مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۱
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
فرموده ۳۰ رمئی ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان )
است
است
-
مثنوی رومی والوں نے ایک نہایت ہی لطیف بات لکھی ہے وہ کہتے ہیں ۔
ہر بلا کیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده
یعنی خدا تعالیٰ کی ایک یہ بھی سنت ہے کہ جب کسی قسم کی کوئی بلاء مسلمانوں پر آتی ہے اور
مسلمانوں سے ہی مخصوص نہیں بلکہ جب بھی کوئی بلاء اس کی طرف سے کسی قوم پر آتی ہے تو
زیر آن گنج کرم بنیادہ
اس کے نیچے برکتوں کا ایک مخفی خزانہ ہوتا ہے۔ یعنی اس بلاء کے آچکنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ایسی برکات ظاہر ہوتی ہیں جو اس قوم کے لئے تقویت کا موجب ہوتی ہیں ۔ یہ ایک
نہایت سچی بات ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب کبھی مؤمنوں کو مشکلات اور مصائب و آلام
کا سامنا ہوتا ہے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسی باتیں ضرور ظاہر ہوتی ہیں جوان
کے ایمان میں ازدیاد کا موجب ہوتی ہیں اور صداقت اور شوکت کو ظاہر کرنے والی ہوتی ہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مصیبت اور مشکل جو آپ کو پہنچی
اپنے بعد بے شمار معجزات چھوڑ کر گئی اور اس کے ذریعہ سے مؤمنوں کے ایمان تازہ ہوئے اور وہ
قیامت تک کی نسلوں کیلئے برکت اور رحمت کا موجب ہوں ہوں گے ۔ ہمیں جتنے واقعات رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں مصائب ، مشکلات اور تکالیف کے نظر آتے ہیں ان میں سے ہر
ایک اپنے اندر لا تعداد نشانات لئے ہوئے ہے۔ جب بعض صحابہ کفار مکہ کی بڑھتی ہوئی

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۲
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
شرارتوں اور دُکھوں کی وجہ سے حبشہ کی طرف ہجرت کر کے گئے تو اس میں بھی ہمیں بہت سے
رض
نشانات نظر آتے ہیں ۔ جب کفار مکہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے تمام مسلمانوں
کا بائیکاٹ کیا اور آپ کو اور آپ کے صحابہ کو متواتر تین سال تک شعب ابی طالب میں محصور
ہونا پڑا تو اس میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے ہیں ، سفر طائف میں جب آپ کو کفار
نے تکالیف پہنچائیں تو اس میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے ہیں ، جب آپ اللہ تعالیٰ
کے حکم کے ماتحت مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے لئے گئے تو اس میں بھی ہمیں نشانات
نظر آتے ہیں ، اسی طرح بدر کی جنگ میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے ہیں ، اُحد کی جنگ
میں بھی جس میں مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصانات اٹھانے پڑے اور کئی اکابر صحابہ شہید ہو گئے
اللہ تعالیٰ کے بہت سے نشانات ہیں ، احزاب کی جنگ میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے
ہیں صلح حدیبیہ اور غزوہ حنین میں بھی بہت سے نشانات ہیں پھر غزوہ تبوک جو مسلمانوں کے لئے
ایک بہت بڑا ابتلاء تھا اس میں بھی بہت سے نشانات ہیں ، سب سے بڑھ کر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وفات اُمت کے لئے بہت ہی بڑا ابتلاء تھا مگر اس میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر
آتے ہیں ۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں جو بھی دُکھ آپ کو پہنچا، جو بھی تکالیف
آپ کو پہنچی ، جو بھی رنج آپ کو پہنچا ، جو بھی مصیبت آپ پر آئی اور جس وقت کا بھی آپ کو سام
ہوا ان میں سے ہر ایک کے اندر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نشانات مخفی تھے اور ان میں سے ہر واقعہ
اپنے اندر مؤمنوں کی ترقیوں اور کامیابیوں کے سامان لئے ہوئے تھا۔
منا
اس وقت میں غزوہ اُحد کو لیتا ہوں غزوہ اُحد مسلمانوں کے لئے ایک بہت بڑا ابتلاء تھا
اور ساتھ ہی یہ مصیبت پیش آئی کہ جنگ کے شروع ہونے سے پیشتر جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے مشورہ لیا کہ ہمیں مدینہ کے اندر رہ کر جنگ کرنی چاہئے یا با ہر نکل کر؟ تو اُس وقت تو
منافقین نے یہ کہا کہ ہمیں باہر جا کر ہی لڑنا چاہئے مگر بعد میں انہوں نے آپ سے غداری کی اور
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر جانے کے لئے تیار ہوئے تو منافقین نے جانے سے
انکار کر دیا اور انہوں نے کہہ دیا کہ یہ بھی کوئی لڑائی ہے یہ تو خواہ مخواہ ہلاکت کے منہ میں جانے
والی بات ہے ۔ اس جنگ میں آپ کو اور آپ کے صحابہؓ کو بہت زیادہ تکالیف پہنچیں اور بہت

انوار العلوم جلد ۱۹
رض
۵۳
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
میں سے تھے اور باقی
مہاجرین میں
زیادہ نقصان اُٹھانا : ن اُٹھانا پڑا۔ ستر صحابہؓ شہید ہو گئے جن ! جن میں سے پانچ مہر
پیسٹھ انصار میں سے تھے اور شہید ہونے والے صحابہ تھے بھی والے صحابہ تھے بھی چوٹی کے صحابہؓ جن کی موت کی وجہ
سے یوں کہنا چاہئے کہ سارا مدینہ ہل گیا تھا پھر یہ جنگ اس لئے بھی اسلام کی شدید ترین جنگوں
میں شمار کی جاتی ہے کہ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہو گئے آپ کے دندانِ مبارک
ٹوٹ گئے لے اور بعض صحابہ جو آپ کے دائیں بائیں کھڑے آپ کی حفاظت کے لئے لڑ رہے
تھے اور دشمن کے واروں کو اپنے اوپر لے رہے تھے ان میں سے بھی بعض مارے گئے اور ان کی
لاشیں آپ پر گر گئیں گویا یہ تمام سامان موت کے ہوئے مگر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو محفوظ رکھا ۔ آپ جب زخمی ہو کر اور بے ہوش ہو کر گر پڑے تو یہ وقت صحابہؓ کے لئے ایک
بہت ہی بڑے ابتلاء اور امتحان کا وقت تھا ان میں لڑنے کی سکت نہ رہی تھی اور جب تک آپ
ہوش میں آ کر نہ اُٹھے اُس وقت تک صحابہ یہی سمجھتے رہے کہ اب ہمارے لئے دنیا تاریک ہو چکی
ہے کیونکہ جب آپ شہید ہو چکے ہیں تو ہمارا لڑ نا اب بالکل بے کار ہے۔ اس چیز کا نتیجہ ان کے
لئے ٹھو کر اور ابتلاء کا باعث ہو سکتا تھا لیکن اس کے اندر بھی ہمیں اللہ تعالیٰ کے بہت سے نشانات
نظر آتے ہیں جن کی وجہ سے مسلمانوں کے ایمان بڑھ جاتے ہیں اور انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کس
طرح اللہ تعالیٰ ابتلاؤں میں اعلیٰ نشانات ،ظاہر ظاہر کرتا کرتا ہے ہے ۔ ۔ مثلاً ابتلاؤں ، دکھوں اور مصیبتوں کے
وقت انسان کے اخلاق کا پتہ لگتا ہے اگر انسان پر کوئی مصیبت نہ آئے تو اُس کے اخلاق کا پتہ
نہیں لگ سکتا ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ انسان جو اخلاق خوشی ، راحت اور آرام کے وقت دکھاتا ہے وہ
مصیبت دکھ اور رنج پہنچنے پر سب بھول جاتا ہے۔ جب کبھی اس کی حالت سکون سے بے چینی
میں تبدیل ہوتی ہے تو اس کے سب اخلاق دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں اور وہ بداخلاقی پر
اُتر آتا ہے ۔ ہمارے ملک میں دہلی اور لکھنو کے امراء کے اخلاق مشہور ہیں اور ان دونوں جگہوں
کے امراء ایک دوسرے پر فضیلت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ دہلی والے کہتے ہیں کہ ہم زیادہ
با اخلاق اور متمدن ہیں۔ لکھنو میں سادات کی بادشاہت تھی اس لئے عام طور پر وہاں کے امراء
کو میر صاحب کہا جاتا ہے اور دہلی میں چونکہ مغل بادشاہت رہی ہے اس لئے وہاں کے امراء کو
مرزا صاحب کہا جاتا ہے اب تو دہلی وہ نہیں رہی جو آج سے پچاس سال پیشتر تھی مگر آج سے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۴
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
چالیس پچاس سال پہلے دہلی کا کوئی آدمی ملنے پر اُس کو مرزا صاحب کہا جاتا تھا اور لکھنو کے کسی شخص
کے متعلق صرف یہ معلوم ہونے پر کہ یہ صاحب لکھنو کے رہنے والے ہیں انہیں میر صاحب کہا جاتا تھا۔
ایک لطیفہ مشہور ہے کہ دو شخص کسی سٹیشن پر گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے ان میں سے ایک
دلی کا تھا اور دوسر الکھنو کا ۔ گاڑی کے آنے میں کچھ دیر تھی ان دونوں نے رسمی علیک سلیک کے
بعد جب ایک دوسرے کے متعلق یہ معلوم کیا کہ آپ دہلی کے ہیں اور آپ لکھنو کے ہیں تو ان
دونوں نے یہ کوشش شروع کر دی کہ اخلاق دکھانے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جائیں اور
دونوں نے چاہا کہ ایک دوسرے پر اپنے اخلاق کا اثر ڈالیں چنانچہ انہوں نے اپنے اپنے مخصوص
طریق پر ایک دوسرے سے گفتگو شروع کر دی اور بات بات پر قبلہ میر صاحب اور قبلہ
مرزا صاحب کہا جانے لگا ۔ ایک کہتا قبلہ میر صاحب فلاں بات یوں ہوئی اور دوسرا جھک کر کہتا
قبلہ مرزا صاحب فلاں بات یوں ہے ۔ غرض دونوں نے اپنے اخلاق دکھانے کی کوشش میں کوئی
کسر اٹھا نہ رکھی ۔ تھوڑی دیر کے بعد گاڑی پلیٹ فارم پر آکر کھڑی ہوگئی تو لکھنو والے نے کہا قبلہ
مرزا صاحب پہلے آپ پڑھئے ۔ دلّی والے نے کہا قبلہ میر صاحب! پہلے آپ لکھنؤ والے نے
پھر کہا قبلہ ! بھلا میں یہ گستاخی کر سکتا ہوں پہلے آپ ہی کو چڑھنا ہوگا آپ مجھے کیوں کانٹوں میں
گھسیٹتے ہیں۔ چنانچہ وہ کافی دیر تک اسی طرح کرتے رہے۔ لکھنؤ والا فرشی سلام کرتا اور کہتا قبلہ
مرزا صاحب پہلے آپ ہی چڑھیں گے اور دلی والا نہایت آداب بجالا کر کہتا قبلہ میر صاحب پہلے
آپ۔ وہ اسی طرح کر رہے تھے کہ گاڑی نے سیٹی دی یہ دیکھ کو وہ دونوں ایک ڈبے کی طرف لپکے
اور ڈنڈے پکڑ کر بمشکل دروازے میں پہنچے اب صورت یہ تھی کہ یه هی که دروازہ چھوٹا تھا اور وہ دونوں
دروازے کے اندر پھنس گئے نہ وہ اندر جا سکتا تھا اور نہ یہ ۔ انہوں نے ایک دوسرے کو دھکے دینے
شروع کئے اور آخر نوبت یہاں تک پہنچی کہ وہ سخت کلامی پر اتر آئے اور ایک کہتا خبیث ! اندر جاؤ
یا مجھے گذرنے دو۔ دوسرا کہتا مجھے اندر جانے دو اور پھر کمینے اور پاجی کے الفاظ شروع ہو گئے ۔
پس جب انسان پر مصیبت آتی ہے اور تھوڑی بہت تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اخلاق فاضلہ کو
یکسر بھول جاتا ہے ۔ اب کہاں وہ حالت کہ قبلہ میر صاحب اور قبلہ مرزا صاحب کہ القاب جھک
جھک کر ادا ہو رہے تھے اور کہاں یہ حالت کہ خبیث ، کمینے اور پاجی کے الفاظ پر اتر آئے ۔ پس

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۵
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
جب سہولت اور آرام ہو تو لوگ اخلاق دکھاتے ہیں لیکن جب مقابلہ اور مشکلات پیش آئیں تو پیر
سب کچھ بھول جاتے ہیں اور ایک دوسرے سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے
ہیں۔ مجھے لکھنو والوں کے اخلاق کے متعلق اپنا ایک لطیفہ یاد ہے میری شادی چھوٹی عمر میں ہی
ہو گئی تھی اُس وقت میری عمر چودہ اور پندرہ سال کے درمیان تھی اور یہ عمر بچپن کی عمر میں ہی شمار
ہوتی ہے ۔ اس وقت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب آگرہ میں تھے ہم یوپی میں گئے تو کئی دفعہ
تھے مگر وہاں کے مخصوص اخلاق سے کبھی واسطہ نہ پڑا تھا ہم اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہاں
جا کر ٹھہرا کرتے تھے اور وہاں اپنے بزرگوں سے ڈانٹ ڈپٹ ہی سننے میں آتی تھی ۔ قبلہ اور
حضرت کبھی سنا نہ تھا۔ غرض جب شادی کے وقت میں آگرہ میں گیا تو ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین
صاحب نے میرے اعزاز میں وہاں کے رؤساء کو دعوت دی ان میں ایک شہر کے مجسٹریٹ
صاحب بھی تھے جب کھانا کھا چکے اور وہ رؤساء واپس ہونے لگے تو وہ مجسٹریٹ صاحب میرے
پاس آئے اور بڑی تعظیم کے ساتھ جھک جھک کر سلام کرنے لگے ۔ میں نے اپنی یہاں کی عادت
کے مطابق ان کی تعظیم کی مجھے تو جھکنا آتا نہ تھا مگر میں ان کے جھکنے پر دل ہی دل میں کہہ رہا تھا
کہ یہ کیا کر رہے ہیں میں ان کی تعظیمی حرکات پر بڑی مشکل سے ہنسی کو ضبط کر سکا۔ اُس وقت جو
مجھ سے ایک حرکت سرزد ہوئی اُس کو یاد کر کے اب بھی بے اختیار ہنسی آ جاتی ہے ۔ وہ یوں ہوا
کہ مجھ سے ملنے کے بعد جونہی ان مجسٹریٹ صاحب نے منہ موڑا میں نے اُن کی نقل اُتارنی
شروع کر دی اور اتفاق ایسا ہوا کہ دروازہ تک پہنچ کر اُن کو کوئی کام یاد آ گیا اور وہ واپس مڑ
آئے۔ میں ان کے واپس مڑنے سے بے خبر رہا اور اسی طرح اُن کی نقل اُتارتا رہا۔ میں نے جو
آنکھ اُٹھا کر دیکھا تو وہ سامنے کھڑے تھے یہ دیکھ کر مجھے سخت شرمندگی اُٹھانی پڑی کہ یہ اپنے دل
میں کیا سمجھتے ہوں گے ۔ غرض ان کے تکلفات اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ جس کی حد ہی نہیں مگر
اخلاق فاضلہ کا پتہ در حقیقت مشکل اور مصیبت کے وقت لگتا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اُحد کی جنگ ایک نہایت صبر آزما جنگ تھی اس سے
پہلے کبھی آپ پر قاتلانہ حملہ نہ ہوا تھا اور نہ صرف یہ کہ جنگ احد میں آپ پر حملہ ہی ہوا اور نہ
صرف یہ کہ آپ کے بعض دانت بھی ٹوٹ گئے اور نہ صرف یہ کہ آپ زخمی ہو گئے بلکہ دشمن آپ

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۶
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
کی بے ہوشی کی حالت میں آپ کے اوپر سے اور آپ کے ساتھیوں کے اوپر سے ان کے
جسموں کو روندتا ہوا گزرا اور یہ آپ کی زندگی میں اپنی قسم کی پہلی مثال تھی مگر اس جنگ میں بھی
ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح بلند حوصلگی اور اپنے اعلیٰ اخلاق کا
نمونہ پیش کیا اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور دل جوئی کی۔ اس جنگ کے حالات سے پتہ چلتا
عدیم المثال
ہے کہ آپ اخلاق کے کتنے بلند ترین مقام پر کھڑے تھے اور اس جنگ میں صحابہ کی عدیم !!
قربانیوں کا بھی پتہ چلتا ہے۔ میں اُس وقت کی بات کر رہا ہوں جب آپ جنگ ختم ہونے پر
مدینہ واپس تشریف لا رہے تھے۔ مدینہ کی عورتیں جو آپ کی شہادت کی خبر سن کر سخت بے قرار
تھیں اب وہ آپ کی آمد کی خبر سُن کر آپ کے استقبال کے لئے مدینہ سے باہر کچھ فاصلہ پر پہنچ
گئی تھیں ان میں آپ کی ایک سالی زینب بنت جحش کے بھی تھیں ان کے تین نہایت و
صلى الله
عروس
قریبی
رشتہ دار جنگ میں شہید ہو گئے تھے ۔ رسول کریم ﷺ نے جب انہیں دیکھا تو فرمایا اپنے
مر دے کا افسوس کرو ( یہ عربی زبان کا ایک محاورہ ہے ۔ جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ میں تمہیں
خبر دیتا ہوں کہ تمہارا عزیز مارا گیا ہے ) زینب بنت جحش نے عرض کیا یارَ سُولَ الله الله
کس مر دے کا افسوس کروں؟ آپ نے فرمایا تمہارا ماموں حمزہ شہید ہو گیا ہے۔ یہ سن کر
حضرت زینب نے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا اور پھر کہا اللہ تعالیٰ ان کے مدارج بلند کرے
وہ کیسی اچھی موت مرے ہیں ۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا اچھا اپنے ایک اور مرنے والے کا
افسوس کر لو۔ زینب نے عرض کیا يَارَ سُولَ الله الا اللہ کس کا ؟ آپ نے فرمایا تمہارا بھائی
عبداللہ بن جحش بھی شہید ہو گیا ہے زینب نے پھر اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا اور کہا
الْحَمْدُ لِلہ وہ تو بڑی ہی اچھی موت مرے ہیں ۔ آپ نے پھر فرمایا زینب ! اپنے ایک
اور مر دے کا افسوس کرو ۔ اُس نے پوچھا يَارَ سُولَ الله اللہ کس کا ؟ آپ نے فرمایا تیرا
خاوند بھی شہید ہو گیا ہے۔ یہ سن کر زینب کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے اور اُس نے کہا
ہائے افسوس !! یہ دیکھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھو ! عورت کو اپنے خاوند کے
ساتھ کتنا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ جب میں نے زینب کو اُس کے ماموں کے شہید ہونے کی خبر دی تو
اُس نے پڑھا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، جب میں نے اُسے اس کے بھائی کے شہید ہونے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۷
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
کی خبر دی تو اس نے پھر بھی اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ہی پڑھا لیکن جب میں نے اس کے
خاوند کے شہید ہونے کی خبر دی تو اس نے ایک آہ بھر کر کہا ہائے افسوس ! اور وہ اپنے آنسوؤں کو
روک نہ سکی اور گھبرا گئی ۔ پھر آپ نے فرمایا عورت کو ایسے وقت میں اپنے عزیز ترین رشتہ
داروں اور خونی رشتہ دار بھول جاتے ہیں لیکن اُسے محبت کرنے والا خاوند یا د رہتا ہے اس کے
بعد آپ نے زینب سے پوچھا۔ تم نے اپنے خاوند کی وفات کی خبر سن کر ہائے افسوس کیوں کہا
تھا ؟ زینب نے عرض کیا یا رَسُولَ الله! مجھے اس کے بیٹے یاد آ گئے تھے کہ ان کی کون رکھوالی
کرے گا ؟ آپ نے فرمایا میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کی تمہارے خاوند سے
بہتر خبر گیری کرنے والا کوئی شخص پیدا کر دے۔ سے چنانچہ اسی دعا کا نتیجہ تھا کہ زینب کی شادی
حضرت طلحہ کے ساتھ ہوئی اور ان کے ہاں محمد بن طلحہ پیدا ہوا۔ مگر تاریخوں میں ذکر آتا ہے
حضرت طلحہ اپنے بیٹے محمد کے ساتھ اتنی محبت اور شفقت نہیں کرتے تھے جتنی کہ زینب کے پہلے بچوں
کے ساتھ ۔ اور لوگ یہ کہتے تھے کہ کسی کے بچوں کو اتنی محبت سے پالنے والا طلحہ سے بڑھ کر اور کوئی
نہیں اور یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا نتیجہ تھا۔
اس کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اُس وقت سعد بن معاذ آپ کی
سواری کی باگ پکڑے ہوئے آپ کے آگے آگے خوشی کے ساتھ چل رہے تھے اور ان کو خوشی
یہ تھی کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ واپس مدینہ میں لا رہے۔ ہیں حضرت سعد بن
معاذ کی بوڑھی اور کمزور نظر والدہ بھی مدینہ کی عورتوں کے ساتھ آپ کے استقبال کے لئے باہر
آ رہی تھیں اور چونکہ اس سے پیشتر مدینہ میں آپ کی وفات کی خبر مشہور ہو چکی تھی اس لئے وہ سُن
کر کہ آپ صحیح سلامت تشریف لا رہے ہیں وفور محبت سے آپ کی زیارت کے لئے لئے باہر آگئی
تھیں حضرت سعد نے جب اپنی والدہ کو دیکھا تو شاید اس خیال سے کہ میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو بتاؤں کہ میری بوڑھی والدہ کے دل میں بھی آپ کے لئے کتنی محبت ہے کہ وہ باوجود
نظر کی کمزوری اور ضعیفی کے لڑکھڑاتی ہوئی چل رہی ہیں اور وہ آپ کی زیارت کیلئے بے تاب
ہیں عرض کیا يَا رَسُولَ الله! میری ماں - يَا رَسُولَ الله! میری ماں ۔ آپ نے فرمایا سواری کو
روک لو ۔ سواری جب بڑھیا کے قریب پہنچ کر رُکی تو آپ نے اُس بڑھیا کو فرمایا بی بی ! مجھے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
افسوس ہے کہ تمہارا جوان بیٹا عمرو بن معاد لڑائی میں شہید ہو گیا ہے ۔ وہ بڑھیا جو آپ کی شکل
دیکھنے کے لئے بے تاب ہو رہی تھی اُس نے اپنا منہ اوپر اٹھایا اور پھٹی پھٹی آنکھوں سے آپ
کے چہرے کو دیکھا اور عرض کیا يَا رَسُولَ الله! جانے بھی دیجیے آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں
جب آپ سلامت ہیں تو باقی ساری مصیبتیں میں نے بھون کر کھالی ہیں ۔ کے
ان واقعات پر غور کرو اور دیکھو کہ آپ کو کتنا زیادہ احساس تھا کہ جس کسی کو تکلیف پہنچتی
ہے اس کے ساتھ ہمدردی کی جائے اس کے بعد آپ نے اس بڑھیا سے فرمایا تم بھی خوش ہو
اور دوسری تمام بہنوں کو بھی جن کے رشتہ دار لڑائی میں شہید ہو گئے ہیں یہ خوشخبری سنا دو کہ
ہمارے جتنے آدمی آج شہید ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ نے سب کو جنت میں اکٹھا رکھا ہے اور سب
نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے خدا ! ہمارے پسماندگان کی خبر گیری رکھیو۔ اس کے بعد آپ
نے دعا کی کہ اے خدا ! اُحد کے شہیدوں کے پسماندگان کے لئے اچھے خبر گیر پیدا فرما۔ اس سے
معلوم ہو سکتا ہے کہ کس طرح آپ نے مدینہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی اُحد کے شہیدوں کے
پسماندگان کی دلجوئی فرمائی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور باوجود اس کے کہ آپ زخمی
ہو۔
ہو
ہو چکے تھے ، آپ کے عزیز ترین رشتہ داره رشتہ دار شہید ہو گئے تھے اور آپ کے عزیز ترین صحابہؓ فوت
گئے تھے آپ برا بر قدم بقدم مدینہ کے لوگوں کی دلجوئی فرما رہے تھے آپ کو اپنی تکلیف کا ذرہ
بھی احساس نہ تھا آپ کے سوا ایسا کوئی شخص نہیں ہو سکتا جو اتنی تکلیفوں ، اتنے دکھوں اور اتنی
مصیبت کے وقت دوسروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرے۔ ایسے وقت میں تو لوگ کسی کے
ساتھ بات کرنے کے بھی روا دار نہیں ہوتے چہ جائیکہ وہ کسی کے ساتھ ہمدردی کی باتیں
کریں۔ جب آپ مدینہ میں داخل ہوئے تو چونکہ زخموں کی وجہ سے آپ کو نقاہت زیادہ تھی اس
لئے صحابہ نے سہارا دے کر آپ کو سواری سے اُتارا۔ مغرب کی نماز کا وقت تھا آپ نے نماز
پڑھی اور گھر تشریف لے گئے ۔ مدینہ کی ان عورتوں کو جن کے رشتہ دار جنگ میں شہید ہو گئے تھے
اُن کی خبریں پہنچ چکی تھیں انہوں نے رونا شروع کر دیا۔ آپ نے جب عورتوں کے رونے کی
آوازیں سنیں تو آپ کو مسلمانوں کی تکلیف کا خیال آیا اور آپ کی آنکھیں ڈبڈبا آئیں پھر
آپ نے فرمایا لكِنْ حَمْزَةَ فَلَا بَوَاكِيَ لَهُ ہمارے چا اور رضائی بھائی حمزہ بھی شہید ہوئے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
سے
ا
ہیں لیکن ن ان کا ماتم کرنے والا کوئی نہیں اماتم کرنے والا کوئی نہیں ۔ یہ سن کر صحابہؓ " جن کو آپ کے پ کے جذبات اور احساسات کو
پورا کرنے کی اتنی تڑپ تھی کہ وہ چاہتے تھے کہ آپ کا کوئی چھوٹے سے چھوٹا جذ بہ اور چھوٹے
چھوٹا احساس بھی ایسا نہ رہ جائے جو پورا نہ ہو وہ اپنے گھروں کی طرف دوڑے اور اپنی
عورتوں سے جا کر کہا بس اب تم اپنے عزیزوں کو رونا بند کر دو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے مکان پر جا کر حمزہ کا ماتم کرو۔ اتنے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ تھکے ہوئے تشریف
لائے تھے آپ آرام فرمانے لگے ۔ حضرت بلال نے عشاء کی اذان دی مگر یہ خیال کر کے کہ
آپ تھکے ہوئے آئے ہیں آپ کو نہ جگایا جب ثلث رات گزر گئی تو انہوں نے آپ کو نماز کے
لئے جگایا ۔ آپ جب بیدار ہوئے تو اُس وقت عورتیں ابھی تک آپ کے مکان پر حضرت حمزہ کا
نوحہ کر رہی تھیں ۔ آپ نے فرمایا یہ کیا ہو رہا ہے؟ عرض کیا گیا يَا رَسُولَ الله ﷺ مدینہ کی
عورتیں حضرت حمزہ کی وفات پر رو رہی ہیں ۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالی مدینہ کی عورتوں پر رحم
کرے انہوں نے میرے ساتھ ہمددری کا اظہار کیا ہے ۔ پھر فرمایا مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ
انصار کو مجھ سے بہت زیادہ محبت ہے ۔ ساتھ ہی فرمایا اس طرح نوحہ کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک
نا پسندیدہ امر ہے۔ صحابہ نے عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ہماری قوم کی یہ عادت ہے اور اگر ہم اس
طرح نہ روئیں تو ہمارے جذبات سرد نہیں ہو سکتے آپ نے فرمایا میں رونے سے منع نہیں کرتا
ہاں عورتوں سے کہہ دیا جائے کہ وہ منہ پر تھپڑ نہ ماریں اپنے بال نہ نوچیں اور کپڑوں کو نہ
پھاڑیں اور اگر یوں رقت کے ساتھ رونا آئے تو بے شک روئیں ۔ ان باتوں سے آپ کی
اخلاقی حالت کا پتہ چلتا ہے کہ باوجود زخمی اور تکلیف میں ہونے کے آپ کو دوسروں کے
احساسات اور جذبات کا کتنا احترام تھا۔
پھر
رتاریخوں میں لکھا ہے کہ حضرت علیؓ نے اُحد سے واپس آ کر حضرت فاطمہ کو اپنی تلوار
دی اور کہا اس کو دھو دو آج اس تلوار نے بڑا کام کیا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علیؓ
کی یہ بات سن رہے تھے آپ نے فرمایا علی ! تمہاری ہی تلوار نے کام نہیں کیا اور بھی بہت سے
تمہارے بھائی ہیں جن کی تلواروں نے جو ہر دکھائے ہیں ۔ آپ نے چھ سات صحابہ کے نام
لیتے ہوئے فرمایا ان کی تلواریں تمہاری تلوار سے کم تو نہ تھیں ۔ غرض آپ نے یہ بھی برداشت

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۰
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
نہ کیا کہ آپ کا داماد کوئی ایسی بات کرے جس سے دوسرے صحابہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچے اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی نظر چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی پہنچتی تھی اور باوجود یکہ جنگ اُحد کا واقعہ
مستقل اثرات کے لحاظ سے اتنا بڑا واقعہ تھا کہ لوگوں کو اس واقعہ کے بعد سخت فکر تھی کہ دشمن اب
دلیر ہو جائے گا یا آئندہ کیا ہوگا اور انسان ایسے اوقات میں چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف توجہ ہی
نہیں دیتا مگر آپ نے ہر ایک کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور سب اور سب کی دلجوئی کی۔ آپ نے
جب زینب بنت جحش کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور پھر فرمایا دیکھو ایک عورت کا اپنے
محبت کرنے والے خاوند کے ساتھ کتنا گہرا تعلق ہوتا ہے تو اس سے آپ کا یہ مطلب تھا کہ
مردوں کو چاہئے کہ وہ عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کیا کریں اور معمولی معمولی باتوں پر ان کو
مارنے اور کوٹنے نہ لگ جایا کریں ۔ جب ان کی عورتیں اپنے عزیز واقارب سے جدا ہو کر ان
کے پاس رہتی ہیں تو انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ ان کا اعزاز کیا جائے نہ کہ بات بات میں ان کے
ساتھ جھگڑا فساد کیا جائے ۔ آپ کے یہ فرمانے سے ایک طرف تو زینب بنت جحش کی دلجوئی
ہو گئی اور دوسری طرف آپ نے عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی بھی تلقین فرما دی ۔ اسی طرح
جب آپ نے یہ دیکھا کہ مدینہ کی عورتیں اپنے مرنے رنے والوں کا نوجہ اور ماتم کر رہی ہیں تو آپ
نے اس خیال سے کہ مہاجرین اور حضرت حمزہؓ کے رشتہ دار یہ خیال نہ کریں کہ ہمارا یہاں کوئی
نہیں ہے اس لئے ان کے جذبات کا احساس کے کا احساس کرتے ہوئے آپ نے فرمایا آج حمزہ ج حمزہ کو رونے
والا کوئی نہیں ۔ اور پھر جب مدینہ کی عورتیں حضرت حمزہ کا ماتم کرنے لگ گئیں تو آپ نے منع فرما
دیا کہ اس طرح ماتم کرنا جائز نہیں ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر واقعہ میں آپ کا یہی خیال
ہوتا کہ حضرت حمزہ کا ضرور ماتم کیا جائے تو آپ بعد میں منع نہ فرماتے ۔ آپ نے جب حضرت
حمزہ کی وفات پر کسی کے نہ رونے پر افسوس کا اظہار فرمایا اُس وقت بھی آپ کا جذ بہ صرف
دلجوئی کا تھا۔ اور جب آپ نے رونے والوں کو منع فرمایا اُس وقت بھی آپ کا جذ بہ دلجوئی کا ہی
تھا کیونکہ آپ نے ان عورتوں کو رونے سے روکا بھی اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ انہوں نے
میرے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور یہ پھر فرمایا مجھے تو پہلے ہی معلوم تھا کہ انصار کو مجھ سے
زیادہ ہمدردی ہے اور یہ کہنے سے آپ کا یہ مطلب تھا کہ وہ رونے سے منع کرنے پر بُرا نہ

انوار العلوم جلد ۱۹
صلى الله
۶۱
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
منائیں ۔آپ نے منع بھی کر دیا اور ان کا شکر یہ بھی ادا کر دیا۔ ہمیں یہ کتنا شاندار اور عظیم الشان
طریق نظر آتا ہے جو اتنے نازک وقت میں آپ نے اختیار کیا حالانکہ ایسے وقت میں جبکہ عزیز
اور قریبی رشتہ دار مارے جا چکے ہوں خود کوئی شخص زخمی ہوا اور مستقبل قریب کے ایام میں خطرہ
محسوس ہو رہا ہو تو کوئی شخص اس قسم کا نمونہ پیش نہیں کر سکتا جو آپ نے کیا۔ پھر جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جنگ اُحد میں زخمی ہو گئے اور آپ بے ہوش ہو کر گر گئے یہاں تک کہ آپ کی
وفات کی خبر مشہور ہو گئی ۔ آپ نے ہوش آنے پر اخلاق فاضلہ کا جو مظاہرہ کیا وہ بھی اپنی مثال
آپ ہے ۔ آپ کے ان اخلاق فاضلہ کا ذکر جو آپ نے جنگ احد میں بے ہوشی کے بعد ہوش
آنے پر دکھائے حضرت عمرؓ نے آپ کی وفات کے بعد ان الفاظ میں کیا تھا کہ يَا رَسُولَ الله
میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کفار نے آپ کے دانت شہید کر دیئے ، انہوں نے
آپ کے منہ کو زخمی کر دیا ، آپ کے اوپر سے پیر رکھتے ہوئے گزرے گئے اور آپ کو اور آپ
کے عزیزوں اور قریبی رشتہ داروں اور آپ کے دوستوں کو انہوں نے انتہائی تکالیف پہنچائیں
مگر يَا رَسُولَ الله علم آپ نے ان کی ان ساری باتوں کے جواب میں صرف یہی فرمایا
کہ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِی فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ے کہ اے خدا! میری قوم کو بخش دے کیونکہ یہ مجھے
پہچان نہیں سکی ۔ گویا ان دکھوں اور مصیبتوں کے وقت میں جبکہ آپ بے ہوشی سے ہوش میں
آ رہے تھے آپ کے منہ سے دشمنوں کے حق میں دعا نکل رہی تھی کہ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِی فَإِنَّهُمْ
لَا يَعْلَمُونَ اے خدا! ان کو میرے مقام کا پتہ نہیں ہے اور یہ مجھے شناخت نہیں کر سکے اس لئے تو
ان کو بخش دے۔ اگر یہ مجھے پہچان لیتے تو کیوں اس طرح کرتے ۔ یہ کیسے اعلیٰ اخلاق تھے جو
سے
آپ نے دکھائے اور کس طرح قدم قدم پر آپ نے وہ نمونہ نے وہ نمونہ پیش کیا جو بنی نوع انسان میں
نہ کوئی پیش کر سکا اور نہ کر سکے گا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دندانِ مبارک ٹوٹ جانا یا
آپ کو دوسری تکالیف کا پہنچنا ایک وقتی بات تھی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فقرہ
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِی فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ قیامت تک یادگار رہے گا اور قیامت تک مسلمان اپنے
پیارے اور محبوب کے اس فقرہ کے ساتھ آپ کو بُرا کہنے والے دشمن پر اتمام حجت کرتے رہیں
گے اور کہیں گے کہ کچھ تو خیال کر و آخرتم کس کو بُرا کہہ رہے ہو؟ کیا تم اُس کو بُرا کہہ رہے ہو جس

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۲
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
کو مکہ میں متواتر تیرہ سال تک صرف یہ کہنے پر کہ ایک خدا کی پرستش کرو انتہائی دکھوں میں مبتلا
رکھا گیا ، جس کو اپنے پیارے وطن سے نکلنے پر مجبور کیا گیا ، جس کو مارا اور پیٹا گیا ، جس کے دانت
توڑ دیئے گئے ، جس کے عزیز ترین دوستوں کو شہید کر دیا گیا اور جس کے قریبی رشتہ داروں کو
نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا گیا مگر اس کے دشمن کے ان مظالم کے باوجود کہا تو یہ کہا کہ
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ اب تم ہی کہو کہ کیا ایسے باکمال انسان کو بُرا کہنا انصاف
اور شرافت پر مبنی ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ عام طور پر جب کسی شخص کو دشمن کی طرف سے تکلیف پہنچتی ہے تو وہ سخت
سے سخت گالیاں دیتا ہے ۔ اس کے دل میں دشمن کے خلاف انتہائی غصہ اور جوش ہوتا ہے اور وہ
کہتا ہے خدا اس کا بیڑا غرق کرے۔ خدا اسے غارت کرے حالانکہ دوسرے کسی شخص کو اپنے
دشمن کی طرف سے اتنی تکلیف پہنچنے کا امکان ہی نہیں جتنی کہ آپ کے دشمنوں نے آپ کو پہنچائی
تھیں پھر بھی دیکھا گیا ہے کہ عام طور پر لوگ اپنے دشمن کے خلاف انتقامی جذبات سے مغلوب
ہو جاتے ہیں مگر آپ نے انتہائی دُکھوں کے وقت میں جو نمونہ اخلاق فاضلہ کا پیش کیا اس کی نظیر
لانے سے دنیا تا قیامت قاصر رہے گی ۔ یہ وہی دشمن تھے جو رات دن آپ کے قتل کے منصوبے
کیا کرتے تھے، یہ وہی دستم دشمن تھے جنہوں نے آپ کے رشتہ رشتہ داروں او اور آپ کے صحابہ کو طرح
طرح کی تکالیف پہنچائی تھیں، یہ وہی دشمن تھے جنہوں نے آپ کو اپنے عزیز وطن سے ہجرت
کرنے کے لئے مجبور کر دیا تھا اور یہ وہی دشمن تھے جو آپ کے ہجرت کر کے مدینے پہنچ
جانے کے بعد بھی آپ کو اور دوسرے مسلما لو اور دوسرے مسلمانوں کو مٹا دینا چاہتے تھے ۔ مگر آپ فرماتے ہیں
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِی فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ آپ بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ یہ وہی دشمن ہیں
جنہوں نے اسلام لانے والوں کو دو پہر کی تپتی ہوئی ریت پر لٹایا تھا ، آپ بھول جاتے ہیں اس
بات کو کہ یہ وہی دشمن ہیں جنہوں نے آپ پر ایمان لانے والوں کو آہنی سلاخیں آگ میں سرخ
کر کر کے داغ دیا تھا ، آپ بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ یہ وہی دشمن ہیں جنہوں نے
مسلمانوں کو تین سال کے لمبے عرصہ تک شعب ابی طالب میں محصور رکھا تھا اور آپ بھول جاتے
ہیں ان تمام مظالم کو جو ان دشمنوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً آپ پر ہوتے رہے اور آپ نہایت

آج 10 میں سے 10 باقی