زمانہ جاہلیت میں ایل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
کہ اہل عرب میں یہ قابلیت اور ترقی پائی جاتی تھی بلکہ اس حد تک پائی جاتی تھی کہ دنیا کی کوئی قوم
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی اور یہ بات اللہ تعالیٰ کی حکمت اور اس کی تدبیر کے عین مطابق ہے اللہ تعالیٰ
خود قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ وَ مَكَرُوا وَ مَكَرَ اللهُ ، وَ اللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ "
پس اللہ تعالیٰ بھی تدبیریں کرتا ہے جو اس کی حکمت پر مبنی ہوتی ہیں اور یہ بھی اس کی تدبیر ہی تھی
کہ اس نے اپنا پیغام دنیا تک پہنچانے کے لئے عربوں میں اتنی قابلیت رکھ دی تھی کہ وہ اس بوجھ
کو اُٹھا سکتے ۔ ایک عقلمند انسان کسی بچہ پر اتنا بوجھ نہیں ڈالتا جو اُس کی طاقت سے بالا ہو پھر یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی ایسے انسان پر اپنا پیغام پہنچانے کا بوجھ ڈال دے جو اس کام کی
اہلیت نہ رکھتا ہو یا وہ اپنے نبی کو کسی ایسی قوم میں بھیج دے جس میں ترقی کی قابلیت بالقوہ بھی نہ
پائی جاتی ہو۔ بے شک عربوں کے اندر اخلاق فاضلہ نہ تھے لیکن اس بات کا انکار نہیں کیا جا سکتا
کہ ان میں افعال حسنہ ضرور تھے جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ عربوں کے اندر اتنی قابلیت کا
تھی یا نہ تھی کہ وہ اعلیٰ ترقیات کو حاصل کر سکیں ہم کہیں گے کہ اگر ان میں اعلیٰ قابلیت نہ ہوتی تو
اللہ تعالٰی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس قوم کے اندر کیوں بھیجتا۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے اس مقام پر کھڑا کیا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہترین انسان
تھے جو اس عظیم الشان بوجھ کو اُٹھا سکتے اور عربوں کو اس لئے چنا کہ عرب ہی دنیا میں وہ بہترین
قوم تھے جو اعلیٰ ترقیات حاصل کر سکتے تھے۔ بے شک ابوبکر اسلام سے پیشتر صرف ابوبکر تھے
لیکن ان کے اندر بالقوة نیکی موجود تھی اللہ تعالیٰ نے عربوں کو چنا ہی اس لئے تھا کہ ان میں
قابلیت پائی جاتی تھی ۔
کسی کا یہ کہنا کہ عرب اسلام سے پیشتر اسلام کی تعلیم پر کیوں نہ عمل کرتے تھے یہ محض حماقت
ہوگی ۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ قابل تو رومی بھی تھے، ایرانی بھی تھے یا ہندوستانی بھی تھے تو اس کا
جواب یہ ہے کہ اگر رومی قابل ہوتے تو اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے اندر
بھیجتا ، اگر ایرانی قابل ہوتے تو اللہ تعالٰی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے اندر مبعوث
فرماتا ، اگر ہندوستانی قابل ہوتے تو اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے اندر بھیجتا
اور اگر افریقی اس قابل ہوتے تو اللہ تعالیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن کے اندر بھیجتا لیکن اللہ تعالیٰ
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
آپ کو نہ رومیوں میں بھیجتا ہے، نہ ایرانیوں میں اور نہ ہندوستانیوں میں بھیجتا ہے اور نہ
افریقیوں میں بلکہ اللہ تعالٰی آپ کو عربوں میں بھیجتا ہے کیا اللہ تعالٰی اپنے دین کو تباہ کرنا چاہتا تھا
کہ اس نے آپ کو عربو پ کو عربوں میں مبعوث فرما دیا ؟ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عرب لوعر بوں میں بھیجا ہی اس لئے
تھا کہ وہ جانتا تھا کہ اس وقت عرب ہی ایک ایسی قوم ہے جو دنیا کی ساری قوموں سے بڑھ کر
اپنے اندر قابلیت رکھتی ہے اور اس میں شک و شبہ کی ذرہ بھر گنجائش نہیں ہو سکتی کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ہی ایک ایسے انسان تھے جو اس بوجھ کو اُٹھا سکتے تھے۔ اور اس میں بھی کوئی شبہ
نہیں ہو سکتا کہ عرب ہی ایک ایسی قوم تھی جو مستحق تھی اس بات کی کہ ان کے اندر اللہ تعالیٰ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجتا اور ان کو فضیلت اسی بات میں ہے کہ ان کے اندر یا لقوہ
نیکی پائی جاتی تھی ۔ بالقوہ اسے کہتے ہیں جو کسی کی ذاتی استعداد ہوا اور بالفعل وہ خوبی ہوتی ہے
جو ظاہر ہو رہی ہو۔ پس جہاں تک ذاتی استعداد کا سوال ہے اگر کوئی کہے کہ ذاتی استعدا د عربوں
کے سوا اور قوموں میں بھی تھی تو یہ بالکل غلط بات ہوگی ۔ کوئی شخص کہہ دے کہ اگر اسلام ایرانیوں
میں جاتا یا رومیوں میں جاتا تو اور بھی ترقیات حاصل کرتا تو یہ بھی قلت تدبر کا نتیجہ ہو گا خدا تعالیٰ
نے عربوں کو چنا ہی اس لئے تھا کہ وہ دین الہی کو انتہائی بلندی پر پہنچا سکتے تھے۔ ہمارا یہ ایمان
ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمکی عرب میں پیدائش اللہ تعالیٰ کی تدبیر کے ماتحت تھی خدا
تعالیٰ نے اچھی طرح اس بات کو دیکھ لیا تھا کہ عرب ہی دنیا میں ایک ایسی قوم ہے جو اس بوجھ
کے اُٹھانے کے قابل ہے ورنہ خدا تعالیٰ کو یہ بھی طاقت تھی کہ آپ کو ایران یا روم یا ہندوستان یا
افریقہ میں پیدا فرماتا ۔ پس جہاں تک اُس زمانہ میں بالقوہ نیکی کا سوال ہے اگر کوئی کہے کہ
عربوں سے بڑھ کر کسی اور قوم میں بالقوة موجود تھی تو یہ بالکل غلط بات ہے۔ اسی طرح اس
زمانہ میں سب سے بڑھ کر قربانی کرنے کا مادہ پنجاب کے لوگوں میں پایا جاتا ہے بعض بنگالی کہہ
دیتے ہیں آپ پنجابیوں کو کیوں افضل قرار دیتے ہیں؟ تو میں کہتا ہوں یہ تمہاری قلہ ماری قلت تدبر کا
نتیجہ ہے جو شخص اس پر اعتراض کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
پنجاب میں مبعوث فرما کر یہ بتا دیا کہ جو استعداد اور قربانی کا مادہ پنجابیوں کے اندر ہے وہ کسی
اور علاقہ کے لوگوں میں نہیں پس اگر کوئی شخص یہ کہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۹
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
بعثت بنگال یا پشاور یا دکن میں ہونی چاہئے تھی تو یہ اُس کی حماقت ہوگی اللہ تعالیٰ ہی سب سے بہتر
انتخاب کر سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے جس کو فرسٹ (FIRST) قرار دینا تھا دے دیا اور اس کی نظر
نے دیکھ لیا کہ اس وقت پنجاب ہی اس قابل ہے کہ اس میں میں اپنا مامور بھیجوں ۔ وہ اچھی
طرح اس بات کو جانتا تھا کہ ان کے اندر چھپی ہوئی فضیلت ہے اور ان میں بالقوة ترقی کی
قابلیت موجود ہے ۔
پس جہاں تک اخلاق فاضلہ کا تعلق ہے بے شک عربوں میں اسلام سے پہلے نہ تھے لیکن
ان کے اندر بالقوه نیکی کی استعداد موجود تھی اور ان میں بعض چھپی ہوئی خوبیاں پائی جاتی
تھیں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض زمینیں بظاہر یکساں نظر آتی ہیں لیکن ایک
زمین ایسی ہوتی ہے کہ اگر اس پر شبنم بھی پڑ جائے تو وہ غلہ اگاتی ہے اور دوسری ایسی ہوتی ہے
کہ اگر اس پر متعدد دفعہ بارشیں بھی ہوتی رہیں تو اس میں روئیدگی کی طاقت نہیں آتی ۔
پس اللہ تعالیٰ نے عربوں کو اس لئے اپنے دین کیلئے چنا کہ ان میں اس بوجھ کے برداشت
کرنے کے لئے قوت موجود تھی اور وہ جانتا تھا کہ جب اس قوم پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
چھینٹا پڑے گا ان میں روئیدگی کی وہ طاقت پیدا ہو جائے گی جو کسی اور قوم میں نہیں ہو سکتی ۔ پس
عربوں کی اس فضیلت کا انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ اور انکار کرنے کے یہ معنی ہوں گے کہ جان بوجھ
کر انکار کیا جا رہا ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی جولاہا فوج میں بھرتی ہو گیا جب وہ میدانِ جنگ میں
پہنچا تو تیر لگنے سے زخمی ہو گیا اور اُس کا خون بہنے لگا ۔ وہ خون کو دیکھتا اور بھاگتا جاتا اور کہتا جاتا
یا اللہ ! ایہہ خواب ہی ہووے۔ یا اللہ ! ایہہ خواب ہی ہووے ۔ پس عربوں کی فضیلت کا انکار
کرنا اس جولا ہے کی پیروی کے مترادف ہوگا ۔ عربوں نے اس طرح اسلام کو قبول کیا اور پھر
ساری دنیا میں پھیلایا کہ دنیا حیران رہ گئی اور وہ ایک قلیل عرصہ میں دنیا کے معتد بہ حصہ پر اسلام
پھیلانے کا موجب ہوئے ۔ پس عربوں کا بالقوہ نیکی کا انکار کوئی اندھا ہی کرے تو کر سکتا ہے
لیکن عقل اور دماغ رکھنے والا انسان کبھی اس حقیقت کا انکار نہیں کر سکتا کہ عربوں کے اندر جو
یا لقوہ نیکی موجود تھی وہ اور کسی قوم کے اندر نہ تھی ۔
الفضل ۳، ۵ ، ۷، ۸، ۱۲،۹ رستمبر ۱۹۶۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۹
ا الروم: ۴۲
داکھ: انگور کی ایک قسم
عنب: انگور
۳۰
المنجد صفحه ۵۱۸، ۵۱۹ مطبوعہ کراچی ۱۹۷۵ ء
2
زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر
بخاری کتاب التفسير تفسير سورة اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
البلد: ۷
البلد: ۸،۷
طبقات ابن سعد جلد ا صفحه ۲۱۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء
بخاری کتاب العتق - باب عتق الشرك
ا مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۰۲ ، ۴۰۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء
الشعراء: ۲۲۰ ۱۳ ال عمران: ۵۵
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱
خوف اور امید کا درمیانی راسته
خوف اور امید کا درمیانی راستہ
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
11