قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۳۵
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
( فرموده ۱۸ مارچ ۱۹۴۸ ء بمقام تھیو سافیکل ہال ۔ کراچی )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ کوثر کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
انسانی فطرت اللہ تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے کہ وہ عام طور پر ان امور کی طرف زیادہ توجہ کرتا
ہے جو یقینی ہوتے ہیں اور پھر جتنا جتنا اُس کا یقین بڑھتا جاتا ہے انسان کا عمل بھی ترقی کرتا جاتا
ہے اور جتنا جتنا یقین کم ہوتا جاتا ہے انسان کا عمل بھی کم ہوتا چلا جاتا ہے سوائے ان لوگوں کے
جو خود سستی کرتے اور غفلت سے کام لیتے ہیں۔ ورنہ یقین ایک ایسی چیز ہے جس کا عمل کے
ساتھ نہایت گہرا تعلق ہے۔ کوئی انسان دیدہ و دانستہ زہر کی پڑیا نہیں کھاتا ، کوئی انسان و
دیدہ و دانستہ سانپ کے بل میں اپنا ہاتھ نہیں ڈالتا ۔ کوئی انسان دیدہ و دانستہ شیر کی کچھار میں نہیں
جاتا۔ کوئی انسان دیدہ و دانستہ اونچے مینار کی چوٹی سے اپنے آپ کو نہیں گراتا ۔ خود کشی کرنے
والے کا معاملہ ایک انتہائی صورت رکھتا ہے کیونکہ وہ خود اپنے لئے موت چاہتا ہے ۔ اس کو
نظر انداز کرتے ہوئے کوئی اور انسان جان بوجھ کر ایسا فعل نہیں کرتا جس سے اِس کی ہلاکت
واقع ہو۔ غلطی سے ایسا ہو جائے تو اور بات ہے ۔ مثلاً بعض لوگ ایسی چھت پر سوتے ہیں جس پر
منڈیر نہیں ہوتی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ رات کے وقت وہ بعض دفعہ اچانک نیچے گر کر ہلاک ہو جاتے
ہیں۔ دیہات میں عام طور پر مسلمان بھی ایسا ہی کرتے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے صریح طور پر فرمایا ہے کہ ایسی چھت پر نہیں سونا چاہئے جس کی منڈیر نہ ہوئے مگر چونکہ اس
ہدایت کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اس لئے رات کے وقت بعض دفعہ جب وہ اپنی کسی
ضرورت کے لئے اُٹھتے اور نیچے آنا چاہتے ہیں تو اندھیرے میں بجائے اس کے کہ جس طرف

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۳۶
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
سیڑھیاں اُترتی ہوں اُدھر جائیں وہ دوسری طرف چلے جاتے ہیں اور یہ سمجھ کر کہ وہ سیڑھیاں اُتر
رہے ہیں جب اپنا پاؤں نیچے رکھتے ہیں تو زمین پر گر جاتے اور بسا اوقات ہلاک ہو جاتے ہیں
مگر بہر حال ایسا دیدہ و دانستہ نہیں ہوتا غلطی سے ہوتا ہے ۔ اسی طرح بعض دفعہ دشمن کھانے میں
زہر ملا دیتا ہے اور انسان بے خبری میں اُسے کھا جاتا ہے اور مر جاتا ہے مگر یہ بھی دیدہ و دانستہ
نہیں ہوتا غلطی سے ہوتا ہے۔ بہر حال یقینی طور پر جب کسی شخص کو علم ہو کہ فلاں چیز سے مجھے
نقصان پہنچے گا تو وہ غلطی کا مرتکب نہیں ہوتا اور یہ بات انسانی زندگی میں ہم اتنی کثرت سے
دیکھتے ہیں کہ اسے بطور اصل اور قانون کے پیش کیا جا سکتا ہے۔ انسانی زندگی کے مختلف اعمال
اور مختلف کاموں پر جب نگاہ دوڑائی جائے تو ہر عمل کم و بیش یقین کے ساتھ تعلق رکھتا نظر آتا
ہے۔ مگر ایک چیز ایسی ہے جو ساری چیزوں سے زیادہ یقینی اور قطعی ہے مگر انسان کا معاملہ اس
کے متعلق بالکل عجیب ہے۔ وہ اس یقینی چیز سے نہ صرف یہ کہ متاثر نہیں ہوتا بلکہ غیر یقینی خیالات
کو اس یقینی چیز پر ترجیح دے دیتا ہے۔ یہ یقینی اور قطعی چیز انسان کی موت ہے ۔ کوئی انسان دنیا
میں ایسا نہیں جو موت سے بچ سکا ہو۔ انسانوں میں سے سب سے بڑی ہستی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی تھی لیکن آپ بھی ایک مدت تک دنیا میں کام کرنے کے بعد وفات پاگئے ۔
مسلمانوں میں عام طور پر یہ خیال پایا جاتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں
لیکن احمد یہ جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام بھی وفات پا چکے ہیں اور وہ
مسلمانوں کے اس عقیدہ کو غلط سمجھتے ہیں ۔ گویا ایک ہی ہستی جس کو دیکھتے ہوئے یہ شبہ پیدا ہو سکتا
تھا کہ شاید ہماری دنیوی زندگی غیر محدود ہو جائے احمد یہ جماعت نے اس ہستی کے متعلق بھی یہ
ثابت کر دیا ہے کہ وہ زندہ نہیں بلکہ وفات پا چکی ہے۔ اگر حضرت مسیح زندہ ہوتے تو خیال کیا جا
سکتا تھا کہ جس طرح حضرت مسیح اب تک زندہ ہیں اسی طرح شاید زید کی عمر بھی لمبی ہو جائے یا
بکر کی عمر بھی لمبی ہو جائے مگر وہ ایک ہی شخص جس کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ وہ موت سے بچ کر
آسمان پر بیٹھا ہے اس کے متعلق بھی ہم نے قرآن کریم سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عام
انسانوں کی طرح وفات پا چکا ہے۔ گویا کوئی ایک مثال بھی ایسی نہیں ملتی جس کو مد نظر رکھتے
ہوئے یہ کہا جا سکے کہ انسان موت سے بچ سکتا ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ لوگ عام طور پر اس کے

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۳۷
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
متعلق غفلت اور بے تو جہی سے کام لیتے ہیں ۔ صرف یہی چیز ایسی ہے جو یقینی اور قطعی ہے مگر اس ۔ جو اور
کے متعلق تیاری سب سے کم پائی جاتی ہے۔ شام کا کھانا عورتیں تیار کرتی ہیں ، عصر کا ناشتہ عورتیں
تیار کرتی ہیں ، مگر ان میں سے نہ کھانے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ میں عصر تک زندہ رہوں گا یا نہیں
اور نہ پکانے والی کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ عصر تک زندہ بھی رہے گی یا نہیں ۔ اس موہوم خیال پر کہ ہم
عصر تک زندہ رہیں گے وہ عصر کے ناشتہ کے لئے تیاری کرتی ہیں اس موہوم خیال پر کہ ہم شام
تک زندہ رہیں گے وہ شام کے کھانے کے لئے تیاری کرتی ہیں یا اس موہوم خیال پر کہ ہم اگلے
سال تک زندہ رہیں گے لوگ سردی اور گرمی کے لئے کپڑے تیار کرتے ہیں ۔ مشرقی پنجاب
میں لاکھوں لاکھ مسلمان ایسا تھا جس نے سردی کے لئے کپڑے تیار کر رکھے تھے مگر ان کا کپڑا
وہیں رہ گیا اور سکھوں کے کام آیا حالانکہ جس حد تک اُن کو یقین تھا وہ بھی قطعی نہیں تھا بلکہ مشتبہ
تھا مگر ایک مشتبہہ حالت میں ہوتے ہوئے بھی انہوں نے اگلے سال کی سردیوں کے لئے
کپڑے تیار کئے مگر اس یقین کے ہوتے ہوئے کہ ہر انسان نے ایک دن مرنا ہے اور ضرور مرنا
ہے بہت سے انسان دنیا میں ایسے ہیں جو اپنے مرنے کیلئے کوئی تیاری نہیں کرتے ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ملائکہ ہر روز رات کے وقت آسمان سے اُترتے
اور لوگوں کو مخاطب کر کے کہتے ہیں ۔ لَدُوا لِلْمَوْتِ وَابْنُوا لِلْخَرَابِ کے اے انسانو! بچے جنو
*
مگر اس لئے کہ وہ مریں اور مکان بناؤ مگر اس لئے کہ وہ ٹوٹیں اور خراب ہوں ۔ یعنی ہر بچہ جو
پیدا ہوتا ہے مرتا ہے اور ہر مکان جو بنایا جاتا ہے ٹوٹتا ہے لیکن اس کے باوجود بچے پیدا کرنے
کے متعلق لوگوں کی کوششوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی ۔ مکان بنانے کے متعلق لوگوں کی
کوششوں میں کمی واقع نہیں ہوتی ۔ وہ بچے پیدا کرتے چلے جاتے ہیں، وہ مکان بناتے چلے
جاتے ہیں ۔ مگر کبھی ان کو خیال تک نہیں آتا کہ ہم ان بچوں کی ایسی تربیت کریں جن سے ان کی
زندگی حقیقی زندگی کہلا سکے، کبھی ان کو خیال نہیں آتا کہ ہم مکان بنائیں تو اس لئے کہ ان میں خدا
کا نام لیا جائے ۔ آخر بچوں اور مکانوں کا حقیقی مدعا کیا ہے؟ وہی بچے انسان کیلئے برکت کا موجب
ہو سکتے ہیں جن کا خدا سے تعلق ہو اور وہی مکان انسان کیلئے برکت کا موجب ہو سکتے ہیں جن
میں خدا کا نام لیا جاتا ہو مگر یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جن کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جاتی ۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۳۸
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
دنوں کے بعد دن ، ہفتوں کے بعد ہفتے اور سالوں کے بعد سال گزرتے چلے جاتے ہیں
یہاں تک کہ ایک دن موت کا فرشتہ آجاتا اور انسان خالی ہاتھ اللہ تعالیٰ کے پاس چلا جاتا ہے۔
مرنے والوں میں دونوں قسم کے لوگ ہوتے ہیں ۔ وہ لوگ بھی جو اللہ تعالیٰ کے پیارے ہوتے
تا ہے کہ بعض لوگ جب
ہیں اور وہ لوگ بھی جو اللہ تعالیٰ سے دور ہوتے سے دور ہوتے ہیں ۔ قرآن کریم میں آتا ہے کہ بعض )
مرنے لگتے ہیں تو فرشتے ان کے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں لاؤ اپنی جانیں ہمارے سپرد کرو
تا کہ ہم تمہیں دوزخ میں داخل کریں اور بعض لوگ جب مرنے لگتے ہیں تو فرشتے انہیں کہتے
ہیں تمہیں بشارت ہو کہ تمہارا پیدا کرنے والا خدا تمہیں سلام بھیجتا ہے اور اس نے اپنی جنت کے
دروازے تمہارے لئے کھول دیئے ہیں ۔
غرض موت ایک قطعی اور یقینی چیز ہے۔ اس کا تعلق عقیدہ سے نہیں کہ کہا جا سکے کہ فلاں کے
عقیدہ میں موت قطعی ہے اور فلاں کے عقیدہ میں موت قطعی نہیں سب لوگ موت کے قائل ہیں
اور پھر جو لوگ مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں وہ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ مرنے کے بعد
انسان کو ایک نئی زندگی حاصل ہو گی اور وہ اپنے اپنے اعمال کے مطابق اللہ تعالیٰ سے انعام یا
سزا پائیں گے۔ عیسائیوں کا بھی عقیدہ ہے ہندوؤں کا بھی یہی عقیدہ ہے اور مسلمانوں کا بھی یہی
عقیدہ ہے مگر میری مخاطب اس وقت احمدی عورتیں ہیں ۔ گو مجھے معلوم ہوا ہے کہ کچھ دوسری
خواتین بھی اس جلسہ میں تشریف لائی ہوئی ہیں لیکن بہر حال وہ بھی مسلمان ہیں اور ان کے اور
ہمارے عقائد جہاں تک اسلامی اصول کا سوال ہے ایک ہی ہیں ۔ وہ بھی قرآن کریم پر ایمان
رکھتی ہیں اور ہم بھی قرآن کریم پر ایمان رکھتے ہیں اور قرآن کریم اس بات پر زور دیتا ہے کہ
انسان کی اصل زندگی وہ ہے جو موت کے بعد شروع ہو گی ۔ یہ زندگی صرف تیاری کے لئے ہے ر ہوگی ۔
اور ایسی ہی ہے جیسے بچے کو سکول میں بھیجا جاتا ہے ۔ کوئی بچہ سکول میں اس لئے داخل نہیں کیا جاتا ے ہے۔
کہ وہ ساری عمر سکول میں ہی رہے گا یا سکول سے فارغ ہونے کے بعد وہ کوئی کام نہیں کرے
۔ ہر بچہ سکول میں اس لئے داخل کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی آئندہ زندگی کے لئے تیاری کرے اور
آنے والے دور میں وہ ایک کامیاب جرنیل ثابت ہو۔ اسی طرح اگر مرنے کے بعد زندگی کوئی
حقیقت رکھتی ہو تو ہمیں اپنے آپ کو مجبور کرنا چاہئے کہ ہم اس زندگی کو ایسا ہی سمجھیں جیسے سکول
گا۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۳۹
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
کی زندگی ہوتی ہے اور اور یقین رکھیں کہ ہماری زندگی کا اصل دور اُس وقت شروع ہو ہوگا گا جب ہم
مرجائیں گے۔ جیسے سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے لڑکے کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی
اصل زندگی اس وقت شروع ہو گی جب وہ تعلیم سے فارغ ہو جائے گا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اور کون انسان خدا تعالیٰ کا مقرب ہو سکتا ہے اور
آپ کے سوا اور کون ہے جس نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا ہو کہ وہ خدا کے لئے اپنی ہر چیز
اور اپنے ہر جذبہ کو قربان کرنے کیلئے تیار ہے ۔ مگر باوجود اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس دن کے لئے اتنی تیاری کرتے تھے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
فرماتی ہیں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسی حالت میں جب کہ آپ بوڑھے ہو چکے تھے اور
ساٹھ سال سے زیادہ عمر تھی رات کو نماز کے لئے اُٹھتے تو اتنی اتنی دیر اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑے
رہتے کہ آپ کے پاؤں سوج جاتے ۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ مجھے یہ دیکھ کر رحم آتا ۔ آخر
ہیں ۔
ایک دن تنگ آکر میں نے کہا يَا رَسُولَ الله ! آپ ۔ آپ اپنی جان کو اتنا دکھ میں کیوں ڈالتے
آپ نماز میں کھڑے ہوتے اور عبادت کرتے اور عبادت کرتے ہیں تو اتنی اتنی دیر کھڑے رہتے ہیں کہ آپ کے
پاؤں سوج جاتے ہیں اور آپ پر ضعف طاری ہو جاتا ہے۔ کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے
پچھلے گنا ہوں کو معاف نہیں کر دیا ؟ اور کیا خدا تعالیٰ نے آپ کو الہام کے ذریعہ نہیں کہہ دیا کہ میں
تجھ پر راضی ہوں؟ حضرت عائشہ فرماتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب میں کہا،
عائشہ ! ٹھیک ہے خدا نے مجھ پر بڑے بڑے فضل نازل کئے ہیں۔ یہ بھی ٹھیک ہے کہ خدا نے
میرے تمام قسم کے کاموں میں برکتیں رکھی ہیں ۔ مگر اے عائشہ! جب خدا نے مجھ پر اتنا بڑا فضل
نازل کیا ہے تو کیا میرا فرض نہیں کہ میں شکر گزار بندہ بنوں ۔ عربی کے الفاظ یہ ہیں ۔ الا اكُونَ
عَبْدًا شَكُوراً سے اے عائشہ! کیا خدا کا ہی کام ہے کہ وہ حسن بنے بندے کا کام نہیں کہ وہ اپنی
ذمہ داریوں کو ادا کرے؟ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسے انسان بھی با وجود ان تمام
قربانیوں کے جو آپ نے کیں، باوجود جذبات محبت کی اس فراوانی کے جو آپ خدا تعالیٰ کے
متعلق رکھتے تھے پھر بھی اس بات کے محتاج تھے کہ راتوں کو اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور اتنی اتنی دیر
کھڑے رہتے کہ آپ کے پاؤں سوج جاتے ، دن کو عبادت کرتے اور اپنی زندگی کو زیادہ سے

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۴۰
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
زیادہ خدا تعالیٰ سے ملنے کے قابل بناتے تو اور کون انسان ہے جو اپنے آپ کو ان ذمہ داریوں
سے مستغنی قرار دے سکتے ۔ میں آپ خواتین سے ہی پوچھتا ہوں کہ کیا آپ اپنی زندگی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مطابق بسر کر رہی ہیں؟ کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ آپ کی
زندگی کے ایام زیادہ تر اُس اُخروی زندگی کی درستی کے لئے خرچ ہوتے ہیں جو حقیقی زندگی ہے؟
یا زیادہ تر ان کاموں کے لئے خرچ ہوتے ہیں جو دنیا کے کام ہیں؟
اسلام ان مذاہب میں سے نہیں جو رہبانیت سکھاتا ہو۔ قرآن کریم میں صاف طور پر لکھا
ہے کہ رہبانیت کا اسلام میں حکم نہیں بلکہ عیسائی اور ہندو جن میں رہبانیت کی تعلیم پائی جاتی ہے
ان کے متعلق بھی کہتا ہے کہ ہم نے انہیں رہبانیت کا حکم نہیں دیا تھا ، انہوں نے اپنے طور پر اس کو
شروع کر دیا۔ کے بہر حال اسلام ان مذاہب میں سے ہے جو کہتے ہیں کہ بے شک دنیا کے کام
کرو۔ اسلام اس بات سے نہیں روکتا کہ جن کو ضرورت ہو وہ نوکریاں کریں ، اسلام اس بات
سے روکتا نہیں کہ جن کو ضرورت ہو وہ تو تجارتیں کریں ، اسلام اس بات سے روکتا نہیں کہ جن کو
ضرورت ہو وہ صنعت و حرفت کریں ، اسلام اس بات کا بھی حکم نہیں دیتا کہ عورت گھر کے کام
کاج نہ کرے مگر وہ یہ ضرور کہتا ہے کہ ہر چیز کو اُس کا درجہ دو۔ جس طرح ایک عورت بچہ کی
پرورش کے وقت اس سے مستغنی نہیں ہو جاتی کہ وہ اور کوئی کام کرے۔ مثلاً اگر غریب ہے تو وہ
کھانا تیار کرنے سے آزاد نہیں ہو جائے گی یا اگر آسودہ حال ہے تو وہ کھانا تیار کروانے سے
آزاد نہیں ہو جائے گی یا بچے کی پرورش کی وجہ سے وہ ان ضرورتوں سے غافل نہیں ہو جائے گی
جو اپنے رشتہ داروں سے میل جول اور اپنی سہیلیوں سے تعلقات رکھنے کے لحاظ سے اُس پر عائد
ہوتی ہیں ۔ اسی طرح اسلام یہ نہیں کہتا کہ تم اپنی زندگیوں کو بالکل نمازوں میں لگا دو۔ اسلام یہ
نہیں کہتا کہ تم دنیا کی تمام ذمہ داریوں کو بھول جاؤ ۔ اسلام نہ صرف ان کاموں کی اجازت دیتا
ہے بلکہ ان کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور اتنا زور دیتا ہے کہ حضرت عائشہ نے ایک دفعہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میرے پاس آج ایک غریب بدوی عورت آئی جس
کے ساتھ اُس کی دولڑکیاں تھیں۔ وہ میرے پاس آکر بیٹھ گئی ۔ ایک لڑکی کو اُس نے اپنی
دائیں طرف اور دوسری کو اپنی بائیں طرف بٹھا لیا اور مجھے کہا کہ کچھ کھانے کو ہے تو دو ۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۴۱
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
يَا رَسُولَ اللہ ! ہمارے گھر میں اس وقت کچھ بھی نہیں تھا لیکن میں تلاش کرنے کے لئے اُٹھی تو
مجھے ایک کھجور مل گئی ۔ میں نے وہی کھجور اُٹھا کر اُسے دے دی ۔ يَا رَسُولَ الله ! عورت نے
کھجور اپنے منہ میں ڈال لی اور میں نے سمجھا کہ وہ خود کھانے لگی ہے ۔ مگر اس نے وہ کھجور خود نہیں
کھائی بلکہ دانتوں سے اُس کے دو ٹکڑے کر کے ایک ٹکڑہ اُس نے اپنی اُس لڑکی کو دے دیا جو
دائیں طرف بیٹھی ہوئی تھی اور دوسرا ٹکڑہ اُس نے اُس لڑکی کو دے دیا جو بائیں طرف بیٹھی تھی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی تو فرمایا۔ عائشہ ! خدا نے مجھے بتایا ہے کہ جس شخص
کے ہاں دولڑکیاں ہوں اور وہ ان کی اچھی تربیت کرے تو اپنی لڑکیوں سے محبت رکھنے اور اُن
کی نیک تربیت کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اپنی جنت اس کے لئے واجب کر دیتا ہے۔ ھے
تو دیکھو بچوں کا پالنا جو عورت کے جذبات کی چیز ہے وہ بھی ایک ثواب کی چیز بن گیا۔
بچوں کو کوئی ماں مذہبی احکام کی وجہ سے نہیں پالتی ۔ اگر کوئی عورت دہر یہ ہو تو تب بھی وہ اپنے
بچوں کو پالتی ہے اور اگر فاسقہ فاجرہ ہو تو تب بھی وہ اپنے بچوں کو پالتی ہے۔ مگر یہ جو طبعی جذبہ
ہے اس کے متعلق بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی
خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کوئی عورت اپنی لڑکیوں کو پالتی اور انہیں ایک شریف شہری بنا
دیتی ہے تو وہ جنت کی مستحق ہو جاتی ہے ۔
غرض دنیوی کاموں سے خدا تعالیٰ روکتا نہیں مگر جس چیز کا وہ حکم دیتا ہے وہ یہ ہے کہ ان
کاموں میں سے کچھ وقت نکال کر ہم خدا تعالیٰ کی عبادت اور اُس کی رضا کے کاموں میں صرف
کیا کریں ۔ مثلاً سب سے مقدم چیز پانچ وقت کی نماز ہے جو اسلام نے مقرر کی ہے ۔ اِس زمانہ سے چیز کی ۔
بھی تو سے میں سارے مرد بھی نمازیں نہیں پڑھتے عورتوں کی حالت تو اس سے بھی گری ہوتی ہے۔ بعض
سمجھتی ہیں کہ سال میں اگر چند نمازیں بھی ان کو ادا کرنے کا موقع مل جائے تو ان کی بخشش کے
لئے کافی ہے۔ بعض نے یہ ایک نیا مسئلہ ایجاد کر لیا ہے کہ جمعۃ الوداع ادا کرنے کا اگر کسی کو موقع
مل جائے تو اس کی سارے سال کی نمازیں پوری ہو جاتی ہیں ۔ بعض اس قسم کے وساوس میں مبتلا
ہوتی ہیں کہ جب ہم نے پیر کی بیعت کر لی ہے تو قیامت کے دن وہی پیر ہمارا سارا بوجھ اٹھا لے
گا ہم ہر قسم کے محاسبہ سے بچ جائیں گی ۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۴۲
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
ہماری جماعت کے خلیفہ اول کی بہن ایک پیر کی مرید تھیں ۔ ایک دفعہ بہن ملنے آئیں تو
حضرت خلیفہ اول نے ان سے کہا کہ بہن! تم نمازوں میں بہت سست ہو ، آخر تمہارا کیا بنے گا ؟
اس نے کہا میں نے جس پیر کی بیعت کی ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ اب چونکہ تم نے میری بیعت کر
لی ہے اس لئے تمہارا ذمہ دار میں ہوں تمہیں کسی قسم کا فکر کرنے کی ضرورت نہیں ۔ حضرت خلیفہ
اول نے اپنی بہن سے کہا بہن ! اپنے پیر سے پوچھنا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نے ہم سے
پوچھا تو کیا جواب دیں گے؟ اس نے کہا اچھا اب میں اپنے پیر سے ملنے گئی تو اُن سے یہ بات
ضرور دریافت کروں گی ۔ چنانچہ کچھ مدت کے بعد وہ پھر آپ سے ملنے آئی تو آپ نے اس سے
پوچھا کہ اپنے پیر سے تم نے وہ بات دریافت کی تھی؟ اُس نے بتایا کہ ہاں میں نے دریافت کی
تھی ۔ پھر اس نے سنایا کہ جب میں نے یہ بات دریافت کی کہ تو پہلے تو اُس نے کہا کہ معلوم ہوتا
ہے یہ شرارت تجھے نورالدین نے سکھائی ہے مگر یاد رکھو تمہیں کسی فکر کی ضرورت نہیں ۔ جب تم
سے خدا سوال کرے گا تو میں کھڑا ہو کر کہہ دوں گا اس کا میں ذمہ دار ہوں ، اس پر تم فوراً جنت
میں چلی جانا۔ میں نے کہا پیر صاحب! آپ کی باری آئی تو آپ کیا جواب دیں گے؟ اس پر
کہنے لگے جب مجھ سے خدا پوچھے گا اور کہے گا کہ آؤ اور حساب دو تو میں جلال سے جواب دوں گا
کہ کیا امام حسین کی کربلا میں قربانی کافی نہیں تھی کہ اب ہمیں بھی دق کیا جاتا ہے؟ اس پر فرشتے
میرا راستہ بھی چھوڑ دیں گے اور میں بھی جنت میں چلا جاؤں گا۔
غرض مختلف قسم کے بہانے لوگوں نے ایجاد کر لئے ہیں تا کہ شریعت کی پابندیوں سے آزاد
ہو جائیں ۔ آخر کونسی دُنیوی ذمہ داریاں تھیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ
دنیا کے تمام کاموں سے قریباً فارغ ہو کر دین کے کاموں میں ہر وقت مشغول رہتے تھے۔ وہ
زمیندار تھے مگر بہت کم زمینداری کرتے تھے ، وہ تاجر تھے مگر بہت کم تجارت کرتے تھے ۔ سال
میں چار پانچ لڑائیاں انہیں لڑنی پڑتی تھیں اور ایک ایک لڑائی کے لئے بعض دفعہ پندرہ پندرہ
ہیں ہیں دن سفر کرنا پڑتا تھا ۔ آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر دشمن سے جنگ
کرنے والے صحابہ کون تھے؟ وہی تاجر اور وہی زمیندار تھے جن کی معاش کا دروامدار ہی تجارت
اور زمینداری پر تھا مگر باوجود اس کے جب بھی خدا کی طرف سے آواز آتی تو وہ فوراً اپنے تمام

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۴۳
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
کاموں کو چھوڑ کر جہاد کے لئے روانہ ہو جاتے ۔ جہاد پر ان کو جتنا وقت صرف کرنا پڑتا تھا اُس کا
اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ سال میں ان کو چار پانچ لڑائیاں لڑنی پڑتی تھیں اور ہر لڑائی پر سفر
سمیت دوم دو تین ہفتہ یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ جاتا ۔ اس سے تم سمجھ سکتی ہو کہ دنیا کے کاموں
کے لئے ان کے پاس کتنا وقت بچتا تھا مگر باوجود اس کے کہ دنیا کی ذمہ داریاں ان پر بھی تھیں،
ان کے بھی اہل و عیال تھے، اُن کی بھی بیویاں اور بچے تھے اور باوجود اس کے ان کا بہت سا
وقت جبری طور پر لے لیا جاتا تھا پھر بھی وہ نماز روزہ کی پابندی میں لگے رہتے تھے ۔ مگر اور لوگ
خواہ کچھ کریں میں احمدی خواتین سے کہتا ہوں کہ تم نے نئے سرے سے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اسلام
کو دوبارہ زندہ کریں گی ۔ اگر یہ عہد مؤمنا نہ ہے منافقانہ نہیں تو تمہیں اس عہد کے مطابق اپنی
ساری زندگی ڈھالنی پڑے گی۔ اسلام پہلے ہی دشمنوں کی نگاہ میں زیر الزام ہے، اسلام پہلے ہی
دشمنوں کے تیروں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، اسلام پہلے ہی ہزاروں قسم کے مطاعن اور اعتراضات کا
ہدف بنا ہوا ہے ، اگر تم نے بھی کمزوری دکھائی تو تم اسلام کو اور زیادہ بد نام کرنے والی بنو گی ۔
اگر تم واقعہ میں اسلامی تعلیم پر عمل نہیں کر سکتیں تو بجائے اس کے کہ تم اسلام کے لئے بدنامی کا
موجب بنو تمہارے لئے بہتر ہے کہ تم اس سلسلہ کو چھوڑ دو لیکن اگر واقعہ میں تمہیں یقین پیدا ہو
چکا ہے کہ یہ سلسلہ سچا ہے اور تم رسمی طور پر نہیں بلکہ حقیقی طور پر سمجھتی ہو کہ خدا تعالیٰ کی بھیجی ہوئی
صداقت کو تم نے دیکھ لیا ہے اور سمجھ لیا ہے اور اس پر ایمان رکھنا تمہاری نجات کے لئے ضروری
ہے تو تمہارا فرض ہے کہ تم سلسلہ کی بدنامی کا موجب نہ بنو ، بلکہ اپنے ایمان اور اپنے عمل اور اپنی
قربانیوں اور اپنی للہیت کے ثبوت کے ساتھ اسلامی زندگی کا وہ نمونہ پیش کرو جس کو دیکھ کر ہر شخص
اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے کہ اس کا روباری زمانہ میں بھی جب دین پر دنیا کو مقدم
کیا جا رہا ہے ، اسلام پر عمل کیا جا سکتا ہے اور اس کا کوئی حکم ایسا نہیں جو انسان کے لئے بوجھ کا
رنگ رکھتا ہو۔
مجھے تعجب آتا ہے بعض ہندوستانی احمد یوں پر کہ انہیں سالہا سال اس سلسلہ میں شامل
ہونے پر گزر گئے مگر ابھی تک وہ دینی احکام پر عمل کرنے میں سستی سے کام لیتے ہیں اور ان کی
روحانیت پر ایک جمود کی سی کیفیت طاری ہے۔ اس کے مقابلہ میں بعض یورپین احمدی ایسے ہیں

انوار العلوم جلد ۱۹
マママ
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
جنہیں اس سلسلہ میں شامل ہوئے گوا بھی تھوڑا عرصہ ہی ہوا ہے مگر اس جوش اور اس اخلاص کے
ساتھ اسلامی احکام پر عمل پیرا ہیں کہ ان کو دیکھ کر انتہائی مسرت حاصل ہوتی ہے حالانکہ
ہندوستانی احمدی اس ماحول میں نہیں رہتا جس ماحول میں ایک یورپین احمدی رہتا ہے۔ مگر
باوجود اس کے کہ وہ ایک ایسے ماحول میں رہتا ہے جو دینی روح سے کوسوں دور ہے پھر بھی وہ
اسلامی حکم پر عمل کرنے میں مسابقت کی روح اپنے اندر رکھتا ہے ۔ گزشتہ جنگ میں بشیر آرچرڈ
ایک انگریز احمدی ہوئے ۔ پہلے پہل جب وہ قادیان مجھ سے ملنے کے لئے آئے تو اُس وقت
اُن کے خیالات اس قسم کے تھے کہ میں ایک نیا مذہب نکالوں گا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں
نے اسلام کا بھی مطالعہ کیا ہے اور مجھے اس میں کئی اچھی باتیں نظر آئی ہیں اور میں نے ہندو
مذہب کو دیکھا تو مجھے اس میں بھی کئی اچھی باتیں نظر آئی ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک ایسا طریق
نکالوں جس میں تمام اچھی باتوں کو جمع کیا جائے ۔ میں انہیں سمجھاتا رہا مگر وہ یہی کہتے رہے کہ
میری تسلی نہیں ہوئی ۔ جب وہ یہاں سے چلے گئے تو کچھ عرصہ کے بعد مجھے ان کا خط ملا جس میں
لکھا تھا کہ میں اسلام قبول کرتا ہوں ۔ مجھے حیرت ہوئی کہ یہ کیا بات ہے، وہ تو کسی مذہب پر
خوش نہ تھے ۔ بعد میں وہ مجھ سے ملنے کے لئے آئے تو انہوں نے تمام واقعات سنائے اور بتایا
کہ یہاں رہ کر مجھے احساس نہیں ہوا کہ میں کس فضا میں اپنے دن گزارتا ہوں مگر جب یہاں
سے گیا اور امرتسر پہنچا تو چونکہ قادیان میں سات آٹھ دن میں نے شراب نہیں کی تھی اس لئے
مجھے شراب پینے کا شوق تھا۔ وہاں بعض اور انگریز دوستوں کے ساتھ میں کھانے کے کمرہ میں
گیا۔ انہوں نے بھی شراب کا آرڈر دیا اور میں نے بھی شراب کا آرڈر دیا مگر پھر مجھے خیال آیا
کہ سات آٹھ دن میں نے شراب نہیں پی تو مجھے کچھ نہیں ہوا اگر کچھ دن اور بھی شراب چھوڑ کر
دیکھوں تو کیا حرج ہے۔ چنانچہ میں نے شراب کا آرڈر منسوخ کر دیا۔ یہ پہلی تبدیلی تھی جو
میرے اندر واقع ہوئی ۔ اس کے بعد بھی میں برابر شراب سے بچتا رہا۔ فوج میں گیا تو وہاں
میرے انگریز دوستوں نے مجھ سے تمسخر شروع کر دیا اور کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ تم کب تک
شراب نہیں پیو گے ۔ اس سے میں اور زیادہ پختہ ہو گیا اور آخر رفتہ رفتہ میری ایسی حالت ہوگئی کہ
مجھے شراب کی حاجت ہی محسوس نہیں ہوتی تھی ۔ اس کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ یہ محض قاد قادیان

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۴۵
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
جانے کی برکت ہے کہ شراب کی عادت جاتی رہی۔ پھر میں نے زیادہ سنجیدگی سے اسلام اور
احمدیت کا مطالعہ کیا تو حقیقت مجھ پر کھل گئی اور میں نے اسلام قبول کر لیا۔ وہاں سے ان کی
راولپنڈی تبدیلی ہوگئی وہاں بھی انگریز اُن کو برا بر تنگ کرتے اور قسم قسم کی تدابیر سے ان کو اپنی
طرف مائل کرنے کی کوشش کرتے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ اسلام پر زیادہ سے زیادہ مضبوطی
کے ساتھ قائم ہوتے چلے گئے نمازیں اُنہوں نے باقاعدگی کے ساتھ شروع کر دیں اور داڑھی
بھی رکھ لی ۔ اس پر انگریز اُنہیں اور زیادہ تنگ کرتے ، کبھی نماز پر تمسخر شروع کر دیتے یا کبھی
داڑھی پر اعتراض کرتے کبھی کھانے پر جھگڑا شروع کر دیتے ۔ آخر انہوں نے ملازمت چھوڑ دی
اور اپنی زندگی اسلام کے لئے وقف کر دی۔ اب وہ انگلستان میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں اور
محض روٹی کپڑا اُن کو دیا جاتا ہے۔ اس شخص کی حالت یہ ہے کہ یہ با قاعدہ تہجد پڑھتا ہے۔
نمازیں باجماعت ادا کرتا ہے ۔ لمبی لمبی دعائیں کرتا ہے منہ پر داڑھی رکھتا ہے اور اس کی شکل
دیکھ کر سوائے چہرہ کے رنگ کے کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ یہ انگریز ہے بلکہ ہر شخص یہی سمجھتا ہے کہ
یہ بہت پرانا مسلمان ہے ۔ اگر یورپ کا رہنے والا ایک شخص اپنے اندرا تنا تغیر پیدا کر سکتا ہے کہ
وہ نمازوں کا پابند ہو جاتا ہے، تہجد ادا کرتا ہے اور تمام شعائر اسلامی کو خوشی کے ساتھ اختیار کرتا
ہے تو ہندوستان یا کسی اور ملک کا رہنے والا کیوں ان باتوں پر عمل نہیں کر سکتا۔
یورپین زندگی ایسی ہے جس میں چاروں طرف مادیت کا غلبہ ہے ۔ اگر ایسے ماحول میں
رہتے ہوئے یورپ کے لوگ اپنے اندر تبدیلی پیدا کر سکتے ہیں تو ہندوستان کی عورتیں اپنے اندر
کیوں تبدیلی پیدا نہیں کر سکتیں یا ہندوستان کے مرد اپنے اندر کیوں تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے ؟
میرے نزدیک یہ غفلت محض ارادہ کی کمی کی وجہ سے ہے اور اس وجہ سے ہے کہ وہ اپنی موت کو
بھول جاتے ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ اکثر انسان یہ سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد کوئی زندگی نہیں یا وہ اس غلط فہمی
میں مبتلا ہوتے ہیں کہ جب ہم نے اپنی زبان سے اسلام قبول کر لیا اور ہم نے کہہ دیا کہ ہم محمد
رسول اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ہیں تو نَعُوذُ بِاللهِ ہم نے بڑا بھاری احسان محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پر کر دیا ہے اور اب جنت ہمارے لئے واجب ہو چکی ہے ۔ اس قسم کے بہانے

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۴۶
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
ہیں جن کی آڑ میں وہ اسلامی احکام پر عمل کرنے سے گریز کرتے ہیں مگر میں آپ کو نصیحت کرتا
ہوں کہ ان بہانوں کا کوئی فائدہ نہیں سچا انسان وہی ہوتا ہے جو اپنے قول کا پاس کرتا ہے ۔ جب
ایک مرد اور ایک عورت کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ اس بات کا اقرار
کرتے ہیں کہ جو کچھ قرآن مجید حکم دے گا ہم اُسے مانیں گے اور جن باتوں سے قرآن رو کے گا
ان سے رکیں گے۔ یہ عہد ہے جو ہر مسلمان کرتا ہے مگر کتنے ہیں جو اس عہد کے مطابق عمل کرتے
ہیں ۔ کیا دنیا میں کوئی بھی ملازم ایسا ہو سکتا ہے جو اپنے عہد کی خلاف ورزی کرے اور پھر اس کا
آقا اور مالک اس سے خوش رہے۔ ایک چھوٹے سے چھوٹا نقص بھی اگر آقا دیکھ لیتا ہے تو وہ ملازم
کو سخت تنبیہہ کرتا ہے پھر مسلمان یہ کس طرح امید کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی خلاف
ورزی بھی کرتے رہیں اور اسکی ناراضگی سے بھی بچے رہیں ۔
-
۔
ایک مشہور تاریخی واقعہ مجھے یاد آ گیا ۔ حضرت جنید بغدادی کے ایک شاگرد تھے جو
عالم اسلامی اسلامی میں خود بھی بہت بڑی شہرت کے ما کے مالک ہیں ۔ وہ ایک بڑے خاندان کے فرد اور
حکومت وقت کی طرف سے ایک صوبہ کے گورنر مقرر تھے مگر سخت ظالم اور سفاک انسان تھے۔
اتنے ظالم کہ سارا علاقہ اُن کے ظلموں سے چلا اٹھا۔ ایک دفعہ وہ بادشاہ کے دربار میں حاضر تھے
کہ ایک جرنیل بادشاہ کے سامنے پیش ہوا۔ اُن دنوں ایران کی مہم درپیش تھی اور بغدادی لشکر کو
فتح حاصل ہوئی تھی ۔ بادشاہ نے اُس جرنیل کو عزت افزائی کے لئے بلوایا تاکہ ایک ایسا ملک جو
سالہا سال تک حکومت کے لئے کانٹا بنا رہا تھا اس کے فتح کرنے پر اُسے خلعت دے اور انعام
سے سرفراز کرے۔ جب جرنیل بادشاہ کے سامنے پیش ہوا تو بد قسمتی سے وہ رومال لانا بھول
گیا۔ اُس روز اُ سے نزلہ کی شکایت تھی ۔ عین اُس وقت جب بادشاہ نے اُسے خلعت پیش کیا اور
وہ خلعت پہن کر بادشاہ کے سلام کے لئے آگے بڑھا اُسے چھینک آئی اور ناک میں سے فضلہ
بہہ پڑا۔ اُس نے جیب ٹٹولی تو پتہ لگا کہ رو مال نہیں ۔ اس پر اس نے آنکھ بچا کر اُس خلعت کے
دامن سے ہی اپنا ناک پونچھ لیا۔ بد قسمتی سے بادشاہ کی نظر اس پر جا پڑی جو نہی اُس نے دیکھا کہ
جرنیل نے اُس کی عطا کردہ خلعت سے ناک پونچھا ہے وہ آگ بگولہ ہو گیا ۔ اس نے نہایت غصہ
سے کہا کہ اس جرنیل نے ہماری خلعت کی ہتک کی ہے خلعت اُتار لو اور اسے ذلیل کر کے

آج 10 میں سے 10 باقی