مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹۱
مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب
ان مقاصد کی تکمیل کیلئے جو خدا تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں قربانی کر رہا ہوں ۔ مثلاً وہ غریب رہا ۔
آدمی جو فاقے کرتا ہے یا وہ غریب آدمی جو ہمیشہ دال روٹی کھاتا ہے اس ذریعہ سے اُسے بھی
گوشت مل جاتا ہے ۔ گویا دل بھی صاف ہوتا ہے ہمسایوں اور غرباء کے لئے محبت کے جذبات
بھی پیدا ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کا حکم بھی پورا ہو جاتا ہے۔ پس ہمارے لئے سب سے زیادہ
ضروری امر یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو سچا مسلمان بنانے کی کوشش کریں اگر ہم ایسا کریں تو
حکومت سے تعلق رکھنے والے اسلامی احکام کی طرف بھی ذمہ دار لیڈروں کو فوراً توجہ پیدا ہو
جائے گی اور وہ اس بات پر مجبور ہو جائیں گے کہ اسلامی آئین نافذ کریں مگر اس سلسلہ میں بعض
اور امور بھی ہیں جو ہمیں اپنے مد نظر رکھنے چاہئیں ۔
تاریخ کے طالب علم اس بات کو جانتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں ہر حکومت مذہبی کہلاتی تھی یا
اگر مذہبی نہیں تو نیم مذہبی ضرور کہلاتی تھی ۔ اگر ہم یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اسلامی حکومت
قائم کریں گے تو ضروری ہے اس کا رد عمل پیدا ہو اور ہما را مد مقابل یہ کہنے لگ جائے کہ ہم
ہندو حکومت قائم کریں گے ۔ اس زمانہ میں جو حکومتیں قائم ہیں یہ بھی ہیں تو مذہبی ، یہ نہیں کہ
لوگوں نے مذہب چھوڑ دیا ہے مگر اب دنیا نے پرانے طریق کو چھوڑ کر یہ نیا طریق حکومت اختیار
کر لیا ہے کہ وہ کہتے ہیں ہماری حکومت آزاد ہو گی اور اس میں کسی مذہب کی خاص طور پر تائید
نہیں کی جائے گی مگر اس رنگ میں ہم بھی قانون بنادیں اور اعلان کر دیں کہ ہم قرآن کریم اور
اسلام کی حکومت تو قائم کریں گے مگر ہندوؤں اور عیسائیوں اور دوسرے غیر مذاہب والوں کو
مجبور نہیں کریں گے کہ وہ بھی ان احکام پر عمل کریں تو یقیناً ہم ایک ایسی حکومت قائم کریں
گے جو عدل وانصاف کے آئین پر مبنی ہوگی اور جس میں ہر مذہب کے حقوق پوری طرح محفوظ
ہوں گے اور یہی اصل اسلامی تعلیم ہے۔ آخر اسلام کی یہ کہاں تعلیم ہے کہ ایک ہندو کو بھی اسلامی ہم ہے۔ آخر اسلام کی یہ کہاں مقیم ہے کہ
تعلیم پر عمل کرنے کیلئے مجبور کیا جائے یا ایک عیسائی کو بھی اسلامی تعلیم پر عمل کرنے کے لئے مجبور
کیا جائے ۔ اسلام ہر غیر مذہب کے پیرو کو اپنے مذہبی احکام کی بجا آوری میں کامل آزادی عطا
کرتا ہے لیکن اگر غیر مذاہب والوں سے مسلمان یہ کہیں کہ ہم تم سے اپنی بات منوائیں گے
تمہاری بات نہیں سنیں گے تو نہ صرف یہ کہ ہمارا ایسا کہنا اسلام کے خلاف ہو گا بلکہ اس کا رد عمل یہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹۲
مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب
پیدا ہو گا کہ انڈین یونین اس بات پر زور دینے لگ جائے گی کہ ہم ویدوں کی حکومت ہندوستان
میں قائم کریں گے اور وہ بھی مسلمانوں سے یہ کہنے لگ جائے گی کہ ہم تم سے اپنی بات
منوائیں گے تمہاری نہیں سنیں گے حالانکہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہم قرآن کریم کی حکومت دنیا میں
قائم کریں گے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ ہر غیر مذہب کے پیرو کو کامل آزادی حاصل ہوگی
اُسے مجبور کر کے اسلامی احکام پر عمل نہیں کرایا جائے گا چنانچہ قرآن کریم نے واضح الفاظ میں یہ
فرمایا ہے کہ یہو دی اپنی تعلیم پر عمل کریں اور عیسائی اپنی تعلیم پر عمل کریں ۔ اس اصولی حکم کی روشنی
میں اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان گورنمنٹ میں ہر مسلمان کو قرآن کریم کے بتائے ہوئے احکام
کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنی پڑے گی اور اس پر انہی احکام کا نفاذ ہوگا جو قرآن کریم نے
بتائے ہیں ۔ عیسائی اگر چاہتے ہیں کہ بائبل پر عمل کریں یا ہندو اگر چاہتے ہیں کہ ویدوں پر عمل
کریں تو بے شک کریں انہیں اس میں کامل آزادی ہو گی تو کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اپنے
مذہب کو ہم پر زبردستی ٹھونسا جاتا ہے۔ یہ قرآن کریم کا ایک ایسا امتیازی وصف ہے جو اس کی
فضیلت کو نہایت واضح طور پر ظاہر کرتا ہے مگر افسوس ہے کہ خلافت راشدہ کے بعد لوگوں نے اس
مسئلہ کو پوری طرح سمجھا نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ تمام ڈیموکریٹک اصول اسلام نے ہی دنیا میں
قائم کئے ہیں مگر جب مسلمانوں میں تفرقہ وانشقاق پیدا ہو گیا اور خلافت راشدہ کی برکات سے وہ
محروم ہو گئے تو نظام خلافت کو قائم رکھنے کی بجائے وہ ملوکیت کی طرف مائل ہو گئے مگر اس لئے نہیں
کہ ان کے اندر ایمان نہیں تھا یا وہ سمجھتے تو تھے کہ اسلام ملوکیت کے خلاف تعلیم دیتا ہے مگر پھر بھی وہ
اس کو جاری رکھنے پر مصر تھے بلکہ اس لئے کہ وہ دلی یقین کے ساتھ اس امر پر قائم تھے کہ قرآن کریم
یہی کہتا ہے کہ بادشاہت قائم کی جائے۔ بے شک ہم کہیں گے کہ وہ اس نظریہ میں غلطی پر تھے مگر
وہ سمجھتے یہی تھے کہ جو کچھ ہم کر رہے ہیں اسلام کی تعلیم اسی کے حق میں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ
ابھی زمانہ اس قسم کا تھا کہ لوگ ڈیموکریٹک رول کو سمجھ ہی نہیں سکتے تھے۔ خلفائے اربعہ تک تو یہ
نظام قائم رہا مگر اس کے بعد چونکہ وہ لوگ کم ہو گئے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
براہ راست فیض حاصل کیا تھا اور نور نبوت سے بعد ہو گیا اس لئے انہوں نے نظام خلافت کے
متعلق یہ سمجھ لیا کہ وہ میتھر ڈ آف ری پریزینٹیشن (Method of representation) تھا جو

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹۳
مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب
اتفاقی طور پر قائم ہو گیا اور باوجود اس کے کہ وہ ایماندار تھے انہوں نے اسلامی نظام خلافت کو
بدل دیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں یہ اسلام کے عین مطابق ہے۔آہستہ آہستہ
جب خیالات ترقی پذیر ہوئے اور مسلمانوں کی آنکھیں کھلیں تو انہیں محسوس ہوا کہ ہمارے ہاں تو
یہ احکام پہلے سے موجود ہیں ہم اگر ڈیما کریسی اختیار کرتے ہیں تو ہم یورپ کی نقل نہیں کرتے
بلکہ اسلام کی صحیح تعلیم پر عمل کرتے ہیں۔مثلاً آزادگی مذہب کو ہی لے لو باوجود اس کے کہ اس
زمانہ میں لوگوں نے ڈیما کریسی کو نہیں سمجھا پھر بھی اس زمانہ میں یہودیوں سے یہودی مذہب پر
اور عیسائیوں سے عیسائی مذہب پر ہی عمل کرایا جاتا تھا۔یہ نہیں تھا کہ یہودیوں اور عیسائیوں کو
زبر دستی اسلام کے احکام پر عمل کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا۔یہی کام حضرت ابو بکر نے کیا ، یہی کام
حضرت عمرؓ نے کیا ، یہی کام حضرت عثمان نے کیا ، یہی کام حضرت علیؓ نے کیا۔اس کے بعد
بے ش
بے شک مسلمانوں میں بغاوت ہوئی اور ان کا آپس کا تفرقہ اور شقاق بڑھتا چلا گیا مگر یہ کبھی
نہیں ہوا کہ اُنہوں نے اس اصل کو ترک کر دیا ہو۔بنو امیہ آئے تو انہوں نے بھی اسی پر عمل کیا ،
بنو عباس آئے تو اُنہوں نے بھی اسی پر عمل کیا، سلجوتی آئے تو انہوں نے بھی اسی پر عمل کیا ، فاطمی
آئے تو اُنہوں نے بھی اسی پر عمل کیا ، ٹرک آئے تو انہوں نے بھی اسی پر عمل کیا اور وہ اسلامی
تعلیم کے مطابق یہودیوں اور عیسائیوں اور دیگر تمام مذاہب کے پیروؤں کو ہمیشہ کامل آزادی
دیتے رہے اور ان کے حقوق تسلیم کرتے رہے جب اسلام کمزور ہو گیا تو یوروپین قوموں نے
اسی چیز کو کیسی چولیشنز (Capitulations) کے نام سے اسلام پر حملہ کا ایک ذریعہ بنالیا اور یہ
کہنا شروع کر دیا کہ یہ پولیٹیکل حقوق تھے جو ہم نے اپنے زور بازو سے مسلمانوں سے حاصل
کئے تھے مسلمانوں نے ہم پر کوئی احسان نہیں کیا تھا۔مسلمانوں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ ہمارے
لئے اتنا کافی ہے کہ ہم اسلام کی اس تعلیم پر عمل کرتے ہیں حالانکہ اگر اپنے ملک میں وہ غیر
مذاہب والوں کو اس لئے آزادی دے رہے تھے کہ اسلام نے اس آزادی کا حکم دیا تھا تو انہیں
چاہئے تھا کہ وہ دوسری قوموں سے بھی کہتے کہ ہمارے قرآن نے جب تمہیں مذہبی آزادی دی
ہے اور ہم پولیٹیکل حقوق کی بناء پر نہیں بلکہ اسلام کے ایک حکم کی تعمیل میں تمہیں آزادی دیتے
ہیں تو تمہارے ماتحت جو مسلمان آباد ہیں تم بھی ان کو آزادی دو اور ان کے حقوق کا خیال کرو مگر

انوار العلوم جلد ۱۹
مالد
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
چونکہ اس پر زور نہ دیا گیا اس لئے دشمن نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہ ہمارے پولیٹیکل رائٹ تھے
کے ماتحت رحم
جو مسلمانوں نے تسلیم کر لئے تھے حالانکہ وہ پولیٹیکل رائٹ نہیں تھے بلکہ اسلامی تعلیم کے مام
دلی اور محبت کا ایک سلوک تھا جو اُن سے کیا گیا تھا۔ تھا ۔ غرض غیر مذاہب کے متعلق یہ تعلیم ایسی ہے
جس پر تیرہ سو سال سے عمل ہوتا چلا آ رہا ہے۔ اگر آج بھی ہندوؤں سکھوں اور عیسائیوں سے
یہ کہا جائے کہ پاکستان میں مسلمانوں کیلئے تو قرآن کریم اور سنت کے مطابق قانون بنا لئے
جائیں گے لیکن اگر عیسائی چاہیں کہ انجیل کے مطابق ان کے قانون ہوں یا ہندو چاہیں کہ
ویدوں کے مطابق ان کے قانون ہوں یا انجیل اور تو رات اور ویدوں کی بجائے کوئی او ئے کوئی اور قانون
اپنے لئے پسند کر لیں تو اس میں انہیں آزادی ہوگی اور حکومت اپنے مذہبی قوانین ان پر ٹھونسنے
کی کوشش نہیں کرے گی تو یقیناً ہم نہ صرف وہ بات پیش کریں گے جو اسلام کا عین منشاء ہے اور
جس پر تیرہ سو سال سے عمل ہوتا چلا آیا ہے بلکہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ مسلمان جو انڈین یونین
میں بس رہے ہیں ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ باقی رہے پاکستان کے مسلمان سو یہ تو واضح
بات ہے کہ جب نوے فیصدی مسلمان ممبر ہوں گے تو ان کی جو رائے ہو گی بہر حال قرآن کریم
کے مطابق ہی ہوگی ۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک مسلمان یہ رائے دے کہ ویدوں کی فلاں
بات پر عمل ہونا چاہئے یا تو رات کی فلاں بات پر عمل ہونا چاہئے ۔ بہر حال وہ اسلامی قانون کے
حق میں رائے دے گا اور اس طرح بغیر کسی خطرہ کے پاکستان میں مسلمانوں کے لئے جو بھی
قانون بنے گا وہ قرآن اور سنت کے مطابق ہو گا لیکن یہ کہنا کہ ہم لٹھ کے زور سے اسلامی حکومت
قائم کریں گے یہ ایک ایسی بات ہے جس کی اسلام تعلیم نہیں دیتا۔
پس سب سے پہلی بات جو میں آپ لوگوں کی خدمت میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ
بجائے اس کے کہ ہم سطحی باتوں کی طرف جائیں ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہر مسلمان سچا
مسلمان بن جائے اور ہر مسلمان قرآن کریم پر عمل کرنے لگے ۔ اگر ہم اصولی نکتہ کو نظر انداز کر
دیں گے تو یقیناً اسلامی حکومت کے قیام میں ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ مثلاً مسلمانوں میں
اس وقت سینما کا عام رواج ہے اور وہ سینما دیکھنا کوئی معیوب بات نہیں سمجھتے ۔ اس کے مقابلہ
میں جب اسلامی تعلیم کو دیکھا جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹۵
مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب
مرد و عورت کے اختلاط کو منع کیا ہے۔ مگر سینما سارے کے سارے مرد و عورت کے اختلاط کا ہی
نتیجہ ہوتے ہیں اگر وہ اختلاط نہیں کریں گے اگر وہ مل کرنا چیں گے نہیں تو فلم بن ہی کس طرح
سکے گی ۔ فلم اسی طرح بنتی ہے کہ مرد بھی ناچتے ہیں اور عورتیں بھی ناچتی ہیں گو یا سینما کی فلم نہیں
بن سکتی جب تک مرد اور عورت اکٹھے نہ ہوں لیکن اگر سینما کے خلاف ہی آواز اُٹھائی جائے تو
میں سمجھتا ہوں کہ اسلامی آئین کا شور مچانے والے سب سے پہلے اس کی مخالفت پر اتر آئیں ۔
*
میں جب حج کیلئے گیا تو جہاز میں میرے ساتھ تین بیرسٹر بھی سفر کر رہے تھے ان میں سے
ایک ہندو تھا اور دو مسلمان مگر مسلمان بیرسٹر بھی آزاد خیال واقعہ ہوئے تھے اور وہ اسلام کے
متعلق مختلف اعتراضات کرتے رہتے تھے جن کا میں جواب دیتا۔ ان کے ساتھ ہی ایک مسلمان
لڑکا بھی تھا جس کی عمر ۱۲ سال کی ہوگی ۔ میں نے دیکھا کہ جب بھی وہ اسلام پر کوئی اعتراض
کرتے لڑکا رو پڑتا اور کہتا کہ تم اسلام پر کیوں اعتراض کرتے ہو؟ میں نے ایک دفعہ ان سے کہا
کہ تم سے تو یہ لڑکا ہی اچھا ہے تم اتنے بڑے ہو کہ اسلام پر اعتراض کرتے ہو اور اس کی یہ حالت
ہے کہ اسلام پر اعتراض ہو تو رو پڑتا ہے۔ وہ کہنے لگے آپ اس کی ظاہری نیکی پر نہ جائیں ہم
ابھی اس کے مذہب کی حقیقت آپ پر کھول دیتے ہیں ۔ یہ کہنے کے بعد انہوں نے اس لڑکے کو
بلایا اور کہا اب تم انگلستان جارہے ہو، تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ وہاں تمہیں جھٹکے کا گوشت ملے گا
حلال گوشت نہیں ملے گا اس لئے انگلستان میں تمہیں بہر حال گوشت کھانا کھانا چھوڑنا پڑے گا ۔ یہ سن
کر وہ بے اختیار کہنے لگا میں تو گوشت چھوڑ نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا دیکھ لیجئے آپ کہتے تھے
اسے مذہب کا بڑا احساس ہے کیا مذہب کا ایسا ہی احساس ہوا کرتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ بیسیوں
باتیں ایسی ہیں جن کے متعلق اگر قانون جاری کر دیا جائے اور لوگوں کے دلوں میں اسلام نہ ہو
تو قانون کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتا لیکن اگر دلوں میں اسلام ہو تو آپ ہی آپ اسلامی آئین
نافذ ہوتا چلا جاتا ہے۔ پس اسلام کو دلوں میں قائم کرنا ہمارا سب سے پہلا اور اہم فرض ہونا
چاہئے ۔ یہ لازمی بات ہے کہ اگر فرد مسلمان ہوگا تو ایسے افراد کا مجموعہ بھی اسلامی ہی ہو گا لیکن
اگر فرد مسلمان نہیں ہوگا تو ان کا مجموعی نظام بھی اسلامی نہیں ہوگا۔ کچی اینٹوں سے جو عمارت تعمیر
کی جائے وہ کبھی پکی نہیں ہو سکتی ۔ وہ اینٹیں الگ الگ ہونگی تب بھی کچی ہوں گی ان اینٹوں کی

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹۶
مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب
عمارت بنے بنے گی گی تب بھی بھی کچھی ہوگی اور اور وہ وہ اینٹیں ٹکڑے ٹکڑے ہوگی ہونگی تب بھی کچی ہونگی ۔ ۔ یہ نہیں ہوگا
کہ عمارت تو کچی اینٹوں کی بنائی جائے مگر جب وہ مکمل ہو تو بجائے کچی اینٹوں کے پتھروں کی
عمارت بن جائے ۔ اسی طرح فرد مسلمان ہوگا تو ان کا مجموعی نظام حکومت بھی ا اسلامی ہوگا لیکن
اگر فرد مسلمان نہیں ہو گا تو حکومت بھی اسلامی نہیں بن سکتی ۔ اگر کچی اینٹوں کی عمارت بنانے کے
بعد یہ ممکن ہے کہ مکمل ہو کر پکی عمارت بن جائے تو بے شک یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مسلمان فرد تو غیر
اسلامی ہو اور حکومت اسلامی ہولیکن اگر کچی اینٹوں کی عمارت پکی نہیں ہو سکتی تو ایسے افراد کے
ذریعہ جوخود اسلامی تعلیم پر عمل کرنے کیلئے تیار نہ ہوں ایک اسلامی حکومت کس طرح قائم ہو سکتی
ہے۔ بہر حال اینٹ کے مطابق عمارت ہوگی جیسی اینٹ ہو گی ویسی ہی عمارت ہو گی ۔
ا
اس کے علاوہ ایک اور بات جس کی طرف میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ
دنیا میں بے شک اختلاف بھی ہوتا ہے مگر کچھ مواقع ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں اختلافات کو
بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے۔ مرغیوں کو دیکھ لو چیل آتی ہے تو وہ اپنے بچوں کو اپنے پیروں کے
نیچے اکٹھا کر لیتی ہے، کتے آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں مگر جب کوئی شخص ڈنڈا لے کر آ جائے تو
وہ اپنی لڑائی فوراً بھول جاتے ہیں ۔ جب جانور اپنے اندر اتنی عقل رکھتے ہیں کہ مصیبت کے
وقت وہ آپس کی لڑائیوں اور اختلافات کو نظر انداز کر دیتے ہیں تو انسان کو تو بہر حال ان سے
زیادہ بہتر نمونہ دکھانا چاہئے ۔
رض
حضرت علی اور معاویہؓ جب آپس میں لڑ رہے تھے تو روم کے بادشاہ نے ارادہ کیا کہ وہ
اس اختلاف سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مسلمانوں پر حملہ کر دے اور ان کی رہی سہی طاقت کو بھی
توڑ دے۔ جب اس نے اپنے اس ارادہ کا اظہار کیا تو اس کے جرنیل نے اسے کہا کہ آپ نے
اگر حملہ کیا تو آپ غلطی کریں گے ۔ یہ صحیح ہے کہ علی اور معاویہ آپس میں لڑ رہے ہیں مگر آپ کے
مقابلہ میں وہ ضرور متحد ہو جائیں گے۔ چنانچہ اُس نے چڑیا گھر سے شیر منگوایا اور دو کتے بھی
منگوائے اس کے بعد اس نے دونوں کتوں کے آگے گوشت ڈال دیا وہ دونوں آپس میں لڑنے
لگ گئے وہ لڑ ہی رہے تھے کہ اس نے پنجرہ میں سے شیر چھوڑ دیا ۔ کتوں نے جب دیکھا کہ شیر ہم
پر حملہ آور ہوا ہے تو وہ دونوں آپس کی لڑائی کو چھوڑ کر شیر کا مقابلہ کرنے لگ گئے ۔ اس جرنیل

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹۷
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
نے کہا یہی حال مسلمانوں کا ہے وہ آپس میں بے شک لڑ رہے ہیں مگر آپ کے مقابلہ میں انہوں
نے اکٹھے ہو جانا ہے وہ جرنیل آخر دشمن تھا اور اس نے گندی مثال ہی دینی تھی مگر اس سے اتنا تو
ظاہر ہے کہ کتوں میں بھی یہ بات پائی جاتی ہے کہ وہ خطرہ کے وقت آپس کی لڑائی کو بھول کر
دشمن کے مقابلہ میں متحد ہو جاتے ہیں چنانچہ اس جرنیل نے جو بات کہی تھی ویسا ہی ہوا۔
حضرت معاویہ کو جب پتہ لگا کہ روم کا بادشاہ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اس نے اپنے سفیر
کے ذریعہ بادشاہ کو ایک خط بھیجوایا اور اس میں لکھا کہ بے شک حضرت علیؓ اور میں دونوں آپس
میں لڑ رہے ہیں مگر ہماری باہمی لڑائی سے آپ کو کوئی غلط نہی نہیں ہونی چاہئے ۔ اگر آپ نے
اس طرف رخ کیا تو سب سے پہلا جرنیل جو حضرت علی کی طرف سے آپ کے مقابلہ کیلئے نکلے
گا وہ میں ہوں گا ۔ گویا اُنہوں نے اعلان کیا کہ میں اُسی وقت اپنی بادشاہت کا دعوئی چھوڑ دوں
گا اور حضرت علی کے ماتحت ہو کر تمہارے مقابلہ کیلئے نکل کھڑا ہوں گا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ روم کے
بادشاہ نے مسلمانوں پر چڑھائی کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔
پس اختلافات بے شک ہوتے ہیں خاوند اور بیوی میں بھی اختلاف ہوتا ہے باپ اور بیٹے
میں بھی اختلاف ہوتا ہے مگر یہ اختلافات ایک حد تک ہوتے ہیں۔ اِس وقت پاکستان ایسے
حالات میں سے گزر رہا ہے کہ ہم کو اپنے وہ تمام اختلافات جو قومی شیرازہ کو بکھیرنے کا موجب
ہو سکتے ہیں قطعی طور پر فراموش کر دینے چاہئیں ۔ مذہبی امور میں اگر ہمارا آپس میں اختلاف ہو
تو یہ بالکل اور چیز ہے اور قومی اتحاد اور چیز ہے ہمیں اس وقت اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر دنیا
پر یہ واضح کر دینا چاہئے کہ مسلمان خواہ کسی قوم اور کسی فرقہ سے تعلق رکھنے والا ہو۔ رئیس ہو
یا فقیر، مزدور ہو یا سرمایہ دار دشمن کے مقابلہ میں ایک اور قطعی طور پر ایک ہے۔ اگر پاکستان کی
طرف کسی نے نظر بداُ ٹھائی تو ہمارا ہر مرد ، ہر عورت ، ہر بچہ اور ہر بوڑھا اپنے آپ کو قربان کر دیگا اٹھائی تو ہر مرد ہر ہر اور ہر کوقبر
مگر وہ اپنی آزادی کھونے کیلئے کبھی تیار نہیں ہوگا ۔ اگر دنیا پر ہم اپنے اس عزم کو واضح کر دیں تو
میرے نزدیک نوے فیصدی اس بات کا امکان ہے کہ اگر کوئی پاکستان پر حملہ کرنے کی خواہش
بھی رکھتا ہے تو نہیں کرے گا ۔ مسلمانوں میں بے شک اور کئی قسم کی کمزوریاں پائی جاتی ہیں لیکن
اللہ تعالیٰ کا یہ فضل ہے کہ مسلمان ابھی جان دینے سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا بعض دوسری قو میں ڈرتی

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹۸
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
ہیں اور یہ سیدھی بات ہے کہ اگر لاکھوں کروڑوں کی قوم مرنے کیلئے تیار ہو جائے تو اس قوم کو
کوئی مار نہیں سکتا ۔ آج ہی ایک شخص نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ مسلمانوں کی موجودہ حالت کو
دیکھتے ہوئے کیا سمجھتے ہیں؟ میں نے کہا اس میں میرے سمجھنے کا سوال نہیں اگر مسلمان بحیثیت قوم
یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم مر جائیں گے تو یقیناً انہیں مارنے کی کوئی قوم طاقت نہیں رکھتی ۔ دینی لحاظ
سے بھی یہ نا ممکن بات ہے اور دنیوی لحاظ سے بھی ناممکن ہے۔ پس اگر ہماری زبانوں پر خالی
نعرے نہیں ہوا کرتے بلکہ ہم واقعہ میں آزادی کے خواہشمند تھے اور آزادی کی قدر و قیمت کو
سمجھتے تھے تو آزادی کی چھوٹی سے چھوٹی قیمت جان دینا ہوتی ہے۔ یہ لوگوں کی غلطی ہے کہ وہ
سمجھتے ہیں جان دینا سب سے بڑی قربانی ہے۔ جان دینا سب سے بڑی نہیں بلکہ سب سے
چھوٹی قربانی ہے ۔ اگر مسلمان اپنے اختلافات کو دور کر کے پاکستان کیلئے جان دینے کو تیار ہو
جائیں تو میں یقین رکھتا ہوں اور میرا یقین ایک طرف تاریخ پر مبنی ہے جس کا میں نے کافی
مطالعہ کیا ہوا ہے اور دوسری طرف قرآن پر مبنی ہے جو میرا خاص مضمون ہے اور اس لحاظ سے
اس میں ۱۰۰۰ را غلطی کا بھی امکان نہیں کہ اگر مسلمان واقعہ میں مرنے کیلئے تیار ہو جا ئیں تو میں
یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان ایک دائمی حکومت بن جائے گی مگر میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جیسے
اور ز بر دست حکومتیں ایک لمبے عرصہ تک دنیا پر حکومت کرتی چلی جاتی ہیں اسی طرح پاکستان کے
افراد اپنی اولادوں کیلئے ایک لمبا اور شاندار مستقبل قائم کر دیں گے ۔
الفضل ربوه ۲۴ اکتوبر + ۷ نومبر ۱۹۶۲ء)
دوسری بات سے جو میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں اس کے متعلق خواہ آپ لوگ یہ سمجھ
لیں کہ مجھے اُس کے متعلق ایک خبط ہے خواہ یہ سمجھ لیں کہ چونکہ میں نے اس تحریک میں کام کیا ہوا
ہے اس لئے مجھے اُس کا احساس ہے بہر حال میں اُس کے متعلق آپ لوگوں کو توجہ دلانا ضروری
سمجھتا ہوں ۔ آزادی کشمیر کے متعلق جو پہلی تحریک ہوئی تھی اُس کی ایسوسی ایشن کا میں پریذیڈنٹ
تھا اور شیخ عبداللہ اور چوہدری غلام عباس صاحب میرے ماتحت کام کرتے رہے ہیں اب
آزادی کشمیر کے لئے دوسری ایجی ٹیشن شروع ہے اگر اس وقت نقشہ ہوتا تو میں آپ لوگوں کو
بتا تا کہ یہ قطعی طور پر ناممکن امر ہے کہ کشمیر کے نکل جانے کے بعد پاکستان اپنی موجودہ شکل میں

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۹۹
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
قائم رہ سکے ۔ کشمیر نکل جانے کے بعد پاکستان کی حیثیت اس قسم کی ہو جاتی ہے اور پاکستان ایسے
خطرات میں گھر جاتا ہے کہ اگر اُس کے ہمسائے اُس سے عداوت رکھتے ہوں جیسا کہ وہ رکھتے
ہیں تو پاکستان کے بچاؤ کی کوئی صورت نہیں رہتی ۔ میں سمجھتا ہوں آج ہر پاکستانی مسلمان کے
اندر یہ احساس ہونا چاہئے کہ آزاد کشمیر کے معاملہ میں دلچسپی لے۔ حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کا معاملہ
ایسی بے سروسامانی کے ساتھ شروع کیا گیا کہ جن دنوں کشمیر میں برف پڑ رہی تھی اور سردی اپنے
وروں پر تھی سپاہیوں کے پاس رات کو اوڑھنے کے لئے کپڑے تک نہ تھے۔ میرے نزدیک
اُنہوں نے غیر معمولی قربانی سے کام لیا ہے اور اُن کی یہ روح اس قابل ہے کہ اُس کی تعریف کی
جائے۔ نومبر کے آخر بلکہ دسمبر کے شروع میں یہ غور کیا جا رہا تھا کہ اُن کے لئے کہاں سے کپڑے
مہیا کئے جائیں اور جنوری کے آخر میں اُنہیں کپڑے بھجوائے گئے مگر اس عرصہ میں سردی سے جو
انہیں نقصان پہنچنا تھا وہ پہنچ گیا اور فتح میں جو روکیں پیدا ہونی تھیں وہ پیدا ہو گئیں ۔ اس طرح
اور بہت سی باتیں ہیں جن کو پبلک میں بیان کرنا مناسب نہیں مجھے چونکہ اس معاملہ سے دلچسپی
ہے اس سالئے ۔ مجھے وہاں کے سارے حالات معلوم ہیں ہیں اُن ؟ کو مد نظر رکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں
کہ وہاں کی حالت اس قسم کی ہے جو خطرہ والی ہے اور حالات تسلی بخش نہیں اگر خدانخواستہ انڈین
یونین کی فوجیں جیت جائیں تو یقیناً پاکستان کی حفاظت ناممکن ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ معجزانہ
رنگ میں کوئی اور صورت پیدا کر دے تو دوسری بات ہے اللہ تعالیٰ کو سب طاقتیں حاصل ہیں اور
وہ بڑی قدرتوں کا مالک ہے لیکن ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اپنی عقل سے کام لیں اور خدا تعالیٰ
کے مادی قانونوں پر غور کرتے ہوئے اپنی حفاظت کا سامان کریں کیونکہ قانون بھی اُسی کے
بنائے ہوئے ہیں۔ بہر حال وہاں کے حالات ایسے تسلی بخش نہیں پھر ہم مطمئن ہو کر بیٹھ جائیں ۔
میں نے اس کے متعلق بعض تحریکات کی تھیں جن کی بناء پر ہفتہ کشمیر منایا گیا اور کچھ ضروری چیزیں
فوجیوں کے لئے بھجوائی گئیں ۔ ہماری یہ مددفوج کے لئے کافی نہیں ہو سکتی لیکن یہ اُن کے حوصلوں
کو بڑھانے والی ضرور ہے جیسے بچہ کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو ماں اُسے تھپکاتی جاتی ہے اور
کہتی ہے ماں قربان تو کیوں روتا ہے۔ ماں قربان کہنے سے اُس کا درد کم نہیں ہو سکتا لیکن اِس
ہمدردی کی وجہ سے اُس کی تکلیف کا احساس ضرور کم ہو جاتا ہے اِسی طرح اگر پاکستان کی طرف

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۰۰
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
سے کشمیر میں لڑنے والے مجاہدین کو کچھ نہ کچھ مدد پہنچتی رہے تو چاہے وہ مد دکتنی ہی قلیل ہو
وہ لوگ سمجھیں گے کہ پاکستان کا ہر فرد ہم سے ہمدردی رکھتا ہے اور اس کی وجہ سے ہماری
بے سروسامان فوج کے حوصلے پہلے سے بہت زیادہ بڑھ جائیں گے پس آپ لوگ یہ نہ دیکھیں
کہ آپ جو قربانی کر رہے ہیں وہ کتنی حقیر ہے یا آپ کی طرف سے جو انہیں مدد دی جا رہی ہے
وہ کتنی قلیل ہے آپ اس امر کو مد نظر رکھیں کہ آپ لوگوں کی حقیر سے حقیر مدد بھی یہاں سے پانچ
سات سو میل پر لڑنے والی مسلمان فوج کے حوصلوں کو بڑھا دے گی اور اُن کی کمر ہمت کو مضبوط
بنادے گی ۔ میں نے سنا ہے کہ یہاں سے ایک رئیس کے قبیلہ کے کچھ لوگ وہاں گئے ہیں مگر ایک
قبیلہ کے کچھ لوگوں کا چلے جانا اور ساروں کا ایسی متفقہ کوشش کرنا جس سے معلوم ہو کہ ہر مسلمان
مرد اور عورت اور بچہ اُن سے ہمدردی رکھتا ہے دونوں برابر نہیں ہو سکتے ۔ اگر ہماری طرف سے
اُنہیں تھوڑی بہت مدد برابر پہنچتی رہے تو یہ چیز ان کے حوصولوں کو بڑھانے کا بہت بڑا ذریعہ بن
سکتی ہے ۔ آپ لوگ یہ مت دیکھیں کہ آپ زیادہ روپیہ نہیں دے سکتے آپ لوگ خواہ پیسہ پیسہ
سے مدد کریں بہر حال یہ مدد متفقہ اور مسلسل ہونی چاہئے اگر اس رنگ میں اُن کی مدد کا سلسلہ
جاری رہے تو وہ سمجھیں گے کہ ہماری موت بیکار نہیں جائے گی بلکہ ہماری قوم ہمارے نام کو
عزت کے ساتھ یاد کرے گی اور یہ چیز خود اپنی ذات میں ایسی اہمیت رکھتی ہے کہ لوگ اس کے
لئے بڑی بڑی قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ۔ پس اس طرح بھی میں آپ لوگوں کو
توجہ دلاتا ہوں کہ بلوچستان کشمیر سے بہت دور ہے اگر اتنی دور سے اور بلوچستان کے غیر معروف
علاقوں سے بھی اُن کو مدد پہنچنی شروع ہو جائے تو لڑنے والے سپاہیوں کے حوصلے پہلے سے بہت
زیادہ بلند ہو جائیں گے ۔
ابھی اس سفر پر روانہ ہونے سے پہلے لاہور میں ایک ڈاکٹر صاحب مجھ سے ملنے کے لئے
آئے وہ پونچھ کے محاذ پر کام کرتے رہے ہیں میں نے اُن سے کہا کہ فوجی افسر تو وہاں کے
حالات خطرناک بتاتے ہیں آپ یہ بتائیں کہ ہمارے سپاہیوں کی کیا حالت ہے آیا وہ تو مایوس
نہیں؟ اُنہوں نے کہا ہمارے سپاہیوں کو پتہ ہی نہیں کہ اُن کا دشمن کتنا طاقتور ہے اور وہ اب تک
بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں۔ میں نے کہا چلو یہ بھی خوشی کی بات ہے اگر سپاہی کا دل ٹوٹ

انوار العلوم جلد ۱۹
جائے تو پھر وہ دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔
۶۰۱
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
دوسری بات جو میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں وہ کشمیر کے متعلق ہے امید کرتا ہوں کہ
اس مسئلہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آپ لوگ پوری توجہ اس طرح مبذول رکھیں گے ۔
ہم نے اپنی آنکھوں سے مشرقی پنجاب میں مظالم دیکھے ہیں جن کے تصور سے بھی انسان
کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں چھوٹے چھوٹے بچوں کو نیزوں پر لٹکا کر مارا گیا ، عورتوں کی
بے حرمتیاں کی گئیں، مردوں کو قتل کیا گیا ، مکانوں اور جائدادوں کو تباہ کیا گیا اور اس قسم کے
مظالم مسلمانوں پر کئے گئے جن کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں مل سکتی ۔
جن دنوں فسادات زوروں پر تھے میں نے قادیان والوں کو روک دیا تھا کہ پیدل مت آنا
جس طرح بھی ہو سکا میں تمہارے لئے ٹرک بھیجوانے کا انتظام کروں گا مگر ساٹھ ہزار کے قریب
ریفیوجی باہر سے قادیان آ پہنچا ملٹری نے اُسے ڈرایا کہ تم یہاں سے چلے جاؤ ورنہ ہم تمہاری
حفاظت نہیں کریں گے حفاظت تو وہ پہلے بھی نہیں کرتے تھے مگر بہر حال اُنہوں نے یہ بہانہ بنایا
اور اس طرح ڈرا دھمکا کر اُنہیں پیدل قافلہ کی صورت میں قادیان سے روانہ کر دیا۔ اس قافلہ
میں قریب کے گاؤں کی ایک احمدی عورت بھی شامل تھی اُس نے مجھ سے حلفیہ بیان کیا کہ بٹالہ
کیمپ میں رات کے وقت ملٹری کے آدمی آئے اور وہ میرے پاس سے ایک عورت اُٹھا کر لے
گئے ۔ جب صبح ہوئی تو وہ اُس عورت کو لائے اور اُسے وہیں میرے قریب ڈال کر چلے گئے۔
اُس عورت کو میں نے دیکھا اُس کی حالت بہت نازک تھی اور وہ بار بار بیہوش ہو جاتی تھی میں
اُس کے قریب گئی اور اُس سے پوچھا بہن تمہارا کیا حال ہے؟ اُس نے بتایا کہ ملٹری کے آدمی
ساری رات مجھ سے زنا کاری کرتے رہے ہیں ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا
آتا اور مجھ سے یہ فعل کرتا ۔ میں بار بار بیہوش ہو جاتی مگر وہ اس ظالمانہ فعل سے باز نہیں آتے
تھے اب وہ ایسی حالت میں مجھے یہاں چھوڑ گئے ہیں جب کہ میں سمجھتی ہوں کہ اب میں بیچ نہیں
سکتی چنانچہ اس کے بعد اُس نے یکدم ایک بچکی لی اور اپنی جان دے دی ۔ دنیا کی تاریخ میں اس
بے حیائی اور سفا کی کی اور کوئی مثال نہیں مل سکتی کہ وہ ملٹری جس کا کام پبلک کی حفاظت کرنا ہے
وہ ملٹری جس کا کام لوگوں کے ننگ و ناموس کو بچانا ہے وہ ملٹری جو آزاد ممالک میں پبلک پر

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۰۲
مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب
فائرنگ کرنے سے بھی انکار کر دیا کرتی ہے وہ اتنا گندہ اقدام کرے کہ عورت جیسی چیز جس کی
حرمت تمام دنیا میں تسلیم کی گئی ہے اُس کی عزت اور ننگ و ناموس چاک چاک کر دے۔ اِن
نظاروں کے بعد یہ خیال کر لینا کہ اگر دشمن نے حملہ کیا تو ہم بھاگ کر اُس کے مظالم سے بچ
جائیں گے قطعی طور پر غلط بات ہے ۔
میں جب قادیان سے لاہور پہنچا تو لاہور کے ایک بڑے آدمی جو اسمبلی کے ممبر بھی ہیں مجھ
سے ملنے کے لئے آئے اور اُنہوں نے بڑی گھبراہٹ : نے بڑی گھبراہٹ میں مجھ سے ذکر کیا کہ سنا ہے اب لاہور پر
بھی حملہ ہونے والا ہے اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا ؟ میں نے کہا یہ تو اللہ تعالیٰ کو ہی پتہ ہے کہ لاہور پر
حملہ ہوگا یا نہیں لیکن اگر حملہ ہوا تو آپ یا د رکھیں کہ ہمارے لئے صرف دو جگہ موت مقدر ہے یا
لاہور کے سامنے یا کراچی کے سمندر میں تیسرا مقام کوئی نہیں ۔ پھر میں نے اُن سے کہا ابھی تک
مشرقی پنجاب سے صرف تمھیں پینتیس لاکھ مسلمان آئے ہیں مگر اُن کو بسانے کے لئے بھی یہاں
کوئی جگہ نہیں مل رہی۔ گزشتہ ہجرت کے موقع پر بیس ہزار مہاجر افغانستان گیا تھا مگر اُس کا جو
انجام ہوا وہ سب کو معلوم ہے ۔ افغانستان نے بعض کو روس کی طرف دھکیل دیا۔ بعض کو ایران
اور ترکی کی طرف بھجوا دیا اور کچھ لوگ پھر واپس ہندوستان آگئے اگر تمیں پینتیس لاکھ مہاجرین کو
ابھی تک مغربی پنجاب میں جگہ نہیں ملی ۔ اگر صرف میں ہزار مہاجرین کو افغانستان پناہ نہیں دے
سکا تو تین کروڑ مسلمان کس ملک میں سما سکتے ہیں بلکہ اگر ایسٹ پاکستان کے مسلمانوں کو شامل کر
لیا جائے تو یہ تعداد چھ سات کروڑ تک پہنچ جاتی ہے کیا دنیا میں کوئی بھی جگہ ہے جہاں یہ چھ سات
کروڑ مسلمان سما سکے؟ اگر نہیں اور یقیناً نہیں تو ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ اِن دوموتوں میں سے لینا
ایک موت ضرور مقدر ہے کہ لاہور کے سامنے دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے مریں گے یا ہم
کراچی کے سمندر میں غرق ہو کر مریں گے اب تم خود ہی سوچ لو تمہیں اِن دونوں موتوں میں
سے کونسی موت زیادہ پسند ہے۔ تم لاہور کے سامنے دشمن سے لڑ کر عزت کی موت مرنا چاہتے ہو یا
من سے بھاگتے ہوئے کراچی کے سمندر میں غرق ہو کر ذلا ہولر ذلت اور لعنت کی موت مرنا چاہتے ہو۔ کی
یہ الگ بات ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں فتح دے دے اور دشمن کو مغلوب کر دے لیکن اگر بھاگنے کا
مرحله خدا نخواسته آیا تو سوائے اس کے کہ ہم کراچی کے سمندر میں غرق ہو کر مر جائیں ہمارے
دشمن

·

آج 10 میں سے 10 باقی