قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۴۷
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
ہمارے دربار میں سے نکال دو۔ اُس وقت شبلی بھی دربار میں بیٹھے ہوئے تھے۔ جونہی انہوں
نے یہ بات سنی ان کی چیخیں نکل گئی ۔ بادشاہ نے کہا کہ تم کیوں روتے ہو؟ شبلی نے کھڑے ہو کر
کہا۔ حضور میرا استعفیٰ منظور فرما لیجئے اب میں ملازمت کے لئے تیار نہیں ۔ بادشاہ نے انہیں بہت
سمجھایا مگر انہوں نے کہا میں اب یہاں رہنا نہیں چاہتا۔ بادشاہ نے کہا آخر وجہ کیا ہے؟ انہوں
نے کہا وجہ یہ ہے کہ یہ جرنیل جو آج آپ کے سامنے پیش ہوا اس نے آپ کی بادشاہت کے
استحکام کے لئے کس قدر کوششیں کیں تھیں ۔ یہ شخص سال بھر لڑائیاں لڑتا رہا۔ ہر صبح جب اس کی
بیوی اُٹھتی تو وہ سمجھتی تھی کہ شاید آج میں بیوہ ہو جاؤں گی اور ہر شام جب وہ سوتی تو دھڑکتے
ہوئے دل کے ساتھ سوتی اور خیال کرتی کہ جب میں صبح اُٹھوں گی تو شاید میری بیوگی کی خبر
آجائے گی۔ اس کے بچے بھی ہر صبح یہی خیال کرتے تھے کہ شاید آج ہم یتیم ہو جائیں گے اور ہر
شام اس خیال سے سوتے تھے کہ شاید صبح جب طلوع ہوئی تو ہمیں اطلاع ملے گی کہ آج سے تم
یتیم ہو گئے ہو۔ اتنی بڑی قربانیوں کے بعد جب یہ شخص واپس آیا تو آپ نے اسے عزت افزائی
کے طور پر کچھ کپڑے دیئے مگر ایک ایسی مرض کی وجہ سے جو اس کے اپنے اختیار میں نہ تھی اسے
چھینک آئی فضلہ بہہ پڑا اور چونکہ رومال لانا اُسے یاد نہ رہا تھا اُس نے خلعت سے ہی ناک
پونچھ لیا اس پر آپ کو غصہ آیا اور آپ نے اس کی اس حرکت کو اس قدرنا پسند کیا کہ اس کا خلعت
اتر والیا محض اس لئے کہ اس نے خلعت کا ناجائز استعمال کیوں کیا ہے۔ یہ کہہ کر ان کی پھر چیخیں
نکل گئیں اور انہوں نے روتے ہوئے کہا اے بادشاہ! مجھے خدا نے ایک خلعت بخشا ہے۔ مجھے
بھی اس نے انسانیت دی ۔ مجھے بھی اس نے عقل دی ، مجھے بھی اس نے کان ، ناک ، آنکھیں ،
منہ، زبان اور دوسرے اعضاء دیئے ۔ اس جرنیل کو تو یہ خلعت اتنی بڑی خدمت کے بعد ملا تھا مگر
مجھے اللہ تعالیٰ نے بغیر کسی خدمت اور بغیر کسی قربانی کے یہ خلعت دیا۔ پھر اس نے تو صرف ناک
پونچھا تھا میں نے تو اس خلعت کو اتنا خراب کیا ہے وہ اب پہچانا تک نہیں جاتا اس لئے میں
حیران ہوں کہ جب میں اللہ تعالٰی کے سامنے پیش ہوں گا تو میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا ۔
میں اب حقیقت کو سمجھ چکا ہوں میں ملازمت کرنے کے لئے تیار نہیں ، میرا استعفیٰ منظور فرما لیا
جائے ۔ اس کے بعد شبلی مختلف بزرگوں کے پاس گئے اور کہا کہ میں تو بہ کرنا چاہتا ہوں مگر وہ اپنے

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۴۸
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
مظالم میں اتنے مشہور تھے کہ ہر شخص جس کے پاس وہ جاتے وہ انہیں کہتا کہ تمہارے جیسے آدمی کی
تو بہ کہاں قبول ہو سکتی ہے۔ آخر وہ حضرت جنید بغدادی کے پاس گئے جو صوفیاء کے آباء سمجھے
جاتے ہیں اور ان سے کہا کہ میں آپکی خدمت میں اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ میں تو بہ کرنا چاہتا
ہوں ۔ انہوں نے کہا ہاں تو بہ کا راستہ ہر ایک کے لئے کھلا ہے مگر ایک شرط تمہیں ماننی پڑے گی
تاکہ پتہ لگے تم سچے دل سے تو بہ کر رہے ہو یا صرف ظاہری طور پر ۔ انہوں نے کہا کہ آپ شرط
بیان کریں مجھے اس کے تسلیم کرنے میں کوئی عذر نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا شرط یہ ہے کہ تم جس
جگہ گورنر رہے ہو وہاں جاؤ اور ایک ایک دروازہ پر دستک دے کر کہو کہ میں اپنے مظالم کی تم سے
معافی مانگتا ہوں تاکہ پتہ لگے کہ تم تا ئبانہ زندگی بسر کرنا چاہتے ہو۔ شبلی نے کہا بیشک مجھے منظور
ہے چنانچہ وہ گئے اور جس جگہ وہ گورنر رہے تھے اس جگہ کے ادنی سے لے کر اعلیٰ تک تمام لوگوں
سے یہاں تک کہ غلاموں اور چوہڑوں اور چماروں تک سے بھی انہوں نے معافی مانگی۔ ہر
ایک کے دروازہ پر دستک دیتے اور کہتے میں تم سے عاجزانہ معافی مانگتا ہوں میں نے بڑے
بڑے ظلم کئے ہیں مگر اب میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں جس سے میں ان مظالم کا ازالہ کر سکوں ۔
میں عاجزی اور لجاجت سے معافی مانگتا ہوں اور اپنے قصوروں پر سخت نادم اور شرمندہ
ہوں ۔ جب وہ ایک ایک شخص سے معافی مانگ کر واپس گئے تب حضرت جنید بغدادی نے ان
کی بیعت قبول کی اور پھر انہوں نے اتنی ترقی کی کہ خود بھی ایک بہت بڑے پایہ کے بزرگ بن
گئے۔
تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو خلعت ہمیں عطا کیا گیا ہے ہمیں اس کے متعلق ہمیشہ یہ مد نظر
رکھنا چاہئے کہ جب ہم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہوئے تو ہمیں اس کے متعلق جواب دینا پڑے
گا۔ آخر دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ہے یا تو اسلام سچا ہے یا جھوٹا ۔ اگر اسلام سچا مذہب
ہے اور اگر مرنے کے بعد ایک زندگی ہمیں ضرور حاصل ہوگی اور اگر یہ سچ ہے کہ مؤمنوں کو
جنات عدن عطا کئے جائیں گے تو پچاس ساٹھ سالہ دُنیوی زندگی کے لئے جو شخص کوشش کرتا ہے
کیا وجہ ہے کہ اگر اسے مرنے کے بعد کی زندگی پر بھی ایسا ہی یقین ہے تو اس کے لئے دُنیوی
زندگی سے ہزاروں گنے زیادہ کوشش نہیں کرتا ۔ اگلی زندگی کو اچھا بنانے کے لئے اگر یہاں کسی کو

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۴۹
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
تکلیف بھی برداشت کرنی پڑے تو اگلی زندگی کے مقابلہ میں اس دنیا کی زندگی کی حقیقت ہی کیا
ہے۔ وہ ایک نہ ختم ہونے والی زندگی ہے اور یہ زندگی زیادہ سے زیادہ پچاس ساٹھ یا ستر اسی
سال تک چلی جاتی ہے۔ یہ زندگی تو اس کے مقابلہ میں اتنی بھی حقیقت نہیں رکھتی جتنی پچاس
ساٹھ سالہ زندگی کے مقابلہ میں ایک منٹ کی حیثیت ہوتی ہے ۔ کیا دنیا میں کوئی بھی انسان ایک
منٹ کی تکلیف پر گھبراتا ہے۔ بالخصوص ایسی حالت میں جب اسے یقین ہو کہ ایک منٹ کے بعد
مجھے ساری عمر اور کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی ۔ پھر وہ انسان کیسا انسان ہے جو اس دنیا کی تکالیف کو
اہمیت دیتا اور اگلے جہان کی زندگی کو نظر انداز کر دیتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم پر غور نہ کرنے کی وجہ سے مسلمانوں کو مرنے کے بعد حاصل
ہونے والی زندگی پر پورا یقین نہیں ہوتا ۔ وہ منہ سے اس زندگی کو تسلیم کرتے ہیں مگر ان کا عمل بتا
رہا ہوتا ہے کہ وہ اس زندگی پر قطعاً ایمان نہیں رکھتے اسی لئے ان کی نگاہ میں اعمال بالکل حقیر
ہوتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ موقع مل گیا تو عمل کر لیا ورنہ خدا بڑا
معاف کرنے والا ہے وہ ہمارے قصوروں کو ضرور معاف کر دیگا۔ اسمیں کوئی شبہ نہیں کہ ہما را خدا
معاف کرنے والا ہے مگر ہمارا خدا ایمان برباد کرنے والا نہیں ۔ یہ ایمان برباد کرنے والی بات
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام پر تو عمل نہ کیا جائے اور اسکے عفو پر یقین رکھا جائے ۔ اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں بالصراحت فرمایا ہے کہ مؤمنوں کو مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کی زیارت حاصل
ہو گی ۔ مگر فرماتا ہے اس نظر کے لئے دنیا میں آنکھیں تیار ہوں گی یعنی اس دنیا کے نیک اعمال
مؤمن کو ایسی بینائی بخشیں گے جس سے اسے خدا تعالیٰ نظر آ جائے گا ۔ پس معافی کا سوال نہیں
سوال ان آنکھوں کا ہے جن سے خدا نظر آتا ہے۔ اگر کسی کے پاس ایسی آنکھیں ہی نہیں جن سے
خدا نظر آسکے تو وہ اللہ تعالیٰ کو کس طرح دیکھے گا ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور پر فرماتا
ہے کہ ومن كَانَ فِي هَذِةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ آعلی کے جو شخص اس دنیا میں اندھا
ہوگا ۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ جو شخص دنیا میں ظاہری آنکھوں کے لحاظ سے نابینا ہوگا اور وہ اگلے
جہان میں بھی نا بینا ہو گا۔ یہ تو بڑے ظلم کی بات ہے کہ اس جہان میں بھی ایک شخص کو اندھا رکھا
جائے اور اگلے جہان میں بھی اُسے اندھا رکھا جائے ۔ اس کے معنی یہی ہیں کہ جو شخص اس جہان

انوار العلوم جلد ۱۹
لده۔
قیام
پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
میں دینی نظر پیدا نہیں کرے گا اُسے اگلے جہان میں بھی خدا کی رؤیت حاصل نہیں ہوگی اور خدا
کی رؤیت اتنی اہم چیز ہے کہ اگر خدا کسی مؤمن سے یہ کہہ دے کہ میں تجھے جنت میں تو داخل کر
دیتا ہوں لیکن میری رؤیت اور میرا دیدار تجھے حاصل نہیں ہوگا تو وہ ایسی جنت کو قبول کرنے کے
لئے ہرگز تیار نہیں ہوگا ۔ بلکہ ایک جنت کیا اگر دس ہزار جنت بھی کسی کو دے دی جائے مگر اللہ تعالیٰ
کا دیدار اور رؤیت اسے حاصل نہ ہو تو وہ ان جنتوں میں ایک لحظہ کے لئے بھی رہنے کے لئے
تیار نہیں ہوگا۔ اصل چیز تو محبوب کی ملاقات ہوتی ہے، اگر محبوب کی ملاقات کسی کو میسر نہ ہو تو
بڑے بڑے محلات اور نرم نرم بستروں کو لے کر اُس نے کیا کرنا ہے ۔ کیا کسی عورت سے یہ کہا
جائے کہ ہم تیرے بچے کو تو قتل کر دیتے ہیں مگر تجھے رہائش کے لئے ایک عظیم الشان محل دے
دیں گے تو وہ اپنے بچے کے قتل کروانے کے لئے تیار ہو جائے گی ؟ کوئی عورت اپنے بچے کے قتل
پر دنیا کے سب سے بڑے محل میں بھی رہنے کے لئے تیار نہیں ہو سکتی ۔ پھر وہ مؤمن کیسا مؤمن
ہے جو کہتا ہے کہ میرا خدا خواہ مجھے نظر نہ آئے ، مجھے جنت میں داخل کر دے ۔ میں تو سمجھتا ہوں
ایسی حالت میں اسے اگر جنت کی انتہائی چوٹیوں پر بھی بٹھا دیا جائے تو وہ اس جنت پر کبھی راضی
نہیں ہوگا ۔ وہ کہے گا میرا خدا مجھے مل جائے چاہے مجھے جہنم میں پھینک دے ۔
اس کے کے ! بعد میں آپ کو اس سورۃ کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو جو ابھی ائ میں نے پڑھی ہے ۔ یہ
ایک مختصر سی سورۃ ہے مگر وسیع مضامین پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
إنَّا اعطينكَ الكَوْثَر اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے تجھے کوثر عنایت کیا
ہے۔ کوثر کے معنی ہوتے ہیں وسعت کے اور کوثر کے معنی ہوتے ہیں گرہ کے۔ گویا اس کے
معنی بہت وسیع یا اکثر لوگوں کے ہیں ۔ اکثریت کا لفظ جو اردو میں عام طور پر استعمال کیا جاتا
ہے اسی کوثر میں سے نکلا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اِنا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرا اے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے تجھے وسعت عطا فرمائی ہے۔ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ
پس تو خدا کے حضور دعائیں کر اور قربانیاں پیش کر ۔ اِن شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُنا تیرا
دشمن ہی ابتر رہے گا۔ ابتر کے معنی ہوتے ہیں جس کی نرمیہ اولاد نہ ہو ۔ اس آیت کے معنی عام طور
پر یہ سمجھے جاتے ہیں کہ کوثر ایک چشمہ ہے جو جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملے گا اور

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۵۱
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
و انحر کے معنی یہ کئے جاتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ کی قربانیاں کر دیں اس
خوشی میں کہ آپ کو جنت میں کوثر عطا ہوگا ۔
اس میں
میں کوئی شبہ نہیں کہ حدیثوں لہ حدیثوں سے پتہ چلتا ہے کہ جنت میں ایک چشمہ ہوگا جس کا نام
کوثر ہوگا ۔ اے مگر سوال یہ ہے کہ یہاں جو کوثر کا لفظ ہے اس کے یہ معنی ہو سکتے ہیں یا نہیں ۔ ہمیشہ
مضمون کے سیاق وسباق سے انسان سمجھا کرتا ہے کہ کسی لفظ کے کیا معنی ہیں ۔ مثلاً اردو میں ٹکٹ
کا لفظ بولا جاتا ہے ٹکٹ ڈاک کا بھی ہوتا ہے ریل کا بھی ہوتا ہے عدالت کا بھی ہوتا ہے اور تاگے
کا بھی ہوتا ہے۔ گویا لفظ تو ایک ہے مگر چار مختلف معنوں پر استعمال ہوتا ہے اگر ڈاکخانہ کے
سامنے کھڑے ہو کر کوئی شخص کہے کہ مجھے ایک آنے کا ٹکٹ دے دو اور کلرک اُسے پلیٹ فارم کا
ٹکٹ دے دے تو تم اُسے کیسا نا معقول انسان سمجھو گے۔ یا ریلوے اسٹیشن پر جا کر کوئی شخص
ٹکٹ مانگے اور کلرک اسے لفافوں پر لگانے والا ٹکٹ دیدے تو ہر شخص اُسے احمق قرار دے گا۔
یا تم بساطی کی دُکان پر جاتی ہو اور کہتی ہو کہ ٹکٹ دے دو تو اگر وہ تا گا کے ٹکٹ کی بجائے تمہیں
عدالتی ٹکٹ دے دے تو تم اس کی حماقت پر مسکراؤ گی ۔ اسی طرح کوثر کے بے شک یہ بھی معنی
ہیں اور حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک چشمہ عطا کیا جائے گا
جس کا نام کوثر ہوگا ۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس آیت میں کو نسے معنے لگتے ہیں ۔ یہاں الفاظ یہ ہیں کہ
اے رسول ! ہم نے تجھے کوثر عطا کیا ہے اس لئے تو دعا ئیں کر اور قربانیاں کر، تیرا دشمن لا ولد
رہے گا ۔
اب سوال یہ ہے کہ قیامت میں ملنے والے کوثر سے دشمن کے لا وَلَد رہنے کا کیا تعلق ہے یا
اگلے جہاں میں کوثر ملنے پر اس جہان میں اونٹ ذبح کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ پھر تاریخ سے یہ
کہیں ثابت نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوثر ملنے کی خوشی میں اونٹ ذبح کئے ہوں ۔
بے شک چشمۂ کوثر والی بات ٹھیک ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس آیت میں جس کوثر کا ذکر آتا
ہے اس سے کیا مراد ہے ۔ جو معنی عام طور پر کئے جاتے ہیں اس سے آیات کا جوڑ آپس میں ملتا
ہی نہیں ۔ یہ بالکل ان ملی اور بے جوڑ سی بات معلوم ہوتی ہے اور کسی معمولی عقل والے انسان کی
طرف بھی منسوب نہیں کی جاسکتی کجا یہ کہ اسے خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جائے کہ اے محمد

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۵۲
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کے دن تجھے حوض کوثر ملے گا۔ تو اونٹ کی قربانی کر ، تیرا دشمن
لا ولد رہے گا۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ ٹے آنکھ نہ پہلی بات کا
دوسری سے تعلق ہے نہ دوسری کا تیسری سے تعلق ہے اور نہ ساری باتیں آپس میں مل کر کوئی
مفہوم پیدا کرتی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس جگہ کوثر کے یہ معنی ہی نہیں بلکہ اس جگہ اللہ تعالٰی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتا ہے کہ انا اعطيتكَ الْكَوْثَر اے محمد رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے تجھے ہر کام میں وسعت بخشی ہے ہم تمہاری جماعت کو بھی بڑھائیں گے،
ہم تمہاری تعلیم کو بھی بڑھائیں گے ، ہم تمہاری روحانی برکات کو بھی بڑھائیں گے، ہم تمہارے
جسمانی رعب کو بھی بڑھائیں گے، ہم تمہارے نفوس اور اموال میں بھی برکت دیں گے اور یہ
تمام ترقیات تجھے عطا کرتے چلے جائیں گے ۔ فصل لربك لیکن یاد رکھو جب کسی شخص کو
اس طرح وسعت ملتی ہے دنیا میں اس کے حاسد بھی پیدا ہو جاتے ہیں ۔ جب بھی کسی کو عزت
ملے گی ، جب بھی کسی کو رتبہ ملے گا اُس کے حاسد ضرور پیدا ہو جائیں گے اور یہ ایک ایسا قانون
ہے جو ہمیں تمام دنیا میں نظر آتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ترقیات کا ذکر کرتے ہی فرمایا کہ جب
تجھے ایسا مقام حاصل ہوگا تیری تعلیم بھی برتر ہوگی ، تیرا عمل بھی برتر ہوگا، تیری جماعت بھی برتر
ہوگی اور ہر روز تجھے ہماری طرف سے ترقیات پر ترقیات حاصل ہوتی چلی جائیں گی تو تیرے
ارد گرد کے رہنے والے اور رشتہ دار تجھ پر حسد کریں گے اور وہ سمجھیں گے کہ اب یہ ہمیں کھانے
لگا ہے، ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہئے ۔ ان حاسدوں کا علاج یہ ہے کہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ تو خدا
سے دعائیں کر کہ وہ ان حاسدوں کے حسد سے تجھے بچائے۔ چنانچہ اسی وجہ سے دوسرے مقام
پر قرآن کریم نے یہ دعا سکھلا دی کہ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِن شَرِّ النَّفْثَتِ فِي الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ
إذَا حَسَدٌ " گویا فصل لربك میں تو حاسدوں کے حسد کرنے سے بچنے کیلئے صرف
دعا کرنے کی تعلیم دی گئی تھی اور سورۃ فلق میں وہ دعا سکھا بھی دی جوان کے حسد سے بچنے کے
لئے ضروری تھی ۔
اس کے بعد فرماتا ہے دا نحر اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو قربانی کر۔ یہاں

انوار العلوم جلد ۱۹
الدول
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
نحر سے اونٹ کی قربانی مراد نہیں بلکہ اپنی اور صحابہ کی قربانی پیش کرنا مراد ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ نہ صرف دعائیں کر بلکہ اپنی اور اپنے صحابہ کی قربانی بھی پیش کر کیونکہ جس اعلیٰ مقصد کے
لئے تو کھڑا ہوا ہے شیطان اُسے کبھی بھی آسانی کے ساتھ پورا نہیں ہونے دے گا۔ دشمن پورا
زور لگائے گا کہ ہم نے جو کوثر تجھے بخشا ہے اس میں تو ناکام رہے اس لئے تیرا کام یہ ہے کہ تو
جس طرح انسان بکرے یا اونٹ یا گائے کی قربانی سے نہیں ڈرتا اسی طرح تو بھی اس راہ میں
نڈر ہو کر اپنی قربانی کو پیش کر اور اپنے رشتہ داروں اور اپنے صحابہ کی قربانی بھی پیش کر ۔
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتر اگر تو اس طرح قربانی کرتا چلا جائے گا اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ
دشمن جو آج تجھے مٹانے کی کوشش کر رہا ہے خود مٹ جائے گا اور بجائے اسکے کہ تجھے نابود کرے
اور خود نا بود ہو جائے گا ۔
دیکھو یہ ساری باتیں ایسی ہیں جو آپس میں ملتی ہیں اور ان معنوں کے رو سے اس آیت کا ہر
ٹکڑہ دوسرے ٹکڑہ کے ساتھ نہایت گہرا تعلق رکھتا ہے ۔ در حقیقت اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے
الہی سلسلوں کے قائم ہونے کا طریق بتایا ہے اور فرماتا ہے کہ جب بھی کوئی سچائی قائم ہو گی دشمن
اُس کو مٹانے کی پوری کوشش کرے گا ۔ ایسی حالت میں دشمن کو اس کی کوششوں میں نا کام کرنے
کا ایک طریق تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کی جائیں اور اُس سے مدد اور نصرت طلب کی
جائے اور دوسرا طریق یہ ہے کہ دین کی حفاظت اور سچائی کی اشاعت کے لئے ہر قسم کی قربانیاں
پیش کی جائیں ، نتیجہ یقیناً تمہارے حق میں نکلے گا اور تمہارا دشمن ناکام و نا مرا در ہے گا ۔ گویا اگر
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَر پر عمل کیا جائے تو اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الأَبْتَرُ کا ظہور بالکل
قطعی اور یقینی ہوتا ہے اور جنگوں کے متعلق تو لوگ کہتے ہیں کہ ” جنگ دو سر دارد یعنی جنگ
کے متعلق یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ، اس میں فتح بھی ہو سکتی ہے اور اس میں شکست بھی ہو سکتی ،
ہے۔ مگر وہ جنگ جو خدا تعالیٰ کی خاطر لڑی جائے اور جس میں فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ
کے مطابق دعاؤں سے بھی کام لیا جائے اور قربانیوں سے بھی کام لیا جائے اس کا نتیجہ بالکل قطعی
اور یقینی ہوتا ہے کہ دشمن مارا جاتا ہے اور وہ تباہ اور برباد ہو جاتا ہے ۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس بات پر عمل کرنے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا

انوار العلوم جلد ۱۹
لد لد
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے اس پر کس طرح عمل کیا۔
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
سب سے پہلی ذمہ داری رسول کریم ﷺ پر تھی اور آپ ہی اس کے اولین مخاطب تھے اس
لئے ہمیں دیکھنا چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ کا کیا
نمونہ پیش کیا۔
ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب مکہ میں مسلمانوں پر مظالم
ہوئے تو صحابہ کو آپ نے اجازت دے دی کہ وہ ہجرت کر کے چلے جائیں ۔ مگر جب آپ سے
کہا گیا کہ آپ بھی کہیں باہر تشریف لے جائیں تو آپ نے فرمایا میں اُس وقت تک نہیں جا سکتا
جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے ہجرت کی اجازت نہ ملے ۔ ان کے چلے جانے کے بعد
ایک دفعہ کفار کے مختلف قبائل نے یہ منصوبہ کیا کہ ہم سب مل کر آج رات محمد رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر حملہ کر کے آپ کو قتل کر دیں ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اس کا علم ہو گیا اور آپ نے اپنے بستر پر اپنے چا زاد بھائی حضرت علی کو جنہیں آپ نے اپنے
بیٹوں کی طرح پالا تھا اور جن سے آپ کی بیٹی کی شادی ہونے والی تھی لٹا دیا اور خود حضرت ابو بکر
کے ساتھ غار ثور کی طرف تشریف لے گئے ۔ " یہ بات ظاہر ہے کہ جہاں تک دنیوی اسباب کا
سوال ہے اس رات جو بھی آپ کے بستر پر لیٹتا اس کا مارا جانا قطعی تھا اور یہ بھی ظاہر ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن بہر حال کسی اور کی قربانی پیش کرنی تھی کیونکہ آپ کو تو
اللہ تعالیٰ کا حکم تھا کہ آپ مکہ سے باہر تشریف لے جائیں ۔ پس چونکہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت
آپ نے بہر حال جانا تھا اسلئے اب کسی دوسرے کی قربانی کا ہی سوال ہو سکتا تھا ۔ یہی ہو سکتا تھا
کہ آپ کسی اور سے کہتے کہ میرے بستر پر لیٹ جاؤ اور ایسا حکم آپ ہر صحابی گو دے سکتے تھے مگر
چونکہ اللہ تعالیٰ کا حکم یہ تھا کہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَر اے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ! تو
خود اپنی قربانی پیش کر اس لئے آپ نے اُس روز کسی اور کی قربانی پیش نہیں کی بلکہ آپ نے
اپنے چچا زاد بھائی اور روحانی بیٹے اور داماد حضرت علیؓ سے کہا کہ تم میرے بستر پر لیٹ جاؤ۔ یہ
اور بات ہے کہ عین موقع پر دشمن کو پتہ لگ گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکل گئے ہیں اور
اب ان کے بستر پر کوئی اور شخص لیٹا ہوا ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے حضرت علیؓ کو نہیں مارا۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۵۵
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
لیکن غالب خیال کیا تھا ؟ غالب خیال یہی تھا کہ وہ اچانک اندھیرے میں جب اندر داخل
ہوتے تو حضرت علیؓ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر مار دیتے ۔ بہر حال اُس روز رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے دا نحر کے حکم کی تعمیل میں کسی اور کو قربانی کے لئے پیش نہیں کیا بلکہ اپنے
داماد اور اپنے چا زاد بھائی کو پیش کیا اور اُس قربانی کے لئے پیش کیا جس میں ان کی جان جانے
کا سو فیصدی احتمال تھا یہ الگ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بچا لیا۔ پھر بعد میں جو لڑائیاں
ہوئیں ان میں ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے اپنے آپ کو جس رنگ
میں قربانی کے لئے پیش کیا ہے وہ بے مثال ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایک دن کسی نے صحابہ سے پوچھا کہ آپ
میں سے بڑا بہادر کون تھا ؟ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے سب سے بڑا بہادر وہ بڑا بہادر وہ شخص ہوا کرتا تھا جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑا ہو ۔ ھا، اس لئے کہ دشمن کا سارا زور اس بات پر
صرف ہوتا تھا کہ وہ کسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مار ڈالے اس لئے آپ کے پاس
وہی شخص کھڑا ہو سکتا تھا جو نہایت جری اور دلیر ہو۔ اس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ سب سے زیادہ
خطرہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رہتا تھا اسی لئے صحابہ بار بار اصرار کرتے تھے کہ آپ لڑائی
میں نہ جائیں مگر آپ فرماتے ایسا نہیں ہو سکتا ۔
پھر ابتدائی زمانہ میں جو لڑائیاں ہوئیں ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک چچا
شہید ہوئے ۔ انہی لڑائیوں میں حضرت علی کو متواتر شامل ہونا پڑا۔ حضرت جعفر بھی انہی لڑائیوں
میں شہید ہوئے ۔ غرض متواتر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی
پیش کی اور بعض دفعہ تو اس طرح پیش کی کہ بڑے بڑے عیسائی مؤرخ بھی حیرت زدہ ہو کر رہ پیش کی دفعہ تو پیش کی کہ عیسائی بھی جی
جاتے ہیں اور وہ آپ کی شجاعت کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔
جنگ حنین ایک مشہور جنگ ہے جو مسلمانوں اور کفار کے درمیان ہوئی۔ اس جنگ میں مکہ
کے بعض نو مسلم اور کفار بھی شامل ہو گئے تھے۔ انہوں نے جنگ میں شامل ہونے کیلئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی اور آپ نے اجازت دے دی مگر چونکہ وہ دین سے
پوری طرح واقف نہیں تھے، جب اسلامی لشکر نکلا تو متکبرانہ انداز میں انہوں نے آگے آگے چلنا

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۵۶
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
شروع کر دیا اور یہ دعوے کرنے لگ گئے کہ آج دشمن کو ہم مار ڈالیں گے، ہم اسے تباہ کر دیں
گے، وہ ہمارے مقابلہ میں آئے تو سہی ، ہم اُسے دکھائیں گے کہ جنگ کس طرح لڑی جاتی
ہے۔ جس قوم کے مقابلہ کے لئے یہ اسلامی لشکر روانہ ہوا تھا وہ بہت مشہور تیرا نداز تھی ۔ ایک
پہاڑی راستہ پر اُس قوم نے دائیں بائیں اپنے تیر انداز چھپا کر بٹھا دیئے ۔ جس وقت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ فوج آگے نکل گئی وہ سینکڑوں تیرانداز جو درہ میں چھپے بیٹھے
تھے انہوں نے یک دم اسلامی لشکر پر تیروں کی بوچھاڑ شروع کر دی ۔ چونکہ درہ تنگ تھا اور حملہ
بالکل اچانک تھا اور آگے آگے جانے والے زیادہ تر کفار مکہ یا نو مسلم تھے، نتیجہ یہ ہوا کہ وہ
تیروں کی بوچھاڑ برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے بھاگنا شروع کر دیا۔ ان کے گھوڑوں اور
اونٹوں کے بھاگنے کی وجہ سے صحابہ کی سواریوں نے بھی بھاگنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ ایک
وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد صرف بارہ آدمی رہ گئے ۔ چار ہزار کا لشکر آپ کے
سامنے تھا، دشمن دونوں طرف سے تیر برسا رہا تھا اور آپ ایک تنگ درہ میں صرف بارہ
صحابہ کے ساتھ کھڑے تھے کہ آپ کے گھوڑے کی باگ حضرت ابو بکر نے رت ابو بکر نے پکڑ لی اور انہوں
نے کہا ، يَا رَسُولَ الله ! اب آگے جانا مناسب نہیں جب اسلامی لشکر جمع ہو جائے گا اُس وقت
آگے بڑھیں اس وقت آگے جانا سخت خطرناک ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب
دیکھا تو آپ نے فرمایا ابوبکر ! ابوبکر میرے گھوڑے کی باگ چھوڑ دو ۔ خدا کے رسول میدانِ
جنگ سے بھا گا نہیں کرتے ۔ پھر آپ نے اپنے گھوڑے کو ایڑ لگائی اور آپ دشمن کی طرف
بڑھے۔ اُس وقت آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری تھے کہ انا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ
الْمُطَّلِبُ الے میں نبی ہوں جھوٹا نہیں ۔ مگر تم میرے اس فعل کو دیکھ کر کہ میں اکیلا چار ہزار کے لشکر
کی طرف بڑھ رہا ہوں اس غلط نہمی میں مبتلا نہ ہو جانا کہ میں کوئی خدائی طاقتیں اپنے اندر رکھتا ہوں ،
میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں اور تمہاری طرح ایک انسان ہی ہوں مگر خدا نے مجھ پر جو ذمہ داریاں
عائد کی ہیں اُن کا تقاضا ہے کہ میں اس وقت کسی خطرہ کی پرواہ نہ کروں اور دشمن کی طرف بڑھتا
چلا جاؤں ۔ پھر آپ نے حضرت عباس کو بلایا ( ان کی آواز اونچی تھی ) او بلایا ( ان کی آواز اونچی تھی ) اور اُن سے کہا کہ بلند
آواز سے پکارو کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے ۔ اُس وقت آپ نے مہاجرین کا نام
۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۵۷
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
نہیں لیا کیونکہ جن لوگوں کی وجہ سے لشکر میں بھا گڑ مچی تھی وہ مہاجرین کے رشتہ دار اور مکہ کے سے بھاگر مچھی دار
رہنے والے ہی تھے ۔ اس طرح ایک رنگ میں آپ نے اُن پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ جب
عباس نے آواز دی اور کہا اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے تو ایک انصاری کہتے ہیں کہ
ہمارے گھوڑے اُس وقت اتنے بے قابو تھے اور ہمارے اونٹ اتنے ڈرے ہوئے تھے کہ ہم
پورا زور لگا کر اپنے گھوڑوں کی باگیں اور اپنے اونٹوں کی نکیلیں کھینچتے اور اتنا زور لگاتے کہ اُن کا
منہ اُن کی کمر سے آ لگتا مگر باوجود اس کے کہ ان کے منہ اُن کی کمر سے آ لگتے پھر بھی وہ اتنے
ڈرے ہوئے تھے کہ جب باگیں ذرا ڈھیلی ہوتیں وہ پھر واپس مکہ کی طرف دوڑ پڑتے ۔ مگر وہی
صحابی کہتے ہیں جب عباس کی یہ آواز ہمارے کانوں میں آئی کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو
بُلاتا ہے تو اُس وقت ہم کو یہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ ہم زندہ ہیں اور اس دنیا میں بس رہے ہیں بلکہ
ہمیں یوں معلوم ہوا کہ ہم سب اپنی اپنی قبروں میں پڑے ہیں ، حشر کا دن ہے اور اسرافیل فرشتہ
ہمیں آواز دے رہا ہے ۔ ہم نے اپنی تلواریں نکال لیں اور اپنے گھوڑوں اور اونٹوں کو زور سے
موڑ نا شروع کیا۔ جن کی سواریاں مڑ گئیں وہ سواریوں پر اور جن کی سواریاں مڑ نہ سکیں انہوں
نے تلوار سے اپنی سواریوں کی گردنیں کاٹ کر پیدل لَبَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَبَيْک کہتے
ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑنا شروع کیا اور تھوڑی دیر میں ہی سارا لشکر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہو گیا کے تو دیکھو کیسا خطرے کا وقت تھا جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا ۔ صرف بارہ آدمی آپ کے ساتھ تھے، چار ہزار کا لشکر آپ کے
سامنے آیا اور دونوں طرف سینکڑوں تیر انداز کھڑے تھے مگر آپ نے ذرا بھی پرواہ نہ کی بلکہ
جب کسی نے آگے بڑھنے سے سے روکا تو آپ نے یہی کہا کہ خدا کے رسو ا کے رسول میدان جنگ سے بھاگا
نہیں کرتے ۔
غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَر کا کامل نمونہ پیش کیا ہے پھر ہم صحابہ اور صحابیات کو دیکھتے ہیں تو ان
کی قربانیاں بھی ہمیں اتنی شاندار نظر آتی ہیں کہ جن کی مثال دنیا کی اور کسی قوم میں نہیں ملتی ۔
عورت اپنے بچے سے کتنی محبت رکھتی ہے اور عورت کے لئے یہ امر کیسا مشکل ہوتا ہے کہ وہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۵۸
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
اپنے بچے کی وفات کی خبر سنے اور پھر بھی اپنے جذبات کو غالب نہ آنے دے ۔ مگر صحابیات نے
اس بارہ میں بھی جو نمونہ پیش کیا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔
یہ
اُحد کی جنگ کا واقعہ ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زخم آئے اور آپ بے ہوش ہو کر
ایک گڑھے میں جا پڑے کئی اور صحابہؓ آپ کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئے اور ان کی لاشیں بھی
آپ کے جسم پر جا پڑیں اور آپ اپنے صحابہ کی لاشوں کے نیچے دب گئے بعض صحابہ نے غلطی
سے یہ سمجھا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں۔ چونکہ اس سے پہلے اسلامی لشکر کو فتح ہو چکی تھی اور بہت سا
حصہ اسلامی لشکر کا میدانِ جنگ سے پیچھے ہٹ کر آرام کر رہا تھا اس لئے جب انہیں پتہ لگا کہ
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو ایک سراسیمگی اور
پریشانی کی حالت میں کئی لوگ مدینہ کی طرف چل پڑے اور وہاں جا کر یہ خبر پھیلا دی ۔ حضرت
عمر بھی انہی لوگوں میں تھے جو اسلامی لشکر کے فتح پانے پر پیچھے ہٹ کر بیٹھے ہوئے تھے۔ جب
انہوں نے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو ایک چٹان پر بیٹھ کر رونے لگ
گئے وہ ابھی روہی رہے تھے کہ مالک انصاری ایک صحابی حضرت عمرؓ کے پاس سے گزرے اور
ان سے کہا عمر ! یہ رونے کا کون سا موقع ہے ۔ خدا نے اسلام کو فتح دی ہے اور تم رو رہے ہو۔
حضرت عمر نے کہا۔ مالک ! تمہیں پتہ نہیں کہ بعد میں کیا ہوا ۔ انہوں نے کہا کیا ہوا ؟ حضرت عمر
نے کہا بے شک اسلامی لشکر کو فتح ہوئی تھی مگر بعد میں حالات بدل گئے ۔ دشمن نے اچانک حملہ کر
دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ۔ مالک اُس وقت بھوک کی وجہ سے کھجوریں کھا
رہے تھے اور آخری کھجور ان کے ہاتھ میں تھی ۔ انہوں نے کہا عمر ! اگر ایسا ہوا ہے تو پھر بھی یہ
رونے کا کون سا مقام ہے اگر ہمارا آقا اور ہمارا محبوب شہید ہو چکا ہے تو جہاں ہما را محبوب گیا
ہے ہم بھی وہیں جائیں گے ۔ ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم اس وقت عورتوں کی طرح بیٹھ کر رونے لگ
جائیں ۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم دشمن پر حملہ کریں اور مارے جائیں ۔ پھر انہوں نے کہا میرے
اور جنت کے سوائے اس کھجور کے ( جو اُن کے ہاتھ میں تھی ) اور کونسی چیز حائل ہے ۔ یہ کہہ کر
انہوں نے کھجور کو پھینکا اور جبکہ تمام مسلمان بظاہر لڑائی ختم کر چکے تھے اور اِدھر اُدھر پھیلے ہوئے
تھے اُنہوں نے اکیلے دشمن پر حملہ کر دیا اور اس جوش اور دیوانگی کے ساتھ لڑائی کی کہ جنگ کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی