تحفة الملوک
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۲
۱۴۲
تحفة الملوک
دلوں سے تو تمام میل دھوئی جائیگی اور وہ ایسے ہو جائینگے جیسے حمام سے تازہ نہا کر نکلنے والا۔ سوخدا
تعالی کا شکر ہے کہ مسیح موعود کی دعاؤں اور کوششوں کا نتیجہ دن بدن زیادہ سے زیادہ کامیابی کی شکل
میں نکل رہا ہے۔
میں اس جماعت کے ایک شخص کا مختصر حال جناب کو بتا تا ہوں جس سے جناب کو معلوم ہو جائیگا
کہ کس طرح خدا تعالی نے اس جماعت کے مخلصین کے دلوں کو مضبوط کر دیا ہے۔ افغانستان کے
ایک بزرگ جن کا نام سید عبد اللطیف تھا اور جو وہاں ایسے معزز تھے کہ امیر حبیب اللہ خان صاحب
کی تاجپوشی کی رسم انہوں نے ہی ادا کی تھی حضرت مسیح موعود کا ذکر سنکر قادیان تشریف لائے اور
یہاں سے جب واپس گئے تو انکی کابل میں سخت مخالفت ہوئی اور امیر صاحب کو علماء کے شور سے
مجبور ہو کر انکو نظر بند کرنا پڑا انہوں نے سب علماء کو چیلنج دیا کہ وہ میرے ساتھ حضرت مسیح موعود
کے دعوے پر بحث کر لیں لیکن کسی کو یہ جرأت نہ ہوئی آخر سب علماء نے آ۔ سب علماء نے آپ پر سنگسار کئے جانیکا
فتوی دیا اور امیر صاحب نے بار بار آپ کو کہا کہ آپ ظاہر ا طور پر ہی اس عقیدہ کو ترک کر دیں
لیکن انہوں نے نہ مانا آخر سنگساری کے وقت پھر امیر صاحب نے کہا مگر انہوں نے یہی جواب دیا کہ
یہ دن تو میرے لئے عید کا دن ہے آپ مجھے کس طرف بلا رہے ہیں۔ میں تو خدا تعالی کے عہد کو پورا
کر رہا ہوں اور جب انہوں نے کسی صورت سے حق کا انکار نہ کیا تو نہایت بے رحمی سے انہیں
سنگسار کیا گیا مگر پتھروں کی بوچھاڑ کے وقت انہوں نے ایک ذرہ بھر بھی گھبراہٹ کا اظہار نہیں کیا۔
اس واقعہ سے جناب معلوم کر سکتے ہیں کہ مسیح موعود نے کیسا ایمان اپنی جماعت کے دلوں میں
پیدا کر دیا ہے اور جہاں کے دلوں میں نہیں جو جہالت کی وجہ سے اس قسم کے کاموں کے لئے تیار ہو
جاتے ہیں بلکہ سید عبد اللطیف جیسے علماء کے دلوں میں جو ہر ایک امر کو سوچ سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔
اس عام اصلاح کے علاوہ میں ایک خاص امر کو اس جگہ ضرور بیان کر دینا چاہتا ہوں اور وہ
حضرت مسیح موعود کا اپنی بیعت کی شرائط میں وفاداری حکومت کا شامل کرنا ہے آپ نے قریباً اپنی
گل کتب میں اپنی جماعت کو نصیحت فرمائی ہے کہ وہ جس گورنمنٹ کے ماتحت رہیں اس کی پورے
طور پر فرمانبرداری کریں اور یہاں تک لکھا کہ جو شخص اپنی گورنمنٹ کی فرمانبرداری نہیں کرتا اور
کسی طرح بھی اپنے حکام کے خلاف شورش کرتا اور انکے احکام کے نفاذ میں روڑے اٹکاتا ہے وہ
میری جماعت میں سے نہیں اور یہ ایک ایسی مفید اصلاح ہے کہ اسکے ذریعہ آپ نے گویا کل دنیا پر
احسان کیا ہے اور روزمرہ کے فسادوں اور جھگڑوں سے اور ہر قسم کی بغاوت سے امن دیدیا ہے اور
انوار العلوم جلد ۲
۱۴۳
تحفة الملوك
صرف زبانی طور پر ہی کفایت نہیں کی بلکہ یہ سبق آپ نے جماعت کو ایسا پڑھایا کہ ہر موقعہ پر
جماعت احمدیہ نے گورنمنٹ ہند کی فرمانبرداری کا اظہار کیا ہے اور کبھی کسی خفیف سے خفیف
شورش میں بھی حصہ نہیں لیا اور یہ حکم صرف گورنمنٹ برطانیہ کے لئے نہیں بلکہ جس حکومت
کے ماتحت احمد یہ جماعت رہتی ہو اسے حکم ہے کہ وہ اسکی کامل فرمانبردار اور محمد ہو اور اگر کوئی
احمدی اسکے خلاف کرے تو وہ بموجب جناب کے صریح حکم کے احمد ی ہی نہیں کہلا سکتا۔
اب میں اپنے اس مکتوب کو ختم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جناب ان تمام امور پر جو میں
نے اس خط میں تحریر کئے ہیں غور فرمائیں گے اور اگر آپ چاہیں تو میں ایسی کتب بھی آپ کی
خدمت میں بھیج سکتا ہوں جو حضرت مسیح موعود کے دعوے کے دلائل پر اور زیادہ روشنی ڈالتی
ہیں اور اس سے بھی زیادہ مفید یہ طریق ہو سکتا ہے کہ اگر آپ چاہیں تو میں چند علماء جناب کی
خدمت میں بھیج دوں جو جناب کے پاس پندرہ ہیں دن تک حاضر ر ہیں اور جناب ہر ایک ضروری
مسئلہ پر ان سے گفتگو فرمائیں۔
چونکہ مسیح موعود ہونے کا دعوئی ایک عظیم الشان دعوئی ہے اور ہر ایک شخص کا جو مسلمان
ہونے کا دعوی کرتا ہے فرض ہے کہ اس پر غور کرے اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ جناب اس پر
ضرور پورے طور پر غور فرمائینگے اور جناب کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ جناب کے اعمال کا اثر صرف
آپ کی ذات پر ہی نہیں پڑتا بلکہ آپ کی رعایا میں سے بہت ساحصہ آپ کے اعمال کی نقل کرتا ہے
پس آپ کا ایک صداقت کو قبول کرنا صرف ایک ہی آدمی کا سچائی کو قبول کرنا نہیں ہے بلکہ ممکن
ہے کہ اسکے ذریعہ ہزاروں کو ہدایت ہو اور ان سب کا ثواب آپ کے نام لکھا جائیگا اسی طرح آپ کا
انکار صرف آپکا انکار نہیں بلکہ وہ بہتوں کے لئے رکاوٹ کا باعث ہو گا جس کے لئے جناب اللہ تعالٰی
کے حضور میں جوابدہ ہیں کیونکہ اس شہنشاہ کے سامنے بادشاہ و گدا سب کو جوابدہ ہوتا ہو گا مجھے جو
حکم دیا گیا تھا کہ میں جناب کی خدمت میں سلسلہ کے حالات عرض کروں میں اپنے فرض سے
سبکدوش ہوتا ہوں اور اب جناب کا اختیار ہے کہ خواہ اس نعمت عظمی کو یعنی خادم خاتم النبین کی
اتباع کو قبول فرما دیں جو ساری دنیا کی بادشاہت سے بڑھ کر ہے اور خواہ رد فرمادیں۔
یہ خدا تعالی کا فضل ہے کہ اس نے ہم کو اس مبارک زمانہ میں پیدا کیا ورنہ لاکھوں بزرگ اور
علماء اور امراء اس بات کی حسرت کرتے ہوئے مر گئے کہ کسی طرح ان کو مسیح موعود کا زمانہ ملے گو
مسیح موعود فوت ہو چکے ہیں مگر ان کے دیکھنے والے موجود ہیں پس یہ زمانہ غنیمت ہے وہ دن آتے
انوار العلوم جلد ۲
۱۴۴
تحفة الملوك
ہیں جبکہ زبردست بادشاہ اس خدا کے مرسل کے سلسلہ میں داخل ہوں گے لیکن مبارک ہے وہ جو
سب سے پہلے اس نعمت کو حاصل کرتا ہے کیونکہ کوئی زمانہ آئے گا جبکہ اپنی بادشاہتیں دیگر خواہش
کریں گے کہ ہمیں بھی وہ فضیلت حاصل ہو جائے جو مسیح موعود کے قریب کے لوگوں کو حاصل
تھی۔
آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ کا سینہ کھول دے اور آپ کو میری باتوں پر غور
کرنے کی توفیق دے کیونکہ اس کے فضل کے سوا کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ میں نے ایک حکم کے ماتحت
جناب کو مخاطب کیا ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ مجھے لغو حکم نہیں دیا گیا ضرور ہے کہ جلد یا بدیر
میری یہ تحریر کوئی عظیم الشان نتیجہ پیدا کرے گی جو اس ملک کی قسمت میں ایک حیرت انگیز تغیر پیدا
کر دیگی ۔ کیونکہ اللہ تعالی کی باتیں لغو نہیں ہوتیں خدا کرے اس برکت میں سے جو جلد نانول ہونے
والی ہے جناب کو بھی بہت سا حصہ ملے۔
والسلام
خاکسار مرزا محمود احمد
خلیفہ ثانی حضرت مسیح موعود