تحفة الملوک
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۲
۱۳
تحفة الملوک
ہے جو ہزاروں طریقوں سے دنیا کو مسیحی مذہب میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کانے سے
مراد یہی ہے کہ دین کی آنکھ اس کی بند ہو گی صرف دنیا میں مشغول ہو گا جیسا کہ ظاہر بھی ہے اور یہ
تاویلات بعیدہ نہیں ہیں بلکہ احادیث اسکی تصدیق کرتی ہیں جیسا کہ ابن صیاد کے واقعہ سے ظاہر ہے
کہ ایک دفعہ آنحضرت ا اس کے پاس گئے اور حضرت عمرؓ نے اجازت طلب فرمائی کہ اسے
قتل کر دیں اور قسم کھائی کہ یہی دجال ہے حالانکہ وہ کانا نہ تھا اور دوسری علامات بھی اس میں پائی نہ
جاتی تھیں اور آنحضرت ا نے بھی گو آپ کو قتل سے روک دیا لیکن قطعی طور پر اس کے
دجال ہونے سے انکار نہیں کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ا بھی اور حضرت عمر
بھی اس بات کو قرین قیاس خیال فرماتے تھے کہ وہ علامات جو دجال کی بابت بیان کی گئی ہیں ممکن ہے
کہ اپنے ظاہری معنوں کے علاوہ کسی اور رنگ میں پوری ہوں ورنہ چاہئے تھا کہ آپ حضرت عمرؓ
سے فرماتے کہ تم اسے دجال کیونکر کہتے ہو حالانکہ نہ یہ کانا ہے نہ اس کے پاس گدھا ہے پھر یہ مدینہ
ما رہتا ہے مگر آپ کا حضرت عمرؓ کے قول کا پوری طرح رو نہ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ آپ دجال کے
معاملہ میں تاویل کی گنجائش کے معتقد تھے۔
میں
یہ امر بھی خاص طور پر قابل غور ہے کہ مسیح اور دجال کے متعلق جس قدر اخبار ہیں وہ سب
بطور پیشگوئیوں کے ہیں اور اخبار غیبیہ ہمیشہ تعبیر طلب ہوتی ہیں جیسا کہ آنحضرت ﷺ نے
اپنے ہاتھ میں کڑے سونے کے دیکھے لیکن ان کی تعبیر یہ فرمائی کہ در مدعیان کا ذب خروج کریں گے
اب جو شخص زور دے کہ میں تو اس تعبیر کو نہیں مانتا وہ غلطی کرتا ہے پس مسیح موعود اور دجال کی
نسبت جس قدر اخبار ہیں محتاج تعبیر ہیں اور اپنے وقت پر ظاہر ہو کر ہی ان کی صداقت کا پتہ لگ سکتا
ہے چنانچہ جب معاملہ کھل گیا تو اب بات صاف ہو گئی اور ہر ایک شخص جو ذرا بھی تدبر کرے سمجھ
سکتا ہے کہ دجال سے مراد در حقیقت پادری لوگ ہی ہیں جو مسیح کی خدائی منواتے پھر رہے ہیں اور
ان کے مارنے سے مراد ان کے مکائد کا رفعیہ ہے چنانچہ حدیث يَكْسِرُ الصليب بھی اس بات پر
شاہد ہے کہ مسیح موعود مسیحی دین کو دلائل و براہین سے ایسار د کرے گا کہ آخر صلیب ٹوٹ جائے گی
یعنی اکثر لوگ اسلام قبول کریں گے اور مسیحیت کا زور ٹوٹ جائے گا۔ ورنہ یہ خیال نہایت ہی لغو
ہو گا کہ حضرت مسیح آکر لکڑیاں توڑتے پھریں گے یہ بات ایک نبی کی شان کے خلاف ہے۔
مذکورہ بالا دونوں شبہات کے دور ہونے کے بعد یعنی بعد اثبات وفات مسیح و خروج دجال
بموجب خبر آنحضرت مسیح موعود کا اسی امت میں سے ہونا ضروری ہے اور اس کا زمانہ ہیں
انوار العلوم جلد ؟
۱۳۱
تحفة الملوك
ہے کیونکہ دجال ظاہر ہو چکا ہے اور دیگر آیات بھی پوری ہو چکی ہیں اور چونکہ جیسا کہ میں پہلے
عرض کر چکا ہوں صرف ایک ہی شخص مدعی ہے اس لئے اس کے دعوے کو ماننے کے سوا کوئی چارہ ماننے
نہیں ورنہ تکذیب قرآن کریم و احادیث آنحضرت ا لازم آتی ہے۔
حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی مسعود کے دعوے پر جو آیات قرآنیہ اور
احادیث نبویہ شاہد ہیں ان میں سے چند بطور نمونہ میں پہلے لکھ آیا ہوں مگر یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ
اللہ تعالی نے صرف اسی پر بس نہیں کی بلکہ آپ کی تائید میں اس قدر نشانات دکھائے ہیں اور ایسے
زبردست دلائل سے آپ کی صداقت کو ثابت کیا ہے کہ ان کے بیان کرنے کی اس مکتوب میں
گنجائش نہیں بلکہ وہ نہایت ضخیم کتب میں بیان ہو سکتی ہیں اور اکثر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتب میں جنکی تعداد ای (۸۰) سے بھی اوپر ہے درج ہیں اگر جناب کو اللہ تعالیٰ اس طرف متوجہ
کرے کہ اس ہدایت کی تحقیقات فرماویں تو وہ کتب جناب کی خدمت میں پیش کی جاسکتی ہیں مگر میں
مناسب سمجھتا ہوں کہ ان نشانات سے جو آپ کے لئے اللہ تعالٰی نے ظاہر کئے ہیں چند ایک بطور
نمونہ بیان کردوں تاکہ آپ کے دع دعوے پر چند اور شہادتوں سے جناب کو آگاہی ہو جائے۔
اول تو میں آپ کا نہایت زبردست علمی معجزہ بیان کرتا ہوں جو قرآن کریم کے معجزہ کے مشابہ
ہے اور وہ آپ آ۔ کی بے نظیر عربی کتب ہیں جن کے ساتھ آپ بارہا اعلان کرتے رہے ہیں کہ مصرو
شام و عرب کے علماء بھی اگر مل کر انکی نظیر لانا چاہیں گے تو نہ لا سکیں گے اور بعض کتب کے ساتھ
آپ نے انعام بھی مقرر کیا ہے کہ اگر کوئی ان کی نظیر نا سکے تو میں اسے اس قدر انعام دونگا لیکن
تعجب ہے کہ باوجود اس قدر عداوت کے جو علماء کو آپ سے تھی اور ہے اس وقت تک کسی شخص کو
آپ کی عربی کتب کے مقابلہ کی جرات نہیں اور جبکہ ایک شخص نے کوشش کرنی چاہی تو اللہ تعالیٰ
نے اسے پیشتر اسکے کہ اسکی کتاب ختم ہو کر طبع ہوتی اس دنیا سے اٹھا لیا اور اس طرح اپنے مامور کی
صداقت کو ثابت کر دیا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت ہماری جماعت کے آدمی مصر و شام و عرب
میں موجود ہیں اور آپ کی کتب کو ان ممالک میں شائع کیا گیا ہے لیکن اس وقت تک کسی شخص کو
جرأت نہیں ہو سکی کہ انکے مقابلہ پر کوئی کتاب تصنیف کرے بلکہ بیروت کے بعض بڑے بڑے
علماء نے وہ کتابیں طلب کی ہیں اور ان کی خوبی کے مقر ہیں چنانچہ پچھلے دنوں میں بیروت کے ایک
عالم مدرسہ سوریہ کے مہتمم صاحب نے اور ایک دوسرے صاحب نے حضرت کی عربی کتب طلب
کی ہیں اور ارادہ ظاہر کیا ہے کہ ان سے اپنے اہل ملک کو بھی فائدہ پہنچا ئیں اسی طرح جامع از ھر
انوار العلوم جلد ۲
۱۳۲
تحفة الملوک
کے دو علماء نے بھی آپ کی ایک کتاب پڑھ کر سخت حیرت ظاہر کی اور آپ کی کتب اپنے حلقہ ازھر
میں تقسیم کرنے کے لئے طلب کیں۔
ال)
اس میں کوئی شک نہیں کہ علمائے کرام نے بجائے جواب دینے کے مصنف کو گالیاں دینے میں
کوئی کسر نہیں رکھی اور کفر کے فتوے لگائے اور اسلام کے مخالفین کی طرح چند صرفی نحوی غلطیاں
نکالنی چاہیں لیکن جب ان کو وہی باتیں قرآن کریم اور احادیث میں دکھائی گئیں تو ان سے کوئی
جواب نہ بن پڑا لیکن باوجود بار بار غیرت دلانے کے کسی کو یہ طاقت نہ ہوئی کہ ایک چھوٹا سا رسالہ
ہی ان کتب کے خلاف لکھتا حالانکہ اس وقت ہندوستان میں بہت سے علماء موجود ہیں اور ان کو
اپنے علم کا بہت دعوئی ہے مگر اس معاملہ میں سب کی طاقتیں سلب ہو گئیں ہاں بعضوں نے یہ بھی کہا
کہ آپ نے کوئی عرب چھپا رکھا ہے جو آپ کی جگہ کتابیں تصنیف کرتا ہے لیکن جب کہا گیا کہ تم
لوگ اپنے ساتھ کل علمائے مصر اور شام کو شامل کر لو اور سب مل کر جواب دو تو بھی انہوں نے
مقابلہ کی طرف رجوع نہ کیا۔ اور بات یہ ہے کہ یہ اعتراض وہی ہے جو قرآن کریم پر عربوں نے کیا تھا
کہ یہ الہام نہیں بلکہ یہ کسی ایسے شخص کا کلام ہے جو نہایت فصیح اللسان ہے اور پوشیدہ طور پر محمد
کو سکھا دیتا ہے اور مسیحی آج تک یہ اعتراض کرتے چلے آئے ہیں پس اگر یہ اعتراض
کوئی وقعت رکھتا ہے تو اس میں آپ اور آنحضرت ا دونوں شریک ہیں اور کیا ہی مبارک
ہے وہ انسان جسے آنحضرت ا کے ساتھ کسی امر میں شرکت کا موقع ملے۔ غرض کہ آپ کی
عربی کتب اب تک لا جواب پڑی ہیں اور کسی کو ان کا جواب لکھنے کی طاقت نہیں ملی۔ پس جس طرح
قرآن کریم کی صداقت کی یہ دلیل ہے کہ اس کی نظیر لانے سے لوگ قاصر ہیں اسی طرح مسیح موعود
کی صداقت کی بھی یہی دلیل ہے کہ آپ کی عربی کتب کی نظیر لانے سے لوگ قاصر ہیں اور اس کی
وجہ کہ آپ کو وہ معجزہ کیوں دیا گیا جو آنحضرت ﷺ کو دیا گیا تھا یہ ہے کہ چونکہ مسیح موعود نے
بسبب قرب روحانی آنحضرت ا سے کامل مشابہت اختیار کرنی تھی اس لئے اللہ تعالٰی نے
اسے بھی وہ معجزہ دیا جو آنحضرت لا کو دیا تھا۔ ہاں آقاد خادم کے معجزہ میں یہ فرق ضرور ہے کہ
وہاں تو تین آیات کا مطالبہ تھا اور یہاں کم سے کم ایک جزو لکھنے کی شرط ہے مگر نہ تو قرآن کریم کے
مقابلہ میں کسی کو تین آیات لکھنے کی توفیق ملی اور نہ اب باوجود اس قدر اشاعت علوم کے کوئی شخص
عرب و شام و مصر میں سے ایک جزو بھی آپ کی کتب کے مقابلہ پر پر لکھ سکا۔ وَذَلِكَ فَضْلُ اللهِ
يُوتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ۔
انوار العلوم جلد ؟
۱۳۳
تحفة الملوک
اس معجزہ کی شان اور بھی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود ہندوستان کے
رہنے والے ہیں اور ان کی مادری زبان عربی نہیں اور پھر اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ آپ کسی مشہور
عربی مدرسہ کے سند یافتہ نہیں نہ کسی مشہور عالم سے آپ نے تعلیم حاصل کی ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے بطور اعجاز کے آپ کو یہ طاقت دی گئی ہے۔
بعض لوگ یوں بھی کہہ دیتے ہیں کہ بہت سے لوگ ہیں جنکی کتب بے نظیر ہیں لیکن اول تو یہ
اعتراض قرآن کریم پر بھی پڑتا ہے ۔ دوم ہم اس کو تسلیم کرتے ہیں کہ بہت سی کتب بے نظیر خیال کی
گئی ہیں لیکن وہ کتب اس لئے قابل التفات نہیں کہ ان مصنفین نے کبھی دعوی نہیں کیا کہ ان کی
کتب بے نظیر ہیں حالانکہ یہاں قبل از وقت دعوئی موجود ہے اور باوجود مخالفت کے کوئی مقابلہ
نہیں کر سکا۔
اس کے علاوہ ایک اور نشان ہے جو اللہ تعالی نے آپ کو دیا ہے اور وہ اپنے الہامات شائع
کرنے کے بعد قریباً پچیس چھبیس سال کی زندگی کا عطا ہوتا ہے حالانکہ اللہ تعالی قرآن کریم میں
فرماتا ہے کہ لُو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الأَقَاوِيلِ لَا خَذْنَا مِنْهُ مِنْهُ بِالْيَمِينِ ، ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ
الْوَتِينَ (الحاقہ :۴۵ تا ۴۷) یعنی اگر یہ شخص ہم پر افتراء کرتا اور اپنی طرف سے الہام بنا کر سناتا تو ہم
اس کی رگ گردن کاٹ دیتے اب ہم اس معیار کے مطابق آپ کے دعوے کو پر کھتے ہیں تو آپ کو
براہین احمدیہ اپنی پہلی تصنیف کے شائع کرنے کے بعد ستائیس اٹھائیس سال تک زندگی عطا ہوئی
حالانکہ آپ نے اس کتاب میں اپنے الہامات نہایت زور اور تحدی کے ساتھ شائع فرمائے تھے پس
اگر آپ مفتری ہوتے تو ضرور تھا کہ کم سے کم تیئیس (۲۳)) سال میں آپ ضرور ہلاک ہو جاتے
کیونکہ آنحضرت ا کو تیئیس سال مهلت ملی اور اگر کسی مفتری کو اس قدر مہلت مل سکتی ہے
تو پھر نہ صرف اس آیت کی مذیب ہوتی ہے بلکہ خود آنحضرت ا کی صداقت پر شبہات وارد
ہوتے ہیں پس آپ کا اس طویل عرصہ تک زندہ رہنا آ زندہ رہنا آپ کے برحق ہونے کا ایک زبردست ثبوت
ہے۔
اگر یہ آیت کریمہ نہ بھی ہوتی تو بھی عقل کبھی اجازت نہیں دیتی کہ ایک شخص اللہ تعالیٰ پر
متواتر جھوٹ بولتا ہے اور لوگوں کو گمراہ کرتا ہے لیکن اللہ تعالی اسے کوئی سزا نہیں دیتا اگر اس
طرح ممکن ہو تو بچے ماموروں اور کاذبوں میں کوئی ما بہ الامتیاز نہیں رہتا اور امان اٹھ جاتا ہے اور
صداقت کے معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ باقی نہیں رہتا اللہ تعالیٰ تو بہت ہی غیو ر ہے ہم دیکھتے ہیں کہ
انوار العلوم جلد ۲
۱۳
تحقة الملوك
دنیاوی حکومتیں سب سے زیادہ اس مجرم پر ناراض ہوتی ہیں جو جھو ٹا عہدہ دار بن جاتا ہے اور پبلک
کو دھوکا دیکر لوٹتا ہے۔ ایسا شخص کبھی بے سزا نہیں چھوڑا جا تا بلکہ اسے فورا پکڑا جاتا ہے اور جناب
تو اس مسئلہ کو دوسروں کی نسبت زیادہ سمجھ سکتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جھوٹا حاکم بن جائے اور اس
کی خبر نہ رکھی جائے تو حکومت کے سب کل پرزے کس طرح ڈھیلے ہو جاتے ہیں اور کیونکر سب
انتظام حکومت درہم برہم ہو جاتا ہے پس عقل سلیم بھی کبھی اجازت نہیں دیتی کہ ایک مفتری کو
اس قدر عرصہ تک مہلت دی جائے کہ الہامات کے شائع کرنے کے بعد وہ آنحضرت ا سے
بھی زیادہ عمر پا جائے پس حضرت مرزا صاحب کا اس قدر طویل عرصہ تک زندہ رہنا بھی اسی طرح
آپ کی سچائی کی دلیل ہے جیسے کہ آیت لو تقول ہمارے آنحضرت ا کے صدق دعوی پر
دلیل تھی۔
اس کے بعد میں ایک اور عظیم الشان نشان کی طرف جناب کی توجہ کو منعطف کراتا ہوں جو
حضرت مسیح موعود کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے ظاہر کیا ہے اور وہ ایسا نشان ہے کہ جس کے بعد آپ کی
صداقت میں کسی کو شک کرنے کی گنجائش نہیں رہتی۔ سوا اس کے جسکی نسبت درگاہ ایزدی سے
غاوت کا فیصلہ ہو چکا ہو اور وہ یہ ہے ہ یہ ہے کہ آپ کے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ نے وہ کام پورا کرا دیا ہے جس
کے لئے آپ بھیجے گئے تھے یعنی اسلام کو دوسرے مذاہ مذاہب پر غالب کرنا۔
اکثر علماء اس بات پر متفق ہیں کہ آیت کریمہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ
الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله (است: ۱۰) مسیح موعود کے زمانہ میں پوری ہو گی پس مسیح کا اصل
کام اسلام کو مضبوط کرنا اور اسے دوسرے ادیان پر غالب کرتا ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کام
حضرت مسیح موعود کے ہاتھ سے پورا ہوا ہے یا نہیں۔ اگر پورا ہو گیا ہے تو آپ وہی مسیح موعود ہیں
اور اگر پورا نہیں ہوا تو ہمیں کسی اور مسیح کی انتظار کرنی چاہئے لیکن اگر یہ ثابت ہو جائے کہ آپ
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو سب ادیان پر غالب کر دیا ہے تو پھر ہر ایک صداقت پسند انسان کا
فرض ہے کہ حق کو قبول کرلے اور مسیح موعود کے دامن کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ کرے۔
قبل اس کے کہ میں اس امر کو تفصیل کے ساتھ بیان کروں۔ یہ بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں
کہ انبیاء و مأمورین صرف ایک بیج بو کر دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں اور وہ بیچ ان کے بعد ترقی کر
کے بہت بڑھ جاتا ہے اور اس کی شاخیں پھیل جاتی ہیں اور اس کی جڑھیں مضبوط ہو جاتی ہیں مثلاً
حضرت مسیح ناصری جب دنیا میں تشریف لائے تو صرف چند آدمیوں نے ان کو مانا اور باقی قوم نے سخت
انوار العلوم جلد ۲
۱۳۵
تحفة الملوك
مخالفت کی لیکن ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ ناکام گئے کیونکہ وہ ایسے اصول مقرر فرما گئے جن سے مدد لیکر
آپ کے متبع دوسروں پر غالب ہو گئے۔ اسی طرح آنحضرت ا سب دنیا کے لئے مبعوث ہو کر
آئے تھے مگر آپ کی وفات پر سب دنیا کو آپ کی با آپ کی بعثت کی خبر بھی نہ تھی۔ لیکن آپ اسلام کا بیج ایسی
اعلیٰ درجہ کی زمین میں ہو گئے تھے کہ ایک صدی کے اندر اندر وہ ایسا بڑھا کہ اسوقت کی کل معلومہ
دنیا میں پھیل گیا پس یہ ضروری نہیں ہوتا کہ مأمور کے سامنے ہی سب کام ہو جائے بلکہ وہ ایک
نمونہ رکھا جاتا ہے اور بعد میں ترقی ہوتی رہتی ہے۔
اس امر کو بیان کر دینے کے بعد میں ایک مثال بتاتا ہوں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح
اللہ تعالٰی نے مسیح موعود علیہ السلام کو طاقت عطا فرمائی کہ آپ نے اسلام کو سب ادیان پر غالب کر
کے دکھا دیا ۔ لاہور جو پنجاب کا دار الخلافہ ہے اس میں ایک عظیم الشان جلسہ اس غرض سے قرار پایا
تھا کہ اس میں سب مذاہب کے پیرو حاضر ہو کر اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کریں چنانچہ سب
مذاہب کے قائم مقام اس جگہ جمع ہوئے اور ہر ایک مذہب کے قائم مقام نے اپنے مذہب کو برتر
ثابت کرنے کی کوشش کی بڑے بڑے رؤساء و امراء اس جلسہ میں شامل ہوئے اور تمام ملک کی
نظریں اسکے نتیجہ پر لگ رہی تھیں اس موقعہ پر جہاں اسلام کی طرف سے چند اور لوگوں نے اپنے
اپنے مضامین پیش کئے حضرت مسیح موعود نے بھی اپنا ایک مضمون ارسال کیا اور نہ صرف مضمون
ارسال کیا بلکہ قبل از وقت ایک اشتہار کے ذریعہ سے عام اطلاع دیدی کہ میرا مضمون بالا رہے گا
جناب سمجھ سکتے ہیں کہ مخالفین کے جلسہ میں مضمون کا پڑھا جانا اور پھر ایک شخص کا اعلان کر دینا کہ
میرا مضمون بالا رہے گا کیسا مشکل کام ہے مگر اللہ تعالیٰ کے کاموں کو کون روک سکتا ہے آپ کا
مضمون پڑھا گیا لیکن چونکہ وقت تھوڑا تھا ختم نہ ہو سکا اس پر لوگوں کا یہ حال تھا کہ وہ یا تو اس
مضمون کو سننے کے لئے تیار تھے یا جلسہ چھوڑ کر چلے جانے پر مستعد - آخر منتظمین جلسہ نے جن میں
بڑے بڑے رؤساء اور سرکاری افسران شامل تھے فیصلہ کیا کہ آپ کے مضمون کے لئے اور موقع
دیا جائے۔ مضمون کے ختم ہونے پر دو نے پر دوست و دشمن سب نے اقرار کیا کہ وہ مضمون سب مضامین پر پردوست در
بالا رہا اور منتظمین جلسہ نے اس خوف سے کہ اس طرح اشاعت اسلام نہ ہو آئندہ اس قسم کے
جلسے کرنے بند کر دیئے اس مضمون کو انگریزی میں ترجمہ کر کے شائع کیا گیا اور ولایت کے اخبارات
نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ یہ طریق اسلام کو پیش کرنے کا بالکل نیا ہے ایک اخبار نے تو
یہاں تک لکھا ہے کہ تیرہ سو سال کے اندر اسلام کی تائید میں اس سے زیادہ زبردست کوئی کتاب
انوار العلوم جلد ؟
۱۳۶
تحفة المملوك
نہیں لکھی گئی لیکن ان بیچاروں کو کیا معلوم کہ اسلام کی تائید میں اس شخص نے ایسی ایسی بے نظیر
کتب لکھی ہیں کہ مخالف کبھی ان کا جواب نہیں دے سکتے مگر وہ انکی نظروں سے نہیں گزریں غرض
کہ یہ ایک ایسا بے نظیر معجزہ ہے جس کی تائید مخالفین اسلام نے بھی کی ہے اور دشمنان اسلام نے
بھی اقرار کیا ہے کہ اسلام کو دوسرے مذاہب پر غالب کر کے دکھا دیا گیا ہے اور یہی وہ کام ہے جس
کے لئے مسیح موعود نے مبعوث ہونا تھا پس جب زمانہ بھی وہی ہے علامات بھی پوری ہو چکی ہیں
ضرورت بھی سخت ہے مدعی بھی موجود ہے اس نے وہ کام بھی کر دیا ہے جس کے لئے مسیح موعود نے
آنا تھا تو اس کی صداقت میں کو نسا شک باقی رہ جاتا ہے ؟۔
اس زمانہ کے مجدد کا نام مسیح موعود رکھنے میں بہت بڑی حکمت یہی تھی کہ وہ مسیحی مذہب کا
مقابلہ کر کے اس کے زور کو توڑے گا چنانچہ اس کے لئے جسقدر سامان اس شخص نے مہیا کر دیئے
ہیں انکے مقابلہ کی مسیحیوں کو بالکل طاقت نہیں اصل بات یہ ہے کہ مسیحی مناد مسلمانوں کو ہمیشہ اس
طرح بہکاتے ہیں کہ دیکھو ہمارا مسیح زندہ ہے تمہارا نبی فوت ہو گیا ہمارا مسیح مردے زندہ کرتا تھا
تمہارے نبی نے کوئی مردہ زندہ نہیں کیا ۔ ہمارا مسیح آسمان پر ہے تمہارا نبی زیر زمین دفن ہے تمہارا
نبی اب کبھی دنیا پر نہیں آئے گا ہمارا نبی ایک دفعہ پھر دنیا سے ظلمت کو دور کرنے کے لئے آئے گا
اور آخری زمانہ کا فتنہ اس کے ہاتھ سے دور ہو سکے گا۔ پس بتاؤ کہ دونوں میں سے کون افضل ہوا۔
اب یہ ایسے اعتراض ہیں کہ جن کا جواب مسلمانوں سے کچھ نہ بنتا تھا اور اکثر گمراہ ہو جاتے تھے لیکن
حضرت مسیح موعود نے زبر دست دلائل سے اس خیال کو غلط ثابت کر کے مسلمانوں کو مسیحیوں کے
ہاتھ سے بچالیا اور اب مسیحیوں کی یہ حالت ہے کہ جہاں وہ یہ سن لیں کہ کوئی احمدی موجود ہے کبھی
مقابلہ کی جرأت نہیں کرتے اور فور اوہاں سے بھاگ جاتے ہیں بلکہ چند سال کی بات ہے کہ پنجاب
کے لاٹ پادری لیفرائے صاحب نے ایک سرکلر کے ذریعہ پادریوں کو احمدیوں سے گفتگو کرنے
سے روک دیا تھا کیونکہ اس کا نتیجہ ہمیشہ مسیحیوں کے لئے شکست ہی ہوتا تھا۔ مرزا صاحب نے مسیح
کی وفات ثابت کر کے اسلام کو زندہ کر دیا ہے اور اب مسلمان ہمیشہ کے لئے مسیحیوں کے پنجہ سے
رہائی پاگئے ہیں۔
میں اسکو مانتا ہوں کہ یہ عقیدہ ہمیشہ سے مسلمانوں میں چلا آیا ہے اور قرون اولی میں تو یہی
عقیدہ رائج تھا لیکن اسلام کے بچانے کے لئے اس حربہ کو کبھی کسی شخص نے استعمال نہیں کیا بلکہ یہ
خصوصیت حضرت مسیح موعود کے لئے ہی محفوظ رکھی گئی تھی۔
انوار العلوم جلد ۲
۱۳۷
تحفة الملوك
آپ نے اسی پر بس نہیں کی کہ مسیحیوں کو بتا دیا کہ اسلام مسیح کے زندہ آسمان پر جانے کا قائل
نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ سے ایک اور زبردست کام کروایا کہ آپ نے اناجیل اور
تو اریخ سے یہ امر ثابت کر دیا کہ حضرت مسیح واقعہ صلیب کے بعد زندہ بیچ کر کشمیر میں آئے تھے اور
کشمیر کی تاریخوں سے ثابت کر دیا کہ وہاں ایک مقبرہ موجود ہے جسکی نسبت لکھا ہے کہ یہ ایک نبی کا
مقبرہ ہے جن کا نام عیسی مسیح تھا اور وہ آنحضرت ا سے چھ سو سال پہلے یہاں آئے تھے اور
طب کی کتابوں سے اس واقعہ کی تصدیق ہوتی ہے کیونکہ کتب طب میں ایک مرہم ، مرہم حواریین
یا مرہم عیسی کے نام سے مشہور ہے جسکی نسبت لکھا ہے کہ وہ حضرت مسیح کے حواریوں نے آپ
کے زخموں پر لگانے کے لئے بنوائی تھی اور آپ کے زخم ( تاریخ سے) سو اصلیب کے زخموں کے
اور ثابت نہیں۔
میں اس جگہ یہ بیان کر دینا بھی مناسب خیال کرتا ہوں کہ یہ عقیدہ کہ حضرت مسیح صلیب پر
چڑھائے گئے تھے لیکن زندہ بچ گئے قرآن کریم کی آیت کا صلبوں کے خلاف نہیں کیونکہ صلب
کے معنے صلیب پر لٹکانے کے نہیں ہیں بلکہ صلیب پر مارنے کے ہیں جیسا کہ لسان العرب وغیرہ
مشہور کتب لغت میں درج ہے ۔
غرض کہ حضرت مسیح ناصری کی کشمیر کی طرف ہجرت آپ نے اناجیل، تواریخ بنی اسرائیل
اور تواریخ کشمیر سے ثابت کر کے اور پھر آپ کی قبر کا پتہ لگا کر مسیحی مذہب کو بیخ و بن سے اکھیڑ دیا ہے
اور جسقدر مسیحیوں کو اس کا علم ہو گا اسی قدر وہ مسیحیت سے بیزار ہو کر اسلام کی طرف راغب
ہو نگے چنانچہ آپ نے جس وقت سے یہ تحقیقات شائع کی ہے کشمیر میں کثرت سے یہ ت سے یورپین سیاح اس
قبر کو دیکھنے جاتے ہیں اور گو یورپ میں ابھی اس تحقیقات کی کافی طور پر اشاعت نہیں ہوئی مگر پھر
بھی ایک تہلکہ پڑ گیا ہے پچھلے دنوں میں ہی ایک شخص کا جرمن سے خط آیا ہے کہ مجھے اس مضمون
کی کئی ہزار کا پیاں بھجوائی جائیں کیونکہ یہاں جن لوگوں نے آپ کے اس مضمون کو دیکھا نہایت
حیران رہ گئے اور اس کی صداقت کے قائل ہو گئے۔
اصل بات یہ ہے کہ مسیحی اس واقعہ سے انکار نہیں کر سکتے کیونکہ مسیح کا قول انجیل میں اب
تک موجود ہے کہ میں بنی اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں کو جمع کرنے کو آیا ہوں اور ادھر بائبل سے
اس بات کا کافی ثبوت مل جاتا ہے کہ بنی اسرا اسرائیل کے تنزل کے ایام میں بخت نصر بادشاہ بابل بنی
اسرائیل کو قید کر کے لے گیا تھا اور بعد میں جب مید اور فارس کے بادشاہوں کی مدد سے بنی
انوار العلوم جلد ۲
۱۳۸
تحفة الملوك
اسرائیل آزاد ہوئے تو انکے بارہ قبائل میں سے صرف دو قبائل واپس آئے اور دس قبائل
افغانستان اور کشمیر میں آباد ہو گئے اور کشمیر اور افغانستان میں کثرت سے ایسی بستیاں موجود ہیں جنکے
نام شام کی بستیوں سے ملتے ہیں۔ یہ امر اور بھی ثابت کر دیتا ہے کہ یہاں کے باشندے اصل میں شام
کے کے ہیر ہی رہنے والے تھے خود خود کشمیر جو ملک کا نام ہے اس امر کا شاہد ہے کیونکہ کشمیری لوگ اپنے آپ
کو کاشیری کہتے ہیں نہ کہ کشمیری۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل نام اس ملک کا کا شیر ہے یعنی
کسیر ۔ ملک میر کی مانند ۔ اور شام کا اصل نام سیریا ہی ہے جسکے معنے ہیں پھولوں کی زمین ۔ اور چونکہ
کشمیر میں بھی کثرت سے پھول ہوتے ہیں اس لئے بنی اسرائیل نے اپنے ملک کی یاد میں اس ملک کا
نام کسیر رکھا یعنی سیریا کی مانند جو بگڑ کر کشمیر ہو گیا۔ غرض کہ روشن دلائل سے حضرت مسیح موعود نے
مسیح کی وفات کو ثابت کر دیا اور آپ کی قبر کا بھی پتہ بتا دیا جسکے بعد مسیحی مذہب کے پاس کوئی مفتر
نہیں رہتی کیونکہ جب حضرت مسیح ہی فوت ہو گئے تو اب کفارہ اور امنیت سب کچھ خود بخود باطل ہو
گیا اسی طرح اور بہت سے طرق سے حضرت مسیح موعود نے مسیحیت کی کمزوریاں دکھاتی ہیں اور
اسقدر مواد جمع کر دیا ہے کہ مسلمانوں کو مسیحیوں پر فتح پانے میں اب کوئی روک نہیں بشرطیکہ
مسلمان اپنی ضد اور ہٹ کو چھوڑ کر اس مأمور من اللہ کے دامن سے اپنے آ من اللہ کے دامن سے اپنے آپ کو وابستہ کر لیں خدا
کرنے یہ دن جلد آئے تا اسلام پھر اپنی اصل شان میں دنیا پر ظاہر ہو ۔ حضرت مسیح موعود نے جو
طریق مباحثہ مسیحیوں کے لئے مقرر فرمایا ہے وہ ایسا ز بر دست اور ایسا موثر ہے کہ اسکے سامنے مسیحی
بالکل ٹھر نہیں سکتے اور یہ بات کل دنیا میں مسیحی پادریوں کے ذریعہ سے پھیل گئی ہے چنانچہ حبی فی
الله عزیزم شیخ عبد الرحمن مولوی فاضل جن کو میں نے عربی زبان کی اعلیٰ تعلیم کے حصول اور تبلیغ
کے لئے مصر بھیجا ہے لکھتے ہیں کہ ایک عرب نے آکر ان سے سوال کیا کہ ہمیں پادری بہت ستاتے
ہیں آپ کوئی ایسی دلیل بتائیں جس سے وہ آسانی سے شکست پاسکیں تو میں نے ان کو یہ دلیل بتادی
کہ انجیل سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت ہو گئے بلکہ انجیل سے تو ان کا
صلیب سے زندہ اترنا ثابت ہے اور سب حوالے اسے یاد کرا دیئے اس نے جا کر ایک بڑے پادری
سے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں کہ مسیح صلیب پر فوت ہو کر ہمارے لئے کفارہ ہوا مگر وہ تو زندہ صلیب سے
اتر ا تھا پادری صاحب نے سن کر کہا کہ غلط ہے انجیل سے یہ بات کہاں ثابت ہے جب اس عرب نے
حوالجات سنائے تو بے اختیار بول اٹھا کہ هُذَا مِنَ الْقَادِيَانِ هَذَا مِنَ الْقَادِيَانِ اس نے جواب
دیا کہ قادیان - اسے ہو یا کہیں سے ۔ آپ جواب دیں تو اس نے زیادہ گفتگو سے انکار کر دیا۔
انوار العلوم جلد ۲
۱۳۹
تحفة الملوك
اس کے علاوہ کل مذاہب باطلہ پر حضرت مسیح موعود نے اس طرح حجت قائم کی ہے کہ بڑے
زور سے اعلان کیا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں اسلام کے غلبہ کے لئے مبعوث کیا ہے اس
لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ سچا مذہب وہی ہے جو اپنے ساتھ نشانات رکھتا ہو اور جو ہر وقت اللہ
تعالٰی کے تعلق کا ثبوت دے سکے اور میں دعوی کرتا ہوں کہ اسلام اپنے اندر یہ شان رکھتا ہے کہ ہر
وقت تازہ سے تازہ نشان دکھائے اس لئے جس شخص کو اسلام کی صداقت میں شک ہو وہ میرے
مقابلہ کے لئے آئے۔ میں اس پر تازہ نشانات کے ساتھ اتمام حجت کرونگا اور اگر کوئی اور شخص کسی
اور مذہب کی صداقت کا مدعی ہے تو اسے بھی چاہئے کہ میرے مقابلہ پر اپنے مذہب کی صداقت کا
کوئی نشان دکھائے جو ایسی شان رکھتا ہو کہ اسے انسان کی بناوٹ نہ کہا جاسکے اور آپ نے بڑے
زور سے فرمایا
L
کرامت گرچه بے نام و نشان است است
بنگر ز
غلمان
بیا
محمد
مگر با وجود بار بار کے اعلان کے کسی مذہب کے پیروؤں کو جرات نہ ہو سکی کہ اپنے مذہب کی
زندگی کا ثبوت دیں اور سب لوگ اس مقابلہ سے جی چرا گئے اور اس طرح اسلام کا سب ادیان پر
غلبہ ہوا میں اس اصل پر مفصل گفتگو کر آیا ہوں کہ سچاند جب دہی ہو سکتا ہے جس کا مدار قصوں پر ہی
نہ ہو بلکہ وہ اپنے ساتھ تازہ نشانات رکھتا ہو اور یہ وہ معیار ہے جسے حضرت مسیح موعود نے اپنے
مخالفین کے سامنے پیش کیا اور کوئی مذہب بھی اس معیار پر پورا نہ اتر سکا سوائے اسلام کے پس
مسیح موعود کی ذات سے وہ وعدہ پورا ہوا کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدًى وَدِيْنِ الْحَقِّ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه (است: ۱۰)
پنجاب میں ایک جماعت ہے جو سکھوں کے نام سے مشہور ہے اور گورنمنٹ برطانیہ کی سپاہ
میں ان کا بہت سا حصہ ہے اور بہادری میں خاص طور پر مشہور ہے اس پر بھی ایک خاص رنگ میں
آپ نے اتمام حجت کیا اور خود انہی کی کتب سے ثابت کر دیا کہ باو انا تک صاحب جو اس فرقہ کے بانی
ہیں مسلمان تھے اب یہ مذہب زیادہ تر ہندوؤں میں مل گیا تھا اور بالکل انہیں کی رسومات کا پابند تھا
لیکن آپ کے زبردست دلائل کا یہ اثر ہوا کہ ہندوؤں میں جذب ہونے کا جو میلان ان میں پیدا ہو
رہا تھا یکلخت رک گیا اور اب ان میں سے بہت سی سعید روحیں اسلام کی طرف مائل ہیں اور
سکھوں میں سے کئی اسلام بھی لاچکے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ عنقریب ان میں سے ایک کثیر گروہ
انوار العلوم جلد ۲
اسلام کو قبول کرلے گا۔
۱۴۰
تحفة الملوك
عرض کہ حضرت مسیح موعود نے تمام مذاہب پر متفقہ طور سے اور فردا فردا اس رنگ میں حجت
قائم کی ہے کہ اب ان میں سے کوئی بھی اسلام کے مقابلہ میں نہیں ٹھر سکتا اور حقیقی معنوں میں
اسلام کو دوسرے ادیان پر غلبہ حاصل ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت جلد وہ دن پھر
آ رہے ہیں کہ جب دوبارہ آیت يَدْخُلُونَ فِی دِینِ اللهِ أَفْوَاجًا کا وعدہ پورا ہو گا۔ انشاء الله
تعالٰی ۔ لیکن اب سوال یہ ہے کہ ایک شخص نے مسیحیت کا دعوی کیا اور اس دعوے کے بعد بجائے
غضب الہی کا مورد بننے کے اس نے اس کام کو پورا کر کے دکھا دیا جس کے لئے مسیح کی بعثت ہوئی
تھی تو کیوں اسکے دعوے کی صداقت کو قبول نہ کیا جائے اور جب اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہو
چکے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ایسے واقعات سے جو اسلام کی عزت کا موجب ہیں آنکھیں بند کر کے
یہی کہا جائے کہ نہیں ابھی آگے کوئی اور زمانہ آئے گا جبکہ یہ وعدے پورے ہونگے جبکہ مرزا
صاحب کی ذات سے مسیح موعود کا کام پورا ہو گیا ہے تو مانناپڑتا ہے کہ وہی مسیح موعود ہیں۔
یہ کام تو بیرونی حملوں کے دفعیہ کے متعلق تھا اب میں اندورنی اصلاح کا ذکر کرتا ہوں کہ آپ
نے اندورنی اصلاح کیا کی؟ لیکن میں لمبی تفصیلات میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ اگر میں ان تمام غلطیوں
کے ازالہ کا ذکر کروں جو مختلف فرق اہل اسلام میں پائی جاتی تھیں تو یہ مضمون بہت لمبا ہو جائیگا اس
لئے میں مختصر اسقدر عرض کر دیتا ہوں کہ آپ نے قرآن کریم کی اصلی غرض اور مقصد سے
مسلمانوں کو آگاہ کیا اور قدیم سنت اللہ کے ماتحت باوجود علماء کی سخت مخالفت اور گندے سے
گندے مقدمے بنانے کے اللہ تعالی نے آپکو فتح دی اور آپ نے ایک جماعت قائم کر دی جواب
بہت بڑی تعداد تک پہنچ گئی ہے او ہے اور پنجاب وہندوستان کے ہر گو ب وہندوستان کے ہر گوشہ میں حضرت مسیح موعود کے ماننے
والے موجود ہیں بلکہ ہندوستان سے نکل کر اب عرب ، شام ، چین ، مصر ، افریقہ اور انگلستان تک
اس جماعت کا اثر پھیل گیا ہے اور غیر ممالک کے لوگ بھی اس طرف متوجہ ہو رہے ہیں گو میں
تعلیم کرتا ہوں کہ ابھی غیر ممالک میں اس فرقہ کی طرف بہت کم توجہ ہوئی ہے لیکن اسکی یہ وجہ ہے
کہ بہت قلیل عرصہ سے ہم نے غیر ممالک میں تبلیغ کا کام شروع کیا ہے مگر یہ تو اللہ تعالی کی سنت ہے
کہ ابتداء میں دین نہایت آہستگی سے بڑھتا ہے اور قلیل تعداد سے کسی فرقہ کی صداقت میں شک
نہیں کیا جا سکتا بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ فرقہ ترقی کر رہا ہے یا گھٹ رہا ہے چنانچہ اللہ تعالی نے کفار
عرب کے اس قسم کے ایک اعتراض کے جواب میں فرمایا ہے کہ أَفَلَا يَرُونَ أَنَّا نَاتِي الْأَرْضَ
انوار العلوم جلد ۲
۱۴۱
تحفة المملوک
نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَلِبُونَ (الانبیاء : ٢٥) یعنی کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو روز بروز
کناروں کی طرف سے کم کرتے آتے ہیں پس کیا اس بات کے باوجود وہ خیال کرتے ہیں کہ وہ غالب
ہو جائینگے یعنی جبکہ روز بروز اسلام ترقی کر رہا ہے اور وہ کم ہو رہے ہیں تو پھر کیونکر خیال کر سکتے ہیں
کہ وہ غالب ہو جائینگے پس اسی سنت کے ماتحت مسیح موعود کی جماعت کا معاملہ ہے کہ ہر روز وہ ترقی
کر رہی ہے اور ایک شخص سے ترقی کر کے ہر علاقہ اور ہر ملک میں اسکے ماننے والے پیدا ہو گئے ہیں
اور یہ ترقی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ بہت جلد اس جماعت کے ہاتھوں سے اسلام کو دیگر ادیان
پر غلبہ ہو جائے گا انشاء اللہ تعالی۔
پس مسیح موعود کی اندرونی اصلاح کا یہ کام ہے کہ آپ نے ایک زبردست جماعت قائم کردی
ہے جو تقویٰ اور طہارت میں ایک نمونہ ہے اور دشمن بھی اس بات کے معترف ہیں کہ جہاں کوئی
شخص احمدی ہوتا ہے اسکا رنگ ہی بدل جاتا ہے اور اسکے اندر ایسی اصلاح پیدا ہو جاتی ہے کہ اسکی
پہلی زندگی کا اگر نئی زندگی سے مقابلہ کیا جائے تو زمین و آسمان کا فرق نظر آتا ہے اور ہزاروں ہیں جو
اخلاص میں ترقی کرتے کرتے صحابہ کا نمونہ ہو گئے ہیں اور دین کے لئے اپنی جان اور اپنا مال اور اپنا
وطن اور اپنے عزیز و رشتہ داروں کی قربانی انکی نظروں میں حقیر ہے دنیا کے لوگوں کی نظروں میں وہ
غریب اور کمزور ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے حضور انکو ایسی عظمت حاصل ہے کہ انکو دکھ دینے والے
کبھی سکھ نہیں پاتے اور جو شخص انکو ستاتا ہے وہ ضرور ذلت و رسوائی کا منہ دیکھتا ہے یا سنت اللہ
کے ماتحت اگر ایک قلیل حصہ اس جماعت کا بھی کمزور ہو اور حضرت مسیح موعود کی تعلیم سے فائدہ
نہ اٹھا سکا ہو تو وہ اور بات ہے اور کسی حصہ کا کمزور ہونا اس سلسلہ کی صداقت کے منافی نہیں کیونکہ
کمزور آدمی ہر جماعت میں موجود ہوتے ہیں حتی کہ صحابہ میں بھی تھے اور آنحضرت ا کی
زندگی کے آخری ایام تک ایک گروہ منافقین کا موجود تھا پس ایک قلیل گروہ کو چھوڑ کر اس
جماعت پر اللہ تعالی کے خاص فضل ہیں۔
اور جناب خیال کر سکتے ہیں کہ جو لوگ روزانہ تازہ بتازہ نشانات کو دیکھیں گے اور اللہ تعالٰی کی
قدرتوں کا ایسا معائنہ کریں گے کہ گویا خدا سامنے نظر آگیا انکا ایمان کیسا مضبوط ہو گا؟ اور وہ اخلاص انا
میں کسی قدر ترقی کر جائیں گے۔ ایک چور کبھی پولیس مین کی موجودگی میں چوری نہیں کرتا پس جن
لوگوں کو علم ہو ہو جائے جائے اور وہ اپنی آنکھوں سے اللہ تعالی کی زبر دست قدرتوں کا معائنہ کرلیں وہ کب
گناہوں کے قریب جاسکتے ہیں اور ان کے دلوں میں دنیا کی حرص و آز کب باقی رہ سکتی ہے۔ ان کے