رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کہ اَلَیسَ اللّٰہُ بِکَاگٍ عَبدَہُ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں
انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵۹
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
آپ کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجا بلکہ یونس بن متی پر ایمان لانے والا ایک شخص آپ کو دے دیا
اور اس نے آپ کو ہی انگور نہ کھلائے بلکہ خود بھی آپ سے روحانی انگور کھا کر واپس ہوا ۔ اُس
وقت عرش پر خدا تعالیٰ کہہ رہا تھا آلَيسَ اللهُ بِكَافٍ عبده اے محمد ! تو یہ خیال
کر رہا تھا کہ اس سفر میں توحید کے ماننے والوں میں اضافہ نہیں ہوا مگر کیا ہم نے تجھے ایک مخلص
اور با وفا آدمی دیا یا نہیں دیا۔
اس کے بعد ایک اور شاندار نظارہ ہمیں نظر آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس باغ
میں تھوڑی دیر تک آرام فرمانے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے اور نخلہ میں پہنچے جو مکہ سے ایک
منزل کے فاصلہ پر واقع ہے۔ وہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد آپ نے مکہ جانے کا ارادہ
کیا مگر مکہ والوں کا یہ قانون تھا کہ ایک دفعہ جو شخص شہر کو چھوڑ جاتا تھا اُس کے شہریت کے حقوق
بھی جاتے رہتے تھے۔ یعنی جب تک کوئی شخص ملکہ کو چھوڑ کر نہیں جاتا تھا اسے سیٹزن (Citizen)
یعنی شہریت کے حقوق حاصل ہوتے تھے مگر شہر کو ایک دفعہ چھوڑ جانے کے بعد جبکہ شہر کے لوگ
اس سے ناراض ہوں اُس کے وہ حقوق چھن جاتے تھے اور دوبارہ اُس شہر میں آنے پر وہ حقوق
اُسے اس وقت تک نہ مل سکتے تھے جب تک قانون اُسے اِس کی اجازت نہ دے اور وہ قانون
یہ تھا کہ شہر کا کوئی رئیس اُسے اپنی حفاظت میں لے لے ۔ چنانچہ آپ نے اس قانون پر عمل کیا
اور حضرت زید کو مکہ کے ایک رئیس مطعم بن عدی کے پاس بھیجا اور کہلا بھیجا کہ میں مکہ میں
دوبارہ داخل ہونا چاہتا ہوں کیا تم اس کام میں میری مدد کر سکتے ہو؟ آپ نے کسی ایسے شخص کو
پیغام نہ بھیجا جو مخالفت میں پُر جوش نہ تھا بلکہ اس شخص کو پیغام بھیجا جو اسلام کا اشد ترین مخالف تھا
اگر کوئی مرنجان مرنج آدمی ہوتا تو لوگ سمجھتے کہ وہ نرم دل آدمی تھا اس لئے اس نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی حفاظت میں لے کر مکہ میں داخل کر لیا مگر مطعم بن عدی اسلام کا سخت
مخالف تھا مگر ساتھ ہی یہ بات بھی تھی کہ ایسے حالات میں پناہ دینے سے انکار کرنا شرفائے عرب
کی فطرت کے خلاف تھا چنا خلاف تھا چنانچہ جب حضرت زید نے مطعم بن عدی سے کہا کہ رسول کریم ریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے تمہاری طرف پیغام بھیجا ہے کہ کیا تم مجھے اپنی حفاظت میں لے کر مجھے شہری حقوق
دلا سکتے ہو؟ تو وہ بلا حیل و حجت کھڑا ہو گیا اور اس نے اپنے تمام بیٹوں کو جمع کیا اور وہ سب مسلح
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۶۰
صلی
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
ہو کر خانہ کعبہ کے پاس کھڑے ہو گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہلا بھیجا کہ آپ
آ جائیں ۔ آپ تشریف لائے اور پہلے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور پھر وہاں سے مطعم بن عدی اور
اس کے بیٹوں کی تلواروں کے سایہ میں اپنے گھر میں داخل ہو گئے ۔ اس موقع پر مطعم بن عدی
صلى الله
نے اپنے بیٹوں سے کہا یا درکھو جب تک تمہارے جسموں کے ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جا ئیں محمد ﷺ کو
کسی قسم کی گزند نہ پہنچنے پائے ساتھ ہی اُس نے مکہ میں اعلان کر دیا کہ میں محمد ﷺ کو شہری حقوق
دیتا ہوں پس جس وقت شہری حقوق کا سوال آیا اور مکہ والے نہ چاہتے تھے کہ آپ دوبارہ شہر
میں داخل ہوں اُس وقت خدا تعالیٰ نے ایک شدید ترین دشمن کے ذریعہ آپ کو مکہ میں داخل کیا
اور بتا دیا کہ آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اپنے
بندے کے لئے کافی نہیں ہوں ؟
۵
الزمر : ۳۷
الفضل ۲۳ را گست ۵ ، ۷، ۸، ۹ ، ۱۳ ، ۱۴ ، ۱۶ ، ۱۷ ، ۱۸ نومبر ۱۹۶۱ء )
تذکره صفحه ۲۵ ۔ ایڈیشن چهارم
زبور باب ۱۱۸ آیت ۲۲۔ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پورہ ۱۸۷ء
جلد ا صفحه ۱۷۱ تا ۱۷۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
سیرت ابن هشام
سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۲۰۰-۲۰۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
ك القصص : ۱۵
الاحقاف : ١٦
۱۶
العلق : ۲ تا ۶
بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي (الخ)
ا سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۲۶۲ تا ۲۶۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ ء
سیرت ابن هشام جلد ۱ صفحہ ۲۶۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۳۳۹ ۳۴۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
بخاری کتاب مناقب الانصار باب هجرة النبي الله و اصحابه (الخ)
۱۵ سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۳۱۱-۳۱۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۶۱
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
کا طه: ۱۵
السيرة الحلبية الجزء الاول صفحہ ۳۶۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء
19 سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۲۸۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
٢٠ السيرة الحلبية جلد ا صفحه ۳۸۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۶، ۱۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۲۲ مسلم كتاب الجهاد باب مالقى النبى صلى الله عليه وسلم من اذى (الخ)
۲۳ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۶۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۲۴ اسد الغابة جلد ۲ صفحه ۳۷۲ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ
۲۵
۲۶
طبقات ابن سعد جلد ا صفحه ۲۱۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء