رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کہ اَلَیسَ اللّٰہُ بِکَاگٍ عَبدَہُ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۷
صلى الله رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
سے یہی ایک میرا چا تھا اور یہ رشتہ مروت بھی آج ٹوٹتا نظر آ رہا ہے مگر جس وقت آپ
یہ خیال فرما رہے تھے کہ وفا ، محبت اور مروت کا یہ رشتہ آج ٹوٹ رہا ہے اُس وقت اللہ
تعالی عرش پر کہہ رہا تھا آلَيسَ اللهُ بِكَافٍ عبده اے محمد ! کیا ہم اپنے بندے
کے لئے کافی نہیں ہیں؟ دشمنوں نے بے شک اپنا پورا زور لگا دیا ہے کہ یہ رشتہ ٹوٹ جائے ،
انہوں نے بے شک اپنی طرف سے پوری کوششیں کی ہیں کہ یہ رشتہ محبت قطع ہو جائے مگر اے محمد !
ہم اس رشتے کو کبھی ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے ابو طالب کے دل کو نرم کر دیا اور
وہ ابوطالب جسے قوم کی سرداری کو عزیز رکھنے کا خیال آ رہا تھا ، وہ ابوطالب جسے قوم کی لیڈری کا
خیال آ رہا تھا اُس کے اندر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جوش مارنے لگی اور اُس نے
رقت بھری آواز میں کہا اے میرے بھتیجے! جا اور اپنے کام میں اسی طرح لگا رہ جب تک میں
زندہ ہوں اپنی طاقت کے مطابق تیرا ساتھ دوں گا ۔ اب دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس
نازک موقع پر آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَةً کا نمونہ دکھایا اور ابوطالب جو دنیا دار
آدمی تھے اور قریب تھا کہ وہ قوم کی سرداری اور لیڈری کی طرف جھک جائیں اللہ تعالیٰ نے اُن
کے دل پر ایسا تصرف کیا کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے مقابلہ میں قوم کی
سرداری اور لیڈری کو بھی ترک کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔
اس کے بعد کفار مکہ کی مخالفت اور بھی زیادہ تیز ہو گئی اور انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ
اب ابوطالب کو ایک آخری نوٹس دینا چاہئے چنانچہ وہ ایک میدان میں جمع ہوئے اور انہوں
نے اپنا ایک نمائندہ ابو طالب کی طرف بھیجا اور کہلا بھیجا کہ ہم فلاں میدان میں جمع ہیں اور یہ
ہماری طرف سے آخری نوٹس ہے۔ پہلے تو ہم نے صرف صلح کا نوٹس دیا تھا مگر اب ہم جنگ کا
نوٹس دے رہے ہیں کہ جب تک تم محمد (ﷺ) کو ہمارے حوالہ نہ کر دو ہم یہاں سے ہرگز نہیں
ہلیں گے ورنہ ساری قوم تمہارا اور مسلمانوں کا مقاطعہ کر دے گی ۔ یہ وقت پھر ابوطالب کی
آزمائش اور امتحان کا وقت تھا اور اس نوٹس میں صرف یہی نہیں کہا گیا تھا کہ تمہاری قوم تمہیں
چھوڑ دے گی بلکہ یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ قوم تمہارا مقاطعہ کر دے گی گویا یہ آخری پتھر تھا جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رستہ میں ڈالا گیا مگر خدا تعالیٰ کی قدرت دیکھو اِدھر ابو طالب

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۸
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔
نے بنو ہاشم اور بنو مطلب کو جمع کیا اور سارے حالا اور سارے حالات ان کے سامنے رکھ کر کہا اب تو اب قوم کی
مخالفت حد سے بڑھتی جا رہی ہے اور رؤسائے قریش نے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر تم نے
محمد (ع) کا ساتھ نہ چھوڑا تو تمہارا مقاطعہ کر دیں گے اس لئے ہمیں محمد (ﷺ) کی حفاظت صلى الله
صلى الله
عروسه
صلى الله
عروسه
کرنی چاہئے ۔ ابو طالب کی اس تحریک پر سوائے ابولہب کے بنو ہاشم اور بنو مطلب کے باقی تمام
لوگوں نے اتفاق کا اظہار کیا اور قومی غیرت کی وجہ سے وہ دوسروں کے مقابلہ پر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی اعانت کے لئے تیار ہو گئے اور خدا تعالیٰ کی حکمت کہ بنو ہاشم اور بنو مطلب
کے وہ افراد بھی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت تکالیف دیا کرتے تھے انہوں نے بھی عہد کیا
کہ ہم بہر حال محمد (ﷺ) کا ساتھ دیں گے اور اس طرح پھر خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہوا کہ (علی
صرف ابوطالب ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے دوسرے دشمنوں کے منہ سے بھی کہلا دیا ہم
محمد (ع) کا ساتھ دیں گے چاہے قوم ہمارا مقاطعہ ہی کیوں نہ کر دے۔ چنانچہ ابوطالب نے
ان پیغام بھیجنے والے رؤساء کو کہلا بھیجا کہ جو تمہارے جی میں آئے ہمارے ساتھ کرو میں کبھی
محمد (ﷺ) کو تمہارے سپرد نہیں کر سکتا اور اس کی حمایت سے دست بردار نہیں ہو سکتا۔ اُس
وقت جبکہ کفار مکہ نے اپنی تمام کوششیں صرف کر دی تھیں اور اُس وقت جب کہ انہوں نے ہر قسم
کی دھمکیاں دے کر ابو طالب کو آپ کی حمایت سے ہٹانا چاہا تھا خدا تعالیٰ عرش پر کہہ رہا تھا
اليس اللهُ بِكَافٍ عبده اے محمد ! تو دلگیر مت ہو۔ اے محمد ! تو کوئی
اندیشہ مت کر اور اے محمد ﷺ مجھے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم خود تیرے دشمنوں کو
ان کے ارادوں میں خائب و خاسر کر دیں گے اور انہیں دشمنوں میں سے کچھ لوگ ایسے تیار کر
دیں گے جو اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر تمہاری حمایت کا اعلان کریں گے ۔ گے جو اپنے کو کر کا گے۔
پھر ایک عجیب بات ہے جس کی طرف پہلے کسی مؤرخ کا ذہن نہیں گیا صرف مجھے ہی پہلے کا
خدا تعالیٰ نے سمجھائی ہے یہ ہے کہ وہی میدان جس میں کفار مکہ جمع ہوئے تھے اور اپنا نمائندہ بھیج
کر ابو طالب سے مطالبہ کیا تھا کہ محمد (علی (ع) کو ہمارے حوالہ کر دو اسی میدان : ن میدان میں فتح مکہ کے
وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلامی جھنڈے گاڑے اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے بتا دیا
صلى الله کہ اے کفار ! تم یہاں جمع ہو کر محمد (ﷺ) کو بلاتے تھے اس لئے کہ تم جو چاہو اُس کے ساتھ

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۹
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
صلى الله سلوک کرو اب ہم محمد (ﷺ) کو اسی ۔
عروس
راسی میدان میں لائے۔ لائے ہیں اس لئے نہیں کہ جو سلوک تم چاہو
صلى الله
اُس کے ساتھ سلوک کرو بلکہ اس لئے کہ محمد ﷺ جو سلوک چاہے تمہارے ساتھ ارے ساتھ کرے۔ تم تو
صلی
عل وسام
صلى الله
محمد رسول اللہ کو اس لئے میدان میں مانگ رہے تھے کہ تم اس کے ساتھ جو چاہو وہ سلوک کر سکو
اور ہم محمد ﷺ کا اُس س م میدان میں لے بھی آئے ہیں مگر اس لئے نہیں کہ تم جو چاہو اس کے ساتھ
سلوک کرو بلکہ اس لئے کہ وہ جو چاہے تمہارے ساتھ سلوک کرے ۔ غرض کفار مکہ کے مطالبہ کے
مقابلہ میں پہلے تو اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ دکھایا کہ انہی مطالبہ کرنے والوں کے ساتھیوں اور شدید
ترین دشمنوں میں سے کچھ لوگ الگ ہو گئے اور انہوں نے اعلان کیا کہ ہم محمد کو مطالبہ کرنے
والوں کے سپرد نہیں کریں گے اور یہ کہنے والے وہی دشمن تھے جو ہر روز رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو گالیاں دیا کرتے تھے اور آپ پر پتھراؤ کیا کرتے تھے اور دوسرا معجزہ اللہ تعالیٰ نے یہ دکھایا
کہ وہ آپ کو اسی میدان میں لایا جہاں بیٹھ کر ائمۃ الکفر نے آپ کے خلاف میٹنگ کی تھی اور
ابو طالب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ محمد ﷺ کو ان کے حوالے کر دیں مگر اس حالت میں کہ آ پ کے
ساتھ وہ سلوک نہ ہو جو مکہ والے آپ کے ساتھ کرنا چاہیں بلکہ مکہ والوں کے ساتھ وہ سلوک ہو
جو آپ ان کے ساتھ کرنا چاہیں۔ غرض جب ابو طالب نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
مطالبہ کرنے والے کفار مکہ کو کہلا بھیجا کہ میں اور میری قوم محمد کو تمہارے سپردنہیں کر سکتے اس لئے
تم لوگ جو چاہو ہمارے ساتھ کرو ہم اس کے مقابلہ کے لئے تیار ہیں ، تو اس پر کفار مکہ نے ایک
با قاعدہ معاہدہ لکھا کہ کوئی شخص بنو ہاشم اور بنو مطلب کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں رکھے گا ،
کوئی شخص ان کے ساتھ رشتہ نہیں کرے گا، کوئی شخص نہ ان کے پاس کچھ فروخت کرے گا اور کوئی
شخص نہ ان سے کچھ خریدے گا اور نہ ہی کوئی شخص کھانے پینے کی کوئی چیز ان کے پاس جانے
دے گا جب تک وہ لوگ محمد کو ہمارے حوالہ نہ کر دیں ۔ یہ معاہدہ با قاعدہ لکھ کر کعبہ کی دیوار کے
ساتھ آویزاں کر دیا گیا۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور بنو ہاشم اور بنو مطلب کے تمام
لوگ کیا مسلم اور کیا غیر مسلم شعب ابی طالب میں محصور ہو گئے اور شعب ابی, ابی طالب وہ وہ جگہ تھی جو
بنو ہاشم کا خاندانی درہ تھا اس میں وہ لوگ قیدیوں کی طرح نظر بند کر دیئے گئے اور مکہ کی عملی
زندگی سے بالکل منقطع ہو گئے ۔ اب دونوں طرف ہی ضد تھی ایک طرف تو یہ ضد تھی کہ جب تک

انوار العلوم جلد ۱۹
صلى
۱۵۰
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
۔۔۔۔۔۔
محمد ﷺ اپنی تعلی کو نہیں چھوڑتا یا اس کی قوم اُسے ہمارے حوالے نہیں کر دیتی ہم اس مقاطعہ
کو برقرار رکھیں گے ۔ دوسری طرف یہ ضد تھی اور اس کو ضد نہیں بلکہ استقلال کہنا چاہئے کہ چاہے
ہمارے ساتھ کتنا ہی بُرا سلوک کیوں نہ روا رکھا جائے ہم ان کے مطالبہ کو تسلیم نہیں کر سکتے ۔ گویا
ایک طرف راج ہٹ تھی اور دوسری طرف دین ہٹ تھی اور یہ ہٹ کی دونوں قسمیں آپس میں
مقابلہ کے لئے تگی ہوئی تھیں ۔ کفر چاہتا تھا کہ اسلام پر غالب آ جائے اور اسلام چاہتا تھا کہ کفر کو
کھا جائے ۔
شعب ابی طالب میں محصور ہونے کے ایام میں محصور ہونے والوں کو جو جو تکلیفیں اُٹھانی
پڑیں ان کا حال پڑھ کر بدن پر لرزہ آ جاتا ہے ۔ صحابہ کہتے ہیں کہ بعض اوقات انہوں نے غذا نہ
ہونے کی وجہ سے جنگلی جانوروں کی طرح درختوں کے پتے کھا کھا کر گزارہ کیا اور بعض نے
سوکھے ہوئے چمڑے کو پانی میں صاف اور نرم کر کے بھون کر کھا لیا۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کی یہ
حالت ہوتی تھی کہ بھوک کی وجہ سے ان کے رونے اور چیخنے کی آواز میں دور دور تک سنائی دیتی
تھیں اور یہ تکلیف کوئی ہفتہ دو ہفتہ یا مہینہ دو مہینہ کے لئے نہ تھی بلکہ ایک لمبے عرصہ کے لئے تھی
اور حالت یہاں تک پہنچ چکی تھی کہ صحابہ کہتے ہیں بجائے پاخانہ کے ہم مینگنیاں کرتے تھے مگر
دونوں فریق اپنی اپنی ہٹ پر قائم تھے۔ ایک طرف یہ ضد تھی کہ اسلام ہمارے سامنے سرنگوں ہو
جائے اور دوسری طرف استقلال کا یہ عالم تھا کہ وہ کہتے تھے کہ چاہے اس رستہ میں ہماری جانیں
بھی کیوں نہ چلی جائیں ہم اپنے منصب کو ترک نہیں کر سکتے ۔ اب پھر اللہ تعالیٰ نے اس معاملہ
میں دخل دیا اور وہ اس طرح کہ قریش کے اندر بعض نرم دل اور شریف الطبع لوگ بھی تھے جو اس
ظالمانہ معاہدہ کو دیکھ دیکھ کر دل ہی دل میں کڑھتے تھے مگر وہ قوم کے مقابلہ کی تاب نہ رکھتے
تھے۔ آخر جب انہوں نے دیکھا کہ ظلم حد سے بڑھ رہا ہے تو ان میں سے ایک نوجوان نے
دلیری کی اور جرات سے کام لیتے ہوئے چار پانچ اور نوجوانوں کو اپنے ساتھ لیا اور کہا یہ ظلم اب
برداشت سے باہر ہوا جاتا ہے کیا اس سے بڑھ کر بھی ظلم کی کوئی حد ہو سکتی ہے کہ ہم لوگ تو یہاں
آرام سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور مسلمان بے چارے اور ان کے ساتھی اڑھائی سال سے
بے آب و دانہ پڑے ہیں اور کوئی ان کا پُرسانِ حال نہیں ۔ یہ کہہ کر وہ گئے اور معاہدہ کو جو

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵۱
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
بوسیدہ ہو چکا تھا اُتار کر پھاڑ دیا اُس کے بعد انہوں نے تلواریں ہاتھ میں لیں اور شعب ابی
طالب کے دروازے پر پہنچے اور محصورین کو اپنی تلواروں کی چھاؤں میں وہاں سے نکال
لائے ۔ جب وہ نوجوان اس معاہدہ کے خلاف تلواریں لے کر کھڑے ہوئے تو اُس وقت
اللہ تعالی عرش پر کہہ رہا تھا لَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده اے محمد ﷺ! کیا ہم اپنے
بندے کے لئے کافی نہیں ہیں؟ اب دیکھو دشمنوں کو کس نے تحریک کی تھی کہ وہ اس معاہدہ کے
خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور پھر اس کیڑے کو جس نے معاہدہ کا کاغذ کھایا تھا اور بوسیدہ
کیا تھا کس نے تحریک کی تھی کہ وہ معاہدہ کو کھا جائے یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل اور
اليس اللهُ بِكَافٍ عبده کا نمونہ تھا۔
معاہدہ کی تحریر کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کہ آپ محصور تھے ایک دن
اپنے چچا حضرت ابو طالب سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ وہ معاہدہ جو ہمارے
خلاف لکھا گیا تھا اور کعبہ کی دیوار کے ساتھ آویزاں کیا گیا تھا اُس کا کاغذ کھایا جا چکا ہے۔
روایات میں لکھا ہے کہ ابو طالب فوراً خانہ کعبہ میں گئے جہاں بہت سے رؤسائے قریش مجلس
لگائے بیٹھے تھے اور انہوں نے جاتے ہی کہا اے قریش ! تمہارا یہ ظالمانہ معاہدہ کب تک چلے گا
محمد نے مجھے بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس معاہدہ کی تحریر کو محو کر دیا ہے تم اس معاہدہ کو نکالو تا کہ
دیکھیں کہ میرے بھتیجے کی بات کہاں تک درست ہے۔ چنانچہ معاہدہ دیوار سے اُتروا کر دیکھا گیا
تو واقعی وہ سب کرم خوردہ ہو چکا تھا۔ اس پر قریش کے وہ شریف الطبع لوگ جو اس ظالمانہ معاہدہ
کے خلاف ہو چکے تھے اور جن کے دل میں انصاف ، رحم اور قرابت داری کے جذبات پیدا ہو
رہے تھے ان کو معاہدہ کے خلاف آواز اٹھانے کا موقع ہاتھ آ گیا۔ چنانچہ انہوں نے کاغذ پھاڑ
دیا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ۔ اسے
اس کے بعد مکہ والوں نے فیصلہ کیا کہ محمد ﷺ کے ساتھ کوئی شخص بات چیت نہ کرے اور نہ
اس کی بات کو سنے اور یہ آپ کے لئے نہایت تکلیف دہ تھا کیونکہ ایک نبی کے لئے سب سے
بڑی تکلیف دہ بات یہ ہوتی ہے کہ لوگ اس کی بات نہ سنیں اور اس کے ساتھ نہ بولیں ۔
خدا تعالیٰ کے نبی تو یہ چاہتے ہیں کہ خواہ لوگ اُن کو جی بھر کر گالیاں دے لیں مگر کم از کم اس پیغام

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵۲
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
کو تو سن لیں جو وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بنی نوع انسان کے لئے لائے ہیں ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئی دفعہ ہم نے ایک واقعہ سنا ہے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ
دشمن جب ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور مخالفت کرتے ہیں تو ہمیں امید ہوتی ہے کہ ان میں سے
سعید روحیں ہماری طرف آجائیں گی لیکن جب نہ تو لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور نہ ہی
مخالفت کرتے ہیں اور بالکل خاموش ہو جاتے ہیں تو یہ بات ہمارے لئے تکلیف دہ ہوتی ہے۔
آپ فرمایا کرتے تھے کہ نبی کی مثال اُس بڑھیا کی سی ہوتی ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ
کچھ پاگل سی تھی اور شہر کے بچے اُسے چھیڑا کرتے تھے اور وہ انہیں گالیاں اور بد دعائیں دیا
کرتی تھی آخر بچوں کے ماں باپ نے تجویز کی کہ بچوں کو روکا جائے کہ وہ بڑھیا کو دق نہ کیا
کریں چنانچہ انہوں نے بچوں کو سمجھایا مگر بچے تو بچے تھے وہ کب باز آنے والے تھے یہ تجویز بھی
کارگر ثابت نہ ہوئی ۔ آخر بچوں کے والدین نے فیصلہ کیا کہ بچوں کو باہر نہ نکلنے دیا جائے اور
دروازوں کو بند رکھا جائے چنانچہ انہوں نے اس پر عمل کیا اور دو تین دن تک بچوں کو باہر نہ نکلنے
دیا۔ اس بڑھیا نے جب دیکھا کہ اب بچے اسے دق نہیں کرتے تو وہ گھر گھر جاتی اور کہتی کہ تمہارا
بچہ کہاں گیا ہے؟ کیا اسے سانپ نے ڈس لیا ہے؟ کیا وہ ہیضہ سے مر گیا ہے؟ کیا اس پر چھت گر
پڑی ہے؟ کیا اس پر بجلی گر گئی ہے؟ غرض وہ ہر دروازہ پر جاتی اور اس قسم کی باتیں کرتی آخر
لوگوں نے سمجھا کہ بڑھیا نے تو پہلے سے بھی زیادہ گالیاں اور بد دعائیں دینی شروع کر دی ہیں
اس لئے بچوں کو بند رکھنے کا کیا فائدہ اُنہوں نے بچوں کو چھوڑ دیا۔ آپ فرمایا کرتے تھے یہی
حالت نبی کی ہوتی ہے۔ جب مخالفت تیز ہوتی ہے تب بھی اسے تکلیف ہوتی ہے اور جب مخالف
چپ کر جاتے ہیں تب بھی اسے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ جب تک مخالفت نہ ہو لوگوں کی توجہ الہی
سلسلہ کی طرف پھر نہیں سکتی ۔
غرض نبی کے لئے سب سے بڑی تکلیف دہ چیز یہی ہوتی ہے کہ لوگ اُس کی مخالفت چھوڑ
دیں اور اُس کی باتیں نہ سنیں اس لئے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ مکہ کے
لوگ آپ کی باتیں نہیں سنتے اور نہ وہی آپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو آپ نے ارادہ
فرمایا کہ مکہ سے باہر کسی اور جگہ کے لوگوں کو تبلیغ کرنی چاہئے چنانچہ آپ نے طائف جانے کا

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵۳
صلی
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
۔۔۔۔۔
ارادہ فرمایا ۔ طائف ایک مشہور مقام ہے جو مکہ سے جنوب مشرق کی طرف چالیس میل کے
فاصلہ پر ہے طائف میں بڑے بڑے صاحب اثر اور دولت مند لوگ آباد تھے وہ لوگ اپنے
آپ کو بڑا جنگجو خیال کرتے تھے اور طائف کی بستی حجاز کی بہت بڑی چھاؤنی سمجھی جاتی تھی ۔ غرض
آپ طائف پہنچے اور آپ نے وہاں کچھ دنوں تک بڑے بڑے رؤساء کو تبلیغ کی مگر انہوں نے
بھی اسلام کو نہ مانا بلکہ تمسخر سے کام لیا۔ طائف کے رئیس اعظم عبد یا لیل نے اس خیال سے کہ
کہیں آپ کی باتوں کا اثر شہر کے نوجوانوں پر نہ ہو جائے آوارہ گردنو جوانوں کو اس بات پر
آمادہ کیا کہ وہ آپ پر پتھر برسائیں اور شہر کے کتے آپ کے پیچھے لگا ئیں اور آپ کو گالیاں
دیں چنانچہ ان اوباشوں نے آپ کے پیچھے کتے لگا دیئے اور آپ کو سخت گالیاں دیں اور ساتھ
ہی آپ پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے آپ کا سارا بدن خون سے تر بتر ہو گیا اور برابر تین میل
تک ان اوباشوں نے آپ کا تعاقب کیا اور آپ پر پتھر برساتے آئے ۔ طائف سے تین میل
کے فاصلہ پر پہنچ کر ان لوگوں نے آپ کا پیچھا چھوڑ امگر اُس وقت تک آپ کا سارا جسم لہولہان
ہو چکا تھا آپ اسی حالت میں تھے کہ خدا تعالیٰ کا فرشتہ آپ کے پاس آیا اور اُس نے کہا کہ
خدا تعالیٰ نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ حکم دیں تو میں ابھی یہ پہاڑ جو
سامنے دکھائی دیتا ہے اسے طائف کی بستی پر اُلٹ دوں اور اس کو تباہ کر دوں ۔ آپ نے فرمایا
نہیں نہیں آخر ا نہی لوگوں نے ایمان لانا ہے اگر ان پر عذاب آ گیا اور یہ تباہ ہو گئے تو مجھ پر
ایمان کون لائے گا ۔ ۲۔ یہ بھی آ لَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده کا نمونہ تھا کہ اللہ تعالیٰ
نے طائف والوں کے ظلم وستم کو دیکھ کر اپنے پہاڑوں کے فرشتہ کو آپ کے پاس بھیجا کہ اگر
اجازت ہو تو طائف کی بستی کو تباہ کر دیا جائے یہ الگ بات ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرشتہ کو اس بات کی اجازت نہ دی اور وہ تباہی سے بچ گئے ۔
کوئی نادان کہہ سکتا ہے کہ فرشتہ کا آنا ایک خیالی بات ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ پر
پہلے بھی کبھی فرشتہ کا نزول ہوا تھا یا نہیں اور پہلے بھی کبھی خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت آپ کے
شامل حال ہوئی تھی یا نہیں؟ ہم تو دیکھتے ہیں کہ ہر ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ کی نصرت آپ کے
شامل حال رہی اور خدا تعالیٰ کے فرشتے آپ کی مدد کے لئے اترتے رہے ۔ کیا حضرت عمرؓ کے

انوار العلوم جلد ۱۹
اولد
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
گھر سے تلوار لے کر نکلنے کے وقت خدا تعالیٰ کے فرشتے آپ کی مدد کے لئے اُترے تھے یا
نہیں؟ کیا ہجرت حبشہ کے بعد خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اُتر کر مٹھی بھر مسلمانوں کو ظالم کفار کے
چنگل میں جانے سے بچایا تھا یا نہیں؟ کیا حضرت ابوبکر کے ہجرت کے ارادہ سے گھر سے نکلنے
کے وقت جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس باوفا اور پُرانے دوست کی جدائی کا صدمہ
ہونے والا تھا خدا تعالیٰ کے فرشتوں کا نزول ہوا تھا یا نہیں؟ اور پھر خدا تعالیٰ نے ایک دشمن اسلام
کے دل کو حضرت ابو بکر کو پناہ دینے کے لئے نرم کر دیا تھا یا نہیں؟ اسی طرح طائف سے واپسی
کے وقت بھی خدا تعالیٰ کے فرشتہ کا نزول آپ پر ہوا آگے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی
فرشتہ کو اجازت نہ دی کہ طائف کی بستی کو تباہ کر دیا جائے ورنہ وہ تو حکم کا منتظر تھا اور آپ کے ذرا
سے اشارے کی دیر تھی ۔
اس کے بعد ایک اور نظارہ آتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے خود
دشمنوں کے ہاتھوں آپ کی حفاظت کے سامان پیدا کر دیئے طائف سے تین میل کے فاصلہ پر
مکہ کے ایک رئیس عقبہ بن ربیعہ کا ایک باغ تھا جس میں دیگر پھلدار درختوں کے علاوہ انگور وغیرہ
بھی تھا۔ جب طائف کے لوگ آپ کا تعاقب کر کے اور آپ پر پتھر وا کر کے واپس لوٹ گئے تو
آپ اس باغ کے درختوں کے سایہ میں ایک جگہ بیٹھ کر سستانے لگے اُس وقت آپ کا دل بہت
بوجھل ہورہا تھا اس غم کے ساتھ کہ یہ سفر بھی خالی گیا اور خدا تعالیٰ کی توحید پر ایمان لانے والوں
میں اضافہ نہ ہوا ۔ فہ نہ ہوا ۔ پھر آپ کا دل ان زخموں کی وجہ سے؟ ان زخموں کی وجہ سے بھی بوجھل تھا تھا جو طائف کے اوباشوں کے
پتھراؤ کی وجہ سے آپ کے جسم پر پڑ گئے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے انہی کفار مکہ کے دلوں کو آپ کے
لئے نرم کر دیا جو ہمیشہ آپ کو تکلیفیں دیا کرتے تھے ۔ عتبہ اور شیبہ اُس وقت اپنے باغ میں موجود
تھے اور انہوں نے دور سے آپ کی ساری حالت دیکھ لی تھی جب انہوں نے یہ دیکھا کہ آپ
سخت زخمی حالت میں ایک درخت کے سایہ کے نیچے بیٹھے ہیں تو ان کے دلوں میں دور ونزدیک
کی رشتہ داری کا یا کچھ قومی احساس پیدا ہوا اور انہوں نے انگور کے کچھ خوشے توڑ کر ایک طشت
میں رکھے اور اپنے ایک عیسائی غلام کے ہاتھ آپ کے لئے بھیجے ۔ وہ غلام مذہبا عیسائی تھا اس
نے طشت لا کر آپ کے سامنے رکھ دیا۔ آپ نے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحَمنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر انگور

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵۵
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔
کھانے شروع کئے یہ دیکھ کر عیسائی غلام سخت حیران ہوا اور آپ سے کہنے لگا آپ مکہ کے رہنے
والے ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں! وہ کہنے لگا آپ نے پھر بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کہاں
سے سیکھی ہے؟ آپ نے فرمایا میں بے شک مکہ کا رہنے والا ہوں مگر میں خدائے واحد کو ماننے
والا ہوں ۔ پھر آپ نے پوچھا تم کہاں کے رہنے والے ہو؟ غلام نے کہا میں نینوا کا رہنے والا
ہوں ۔ آپ نے فرمایا کیا تم اُسی نینوا کے رہنے والے ہو جو خدا کے صالح بندے یونس بن متی
کا مسکن تھا ؟ عیسائی غلام نے کہا ہاں مگر آپ کو یونس کے متعلق کیسے معلوم ہوا۔ آپ نے فرمایا وہ
میرا بھائی تھا کیونکہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کا نبی تھا اور میں بھی اللہ تعالیٰ کا نبی ہوں ۔ عیسائی غلام نے کہا
اچھا آپ کی تعلیم کیا ہے؟ اس پر آپ نے اسے مختصر طور پر اپنی تعلیم سنائی اور اُسے تبلیغ بھی کی وہ
غلام آپ کی باتیں سن کر ایسا مسحور ہوا کہ جوں جوں آپ باتیں کرتے جاتے تھے اُس کے
جذبات ابھرتے جاتے تھے آخر اس نے آپ کے ہاتھ چومتے ہوئے کہا يَا رَسُولَ الله! میں
آپ پر ایمان لاتا ہوں ۔ ۲۳ کیونکہ آپ کی تعلیم نبیوں والی ہے عتبہ اور شیبہ دور بیٹھے اس نظارہ
کو حیرانگی کے ساتھ دیکھ رہے تھے۔ جب غلام واپس ان کے پاس پہنچا تو انہوں نے اسے کہا تم
نے یہ کیا حرکت کی تھی کہ اس شخص کے ہاتھ چوم رہے تھے ۔ اس نے کہا جو تعلیم میں نے اس شخص
کی زبانی سنی ہے وہ نبیوں والی تعلیم ہے۔ پس پیشتر اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ
میں واپس پہنچتے خدا تعالیٰ نے آپ کو ایک موحد دے دیا اور آپ کے اُس افسوس کو جو سفر
طائف کی وجہ سے آپ کو ہوا تھا دور کر دیا۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے جسمانی پھل ( انگور ) بھی
انہیں دشمنوں کے ہاتھوں سے دیا جو ہمیشہ آپ کو پتھر مارا کرتے تھے اور روحانی پھل
( عیسائی ) غلام کا ایمان لانا ) بھی انہی دشمنوں کے ہاتھ سے دیا گویا وہ غلام جسمانی پھل آپ کو
دے گیا اور آپ سے روحانی پھل لے گیا۔ اُس وقت خدا تعالیٰ عرش پر بیٹھا کہہ رہا تھا
اليس اللهُ بِكَافٍ عبده کیا اے محمد ﷺ ! تیرے دل میں یہ افسوس تھا کہ اس
سفر میں ایک بھی موحد نہیں ملالو میں نے اس افسوس کو دور کرتے ہوئے ایک موحد تم کو دے
دیا اور تیرے دشمنوں کے ہاتھوں سے دیا بے شک وہ موحد ایک غلام تھا مگر وہ دنیا کی نظروں میں
غلام تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں میں وہ غلام نہ تھا بلکہ قیصر و کسری اور اور فراعنہ مصر

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵۶
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔
بھی اس کے مقابلہ میں کچھ حیثیت نہ رکھتے تھے۔ یہی وہ غلام تھے جن کو لوگ ذلیل سمجھتے تھے مگر
جب اسلامی حکومت کا زمانہ آیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو ایسا عروج بخشا کہ بڑے بڑے رؤساءان
کے مقابلہ میں بالکل پیچ ہو گئے ۔
تاریخ میں لکھا ہے کہ حضرت عمر اپنی خلافت کے ایام میں جب حج کے لئے مکہ مکرمہ آئے تو
مکہ کے بڑے بڑے رؤساء ان کی ملاقات کے لئے جام حاضر ہوئے ۔ حضرت عمرؓ کو یہ خصوصیت
حاصل تھی کہ آپ لوگوں کے نسب ناموں کو یا درکھنے میں بڑے ماہر تھے اور ان کو مکہ والوں کی کئی
کئی نسلوں تک کے نام یاد تھے غرض مکہ کے رؤساء آپ کے پاس آتے گئے اور آپ انہیں
بٹھاتے گئے حتی کہ ایک لمبی سی قطار بن گئی ۔ اس زمانہ میں کوئی بڑے ہال یا با رکیں تو ہوتی نہ تھیں
یہی دس دس بارہ فٹ کے کمرے ہوتے تھے اس لئے وہ نوجوان روساء ایک کمرہ میں قطارسی بنا
کر بیٹھ گئے تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ انہی غلاموں میں سے ایک غلام حضرت عمرؓ کی ملاقات کے
لئے آیا حضرت عمر نے رؤساء کی قطار میں سے ایک کو فرمایا ذرا پیچھے ہٹ جاؤ اور انہیں جگہ دے
دو۔ تھوڑی دیر بعد ایک اور غلام آیا تو حضرت عمر نے ایک اور رئیس کو ہٹا کر اس کے بیٹھنے کی جگہ
بنائی اسی طرح کئی غلام آئے اور اتنے ہی مکہ کے رؤساء کو کو ہٹا کر ان کے بیٹھنے کی لئے جگہ بنائی
حتی کہ رؤساء جوتیوں والی جگہ میں پہنچ گئے اور آخر وہ اس ذلت اور صدمہ کو برداشت نہ کرتے
ہوئے وہاں سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور باہر جا کر ایک دوسرے سے کہنے لگے آج تو ہماری
بے عزتی کی حد ہوگئی ہے کہ ہمارے مقابلہ میں غلاموں کو ترجیح دی گئی ہے اُن غلاموں کو جو
ہمارے باپ دادا کے وقت سے ذلیل اور حقیر چلے آتے تھے اور ہماری جوتیوں میں بیٹھا کرتے
تھے۔ ان رؤساء میں ایک سعید الفطرت رئیس بھی تھا وہ کہنے لگا آخر اس میں کس کا قصور ہے
جب ہم اور ہمارے باپ دادا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دُکھ دیا کرتے تھے، جب ہم اور
ہمارے باپ دادا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تبلیغ کو روکنے کی کوششیں کیا کرتے تھے ، جب
ہم اور ہمارے باپ دادا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو انتہائی دُکھوں اور مصیبتوں میں مبتلا رکھتے
تھے اور جب ہم نے اور ہمارے باپ دادوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بے وفائی
کا سلوک کیا اُس وقت یہی غلام تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار رہے اس لئے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵۷
الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
اب جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم ہو چکی ہے یہی لوگ معزز اور مکرم سمجھے جانے
کے حق دار ہیں نہ کہ ہم ۔ وہ کہنے لگے اب ہماری اس غلطی کا کوئی علاج بھی ہو سکتا ہے یا نہیں؟ وہ
رئیس کہنے لگا اس کے متعلق حضرت عمرؓ سے ہی پوچھنا چاہئے چنانچہ یہ لوگ دوبارہ حضرت عمر کے
پاس گئے اور عرض کیا کہ ہم آپ سے ایک بات کرنا چاہتے ہیں ۔ حضرت عمر نے فرمایا میں آپ
لوگوں کی بات کو سمجھ گیا ہوں مگر مجھے افسوس ہے کہ جو سلوک میں نے آپ کے ساتھ کیا ہے اس
کے کرنے کے لئے میں مجبور تھا یہ کیسے ہو سکتا تھا کہ جو لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار
میں معزز تھے میں آپ کا غلام ہو کر انہیں مکرم اور معزز نہ سمجھتا ۔ پس میں نے آپ لوگوں کے
ساتھ جو کچھ کیا وہ مجبور ہو کر کیا ہے ۔ وہ کہنے لگے ہم بھی اس بات کو سمجھ چکے ہیں مگر آپ یہ بتائیں
کہ کیا ہماری اور ہمارے باپ دادوں کی اس غلطی کا ازالہ کسی طرح ہو سکتا ہے اور کیا اس بد نما
داغ کو کسی طرح دور کیا جا سکتا ہے؟ یہ سن کر حضرت عمرؓ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور آپ
رقت کی وجہ سے زبان سے تو ان کو کوئی جواب نہ دے سکے مگر ہاتھ اُٹھا کر شمال کی طرف اشارہ کر
دیا جہاں اُن دنوں عیسائیوں سے مسلمانوں کی جنگ ہو رہی تھی ۔ آپ کے اشارہ کا مطلب یہ تھا
کہ تم لوگ اب اسلامی جنگوں میں شامل ہو کر دشمن کے مقابلہ میں نکلو اور اپنے خون بہا کر اس
داغ کو دور کرو۔ چنانچہ تاریخوں میں آتا ہے کہ وہ رؤساء اس مجلس سے اُٹھتے ہی اپنی اپنی
سواریوں پر سوار ہو کر شام کی طرف چلے گئے اور ان میں سے ایک بھی زندہ واپس نہ لوٹا ۔ ۲۴
غرض غلاموں کو اسلام میں بڑا مقام حاصل ہوا اور اس نے انہیں عزت اور شرف کے ایک بہت
بڑے مینار پر کھڑا کر دیا۔
ابوسفیان جب ایمان لایا اور مدینہ میں گیا تو اپنی ریاست کے غرور میں اس نے بعض
نازیبا باتیں ایک مجلس میں کہہ دیں جس پر مدینہ کے لوگوں نے جن میں بعض غلام بھی تھے
ابوسفیان کے خلاف کچھ باتیں کہیں ۔ جب یہ باتیں ہو رہی تھیں تو حضرت ابوبکر کہیں پاس سے
گزر رہے تھے وہ باتیں سن کر کھڑے ہو گئے اور ان لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا تم لوگ جانتے
نہیں یہ شخص ( ابوسفیان ) مکہ کا بہت بڑا رئیس ہے۔ اس کے بعد اس خیال سے کہ مدینہ والوں
کی باتوں کی وجہ سے ابوسفیان کی دل شکنی نہ ہو اور یہ باتیں سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۵۸
صلی
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
ناراض نہ ہو جائیں حضرت ابوبکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے
اور عرض کیا یا رَسُولَ الله! میں فلاں جگہ سے گزر رہا تھا تو میں نے سنا کہ فلاں فلاں ابتدائی
ایمان لانے والوں نے (حضرت ابوبکر نے چند غلاموں کا نام لیا ) ابوسفیان کے متعلق بعض سخت
الفاظ کہے ہیں حضرت ابو با ابوبکرؓ کا تو یہ خیال تھا کہ آپ ان ہتک کرنے والوں کو ڈانٹیں گے مگر
آپ کے چہرے پر ناراضگی کے آثار پیدا ہوئے اور آپ نے فرمایا ابوبکر ! اگر تم نے کوئی بات
کہہ کر اُن کا دل دُکھایا ہے تو تم نے ان کا دل نہیں دکھایا بلکہ خدا تعالیٰ کا دل دُکھایا ہے اور اگر وہ
تم پر نارض ہیں تو خدا تعالیٰ بھی تم پر ناراض ہے۔ حضرت ابو بکر اُسی وقت اُٹھ کر اس مجلس میں
گئے اور ان لوگوں سے پوچھا کہ آپ مجھ پر ناراض تو نہیں ہیں؟ اور جب انہوں نے کہا کہ نہیں
نہیں نا راضگی کی کیا بات ہے تو حضرت ابوبکر کو تسلی ہوئی ۔ ۲۵
غرض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب کی وجہ سے غلام غلام نہ رہے تھے بلکہ وہ
دوسرے رؤساء رؤساء سے سے بھی بڑھ کر معزز اور مکرم ہو گئے تھے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ علیہ وسلم نے
ان لوگوں کو وہ اعزاز بخشا جو عرب کے بڑے بڑے رؤساء کو بھی حاصل نہ تھا۔ جب فتح مکہ کے
وقت آپ شہر میں داخل ہوئے تو آپ نے فرمایا جو شخص خانہ کعبہ میں داخل ہو جائے گا اسے پناہ
دی جائے گی ، جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو جائے گا اسے بھی امن دیا جائے گا پھر آپ
نے اسلامی جھنڈا ایک شخص کے ہاتھ میں دے کر فرمایا یہ بلال کا جھنڈا ہے جو شخص بلال کے
جھنڈے کے نیچے آجائے گا اُس کو بھی امن دیا جائے گا ۔ ہے یہ وہی بلال تھا جسے وہ لوگ تپتی
ہوئی ریت پر لٹایا کرتے تھے، جسے مکہ کے پتھر ملے میدان میں گرم پتھروں پر ننگا کر کے لٹا دیتے
تھے اور سینے پر پتھر رکھ دیتے تھے ، جسے وہ لوگ ٹانگوں میں رسہ ڈال کر شہر کے شریر اور او باش
نوجوان اور بچوں کے حوالے کر دیا کرتے تھے اور وہ ان کو مکہ کی گلیوں میں گھسیٹا کرتے تھے، یہ
وہی بلال تھے جہنیں مکہ کے لوگ حبشی غلام ہونے کی وجہ سے سخت ذلیل سمجھا کرتے تھے مگر اب
اسلام میں داخل ہو جانے کی وجہ سے بلال کو وہ مقام اور رتبہ حاصل ہوا کہ وہی بلال کو ذلیل
سمجھنے والے لوگ اس طرح امان پا سکتے تھے کہ وہ بلال کے جھنڈے کے نیچے آ جائیں ۔ پس
جب طائف کی بستی والوں نے کہا ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کو تیار نہیں تو اللہ تعالیٰ نے

·

آج 10 میں سے 10 باقی