مطابق تغیرات کے ساتھ ہزاروں ایسے الفاظ ان میں پائے جاتے ہیں جو اصل میں عربی
ہیں اور چونکہ ان لفظوں کو نکال کر وہ زبانیں بالکل بے کا ر ہو جاتی ہیں اس لئے ماننا پڑتا ہے کہ وہ
زبانیں مستقل نہیں بلکہ عربی سے ہی متغیر ہو کر بنی ہیں لیکن انہوں نے اریک زبان کو عربی زبان
پر فضلیت دینے کے لئے یہ کہہ دیا کہ عربی زبان نقل ہے اریک زبان کی، جو در حقیقت
یہودیوں کی زبان تھی ۔ دوسری تدبیر انہوں نے یہ کی کہ یہ کہنا شروع کر دیا کہ عرب کے مشہور
اور اعلیٰ درجہ کے تمام شعراء عیسائی تھے ۔ چنانچہ اس کے ثبوت میں انہوں نے قیس اور اخطل
اور دوسرے شعراء کے نام پیش کر دیئے اور کہا کہ عرب کے اعلیٰ درجہ کے شاعر سب عیسائی تھے
اور انہوں نے ہی عربی زبان کو معراج کمال تک پہنچایا ہے ۔ گویا اس وجہ سے کہ مسلمان چا چاہتے
انوار العلوم جلد ۱۹
A
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
تھے ہم ترکوں کے مقابلہ میں متحد ہو جائیں عیسائی پادریوں نے جو سخت متعصب تھے سمجھا کہ اس
سے زیادہ اچھا موقع عیسائیت کے غلبہ کا اور کوئی ہاتھ نہ آئے گا اور یہ ایسا وقت ہے کہ ہم جو کچھ
بھی کہیں گے مسلمان قبول کرتے جائیں گے اور ہماری کسی بات کی تردید نہیں کریں گے ۔ اُس
وقت حالت بالکل ایسی ہی تھی کہ اگر مسلمان عیسائیوں کی ان باتوں کی تردید کرتے اور کہتے کہ
شعراء تمہارے نہیں بلکہ ہمارے اچھے ہیں تو آپس میں اُلجھ کر رہ جاتے اس لئے مسلمانوں نے
اسی میں اپنی بھلائی سمجھی کہ ان کی کسی بات کی نفی نہ کی جائے تا کہ یہ ہم سے خوش ہو جائیں ۔ پس
مسلمانوں کی اِس مجبوری سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے متعصب عیسائیوں نے اپنی کتابوں
میں بے حد مبالغہ سے کام لیا اور یہ ثابت کرنا چاہا کہ عربی لغت اریک کی ممنون احسان ہے اور
عربی زبان میں جس قدر ترقی ہوئی ہے وہ عیسائی شعراء کے ذریعہ ہوئی ہے۔ اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ ابتدائی زمانہ میں شاعری ابھی پورے طور پر مدون نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے عرب
شعراء کے کلام میں بعض اوقات وزن کے لحاظ سے اس قسم کی غلطیاں ہو جاتی تھیں جیسے اردو
میں کوئی شخص جمال اور جلال کہتے کہتے چنار کہہ جائے مگر بعد کا ارتقاء یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ اس
ارتقاء میں مسلمانوں کا کوئی حصہ نہیں ۔
اگر غور سے کام لیا جائے تو ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ مسلمانوں نے زبان کو اعلیٰ درجہ کے
نقطۂ کمال تک پہنچایا ہے چنانچہ اسی وجہ سے متعصب عیسائیوں کے مقابلہ میں خود عیسائیوں اور
مسلمانوں کے اندر ایک اور طبقہ پیدا ہو گیا۔ متعصب عیسائی تو یہ کہتے تھے کہ ترقی اور ارتقاء ختم ہو
گیا ہے عیسائی شعراء پر ۔ مگر درمیانی طبقہ کے عیسائی کہتے تھے کہ ترقی اور ارتقاء محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی جاری رہا۔ اسی طرح مسلمانوں کا طبقہ تو کہتا تھا کہ ترقی اور ارتقاء
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بھی تھا اور عربوں میں بھی یہ خوبیاں پائی جاتی تھیں گو یہ پہلے یہ گو یہ
ارتقاء بعد میں بھی جاری رہا چنا نچہ بعض عیسائیوں نے اس کے متعلق کتا بیں بھی لکھی ہیں کہ ارتقاء
اسلامی تمدن کے وقت بھی جارہی رہا ، یہ درست نہیں کہ مسلمانوں نے زبان میں کوئی اصلاح اور
تجدید نہیں کی ۔ غرض ایک حصہ عیسائیوں کا اور ایک حصہ مسلمانوں کا اس نقطۂ نگاہ پر متفق ہو گیا کہ
اسلام سے پہلے بھی عربوں میں خوبیاں پائی جاتی تھیں اور بعد میں بھی یہ خوبیاں جاری رہیں اور
انوار العلوم جلد ۱۹
۹
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
اس کی وجہ خالص سیاسی اتحاد تھا ۔ عیسائیوں نے اس امر کو تسلیم کر لیا کہ اسلام کے آنے پر بھی
ترقی اور ارتقاء جاری رہا اور مسلمانوں نے تسلیم کر لیا کہ اسلام سے پیشتر بھی عربوں میں خوبیاں
موجود تھیں پس یہ ہے اس موضوع کا پس منظر ۔ باقی رہا اصل سوال تو وہ یہ ہے کہ اگر اسلام سے
پیشتر بھی عربوں کے اندر خوبیاں پائی جاتی تھیں تو اسلام کی فوقیت اور اُس کا مَا بِهِ الامتیاز طرّہ
کیا ہوا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ کسی قوم کے اندر بعض خوبیاں چاہے وہ قومی ہوں یا انفرادی پایا جانا اور
بات ہے اور ایک ایسی خوبی اس کے اندر ہونا جو اُسے تمام دنیا کا اُستاد بنا دے اور بات ہے۔ اسلام
یہ نہیں کہتا کہ عربوں کے اندر پہلے کوئی خوبی نہ تھی اور نہ ہی ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ
کا یہ مفہوم ہے کہ اسلام سے پہلے عربوں میں کوئی خوبی نہ تھی ۔ اصل بات یہ ہے کہ خوبیاں دو قسم
کی ہوتی ہیں ۔ ایک تو ہوتا ہے ذاتی کیریکٹر یعنی ہر قوم اپنے حالات کے لحاظ سے ایک چیز کو لے
لیتی ہے اور اس پر عمل کرنا شروع کر دیتی ہے۔ مثلاً حدیثوں اور تاریخوں سے یہ ثابت ہوتا ہے
که عرب قوم اسلام سے پہلے بھی مہمان نواز تھی مگر ہم دوسری طرف دیکھتے ہیں کہ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی کا نزول ہوا اور آپ گھبرائے ہوئے گھر پہنچے اور حضرت خدیجہ سے
فرمایا لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِی تو حضرت خدیجہ نے کہا كَلَّا أَبْشِرُ فَوَاللَّهِ لَا يُخْزِيكَ
اللَّهُ أَبَداً إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَصْدُقُ الْحَدِيثَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَ
تَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ ، یعنی آپ یہ کیا کہہ رہے ہیں خدا کی قسم ! اللہ
تعالٰی آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے گا کیونکہ آپ میں کئی خوبیاں پائی جاتی ہیں چنانچہ منجملہ اور
خوبیوں کے حضرت خدیجہ نے یہ بھی کہا کہ خدا آپ کو اس لئے نہیں چھوڑے گا کہ آپ مہمان
نواز ہیں۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ ادھر حدیثوں سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ عرب آپ کی
بعثت سے پہلے بھی مہمان نواز تھے اُدھر حضرت خدیجہ نے آپ کی یہ خوبی بیان کی ہے کہ آپ
مہمان نواز ہیں جب سارا عرب مہمان نوازی کرتا تھا تو حضرت خدیجہ نے امتیازی رنگ میں
آپ کی مہمان نوازی کا ذکر کیوں کیا ۔ حضرت خدیجہ نے آپ کی یہ خوبی اسی لئے بیان کی کہ یہ
آپ کو دوسرے عربوں پر ممتاز کر دیتی تھی۔ یوں تو مہمان نوازی عربوں میں عام پائی جاتی تھی
اور حاتم طائی کے متعلق بھی بہت سی باتیں مشہور ہیں چنانچہ کہتے ہیں کہ کوئی شخص اس کے پاس
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۰
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
ایسی حالت میں پہنچا جبکہ وہ ایک سفر میں تھا جب اُس نے دیکھا کہ میرے پاس اور کوئی چیز
مہمان کو کھلانے کے لئے نہیں ہے تو اس نے اپنی اونٹی ذبح کر دی جس پر وہ سفر کر رہا تھا۔ پس
جب عربوں میں بھی مہمان نوازی پائی جاتی تھی تو اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ عربوں کی مہمان
نوازی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مہمان نوازی میں کیا فرق ہوا۔ عربوں کے اندر یہ خوبی
پائے جانے کے باوجود حضرت خدیجہ آپ سے کہتی ہیں کہ آپ کے اندر مہمان نوازی کی خوبی
بھی پائی جاتی ہے جو عربوں میں نہیں ہے حالانکہ قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ نے عربوں کی
مہمان نوازی کا ذکر فرمایا ہے فرماتا ہے يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا تُبَدا یعنی وہ فخر کرتا ہے
اور کہتا ہے کہ میں نے اپنی قوم کے لئے ڈھیروں ڈھیر روپیہ خرچ کیا ہے ۔
پس عرب لوگ فخر کیا کرتے تھے کہ ہم مہمان نواز ہیں مگر ان کی مہمان نوازی کے پیچھے جو
روح کام کرتی تھی اگر اس کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی مہمان نوازی بعض حالات
کے ماتحت تھی وہ بدوی لوگ تھے اور سفر کرتے رہتے تھے اس لئے وہ اپنے حالات کے ماتحت
مجبور تھے کہ یہ خوبی اپنے اندر پیدا کرتے ان کی اس خوبی کے پیچھے یہ روح کام نہ کر رہی تھی کہ
ان کو بنی نوع انسان کی خدمت کا خیال تھا یا بھوکے اور فاقہ مستوں کا پیٹ بھرنے کا خیال تھا اور
نہ ہی ان کے دلوں کے اندر یہ جذبہ پایا جاتا تھا کہ وہ خدا کے بندوں کو رزق کھلا رہے ہیں بلکہ
ان کا نقطہ نگاہ یہ تھا کہ ہم کھلائیں گے تو کوئی دوسرا ہمیں بھی کھلائے گا اور وہ کھلائیں گے تو ہم بھی
کھلائیں گے ۔ ہمارے مولوی سید سرور شاہ صاحب یہاں بیٹھے ہیں یہ ہزارہ کے رہنے والے
ہیں ۔ ان کے ہم وطن جلسہ پر آتے ہیں تو واپس جاتے ہوئے کہتے ہیں کہ لایئے ہمارا کرایہ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے علاقہ میں ریل نہیں اور لوگ جنگلوں میں سفر کرتے ہیں اور چونکہ
جنگلوں میں ڈاکے اور لوٹ مار کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے لوگ سفر پر جاتے وقت اپنے ساتھ بستر
یا نقدی وغیرہ نہیں لے جاتے اور جہاں ان کو شام ہو جاتی ہے وہیں کوئی نزدیک گاؤں دیکھ کر
کسی کے گھر چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ لاؤ روٹی اور پھر چلتے ہوئے اُس سے اپنی ضرورت
کے لئے روپیہ بھی لے لیتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے علاقہ میں ہر شخص کے گھر میں بیسوں بستر
اور چار پائیاں موجود ہوتی ہیں اور ہر شخص سمجھتا ہے کہ خواہ کتنے بھی مہمان آجائیں اُن کو روٹی
انوار العلوم جلد ۱۹
11
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
اور بستر دینا میرا فرض ہے ۔ ان لوگوں نے اپنے مخصوص حالات کی وجہ سے آپس میں یہ فیصلہ کر
رکھا ہے کہ سفر کی حالت میں زید مجھ سے روپیہ لے جائے گا تو میں اس سے روپیہ لے آؤں گا
اپنے گھر سے ساتھ کچھ نہیں لے جائیں گے۔ اب اگر کوئی شخص ان باتوں کو مناقب ہزارہ کے
طور پر بیان کرنے لگ جائے تو کہاں تک درست ہو سکتا ہے۔ یہ تو ان کا قومی کیریکٹر ہے جو
مخصوص حالات نے پیدا کیا ہے اور وہ اس کے لئے مجبور ہیں کیونکہ اس کے سوا ان کا کام چل
ہی نہیں سکتا ان کا یہ خُلق طبعی اور اقتصادی حالات سے پیدا ہوا ہے مگر ہم اسلامی تعلیم کی روشنی
میں اس کا نام خلق نہیں رکھ سکتے زیادہ سے زیادہ اس فعل کو حسین کہہ سکتے ہیں مگر خُلق فاضل نہیں
کہہ سکتے ۔ خُلق وہ ہوتا ہے جو الہی حکم کے ماتحت ہو اور اعلیٰ مقاصد کو اپنے اندر لئے ہوئے ہو۔
پس بے شک عربوں کے اندر مہمان نوازی تھی مگر وہ اسی قسم کے اقتصادی حالات کے
ماتحت تھی اور وہ مجبور تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فعل چونکہ وہ اعلیٰ مقاصد اپنے اندر
لئے ہوئے تھا اس لئے آپ کا یہ فعل ایک نئی چیز بن گئی اور یہ فعل خلق کہلایا۔ بعض اوقات انسان
ہے
کسی چیز کی شکل اور اس کے بیرونی حصہ کو دیکھ کر اس کی خوبیوں کے متعلق غلط اندازہ لگا لیتا
اور بعض دفعہ ایک چیز کو وہ اعلیٰ سمجھتا ہے لیکن وہ نہایت ناقص ہوتی ہے۔ میرے پاس حال ہی
میں ایک رسالہ امریکہ سے آنا شروع ہوا ہے جو کسی دوست نے میرا نام لگوا دیا ہے اس میں تین
تصویریں دکھائی گئی ہیں اور ساتھ لکھا ہوا ہے کہ ان کی شکلیں دیکھ کر بتایا جائے کہ ان میں سے
اچھا کون ہے اور بُرا کون ۔ اور دوسرے صفحہ پر ان کی اصل حقیقت کو پیش کیا گیا ہے۔ میں نے
بھی ان تصویروں کو دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کیا تو جس تصویر کے متعلق میں نے اندازہ لگایا تھا
کہ یہ نہایت شریف ہے اس کے متعلق دوسری طرف پڑھا تو لکھا تھا کہ یہ مشہور ڈاکو ہے اور جس
کے متعلق میں نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ ڈاکو ہے اس کے متعلق لکھا تھا کہ یہ پرلے درجہ کا شریف
انسان ہے۔ عام طور پر ۔ عام طور پر خونریزی اور فساد کرنے والے لوگوں کے چہرے خراب ہو جاتے ہو جاتے ہیں مگر
بعض لوگوں نے فن بنایا ہوتا ہے کہ باوجود اس قسم کے افعال قبیحہ کے ان کے چہرے خراب نہیں
ہوتے ۔ اس رسالہ والوں نے بھی لاکھوں ڈاکوؤں میں سے ایک کو چن کر دکھا دیا جس کا چہرہ
شریفوں والا نظر آتا تھا اور لاکھوں شریفوں میں سے ایک کو چن لیا جس کا چہرہ با وجود شرافت کے
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
شرارت ظاہر کرے چنانچہ میں نے ان تصاویر کے متعلق جس قدر اندازے لگائے ان میں سے
اکثر غلط نکلے ۔ اب دیکھو تصویر کو دیکھ کر انسان اندازہ لگاتا ہے کہ شکل تو اچھی ہے مگر حقیقت یہ
ہوتی ہے کہ شکل والا خود اچھا نہیں ہوتا ۔ پس فعل حسن اور چیز ہے اور اخلاق اور چیز ہے۔ کوئی
فعل اپنی ذات میں اچھا ہو اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے کیا گیا ہو تم ہم اس کو تو خُلق کہیں گے
لیکن جو فعل اپنی ذات میں تو اچھا ہو لیکن مجبوری کے ماتحت ہو تو گو وہ فعل حسن کہلائے گا لیکن خُلق
نہیں کہلا سکتا ۔ اسی طرح بعض افعال بظاہر بُرے نظر آتے ہیں لیکن در حقیقت وہ اچھے ہوتے
ہیں ۔ مثلاً میں نے پہلے بھی بار ہا بیان کیا ہے کہ باپ کے سر پر جوتی مارنا بہت بڑا گناہ ہے لیکن
اگر کوئی شخص دیکھے کہ باپ کے سر پر سانپ چڑھ رہا ہے اور اُس کے پاس اُس وقت سوائے
جوتی کے اور کوئی چیز موجود نہ ہو جو سانپ کو ماری جائے اور وہ جوتی ہی اُٹھا کر باپ کے سر پر مار
دے تو اس کا یہ فعل بُرا نہ ہوگا بلکہ اچھا ہو گا کیونکہ اگر وہ جوتی نہ مارتا تو سانپ اس کے باپ کو
ڈس لیتا اور وہ ہلاک ہو جاتا ۔ اسی طرح ہمیں عربوں کی مہمان نوازی کے متعلق یہ دیکھنا چاہئے
کہ وہ کن حالات کے ماتحت تھی آیا وہ کسی قسم کے طبعی یا اقتصادی فوائد کے پیش نظر تھی یا وہ خدا
کے حکم کے ماتحت ایسا کرتے تھے اور وہ خدا کے بندوں کو مستحق سمجھ کر رزق کھلاتے تھے اور ان
کے پیش نظر اعلیٰ درجہ کے مقاصد تھے ۔ ہمیں صاف نظر آتا ہے کہ وہ اس مہمان نوازی کے لئے
مجبور تھے اور ان کے پیش نظر بنی نوع انسان کی خدمت ہرگز نہ تھی ۔ اسی طرح اور بھی بہت سی
باتیں ایسی ہیں جو بظاہر اچھی نظر آتی ہیں مگر در حقیقت وہ بری ہوتی ہیں یا بظاہر بُری معلوم ہوتی
ہیں مگر در حقیقت وہ اچھی ہوتی ہیں مگر یہ ایک لمبا مضمون ہے جو ایک دن میں ختم نہیں ہو سکتا اس
لئے میں پھر کسی وقت اس کے متعلق بیان کروں گا۔
حضور نے فرمایا :۔
۲۷ رمئی ۱۹۴۷ء
میں کل یہ بیان کر رہا تھا کہ جہاں تک بعض اچھے کاموں کا یا بظاہر اچھے نظر آنے والے
کاموں کا سوال ہے عربوں کے اندر بعض خوبیاں ضرور پائی جاتی تھیں مثلاً میں یہ مضمون بیان
کر رہا تھا کہ عربوں کے اندرا کرام ضیف کی صفت تھی یعنی وہ مہمان نوازی کرتے تھے اور یہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
صفت ان کے اندر انفرادی نہ تھی بلکہ قومی تھی۔ میں نے کل کے مضمون میں بتایا تھا کہ منیر الحصنی میں بتایا
صاحب نے اپنی تقریر میں یہ بیان کیا تھا کہ بعض مناقب عربوں کے اندر پائے جاتے تھے اور
معترض نے سوال کیا تھا کہ آیا وہ مناقب عربوں کے اندر شخصی تھے یا قومی اگر تو وہ شخصی تھے تو اس
قسم کے مناقب ہر قوم میں پائے جاتے ہیں اور اگر وہ قومی تھے تو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے زمانہ کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچا ہے کہ
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ اس پر حرف آتا ہے میں نے بتایا تھا کہ کسی اچھی یا
بظاہر اچھی نظر آنے والی صفت کے متعلق یہ نہیں دیکھا جاتا کہ وہ شخص ہے یا قومی بلکہ یہ دیکھا جاتا
ہے کہ اس کے پس پردہ اس اس شخص یا قوم کے اندر کون سے جذبات کام کر رہے ہیں۔ مثلاً ہم
دیکھیں گے کہ قرآن کریم نے جو نقطہ نگاہ کسی کام کی اچھائی یا برائی معلوم کرنے کے لئے پیش کیا
ہے اس کے معیار کے مطابق وہ فعل اچھا ہے یا نہیں اگر نہیں تو اس فعل کا کسی قوم کے اندر پایا جانا
اخلاق فاضلہ نہیں کہلا سکتا اس کا نام زیادہ سے زیادہ ہم فعل حسن رکھ سکتے ہیں اور فعل حسن کا پایا
جانا جس کے پیچھے بعض اغراض کام کر رہی ہوں قرآن کریم اور اسلام کے دعوی کے خلاف نہیں
ہو سکتا۔ میں نے اکرام ضیف کی مثال دی تھی کہ یہ خوبی عربوں کے اندر عام پائی جاتی تھی اور
اس کثرت کے ساتھ تھی کہ گویا یہ صفت ان کے ساتھ وابستہ ہو چکی تھی اور وہ غیر ارادی طور پر
اس کے لئے مجبور ہو چکے تھے۔ لیکن میں نے بتایا تھا کہ فعل حسن اور اخلاق فاضلہ میں فرق کیا
ہے کسی قوم کے اندر کسی ایسی صفت کا پایا جانا جس کے پیچھے ان کے سیاسی اغراض اور مفاد کام کر
رہے ہوں فعل حسن تو کہلائے گا لیکن اخلاق فاضلہ نہیں کہلا سکتا۔ عربوں کا یہ فعل اس لئے نہ تھا
کہ وہ خلق خدا کی خدمت کرتے تھے بلکہ وہ اپنے مخصوص حالات کے ماتحت اپنے اقتصادی
فائدہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مجبور تھے کہ وہ مہمان نوازی کرتے ۔ عرب لوگ چونکہ خانہ بدوش تھے
اور خانہ بدوشوں کے پاس ہوٹل اور ریسٹورنٹ تو ہوتے نہیں کہ اگر سفر در پیش ہو تو ہوٹل یا
ریسٹورنٹ میں قیام کر لیا جائے ان کی تو یہ حالت تھی کہ آج یہاں اور کل وہاں ایسے علاقہ میں
جب سفر کرنا پڑ جائے تو سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں ہوتا کہ کسی قبیلہ کے پاس قیام کیا
جائے اور جب کسی قبیلہ کے پاس قیام کیا جائے گا تو اس کے لئے ضروری ہوگا کہ اپنے مہمانوں
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
کے لئے سامان خوردونوش مہیا کرے ۔ ایسے علاقہ کے لوگ اگر مہمان نوازی نہیں کریں گے تو
ان کے لئے بھی سفر کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ فرض کرو ایک قبیلہ یا خاندان کے الف ب، ج د، ھ
و افراد سومیل کے اندر پھیلے ہوئے ہیں ان کو کبھی نہ کبھی سفر ضرور کرنا پڑے گا ۔ کسی کا بیٹا کہیں
بیا ہا ہوگا اور وہ اس کو ملنے جائے گا ، کوئی تجارت کے لئے سفر کرے گا ، کوئی سیر کی غرض سے سفر
اختیار کرے گا اور کوئی کسی اور غرض کے ماتحت ۔ یہی حالت عربوں کی تھی وہ جب ایسے سفر کے
لئے نکلتے تھے تو ان کے ساتھ سامان خورونوش تو ہوتا نہیں تھا اور نہ ہی کسی جگہ ہوٹل یا ریسٹورنٹ
ہوتے تھے کہ ان میں قیام کر لیا جائے ایسی صورت میں یہی ہو سکتا تھا کہ جو قبیلہ رستہ میں آئے
اس کے پاس ٹھہر جاتے اور وہ ان کے لئے سامانِ خورونوش مہیا کرتا ، ان حالات میں اگر وہ
قبیلہ کہہ دیتا کہ ہم کیوں کسی کو روٹی دیں یا بستر دیں تو کل کو اسے بھی سفر کرنا پڑتا اور تکلیف کا
سامنا ہوتا ۔ پس جو مشکلات سفر کے لئے الف کو تھیں وہی ب کو بھی تھیں اسی طرح وہی مشکلات
ج ، د ، ہ اور و کو بھی تھیں اگر الف اپنے مہمانوں کو کھانا کھلانے سے انکار کر دے مثلاً وہ ب کو
کھانا نہ کھلائے تو اس سے صرف ب کو ہی تکلیف نہ ہوگی بلکہ کل کو الف کو بھی ہوگی پس ان
حالات میں لازمی طور پر الف مجبور ہے کہ ب ج د ه اورو کے آدمیوں کی مہمان نوازی کرے
ب مجبور ہے الف ج د ه اور و کے آدمیوں کی مہمان نوازی کرے ج مجبور ہے الف ب
ہ اورو کے آدمیوں کی مہمان نوازی کرے اسی طرح دہ اور و مجبور ہیں کہ وہ اپنے مہمانوں
کی مہمان نوازی کریں۔ اگر الف ب کی مہمان نوازی نہ کرے تو کل ب الف کی نہیں کرے گا
پس ان کا یہ فعل فورسٹر آف ایوینٹس (Forces of Events) کی وجہ سے تھا ان کے حالات
ہی اس قسم کے تھے کہ وہ اس فعل کے لئے مجبور تھے۔ اگر وہ مہمان نوازی نہ کرتے تو ان کو سخت
تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ۔ سامان خوردونوش کوئی شخص اپنے ساتھ لے کر چلتا نہ تھا ، ہوٹل اور
ریسٹورنٹ ہوتے نہ تھے ایسی صورت میں اگر مہمان نوازی نہ کی جائے تو بہت زیادہ دقت پیش
آتی ہے۔ پس کسی قوم کا ایسے حالات کے ماتحت کوئی صفت اپنے اندر پیدا کرنا کہ وہ اس کے
لئے مجبور ہوا سے ہم جبری تو کہیں گے بالا رادہ نہیں کہیں گے اور یہ فعل حسن تو کہلائے گا لیکن
خُلق فاضل نہ ہوگا اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں کفار کے ایک قول کا جواب دیتے ہوئے فرماتا ہے