مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۹
لئے اور کوئی صورت نہیں ہوگی ۔
۶۰۳
ا
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
حقیقت یہ ہے کہ بزدلی اُسی وقت پیدا ہوتی ہے جب انسان کو بھاگنے کا کوئی راستہ نظر آ رہا
ہوتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میں اس طرح بچ جاؤں گا اگر بھاگنے کا رستہ اُسے نظر نہ آئے تو وہ ہرگز
بزدلی اور دون ہمتی سے کام نہیں لے سکتا۔ اس کے متعلق ہمارا اپنا تجربہ ہے میں نے قادیان
میں اردگرد کے گاؤں والوں کو کہلا بھیجا کہ تم اپنے اپنے گاؤں میں ہی ٹھہرو اور سکھوں کا مقابلہ
کرنے کی کوشش کرو ہم بھی تمہاری مدد کریں گے اس پر ایک گاؤں والوں نے پیغام بھیجوایا کہ
اگر آپ دس مسلح آدمی بھجوا دیں تو ہم یہیں ٹھہرنے کے لئے تیار ہیں دوسرے دن میں نے اپنی
جماعت کے ایک دوست کو جو ایم ایل اے ہیں اُن کی طرف بھیجا اور اُن سے کہا کہ آپ اُنہیں
میری طرف سے جا کر کہہ دیں کہ ہم اپنے آدمی بھیجنے کے لئے تیار ہیں ۔ وہ گئے مگر جلدی واپس
نہ آئے اس پر مجھے فکر پیدا ہوا کیونکہ اُن دنوں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا تھا آخر عشاء کے وقت
وہ واپس آئے اور اُنہوں نے بتایا کہ مجھے دیر اس لئے ہوگئی کہ میں جس گاؤں میں بھی جاتا
اُسے خالی پاتا پھر آگے جاتا تو اگلے گاؤں میں بھی کوئی آدمی نظر نہ آتا جس گاؤں کی طرف آپ
نے مجھے بھجوایا تھا اُسے بھی میں نے بالکل خالی پایا اسی طرح بڑھتے بڑھتے میں بٹالہ تک جا پہنچا
وہاں دیکھا کہ تمام گاؤں والے ریفیوجی کیمپ میں ڈیرے ڈالے پڑے ہیں میں نے اُن سے کہا
کہ تم نے یہ کیا کیا ؟ تم نے تو کہا تھا کہ ہماری مدد کی جائے تو ہم یہاں ٹھہرنے کے لئے تیار ہیں
اُنہوں نے جواب دیا کہ ہم تو ٹھہرنے کے لئے تیار تھے مگر ہمیں بٹالہ سے بعض دوستوں نے
پیغام بھجوایا تھا کہ مغربی پاکستان کے وزراء روزانہ ریڈیو پر یہ اعلان کر رہے ہیں کہ سکھوں کی
زمینیں خالی ہیں جو مسلمان جلدی مغربی پنجاب میں آئیں گے اُنہیں اچھی زمینیں مل جائیں گی
اور جو پیچھے آئیں گے وہ محروم رہ جائیں گے اس لئے ہم اپنے گاؤں کو خالی کر کے آ گئے ۔ اور تو
اور بٹالہ جو ساٹھ ہزار کی آبادی کا شہر تھا اور جس میں صرف تھوڑے سے سکھ رہتے تھے وہ بھی چند
گھنٹوں کے اندر خالی ہو گیا۔ سب کے سب مسلمان اپنے گھروں کو چھوڑ کر ریفیوجی کیمپ میں
آگئے ۔ دو دفعہ اپنے آدمی مغربی پنجاب کے وزراء کے پاس بھیجے اور ان سے کہا کہ اس قسم کے
اعلانات کر کے تم ہم سے دشمنی کر رہے ہو تم کہو کہ ہم کسی کو مغربی پنجاب میں گھنے نہیں دیں گے

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۰۴
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
اعلان کرو کہ اگر کوئی اس طرف آیا تو ہم اُسے گولی مار دیں گے جب تک تم اس قسم کا اعلان نہیں
کرو گے لوگوں کے اندر مقابلہ کی روح پیدا نہیں ہوگی ۔ وہ تمہارے اعلانات کی وجہ سے بز دل
اور بھگوڑے بن گئے ہیں مگر میری بات کی کسی نے پرواہ نہ کی ۔ ہمارا اپنا فیصلہ یہی تھا کہ ہم آخر
وقت تک قادیان کو نہیں چھوڑیں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں مشکلات کے باوجود
میں نے قادیان کو اب تک نہیں چھوڑا مگر ہم یہ بھی سمجھتے تھے کہ کسی طرح اردگرد کے گاؤں کے
لوگ بھی بیٹھے رہیں اور اس طرح دشمن کے مقابلہ میں ایک متحدہ محاذ قائم رہے مگر افسوس ہے کہ
وہ اپنا علاقہ خالی کر کے آ گئے ۔
بہر حال جب تک دل میں یہ امید ہوتی ہے کہ میرے بچاؤ کی فلاں جگہ موجود ہے اُس
وقت تک بزدلی انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی اور وہ سمجھتا ہے کہ اگر فلاں جگہ میں پہنچ گیا تو دشمن کے
حملہ سے بچ جاؤں گا ۔ پاکستان کے مسلمان کو سمجھ لینا چاہئے کہ باہر کا کوئی اسلامی ملک پانچ چھ
کروڑ افراد کو پناہ نہیں دے سکتا اُن کے لئے اب دو ہی صورتیں ہیں یا تو اُنہیں اس ملک میں رہ
کر مرنا پڑے گا یا ہندو اور سکھ بن کر گزارہ کرنا پڑے گا اگر وہ کہتے ہیں کہ باہر کا کوئی اسلامی
ملک اُن کو پناہ دینے کے لئے تیار ہو جائے گا تو وہ اس بارہ میں شدید ترین غلطی کا ارتکاب
کرتے ہیں کوئی اسلامی ملک ایسا نہیں جو اتنی بڑی تعداد کو اپنے ہاں پناہ دے سکے لیکن اگر وہ
اس ملک میں رہ کر دشمن سے لڑیں گے اور اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے تو
لڑائی میں دونوں امکانات ہوتے ہیں فتح کے بھی اور شکست کے بھی ۔ وہ دشمن پر غلبہ بھی پا سکتے
ہیں اور عزت اور نیک نامی کے ساتھ اپنی جان بھی دے سکتے ہیں لیکن اگر وہ بھاگے تو ضرور
ذلیل ہونگے اور دشمن کے ہاتھ سے مارے جائیں گے گویا لڑائی میں دونوں باتیں پہلو بہ پہلو
ہیں وہ مر بھی سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں لیکن بھاگنے میں جیتنے کا کوئی امکان نہیں اِس میں
سو فیصدی شکست ہے اور اس میں سو فیصدی ذلت اور لعنت کی موت ہے پس ہمیں اپنے
خیالات میں تبدیلی پیدا کرنی چاہئے بیشک لڑائیوں میں لاکھوں انسان مرتے ہیں لیکن دنیا میں
کون انسان ہمیشہ زندہ رہ سکتا ہے کون کہہ سکتا ہے کہ میں اتنی مدت تک یقینی طور پر زندہ رہوں
گا ۔ کس کو پتہ ہے کہ اُس کی کتنی زندگی ہے کیا کوئی اتنا بھی کہہ سکتا ہے کہ میں شام تک ضرور زندہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۰۵
مسلمانان بلو چستان سے ایک اہم خطاب
رہوں گا ؟ جب شام کو ایک شخص ہیضہ سے مر سکتا ہے تو اگر وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لئے
دشمن سے لڑتا ہوا جان دے دیتا ہے تو اس میں ڈر کی کونسی بات ہے ۔ کیا ہمارے باپ دادام دادا موت
سے بیچ رہے تھے یا اُن کے باپ دادا موت کا شکار نہیں ہوئے تھے؟ یا کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم
نے نہیں مرنا ؟ جب ہمارے باپ دادا اب تک مرتے چلے آئے اور جب ہم نے بھی ایک دن
ضرور مرنا ہے تو وجہ کیا ہے کہ ہم ایک ذلیل موت اپنے لئے قبول کریں اور بہادری سے لڑ کر
عزت کی موت قبول کرنے کیلئے تیار نہ ہوں ۔ اگر ہم عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں اگر ہم
ہندوستان میں اسلام کا جھنڈا ہمیشہ کے لئے سرنگوں کرنا نہیں چاہتے تو یقیناً ہمارا فرض ہے کہ
بہادری سے اپنی جان دینے کے لئے تیار رہیں اگر ہم ایسا کریں گے اور اگر اس ارادہ اور نیت
سے ہم جان دینے کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ ہندوستان میں آخری جگہ جہاں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا قائم ہے ہم سرنگوں نہیں ہونے دیں گے تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ خدا یہ
بے غیرتی دکھائے کہ وہ ہمیں تباہ کر دے اور دشمن کے ہاتھوں مسلمانوں کو بالکل مٹنے دے۔
فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَلِبُونَ (المائدة: ۵۷)
ال عمران: ۳۲
ماخوذ از غیر مطبوعہ ریکارڈ خلافت لائبریری )
سے اس جگہ سے آگے اس لیکچر کے آخر تک غیر مطبوعہ مواد ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۶۰۷ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اِسلامی عمارت کی جسے ہم ۔
پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اِسلامی عمارت
کی جسے ہم نے دنیا میں قائم کرنا ہے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی