منصبِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۲
منصب خلافت
تھا۔ مگر نہیں اللہ تعالیٰ کی اطاعت سکھانا مقصود تھا ۔ وہ جنگ کیلئے جا رہے تھے اس لئے یہ امتحان کا
حکم دے دیا اگر وہ اس چھوٹے سے حکم کی اطاعت کرنے کے بھی قابل نہ ہوں گے تو پھر
میدانِ جنگ میں کہاں مانیں گے؟ بہر حال اللہ تعالیٰ کے تمام احکام میں حکمتیں ہیں اور اگر
انسان ان پر عمل کرتا رہے تو پھر اللہ تعالیٰ ایمان نصیب کر دیتا ہے اور اپنے فضل کے دروازے
کھول دیتا ہے (چونکہ وقت زیادہ ہو گیا تھا آپ نے فرمایا کہ گھبرانا نہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کو بھی بعض وقت لمبی تقریر کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے آپ لوگوں کو جس غرض کیلئے جمع کیا
گیا ہے میں چاہتا ہوں کہ آپ پورے طور پر اس سے واقف ہو جاویں۔ )
غرض شرائع میں حکمتیں ہیں اگر ان کی حقیقت معلوم نہ ہو تو بعض وقت اصل احکام بھی
جاتے رہتے ہیں اور پھر غفلت اور سستی پیدا ہو کر مٹ جاتے ہیں۔ کسی جنٹلمین نے لکھ دیا کہ نماز
کسی پینچ یا کرسی پر بیٹھ کر ہونی چاہئے کیونکہ پتلون خراب ہو جاتی ہے دوسرے نے کہہ دیا کہ وضوء
کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے کھیں وغیرہ خراب ہو جاتی ہیں ۔ جب یہاں تک نوبت پہنچی تو
رکوع اور سجدہ بھی ساتھ ہی گیا ۔ اگر کوئی شخص ان کو حکمت سکھانے والا ہوتا اور انہیں بتاتا کہ نماز کی
حقیقت یہ ہے ، وضوء کے یہ فوائد ہیں اور رکوع اور سجود میں یہ حکمتیں ہیں تو یہ مصیبت کیوں آتی
اور اس طرح وہ دین کو کیوں خیر باد کہتے ۔ مسلمانوں نے شرائع کی حکمتوں کے سیکھنے کی کوشش نہیں
کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بہت لوگ مرتد ہو رہے ہیں اگر کوئی عالم ان کو حکمتوں سے واقف کرتا تو
کبھی دہریت اور ارتداد نہ پھیلتا۔
یہاں اسی مسجد والے مکان کے مالک ( یہ مسجد والا مکان مرزا امام الدین وغیرہ سے خریدا
تھا۔ مؤلف ) حضرت صاحب کے چا کا بیٹا مرزا امام الدین دہر یہ تھا ۔ حضرت خلیفہ اسیح نے
ایک مرتبہ ان سے پوچھا کہ مرزا صاحب! کبھی یہ خیال بھی آیا ہے کہ اسلام کی طرف توجہ کرنی
چاہئے؟ کہنے لگا کہ میری فطرت بچپن سے ہی سلیم تھی لوگ جب نماز پڑھتے اور رکوع سجود کرتے تو
مجھے ہنسی آتی تھی کہ یہ کیا کرتے ہیں ۔ یہ کیوں ہوا؟ اس لئے کہ انہیں کسی نے حکمت نہ سکھائی۔ ا
شرائع اسلام کی حقیقت سے واقف نہ کیا نتیجہ یہ ہوا کہ دہر یہ ہو گیا سو یہ کام خلیفہ کا ہے کہ حکمت
سکھائے اور چونکہ وہ ہر جگہ تو جا نہیں سکتا اس لئے ایک جماعت ہو جو اس کے پاس رہ کر ان
حکمتوں اور شرائع کے حدود کو سیکھے پھر وہ اس کے ماتحت لوگوں کو سکھائے تا کہ لوگ گمراہ نہ ہوں ۔
اس زمانہ میں اس کی خصوصیت سے ضرورت ہے کہ لوگ جدید علوم پڑھ کر ہوشیار ہو رہے ہیں

انوار العلوم جلد ۲
۴۷
منصب خلافت
عیسائیوں نے اسلام پر اعتراض کیا ہے کہ عبادات کے ساتھ مادی امور کو شامل کیا ہے۔ انہیں
چونکہ شریعت کی حقیقت کی خبر نہیں اس لئے دوسروں کو گمراہ کرتے ہیں۔ پس ضرورت ہے کہ واعظ
مقرر ہوں جو شرائع کی تعلیم دیں اور ان کی حکمت سے لوگوں کو آگاہ کریں ۔
ہوا
اور ضرور
ت ہے حضرت صاحب کو اس تعلیم العقائد کی کتاب ا ا ا ا ا وا ب کے متعلق بڑی توجہ تھی مگر لوگوں نے بھلا دی۔ ں نے بُھلا دی ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُون پھر حضرت خلیفہ ایسیح نے توجہ دلائی مگر لوگوں نے پھر بھلا دی ۔ میں اب ؟ پھر یاد
دلاتا ہوں اور إِنْشَاءَ اللهُ الْعَزِیز میں اس کو یاد رکھوں گا اور یاد دلاتا رہوں گا ۔ جب تک اللہ
تعالیٰ اپنے فضل سے اس کی تکمیل کے کام سے بر خرو کر دے۔ میں نے حضرت صاحب سے بارہا
یہ خواہش سنی تھی کہ ایسا رسالہ ہو جس میں عقائد احمد یہ ہوں اگر ایسا رسالہ تیار ہو جائے تو آئے دن
کے جھگڑے فیصل ہو جائیں اور پھر نزاعیں برپا نہ ہوں ۔
میں چاہتا ہوں کہ علماء کی ایک مجلس قائم کروں اور وہ حضرت صاحب کی کتابوں کو پڑھ کر اور
آپ کی تقریروں کو زیر نظر رکھ کر عقائد احمد یہ پر ایک کتاب لکھیں اور اس کو شائع کیا جاوے اس
وقت جو بخشیں چھڑتی ہیں ؟ ہیں جیسے کفر و اسلام کی بحث کسی نے چھیڑ دی اس سے اس قسم کی تمام بحثوں کا
سد باب ہو جائے گا لیکن اب جبکہ کوئی ایسی مستند اور جامع کتاب موجود نہیں مختلف جھگڑے آئے
دن ہوتے رہتے ہیں کوئی کہتا ہے حضرت صاحب مسیح ناصری سے افضل تھے دوسرا کہتا ہے نہیں اس
کی جڑ یہی ہے کہ لوگوں کو واقفیت نہیں ۔ مگر جب ایسی جامع کتاب علماء کی ایک مجلس کے کامل غور
کے بعد شائع ہو جاوے گی تو سب کے سب اسے اپنے پاس رکھیں گے اور اس طرح پر عقائد میں
انْشَاءَ الله اختلاف نہیں ہوگا ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق یہ تھا کہ
آنحضرت ﷺ کا طریق وعظ آپ بہت ہی مختصر وعظ فرماتے ۔ لیکن کبھی ۔
ایسا بھی ہوا کہ آپ وعظ فرما رہے ہیں اور ظہر کا وقت آ گیا ۔ پھر نماز پڑھ لی۔ پھر وعظ کرنے لگے
اور عصر کا وقت آگیا پھر نماز پڑھ لی ۔ پس آج کا وعظ اسی سنت پر عمل معلوم ہوتا ہے۔ میں جب
یہاں آیا ہوں تو بیت الدعا میں دعا کر کے آیا تھا کہ میرے منہ سے کوئی بات ایسی نہ نکلے جو
ہدایت کی بات نہ ہو۔ ہدایت ہو اور لوگ ہدایت سمجھ کر مانیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ وقت زیادہ ہو
گیا ہے اور میں اپنے آپ کو روکنا چاہتا ہوں مگر باتیں آ رہی ہیں اور مجھے بولنا پڑتا ہے۔ پس میں
XXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۲
۴۸
منصب خلافت
انہیں ربانی تحریک سمجھ کر اور اپنی دعا کا نتیجہ یقین کر کے بولنے پر مجبور ہوں غرض تعلیم العقائد کیلئے
ایک ایسے رسالہ یا ٹریکٹ کی ضرورت ہے۔ اس کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ وقت آ رہی ہے کہ کسی
نے صرف تریاق القلوب کو پڑھا اور اس سے ایک نتیجہ نکال کر اس پر قائم ہو گیا حقیقۃ الوحی کو نہ
دیکھا اب دوسرا آیا اس نے حقیقۃ الوحی کو پڑھا اور سمجھا ہے وہ اس کی بناء پر اس سے بحث کرتا ہے
اور تیسرا آتا ہے اس نے حضرت صاحب کے تمام اشتہارات کو بھی جن کی تعداد ۱۸۰ سے زیادہ
ہے پڑھا ہے وہ اپنے علم کے موافق کلام کرتا ہے ۔ مثلا مجھے اب تک معلوم نہ تھا کہ اشتہارات کی
اس قدر تعداد ہے آج ہی معلوم ہوا ہے اور اب اِنْشَاءَ اللہ میں خود بھی ان تمام اشتہارات کو
پڑھوں گا۔
پس ضرورت ہے کہ علماء کی ایک جماعت ہو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھ کر
عقائد کے متعلق ایک نتیجہ نکال کر ایک رسالہ میں انہیں جمع کریں ۔ وہ تمام عقائد جماعت کو دیئے
جاویں اور سب انہیں پڑھیں اور یا درکھیں ۔ یہ اختلاف جو عقائد کے متعلق پیدا ہوتا ہے إِنْشَاءَ اللهُ
بالکل مٹ جاوے گا سب کا ایک ہی عقیدہ ہوگا اور اگر پھر اختلاف ہوگا بھی تو نہایت ہی خفیف
ہوگا۔ تفرقہ نہ ہوگا جیسے اب ہوا۔ میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اس وقت بھی جو اختلاف ہوا وہ عقائد کی
سے نہیں ۔ کفر و اسلام کا بہانہ ہے ۔ احمدی اور غیر احمدی کے سوال کو خلافت سے کیا تعلق ؟ اگر
یہ سوال حل ہو جائے تو کیا یہ معترض خلافت کو مانیں گے کبھی نہیں یہ تو غیر احمدیوں کی ہمدردی کو
حاصل کرنے اور بعض احمد یوں کو بھڑکانے کیلئے ہے بھلا خیال تو کرو کہ دو میاں بیوی یا بھائی بھائی بھاؤ
اگر آپس میں لڑ کر ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں کہ ہمارے ہمسایہ کا کیا مذہب ہے تو یہ عقلمندی
ہوگی ۔ نہیں یہ مسئلہ صرف ایک آڑ ہے۔
وجہ سے
کی خواہش میرا دل چاہتا ہے کہ ان خواہشوں کی تعیل میرے وقت میں ہو جاوے میری خوا
دل ہے کی وقت ہو
یہ
ی اتحاد کیلئے بڑی ضروری ہیں اگر خدا تعالیٰ نے چاہا جیسا کہ میں اپنے خدا
پر
بڑی بڑی امیدیں رکھتا ہوں تو سب کچھ ہو جائے گا ۔ تعلیم شرائع کا انتظام بھی ہو جاوے گا اور
حکمت بھی سکھائیں گے اور یہ ساری باتیں قرآن شریف سے ہی إِنْشَاءَ الله بتادیں گے۔
ان امور کے بعد اب تزکیہ نفس ہے میں نے کہا ہے کہ قرآن مجید سے اور سورۃ
بقرہ کی ترتیب سے معلوم ہوتا ہے کہ تزکیہ نفوس کیلئے سب سے بڑا ہتھیار سب
نا قابل خطا ہتھیار دعا ہے ۔ نماز بھی دعا ہی ہے ۔ سورۃ بقرہ جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا

انوار العلوم جلد ۲
۴۹
منصب خلافت
کام تزکیہ بتایا ہے اسے بھی دعا پر ہی ختم کیا ہے اور نماز کے آخری حصہ میں بھی دعائیں ہی ہیں ۔
پس تزکیہ نفوس کیلئے پہلی چیز دعا ہی ہے خدا کے محض فضل سے میں بہت دعائیں کرتا ہوں
اور بہت کرتا ہوں تم بھی دعاؤں سے کام لو۔ خدا تعالی زیادہ توفیق دے۔ یہ بھی یاد رکھو کہ میری
اور تمہاری دعاؤں میں فرق ہے جیسے ایک ضلع کے افسر کی رپورٹ کا اور اثر ہوتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کا اور ، اور وائسرائے کا اور ۔ اسی طرح پر اللہ تعالیٰ جس کسی کو منصب خلافت پر
سرفراز کرتا ہے تو اس کی دعاؤں کی قبولیت بڑھا دیتا ہے کیونکہ اگر اس کی دعائیں قبول نہ ہوں تو
پھر اس کے اپنے انتخاب کی ہتک ہوتی ہے تم میرے لئے دعا کرو کہ مجھے تمہارے لئے زیادہ دعا
کی توفیق ملے اور اللہ تعالیٰ ہماری ہر قسم کی سستی دور کر کے چستی پیدا کرے۔ میں جو دعا کروں گا۔
وه انشاء الله فردا فردا ہر شخص کی دعا سے زیادہ طاقت رکھے گی ۔ تزکیہ نفس کے متعلق کسی نے
ایک لطیف بات بیان کی ہے اور وہ یہ ہے کہ ان تین باتوں کا نتیجہ يُزَكِّيهِمْ ہوتا ہے۔ یعنی قرآن
مجید کی تلاوت کرے اور تَعْلِيمُ الْكِتَابِ وَالْحِكْمَةِ کرے اس کے بعد اس جماعت میں
تزکیہ پیدا ہو جائے گا۔
پھر ایک اور بڑا ذریعہ تزکیہ نفوس کا ہے جو مسیح موعود علیہ السلام نے کہا ہے اور میرا یقین ہے
کہ وہ بالکل درست ہے۔ ہر ہر حرف اس کا سچا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر شخص جو قادیان نہیں آتا یا
کم از کم ہجرت کی خواہش نہیں رکھتا اس کی نسبت شبہ ہے کہ اس کا ایمان درست ہو ۔ عبدالحکیم کی
نسبت یہی فرمایا کرتے تھے کہ وہ قادیان نہ آتا تھا ۔ قادیان کی نسبت اللہ تعالیٰ نے انه اوى
الْقَرْيَةَ ( تذکره صفحه ۳۱۴) فرمایا یہ بالکل درست ہے کہ یہاں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ والی برکات
نازل ہوتی ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی فرماتے تھے۔
زمین قادیان اب محترم ہے
ہجوم خلق
سے
ارض حرم ہے
جب خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے تو پھر
جہاں وہ پیدا ہوا۔ جس زمین پر چلتا پھرتا رہا اور آخر دفن ہوا کیا وہاں برکت نازل نہ ہوگی ؟
یہ جو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ وعدہ دیا کہ مکہ میں دجال نہ جائے
گا۔ کیا زمین کی وجہ سے نہیں جائے گا ؟ نہیں بلکہ اس لئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں
مبعوث ہوئے۔

انوار العلوم جلد ۲
۵
منصب خلافت
میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا ہے کہ قادیان کی زمین بابرکت ہے
میں نے دیکھا کہ ایک شخص عبد الصمد کھڑا ہے اور کہتا ہے۔
مبارک ہو قادیان کی غریب جماعت ا تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل ہوتی ہیں۔
یہ بالکل درست ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے مقامات دیکھنے سے ایک رقت پیدا ہوتی
ہے اور دعا کی تحریک ہوتی ہے اس لئے قادیان میں زیادہ آنا چاہئے ۔
پھر دعاؤں کیلئے تعلق کی ضرورت ہے حضرت صاحب کو میں نے دیکھا ہے مگر حضرت
خلیفہ المسیح بچتے تھے اور میں خود بھی بچتا ہوں ۔ حضرت صاحب بعض لوگوں کو کہہ دیا کرتے تھے کہ تم
ایک نذر مقرر کرو میں دعا کروں گا۔ یہ طریق محض اس لئے اختیار کرتے تھے کہ تعلق بڑھے۔ اس
کے لئے حضرت صاحب نے بارہا ایک حکایت سنائی ہے کہ ایک بزرگ سے کوئی شخص دعا کرانے
گیا اس کے مکان کا قبالہ گم ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا کروں گا مگر پہلے میرے لئے حلوہ
لاؤ۔ وہ شخص حیران تو ہو اگر دعا کی ضرورت تھی حلوہ لینے چلا گیا اور حلوائی کی دُکان سے حلوہ لیا۔
وہ جب حلوہ ایک کاغذ میں ڈال کر دینے لگا تو وہ چلایا کہ اس کو پھاڑ یو نہیں یہ تو میرے مکان کا
قبالہ ہے اس کے لئے وہ دعا کرانا چاہتا تھا۔ غرض وہ حلوہ لے کر گیا اور بتایا کہ قبالہ مل گیا تو اس
بزرگ نے کہا میری غرض حلوہ سے صرف یہ تھی کہ تعلق پیدا ہو۔ غرض دعا کیلئے ایک تعلق کی
ضرورت ہے اور اس کے لئے اتنا ہی کہتا ہوں کہ خطوط کے ذریعہ یاد دلاتے رہوتا کہ تم مجھے یاد
رہو۔
اب يُزَكِّيهِمْ کے دوسرے معنی لو۔ جس میں يُزَكِّيهِمُ کے دوسرے معنی غرباء ومساکین کی خبر گیری داخل ہے لوگ یہ تو نہیں
یز
جانتے کہ میرے پاس ہے یا نہیں مگر جب وہ جانتے ہیں کہ میں خلیفہ ہو گیا ہوں تو حاجتمند تو آتے
ہیں اور یہ سیدھی بات ہے کہ جو شخص کسی قوم کا سردار بنے گا اس کے پاس حاجتمند تو آئیں گے۔
اس لئے شریعت نے زکوۃ کا انتظام خلیفہ کے سپرد کیا ہے۔ تمام زکوۃ اس کے پاس آنی چاہئے تا
کہ وہ حاجتمندوں کو دیتا رہے۔ پس چونکہ یہ میرا ایک فرض اور کام ہے کہ میں کمزور لوگوں کی
کمزوریوں وریوں کو دور کروں اس لئے ے تمہارا تمہارا فرض ہونا چاہئے کہ اس میں میرے مددگار رہو۔ ابھی تو
جھگڑے ہی ختم نہیں ہوئے مگر پھر بھی کئی سو کی درخواستیں آچکی ہیں جن کا مجھے انتظام کرنا پڑتا ہے۔
جیسا کہ ابھی میں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ خلیفہ کے ذمہ رکھا ہے کہ ہر قسم کی کمزوریاں دور کرے خواہ

انوار العلوم جلد ۲
۵۱
منصب خلافت
وہ جسمانی ہوں یا مالی ، ذہنی ہوں یا علمی اور اس کے لئے سامان چاہئے ۔ پس اس کے انتظام کیلئے
زکوۃ کی مد کا انتظام ہونا ضروری ہے میں نے اس کے انتظام کیلئے یہ تجویز کی ہے کہ زکوۃ سے اس
قسم کے اخراجات ہوں ۔ حضرت خلیفہ مسیح کی خدمت میں بھی یہ تجویز میں نے پیش کی تھی۔ پہلے
تو میں ان سے بے تکلف تھا اور دو دو گھنٹہ تک مباحثہ کرتا رہتا تھا لیکن جب وہ خلیفہ ہو گئے تو کبھی
میں ان کے سامنے چوکڑی مار کر بھی نہیں بیٹھا کرتا تھا جاننے والے جانتے ہیں خواہ مجھے تکلیف بھی
ہوتی مگر یہ جرات نہ کرتا اور نہ اونچی آواز سے کلام کرتا ۔ کسی ذریعہ سے میں نے انہیں کہلا بھیجا تھا
کہ زکوۃ خلیفہ کے پاس آنی چاہئے ۔ کسی زمانہ میں تو عشر آتے تھے اب وہ وقت نہیں آپ نے
فرمایا ٹھیک ہے۔ اس شخص کو کہا کہ تم مجھے زکوۃ دے دیا کرو میرا یہی مذہب ہے اور میرا بھی یہی
عقیدہ ہے کہ زکوۃ خلیفہ کے پاس جمع ہو۔
پس تمہیں چاہئے کہ اپنی انجمنوں میں زکوۃ کے رجسٹر رکھو اور ہر شخص کی آمدنی تشخیص کر کے
اس میں درج کرو اور جو لوگ صاحب نصاب ہوں وہ حساب کر کے پوری زکوۃ ادا کریں اور وہ
براہ راست انجمن مقامی کے رجسٹروں میں درج ہو کر میرے پاس آ جائے اس کا باقاعدہ حساب
کتاب رہے ہاں یہ بھی ضروری ہے کہ جن زکوٰۃ دینے والوں کے بعض رشتہ دار مستحق زکوۃ ہوں
کہ ان کی مروز کوہ سے ہو سکتی ہو وہ ایک فہرست اس مطلب کی یہاں بھیج دیں۔ پھر ان کیلئے بھی
مناسب مدد یا تو یہاں سے بھیج دی جایا کرے گی یا وہاں ہی سے دے دیئے جانے کا حکم دیا جایا
کرے گا۔ بہر حال زکوۃ جمع ایک جگہ ہونی چاہئے اور پھر خلیفہ کے حکم کے ماتحت وہ خرچ ہونی
چاہئے ۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر باقاعدہ رجسٹر کھولے گئے اور اس کے جمع کرنے میں کوشش کی
گئی تو اس مد میں ہزاروں روپیہ جمع ہو سکتا ہے بلکہ میرا یقین ہے کہ تھوڑے ہی دنوں میں لاکھ سے
بھی زیادہ آمدنی ہو سکتی ہے اس طرف زور سے توجہ ہو۔ میں یہ کروں گا کہ مسئلہ زکوۃ پر ایک
ٹریکٹ لکھوا کر شائع کر دوں گا۔ جس میں زکوۃ کے تمام احکام ہوں گے مگر آپ کا یہ کام ہے کہ
زکوۃ کیلئے با قاعدہ رجسٹر کھول دیں اور نہایت احتیاط اور کوشش سے زکوۃ جمع کریں اور وہ زکوۃ
با قاعدہ میرے پاس آنی چاہئے یہ ایک تجویز ہے۔
ترقی تعلیم میں نے بتایا تھا کہ يُزَكِّيهِمْ کے معنوں میں اُبھارنا اور بڑھانا بھی داخل ہے
اور اس کے مفہوم میں قومی ترقی داخل ہے اور اس ترقی میں علمی ترقی بھی شامل
اور اسی میں انگریزی مدرسه، اشاعت اسلام وَغَيْرَهُمَا امور آ جاتے ہیں اس سلسلہ میں میرا

انوار العلوم جلد ۳
۵۲
منصب خلافت
خیال ہے کہ ایک مدرسہ کافی نہیں ہے جو یہاں کھولا ہوا ہے اس مرکزی سکول کے علاوہ ضرورت
ہے کہ مختلف مقامات پر مدر سے کھولے جائیں ۔ زمیندار اس مدرسہ میں لڑکے کہاں بھیج سکتے ہیں ۔
زمینداروں کی تعلیم بھی تو مجھ پر فرض ہے پس میری یہ رائے ہے کہ جہاں جہاں بڑی جماعت ہے
وہاں سر دست پرائمری سکول کھولے جائیں ایسے مدارس یہاں کے مرکزی سکول کے ماتحت
ہونگے ۔
ایسا ہونا چاہئے کہ جماعت کا کوئی فرد عورت ہو یا مرد باقی نہ رہے جو لکھنا پڑھنا نہ جانتا ہو۔
صحابہ نے تعلیم کیلئے بڑی بڑی کوششیں کی ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دفعہ جنگ کے
قیدیوں کا فدیہ آزادی یہ مقرر فرمایا ہے کہ وہ مسلمان بچوں کو تعلیم دیں۔ میں جب دیکھتا ہوں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیا فضل لے کر آئے تھے تو جوش محبت سے روح بھر جاتی ہے آپ نے
کوئی بات نہیں چھوڑی۔ ہر معاملہ میں ہماری راہنمائی کی ہے پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور
حضرت خلیفہ المسیح نے بھی اسی نقش قدم پر چل کر ہر ایسے امر کی طرف توجہ دلائی ہے جو کسی بھی پہلو
سے مفید ہو سکتا ہے۔
غرض عام تعلیم کی ترقی کیلئے سر دست پرائمری سکول کھولے جائیں ۔ ان تمام مدارس میں
قرآن مجید پڑھایا جائے اور عملی دین سکھایا جائے نماز کی پابندی کرائی جائے مومن کسی معاملہ میں
پیچھے نہیں رہتا ۔ پس تعلیم عامہ کے معاملہ میں ہمیں جماعت کو پیچھے نہیں رکھنا چاہئے اگر اس مقصد
کے ماتحت پرائمری سکول کھولے جائیں گے تو گورنمنٹ سے بھی مددمل سکتی ہے۔
عت کی دُنیوی ترقی تعلیم کے سوال کے ساتھ ہی یہ بھی قابل غور امر ہے کہ جماعت
جماعت کی دُنیوی ترقی ہو ۔ ان کو فقر اور سوال سے بچایا
جائے اور واعظین تبلیغ اور تعلیم شرائع کیلئے جائیں ۔ ان کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ وہ جماعت کی مالی
رقی کا بھی خیال رکھیں اور یہاں رپورٹ کرتے رہیں کہ احمدی نسبت تو نہیں ۔
شخص اس کی کیا جائے۔ شخص سست پایا جائے تو اس کو کاروبار کی طرف متوجہ کیا جائے ۔ مختلف حرفتوں اور صنعتوں کی
طرف انہیں متوجہ کیا جائے اس قسم کی باقاعدہ اطلاعیں جب ملتی رہیں گی تو جماعت کی متوجہ
اصلاح حال کی کوشش اور تدبیر ہو سکے گی ۔
جب میں نے ان باتوں پر غور کیا تو میں نے دیکھا کہ یہ بہت بڑا عملی ضرورت ہے میدان ہے میں نے غور کیا تو ڈر گیا کہ باتیں تو بہت کیں اگر عمل

انوار العلوم جلد ۲
۵۳
منصب خلافت
میں سستی ہو تو پھر کیا ہوگا۔ اور دوسری طرف خیال آیا کہ اگر پستی ہو تو پھر اور قسم کی مشکلات
ہیں ۔ حضرت عمر اور حضرت عثمان کی خلافت پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ حضرت عمر چل پھر کر خوب
واقفیت پیدا کر لیتے تھے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان کا قصور تھا وہ جھوٹے ہیں حضرت
عثمان بہت بوڑھے تھے اور چل پھر کر وہ کام نہیں کر سکتے تھے جو حضرت عمرؓ کر لیتے تھے پھر میں نے
خیال کیا کہ میرا اپنا تو کچھ بھی نہیں جس خدا نے یہ امور اصلاح جماعت کیلئے میرے دل میں
ڈالے ہیں وہی مجھے توفیق بھی دے دے گا۔ مجھے دے گا تو میرے ساتھ والوں کو بھی دے گا۔
غرض دنیوی ترقی کیلئے مدارس قائم کئے جائیں اور واعظین اپنے دوروں میں اس امر کو
خصوصیت سے مد نظر رکھیں کہ جماعتیں بڑھ رہی ہیں یا گھٹ رہی ہیں اور تعلیمی اور دنیوی حالت
میں کیا ترقی ہو رہی ہے؟ عملی پابندیوں میں جماعت کی کیسی حالت ہے۔ باہم اخوت اور محبت کے
لحاظ سے وہ کس قدر ترقی کر رہے ہیں ان میں باہم نزاعیں اور جھگڑے تو نہیں؟ یہ تمام امور ہیں
جن پر واعظوں کو نظر رکھنی ہوگی اور اس کے متعلق مفصل رپورٹیں میرے پاس آتی رہیں ۔
کالج کی ضرورت جب مختلف مقامات پر مدرسے کھولے جائیں گے تو اس بات اس بات کی بھی
ضرورت ہے کہ ہمارا اپنا ایک کالج ہو حضرت خلیفہ اسیح کی بھی یہ
خواہش تھی ۔ کالج ہی کے دنوں میں کیرکٹر بنتا ہے۔ سکول لائف میں تو چال چلن کا ایک خاکہ کھینچا
جاتا ہے اس پر دوبارہ سیاہی کالج لائف ہی میں ہوتی ہے پس ضرورت ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں
کی زندگیوں کو مفید اور مؤثر بنانے کیلئے اپنا ایک کالج بنا ئیں ۔ پس تم اس بات کو مد نظر رکھو۔ میں
بھی غور کر رہا ہوں ۔ یہ خلیفہ کے کام ہیں جن کو میں نے مختصر بیان کیا ہے ان کو کھول کر دیکھو اور ان ۔
کے مختلف حصوں پر غور کرو تو معلوم ہو جائے گا کہ انجمن کی کیا حقیقت ہے؟ اور خلیفہ کی کیا ؟ میں یہ
بڑے زور سے کہتا ہوں کہ نہ کوئی انجمن اس قسم کی ہے اور نہ ایسا دعوی کر سکتی ہے نہ ہو سکتی ہے نہ خدا
نے کبھی کوئی انجمن بھیجی۔
انجمن اور خلیفہ کی بحث بعض کہتے ہیں کہ خلیفہ نے انجمن کا حق غصب بعض ہیں کر لیا پھر کہتے
ہیں کہ یہ لوگ شیعہ ہیں ۔ میں جب ان باتوں کو سنتا ہوں تو
مجھے افسوس آتا ہے کہ ان لوگوں کو کیا ہو گیا ۔ کہتے ہیں بیٹے کو خلافت کیوں مل گئی ؟ میں حیران ہوں
کہ کیا کسی ولی یا نبی کا بیٹا ہونا ایسا نا قابل عفو جرم ہے کہ اس کو کوئی حصہ خدا کے فضل سے نہ ملے اور
کوئی عہدہ وہ نہ پائے؟ اگر یہ درست ہے تو پھر نَعُوذُ بِاللہ کسی ولی یا نبی کا بیٹا ہونا تو ایک لعنت

انوار العلوم جلد ۲
۵۴
منصب خلافت
ہوئی برکت نہ ہوئی ۔ پھر انبیاء علیہم السلام اولاد کی خواہش یو نہی کرتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے مسیح موعود کی اولاد کی پیشگوئی نَعُوذُ بِاللهِ لغو کی اور خدا تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام
سے جو وعدے کئے وہ برکت کے دعوے نہ تھے ۔ ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ ) اور اگر یہ پیر پرستی
ہے کہ کوئی بیٹا وارث ہو تو پھر اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ پیر کی اولاد کو ذلیل کیا جائے تا کہ پیر پرستی
کا الزام نہ آئے پھر احترام اور عزت و تکریم کے دعاوی کسی حد تک درست سمجھے جائیں۔
یہ شرم کرنے کا مقام ہے سو چو اور غور کرو۔ میں تمہیں کھول کر کہتا ہوں کہ میرے دل میں یہ
خواہش نہ تھی اور کبھی نہ تھی ۔ پھر اگر تم نے مجھے گندہ سمجھ کر میری بیعت کی ہے تو یا درکھو کہ تم ضرور
پیر پرست ہو لیکن اگر خدا تعالیٰ نے تمہیں پکڑ کر جھکا دیا ہے تو پھر کسی کو کیا ؟
یہ کہنا کہ میں نے انجمن کا حق غصب کر لیا ہے بہت بڑا بول ہے کیا تم کو معلوم نہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میں تیری ساری خواہشوں کو پورا کروں گا ۔ اب
ان لوگوں کے خیال کے موافق تو حضرت صاحب کا منشاء اور خواہش تو یہ تھی کہ انجمن ہی وارث
ہے اور خلیفہ ان کے خیال میں بھی نہ تھا تو اب بتاؤ کہ کیا اس بات کے کہنے سے تم اپنے قول سے یہ
ثابت نہیں کر رہے کہ نَعُوذُ بِاللہ خدا نے ان کے منشاء کو پورا نہ ہونے دیا۔
سوچ کر بتاؤ کہ شیعہ کون ہوئے ؟ شیعہ بھی تو یہی کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
منشاء تھا کہ حضرت علی خلیفہ ہوں آپ کے خیال وو ہم میں بھی نہ تھا کہ ابو بکر، عمر، عثمان خلیفہ
ہوں ۔ تو جیسے ان کے اعتقاد کے موافق مسئلہ خلافت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منشاء کو
لوگوں نے بدل دیا اسی طرح یہاں بھی ہوا ۔ افسوس ۔ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی
عزت اور عظمت تمہارے دلوں میں ہے کہ تم قرار دیتے ہو کہ وہ اپنے منشاء میں نَعُوذُ بِاللهِ ناکام
رہے۔ خدا سے ڈرو اور توبہ کرو۔
پھر ایک تحریر لئے پھرتے ہیں اور اس کے فوٹو چھپوا کر شائع کئے جاتے ہیں یہ بھی وہی شیعہ
والے قرطاس کے اعتراض کا نمونہ ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے قرطاس نہ لانے دیا۔ اگر
قرطاس آ جاتا تو ضرور حضرت علیؓ کی خلافت کا فیصلہ کر جاتے یہ لوگ کہتے ہیں کہ افسوس قرطاس
لکھ کر بھی دے گئے پھر بھی کوئی نہیں مانتا بتاؤ شیعہ کون ہوا۔ میں کہتا ہوں کہ اگر وہ قرطاس ہوتا تو
کیا بنتا ۔ وہی کچھ ہونا تھا جو ہو گیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھوایا اور شیعہ کو خلیفہ ثانی پر
اعتراض کا موقع ملا۔ یہاں مسیح موعود علیہ السلام نے لکھ کر دیا اور اب اس کے ذریعہ اس کے

انوار العلوم جلد ۲
خلیفہ ثانی پر اعتراض کیا جاتا ہے۔
۵۰
منصب خلافت
یا درکھو کہ مسیح موعود علیہ السلام تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جس قدر اعتراض ہوتے ہیں
اُن کو دور کرنے آئے تھے جیسے مثلاً اعتراض ہوتا تھا کہ اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلایا گیا ہے مگر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آکر دکھا دیا کہ اسلام تلوار کے ذریعہ نہیں پھیلا بلکہ وہ اپنی روشن
تعلیمات اور نشانات کے ذریعہ پھیلا ہے اسی طرح قرطاس کی حقیقت معلوم ہوگئی ۔ سن لو ! خدا
تعالیٰ کے مقابلہ میں قرطاس کی کیا حقیقت ہوتی ہے؟ اور میں یہ بھی تمہیں کھول کر سناتا ہوں کہ
قرطاس منشاء الہی کے خلاف بھی نہیں ہو سکتا۔
حضرت خلیفہ ایسیح فرمایا کرتے تھے کہ ایک شیعہ ہمارے استاد صاحب کے پاس آیا اور
ایک حدیث کی کتاب کھول کر ان کے سامنے رکھ دی آپ نے پڑھ کر پوچھا کیا ہے؟ شیعہ نے کہا
کہ منشاء رسالت پناہی حضرت علیؓ کی خلافت کے متعلق معلوم ہوتا ہے فرماتے تھے میرے
اُستاد صاحب نے نہایت متانت سے جواب دیا ہاں منشاء رسالت پنا ہی تو تھا مگر منشاء الہی اس
کے خلاف تھا اس لئے وہ منشاء پورا نہ ہو سکا۔ میں اس قرطاس کے متعلق پھر کہتا ہوں کہ اگر کوئی
کہے تو یہ جواب دوں گا کہ حقیقۃ الوحی میں ایک جانشین کا وعدہ کیا ہے اور یہ بھی فرمایا خَلِيفَةٌ مِنْ
خُلَفَائِه پس غصب کی پکار بالکل بیہودہ اور عبث ہے۔ حضرت صاحب کو الہام ہوا تھا۔
سپردم بتو مایه خویش را تو دانی حساب کم و بیش را
ایک شریف آدمی بھی امانت میں خیانت نہیں کرتا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تو اللہ
تعالٰی نے خود یہ دعا کرائی ۔ پھر کیا تم سمجھتے ہو کہ نَعُوذُ بِاللہ خدا تعالیٰ نے خیانت کی؟ تو بہ کرو
تو بہ کرو۔
حضرت مسیح موعود کا اتنا تو کل کہ وفات کے قریب یہ الہام ہوتا ہے پھر خدا نے نَعُوذُ بِاللهِ
یہ عجیب کام کیا کہ امانت غیر حقدار کو دے دی۔ خدا تعالیٰ نے خلیفہ مقرر کر کے دکھا دیا کہ سپردم
بہ تو مایه خویش را کے الہام کے موافق کیا ضروری تھا ؟ پھر میں پوچھتا ہوں کہ کیا خدا
( نَعُوذُ بِاللهِ ) گمراہ ہی کرواتا ہے؟ ہرگز نہیں خدا تعالیٰ تو اپنے مرسلوں اور خلفاء کو اس لئے بھیجتا
ہے کہ وہ دنیا کو پاک کریں اس لئے انبیاء عَلَيْهِمُ السلام کی جماعت ضلالت پر قائم نہیں
ہوتی۔ اگر مسیح موعود علیہ السلام نے ایسی گندی جماعت پیدا کی جو ضلالت پر اکٹھی ہو گئی تو پھر
نَعُوذُ بِاللهِ اپنے منہ سے ان کو جھوٹا قرار دو گے ! تقویٰ کرو۔
XXXXXX
XXXXXXxxxxxxXXX

انوار العلوم جلد ۲
۵۶
منصب خلافت
لیکن اگر مسیح موعود علیہ السلام خدا کی طرف سے تھے اور ضرور تھے پھر یاد رکھو کہ یہ جماعت
ضلالت پر اکٹھی نہیں ہو۔ کٹھی نہیں ہو سکتی ۔ قرآن شریف کو کوئی مسیح نہیں توڑ سکتا۔ میرا یقین ہے کہ کوئی ایسا مسیح
نہیں آ سکتا جو آئے گا قرآن کا خادم ہو کر آئے گا اس پر حاکم ہو کر نہیں یہی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا عقیدہ تھا یہی شرح ہے آپ کے اس قول کی ”وہ ہے میں چیز کیا ہوں"۔
یہ تو دشمن پر محبت ہے مسیح موعود علیہ السلام قرآن کریم کی حقانیت ثابت کرنے کو آیا تھا۔ اسے
نَعُوذُ بِاللهِ باطل کرتے نہیں آیا تھا اس نے اپنے کام سے دکھا دیا کہ وہ قرآن مجید کا غلبہ ثابت
کرنے کیلئے آیا تھا۔
قرآن مجید میں فرمایا ہے فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا
غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا انْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ
فِي الْأَمْرِ (آل عمران : ۱۶۰)
پھر کہتے ہیں کہ خلیفہ کا طریق حکومت کیا ہو؟ طریق حکومت کیا ہونا چاہئے؟ خداتعالی نے اس کافیصلہ کر دیا ہے تمہیں ضرورت
نہیں کہ تم خلیفہ کے لئے قواعد اور شرائط تجویز کر دیا اس کے فرائض بتاؤ۔ اللہ تعالیٰ نے جہاں اس
کے اغراض و مقاصد بتائے ہیں قرآن مجید میں اس کے کام کرنے کا طریق بھی بتا دیا ہے
وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّہ ایک مجلس شورای قائم کروان سے مشورہ
لے کر غور کرو۔ پھر دعا کرو جس پر اللہ تعالیٰ تمہیں قائم کر دے اس پر قائم ہو جاؤ۔ خواہ وہ اس مجلس
کے مشورہ کے خلاف بھی ہو تو خدا تعالی مدد کرے گا ۔ خدا تعالیٰ تو کہتا ہے جب عزم کر لو تو اللہ پر
تو کل کرو۔ گویا ڈرو نہیں ۔ اللہ تعالیٰ خود تمہاری تائید اور نصرت کرے گا اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ
خواہ خلیفہ کا منشاء کچھ ہو اور خدا تعالیٰ اسے کسی بات پر قائم کرے مگر وہ چند آدمیوں کی رائے ۔
خلاف نہ کرے۔ حضرت صاحب نے جو مصلح موعود کے متعلق فرمایا ہے وہ ہو گا ایک دن محبوب
میرا اس کا بھی یہی مطلب ہے کیونکہ خدا تعالیٰ متوکلین کو محبوب رکھتا ہے جو ڈرتا ہے وہ خلیفہ نہیں -
کے
ہو سکتا ہے تو گویا حکومت کی خواہش ہے کہ ایسا نہ ہو میں کسی آدمی کے خلاف کروں تو وہ ناراض
ہو جائے ایسا شخص تو مشرک ہوتا ہے اور یہ ایک لعنت ہے۔ خلیفے خدا مقرر کرتا ہے اور آپ ان کے -
خونوں کو دور کرتا ہے جو شخص دوسروں کی مرضی کے موافق ہر وقت ایک نوکر کی طرح کام کرتا ہے
اُس کو خوف کیا؟ اور اس میں موجد ہونے کی کونسی بات ہے ۔ حالانکہ خلفاء کے لئے تو یہ ضروری

انوار العلوم جلد ۲
۵۷
منصب خلافت
ہے کہ خدا انہیں بناتا ہے اور ان کے خوف کو امن سے بدل دیتا ہے اور وہ خدا ہی کی عبادت کرتے
ہیں اور شرک نہیں کرتے ۔
اگر نبی کو ایک شخص بھی نہ مانے تو اس کی نبوت میں فرق نہیں آتا وہ نبی ہی رہتا ہے یہی حال
خلیفہ کا ہے اگر اس کو سب چھوڑ دیں پھر بھی وہ خلیفہ ہی ہوتا ہے کیونکہ جو حکم اصل کا ہے وہی فرع کا
ہے خوب یا د رکھو کہ اگر کوئی شخص محض حکومت کے لئے خلیفہ بنا ہے تو جھوٹا ہے اور اگر اصلاح کے
لئے خدا کی طرف سے کام کرتا ہے تو وہ خدا کا محبوب ہے خواہ ساری دنیا اس کی دشمن ہو ۔ اس
آیت مشورہ میں کیا لطیف حکم ہے۔
اس مشورہ کا کیا فائدہ جس پر عمل نہیں کرنا بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اگر مشورہ لے کر اس پر عمل
کرنا ضروری نہیں تو اس مشورہ کا کیا فائدہ ہے وہ تو ایک لغو کام بن جاتا ہے اور انبیاء اور اولیاء کی
شان کے خلاف ہے کہ کوئی لغو کام کریں اس کا جواب یہ ہے کہ مشورہ لغو نہیں بلکہ بہت دفعہ ایسا ہوتا
ہے کہ ایک شخص ایک بات سوچتا ہے دوسرے کو اس سے بہتر سوجھ جاتی ہے پس مشورہ سے یہ فائدہ
ہوتا ہے کہ مختلف لوگوں کے خیالات سن کر بہتر رائے قائم کرنے کا انسان کو موقع ملتا ہے جب ایک
آدمی چند آدمیوں سے رائے پوچھتا ہے تو بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ان میں سے کوئی ایسی تدبیر بتا
دیتا ہے جو اسے نہیں معلوم تھی ۔ جیسا کہ عام طور پر لوگ اپنے دوستوں سے مشورہ کرتے ہیں کیا پھر
اسے ضرور مان بھی لیا کرتے ہیں پھر اگر مانتے نہیں تو کیوں پوچھتے ہیں؟ اس لئے کہ شاید کوئی بہتر
بات معلوم ہوئیں مشورہ سے یہ غرض نہیں ہوتی کہ اس پر ضرور کار بند ہوں بلکہ یہ غرض ہوتی ہے کہ
ممکن ہے کہ بہت سے لوگوں کے خیالات سن کر کوئی اور مفید بات معلوم ہو سکے اور یہ بھی یا درکھنا
چاہئے کہ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ میں مشورہ لینے والا مخاطب ہے اگر فیصلہ مجلس شوری کا
ہوتا تو یوں حکم ہوتا کہ فَإِذَا عَزَمُتُمْ فَتَوَكَّلُوا عَلَى اللهِ اگر تم سب لوگ ایک بات پر قائم ہو جاؤ
تو اللہ پر توکل کر کے کام شروع کر دو ۔ مگر یہاں صرف اس مشورہ کرنے والے کو کہا کہ تو جس
بات پر قائم ہو جائے اسے تَوَكُلاً عَلَى اللهِ شروع کر دے۔ دوسرے یہاں کسی کثرت رائے کا
ذکر ہی نہیں بلکہ یہ کہا ہے کہ لوگوں سے مشورہ لے یہ نہیں کہا کہ ان کی کثرت دیکھ اور جس پر کثرت
ہو اس کی مان لے یہ تو لوگ اپنی طرف سے ملا لیتے ہیں قرآن کریم میں کہیں نہیں کہ پھر ووٹ لئے
اور جس طرف کثرت ہو اُس رائے کے مطابق عمل کرے بلکہ یوں فرمایا ہے کہ لوگوں سے
جائیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی