رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کہ اَلَیسَ اللّٰہُ بِکَاگٍ عَبدَہُ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲۳
صلى الله رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔
ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ہر نازک موقع پر ، ہر دکھ اور ہر پریشانی کے وقت آپ کے ساتھ
اليس اللهُ بِكَافٍ عبده کا ثبوت دیا۔ ویسے تو یہ ایک ہی آیت ہے مگر یہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہزاروں واقعات اور ہزاروں ایمان افروز نظاروں
کا مجموعہ ہے۔ آپ کے سوانح کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قدم قدم پر ہر
مصیبت کے وقت آپ کے ساتھ آلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده کا معاملہ کیا ۔
قبل ازیں میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی شادی تک کے واقعات بیان کئے تھے
آج میں اس سے آگے یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ جب آپ کی شادی ہو چکی اور کچھ عرصہ کے
بعد آپ کی عمر ایسی حالت کو پہنچ گئی جو روحانی بلوغت کی عمر کہلاتی ہے تو اُس وقت بھی اللہ تعالیٰ
نے ہی آسمان سے آپ کی مدد کی اور آپ کی روحانی پیاس کو بجھانے کا سامان پیدا کیا ۔
یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ بلوغت دو قسم کی ہوتی ہے ایک بلوغت جسمانی ہوتی ہے جو اٹھارہ سے
اکیس سال کی عمر تک ہوتی ہے اور ایک بلوغت عقلی ہوتی ہے جو اٹھارہ سے پچیس سال کی عمر تک
ہوتی ہے لیکن ان دونوں قسموں کے علاوہ بلوغت کی ایک قسم روحانی بھی ہے جس میں انسان
کے تقاضائے طبعی بالغ ہو جاتے ہیں اور انسان اپنے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لئے
ایک خاص لائحہ عمل تجویز کرتا ہے۔ روحانی بلوغت کی عمر کے متعلق قرآن کریم سے اور بزرگوں
کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ چالیس سال کی عمر ہے ۔
ا۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق فرماتا ہے
وَلَمَّا بَلَغَ اشدی کے یعنی جب اپنی بلوغت روحانیہ کو پہنچ گئے ۔ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ مکمل
جوانی یا بلوغت روحانیہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتا ہے حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ
ارْبَعِينَ سَنَةً ل یعنی جب انسان کامل جوانی کو پہنچ گیا اور اُس کی عمر چالیس سال کی ہو گئی ۔ اور
پس بلوغت روحانی چالیس سال کی عمر سے شروع ہوتی ہے وہاں بعض اوقات اللہ تعالیٰ
نے اپنی کسی حکمت اور مصلحت کے ماتحت ایسے انبیاء کو بھی مبعوث فرمایا ہے جن کی عمر چالیس
سال سے کم تھی ۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے جب حضرت یحییٰ کو مبعوث فرمایا اُس وقت ان کی عمر چھبیس
سال تھی اسی طرح حضرت عیسی کی عمر بعثت کے وقت تیس سال تھی لیکن ان دونوں انبیاء کی بعثت

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲۴
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
۔۔۔۔۔۔
چالیس سال سے کم عمر میں ضرورت اور حکمت کے ماتحت ہوئی ۔ حضرت یحییٰ کے متعلق خدا تعالیٰ
العالی
کا
امنشاء یہ تھا کہ ان کو جلدی ہی اُٹھا لیا جائے ان کی بعثت چھبیس سال کی عمر میں ہوئی اور حضرت لیا
عیسی علیہ السلام نے چونکہ بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش میں نکلنا تھا جو ان سے پہلے کسی
زمانہ میں ملک بدر کر دی گئی تھیں اور خدا تعالیٰ نے ان کو افغانستان اور کشمیر وغیرہ کے علاقوں میں
پھیلا دیا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو چالیس سال سے کم عمر میں ہی مبعوث فرمایا تا کہ
آپ پہلے اپنی قوم کے ایک حصہ کو ہدایت دے لیں اور بلوغت حقیقی سے پہلے پہلے بنی اسرائیل کی
گمشدہ بھیڑوں کی تلاش کر لیں ۔ اُس زمانہ میں چونکہ سفر کرنا مشکل تھا نہ ریل تھی ، نہ تاریں تھیں
اور نہ ڈاکخانے تھے اس لئے بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش ایک لمبے وقت کی متقاضی
تھی ۔ اُس زمانہ میں تیز رو سواریاں نہ ہونے کی وجہ سے ایک ملک سے دوسرے ملک تک
پہنچنے میں بعض اوقات سال بلکہ دو دو سال لگ جاتے تھے کیونکہ سمندر کے رستے سے جانا بھی
مشکل تھا اور پہاڑوں کو عبور کرنا بھی مشکل تھا اُس وقت راستے نہایت دشوار گزار ہوتے تھے اس
لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو تیس سال کی عمر میں ہی مبعوث فرما دیا تا کہ آپ پہلے
اپنی قوم کی راہنمائی فرمالیں اور جب آپ بلوغت حقیقی کو پہنچیں تو بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں
کو تلاش کر چکے ہوں ۔ مگر عام طور پر اللہ تعالیٰ کا قانون یہی ہے کہ وہ چالیس سال کی عمر میں ہی
انبیاءکو مبعوث فرماتا ہے۔ چنانچہ حضرت موسیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چالیس سال کی عمر
میں ہی مبعوث ہوئے تھے۔ بہر حال جب آپ اس عمر کے قریب پہنچے تو گردو پیش کے ماحول
نے جو کفر و الحاد سے بھرا پڑا تھا آپ کے دل پر گہرا اثر ڈالا اور آپ کی طبیعت اس سے سخت متنفر
اور بیزار ہوئی ۔ آپ نے جیسا کہ ہر نبی ہی شرک سے پاک ہوتا ہے کبھی شرک نہیں کیا تھا بلکہ
مشرکانہ خیالات بھی آپ کے قریب تک نہ پھٹکے تھے مگر وہ توحید کامل جو شریعت الہیہ کے بغیر
حاصل نہیں ہو سکتی آپ ابھی اُس سے نا واقف تھے اس لئے طبعی طور پر آپ کے دل میں توحید
کامل کی جستجو پیدا ہوئی اور معرفت حقہ اور عرفان نام کی تڑپ آپ کو ستانے لگی ۔ گرد و پیش
کے حالات نے آپ کو اور بھی ابھارا اور آپ ہمہ تن یادِ خدا میں مصروف رہنے کیلئے خویش و
اقارب کو ترک کر کے شہر سے باہر ایک غار میں جسے غار حرا کہتے ہیں تشریف لے جاتے اور کئی

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲۵
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
۔۔۔۔۔۔
کئی دن وہاں عبادت الہی میں مصروف رہتے ۔ جب آپ کا زا دختم ہو جاتا تو آپ واپس مکہ
مکہ
میں تشریف لاتے اور پھر کچھ ستو اور کھجوریں یا سوکھا گوشت وغیرہ ساتھ لے کر عبادت الہی
کے لئے غار حرا میں چلے جاتے ۔ آپ کو اس ریاضت شاقہ سے صرف ایک ہی غرض تھی اور وہ یہ
کہ آپ کو وہ حقیقی راستہ مل جائے جو انسان کو خدا تعالیٰ تک پہنچانے والا ہے ۔ اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ اس وقت آپ کی ایک جاں نثار بیوی موجود تھی مگر وہ اس معاملہ میں آپ کی کوئی مدد نہیں
کر سکتی تھی ، آپ کے گہرے اور وفا دار دوست موجود تھے مگر وہ بھی اس معاملہ میں آپ کی کوئی
مدد کرنے سے قاصر تھے ، آپ کے زمانہ میں بعض مذاہب بھی موجود تھے مگر ان کے پیرو بھی
روحانی سر چشمہ سے دور ہو جانے کی وجہ سے قسم قسم کے مشرکانہ خیالات میں ملوث ہو چکے تھے
۔
کفار مکہ نے تو خانہ کعبہ میں بھی ۳۶۰ بت رکھے ہوئے تھے اور یہودی حضرت عزیر کو ابن اللہ
قرار دے کر مشرک بن رہے تھے اور عیسائی باپ بیٹا اور روح القدس کی خدائی کے دعویدار تھے
غرض جب آپ نے دیکھا کہ اہل مذاہب بھی بگڑ چکے ہیں اور دوست وغیرہ بھی اس بارے میں
ا ا
میری کوئی مدد نہیں کر سکتے تو آپ کو اپنے غیر روحانی ماحول سے اتنا اتنا انقباض پیدا ہوا کہ آپ نے
سے گلی طور پر علیحدہ نہیں ہو سکتا لیکن میرے لئے ضروری ہے کہ میں اس دنیا سے
سمجھا میں ان سے کا
ایک عارضی انقطاع اختیار کروں اور خدائے واحد سے میں وہ راستہ طلب کروں جو انسان کو
خدا تعالیٰ تک پہنچا دینے والا ہو۔ آپ ایسی حالت میں عبادت الہی اور دعاؤں میں مصروف
تھے کہ ایک دن خدا کا فرشتہ آپ پر نازل ہوا اور اُس نے کہا اقرا یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ
وسلم پڑھ ۔ آپ نے فرمایا مَا أَنَا بِقَارِی میں تو پڑھ نہیں سکتا۔ اس پر فرشتہ نے زور سے آپ کو اپنے
سین سے لگا کر بھینچا اورپھر کہاں اترا ۔ آپ نے پھر وہی جواب دیا جو پہلی مرتبہ دیا تھا۔ تب فرشتہ نے
پھر اپنے پورے زور کے ساتھ اپنے سینہ سے لگا کر بھینچا اور کہا اقرأ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ - اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
عَلَّمَ الإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَم 2 یعنی اے اے محمد محمد ! ! ) ( ﷺ ) تو رب کا نام لے کر پڑھ پڑھ جس نے
تمام اشیاء کو پیدا کیا ہے جس نے انسان کو خون کے ایک لوتھڑے سے پیدا کیا ہے ہاں ہم تجھے
پھر کہتے ہیں کہ تو اس کلام کو جو تجھ پر نازل کیا جا رہا ہے لوگوں کو پڑھ کر سنا کیونکہ تیرا رب
عروسه

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲۶
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
بڑا کریم ہے۔ تیرا رب وہ ہے جس نے انسان کو قلم کے ساتھ سکھایا اور اُس نے انسان کو وہ کچھ
بتایا جو وہ پہلے نہیں جانتا تھا ۔
الله
یہ وحی آپ پر پہلے دن نازل ہوئی اور اس میں آپ کو یہ عظیم الشان بشارت دی گئی کہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اب آپ کو ایسے علوم عطا کئے جانے والے ہیں کہ جن کو اس سے پہلے دنیا
میں کوئی انسان نہیں جانتا تھا۔ میں سمجھتا ہوں جس وقت فرشتہ آپ کو یہ آیت سکھا رہا تھا اُس
وقت اللہ تعالی عرش پر بیٹھا آپ سے کہہ رہا ہوگا کہ آليسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
اے محمد ﷺ! بتا کہ میں نے تیری ضرورت کو پورا کیا یا نہیں کیا؟ تیری وفادار بیوی موجود تھی ،
تیرے وفا دار دوست موجود تھے، تجھ سے محبت کرنے والے رشتہ دار موجود تھے مگر اُن میں سے
کسی کی طاقت نہ تھی کہ وہ اس بارہ میں تیری مدد کر سکے، تیرے زمانہ کے مذہبی علماء جو بڑے
بڑے دعوے کر رہے تھے وہ بھی تیری کیا مدد کر سکتے تھے وہ تو گمراہ اور ہدایت سے محروم تھے۔
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! جب دنیا کا کوئی شخص بھی تیری مدد نہ کر سکتا تھا اُس وقت میں نے تیری
ضرورت کو پورا کیا اور پھر میں نے صرف تیری ہی ضرورت کو پورا نہ کیا بلکہ تجھے ساری دنیا کی
ضرورتوں کو پورا کرنے والا بنا دیا۔
پھر جب آپ غار حرا سے دنیا کی ہدایت کا پیغام لے کر باہر آئے تو طبعاً آپ کو یہ فکر ہو گا
کہ خدا نے ہدایت کا سامان تو پیدا کر دیا مگر ایسا نہ ہو میرے عزیز اس ہدایت کا انکار کر کے
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے مورد بن جائیں اور اس بارہ میں آپ کو سب سے زیادہ فکر حضرت
خدیجہ کا ہی ہو سکتا تھا کیونکہ وہ آپ کی بڑی ہی خدمت گزار بیوی تھیں اور آپ کو بھی ان سے
بڑی محبت تھی مگر اللہ تعالیٰ کا احسان دیکھو کہ جب آپ اپنے گھر تشریف لائے اور حضرت خدیجہ
سے اس واقعہ کا ذکر کیا اور ساتھ ہی اس خوف کا اظہار کیا کہ نہ معلوم میں اتنی بڑی ذمہ داری کو
پوری طرح ادا بھی کر سکوں گا یا نہیں تو حضرت خدیجہ جو آپ کی محرم راز تھیں اور جو آپ کی
پاکیزہ خلوت اور جلوت کی گواہ تھیں انکار کرنے کی بجائے فوراً بول اُٹھیں کہ گلا وَاللهِ مَا
يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِى
الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ ، یعنی خدا کی قسم ! اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲۷
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
گا کیونکہ آپ وہ ہیں جو صلہ رحمی کرتے ہیں ، مصیبت زدہ لوگوں کے بوجھ بٹاتے ہیں اور وہ
اخلاق فاضلہ جو دنیا سے معدوم ہو ہو چکے ہیں ان کو از سر سرنو نو قائم کر کر رہے ہیں اور مہمانوں کی
مہمان نوازی کرتے ہیں اگر کوئی شخص محض ظلم کی وجہ سے کسی مصیبت میں گرفتار ہو جائے تو آپ
اُس کی اعانت فرماتے ہیں کیا ایسے بلند کردار کا مالک انسان بھی کبھی ضائع ہو سکتا ہے ۔ یہ وہ
گواہی تھی جو حضرت خدیجہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ابتدائی چالیس سالہ زندگی کے
متعلق دی اور جس میں آپ نے یہ حقیقت واضح کی کہ آپ کی پہلی زندگی اس طرح گذری ہے
کہ آپ نے خدا تعالیٰ کے رستہ میں کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور ہر موقع پر آپ نے
خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ آپ تو خدا تعالیٰ کے ساتھ
وفاداری کریں اور خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ وفاداری نہ کرے۔ یہ تو خدا تعالیٰ کی شان سے بعید
ہے کہ جو شخص اس کے ساتھ وفاداری کرے وہ وفاداری کرے وہ اُس کو چھوڑ دے آپ ضرور کا ر دے آپ ضرور کامیاب ہوں گے ۔
پس آپ کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ الفاظ کہہ کر حضرت خدیجہ نے یوں تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی تھی مگر ان الفاظ سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ سب سے پہلے آپ پر
ایمان لانے والی حضرت خدیجہ ہی تھیں ۔ ان کے الفاظ تو آپ کی تسلی دلانے کے لئے تھے مگر
اس کے معنی یہ تھے کہ یا رَسُولَ الله! میں آپ پر ایمان لاتی ہوں اور جو تعلیم آپ کو خدا تعالیٰ کی
طرف سے دی گئی ہے اُس کو بالکل سچ اور صحیح تسلیم کرتی ہوں اور اس میں مجھے ذرہ بھر بھی شبہ نہیں
ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ سے مانگنے پر ایک مددگار ملا تھا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی شان دیکھو کہ آپ کو بن مانگے مددگار مل گیا یعنی آپ کی وہ بیوی جس کے ساتھ آپ
کو بے حد محبت تھی سب سے پہلے آپ پر ایمان لے آئی چونکہ ہر شخص کا مذہب اور عقیدہ آزاد
ہوتا ہے اور کوئی کسی کو جبراً منوا نہیں سکتا اس لئے ممکن تھا کہ جب آپ نے حضرت خدیجہ سے
خدا تعالیٰ کی پہلی وحی کا ذکر کیا تو وہ آپ کا ساتھ نہ دیتیں اور کہہ دیتیں کہ میں ابھی سوچ سمجھ کر
کوئی قدم اُٹھاؤں گی لیکن نہیں حضرت خدیجہ نے بلا تامل بلا توقف اور بلا پس و پیش آپ کے
دعوی کی تائید کی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فکر کہ ممکن ہے خدیجہ مجھ پر ایمان نہ لائے
جاتا رہا اور سب سے پہلے ایمان لانے والی حضرت خدیجہ ہی ہوئیں ۔ اُس وقت خدا تعالٰی عرش

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲۸
الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
پر بیٹھا کہہ رہا تھا تھا اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اے محمد ﷺ! صلى الله تجھے خدیجہ کے ساتھ
پیار تھا اور محبت تھی اور تیرے دل میں یہ خیال تھا کہ کہیں خدیجہ تجھے چھوڑ نہ دے اور تو اس فکر
میں تھا کہ خدیجہ مجھ پر ایمان لاتی ہے یا نہیں مگر کیا ہم نے تیری ضرورت کو پورا کیا یا نہ کیا ؟
اس کے بعد جب آپ کے گھر میں خدا تعالیٰ کی وحی کے متعلق باتیں ہوئیں تو زید بن
حارث غلام جو آپ کے گھر میں رہتا تھا آگے بڑھا اور اس نے کہا یا رَسُولَ الله! میں آپ پر
ایمان لاتا ہوں ۔ اس کے بعد حضرت علیؓ جن کی عمر اس وقت گیارہ سال کی تھی اور وہ ابھی بالکل
بچہ ہی تھے اور وہ دروازہ کے ساتھ کھڑے ہو کر اس گفتگو کو سن رہے تھے جو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اور حضرت خدیجہ کے درمیان درمیان ہو ہو رہی رہی تھی تھی ، ، جس جب انہوں نے نے یہ یہ سنا کہ خدا کا پیغام آیا آیا ۔ ہے تو
وہ علی جو ایک ہونہار اور ہوشیار بچہ تھا، وہ علیؓ جس کے اندر نیکی تھی ، وہ علی جس کے نیکی کے
جذبات جوش مارتے رہتے تھے مگر نشو و نما نہ پاسکے تھے ، وہ علی جس کے احساسات بہت بلند تھے
مگر ابھی تک سینے کے اندر دبے ہوئے تھے اور وہ علی جس کے اندر اللہ تعالیٰ نے قبولیت کا مادہ
ودیعت کیا تھا مگر ابھی تک اسے کوئی موقع نہ مل سکا تھا اس نے جب دیکھا کہ اب میرے جذبات
کے اُبھرنے کا وقت آ گیا ہے ، اس نے جب دیکھا کہ اب میرے احساسات کے نشوونما کا
موقع آ گیا ہے ، اس نے جب دیکھا کہ اب خدا مجھے اپنی طرف بلا رہا ہے تو وہ بچہ سا علی
اپنے درد سے معمور سینے کے ساتھ لجاتا اور شرماتا ہوا آگے بڑھا اور اُس نے عرض کیا کہ
يَا رَسُولَ الله! جس بات پر میری بچی ایمان لائی ہے اور جس بات پر زید ایمان لایا ہے اُس پر
میں بھی ایمان لاتا ہوں ۔
اس کے آگے چل کر دوستوں کا مقام آتا ہے ۔ آپ کے قریب ترین دوست حضرت ابو بکر
تھے آپ کے باقی دوست اگر اس موقع پر آپ کو چھوڑ کر جاتے تو آپ کو ذرا بھی قلق نہ ہو سکتا تھا
لیکن اگر حضرت ابوبکر آپ کو چھوڑ جاتے تو آپ کو انتہائی رنج اور دُکھ ہوتا کیونکہ ان کے اندر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نیکی اور تقویٰ کی بُو آتی تھی اس لئے آپ کے دل میں بہت زیادہ
احساس تھا کہ دیکھئے ابو بکر اس موقع پر کیا قدم اُٹھاتا ہے ۔ حضرت ابوبکر اس زمانہ میں پھیری کر
کے سامان بیچا کرتے تھے اور جس دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی الہی کا اعلان فرمایا

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۲۹
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔
صلى
اُسی دن دو پہر کو حضرت ابو بکر پھیری سے واپس آئے۔ ان کی واپسی تک یہ خبر سارے شہر میں
سرعت کے ساتھ پھیل چکی تھی دشمن تو ایسی باتوں کو آن کی آن میں اُڑا دیتے ہیں۔ سارے شہر
میں اس کے ہو تھا پیا تعلق چہ میگوئیاں ہورہی تھیں کوئی کہتا تھ محمد ﷺ پاگل ہو گیا ہے، کوئی کہتا تھا وہ اپنی
عزت بڑھانا چاہتا ہے، اسی طرح جو کچھ کسی کے منہ میں آتا تھا کہہ دیتا تھا غرض یہ خبر آگ کی
طرح سارے شہر میں پھیل چکی تھی۔ ایک نے دوسرے سے ذکر کیا اور دوسرے نے تیسرے سے
کہا ہر گھر میں یہی باتیں ہو رہی تھیں حضرت ابو بکر جب دو پہر کے وقت تجارت سے واپس آئے
اور مکہ میں پہنچے تو چونکہ شدت کی گرمی تھی اس لئے شہر کے ایک کنارے پر اپنے ایک دوست کے
گھر میں پہنچے تا کہ ذر استالیں ۔ انہوں نے اپنی گٹھڑی اُتاری اور پانی وغیرہ پی کر چادراً تا ر کر
لیٹنے ہی لگے تھے کہ اُن کے دوست کی بیوی سے نہ رہا گیا اور اُس نے کہا ہائے ہائے ! اس
بے چارے کا دوست پاگل ہو گیا ہے ۔ حضرت ابوبکر لیٹتے لیٹتے اٹھ کر کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے
کس کا دوست؟ اُس عورت نے کہا تمہارا دوست محمد پاگل ہو گیا ہے ۔ حضرت ابوبکر نے پوچھا
تمہیں کس طرح معلوم ہوا کہ وہ پاگل ہو گیا ہے؟ وہ عورت کہنے لگی وہ کہتا ہے خدا کے فرشتے مجھ
پر نازل ہوتے ہیں اور خدا مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے ۔ یہ سن کر حضرت ابوبکر اُسی وقت وہاں سے
چل پڑے اور سیدھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر پہنچے اور دروازہ پر دستک دی۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز سے پہچان لیا کہ ابو بکر آئے ہیں ۔ آپ نے خیال کیا کہ
ایسا نہ ہو کہ میرے یکدم بتا دینے سے ابو ابو بکرے کو ٹھوکر لگ جائے جائے کیونکہ حضرت ابوبکر ابو بکر آپ ۔ کے
نہایت قدیمی دوست تھے آپ نے جب دروازہ کھولا تو آ روازہ کھولا تو آپ کے چہرے پر گھبراہٹ ۔ پر گھبراہٹ کے آثار
تھے حضرت ابو بکر نے جب آپ کی یہ حالت دیکھی تو پوچھا کیا یہ بات سچ ہے کہ آپ پر خدا کا
فرشتہ نازل ہوا ہے ہے اور خدا تعالیٰ آپ سے ہمکلام ہوا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ
اس خوف سے کہ ابو بکر کو ٹھوکر نہ لگ جائے جلدی کوئی بات بتانے میں متامل تھے اس لئے آپ
نے فرمایا ابوبکر ! پہلے ذرا سن تو لو۔ بات یہ ہے کہ حضرت ابو بکڑ نے عرض کیا میں اور کوئی
بات سننا نہیں چاہتا میں تو یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ پر خدا کے فرشتے اُترے شتے اُترے ہیں یا نہیں ؟ اس
پر آپ نے فرمایا ۔ ابوبکر ! ذرا میری بات تو سن لو۔ یہ دیکھ کر حضرت ابو بکر نے کہا میں آپ کو

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳۰
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
خدا کی قسم دیتا ہوں کہ آپ کوئی بات نہ کریں بلکہ مجھے یہ بتائیں کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے کہا
ہے کہ خدا آپ کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ آپ نے فرمایا ہاں ۔ یہ سنتے ہی حضرت ابو بکر نے کہا
يَا رَسُولَ الله ! میں آپ پر ایمان لاتا ہوں اور پھر کہا يَا رَسُولَ الله ! کیا آپ دلیلیں دے کر
میرے ایمان کو کمزور کرنے لگے تھے۔ اے
اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا تھا کہ میں ابو بکر کو دلائل دے کر
منواؤں گا مگر خدا تعالیٰ عرش پر بیٹھا یہ نظارہ دیکھ رہا تھا اور کہہ رہا تھا
الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده اے محمد ! ( ع ) ابوبکر کو تیری دلیلوں کی ضرورت
نہیں رہی ہم نے خود اس کو دلیلیں دے دی ہوئی ہیں اور وہ جس درجہ اور رتبہ کا مستحق ہے ہم خود
اُس کو کھینچ کر اس کی طرف لے آئیں گے۔ اب دیکھو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد کا یہ کیا شاندار
نظارہ ہے۔ حضرت موسیٰ تو مانگ کر ایک مدد گار لیتے ہیں مگر محمد رسول ا رسول اللہ ﷺ کو خدا تعالیٰ چند
منٹوں کے اندر اندر چا ر وفا دار دے دیتا ہے ۔
صلى الله
آپ کی اور حضرت موسیٰ کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہتے کہیں کوئی بادشاہ سیر کو جا رہا تھا کہ
اس نے رستہ میں دیکھا کہ ایک بڑھا جس کی عمر اسی یا نوے سال کی ہے ایک درخت لگا رہا ہے
اور وہ درخت کوئی اس قسم کا تھا جو بہت لمبے عرصہ کے بعد پھل دیتا تھا بادشاہ نے سواری کو روک
کر بڑھے کو بلایا اور کہا بوڑھے میاں ! یہ درخت جو تم لگا رہے ہو یہ تو بہت لمبے عرصے کے بعد
پھل دیتا ہے اس سے تم کیا فائدہ اُٹھا سکتے ہو؟ بڑھا کہنے گا بادشاہ سلامت ! بات یہ ہے کہ
ہمارے باپ دادا نے درخت لگائے جن کے پھل ہم نے کھائے اب ہم درخت لگا ئیں گے جن
سے آئندہ آنے والے پھل کھائیں گے اگر ہمارے باپ دادا بھی یہی خیال کرتے کہ ہم ان
درختوں کا پھل نہیں کھا سکیں گے اور وہ درخت نہ لگاتے تو ہم پھل کیسے کھاتے اس لئے بادشاہ
سلامت ! یہ سلسلہ تو اسی طرح چلا آتا ہے کہ لگا تا کوئی ہے اور کھا تا کوئی ہے۔ بادشاہ نے یہ سن کر
بڑھے کی عقل کی داد دیتے ہوئے کہا ”زہ، جس کا مطلب یہ تھا کہ کیا خوب بات کہی ہے اور
بادشاہ نے اپنے خزانچی کو یہ حکم دے رکھا تھا کہ جب میں کسی بات پر خوش ہو کر زہ کہوں تو اُسے
یکدم تین ہزار درہم کی تھیلی دے دیا کرو اس لئے جب بادشاہ نے کہا زہ تو خزانچی نے بڑھے کو
دو

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳۱
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔
ایک تھیلی تین ہزار درہم کی دے دی ۔ بڑھے نے تھیلی ہاتھ میں لے کر کہا بادشاہ سلامت ! آپ
تو کہتے تھے کہ تو اس درخت کا پھل نہیں کھا سکے گا مگر دیکھئے اور لوگوں کے درخت تو دیر کے بعد
پھل دیتے ہیں اور میرے درخت نے لگاتے لگاتے ہی پھل دے دیا۔ اس پر بادشاہ نے پھر
خوش ہو کر کہا زہ اور خزانچی نے پھر تھیلی تین ہزار کی بڑھے کو دے دی ۔ بڑھے نے دوسری تھیلی
لے کر کہا بادشاہ سلامت ! لوگوں کے درخت تو سال میں ایک بار پھل دیتے ہیں مگر میرے
درخت نے لگاتے لگاتے دو دفعہ پھل دے دیا۔ بادشاہ نے پھر خوش ہو کر کہا زہ اور تیسری تھیلی
بھی بڑھے کو دے دی گئی ۔ اس پر بادشاہ نے ہمراہیوں سے کہا چلو جلدی یہاں سے نکل چلو ورنہ
یہ بڑھا تو ہمارا خزانہ خالی کر دے گا ۔ پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وہی معاملہ ہوا
جو اس بڑھے کے ساتھ ہوا تھا ۔ حضرت موسیٰ کے دل میں تو وہ شبہ پیدا ہوا جو بادشاہ کے دل میں
پیدا ہوا تھا کہ یہ درخت کب پھل دے گا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امید کی وہ حالت تھی
جو اس بڑھے کی تھی کہ ادھر آپ پر خدا تعالیٰ کا کلام نازل ہوتا ہے اُدھر آپ کو نقد به نقد چار پھل
مل جاتے ہیں ۔ ایک حضرت خدیجہ آپ کی بیوی ایک زید آپ کا غلام ، ایک حضرت علی آپ
کے بھائی اور ایک حضرت ابوبکر آپ کے وفادار دوست ۔ گویا یکدم آپ کے چاروں کو نے
محفوظ ہو جاتے ہیں اور تھوڑی سی دیر میں آپ کے ارد گرد جاں نثاروں ، وفاداروں اور محبت
کرنے والوں کی ایک چھوٹی سی جماعت پیدا ہو جاتی ہے۔ اب دیکھو حضرت خدیجہ کو کس نے
تبلیغ کی تھی ؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ابھی ڈر ہی رہے تھے کہ کہیں میری بیوی میرے
دعوی کا انکار نہ کر دے مگر خدیجہ کہتی ہیں میں آپ پر ایمان ایمان لاتی ہوں ، زید کہتا ہے میں آپ پر
ایمان لاتا ہوں ، علی کہتے ہیں میں آپ پر ایمان لاتا ہوں اور ابو بکر کہتے ہیں میں آپ پر ایمان
لاتا ہوں یہ ایمان لانے والے کوئی معمولی آدمی نہ تھے بلکہ ان میں سے ہر شخص درخشندہ اور
تابندہ ستارہ تھا۔ وہ زمین پر پیدا ہوئے تھے مگر خدا تعالیٰ نے اُن کے نام آسمان پر فرشتوں کی
فہرست میں لکھے ہوئے تھے ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ حضرت خدیجہ پڑھی ہوئی تھیں مگر حضرت خدیجہ
نے جو قربانی اسلام کے لئے کی کیا کوئی جاہل عورت ایسا کر سکتی ہے؟ اسی طرح حضرت زید نے
جو قربانیاں اسلام کے لئے کیں وہ بھی اَظْهَرُ مِنَ الشَّمْسِ ہیں۔ اس طرح حضرت علی کو جو

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳۲
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
مرتبہ حاصل ہوا اور خدا تعالیٰ نے ان کو جو علم اور فہم عطا کیا وہ اس قد راعلیٰ تھا کہ آج تک یورپ
کے مورخین اُن کی عقل سمجھ ، تقویٰ اور طہارت کی تعریف کرتے ہیں ۔ ایمان لانے کے وقت
بے شک وہ بچہ تھے مگر اُن کے اندر قابلیت کا مادہ اور جو ہر موجود تھا جسے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی محبت نے اور بھی چار چاند لگا دیئے ۔ اسی طرح حضرت ابوبکر کو جوڑ تبہ حاصل ہوا اور
انہوں نے اسلام کے لئے جو قربانیاں کیں ان سے اہلِ اسلام تو ایک طرف ، یورپین اور امریکی
لوگ بھی واقف ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ عیسائی مستشرقین اور دوسرے متعصب مؤرخین اپنی
کتابوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تو کئی قسم کے حملے کر جاتے ہیں لیکن حضرت ابو بکر
کے متعلق وہ کہتے ہیں کہ ابو بکر ایسا نہ تھا ۔ گویا جو دشمن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرنے
سے نہیں رکتے وہ ابو بکر کو نشانہ نہیں بناتے ۔ پس حضرت ابوبکر کوئی معمولی درجہ کے انسان نہ
تھے ان کے تقوی اور اخلاص کا یہ عالم تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بغیر کسی دلیل کے
ایمان لے آئے تھے۔ انہوں نے رسول کریم ﷺ کی زبانی صرف یہ معلوم ہونے پر کہ آپ پر
خدا کے فرشتے اُترتے ہیں بغیر کسی حیل و حجت کے آپ کے دعوی کی تصدیق کی اور بغیر کسی وقفہ
کے آپ پر ایمان لے آئے ۔ وہ اپنے اندر ایسی قابلیت اور ایسے جو ہر رکھتے تھے جن کی مثال
دنیا کی تاریخ پیش ہی نہیں کر سکتی ۔ پس یہ ثبوت ہے آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَةً
کی سچائی کا۔
اب ایک اور مرحلہ شروع ہوتا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ اسلام شروع
کی تو کفار مکہ نے آپ کی سخت مخالفت کی اور انہوں نے سمجھا کہ محمد ﷺ کی باتیں صرف چند دن
کی باتیں ہیں جب لوگ اس کے پیچھے ہی نہ چلیں گے تو یہ خود بخود درست ہو جائے گا۔ کوئی کہتا
تھا اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے کچھ دنوں کے بعد جب اس کا دماغ ٹھیک ہو جائے گا تو یہ خود ہی
کہہ دے گا کہ میں غلطی کر رہا تھا مگر جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے دوست اور ان کے
رشتہ دار خود ایک ایک، دو دو کر کے ان کو چھوڑ کر محمد رسول اللہ پر ایمان لا رہے ہیں اور ان میں
ایسے لوگ جنہیں مکہ کا کلیجہ کہنا بجا ہوگا اُن کو چھوڑ کر آپ کے ساتھ ہو رہے ہیں اور بڑے بڑے
صلى الله ۔
س
خاندانوں کے نوجوان جن پر ان لوگوں کو بہت بڑی امید میں تھیں اور وہ کہتے تھے کہ یہ محمد ﷺ کا

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳۳
صلی
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
مقابلہ کریں گے وہ اُن کو چھوڑتے جارہے ہیں تو اُن کو فکر پیدا ہوئی کہ یہ بات جسے ہم معمولی
سمجھتے تھے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے آخر انہوں نے مشورہ کیا کہ اب ان مسلمانوں کو ڈنڈے
و
کے ساتھ سیدھا کرنا چاہئے ۔ جیسے ہمارے ہاں زمیندار پنجابی زبان میں کہتے ہیں کہ میں تینوں
ڈنڈے نال سیدھا کر انگا، یعنی اب میں تمہیں ڈنڈے کے ساتھ سیدھا کر دوں گا اسی طرح مکہ
والوں نے بھی کہا کہ اب ہم مسلمانوں کو ڈنڈے کے ساتھ ٹھیک کریں گے۔ چنانچہ انہوں نے
مسلمانوں پر ظلم کرنے شروع نے شروع کر دیئے ۔ ظلم کے وقت کسی جماعت کے امام یا لیڈر کی جو حالت
ہوتی ہے وہ نہایت عجیب ہوتی ہے۔ جب کوئی خطرہ اور سختی کا وقت آتا ہے تو امام کے دل میں
طرح طرح کے وساوس پیدا ہوتے ہیں کہ کہیں میرے پیر سختی کو برداشت نہ کرتے ہوئے
کمزوری نہ دکھا جائیں ۔ میں بھی ایک جماعت کا امام ہوں مجھے ذاتی تجربہ ہے کہ امام کے لئے
سب سے بڑا خطرہ یہ ہوتا ہے کہ اُس کی جماعت عین موقع پر کمزوری نہ دکھا جائے جہاں تک خدا
کے خانہ کا تعلق ہے وہ سمجھتا ہے کہ خدا ہماری مدد کرے گا لیکن جب وہ بندوں کے خانہ کے متعلق
سوچتا ہے تو وہ ڈرتا ہے کہ کہیں یہ لوگ کسی قسم کی کمزوری نہ دکھا جائیں ۔ پس سب سے بڑا خطرہ
کسی جماعت کے امام کو نازک موقع پر اپنی جماعت یا پیروؤں کے کمزوری دکھا جانے کے متعلق
ہوتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے مالی لحاظ سے کمزور تھے اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ آپ پر ایمان لانے والے نوجوانوں میں سے بہت سے ایسے بھی تھے جو بڑے بڑے
خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور بڑے بڑے رؤساء کے بیٹے تھے مگر چونکہ وہ خود جائدادوں
کے مالک نہ تھے اس لئے ان کو مالی لحاظ سے کمزور کہنا ہی درست ہوگا چنانچہ حضرت طلحہ اور
حضرت زبیر با وجود رؤساء کے بیٹے ہونے کے ماریں کھاتے تھے۔ حضرت زبیر کا ظالم چا ان کو
چٹائی میں لپیٹ کر اُن کے ناک میں آگ کا دھواں دیا کرتا تھا اور کہتا تھا کہ تم اسلام سے باز
آ جاؤ مگر وہ جوانمرد بڑی خوشی کے ساتھ اس تکلیف کو برداشت کرتے اور کہتے کہ جب صداقت
مجھ پر واضح ہو چکی ہے تو میں اس سے کس طرح انکار کر سکتا ہوں ۔ اسی طرح حضرت عثمان گو
مرفه الحال آدمی تھے لیکن اُن کے چچا حکم بن ابی عاص نے ان کو رسیوں سے جکڑ کر پیٹا اور کہا تم
محمد کے پاس نہ جایا کرو مگر انہوں نے کہا چا! تم جتنا مرضی ہے مارلو میں صداقت کے اظہار سے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳۴
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
۔۔۔۔۔
باز نہیں رہ سکتا ۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں میں بعض غلام بھی
تھے اور غلاموں کے متعلق مکہ والوں کا قانون یہ تھا کہ مالک کو اپنے غلام پر پورا حق حاصل ہے وہ
چاہے اسے مارے یا پیٹے یا قتل کر دے یا بھوکا رکھے یا پیاسا رکھے مالک کو حق حاصل تھا کہ وہ
اپنے غلام کے ساتھ جو چاہے سلوک کرے اور جس طرح ایک مالک کو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ
جس طرح چاہے اپنے بیل کو جوتے وہ شام کو جوت لے یا صبح کو، دو پہر کو جوت لے یا آدھی
رات کے وقت یا وہ اپنے اونٹ سے جس طرح چاہے کام لے اور اپنے گھوڑے پر جس وقت
اور جس طرح چاہے سواری کرے اسی طرح غلاموں کے متعلق مکہ والوں کا قانون تھا کہ جب
اور جس طرح مالک چاہیں اپنے غلاموں کے ساتھ سلوک کر سکتے ہیں ۔ چنانچہ جو غلام رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اُن کے مالکوں نے اُنہیں طرح طرح کی سزائیں دیں قسم قسم
کی اذیتیں دیں اور انواع و اقسام کے دُکھ دیئے ۔ آپ جب ان مظالم کو دیکھتے تو آپ کے
دل میں درد پیدا ہوتا تھا مگر مکہ کے قانون کے مطابق آپ اُن کی کوئی مدد نہ کر سکتے تھے۔ آپ پر
ان مظالم کو دیکھ کر بڑا اثر ہوتا تھا اور ہونا چاہئے تھا کہ ان مظالم کی وجہ ۔ وجہ سے اور مصائب اور شدائد
کی وجہ سے وہ لوگ کسی قسم کی کمزوری نہ دکھا جائیں ۔ اور بجائے اس کے کہ وہ ایمان پر قائم رہ
کر خدا تعالیٰ کے انعامات کے وارث ہوں اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے مورد ہوں اُس کے
غضب کے مورد نہ بن جائیں ۔ ان غلاموں میں سے ایک حضرت بلال بھی تھے ان کی زبان
صاف نہ تھی اس لئے جب وہ اذان دیتے تھے تو بجائے اَشْهَدُ کے اَسْهَدُ کہتے تھے جب وہ
نئے نئے مدینہ میں گئے اور انہوں نے اذان کہی اور اَشْهَدُ کی بجائے اسهَدُ کہا تو مدینہ کے
لوگ جن کو اُن کی قربانیوں کا علم نہ تھا ہنس پڑے اُن کے نزدیک بلال تو صرف ایک حبشی غلام تھا
مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ بلال عرش پر کن انعامات کا مستحق قرار پا چکا ہے۔
ایک دن مدینہ کے لوگ بیٹھے آپس میں بلال کے اَسْهَد کہنے کے متعلق باتیں کر رہے تھے
اور ہنس رہے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ بلال کے اسهَدُ کہنے پر ہنستے ہو
مگر خدا تعالی عرش پر بلال کے اَسهَدُ کو پیار کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ غرض جب مکہ کے کفار نے
مسلمانوں پر اور بالخصوص غلاموں پر مظالم ڈھانے شروع کئے تو حضرت بلال کا مالک عین دو پہر

·

آج 10 میں سے 10 باقی