منصبِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲
منصب خلافت
کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے زکوۃ کا صیغہ رکھا ہے کیونکہ جماعت کے غرباء اور مساکین کا انتظام کرنا
بھی خلیفہ کا کام ہے اور اس کیلئے روپیہ کی ضرورت ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے خود ہی اس کا بھی
انتظام فرما دیا اور امراء پر زکوۃ مقرر فرمائی۔
پس یاد رکھو يُزَكِّيهِمْ کے معنی ہوئے پاک کرے، اخلاص پیدا کرے اور ہر رنگ میں
بڑھائے ۔ چہارم صدقات کا انتظام کر کے اصلاح کرے۔ اب انجمن والے بھی بے شک بولیں
کیونکہ ان امور کے انتظام انجمن کو چاہتے ہیں مگر باوجود اس کے بھی یہ انجمن کا کام نہیں بلکہ خلیفہ کا
کام ہے۔ اب تمہیں معلوم ہو گیا ہو گا کہ یہ سب باتیں اس کے نیچے ہیں اور یہ خیالی طور پر نہیں
ڈھکوسلہ کے رنگ میں نہیں بلکہ لغت اور صحابہ کے اقوال اس کی تائید کرتے ہیں۔ پس میں نے
تمہیں وہ کام خلیفہ کے بتائے ہیں جو خدا تعالیٰ نے بیان کئے ہیں اور اس کی حقیقت لغت عرب
اور صحابہ کے مسلمہ معنوں کی رو سے بتائی ہے میرا کام اتنا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجموعی اور یکجائی طور
پر مجھے اس سے آگاہ کر دیا اور محض اپنے فضل سے سورۃ بقرہ کی کلید مجھے بتا دی۔ میں اس راز اور
حقیقت کو آج سمجھا کہ تین - سمجھا کہ تین سال پیشتر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بجلی کی طرح میرے دل میں کیوں
ڈالی ؟ قبل از وقت میں اس راز سے آگاہ نہیں ہو سکتا تھا مگر آج حقیقت کھلی کہ ارادہ الہی میں یہ
میرے ہی فرائض اور کام تھے اور ایک وقت آنے والا تھا کہ مجھے ان کی تکمیل کیلئے کھڑا کیا جانا
تھا۔ پس جب یہ ظاہر ہو چکا کہ خلیفہ کے کیا کام ہیں یا دوسرے لفظوں میں یہ کہو کہ میرے کیا
فرائض ہیں تو اب سوال ہوتا ہے کہ ان کو کیونکر کرنا ہے؟ اور اس میں مجھے تم سے مشورہ کرنا ہے۔
مقاصد خلافت کی تکمیل کی کیا صورت ہو یہ تو آپ کو معلوم ہو چکا کہ خلافت کا پہلا اور ضروری کام
تبلیغ ہے اس لئے ہمیں سوچنا چاہئے کہ تبلیغ کی کیا صورتیں ہوں مگر میں ایک اور بات بھی تمہیں بتانا
چاہتا ہوں اور یہ بات ابھی میرے دل میں ڈالی گئی ہے کہ خلافت کے یہ مقاصدِ اربعہ حضرت
خلیفہ اصبح کی وصیت میں بھی بیان کئے گئے ہیں ۔
حضرت خلیفہ المسیح نے اپنی وصیت خلیفہ المسیح کی وصیت اس کی تشریح ہے میں اس نے انہیں کیا برای متقی میں
جانشین کیلئے فرمایا۔
ہو، ہر دلعزیز ہو، قرآن وحدیث کا درس جاری رہے، عالم باعمل ہو، اس میں يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
انوار العلوم جلد ۲
۳۵
منصب خلافت
وَالْحِكْمَةَ کی طرف اشارہ اس حکم میں ہے کہ قرآن وحدیث کا درس جاری رہے کیونکہ
الكتب کے معنی قرآن شریف ہیں ۔ اور الْحِكْمَةَ کے معنی بعض آئمہ نے حدیث کے کئے
ہیں ۔ اس طرح يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ کے معنی ہوئے قرآن وحدیث سکھائے عام
ترجمہ ہے۔ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ابْتِكَ کا کیونکہ تبلیغ کیلئے علم کی ضرورت ہے۔ متقی اور باعمل ہونا اور ہر
العزیز ہونا یہ يُزَكِّيهِمْ کے لئے ضروری ہے کیونکہ جو متقی ہے وہی تزکیہ کر سکتا ہے اور جو خود عمل نہ
کرے گا اس کی بات پر اور لوگ عمل نہیں کر سکتے اسی طرح جو قوم کا مزگی ہو گا وہ ہر دلعزیز بھی
ضرور ہوگا۔ پھر کہو کہ وصیت میں ایک اور بات بھی ہے کہ درگزر سے کام لے۔ میں کہتا ہوں اس کا
ذکر بھی اس آیت میں ہے ۔ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ الله تعالیٰ جو الْعَزِيزُ ہے اس کو بھی
معز ز کرے گا اور غلبہ دے گا جس کا لازمی نتیجہ درگزر ہوگا کیونکہ یہ ایک طاقت کو چاہتا ہے طاقت
ملے تو درگزر کرے۔ پس اس دعا میں اللہ تعالیٰ کے ان اسماء کا ذکر کرنے کے یہی معنی ہیں ۔ پھر یہ
بتایا کہ درگزر نَعُوذُ بِاللهِ لغو نہیں بلکہ الْحَكِيمُ کے خیال کے نیچے ہو گا۔ پس یا درکھو کہ حضرت
خلیفة المسیح ( خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے فضل ان پر ہوں ) کی وصیت بھی اسی آیت کی تشریح ہے۔
ب جب کہ یہ ظاہر ہے کہ قرآن مجید نے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اور خود حضرت
خلیفہ المسیح نے خلیفہ کے کام پہلے سے بتا دیئے تو اب جدید شرائط کا کسی کو کیا حق ہے؟ گورنمنٹ کی
شرائط کے بعد کسی اور کو کوئی حق نہیں ہوتا کہ اپنی خود ساختہ باتیں پیش کرے ۔
اب
خلیفہ تو خداوند مقرر کرتا ہے پھر تمہارا کیا حق ہے کہ تم شرائط پیش کرو۔ خدا سے ڈرو اور ایسی
باتوں سے تو بہ کرو۔ یہ ادب سے دور ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے خود خلیفہ کے کام مقرر کر دیتے ہیں اب
کوئی نہیں جو ان جو ان میں تبدیلی کر سکے یا ان کے خلاف کچھ اور کہہ سکے پھر کہتا ہوں کہ
حضرت خلیفہ اسیح نے ( خدا کی ہزاروں ہزار رحمتیں ان پر ہوں ) بھی وہی باتیں پیش کیں جو اس ۔
آیت میں خدا نے بیان کی تھیں گویا ان کی وصیت اس آیت کا ترجمہ ہے۔ اب میں چاہتا ہوں کہ
اور تشریح کروں ۔
تبلیغ پہلا فرض خلیفہ کا تبلیغ ہے جہاں تک میں نے غور کیا ہے میں نہیں جانتا کیوں بچپن ہی سے ے ۔
میری طبیعت میں تبلیغ کا شوق رہا ہے اور تبلیغ سے ایسا انس رہا ہے کہ میں سمجھ ہی نہیں سکتا ۔
میں چھوٹی سی عمر میں بھی ایسی دعائیں کرتا تھا اور مجھے ایسی حرص تھی کہ اسلام کا جو کام بھی ہو میرے
ہی ہاتھ سے ہو۔ میں اپنی اس خواہش کے زمانہ سے واقف نہیں کہ کب سے ہے میں جب دیکھتا
انوار العلوم جلد ۲
۳۶
منصب خلافت
تھا اپنے اندر اس جوش کو پاتا تھا اور دعائیں کرتا تھا کہ اسلام کا جو کام ہو میرے ہی ہاتھ سے ہو پھر
اتنا ہو اتنا ہو کہ قیامت تک کوئی زمانہ ایسا نہ ہو جس میں اسلام کی خدمت کرنے والے میرے
شاگرد نہ ہوں ۔ میں نہیں سمجھتا تھا اور نہیں سمجھتا ہوں کہ یہ جوش اسلام کی خدمت کا میری فطرت
میں کیوں ڈالا گیا ۔ ہاں اتنا جانتا : ں اتنا جانتا ہوں کہ یہ جوش بہت پرانا رہا ہے۔ غرض اسی جوش اور خواہش کی
بناء پر میں نے خدا تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ :۔
میرے ہاتھ سے تبلیغ اسلام کا کام ہو
اور میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے میری ان دعاؤں کے جواب میں بڑی بڑی
بشارتیں دی ہیں ۔ غرض تبلیغ کے کام سے مجھے بڑی دلچسپی ہے۔ یہ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور یہ بھی جانتا ہوں کہ سب دنیا ایک مذہب پر جمع نہیں ہو سکتی ۔ اور یہ بھی
سچ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس کام کو نہیں کر سکے اور کون ہے جو اسے کر سکے یا اس کا نام
بھی لے لیکن اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی خادم اور غلام توفیق دیا جاوے کہ ایک حد تک
تبلیغ اسلام کے کام کو کرے تو یہ اس کی اپنی کوئی خوبی اور کمال نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہی کا کام ہے۔ میرے دل میں تبلیغ کیلئے اتنی تڑپ تھی کہ میں حیران تھا اور سامان کے لحاظ سے
بالکل قاصر ۔ پس میں اس کے حضور ہی جھکا اور دعائیں کیں اور میرے پاس تھا ہی کیا ؟ میں نے
بار بار عرض کی کہ میرے پاس نہ علم ہے، نہ دولت، نہ کوئی جماعت ہے، نہ کچھ اور ہے جس سے
ا خدمت کر سکوں ۔ مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ اس نے میری دعاؤں کو سنا اور آپ ہی سامان کر
میں
دیئے اور تمہیں کھڑا کر دیا کہ میرے ساتھ ہو جاؤ۔
پس آپ وہ قوم ہیں جس کو خدا نے چن لیا اور یہ میری دعاؤں کا ایک ثمرہ -
۔
مجھے دکھایا اس کو دیکھ کر میں یقین رکھتا ہوں کہ باقی ضروری سامان بھی وہ آپ ہی کرے گا اور ان
بشارتوں کو عملی رنگ میں دکھاوے گا۔ اور اب میں یقین رکھتا ہوں کہ دنیا کو ہدایت میرے ہی
ذریعہ ہوگی اور قیامت تک کوئی زمانہ ایسا نہ گزرے گا جس میں میرے شاگرد نہ ہوں گے کیونکہ
آپ لوگ جو کام کریں گے وہ میرا ہی کام ہو گا ۔ اب تم یہ تو سمجھ سکتے ہو کہ میری دلچسپی تبلیغ کے کام
سے آج پیدا نہیں ہوئی اس حالت سے پہلے بھی جہاں تک مجھے موقع ملا مختلف رنگوں اور صورتوں
میں تبلیغ کی تجویزیں کرتا رہا۔ وہ جوش اور دلچسپی جو فطرتا مجھے اس کام سے تھی اور اس راہ کے
انوار العلوم جلد ۲
۳۷
منصب خلافت
اختیار کرنے کی جو بے اختیار کشش میرے دل میں ہوتی تھی اس کی حقیقت کو بھی اب میں سمجھا
ہوں کہ یہ میرے کام میں داخل تھا ورنہ جب تک اللہ تعالیٰ ایک فطرتی جوش اس کے لئے میری
روح میں نہ رکھ دیتا میں کیونکر اسے سر انجام دے سکتا تھا۔
اب میں آپ سے مشورہ چاہتا ہوں کہ تبلیغ کیلئے کیا کیا جاوے۔
میں جو کچھ اس کے متعلق ارادہ رکھتا ہوں وہ میں بتا دیتا ہوں ۔ اگر تم سوچو اور غور کرو کہ اس
کی تکمیل کی کیا صورتیں ہو سکتی ہیں اور ان تجاویز کو عملی رنگ میں لانے کے واسطے کیا کرنا چاہئے ۔
میں چاہتا ہوں کہ ہم میں ایسے لوگ ہوں جو ہر ایک زبان ہر زبان کے مبلغ ہو جانے والے ہوں جرایم رایان کے سیکھنے والے اور پھر جاننے والے ہوں تا کہ ہم ہر ایک
زبان میں آسانی کے ساتھ تبلیغ کر سکیں۔ اس کے متعلق میرے بڑے بڑے ارادے اور تجاویز
ہیں اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل پر یقین رکھتا ہوں کہ خدا نے زندگی دی اور توفیق دی اور پھر اپنے
فضل سے اسباب عطا کئے اور ان اسباب سے کام لینے کی توفیق ملی تو اپنے وقت پر ظاہر ہو جاویں
گے۔ غرض میں تمام زبانوں اور تمام قوموں میں تبلیغ کا ارادہ رکھتا ہوں اس لئے کہ یہ میرا کام ہے
کہ تبلیغ کروں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ بڑا ارادہ ہے اور بہت کچھ چاہتا ہے مگر اس کے ساتھ ہی میں
یقین رکھتا ہوں کہ خدا ہی کے حضور سے سب کچھ آوے گا۔ میرا خدا قادر ہے جس نے یہ کام
میرے سپرد کیا ہے وہی مجھے اس سے عہدہ برآء ہونے کی توفیق اور طاقت دے گا کیونکہ ساری
طاقتوں کا مالک تو وہ آپ ہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس مقصد کے لئے بہت روپیہ کی ضرورت
ہے بہت آدمیوں کی ضرورت ہے مگر اس کے خزانوں میں کسی چیز کی کمی ہے؟ کیا اس سے پہلے ہم
اس کے عجائبات قدرت کے تماشے دیکھ نہیں چکے ؟ یہ جگہ جس کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا اس کے
مامور کے باعث دنیا میں شہرت یافتہ ہے اور جس طرح پر خدا نے اُس سے وعدہ کیا تھا ہزاروں
نہیں لاکھوں لاکھ روپیہ اس کے کاموں کی تکمیل کے لئے اُس نے آپ بھیج دیا۔ اُس نے وعدہ کیا
تھا ۔ يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ تیری مدد ایسے لوگ کریں گے جن کو ہم خود وحی کریں گے ۔
پس میں جب کہ جانتا ہوں کہ جو کام میرے سپرد ہوا ہے یہ اُسی کا کام ہے اور میں نے یہ کام خود
اس سے طلب نہیں کیا خدا نے خود دیا ہے تو وہ انہی رجال کو وحی کرے گا جو مسیح موعود علیہ السلام کے
وقت وحی کئے جاتے تھے۔
پس میرے دوستو ! روپیہ کے معاملہ میں گھبرانے اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں وہ آپ
انوار العلوم جلد ۲
منصب خلافت
سامان کرے گا ۔ آپ اُن سعادت مند روحوں کو میرے پاس لائے گا جو ان کاموں میں میری
مددگار ہونگی۔
میں خیالی طور پر نہیں کامل یقین اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ ان کاموں کی تکمیل و اجراء کے
لئے کسی محاسب کی تحریکیں کام نہیں دیں گی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام سے خود وعدہ
کیا ہے کہ يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ تیری بد و وه لوگ کریں گے جن کو ہم وحی کریں گے۔
پس ہمارے محاسب کا عہدہ خود خدا تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے اور وعدہ فرمایا ہے کہ روپیہ
دینے کی تحریک ہم خود لوگوں کے دلوں میں کریں گے ۔ ہاں جمع کا لفظ استعمال کر کے بتایا کہ بعض
انسان بھی ہماری اس تحریک کو پھیلا کر ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ پس خدا آپ ہی ہمارا محاسب
اور محصل ہوگا اسی کے پاس ہمارے سب خزانے ہیں ۔ اس نے آپ ہی وعدہ کیا ہے ۔ يَنْصُرُكَ
رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِم پھر ہمیں کیا فکر ہے ؟ ہاں ثواب کا ایک موقع ہے۔ مبارک وہ جو اس سے
فائدہ اُٹھاتا ہے۔
ہندوستان میں تبلیغ تبلیغ کے سلسلہ میں میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کا کوئی قصبہ یا گاؤں باقی نہ رہے جہاں ہماری تبلیغ نہ ہو۔ ایک بھی بستی باقی نہ رہ
جاوے جہاں ہمارے مبلغ پہنچ کر خدا تعالیٰ کے اس سلسلہ کا پیغام نہ پہنچا دیں اور خوب کھول کھول
کر انہیں نہ سنا دیں۔ یہ کام معمولی نہیں اور آسان بھی نہیں ہاں اس کو آسان بنا دینا اور معمولی کر
دینا خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایک ادنیٰ کرشمہ ہے۔ ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم لوگوں کو منوا دیں البتہ یہ
کام ہمارا ہے اور ہونا چاہئے کہ ہم انہیں حق پہنچا دیں وہ مانیں نہ مانیں یہ اُن کا کام ہے وہ اگر اپنا
فرض پورا نہیں کرتے تو اس کے یہ معنے نہیں کہ ہم بھی اپنا فرض پورا نہ کریں ۔
اس موقع پر مجھے ایک بزرگ کا واقعہ یاد آیا کہتے ہیں کہ ایک بزرگ ہیں ۲۰ برس سے دعا کر
رہے تھے وہ وہ ہر روز دعا کرتے اور صبح کے قریب اُن کو جواب ملتا ما نگتے رہو میں تو کبھی بھی تمہاری
دعا قبول نہیں کروں گا۔ بیس برس گزرنے پر ایک دن ان کا کوئی مرید بھی ان کے ہاں مہمان آیا
ہوا تھا اس نے دیکھا کہ پیر صاحب رات بھر دعا کرتے ہیں اور صبح کے قریب ان کو یہ آواز آتی
ہے۔ یہ آواز اس مرید نے بھی سنی ۔ تیسرے دن اس نے عرض کیا کہ جب اس قسم کا سخت جواب
آپ کو ملتا ہے تو پھر آپ کیوں دعا کرتے رہتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ تو بہت
بے استقلال معلوم ہوتا ہے بندے کا کام ہے دعا کرنا ۔ خدا تعالیٰ کا کام ہے قبول کرنا ۔ مجھے اس
انوار العلوم جلد ۲
۳۹
منصب خلافت
سے کیا غرض کہ وہ قبول کرتا ہے یا نہیں ۔ میرا کام دعا کرنا ہے سو میں کرتا رہتا ہوں میں تو ہیں ۲۰
سال سے ایسی آوازیں سن رہا ہوں ۔ میں تو کبھی نہیں گھبرایا تو تین دن میں گھبرا گیا ۔ دوسرے
دن خدا تعالیٰ نے اُسے فرمایا کہ میں نے تیری وہ ساری دعائیں قبول کر لیں جو تو نے بین سال
کے اندر کی ہیں۔
غرض ہمارا کام پہنچا دیتا ہے اور محض اس وجہ سے کہ کوئی قبول نہیں کرتا ہمیں تھکنا اور رکنا
نہیں چاہئے کیونکہ ہمارا کام منوانا نہیں ہم کو تو اپنا فرض ادا کرنا چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور ہم
کہہ سکیں کہ ہم نے پہنچا دیا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوفر ما یا لستَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ - لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ اور آپ
کا کام اتنا ہی فرمایا بَلِّغُ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ جو تم پر نازل ہوا اسے پہنچاؤ پس ہمیں اپنا کام کرنا
چاہئے ۔ جب منوانا ہمارا کام نہیں تو دوسرے کے کام پر ناراض ہو کر اپنا کام کیوں چھوڑیں؟ ہم کو
اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو ہونے کیلئے پیغام حق پہنچا دینا چاہئے ۔ پس ایسی تجویز کرو کہ ہر قصبہ اور
شہر اور گاؤں میں ہمارے مبلغ پہنچ جاویں۔ اور زمین و آسمان گواہی دے دیں کہ تم نے اپنا فرض
ادا کر دیا اور پہنچا دیا۔
دوم ۔ ہندوستان سے باہر ہر ایک ملک میں ہم اپنے واعظ بھیجیں مگر میں اس بات کے کہنے
سے نہیں ڈرتا کہ اس تبلیغ سے ہماری غرض سلسلہ احمدیہ کی صورت میں اسلام کی تبلیغ ہو۔ میرا یہی
مذہب ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس رہ کر اندر باہر ان سے بھی یہی سنا ہے کہ آپ
فرماتے تھے کہ اسلام کی تبلیغ یہی میری تبلیغ ہے پس اس اسلام کی تبلیغ کرو جو مسیح موعود لایا ۔
حضرت صاحب اپنی ہر ایک تحریر میں اپنا ذکر فرماتے تھے اور ہم مسیح موعود کے ذکر کے بغیر زندہ
اسلام پیش کر بھی کب سکتے ہیں پس جو لوگ مسیح موعود کی تبلیغ کا طریق چھوڑتے ہیں یہ ان کی غلطی
ہے کمزوری ہے ان پر محبت پوری ہو چکی ہے حضرت صاحب کی ایک تحریر ملی ہے جو مولوی محمد علی
صاحب کو ہی مخاطب کر کے فرمائی تھی۔ اور وہ یہ ہے۔
اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۳۰۴، فروری ۱۹۰۷ ء مولوی محمد علی
صاحب کو بلا کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یورپ امریکہ کے لوگوں پر تبلیغ کا حق
ادا کرنے کے واسطے ایک کتاب انگریزی زبان میں لکھی جائے اور یہ آپ کا کام ہے۔ آج کل
ان ملکوں میں جو اسلام نہیں پھیلتا اور اگر کوئی مسلمان ہوتا بھی ہے تو وہ بہت کمزوری کی حالت میں
انوار العلوم جلد ۲
۲۰
منصب خلافت
رہتا ہے۔ اس کا سبب یہی ہے کہ وہ لوگ اسلام کی اصل حقیقت سے واقف نہیں ہیں اور نہ ان
کے سامنے اصل حقیقت کو پیش کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کا حق ہے کہ ان کو حقیقی اسلام دکھلایا جائے جو
خدا تعالیٰ نے ہم پر ظاہر کیا ہے۔ وہ امتیازی باتیں جو خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ میں رکھی ہیں وہ ان
پر ظاہر کرنی چاہئیں اور خدا تعالیٰ کے مکالمات اور مخاطبات کا سلسلہ ان کے سامنے پیش کرنا چاہئے
اور ان سب باتوں کو جمع کیا جائے جن کے ساتھ اسلام کی عزت اس زمانہ میں وابستہ ہے۔ ان
تمام دلائل کو ایک جگہ جمع کیا جائے جو اسلام کی صداقت کے واسطے خدا تعالیٰ نے ہم کو سمجھائے
ہیں۔ اس طرح ایک جامع کتاب تیار ہو جائے تو امید ہے کہ اس سے ان لوگوں کو بہت فائدہ
حاصل ہو۔
کا خط ہے۔
اب بتاؤ کہ جب مسیح موعود علیہ السلام نے خود یورپ میں تبلیغ اسلام کا طریق بتا دیا ہے تو
پھر کسی نئے طریق کو اختیار کرنے کی کیا وجہ ہے۔ افسوس ہے جن کو اس کام کے لائق سمجھ کر ہدایت
کی گئی تھی وہی اور راہ اختیار کر رہے ہیں۔ یہ غلط ہے کہ لوگ وہاں سلسلہ کی باتیں سننے کو تیار نہیں ۔
ایک دوست کا خط آیا ہے کہ لوگ سلسلہ کی باتیں سنے کو تیار ہیں کیونکہ ایسی جماعتیں وہاں پائی جاتی
ہیں جو مسیح کی آمد کی انہیں دنوں میں منتظر ہیں۔ ایسا ہی ریویو کو پڑھ کر بعض خطوط آتے ہیں۔
سویڈن اور انگلستان سے بھی آتے ہیں ایک شخص نے مسیح کے کشمیر آنے کا مضمون پڑھ کر لکھا ہے کہ
اسے الگ چھپوایا جائے اور دو ہزار مجھے بھیجا جائے میں اسے شما اسے شائع کروں گا یہ ایک جرمن یا انگریز
ہے۔ ایسی سعادت مند روحیں ہیں جو سننے کو موجود ہیں مگر ضرورت ہے سنانے والوں کی ۔
میں یورپ میں تبلیغ کے سوال پر آج تک خاموش رہا خاموش رہا اس کی یہ وجہ نہ تھی کہ میں اس سوال کا
فیصلہ نہیں کر سکتا تھا۔ نہیں بلکہ میں نے احتیاط سے کام لیا کہ جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ وہاں کے
ت کا بہترین علم رکھتے ہیں میں چونکہ وہاں نہیں گیا اس لئے مجھے خاموش رہنا چاہئے لیکن جو حالات کا
لوگ وہاں گئے ان میں سے بعض نے لکھا ہے کہ حضرت صاحب کا ذکر کا ذکر لوگ سنتے ہیں اور ہماری
تبلیغ میں حضرت صاحب کا ذکر ہونا چاہئے ۔ ہئے ۔ اس کے علاوہ خود حضرت صاحب ۔ نے یورپ میں تبلیغ
کیلئے یہی فرمایا کہ اس سلسلہ کو پیش کیا جاوے اور جو کشف آپ نے دیکھا تھا اس کے بھی یہی معنی
کئے کہ میری تحریریں وہاں پہنچیں گی ۔ ان تمام امور پر غور کر کے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ
ممالک غیر اور یورپ میں بھی اس سلسلہ کی اشاعت ہو اور ہمارے مبلغ وہاں جا کر انہیں
بتائیں کہ تمہارا مذہب مردہ ہے اس میں زندگی کی روح نہیں ہے۔ زندہ مذہب صرف اسلام ہے
انوار العلوم جلد ۲
۴۱
منصب خلافت
جس کی زندگی کا ثبوت اس زمانہ میں بھی ملتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نازل ہوئے ۔
غرض وہاں بھی سلسلہ کا پیغام پہنچایا جاوے اور جہاں ہم سر دست واعظ نہیں بھیج سکتے وہاں ٹریکٹ
اور چھوٹے چھوٹے رسالے چھپوا کر تقسیم کریں ۔
اشتہاری تبلیغ کا جوش چونکہ جھے تبلغ کیلئے خاص در پی رہی ہے اس دو پسی کے ساتھ عجیب عجیب ولولے اور جوش پیدا ہوتے رہے ہیں۔ اور اس
رہے۔
تبلیغی عشق نے عجیب عجیب ترکیبیں میرے دماغ میں پیدا کی ہیں۔ ایک بار خیال آیا کہ جس طرح
پر اشتہاری تاجر اخبارات میں اپنا اشتہار دیتے ہیں میں بھی چین کے اخبارات میں ایک اشتہار
تبلیغ سلسلہ کادوں اور اس کی اُجرت دے دوں تا کہ ایک خاص عرصہ تک وہ اشتہار چھپتا رہے۔
مثلاً یہی اشتہار کہ مسیح موعود آ گیا بڑی موٹی قلم سے ! اسے اس عنوان سے ایک اشتہار چھپتا رہے
غرض میں اس جوش اور عشق کا نقشہ الفاظ میں نہیں کھینچ سکتا جو اس مقصد کے لئے مجھے دیا گیا ہے یہ
ایک نمونہ ہے اس جوش کے پورا کرنے کا۔ ورنہ یہ ایک لطیفہ ہی ہے اس تجویز کے ساتھ ہی مجھے
بے اختیار ہنسی آئی کہ یہ اشتہاری تبلیغ بھی عجیب ہوگی۔ مگر یہ کوئی نئی بات نہیں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو بھی تبلیغ سلسلہ کیلئے عجیب عجیب خیال آتے تھے اور وہ دن رات اسی فکر
میں رہتے تھے کہ یہ پیغام دنیا کے ہر کونے میں پہنچ جاوے ۔ ایک مرتبہ آپ نے تجویز کی کہ
ہماری جماعت کا لباس ہی الگ ہو تا کہ ہر شخص بجائے خود ایک تبلیغ ہو سکے اور دوستوں کو ایک
دوسرے کی نا واقعی میں شناخت آسان ہو۔ اس پر مختلف تجویزیں ہوتی رہیں۔ میں خیال کرتا
ہوں شاید اسی بناء پر لکھنو کے ایک دوست نے اپنی ٹوپی پر احمدی لکھوا لیا۔ غرض تبلیغ ہوا اور کونہ کونہ
میں ہو کوئی جگہ باقی نہ رہے یہ جوش یہ تجویزیں اور کوشش ہماری نہیں یہ حضرت صاحب ہی کی ہیں
اور سب کچھ انہیں کا ہے۔ ہمارا تو کچھ بھی نہیں ۔
مبلغ کہاں سے آویں جب ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے ہر گوشہ اور ہر قوم اور ہر زبان میں ہماری تبلیغ ہو تو دوسرا سوال جو قد رتا پیدا ہوتا ہے یہ ؟
نہ ہوگا
کہ تبلیغ کے لئے مبلغ کہاں سے آویں ؟ یہ وہ سوال ہے جس نے ہمیشہ میرے دل کو دکھ میں رکھا ہے
خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی یہ تڑپ رکھتے تھے کہ اخلاص کے ساتھ تبلیغ کرنے والے ملیں ۔
حضرت خلیفہ اصبح کی بھی یہ آرزو رہی ۔ اسی خواہش نے اسی جگہ اسی مسجد میں مدرسہ احمدیہ کی بنیاد
مجھ سے رکھوائی اور اسی مسجد میں بڑے زور سے اس کی مخالفت کی گئی لیکن میری کوئی ذاتی خواہش
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
انوار المعلوم جلد ۲
۴۲
منصب خلافت
اور غرض نہ تھی محض اعلائے سلسلہ کی غرض سے میں نے یہ تحریک کی تھی۔ باوجود یہ کہ بڑے بڑے
آدمیوں نے مخالفت کی آخر اللہ تعالی نے اس مدرسہ کو قائم کر ہی دیا ۔ اُس وقت سمجھنے والوں نے
نہ سمجھا کہ اس مدرسہ کی کس قدر ضرورت ہے اور مخالفت میں حصہ لیا۔ میں دیکھتا تھا کہ علماء کے
قائم مقام پیدا نہیں ہوتے ۔ میرے دوستو! یہ معمولی مصیبت اور دکھ نہیں ہے کہ دکھ نہیں ہے کیا تم چاہتے ہو۔ ہاں
کیا تم چاہتے ہو کہ فتوئی پوچھنے کیلئے تم ندوہ اور دوسرے غیر احمدی مدرسوں یا علماء سے سوال کرتے
پھرو۔ جو تم پر کفر کے فتوے د۔ ڈے دے رہے ہیں؟ دینی علوم کے بغیر قوم مُردہ ہوتی ہے پس اس۔ اس خیال کو
مد نظر رکھ کر با وجود پُر جوش مخالفت کے میں نے مدرسہ احمدیہ کی تحریک کو اٹھایا اور خدا کا فضل ہے
که وه مدرسه دن بدن ترقی کر رہا ہے۔ لیکن ہمیں تو اس وقت واعظ اور معلموں کی ضرورت ہے
تعلیم یافتہ نکلیں گے اور انشاء اللہ وہ مفید ثابت ہونگے مگر ضرورتیں ایسی ہیں کہ ابھی ہو۔
ملیں۔ ۔ میرا اپنا دل تو چاہتا ہے کہ گاؤں گاؤں ہمارے علماء اور مفتی ہوں جن کے ذریعہ ذریعہ علوم دینیہ
کی تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری ہوا اور کوئی بھی احمدی باقی نہ رہے جو پڑھا لکھا نہ ہو اور علوم دینی
سے واقف نہ ہو۔ میرے دل میں اس غرض کے لئے بھی عجیب عجیب تجویزیں ہیں جو خدا چاہے گا
تو پوری ہو جائیں گی ۔
مدرسہ سے
غرض یہ ضروری سوال ہے کہ مبلغ کہاں سے آویں؟ اور پھر چونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر قوم
اور ہر زبان میں ہماری تبلیغ ہو اس لئے ضرورت ہے کہ مختلف زبانیں سکھائی جاویں۔ حضرت
خلیفة المسیح کی زندگی میں میں نے ارادہ کیا تھا کہ بعض ایسے طالب علم ملیں جو سنسکرت پڑھیں اور
پھر وہ ہندوؤں کے گاؤں میں جا کر کوئی مدرسہ کھول دیں اور تعلیم کے ساتھ تبلیغ کا سلسلہ بھی جاری
رکھیں اور ایک عرصہ تک وہاں رہیں جب اسلام کا بیج بویا جائے تو مدرسہ کسی شاگرد کے سپرد کر کے
آپ دوسری جگہ جا کر کام کریں ۔ غرض جس رنگ میں تبلیغ آسانی سے ہو سکے کریں۔
ے ہوں ۔ یہ
اس قسم کے لوگوں کی بہت بڑی ضرورت ہے جو خدمت دین کیلئے نکل کھڑے ۔
ضرورت کس طرح پوری ہو ایک سہل طریق خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا ہے اور وہ یہ ہے
کہ یہاں ایک مدرسہ ہو تم باہم مل کر اس کے لئے مشورہ کرو۔ پھر میں غور کروں گا میں پھر کہتا ہوں
کہ میں تم سے جو مشورہ کر رہا ہوں یہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے نیچے کر رہا ہوں ۔ قرآن مجید میں اس نے
فرمایا ہے وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ (آل عمران : ۱۶۰) پس تم
مشورہ کر کے مجھے بتاؤ۔ پھر اللہ تعالی جو کچھ میرے دل میں ڈالے گا میں اس پر تَوَ لا عَلَى اللهِ
انوار العلوم جلد ۲
۴۳
منصب خلافت
عزم کروں گا۔ غرض ایک مدرسہ ہو، اس میں ایک ایک مہینے یا تین تین مہینے کے کورس ہوں ، اس
عرصہ میں مختلف جگہ سے لوگ آجا دیں اور وہ کورس پورا کر کے اپنے وطنوں کو چلے جاویں اور وہاں
جا کر اپنے اس کورس کے موافق سلسلہ تبلیغ کا جاری کریں ۔ پھر ان کی جگہ ایک اور جماعت آوے
اور وہ بھی اسی طرح اپنا کورس پورا کر کے چلی جاوے۔ سال تک برابر اسی طرح ہوتا رہے پھر اسی
طریق پر وہ لوگ جو پہلے سال آئے تھے آتے رہیں ۔ اس طرح پر ان کی تکمیل ہو اور ساتھ ہی وہ
تبلیغ کرتے رہیں ۔ میں اس مقصد کیلئے خاص استاد مقرر کروں گا اور جو لوگ اس طرح پر آتے
رہیں گے وہ برابر پڑھتے رہیں گے۔ یہ تعلیم کا ایک ایسا ہی طریق ہے جیسا کہ میدانِ جنگ میں
نماز کا ہے۔ اس وقت بھی دشمن سے جنگ ہے اب تیر و تفنگ کی لڑائی نہیں بلکہ دلائل اور براہین
سے ہو رہی ہے اس لئے انہی ہتھیاروں سے ہم کو مسلح ہونا چاہئے اور اس کی یہ ایک صورت ہے۔
غرض ایک سال کا کورس ختم ہونے کے بعد پھر پہلی جماعت آئے اور کورس ختم کرے ایک
ایک سال کے لئے ذخیرہ موجود ہوگا۔ حتی کہ چار پانچ ۶، ۷ سال میں جب تک خدا چاہے کام
کرتے رہیں اتنے عرصہ میں مبلغ تیار ہو جاویں گے۔ یہ ایک طریق ہے یہ ایک رنگ ہے پس تم
غور کرو کہ ایک مدرسہ اس قسم کا چاہئے ۔
اور میری رائے یہ ہے کہ کم از کم واعظین کا تقرر واعظین کے تقررکی بھی ضرورت ہے اور میری راہ دس تو ذ ہوں ۔ ان کو مختلف جگہ بھیج دیا جگہ بھیج دیا جاوے ۔ مثلاً ایک سیالکوٹ چلا
جاوے وہ وہاں جا کر درس دے اور تبلیغ کرے تین ماہ تک وہاں رہے اور پھر دوسری جگہ چلا
جاوے۔ کسی جگہ ایک آدھ دن کے لیکچر یا وعظ کی بجائے یہ سلسلہ زیادہ مفید ہو سکتا ہے واعظین
کم از کم دس ہوں اور اگر یہ بھی نہ مل سکیں تو کم از کم پانچ ہی ہوں ۔
قوم لوط کا واقعہ اس موقع پر مجھے ایک خطرناک واقعہ یاد آ گیا۔ حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر جب عذاب آیا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی
تب ابرهام نزد یک جا کے بولا ۔ کیا تو نیک کو بد کے ساتھ ہلاک کرے گا ؟ شاید پچاس صادق
اس شہر میں ہوں ۔ کیا تو اسے ہلاک کرے گا اور ان پچاس صادقوں کی خاطر جو اس کے درمیان
ہیں ۔ اس مقام کو و نہ نہ چھوڑ چھوڑے ۔ گا ؟ ایسا کرنا انجھ تُجھ سے
کرنا مجھ سے
بعید ہے ہے۔ کہ نیک کو بد کے ساتھ مار ڈالے اور
نیک بد کے برابر ہو جاویں یہ مجھ سے بعید ہے! کیا تمام دنیا کا انصاف کرنے والا انصاف نہ
کرے گا ؟ اور خداوند نے کہا کہ اگر میں سدوم میں شہر کے درمیان پچاس صادق پاؤں تو میں ان
انوار العلوم جلد ۲
م
منصب خلافت
کے واسطے تمام مکان کو چھوڑوں گا ۔ تب ابرھام نے جواب دیا اور کہا کہ اب دیکھ میں نے خداوند
سے بولنے میں جرات کی اگر چہ میں خاک اور راکھ ہوں ۔ شاید پچاس صادقوں سے پانچ کم
ہوں ۔ کیا ان پانچ کے واسطے تو تمام شہر کو نیست کرے گا؟ اور اس نے کہا اگر میں وہاں پنتالیس
پاؤں تو نیست نہ کروں گا۔ پھر اس نے اس سے کہا شاید وہاں چالیس پائے جائیں ۔ تب اس نے
کہا کہ میں چالیس کے واسطے بھی نہ کروں گا۔ پھر اس نے کہا کہ میں منت کرتا ہوں کہ اگر خداوند
خفا نہ ہوں تو میں پھر کہوں ۔ شاید وہاں تیں پائے جائیں وہ بولا اگر میں وہاں تمھیں پاؤں تو میں یہ
نہ کروں گا۔ پھر اس نے کہا دیکھ میں نے خداوند سے بات کرنے میں جرات کی ۔ شاید وہاں میں
پائے جائیں ۔ وہ بولا میں میں کے واسطے بھی اسے نیست نہ کروں گا ۔ تب اس نے کہا میں منت
کرتا ہوں کہ خداوند خفا نہ ہوں ۔ تب میں فقط اب کی بار پھر کہوں شاید وہاں دس پائے جائیں ۔ وہ
بولا میں دس کے واسطے بھی اسے نیست نہ کروں گا۔
( پیدائش باب ۱۸ آیت ۲۳ تا ۳۲ مطبوعہ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی انار کلی لاہور ۱۹۲۲ء )
قرآن شریف میں اس کی نسبت فرمایا فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ
C
( الذرينت : ۳۷) غرض دس کے ذکر پر مجھے یہ واقعہ یاد آ گیا تو کس قدر افسوس کی بات ہے کہ دس
مولوی بھی نہ ملیں یہ بہت ہی رونے اور گڑ گڑانے اور دعاؤں کا مقام ہے کیونکہ جب علماء نہ
ہوں تو دین میں کمزوری آجاتی ہے میں تو بہت دعائیں کرتا ہوں کہ اللہ اس نقص کو دور فرمادے ۔
یہ تجویز جو میں نے پیش کی ہے قرآن مجید نے ہی اس کو پیش کیا ہے چنانچہ فرمایا فَلَوْ لَا نَفَرْ
مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ (التوبة : ۱۳۲) سارے مؤمن تو ایک وقت اکٹھے نہیں ہو سکتے اس لئے یہ فرمایا کہ
ہر علاقہ سے کچھ لوگ آئیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور رہ کر دین حاصل کر کے اپنی قوم
میں جا کر انہیں سکھائیں۔ یہ تو میری پہلی تجویز کی تائید قرآن مجید سے ہے یا یوں کہو کہ قرآن مجید
کی ہدایت کے موافق میری پہلی تجویز ہے۔
دوسری تجویز بھی قرآن مجید ہی کی ہے چنانچہ فرمایا وَلتَكُن مِّنكُمُ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى
الْخَيْرِ (ال عمران : ۱۰۵) یہ آیت واعظین کی ایک ایسی جماعت کی تائید کرتی ہے جس کا کام ہی
ہو۔
تعلیم شرائع
ان امور کے بعد پھر تعلیم شرائع کا کام آتا ہے جب تک قوم کو شریعت ۔
سے
واقفیت نہ ہو انہیں معلوم نہ ہو کہ انہوں نے کیا کرنا ہے عملی حالت کی اصلاح
انوار العلوم جلد ؟
لده
منصب خلافت
مشکل ہوتی ہے اس لئے خلیفہ کے کاموں میں تعلیم شرائع ضروری ہے میں نے ایک شخص کو دیکھا جو
بیعت کرنے لگا اس کو کلمہ بھی نہیں آتا تھا اس لئے ضروری ہے کہ ہماری جماعت کا کوئی فرد باقی نہ
رہے جو ضروری باتیں دین کی نہ جانتا ہو۔ پس اس تعلیم شرائع کے انتظام کی ضرورت ہے۔ یہ کام
کچھ تو مبلغین اور واعظین سے لیا جاوے۔ وہ ضروری دینی مسائل سے قوم کو واقف کرتے
رہیں۔ میں نے ایسے آدمیوں کو دیکھا ہے جو قوم میں لیڈر کہلاتے ہیں وہ نماز نہیں پڑھنا جانتے
اور بعض اوقات عجیب عجیب قسم کی غلطیاں کرتے ہیں اور نمازیں پڑھنی نہیں آتی ہیں اور یقینا نہیں
آتی ہیں ۔ کوئی کہہ دیگا کہ یہ (تعدیل ارکان ) فضول ہیں میں کہتا ہوں کہ خدا نے کیوں فرمایا
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ پس یہ ضروری چیز ہے اور میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر ایک کی
حکمت بیان کر سکتا ہوں ۔ میں نے حضرت صاحب کو دیکھا ہے کہ جواب میں ذرا سوراخ ہو جاتا تو
فوراً اس کو تبدیل کر لیتے ۔ مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ لوگ ایسی پھٹی ہوئی خرابوں پر بھی جن کی
ایڑی اور پنجہ دونوں نہیں ہوتے مسح کرتے چلے جاتے ہیں یہ کیوں ہوتا ہے؟ شریعت کے احکام کی
واقفیت نہیں ہوتی ۔ اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ رخصت اور جواز کے صحیح محل کو نہیں سمجھتے ۔
مجھے ایک دوست نے ایک لطیفہ سنایا کہ کسی مولوی نے ریشم کے کنارے والا تہ بند پہنا ہوا
تھا اور وہ کنارہ بہت بڑا تھا میں نے ان سے کہا کہ ریشم تو منع ہے۔ مولوی صاحب نے کہا کہ کہاں
لکھا ہے؟ میں نے کہا کہ آپ لوگوں سے ہی سنا ہے کہ چار انگلیوں سے زیادہ نہ ہو مولوی صاحب
نے کہا کہ چار انگلیاں ہماری تمہاری نہیں بلکہ حضرت عمر کی ان کی چار انگلیاں ہماری بالشت کے
برابر تھیں ۔ اسی طرح انسان خیالی شریعتیں قائم کرتا ہے۔ یہ خوف کا مقام ہے ایسی باتوں سے
پر ہیز کرنا چاہئے اور یہ اُسی وقت ہو سکتا ہے جب انسان حدود شرائع سے واقف ہو اور خدا کا
خوف دل میں ہو ۔ یہ مت سمجھو کہ چھوٹے چھوٹے احکام میں اگر پرواہ نہ کی جاوے تو کوئی حرج
نہیں یہ بڑی بھاری غلطی ہے جو شخص چھوٹے سے چھوٹے حکم کی پابندی نہیں کرتا وہ بڑے سے
بڑے علم کی بھی پابندی نہیں کر سکتا۔ خدا کے حکم سب بڑے ہیں بڑوں کی بات بڑی ہی ہوتی ہے
جن احکام کو لوگ چھوٹا سمجھتے ہیں ان سے غفلت اور بے پرواہی بعض اوقات کفر تک پہنچا دیتی
ہے۔ خدا تعالیٰ نے بعض چھوٹے چھوٹے احکام بتائے ہیں مگر ان کی عظمت میں کمی نہیں آتی ۔
طالوت کا واقعہ قرآن مجید میں موجود ہے۔ ایک نہر کے ذریعہ قوم کا امتحان ہو گیا ۔ سیر ہو کر پینے
والوں کو کہہ دیا فَلَيْسَ مِنی ۔ اب ایک سطحی خیال کا آدمی تو یہی کہے گا کہ پانی پی لینا کونسا جرم