تحفة الملوک
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 2
انوار العلوم جلد ؟
۹۴
تحفة الملوك
اسلام نے مسلمانوں کو اس طرف متوجہ کیا ہے ۔
اسلام اس عقیدہ کا سخت دشمن ہے کہ دولت مند خدا کی بادشاہت میں نہیں داخل ہو سکتے اور
یہ کہ اونٹ کا سوئی کے ناکہ سے گزرنا بہت آسان ہے اس سے کہ کوئی دولتمند خدا کی بادشاہت میں
داخل ہو بلکہ اسلام تو غریب و امیر کا مذہب ہے اور کسی خاص فرقہ سے متعلق نہیں ۔ زکوۃ کے احکام
بتا رہے ہیں کہ اسلام روپیہ جمع کرنے سے بھی منع نہیں کرتا اور اپنی دولت لٹا کر اس میں داخل
ہونے کا طالب نہیں اور یہ نہیں کہتا کہ تو کل کی فکر آج نہ کر بلکہ قرآن کریم کا تو حکم ہے کہ
وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ (الحشر : ۱۹) انسان کو کل کی فکر آج کرنی چاہئے اور دیکھتے رہنا چاہئے
کہ میں نے کل کے لئے آج کیا سامان کئے ہیں۔ ہاں اسلام ہر قسم کے وہموں اور دور از کار خیالوں
سے بھی روکتا ہے کیونکہ وہ انسانی ترقیات کے راستہ میں روک ہوتے ہیں! اور قبل از وقت روح
انسانی کو گھن ہو کر لگ جاتے ہیں۔
غرض که اسلام دنیاوی ترقیات سے روکتا نہیں بلکہ ان کی طرف رغبت دلاتا ہے مگر باوجو د اس
کے یہ کہنا ایک ظلم عظیم ہو گا کہ اسلام کی غرض دنیاوی ترقیات تھی کیونکہ یہ مقصد تو بغیر کسی مذہب
کے بھی حاصل ہے اگر اسلام نہ آتا تو کیا لوگ دنیا کی طرف متوجہ نہ ہوتے بلکہ قرآن کریم سے تو
معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کی تمام تر توجہات دنیا کے حصول کی طرف ہی لگی ہوئی تھیں جیسا کہ فرمایا
الَّذِينَ ضَلَّ سَعِيهُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ( کمت : ۱۰۵) یا فرمایا ہے كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ
الْعَاجِلَةَ وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ (القيامة : ۲۲۲۱) یا فرمایا ہے کہ بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا
والآخرة خير وابقى (الاعلی: ۱۷-۱۸)
اور یہ بات تو ظاہر ہے کہ انسان عام طور پر بھیجی صفات کی طرف خود بخود مائل ہے اور اس کی
وجہ یہ ہے کہ انسان میں جو بھی خواہشات ہیں وہ اپنے اندر ایک نہایت عاجلانہ لطف رکھتی ہیں اور
یہی وجہ ہے کہ لوگ جسمانی آرام کی خاطر بہت سا وقت خرچ کر دیتے ہیں اور بہت ہوتے ہیں جو
کھانے پینے یا پہننے کے آرام کی فکر میں ہی اپنی ساری عمر صرف کر دیتے ہیں اور ان کی رات دن کی
محنتیں اور کوششیں صرف ان کے بہیمی جذبات کو پورا کرنے کے لئے ہوتی ہیں اور چونکہ ان
جذبات کا پورا کرنا زیادہ تر دنیا کے اموال وامتعہ کے حصول پر مبنی ہے اس لئے لوگ دنیا کی طرف
بہت متوجہ ہوتے ہیں اور جسقد ر حق سے دور ہوں اور معرفت الہی سے خالی ہوں اس قدر دنیا کے
کمانے میں منہمک اور مشغول ہوتے ہیں کیونکہ اس کے کمانے میں ان کے بہیمانہ جذبات کے پورا
انوار العلوم جلد ؟
۹۵
تحفة المملوك
ہونے کے سامان پیدا ہوتے ہیں اور اموال وامتعہ کا حاصل کرنا اسی باعث سے ہوتا ہے تا انسان
اپنے جسم کو آرام پہنچائے اور ان بیھی خواہشات کو پورا کرے جو انسان میں اکثر اوقات بڑے زور
سے پیدا ہوتی رہتی ہیں۔ پس جو کام انسان کے اندر خود بخود ہی ہو رہا ہے بلکہ مذہب سے دور ہو کر جو
انسان کی واحد غرض ہو جاتی ہے اس کی نسبت یہ خیال کرنا کہ اسلام کا مدعا اس طرف متوجہ کرنا ہے
اسلام کو عبث قرار دینا ہے کیونکہ جو کام اسلام کے وجود سے بھی پہلے سے ہو رہا ہے بلکہ اسلام کو
ترک کر کے لوگ اس کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں جیسے کہ مذہب سے آزاد اقوام ہیں کہ ان کی
زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ دنیا کمائیں اور اپنے نفسانی جذبات کو پورا کریں اور کھانے پینے
اور پہننے اور آرام سے زندگی بسر کرنے میں ہی اپنے دلوں کی خوشی پاتے ہیں اس کو اسلام کی غرض و
غایت قرار دینا گویا اسلام کو فضول اور لغو قرار دینا ہے پس اگر دنیاوی ترقی یا بیمی جذبات اور نفسانی
خواہشات کے پورا کرنے کے سامان مہیا کرنے کی طرف متوجہ کرنا ہی اسلام کی اصلی غرض ہے تو یہ
غرض اسلام کے بغیر بھی پوری ہو رہی ہے اور اس غرض کو پورا کرنے کے لئے کسی نبی کی بعثت کی
ضرورت نہ تھی خود نفس انسانی اس کے لئے کافی محرک ہے۔
پس اس زمانہ میں مسلمانوں نے اگر بعض عادل اور انصاف پسند حکومتوں کے ماتحت یورپ کی
دنیاوی ترقی کو دیکھ کر تجارت میں ترقی کی ہے یا علوم جدیدہ کے سیکھنے میں کچھ دلچسپی ظاہر کی ہے تو
خواہ وہ ترقی کے آخری نقطہ تک ہی کیوں نہ پہنچ گئے ہوں اسے اسلام کی ترقی نہیں کہہ سکتے اور
مسلمانوں کا علوم جدیدہ میں مہارت پیدا کر لینا یا تجارت میں کوشش کرنا اسلام کی ترقی نہیں کہلا سکتا
کیونکہ جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے اس ترقی کا اسلام کی ترقی سے کچھ تعلق نہیں اور اسے دیکھ
کر خوش ہونا اور اسلام کے مستقبل پر اطمینان ظاہر کرنا اول درجہ کی نادانی اور اسلام کی اصل
حقیقت سے بے خبری کی علامت ہے کیونکہ اگر اسلام کا مقصد یہی تھا تو اس مقصد کو یورپ کے لوگ
کافی طور پر پورا کر رہے ہیں بلکہ ان کی توجہ دنیا کی طرف مسلمانوں سے بہت زیادہ ہے حتی کہ
مسلمانوں کی تجارتی اور علمی ترقی کو یورپ کے مقابلہ میں ایک پہاڑ کے مقابلہ میں ایک ٹیلہ کی
نسبت بھی نہیں دی جا سکتی پس سخت غلطی خوردہ ہیں وہ انسان جو مسلمانوں کی ذہنی یا علمی یا تجارتی
ترقی کو اسلامی ترقی کہہ کر خوش ہوتے ہیں اور مسلمانوں کو ان شعبہ ہائے ترقی کی طرف متوجہ کرتے
رہتے ہیں اگر وہ سمجھتے کہ ان امور کا اسلام سے امور کا اسلام سے کیا تعلق ہے۔ میں جیسا کہ پہلے لکھ چکا ہوں اسلام
ایک صادق مذہب ہونے کی وجہ سے انسانی دماغ کے تمام مفید خیالات کے پورا کرنے کا ممد و معاون
انوار العلوم جلد ۲
۹۶
تحفة الملوك
ہے اور کسی قسم کی ترقی سے روکتا نہیں بلکہ مسلمانوں کو ہر قسم کے علوم سیکھنے اور ہر رنگ میں ترقی
کرنے کی ترغیب دیتا ہے مگر باوجود اس کے ان ترقیات کو اسلام کی ترقی نہیں کہا جا سکتا اور اگر
مسلمان ان میدانوں میں اپنے دشمنوں کو شکست بھی دے دیں تب بھی نہیں کہا جا سکتا کہ اسلام کی
فتح ہوئی۔
پس اسلام کسی اور ہی چیز کا نام ہے اور وہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہے یعنی اللہ تعالی کی کامل
فرمانبرداری اور اس کے احکام کی پوری پوری اتباع اور رب العالمین خدا سے انسان کے تعلق کا
مضبوط کرنا اور یہی غرض ہے جس کے پورا کرنے کی طرف آنحضرت ا ساری عمر متوجہ رہے
آپ کی زندگی کا ایک ایک کام اور آپ کی ایک ایک حرکت اس بات کو ثابت کر رہی ہے کہ آپ آ۔
کے مد نظر صرف یہی بات تھی کہ کسی طرح دنیا پر عظمت الہی کا اظہار ہو اور لوگ ہر قسم کے نفسانی
جذبات اور خواہشات کو ترک کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جائیں اور ان کا چلنا پھرنا کھانا پینا
سونا جاگنا سب اللہ تعالی کے لئے ہی ہو جائے ۔ ہر قسم کے شکوک و شبہات سے پاک ہو کر عرفان تام
ان کو حاصل ہو اور بندوں اور رب میں جو روکیں اور پردے حائل ہیں دور ہو جائیں اور بندے
اپنے خالق و رازق کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر لیں اور یہی کام تھا جو آپ ساری عمر کرتے رہے
پس اگر مسلمانوں میں ان باتوں کا فقدان ہو اور وہ ان اغراض کو پورا نہ کر سکیں تو ان کی حکومتیں
ہوں یا نہ ہوں ، تجارتوں میں ترقی کریں یا تنزل علوم جدیدہ سے واقف ہوں یا نہ ہوں اسلام کو ان
کی ترقی یا تنزل سے کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہے کیونکہ جب ان میں اسلام ہی نہ ہو تو ان کی کسی
ترقی پر اسلام کے دلدادگان کو کیا خوشی ہو سکتی ہے اور دنیاوی ترقیات پر جن میں اہل یورپ ان پر
فضیلت رکھتے ہیں ہم کیونکر خوش ہو سکتے ہیں اسلام کی اصل غرض جب تک پوری نہ ہو تو اور سب
کچھ بیچ ہے اور جب ہم غور سے دیکھتے ہیں تو جو اسلام کی اصل غرض ہے اس سے مسلمان روز بروز
دور ہوتے چلے جاتے ہیں بلکہ اکثر تو ایسے ہیں جو اس قدر بھی نہیں جانتے کہ اسلام کی اصل غرض کیا
ہے وہ مسلمان کہلاتے ہیں لیکن مسلمان ہونا ان کے لئے ایک قوم سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا وہ
خیال کرتے ہیں کہ اسلام ایک بڑی قوم کا نام ہے جس کے اندر اور چھوٹی چھوٹی قومیں ہیں اور
مسلمان کہلانے کا اس سے زیادہ مطلب نہیں کہ ہم مسلمانوں کے ہاں پیدا ہوئے ہیں اور جبکہ اصل
غرض سے لوگ روز بروز دور ہوتے چلے جاتے ہیں اور لیڈر ان قوم بھی اسلام کی ترقی کو دنیاوی
ترقی کے مترادف خیال کرتے ہیں تو اسلام کے بہی خواہوں کو خوش نہیں بلکہ رنجیدہ ہونا چاہئے کہ
انوار العلوم جلد ۲
۹۷
تحفة الملوك
جو اصل غرض تھی وہ تو مفقود ہو گئی اور ادنی باتوں کی طرف لوگ متوجہ ہو گئے۔
اس وقت مسلمانوں کے لیڈر ان قوم کی ایسی ہی حالت ہے کہ جیسے ایک شخص مر رہا ہو اور اس
کے دوست اس کے ناخن کاٹنے اور بال سنوارنے میں مشغول ہوں اور ساتھ ساتھ خوش ہوتے
جائیں کہ دیکھو اب چہرہ کیسا خوبصورت معلوم ہوتا ہے۔ اگر وہ اس کے علاج کی طرف متوجہ نہ
ہوں گے تو وہ مر جائے گا زینت تو زندگی کے ساتھ ہے اگر وہ زندہ ہی نہ رہا تو اس زینت سے کیا
فائدہ ۔ پس جب اسلام ہی ہاتھ سے جا رہا ہے اور مسلمان روز بروز دین سے بے بہرہ ہو کر طرح
طرح کے گندوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر سے ایمان ان کے دلوں سے اٹھ رہا ہے
اور اگر کوئی شخص مسلمان کہلا تا بھی ہے تو صرف رسمی طور پر تو دنیاوی ترقیات کی طرف متوجہ ہونا یا
ان پر خوش ہونا فعل عبث ہے اصل غرض تو مسلمانوں کے دلوں میں اسلام کا پیدا کرنا ہے اگر اس
سے مسلمان دور ہو گئے تو ان کی ترقیات ہمارے لئے ہرگز ہرگز خوشی کا باعث نہیں۔ اسلام
مسلمانوں کی جان ہے جب وہی نکل گئی تو ان زینتوں کو کیا کرنا ہے یہ تو زندگی کے ساتھ ہیں جب
زندگی کا پانی ختم ہو گیا تو یہ سب زینتیں بجائے سکھ کے دکھ کا موجب ہیں مگر افسوس کہ بجائے اسلام
کے قیام کے مسلمانوں کی توجہ حکام دنیوی کی طرف لگ رہی ہے اور جو وجاہت حکومتوں کے زوال
کی وجہ سے جاچکی ہے اسے تجارت میں ترقی اور علوم جدیدہ کے حصول سے پورا کرنا چاہتے ہیں اگر
وہ اصل مقصد کی طرف بھی توجہ رکھتے اور ساتھ ہی دنیادی مقابلہ بھی جاری رہتا تو اس میں کچھ حرج
نہ تھا مگر اصل مقصد کو بالکل نظر انداز کر کے دنیا ہی میں غرق ہو جانا اور اصل مرض کا ترقی کرتے جانا
خطر ناک علامات سے ہے۔
اسلام سے بے پرواہی کا جو نتیجہ اب تک نکل چکا ہے وہی انسان کی آنکھ کھولنے کے لئے کافی
سے زیادہ ہے۔ ہزاروں مسلمان ہیں جو اسلام کو چھوڑ کر دوسرے مذاہب اختیار کر چکے ہیں اور جن
کے باپ دادا اپنی تمام عزت و عظمت اسلام پر عمل کرنے میں پاتے تھے اب ان کی اولاد اسلام میں
ہزاروں عیب بتاتی ہے اور تو اور خود سادات میں سے بیسیوں خاندان مسیحی ہو چکے ہیں اور وہی قوم
جس کی آنحضرت ﷺ کے طفیل تیرہ سو برس تک عزت ہوتی چلی آئی ہے اب اس میں سے
ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو اس پاک وجود کو سٹیجوں پر کھڑے ہو کر گالیاں دیتے ہیں اور اسلام سے
علی الاعلان بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر نظر غائر سے مسلمانوں کی حالت کا مطالعہ کیا جائے تو
کثرت سے ایسے مسلمان ملیں گے جو اسلام سے بے خبر ہی نہیں اس سے متنفر ہو چکے ہیں اور یہ
:
انوار العلوم جلد ۲
۹۸
تحدة الملوك
يخرجو
حالت صرف ہند کی ہی نہیں بلکہ تمام ممالک کا یہی حال ہے حتی کہ جو اسلامی ممالک کہلاتے ہیں ان
میں بھی دین کی ایسی ہی بے قدری ہے جیسے دوسرے ممالک میں۔ اسلام ایک قشر کی طرح رہ گیا ہے
اور بجائے ایک قابل تعریف مذہب کے قابل اعتراض قرار دیا گیا ہے اور جو مذہب مرجع خلائق تھا
اور يَدُ خُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا (النصر: ۳) جس کی شان میں اللہ تعالی نے فرمایا تھا اب
رَجُونَ مِنْ دِینِ اللهِ أَفْوَاجًا کا مصداق بن رہا ہے لاک بن رہا ہے لاکھوں آدمی اس دین سے پھر گئے ہیں اور
جو مسلمان کہلاتے ہیں ان میں سے بھی اکثر بظاہر ہی مسلمان نظر آتے ہیں مگر ان کے دل یا تو ایسے ہی
اسلام سے متنفر ہو چکے ہیں جیسے ان کے جو اسلام کا نام بھی ترک کر چکے ہیں یا کم سے کم وہ اسلام سے
ایسے ناواقف ہیں کہ اس کی حقیقت سے مسیحیوں اور ہنود کی طرح بے خبر ہیں۔ ہزاروں ہیں جو کلمہ
توحید تک سے ناواقف ہیں اور یہ باتیں مبالغہ سے بالکل خالی ہیں اور ان میں بناوٹ کا کچھ دخل
نہیں اور وہ لوگ جن کو ان امور سے دلچسپی ہے جانتے ہیں کہ واقعہ میں مسلمانوں کی حالت ایسی ہی
ہو رہی ہے پس زمانہ پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ ان ایام میں مسلمان ہی نہیں بلکہ اسلام کا بھی تنزل ہو
رہا ہے کیونکہ اسلام دلوں سے مٹ چکا ہے۔ اگر صرف ظاہری حکومتیں جاتیں تو ہم کہتے کہ یہ ایام
مسلمانوں کے لئے ایام الابتلاء ہیں لیکن واقعات ظاہر کر رہے ہیں کہ نہیں مسلمانوں کے لئے ہی
نہیں خود اسلام کے لئے بھی یہ ایام ایام الابتلاء ہیں کہ اس کے نام کے سوا لوگ اس سے کچھ
واقفیت نہیں رکھتے۔
شاید یہ کہا جائے کہ اس وقت بھی ہزاروں لاکھوں نمازی موجود ہیں مساجد میں پنج وقتہ نمازیں
ہوتی ہیں حج کے دنوں میں لاکھوں آدمی حج کے لئے جاتے ہیں روزوں کے ایام میں لاکھوں مسلمان
روزہ رکھتے ہیں بہت سے مالدار ہیں جو زکوۃ بھی ادا کرتے ہیں پس گو بہت سے لوگ اسلام سے بے
خبر ہیں لیکن ایک حصہ ایسا بھی تو ہے جو اسلام سے واقف ہے اور اسلام کے کل احکامات پر عمل کر
رہا ہے لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ نبیوں کی بعثت کی غرض یہ نہیں ہوتی کہ لوگ کسی خاص رنگ میں
عبادت کر لیا کریں یا اپنے وطنوں کو ترک کر کے کسی ملک کی سیر کر لیا کریں یا سال میں کچھ دن بھر کے
رہیں یا اپنے اموال کا ایک حصہ تقسیم کر دیں کیونکہ بلاوجہ انسان کو ان مشقتوں سے مکلف کرنا لغو
کام ہی نہیں بلکہ ضرر رسانی میں داخل ہے پس اگر کوئی شخص نماز پڑھتا ہے مگر نماز کے فوائد سے
محروم ہے اور اس کی حقیقت سے آگاہ نہیں تو اس کی نماز کسی خوشی کا باعث نہیں ۔ اسلام کے سوا
اور مذاہب کے پیرو بھی عبادت کرتے ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ ان کی عبادات ان ثمرات کی مثمر نہیں
انوار العلوم جلد ۲
۹۹
تحفة الملوك
ہوتیں جن کی مثمر ایک مسلمان کی عبادت ہوتی ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ اس مغز سے خالی ہیں
جو اسلامی عبادت میں ہے بلکہ وہ ایک قشر ہے جو بظاہر اسلامی عبادت سے ملتا ہے لیکن اندر سے ان
فوائد سے خالی ہے جو اسلامی عبادت میں ہیں پس اگر مسلمانوں کی نماز بھی اس حقیقت سے محروم ہو
جائے جس کی وجہ سے اسے دوسرے مذاہب کی عبادات پر فضیلت تھی تو اس میں اور دیگر مذاہب
کی عبادات میں کچھ فرق نہیں بلکہ مشقت کے لحاظ سے وہ اس سے زیادہ ہیں کیونکہ دیکھا جاتا ہے کہ
اہل ہنوں میں عبادت کے ایسے ایسے طریق رائج ہیں جن کی مشقتوں کا مقابلہ اسلامی نماز قطعا نہیں کر
سکتی۔ مثلاً بعض ان میں ایسا کرتے ہیں کہ صبح سورج نکلنے سے پہلے مشرق کی طرف منہ کر کے کھڑے
ہوتے ہیں اور جو نہی کہ سورج نکلتا ہے اسکی طرف دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور کچھ منتر پڑھتے
جاتے ہیں اور شام تک اسی طرح کھڑے سورج کو دیکھتے رہتے ہیں اور ایک لمحہ کے لئے بھی اپنی
آنکھوں کو اس سے نہیں پھیرتے حتی کہ وہ غروب ہو جاتا ہے یا مثلا یوں کرتے ہیں کہ جاڑے کے
موسم میں سرد پانی میں کھڑے ہوئے تپسیا کرتے ہیں اور گرمی کے موسم میں دھوپ میں بیٹھ کر اپنے
ارد گرد آگ کے الاؤ جلا لیتے ہیں اور اس طرح اپنے آپ کو عذاب دوزخ میں مبتلاء کر لیتے ہیں پس
مشقت کے لحاظ سے ان کی عبادات اسلامی عبادات سے بڑھ کر ہیں پھر اگر مسلمانوں کی نماز بھی مغز
سے خالی ہو جائے تو اس کو ان عبادات پر کوئی فضیلت نہیں۔
قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اسلامی نماز کی صفت یہ بیان فرمائی ہے کہ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَر - (العنکبوت: ۴۶) نماز انسان کو بے حیائیوں اور مکروہ افعال سے باز رکھتی ہے
مگر ہم دیکھتے ہیں کہ عام طور پر سوائے شاذ و نادر کے مسلمان مساجد میں جا کر نمازیں بھی پڑھتے ہیں
اور نہ صرف فرض نمازیں بلکہ نوافل بھی ادا کرتے ہیں اور پھر مسجد سے نکل کر کسی قسم کے گناہ سے
ان کو پر ہیز نہیں ہوتا جھوٹ وہ بولتے ہیں، رشوت وہ لیتے ہیں، فریب وہ کرتے ہیں، خیانت سے
ان کو پر ہیز نہیں تجارتی دھوکوں سے وہ مجتنب نہیں غرض کہ ہزاروں قسم کے گناہوں میں مبتلاء
ہیں پھر کیونکر کہا جا سکتا ہے کہ مسلمان نمازیں ادا کرتے ہیں اگر وہ نماز کو انہی شرائط کے ساتھ ادا
کرتے جو اسلام نے مقرر کی ہیں تو ان کے قلوب پاک ہو جاتے اور گناہوں کی میل دور ہو جاتی اور
ہر قسم کے گناہوں اور بدیوں سے محفوظ ہو جاتے کیونکہ نماز میں اللہ تعالی نے ایسی حکمتیں مخفی رکھی
ہیں کہ اسے سنوار کر پڑھنے والا اور ان شرائط کو ملحوظ رکھنے والا جو اللہ تعالٰی نے ادائے نماز میں
مقرر فرمائی ہیں اپنے اندر فورا ایک خاص تبدیلی پاتا ہے اور زیادہ دن گزرنے نہیں پاتے کہ اس
انوار العلوم جلد ۲
۱۰۰
تحقة المملوك
کے اندر ایک خاص ملکہ پیدا ہو جاتا ہے جس سے اسے بدیوں کی شناخت ہو جاتی ہے اور پوشیدہ در
پوشیدہ بدیوں پر اسے اطلاع دی جاتی ہے اور مخفی در مخفی گناہ کا علم جو دوسروں کو نہیں ہوتا اسے دیا
جاتا ہے اور ملائکہ اسے ہر موقعہ پر ہوشیار کر دیتے ہیں کہ دیکھنا یہ گناہ ہے ہو شیار ہو جانا۔ اور اسے
شیطان کے مقابلہ کی مقدرت عطا ہوتی ہے کیونکہ نمازی اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کرتا ہے اور خدا
تعالیٰ کسی کا احسان نہیں رکھتا اور خود اپنے بندہ کو اس کے اعمال کا اعلیٰ سے اعلیٰ بدلہ دیتا ہے پس
جب نماز میں کمال تذلیل اور خشوع و خضوع کے ساتھ انسان خدا تعالیٰ کے حضور میں گر جاتا ہے
اور وہ تمام تذلل کے طریق جن کو کسی ملک کے باشندوں نے اظہار عبودیت کے لئے مقرر کیا ہے
استعمال کرتا ہے تو اللہ تعالی اسے اٹھاتا ہے اور جس طرح وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہے خدا تعالیٰ
ملائکہ کو فرماتا ہے کہ دیکھو میرے اس بندہ نے میری پاکیزگی کا اقرار کیا ہے تم اسے پاک کر دو اور
اس نے میری حمد کی ہے تم اس کی حمد کو دنیا میں پھیلاؤ اور اس نے میرے حضور میں کمال تذلل اور
انکسار کا اظہار کیا ہے تم اس کو عزت و رفعت دو اور اسی کی طرف اشارہ ہے اس حدیث میں جو صحیح
بخاری کی آخری حدیث ہے كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ
حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَانِ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِیمِ یعنی دو ایسے کلے ہیں
کہ جو زبان پر تو بہت ہلکے معلوم ہوتے ہیں لیکن میزان میں بہت بھاری ہوتے ہیں اور رحمن کو
بہت پیارے ہیں وہ کلمات یہ ہیں سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِیمِ اور غور سے
دیکھا جائے تو نماز ان دونوں کلمات کی تفسیر ہے اور نماز کے مختلف اعمال کا خلاصہ یہی بنتا ہے کہ
سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ شبیح ، تحمید اور تعظیم الہی پر ہی نماز میں زور دیا
گیا ہے۔ غرض کہ ان کلمات اور نماز کا ماحصل ایک ہی ہے ہاں نماز ایک مفصل اقرار ہے اور ان
کلمات میں مجملاً وہ مضامین بیان کئے گئے ہیں جن کی تفصیل نماز میں کی گئی ہے۔ اب اس حدیث پر
غور کر کے دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں وہ سب امور بیان کئے گئے ہیں۔ جن کا میں پہلے ذکر کر
چکا ہوں اور وہ اس طرح کہ آنحضرت ا فرماتے ہیں کہ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ تسبیح و تحمید
کرنا اور عظمت باری کا اقرار کرنا کو بظاہر سہل ہے لیکن ہے بہت سے ثمرات کا مثمر ۔ اور میزان میں
اس کا بڑا و زن ہوتا ہے۔
اس مسئلہ کو سمجھنے کے لئے اس بات کو یاد رکھنا چاہئے کہ انسان در اصل چند حیوانی نباتی اور
جمادی اجزاء سے مرکب ہے اور بالطبع اس کا تعلق ارضی اشیاء سے زیادہ ہے۔ ہاں اللہ تعالیٰ کے
انوار العلوم جلد ۲
١٠/
تحفة الملوك
فضل سے اونچا کیا جاتا ہے اور اس کی ہدایت سے ہدایت پاتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب آسمانی تعلیموں
سے انسان کو ایک طرف کر دیں اور ایک ایسا انسان فرض کریں جسے آسمانی کتابوں کا کچھ علم نہیں تو
یہ انسان بہائم کی طرح کی زندگی بسر کرے گا اور اس کا کام صرف کھانا اور پینا ہو گا۔ ان تمام اخلاق
سے وہ کو را ہو گا جو انسان کو دوسرے حیوانات سے ممتاز کرتے ہیں اور اس کی تمام وہ استعدادیں جو
اللہ تعالٰی نے انسان میں ترقی کے لئے پیدا کی ہیں دبی رہیں گی اور وہ ان سے کام نہ لے سکے گا چنانچہ
ہم دیکھتے ہیں کہ وہ تو میں جو سماوی کتابوں سے محروم ہیں ان کی زندگیاں چارپایوں کی زندگیوں سے
زیادہ مشابہ ہیں اور وہ کھانے پینے اور شہوت رانی کرنے کے سوا کچھ نہیں جانتیں جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ چونکہ انسان کی پیدائش مادہ سے ہے اس کا رجحان بغیر ہدایت الہی کے مادہ کی طرف ہی
ہوتا ہے اور جب تک اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت نہ ہو وہ روح کی ترقی کی راہ نہیں سوچ
سکتا۔ ہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہدایت پاکر اس کا درجہ اور جانوروں سے بلند ہونا شروع ہوتا ہے
اور جس قدر کوئی انسان روحانیت میں کمال پیدا کرتا جاتا ہے اسی قدرا سے دوسرے حیوانات سے
امتیاز پیدا ہوتا جاتا ہے اور اس کے اعمال میں خاص فرق نمایاں ہونا شروع ہو جاتا ہے پس اس
حدیث کا مطلب اس حقیقت امر کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ہے کہ نفس انسانی جو بھیجی صفات کا مجموعہ
ہے اسے اپنی تمام بہیمیت سمیت ایک پلہ میں ڈال دیں اور ان کلمات کے نتائج اور ثمرات کو ایک
طرف ڈال دیں تو یہ کلمات جس پلہ میں ہوں گے وہ نیچے ہو جائے گا اور یہ بات ثابت ہے کہ ترازو کا
ایک پلہ جب نیچے ہو جائے تو دوسرا اوپر ہو جاتا ہے پس جس قدر اعمال کا پلہ نیچے ہو گا اسی قدر وہ پلہ
جس میں نفس انسانی ہے اوپر ہوتا جائے گا اور جس قدر نفس والا پلہ اوپر ہوتا جائے گا اسی قدر انسان
کو قرب الہی ہو تا چلا جائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا (بوجہ تمام عیبوں سے پاک ہونے اور کل خوبیوں
کے جامع ہونے کے ) مقام بلند ہے پس اعمال کے پلہ کے نیچے ہونے اور بو جھل ہونے سے انسان کا
رفع مراد ہے کیونکہ یہ اس کا لازمی نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ نیکی اور تقویٰ کا نتیجہ احادیث میں
رفع بتایا گیا ہے اور مسلمانوں کو جو و از معنی کی دعا سکھائی گئی اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ ہمارے
اعمال حسنہ کا پلہ بھاری ہو جائے تا ہمار ا رفع ہو اور اگر انسان کی بہیمیت کا پلہ بھاری ہو گا تو اعمال
حسنہ کا پلہ ہلکا ہو کر ہوا میں اٹھ جائے گا اور انسان کو کوئی فائدہ نہ دے گا بلکہ وہ نیچے ہی چلا جائے گا
اس کی طرف اشارہ ہے قرآن کریم کی اس آیت میں کہ فَا مَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَهُوَ فِي
عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُمُّهُ هَا وَيَةٌ (القارعہ : ۷ (۱۰) یعنی جس کے اعمال
انوار العلوم جلد ۲
۱۰۲
تحفة الملوك
حسنہ کا پلہ بھاری ہو گیا وہ تو اعلیٰ درجہ کی زندگی پائے گا اور جس کے اعمال حسنہ کا پلہ ہلکا ہوا اور اس
کی صفات بہیمیہ پر غالب نہ آسکا تو وہ ہادیہ میں گرے گا اور ہادیہ سے مراد عمیق گڑھا ہے جو اپنے
عمق میں نیچے ہی نیچے چلا جاتا ہے۔ اسی طرح اس آیت میں اشارہ ہے کہ وَلَوْ شِئْنَا لَرَ فَعْنَهُ بِهَا
وَلِكِنَّةً أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ (الاعراف : (۱۷۷) یعنی ہم چاہتے تو اس کو اپنی آیات کے ذریعہ بلند کر
دیتے لیکن اس نے زمین کے ساتھ ایسا تعلق پکڑا کہ اسے چھوڑا نہیں پھر احادیث میں جنت کو بلندی
پر اور دوزخ کو نیچے بتا کر بھی اس بات کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ جب اعمال حسنہ بھاری ہوں
تو انسان کی غلطیوں کا وزن کچھ نہیں رہتا اور انسان باوجود اپنی بہیمیت کے بلند ہونا شروع ہو جاتا
، اور اس کی نیکیاں اس کی بدیوں پر غالب آجاتی ہیں اور ان کو کالعدم کر دیتی ہیں اور انسان بالآخر
جنت کو جو بلندی پر ہے حاصل کر لیتا ہے اور جس کے اعمال حسنہ کم ہوں اور انسان کو اوپر نہ اٹھا
سکیں تو ان کا پلہ بوجہ ہلکا ہونے کے بلند ہو جائے گا اور نفس انسانی والا پلہ علی قدر ذنوب نیچے نیچے
ہوتا جائے گا اور جہنم میں (جو نیچے ہو گی) جگہ پائے گا۔ اس مسئلہ سے جنت و دوزخ کے مراتب کا بھی
پتہ چلتا ہے کیونکہ جس قدر کسی کے اعمال۔ اعمال حسنہ بوجھل ہوں گے اسی قدر وہ اوپر اوپر اٹھتا چلا جائے گا
اور اعلیٰ مدارج پائے گا اور جن لوگوں کی بدیاں زیادہ ہوں گی وہ نیچے زیادہ گر جائیں گے اور جہنم
میں جائیں گے حتی کہ جن کی بدیوں کا پلہ بہت ہی بھاری ہو گا انکے اعمال حسنہ کا پلہ بہت اونچا چڑھ
جائے گا اور اس کے مقابلہ میں نفس کا پلہ اسفل السافلین میں گر جائیگا۔
ہے
غرض کہ مذکورہ بالا حدیث میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اللہ تعالے کی تسبیح ، تحمید اور عظمت کا
اقرار ایسا مثمر ثمرات نافع ہے کہ انسان کا تر از دئے عمل اس کے بوجھ سے بہت جھک جاتا ہے اور
اس کا درجہ بلند ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ فرمائی کہ حبیبتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ یہ کلمات اس لئے
زیادہ ثواب کا موجب ہوتے ہیں کہ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمنِ رحمن کو پسند ہیں نادان انسان تو یہ
خیال کرتا ہو گا کہ لفظ رحمن صرف قافیہ بندی کے لئے استعمال کیا گیا ہے لیکن یہ عظیم الشان انسان پر
جس کا کوئی کلام لغو اور فضول نہیں ایک ظلم عظیم ہو گار حمن کا لفظ اس حدیث میں قافیہ بندی کے اور عظیم کار
لئے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اس میں بڑی بڑی حکمتیں ہیں حَبِيبَتَانِ إِلَى الرحمن فرما کر
آنحضرت ﷺ نے اس ثقل کی وجہ بیان فرمادی ہے جو کلمات سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِم
سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِیمِ کو میزان میں حاصل ہے اور بتایا ہے کہ یہ کلمات اس لئے ثقیل ہیں کہ ان کا
بدلہ صرف صفت رحیمیت کے ماتحت ہی نہیں ملتا بلکہ صفت رحمانیت کے ماتحت بھی ملتا ہے کیونکہ
انوار العلوم جلد ۲
۱۰۳
تحفة الملوك
یہ کلمات اللہ تعالٰی کی صفت رحمانیت کے بھی جاذب ہیں۔
کے از
یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت وہ ہے جس کے ماتحت بلا کسی محنت اور مشقت
انسان پر انعام ہوتا ہے اور صفت رحیمیت وہ ہے جس کا نزول انسان پر کسی عمل کے بدلہ میں
ہوتا ہے اور چونکہ انسان کے اعمال محدود ہوتے ہیں اس لئے اس کی جزاء بھی خواہ کس قدر ہی
زیادہ ہو آخر محدود ہو گی جیسا کہ قرآن شریف اور احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نیک اعمال کے
بدلہ میں دس گنے اور ستر گنے بلکہ سات سو گئے تک ثواب ملتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ لیکن پھر بھی
یہ بدلہ ایک حد تک نسبت عمل کے لحاظ سے ہی ہوتا ہے مگر جو احسان کہ رحمانیت کے ماتحت ہوتا
ہے وہ چونکہ کسی عمل کے بدلہ میں نہیں ہوتا اس کی کوئی حد مقرر نہیں کی جاسکتی ۔ پس حبيبتانِ
إلى الرحمن سے آنحضرت ﷺ نے یہ ظاہر فرمایا ہے کہ دوسری عبادات کا بدلہ تو صفت
رحیمیت دیتی ہے مگر یہ کلمات صفت رحمانیت کے جاذب ہو جاتے ہیں یعنی جب انسان اللہ تعالٰی کی
تسبیح و تحمید کرتا اور اس کی عظمت کا اقرار کرتا ہے تو نہ صرف رحیمیت جوش میں آتی ہے بلکہ
صفت رحمانیت بھی جوش میں آکر اس پر نازل ہوتی ہے اور چونکہ یہ نزول رحمانیت نسبت عمل
کے لحاظ سے نہیں بلکہ احسان کے طور پر ہوتا ہے اس لئے اعمال حسنہ کا ترازو بہت وزنی ہو جاتا ہے
کیونکہ صفت رحمانیت کا نزول جب صفت رحیمیت کے ساتھ ہوتا ہے تو اس کی عظمت کی کوئی
انتہاء نہیں رہتی۔
اصل بات یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو حکم دیتا ہے کہ وَإِذَا حُتِيْتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا
بِاحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا (النساء : ۸۷) جب تمہاری نسبت کوئی کلمہ نیک استعمال کیا جائے تو تم کو
بھی چاہئے کہ اس کے قائل کی نسبت اس سے بہتر کلمہ نیک یا کم سے کم وہی کلمہ استعمال کرو جیسا کہ
السلام علیکم کے جواب میں وعلیکم السلام - تو کیونکر ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ جو غیر محدود خزانوں والا ہے
اور بہتر سے بہتر بدلہ دینے والا ہے اپنے بندوں سے اس طرح معاملہ نہ کرے وہ کرتا ہے اور ضرور
کرتا ہے جیسا کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جب میرا بندہ میری طرف ایک قدم آتا ہے تو میں دو
قدم آتا ہوں جب وہ تیز چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر آتا ہوں پس اس اصل کے ماتحت جب ایک
بندہ اللہ تعالیٰ کی نسبت کہتا ہے کہ الہی آپ پاک ہیں تو اللہ تعالی ایک تو اسے اس کی اس عبادت کا
بدلہ دیتا ہے دوسرے اس کی نسبت بھی پاکیزگی کا حکم فرماتا ہے کہ حَبُّوْا بِاحْسَنَ مِنْهَا ا أَوْرُ رُدُّوهَا دو
پس جب اللہ تعالی کسی بندہ کی نسبت فرمائے گا تو پاک ہو تو پھر اس کے گناہ کہاں باقی رہ سکتے ہیں اس
انوار العلوم جلد ۲
۱۰
تحقة الملوك
طرح جب بندہ اپنے رب کی نسبت کہتا ہے کہ الہی آپ بڑی تعریفوں والے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کو
تعریفوں والا کر دیتا ہے اور جب وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت کا اقرار کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اسے بڑا بنا دیتا ہے
پس اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید اور عظمت کے اقرار سے ایک تو عبادت کا ثواب ملتا ہے اور ایک اس
کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت جوش میں آکر اس بندے کو پاک کر دیتی ہے ، قابل تعریف بنا
دیتی ہے، بڑا بنا دیتی ہے اسی وجہ سے حدیث میں آنحضرت ا نے فرمایا کہ كَلِمَتَانِ
خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَانِ سُبْحَانَ اللَّهِ
وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِیمِ اور چونکہ نماز تفصیل ہے ان کلمات کی اور اس کے ہر ایک
رکن میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کی جاتی ہے اور عظمت بیان کی جاتی ہے اس لئے قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اِنّا نے فرمایا کہ اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْكَرِ (عبوت : ٣٧) العنکبوت : ۴۶) کیونکہ جوں
جوں انسان نمازیں پڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی پاکیزگی اور حمد اور عظمت کا اقرار کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ
اس کے اعمال حسنہ کے ترازو کو بوجھل کرتا جاتا ہے ! ہے اور انسان کا رفع ہوتا جاتا ہے اور چونکہ گناہ
نتیجہ ہے مادیت کے تعلق کا۔ جب انسان اس عالم سے بلند ہوتا جاتا ہے تو اس کا تعلق مادیت سے کم
ہوتا جاتا ہے اور لا زیادہ گناہوں سے محفوظ ہوتا جاتا ہے ۔
پس جو انسان نمازیں پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ کی تسبیح بھی کرتا ہے تحمید بھی کرتا ہے اور اس کا درجہ
بلند نہیں ہوتا اور اسے پاک نہیں کیا جاتا بلکہ وہ طرح طرح کے گندوں میں مبتلاء ہے تو صاف ظاہر
ہے کہ اس کی تسبیح و تحمید میں کوئی نقص ہے پس مسلمانوں کا نمازیں پڑھنا اور ان پر مداومت کرنا
اس بات پر قطعا دلیل نہیں کہ وہ نیک ہیں اور ان میں ابھی دین باقی ہے کیونکہ جب نمازوں سے وہ
اثمار نہیں پیدا ہوتے جو نمازوں کے لئے مخصوص ہیں تو وہ نمازیں بے مغز ہیں اور ان کے اندر
ہزاروں قسم کے ایسے اجرام داخل ہو گئے ہیں جنہوں نے ان کی قوت مثمرہ کو ضائع کر دیا ہے ۔
اسی طرح زکوۃ کی نسبت قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تَطَهَّرُهُمْ وَ
تُزَكِّيهِمْ بِهَا - (التوبہ: ۱۰۳) اے نبی ان کے اموال سے زکوٰۃ لیا کرو اور اس ذریعہ سے ان کے ان کو ظاہری
و باطنی طور پر پاک کیا کرو اب جو لوگ زکوۃ دیتے ہوئے پاک نہیں ہوتے اور ان کے اموال طیب
نہیں ہیں بلکہ ہر قسم کے جائز و ناجائز وسائل سے وہ ان کو بڑھاتے رہتے ہیں اور دل سے دنیا کی
محبت سرد نہیں ہوتی تو ہم کب کہہ سکتے ہیں کہ وہ لوگ زکوۃ دیتے ہیں۔
اسی طرح روزہ کے احکام بیان فرما کر اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ الله آیتم
انوار العلوم جلد ۲
۱۰۵
تحفة الملوك
لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (البقرہ : ۱۸۸) اسی طرح ہم اپنے احکام لوگوں کے فائدے کے لئے بیان
کرتے ہیں تاکہ وہ متقی ہو جائیں۔ لیکن فی زماننا لوگ روزہ رکھتے ہوئے تقوی سے عاری ہیں۔
آنحضرت ا فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی کو تمہیں بھوکے رکھنے سے غرض نہیں جو شخص روزہ
رکھتا اور جھوٹ بولنا ترک نہیں کرتا۔ اللہ تعالی کو اس کے بھوکا رہنے کی کچھ حاجت نہیں عن ابی
هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الرُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ
فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ فِى أَنْ يَدَعَ طَعَامَةَ وَ شَرَابَهُ ( بخارى كتاب الصوم : باب من لم يدع قول
الزور و العمل به، پس روزہ رکھتے ہوئے جن لوگوں میں تقوی پیدا نہیں ہو تا معلوم ہوتا ہے ان کے
روزے قرآن شریف کے فرمائے ہوئے روزے نہیں کیونکہ روزوں کے فرض کرنے کی غرض
ہی تقویٰ کا پیدا کرنا تھا نہ کہ نہ کہ انسان کو بھوکا رکھنا۔ خدا تعالے کو کیا غرض ہے کہ وہ انسان کو وہ انسان کو خواہ مخواہ
بھوکا رہنے کا حکم دے۔
حج کی نسبت بھی فرمایا کہ فَمَنْ فَرَضَ فِيْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي
الحج (البقرة: ۱۹۸) لیکن آجکل تو جو حج کی بے قدری ہے وہ جناب کو معلوم ہی ہو گی حج میں جنگ و
جدل کا چھوڑنا تو الگ رہا۔ ان دنوں کو جنگ و جدل کے لئے مخصوص کر لیا گیا ہے۔
غرض کہ گو بعض لوگ بعض احکام شریعت پر عمل کرتے ہیں لیکن ان کا عمل ایسے طریق سے
ہے کہ اس سے وہ فوائد مرتب نہیں ہوتے جو ہونے چاہئیں اور ان کی نمازیں اور ان کے روزے
اور ان کی زکوتیں اور اور ان کے حج کے حج بعینہ ویسے ویسے؟ ہی اعمال ہیں جیسا کہ تماشہ کرنے والے کبھی بادشاہ بنکر بن
بیٹھ جاتے ہیں اور دربار لگا لیتے ہیں لیکن در حقیقت وہ سائل ہوتے ہیں پس گو ایک وقت کے لئے
اپنے آپکو بادشاہ بھی کہتے ہیں ان کے سامنے کچھ لوگ ملازم بنکر کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہ ان پر
حکومت کرتے ہیں لیکن حقیقت اس کی کچھ بھی نہیں ہوتی نہ وہ بادشاہ ہو جاتے ہیں نہ ان کے
دوسرے ساتھی ان کے خادم و غلام بن جاتے اور اس بناوٹ سے ان کو وہ حقوق و اختیارات
حاصل نہیں ہو جاتے جو بادشاہوں کو حاصل ہوتے ہیں یہ لوگ بھی بظاہر نمازیوں کی طرح وضوء
کرتے ہیں مساجد میں جاتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں لیکن یہ سب کام نمائی ہوتے ہیں ان کی یہ
عباد میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی قیمت نہیں رکھتیں۔ ورنہ نعوذ باللہ کہنا ہو گا کہ وہ محنت تو پوری
کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ان کو ان انعامات سے محروم رکھتا ہے جو نمازیوں اور روزہ داروں اور
زکوۃ دینے والوں اور حج کرنے والوں کے لئے اس نے مقرر فرماتے ہیں۔ وَنَعُوذُ بِاللهِ مِنْ