قومی ترقی کے دو اہم اصول

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۹
M
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
ڈال کر ہی بھانپ جاتے ہیں کہ ان کے پیچھے کوئی بالا طاقت ہے اور وہ اپنی آنکھیں نیچی کر لیتے
ہیں۔ انسان کی سمجھ جانوروں سے تو بہر حال زیادہ ہوتی ہے ہم دیکھتے ہیں کہ دو کتے جب ایک
دوسرے کو غراتے ہیں تو ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو کر غوں غوں کرتے ہیں کچھ دیر اسی
طرح کرنے کے بعد ایک کتا دم دبا کر بھاگ جاتا ہے اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ سمجھ جاتا
ہے کہ اس کی غوں میں طاقت ہے ۔ اسی طرح جب مؤمن یقین کے ساتھ پر ہو کر مقابلہ کے
لئے نکلتا ہے تو کوئی اس کے مقابلہ میں ٹھہر ہی نہیں سکتا ۔
مجھے یاد ہے میں ایک دفعہ شملہ گیا وہاں ایک گریجوایٹ ہندو تھے میں نے ان کے سامنے
مثال پیش کی کہ ہمیں اپنے مذہب کی سچائی پر اتنا کامل یقین ہے کہ اس کی مثال نہیں مل سکتی ۔
انہوں نے کہا آپ یہ کس طرح کہتے ہیں اپنے اپنے مذہب کی سچائی پر ہر شخص کو کامل یقین ہوتا
ہے۔ میں نے کہا آپ کو وہ یقین حاصل نہیں جو مجھے ہے ۔ انہوں نے کہا اس بات کا کیا ثبوت
آپ کے پاس ہے؟ میں نے کہا کہ جس طرح میں خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ اسلام سچا
مذہب ہے اور قرآن کریم خدا تعالیٰ کی کتاب ہے اس طرح کی قسم آپ نہیں کھا سکتے ۔ انہوں
نے کہا میں بھی یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ اگر میرا مذہب جھوٹا ہے تو مجھ پر خدا کا عذاب نازل ہو۔ میں
نے کہا یہ قسم تو کوئی معنی ہی نہیں رکھتی قسم اس طرح ہونی چاہئے کہ اے خدا! اگر میرا مذہب سچا
نہیں ہے تو تو مجھ پر، میرے بیوی بچوں پر، میرے خاندان پر اور میری تمام نسلوں پر عذاب
نازل کر اور میں ایسی قسم اُٹھانے کے لئے تیار ہوں آپ بھی ایسی ہی قسم اُٹھا ئیں ۔ اس پر وہ کہنے
لگے آپ میرے بیوی بچوں کو درمیان میں کیوں لاتے ہیں؟ میں نے کہا اگر آپ کو اپنے مذہب
کی سچائی پر کامل یقین ہے تو پھر آپ بیوی بچوں کو بیچ میں لانے سے گھبراتے کیوں ہیں ۔ جس کو
کامل یقین ہو اس کے لئے تو گھبرانے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہو سکتی اور اسی لئے تو میں نے کہا تھا کہ
آپ کو وہ یقین اپنے مذہب کی سچائی پر نہیں جو مجھ کو اپنے مذہب کی سچائی پر ہے ۔
غرض ہماری جماعت کو یقین کامل رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر قربانی کے لئے تیار
رہنا چاہئے نیچے دروں نیچے بروں والا ایمان کسی کام کا نہیں ہوتا ۔ ایسا ایمان تو دنیا کی
دوسری قوموں مثلاً یہودیوں اور عیسائیوں کے اندر بھی پایا جاتا ہے۔ تمہیں اس بات پر کامل

انوار العلوم جلد ۱۹
۸۲
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
یقین ہونا چاہئے کہ ہم جس مقصد کو لے کر کھڑے ہوئے ہیں وہ مقصد نہایت اعلیٰ ہے اور وہ وہی
ہے جس کا ہمارے خدا نے ہمیں حکم دیا ہے اور تم سمجھ لو کہ خدا تعالیٰ نے جو امانت ہمارے سپرد کی
ہے اس میں خیانت کرنا مؤمنا نہ شان کے خلاف ہے اور ہم نے جو کچھ کرنا ہے محض خدا تعالیٰ کی
خوشنودی اور رضا کے لئے کرنا ہے۔ جب ہم میں سے ہر شخص اس راز کو اچھی طرح سمجھ لے گا
اور اپنے اندر ایک نمایاں تبدیلی پیدا کرے گا تو وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں
آپ کے رنگ میں رنگیں ہو کر کامیابیوں پر کامیابیاں حاصل کرتا چلا جائے گا محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی صحابہؓ کو اس لئے کامیابی حاصل نہ ہوئی تھی کہ ان میں ابو بکر ، عمر
عثمان ، اور علی تھے بلکہ اس لئے کامیابی حاصل ہوئی تھی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
لانے والے سب کے سب آپ کے رنگ میں رنگیں ہو گئے تھے اور انہوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ
دین کی ساری ذمہ داری ہم پر ہی ہے۔ جب انہوں نے اپنے آپ کو اس مقام پر کھڑا کر لیا تو
اُن کو ہر مشکل آسان نظر آنے لگ گئی اور انہوں نے دین کے لئے وہ قربانیاں پیش کیں جن کے
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی غیرت جوش میں آگئی اور اُس نے اپنے فرشتوں کی فوجیں ان کی مدد کے
لئے اُتار دیں اور وہ جہاں بھی گئے کامیاب و با مراد ہوئے ۔ یہاں تک کہ وہ اس وقت کی تمام
معلومہ دنیا پر چھا گئے اور انہوں نے دنیا کے کونے کونے میں خدا اور اس کے رسول کے نام کو
بلند کر دیا۔ آج ہماری جماعت بھی صحابہ کے نقش قدم پر چل رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے بھی اُنہی قربانیوں کا مطالبہ کرے جن کا اس نے صحابہؓ سے مطالبہ کیا تھا جب تم وہ
قربانیاں پیش کر دو گے تو خدا تعالیٰ کے فضل تم پر بھی اسی طرح نازل ہونے شروع ہو جائیں گے
جس طرح صحابہ پر نازل ہوئے تھے ۔
فرموده ۶ رجون ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب
میں نے کل بتایا تھا کہ کسی قوم کی کامیابی کے لئے سب سے پہلی چیز جو ضروری ہوتی ہے وہ
یہ ہے کہ اس کے سامنے کوئی مقصد عالی ہوا اور پھر اس مقصد کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہوا اور اس
کے مفید ہونے پر اسے کامل یقین ہو، ایسا کامل یقین کہ کبھی اس کے متعلق قوم کے اندر یہ شبہ ہی
پیدا نہ ہو کہ یہ مفید اور بابرکت نہیں ہے اور سب سے بہترین مقصد یہی ہو سکتا ہے کہ انسان یا قوم

انوار العلوم جلد ۱۹
۸۳
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
شبہات
اپنے پیدا کرنے والے خدا کے ساتھ گہرا تعلق پیدا کرے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے کے ساتھ اور
سپر د کوئی کام کیا جائے جس میں غلطی کا امکان ہی نہ ہو سکتا ہو ۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب
کبھی انسان اپنے لئے خود کوئی مقصد تلاش کرتا ہے تو اُس کے متعلق اُس کے دل میں بسا اوقات
ت اور وساوس پیدا ہوتے رہتے ہیں کہ نہ معلوم یہ مقصد صحیح اور مفید اور بابرکت ہے یا نہیں
ہے اور وہ خیال کرتا ہے کہ شاید میں غلطی کر رہا ہوں ۔ دنیا میں بیسیوں ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ کئی
لوگوں نے اپنے لئے ایک مقصد تلاش کیا اور کچھ عرصہ تک اُس کو اپنائے رکھا لیکن یکدم ان کی
حالت میں تبدیلی پیدا ہوگئی اور انہوں نے اس مقصد کو ترک کر دیا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ
تم نے اپنے سامنے اتنے عرصہ تک ایک مقصد رکھا تھا اور اب تم اسے چھوڑ رہے ہو اس کی کیا وجہ
ہے؟ تو انہوں نے کہہ دیا کہ وہ مقصد چونکہ ہمارے لئے مفید نہ تھا اس لئے اس کا چھوڑنا ہی
ضروری تھا۔ بعض لوگ دیکھے گئے ہیں کہ پہلے تو وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مرکوز کر دیتے
ہیں لیکن تھوڑا ہی عرصہ گزرتا ہے کہ ان کی حالت میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے اور وہ تعلیم کے ارادہ
کو ترک کر کے بلکہ بسا اوقات اسے اپنے حالات کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے
سیاسیات میں حصہ لینا شروع کر دیتے ہیں اور جب ان سے پوچھا جائے کہ یہ تم نے کیا کیا کہ
تعلیم کو چھوڑ سیاست میں آگئے تو وہ کہتے ہیں کہ اب ہمارے لئے تعلیم کا چھوڑنا اور سیاست میں
حصہ لینا ہی مفید تھا لیکن جو شخص یا قوم ایک ایسا مقصد سامنے رکھے جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے
اسے کہا ہو اور اس کو اپنی کامیابی پر کامل یقین ہو تو وہ کبھی اس کے متعلق یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مقصد
غلط ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ نے اس کے لئے وہ مقصد قرار دیا ہو گا تو وہ ہر قسم کی غلطیوں سے پاک
ہوگا اور اگر خدا نے تو اُس کو نہیں کہا بلکہ اس نے اپنے آپ ایک مقصد کو اپنا لیا ہے تو اس کے
متعلق اُس کے دل میں شبہات بھی پیدا ہو سکتے ہیں اور وساوس بھی ہو سکتے ہیں ۔ یا پھر یوں کہنا
چاہئے کہ جس مقصد کو خدا کی رضا کے لئے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے اختیار کیا گیا ہو اس میں تبدیلی
کا ہر وقت امکان ہو سکتا ہے ۔ پس جب ایک دفعہ انسان کسی مقصد کو یہ کہہ کر اختیار کرتا ہے کہ اس
کے متعلق خدا نے مجھے حکم دیا ہے تو وہ کبھی اس کے غیر مفید ہونے کے متعلق شکوک میں مبتلا نہیں ہو
سکتا ۔ اور اگر کوئی شخص پہلے تو یہ کہے کہ اس مقصد کا خدا تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے اور بعد میں کہنے

انوار العلوم جلد ۱۹
۸۴
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
لگ جائے کہ اس کا حکم تو خدا نے دیا ہے مگر یہ میرے لئے مفید نہیں ہے تو ایسے شخص کو ہر کوئی پاگل
سمجھے گا کیونکہ اُس کا یہ کہنا تو درست ہو سکتا ہے کہ میں خدا کو نہیں مانتا یا خدا نے یہ حکم مجھے نہیں دیا
تھا بلکہ میں نے اپنے ارادہ سے اس مقصد کو اپنے سامنے رکھا تھا اور اب اسے چھوڑ رہا ہوں لیکن
خدا تعالیٰ کے وجود کو مانتے ہوئے اور کچھ عرصہ پہلے یہ کہتے ہوئے کہ اس مقصد کے لئے خدا نے
مجھے حکم دیا ہے بعد میں کہہ دینا کہ یہ میرے لئے مفید نہیں ہے بالکل پاگل پن کی بات ہے۔
خدا تعالیٰ کی طرف کسی مقصد کو منسوب نہ کرتے ہوئے بلکہ اپنے ارادہ کی طرف منسوب کر کے
اسے چھوڑ دینے والے کو غلطی خوردہ تو کہہ سکتے ہیں پاگل نہیں کہیں گے لیکن جو شخص کہے کہ ہے تو
خدا ہی کی طرف سے لیکن یہ غلط ہے اُس کو ہر کوئی پاگل سمجھے گا اور اس بات کو کوئی شخص درست
تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہو گا کہ وہ خدا کی طرف سے بھی ہوا اور غلط بھی ہو ۔ خدا تعالیٰ کو کامل علیم و
خبیر اور مقتدر ہستی تسلیم کرتے ہوئے اور اُس کی ذات کو محیط گل مانتے ہوئے یہ کہنا کہ اُس نے
غلط بات کہہ دی ہے سوائے کسی پاگل اور مجنون کے اور کسی انسان کا کام نہیں ۔ پس جو لوگ
خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فلاں مقصد کے لئے خدا نے ہمیں حکم دیا ان کے متعلق اس
امر کا امکان ہی نہیں ہو سکتا کہ بعد میں وہ کہہ دیں کہ یہ ہے تو خدا کی طرف سے مگر ہے غلط لیکن جو
لوگ خود اپنے لئے کوئی مقصد تلاش کر لیتے ہیں اور اس کو خدا کی طرف منسوب نہیں کرتے اور
بعد میں اسے چھوڑنا چاہیں یا بد لینا چاہیں تو وہ چھوڑ بھی سکتے ہیں اور بدل بھی سکتے ہیں۔ ایسے
لوگ تعلیم حاصل کرتے کرتے یکدم چھوڑ دیتے ہیں اور سیاسیات میں حصہ لینا شروع کر دیتے
ہیں یا پھر ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص سیاسیات میں حصہ لیتے لیتے یکدم اسے چھوڑ دیتا ہے۔ جیسے
گاندھی جی کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے کہ سیاست کرتے کرتے انہوں نے یکدم پہلو بدلا
اور کہا میں تو اب چرخہ ہی کا توں گا سیاست سے میں نے کنارہ کشی کر لی ہے اور چاہے وہ سنجیدگی
کے ساتھ کہتے ہیں یا بناوٹ کے ساتھ وہ فخر کے ساتھ کہا کرتے ہیں کہ میں تو کانگرس کا چار آنے
کا ممبر بھی نہیں ہوں ۔ اسی قسم کی اور بھی ہزاروں مثالیں دنیا میں پائی جاتی ہیں کہ لوگوں نے ایک
کام کرتے کرتے دوسرا اختیار کر لیا اور اس کی وجہ صرف یہی ہوتی ہے کہ ان کو وہ مقصد اس ہستی
کی طرف سے نہیں دیا گیا ہوتا جس کے متعلق غلطی کا امکان نہیں صرف ان کی اپنی عقل نے ان کو

انوار العلوم جلد ۱۹
پہلے ادھر لگایا اور پھر اُدھر لگا دیا۔
۸۵
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
مسٹر اینی بسنٹ ایک بڑی لیڈ ر عورت تھی اور وہ یہ دعوی کرتی تھی کہ مجھے الہام ہوتا ہے وہ
وہ
خدا تعالیٰ کا وجود نہ مانتی تھی بلکہ کہتی تھی کہ انسانوں سے اوپر ایک بالا ہستی ہے جو ایک قسم کا
مرکزی نقطہ ہے وہ ارواح کو باتیں بتاتی ہے اور ارواح آگے انسانوں تک ان باتوں کو پہنچاتی
ہیں ۔ مسز اپنی بسنٹ نے مدراس کے دولڑکوں میں سے ایک کے متعلق کہا کہ اس پر خدا کا کلام
نازل ہوگا اور یہ دنیا کی اصلاح کرے گا اور مسیح سے بھی بڑا ہوگا اور کہا میری شان یہ ہے کہ میں
صرف اس اوتار کو تیار کرنے کے لئے پیدا ہوئی ہوں ۔ چنانچہ اس نے کچھ روپیہ اُن دونوں
لڑکوں کے والدین کو دے کر وہ لڑکے لے لئے اور اُن کو اپنی نگرانی میں اعلیٰ تعلیم دینی شروع کی
اور ان کی ہر وقت کی نگرانی کے لئے اُس نے مسمریزم کے ماہرین مقرر کئے اور اُن کی اتنی نگرانی
کی جاتی کہ جب وہ لڑ کے قضائے حاجت کے لئے جاتے تو مسمریزم کے ماہرین باہر کھڑے
رہتے اور ان پر توجہ ڈالتے تاکہ ان کے اندر بُرے خیالات نہ آنے پائیں ۔ جب میں ولایت
سے واپس آ رہا تھا تو اسی جہاز میں وہ دونوں لڑکے بھی تھے۔ ہم نے دیکھا کہ وہ لڑ کے جدھر
جاتے اُن کی سخت نگرانی کی جاتی ۔ ان میں سے جو بڑا لڑکا تھا وہ چھپ چھپا کر بعض دفعہ ادھر
اُدھر نکل جایا کرتا تھا۔ اُس سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ تمہارا ان باتوں کے متعلق کیا خیال ہے؟
اس نے کہا یہ سب باتیں بالکل لغو ہیں میں ان کو نہیں مانتا ۔ مگر چھوٹا لڑکا جس کے متعلق مسز اپنی
بسنٹ نے کہا تھا کہ یہ بڑا ہو کر دنیا کی اصلاح کرے گا اور فلاں سنہ میں اپنا دعویٰ پیش کرے گا وہ
اپنے آپ کو بالکل الگ تھلگ رکھتا تھا اور ایسی شکل بنائے رکھتا تھا جیسے کسی گہری سوچ میں ہو اور
کسی بڑی مہم کے متعلق غور و فکر کر رہا ہو ۔ کچھ عرصہ کے ہو ۔ کچھ عرصہ کے بعد جب وہ سنہ اور وہ تاریخ آگئی جو مسز
اپنی بسنٹ نے اُس لڑکے کے دعوئی کے لئے بیان کی تھی تو اُن دنوں سارے ہندوستان میں اُس
کے دعوئی کے متعلق بڑا شور مچا اور جلسے منعقد کئے گئے ۔ ایک جلسہ لاہور میں بھی ہوا تھا لیکن اُس
جلسہ میں اُس لڑکے نے جو تقریر کی اُس کو سن کر دنیا حیران رہ گئی ۔ اُس نے اپنی تقریر میں کہا خدا
کا وجود صرف ایک ڈھکوسلہ ہے نہ الہام ہوتا ہے نہ کچھ اور ۔ غرض جو مقصد اس کا مسز اپنی بسنٹ
نے بتایا تھا وہ سب غلط ہو گیا اور وہ خدا تعالیٰ کے وجود کا ہی منکر ہو گیا چہ جائیکہ وہ دنیا کی اصلاح

انوار العلوم جلد ۱۹
۸۶
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
کا کام کرتا اور حضرت مسیح سے بھی بڑا اوتار ہوتا ۔ یہ اس لئے ہوا کہ یہ مقصد ایک انسان کا تھا خدا
کا نہ تھا۔ مسٹر اپنی بسنٹ نے اُس کو کافی روپیہ دیکر خریدا ، اس کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلائی ، اُس کی
دن رات نگرانی کی ، اُس کے لئے چیدہ چیدہ معلمین مقرر کئے ، بڑے بڑے ماہرین مسمریزم
اُس کے لئے بہت بڑی تنخواہوں پر رکھے ، اُس کی ہر حرکت اور اُس کے ہر سکون کی نگرانی کی گئی
حتی کہ پاخانہ کے وقت بھی مسمریزم کے ماہرین اُس پر توجہ ڈالتے رہے تا کہ اس کے اندر
بد خیالات نہ آنے پائیں ۔ غرض اس کی تعلیم ، اس کی نگہداشت اور اُس کے لئے ہر قسم کے اعلیٰ
سامان مہیا کئے گئے صرف اس لئے کہ یہ لڑکا جب بڑا ہوگا تو دنیا میں ایک نیا مشن قائم کرے گا
اور دنیا کی اصلاح کرے گا اور مسیح سے بھی بڑھ کر ہوگا کوئی دقیقہ اُس کے لئے علمی ماحول پیدا
کرنے کا اُٹھا نہ رکھا گیا ، کوئی کسر اُس کی تعلیم میں باقی نہ رہی ، کوئی کمی اُس کی نگرانی میں نہ کی
گئی ، لیکن وہ لڑکا جب بڑا ہوتا ہے تو کہتا ہے خدا تو ہے ہی نہیں ۔ دنیا کی اصلاح کرنا تو درکنار،
مسیح سے بڑا ہونا تو ایک طرف وہ سرے سے خدا ہی کا انکار کر دیتا ہے اور مسنر اپنی بسنٹ نے
اس کے متعلق جو کچھ کہا تھا وہ سو فیصدی اُس کے اُلٹ نکلتا ہے ۔
لیکن آج سے چودہ سو سال پہلے خدا تعالیٰ کے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
خدا تعالیٰ سے خبر پا کر فرماتے ہیں کہ آج سے تیرہ سو سال کے بعد ایک انسان پیدا ہو گا جو میرا
مثیل ہوگا اور وہ میرے لائے ہوئے مشن کو دوبارہ دنیا میں قائم کر دے گا اور میری باتیں لوگوں
تک پہنچائے گا۔ وہ دنیا کے کونے کونے میں اسلام پہنچائے گا اور ساری دنیا میں کیا شمال اور کیا ؟
جنوب ، کیا مشرق اور کیا مغرب خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرے گا ۔ جس انسان کے متعلق پیشگوئی
کی جا رہی ہے نہ اُس کا باپ اُس وقت موجود ہے، نہ اُس کے باپ کا باپ موجود ہے ، نہ اُس
کے دادا کا دادا ا کا دادا موجود ہے اور نہ اُس کے دادا کا پردادا موجود ہے مگر اس کی ساری نشانیاں بتائی
جاتی ہیں کہ وہ فلاں علاقہ میں آئے گا ، فلاں سنہ میں آئے گا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ فلاں
خاندان میں آئے گا۔ پھر یہ پیشگوئی کرنے والے اور جس کے متعلق پیشگوئی کی جارہی ہے
دونوں کے زمانوں میں سینکڑوں سالوں کا فاصلہ ہے ، پیشگوئی کرنے والے کی زبان اور ہے اور
جس کے متعلق پیشگوئی کی جا رہی ہے اُس کی زبان اور ہے، پیشگوئی کرنے والے کی قوم اور ہے

انوار العلوم جلد ۱۹
۸۷
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
اور اس کی قوم اور، پیشگوئی کرنے والے کا ملک اور ہے اور اس کا ملک اور ، پیشگوئی کرنے
والے کا خاندان اور ہے اور اس کا خاندان اور ، پیشگوئی ہو جاتی ہے مگر پیشگوئی کے پورا ہونے
کے کوئی بھی آثار نہیں ہیں ۔ ایک قوم چین کے ملک سے اُٹھتی ہے اور اُس کے افراد کے دل میں
یہ جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم تمام دنیا پر پھیل جائیں وہ لوگ خدا کے منکر ہیں اور انبیاء کے منکر ہیں
اور وہ سفید بھیڑیے کی پرستش کرتے ہیں وہ لوگ جنگلوں میں رہتے تھے اور ان کے بچوں کو
بھیڑیئے اُٹھا کر لے جاتے تھے اس لئے وہ ان کو بہت زیادہ طاقت ور سمجھ کر ان کی پرستش
کرتے تھے مگر ان کے اندر بیداری پیدا ہو جاتی ہے اور وہ دندناتے ہوئے اپنے ملک سے نکل
کھڑے ہوتے ہیں ، وہ لوٹ اور تباہی مچاتے ہوئے ایک طرف یورپ تک پہنچ جاتے ہیں اور
دوسری طرف بغداد تک ۔ بغداد کے گردو پیش وہ اتنی تباہی مچاتے ہیں کہ اٹھارہ لاکھ انسانوں کو
تہہ تیغ کر دیتے ہیں۔ مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں اس قوم میں سے ایک شخص
ہوگا جو میرا مثیل ہو گا جو اسلام کے ایک دفعہ کمزور ہو جانے کے بعد دوبارہ اُس کو دنیا میں قائم
کرے گا ، جو توحید کا علمبردار ہوگا اور دنیا حید کا علمبردار ہوگا اور دنیا کے کونے کونے اور نے اور گوشے گوشے میں خدا تعالیٰ کے نام
کو بلند کرے گا اور میرے لائے ہوئے مشن کو دوبارہ قائم کر دے گا ۔ پھر وہ قوم جو چین سے
اُٹھی تھی بغداد میں بادشاہ ہو جاتی ہے اور مسلمانوں پر چالیس پچاس سال تک جابرانہ حکومت
کرتی ہے اُس وقت وہ قوم خدا سے نا آشنا ہے ، مذہب سے نا آشنا ہے اور اخلاق سے بے بہرہ
ہے مگر آخر وہ قوم اسلام قبول کرتی ہے ۔ مگر دُنیوی طور پر اسی قوم سے ایک بادشاہ تیمور نا می اُٹھتا
ہے اور دنیا میں تباہی اور خونریزی مچا دیتا ہے وہ آندھی کی طرح اُٹھتا ہے اور بگولے کی طرح
ملکوں کے ملک اپنے ظلم وستم کی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور پھر فتح و ظفر کے پر چم اُڑاتا ہوا تیزی
کے ساتھ بڑھتا ہے اور ہندوستان میں پہنچ جاتا ہے ۔ مگر اُس وقت تک بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی پیشگوئی کے پورا ہونے کے کوئی نشانات ظاہر نہیں ہوتے ۔ پھر اسی خاندان کا ایک
حصہ قادیان میں آ کر رہائش پذیر ہوتا ہے جو دُنیوی لحاظ سے بے شک وجاہت رکھتا ہے لیکن
دینی لحاظ سے نہیں اور وہ خاندان ایسا ہی ہے جیسے عوام شرفاء ہوتے ہیں ۔ پیشگوئی کے پورا
ہونے کا وقت نزدیک ہے لیکن اس کے پورا ہونے کے کوئی آثار نہیں پائے جاتے ۔اس دوران

انوار العلوم جلد ۱۹
۸۸
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
میں قادیان میں ایک شخص غلام مرتضی کے گھر اولاد ہوتی ہے اور وہ اپنی اولاد پر زور دیتا ہے کہ
وہ دین کی طرف نہ جائے بلکہ دنیا کمائے بلکہ وہ اپنے ایک بیٹے کا تو لوگوں کے سامنے شکوہ بھی
کرتا ہے کہ یہ تو ملاں بن گیا ہے اور اس کو روزی کمانے کی ذرا بھی فکر نہیں ۔ اب عین وہ موقع
آ جاتا ہے جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی نے پورا ہونا ہے لیکن ابھی تک کوئی
آثار اس کے پورا ہونے کے نہیں پائے جاتے ۔ ایک لڑکا ایسے گھر میں پرورش پا رہا ہے جس
میں دنیا داری ہی دنیا داری ہے ، باپ اس کشمکش میں پڑا ہے کہ اس کے بیٹے نوکریاں کریں اور
دنیا کمائیں لیکن اسی گھر میں ایک شخص کو یک لخت آواز آتی ہے کہ تو ہی وہ آدمی ہے جس کے
متعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی ، تو ہی وہ موعود مسیح ہے جس کی خبر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی ، تو ہی وہ مہدی ہے جس کے ذریعہ دنیا کی ہدایت مقدر ہے ، تو ہی
وہ فارسی النسل ہے جس کے متعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کی تھی کہ اگر دین اسلام
ثریا تک بھی پہنچ جائے گا تو وہ واپس لے آئیگا تو ہی وہ موعود اقوام عالم ہے جس کے متعلق ہر
نبی نے خبر دی تھی ۔ اُٹھ اور توحید کا علم بلند کر ۔
اب دیکھو ان دونوں باتوں میں کتنا فرق ہے ایک طرف تو یہ حالت ہے کہ مسز اپنی بسنٹ
اس لڑکے کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلاتی ، اس کے اتالیق مقررہ کرتی ہے، اُس پر نگران رکھتی ہے اور
اُس پر ہزاروں روپیہ خرچ کرتی ہے اور کہتی ہے یہ دنیا کی اصلاح کرے گا اور اس کے لئے
خالص علمی ماحول پیدا کرتی ہے مگر جب وہ بڑا ہوتا ہے تو وہ سرے سے خدا کا ہی انکار کر دیتا
ہے۔ دوسری طرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ عربوں سے باہر غیر قوم میں سے
خدا تعالیٰ ایک شخص کو دین کی تجدید اور اس کے احیاء کے لئے چنے گا اور دین اور ایمان خواہ
آسمان پر اُڑ جائے وہ آسمان پر پہنچے گا اور پھر اُس کو لا کر دنیا میں قائم کر دے گا آپ اس
خاندان کے متعلق پیشگوئی فرماتے ہیں جو اس وقت مسلمان ہی نہیں اور وہ خدا اور مذہب کا بھی
منکر ہے۔ کچھ عرصہ کے بعد وہ خاندان مسلمان ہوتا ہے مگر دنیوی فوائد کے پیش نظر ۔ اور متواتر
تیرہ سو سال تک اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے مگر عین اُس وقت جب
پیشگوئی کے پورا ہونے کا زمانہ آتا ہے ایک کوردیہ میں ایک چھوٹی سی غیر معروف بستی میں

انوار العلوم جلد ۱۹
۸۹
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
ایک ایسی بستی میں جس کو دس پندرہ میل دور کے لوگ بھی نہیں جانتے ، ایک ایسے خاندان میں خاندان میں
جس کی حیثیت کمزور ہو چکی تھی ایک شخص کو خدا تعالیٰ چلتا ہے اور کہتا ہے اب محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی بات کے پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے اُٹھ اور کھڑا ہو جا اور اپنا کام شروع کر
دے۔ اب دیکھو کجا یہ کہ ایک شخص کی نگرانی کرنا ، اُس کو تعلیم دلانا اور اُس پر ہزاروں روپیہ خرچ
کرد بینا مگر بالآخر اس کا خدا سے منکر ہو جانا اور کجا یہ کہ مخالف حالات کی موجودگی میں ایک رات
خدا تعالیٰ ایک شخص کو پکڑتا ہے اور فرماتا ہے اُٹھ کہ تو ہی وہ موعود ہے جس کی محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی ۔
سے ہر و
پس انسانی مقصد خدائی مقصد کے سامنے بالکل بیچ ہوتا ہے۔ انسانوں کے مقاصد بدل
جاتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے مقاصد نہیں بدلتے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ سے تعلق
رکھنے والے لوگ سب کے سب یکساں نہیں ہوتے بعض لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ وہ ہر جہت
ہر قول اور ہر فعل ۔ سے خدا نما ، رسول نما ، اور حقائق نما انما ، اور حقائق نما ہوتے ہیں اور وہ خدا اور رسول اور
حقائق میں با بالکل محو ہو جاتے ہیں اور اُن کا قدم صرف ایک ہی طرف اُٹھتا ہے لیکن بعض ایسے بھی
ہوتے ہیں جو دلائل کے ساتھ سچائی کو مان جاتے ہیں حالانکہ سچ کا ماننا اور چیز ہے اور سچ کا
جذب ہو جانا اور چیز ہے ۔ مؤمن کے اندر پیچ جذب ہو جاتا ہے اور غیر مؤمن کی مثال ایسی ہی
ہوتی ہے کہ سچ اس پر سے ایسے گزر جاتا ہے جیسے ہند و سخت سردی میں غسل کیا کرتے ہیں ۔ ہم
نے خود کئی بار ہندوؤں کو فسل کرتے دیکھا ہے کہ وہ گڑوی سے اپنے اوپر پانی ڈالتے ہیں اور خود
کود کر آگے ہو جاتے ہیں اور پانی پیچھے جا گرتا ہے دو چار چھنٹے ان کے بدن پر پانی کے پڑ گئے
اور ان کا غسل ہو گیا ۔
ایک ہے کوئی کے ایام میں دریا پر کا پتا اور ایک لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی ہندو سردی کے ایام میں دریا پر کا نپتا اور ٹھٹھرتا ہوا جا رہا تھا ایک
طرف تو اُس کو غسل کی خواہش تھی اور دوسری طرف وہ سردی سے بھی ڈر رہا تھا۔ رستہ میں اس کو
ایک اور پنڈت ملا جو دریا پر سے نہا کر واپس آ رہا تھا اُس نے پنڈت جی سے پوچھا سنائیے کیسے
نہائے؟ اُس نے کہا کیا بتاؤں سخت سردی تھی اور پانی برف سے بھی ٹھنڈا تھا اس لئے میں نے یہ
کیا کہ ایک کنکر اُٹھا کر دریا میں پھینکا اور کہا ” تو را شنان سومو را شنان‘ اُس نے سن کر کہا اچھا یہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۹۰
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
بات ہے تو تو را شنان سومورا شنان یہ کہہ کر وہ اس کے ساتھ ہی واپس لوٹ آیا۔
دو
اب دیکھو ایک دریا پر گیا بھی تھا اور کنکر پھینک کر واپس آ گیا مگر دوسرے نے وہیں کہہ دیا
که تو را شنان سومور اشنان ۔ پس یہ انسانی فطرت ہوتی ہے کہ بعض لوگ سچائی کو اپنے اندر
جذب نہیں کرتے ۔ جو لوگ سچ کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں اور اپنی تمام تر توجہ سچ پر مرکوز کر
دیتے ہیں وہ ایسے نتائج پیدا کرتے ہیں کہ کوئی دوسرا شخص ان کا وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا۔
در حقیت اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا میں دو طاقتیں کام کر رہی ہیں ایک ولز پاور (will power )
یعنی افکار اور ایک تھنکنگ پاور ( Thinking power) یعنی خیالات ۔ اور یہ دونوں چیزیں
آپس میں بالکل مختلف اور متباین ہیں ۔ ایک فلسفی پہلے ایک چیز کو مانتا ہے مگر بعد میں اس کا انکار
کر دیتا ہے اور اس کے خلاف چلتا ہے اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ اس کو خیالات کی وجہ سے
مانتا ہے افکار کی بناء پر نہیں مانتا گو یا سچ اس کے اندر جذب نہیں ہوتا ۔
۔
ہم ولایت جا رہے تھے حافظ روشن علی صاحب مرحوم بھی ساتھ تھے جہاز میں ایک ہندو بھی
ولایت جا رہا تھا ہم لوگ جب کھانے پر بیٹھتے تو ہم دیکھتے کہ وہ ہندؤ کباب اور گوشت خوب
کھاتا مگر ادھر آ کر وہ ہم سے بحث کیا کرتا کہ گوشت خوری جیو ہتیا اے ہے تمہارا اسلام گوشت
کھانے کی اجازت دیتا ہے اور یہ سراسر ظلم ہے ۔ پھر جب وہ کھانے کے لئے پہنچتا تو خوب
کباب کھاتا ۔ ایک دن ہم میں سے بعض دوستوں نے کہا کہ یہ ہند و عجیب آدمی ہے کہ ایک
طرف تو وہ بڑے مزے لے لے کر گوشت کھاتا ہے اور دوسری طرف بحث کرتا ہے کہ اسلام
نے جو گوشت خوری کی اجازت دی ہے یہ جیو ہتیا ہے۔ حافظ روشن علی صاحب مرحوم نے کہا اچھا
میں اس کا بندو بست کرتا ہوں اب یا تو وہ گوشت نہیں کھائے گا اور اگر گوشت کھائے گا تو بحث
نہیں کرے گا۔ چنانچہ انہوں نے ایک اٹالین بہرہ کو بلایا اور اُسے اشارہ سے کہا کہ وہ دیکھو جو
فلاں آدمی بیٹھا ہے وہ گوشت خوری کے سخت خلاف ہے اِس لئے اُس کے سامنے کبھی گوشت نہ
رکھنا ورنہ کسی وقت وہ تمہیں سخت مارے گا۔ بہرے نے کہا بہت اچھا۔ چنانچہ جب کھانے کا
وقت آیا تو بہرے نے اُس ہندو کے سامنے گوشت یا کباب وغیرہ کی کوئی پلیٹ نہ رکھی بلکہ دو
تین قسم کی ترکاریاں رکھ دیں ۔ اُس نے زہر مار کر کے روٹی کھالی مگر دل ہی دل میں پیچ و تاب

انوار العلوم جلد ۱۹
۹۱
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
کھاتا رہا۔ دوسرے دن پھر یہی حال ہوا۔ دو دن تو اُس نے اِس بات کو برداشت کر لیا مگر آخر
اُس سے نہ رہا گیا اُس نے بہرے سے پوچھا کہ تم میرے سامنے گوشت کیوں نہیں رکھتے اس
نے اسے بتایا کہ فلاں شخص نے مجھے کہا تھا کہ یہ صاحب گوشت کے سخت خلاف ہیں ۔ وہ حافظ
صاحب مرحوم کے پاس آیا اور کہنے لگا آپ نے بہرے کو کوئی بات کہی تھی ؟ انہوں نے کہا ہاں ۔
اس نے پوچھا کیا بات کہی تھی ؟ انہوں نے کہا میں نے اسے بتایا تھا کہ یہ صاحب گوشت خوری
کے سخت خلاف ہیں ان کے سامنے کبھی گوشت نہ رکھنا ورنہ یہ تجھے ماریں گے ۔ یہ سن کر وہ ہندو
کہنے لگا گوشت کھانا الگ بات ہے اور بحث الگ بات ۔ میرے کھانے میں آپ کسی قسم کا دخل
نہیں دے سکتے ۔ حافظ صاحب مرحوم نے مسکرا کر کہا اچھا میں اس بات کو نہیں سمجھا تھا کہ آپ کی
بحث اور آپ کے عمل میں تضاد ہے ۔
اب دیکھو اس ہندو کا فکر تو صحیح تھا کہ گوشت کھانا چاہئے مگر یہ فکر چونکہ اس کے اندر جذب نہ
ہوا تھا اِس لئے اُس کے جذبات اور طرف جا رہے تھے اور ارادہ اور طرف ۔ پس جب تک
سچائی انسان کے اندر جذب نہ ہو جائے تب تک وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتا۔ مسمریزم
اور ہپنا ٹزم والے جب یہ علم کسی کو سکھاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ تمہارے دل میں صرف خیال کا
ہی پیدا ہونا کافی نہیں کہ یہ طاقت میرے اندر آ جائے گی بلکہ تمہیں اس بات کا احساس ہونا
چاہئے کہ یہ قوت تمہارے اندر آگئی ہے اور تمہیں یقین ہونا چاہئے کہ تم اب اس کو استعمال
کر سکتے ہو۔ وہ لوگ خدا کے تو قائل نہیں ہوتے مگر وہ کہتے ہیں کہ ایک محیط گل ہستی ہے وہ جب
علم سکھتے ہیں تو سانس کھینچتے ہوئے کہتے ہیں اے محیط گل طاقت؟ ہم تجھے اپنے اندر جذب کر
رہے ہیں اور وہ سیکھنے والوں سے بھی کہتے ہیں کہ صرف اتنا ہی ضروری نہیں کہ تم یہ خیال کر لو کہ رف اتنا نہیں تم یہ
محیط گل کی طاقت تمہارے اندر جذب ہو رہی ہے بلکہ ضروری چیز یہ ہے ہے کہ تم محسوس کرو کہ یہ
طاقت تمہارے اندر جذب ہو رہی ہے اور جب تم محسوس کر لو گے تو وہ طاقت تمہارے اندر
آجائے گی ۔ پھر وہ کہتے ہیں کہ جب تم کسی پر عمل کرو اور اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر توجہ
ڈالو یا اس کے کانوں میں آواز دو تو اسے یہ نہ کہو کہ محیط گل کی طاقت تمہارے اندر آئے بلکہ یہ
کہو کہ محیط گل کی طاقت تمہارے اندر آ گئی ہے اور یہ صحیح بات ہے میں نے خود بھی اس کے متعلق
یہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۹۲
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
تجربہ کیا ہے ۔ حضرت خلیفہ اول کے خسر منشی احمد جان صاحب مرحوم کو اس علم کی بڑی مشق تھی ۔
۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ لدھیانہ میں ایک دعوت سے واپس تشریف لا
رہے تھے اور منشی احمد جان صاحب بھی ساتھ تھے کہ آپ نے ان سے پوچھا کہ رتر چھتر والوں کی
مریدی میں بارہ سال رہ کر اور مختلف قسم کی ریاضات کر کے آپ نے کیا حاصل کیا ہے؟ انہوں
نے عرض کیا اب مجھ میں اتنی طاقت آگئی ہے کہ فلاں آدمی جو آ رہا ہے اگر میں اُس کی آنکھوں
میں آنکھیں ڈالوں اور توجہ کروں تو وہ وہیں تڑپ کر گر جائے ۔ یہ سن کر آپ مسکرائے اور اپنی
سوٹی کو دو چار دفعہ زمین پر آہستہ آہستہ مارا ( آپ ہمیشہ اپنے ہاتھ میں سوٹی رکھتے تھے اور فرمایا
کرتے تھے کہ سر پر پگڑی باندھنا اور ہاتھ میں سوئی رکھنا یہ ہماری خاندانی عادت ہے ہم نے بھی
جب سے یہ بات سنی اُسی دن سے سوئی ہاتھ میں رکھنی شروع کر دی مگر اب ہمارے بچے اس پر
عمل نہیں کرتے معلوم نہیں کیا وجہ ہے میں نے تو جس دن یہ بات سنی تھی اُسی دن اس پر عمل
شروع کر دیا تھا ) آپ نے جوش کے ساتھ دو چار دفعہ سوٹی کے ذریعہ زمین کو کریدا اور پھر فرمایا
میاں صاحب ! اگر وہ شخص آپ کی توجہ سے گر گیا تو اُس کو یا دین کو کیا فائدہ پہنچے گا ؟ کیونکہ کسی
کام کی دو ہی غرضیں ہوتی ہیں یا تو یہ غرض ہوتی ہے کہ اُس کو فائدہ پہنچے جس کے لئے وہ کام کیا
جائے اور یا پھر دین کو فائدہ پہنچے۔ یہ سننا تھا کہ میاں احمد جان صاحب کی یہ حالت ہوئی کہ جیسے
کسی پر بجلی گر پڑتی ہے اور انہوں نے وہیں کھڑے کھڑے کہا حضور ! میں آج سے تو بہ کرتا
ہوں کہ کبھی یہ کام نہیں کروں گا ۔ انہوں نے بارہ سال کی متواتر متواتر محنت کے بعد یہ علم حاصل کیا تھا
مگر یکدم اس سے توبہ کر لی۔ میں نے خود اس علم کے تجارب کئے ہیں ۔ خلافت کے ابتدائی
زمانہ کی بات ہے کہ مجھے اس کے تجربہ کا شوق ہوا۔ چنانچہ میں نے صرف ایک یا دو دن کی
پریکٹس سے اسے سیکھ لیا۔
پس دوسری چیز جو قومی ترقی کے لئے ضروری ہوتی ہے وہ قوت ارادی ہے اور قوت ارادی
وہ نہیں جو مسمریزم والوں کی ہوتی ہے بلکہ ایمان کی قوتِ ارادی ۔ مسمریزم والوں کی قوتِ
ارادی ایمان کی قوت ارادی کے مقابلہ میں کیا حیثیت رکھتی ہے۔ مسمریزم کی قوت ارادی
ایمان کی قوت ارادی کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتی ۔ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوت ارادی اور انسان

·

آج 10 میں سے 10 باقی