قومی ترقی کے دو اہم اصول
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۶۹
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
فرموده ۱۵ جون ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان )
کچھ دن ہوئے میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ جو جماعتیں اپنے اپنے مقاصد میں کامیاب ہونا
چاہیں ان کے لئے کچھ اصول مقرر ہوتے ہیں اور میں نے کہا تھا کہ میں ان اصول کے متعلق کسی
مجلس میں کچھ باتیں بیان کروں گا مگر اس کے بعد چونکہ بعض اور مضامین شروع ہوتے گئے اس بان
لئے یہ مضمون بیان نہ ہو سکا ۔ آج میں اسی مضمون کا کچھ حصہ بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
یا درکھنا چاہئے کہ کسی مقصد میں کامیابی کے لئے سب سے پہلی بڑی اور ضروری بات یہ
ہوتی ہے کہ جماعت کو اپنے مقصد کے متعلق یقین ہو ۔ یعنی ایک مقصد عالیہ جو اس کے سامنے ہو
اس کے متعلق اسے کامل یقین ہو کہ یہ مقصد ٹھیک ہے، صحیح ہے اور مفید ہے۔ دینی اور دُنیوی
جماعتوں کے الگ الگ مقاصد ہوتے ہیں کوئی ایک مقصد انسان اپنے سامنے رکھ لیتا ہے اور
اس کی کامیابی کے لئے کوشش شروع کر دیتا ہے، قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَلِكُلِّ وَجْهَةً هُوَ مُوَيّتها لے یعنی ہر شخص کے سامنے ایک مقصد ہوتا ہے جس کی طرف وہ
اپنی پوری توجہ مبذول کر دیتا ہے اس جگہ وجمة سے مراد وہ
مقاصد عالیہ ہیں جو
مفید اور با برکت ہوں چاہے وہ دینی ہوں یا دنیوی، دینی جماعتوں کے سامنے بھی ایک مفید
مقصد کا ہونا ضروری ہوتا ہے اور دُنیوی جماعتوں کے پیش نظر بھی ایک مفید اور با برکت مقصد کا
ہونا ضروری ہوتا ہے، جب تک ان دونوں قسم کی جماعتوں کے سامنے کوئی مفید اور بابرکت
مقصد نہ ہو ان کے اندر بیداری پیدا نہیں ہو سکتی مثلاً مسلمانوں کو دیکھ لو آج سے تھوڑا عرصہ
پیشتر ان کے اندر کوئی انجمنیں نہ تھیں اور یہ لوگ کانگرس کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے لیکن جب
مراد دو وہ مطرح صلح ۔ نظر یا مقاء
انوار العلوم جلد ۱۹
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
انہوں نے کانگرس کی خود غرضانہ چالوں کو بھانپا اور اپنی الگ سیاسی پارٹی بنانا چاہی تو عام
مسلمانوں نے یہ خیال کیا کہ کانگرس کی موجودگی میں الگ سیاسی پارٹی بنانے کی کیا ضرورت
ہے۔ مسلمان لیڈروں نے یہ دیکھ کر کہ قوم کے نوجوان ان کا پوری طرح ساتھ دینے کو تیار نہیں
ہیں اخبارات میں بیان دینے شروع کئے ۔ اس وقت یہ حالت تھی کہ اخبار صرف اس وجہ سے
ان کے بیان چھاپ دیتے تھے کہ یہ بڑے بڑے لوگ ہیں ان کے ناموں سے بیان چھپنے سے
ہمارے اخبارات کی خوب اشاعت ہوگی اور لیڈر اس وجہ سے بیان دیتے تھے کہ ہمارا نام روشن
ہو جائے گا مگر اس کا نتیجہ کچھ بھی نہ نکلتا تھا اور عوام الناس کانگرس کا پیچھا نہ چھوڑتے تھے مگر اب
چار پانچ سال سے جب مسلمانوں کے سامنے ایک مقصد رکھا گیا اور ان کو سمجھایا گیا کہ یہ مقصد
ہمارے لئے مفید اور بابرکت ہے تو ان کی آنکھیں کھلیں اور انہوں نے کہا ہم اپنی الگ حکومت
چاہتے ہیں اور جب انہوں نے اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیا کہ اس مقصد کے حصول
کے لئے کانگرس یا انگریز ہماری مدد نہیں کریں گے تو وہ سمجھ گئے کہ یہ کام اب ہم نے ہی کرنا ہے
اور جب ایک مقصد ان کے سامنے آ گیا تو ان کے اندر بیداری پیدا ہوگئی اور وہ اس قسم کے
نعرے لگانے لگ گئے کہ لے کے رہیں گے پاکستان ۔ مسلمانوں میں بعض لوگ ایسے بھی تھے جو
سیاست سے بالکل بے بہرہ تھے اور وہ پاکستان کے معنے بھی نہ جانتے تھے لیکن یہ مقصد سامنے
آنے پر وہ اس کے حصول کے لئے تل گئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ کام ہم نے ہی کرنا ہے۔
ور نہ اس سے پہلے وہ یہی سمجھتے تھے کہ جب کانگرس آزادی کے لئے لڑ رہی ہے تو ہمارے الگ ہو
کر لڑنے کی کیا ضرورت ہے اور وہ کہتے تھے کہ جب کانگرس آزادی حاصل کر لے گی تو ہمیں
خود بخود آزادی مل جائے گی لیکن جو نہی پاکستان کا سوال اٹھا مسلمانوں کا بچہ بچہ بیدار ہو گیا اور
انہوں نے کہا ہمارے اس مقصد کے حصول میں ہندو ہماری مدد نہیں کریں گے ، سکھ ہماری مدد
نہیں کریں گے، انگریز ہماری مدد نہیں کریں گے بلکہ یہ مقصد اگر حاصل ہوسکتا ہے تو ہماری اپنی
قربانیوں سے ہی ہو سکتا ہے۔ چنانچہ ان میں بیداری پیدا ہوتی گئی اور آخر وہ اپنے مقصد کے
حصول میں کامیاب ہو گئے ۔
مذہبی جماعتوں کا مقصد اس سے بالکل جدا گانہ ہوتا ہے ایک مذہبی جماعت دُنیوی
انوار العلوم جلد ۱۹
ال
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
با دشاہت کے پیچھے نہیں پڑتی بلکہ وہ اپنے سامنے یہ مقصد رکھتی ہے کہ میں نے خدا تعالیٰ کی رضا کو
حاصل کرنا ہے اور جب مؤمن اس مقصد کو اپنے سامنے رکھ لیتے ہیں تو وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ کام
ہم ہی نے کرنا ہے کسی اور نے نہیں کرنا۔ دنیا اور کاموں میں لگی رہتی ہے مگر وہ خدا تعالیٰ کی
بادشاہت کی بنیادیں رکھ رہے ہوتے ہیں پس کامیابیوں اور ترقیات کے لئے سب سے پہلی چیز
یہ ہے کہ قوم کے سامنے ایک مقصد عالی ہو کیونکہ جب تک مقصد عالی نہ ہوگا بیداری پیدا نہیں ہو
سکے گی اور اس مقصد کے متعلق اس قوم یا جماعت کے اندر یہ احساس پایا جائے کہ یہ کام ہم نے
ہی کرنا ہے اور کسی نے نہیں کرنا ۔ جب یہ روح اس کے اندر پیدا ہو جائے گی تو اس مقصد کے
حصول میں کوئی روک نہیں رہے گی ۔ کامیابیاں اور کامرانیاں اس کے قدم چومیں گی اور ہر
میدان میں فتح کا سہرا اس کے سر پر ہو گا مگر اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ
مذہبی جماعتیں زمین کی بادشاہت کے لئے جدو جہد نہیں کرتیں بلکہ وہ آسمانی بادشاہت کے لئے
کوشاں رہتی ہیں جیسے حضرت مسیح نے بھی فرمایا ہے کہ اے خدا! تیری بادشاہت جیسے آسمان پر
ہے ویسی ہی زمین پر بھی ہوئے یہی وجہ تھی کہ یہودیوں کے اندر غلط نہمی سے یہ احساس پیدا ہو گیا تھا
کہ مسیح زمین کی بادشاہت چاہتا ہے حالانکہ وہ آسمانی بادشاہت چاہتا تھا اور عیسائیوں کے دلوں
میں اس مقصد کے حصول کے لئے جوش پیدا ہو گیا تھا اور وہ سمجھ گئے تھے کہ یہ کام ہم نے ہی کرنا
ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر ان میں سے ہر ایک قربانی کرتا تھا اور ان میں یک جہتی اور یکسوئی
پائی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ جماعت طاقت پکڑ گئی ۔
پھر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو آپ نے بتایا کہ مسیح" جو کہتا تھا کہ
میں کچھ مدت کے بعد آسمان پر چلا جاؤں گا یہ دراصل پیشگوئی تھی کہ ایک مدت تک میری
بادشاہت قائم رہے گی پھر خدا کسی اور کو بھیج دے گا جس کی حکومت دائمی ہوگی ۔ پس جب مسیح کی رخدا اور کو دے گا کی ہوگی۔ ؟
بادشاہت آسمان پر چلی گئی تو اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج دیا۔ شروع شروع
میں آپ کے ساتھ دس میں صحابہ تھے لیکن ان میں سے ہر شخص یہ سمجھے ہوئے تھا کہ میں نے ہی
خدا تعالیٰ کے دین کو دنیا میں قائم کرنا ہے اور وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے تھے کہ یہ کام صرف
اور صرف ہمارا ہی ہے اور اس کو ہم نے ہی سرانجام دینا ہے۔ عتبہ ، شیبہ، ولید اور ابو جہل وغیرہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۷۲
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
نے سرانجام نہیں دینا ۔ پس وہ سب کے سب خدا تعالیٰ کے دین اور اس کی بادشاہت کے قیام
کے لئے لگے رہے اور آخر کامیاب ہو گئے ۔ اس وقت ہر شخص جو اسلام کے اندر داخل ہوتا تھا وہ
اس ارادہ سے آتا تھا کہ میں نے اپنی جان کو ہلاک کر دینا ہے مگر خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو قائم
کر کے چھوڑنا ہے اور ان میں سے ہر شخص یہ سمجھتا تھا کہ یہ کام میں نے ہی کرنا ہے۔ یہ قدرتی
بات ہے کہ جب کوئی شخص کسی کام کے متعلق یہ سمجھ لے کہ یہ میں نے ہی کرنا ہے تو اس کے اندر
بیداری پیدا ہو جاتی ہے ۔ عام طور پر ہماری جماعت کے لوگوں کا طریق ہے کہ وہ ایک دوسرے
کو دعا کے لئے کہتے رہتے ہیں ۔ ان میں سے بعض تو سنجیدگی کے ساتھ اور ضرورتاً کہتے ہیں اور
بعض عادتاً کہہ جاتے ہیں اور پھر جن کو دعا کے لئے کہا جاتا ہے وہ بھی ان دونوں پہلوؤں کو لیتے
ہیں جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ مجھ کو جو دعا کے لئے کہا گیا یہ ضرورتا اور سنجیدگی کے ساتھ نہیں کہا گیا تو وہ
دعا نہیں کرتا اور بھول جاتا ہے لیکن جو شخص دعا کی درخواست کرنے والے کے متعلق یہ سمجھتا ہے
کہ اس کو واقعی کوئی مصیبت در پیش تھی اور اس نے مجھ سے دعا کی قبولیت پر یقین رکھتے ہوئے
دعا کی درخواست کی ہے وہ ضرور دعا کرتا ہے اور ایسی دعا ہی اللہ تعالیٰ کے حضور قبول ہوتی
ہے۔ مثلاً مجھے اپنا ایک واقعہ یاد ہے کہ ۱۸ - ۱۹۱۷ ء میں ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب انگریزی
فوج میں بھرتی ہو کر بغداد گئے ۔ ان کے بھائی نذیر احمد صاحب یہاں تھے۔ وہ ہمارے چھوٹے
بھائی میاں شریف احمد صاحب کے ساتھ پڑھتے رہے تھے ۔ اُن دنوں ہمارا طریق تھا کہ ہم
حضرت اماں جان مدظلہا العالی کے ساتھ شام کا کھانا کھایا کرتے تھے ایک دن ہم کھانا کھا رہے
تھے تو عزیزم میاں شریف احمد صاحب نے مجھے بتایا کہ انہیں نذیر احمد صاحب نے بتایا ہے کہ ان
کے بھائی ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب مارے گئے ہیں اور یہ خبر ان کو گورنمنٹ کی طرف سے ملی
ہے۔ اس سے کچھ دن پیشتر انہی ڈاکٹر صاحب کی والدہ اور والد صاحب یہاں آئے تھے اور
میں نے ان دونوں کو دیکھا تھا وہ دونوں بہت ضعیف تھے اور عجیب بات یہ ہے کہ میں یہ سمجھتا تھا
کہ ڈاکٹر صاحب ان کے اکلوتے بیٹے ہیں حالانکہ وہ سات بھائی تھے ۔ جب میں نے ان کے
مارے جانے کی خبر سنی تو مجھے ان کے بوڑھے والدین کا خیال کر کے بہت صدمہ ہوا اور میں نے
خیال کیا کہ ان بے چاروں کا وہی ایک بیٹا بڑھاپے کا سہارا تھا اب ان کا کیا حال ہوگا ۔ چنانچہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۷۳
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
جب میں عشاء کی نماز کے بعد بیت الدعا میں سنتیں پڑھنے کے لئے گیا تو نہایت جوش اور رقت
کے ساتھ میرے منہ سے بار بار یہ الفاظ نکلنے لگے کہ الہی ! ڈاکٹر مطلوب خاں زندہ ہو جائیں مگر
پھر میرے دل میں خیال آتا کہ ہمارا تو یہ عقیدہ ہی نہیں کہ کوئی شخص ایک دفعہ مرکر دوبارہ زندہ ہو
جائے مگر اس خیال کے آنے کے بعد بھی میرے منہ سے بے اختیار یہ دعا نکل جاتی کہ الہی !
ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب زندہ ہو جائیں اور یہ دعا برا بر میرے منہ سے نکلتی رہی ۔ رات کو جب
میں سویا تو میں نے رویا میں دیکھا کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب مجھے ملے ہیں اور انہوں نے
تین چار دن پہلے کی تاریخ بتا کر کہا کہ میں زندہ ہوں ۔ میں نے دوسرے دن کھانا کھاتے وقت
یہ خواب میاں شریف احمد صاحب کو سنائی اور ساتھ ہی کہا یہ خواب ہے تو سچی کیونکہ میرا دل گواہی
دیتا ہے کہ یہ خواب سچی ہے مگر میں واقعات کو کیا کروں مرے ہوئے آدمی تو زندہ نہیں ہو سکتے
اور اس کی کوئی اور تعبیر سمجھ میں نہیں آتی ۔ میاں شریف احمد صاحب نے میری یہ خواب نذیر احمد
صاحب کو سنائی وہ بھی اس پر حیران ہوئے لیکن دوسرے ہی دن نذیر احمد صاحب نے بتایا کہ
ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب کی تار آئی ہے کہ میں صحیح سلامت ہوں ۔ یہ سن کر سب حیران رہ گئے
کہ گورنمنٹ تو اطلاع دے رہی ہے کہ مطلوب خاں فوت ہو چکا ہے اور خود مطلوب خاں
صاحب تار دیتے ہیں کہ میں زندہ ہوں ۔ اصل بات یہ تھی کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب ایک
لڑائی میں شامل ہوئے اور اسی حملہ میں ایک ڈاکٹر کی لاش ملی وہ ڈاکٹر تو سکھ تھا مگر اس کی داڑھی
کی وجہ سے انہوں نے سمجھا کہ یہ ڈاکٹر مع یہ ڈاکٹر مطلوب خاں کی لاش ہے اور چونکہ لاش کا چہرہ بالکل
پہچاننے کے قابل نہ رہ گیا تھا اور پھر وہاں ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب ہی معروف تھے اس لئے
سمجھ لیا گیا کہ وہ مارے گئے ہیں اور گورنمنٹ نے ان کے مرنے کی خبر بھی دے دی۔ در حقیقت
مطلوب خاں صاحب کو دشمن قید کر کے لے گئے تھے اور جب اتحادیوں کے ہوائی جہازوں نے
دشمن پر بمباری کی تو دشمن میں افراتفری پھیل گئی اور یہ کسی طرح بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔
پس دعا کے لئے درد دل کا ہونا ضروری ہے ۔
ایک دفعہ حضرت عبداللہ بن عباس سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے دل میں سب سے بڑھ کر
کسی شخص کے لئے دعا کرنے کے لئے جوش پیدا ہوتا ہے انہوں نے فرمایا جو شخص میرے پاس
انوار العلوم جلد ۱۹
۷۴
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
آ کر یہ کہے کہ میرا آپ کے سوا اور کوئی نہیں ہے اس کے لئے میرے دل میں بہت جوش پیدا
ہوتا ہے۔ پس جو آ کر کہتا ہے کہ میرا تمہارے سوا اور کوئی نہیں اس کے لئے دل میں درد پیدا ہو
جاتا ہے مثلاً جب میں نے ڈاکٹر صاحب کی وفات کی خبر سنی تو مجھے ان کے بوڑھے والدین کا
خیال کر کے سخت صدمہ ہوا اور میں نے خیال کیا کہ ان کا میرے سوا کوئی نہیں رہا اس لئے اس
قدر درد اور سوز کے ساتھ میرے دل سے دعائیں نکلیں کہ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر صاحب کو صحیح
سلامت رکھ لیا۔ پس کسی مقصد کے لئے یہ جان لینا ضروری ہوتا ہے کہ یہ کام صرف میں نے ہی
سرانجام دینا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے مرسل جب آتے ہیں اُس وقت ہر شخص جو ان کی جماعت میں داخل ہوتا ہے
یہ سمجھتا ہے کہ دین کا کام میرے سوا اور کسی نے نہیں کرنا جب وہ یہ سمجھ لے تو وہ اس کی انجام دہی
کے لئے اپنی ساری قوتیں صرف کر دیتا ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ وہ مجنوں بن جاتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے تو میں نے اس قسم کی آوازیں سنیں کہ
آپ کی وفات بے وقت ہوئی ہے ایسا کہنے والے یہ تو نہیں کہتے تھے کہ نَعُوذُ بِاللہ آپ جھوٹے
ہیں مگر یہ کہتے تھے کہ آپ کی وفات ایسے وقت میں ہوئی ہے جبکہ آپ نے خدا تعالیٰ کا پیغام
اچھی طرح نہیں پہنچایا اور پھر آپ کی بعض پیشگوئیاں بھی پوری نہیں ہوئیں ۔ میری عمر اس وقت
اُنیس سال کی تھی۔ میں نے جب اس قسم کے فقرات سنے تو میں آپ کی لاش کے سرہانے جا کر
کھڑا ہو گیا اور میں نے خدا تعالیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے دعا کی کہ اے خدا! یہ تیرا محبوب تھا جب
تک یہ زندہ رہا اس نے تیرے دین کے قیام کے لئے بے انتہاء قربانیاں کیں اب جبکہ اس کو
تو نے اپنے پاس بلا لیا ہے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس کی وفات بے وقت ہوئی ہے ممکن ہے ایسا
کہنے والوں یا ان کے باقی ساتھیوں کے لئے اس قسم کی باتیں ٹھوکر کا موجب ہوں اور جماعت کا
شیرازہ بکھر جائے اس لئے اے خدا! میں تجھ سے یہ عہد کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت بھی
تیرے دین سے پھر جائے تو میں اس کے لئے اپنی جان لڑا دوں گا ۔ اُس وقت میں نے سمجھ لیا تھا
کہ یہ کام میں نے ہی کرنا ہے اور یہی ایک چیز تھی جس نے 19 سال کی عمر میں ہی میرے دل کے
اندر ایک ایسی آگ بھر دی کہ میں نے اپنی ساری زندگی دین کی خدمت پر لگا دی اور باقی تمام
انوار العلوم جلد ۱۹
۷۵
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
مقاصد کو چھوڑ کر صرف یہی ایک مقصد اپنے سامنے رکھ لیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جس کام کے لئے تشریف لائے تھے وہ اب میں نے ہی کرنا ہے۔ وہ عزم جو اُس وقت میرے
دل کے اندر پیدا ہوا تھا آج تک میں اُس کو نت نئی چاشنی کے ساتھ اپنے اندر پاتا ہوں اور وہ
عہد جو اُس وقت میں نے آپ کی لاش کے سرہانے کھڑے ہو کر کیا تھا وہ خضر راہ بن کر مجھے
ساتھ لئے جاتا ہے ۔ میرا وہی عہد تھا جس نے آج تک مجھے اس مضبوطی کے ساتھ اپنے ارادہ پر
قائم رکھا کہ مخالفت کے سینکڑوں طوفان میرے خلاف اُٹھے مگر وہ اس چٹان کے ساتھ ٹکرا کر اپنا
ہی سر پھوڑ گئے جس پر خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا تھا اور مخالفین کی ہر کوشش، ہر منصوبہ اور ہر
شرارت جو انہوں نے میرے خلاف کی وہ خود انہیں کے آگے آتی گئی اور خدا تعالیٰ نے اپنے
خاص فضل کے ساتھ مجھے ہر موقع پر کامیابیوں کا منہ دکھا یا یہاں تک کہ وہی لوگ جو حضرت
مسیح موعود د عليه الصلوۃ والسلام کی وفات کے وقت یہ کہتے تھے کہ آپ کی وفات بے وقت ہوئی
ہے آپ کے مشن کی کامیابیوں کو دیکھ کر انگشت بدنداں نظر آتے ہیں ۔ پس جو شخص یہ عہد کر لیتا
ہے اور سمجھ لیتا ہے کہ یہ کام میں نے ہی سرانجام دینا ہے اُس کے رستہ میں ہزاروں مشکلات پیدا
ہوں ، ہزاروں روکیں واقع ہوں اور ہزاروں بند اُس کے رستہ میں حائل ہوں وہ ان سب کو
عبور کرتا ہوا اس میدان میں جا پہنچتا ہے جہاں کامیابی اس کے استقبال کے لئے کھڑی ہوتی
ہے۔ پس ہماری جماعت کے ہر شخص کو یہ عہد کر لینا چاہئے کہ دین کا کام میں نے ہی کرنا ہے اس
عہد کے بعد ان کے اندر بیداری پیدا ہو جائے گی اور ہر مشکل ان پر آسان ہوتی جائے گی اور
ہر عسران کے لئے پیسر بن جائے گی ان کو بے شک بعض تکالیف اور مصائب اور آلام سے بھی دو
چار ہونا پڑے گا مگر وہ اس میں عین راحت محسوس کریں گے ۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے کہ دین کی تکمیل کے لئے صرف تم ہی میرے مخاطب ہو تمہارے
صحابہ اس کام میں حصہ لیں یا نہ لیں لیکن تم سے بہر حال میں نے کام لینا ہے سے یہی وجہ تھی کہ آپ
رات دن اسی کا اسی کام میں لگے رہتے تھے اور آپ کی ہر حرکت اور آپ کا ہر سکون اور آپ کا ہر قول
اور ہر فعل اس بات کے لئے وقف تھا کہ خدا تعالیٰ کے دین کو دنیا میں قائم کیا جائے اور آپ اس
بات کو سمجھتے تھے کہ یہ اصل میں میرا ہی کام ہے کسی اور کا نہیں ۔ جب آپ فوت ہوئے تو بہت
انوار العلوم جلد ۱۹
۷۶
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
سے نادان مسلمان مرتد ہو گئے تاریخوں میں آتا ہے کہ صرف تین جگہیں ایسی رہ گئی تھیں جہاں
مسجدوں میں باجماعت نماز ہوتی تھی ۔ اسی طرح ملک کے اکثر لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار
کر دیا تھا اور وہ کہتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کا کیا حق ہے کہ وہ ہم سے
زکوۃ ۔ وۃ مانگے ۔ جب یہ رؤ سارے عرب میں پھیل گئی اور حضرت ابو بکر نے ایسے لوگوں پر سختی کرنی
چاہی تو حضرت عمر اور بعض اور صحابہ حضرت ابو بکر کے پاس پہنچے اور انہوں نے عرض کیا کہ یہ
وقت سخت نازک ہے اس وقت کی ذرا سی غفلت بہت بڑے نقصان کا موجب ہوسکتی ہے اس
لئے ہماری تجویز یہ ہے کہ اتنے بڑے دشمن کا مقابلہ نہ کیا جائے اور جو ز کوۃ نہیں دینا چاہتے ان
کے ساتھ نرمی کا سلوک کیا جائے ۔ حضرت ابوبکر نے جواب دیا کہ تم میں سے جو شخص ڈرتا ہو وہ
جہاں چاہے جائے خدا کی قسم ! اگر تم میں سے ایک شخص بھی میرا ساتھ نہ دے گا تو بھی میں اکیلا
دشمن کا مقابلہ کروں گا اور اگر دشمن مدینہ کے اندر گھس آئے اور میرے عزیزوں ، رشتہ داروں
اور دوستوں کو قتل کر دے اور عورتوں کی لاشیں مدینہ کی گلیوں میں کتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں
ان سے جنگ کروں گا اور اُس وقت تک نہیں رکوں گا جب تک یہ لوگ اونٹ کا گھٹنا باندھنے کی
وہ رسی بھی جو پہلے زکوۃ میں دیا کرتے تھے نہ دینے لگ جائیں گے چنانچہ انہوں نے دشمن کی
شرارت کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور آخر کامیاب ہوئے صرف اس لئے کہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ
کام میں نے ہی کرنا ہے اسی لئے انہوں نے مشورہ دینے دینے والے صحابہ کو کہہ دیا کہ تم میں سے کوئی
شخص میرا ساتھ دے یا نہ دے میں اکیلا دشمن کا مقابلہ کروں گا یہاں تک کہ میری جان خدا تعالیٰ
کی راہ میں قربان ہو جائے ۔ پس جس قوم کے اندر یہ عزم پیدا ہو جائے وہ ہر میدان میں جیت
جاتی ہے اور دشمن کبھی اس کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا ۔ اپنے مقصد کی کامیابی پر یقین ہی ایک ایسی
چیز ہے جو کسی قوم کو بام رفعت پر پہنچا سکتی ہے اور یہی وہ چیز ہے جو ہماری جماعت کے لوگوں کو
اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے ۔ انہیں جان لینا چاہئے کہ جو مقصدِ عالی ان کے سامنے ہے
سوا کسی اور نے نہیں کرنا اور یہ کام چونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے اس ۔
اسے ہمارے سوا
لئے
کس قدر بھی زیادہ قربانیاں ہمیں اس کے لئے کیوں نہ کرنی پڑیں ہم ان سے دریغ نہیں کریں
گے۔ ہمارے سامنے تاریخ میں ایسی ہزاروں مثالیں موجود ہیں کہ لوگوں نے اپنے آقاؤں کے
انوار العلوم جلد ۱۹
لئے اپنی جانیں تک قربان کر دیں ۔
24
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
ایک بادشاہ اور اس کا نوکر کہیں جارہے تھے کہ دشمن نے ان کو پکڑ لیا اور بادشاہ کو پھانسی کی
سزا مل گئی مگر نو کر نے بادشاہ کو پھانسی سے بچانے کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا اور کہا بادشاہ یہ
نہیں بلکہ میں ہوں اس لئے مجھے پھانسی پر چڑھایا جائے۔
اسی طرح ایک مشہور واقعہ ہے کہ خانخاناں جو بہرام کے بیٹے تھے اور فوج میں جرنیل تھے
شاہجہان کے وقت جب بغاوت ہوئی اور باشاہ کے داماد نے یہ شرارت اُٹھائی تو اس میں
خانخاناں کو بھی موردالزام ٹھہرایا گیا ۔ اُن کا نوکر جو نو مسلم تھا ان کا بہت منہ چڑھا تھا انہوں نے
اس کو داروغہ بنا دیا تھا اور لوگ اس نوکر کو جانجاناں کے نام سے پکارتے تھے۔ خانخاناں بہت
سخی واقع ہوئے تھے مگر جانجاناں ان سے بھی زیادہ سخی تھا اور ان کا بہت سا مال تقسیم کر دیا کرتا تھا
اور لوگ اس پر ہمیشہ اعتراض کیا کرتے تھے کہ خانخاناں نے اس کو کیوں اتنا منہ چڑھایا ہوا
ہے۔ خانخاناں کی سخاوت کا یہ حال تھا کہ ایک دفعہ وہ کھانا کھانے بیٹھے اور ان کا ایک نوکر
چوکری هے جھل رہا تھا کہ وہ رو پڑا انہوں نے جب اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو اس سے
پوچھا تمہارے رونے کی کیا وجہ ہے کیا تمہیں میرے پاس رہنے میں کوئی تکلیف ہے؟ نوکر نے کہا
تکلیف تو کوئی نہیں صرف یہ بات ہے کہ میں ایک بہت بڑے رئیس کا بیٹا ہوں اور میرا باپ بھی
آپ ہی کی طرح کا رئیس تھا اور بالکل اسی طرح اُس کے سامنے کھانے چنے جاتے تھے اور
مہمان پاس بیٹھ کر کھاتے تھے جب میں نے آپ کے دستر خوان پر یہ کھانے دیکھے اور اتنے
لوگوں کو کھاتے دیکھا تو مجھے اپنا باپ یاد آ گیا اور میں بے اختیار رو پڑا۔ عبدالرحیم خانخاناں نے
کہا اچھا ایک بات تو بتاؤ کبوتر کے گوشت کا سب سے زیادہ ، اچھا اور لذیذ کونسا حصہ ہوتا ہے؟ جو
لوگ کبوتر کا گوشت استعمال کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس کا سب سے لذیذ حصہ اس کی کھال
ہوتی ہے۔ نوکر نے کہا کبوتر کی کھال سب سے زیادہ لذیذ ہوتی ہے، یہ سن کر خانخاناں سمجھ گئے
کہ یہ واقعی کسی رئیس کا لڑکا ہے۔ انہوں نے فوراً حکم دیا کہ اس نوکر کو حمام میں لے جا کر اسے
غسل دیا جائے اور اسے اعلیٰ قسم کا لباس پہنایا جائے اور دستر خوان پر بٹھا کر کھانا کھلایا جائے۔
چنانچہ اس پر عمل کیا گیا جب دوسرے نوکروں نے یہ واقعہ سنا تو ان میں سے بھی ایک نوکر کا جی
انوار العلوم جلد ۱۹
۷۸
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
للچایا اور اُس نے ارادہ کیا کہ میں بھی اسی قسم کا پارٹ ادا کروں گا چنانچہ دوسرے دن جب وہ
لڑکا کھانے کے وقت چوکری جھل رہا تھا اس نے بھی رونا شروع کر دیا۔ خانخاناں نے اس سے
پوچھا کہ تم کیوں روتے ہو؟ اس نے کہا بات یہ ہے کہ میرا باپ بھی آپ ہی کی طرح کا ایک
رئیس تھا اور اسی طرح اس کے سامنے کھانے رکھے جاتے تھے اور نوکر چاکر اور خدمت گذار
ہاتھ باندھے کھڑے رہتے تھے میں نے جب آپ کے سامنے دستر خوان دیکھا تو مجھے اپنا باپ
یاد آ گیا۔ خانخاناں نے بے ساختہ اُس سے پوچھا بتاؤ بکرے کے گوشت کا سب سے لذیذ حصہ
کونسا ہوتا ہے؟ نوکر نے بلا سوچے سمجھے کہہ دیا کہ کھال۔ خانخاناں نے نوکروں کو حکم دیا کہ نکال
دو اس بد تمیز کو اس نے جھوٹ !
خانخاناں کے متعلق ایک اور لطیفہ بھی مشہور ہے ۔ کہتے ہیں وہ بہت زیادہ خوبصورت تھے
ایک امیر عورت اُن پر فریفتہ ہوگئی اور اُس نے اُن سے کہا میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں
تا کہ میرا بیٹا آپ ہی کی طرح کا خوبصورت ہو۔ وہ ہر روز اُن کو شادی کا پیغام بھیجتی تھی مگا تھی مگر وہ
انکار کر دیتے تھے۔ ایک دن تنگ آ کر اُنہوں نے اُس عورت کو لکھا کہ بچہ ہونا خدا تعالیٰ کے
اختیار میں ہے اور فرض کرو میرے ساتھ شادی کر کے بھی تمہارے ہاں کوئی لڑکا نہ پیدا ہو تو
تمہاری ساری محنت ضائع جائے گی اس لئے بہتر ہے کہ تم مجھی کو اپنا بیٹا سمجھ لو جس طرح میں اپنی
والدہ کی خدمت کیا کرتا ہوں اسی طرح تمہاری بھی خدمت کیا کروں گا۔
بولا ہے۔
غرض میں بیان کر رہا تھا کہ خانخاناں بھی سخی تھے ان کا نوکر جانجاناں ان سے بھی زیادہ سخی
تھا اور وہ ان کا بہت سا مال لٹا دیتا تھا ۔ لوگ یہ دیکھ کر نا راض ہوتے اور کہتے آپ نے اس نوکر کو
اتنا کیوں سر چڑھا رکھا ہے ۔ خانخاناں ہمیشہ یہ جواب دیا کرتے کہ جب کبھی مجھ پر کوئی مصیبت ہے۔
کا وقت آیا اُس وقت اس نوکر کی وفاداری دیکھ لینا ۔ چنانچہ جب بغاوت کے زمانہ میں ان پر
بھی بغاوت کا الزام لگایا گیا اور اُن کو پھانسی کا حکم ہوا اور سپاہی ان کو پکڑنے کے لئے آئے تو
باقی تمام نو کر تو بھاگ گئے لیکن جانجاناں اکیلا اُن کے مقابلہ میں سینہ تان کر کھڑا ہو گیا اور مقابلہ
کرتے کرتے اُس نے جان دے دی چنانچہ اب تک اُس کا مقبرہ موجود ہے ایک طرف
خانخاناں کا مقبرہ ہے اور دوسری طرف چھوٹا سا جانجاناں کا مزار ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۹
۷۹
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
اب دیکھو دنیا میں چھوٹے چھوٹے محسنوں کے لئے لوگ کتنی قربانیاں کرتے ہیں پھر جب
وہ فانی دنیا کے فانی محسنوں کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں یا یوں سمجھ لو کہ جب وہ
کوئلوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں تو تم روحانی موتیوں اور ہیروں کی
حفاظت کے لئے اپنی جانوں کو کیوں قربان نہیں کر سکتے ۔ اگر تم ایسا کرو اور اپنی جانیں خدا تعالیٰ
کے سپرد کر دو تو اللہ تعالیٰ تمہیں غیر معمولی ترقی عطا فرمائے گا اور تمہارا قدم ہمیشہ ترقی کی
طرف بڑھتا چلا جائے گا ۔ قرآن کریم نے نہایت واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ جو شخص
خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان کی حقیر قربانی پیش کرتا ہے اُسے ابدی حیات عطا کی جاتی ہے
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ
احْيَاء وَلَكِن لَّا تَشْعُرُونَ ا یعنی جو لوگ میری راہ میں اپنی جان دیتے ہیں تم انہیں مردہ
مت کہو وہ لوگ ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں لیکن تم سمجھتے نہیں گویا خدا ان کے لئے مردہ کا لفظ بھی
برداشت نہیں کر سکتا۔ اس کی غیرت کہتی ہے کہ جن لوگوں نے میرے راستہ میں جان دی ہے
ان کو مردہ کہنا بھی گناہ کی بات ہے مُردہ وہ ہیں جو دنیا کے لئے مرے نہ وہ جو خدا کے لئے مرے
اور انہوں نے ابدی حیات پائی ۔ اب دیکھو یہ خدا تعالیٰ کی کتنی غیرت ہے کہ وہ ان کے لئے مردہ
کا لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتا وہ کہتا ہے میرا بندہ کمزور تھا اور اسے صرف مرنا آتا تھا اُس نے
مرکر دکھا دیا مگر مجھے زندہ کرنا آتا ہے اس لئے اب میرا فرض ہے کہ میں اسے ابدالآباد کے لئے
زندہ رکھوں ۔
پس ہماری جماعت کے ہر چھوٹے اور بڑے، نوجوان اور بوڑھے کو اس مقام پر کھڑا ہو
جانا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی راہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنا ہی سب سے بڑی ہے۔ سعادت ہے ۔ جب کوئی شخص اس
یقین سے لبریز ہو جاتا ہے تو اس کی ساری کمزوریاں دور ہو جاتی ہیں اور اس کے اندر اتنی قوت
پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں سے بھی ٹکر لینے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔
پس سب سے پہلی چیز جو دینی جماعتوں کی ترقی کے لئے ضروری ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ
انہیں اپنے مقصد عالی کے متعلق پورا پورا یقین ہو جب کسی قوم کو یہ یقین حاصل ہو جائے اُس کا
رعب دوسروں پر چھا جاتا ہے اور وہ اس سے ڈرنے لگ جاتے ہیں ۔ ہمارے سامنے صحابہ کی
انوار العلوم جلد ۱۹
۸۰
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
ایک مثال موجود ہے ایک دفعہ ایک یہودی جس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ قرض لیا
تھا
اور پھر آپ نے اسے ادا بھی کر دیا تھا آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا آپ نے مجھ سے کچھ
قرض لیا تھا جو ابھی تک ادا نہیں کیا آپ نے فرمایا وہ تو میں نے ادا کر دیا ہوا ہے۔ یہودی کو تو یہ
خیال تھا کہ خواہ میں اپنا قرض واپس لے چکا ہوں مگر جب میں لوگوں کے سامنے آپ سے پھر
مانگوں گا تو اس وجہ سے کہ قرض کی واپسی کے وقت کوئی گواہ موجود نہ تھا آپ گھبرا کر دوبارہ مجھے
روپیہ دے دیں گے مگر آپ نے فرمایا کہ میں نے تمہارا قرض واپس کر دیا تھا۔ اُس نے پھر
اصرار کیا اور کہا کہ آپ کو یاد نہیں رہا میرا قرض آپ نے ابھی تک واپس نہیں کیا۔ اس پر ایک
صحابی کھڑے ہو گئے انہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله! میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے قرض ادا کر
دیا ہوا ہے۔ اس سے یہودی ڈر گیا اور کہنے لگا ہاں اب مجھے یاد آ گیا ہے کہ آپ نے قرض
واپس کر دیا تھا جب یہودی چلا گیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صحابی سے فرمایا مجھے تو
یہی یاد پڑتا ہے کہ جب میں نے اُس کا قرض واپس کیا تھا تو ہم دونوں کے سوا اور کوئی آدمی
پاس نہ تھا تم نے کیسے گواہی دے دی ؟ اس صحابی نے عرض کیا يَا رَسُولَ الله! آپ ہر روز ہمیں
فرماتے ہیں کہ آج خدا تعالیٰ نے مجھے یہ کہا اور آج یہ کہا اور ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کی ہر بات سچی
ہوتی ہے۔ تو جب آپ یہ فرما رہے تھے کہ میں نے قرض ادا کر دیا ہے تو میں اس بات کو کیوں سیچ
یقین نہ کرتا ۔ پس جب صحابہ کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وسلم پر اتنا یقین تھا جو ایک بشر تھے تو
جب خدا تعالیٰ ہم سے کہتا ہے کہ تم مرو گے تو ہمیں کیوں نہ یقین آئے گا ہمیں تو خدا تعالیٰ پر بہت
زیادہ یقین ہونا چاہئے اور ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ جس دن ہم اس رنگ میں اپنی قربانیاں
خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر دیں گے ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے دن دُگنی اور رات
چوگنی ترقی کرنے لگ جائے گی ۔
پس یقین کر لو کہ اس مقصد سے بڑھ کر اور کوئی مقصد نہیں جو ہمارے سامنے رکھا گیا ہے
جب ہم اس مقصد پر قائم ہو جائیں گے تو ہم کبھی نا کام نہیں رہ سکتے کیونکہ جب خدا تعالیٰ نے کہہ
دیا ہے کہ تم نے کامیاب ہو جانا ہے تو اس میں شبہ کرنے والا مؤمن نہیں کہلا سکتا یہ یقین قوم کے
اندر ایسا جوش، جذ بہ اور ولولہ پیدا کر دیتا ہے کہ دوسرے لوگ مؤمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں