رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کہ اَلَیسَ اللّٰہُ بِکَاگٍ عَبدَہُ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
111
صلی
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام اہم واقعات
کہ أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت کا ایک زندہ
ثبوت پیش کرتے ہیں
فرموده ۱۷ رجون ۱۹۴۷ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
ہمارے سلسلہ میں آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده والی آیت جو سوره زمر
میں آتی ہے اور جس کے اولین مخاطب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ایک بہت بڑی اہمیت
رکھتی ہے کیونکہ یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اُس وقت نازل ہوا جب آپ کو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے والد ماجد کی وفات کی خبر ملی اور آپ کے دل میں خیال گزرا کہ ان
کی وفات کے بعد آپ کے گزارہ کی کیا صورت ہوگی ۔ آپ فرماتے تھے کہ اس خیال کے
آتے ہی یہ الہام ہوا کہ آلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده یعنی کیا خدا اپنے بندے کے
لئے کافی نہیں ؟ آپ نے اپنی کتابوں میں تحریر فرمایا ہے کہ اس الہام کے بعد اللہ تعالیٰ میرا ایسا
متکفل ہوا کہ کہیں کسی کا باپ بھی ایسا متکفل نہیں ہو سکتا اور اُس نے مجھ پر وہ احسانات فرمائے
جن کا میں شمار تک نہیں کر سکتا ۔ اس کے بعد آپ نے اُنہی دنوں اس الہام کو ایک نگینہ میں کھدوا
کر اُس کی انگوٹھی بنوائی جو اب تک ہمارے خاندان میں محفوظ چلی آ رہی ہے۔ پس چونکہ یہ
آیت ہمارے سلسلہ کے ساتھ نہایت گہرا تعلق رکھتی ہے اس لئے ہماری جماعت کا قریباً ہر فرد

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۱۲
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
اس سے واقف ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ عبد کے ساتھ ہ کی اضافت واضح طور پر
بتا رہی ہے کہ اس جگہ ہر وہ شخص مخاطب ہے جو اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بن جائے اور یہ ایک حقیقت
ہے جس کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ اللہ تعالیٰ علکی قدر مراتب اپنے ہر عبد کی خبر گیری کرتا اور
اس کی ضروریات کو پورا فرماتا ہے۔ پس یہ ایک ایسا وعدہ ہے جو غیر معین ہے اور جس کے معنی یہ
ہیں کہ جو بھی اللہ تعالیٰ کا عبد ہو گا وہی اس آیت کا مخاطب ہو گا چاہے وہ حضرت ابراہیم
علیہ السلام ہوں ، حضرت موسیٰ علیہ السلام ہوں ، حضرت عیسی علیہ السلام ہوں یا ان سے اُتر کر
صدیقین، شہدا ، اور صالحین وغیرہ ہوں یعنی جو بھی خدا تعالیٰ سے تعلق رکھنے والا عبد ہو وہی
اس آیت کا مخاطب ہوگا اور اللہ تعالیٰ علیٰ قدر مراتب اپنے سارے عِباد سے حسن سلوک فرماتا
رہے گا ۔ جتنا اعلیٰ عبد ہوگا اتنا ہی اعلیٰ خدا تعالیٰ بھی اُس سے حسن سلوک کرے گا اور جتنا ادنیٰ
عبد ہو گا اتنا ہی کم اللہ تعالیٰ بھی اس کے ساتھ حسن سلوک کرے گا۔
میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ اللہ تعالیٰ اتنے چھوٹے چھوٹے معاملات میں بھی اپنے
بندے کی خبر گیری کرتا ہے کہ دیکھ کر حیرت آتی ہے کہ اتنی خبر گیری تو قریبی سے قریبی رشتہ دار بھی
ضرورت پڑنے پر نہیں کیا کرتے ۔ ادھر منہ سے ایک چھوٹی سے بات نکلتی ہے اور ادھر پوری ہو
جاتی ہے ، بعض دفعہ کسی آدمی کے متعلق خیال کیا جاتا ہے تو وہ جھٹ آ پہنچتا ہے اور بعض دفعہ کسی
چیز کے متعلق خیال کیا جاتا ہے تو وہ جھٹ مل جاتی ہے ۔ ابھی اترسوں کا ذکر ہے کہ ایک ایسی
بات ہوئی جس کو میرے چھوٹے بچے نے بھی محسوس کیا حالانکہ چھوٹے بچوں میں کسی اہم بات
کے احساس کا شعور نہیں ہوتا وہ بات یہ تھی کہ میں نے کہا کہ اس دفعہ آم ابھی تک نہیں آئے اس
پر ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ایک آدمی سندھ سے آ پہنچا اور اُس کے پاس ہمارے لئے آم
تھے۔ میری بیوی نے مجھ سے ذکر کیا کہ بچہ کہہ رہا ہے کہ لو ابھی ابھی ابا جان نے کہا تھا کہ اس
دفعہ آم نہیں آئے اور وہ آ بھی گئے ہیں ۔ یہ بات اگر ایک دفعہ ہوتی تو اس کو اتفاقی کہہ سکتے تھے
لیکن اس قسم کی ہزاروں باتیں اتنے تواتر کے ساتھ ہوتی ہیں اور ان کو اتفاقی نہیں کہا جا سکتا۔
پس یہ آیت حضرت موسیٰ علیہ السلام ، حضرت عیسی علیہ السلام ، یا کسی اور نبی کے ساتھ مخصوص نہیں
بلکہ اللہ تعالیٰ کے سارے بندوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے سارے بندوں کے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۱۳
صلی
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
ساتھ ہی علی قدر مراتب حسن سلوک کرتا ہے مگر ہاں یہ آیت اپنی اس شکل میں چونکہ سب سے
پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے اس لئے اس کا سب سے اعلیٰ اور ارفع ظہور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات پر ہی ہوا ہے۔ اور ہم دیکھتے ہیں کہ یہ آیت تو آپ
پر بعد میں اُتری مگر آپ کی ساری زندگی ہی آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کانمونہ
نظر آتی ہے ۔
الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده کا صرف ایک ہی پہلو نہیں بلکہ دو پہلو ہیں اور
اس کے اندر دو نہایت عظیم الشان پیشگوئیاں ہیں ۔ ایک یہ کہ آپ کو بہت زیادہ خطرات پیش
آئیں گے اور دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ ہر خطرہ کے وقت آپ کی حفاظت کرے گا کیونکہ حفاظت
کی ضرورت تبھی ہوتی ہے جب کوئی خطرہ درپیش ہو۔ اگر کوئی خطرہ نہ ہو تو حفاظت اور مدد کے
معنی ہی کچھ نہیں ہوتے ۔ پس اللہ تعالیٰ آلَيسَ اللهُ بِكَافٍ عبده میں فرماتا ہے
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی خطرات سے پُر ہوگی مگر ہر خطرہ کے موقع پر میں اس کی
حفاظت کروں گا اور یہ دونوں چیزیں متوازی ہوں گی ۔ ایک شخص جس کے پاس بچپن میں ہی
بے شمار مال و دولت آ جائے ، طاقت آجائے ، اُس کے نوکر چاکر موجود ہوں ، اُس کو پڑھانے
والے بڑے بڑے عالم موجود ہوں ، اُس کی عالیشان کوٹھیاں ہوں ، موٹر کاریں ہوں ، اُس کی
عمارات اور ساز و سامان کو دیکھ کر لوگ اُسے لڑکیاں دینے کے لئے تیار ہوں، اس کی مجلس میں
بیٹھنے والے دوست موجود ہوں اور ہر وقت اُس کے پاس عیش وعشرت کی محفلیں منعقد ہوں اُس
کو خدا تعالیٰ کی نعمتوں اور انعامات کی قدر نہیں ہوتی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دولت مند کو
مکان ، گھوڑے اور ہاتھی وغیرہ سب کچھ خدا تعالیٰ ہی دیتا ہے مگر ایسے لوگوں کے پاس چونکہ یہ
سب کچھ ماں باپ کی طرف سے پہنچتا ہے اس لئے یہ بات کہ خدا دیتا ہے ان کی نظر میں نہیں
آ سکتی ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ چیزیں تو ہمیں ماں باپ سے بطور ورثہ ملی ہیں ایسے لوگوں کی زندگی خدا
تعالیٰ کے فضل کو ظاہر کرنے والی نہیں ہوتی ان کی نظر صرف مادیات میں پھرتی ہے خدا تعالیٰ کی
طرف نہیں جاتی ۔
غرض آليس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ سے اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ محمد صلی اللہ علیہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۱۴
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
وسلم کی ساری زندگی خطرات سے پُر ہو گی لیکن ہر خطرہ کے وقت میں اس کی مدد کروں گا۔ پس یہ
ایک پیشگوئی نہیں بلکہ دو پیشگوئیاں ہیں ایک طرف تو آپ کے متواتر خطرات سے دوچار ہونے
کی پیشگوئی ہے اور دوسری طرف متواتر ان خطرات کو دور کرنے اور آپ کی مدد کرنے کی
پیشگوئی ہے۔ سب سے پہلا خطرہ جو آپ کو اپنی زندگی میں پیش آیا وہ یہ تھا کہ ابھی آپ اپنی
والدہ کے پیٹ میں ہی تھے کہ آپ کے والد کی وفات ہوگئی ۔ اُس وقت قدرتاً یہ خیال پیدا ہو سکتا
تھا کہ اس بچہ کو جو ابھی ماں کے پیٹ میں ہے پالے گا کون ؟ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ادھر آپ پیدا
ہوئے اور اُدھر آپ دادا عبد المطلب کی گود میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے بچے کو دیکھتے ہی کہا یہ تو
چاند سا مکھڑا ہے اور پھر فرط محبت سے بچے کو گود میں اُٹھا کر بیت اللہ میں لے گئے اور وہاں جا کر
خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا گویا باپ کی موت کے بعد یکدم خدا تعالیٰ نے باپ کی جگہ آپ کے دادا
کے دل میں باپ جیسی شفقت بھر دی اور آليس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَةً کی پیشگوئی
پہلی بار پوری ہوئی ۔ یہ صرف خدا تعالیٰ کا فضل اور اُس کی مدد ہی تھی ورنہ ہم روزانہ کئی واقعات
دیکھتے ہیں کہ جب کسی شخص کا کوئی ایسا لڑکا فوت ہو جائے جس کی اولاد اولاد ہو تو وہ اپنے پوتے کی ہو تو وہ ا -
طرف سے توجہ پھیر لیتا ہے اور اُسے پرواہ ہی نہیں ہوتی کہ وہ اس کا پوتا ہے اسی طرح اس کے
دوسرے لواحقین بھی اپنی توجہ اس کی طرف سے پھیر لیتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا اس
بچہ کے ساتھ دور کا بھی رشتہ نہیں۔ لیکن آپ کے والد کی وفات کے بعد خدا تعالیٰ نے آپ کے
دادا کے دل میں آپ کے لئے بے انتہا محبت بھر دی اور اس نے کہا یہ تو ہمارا بیٹا ہے اور چاند کا
ٹکڑا ہے یہ آلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ والی پیشگوئی کا ہی ظہور تھا کہ باپ نہ تھا تو
دادا کے دل میں اللہ تعالیٰ نے محبت اور اُلفت پیدا کر دی ۔ پس اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو مخاط کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اے محمد ﷺ! اليسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
جب تمہارا باپ نہ تھا تو کیا ہم تمہارے باپ بنے تھے یا نہ؟
صلى الله
پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ نے جو کام آپ سے لینے تھے وہ تقاضا کرتے تھے کہ آپ کی
صحت اعلیٰ درجہ کی ہو اور آپ کے قومی نہایت مضبوط ہوں کیونکہ آپ نے ایک طرف تمام انبیاء
سے افضل نبی بننا تھا اور دوسری طرف اعلیٰ درجہ کا جرنیل بھی بنا تھا مگر مکہ میں پھلوں کی بھی کمی تھی ،

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۱۵
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
پانی کی بھی کمی تھی اور سبزیوں وغیرہ کی بھی کمی تھی اور جب تک مکہ کے لوگ بیرونجات میں جا کر
نہ رہیں ان کی صحت اچھی نہیں رہ سکتی ۔ بیرونجات سے مکہ میں پھل اور سبزیاں وغیرہ تو پہنچ جاتی
تھیں لیکن اگر باہر سے چیزیں چلی بھی جاتیں تو بھی تازہ بتازہ پھلوں اور سبزیوں کا مل جانا جواثر
رکھتا ہے وہ باہر سے آئی ہوئی چیزوں میں کہاں ہوتا ہے۔ مکہ کے لوگوں میں یہ دستور تھا کہ وہ
اپنے بچوں کو باہر کے گاؤں میں ۵ یا ۶ ماہ کی عمر میں بھجوا دیتے تھے اور جب وہ ۸-۹ سال کی عمر
کے ہوتے تھے تو انہیں واپس لے آتے تھے اور بعض لوگ تو سال دو سال کے بعد ہی واپس لے
آتے تھے اور بعض ۸-۹ سال کا ہو چکنے پر لے آتے ۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا کہ ان کی صحت بھی
اچھی ہو جاتی اور ان بچوں کی زبان بھی شہر والوں کی نسبت زیادہ صاف ہو جاتی کیونکہ بدویوں
والوں کی نسبت زیادہ صاف تھی اور شہریوں کی زبان باہر سے قبائل آتے رہنے کی
وجہ سے مخلوط سی ہو جاتی تھی ۔ غرض مکہ میں ہر چھٹے مہینے باہر کے گاؤں کی عورتیں آتیں اور دودھ
پیتے بچوں کو پالنے کے لئے ساتھ لے جاتیں وہ شہر میں چکر لگاتی تھیں اور جس کسی نے اپنا بچہ ان
کے حوالہ کرنا ہوتا کر دیتا تھا۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد
آس پاس کے دیہات کی عورتیں شہر میں آئیں حضرت عبدالمطلب کا گھر بہت مشہور تھا اور ایک
قبیلہ کا سردار ہونے کی وجہ سے ان کی بہت زیادہ شہرت تھی اس لئے دیہات سے آنے والی ان
دایہ عورتوں میں سے ہر ایک کی خواہش تھی کہ عبدالمطلب کے پوتے کو وہ اپنے ساتھ لے جائے
مگر جب انہوں نے سنا کہ بچہ کا والد فوت ہو چکا ہے تو انہوں نے خیال کیا کہ اس یتیم بچہ کو پالنے
کے بدلہ میں ہمیں کون انعام دے گا ۔ چنانچہ یکے بعد دیگرے کئی عورتیں آپ کی والدہ کے گھر
میں آئیں مگر یہ معلوم ہونے پر کہ اس بچے کا والد فوت ہو چکا ہے واپس چلی گئیں اور کسی نے اس بجے کا ہو سے اور
یتیم بچہ کو اپنے ساتھ لے جانا نہ چاہا۔ پانچویں چھٹے نمبر پر حلیمہ آئی مگر اس نے بھی جب بچہ کے
یتیم ہونے کے متعلق سنا تو اس بہانہ سے کہ میں پھر آتی ہوں چلی گئی مگر جس طرح اس بچہ کا گھر
غریب تھا اسی طرح حلیمہ بھی غریب تھی وہ سارا دن مکہ کے شہر میں بچوں والوں کے گھروں میں
پھری لیکن کسی نے اُس کو منہ نہ لگایا گو یا ایک طرف ان ساری دایہ عورتوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کورڈ کر دیا اور دوسری طرف سارے بچوں والوں نے حلیمہ کو رد کر دیا اور جس طرح یسعیا نے

انوار العلوم جلد ۱۹
١١۶
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
۔۔۔۔۔۔
کہا تھا ویسا ہی ہوا کہ ” وہ پتھر جسے معماروں نے رڈ کیا کونے کا سرا ہو گیا سے آخر حلیمہ کو خیال
آیا کہ میں صبح اس بچے کو اس لئے چھوڑ آئی تھی کہ وہ یتیم ہے اور پھر سارے شہر میں سے کسی نے
اپنا بچہ مجھے نہ دیا اگر میں اب پھر اسی یتیم بچہ کے گھر جاؤں گی تو اس گھر والے کہیں گے تم ہمارے
بچے کو چھوڑ کر گئی تھیں تمہیں بھی سارے شہر سے کوئی بچہ نہ ملا اس لئے وہ کچھ شرمائی ہوئی آمنہ کے
گھر آئی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے گئی مگر اس طرح کہ ادھر آپ کو حلیمہ کے ساتھ بھیجتے
وقت آپ کی والدہ کو بھی خیال آیا کہ حلیمہ غریب عورت ہے اور اس کے پاس کھانے کو کچھ نہیں
ہے اُدھر حلیمہ اپنے دل میں کہہ رہی تھی کہ بچہ تو میں لے ہی چلی ہوں مگر مجھے اس کے پالنے کا
انعام کہاں مل سکتا ہے لیکن حلیمہ بیان کرتی ہیں کہ جب میں اس بچے کو لے کر گھر پہنچی تو خدا کی
قسم ! ہماری وہ بکریاں جن کا دودھ سُوکھ چکا تھا اس بچے کی برکت سے ان بکریوں کے سُوکھے
ہوئے تھنوں میں دودھ بھر گیا اور خدا تعالیٰ نے میرے گھر میں برکت بھر دی ہے برکت کا
مطلب یہ تو نہیں کہ آسمان سے کوئی چیز گرتی ہے ہاں خدا تعالیٰ نے ان بکریوں کے معدے تیز کر
دیئے اور وہ گھاس اچھا کھالیتی تھیں اور دودھ زیادہ دینے لگ گئیں ۔
پس اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے
آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده کہ جب تمہیں پالنے کا زمانہ آیا تو ایک طرف
دیہات کی دا یہ عورتوں نے تمہیں رد کر دیا دوسری طرف تمہاری ماں نے دکھتے ہوئے دل کے
ساتھ تمہیں ایک غریب دایہ کے سپرد کیا مگر دیکھو ہم نے تمہارے لئے انتظام کیا یا نہ کیا؟ دوسال
کے بعد جب رضاعت کی مدت پوری ہوئی تو دستور کے مطابق حلیمہ آپ کو لے کر مکہ میں آئی
اور آمنہ سے جو کچھ ہو سکتا تھا انہوں نے حلیمہ کو دے دیا مگر حلیمہ کے دل میں آپ کے لئے اتنی
محبت پیدا ہو چکی تھی کہ اس نے بہ اصرار آپ کی والدہ سے کہا کہ اس بچہ کو کچھ عرصہ اور میرے
پاس رہنے دو چنانچہ وہ پھر آپ کو ساتھ لے کر خوش خوش واپس گھر چلی گئی ۔ جب آپ کی عمر چار
سال کی ہوئی تو حلیمہ آپ کو لے کر مکہ میں آئی اور آپ کی والدہ کے سپرد کر گئی والدہ سے جو کچھ
ہو سکتا تھا انہوں نے حلیمہ کو دیا اور جو کچھ اسے ملا وہ لے کر چلی گئی ۔ یوں تو حضرت عبدالمطلب
بڑے قبیلہ کے آدمی تھے اور ان کا شمار بہت بڑے سرداروں میں ہوتا تھا مگر وہ اتنے زیادہ امیر

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۱۷
صلی
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
نہ تھے صرف کھاتے پیتے لوگوں سے تھے ان کی اولاد بہت زیادہ تھی اس لئے اخراجات بھی
زیادہ تھے اس لئے وہ حلیمہ کو کچھ زیادہ نہ دے سکے مگر وہی حلیمہ جس کو وہ چھوٹا بچہ لے جاتے
وقت یہ خیال تھا کہ اس کو پالنے کے بدلہ میں مجھے کیا ملنا ہے یہ بچہ تو یتیم ہے جب محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا اور اس کے بعد جنگ حنین میں حلیمہ کی ساری قوم قید ہو کر آ گئی تو
آپ نے یہ خیال کیا کہ یہ لوگ جب سفارش لے کر میرے پاس آئیں گے تو ان سب قیدیوں کو
میں چھوڑ دوں گا مگر وہ لوگ ( جو قبیلہ ہوازن کے تھے ) اس شرم سے آپ کے پاس سفارش کے
لئے نہ آئے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو ہمارا بچہ تھا اور ہم نے اس کے ساتھ جنگ کی ہے ہم کس
طرح اس کے پاس جا کر سفارش کریں ۔ آخر آپ کی رضائی بہن یعنی حلیمہ کی بیٹی آپ کے پاس
آئی اور آپ نے اس کی ساری قوم کو آزاد کر دیا ھے
اب دیکھو یہ اتنا بڑا بدلہ تھا کہ سارے عرب میں سے کسی بڑے سے بڑے سردار کی طرف
سے بھی کسی بچہ کو پالنے کا نہ ملا ہوگا ۔ آپ نے اپنی رضائی بہن کی سفارش پر ان کی قوم کے تین
ہزار قیدی بلا فدیہ رہا کر دیئے ۔ اگر ایک قیدی کا فدیہ پانچ سو بھی شمار کیا جائے تو یہ رقم پندرہ
لاکھ بنتی ہے مگر آپ نے صرف حلیمہ کی خدمت کے بدلہ میں ان سب قیدیوں کو رہا کر دیا۔ اب
دیکھو یہ کتنا بڑا انعام تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے حلیمہ کو ملا ۔
ا
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده اے محمد ﷺ! تجھے
گاؤں کی ساری عورتیں رد کر گئی تھیں اور حلیمہ بھی تجھے ایک دفعہ رڈ کر کے چلی گئی تھی اس خیال
سے کہ تم غریب تھے مگر کیا میں نے تیری غربت کو دور کیا یا نہ کیا ؟ اور تجھ سے حلیمہ کو وہ انعام دلوایا
جو سارے عرب میں سے کبھی کسی نے نہ دیا تھا اور نہ دے سکتا تھا۔
اس کے بعد آپ کو یہ صدمہ پہنچا کہ آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب فوت ہو گئے ۔ یہ
حادثہ بھی آپ کے لئے نہایت تکلیف دہ تھا مگر حضرت عبدالمطلب نے اپنی وفات کے وقت
اپنے بیٹے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب کو بُلایا اور اُن کو وصیت کی کہ
دیکھو! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو میری امانت سمجھنا اور ہر چیز سے اس کو زیادہ عزیز رکھنا۔ ہم دیکھتے
ہیں کہ کہنے کو تو سب لوگ کہہ جاتے ہیں مگر خیال رکھنے والے بہت کم لوگ ہوتے ہیں ۔ بیویاں

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۱۸
صلی
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
مرنے لگتی ہیں تو اپنے خاوندوں سے کہہ جاتی ہیں میرے بچوں کا خاص خیال رکھنا ۔ مگر خاوند
جب ! دوسری شادیاں کرتے ہیں تو پہلی بیوی کی اولا دکو کوئی پوچھتا تک نہیں اور وہ اولاد دھکے
کھاتی پھرتی ہے۔ خاوند مرتے ہیں تو وہ بھی اپنی اولاد کے متعلق کسی کو خاص خیال رکھنے کے لئے
کہہ جاتے ہیں مگر ہم نے دیکھا ہے کہ ان کے بچے بھی در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں اور
بعض نظارے تو نہایت دردناک دکھائی دیتے ہیں ۔ پس ہو سکتا تھا کہ ابو طالب بھی اپنے باپ کی
وفات کے وقت کی وصیت کا کوئی خیال نہ رکھتے مگر وہ کس طرح نہ رکھتے جبکہ خدا تعالیٰ عرش سے
صلى الله
و
اُن کو وصیت کر رہا تھا اور اُن کے دل میں محمد ﷺ کے لئے بے انتہا محبت پیدا کر رہا تھا۔ پس
جب آپ ابو طالب کی کفالت میں آئے تو باوجود یکہ ابوطالب کی بہت سی اولاد تھی اور وہ تھے
بھی غریب آدمی مگر وہ آپ کے ساتھ اپنے بچوں سے بڑھ کر محبت کرتے تھے اور وہ آپ کو اتنا
عزیز رکھتے تھے کہ ہر وقت آپ کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھتے تھے یہاں تک کہ رات کو بھی
اپنے پاس ہی سلاتے تھے ۔ ابو طالب کی بیوی یعنی آپ کی بچی کے دل میں وہ محبت آپ کے
لئے نہ تھی وہ بعض دفعہ کوئی چیز اپنے بچوں میں تقسیم کر دیتی تھی اور آپ کو نہ دیتی تھی مگر آپ کے
وقار کا بچپن میں ہی یہ عالم تھا کہ با وجود آٹھ نو سال کی عمر کے آپ نے کبھی ایسی باتوں کا شکوہ نہ
کیا اور کبھی اپنے منہ سے کوئی چیز نہ مانگی ۔ ابو طالب جب آپ کو ایک طرف بیٹھے دیکھتے تو سمجھ
جاتے کہ کوئی بات ہے وہ و ت ہے وہ دیکھتے کہ ان کی بیوی اپنے بچوں میں کوئی چیز تقسیم کر رہی ہے تو وہ پیار
سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گود میں اُٹھا لیتے اور یہ نہیں کہتے کہ یہ میرا بھتیجا ہے بلکہ بیوی
سے کہتے تو نے میرے بیٹے کو تو دیا ہی نہیں یعنی وہ اپنے بیٹوں کو بیٹے نہیں سمجھتے تھے بلکہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی حقیقی بیٹا سمجھتے تھے اور وہ بار بار دہراتے جاتے تھے کہ تو نے میرے بیٹے
کو تو دیا ہی نہیں ۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب ماں باپ کی اپنی اولا د زیادہ ہوتی ہے تو
دوسروں کی اولا دان کی نظر میں ہی نہیں جچتی مگر خدا تعالیٰ نے ابو طالب کے دل میں آپ
کے لئے اتنی محبت پیدا کر دی تھی کہ وہ محمد رسول اللہ ﷺ کے مقابلہ میں اپنے بیٹوں کو بیٹے ہی نہیں
سمجھتے تھے۔ یہ بھی الیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَةً کا ہی نمونہ تھا ۔ پس اللہ تعالیٰ رسول
کریم ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَةَ کہ
على
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۱۹
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
اے محمد رسول اللہ ﷺ ! تو یتیم تھا مگر میں نے تیری کفالت کی یا نہ کی اور تیرے تم کو ڈور کیا یا نہ
کیا ؟
پھر آپ بڑے ہوئے اُس وقت یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ آپ کونسا کا روبار کریں ۔ آپ
کے پاس کوئی جائداد نہ تھی جس سے کوئی کاروبار شروع کرتے ، نہ ہی آپ جس چچا کی کفالت
میں تھے ان کے پاس کوئی مال و دولت تھا کہ وہ آپ کو کا روبار کے لئے کچھ رقم دے دیتے ۔ ان
کی تو یہ حالت تھی کہ باہر سے آنے والے لوگ کچھ خدمت کر جاتے تھے اور ان کا گزارہ ہو جاتا
تھا اس لئے وہ آپ کی کچھ مدد نہ کر سکتے تھے ۔ غرض باوجود اس کے کہ آپ کے پاس کا روبار کے
لئے کوئی سامان نہ تھا اور آپ کو کوئی فن بھی نہ آتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی مدد فرمائی اور وہ اس
طرح کہ ایک قافلہ تجارت کے لئے شام کی طرف جا رہا تھا ایک دولت مند عورت نے آپ کو
دیانتدار سمجھتے ہوئے ( کیونکہ آپ امین کے نام سے مشہور تھے ) آپ کو بلایا اور کہا میں آپ
کے سپرد اپنے اموال کرتی ہوں آپ قافلہ کے ساتھ شام کو جائیں اور تجارت کر کے واپس
آئیں میں آپ کو اس اس قدر حصہ دوں گی ۔ لوگ تو دوڑتے پھرتے ہیں اور کبھی کسی کے پاس
جاتے ہیں اور کبھی کسی کے دروازہ پر پہنچتے ہیں کہ نوکری مل جائے لیکن اس دولت مند عورت نے
خود بلا کر آپ کو نوکری دی ۔ اب دیکھو جب آپ کی کمائی کا زمانہ آیا تو کجا یہ حالت کہ لوگ
نوکریوں کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں اور گجا یہ حالت کہ وہ دولت مند عورت آپ کو بلا کر
خود اپنی بہت سی دولت آپ کر سپر د کرتی ہے اور کہتی ہے آپ قافلہ کے ساتھ تجارت کے لئے
جائیں چنانچہ آپ قافلہ کے ساتھ شام کو گئے اور آپ نے ایسی دیانت داری اور محنت سے کام
کیا اور اتنا نفع ہوا کہ پہلے اس عورت کو تجارت میں کبھی اتنا نفع نہ ہوا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ پہلے
وہ اپنے نوکروں کے سپر دسارا کا روبار کرتی تھی اور وہ لوگ دیانت داری سے کام نہ کرتے تھے
مگر آپ نے ایسا انتظام کیا کہ کسی کو نفع کی رقم سے چھونے تک نہ دیا۔ غرض آپ بہت زیادہ نفع
ساتھ تجارت کر کے واپس آئے ۔ اُس وقت آپ کی عمر شادی کے قابل تھی مگر آپ غریب
آدمی تھے اور غریبوں کو لڑکیاں کون دیتا ہے ، غریبوں کو تو غریب گھرانوں سے بھی لڑکیاں نہیں
ملتیں مگر جب آپ تجارت کر کے واپس مکہ پہنچے اور آپ نے تجارت کا سارا نفع اُس عورت کے
کے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲۰
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔
سامنے پیش کیا تو وہ اتنا نفع دیکھ کر حیران رہ گئی اور اُس نے نوکروں سے پوچھا اتنی دولت کس
صلى الله
عروس
طرح نفع میں آگئی ؟ اُنہوں نے کہا بات یہ ہے کہ آپ جب ہمیں تجارت کے لئے بھیجتی تھیں تو
ہم اس میں سے خود بھی کھاتے پیتے تھے مگر محمد(ﷺ) نے تو کسی کو ہاتھ بھی لگانے نہیں دیا نفع نہ
ہوتا تو کیا ہوتا ۔ غرض آپ نے تجارت کا کام اس خوش اسلوبی سے کیا کہ وہ دولت مند عورت
آپ کی ایمانداری کی قائل ہو گئی ۔ وہ بیوہ عورت تھی اور بہت بڑے مال کی مالک تھی ، اُس کے
بہت سے غلام تھے اور نوکر چاکر تھے اِسی لئے اُس کے قافلے دوسرے ملکوں میں جا کر تجارت
کرتے تھے ورنہ دوسرے ملکوں میں قافلہ بھیجنا معمولی بات نہیں وہ اپنی ایک سہیلی کے ساتھ بات
چیت کر رہی تھی کہ سہیلی نے اسے کہا بی بی ! تم ابھی جوان ہو اور بیوہ ہو چکی ہو اور پھر تمہیں ایسا
اچھا دیانت دار اورایماندار خاوند مل سکتا ہے جس کی دیانتداری اور ایمانداری کی مثال سارے
شہر میں نہیں مل سکتی اس لئے تمہیں چاہئے کہ اس کے ساتھ شادی کرلو ۔اس دولت مند عورت نے
اپنی سہیلی کو جواب دیا کہ ہے تو تمہاری بات ٹھیک لیکن اگر یہ بات میرے باپ نے سن لی تو وہ
مجھے جان سے مار ڈالے گا ۔ سہیلی نے کہا تم اس بات کی فکر نہ کرو یہ سب انتظام میں خود کرلوں
گی ۔ چنانچہ اُس نے اِدھر اس کے باپ کو راضی کر لیا اور اُدھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس آئی اور کہا اگر آپ کی شادی ایک دولت مند عورت سے ہو جائے تو کیا آپ پسند کریں
گے؟ آپ نے فرمایا میرے پاس تو کچھ ہے نہیں اس لئے کوئی دولت مند عورت میرے ساتھ
کس طرح شادی کرنے پر رضا مند ہو سکتی ہے۔ اُس نے کہا آپ کے پاس جو چیز ہے اُس کو ہر
عورت ہی پسند کرتی ہے اور وہ ہے آپ کی دیانت امانت اور شرافت اس لئے آپ اس بات کا
فکر نہ کریں کہ آپ کے پاس مال و دولت نہیں ہے آپ کے پاس جو چیز ہے اس کے مقابلہ میں
مال و دولت کیا چیز ہے۔ آپ نے فرمایا اپنے چچا کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتا ۔ اُس
نے کہا اچھا میں آپ کے چچا سے بھی پوچھ لیتی ہوں چنانچہ وہ ابوطالب کے پاس گئی انہوں نے
رضا مندی کا اظہار کیا اور آپ کی شادی ہوگئی ۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
اليس اللهُ بِكَافٍ عبده کہ اے محمد ﷺ! تیرے پاس کا روبار کے لئے کچھ نہ
صلى الله
سلام
تھا مگر ہم نے انتظام کیا یا نہ کیا ؟ اور جب تیری شادی کا موقع آیا تو باوجود اس کے کہ تو غریب تھا

انوار العلوم جلد ۱۹
بتا ہم نے تیری شادی کا انتظام کیا یا نہ کیا ؟
۱۲۱
الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اگر مرد غریب ہو اور عورت امیر ہو تو مرد کو بسا اوقات ذلت اٹھانی
پڑتی ہے۔ ہمارے ایک نانا تھے جن کے گھر نواب لوہارو کی بیٹی تھیں اور وہاں سے ہی اُن کو
اخراجات کے لئے کچھ رقم آ جاتی تھی۔ ہمارے نانا کام تو کرتے تھے اور بیس پچیس روپیہ ماہوار
آمدن بھی ہو جاتی تھی مگر اُن کا دستور تھا کہ سارا دن کام کرتے اور جو رقم آتی اس میں سے
صرف ایک روپیہ ماہوار اپنے اوپر خرچ کرتے تھے، اُسی میں سے کپڑے کی دھلائی اور باقی
ضرورتیں پوری کر لیا کرتے تھے ، کھانے کے لئے اُن کو ایک چپاتی کافی تھی باقی رقم وہ ساری جمع
رکھتے تھے اُن کو اس بات کا بہت زیادہ احساس تھا گھر میں جو کچھ خرچ ہونا ہے یہ بیوی کا مال ہے
مجھے اپنی ضروریات پر یہ روپیہ صرف نہیں کرنا چاہئے ۔ اُن کو چائے پینے کا بہت شوق تھا مگر
چائے میں چھوٹا سا ایک بتاشہ ڈال کر پی جاتی تھے گویا انہوں نے اپنے نفس کو مارا ہوا تھا صرف
اس لئے کہ گھر میں جو کچھ خرچ ہوتا تھا وہ بیوی کا مال تھا۔ اتفاق کی بات ہے کہ کچھ عرصہ کے بعد
اُن کی بیوی کے والد یعنی اُن کے سسر فوت ہو گئے اور بھائیوں نے روپیہ بھجوانا بند کر دیا اس پر
انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ تمہارے والد نے جو رقم مجھے اتنا عرصہ بھیجی تھی اب میں تم کو
با قاعدہ دوں گا ۔ چنانچہ انہوں نے وہ جمع شدہ رقم ساری کی ساری بیوی کو دے دی ۔ اب دیکھو
یہ بات طبیعت پر کتنی گراں گزرتی ہے کہ خاوند غریب ہو اور بیوی امیر ہو اور خاوند بیوی کا مال
کھاتا رہے ۔ مگر جہاں خدا تعالیٰ نے یہ انتظام کیا کہ آپ کی شادی حضرت خدیجہ جیسی امیر
عورت سے ہو گئی وہاں ایک ابتلاء آپ کے لئے یہ بھی تھا کہ حضرت خدیجہ بہت زیادہ امیر تھیں
اور آپ غریب تھے مگر اللہ تعالیٰ نے اس ابتلاء کو اس طرح دُور کیا کہ کچھ عرصہ کے بعد حضرت
خدیجہ کے دل میں یہ احساس پیدا ہوا کہ اتنا خود دار اور نیک خاوند میرے مال کو برداشت نہ
کر سکے گا اس لئے اس نے اپنے دل میں فیصلہ کیا کہ اپنا سارا مال آپ کے حوالے کر دے یہ
سوچ کر حضرت خدیجہ نے ایک دن آپ سے کہا میں ایک عرض کرنا چاہتی ہوں ۔ آپ نے
فرمایا خدیجہ! کیا بات ہے؟ حضرت خدیجہ نے کہا میں چاہتی ہوں کہ اپنا سارا مال و متاع اور
غلام آپ کے سپرد کر دوں ۔ آپ نے فرمایا خدیجہ! کیا تم نے اس بات کو اچھی طرح سوچ سمجھ لیا

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲۲
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
ہے ایسا نہ ہو کہ بعد میں پچھتاؤ ۔ حضرت خدیجہ نے کہا میں نے اچھی طرح اس معاملہ پر غور کر لیا
ہے چاہے کچھ ہو جائے میں اپنا سارا مال آپ کے سپرد کرتی ہوں ۔ آپ نے فرمایا اگر یہ بات
ہے تو پہلا کام میں یہ کرتا ہوں کہ ان سارے غلاموں کو آزاد کرتا ہوں ۔ حضرت خدیجہ نے
خندہ پیشانی سے اس بات کو برداشت کر لیا مگر چونکہ آپ کو تجارت وغیرہ کے معاملہ میں ایک
ساتھی کی بھی ضرورت تھی اس لئے آپ نے جن غلاموں کو آزاد کیا اُن میں سے ایک غلام زید
نے تو کہا آپ نے مجھے آزاد کر دیا ہے مگر آپ کے اخلاق اس قسم کے ہیں کہ میں آپ سے جُدا
نہیں ہونا چاہتا۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آلَيسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اے محمد !
تم اس بات کو برداشت نہ کر سکتے تھے کہ تم اپنی بیوی کے مال پر گزارہ کرو اس لئے ہم
نے تمہارے لئے یہ انتظام کر دیا کہ تمہاری بیوی نے اپنا سارا مال تمہارے قدموں میں لاکر
پھینک دیا۔ پھر آپ کو غلام آزاد کرنے کے بعد ایک ساتھی کی ضرورت تھی اس کے لئے ہم نے
یہ انتظام کیا کہ تم نے جن غلاموں کو آزاد کیا تھا ان میں سے ایک نے کہہ دیا کہ آپ بے شک
مجھے آزاد کر دیں مگر چونکہ آپ کے اخلاق نہایت اعلیٰ درجہ کے ہیں اس لئے میں آپ سے جُدا
ہونا نہیں چاہتا ۔ اس طرح ہم نے تمہارے ساتھی کی ضرورت بھی پوری کر دی ۔ غرض ہم دیکھتے
ہیں کہ کسی طرح قدم بقدم ہر ضرورت کے وقت ، ہر مصیبت کے وقت ، ہر خطرہ کے وقت اور ہر
تکلیف کے وقت اللہ تعالیٰ نے آلَيسَ اللهُ بِكَافٍ عبده کا نمونہ آپ کی
ذات سے اعلیٰ اور ارفع طور پر وابستہ کر کے دکھا دیا فَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ
العظيم
فرموده ۲۵ جون ۱۹۴۷ء
آج میں پھر اسی مضمون کو لیتا ہوں جو کچھ دن ۔ جو کچھ دن ہوئے میں نے شروع کیا تھا وہ مضمون تو
ایسا ہے جس کے بیان کرنے کے لئے صحت کاملہ کا ہونا ضروری ہے کیونکہ مضمون بہت زیادہ
تشریح چاہتا ہے اور مجھے چار پانچ دن سے کان میں تکلیف رہی ہے اب ب ۔ کچھ افاقہ ہے اس لئے
میں نے ارادہ کیا ہے کہ آج اس مضمون کا کچھ حصہ بیان کر دوں ۔ وہ مضمون رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی ساری زندگی میں آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عبدہ کے نظاروں کے متعلق

آج 10 میں سے 10 باقی