منصبِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 2)

انوار العلوم جلد ۲
۲۱
منصب خلافت
( نمائندگان جماعت سے ایک اہم خطاب )
(
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
منصب خلافت

انوار العلوم جلد ۲
بسم الله الرحمن الرحیم
۲۳
منصب خلافت
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
منصب خلافت
اشهدان لا اله الا الله وحده لا ۔ لا إِلهَ إِلَّا وَ۔ ا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا
بَعْدُ فَاعُوذُ ذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ
رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنتَ
الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (البقره: ١٣٠)
اس آیت میں اللہ تعالی نے آنحضرت کی نسبت ایک پیشگوئی کا ذکر
دعائے ابراہیم فرمایا جو حضرت ابراہیم، براہیم علیہ السلام کی دعا۔ دعا کے رنگ میں ہے وہ دعا جو ابراہیم علیہ
السلام نے تعمیر مکہ کے وقت کی۔ كى - رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِكَ
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ یہ دعا ایک جامع دعا
ہے اس میں اپنی ذریت میں سے ایک نبی کے مبعوث ہونے کی دعا کی پھر اسی دعا میں یہ ظاہر کیا کہ
انبیاء علیہم السلام کے کیا کام ہوتے ہیں ان کے آنے کی کیا غرض ہوتی ہے؟ فرمایا الہی ان میں ایک
رسول ہو انہی میں سے ہو۔
انبیاء کی بعثت کی غرض وہ رسول جو مبعوث ہو اس کا کیا کم ہو يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتک اس کا
پہلا کام یہ ہو کہ وہ تیری آیات ان پر پڑھے ۔ دوسرا کام يُعَلِّمُهُمُ
الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ ان کو کتاب سکھائے اور تیسرا کام یہ ہو کہ حکمت سکھائے۔ چوتھا کام ويُز تيهِمْ
ان کو پاک کرے ۔
حضرت ابراہیم نے اپنی اولاد میں مبعوث ہونے والے ایک رسول کے لئے دعا کی اور اس دعا
ہی میں ان اغراض کو عرض کیا جو انبیاء کی بعثت سے ہوتی ہیں۔ اور یہ چار کام ہیں۔ میں نے غور کر کے

انوار العلوم جلد ۲
۲۴
منصب خلافت
دیکھا ہے کہ کوئی کام اصلاح عالم کا نہیں جو اس سے باہر رہ جاتا ہو۔ پس آنحضرت ا کی اصلاح
دنیا کی تمام اصلاحوں کو اپنے اندر رکھتی ہے۔
انبیاء علیهم السلام کے اغراض بعثت پر غور کرنے کے بعد یہ سمجھ لینا بہت آسان ہے
خلفاء کا کام کہ خلفاء کا بھی یہی کام ہوتا ہے کیونکہ خلیفہ جو آتا ہے اس کی غرض یہ بہ ہوتی ہوتی۔ ہے کہ
اپنے پیشرو کے کام کو جاری کرے پس جو کام نبی کا ہو گا وہی خلیفہ کا ہو گا۔ اب اگر آپ غور اور تدبر
سے اس آیت کود آیت کو دیکھیں تو ایک طرف نبی کا کام اور دوسری طرف خلیفہ کا کام کھل جائے گا۔
میں نے دعا کی تھی کہ میں اس موقعہ پر کیا کہوں تو اللہ تعالی نے میری توجہ اس آیت کی طرف
پھیر دی اور مجھے اس آیت میں وہ تمام باتیں نظر آئیں جو میرے اغراض اور مقاصد کو ظاہر کرتی ہیں
اس لئے میں نے چاہا کہ اس موقعہ پر چند استدلال پیش کردوں۔
مگر اس سے پہلے کہ میں استدلال کو پیش کروں میں خدا تعالیٰ کا شکر
شکر ربانی بر جماعت حقانی کرنا چاہتا ہوں کہ اس نے ایک ایسی جماعت پیدا کردی جس کے شکر برجماعت
دیئے جانے کا انبیاء سے وعدہ الہی ہوتا ہے۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ چاروں طرف سے محض دین کی
خاطر اسلام کی عزت کے لئے اپنا روپیہ خرچ کر کے اور اپنے وقت کا حرج کر کے احباب آئے ہیں
میں جانتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ایسے مخلص دوستوں کی محنت کو ضائع نہیں کرے گاوہ
بہتر سے بہتر بدلے دے گا کیونکہ وہ اس وعدہ کے موافق آئے ہیں جو خدا تعالیٰ نے مسیح موعود سے
کیا تھا۔ اس لئے جب کل میں نے درس میں ان دوستوں کو دیکھا تو میرا دل خدا تعالیٰ کی حمد اور شکر
سے بھر گیا۔ کہ یہ لوگ ایسے شخص کے لئے آئے ہیں جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ چالباز ہے (نعوذ
باللہ ) اور پھر میرے دل میں اور بھی جوش پیدا ہوا جب میں نے دیکھا کہ وہ میرے دوستوں کے
بلانے ہی پر جمع ہو گئے ہیں۔ اس لئے آج رات کو میں نے بہت دعائیں کیں اور اپنے رب سے یہ
عرض کیا کہ الہی میں تو غریب ہوں میں ان لوگوں کو کیا دے سکتا ہوں حضور آپ ہی اپنے خزانوں کو
کھول دیجئے اور ان لوگوں کو جو محض دین کی خاطر یہاں جمع ہوئے ہیں اپنے فضل سے حصہ دیجئے ۔
اور مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو ضرور قبول کرے گا کیونکہ مجھے یاد نہیں میں نے کبھی درد
دل اور بڑے اضطراب سے دعا کی ہو اور وہ قبول نہ ہوئی ہو بچہ بھی جب درد سے چلاتا ہے تو ماں کی
چھاتیوں میں دودھ جوش مارتا ہے۔ پس جب ایک چھوٹے بچے کے لئے باوجود ایک قلیل اور
عارضی تعلق کے اس کے چلانے پر چھاتیوں میں دودھ آجاتا ہے تو یہ نا ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کی

انوار العلوم جلد ۲
۲۵
منصب خلافت
مخلوق میں سے کوئی اضطراب اور درد سے دعا کرے اور وہ قبول نہ ہو ۔ میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ
وہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے یہ معاملہ میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ ہر شخص کے ساتھ ہے چنانچہ فرماتا
ہے۔ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقره : ١٧ بر شَدُونَ (البقره: ۱۸۷) جب میرے بندے میری نسبت
تجھ سے سوال کریں تو ان کو کہدے کہ میں قریب ہوں اور پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں اور
اسے قبول کرتا ہوں۔ یہاں اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ فرمایا یہ نہیں کہا کہ : کہا کہ میں صرف مسلمان یا کسی
خاص ملک اور قوم کے آدمی کی دعا سنتا ہوں۔ کوئی ہو ۔ کہیں کا ہو ۔ اور کہیں ہو۔
اس قبولیت دعا کی غرض کیا ہوتی ہے ؟ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِی مان لے اور
مسلمان ہو جاوے اور مسلمان اور مومن ہو تو اس ایمان میں ترقی کرے ۔ کافر کی دعا میں اس لئے
قبول کرتا ہوں کہ مجھ پر ایمان ہو اور وہ مؤمن بن جاوے اور مؤمن کی اس لئے کہ رشد اور یقین
میں ترقی کرے۔ خدا تعالیٰ کی معرفت اور شناخت کا بہترین طریق دعا ہی ہے۔ اور مومن کی امیدیں
اسی سے وسیع ہوتی ہیں۔ پس میں نے بھی بہت دعائیں کی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ قبول ہوں گی۔
پھر میں نے اس کے حضور دعا کی کہ میں ان لوگوں کے سامنے کیا کہوں تو آپ مجھے تعلیم کر اور
آپ مجھے سمجھا۔ میں نے اس فتنہ کو دیکھا جو اس وقت پیدا ہوا ہے میں نے اپنے آپ کو اس قابل نہ
پایا کہ اس کی توفیق اور تائید کے بغیر اس کو دور کر سکوں میرا سہارا اسی پر ہے اس لئے میں اس کے
حضور جھکا اور درخواست کی کہ آپ ہی مجھے بتائیں ان لوگوں کو جو جمع ہوئے ہیں کیا کہوں اس نے
میرے قلب کو اسی آیت کی طرف متوجہ کیا اور مجھ پر ان حقائق کو کھولا۔ جو اس میں ہیں۔ میں نے
دیکھا کہ خلافت کے تمام فرائض اور کام اس آیت میں بیان کر دیئے گئے ہیں تب میں نے اس کو اس
وقت تمہارے سامنے پڑھ دیا۔
لا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ مير الذهب بے لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ و خلافت جائز ہی نہیں
جب تک اس میں شوری نہ ہو ۔ اس اصول پر تم لوگوں کو یہاں
بلوایا گیا ہے اور میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اس پر قائم ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اس پر قائم رہوں
میں نے چاہا کہ مشورہ لوں مگر میں نہیں جانتا تھا کہ کیا مشورہ لوں۔ میرے دوستوں نے کہا کہ مشورہ
ہونا چاہئے میں نے اس کی تصریح نہیں پوچھی۔ میں چونکہ مشورہ کو پسند کرتا ہوں اس لئے ان سے
اتفاق کیا اور انہوں نے آپ کو بلا لیا مگر مجھے کل تک معلوم نہ تھا کہ میں کیا کہوں آخر جب میں نے

انوار العلوم جلد ۲
۲۶
منصب خلافت
خدا کے حضور توجہ کی تو یہ آیت میرے دل میں ڈالی گئی کہ اسے پڑھو۔
۴
اس آیت کی تلاوت سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی یا خلیفہ کا پہلا کام یہ ہوتا تفسیر دعائے ابراہیم ہے کہ وہ آیت اللہ لوگوں کو سنائے۔ آیت کہتے ہیں نشان کو، دلیل کو
جس سے کسی چیز کا پتہ لگے۔ پس نبی جو آیات اللہ پڑھتا ہے اس سے یہ مراد ہے کہ وہ ایسے دلائل
سناتا اور پیش کرتا ہے جو اللہ تعالی کی ہستی اور اس کی توحید پر دلالت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے
فرشتوں ، رسولوں اور اس کی کتب کی تائید اور تصدیق ان کے ذریعہ ہوتی ہے۔ پس اس آیت میں
یہ بتایا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو ایسی باتیں سنائے جن سے ان کو اللہ پر اور نبیوں اور کتب پر ایمان حاصل
ہو۔
اس سے معلوم ہوا کہ نبی اور اس کے جانشین خلیفہ کا پہلا کام تبلیغ الحق اور دعوت الی پہلا کام الخیر ہوتی ہے۔ وہ سچائی کی طرف لوگوں کو بلاتا ہے۔ اور اپنی دعوت کو دلائل اور نشانات
کے ذریعہ مضبوط کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہو کہ وہ تبلیغ کرتا ہے۔
پھر دو سرا فرض نبی یا خلیفہ کا اس آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے ويُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبُ ان کو دو سرا کام کتاب سکھادے ۔ انسان جب اس بات کو مان لے کہ اللہ تعالی ہے اور اس کی طرف
سے دنیا میں رسول آتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے ملائکہ ان پر اترتے ہیں اور ان کے ذریعہ کتب الہیہ
نازل ہوتی ہیں تو اس کے بعد دوسرا مرحلہ اعمال کا آتا ہے کیونکہ خدا تعالی پر ایمان لا کر دو سرا سوال
یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے آدمی کو اب کیا کرنا چاہئے اس ضرورت کو پورا کرنے والی آسمانی شریعت
ہوتی ہے اور نبی کا دوسرا کام یہ ہے کہ ان نو مسلموں کو شریعت سکھائے ان ہدایات اور تعلیمات پر
عمل ضروری ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کے رسولوں کی معرفت آتی ہیں پس اس موقعہ پر دو سرا فرض نبی
کا یہ بتایا گیا ہے۔ کہ وہ انہیں فرائض کی تعلیم دے
کتاب کے معنے شریعت اور فرض کے ہیں۔ جیسے قرآن مجید میں یہ لفظ فرض کے معنوں میں
بھی استعمال ہوا ہے جیسے كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ پس اس ترتیب کو خوب یاد رکھو کہ پہلا کام اسلام
میں لانے کا تھا۔ دوسرا ان کو شریعت سکھانے اور عامل بنانے کا۔
عمل کے لئے ایک اور بات کی ضرورت ہے اس وقت تک انسان کے اندر کسی کام کے
تیسرا کام کرنے کے لئے جوش
جوش اور شوق پیدا نہیں ہوتا جب تک اسے اس کی حقیقت اور
حکمت سمجھ میں نہ آجائے ۔ اس لئے تیسرا کام یہاں یہ بیان کیا وَ الْحِكْمَةَ اور وہ ان کو حکمت کی

انوار العلوم جلد ۲
۲۷
منصب خلافت
تعلیم دے۔ یعنی جب وہ اعمال ظاہری بجالانے لگیں تو پھر ان اعمال کی حقیقت اور حکمت سے
انہیں باخبر کرے ۔ جیسے ایک شخص ظاہری طور پر نماز پڑھتا ہے نماز پڑھنے کی ہدایت اور تعلیم دینا یہ
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب کے نیچے ہے اور نماز کیوں فرض کی گئی ، اس کے کیا اغراض و مقاصد ہیں؟ اس
کی حقیقت سے واقف کرنا یہ تعلیم الحکمۃ ہے ان دونوں باتوں کی مثال خود قرآن شریف سے ہی ن دونوں باہوں
دیتا ہوں ۔ قرآن شریف میں حکم ہے آقِیمُوا الصلوہ نمازیں پڑھو، یہ حکم تو گویا يُعَلِّمُهُمُ
الکتب کے ماتحت ہے ایک جگہ یہ فرمایا ہے اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ
یعنی نماز بدیوں اور ناپسند باتوں سے روکتی ہے یہ نماز کی حکمت بیان فرمائی کہ نماز کی غرض کیا ہے؟
اسی طرح پھر رکوع، سجود قیام اور قعدہ کی حکمت بتائی جائے اور خدا کے فضل سے میں میں یہ سب بتا
سکتا ہوں ۔ غرض تیسرا کام نبی یا اس کے خلیفہ کا یہ ہوتا ہے کہ وہ احکام شریعت کی حکمت سے لوگوں
کو واقف کرتا ہے۔
غرض ایمان کیلئے يَتْلُوا عَلَيْهِمُ الته فرمایا پھر ایمان کے بعد اعمال کیلئے يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
پھر ان اعمال میں ایک جوش اور ذوق پیدا کرنے اور ان کی حقیقت بتانے کے واسطے وَالْحِكْمَةَ
فرمایا نماز کے متعلق میں نے ایک مثال دی ہے ورنہ تمام احکام میں اللہ تعالیٰ نے حکمتیں رکھی
ہیں۔
چوتھا کام پھر چوتھا کام فرمایا وَيُزَكِّيهِمْ حکمت کی تعلیم کے بعد انہیں پاک کرے۔ تزکیہ کا کام
انسان کے اپنے اختیار میں نہیں بلکہ یہ اللہ تعالی کے اپنے قبضہ اور اختیار میں ہے۔ یہ
اب سوال ہوتا ہے کہ جب یہ اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے تو نبی کو کیوں کہا کہ وہ پاک کرے۔
اس کی تفصیل میں آگے بیان کروں گا ، مختصر طور پر میں یہاں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا ذریعہ بھی
اللہ تعالیٰ نے آپ ہی بتا دیا ہے کہ پاک کرنے کا کیا طریق ہے اور وہ ذریعہ دعا ہے پس نبی کو جو
حکم دیا گیا ہے کہ ان لوگوں کو پاک کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ ان کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور
دعائیں کرے۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بڑی بڑی حکمتیں مخفی رکھی ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ
آیت سورۃ بقرہ کی ترتیب کا پتہ دیتی ہے۔ لوگوں کو سورۃ بقرہ کی ترتیب میں بڑی دقتیں پیش آئی
ہیں لوگ حیران ہوتے ہیں کہ کہیں کچھ ذکر ہے ، کہیں کچھ ، کہیں بنی اسرائیل کا ذکر آ جاتا ہے، کہیں
نماز روزہ کا ، کہیں طلاق کا، کہیں ابراہیم علیہ السلام کے مباحثات کا کہیں طالوت کا ان تمام

انوار العلوم جلد ۲
۲۸
منصب خلافت
واقعات کا آپس میں جوڑ کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے ذریعہ مجھے یہ سب کچھ سکھا دیا ہے۔
سورۃ بقرہ کی ترتیب کس طرح سمجھائی گئی حضرت خلیفہ المسیح کی زندگی کا واقعہ ہے کہ
منشی فرزند علی صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں
تم سے قرآن مجید پڑھنا چاہتا ہوں، اس وقت ان سے میری اس قدر واقفیت بھی نہ تھی میں نے
غذر کیا مگر انہوں نے اصرار کیا میں نے سمجھا کہ کوئی منشاء الہی ہے آخر میں نے ان کو شروع کرا
دیا ایک دن میں پڑھا رہا تھا کہ میرے دل میں بجلی کی طرح ڈالا گیا کہ آیت رَبَّنَا وَابْعَثُ فِيهِمُ
رَسُولًا مِنْهُم ير سورۃ بقرہ کی کلید ہے اور اس سورۃ کی ترتیب کا راز اس میں رکھا گیا ہے اس کے
ساتھ ہی سورۃ بقرہ کی ترتیب پورے طور پر میری سمجھ میں آ گئی، اب آپ اس کو مدنظر رکھ کر
سورۃ بقرہ کی ترتیب پر غور کریں تو حقیقت معلوم ہو جائے گی ۔
ترتیب سورۃ بقرہ اب غور کرو! پہلے بتایا کہ قرآن کریم کا نازل کرنے والا عالم خدا ہے، پھر
بتایا کہ قرآن مجید کی کیا ضرورت ہے کیونکہ سوال ہوتا تھا کہ مختلف مذاہب
کی موجودگی میں اس مذہب کی کیا ضرورت پیش آئی اور یہ کتاب خدا تعالٰی نے کیوں نازل کی ؟
اس کی غرض و غایت بتائی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یعنی سب مذاہب تو صرف متقی بنانے کا دعوی کرتے
ہیں اور یہ کتاب ایسی ہے جو متقی کو بھی آگے لے جاتی ہے۔ متقی تو اسے کہتے ہیں جو انسانی کوشش کو
پورا کرئے پس اسے آگے لے جانے کے یہ معنی ہیں کہ خدا تعالیٰ اب خود اس سے ہمکلام ہو۔ پھر
متقین کے اعمال اور کام بتائے پھر بتایا کہ اس کتاب کے ماننے والوں اور منکروں میں کیا امتیاز
ہوگا ؟ پھر بتایا کہ انسان چونکہ عبادت الہی کے لئے پیدا ہوا ہے اس لئے اس کے لئے کوئی ہدایت
نامہ چاہئے اور وہ ہدایت نامہ خدا کی طرف سے آنا چاہئے پھر بتایا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہدایت آتی بھی رہی ہے جیسے کہ ابتدائے عالم میں آدم کی بعثت ہوئی اس کے بعد اس کو اور کھولا
اور آدم کی مثال پیش کر کے بتایا کہ یہ سلسلہ و ہیں ختم نہ ہو گیا بلکہ ایک لمبا سلسلہ انبیاء کا بنی اسرائیل
میں ہوا۔ جو موجود ہیں ان سے پوچھو ہم نے ان پر کس قدر نعمتیں کی ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ ظالم
ہمارے کلام کے مستحق نہیں ہو سکتے اب جبکہ یہ ظالم ہو گئے ہیں ان کو ہمارا کلام سننے کا حق نہیں اب
ہم کسی اور خاندان سے تعلق کریں گے اور وہ بنی اسمعیل کے سوا کوئی نہیں ہو سکتا کیونکہ ابراہیم
علیہ السلام سے خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ دونوں بیٹوں کے ساتھ نیک سلوک کروں گا جب ایک
سے وہ وعدہ پورا ہوا تو ضرور تھا کہ دوسرے سے بھی پورا ہو چنانچہ بتایا کہ ابراہیم علیہ السلام نے
XXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۲
۲۹
منصب خلافت
تعمیر کعبہ کے وقت اس طرح دعا کی تھی جو اب پوری ہونے لگی ہے بار بار يُبَنِي إِسْرَاءِ بَلَ
اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمُ (البقرة : (۴) فرما کر یہ بتایا کہ بنی اسرائیل کا حق شکایت
کا کوئی نہیں ان یں ان سے وعدہ پورا ہو چکا ہے اور جس خدا نے ان کا وعدہ پورا کیا ضرور تھا کہ بنی اسمعیل
کا وعدہ بھی پورا کرتا۔ اور اس طرح پر بنی اسرائیل پر بھی اتمام محبت کیا کہ باوجود انعام الہیہ کے تم
نے نافرمانی کی اور مختلف قسم کی بدیوں میں مبتلا ہو کر اپنے آپ کو تم نے محروم کرنے کا مستحق ٹھہرالیا
ہے تم میں نبی آئے ، بادشاہ ہوئے اب وہی انعام بنی اسمعیل پر ہوں گے ۔
اس کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ یہ دعا تو تھی ہم کیونکر مانیں کہ ہ شخص وہی موعود ہے اس
کا ثبوت ہونا چاہئے ۔ اس کے لئے فرمایا کہ موعود ہونے کا یہ ثبوت ہے کہ اس دعا میں جو باتیں
بیان کی گئی تھیں وہ سب اس کے اندر پائی جاتی ہیں اور چونکہ اس نے ان سب وعدوں کو پورا کر دیا
ہے اس لئے یہی وہ شخص ہے۔ گو سارا قرآن شریف ان چار ضرورتوں کو پورا کرنے والا ہے لیکن
اس سورۃ میں خلاصہ سب باتیں بیان فرمائیں تا معترض پر محبت ہو يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ابْتِكَ كے
متعلق إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ اور آخر میں فرمایا لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
( البقرۃ: ۱۶۵) اس میں عقل رکھنے والوں کیلئے کافی دلائل ہیں جن سے اللہ تعالیٰ ملائکہ ، کلام الہی
اور نبوت کا ثبوت ملتا ہے یہ تو نمونہ دیا تلاوت آیات کا ۔ اس کے بعد تھا يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ اس
کے لئے مختصر طور پر شریعت اسلام کے موٹے موٹے احکام بیان فرمائے اور ان میں بار بار فرمایا
كُتِبَ عَلَيْكُمْ كُتِبَ عَلَيْكُمْ جس سے یہ بتایا کہ دیکھو اس پر کیسی بے عیب شریعت نازل ہوئی
ہے۔ پس یہ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ابْتِكَ کا بھی مصداق ہے اور يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ کا بھی۔ تیسرا کام
بتایا تھا کہ لوگوں کو حکمت سکھائے اس لئے شریعت کے موٹے موٹے حکم بیان فرمانے کے بعد قومی
ترقی کے راز اور شرائع کی اغراض کا ذکر فرمایا۔ اور حضرت ابراہیم اور طالوت کے واقعات سے
بتایا کہ اس طرح قو میں ترقی کرتی ہیں اور کس طرح مردہ تو میں زندہ کی جاتی ہیں ۔ پس تم کو بھی ان
راہوں کو اختیار کرنا چاہئے ۔ اور اس حصہ میں وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا
( البقرۃ: ۲۷۰) فرما کر یہ اشارہ فرما دیا کہ لو تیسر ا وعدہ بھی پورا ہو گیا۔ اس رسول نے حکمت کی
باتیں بھی سکھا دی ہیں ۔ مثلاً طالوت کا واقعہ بیان فرمایا کہ انہوں نے حکم دیا کہ نہر سے کوئی پانی نہ
پیئے اور پینے والے کو ایسی سزادی کہ اسے اپنے سے علیحدہ کر دیا اور بتایا کہ جب کوئی شخص چھوٹا حکم
نہیں مان سکتا تو اس نے بڑے بڑے حکم کہاں مانتے ہیں ۔ اور یہ بھی بتایا ابتایا کہ جس وقت جنگ ہو
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۲
٣٠
منصب خلافت
اُس وقت حاکم کی کیسی اطاعت کرنی چاہئے ۔ اس میں یہ بھی بتایا کہ خلفاء پر اعتراض ہوا ہی کرتا
ہے اور آخر اللہ تعالیٰ ان کو غلبہ دیتا ہے۔ ان حکموں کے بتانے کے بعد تزکیہ رہ گیا تھا اس کے لئے
یہ انتظام فرمایا کہ اس سورۃ کو دعا پر ختم کیا ہے۔ جس میں یہ بتایا ہے کہ تزکیہ کا طریق دعا ہے۔ نبی
بھی دعا کرے اور جماعت کو بھی دعا کی تعلیم دے۔ آپ لوگ اس سورۃ کو اب پڑھ کر دیکھیں
جس ترتیب سے آیت مذکورہ میں الفاظ ہیں اسی ترتیب سے اس سورۃ میں آیات اور کتاب اور
حکمت اور طریق تزکیہ بیان فرمایا ہے۔ پس یہ آیت اس سورۃ کی گنجی ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے
ہاتھ میں دی ہے۔
الغرض
نبی کا کام بیان فرمایا تبلیغ کرنا کافروں کو مؤمن کرنا مؤمنوں کو شریعت پر قائم کرنا، پھر
بار یک در باریک راہوں کا بتانا، پھر تزکیہ نفس کرنا، یہی کام خلیفہ کے ہوتے ہیں۔ اب یا د رکھو کہ
اللہ تعالیٰ نے یہی کام اس وقت میرے رکھتے ہیں ۔
آیات اللہ کی تلاوت میں اللہ تعالیٰ کی ہستی پر دلائل، ملائکہ پر دلائل ضرورت نبوت اور
نبوت محمدیہ کے دلائل قرآن مجید کی حقیت پر دلائل اور ضرورت الہام و وحی پر دلائل، جزاء وسزا
اور مسئلہ تقدیر پر دلائل قیامت پر دلائل شامل ہیں یہ معمولی کام نہیں ۔ اس زمانہ میں اس کی بہت
بڑی ضرورت ہے اور یہ بہت بڑا سلسلہ ہے۔
پھر يُعَلِّمُهُمُ الكِتب دوسرا کام ہے بار بار شریعت پر توجہ دلائے اور احکام و اوامر الہی کی
تعمیل کے لئے یاد دہانی کراتا رہے، جہاں سستی ہو اس کا انتظام کرے اب تم خود غور کرو کہ یہ کام
کیا چند کلرکوں کے ذریعہ ہو سکتے ہیں اور کیا خلیفہ کا اتنا ہی کام رہ جاتا ہے کہ وہ چندوں کی نگرانی
کرے اور دیکھ لے کہ دفتر محاسب ہے، اس میں چندہ آتا ہے اور چند ممبر مل کر اسے خرچ کر
دیں۔ انجمنیں دنیا میں بہت ہیں اور بڑی بڑی ہیں جہاں لاکھوں روپیہ سالانہ آتا ہے اور وہ خرچ
کرتی ہیں مگر کیا وہ خلیفہ بن جاتی ہیں؟
خلیفہ کا کام کوئی معمولی اور رذیل کام نہیں یہ خدا تعالیٰ کا ایک خاص فضل اور امتیاز ہے جو
اُس شخص کو دیا جاتا ہے جو پسند کیا جاتا ہے۔ تم خود غور کر کے دیکھو کہ یہ کام جو میں نے بتائے ہیں
میں نے نہیں خدا نے بتائے ہیں کیا کسی انجمن کا سیکرٹری اس کو کر سکتا ہے؟ ان معاملات میں کوئی

انوار العلوم جلد ۲
منصب خلافت
سیکرٹری کی بات کو مان سکتا ہے؟ یا آج تک کہیں اس پر عمل ہوا ہے؟ اور جگہ کو جانے دو یہاں ہی
بتا دو کہ کبھی انجمن کے ذریعہ یہ کام ہوا ہو ؟ ہاں چندوں کی یاد دہانیاں ہیں وہ ہوتی رہتی ہیں۔
یہ پکی بات ہے کہ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ کیلئے ضرور خلیفہ ہی ہوتا ہے کیونکہ کسی انجمن کے
سیکرٹری کیلئے یہ شرط کہاں ہے کہ وہ پاک بھی ہو۔ ممکن ہے ضرور تا عیسائی رکھا جاوے یا ہندو ہو جو
دفاتر کا کام عمدگی سے کر سکے پھر وہ خلیفہ کیونکر ہو سکتا ہے؟
خلیفہ کیلئے تعلیم الکتاب ضروری ہے، اس کے فرائض میں داخل ہے سیکرٹری کے فرائض
میں قواعد پڑھ کر دیکھ لو کہیں بھی داخل نہیں ۔ پھر خلیفہ کا کام ہے کہ خدا تعالیٰ کے احکام کے
اغراض و اسرار بیان کرے جن کے علم سے ان پر عمل کرنے کا شوق و رغبت پیدا ہوتی ہے۔ مجھے
بتاؤ کہ کیا تمہاری انجمن کے سیکرٹری کے فرائض میں یہ بات ہے؟ کتنی مرتبہ احکام الہیہ کی حقیقت
اور فلاسفی انجمن کی طرف سے تمہیں سکھائی گئی؟ کیا اس قسم کے سیکرٹری رکھے جا سکتے ہیں؟ یا
انجمنیں اس مخصوص کام کو کر سکتی ہیں؟ ہر گز نہیں ۔
انجمنیں محض اس غرض کیلئے ہوتی ہیں کہ وہ بہی کھاتے رکھیں اور خلیفہ کے احکام کے نفاذ کیلئے
کوشش کریں ۔ پھر خلیفہ کا کام ہے۔ يُزَكِّيهِم قوم کا تزکیہ کرے۔ کیا کوئی سیکرٹری اس فرض کو ادا
کر سکتا ہے؟ کسی انجمن کی طرف سے یہ ہدایت جاری ہوئی ، یا تم نے سنا ہو کہ سیکرٹری نے کہا ہو کہ
میں قوم کے تزکیہ کیلئے رو رو کر دعائیں کرتا ہوں؟
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ کام سیکرٹری کا ہے ہی نہیں اور نہ کوئی سیکرٹری کہہ سکتا ہے کہ میں
دعائیں کرتا ہوں جھوٹا ہے جو کہتا ہے کہ انجمن اس کام کو کر سکتی ہے۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں اس کو کرسکتی ہے۔ میں خدا کی کھاکر کہتا
کہ کوئی سیکرٹری یہ کام نہیں کر سکتا اور کوئی انجمن نبی کے کام نہیں کر سکتی ۔ اگر انجمنیں یہ کام کر سکتیں تو نبی کے کرسکتی۔
خدا تعالیٰ دنیا میں مامور اور مرسل نہ بھیجتا بلکہ اس کی جگہ انجمنیں بنا تا مگر کسی ایک انجمن کا پتہ دو
جس نے کہا ہو کہ خدا نے ہمیں مامور کیا ہے۔
کوئی دنیا کی انجمن نہیں ہے جو یہ کام کر سکے۔ ممبر تو اکٹھے ہو کر چند امور پر فیصلہ کرتے ہیں کیا
کبھی کسی انجمن میں اس آیت پر بھی غور کیا گیا ہے۔ یاد رکھو خدا تعالیٰ جس کے سپرد کوئی کام کرتا
اُسی کو بتاتا ہے کہ تیرے یہ کام ہیں ۔ یہ کام ہیں جو انبیاء اور خلفاء کے ہوتے تے ہیں۔ رو پید اکٹھا
کرنا ادنی درجہ کا کام ہے۔ خلفاء کا کام انسانی تربیت ہوتی ہے اور ان کو خدا تعالیٰ کی معرفت اور
یقین کے ساتھ پاک کرنا کرنا ہوتا ہے۔ روپیہ تو آ ۔ روپیہ تو آریوں اور عیسا اور عیسائیوں کی انجمنیں بلکہ دہریوں کی
ہے

انوار العلوم جلد ۲
۳۲
منصب خلافت
انجمنیں بھی جمع کر لیتی ہیں ۔ اگر کسی نبی یا اس کے خلیفہ کا بھی یہی کام ہو تو نَعُوذُ بِالله یہ سخت ہنک
اور بے ادبی ہے اس نبی اور خلیفہ کی ۔
یہ سچ ہے کہ ان مقاصد اور اغراض کی تکمیل کیلئے جو اس کے سپرد ہوتے ہیں اس کو بھی روپیہ
کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ بھی مَنْ أَنْصَارِى إِلَى اللهِ کہتا ہے مگر اس سے اس کی غرض روپیہ
جمع کرنا نہیں بلکہ اس رنگ میں بھی اس کی غرض وہی تکمیل اور تزکیہ ہوتی ہے۔ اور پھر بھی اس غرض
کیلئے اس کی قائم مقام ایک انجمن یا شوری ہوتی ہے جو انتظام کرے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ خلیفہ کا
کام روپیہ جمع کرنا نہیں ہوتا اور نہ اس کے اغراض و مقاصد کا دائرہ کسی مدرسے کے جاری کرنے
تک محدود ہوتا ہے یہ کام دنیا کی دوسری قو میں بھی کرتی ہیں ۔
خلیفہ کے اس قسم کے کاموں اور دوسری قوموں کے کاموں میں فرق ہوتا ہے وہ ان امور کو
بطور مبادی اور اسباب کے اختیار کرتا ہے یا اختیار کرنے کی ہدایت کرتا ہے دوسری قو میں اس کو
بطور ایک اصل مقصد اور غایت کے اختیار کرتی ہیں ۔
حضرت صاحب نے جو مدرسہ بنایا اس کی غرض وہ نہ تھی جو دوسری قوموں کے مدرسوں کی
ہے۔ پس یا درکھو کہ خلیفہ کے جو کام ہوتے ہیں وہ کسی انجمن کے ذریعہ نہیں ہو سکتے ۔
اس قومی اجتماع کی کیا غرض ہے اب آپ کو جو بلایا گیا ہے تو خدا تعالیٰ نے 4 میرے دل میں ڈالا کہ میں ان کا کاموں کے
سے مشورہ کروں کہ انہیں کس طرح کروں؟ میں
متعلق جوخه جو خدا نے میرے سپرد سپرد کر دیتے ہیں آپ سے مشورہ کروں کے سپردکرد۔
جانتا ہوں اور نہ صرف جانتا ہوں بلکہ یقین رکھتا ہوں کہ وہ آپ میری ہدایت اور راہنمائی کرے
گا کہ مجھے کس طرح ان کو سر انجام دینا چاہئے لیکن اس نے مشورہ کا بھی تو حکم دیا ہے۔ یہ کام اس
نے خود بتائے ہیں اُس ۔ اُس نے آپ میرے رے دل میں اس میں اس آیت کو ڈالا بیت کو ڈالا جو میں نے پڑھی ہے۔ پرسوں
مغرب یا عصر کی نماز کے وقت یکدم میرے دل میں ڈالا ۔ میں حیران تھا کہ بلا تو لیا ہے کیا کہوں؟
اس پر یہ آیت اُس نے میرے دل میں ڈالی ۔
پس یہ چار کام انبیاء اور ان کے خلفاء کے ہیں۔ ان کے سرانجام دینے میں مجھے تم سے
مشورہ کرنا ہے میں اب ان کاموں کو اور وسیع کرتا ہوں ۔
ہوں جب ان میں نے غور چار نہیں بلکہ آٹھ میں اس آیت کی ایک اور تشریح کرتا ہوں جب ان پر میں کیا تو معلوم ہوا کہ ان چار میں اور معنے پوشیدہ تھے اور اس طرح پر

انوار العلوم جلد ۲
یہ چار آٹھ بن جاتے ہیں۔
लल
منصب خلافت
(1) يَتْلُوا عَلَيْهِمُ الله اس کے معنی ایک یہ کرتا ہوں کہ کافروں کو مؤمن بنادے یعنی تبلیغ کرے۔ دوسرے
مؤمنوں کو آیات سنائے ۔ اس صورت میں ترقی ایمان یا درستی ایمان بھی کام ہو گا یہ دو ہو گئے ۔
(۲) يُعَلِّمُهُمُ الكتب قرآن شریف کتاب موجود ہے اس لئے اس کی تعلیم میں قرآن مجید کا پڑھنا
پڑھانا، قرآن مجید کا سمجھانا آ جائے گا، کتاب تو لکھی ہوئی موجود ہے اس لئے کام یہ ہوگا کہ ایسے
مدارس ہوں جہاں قرآن مجید کی تعلیم ہو۔ پھر اس کے سمجھانے کیلئے ایسے مدارس ہوں جہاں
قرآن مجید کا ترجمہ سکھایا جائے اور وہ علوم پڑھائے جائیں جو اس کے خادم ہوں۔ ایسی صورت میں
دینی مدارس کا اجراء اور ان کی تکمیل کام ہوگا ۔ (ب) دوسرا کام اس لفظ کے ماتحت قرآن شریف پر
عمل کرانا ہوگا کیونکہ تعلیم دو قسم کی ہوتی ہے ایک کسی کتاب کا پڑھا دینا اور دوسرے اس پر عمل کروانا۔
(۳) الْحِكْمَةَ تَعْلِيمُ الْحِكْمَةِ کیلئے تجاویز اور تدابیر ہونگی کیونکہ اس فرض کے نیچے احکام شرائع کے
اسرار سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔
(۴) يُزَكِّيهِمْ - يُزَكِّيهِمْ کے معنوں پر غور کیا تو ایک تو یہی بات ہے جو میں بیان کر چکا ہوں کہ دعاؤں
کے ذریعہ تزکیہ کرے۔ پھر ابن عباس نے معنے کئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اخلاص پیدا
کرنا ۔ غرض ایک تو یہ معنے ہوئے کہ گناہوں سے بچانے کی کوشش کرے اس لئے جماعت کو
گناہوں سے بچانا ضروری ٹھہرا کہ وہ گناہوں میں نہ پڑے۔ اور دوسرے معنوں - کے لحاظ سے یہ
کام ہوا کہ صرف گناہوں سے نہ بچائے بلکہ ان میں نیکی پیدا کرے۔ ے۔ دوسرے دوسرے ال الفاظ میں یوں کہو لہو
کہ ایک تو وہ تدابیر اختیار کرے جن سے جماعت کے گناہ دور کر دے۔ دوسرے ان کو
خوبصورت بنا کر دکھا دے ، اعلیٰ مدارج کی طرف لے جاوے اور ان کے کاموں میں اخلاص اور
اطاعت پیدا کرے۔ پھر تیسرے معنی بھی يُزَكِّيهِمْ کے ہیں وہ یہ کہ ان کو بڑھائے ۔ ان معانی
کے لحاظ سے دین و دنیا میں ترقی دینا ضروری ہوا اور یہ ترقی ہر پہلو سے ہونی چاہئے۔ دنیوی علوم
میں دوسروں سے پیچھے ہوں تو اس میں ان کو آگے لے جاوے، تعداد میں کم ہوں تو بڑھائے ، مالی
حالت کمزور ہو تو اس میں بڑھاوے، غرض جس رنگ میں بھی کمی ہو بڑھاتا چلا جاوے۔ اب ان
معنوں کے لحاظ سے جماعت کی ہر قسم کی ترقی نبی اور اس کے ماتحت اس کے خلیفہ کا فرض ہوا۔ پھر
جب میل سے پاک کرنا اور ترقی کرانا اس کا کام ہوا تو اسی میں غرباء کی خبر گیری بھی آگئی کیونکہ وہ
بھی ایک دنیاوی میل سے لتھڑے ہوتے ہیں ان کو پاک کرنا اس کا فرض ہے۔ اس غرض کو پورا
XXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

آج 10 میں سے 10 باقی