مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۳
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
درد کے ساتھ دعا کرتے ہیں کہ اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِی فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ اے خدا ! یہ مجھے
پہچان نہیں سکے ورنہ یہ میرے ساتھ ایسا سلوک نہ کرتے ۔
میں کہتا ہوں کہ جنگ اُحد کا ایک یہی واقعہ ایسا ہے جو سنگ دل سے سنگ دل دشمن کی چیخیں
نکال دینے کیلئے کافی ہے اور بڑے سے بڑا دشمن اسلام اس واقعہ کو سن کر یہ پکا را ٹھنے پر مجبور ہوتا
ہے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جیسا با اخلاق انسان نہ ہوا ہے نہ ہوگا ۔ انگریزی ترجمۃ القرآن
کے دیباچہ میں اور مضامین کے علاوہ میں نے مختصراً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح عمری
بھی لکھی ہے جس کا انگریزی اور گورمکھی کے علاوہ ہندی میں بھی ترجمہ کیا جا رہا ہے وہ ترجمہ
اصلاح کے لئے پٹنہ بھیجا گیا تو ایک ہندو پروفیسر جن کے ذریعہ وہ دیا چہ بھیجا گیا تھا ان کی چٹھی
آئی کہ اسے پڑھ کر میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہو جاتے ہیں اور چونکہ ہمیں اس
سے قبل ان واقعات کا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی کا علم نہ تھا اس لئے ہم
اندھیرے میں رہے۔ اگر کتاب چھپنے میں دیر ہو تو یہ مسودہ پہلے مجھے بھجوا دیا جائے۔
پس یہ واقعہ تو گزر گیا اور اس کو گزرے سینکڑوں سال ہو گئے مگر اس کی یا د رہتی دنیا تک
قائم رہے گی ۔ یہ کتنا شاندار نشان ہے جو جنگ اُحد میں اللہ تعالیٰ نے دکھایا۔ غرض
ہر بلا کیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده
کتنی صحیح بات ہے۔ یہ اتنا بڑا نشان ہے کہ ہم اس کو پیش کر کے دشمن کو منوا سکتے ہیں کہ اس واقعہ
کے ساتھ تعلق رکھنے والا اخلاق فاضلہ کے کتنے اعلیٰ معیار پر قائم تھا اور اس سے دشمنی کرنا اس
سے نہیں بلکہ خدا سے دشمنی کرنا ہے ۔
است
عشاء کی اذان کے بعد حضور کچھ دیر تک السید منیر الحصنی صاحب سے عربی میں گفتگو فرماتے
رہے اس کے بعد فرمایا :
منیر الحصنی صاحب یہ ذکر کر رہے تھے کہ احمدیت کی وجہ سے مخالفت کے باوجود ان کے
خاندان والے اہم کاموں کیلئے انہی کو اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں اور ان کے قبیلے کے لوگ
ہر کام میں انہی کو آگے کرتے ہیں ۔ سید منیر الحصنی صاحب تو تعلیم یافتہ آدمی ہیں ہماری جماعت

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۴
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
میں ایک میاں مغلا ہیں جو بالکل ان پڑھ ہیں ان کے بچے آج کل مدرسہ احمد یہ میں پڑھتے ہیں
اور وہ جھنگ کے رہنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہیں سے احمدیت کا نام سن لیا اور چونکہ فطرت
میں نیکی تھی وہ قادیان تحقیق کیلئے آئے اور بیعت کر کے واپس گھر چلے گئے ۔ جب ان کے گھر
والوں کو ان کی احمدیت کے متعلق علم ہوا تو ان کو خوب مارا پیٹا گیا اور بہت سی تکلیفیں دی گئیں ۔
ان کے کھانے پینے کے برتن الگ کر دیئے گئے وہ علاقہ جس میں وہ رہتے ہیں چوروں کا ہے اور
وہاں کے لوگوں میں چوری کا اتنا رواج ہے کہ وہ اس کو شرعاً یا اخلاقاً بر افعل نہیں کہتے ۔
گوجرانوالہ، شیخو پورہ ، جھنگ اور لائکپور وغیرہ کے علاقوں میں چوری کا اتنا رواج تھا کہ ایک
ڈپٹی کمشنر نے ان اضلاع کے متعلق ایک رپورٹ تیار کی تھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ ان
لوگوں کے اندر چوری کی عادت اتنی زیادہ ہے کہ یہ ان کا ویسا ہی پیشہ ہو گیا ہے جیسے کہ زمینداری
کا اور یہ لوگ اس کے بغیر گزارہ کر ہی نہیں سکتے اس لئے ان علاقوں میں چوری کو جرم قرار نہیں
دینا چاہئے ۔ یہ فن اس حد تک بڑھا ہوا ہے کہ اس پیشہ میں بھی بڑے بڑے رؤساء اور سردار
ہوتے ہیں جن کا لوہا چوری پیشہ لوگوں میں مانا جاتا ہے کسی کو شاہ چور کا خطاب دیا جاتا ہے اور کسی
کو شہنشاہ چور کا ۔ اور جو چھوٹے چور ہوتے ہیں وہ اپنی چوریوں میں سے ان رؤساء کا حصہ مقرر
کرتے ہیں اور جب کوئی چوری کرتے ہیں تو ان کا حصہ ان کے گھروں میں پہنچاتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ میں نے فلاں کی بھینس چرائی تھی اس میں سے آپ کا اتنا حصہ ہے ۔ ہماری جماعت
کے ایک دوست بھی احمدیت سے پہلے شاہ چور تھے وہ بھی اپنے واقعات سنایا کرتے تھے کہ جب
میں نے چوری چھوڑ دی تو بھی یہ حالت تھی کہ میرے گھر پر مجھے دوسرے چوروں سے حصہ ملتا رہا
اور چور آ کر مجھے کہتے تھے آپ ہمارے سردار ہیں ۔ وہ دوست ۱۹۱۸ ء میں احمدی ہوئے تھے
اور اس کے بعد انہوں نے اس پیشہ کو چھوڑ کر توبہ کر لی ۔ غرض میاں مغلا نے سنایا کہ ان کے
بھائیوں نے کسی کے ہاں چوری کی اور کچھ جانور چرا لائے ۔ جانوروں کے مالک کھوج نکالتے
ان کے گھر پہنچے اور ان کے باپ کو کہا کہ تمہارے بیٹوں نے ہمارے جانور چرائے ہیں ۔ ان
کے باپ نے انکار کر دیا تو انہوں نے کہا ہمیں تمہاری بات کا یقین نہیں آتا ۔ ہاں اگر میاں مغلا
کہہ دے کہ تیرے بیٹوں نے چوری نہیں کی تو ہم مان جائیں گے ۔ چنانچہ میاں مغلا کا باپ ان

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۵
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
کے پاس آیا اور کہا اب تمہارے ہی ذریعہ اس جرم سے ہم بچ سکتے ہیں اس لئے تم ان سے جا کر
کہہ دو کہ میرے بھائیوں نے تمہارے جانور نہیں چرائے ۔ انہوں نے کہا میں تو جھوٹ نہیں بول
سکتا ، جب میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ یہ چوری کر کے لائے ہیں تو اب میں کس
طرح جھوٹ بول سکتا ہوں ۔ اس پر باپ اور بھائیوں نے ان کو خوب مارا اور کہا خبردار اگر سیچ
بولا کیا تم اپنے بھائیوں کے ساتھ اتنی بھی ہمدردی نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا تم ان سے جا کر
کہہ دو کہ مغلا تو کافر ہے، اس کی گواہی تم کیوں مانتے ہو۔ چنانچہ مغلا کا باپ اور بھائی
جانوروں کے مالکوں کے پاس گئے اور کہا مغلا تو کافر ہو گیا ہے اس کی گواہی سے تم کس طرح
اطمینان حاصل کر سکتے ہو ۔ انہوں نے کہا ، ہے تو وہ کا فرمگر وہ جھوٹ کبھی نہیں بولتا اس لئے ہم
اسی کی گواہی لیں گے اور کسی کی گواہی پر ہمیں اعتبار نہیں ہے۔ باپ اور بھائی پھر ان کے پاس
آئے اور کہا وہ تو تمہاری گواہی مانگتے ہیں اس لئے ہمارے ساتھ چلو اور صفائی پیش کرو یہ ان
کے ساتھ چلے گئے اور بھری مجلس میں کہہ دیا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے اپنے بھائیوں کو جانور
لاتے دیکھا ہے۔ اس پر ان کے باپ اور بھائیوں نے انہیں خوب مارا ۔ پس لوگ احمدیت کی
کتنی بھی مخالفت کریں جہاں کہیں کوئی خاص ذمہ داری کا کام ہوتا ہے انہی کو آگے کیا جاتا ہے۔
یہ بھی سلسلہ کی سچائی کا کتنا بڑا ثبوت ہے کہ مخالف بھی اس بات کا اعتراف کئے بغیر نہیں رہ
سکتا کہ یہ لوگ سچ بولتے ہیں ۔ الْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْأَعْدَاءُ
الفضل ۱۵، ۱۶، ۱۷ ، ۲۱ ستمبر ۱۹۶۱ء)
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۸۴، ۸۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
اسد الغابة جلد ۵ صفحہ ۴۲۸ میں زینب کی بجائے حمنہ کا ذکر ہے۔
تاریخ ابن تاثیر جلد ۲ صفحہ ۱۶۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۲۶۷، ۲۶۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۴، ۱۰۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
بخارى كتاب الانبياء باب ۵۷ حدیث ۳۴۷۷

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۷
قومی ترقی کے دو اہم اصول
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
قومی ترقی کے دوا ہم اصول

آج 10 میں سے 10 باقی