تحفة الملوک
انوارالعلوم (جلد 2)
تحفة المملوك
انوار العلوم جلد ۲
تحفة المملوک
والی ریاست حیدر آباد دکن کو دعوت الی الله )
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۲
بسم الله الرحمن الرحیم
۸۳
تحفة الملوك
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
مکرم و معظم جناب نواب صاحب (أَدَامَ اللهُ مُلْكُمْ وَ زَادَ حَشْمَتُكُمْ)
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
پیشتر اس کے کہ میں اس عریضہ کا مضمون شروع کروں میں جناب سے یہ عرض کر دینا پسند کرتا
ہوں کہ بوجہ ایسی آب و ہوا میں تربیت اور تعلیم پانے کے جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسلامی
آداب اور طرق سے مملو تھی میں طبعا ان لفظی تکلفات سے جو مرور زمانہ سے مسلمانان ہندو ایران
کے درمیان پیدا ہو گئے ہیں بیزار ہوں اس لئے اگر جناب میرے اس مکتوب کو ان الفاظ سے خالی
پائیں جو عام طور پر شاہان زمانہ یا والیان ریاست کے حضور میں خطوط ارسال کرتے وقت لوگ
استعمال کرتے ہیں تو مجھے معذور خیال فرمائیں کیونکہ اس کا باعث کمی ادب نہیں بلکہ اس کا موجب
اسلامی سادگی ہے ورنہ میں بموجب حکم قرآن شریف ان لوگوں کی عزت دل و جان سے کرتا ہوں
جن کو خدا تعالیٰ نے عزت دی ہے اور ایسے انسان کو شقی خیال کرتا ہوں جس کا دل ان لوگوں کے
ادب سے خالی ہو جن کو اللہ تعالیٰ نے کسی قسم کا رتبہ دیا ہو کیونکہ یہ ان لوگوں کی ہتک نہیں بلکہ خود
اس ذات کی گستاخی ہے جس نے ان کو کسی مرتبہ پر کھڑا کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تو قرآن شریف میں
حضرت موسیٰ علیہ السلام جیسے اولو العزم نبی اور ان کے بھائی حضرت ہارون کو بھی حکم فرماتا ہے کہ
فرعون جیسے متمرد بادشاہ کے پاس جاؤ مگر قُولا له قولا لينا - (طہ: ۴۵) اس سے درشتی اور بے ادبی
سے کلام نہ کرنا بلکہ نرم نرم باتیں کرنا۔ تو پھر کیونکر ممکن ہے کہ میں ایک ایسے حاکم کی عزت نہ کروں
جو میرے آقا اور محبوب آنحضرت ا کے خدام میں ہونے کا فخر رکھتا ہو پس رائج الوقت
تکلفات کو ترک کرنا کسی سوء ادب کے باعث نہیں بلکہ اسلامی تربیت مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں
بیہودہ متکلفات سے علیحدہ رہوں ورنہ میں تو غیر مذہب کے بادشاہوں اور رئیسوں کا ادب بھی
انوار العلوم جلد ۲
لله
تحفة الملوك
ضروری خیال کرتا ہوں۔
میں اس بات کو ظاہر کر دینا بھی اپنی روشناس کرانے کی غرض سے ضروری دیکھتا ہوں کہ میں
پنجاب کے ایک معزز خاندان میں سے ایک شخص ہوں اور لوگوں میں مرزا بشیر الدین محمود احمد کے
نام سے مشہور ہوں میرے والد مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی مسعود اللہ تعالی کی طرف
سے دنیا کی ہدایت کے لئے مامور تھے اور جماعت احمدیہ کے امام تھے جس جماعت کے پیرو جناب کی
ریاست میں بھی آباد ہیں مجھے اس وقت اللہ تعالی نے محض اپنے فضل سے اس پاک جماعت کا امام
بنا کر خلافت ثانیہ کے عہدہ پر مقرر فرمایا ہے چونکہ یہ جماعت عام لوگوں کی طرح نہیں ہے اس لئے
آپ کی وفات کے بعد جماعت احمدیہ میں سے سب سے زیادہ نیک اور عالم اور متقی حضرت استازی
المکرم مولوی نور الدین صاحب رحمتہ اللہ علیہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ماتحت آپ کے خلیفہ اول
قرار پائے ۔ ئے تھے اور آپ کی وفات پر اس عاجز کو خداتعالیٰ نے جماعت کی حفاظت کے کام فاظت کے کام پر مقرر فرمایا
ہے اور میں نہیں جانتا کہ میرے بعد یہ منصب اللہ تعالی کسی خاندان میں منتقل فرمائے گا۔
اس روشناسی کے بعد میں یہ یہ عرض عرص کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ مجھے اس مکتوب کے لکھنے کی
تحریک ایک رؤیا کی بناء پر ہوتی ہے اور چونکہ رویا کا پورا کرنا بھی مومن کا فرض ہے اس لئے میں
نے مناسب سمجھا کہ اللہ تعالی نے عالم رویا میں جناب تک ایک امر حق پہنچانے کی جو مجھے تحریک
فرمائی ہے عالم بیداری میں اس تحریک کو پورا کر دوں۔ اس مکتوب میں جو جناب کی رفعت شان اور
عام مخلوق کی بہتری کے خیال سے چھپوا کر جناب کی خدمت میں ارسال کیا گیا ہے اس خواب کا درج
کرنا درست نہیں معلوم ہوتا ہاں اس قدر عرض کرتا ہوں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے
جناب کو اس سلسلہ کے متعلق ایک مبسوط تقریر کے ذریعہ واقف کیا ہے اور جو کچھ میں نے جناب کو
رویا میں کہا ہے اس کا ایک حصہ جو مجھے یاد رہا مع کچھ زوائد کے اس مکتوب کے ذریعہ آپ کی
خدمت میں پیش کرتا ہوں اللہ تعالی اس مکتوب کو با برکت کرے اور آپ کو بہت سے لوگوں کے
لئے موجب ہدایت کرے ۔ آمین یا رب العالمین۔
جناب سے یہ امر پوشیدہ نہیں کہ اسلام کی جو نازک حالت ان ایام میں ہے وہ پہلے کسی زمانہ
میں نہیں ہوئی اور موجودہ حالت کو جب ابتدائے ایام کی حالت سے مقابلہ کر کے دیکھیں تو بدن پر
رعشہ سا طاری ہو جاتا ہے کیونکہ ابتدائے اسلام کے احوال اور آج کل کے احوال میں زمین و
آسمان کا فرق ہے۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ اسلام نہایت غربت کی حالت میں تھا آنحضرت اللہ فراہ
انوار العلوم جلد ۲
۸۵
تحف الملوک
ابی و امی تن تنہا اس پاک مذہب کی تعلیم سے لوگوں کو آگاہ کرتے تھے نہ کوئی مولوی تھا نہ عالم نہ
واعظ نہ کوئی سلطنت اس دین کی حامی تھی نہ کوئی فوج و سپاہ اس دین کو دشمنوں کے حملوں سے
بچانے پر مامور تھی۔ بس وہی پاک وجود لاکھوں آفتوں اور کروڑوں مصائب کی موجودگی میں مکہ
جیسے مقام میں (جس کے باشندوں کا واحد ذریعہ معاش بتوں کے استھانوں کی خدمت تھا اور جو کل
عرب میں بتوں کے پجاری ہونے کی وجہ سے ہی معزز تھے ) شرک کی بیخ کنی کے لئے رات اور دن
مشغول تھا چند نیک طبع اور سلیم الفطرت انسان اس کی پاک اور بے عیب تعلیم کو سن کر اس پر ایمان
لے آئے تھے لیکن کل شورہ پشت اور خبیث الفطرت انسان اس کے استیصال کے درپے تھے اور
جس طرح بھی ہو اس کے دین کو مٹانے کے لئے ہر طرح سے مقابلہ کرنا چاہتے تھے آخر آپ کے
پیروؤں کو وطن سے بے وطن ہونا پڑا اور خود آپ کو بھی مدینہ کی طرف ہجرت کرنی پڑی مدینہ آپ
کے لئے اور بھی مشکلات کا مقام کا مقام ثابت ہوا اور وہاں آپ کے عزم اور استقلال نے اور بھی نمایاں
طور پر اپنا کمال دکھایا ۔ کفار مکہ کی مخالفت بدستور جاری رہی یہودون ہود و نصاری اور منافقین کے تین نئے
گروہ بھی آپ کی ایذاء دہی پر استادہ و تیار ہو گئے ۔
آج مسلمان دنیا کے ہر گوشہ پر آباد ہیں اور ہر طبقہ کے انسان اسلام میں داخل ہیں گو پہلی سی
شان و شوکت نہیں رہی مگر پھر بھی ایک دو آزاد حکومتیں بھی مسلمان ہونے کا دم بھرتی ہیں لیکن
دیکھا جاتا ہے کہ اکثر مسلمانوں کے دل اندر ہی اندر خوف سے بیٹھے جاتے ہیں کہ اب اسلام کا کیا
حال ہو گا ہزاروں نہیں لاکھوں مسلمان بشرطیکہ یورپ کی طاقت اور اس کی روزانہ بڑھنے والی کرو کا
مطالعہ کر چکے ہوں اس نتیجہ پر پہنچ چکے ہیں کہ موجودہ زمانہ میں اسلام کا مسیحیت کی رو میں نہ بہنا اور
اپنی حیثیت کو قائم رکھنا نا ممکن ہے بہت سے احمق یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ ایک سو سال کے اندر
اسلام دنیا کے پردہ سے مٹ جائے گا گا اور اور واقعہ میں جس طرح اس زمانہ میں اسلام پر چاروں طرف
سے حملے ہو رہے ہیں اور ہر ایک مذہب اسلام کو اپنا شکار خیال کر رہا ہے وہ ظاہر بین انسانوں کو گھبرا
دینے کے لئے کافی ہے اور یہی وجہ ہے کہ تعلیم یافتہ گروہ جو زمانہ کی حالت سے واقف ہے اس وقت
سخت مایوسی کی حالت میں ہے اور اسلام کی ترقی کے لئے کسی جد وجہد کو بھی مذبوحی حرکات سے زیادہ
خیال نہیں کرتا یہ تو موجودہ زمانہ میں اکثر مسلمانوں کا حال ہے جو باوجود کروڑوں مسلمانوں کی
موجودگی کے اس حد تک مایوس ہو چکے ہیں مگر اس کے مقابلہ پر آنحضرت اللہ کو دیکھتے ہیں کہ
آپ تن تنہاد نیا کا مقابلہ کرتے ہوئے بھی اس یقین سے معمور تھے کہ کل دنیا پر میں غالب آجاؤں گا
۔
انوار العلوم جلد ۲
۸۶
تحقه الملوک
قیصر و کسری کے خزانوں کی کنجیاں میرے ہاتھوں میں آئیں گی دنیا کے ہر کونہ میں اسلام پھیل جائے
گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسلام کو روک نہ سکے گی جو اسلام کی مخالفت کرے گا اور اس کے ترقی
کرنے میں روک ہو گا وہ بیخ و بن سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے گا قرآن کریم میں بھی متعدد آیات
میں یہ ذکر ہے جیسا کہ فرمایا لا غُلِبَنَّ انَا وَرُسُلِى (المجادله : ۲۲) -
"
چنانچہ ایسا ہی ہوا اور تھوڑی ہی مدت میں اسلام دنیا کے کونہ کونہ میں پھیل گیا اور باوجو د سب
مذاہب اور سب اقوام کی متحدہ کوشش کے اسلام کی ترقی میں کوئی فرق نہ آیا اور اس نے ہر مذہب
کو اپنے فاتحانہ بازو سے دبا لیا۔
زمین پر لیٹنے والے اور خاک پر سونے والے سات سات وقت کا فاقہ کرنے والے قرآن کریم
کی اتباع اور آنحضرت ا کی صحبت کے طفیل کہاں سے کہاں پہنچ گئے کسی نے شاہانہ اقتدار
حاصل کیا کوئی کسی ملک کا گور نر ہو گیا تو کوئی فتمند افواج کا کمانڈر مقرر ہوا انکی ترقی کسی انسانی دماغ
کی کوششوں کا نتیجہ نہیں معلوم ہوتی بلکہ اسے بنظر غور دیکھنے والا صاف معلوم کرتا ہے کہ اس ترقی
کا باعث کوئی آسمانی تائید اور نصرت تھی نہ زمینی تدابیر دنیا نے چاہا کہ اسلام کو بڑھنے نہ دے مگر خدا
تعالٰی نے چاہا کہ اسے بڑھائے پر مَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ (آل عمران: ۵۵)
لوگوں نے ہزاروں تدابیر کیں کہ کسی طرح آنحضرت ا کی زندگی کا خاتمہ کر کے اس خارق
عادت ترقی کرنے والے مذہب کو اکھاڑ پھینکیں لیکن جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى
وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا (التوبه : ۴۰)
لوگوں کا بغض و کینہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ مذہب کے خلاف کیا کر سکتا تھا؟ اسلام ایک پتھر تھا
کہ جس پر گرا اسے توڑ دیا اور جو اس پر گر اٹوٹ گیا۔ اسلام کے خادم دنیا کے مخدوم ہو گئے اسلام
کے جاں نثار دنیا کے محبوب ہو گئے اسلام کے شیداؤں نے لاکھوں کو اپنا والہ رشید ابنالیا۔ کسی انسان
نے اسلام کا نام لے کر نا کامی اور نامرادی کا پھل نہ چکھا بلکہ جس نے اس کے دامن سے وابستگی کی
کامیابی اور کامگاری ہی کا منہ دیکھا۔ خسران و تاب سے محفوظ ہو گیا اسلام نے ویران گھرانوں کو
آباد کیا وحشیوں کو دنیا کی مہذب ترین قوموں پر فضیلت دی ۔ اسلام ایک تریاق تھا کہ جس نے چکھا
شکوک و شبہات اور وساوس کی امراض سے محفوظ ہو گیا۔ سنگ پارس تھا کہ جو اس سے چھوا سونا بن
گیا نہیں بلکہ خود کیمیا بن گیا جسے چھو کر وہ دل بھی جو لوہے کی طرح سخت تھے سونا بن گئے۔ غرض کہ
اسلام سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا بلکہ اسلام ہر گھر کے لئے شادابی اور شاد کامی کا موجب ہوا اور
انوار العلوم جلد ۲
۸۷
تحفة الملوك
کوئی نہ تھا جو کہتا کہ میں نے اسلام کے لئے کچھ چھوڑا اور گھاٹے میں رہا۔ قوموں نے اس سے
برکت پائی اور ملکوں نے اس سے فضیلت حاصل کی۔
اسلام سے پہلے سینکڑوں نہیں ہزاروں مذہب موجود تھے لیکن اس کامل مذہب کے ظاہر ہوتے
ہی مذاہب باطلہ کا طلسم ٹوٹ گیا اور سب مذاہب اس کے سامنے اس طرح ماند پڑ گئے جس طرح
سورج کے سامنے ستارہ یا برقی ! برقی لیمپ کے سامنے پرانا دیسی چراغ - نہ تو وہ مذاہب اسلام کا مقابلہ کر
سکے جو فلسفہ اور حکمت کے زور سے دنیا پر فتح پارہے تھے اور اسلام کی سادگی ان پر غالب آگئی اور نہ
وہ مذاہب کچھ کر سکے جو باریک استعاروں اور لطیف تشبیہوں کی مدد سے لوگوں کے دلوں کو مسخر کر
رہے تھے نہ وہ مذاہب کچھ کر سکے جو زبردست سلطنتوں کی مدد سے دنیا میں ترقی کر رہے تھے نہ ان
مذاہب کو کوئی کامیابی ہو سکی جو عیش و عشرت کے دروازے کھول کر لوگوں کو اباحت کی تعلیم دے
رہے تھے ہر ایک لالچ ہر ایک نمائش ہر ایک آزادی ہر ایک ملمع سازی اسلام کے سیدھے سادے
مذہب کے مقابلہ میں شکست پاگئی اور اسلام دنیا پر غالب آگیا ظاہری اور باطنی دونوں طریق سے
اسلام فاتح ہوا غیر مذاہب کی حکومتوں کی بجائے اسلامی حکومتیں ہو گئیں اور غیر مذاہب کو چھوڑ کر
کروڑوں آدمی اسلام سے بغل گیر ہوئے۔ جو لوگ مسلمانوں کو دیکھتے اسلام کی صداقت کا اقرار
کئے بغیر کوئی چارہ نہ پاتے ۔
حتی کہ اسلام کی ترقی کے آخری زمانہ میں بھی مسلمان بادشاہوں کو ہندو رؤساء نے لڑکیاں بیاہ
دیں حالانکہ سناتن دھرم مذہب کسی ہندو کو مسلمان سے شادی تو الگ اس سے چھونے تک کی بھی
اجازت نہیں دیتا اس زمانہ میں دین کا وہ چرچا نہیں جو مغلوں کی سلطنت کے زمانہ میں تھا اور اس
وقت ہندو بادشاہوں میں وہ طاقت نہیں جو اس وقت تھی اس وقت وہ قریباً آزاد ہی ہوتے تھے اور
ان کے اختیارات اسوقت کے راجاؤں سے بہت زیادہ تھے لیکن اب کوئی ہندو راجا جو اپنے مذہب
کا پیرو ہو کسی یورپین کو لڑکی دینا کبھی پسند نہ کرے گا مگر مغل بادشاہوں سے راجاؤں کا لڑکیاں بیاہ
دینا اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ مسلمان کا رعب ایک خاص رنگ رکھتا تھا اور ان کے اندر ایک
خاص کشش تھی۔ اکبر کی زندگی اس کا بین ثبوت ہے۔
مگر اس کے مقابلہ میں آج اسلام کی کیا حالت ہے ملک پر ملک مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکلا جا
رہا ہے نہیں بلکہ سب ملک وہ اپنے ہاتھوں سے دے چکے ہیں اور ایک ایک کر کے سب ممالک ان
کے ہاتھوں سے چھینے جا چکے ہیں ملک اور قومیں تباہ ہوتی چلی آئی ہیں اور کوئی تاریخ سے واقف
انوار العلوم جلد ۲
AA
تحفة الملوك
انسان کسی ملک کی تباہی پر حیران نہیں ہو سکتا کیونکہ جس طرح انسان مرتے ہیں اسی طرح ملکوں اور
قوموں کی ترقیات پر بھی مرور زمانہ کا اثر ہوئے بغیر نہیں رہتا جو قوم آج بر سر حکومت ہوتی ہے وہ
کل ذلت اور ماتحتی میں عمر بسر کرتی ہے پس کسی قوم کی تباہی پر حسرت کا ظاہر کرنا نادانی کی علامت
ہے لیکن ایک ہی وقت میں دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف قوموں کی حکومت کا آنا فانا تباہ ہوتے
چلے جانا اور سب کا ایک ہی مذہب کے پیرو ہونا ضرور خاص معنے رکھتا ہے۔ ایک ملک کی مختلف
ریاستیں بھی ایک وقت میں تباہی کی گھاٹ اتر سکتی ہیں کیونکہ مختلف حصص ملک کے حالات اکثر
ایک ہی رنگ کے ہوتے ہیں لیکن ایک حکومت الجزائر میں ہے تو ایک مراکش میں ایک طرابلس میں
ایک مصر میں ایک ہند میں ایک ایران میں ایک افغانستان میں ایک ترکستان میں ایک فلپائن میں
ایک سوڈان میں ایک ابی سینیا میں اور یہ سب کی سب حکومتیں مختلف اوقات میں قائم ہو ئیں اور
مختلف اقوام کے زیر اثر انہوں نے ترقی حاصل کی پھر ایک ہی وقت میں ان کا گر جانا اور اسلام کی
بجائے حکومت کا غیر مذاہب کے قبضہ میں چلا جانا ثابت کرتا ہے کہ اس تنزل کے اندر کوئی خاص راز
ہے اور صرف واقعات روز مرہ کا یہ نتیجہ نہیں ہے نہ انسانی تدابیر اس کا موجب ہو سکتی ہیں ان کا اثر
ایک ہی وقت میں مختلف ممالک اور مختلف اقوام کی مختلف الاصول حکومتوں پر پڑنا قرین قیاس نہیں
ہے اور اگر کہا جائے کہ نہیں ایسا ممکن ہے اور اس تنزل کا باعث محض دنیاوی اسباب ہیں اور کوئی
پوشیدہ طاقت اس کے پیچھے کام نہیں کر رہی تو پھر اس متفقہ امر کا بھی انکار کرنا ہو گا کہ اسلام کو خارق
عادت ترقی حاصل ہوئی ہے اور اس کے ابتدائی ایام کی ترقی کوئی امتیازی رنگ اپنے اندر رکھتی ہے
کیونکہ یہی دعوی مخالفین اسلام کا ہے کہ اسلام کی ترقی کے ترقی کوئی معجزانہ رنگ اپنے اندر نہیں رکھتی بلکہ
ایک عام ترقی ہے اور اس کی کئی وجوہات وہ بیان کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اصل میں عرب ایک
مدت تک آزاد رہ کر اس قسم کی استعدادیں پیدا کر چکے تھے کہ اس وقت کی متمدن قوموں پر جو
اپنے ذہنی اور جسمانی قوی کو مدت ہائے دراز تک خرچ کرنے کے بعد اب تھک گئی تھیں فتح پالیتے
اور یہ کہ آنحضرت ا کا قیصر اور کسری کے ممالک اور خزانوں کے فتح ہونے کی خبر دینا صرف
عربوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کے مطالعہ اور ان دونوں سلطنتوں کے قریب آنے والے زوال کے
آثار کے معائنہ کا نتیجہ تھاور نہ اس میں کوئی غیر معمولی بات نہ تھی اسلام اگر نہ بھی ہو تا تب بھی وہ
حکومتیں تباہ ہو جاتیں اور اگر مذہب کے رنگ میں محمد ( ) صاحب قوم کو نہ رنگین کرتے تو
کسی اور لیڈر کے ماتحت عرب ترقی کرتے اور ضرور کرتے ۔ مگر کوئی مسلمان اس بات کو ماننے کے
انوار العلوم جلد ۲
۸۹
تحفة الملوك
لئے تیار نہیں بلکہ ہر ایک مسلمان کا یہ عقیدہ اور مذہب ہے کہ اسلام کی ترقی ایک غیر معمولی ترقی
تھی اور ایسے حالات میں تھی کہ جن کے ہوتے ہوئے کبھی کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ اسلام کا
ابھارنے والا خدا کا ہاتھ تھا اسے ترقی دینے والی وہ ذات تھی جو زمین و آسمان کی خالق ہے اور
واقعات سے اس عقیدہ کی تصدیق ہوتی ہے اور یہ کیونکر ممکن ہے کہ جو شخص ایسی حالت میں ہو کہ
خود اس کے ہم قوم اس کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہوں اور اس کے اصحاب کو قضائے
حاجت کے لئے باہر نکلنے کا راستہ نہ ملتا ہو اور غیر تو غیر خود منافق جن کی مسلمانوں کے خوف سے جان
نکلتی تھی مسلمانوں پر طعنہ کرنے لگیں کہ تمہارے دعوے کہاں گئے اب تو تم کو قضائے حاجت کے
لئے بھی جگہ نہیں ملتی وہ نہایت شد ومد سے دعوی کرے کہ میرے ہاتھوں میں قیصر و کسری کے
خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں اور ان کے محلات اور قصر پر میرے فرمانبرداروں اور غلاموں کا قبضہ
ہو جائے گا۔
جس طرح اسلام کی ترقی کو معمولی علل و اسباب کا نتیجہ ظاہر کرنا واقعات سے منہ موڑنا ہے۔
اسی طرح اسلام کے تنزل کو عام تنزل کے اسباب کے ماتحت کرنا بھی ایک ظلم ہے مختلف ممالک اور
مختلف اقوام کی حکومتوں کا جو ایک خاص مذہب سے تعلق رکھتی ہوں نہایت قلیل مدت میں تباہ ہو
جانا ضرور معنی خیز ہے اور لازمی طور پر ایک چشم بصیرت رکھنے والے کو اس طرف متوجہ کر دیتا ہے
کہ اس کا کوئی خاص سبب ہے اور وہ سبب اس کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے کہ جس طرح اسلام نے
اللہ تعالی کی تائید اور مدد سے خارق عادت ترقی کی تھی۔ اسی طرح مسلمانوں نے اللہ تعالٰی کو ناراض
کر کے خارق عادت تنزل کا منہ دیکھا اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اور جبکہ ہم احادیث نبی کریم
ال کی طرف دیکھتے ہیں تو ان میں اس زمانہ کی طرف خاص اشارہ پاتے ہیں اور وہاں سے بھی
ہمیں اس تمام تباہی کا ایک ہی باعث معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان خداتعالی کو ناراض کر دیں گے۔
ایک اور امر بھی قابل غور ہے کہ اس وقت مسلمانوں کے تہور اور شجاعت میں کچھ فرق نہیں
آگیا بلکہ صحابہ کے زمانہ کو ایک طرف رکھ کر کہ وہ ایک مستثنیٰ زمانہ تھا اس وقت کے مسلمان
لشکروں نے پچھلے اسلامی بہادروں سے کچھ کم جاں فشانی کے کام نہیں دکھائے ۔ اگر موجودہ زمانہ
میں مسلمان حکومتوں کو دوسری حکومتوں کے سامنے شکست کھانی پڑتی ہے تو اس کی وجہ مسلمان
سپاہیوں کی بزدلی نہیں بلکہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ مسلمانوں کے لشکر نے دشمن سے بڑھ کر
مصائب برداشت کر کے ثابت قدمی کو ترک نہیں کیا مگر پھر بھی ایسے ایسے بواعث پیدا ہوتے رہے
انوار العلوم جلد ۲
۹۰
تحفة المملوك
ہیں کہ باوجود بہادری کے اعلیٰ سے اعلیٰ جو ہر دکھانے کے مسلمانوں کو شکست ہی ہوئی اور بجائے
دشمن کا ملک چھینے کے کچھ اپنا ملک ہی اسے دینا پڑا۔ اگر پچھلی صدی کی اسلامی جنگوں کا غور سے
مطالعہ کیا جائے تو بجائے ظاہری بواعث کے زیادہ تر پوشیدہ بواعث ہی نکلیں گے کہ جو اسلامی
حکومتوں کی شکستوں کا باعث ہوئے بہت کثرت سے ایسے معرکے ہوئے ہیں کہ ہر طرح اسلامی لشکر
کامیاب و مظفر رہا لیکن انجام کار کوئی ایسی بات پیش آگئی کہ آخری میدان دشمن کے ہاتھ رہا۔ پس
ان واقعات کے ہوتے ہوئے صاف اقرار کرنا پڑتا ہے کہ ان نقصانات کی تہ میں دنیاوی اسباب کے
علاوہ کوئی پوشیدہ سبب بھی ہے اور وہ وہی امر ہے جو میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ مسلمانوں نے خدا تعالیٰ
کو چھوڑ دیا اس وقت اول تو کوئی ایسی اسلامی سلطنت رہی ہی نہیں کہ جسے حقیقی معنوں میں سلطنت
کہا جاسکے اور اگر کوئی ہے تو وہ بجائے مسلمانوں کے سکھ کا باعث ہونے کے ان کے لئے دکھ کا
باعث ہو رہی ہے عام طور پر حکومتیں لوگوں کے سکھ کا باعث ہوتی ہیں اور بادشاہ کے ہم مذہب اس
حکومت کو اپنے مذہب کے لئے ایک پشت پناہ سمجھتے ہیں لیکن اسلامی حکومتیں بجائے مسلمانوں کے
آرام کا ذریعہ ہونے کے ان کے لئے دکھ کا باعث ہو گئی ہیں اور آئے دن ایسے مصائب میں مبتلاء
رہتی ہیں کہ ان کے ساتھ کل دنیا کے مسلمان بھی انگاروں پر لوٹتے ہیں پس یہ حکومتیں سکھ تو کیا پہنچا
سکتی ہیں ان کے ذریعہ مسلمانوں کا ہمیشہ کے لئے غم والم سے پالا پڑ گیا ہے۔
غرض یہ کہ ظاہری حالت مسلمانوں کی ایسی کمزور ہے کہ دنیا دار انسان بے اختیار بول اٹھتا ہے کہ
اب اس مذہب کا خاتمہ ہے اور یہ کہ اسلام کے لئے تھوڑے دنوں کے بعد کے ڑے دنوں کے بعد کوئی جگہ سر چھپانے کو
بھی نہ ہوگی اور ہر ایک درد مند دل اس کیفیت کو دیکھ کر ضرور کڑھتا ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ وہ
کو نسا مسلمان ہو گا جو اس حالت کو دیکھ کر غمگین نہ ہو تا ہو لیکن اس سے بھی بڑھ کر ایک اور بات
ہے جو اور بھی کمر کو توڑنے والی ہے۔
ظاہری حکومتوں کا چلے جانا بھی ایک عظیم الشان مصیبت ہے کیونکہ ان دنیاوی سامانوں سے
بھی دین کو ایک حد تک تقویت ہوتی ہے لیکن اگر یہ نہ ہوں اور انسان کو امن کی زندگی مل جائے تو
وہ بھی ترقی کے لئے بہت ممدو معاون ہوتی ہے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض انبیاء اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ایسے بھی مبعوث ہوتے رہے ہیں کہ جن کو ساری عمر حکومت نہیں ملی اور وہ دوسری حکومت
کے ماتحت ہی گزارہ کرتے رہے جیسے زکریا اور یحییٰ اور عیسی علیهم السلام ۔ پس اگر حکومت ہی دین
کی تقویت کا واحد ذریعہ ہوتی تو ان انبیاء کو بھی ضرور کسی نہ کسی وقت حکومت مل جاتی پس انبیاء کا
انوار العلوم جلد ۲
۹۱
تحفة الملوك
اپنی ساری عمر حکومت سے علیحدہ رہنا ثابت کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے حکومت کے علاوہ اور بھی
ایسے ذرائع مقرر فرماتے ہیں جو مذہب کی ترقی اور تقویت کا باعث ہوتے ہیں پس یہ ظاہری کمزوری
ایسے دکھ کا باعث کبھی نہ ہوتی جس قدر کہ مسلمانوں کی دینی کمزوری تکلیف کا موجب ہے اس وقت
کم سے کم برٹش گورنمنٹ کے زیر سایہ ممالک میں مسلمان ہر طرح آزاد ہیں اور انہیں مذہبی
مراسم کے ادا کرنے میں کسی قسم کی تکلیف نہیں۔ مساجد میں بلند آواز سے اذان کہی جاتی ہے اور
پنج وقتہ نماز ادا ہوتی ہے لوگ روزہ رکھتے ہیں حج کرتے ہیں زکوٰۃ دیتے ہیں۔ گورنمنٹ نے کبھی کسی
طرح بھی مذہبی دست اندازی نہیں کی اور ہر طرح کی مذہبی آزادی دے رکھی ہے اور ممالک کو اگر
علیحدہ رکھیں تو ہندوستان کی حالت ہم سے پوشیدہ نہیں کہ ابھی زیادہ مدت نہیں گزری کہ مرہٹوں
اور سکھوں کے زمانہ حکومت میں مسلمانوں کو کس قدر تکالیف تھیں اور کس طرح ان کے مذہبی
فرائض کی ادائیگی میں دست اندازی کی جاتی تھی مسجدوں کی بجائے گوردوارہ اور مند رہنے ہوئے
اب تک موجود ہیں خود ہمارے گاؤں یعنی قادیان میں ایک گوردوارہ ہے جو پہلے ہمارے گھر کی مسجد
تھی لیکن جب سکھوں ۔ مانے ہمارے دادا کے والد کو رات کے وقت چھاپا مار کر شہر سے نکلنے پر مجبور کیا
تو ان کے ایام حکومت میں یہ مسجد گوردوارہ بنائی گئی۔ اب تک محرابوں کے نشان موجود ہیں
ستفادے بنے ہوئے ہیں۔ پس ہم لوگ خوب جانتے ہیں کہ ظالم حکومت کیا کچھ نہیں کر سکتی اور یہی
وجہ ہے کہ ہم گورنمنٹ برطانیہ کے احسانات کو دیکھ کر باغ باغ ہو جاتے ہیں اور جس طرح اس
مہربان گورنمنٹ نے مذہبی آزادی دے رکھی ہے اس کے شکریہ کی اپنے اندر طاقت نہیں پاتے
اللہ تعالیٰ ہی اس محسن حکومت کو اعلیٰ سے اعلیٰ ترقیات عطا فرمائے نہایت سیاہ باطن ہے وہ انسان جو
اس گورنمنٹ کے احسانات کو نہیں مانتا اور باوجود اس قدر آزادی کے اس سے بغض رکھتا ہے مگر
ی گورنمنٹ کا احسان دلی پر نمک بھی چھڑکتا رہتا ہے کیونکہ جب دیکھا جاتا ہے کہ مسلمانوں نے
اس پر از انصاف عہد سے فائدہ نہیں اٹھایا اور جو مذہبی آزادی اس گورنمنٹ نے عطا فرمائی تھی
اس کی قدر نہیں کی۔ چاہئے تو یہ تھا کہ مسلمان اس وقت اور اس امن سے فائدہ اٹھا کر دینی طور پر
ترقی کرتے لیکن وہ روز بروز گرتے ہی چلے جاتے ہیں اور اس بات کے ثبوت کے لئے حکومت کے
جیل خانے کافی شہادت ہیں۔ کس قدر دل کو دکھ پہنچانے والا بلکہ دل کو خون کر دینے والا وہ نظارہ
ہوتا ہے جب کوئی مسلمان جیل خانوں کی سیر کرتا ہے کیونکہ سب جیل خانے مسلمانوں سے بھرے
پڑے ہیں اور ان کی اخلاقی حالت بجائے دوسری قوموں سے اعلیٰ ہونے کے بہت اونی ہے اور وہ
انوار العلوم جلد ۲
۹۲
تحفة الملوك
اسلامی آبادی کے تناسب سے بہت زیادہ قید خانوں میں نظر آتے ہیں ان کے گناہ بھی کوئی معمولی
نہیں ہوتے گندے سے گندے اور بد سے بد اعمال کے بدلہ وہ سزائیں بھگت رہے ہیں چوریاں
ڈاکے زنا بالجبر آوارگی ، قتل ، غداری ، خیانت مجرمانہ دھوکادہی ، ٹھگی ، استحصال بالجبر جعلسازی وہ
کونسا گناہ ہے جس کے مسلمان مرتکب نہیں اور یہ تو وہ گناہ ہیں جن پر گورنمنٹ کی طرف سے
گناہ ہیں کہ جن کے ذکر سے بھی بدن کے رونگٹے کھڑے ؟
مواخذہ
ہو
ہ ہوتا ہے ورنہ اور ایسے ایسے بہت سے گناہ
جاتے ہیں لیکن مسلمان ان کے مرتکب ہو رہے ہیں حتی کہ بعض موقع پر محرمات کی حرمت کا بھی
خیال نہیں رکھا جاتا۔ دین سے وہ بے پرواہی ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں امراء عیاش اور دنیا طلبی
میں مشغول ہیں صوفیاء گانے اور قوالی سننے میں مصروف ہیں علماء جھوٹے فتوے دیتے ہیں وعظ بھی
کہتے ہیں لیکن خود عمل نہیں کرتے۔ نئے تعلیم یافتہ خود وجو دباری سے منکر ہیں اور اپنی خاص مجالس
میں ہستی باری کے عقیدہ کو ایک لغو اور بے ثبوت عقیدہ قرار دیتے ہیں۔ دین کو وہم اور شریعت کو
قید خیال کرتے ہیں عوام ان جماعتوں میں سے جس کے ساتھ تعلق ہو اس کے رنگ میں رنگین ہیں
جس قدر فاحشہ عورتیں مسلمانوں میں سے ہیں جو عصمت فروشی پر فخر محسوس کرتی ہیں غیر قوموں
میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
پس یہ حالت ایسی نہیں ہے جسے دیکھ کر ایک درد مند دل بے اختیار نہ ہو جائے ۔ نام ہی اسلام کا
رہ گیا ہے ورنہ کام کے لحاظ سے تو اسلام کا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ گورنمنٹ برطانیہ کے زیر سایہ ہندوستان کے مسلمانوں نے کچھ
تجارتی اور علمی ترقی کی ہے لیکن اسے اسلام کی ترقی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اسلام کی بعثت کی اصل
غرض دنیا کی ترقی یا اموال دنیا کی زیادتی نہ تھی بلکہ اس کا اسلام کے مدعا اور مقصد کے ساتھ کوئی
تعلق یا رشتہ ہے ہی نہیں وہ مذہب قطعا نذہب کہلانے کا مستحق نہیں ہے جو دنیاوی ترقی کو اپنا متماء و
مقصد ظاہر کرے کوئی ایسا مذہب جو کسی خاص قوم یا ملک سے تعلق رکھے جیسا کہ اسلام سے پہلے
مذاہب تھے ان کا مدعا تو دنیاوی ترقی ہو بھی سکتا ہے کیونکہ ممکن ہے کہ ایک وقت کوئی قوم ذلیل اور
خوار ہو اور مذہب کی آڑ میں اپنی حکومت جمانا چاہے لیکن اسلام کا تو دعوی ہے کہ میں سب دنیا اور
سب اقوام کے لئے ہوں۔ بحیثیت مذہب اسلام کے لئے عرب ، رومی او را لئے عرب ، رومی اور ایرانی ایک سے ہیں۔ پس
اگر اسلام کا مدعا صرف اتنا ہی ہو کہ دنیا میں بادشاہتیں قائم کی جائیں تو یہ کام پہلے ہی ہو رہا تھا۔
رومیوں اور ایرا اور ایرانیوں کی زبر دست حکومتیں قائم تھیں۔ ہند و چین بھی دنیاوی حالت میں کمزور نہ
انوار العلوم جلد ۲
۹۳
تحفة الملوک
تھے پس اگر اسلام کا مدعا دنیاوی ترقی تھا تو پھر اسلام کی کوئی ضرورت معلوم نہیں ہوتی کیونکہ
مسلمانوں کے خزانوں سے قیصر و کسری کے خزانے زیادہ معمور تھے اور اسلامی دربار کی سادگی
ایرانیوں اور رومیوں کے درباروں کے متکلفات کا قطعا مقابلہ کر ہی نہیں سکتی تھی پس یہ خیال کرنا
کہ اسلام کا مد عاد نیادی ترقی تھا اور اس کے نزول کی غرض صرف قوموں کو ابھار کر دنیا کمانے اور
اس میں مسابقت تھی اسلام پر ایک ظلم عظیم ہے اور کوئی کور چشم ہی یہ دعوی کرے تو کرے اور
کسی کا حق ہی کیا ہے کہ وہ ایسی لغو بات اسلام کی طرف منسوب کرے جبکہ خود قرآن کریم آنحضرت
کی بعثت کی غرض یہ بیان فرماتا ہے کہ كَمَا اَرْسَلْنَا فِيْكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمْ
ايتِنَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُمْ مَا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِى وَلَا تَكْفُرُونِ (البقرہ:۱۵۲-۱۵۳) جیسا کہ ہم نے تم میں ایک
رسول بھیجا ہے جو تمہیں لوگوں میں سے ہے اس کا کام یہ ہے کہ وہ تم پر ! وہ تم پر ہمارے ولا دلائل و براہین
پڑھتا ہے اور اس طرح تم کو پاک کرتا اور مدارج عالیہ کی طرف بڑھاتا اور اٹھاتا ہے اور تم کو
شریعت سکھاتا ہے اور پھر احکام شریعت کے باریک دربار یک حکم اور پوشیدہ اسرار پر واقف کرتا
ہے اور صرف وہی تعلیم نہیں دیتا جو کہ پہلے صحیفوں میں پائی جاتی ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ایسی
تعلیم دیتا ہے جو تم لوگوں کو معلوم ہی نہیں تھی پس تم لوگ میرا ذکر کرو تا کہ میں بھی تمہیں اپنے
دربار میں بار دوں اور میرے انعامات پر جو اس رسول کے ذریعہ سے تم پر کئے ہیں شکر بجالاتے رہو
اور میری ناشکری نہ کرنا۔ پس اسلام لوگوں کو علم و حکمت اور دلائل و براہین امور ایمانیہ غیبیہ اور
طریق تزکیہ نفوس اور حصول مدارج عالیہ اور وہ معارف جو قرب الہی کے حصول میں انسان کے
محمد ہوں سکھانے کے لئے آیا ہے نہ اموال دنیا کے اکتساب اور حکومت و سلطنت کے قیام کے
طریق سکھانے کے لئے۔
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اسلام ایک کامل مذہب ہے اور اپنے کامل ہونے کی وجہ سے
انسان کو کسی ایسے ضروری امر سے جو انسان کی ترقی میں کسی راہ سے بھی محمد ہو نہیں روکتا اور جہاں
دینی ترقیوں کی طرف انسان کو متوجہ کرتا ہے وہاں دنیاوی ترقیات کے حصول کی بھی ترغیب دیتا ہے
اور تمام انسانوں کو معزز اور مکرم ہونے کی تاکید کرتا ہے کوئی علم مفید نہیں جس کے سیکھنے میں
اسلام مانع ہو بلکہ علوم مفیدہ کے حصول کے لئے قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میں مسلمانوں کو بار
بار تاکید کی گئی ہے اسی طرح تجارت اور صنعت و حرفت کی ترقیوں سے بھی بجائے منع کرنے کے