قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۵۹
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
بعد ان کے جسم کے ستر ٹکڑے ملے ۔ کوئی شخص اُن ٹکڑوں کو دیکھ کر یہ پہچان نہیں سکتا تھا کہ یہ کے ستر
مالک کی لاش ہے ۔ آخر ان کی بہن نے ایک انگلی کے نشان سے پہچانا اور کہا یہ میرے بھائی کی
لاش ہے ۔ ۱
اسی جنگ کا واقعہ ہے کہ جب مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر پہنچی تو
**
عورتیں اور بچے اور بوڑھے سب گھبرا کر اُحد کی طرف چل پڑے۔ جب اُحد کے قریب پہنچے
تو اُس وقت اسلامی لشکر واپس آ رہا تھا اور اسے علم ہو چکا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیریت
سے ہیں مگر مدینہ سے آنے والوں کو ابھی اس کا علم نہیں تھا۔ اسلامی لشکر کو آتا دیکھ کر ایک عورت
آگے بڑھی اور اس نے ایک مسلمان سپاہی سے بے تابی کے ساتھ پوچھا مجھے بتاؤ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ چونکہ اُسے پتہ تھا کہ آپ زندہ ہیں اور خیریت کے ساتھ ہیں
اس نے اس سوال کو کوئی اہمیت نہ دی اور عورت کو جواب یہ دیا کہ بی بی ! مجھے بڑا افسوس ہے کہ
تمہارا باپ اس لڑائی میں مارا گیا اس نے کہا میں تجھ سے پوچھتی ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا کیا حال ہے اور تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ تمہارا باپ مارا گیا ہے ۔ کیا میرے سوال کا یہ
جواب ہے؟ تم مجھے بتاؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا ہے۔ اس نے پھر بھی اس کے
جذبات کی اہمیت کو محسوس نہ کیا اور کہا بی بی ! مجھے افسوس ہے کہ تیرے دو بھائی بھی اس لڑائی میں
مارے جاچکے ہیں۔ اس نے پھر غصہ اور غیرت سے کہا تم اور اور باتیں کیوں کرتے ہو مجھے
بتاؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے اب بھی اس سوال کو کوئی اہمیت نہ دی
کیونکہ اُس کا اپنا دل مطمئن تھا ۔ اس نے کہا بی بی ! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تمہارا خاوند بھی اس
جنگ میں شہید ہو گیا ہے۔ عورت نے کہا اے بھائی! میں تجھے خدا کی قسم دے کر کہتی ہوں کہ تو
مجھے صرف اتنا بتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم تو خیریت سے ہیں۔ عورت نے کہا میں نہیں مانتی مجھے بتاؤ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کہاں کھڑے ہیں؟ میں جب تک اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں گی مجھے تسلی نہ ہو گی ۔ اُس صحابی
نے اشارہ کیا اور کہا دیکھو وہ جو جھنڈا کھڑا ہے وہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں تم جاؤ
اور اپنی آنکھوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لو ۔ وہ عورت دیوانہ وار اس مقام
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶۰
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
کی طرف دوڑتی جاتی اور نسوانی زبان میں یہ کہتی جاتی کہ يَا رَسُولَ الله ! آپ نے یہ کیا کیا ؟
يَا رَسُولَ الله ! آپ نے یہ کیا کیا ؟ یہ ایک ادبی زبان ہے جس کو عورتیں خصوصاً مصیبت کے
وقت استعمال کرتی ہیں۔ عورت کا بچہ مر جاتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ ہائے بچہ تو نے کیا کیا ؟ حالانکہ
موت پر بچے کا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔ مگر جذبات کی فراوانی کی وجہ سے وہ یہ نہیں سمجھتی کہ یہ کسی
حادثہ کی وجہ سے ۔ وجہ سے مرا ہے، بلکہ مجھتی ہے کہ شاید میرے دل کو دُکھانے کے لئے مجھ سے جُدا ہوا
ہے۔ وہی محبت ، وہی جذبات والی محبت جس کو صرف عورت ہی سمجھ سکتی ہے ، وہی محبت جس کے
متعلق صرف عورت ہی جانتی ہے کہ کس طرح اپنے محبوب سے اس کا اظہار کیا جاتا ہے، وہی
محبت اپنی تمام کیفیات اور جذبات کے ساتھ صحابیات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منتقل
کر چکی تھیں ۔ وہ محبت جو ایک لڑکی کو اپنے باپ سے ہوتی ہے، وہ محبت جو ایک بہن کو اپنے بھائی
سے ہوتی ہے ، وہ محبت جس کے جوش میں ایک شاعر عورت اپنے خاوند کی یاد میں تڑپتی ہے ،
وہ محبت جس کے جوش میں بہنیں اپنے ویر کی یاد تازہ رکھتی ہیں اسی محبت اور اسی پیارا اور اسی
عشق کے ساتھ وہ عورت بھاگتی جاتی اور یہ کہتی جاتی تھی یا رَسُولَ الله ! آپ نے یہ کیا کیا
يَا رَسُولَ الله ! آپ نے یہ کیا کیا ۔ جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچی تو اس
کے گھٹنے لڑکھڑا گئے اور وہ کھڑی نہ رہ سکی ۔ عورتوں کے لئے مصافحہ جائز نہیں اس لئے اُس نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو پکڑ کر نہایت محبت کے ساتھ بوسہ دیا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا اے عورت ! ہم تجھ سے ہمدردی کرتے ہیں کہ اس جنگ میں تیرا باپ،
تیرا خاوند اور تیرے بھائی سب شہید ہو گئے ہیں ۔ اس نے کہا يَا رَسُولَ الله ! آپ کی زندگی
کے بعد مجھے یہ خیال بھی کس طرح آ سکتا ہے کہ کون مارا گیا ہے جب تک آپ زندہ ہیں تو سب
کچھ موجود ہے۔ 19
اسی جنگ میں حضرت معاذ انصاری کا ایک نوجوان بھائی بھی جو نہایت بہادر اور جری
سپاہی تھا مارا گیا تھا ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں داخل ہوئے تو حضرت معاذ نے
اس خوشی میں فخریہ طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی نکیل پکڑی ہوئی تھی کہ آج ہم خدا
کے رسول کو سلامتی کے ساتھ واپس لائے ہیں اور اس قابل ہو سکتے ہیں کہ مدینہ والوں کو اپنا منہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶۱
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
دکھا سکیں ۔ وہ آہی رہے تھے کہ حضرت معاذ کو سامنے سے اپنی ستر اسی سالہ بڑھیا ماں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آتی ہوئی دکھائی دی۔ وہ پھٹی پھٹی آنکھوں کے ساتھ بھاری
بھاری قدم زمین پر مارتی ہوئی آ رہی تھی کہ حضرت معادؓ نے کہا يَا رَسُولَ الله ! میری
مال - يَا رَسُولَ الله ! میری ماں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ میری اونٹنی کو کھڑا کرو
کھڑا کر دیا گیا تو وہ عورت آگے بڑھی مگر چونکہ بڑھاپے کی وجہ سے اس کی نظر کمزور تھی اس نے
کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں ؟ معاد نے کہا اونٹ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی تو
ہیں ۔ اُس نے پھٹی پھٹی نظروں سے چاروں طرف دیکھنا شروع کیا اور آخر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم پر اس کی نظر گڑ گئی ۔ حضرت معاذ " چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پیارے
تھے آپ نے فرمایا ۔ بی بی ! مجھے بہت رنج ہے کہ تمہارا نو جوان لڑکا جو اسلام کا بہت خادم تھا
آج مارا گیا ہے۔ اس نے پھٹی ہوئی آنکھوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور کہا
يَا رَسُولَ الله ! آپ بھی کیسی باتیں کر رہے ہیں ۔ آپ کو خدا خیریت سے لایا ہے اس وقت
میرے بیٹے کی موت حیات کا کیا ذکر ہے ۔ ۲
لوگ کہتے ہیں کہ اسلام نے سات سال میں عرب میں تغیر پیدا کر دیا اور چند سالوں
میں اس نے دنیا پلٹ دی ۔ مگر اسلام کی یہ کامیابی اور اسلام کی یہ فتح کس چیز کا نتیجہ تھی۔
یہ نتیجہ تھی ان لوگوں کی جدو جہد کا جو رات اور دن اسلام کی خاطر قربانیاں کر رہے اور
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَر کے حکم پر عمل کر رہے تھے ۔ کیا مرد اور کیا عورتیں ، کیا بچے اور کیا
بوڑھے سب کے سب یہ سمجھتے تھے کہ اسلام کی زندگی ہی اصل زندگی ہے اور یہ کہ اسلام کی موت
کے بعد ان کی زندگی کوئی حقیقت نہیں رکھتی ۔ یہی چیز تھی جس نے ان کو فتح دی اور یہی چیز ہے جو
آج بھی مسلمانوں کو فتح دلا سکتی ہے۔ عمل اور صرف عمل ایک چیز ہے جس کا اسلام بنی نوع انسان
سے مطالبہ کرتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کے بعد برکت ہی برکت نظر آنے لگتی ہے۔
اسی جنگ کا ایک اور واقعہ ہے رسول کریم اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے بعد بعض
لوگوں کو اس ڈیوٹی پر مقرر کیا کہ وہ دیکھیں کہ میدانِ جنگ میں کون کون زخمی پڑے ہیں اور جن
کی مدد کی جا سکتی ہو ان کی فوری طور پر مدد کی جائے ۔ ایک صحابی اسی طرح پھر رہے تھے کہ انہوں
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶۲
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
نے مدینہ کے ایک بہت بڑے مسلمان سردار کو دیکھا کہ وہ زخموں کی تکلیف کی وجہ سے تڑپ
رہے ہیں اور نزع کی حالت میں گرفتار ہیں ۔ وہ جلد جلد ان کے قریب ہوئے اس خیال سے کہ
شاید انہیں پیاس لگی ہوئی ہو یا شاید وہ کوئی پیغام دینا چاہتے ہوں ۔ قریب پہنچ کر انہوں نے کہا
فرمائیے آپ کو کوئی حاجت تو نہیں؟ میں آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہوں ۔ انہوں نے کہا
ہاں ہاں میں انتظار ہی کر رہا تھا کہ کوئی صحابی مجھے ملے اور میں اس کے ذریعہ ایک ضروری پیغام
پہنچا دوں ۔ پھر انہوں نے کہا آگے آؤ اور میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دو۔ جب انہوں نے اپنا
ہاتھ آگے کیا تو اس صحابی کے ہاتھ کو پکڑ کر کہا میں اس لئے کسی آدمی کا انتظار کر رہا تھا کہ میں چاہتا
تھا میرا ایک پیغام میرے قبیلہ والوں کو پہنچ جائے سو الْحَمْدُ لِلهِ تم مجھے مل گئے ہو۔ میرے قبیلہ
کے لوگوں کو میری طرف سے کہہ دینا کہ تمہارے خاندان کا فلاں رئیس مر چکا ہے اور اُس نے
مرتے وقت یہ کہا ہے کہ اے میرے عزیز و! دنیا کی سب سے بڑی اور قیمتی امانت جو ہمارے
پاس ہے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے ۔ ہم نے اسکی حفاظت کے لئے اپنی جانیں
قربان کیں اور اس مقدس امانت کی نگہداشت کے لئے ہم سے جو کچھ ہو سکتا تھا کیا اب ہم
جانیں قربان کر کے جا رہے ہیں اور وہ امانت تمہارے سپرد ہو رہی ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ تم
۲۱
بھی اپنی جانیں قربان کر کے اس قیمتی امانت کی حفاظت کرو گے ۔ یہ کہا اور جان دے دی ۔اے
دنیا میں لوگ مرتے ہیں مگر جاننے والے جانتے ہیں کہ کس طرح مرتے وقت ہائے اماں
اور ہائے بچو! کے الفاظ ان کی زبان پر ہوتے ہیں مگر اس انسان کو دیکھو کہ مرتے وقت وہ یہ نہیں
کہتا کہ میری جائیداد کو یوں سنبھالا جائے ، وہ یہ نہیں کہتا کہ میرے بچوں کی اس طرح نگہداشت
کی جائے ، وہ یہ نہیں کہتا کہ میری بیوی کو یہ پیغام دیا جائے ۔ وہ کہتا ہے تو یہ کہ جو کچھ بچ گیا ہے
وہ بھی اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قربان کر دیا جائے ۔
یوں فخر کر لینا کہ ہم مسلمان یا مسلمانوں کی اولاد ہیں اور بات ہے اور کام کرنا اور بات
ہے۔ اسلام پر اس وقت جو نازک دور آیا ہوا ہے وہ ایسا نہیں کہ مرد اور عورت کی قربانی کے بغیر
اس میں سے گزرا جا سکے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہر مرد اور عورت یہ سمجھ لے کہ اب اس کی زندگی
اپنی نہیں بلکہ اس کی زندگی کی ایک ایک گھڑی اسلام کے لئے وقف ہے اور اسے سمجھ لینا چاہئے
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶۳
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
کہ زندہ رہ کر اگر ذلت کی زندگی بسر کرنی پڑے تو اس سے ہزار درجہ بہتر یہ ہے کہ وہ اسلام کی
خاطر لڑتا ہوا مارا جائے ۔ مرد اور عورت دونوں انسان ہیں عورتیں کہا کرتی ہیں کہ ہمارے حقوق
ہمیں دیئے جائیں اور جب عورت اپنے حقوق مانگتی ہے تو وہ سمجھتی ہے کہ اُس کا دماغ ویسا ہی
ہے جیسے مردوں کا دماغ ہے اور اُس کا دل ویسا ہی ہے جیسے مردوں کا دل ہے اور جب حقیقت یہ
ہے تو کیا کوئی عورت یہ برداشت کر سکتی ہے کہ وہ ذلت کی زندگی بسر کرے؟ وہ دوسروں کی غلامی
کی زندگی بسر کرے؟ وہ دوسروں کی ماتحتی کی زندگی بسر کرے؟ اگر کوئی عورت یہ برداشت نہیں
کر سکتی تو ہر عورت اور ہر مرد کو یہ یا درکھنا چاہئے کہ ان کو اپنی زندگی قربان کرنی پڑے گی تب
انہیں عزت اور آزادی کا یہ مقام حاصل ہوگا ۔
میں جب قادیان سے لاہور آیا تو بعض بڑے بڑے آدمی مجھ سے ملنے کے لئے آئے اور
انہوں نے کہا اب تو لاہور بھی خطرہ میں ہے بتائیے کیا کیا جائے؟ میں نے کہا لا ہور کو ہی خطرہ
نہیں سارا پاکستان خطرہ میں ہے۔ جب تم نے پاکستان مانگا تھا تو یہ سمجھ کر مانگا تھا کہ صرف اتنا
ٹکڑہ ہمیں ملے گا اس سے زیادہ نہیں ۔ اور یہ سمجھ کر مانگا تھا کہ روپیہ ہمارے پاس کم ہوگا ، سامان
ہمارے پاس کم ہو گا اور ہمیں اپنی حفاظت کے لئے بہت بڑی جدوجہد سے کام لینا پڑے گا۔ یہ
نہیں کہ آپ نے مانگا زیادہ تھا اور ملاکم یا آپ نے تو ہندوستان کا اکثر حصہ مانگا تھا اور آپ کو
اُس کا ایک قلیل حصہ دے دیا گیا ہے بلکہ جو کچھ آپ لوگوں نے مانگا تھا وہ قریب قریب آپ کو مل
گیا ہے اور یہ خطرات جو آج آپ کو نظر آ رہے ہیں اُس وقت بھی آپ کے سامنے تھے اس لئے
یہ کوئی نئے خطرات نہیں ۔ پاکستان کے لئے خطرات ضروری تھے اور اب جبکہ پاکستان قائم ہو
چکا ہے پاکستان کے لئے دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ہے یا تو وہ فتح پائے گا یا مارا جائے
گا۔ اگر تم فتح حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہیں بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں اور اگر تم شکست
کھانا چاہتے ہو تو یا د رکھو دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جو مغربی پاکستان کے تین کروڑ مسلمانوں کو
پناہ دے سکے یا مغربی اور مشرقی پاکستان کے سات کروڑ مسلمانوں کو پناہ دے سکے ۔ مشرقی
پنجاب میں سے صرف ساٹھ لاکھ مسلمان اِدھر منتقل ہوئے تھے مگر ابھی تک لاکھوں لاکھ آدمی
اِدھر اُدھر پھر رہا ہے اور اُسے رہنے کے لئے کوئی ٹھکانا نہیں ملا حالانکہ وہ لاکھوں آدمی اپنی مرضی
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶۴
قیام
پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
سے نہیں آیا تھا ، خود پاکستان کی حکومت نے اُن کو بلوایا تھا۔ یہ کہہ کر بلوایا تھا کہ ہم مشرقی پنجاب
کی حکومت سے معاہدہ کر چکے ہیں کہ اس طرف کے مسلمان اِدھر آجائیں اور اس طرف کے
ہندو اُدھر چلے جائیں ۔ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ ہم تمہاری مدد کریں گے، تمہارے لئے زمینوں
اور مکانوں کا انتظام کریں گے، تم اپنے گھروں کو چھوڑو اور مغربی پنجاب میں آجاؤ ۔ اِسی اُمید
پر انہوں نے اپنے وطن چھوڑے اور اسی امید پر وہ مغربی پنجاب میں آئے ۔ ہم جو قادیان کے
رہنے والے ہیں صرف ہماری ایک مثال ایسی ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ قادیان کو چھوڑیں۔
ہم ایک چھوٹی سی بستی میں رہتے تھے اور ہمارا ارادہ تھا کہ اگر اردگرد کے دیہات اور شہروں میں
رہنے والے مسلمان اتحاد کر لیں تو اس علاقہ کو نہ چھوڑا جائے مگر چند دنوں کے اندر اندر سارا
مشرقی پنجاب خالی ہو گیا ۔ مگر باوجود ا سکے کہ وہ وہاں سے بھاگے اور اس خیال سے بھاگے کہ
پاکستان میں ہمارے لئے جگہ موجود ہے پھر بھی وہ آج چاروں طرف خانہ بدوش قوموں کی
طرح پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی ٹھکانا نظر نہیں آتا ۔ ان کا یہ خیال کہ ہمیں پاکستان میں رہنے کی
جگہ مل جائے گی غلط تھا یا صحیح ، سوال یہ ہے کہ اگر مشرقی پنجاب کے ساٹھ لاکھ مسلمانوں کو پاکستان
پناہ نہیں دے سکا تو پاکستان کے تین کروڑ مسلمانوں کو کیا بلوچستان پناہ دے گا ؟ جس کی اپنی
آبادی چالیس لاکھ کے قریب ہے ۔ کیا ایران پناہ دے گا ؟ جس کی آبادی ایک کروڑ کے قریب
ہے۔ کیا عرب پناہ دے گا ؟ جس کی آبادی ۷۰ ۸۰ لاکھ ہے ۔ کیا افغانستان پناہ دے گا ؟ جس
کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ نہیں ہے آخر کون سا اسلامی ملک ہے جس میں تین کروڑ
مسلمانوں کے سمانے کی گنجائش موجود ہے ۔ اگر پاکستان نے شکست کھائی تو یقیناً اس کے لئے
موت ہے پاکستان میں بھی موت ہے اور پاکستان سے باہر بھی موت ہے اور جب موت ایک
لازمی چیز ہے تو اب سوال یہ نہیں رہ جاتا کہ مسلمان جائیں کہاں؟ بلکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ
لاہور کے آگے لڑتے لڑتے مارے جائیں یا کراچی کے سمندر میں غرق ہو کر مریں۔ میں نے کہا
یہ دونوں موتیں آپ لوگوں کے سامنے ہیں اب آپ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ آپ کونسی موت قبول
کرنا چاہتے ہیں ۔ کیا آپ لاہور کے سامنے دشمن سے لڑتے ہوئے مرنا زیادہ پسند کرتے ہیں یا
یہ پسند کرتے ہیں کہ بھاگتے ہوئے کراچی کے سمندر میں غرق ہو جائیں اور مارے جائیں؟
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶۵
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
بہر حال پاکستان کے لئے اب سوائے اس کے کوئی اور چیز نہیں کہ فتح یا موت ۔ دوسرے ملکوں ۔
کے لئے تو یہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی جگہ تبدیل کر لیں کیونکہ ان کی آبادی تھوڑی ہے لیکن پاکستان کی
آبادی اتنی زیادہ ہے کہ کوئی اسلامی ملک ایسا نہیں جو پاکستان کے لوگوں کو پناہ دے سکے ۔کسی
ملک سے پاکستان کی آبادی دوگنی ہے اور کسی ملک سے تین گئی اس لئے کوئی ملک ایسا نہیں جس
میں پاکستان کے لوگ سما سکیں بلکہ ان ممالک میں پاکستان کی بیس فیصدی آبادی کا بسانا بھی
نا ممکن ہے کجا یہ کہ کسی ملک سے دوگنی یا تگنی آبادی کو وہاں بسایا جا سکے۔ پس پاکستان کے ہر
مسلمان مرد اور عورت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس نے یا تو عزت اور فتح کی زندگی بسر کرنی ہے یا
عزت اور فخر کی موت اُس نے مرنا ہے۔ یہی ایک راستہ ہے جس پر ہر شریف انسان کو چلنا
چاہئے کہ یا وہ دشمن پر فتح پائے یا عزت کی موت مرے۔
حیدر الدین، میسور کا ایک مسلمان بادشاہ تھا۔ جسے انگریزوں نے بہت بدنام کیا اور اس
کے نام پر انہوں نے اپنے کتوں کا ٹیپو نام رکھا۔ یہ آخری مسلمان بادشاہ تھا جس میں اسلامی
غیرت پائی جاتی تھی ۔ حیدر آباد جو آج کئی قسم کی مشکلات میں پھنسا ہوا ہے اس نے ہر دفعہ میسور
کی اس حکومت کو تباہ کرنے کے لئے انگریزوں کا ساتھ دیا تھا۔ جب بنگلور پر انگریزوں نے
آخری حملہ کیا تو سلطان حید ر الدین قلعہ کی ایک جانب فصیل کے پاس اپنی فوجوں کو لڑائی کے
لئے ترتیب دے رہا تھا کہ ایک جرنیل اس کے پاس بھاگا بھاگا آیا اور اُس نے کہا بادشاہ
سلامت ! اس وقت کہیں بھاگ جائے کسی غدار نے قلعہ کا دروازہ کھول دیا ہے اور انگریزی
فوج قلعہ کے اندر داخل ہو کر مارچ کرتی ہوئی آگے بڑھتی چلی آرہی ہے ابھی کچھ رستے خالی
ہیں آپ آسانی سے ان رستوں کے ذریعہ بھاگ سکتے ہیں ۔ حیدر الدین نے نہایت حقارت
کے ساتھ اُس کی طرف دیکھا اور کہا تم کہتے ہو میں بھاگ جاؤں ۔ یا د رکھو شیر کی دو گھنٹہ کی زندگی
گیدڑ کی دوسو سال کی زندگی سے بہتر ہوتی ہے یہ کہا اور تلوار اپنے ہاتھ میں لی اور سپاہیوں کے
ساتھ مل کر انگریزوں سے لڑتا ہوا مارا گیا اور اُس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ۔ تو جرات
اور بہادری ایسی چیز ہے جو دنیا میں انسان کا نام عزت کے ساتھ قائم رکھتی ہے۔ تاریخوں میں
کبھی تم نے بزدلوں کے قصے بھی پڑھے ہیں کہ فلاں نے جنگ کے موقع پر اس طرح بزدلی ،
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶۶
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
دکھائی کبھی تم نے بھگوڑوں کے قصے بھی پڑھے ہیں جن کو تاریخ نے یاد رکھا ہو، کبھی تم نے کام
چوروں کے قصے بھی پڑھے ہیں تاریخ میں جن لوگوں کو یا د رکھا جاتا ہے وہ وہی لوگ ہوتے ہیں
جو قوم کے لئے قربانیاں کرتے اور اپنی جانوں اور مالوں کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کرتے ۔ یہ
قربانیاں کرنے والے مرد بھی ہوتے ہیں عورتیں بھی ہوتی ہیں اور بچے بھی ہوتے ہیں ۔ اسلامی
تاریخ میں بھی ان قربانیوں کی مثالیں پائی جاتی ہیں اور یورپین تاریخ میں بھی ان قربانیوں کی
مثالیں پائی جاتی ہیں اور تو اور بعض نابالغ بچوں نے ایسی قربانیاں کی ہیں جن کی مثال بڑے
بڑے بہادروں میں بھی نہیں ملتی ۔
پس انا اعطيتكَ الْكَوْثَرَ کے الفاظ کو ایک رنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پر چسپاں ہوتے ہیں ۔ مگر ایک رنگ میں آج پاکستان کے ہر فرد کے سامنے یہ الفاظ رہنے
چاہئیں ۔ انا اعطيتكَ الْكَوْثَرَ - خدا نے آپ لوگوں کو ایک آزاد حکومت دے دی
ہے۔ جس میں اسلامی طریقوں پر عمل کرنے کا آپ لوگوں کے لئے موقع ہے۔اب اس
دوسرے حصہ کو پورا کرنا مسلمانوں کا کام ہے کہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُوہ اللہ تعالیٰ سے
دعائیں کریں، عبادتیں بجالائیں اور اپنی زندگی کو اسلامی زندگی بنائیں اس کے ساتھ ہی وہ
اپنے ملک اور اپنی قوم اور اپنے مذہب کی عزت بچانے کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہو
جائیں ۔ یہ دو چیزیں ایسی ہیں کہ اگر مسلمان ان پر عمل کر لیں تو اللہ تعالیٰ ان سے وعدہ کرتا ہے
که إن شَانِئَكَ هُوَ الابتر وہ دشمن جو آج انہیں کچلنا چاہتا ہے خود کچلا جائے گا۔ وہ
دشمن جو انہیں تباہ کرنا چاہتا ہے خود تباہ ہو جائے گا۔ صرف اُس احسان کے بدلے جو اللہ تعالیٰ
نے ان پر کیا ہے کہ اس نے انہیں کوثر بخشا ۔ اللہ تعالیٰ ان سے دو باتیں چاہتا ہے ایک یہ کہ وہ اپنا
دین درست کر لیں اور عبادت اور دعاؤں اور ذکرا اور ذکر الہی میں مشغول ہو جائیں اور دوسرے یہ کہ
وہ اپنے دین اور مذہب کیلئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کریں ۔ جب وہ ایسا کر لیں گے تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ان شَانِئَكَ هُوَ الابتر یہ مت خیال کرو کہ تم تھوڑے ہو ، یہ مت خیال کرو کہ
تم کمزور ہو، اگر اس جذبہ اور نظریہ اور ایمان سے تم کھڑے ہو گے تو خدا بے غیرت نہیں ، خدا
بے وفا نہیں ، وہ چھوڑے گا نہیں جب تک وہ اس زبر دست دشمن کو جو تم پر حملہ کر رہا ہے تباہ اور
انوار العلوم جلد ۱۹
بر باد نہ کر دے۔
۴۶۷
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
ہیں
یہ ایک چھوٹی سی سورۃ ہے مگر قومی فرائض اور ذمہ داریوں کی وہ تفصیل جو اس سورۃ میں
بیان کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ سے امداد حاصل کرنے کے وہ ذرائع جو اس سورۃ میں بیان کئے گئے
ان کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سورۃ آج ہر پاکستانی کے سامنے رہنی چاہئے ۔ خصوصاً ہر احمدی کا
فرض ہے کہ وہ اس سورۃ کے مضامین پر غور کرے اور اس کے مطابق اپنی عملی زندگی بنائے کیونکہ
جماعت احمد یہ نے ایک نیا عہد خدا تعالیٰ سے باندھا ہے اور نئے عہد پرانے عہدوں سے زیادہ
راسخ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے دنیا کے سامنے اعلان کیا ہے کہ ہم اسلام کی خدمت کریں گے اور
ہم اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو قربان کر کے اسلام کا جھنڈا دنیا کے کونے کونے میں گاڑ دیں
گے ۔ جب تک اپنے اپنے عمل ۔ سے وہ یہ ثابت نہیں کر دیتے کہ ان میں سے ہرم ہر مرد اور ہر عورت اس
عہد کے مطابق اپنی زندگی بسر کر رہا ہے، جب تک وہ یہ ثابت نہیں کر دیتے کہ اسلام کے لئے
فدائیت اور جانثاری کا جذبہ ان کا ایک امتیازی نشان ہے اور وہ اپنی ایک ایک حرکت اسی جذبہ
کے ماتحت ماتحت رکھیں گے اُس وقت تک ان کا یہ دعویٰ کہ ہم اسلام کی خدمت کے لئے کھڑے ہوئے
ہیں ایک باطل دعوی ہو گا اور ہر دوست اور ہر دشمن کی نگاہ میں انہیں ذلیل کرنے والا ہوگا۔ میں
اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ ہر وہ احمدی مرد اور عورت کو اور دوسرے مسلمانوں کو بھی اپنی
ذمہ داری سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں سچے طور پر اپنی اور اپنے رشتہ داروں کی قربانی
کرنے کی طاقت بخشے تا کہ وہ اپنے منہ سے ہی یہ کہنے والے نہ ہوں کہ ہم قربانی کر رہے ہیں
بلکہ خدا تعالیٰ کے فرشتے بھی آسمان پر ان کی قربانیوں کو دیکھ کر تعریف کریں اور ان کی ترقی اور
درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کریں اور اللہ تعالیٰ موجودہ مصائب سے بچا کر مسلمانوں کو
عزت ، آزادی اور ترقی کی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
( مطبوعه از پی ۔ آر۔ بی ۔ ایس پر لیس انار کلی لاہور )
ا ترمذی کتاب الادب باب ماجاء في الفصاحة والبيان
بخارى كتاب التفسير التفسير سورة الفتح باب قوله ليغفر لك الله ما تقدم
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶۸
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
(الخ ) میں افلا احب ان اكون عبدًا شکورا“ کے الفاظ ہیں ۔
ورهبانية ن ابتدعوها ما كتبتها عليهم (الحديد: ۲۸ )
۵ ترمذی ابواب البرو الصلة باب ماجاء في النفقة على البنات والاخوات
تذکرة الاولیاء صفحه ۳۴۳ تا ۳۴۵- از فریدالدین عطار مطبوعہ ۱۹۹۰ء ۔ لاہور
ک بنی اسرائیل: ۷۳ ۱۰۹۸ الكوثر : ۲ تا ۴
البخارى كتاب التفسير - تفسير سورة الكوثر
الفلق : ا تا ۶
۱۳ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۲۶ - مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۲۶ ، ۱۲۷ ۔ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۱۵ مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين
14
کا سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحہ ۸۷ - مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۱۸ سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۸۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
و سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۲۰ سیرت الحلبية جلد ۲ صفحه ۲۶۷، ۲۶۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ا سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۰ ، ۱۰۱ - مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶۹
آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے
آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدوجہد
بھی ضروری ہے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني