زمانہ جاہلیت میں ایل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَا لَا تُبَدًا أَيَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَةَ احد کے کہ یہ کس طرح کہتا ہے کہ
میں نے ڈھیروں ڈھیر مال خرچ کیا ہے کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا اس نے اگر
مال خرچ کیا ہے اور مہمان نوازی کی ہے تو اپنے مفاد کے پیش نظر اور سیاسی اغراض کے ماتحت
اس کو کیا حق ہے کہ ہمارے سامنے کہے کہ میں نے اتنا مال تقسیم کیا ہے اگر اس نے مال تقسیم کیا تو
کیا کسی پر احسان کیا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ اگر اس نے احسان کیا ہے تو اپنے اوپر نہ کہ کسی دوسرے
کے اوپر جیسے ہمارے ملک میں اگر کوئی شخص کشمیر کی سیر کا ارادہ کرے اور اسے کوئی کشمیری مل
جائے تو واقفیت پیدا کرنے کے لے کہہ دے گا آئے بھائی صاحب یا اگر افغانستان جا رہا ہو
اور کوئی پٹھان مل جائے تو کہے گا آئے خان صاحب ! لیکن اگر اس کا کشمیر یا افغانستان جانے کا
ارادہ نہ ہو تو کشمیری یا پٹھان کا واقف بھی نہ بنے گا لیکن جب اسے ضرورت در پیش ہوگی تو وہ
بھائی صاحب اور خان صاحب کہتا پھرے گا تا کہ اُسے سفر میں سہولت حاصل ہوا اور ہمارے ملک
میں تو سفر کی تکلیفیں بھی نہیں ہیں ریل کا سفر ہوتا ہے اور جگہ جگہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ ہیں اگر کسی
سے واقفیت نہ بھی ہو تو بھی سفر آسانی کے ساتھ طے ہو سکتا ہے مگر کوئی مجبوری نہ ہونے کی
صورت میں بھی جب کوئی کشمیر وغیرہ سیر کے لئے جاتا ہے تو وہ کوشش کرتا ہے کہ وہاں کے کسی
آدمی سے واقفیت نکل آئے بلکہ یہاں تک کہ بعض لوگ تو یہاں سے کسی دوست کے ذریعہ
چٹھیاں لے جاتے ہیں تا کہ منزلِ مقصود پر پہنچ کر کوئی تکلیف نہ ہو پس جہاں ان حالات میں
کہ ہمارے ہاں سفر کرنے میں دشواریاں بھی نہیں ہیں یہ ضرورت پیش آ جاتی ہے کہ کسی کے
ساتھ واقفیت پیدا کی جائے تو عرب کے لوگ جن کے نہ مکان تھے اور نہ ان کے پاس سامانِ
خورونوش ہوتا تھا ان کو تو بدرجہ اولی یہ ضرورت پیش آنی چاہئے تھی ۔ ان کو تو پانی بھی آسانی
کے ساتھ میسر نہ آتا تھا اور دور دور سے جا کر پانی لانا پڑتا تھا یہ حالات تھے جن کی وجہ سے وہ
قدرتی طور پر مجبور تھے اس بات کے لئے کہ وہ مہمانوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور یہ
ایک قومی لین دین تھا۔ آج الف ۔ ب کے ہاں مہمان ہوتا تھا تو کل ب ۔ الف کے ہاں
اس لئے اگر ب الف کی مہمان نوازی میں پس و پیش کرتا تو خودا سے بھی تکلیف ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے يَقُولُ أَهْلَكْتُ ما لا تُبَدًا وہ کہتا ہے میں نے ڈھیروں ڈھیر مال خرچ کیا ہے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۶
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
ا يَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَة احد فرماتا ہے ہم یہ تو نہیں کہتے کہ تم نے مال خرچ نہیں کیا سوال تو
یہ ہے کہ تم نے جو مال خرچ کیا ہے وہ کس نیت اور ارادہ کے ساتھ کیا ہے ۔
دوسری مثال میں نے کل بھی بیان کی تھی کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی
با روحی کا نزول ہوا تو آپ گھبرائے ہوئے گھر پہنچے اور حضرت خدیجہ سے فرمایا لَقَدْ خَشِيتُ
علی نَفْسِی یعنی میں اپنے نفس کے متعلق ڈرتا ہوں کہ جو بوجھ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ڈالا ہے اس
میں میرا نفس کہیں کمزوری نہ دکھا جائے اور میں اللہ تعالیٰ کی عائد کردہ ذمہ داری کو ادا کرنے
سے قاصر نہ رہ جاؤں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مورد نہ بن جاؤں ۔اس کے جواب میں حضرت
خدیجہ نے منجملہ آپ کی اور صفات اور اخلاق فاضلہ بیان کرنے کے ایک خُلق فاضل یہ بھی بیان
کیا کہ إِنَّكَ تَقْرِی الضَّيْفَ آپ مہمان نواز ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی رسوا نہیں
کرے گا ۔ حالانکہ حضرت خدیجہ جانتی تھیں کہ عربوں کے اندر مہمان نوازی پائی جاتی ہے لیکن
پھر بھی کہا کہ كَلَّا ابْشِرُ فَوَاللَّهِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَداً إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَصْدُقُ
الْحَدِيثَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِي الضَّيْفَ یعنی خدا کی قسم ! اللہ تعالیٰ
آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے گا کیونکہ آپ کے اندر مہمان نوازی کی صفت پائی جاتی ہے۔ اس
سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت خدیجہ اس بات کو بجھتی تھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہمان
نوازی اور عربوں کی مہمان نوازی میں فرق ہے۔ مکہ والے اگر مہمان نوازی کرتے تھے تو وہ
نذروں اور نیازوں کے لئے کرتے تھے اب بھی چلے جاؤ اور دیکھ لو وہ اس طرح مہمان کے
پیچھے پڑ جاتے ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے۔ جب کوئی جاتا ہے تو اس کو کہتے ہیں آئے
ہمارے ہاں تشریف لائے یہ آپ ہی کا مکان ہے اور ہمارے ہاں آپ کو ہر قسم کی سہولتیں میسر
ہوں گی ۔ ایک پنجابی تو ان کی باتوں سے یہ خیال کرے گا کہ یہ کہاں سے ہمارے رشتہ دار نکل
آئے کہ اس طرح کھینچ کھینچ کر اپنے گھر لئے جاتے ہیں مگر وہ مہمان کو ساتھ لے جائیں گے اور
کھانا وغیرہ کھلانے کے بعد کہیں گے میں مطوف ہوں لائے میری فیس تب جا کر آدمی کو پتہ چلتا
ہے کہ یہ تو اپنی فیس کے لئے ایسا کر رہے تھے ورنہ اس سے پہلے وہ یہی سمجھتا ہے کہ یہ میرے حقیقی
رشتہ دار معلوم ہوتے ہیں ۔ پرانے زمانہ میں وہ خود نہ مانگتے تھے بلکہ لوگ ان کو نذریں اور

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
نیازیں دے جاتے تھے مگر اب چونکہ حالات بدل گئے ہیں اس لئے ان کو مانگنا پڑتا ہے۔ اُس
زمانہ میں تو مکہ کے ایک حصہ کا گزارہ ہی نذروں اور نیازوں پر تھا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو نذروں اور نیازوں سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قسم
کے سفر کرتے تھے کہ آپ کو مجبوراً مہمان نوازی کرنی پڑتی ، نہ ہی آپ کو کسی کے ساتھ کوئی سیاسی
یا اقتصادی غرض تھی ۔ ادھر مکہ والوں کی مہمان نوازی اس غرض کے ماتحت ہوتی تھی کہ اب ہم
مہمان نوازی کرتے ہیں جب ہم ان کے پاس جائیں گے تو یہ ہماری مہمان نوازی کریں گے ۔
مگر آپ نے تو اس قسم کا سفر ہی کبھی نہ کیا تھا آپ تو غار حرا میں عبادت الہی میں مصروف رہتے
تھے آپ کا تعلق نہ نذر و نیاز سے تھا نہ کسی اور غرض کے ساتھ پس آپ کی مہمان نوازی اور مکہ
والوں کی مہمان نوازی میں نمایاں فرق تھا ۔ آپ کا یہ فعل صرف خدا تعالیٰ کے لئے تھا اور مکہ
والوں کا یا دوسرے عربوں کا یہ فعل اپنے نفس کے لئے اور اپنے حالات سے پیدا شدہ مجبوری
کے ماتحت تھا۔ پس اس طرح کسی کو کھانا کھلانا یا مہمان نوازی کرنا کہ کل جب میں اس کے پاس
جاؤں گا تو یہ میری مہمان نوازی کرے گا اس کو فعل حسن تو کہا جا سکتا ہے خُلق فاضل نہیں کہا
جا سکتا خلق فاضل وہ ہے جس میں اپنے نفس کا خیال نہ ہو بلکہ وہ فعل صرف خدا تعالیٰ کی خوشنودی
کے لئے کیا جا رہا ہو۔ پس عربوں کی مہمان نوازی Forces of Events کی وجہ سے تھی ورنہ
ان کے کے۔ مد نظر خدمت خلق یا خدا تعالیٰ کی خوشنودی نہ تھی وہ اپنے حالات گردو پیش سے ایسا
کرنے پر مجبور تھے ۔ خانہ بدوش قو میں جن میں شہریت نہیں ہوتی لازمی طور پر مہمان نوازی کے
لئے مجبور ہوتی ہیں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان کے حالات تباہ ہو جائیں ۔ عرب لوگ جہاں
مہمان نواز ہیں وہاں اگر کوئی شخص ان کے منشاء کے خلاف کچھ کر گزرے تو سخت گیر بھی ہوتے
ہیں ۔ حضرت خلیفہ اول ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ کوئی ہندوستانی حج کرنے جارہا تھا کہ راستہ
میں ایسی حالت میں کہ اس کے پاس نہ پیسہ تھا اور نہ سامان خور و نوش اپنے قافلہ سے بچھڑ گیا وہ
ادھر اُدھر کھانے کی تلاش میں سرگرداں تھا کہ اسے ایک عرب کی جھونپڑی نظر آئی وہ اس طرف
چلا گیا اور کہا میں بھوک سے نڈھال ہو رہا ہوں اور میرے پاس پیسے بھی نہیں ہیں مجھے کھانا دو وہ
عرب غریب آدمی تھا اس کے پاس اور تو کچھ نہ تھا ، عرب کے جنگلوں اور صحراؤں میں ایسا ہوتا

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
ہے کہ پانی کی دھاریں زمین کے نیچے بہتی ہیں اور کہیں کہیں زمین کے اوپر آ جاتی ہیں اور پھر
غائب ہو جاتی ہیں اسی طرح اس عرب کی جھونپڑی کے پاس پانی کی دھار زمین کے اوپر تھی اور
اس نے کنال دو کنال ٹکڑے میں تربوز بوئے ہوئے تھے ، عرب نے اس میں سے تربوز تو ڑ کر
مہمان کو دینے شروع کئے جو کچا تربوز ہوتا وہ پھینک دیتا اور جو پکا ہوتا وہ مہمان کو دے دیتا۔
جب مہمان کا پیٹ بھر گیا تو عرب تلوار لے کر اس کے سر پر کھڑا ہو گیا اور کہا کھڑے ہو جاؤ وہ
ہندوستانی بیان کرتا تھا کہ میں عرب کے اس فعل سے سخت متعجب ہوا کہ پہلے تو اس نے مجھے تربوز
توڑ توڑ کر کھلائے اور اب یہ تلوار سونت کر میرے سر پر آن کھڑا ہوا ہے۔ چنانچہ ہندوستانی نے
پوچھا کیا بات ہے؟ عرب نے کہا بات کیا ہے کھڑے ہو جاؤ ۔ وہ کھڑا ہوا تو عرب نے اس کی
اچھی طرح سے تلاشی لی اور یہ دیکھ کر کہ اس کے پاس سے کچھ نہیں نکلا چھوڑ دیا اور کہنے لگا میں
نے تمہاری مہمان نوازی کے لئے اپنا سارا کھیت تباہ کر دیا تھا مگر میں نے مہمان نوازی کا حق تو
ادا کر دیا اب میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ تم نے جو کہا تھا کہ میرے پاس کچھ نہیں آیا تم نے یہ سچ کہا یا
جھوٹ؟ اگر تمہارے پاس سے کچھ نکل آتا تو میں تمہیں ضرور مار دیتا کیونکہ یہی ایک کھیت تھا
جس پر میرا اور میرے بیوی بچوں کا گزارہ تھا اور یہ میں نے تمہاری مہمان نوازی کے لئے تباہ کر
دیا گویا میں نے اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو اور اپنے بیوی بچوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اسی طرح
وزیرستان وغیرہ کے پٹھان سٹرک پر سے گزرتے ہوئے لوگوں کو مار دیتے ہیں اور ان کے مال
چھین کر لے جاتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص سڑک سے ہٹ کر ان کے گھر میں پہنچ جائے تو وہ اس کی
بڑی آؤ بھگت کرتے ہیں اور مہمان نوازی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے ۔ یہ مہمان نوازی تو ہے
لیکن مہمان نوازی کی غرض کیا ہے؟ اگر ان کی یہ مہمان نوازی خدا کے لئے ہو تو سڑک پر جانے
والوں کے لئے بھی ہو ۔ مگر نہیں سڑک پر جانے والوں کے وہ کپڑے بھی اُتار لیتے ہیں ۔ پس یہ
فرق ہے فعل حسن اور خُلق فاضل میں ۔ اسلام جب کہتا ہے کہ عربوں کے اندر کوئی خوبی نہ تھی تو
وہ اس نقطۂ نگاہ سے کہتا ہے کہ ان کے اس قسم کے افعال اخلاق فاضلہ نہ تھے یہ الگ بات ہے کہ
کوئی شخص کہہ دے کہ اسلام کا نقطۂ نگاہ غلط ہے ۔ ایسی صورت میں اس بات پر بحث ہو گی کہ یہ
نقطۂ نگاہ غلط ہے یا صحیح لیکن اسلام کا نقطۂ نگاہ یہ ہے کہ جو فعل اپنی اغراض کے پیش نظر سیاسی یا

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
اقتصادی مفاد کیلئے کیا جائے اور وہ بظاہر حسین نظر آتا ہو تو وہ فعل حسن تو ضرور کہلائے گا لیکن
اخلاق فاضلہ نہیں کہلا سکتا ۔ پس عربوں کے اندر مہمان نوازی کا پایا جانا خدا کے لئے یا خلق خدا
کی خدمت کیلئے نہ تھا بلکہ وہ ان کے مخصوص حالات کے ماتحت تھا اور وہ اس کے لئے مجبور تھے ۔
بے شک ان کا یہ فعل خوبصورت نظر آتا ہے اور ہے بھی خوبصورت لیکن اس کے اندر نیکی کا پہلو
نہیں ہے اسی طرح عربوں کے اندر پناہ دینے کا رواج تھا مگر وہ بھی کسی دباؤ کے ماتحت اور
مختلف اغراض کو اپنے اندر لئے ہوئے تھا۔ ہمارے ملک کے اندر جنگلات پائے جاتے ہیں
چور یا ڈا کو پناہ لینے کے لئے اور پولیس کی نظروں سے بچنے کے لئے جنگلات میں چلے جاتے ہیں
یا بڑے بڑے شہروں میں چھپ جاتے ہیں جہاں کئی کئی ماہ تک پولیس ان کا سراغ لگاتی رہے تو
بھی نا کام رہتی ہے لیکن عرب کی یہ حالت تھی کہ ہر قبیلہ الگ الگ رہتا تھا۔ ہمارے ملک میں تو
یہ حالت ہے کہ جس بڑے شہر میں چلے جاؤ وہاں یہی نظر آئے گا کہ ایک گھر گجرات کے کسی شخص
ہے،
کا ہے، دوسرا سیالکوٹ سے آکر رہ رہا ہے، تیسرا مدراس کا آدمی بسلسلہ ملازمت رہتا
چوتھا بمبئی کا آدمی تجارت کی غرض سے آیا ہوا ہے، پانچوں کلکتہ کا ہے گویا ہمارے شہروں کی
آبادی اس طرح مخلوط ہوتی ہے کہ اگر کوئی اجنبی کسی کے پاس آ کر ٹھہر جائے تو پتہ ہی نہیں لگ
سکتا۔ لیکن عربوں کی حالت اس سے بالکل مختلف تھی وہ قبیلہ وار رہتے تھے اور جب کوئی غیر شخص
آ جاتا تھا تو وہ کہتے تھے یہ غیر ہے ان لوگوں میں چونکہ لوٹ مار اور جھگڑے ہوتے رہتے تھے اس
لئے انہوں نے سمجھ لیا تھا کہ جب کوئی جرم کر کے کسی کے پاس پہنچ جائے تو وہ اسے پناہ دے تا کہ
کل کو ہم اس کے ہاں پناہ لے سکیں ۔
عرب کی لڑائیاں تو مشہور ہیں اور معمولی معمولی باتوں پر قبائل آپس میں اُلجھ جاتے تھے
اور کئی کئی سال تک آپس میں جنگیں ہوتی رہتی تھیں اسی طرح عرب کی ایک مشہور جنگ جو
عرصہ دراز تک جاری رہی اس کا آغاز اس طرح ہوا کہ کسی شخص کے کھیت میں ایک کتیا نے بچے
دیئے اور کسی دوسرے کی اونٹی چرتے چراتے اِدھر سے گزری اور اس کے پاؤں کے نیچے آ کر
کتیا کا ایک بچہ مارا گیا ۔ کھیت والے نے یہ سمجھ کر کہ یہ کتیا میری پناہ میں تھی جھٹ اونٹنی پر حملہ کر
کے اس کی کونچیں کاٹ دیں ۔ اونٹنی کے مالک نے جب دیکھا کہ میری اونٹنی کو مارا گیا ہے تو اس

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
نے جا کر اُس مارنے والے کو قتل کر دیا اس پر طرفین کے قبیلے آگئے اور جنگ شروع ہو گئی اور مارنے والے وقف دیا اس کے قبیلے اور ہوگئی اور
تاریخوں میں آتا ہے کہ وہ جنگ تیس سال تک جاری رہی ۔ اب یہ بھی کوئی عقل کی بات تھی کہ
کتیا کا بچہ اونٹنی کے پاؤں کے نیچے آ کر مر جانے سے تیس سال تک جنگ لڑی جاتی ۔ یہ پناہ
دینے کا انتہائی جذبہ تھا جو ان لوگوں میں پایا جاتا تھا مگر دیکھنا تو یہ ہے کہ اس بات کا محرک کیا
تھا۔ اس بات کا محرک خدا تعالیٰ کی خوشنودی نہ تھی ، دین کی پیروی نہ تھی ، اگلے جہان کی
بہبودی مد نظر نہ تھی ، کوئی نیکی کرنا مقصود نہ تھا اس کی محرک صرف قبائلی زندگی اور ان کا رسم
و رواج تھا اور وہ صرف ایسے کاموں سے اپنی عزت بڑھانا چاہتے تھے اور یہ دکھانا مقصود تھا کہ
ہم اتنے بہادر ہیں ۔
ہمیں ان کے اس رواج میں بعض خوبصورت کام بھی نظر آتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بھی اس سے ایک دفعہ فائدہ اُٹھایا تھا۔ آ پ جب سفر طائف سے واپس تشریف
لائے تو چونکہ عرب دستور کے مطابق مکہ چھوڑ دینے کے بعد اب آپ مکہ کے باشندے نہیں تھے
بلکہ اب مکہ والوں کا اختیار تھا کہ وہ آپ کو مکہ میں آنے دیں یا نہ آنے دیں اس لئے آپ نے
مکہ کے ایک رئیس مطعم بن عدی کو کہلا بھیجا کہ میں مکہ میں داخل ہونا چاہتا ہوں کیا تم عرب دستور
کے مطابق مجھے داخلہ کی اجازت دیتے ہو۔ مطعم بن عدی اسلام کا سخت دشمن تھا لیکن ایسے
حالات میں انکار کرنا بھی بہادر عربوں کی شان اور شرافت کے خلاف تھا اس لئے جب یہ پیغام
اس کے پاس پہنچا اور پیغامبر نے اسے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیغام تمہاری
طرف بھیجا ہے تو وہ اُسی وقت اُٹھ کھڑا ہوا اور کہا جب محمد (ﷺ) نے کہا ہے تو میرا فرض ہے کہ
میں اُن کو پناہ دوں یہ کہہ کر اس نے اپنے پانچوں بیٹوں کو بلایا اور کہا آج میری اور میرے
خاندان کی عز عزت کا سوال ہے تم اپنی اپنی تلواریں نکال لو کیونکہ ہم نے محمد (ﷺ) کو اپنی پناہ نے
میں لے کر شہر میں داخل کرنا ہے اور یا درکھو کہ تم خود ٹکڑے ٹکڑے ہو جاؤ مگر محمد (ﷺ) کو کسی قسم
صلى الله
صلى
صلى الله
عروسه
کی تکلیف نہ ہونے پائے۔ چنانچہ وہ خود اور اس کے پانچوں بیٹے تلواریں ننگی کر کے گئے اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی حفاظت میں مکہ میں داخل کیا اور آپ نے اسی حالت میں
کعبہ کا طواف بھی کیا ۔ اس کے بعد وہ لوگ آپ کو گھر پہنچا کر واپس چلے گئے اور پھر آپ کی

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
مخالفت میں سرگرم ہو گئے ۔ پس یہ خوبی تو عربوں کے اندر تھی مگر عزت نفس کے لئے تھی خدا تعالیٰ
کی خوشنودی کے لئے نہ تھی مگر اسلام دنیا میں اخلاق فاضلہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اسلام کہتا ہے
میں تمہیں اس لئے اچھے کاموں کا حکم دیتا ہوں کہ تم نیک ہو جاؤ اسلام کہتا ہے میں تمہیں اس لئے
اچھے کاموں کا حکم دیتا ہوں تا تمہاری روحانیت بلند ہو جائے اور اسلام کہتا ہے میں تمہیں اس
لئے اچھے کاموں کا حکم دیتا ہوں کہ تم اخلاق فاضلہ کے حامل ہو جاؤ۔ مگر عربوں میں یہ بات نہ تھی
وہ اس لئے مہمان نوازی کرتے تھے کہ وہ ایسا کرنے پر مجبور تھے ۔ وہ اس لئے پناہ دیتے تھے کہ
ہم معزز قرار پائیں پھر عربوں کے اندر بعض برائیاں بھی پائی جاتی تھیں اور میں نے اپنی بعض
کتابوں میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ عربوں میں اپنی لڑکیاں مار دینے کا رواج تھا اور
قرآن کریم میں بھی اس بات کا ذکر آتا ہے ۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارے عربوں میں یہ
رواج تھا اگر سب میں یہ رواج ہوتا تو نسل کیسے چلتی اور بچے کس طرح پیدا ہوتے اور وہ
شادیاں کس طرح کرتے ، اگر سارے ہی اپنی لڑکیوں کو مار دیتے تو کچھ عرصہ کے بعد یقیناً ان
کی نسل ختم ہو جاتی ۔ پس سارے عربوں میں یہ رواج نہ تھا بلکہ صرف دو تین قبیلوں میں یہ بات
پائی جاتی تھی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو قتل کر دیتے تھے اور اس کا محرک یہ امر ہوتا تھا کہ ہم اتنے بڑے
آدمی ہیں یا اتنی وجاہت رکھتے ہیں کہ ہم اس بات کو برداشت نہیں کر سکتے ہم کسی ایسے شخص کو
رشتہ دیں جو ہم سے کم وجاہت رکھتا ہو۔ یہ جذبہ تھا جس کے ماتحت وہ بیٹیوں کو قتل کر دیتے تھے
اور یہ کام صرف وہی لوگ کرتے تھے جو اپنے آپ کو بہت بڑا امیر کبیر یا خاندانی لحاظ سے رعب
اور دبدبے والا یا اثر و رسوخ کے لحاظ سے بڑا آدمی یا سیاست اور تدبیر کے لحاظ سے سیاستدان
اور مد بر سمجھتے تھے اور ان کا خیال تھا کہ کسی کا ہماری بیٹیوں کا خاوند بنا ہماری ہتک ہے۔ مگر وہ
ج ان میں شاذ تھا عام نہ تھا اور جب یہ شاذ تھا تو ساری قوم کی طرف یہ فعل کس طرح منسوب
ہو سکتا ہے۔ مگر سوال تو یہ ہے کہ باقی عرب جو یہ فعل نہیں کرتے تھے وہ ان کے اس فعل کو کس نگاہ
سے دیکھتے تھے اگر باقی عرب یہ کہتے کہ یہ فعل بُرا ہے تو واقعی ساری قوم کی طرف یہ بات منسوب
نہیں ہو سکتی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ جو عرب اس پر عامل نہ تھے وہ بھی دوسروں کے اس فعل کو
پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور وہ برانہیں مناتے تھے بلکہ کہتے تھے کہ یہ بہت اچھا فعل ہے
رواج ا

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
اس لئے چاہے وہ خود نہ کرتے تھے مگر ان کی پسندیدگی کی وجہ سے یہ فعل ساری قوم کی طرف
منسوب کیا جائے گا۔ جیسے کسی قوم کا کوئی ایک شخص چوری کر کے واپس پہنچے اور ساری قوم اس کو
شاباش کہے تو گوشا باش کہنے والوں نے خود چوری نہ کی ہوگی مگر شاباش کہنے کی وجہ سے اور
چوری کے فعل پر پسندیدگی کا اظہار کرنے کی وجہ سے وہ سب چور کہلائیں گے ۔ اسی طرح یہ عیب
عربوں میں شاذ تو تھا لیکن اس پر عامل نہ ہونے والوں کی پسندیدگی کی وجہ سے یہ فعل ساری قوم
کی طرف منسوب ہوگا ۔ پس عربوں میں بعض مناقب بے شک پائے جاتے تھے گو میں نہیں کہہ
سکتا کہ اس لفظ کے لغةً کیا معنے ہیں اور عربی زبان میں اسے کن معنوں میں استعمال کیا جاتا
ہے جہاں تک میں سمجھتا ہوں نقب کے معنی ہوتے ہیں گہرا چلا جانا اور مناقب کے معنے ہیں ایسی
رسوم جو کسی قوم کے اندر گھر کر جائیں اور ان کی روز مرہ زندگی کا جزو بن جائیں ۔ بہر حال اگر تو
مناقب کے معنی افعال حسنہ کے ہیں تو افعالِ حسنہ عربوں کے اندر ضرور پائے جاتے تھے لیکن
قرآن کریم کے نقطۂ نگاہ سے جن افعال کو اخلاق فاضلہ کہا گیا ہے وہ ان میں نہ تھے جیسے
قرآن کریم میں آتا ہے کہ یہودی کہتے تھے کہ حضرت ابراہیم یہودی تھے اور عیسائی کہتے تھے کہ
حضرت ابراہیم عیسائی تھے لیکن جب حضرت ابراہیم یہودیوں اور عیسائیوں کے پیدا ہونے سے
بھی بہت پہلے تھے تو وہ یہودی یا عیسائی کس طرح ہو سکتے تھے، یہ قو میں تو آپ کی وفات کے
ایک لمبا عرصہ بعد پیدا ہوئیں ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہو گی جیسے آج کوئی شخص کہہ دے کہ میرے
پڑدادا نے آج سے ایک ہزار سال پہلے ریل بنائی تھی یہ سن کر ہر شخص اس کی بیوقوفی پر نہیں دے
گا ۔ اسی طرح حضرت ابراہیم تو یہودیت سے پانچ چھ سو سال پہلے اور نصرانیت سے قربیاً ہمیں
سو سال پہلے تھے پھر یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ آپ یہودی تھے یا نصرانی تھے ہما را دعوئی یہ ہے
که قرآن کریم اخلاق فاضلہ کی وہ تعریف کرتا ہے جو تعریف اس سے پہلے کسی مذہب نے نہیں کی
اور جب اخلاق فاضلہ کی صحیح تعریف سب سے پہلے اسلام نے ہی پیش کی ہے تو عربوں میں
اسلام سے قبل اخلاق فاضلہ پیدا ہی کس طرح ہو سکتے تھے ۔ پس جہاں تک قرآن کی تعریف کا
سوال ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ عربوں کے اندر کوئی مناقب نہ تھے لیکن اگر مناقب کے معنی
افعال حسنہ کیلئے جائیں تو یہ عربوں میں ضرور پائے جاتے تھے اور اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم میں نے اسلام لانے سے پیشتر سو اونٹ ذبح کر کے غریبوں کو کھلائے تھے آپ نے
رمایا تمہاری اسی نیکی کی وجہ سے تمہیں ہدایت نصیب ہوئی ہے ؟ پس جو فعل اچھا ہوا سے اچھا ہی
کہنا پڑے گا ۔
حاتم طائی گو مسلمان نہ تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی سخاوت کی وجہ سے اس کا
اتنا خیال تھا کہ جب ایک دفعہ قیدی آئے تو ان میں ایک عورت بھی تھی اس عورت کے متعلق
جب معلوم ہوا کہ وہ حاتم طائی کی بیٹی ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے شرم آتی
ہے کہ جو شخص غیروں کے ساتھ اتنا حُسن سلوک کرتا تھا اس کی بیٹی کو قید رکھوں یہ کہہ کر آپ نے
اسے آزاد کر دیا۔ حاتم طائی کی بیٹی بھی آپ کی صداقت اور شرافت کی قائل ہو چکی تھے اس نے
کہا يَا رَسُولَ الله ! مجھے بھی شرم آتی ہے کہ میرے باقی ساتھی قیدر ہیں اور میں رہا ہو جاؤں ۔
یہ سن کر آپ نے باقی قیدیوں کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کے پس حاتم طائی کی نیکی ہی تھی
جس کی وجہ سے آپ نے اس کی لڑکی اور اس کی قوم کو رہا کر دیا۔ حکیم بن حزام کی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دوستی تھی گو ابتداء میں وہ آپ پر ایمان نہ لایا تھا مگر آپ ہمیشہ فرمایا
کرتے تھے کہ حکیم بن حزام جیسا غریبوں سے ہمدردی کرنے والا میں نے نہیں دیکھا۔ آپ کے
ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے جانے کے بعد وہ ایک دفعہ تجارت کے لئے شام کی طرف گیا تو
وہاں اس نے ایک نہایت خوبصورت جتبہ دیکھا ، اُسے چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
محبت تھی اور آپ کا اس کے دل میں بڑا احترام تھا اس لئے باوجود کافر ہونے کے اور باوجود
کفار کا سردار ہونے کے اس نے نے وہ جبہ آپ کے لئے خرید لیا اور واپس مکہ پہنچا اور کیا پھر مکہ سے
اونٹ پر سوار ہو کر آپ کے پاس مدینہ پہنچا اور وہ جبہ آپ کی خدمت میں پیش کر کے کہا کہ میں
نے جب یہ جبہ دیکھا اور مجھے خوبصورت معلوم ہوا تو میں نے سمجھا کہ یہ جبہ میرے دوست
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کسی کو نہیں بجے گا ۔ مگر آپ نے فرمایا میں کسی مشرک کا ہدیہ قبول
نہیں کر سکتا۔ وہ کہنے لگا میں نے آپ کو یہ جبہ پہنچانے کے لئے کتنا لمبا سفر اختیار کیا ہے اور
میرے یہاں آنے کی سوائے اس کے اور کوئی غرض نہ تھی کہ میں آپ کو یہ جبہ پہنچاؤں جو مجھے

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
نہایت خوبصورت نظر آیا تھا ۔ آپ نے فرمایا اچھا اگر تم یہ جبہ مجھے دینا ہی چاہتے ہو تو مجھ سے
اس کی قیمت لے لو۔ اس نے کہا میں لایا تو آپ کو مفت دینے کے لئے تھا لیکن اگر آپ مفت
نہیں لینا چاہتے اور قیمت ادا کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی ۔ چنانچہ آپ نے قیمت دے کر وہ
جُبّہ اُس سے لے لیا ۔ اے حکیم بن حزام کی یہ کتنی دوست پروری تھی کہ وہ شام سے ایک تحفہ آپ
کے لئے لایا پہلے مکہ پہنچا اور پھر مکہ سے صرف اس غرض کے ماتحت کہ وہ جبہ آپ تک پہنچائے
اس نے تین سو میل کا سفر طے کیا صرف اس وجہ سے کہ یہ جبہ میرے دوست محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پر ہی سجے گا ۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ اس فعل کے پیچھے کونسا جذبہ کارفرما تھا۔ اس کے پیچھے یہ جذبہ
تھا کہ وہ خدا کے ایک بندے کی خدمت کرنا چاہتا تھا تو یہ بڑے اعلیٰ درجہ کا خُلق ہے لیکن اگر اس
کے پیچھے یہ جذبہ تھا کہ میں معزز کہلاؤں تو یہ فعل حسنہ تھا اخلاق فاضلہ اس کا نام نہیں رکھ جا سکتا ۔
قرآن کریم کہتا ہے خُلق فاضل صرف وہی فعل ہو سکتا ہے جس کے پیچھے کوئی طبعی جذ بہ نہ
ہو، کوئی سیاسی غرض نہ ہو، کوئی اقتصادی مفاد مد نظر نہ ہوں بلکہ صرف خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے
لئے کوئی کام کیا جائے ۔ ایک ماں جب اپنے بچے سے محبت کرتی ہے تو وہ طبعی جذبہ کے ماتحت
کرتی ہے اور اپنے بچے سے محبت کرنے کے لئے مجبور ہوتی ہے وہ جب بیمار ہوتا ہے اور اس کا
دودھ نہیں پیتا تو وہ ڈاکٹروں ، حکیموں اور ویدوں کے پاس ماری ماری پھرتی ہے کہ میرا بچہ کیوں
میرا خون نہیں چوستا اور کہتی ہے خدا کے لئے اس کا علاج کرو ۔ کیا ہم اس کو اخلاق فاضلہ کا نام
دے سکتے ہیں ہرگز نہیں وہ عورت مجبور ہوتی ہے اپنی محبت کی وجہ سے اسی لئے وہ چاہتی ہے کہ وہ
اس کا خون چوستا رہے۔ قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ اخلاق فاضلہ اختیار کرنے سے آخر
انسان اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ وہ اخلاق اس کے طبعی جذبات کی طرح ہو جاتے ہیں اور وہ
اخلاق فاضلہ پر بالکل اسی طرح مجبور ہو جاتا ہے جیسے ماں اپنے بچے کو دودھ دینے کے لئے ۔
اور مؤمن کی یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر اس کے اخلاق فاضلہ کے رستہ میں کوئی رکاوٹ واقع ہو
جائے تو وہ بے چین ہو جاتا ہے جو شخص اس حالت کو پہنچ جائے کہ اخلاق فاضلہ اس کے طبعی
جذبات کے ماتحت عمل میں آنے لگ جائیں تو باوجو د طبعی ہونے کے اس کی نیکی سے انکار نہیں
کیا جا سکتا ۔ اُس وقت یہ کہا جائے گا کہ یہ شخص مجسم اخلاق بن گیا ہے ۔ غرض عربوں کے اندراس

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۵
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
قسم کے افعال حسنہ کا پایا جا نا طبعی جذبات تھے جن کے پیچھے نیکی کا جذبہ نہ تھا بلکہ وہ عزت نفس
کے لئے ایسا کرتے تھے اور اپنے گردو پیش کے حالات سے مجبور تھے کہ وہ ایسا کریں اور اس
قوم کے بعض افراد یا بعض قبائل میں جو عیوب پائے جاتے تھے ان میں نہ کرنے والے بھی
شریک تھے کیونکہ وہ ان کے عیوب کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے تھے بلکہ ان کی تعریف کرتے
تھے۔ بے شک بعض لوگ خود عفت پسند بھی ہوتے تھے مگر جب ایک شاعر کسی مجلس میں کھڑے ہو
کر اپنے شعر سناتا تھا جن میں اس نے یہ بیان کیا ہوتا تھا کہ میں نے فلاں کی عورت کو اغوا کر لیا یا
فلاں عورت کے ساتھ میں نے یہ کیا تو چاہے مجلس میں ایک شخص خود عفیف ہوتا تھا وہ شاعر کے
فعل کو کھیل سمجھتا تھا اور اس پر حیرت اور استعجاب کا اظہار نہ کرتا تھا بلکہ سن کر مسکرا دیتا تھا۔ اس
طرح گو وہ خود ایسے فعل کا ارتکاب نہ کرتا تھا مگر پسندیدگی کا اظہار کر کے وہ بھی ایسا کرنے
والے کے ساتھ شامل ہو جاتا تھا۔
سید منیر الحصنی صاحب نے جو آیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بیان کی ہے کہ
وَتَقَلُّبَكَ في الشجرين " مفسرین نے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ آپ کے آبا و اجداد
نیک تھے حالانکہ ایک مشرک کو ہم عفیف تو کہہ سکتے ہیں لیکن اسے ساجد نہیں کہہ سکتے ۔ یوں تو
زبان کے لحاظ سے ہم بتوں کو سجدہ کرنے والوں کو بھی ساجد کہہ سکتے ہیں لیکن قرآن کریم میں
جہاں کہیں یہ لفظ استعمال ہوا ہے اس معنوں میں ہوا ہے کہ موحد ، ساجد اور راکع یعنی خدا کو سجدہ
کرنے والے ۔ پس اس آیت میں ساجدین کے یہ معنی نہیں کہ ہم نے تجھے موحد ساجدین میں
سے گزارا اگر یہ معنی کئے جائیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آباء واجداد خدا رسیدہ تھے تو یہ
صحیح نہیں تاریخ اس کے خلاف ہے خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میرے
نے وسلم زیاد والدین مشرک تھے اور ابو طالب جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت زیادہ محبت تھی
جب وہ مرنے لگے تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ بھتیجے ! تیری باتیں تو سچی معلوم ہوتی ہیں لیکن
بات یہ ہے کہ میں اپنی قوم کو نہیں چھوڑ سکتا ۔ پس ایک طرف ساجد کے معنی موحد کے اور
دوسری طرف تو اریخ اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے دادا پڑدادا موحد نہیں
تھے اس لئے وہ معنی جو مفسرین کی طرف سے کئے جاتے ہیں صحیح نہیں ۔ در حقیقت اللہ تعالیٰ نے

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۶
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
صلى الله
عليسة
وَتَقَلْبَكَ في الشجرین میں یہ فرمایا ہے کہ اے محمد ( ﷺ ) تیرے گردو پیش سب۔
موحد
ہی موحد ہیں اور تو موحدین میں پھرتا ہے اور یہ ہمارا کتنا بڑا احسان ہے کہ مکہ جیسی شرک کی
سرزمین میں ہم نے موحد ہی موحد پیدا کر دیتے ہیں اور ان لوگوں کو توحید پر عامل کر دیا ہے جو
ایک نہیں دو نہیں سینکڑوں بتوں کی پوجا کرتے تھے۔ تو دائیں جاتا ہے تو تجھے موحد نظر آتے ہیں،
تو بائیں جاتا ہے تو تجھے موحد ملتے ہیں ، تو اِدھر جاتا ہے تو تجھے موحد ملتے ہیں اور تو اُدھر جاتا ہے
تو تجھے موحد ملتے ہیں ۔ غرض تو جس طرف بھی جاتا ہے تجھے موحد نظر آتے ہیں اور مکہ جیسی شرک
کی بستی میں ہم نے تیرے ساتھ موحدین پیدا کر دیئے ہیں۔ تقلب کے معنی ہیں ادھر جانا اور
اُدھر جانا ۔ آپ جب خود اپنے والدین کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ مشرک تھے اور گو وہ رواجاً
شرک کرتے تھے مگر کرتے ضرور تھے پھر یہ کہنا کہ آپ کے والدین موحد تھے یہ ایک ایسی بات
ہے جس کے متعلق کوئی ضعیف سے ضعیف روایت بھی نہیں ملتی نہ قرآن کریم سے نہ حدیثوں سے
اور نہ تاریخ سے ۔ پس تقلب کا مفہوم یہ نہیں تھا جو عوام نے سمجھ لیا ہے بلکہ یہ لفظ صحابہ کی
طرف اشارہ کرتا ہے ۔ بعض انبیاء کی بیویاں ان پر ایمان نہ لائی تھیں ، بعض کی اولا د نے ان کی
نبوت کا انکار کر دیا تھا۔ حضرت لوط کی بیوی آخر تک ایمان نہ لائی تھی گو بیویوں یا اولاد کے
انکار سے نبی کی شان میں تو فرق نہیں آتا لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیویاں تھیں تو خدا تعالیٰ کے دین پر فدا ، آپ کی اولاد تھی تو وہ دین پر قربان ، آپ کے ساتھی تھے
تو وہ اسلام کے سچے عاشق ، یہاں تک کہ سب تعلق والوں کو اللہ تعالیٰ نے ساجد بنا دیا اور یہ ایسی
بات ہے کہ اور کسی نبی کو نصیب نہیں ہوئی ۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
تو جہاں کہیں جاتا ہے موحدین اور ساجدین میں پھرتا ہے، تیرے گھر میں توحید، تیرے
دوستوں میں توحید اور تو جدھر جاتا ہے تو حید کا بیج بویا جاتا ہے اور تو نے ۔ اتا ہے اور تو نے ہزاروں مشرکیں کو
ساجدین بنا دیا ہے ۔
الله
یہ امر بھی یا د رکھنا چاہئے کہ ایک نیکی ہوتی ہے بالفعل اور ایک بالقوۃ ۔ جہاں تک قابلیت
اور ترقی کا سوال ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی بعثت سے قبل یا تے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی بعثت سے قبل بالفعل ان میں کوئی
قابلیت اور ترقی نہیں تھی مگر جہاں تک بالقوۃ قابلیت اور ترقی کا سوال ہے ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی