مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۷۹
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
فرموده ۱۴ رجون ۱۹۴۸ء بمقام کوئٹہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
بعض احباب نے یہ خواہش ظاہر فرمائی ہے کہ میں اس موقع پر کچھ باتیں بیان کروں گو
انہوں نے بتا یا نہیں کہ کیا باتیں ہوں ۔ اُنہوں نے مجھ پر چھوڑ دیا ہے کہ جو باتیں میرے نزدیک
مسلمانوں کیلئے مفید ہوں میں انہیں بیان کروں۔ میں سمجھتا ہوں سب سے پہلی چیز جو مسلمانوں
کیلئے یہاں بھی اور دنیا کے ہر گوشہ اور ہر ملک میں نہایت ضروری ہے اور جس کے بغیر ہماری
ساری کوششیں اور دعوے اور ادعا باطل ہو جاتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارا مذہب اس حقیقت کو پیش
کرتا ہے کہ وہ ایک زندہ مذہب ہے جو قیامت تک قائم رہے گا۔ دنیا کے باقی مذاہب بھی بے شک
اپنے سچے ہونے کے مدعی ہیں لیکن اسلام اور قرآن ایک ایسے مذہب کو پیش کرتا ہے جس کی
تائید میں ہمیشہ خدا تعالیٰ اپنے نشانات اور قدرتوں کا اظہار کیا کرتا ہے پس ایک زندہ مذہب کا
پیرو ہونے کے لحاظ سے ہمارے اپنے اندر بھی زندگی ہونی چاہئے ۔ آخر خدا تعالیٰ اپنی قدرتیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ اور پھر آپ کے تابعین کے ذریعہ سے دنیا کو
دکھاتا رہا ہے یا نہیں ۔ وہ ہمیشہ اپنی تائیدات ایسے رنگ میں دکھاتا رہا ہے کہ لوگوں کو حیرت ہوتی
تھی کہ کیا کوئی ایسا سلسلہ بھی اس دنیا میں موجود ہے جس کی تائید کے سامان صرف مادی اسباب
سے وابستہ نہیں بلکہ مادیات سے بالا ایک اور ہستی ان کی تائید کیلئے غیر معمولی سامان پیدا کر دیا
کرتی ہے وہی سلسلہ اس زمانہ میں بھی جاری ہے ۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ واضح الفاظ میں فرماتا ہے کہ ہمارا حزب ہمیشہ غالب رہے گا لے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۰
مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب
حزب الہی کے غلبہ کے اگر یہی معنی ہوں کہ ان کے پاس تو ہیں زیادہ ہوں گی تو وہ جیت جائیں
گے یا آدمی زیادہ ہوں گے تو وہ جیت جائیں گے تو یہ کوئی عجیب بات نہیں رہتی ۔ ساری دنیا میں
ایسا ہی ہوتا ہے کہ جس کے پاس سامان زیادہ ہوتے ہیں وہ جیت جاتا ہے۔ ایسی صورت میں
حزب الہی میں شامل ہونے والوں کیلئے کوئی مَا بِهِ الْاِمْتِيَاز قائم نہیں رہتا۔ حقیقت یہ ہے کہ
جب اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ ہمارا حزب ہمیشہ غالب رہے گا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ خواہ ان
کے پاس ظاہری سامان کم ہوں گے تب بھی وہ ہماری تائید سے جیت جائیں گے اور جب
سامان کی کمی یا ذرائع کا میابی کے فقدان کے باوجود اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ اس کا حزب دشمن
پر غالب آئے گا تو یہ لازمی بات ہے کہ اس غلبہ کی ایسی ہی صورت ہو گی جیسے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں بدر اور اُحد کی جنگ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے ملائکہ مسلمانوں کی تائید کے
لئے نازل کئے ۔ کفار کے دلوں میں رعب ڈال دیا اور مسلمانوں کے ہاتھ ایسے مضبوط کر دیئے
کہ وہ زبردست طاقت اور زیادہ تعداد رکھنے والے دشمن پر غالب آ گئے لیکن خدا تعالیٰ کے
نشانات کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم بھی اس قابل ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری تائید میں اپنے
نشانات ظاہر کرے ۔
پس سب سے پہلی چیز جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہر مسلمان کے اندر پائی جانی
چاہئے یہ ہے کہ اگر ہم سچے مسلمان ہیں تو ہمیں اپنی نگاہ آج سے تیرہ سو سال پیچھے لے جانی
چاہئے ۔ اگر ہم اپنے گردو پیش کو دیکھ کر اور یہ اندازہ لگا کر کہ دنیا کی باقی قو میں کس طرح ترقی کر
رہی ہیں خود بھی انہی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں اور اس امر کو نظر انداز کر دیں کہ اللہ
تعالی کے احکام کیا ہیں یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کیا ہدایات دی ہیں تو یقیناً ہمیں
اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں سے وہ وعدے کئے ہیں
جو دوسری قوموں سے اس نے نہیں کئے اور جب مسلمانوں سے اللہ تعالیٰ کے ایسے وعدے ہیں
جو دوسری قوموں سے نہیں تو لازماً ہمیں ایسے حالات پیدا کرنے پڑیں گے جن میں دوسری
قو میں ہم سے مشترک نہ رہیں اور اس کی یہی صورت ہے کہ ہمارے آقا اور سردار حضرت
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو تعلیم لائے تھے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔ جس رنگ میں

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۱
مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب
وہ ہمیں رنگین کرنا چاہتے تھے اس رنگ میں ہم رنگین ہو جائیں اور جو باتیں اسلام کے خلاف
ہیں اُن سے بچنے کی کوشش کریں ۔ اگر ہم ایسا نہیں کرتے اور اگر ہم محض دُنیوی تدابیر سے کام
لے کر یا اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ محنتی ، زیادہ سے زیادہ ہنر مند اور زیادہ سے زیادہ
ہوشیار بنا کر اپنے آپ کو مغرب کا اچھا شاگرد بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں یا د رکھنا
چاہئے کہ قرآن کریم کا یہ وعدہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ مغرب کے اچھے شاگردوں کی مدد کرے گا۔
قرآن کریم تو یہ کہتا ہے کہ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ لَے
اگر تم چاہتے ہو کہ خدا تعالیٰ تم سے محبت کرے تو تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر
چلنے کی کوشش کرو جب چلو گے تو يُحببكم الله خدا بھی تم سے محبت کرنے لگے گا۔ پس الہی
تائید اور نصرت اسی صورت میں آ سکتی ہے جب مسلمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں ۔
کئی سالوں کی بات ہے میں ڈلہوزی میں تھا کہ وہاں ایک مسلمان رئیس نے ایک پارٹی
دی۔ یہ پارٹی ایک جرنیل کے اعزاز میں دی گئی تھی جن کا نام پرسی کاک تھا۔ اس مسلمان رئیس
نے مجھے بھی شمولیت کی دعوت دی اور اصرار کیا کہ میں اس میں ضرور شامل ہوں ۔ میں نے کہا
ایسی پارٹیوں میں شامل ہونا میرے لئے مشکل ہوتا ہے کیونکہ پارٹیوں میں عورتیں بھی آتی ہیں
اور وہ بعض دفعہ مصافحہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور اسلام نے چونکہ عورتوں سے مصافحہ کرنا
نا جائز قرار دیا ہے اس لئے جب مصافحہ سے انکار کیا جاتا ہے تو وہ بُرا مناتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ
ان کی ہتک کی گئی ہے۔ ایسی صورت میں یہی بہتر ہوتا ہے کہ انسان پارٹی میں شامل ہی نہ ہوتا کہ
وہ دوسرے کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ بنے مگر انہوں نے زیادہ اصرار کیا ، آخر میں نے کہا میں
اس شرط آؤں گا کہ مجھے وہاں ایک کونے میں بٹھا دیا جائے ۔ اتفاق کی بات ہے پرسی کاک نے
میرا ذکر سنا ہوا تھا جب انہیں معلوم ہوا کہ میں بھی اس پارٹی میں آیا ہوا ہوں تو وہ اپنی بیوی
سمیت اُس کو نہ میں ہی آ پہنچے جہاں میں بیٹھا ہوا تھا اور انہوں نے آگے بڑھ کر مجھ سے مصافحہ
کیا اس کے بعد ان کی بیوی نے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا مگر میں نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا میرا ہاتھ
پیچھے ہٹانا تھا کہ اس کا رنگ فق ہو گیا اور اس نے سمجھا کہ ساری مجلس میں مجھے ذلیل کر دیا گیا

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۲
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
ہے۔ پرسی کاک کو بھی اپنی ہتک محسوس ہوئی اور اس نے کہا میرا خیال تھا کہ آپ کی جماعت بڑی
ایڈوانسڈ (Advanced) ہے میں نے کہا یہ آپ کی غلطی ہے ہماری جماعت تو تیرہ سو سال
پیچھے جانے کی کوشش کرتی ہے ہم نہیں جانتے کہ ہم اس مقصد میں کتنا کامیاب ہوتے ہیں مگر
بہر حال ہم آگے نہیں جاتے بلکہ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہم آج سے تیرہ سو سال پیچھے کی
طرف جائیں ۔ وہ آدمی شریف تھا میری بات کو سمجھ تو گیا مگر میں نے دیکھا کہ اس کی بیوی نے
اس میں ایسی ذلت محسوس کی کہ یوں معلوم ہوتا تھا وہ بے ہوش جائے گی۔ آخر میں نے اس کی
دلجوئی کیلئے اپنی بیوی سے اسے چٹھی لکھوائی اور اسے دعوت پر بلا یا ، اس کے خاوند کو بھی بُلوایا گیا
اور ان سے باتیں ہوتی رہیں اور آخر وہ دونوں خوش ہو گئے مگر بہر حال اس کا طبائع پر اثر ضرور
پڑتا ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کے نتیجے میں لوگ ہمیں برا سمجھتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہ
کیسے بد تہذیب لوگ ہیں ، عورتوں کی بے عزتی کرتے ہیں حالانکہ سوال عورتوں کی بے عزتی کا
نہیں بلکہ سوال اسلام پر عمل کرنے کا ہے۔ ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کی
ہتک نہ ہو، ہم ان کے احترام کا خیال رکھتے ہیں ، ہم ان کی جائز رنگ میں عزت کرتے ہیں مگر
ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ اسلام کے کسی حکم کی بے قدری ہو۔
لنکھ
ہمارے خاندانی )SIR GEORGE
CUNNINGHAM)
سر جارج
دوست ہیں ان کے دادا کے ہمارے دادا کے ساتھ تعلقات تھے ۔ شملہ میں وہ کئی دفعہ مجھے ملے ۔
بلایا ۔ نواب
ایک دفعہ شملہ میں افغانستان کے سفیر نے ایک دعوت کی دعوت کی اور اس میں مجھے بھی بلایا ۔
صاحب بھو پال اور میں اکٹھے ایک طرف بیٹھے تھے اتفاق کی بات ہے سر جارج سنگھم دوسری
طرف تھے اور سر ہیری ہیگ اس طرف بیٹھے تھے جس طرف میں تھا۔ جب دعوت ختم ہوئی تو میں
جلدی سے باہر نکلا کیونکہ میں جانتا تھا کہ انگریز افسروں کی بیویاں ان کے ساتھ ہیں ایسا نہ ہو کہ
ے مصافحہ کرنے کی کوشش کریں۔ میرے سیکرٹری جو میرے ساتھ جو میرے ساتھ تھے ان سے یہ
ہوئی کہ اُنہوں نے آگے بڑھ کر تنکھم صاحب کے پاس میرا ذکر کر دیا اور میرا ذکر کر دیا اور کہا کہ وہ بھی اس
دعوت میں شریک تھے اور اب جا رہے ہیں کنگھم ۔ نکھم صاحب اپنی بیوی کو بیوی کو ساتھ لئے میرے پاس
وہ مجھ سے مصا!
یہ غلطی
آگئے ۔ مصیبت یہ تھی کہ سارے گورنمنٹ آفیسر ز ان کے ساتھ تھے ۔ انہوں نے خود تو مصافحہ کر

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۳
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
لیا مگر جب ان کی بیوی نے مصافحہ کرنے کیلئے ہاتھ بڑھایا تو میں نے معذرت کر دی اور کہا کہ
میں مصافحہ نہیں کر سکتا کیونکہ میرے مذہب نے عورت کے ساتھ مصافحہ کرنا جائز قرار نہیں دیا ۔ وہ
آدمی بہت شریف تھے معذرت کرنے لگے کہ غلطی ہوگئی ہے۔ دوسرے دن انہوں نے خاص طور
پر ایک آدمی میری طرف بھیجوایا اور کہا کہ آج ساری رات میں نہیں سویا کیونکہ میری بیوی مجھے
بار بار کہتی تھی کہ میری سخت ہتک کی گئی ہے۔ گورنمنٹ آف انڈیا کے تمام بڑے بڑے افسر
موجود تھے اور ان کے سامنے مجھے ذلیل کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف مجھے بار بار خیال آتا تھا کہ
آپ کیا کہیں گے کہ ہم سے یہ اتنے پرانے تعلقات رکھتا ہے مگر ابھی تک اسے ہمارا یہ مسئلہ بھی
معلوم نہیں کہ ہم عورتوں سے مصافحہ کرنا جائز نہیں سمجھتے ۔ غرض انہی خیالات میں ساری رات گزر
گئی کہ ادھر میری بیوی اپنی ہتک محسوس کر رہی ہے اور اُدھر آپ پُر امنا ر ہے ہوں گے ۔
پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام کی بعض تعلیمیں ایسی ہیں جو موجودہ زمانہ کے لوگوں کو
پسند نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اگر کسی سچے مؤمن کے سامنے یہ دونوں پہلو رکھ دیئے جائیں تو وہ
ان میں سے کس کو ترجیح دے گا ۔ ایک طرف لوگوں کے خوش یا نا خوش ہونے کا سوال ہے اور
ایک طرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوش یا نا خوش ہونے کا سوال ہے ۔ لاز ما اگر ہم
سچے مسلمان ہیں تو خواہ لوگ ہم سے ناراض ہوں ، خواہ وہ ہوں ، خواہ وہ ہمیں اپنے نقطہ نگاہ سے بد تہذیب
قرار دیں ، ہمارا فرض ہو گا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم پر عمل کریں اور اس
امر کی پرواہ نہ کریں کہ لوگ ہمیں کیا کہتے ہیں اور میرا تجربہ یہ ہے کہ اگر لوگوں کو بتا دیا جائے کہ
یہ اسلام کا ایک حکم ہے جس پر ہم عمل کرنے کے لئے مجبور ہیں تو سوائے ان کے جن کے دلوں
میں تعصب بھرا ہوا ہوتا ہے عموماً بڑے طبقہ کے لوگ بُرا نہیں منا مناتے بلکہ وہ اسے پسندیدگی کی
نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
انگلستان کے سفر میں بھی میں نے دیکھا ہے کہ جب بڑے طبقہ کے لوگوں کو اس بات کا علم
ہو جاتا تھا کہ ہم عورتوں کی ہتک کے خیال سے نہیں بلکہ اسلامی حکم پر عمل کرنے کیلئے ان سے
مصافحہ نہیں کرتے ، وہ قطعاً بر انہیں منا ۔ مناتے تھے بلکہ ہمارے اس فعل کی تعریف کرتے تھے گو ایسا
بھی تھا کہ بعض لوگ پھر بھی بُرا مناتے تھے ۔ سرٹامس آرنلڈ شے جو علی گڑھ میں فلاسفی کے پروفیسر

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۴
مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب
رہے ہیں اور جو نیم مسلمان تھے اُنہوں نے تو اتنی مخالفت کی جس کی حد ہی نہیں ۔ وہ لڑکوں کو کہیں حدی نہیں۔ وہ
کہ یہ بالکل جھوٹ ہے کہ اسلام نے عورتوں سے مصافحہ کرنا نا جائز قرار دیا ہے۔ میں جب کسی
مجلس میں جاتا اور وہ اس میں موجود ہوتے تو اُٹھ کر چلے جاتے اور کہتے کہ یہ عورتوں کا یہ عورتوں کی ہتک
کرتے ہیں ۔ ایک دفعہ کچھ طالب علم آئے اور اُنہوں نے کہا کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ
اسلام میں عورتوں سے مصافحہ کرنا نا جائز ہے؟ میں نے کہا کتا ہیں تو ہم اپنے ساتھ نہیں لائے مگر
یہاں لائبریری موجود ہے اور اس میں ایسے حوالے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ چنانچہ میں نے بخاری
منگوائی اور اس میں سے حوالہ نکال کر بتایا کہ یہ حدیث موجود ہے۔ جس میں وضا حنا ذکر آتا ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی عورت سے مصافحہ نہیں کیا مگر اس کے باوجود ان کی
مخالفت قائم رہی حالانکہ اُس وقت میرے ساتھ جو سیکرٹری تھے اور جو مولا نا محمد علی اور مولانا
شوکت علی کے بڑے بھائی تھے ان کے ساتھ ان کے گہرے تعلقات تھے۔ ان کی بیوی نے
اُنہیں بیٹوں کی طرح پالا ہوا تھا اور چونکہ وہ انہیں بچوں کی طرح سمجھتی تھیں اس لئے جب یہ گئے
تو وہ ان کے ساتھ چمٹ گئیں اور کہنے لگی کہ تم تو میرے بچے ہو مگر با وجود اس کے کہ ایسے سیکرٹری
میرے ساتھ تھے جن کے ان کے ساتھ بہت گہرے تعلقات تھے پھر بھی جب میں کسی مجلس میں
جاتا تو وہ اُٹھ کر بھاگ جاتے ۔
غرض ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اسلامی تعلیم اور اسلامی قانون اپنے نفس پر جاری
کرنے کی کوشش کریں اس کے بغیر ہمیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ آجکل عام طور پر لوگوں
میں یہ چرچا پایا جاتا ہے کہ پاکستان میں اسلامی آئین نافذ ہونا چاہئے مگر میری سمجھ میں یہ بات
کبھی نہیں آئی کہ اسلامی آئین کے نفاذ سے ان کی کیا مراد ہے؟ اصل سوال جو ہر فرد کے لئے
قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ اسلامی آئین میرے لئے ہے یا نہیں؟ جب اسلامی آئین ہر مسلمان
کیلئے ہے تو مسلمان افراد اسلامی آئین پر خود عمل کیوں نہیں کرتے ۔ کیا پاکستان میں کوئی ایسا
قانون ہے کہ نماز نہ پڑھو ؟ یا پاکستان میں کوئی ایسا قانون ہے کہ شریعت اسلامیہ کے اور احکام
پر عمل نہ کرو ؟ جب نہیں تو مسلمان اگر سچے دل سے اسلامی آئین کے نفاذ کے خواہشمند ہیں تو وہ
نمازیں کیوں نہیں پڑھتے ؟ وہ اسلامی احکام پر عمل کیوں نہیں کرتے یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۵
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
نے ایسے قانون نہیں بنائے جن کی وجہ سے ہر شخص کو نماز پڑھنے پر مجبور کیا جا سکے مگر سوال یہ ہے
کہ اگر پاکستان نے کوئی ایسا قانون نہیں بنایا تو کیا پاکستان کا کوئی قانون شراب پینے پر مجبور کرتا
ہے یا نا چنے گانے پر مجبور کرتا ہے یا کوئی قانون یہ کہتا ہے کہ تم نماز نہ پڑھو۔ اگر تم مسجد میں گئے تو
تمہیں چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی جب پاکستان میں اس قسم کا بھی کوئی قانون نہیں تو اگر ہم
واقعہ میں سچے مسلمان ہیں تو ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے ہوئے قانونوں پر کیوں
عمل نہیں کرتے اور کیوں اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ پاکستان ان امور کے متعلق کوئی
قانون نافذ کرے۔ کیا پاکستان کا قانون محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون سے زیادہ
مؤثر ہوگا یا پاکستان کا قانون محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون سے زیادہ اہمیت رکھنے
والا ہوگا ایک روحانی قانون ہمارے پاس موجود ہے اور اس قانون پر عمل ہمارے اپنے اختیار
میں ہے۔ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون پر عمل کرتے ہوئے آج سارے مسلمان
نمازیں پڑھنے لگ جائیں گے، ساری ویران مساجد آباد ہو جائیں تو کونسی گورنمنٹ انہیں اس
سے روک سکتی ہے۔ یقیناً اگر وہ ایسا کریں تو اسلامی آئین خود بخود نافذ ہو جائے گا اور اس کے
لئے کسی اور قانون کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ۔
میں مانتا ہوں کہ بعض چیزیں ایسی بھی ہیں جو حکومت کے اختیار میں ہیں ، ہمارے اختیار
میں نہیں اور ان کے متعلق پاکستان کی آئین ساز اسمبلی ہی کوئی قدم اُٹھا سکتی ہے عوام کوئی اقدام
نہیں کر سکتے لیکن سوال یہ ہے کہ اس کی طرف سے کوئی قدم کیوں نہیں اُٹھایا جاتا ۔ اس بارہ میں
جہاں تک میں نے غور کیا ہے میری رائے یہی ہے کہ وزراء اور ذمہ وار لیڈ ر یہ سمجھتے ہیں کہ اس
قسم کا مطالبہ کرنے والے خود سنجیدہ نہیں ۔ اگر سنجیدہ ہوتے تو اپنے گھروں میں اسلامی آئین کے
ان حصوں پر کیوں عمل نہ کرتے جو افراد کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ۔ جب وہ خود عمل نہیں کرتے تو
معلوم ہوا کہ ان کا یہ مطالبہ کہ حکومت ملک میں اسلامی آئین کو کیوں جاری نہیں کرتی اپنے اندر
کوئی حقیقی طاقت نہیں رکھتا ۔ اگر وزراء اور لیڈر یہ سمجھ لیں کہ پاکستان کا ہر مسلمان سچا مسلمان
ہے اور وہ اسلام کے خلاف کسی کی کوئی بات ماننے کیلئے تیار نہیں ہو سکتا خواہ وہ اس کا افسر ہو یا
ما تحت ، باپ ہو یا بیٹا تو پاکستان ہو یا بیٹا تو پاکستان کا آئین فوراً اسلامی سانچے میں ڈھل جائے اور سورج غروب

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۶
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
ہونے سے پہلے پہلے وہ اپنے آپ کو اسلامی رنگ میں رنگین کر لیں ۔ آخر حکومت کسی چیز کے زور
پر چلتی ہے ۔ حکومت فوج کی طاقت پر چلتی ہے اگر ہر فوجی سچا مسلمان ہو، اگر ہر فوجی اسلام کیلئے
اپنے دل میں سچی غیرت رکھتا ہو ، اگر حکومت کو یقین ہو کہ اسلام کے خلاف کوئی بات کہی گئی تو
ساری فوج میں بغاوت ہو جائے گی تو کونسی حکومت ہے جو اسلامی آئین کا نفاذ نہ کرے۔ اسی
طرح حکومت اگر چلتی ہے تو پولیس کی طاقت پر ۔ اگر پولیس کا ہر فرد سچا مسلمان ہو، اگر پولیس کا
ہر فرد اپنے دل میں اسلام کیلئے سچی غیرت رکھتا ہو اور اگر حکومت کو یقین ہو کہ اسلام کے خلاف
کوئی بات بھی پولیس برداشت نہیں کر سکتی ، اگر کوئی ایسی بات کی گئی تو ساری پولیس میں بغاوت
ہو جائے گی تو کونسی حکومت یہ طاقت رکھتی ہے کہ وہ اسلامی آئین کو نافذ نہ کرے۔ اسی طرح
جس قدر محکمے ہیں سول کے محکمے لے لو یا ملٹری کے اگر ان تمام محکموں میں کام کرنے والے سچے
مسلمان ہوں تو ممکن ہی نہیں کہ ان کے متفقہ مطالبہ کے سامنے کوئی حکومت ٹھہر سکے کیونکہ وہ جانتی
ہوگی کہ ان کے مقابلہ کی اس میں طاقت نہیں ۔ فرض کرو پاکستان ایک فرد ہوتا اور ایک وزیر ہوتا
گویا صرف دو وجود ہوتے تو کیا پاکستان کا وزیر اپنے اکلوتے بیٹے کو مارنے کی جرات کر سکتا
تھا ؟ ایک بیٹے سے جو محبت ہوتی ہے اس سے ہزاروں گنا زیادہ محبت انسان کو اپنے مذہب سے
ہوتی ہے اور جب اسے معلوم ہو کہ اس کا ایک ہی بیٹا اس سے وہ چیز مانگ رہا ہے جس سے
زیادہ قیمتی چیز دنیا میں اور کوئی نہیں تو کونسا انسان ہے جو یہ خیال بھی اپنے دل میں لا سکے کہ وہ
اپنے اکلوتے بیٹے کو وہ چیز نہیں دے گا یا اسی رنگ کی ایک اور مثال لے لو۔ فرعون جس نے موسیٰ
کے وقت میں بنی اسرائیل کے ہزاروں بچوں کو ذبح کر ڈالا تھا اس نے یہ فعل کس لئے کیا ؟ اسی
لئے کہ فرعون جانتا تھا کہ اس کی حکومت کے ذمہ دار افراد اس فعل کو نا پسند نہیں کرتے ۔ اگر یہی ذ
فیصلہ آج دنیا کی کوئی حکومت کرے اور وہ فیصلہ کر دے کہ سب بچوں کو مار دیا جائے تو کیا وہ
حکومت ایک دن بھی قائم رہ سکتی ہے؟ جس دن وہ اپنی اس سکیم کا اعلان کرے گی اُسی دن
لوگوں کی بغاوت اسے توڑ کر رکھ دے گی کیونکہ وہاں یہ سوال ہی نہیں ہوگا کہ پچاس فیصدی لوگ
حکومت کے خلاف ہیں یا اسی فیصدی بلکہ ساری کی ساری پبلک اس کے خلاف ہوگی اور وہ پبلک
کے زور کے مقابلہ میں ایک دن کے لئے بھی نہیں ٹھہر سکے گی ۔ اسی طرح اگر پبلک سچے طور پر

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۷
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
مسلمان ہو تو اس کے فطرتی جذبات کا بہاؤ اور ان کا متفقہ مطالبہ خود اپنے اندر اتنی طاقت رکھتا
ہوگا کہ حکومت ا ت ان کے سامنے ا منے اپنے ہتھیار پھینکنے کیلئے تیار ہو جائے گی ۔ آخران ا۔ آخر انسان جانور سے تو
زیادہ عقل رکھتا ہے۔ جانوروں میں ہم دیکھتے ہیں کہ دو کتے آپس میں لڑنے لگے ہیں تو پہلے وہ
ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں اور تھوڑی دیر تک غوں غوں کرتے رہتے ہیں پھر ان میں
سے ایک کتا اپنی دم نیچی کر کے چلا جاتا ہے کیونکہ وہ محسوس کر لیتا ہے کہ دوسرا کتا مجھ سے زیادہ
طاقتور ہے۔ اگر کتے میں یہ حس پائی جاتی ہے کہ وہ زیادہ طاقتور کتے کے سامنے اپنی دم جھکا دیتا
ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک حکومت سنجیدگی سے یہ سمجھ کر کہ تمام لوگ متفقہ طور پر اس سے
ایک مطالبہ منوانے پر تلے ہوئے ہیں اور پھر بھی وہ ان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کر دے ایسی
صورت میں حکومت ایک دن تو کیا ایک منٹ کیلئے بھی نہیں چل سکتی ۔ افسر چپڑ اسی کو حکم دیتا ہے
کہ فلاں کام کرو۔ اس پر وہ فوراً شور مچا دیتا ہے کہ میں اس حکم کو تسلیم نہیں کر سکتا کیونکہ تم اسلام پر
عمل نہیں کرتے ۔ مرد اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے تو وہ اس سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیتی ہے
اور کہتی ہے میں تم سے نہیں بول سکتی کیونکہ تم سچے مسلمان نہیں ۔ اگر ہر گھر اور ہر محکمہ میں اس طرح
ہونے لگے تو بتاؤ کسی حکومت کی کیا طاقت رہ جاتی ہے۔
پس ہمارا سب سے پہلا فرض یہ ہے کہ ہم اپنے اندر اسلام پیدا کرنے کی کوشش کریں اگر
ہم اپنے اندر اسلام پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو محض آئین اسلام کے نفاذ کا شور مچانا
بالکل بے فائدہ ہے۔ مثلاً اگر ہم اپنے دل میں یہ سمجھتے ہیں کہ نماز پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں تو نماز
کے متعلق اگر کوئی قانون بھی بن جائے تو ہمیں کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں میں ایک بہت بڑا طبقہ ایسا ہے جو نماز نہیں پڑھتا اس لئے نہیں
کہ وہ نماز کا قائل نہیں بلکہ اس لئے کہ وہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے اگر ہم نماز نہیں
پڑھیں گے تو وہ ہمیں بخش دیگا۔ آخر اس نے گنہگاروں کو ہی بخشنا ہے اگر گناہ کرنے والے نہ
ہوئے تو وہ بخشے گا کن کو؟ یہ جواب غلط ہے یا صحیح اس کے متعلق بحث نہیں بہر حال یہ ایک جواب
ہے جو اُ نہوں نے سوچا ہوا ہے لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو سمجھتا ہے کہ یہ احکام پرانے زمانہ میں
محض عربوں کی اصلاح کیلئے دیئے گئے تھے۔ عرب لوگ بالکل وحشی تھے اور وہ سخت غلیظ رہتے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۸
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دے دیا کہ تم اپنے کپڑوں اور بدن کو صاف رکھا کو
کرو اسی طرح ان میں کوئی تنظیم نہیں تھی وہ بالکل پراگندہ حالت میں تھے اسلام نے ان کو حکم
دے دیا کہ وہ پانچ وقت مسجد میں اکٹھے ہو جایا کریں ۔ اس طرح گو بظاہر نماز کا حکم دیا گیا مگر
در اصل یہ غرض تھی کہ وہ خدا تعالیٰ کے ڈر کے مارے جب مسجد میں آئیں گے اور انہیں قوم اور
ملک کے حالات بتائے جائیں گے تو ان میں سیاسی بیداری پیدا ہو جائے گی اور وہ دنیا پر غالب
آنے کی کوشش کریں گے ۔
مجھے یاد ہے میں بچہ تھا کہ میں نے ایک اخبار میں ایک دفعہ اس کے متعلق ایک مضمون
پڑھا۔ ایک صاحب جو مسلمانوں کے مبلغ سمجھے جاتے تھے اور جاپان اور امریکہ میں تبلیغ کر کے
آئے تھے انہوں نے واپس آنے پر علی گڑھ میں ایک لیکچر دیا جو اخبار میں شائع ہوا اور میں نے
بھی پڑھا۔ اس لیکچر میں انہوں نے بیان کیا کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ نماز بڑی ضروری چیز ہے اور
پانچ وقت مسجد میں باجماعت ادا ہونی چاہئے ، دراصل ایسا کہنے والے حقیقت پر کبھی غور نہیں
کرتے وہ یہ سمجھتے کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے۔ پرانے زمانے کے لحاظ سے اس کے احکام
اور رنگ رکھتے تھے اور اس زمانہ کے لحاظ سے اور رنگ رکھتے ہیں ۔ بے شک احکام وہی رہیں
گے مگر حالات کے لحاظ سے ان کی ہیئت بدلتی چلی جائے گی ۔ عرب لوگ جاہل تھے وہ ننگے رہتے
تھے۔ کپڑے اُن کے پاس بہت کم ہوا کرتے تھے اس لئے اُن کو سجدہ اور رکوع کا حکم دے دیا
گیا ۔ مگر اب وہ زمانہ ہے کہ اگر سجدہ کیا جائے یا رکوع کے لئے جھکا جائے تو پتلونوں کی کریزیں
بالکل خراب ہو جائیں ۔ اس زمانہ میں اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے تو وہ یقیناً اس حکم
میں ترمیم کرتے اور یقیناً وہ یہی کہتے کہ بینچ پر بیٹھے بیٹھے اگر سر جھکا لیا جائے تو اتنا ہی کافی ہے
رکوع اور سجدہ کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اسی طرح روزہ ہے یہ روزہ ان لوگوں کیلئے ہے جو بہت کھا
جاتے ہیں۔ عرب لوگ وحشی تھے اور وہ اپنے معدہ کا خیال نہیں رکھتے تھے اس لئے اسلام نے
انہیں روزوں کا حکم دے دیا مگر اب تہذیب کا دور دورہ ہے اب لوگ اپنے پیٹ کا خیال رکھتے
ہیں ۔ اب اگر صبح شام صرف ناشتہ کر لیا جائے اور کیک بسکٹ کھائے جائیں لیکن دن بھر کچھ نہ
کھایا جائے تو روزہ کیلئے اتنا ہی کافی ہے۔ غرض مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ان

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۸۹
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
عبادات کے متعلق دل سے یہ کہتے ہیں کہ یہ آؤٹ آف ڈیٹ OUT OF DATE) ہیں
موجودہ زمانہ میں ان کی ضرورت نہیں ۔ ایسا آدمی جو دل سے اسلامی احکام کی قدرومنزلت کا
قائل نہیں اگر اس کے لئے یہ قانون بنا دیا جائے کہ نماز پڑھو تو وہ بے شک لوگوں کے دکھاوے
کے لئے نماز تو پڑھ لے گا مگر دل میں یہی کہتا جا رہا ہوگا کہ خدا ان لوگوں کا بیڑا غرق کرے جو
اس قسم کا قانون بنانے والے ہیں ۔ آپ لوگ الْحَمْدُ لِلهِ کہہ رہے ہوں گے اور وہ اپنے آپ
پر بھی اور اس قسم کا قانون بنانے والے پر بھی لعنتیں ڈال رہا ہوگا ۔ پس بے شک ظاہر میں وہ نماز
پڑھ لے گا مگر اس کی نماز حقیقتا نہیں ہو گی کیونکہ اصل نماز دل کی نماز ہے۔ جہاں میں اس شخص کا
مخالف ہوں جو کہتا ہے کہ نماز تو دل کی ہی نماز ہے ظاہری حرکات کی کیا ضرورت ہے وہاں میں
اس شخص کا بھی مخالف ہوں جو صرف ظاہر میں نماز پڑھ لینا کافی سمجھتا ہے دل کے اخلاص اور دل
کے سوز اور دل کی محبت کا وہ قائل نہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ نماز ظاہر کی بھی ہے اور دل کی بھی اور ان دونوں چیزوں کا مجموعہ انسان
کیلئے برکت کا موجب ہوتا ہے اگر ہم دل میں خدا خدا کرتے ہیں مگر ظاہر میں نماز نہیں پڑھتے تو
ہمارا دل سے خدا خدا کہنا محض دھوکا اور فریب ہوگا کیونکہ محبوب کی بات مانا کرتے ہیں یا اس کی
بات کا انکار کیا کرتے ہیں؟ عجیب بات یہ ہے کہ ایک طرف تو ہم خدا تعالیٰ سے اپنی محبت کا
اظہار کرتے ہیں اور دوسری طرف ہم اپنی محبت کا کوئی ثبوت پیش کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔
ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ اس نے کہا ہے سجدہ کرو مگر ہم سجدہ کرنے کیلئے تیار بھی نہیں ہوتے ۔ یا ظاہر
میں تو نماز پڑھی جائے مگر دل خدا کی طرف متوجہ نہ ہو تو یہ بھی کوئی نماز نہیں ہوگی بلکہ محض ایک
ورزش کہلائے گی ۔ جیسے ورزش سے سپاہی کا جسم مضبوط ہوتا ہے اسی طرح نماز سے اس کا جسم تو
مضبوط ہو گا مگر اس کے دل میں نو را یمان پیدا نہیں ہوگا ۔
چند ماہ کی بات ہے میں سندھ گیا تو وہاں ایک ہندو مجھ سے ملنے کیلئے آیا وہ وہاں سے بھاگا
نہیں تھا کیونکہ اس کے مسلمانوں سے تعلقات تھے۔ میں نے اس سے کہا کہ تمہارے مسلمانوں
سب
سے دیر سے تعلقات چلے آ رہے ہیں کبھی تم نے ان کے دین پر بھی غور کیا ہے؟ وہ کہنے لگا۔
مذاہب اچھی باتیں کہتے ہیں ہمارا مذہب بھی اچھا ہے اور آپ کا مذہب بھی اچھا ہے۔ میں نے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹۰
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
کہا اگر سب میں ایک جیسی اچھی باتیں ہیں تو پھر تم مسلمانوں کے ساتھ مل کیوں نہیں جاتے آخر
کوئی نہ کوئی فرق ہی ہے جس کی وجہ سے تم ہندو اور ہم مسلمان ہیں ۔ اگر ان دونوں مذاہب میں
ایک جیسی باتیں پائی جاتی ہیں تو یا تو تم مسلمان بن جاتے یا ہم ہندو بن جاتے بہر حال کوئی نہ کوئی
فرق ضرور تسلیم کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے ہم کہتے ہیں کہ ہمیں اپنا علیحدہ وجود قائم رکھنا
چاہئے ۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ کبھی تم نے نماز اور دیگر عبادات کا اپنے مذہب کی عبادات
سے مقابلہ کیا اور یہ دیکھا کہ ان میں سے کونسی عبادت زیادہ بہتر ہے؟ اس پر وہ کہنے لگا کہ کعبہ
اور دیر تو دونوں دل میں ہیں کسی ظاہری نماز کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ
فرمائیے آپ شادی شدہ ہیں ؟ اس نے کہا ہاں ۔ میں نے کہا بچے بھی ہیں؟ اس نے جواب دیا
کہ بچے بھی ہیں۔ میں نے کہا تم نے کبھی بیوی بچوں کو پیار بھی کیا ہے؟ اس نے کہا کیوں نہیں
کیا۔ میں نے کہا اصل پیار تو دل کا ہوتا ہے پھر آپ ظاہر میں پیار کیوں کرتے ہیں؟ اسی لئے کہ
آپ سمجھتے ہیں کہ اس پیار کی کوئی ظاہری علامت بھی ہونی چاہئے ۔ اگر بیوی سے پیار کرنے
کیلئے آپ دل کا پیار کافی نہیں سمجھتے ، بچوں سے پیار کرنے کیلئے صرف دل کا پیار کافی نہیں سمجھتے
بلکہ انہیں بوسہ بھی دیتے ہیں تو خدا کے پیار کے معاملہ میں یہ آپ کیوں کہتے ہیں کہ کعبہ اور دیر تو
دونوں دل میں ہیں کسی ظاہری عبادت کی ضرورت نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ظاہر اور باطن دونوں
چیزیں ضروری ہیں دونوں مل کر انسان کو کامل بناتی ہیں اگر یہ دونوں چیزیں ملائی نہ جائیں تو
کوئی نتیجہ پیدا نہیں ہو سکتا ۔ اگر اچھی سے اچھی چیز آپ لوگ ایسے برتن میں لیں گے جو غلیظ ہو گا
تو وہ چیز بھی غلیظ ہو جائے گی اور اگر بغیر برتن کے اس چیز کو لیں گے تو وہ صرف گر جائے گی گویا
برتن کی بھی ضرورت ہے اور پھر اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ وہ برتن اچھا ہو اسی طرح
نماز و روزہ اور حج اور زکوۃ اور دوسری عبادتوں کا حال ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے
ادھر یہ فرمایا ہے کہ قربانی کرو مگر اُدھر یہ بھی فرما دیا ہے کہ تم یہ مت سمجھو کہ قربانی کا گوشت اور
خون خدا کو پہنچتا ہے خدا کو صرف دل کا اخلاص پہنچتا ہے مگر باوجود اس کے کہ قربانی کا گوشت اور
خون اللہ تعالیٰ تک نہیں پہنچتا خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ قربانی نہ کرو بلکہ کہا ہے کہ قربانی تو کرو مگر
یہ سمجھتے ہوئے کرو کہ میں خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنے محبوب کی بات پوری کرنے کیلئے اور

آج 10 میں سے 10 باقی