قومی ترقی کے دو اہم اصول

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۹
۹۳
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
کی قوت ارادی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ اسی مسجد مبارک میں نچلی چھت پر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام مجلس میں بیٹھا کرتے تھے ایک دفعہ آپ مجلس میں تشریف رکھتے تھے کہ
ایک ہندو جو لاہور کے کسی دفتر میں اکاونٹنٹ تھا اور مسمریزم کا بڑا ماہر تھا وہ کسی برات کے ساتھ
قادیان اس ارادہ سے آیا کہ میں مرزا صاحب پر مسمریزم کروں گا اور وہ مجلس میں بیٹھے ناچنے
لگ جائیں گے اور لوگوں کے سامنے اُن کی سبکی ہوگی یہ واقعہ اس ہندو نے خود ایک احمدی
دوست کو سنایا تھا وہ اس طرح کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لاہور کے اس احمدی
کے ہاتھ اپنی ایک کتاب روانہ فرمائی اور کہا یہ کتاب فلاں ہندو کو دے دینا۔اس احمدی دوست
نے اس کو کتاب پہنچائی اور اس سے پوچھا کہ حضرت صاحب نے آپ کو اپنی یہ کتاب کیوں
بھجوائی ہے اور آپ کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ اس پر اُس ہندو نے اپنا واقعہ بتایا کہ مجھے
مسمریزم کے علم میں اتنی مہارت ہے کہ اگر میں تانگہ میں بیٹھے ہوئے کسی شخص پر توجہ ڈالوں تو وہ
شخص جس پر میں نے توجہ ڈالی ہو گی وہ بھی ٹانگہ کے پیچھے بھاگا آئے گا حالانکہ نہ وہ میرا واقف
ہو گا اور نہ میں اُس کو جانتا ہوں گا۔ میں نے آریوں اور ہندوؤں سے مرزا صاحب کی باتیں سنی
تھیں کہ انہوں نے آریہ مت کے خلاف بہت سی کتابیں لکھی ہیں میں نے ارادہ کیا کہ میں
مرزا صاحب پر مسمریزم کے ذریعہ اثر ڈالوں گا اور جب وہ مجلس میں بیٹھے ہوں گے تو ان پر توجہ
ڈال کر ان کے مریدوں کے سامنے ان کی سبکی کروں گا۔ چنانچہ میں ایک شادی کے موقع پر
قادیان گیا مجلس منعقد تھی اور میں نے دروازے میں بیٹھ کر مرزا صاحب پر توجہ ڈالنی شروع کی ۔
وہ کچھ وعظ ونصیحت کی باتیں کر رہے تھے میں نے توجہ ڈالی تو اُن پر کچھ بھی اثر نہ ہوا میں نے سمجھا
ان کی قوت ارادی ذرا قوی ہے اس لئے میں نے پہلے سے زیادہ توجہ ڈالنی شروع کی مگر پھر بھی
ان پر کچھ اثر نہ ہوا اور وہ اسی طرح باتوں میں مشغول رہے۔ میں نے سمجھا کہ ان کی قوت ارادی
اور بھی مضبوط ہے اس لئے میں نے جو کچھ میرے علم میں تھا اُس سے کام لیا اور اپنی ساری قوت
صرف کر دی لیکن جب میں ساری قوت لگا بیٹھا تو میں نے دیکھا کہ ایک شیر میرے سامنے بیٹھا
ہے اور وہ مجھ پر حملہ کرنا چاہتا ہے میں ڈر کر اور اپنی جوتی اٹھا کر بھاگا۔ جب میں دروازے میں پر چاہتا
پہنچا تو مرزا صاحب نے اپنے مریدوں سے کہا دیکھنا یہ کون شخص ہے۔ چنانچہ ایک شخص میرے

انوار العلوم جلد ۱۹
۹۴
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
پیچھے سیڑھیوں سے نیچے اُترا اور اُس نے مسجد کے ساتھ والے چوک میں مجھے پکڑ لیا۔ میں چونکہ
اُس وقت سخت حواس باختہ تھا اس لئے میں نے پکڑنے والے سے کہا اس وقت مجھے چھوڑ دو
میرے حواس درست نہیں ہیں میں بعد میں یہ سارا واقعہ مرزا صاحب کو لکھ دوں گا چنانچہ اُسے
چھوڑ دیا گیا اور بعد میں اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو یہ تمام واقعہ لکھا اور کہا
کہ مجھ سے گستاخی ہو گئی ہے میں آپ کے مرتبہ کو پہچان نہ سکا اس لئے آپ مجھے معاف
فرمادیں۔ میاں عبدالعزیز صاحب مغل لاہور والے سنایا کرتے تھے کہ میں نے اس سے پوچھا
کہ تم نے یہ کیوں نہ سمجھا کہ مرزا صاحب مسمریزم جانتے ہیں اور اس علم میں تم سے بڑھ کر ہیں ۔
اس نے کہا یہ بات نہیں ہو سکتی کیونکہ مسمریزم کے لئے توجہ کا ہونا ضروری ہے اور یہ عمل کامل
سکون اور خاموشی چاہتا ہے مگر مرزا صاحب تو باتوں میں لگے ہوئے تھے اس لئے میں نے سمجھ لیا
کہ ان کی قوت ارادی زمینی نہیں بلکہ آسمانی ہے ۔
پس جو قوت ارادی خدا تعالیٰ کی طرف سے انسان کو دی جاتی ہے اور جو کامل ایمان کے
بعد پیدا ہوتی ہے اس میں اور انسانی قوتِ ارادی میں بعد المشرقین ہوتا ہے جس شخص کو
خدا تعالی قوت ارادی عطا فرماتا ہے اس کے سامنے انسانی قوت ارادی تو بچوں کا ساکھیل
ہے۔ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عصا کے سامنے جادوگروں کے سانپ مات ہو گئے تھے
اسی طرح جب خدا تعالیٰ کے پیاروں کی قوت ارادی ظاہر ہوتی ہے تو اس قسم کی قوت ارادی
رکھنے والے لوگ بیچ ہو جاتے ہیں ۔ پس دوسری چیز قومی ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ تمام
سچائیوں کو اپنے اندر جذب کر لیا جائے یہ نہیں کہ صرف وفات مسیح کو مان لیا جائے اور کہہ دیا کہ اور
بس ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے بلکہ وفات مسیح کے مسئلہ کو سامنے رکھ کر اس کے چاروں پہلوؤں
پر غور کیا جائے کہ وفات مسیح کا ماننا کیوں ضروری ہے ہمیں جو چیز حیات مسیح کے عقیدہ سے چھتی
ہے وہ یہ ہے کہ ایک تو حیات مسیح کے عقیدہ سے حضرت عیسیٰ کی فضیلت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم پر ثابت ہوتی ہے حالانکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا کوئی نبی ہوا ہے نہ ہو
گا اور حیات مسیح ماننے سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہوں نے ساری دنیا کی حقیقی اصلاح
کی مسیح کی فوقیت ثابت ہوتی ہے اور یہ اسلامی عقائد کے خلاف ہے ہم تو ایک لمحہ کے لئے یہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۹۵
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
خیال بھی اپنے دل میں نہیں لا سکتے کہ مسیح ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل تھے اور یہ
ماننے سے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو زیر زمین مدفون ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام
چوتھے آسمان پر بیٹھے ہیں اسلام کی سخت تو ہین ہوتی ہے دوسری بات جو اس حیات مسیح کے عقیدہ
کے ماننے سے ہمیں چھتی ہے وہ یہ ہے کہ اس سے توحید الہی میں فرق آتا ہے ۔ یہ دو چیزیں ہیں
جن کی وجہ سے ہمیں وفات مسیح کے مسئلہ پر زور دینا پڑتا ہے اگر یہ باتیں نہ ہوتیں تو مسیح خواہ
آسمان پر ہوتے یا زمین پر ہمیں اس سے کیا واسطہ تھا مگر جب ان کا آسمان پر چڑھنا محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی توہین کا موجب بنتا ہے اور توحید کے منافی ہے تو ہم اس
عقیدہ کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں ۔ ہم تو یہ بات سننا بھی گوارا نہیں کر سکتے کہ مسیح، محمد صلی اللہ
علیہ وسلم سے افضل تھے کجا یہ کہ اس عقیدہ کو مان لیں ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ عام احمدی جب
وفات مسیح کے مسئلہ پر بحث کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے دلائل پیش کر رہے ہوتے ہیں تو اُن کے
اندر جوش پیدا نہیں ہوتا بلکہ وہ اس طرح اس مسئلہ کو بیان کرتے ہیں جس طرح عام گفتگو کی جاتی
ہے مگر ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا ہے کہ جب آپ وفات مسیح کا مسئلہ چھیڑتے
تھے تو اُس وقت آپ جوش کی وجہ سے کانپ رہے ہوتے تھے اور آپ کی آواز میں اتنا جلال
ہوتا تھا کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ آپ حیات مسیح کے عقیدہ کا قیمہ کر رہے ہیں ۔ آپ کی حالت
اُس وقت بالکل متغیر ہو جایا کرتی تھی اور آپ نہایت جوش کے ساتھ یہ بات پیش کرتے تھے کہ
دنیا کی ترقی کے راستہ میں ایک بڑا بھاری پتھر پڑا تھا جس کو اُٹھا کر میں دور پھینک رہا ہوں ، دنیا
تاریکی کے گڑھے میں گر رہی تھی مگر میں اس کو نور کے میدان کی طرف لئے جا رہا ہوں ۔
آپ جس وقت یہ تقریر کر رہے ہوتے تھے آپ کی آواز میں ایک خاص جوش نظر آتا تھا اور
یوں معلوم ہوتا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تخت پر مسیح بیٹھ گئے ہیں جس نے ان کی
عزت اور آبرو چھین لی ہے اور آپ اُس سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تخت واپس لینا
چاہتے ہیں ۔
پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی خود ساختہ متخیلہ کو چھوڑ دو اور اپنی قوت ارادی
کو مضبوط بناؤ تم یہ سمجھ لو کہ تمام دنیا کی روحانی خرابی اور تباہی دور کرنے کی ذمہ داری تمہارے

انوار العلوم جلد ۱۹
१५
قومی ترقی کے دوا ہم اصول
سر پر ہے اور اس قسم کے مسائل پر بحث کرتے ہوئے یہ سمجھ لو کہ یہ حملہ ماضی یا مستقبل کا نہیں بلکہ
حال کا ہے اور تم پر اور تمہارے عزیزوں اور رشتہ داروں پر ہو رہا ہے اور تم سمجھ لو کہ اگر تم نے اس ہورہا تم
حملے کا دفاع نہ کیا تو وہ سب تباہ ہو جائیں گے ۔ اگر تم ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مخالفت کی
باتوں کا جواب دو گے تو سننے والے اور دیکھنے والے کہیں گے کہ یہ شخص سچا پیغامبر ہے لیکن اگر تم
روحانیت سے خالی بحث کرو گے تو تم صرف مولوی کہلا سکتے ہو۔ مگر یا د رکھو مولوی کبھی نہیں جیتا
کرتے انبیاء جیتے ہیں اور انبیاء قوتِ متخیلہ نہیں رکھتے بلکہ قوت ارادی رکھتے ہیں ایسی
قوت ارادی جو عظیم الشان نتائج پیدا کرنے کا موجب ہوتی ہے۔
البقرة : ۱۴۹
الفضل ۵ تا ۸ ۱۰۰ ، ۱۳ ، ۱۴ راکتو بر ۱۹۶۱ء )
متی باب ۶ آیت ۹ ۱۰۰ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء ( مفہوماً )
لا تكلف الا نفسک ۔ (النساء: ۸۵)
تاريخ الخلفاء للسيوطي صفحه ۵۱ - مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء
چوری مور چھل ۔ چنور : بالوں کا گچھا جس سے مکھیاں اُڑاتے ہیں ۔
البقرة: ۱۵۵
ابو داؤد كتاب القضاء باب اذا علم الحاكم صدق شهادة الواحد ۔۔۔۔۔ الخ
دو
نیچے دروں نیچے بروں یعنی آدھا اندر آ دھا باہر
بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة الجمعة باب قوله وآخرين منهم لما يلحقوا بهم
نا کوردیہہ : (کوردہ ) ۔ جاہلوں کی بستی
ا جیو ہتیا : جیو : زندگی ۔ روح - جاندار - ہتیا قتل ۔ خون ۔ گناہ ۔ جرم ۔ دکھ ۔ عذاب

انوار العلوم جلد ۱۹
۹۷
سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل
سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی