برکاتِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 2)

انوار العلوم جلد ؟
۱۵۳
برکات خلافت
جلسہ سالانہ ۱۹۱۴ء کے خطابات )
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
بركات خلافت

-
انوار العلوم جلد ۲
بسم الله الرحمن الرحیم
۱۵۵
برکات خلافت
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
برکات خلافت
تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی
جو بے ۲ دسمبر ۱۹۱۴ء کو سالانہ جلسہ کے موقع پر ہوئی
اشْهَدُ انْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَريكَ لَهُ وَاشْهَدانَ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
امَّا بَعْدُ فَاعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نعبدو
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْ
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلـ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ، آمين ۔
میں نے کچھ ضروری باتیں آپ لوگوں کے سامنے بیان کرتی ہیں۔ ان میں سے ایک وہ بات بھی
ہے جو میرے خیال میں احمدیت کے لئے ہی نہیں بلکہ اسلام کے قیام کا واحد ذریعہ ہے اور جس کے
بغیر کوئی انسان اللہ تعالی تک پہنچ ہی نہیں سکتا اور نہ ہی کوئی مسلمان مسلمان ہو سکتا ہے مگر کوئی
انسان خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے بغیر اس کو حاصل بھی نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ کچھ اور بھی
ضروری باتیں ہیں۔ مگر اس سے کم درجہ پر ہیں۔ میں نے ارادہ کیا ہے اگر اللہ تعالی کا فضل شامل حال
ہوا اور اس کی رحمت میں اور معاون ہوئی تو انشاء اللہ وہ بات جو نہایت ضروری ہے اور جس کے
پہنچانے کی مدت سے مجھے تڑپ تھی کل بیان کروں گا۔ آج ارادہ ہے کہ درمیانی باتیں جو اس سے
کم درجہ پر ہیں مگر ان کا پہنچانا بھی ضروری ہے وہ پہنچادوں۔ اس ضروری بات کو کل پر رکھنے سے
میری یہ بھی غرض ہے کہ جو نعمت آسانی سے مل جاتی ہے اور جس کے لئے محنت نہیں کرنی پڑتی اس

انوار العلوم جلد ۲
۱۵۶
برکات خلافت
کی قدر نہیں ہوتی۔ پس جو لوگ کل تک یہاں اس بات کو سننے کے اشتیاق میں رہیں گے وہی اس
کے سننے کے حقدار ہوں گے۔ چونکہ مجھے کھانسی کی وجہ سے تکلیف ہے اس لئے اگر میری آواز
سب تک نہ پہنچے تو بھی سب لوگ صبر سے بیٹھے رہیں۔ اگر انہیں آواز نہ پہنچے گی۔ تو ثواب تو ضرور ہی
ہو جائے گا۔ بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں۔ کہ کان میں پڑیں بھی تو اثر نہیں ہوتا مگر اس مقام کا اثر ہو
جاتا ہے جہاں کوئی بیٹھا ہوتا ہے۔ باتیں تو اکثر لوگ سنتے ہیں مگر کیا سارے ہی پاک ہو جاتے ہیں ؟
نہیں تو معلوم ہوا کہ نیک باتوں کے سننے والے کو ہدایت ہو جانا ضروری بات نہیں ہے ۔ پھر ایسا بھی
دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص کو کسی پاک مقام پر جانے کی وجہ سے بلا کسی دلیل کے ہدایت ہو گئی ہے۔ تو
اگر بعض لوگوں تک آواز نہ پہنچے اور وہ بیٹھے رہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص کی وجہ سے ہی بغیر
باتیں سننے کے انہیں ہدایت دے دے گا۔
اب میں اپنی اصل بات کی طرف آنے سے پیشتر چند ایسی باتیں بیان کرتا ہوں جن کا آج کل
چرچا ہو رہا ہے اور جو نہایت ضروری ہیں۔
میں کل یہاں آرہا تھا ۔ چند لوگوں نے جو کہ دیہاتی زمیندا زمیندار معلوم ہوتے ۔ ہوتے تھے مجھے اس پہلی بات طرح سلام کیا کہ یا رسول اللہ اسلام علیکم۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ جانتے ہی نہیں کہ
رسول کیا ہوتا ہے۔ میری یہ عادت نہیں ہے کہ کسی آدمی کو خصوصیت سے اس کی غلطی جتلاؤں۔
اصل بات یہ ہے کہ مجھے شرم آجاتی ہے۔ ایک تو اس لئے کہ اس کو اپنی غلطی پر شرمندگی اٹھانی
پڑے گی۔ دوسرے خود مجھے دو سرے کو ملامت کرنے پر شرم محسوس ہوتی ہے اس لئے میں کسی کی
غلطی کو عام طور پر بیان کر دیا کرتا ہوں اور کسی خاص آدمی کی طرف اشارہ نہیں کرتا سوائے ان
خاص آدمیوں کے جن سے خاص تعلق ہوتا ہے۔ ایسے آدمیوں کو میں علیحدگی میں بتا دیتا ہوں۔ سو یہ
بات اچھی طرح یاد رکھو کہ رسول رسول ہی ہوتا ہے ہر ایک شخص رسول نہیں ہو سکتا۔ ہاں ہمیں
خدا تعالی نے یہ فخر بخشا ہے کہ ایک رسول کی خدمت کا شرف عطا کیا ہے۔ تو تم لوگ اللہ تعالیٰ کے
رسولوں کا جو درجہ ہوتا ہے وہ رسولوں کو دو اور دوسرے کسی کو ان کے درجہ میں شامل نہ کرو ۔ اللہ
کے رسولوں کے نام قرآن شریف میں درج ہیں اور جو اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے اپنا رسول بھیجا
ہے اس کا نام بھی آپ لوگ جانتے ہیں باقی سب ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں۔ ہاں خدا تعالیٰ
نے جماعت احمدیہ کی ترقی کے لئے خلافت کا سلسلہ جاری کیا ہے اور جو انسان اس کام کے لئے چنا گیا
ہے وہ در حقیقت تمہارا بھائی ہی ہے پس اس کو رسول کہنا ہرگز ہرگز جائز نہیں ہے۔

انوار العلوم جلد ۲
۱۵۷
برکات خلافت
ہوتا۔
بعض لوگ گھٹنوں یا پاؤں کو ہاتھ لگاتے ہیں گو وہ یہ کام شرک کی نیت سے نہیں
دوسری بات بلکہ محبت اور عقیدت کے جوش میں کرتے ہیں لیکن ایسے کاموں کا انجام ضرور
شرک ہوتا ہے۔ اس وقت ایسا کرنے والوں کی نیت شرک کرنے کی نہیں ہوتی مگر نتیجہ شرک ہی
تا ہے۔ بخاری شریف میں آیا ہے۔ ابن عباس کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں حضرت نوح کی قوم
کے جن بتوں کے نام آئے ہیں وہ دراصل مشرک اقوام کے بڑے بڑے آدمی تھے۔ ان کے مرنے
پر پچھلوں نے ان کی یادگاریں قائم کرنی چاہیں تاکہ ان کو دیکھ کر ان میں جو صفات تھیں ان کی
تحریک ہوتی رہے۔ اس کے لئے انہوں نے سٹیچو ( مجسمہ ) بنا دیئے لیکن ان کے بعد آنے والے
لوگوں نے جب دیکھا کہ ہمارے آباء واجداد ان مجسموں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے تو انہوں نے
ان کی اور عزت کرنی شروع کر دی پھر اسی طرح رفتہ رفتہ ان کی تعظیم بڑھتی گئی۔ بالآخر نوبت یہاں
تک پہنچ گئی کہ ان کے آگے سجدے کئے جانے لگے اور ان کی اصل حالت کو بھلا کر انہیں خدا کا
شریک بنا لیا گیا۔ تو بعض باتیں ابتداء میں چھوٹی اور بے ضرر معلوم ہوتی ہیں مگر ان کا نتیجہ ایسا
خطرناک نکلتا ہے کہ پھر اس کی تلافی نا ممکن ہو جاتی ہے۔ میری اپنی حالت اور فطرت کا تو یہ حال ہے
کہ میں ہاتھ چومنا بھی ناپسند کرتا تھا۔ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ چومتے تھے اور وہ
اس سے منع نہ فرماتے تھے جس سے میں سمجھتا تھا کہ یہ جائز ہے لیکن میرے پاس دلیل کوئی نہ تھی۔
پھر خلیفہ المسیح جن کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میرے قدم بقدم
چلتا ہے ان کے ہاتھوں کو لوگ چومتے ۔ آپ میرے استاد بھی تھے اور دوسرے خلیفہ وقت میں
آپ کے فعل کو بھی حجت خیال کرتا تھا لیکن مجھے پوری تسلی جو دلائل کے ساتھ حاصل ہوتی ہے
تب حاصل ہوئی جب میں نے دیکھا کہ آنحضرت ا کے ہاتھوں کو بھی صحابہ چومتے اور
آنکھوں سے لگاتے تھے اس لئے میں ایسے لوگوں کو جو ہاتھ چومتے ہیں روکتا تو نہیں لیکن انہیں ایسا
کرتے دیکھ کر مجھے شرم آجاتی ہے اور میں صرف اس لئے انہیں منع نہیں کرتا کہ وہ یہ کام اپنی
محبت اور عقیدت کے جو برت کے جوش میں کرتے ہیں۔ لیکن ان باتوں کو بڑھانا نہیں چاہئے تاکہ وہ شرک کی حد
تک نہ پہنچ جائیں۔
پہلی اہم بات
اب میں ایک بات بیان کرنا شروع کرتا ہوں اور وہ خلافت کے متعلق ہے۔ شاید کوئی کہے کہ
خلافت کے بڑے جھگڑے سنتے رہے ہیں اور یہاں بھی کل اور پرسوں سے سن رہے ہیں آخر یہ بات

انوار العلوم جلد ۲
۱۵۸
برکات خلافت
ختم بھی ہو گی یا نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ پہلے جو باتیں تم خلافت کے متعلق سن چکے ہو وہ تو تمہیں
ان لوگوں نے سنائی ہیں جو رہرو کی طرح ایک واقعہ کو دیکھنے والے تھے۔ دیکھو! ایک بیمار کی حالت
اس کا تیمار دار بھی بیان کرتا ہے مگر بیمار جو اپنی حالت بیان کرتا ہے وہ اور ہی ہوتی ہے۔ اسی طرح
دوسرے لوگوں نے اپنی سمجھ اور عقل کے مطابق تمہیں باتیں سنائی ہیں مگر میں جو کچھ تمہیں سناؤں
گاوہ آپ بیتی ہو گی جگ بیتی نہیں ہو گی۔ دوسرے کے درد اور تکلیف کو خواہ کوئی کتناہی بیان کرے
لیکن اس حالت کا وہ کہاں اندازہ لگا سکتا ہے جو مریض خود جانتا ہے اس لئے جو کچھ مجھ پر گزرا ہے
اسکو میں ہی اچھی طرح سے بیان کر سکتا ہوں۔ دیکھنے والوں کو تو یہ ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہو گی
کہ کئی لاکھ کی جماعت پر حکومت مل گئی۔ مگر خدارا غور کرو کیا تمہاری آزادی میں پہلے کی نسبت کچھ
فرق پڑ گیا ہے۔ کیا کوئی تم سے غلامی کرواتا ہے یا تم پر حکومت کرتا ہے یا تم سے ماتحتوں غلاموں اور
قیدیوں کی طرح سلوک کرتا ہے۔ کیا تم میں اور ان میں جنہوں نے خلافت سے روگردانی کی ہے کوئی
فرق ہے۔ کوئی بھی فرق نہیں۔ لیکن نہیں ایک بہت بڑا فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ
تمہارے لئے ایک شخص تمہار اور درکھنے والا تمہاری محبت رکھنے والا
تمہارے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنے والا تمہاری تکلیف کو اپنی تکلیف جاننے والا
تمہارے لئے خدا کے حضور دعائیں کرنے والا ہے
مگر ان کے لئے نہیں ہے۔ تمہارا اسے فکر ہے اور دہے اور وہ تمہارے لئے اپنے موٹی کے
حضور تڑپتا رہتا ہے لیکن ان کے لئے ایسا کوئی نہیں ہے۔ کسی کا اگر ایک بیمار ہو تو اس کو چین نہیں
آتا۔ لیکن کیا تم ایسے انسان کی حالت کا اندازہ کر سکتے ہو جس کے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں بیمار
ہوں۔ پس تمہاری آزادی میں تو کوئی فرق نہیں آیا ہاں تمہارے لئے ایک تم جیسے ہی آزاد پر بڑی
ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں۔
سنا جاتا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ مجھے حکومت کی خواہش تھی اس لئے جماعت میں تفرقہ
ڈال کر لوگوں سے بیعت لے لی ہے۔ لیکن بیعت لینے کے وقت کی حالت میں تمہیں بتاتا ہوں۔ جس
وقت بیعت ہو چکی تو میرے قدم ڈگمگا گئے اور میں نے اپنے اوپر ایک بہت بڑا بوجھ محسوس کیا۔ اس
وقت مجھے خیال آیا کہ آیا اب کوئی ایسا طریق بھی ہے کہ میں اس بات سے لوٹ سکوں۔ میں نے
بہت غور کی اور بہت سوچا لیکن کوئی طرز مجھے معلوم نہ ہوئی۔ اس کے بعد بھی کئی دن میں اسی فکر
میں رہا تو خدا تعالٰی نے مجھے رویا میں بتایا کہ میں ایک پہاڑی پر چل رہا ہوں دشوار گزار راستہ دیکھ کر

انوار العلوم جلد ؟
۱۵۹
برکات خلافت
میں گھبرا گیا اور واپس لوٹنے کا ارادہ کیا جب میں نے لوٹنے کے لئے پیچھے مڑ کر دیکھا تو پچھلی طرف میں
نے دیکھا کہ پہاڑ ایک دیوار کی طرح کھڑا ہے اور لوٹنے کی کوئی صورت نہیں اس سے مجھے یہ معلوم
ہوا کہ اللہ تعالی نے مجھے بتایا ہے کہ اب تم آگے ہی آگے چل سکتے ہو پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
میں نے اس بات پر غور کیا ہے کہ نبی پر چالیس سال کے بعد نبوت کیوں نازل
نکتہ معرفت ہوتی ہے ؟ اس سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ چالیس سال کے بعد تھوڑے سال ہی
انسان کی زندگی ہوتی ہے اس لئے ان میں مشکلات کو برداشت کر کے نہیں گزارہ کر لیتا ہے۔ لیکن اگر
جوانی میں ہی اسے نبوت مل جائے تو بہت مشکل پڑے اور اتنے سال زندگی کے بسر کرنے نہایت
دشوار ہو جائیں کیونکہ یہ کام کوئی آسان نہیں ہے۔
دیکھنے میں آگ کا انگارہ بڑا خوشنما معلوم ہوتا ہے مگر اس کی حقیقت وہی جانتا خلافت کی اہمیت ہے جس کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ اسی طرح خلافت بھی دوسروں کو بڑی
خوبصورت چیز معلوم ہوتی ہے اور نادان دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ خلیفہ بننے والے کو بڑا مزا ہو گیا
ہے لیکن انہیں کیا معلوم ہے کہ جو چیز ان کی آنکھوں میں بڑی خوبصورت نظر آتی ہے دراصل ایک
بہت بڑا بوجھ ہے۔ اور اللہ تعالی کے فضل و کرم کے بغیر کسی کی طاقت ہی نہیں کہ اسے اٹھا سکے خلیفہ
اس کو کہتے ہیں کہ جو ایک پہلے شخص کا کام کرے۔ اور خلیفہ جس کا قائم مقام ہوتا ہے اس کی نسبت
اللہ تعالی نے فرمایا وَ وَ ضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِى اَنْقَضَ ظَهْرُكَ (الم نشرح : ۳) کہ ہم نے تیرا
وہ بوجھ جس نے تیری کمر توڑ دی تھی اتار دیا ہے۔ تو جب اللہ تعالی فرماتا ہے کہ آنحضرت ا
کی پیٹھ اس بوجھ سے ٹوٹے کے قریب تھی تو اور کون ہے جو یہ بار اٹھا کر سلامت رہ سکے۔ لیکن وہی
خدا جس نے آنحضرت ﷺ کے بوجھ کو ہلکا کیا تھا اور اس زمانہ میں بھی اپنے دین کی اشاعت کے
لئے اس نے ایک شخص کو اس بوجھ کے اٹھانے کی توفیق دی وہی اس نبی کے بعد اس کے دین کو
پھیلانے والوں کی کمریں مضبوط کرتا ہے۔ میری طبیعت پہلے بھی بیمار رہتی تھی مگر تم نے دیکھا کہ میں
اس دن کے بعد کسی کسی دن ہی تندرست رہا ہوں۔ اور کم ہی دن مجھ پر صحت کے گزرے ہیں۔ اگر
مجھے خلافت کے لینے کی خوشی تھی اور میں اس کی امید لگائے بیٹھا تھا تو چاہئے تھا کہ اس دن سے میں
تندرست اور موٹا ہوتا جاتا۔ اگر منکر ان خلافت کے خیال کے مطابق چھ سال میں اس کے حاصل
کرنے کی کوشش میں رہا ہوں تو اب جبکہ یہ حاصل ہو گئی ہے تو مجھے خوشی سے موٹا ہونا چاہئے تھا۔
لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بچپن میں کبھی والدہ صاحبہ مجھے پتلا دبلاد دیکھ کر گھبراتیں تو حضرت مسیح موعود علیہ

انوار العلوم جلد ۲
برکات خلافت
السلام فرماتے کہ جب اس کو خوشی حاصل ہو گی تو موٹا ہو جائے گا اور مثال کے طور پر خواجہ صاحب
کا ذکر فرماتے کہ وکالت کے امتحان کے پاس کرنے سے پہلے یہ بھی دبلے ہوتے تھے جب سنا کہ
وکالت پاس کر لی ہے تو چند دنوں میں ہی موٹے ہو گئے۔ تو اگر مجھے خلافت ایک حکومت مل گئی ہے
اور اس کے لینے میں میری خوشی تھی تو چاہئے تھا کہ میں موٹا اور تندرست ہوتا جاتا لیکن میرے
پاس بیٹھنے والے اور پاس رہنے والے جانتے ہیں کہ مجھ پر کیسے کیسے سخت دن آتے ہیں اور اپنی
تکلیف کو میں ہی جانتا ہوں۔
خلافت کا مسئلہ کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے۔ میں نے ۱۲ / اپریل ۱۹۱۴ء کو جو تقریر کی
1
مسئلہ خلافت تھی یہ تقریر منصب خلافت کے : ، خلافت کے نام سے چھپ چکی ہے ) اس میں قرآن شریف کی ایک
آیت سے میں نے بتایا تھا کہ خلیفہ کا کیا کام ہوتا ہے۔ خلیفہ کے معنی ہیں کسی کے پیچھے آکر وہی کام
کرنے والا جو اس سے پہلا کیا کرتا تھا۔ اس کی پہچان کے لئے جس کا کوئی خلیفہ ہو گا اس کے اصل کو
دیکھنا چاہئے کہ وہ کیا کام کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ا کا کام یہ بتایا ہے ۔ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
ايَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ ( آل عمران : (۱۵) یعنی یہ کہ ( ۱ ) خدا کی آیات لوگوں
پر پڑھے ۔ ( ۲ ) ان کا تزکیہ نفس کرے ( ۳ ) انہیں کتاب سکھائے ( ۴ ) ان کو حکمت سکھائے۔
میں نے یہ بھی اس تقریر میں بتایا تھا کہ یہ چاروں کام نبی کے دنیا کی کوئی انجمن نہیں کر سکتی۔ یہ وہی
شخص کر سکتا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نبی کے بعد مقرر کیا جاتا ہے اور جسے خلیفہ کہا جاتا ہے۔
اس موقع پر یہ باتیں نہیں ذکر کی جاتیں۔ ہاں چند موٹے موٹے اعتراضات مین بیان کر کے ان کے
جواب دیتا ہوں اور یہ بھی بتاتا ہوں کہ کیوں میں نے دلیری اور استقلال کو ہاتھ سے نہ دیا اور اپنی
بات پر مضبوط جما رہا۔
بعض لوگ میری نسبت یہ کہتے ہیں کہ اس نے کیوں وسعت حوصلہ سے کام لے کر یہ نہ کہہ
دیا۔ کہ میں خلیفہ نہیں بنتا۔ ایسا کہنے والا سمجھتا ہے کہ خلافت بڑے آرام اور راحت کی چیز ہے مگر
اس احمق کو یہ معلوم نہیں کہ خلافت میں جسمانی اور دنیاوی کسی قسم کا سکھ نہیں ہے۔ اب میں یہ
بتاتا ہوں کہ کیوں میں نے جرات اور دلیری سے کام لے کر اس بار کو اٹھایا اور وہ کیا چیز تھی جس نے
مجھے قوم کے دو ٹکڑے ہوتے دیکھ کر ایک جگہ پر قائم رہنے دیا اور وہ کونسا ہاتھ تھا جس نے مجھے ایک
جگہ کھڑا کئے رکھا۔ اس وقت تو چاروں طرف کے لوگ موجود ہیں لیکن ایک وہ وقت تھا کہ بہت
قلیل حصہ جماعت کا بیعت میں شامل ہوا تھا۔ سوال یہ ہے کہ اس وقت جماعت کے اتحاد کی خاطر میں

انوار العلوم جلد ؟
141
برکات خلافت ۔
نے کیوں نہ اپنی بات چھوڑ دی؟ اور اتحاد قائم رکھا اس لئے آج میں اس بات کو بیان کروں گا جس
نے مجھے مضبوط رکھا۔ لیکن اس سے پہلے میں چند اور باتیں بیان کرتا ہوں۔
ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ خلیفہ وہ ہوتا ہے جو بادشاہ ہو پہلا اعتراض اور اس کا جواب یا مامور تم کون ہو ۔ بادشاہ ہو ؟ میں کہتا ہوں ۔
۔
نہیں۔ مأمور
ہو ؟ میں کہتا ہوں نہیں ۔ پھر تم خلیفہ کس طرح ہو سکتے ہو خلیفہ کے لئے بادشاہ یا مامور ہونا شرط ہے یہ
اعتراض کرنے والے لوگوں نے خلیفہ کے لفظ پر ذرا بھی تدبیر نہیں کیا۔ یہ ایسی ہی بات ہے کہ ایک
شخص درزی کی دکان پر جائے اور دیکھے کہ ایک لڑکا اپنے استاد کو کہتا ہے ”خلیفہ جی“ وہ وہاں سے
آکر لوگوں کو کہنا شروع کر دے کہ خلیفہ تو درزی کو کہتے ہیں۔ اور کوئی شخص جو درزی کا کام نہیں
کرتا وہ خلیفہ کس طرح ہو سکتا ہے ؟ اسی طرح ایک شخص مدرسہ میں جائے (پہلے زمانہ میں مانیٹر کو
خلیفہ کہتے تھے) اور لڑکوں کو ایک لڑکے کو خلیفہ کہتے سنے اور باہر آکر کہہ دے کہ خلیفہ تو اسے کہتے
ہیں جو لڑکوں کا مانیٹر ہوتا ہے۔ اس لئے وہ شخص جو لڑکوں کا مانیٹر نہیں وہ خلیفہ نہیں ہو سکتا خلیفہ کے
لئے تو لڑکوں کا ہونا شرط ہے۔
اسی طرح ایک شخص دیکھے کہ آدم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا اور ان کے لئے
فرشتوں کو حکم دیا کہ سجدہ کرو ۔ وہ کہے کہ خلیفہ تو وہی ہو سکتا ہے جس کو سجدہ کرنے کا حکم فرشتوں کو
ملے ورنہ نہیں ہو سکتا۔
اسی طرح ایک اور شخص آنحضرت اللہ کے خلفاء کو دیکھے جن کے پاس سلطنت اور
حکومت تھی۔ تو کہے کہ خلیفہ تو اس کو کہتے ہیں جس کے پاس سلطنت ہو اس کے سوا اور کوئی خلیفہ
نہیں ہو سکتا کیونکہ خلیفہ کے لئے سلطنت کا ہونا شرط ہے۔ لیکن ایسا کہنے والے اتنا نہیں سمجھتے کہ
خلیفہ کے لفظ کے معنی کیا ہیں اس کے یہ معنی ہیں کہ جس کا کوئی خلیفہ کہلائے اس کا کام وہ کرنے والا
ہو۔ اگر کوئی درزی کا کام کرتا ہے تو وہی کام کرنے والا اس کا خلیفہ ہے ۔ اور اگر کوئی طالب علم کسی
استاد کی غیر حاضری میں اس کا کام کرتا ہے تو وہ اس کا خلیفہ ہے۔
اسی طرح اگر کوئی کسی نبی کا کام کرتا ہے تو وہ اس نبی کا خلیفہ ہے۔ اگر خدا نے نبی کو بادشاہت
اور حکومت دی ہے۔ تو خلیفہ کے پاس بھی بادشاہت ہونی چاہئے اور خدا خلیفہ کو ضرور حکومت
دے گا۔ اور اگر نبی کے پاس ہی حکومت نہ ہو تو خلیفہ کہاں سے لائے۔ آنحضرت ا کو چونکہ
خدا تعالیٰ نے دونوں چیزیں یعنی روحانی اور جسمانی حکومتیں دی تھیں اس لئے ان کے خلیفہ کے

انوار العلوم جلد ۲
۱۶۲
برکات خلافت
پاس بھی دونوں چیزیں تھیں۔ لیکن اب جبکہ خدا تعالٰی نے حضرت مسیح موعود کو حکومت نہیں دی تو
اس کا خلیفہ کس سے لڑتا پھرے کہ مجھے حکومت دو۔ ایسا اعتراض کرنے والے لوگوں نے خلیفہ کے
لفظ پر غور نہیں کیا۔ اگر کوئی شخص یہاں بیٹھے ہوئے آدمیوں کی پگڑیوں ، ٹوپیوں اور کپڑوں کو دیکھ کر
یہ لکھ لے کہ آدمی وہی ہوتے ہیں جن کی پگڑیاں، ٹوپیاں اور کپڑے ان کی طرح ہوتے ہیں اور باہر
جاکر کسی شخص کو اس اپنے مقرر کردہ لباس میں نہ دیکھے تو کہے کہ یہ تو آدمی ہی نہیں ہو سکتا تو کیا وہ
بیوقوف نہیں ہے؟ ضرور ہے۔ اسی طرح اگر کوئی چند غیوں کے خلیفوں کو دیکھ کر کہے کہ ایسے ہی
خلیفے ہو سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ اور کوئی خلیفہ نہیں ہو سکتا تو کیا اس کی بات کسی عقلمند کے نزدیک
ماننے کے قابل ہے ؟ ہرگز نہیں۔ اس کو چاہئے کہ خلیفہ کے لفظ کو دیکھے اور اس پر غور کرے۔ اس
وقت خلیفہ کے لفظ کے متعلق عربی علم سے ناواقفیت کی وجہ سے لوگوں کو غلطی گئی ہے۔ خلیفہ اس کو
کہتے ہیں (۱) جو کسی کا قائم مقام ہو (۲) خلیفہ اس کو کہتے ہیں جس کا کوئی قائم مقام ہو (۳) خلیفہ وہ جو
احکام و او امر کو جاری کرتا اور ان کی تعمیل کراتا ہے ۔ پھر خلیفے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو اصل
کے مرنے کے بعد ہوتے ہیں۔ اور ایک اس کی موجودگی میں بھی ہوتے ہیں۔ مثلا وائسرائے شہنشاہ
کا خلیفہ ہوتا ہے۔ اب اگر کوئی وائسرائے کو کہے کہ چونکہ اسے دین سے کوئی تعلق نہیں ہے اس
لئے یہ شہنشاہ کا خلیفہ نہیں ہو سکتا۔ تو یہ اس کی بہت بڑی غلطی ہے کیونکہ وہ جس باد بادشاہ بادشاہ کا نائب ہے
اس کے پاس صرف حکومت ہی ہے اس لئے وائسرائے حکومت میں ہی اس کا خلیفہ ہے نہ کہ دین
میں۔ تو یہ ایک موٹی بات ہے جس کو بعض لوگ نہیں سمجھے یا نہیں سمجھنا چاہتے۔
پھر یہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود" حضرت مسیح
دوسرا اعتراض اور اس کا جواب اسرائیلی کے مثیل تھے اس لئے ان کے خلفاء بھی ایسے
ہی ہونے چاہئیں جیسے کہ مسیح اسرائیلی کے ہوئے لیکن چونکہ حضرت مسیح اسرائیلی کے بعد خلافت کا
سلسلہ ثابت نہیں ہے۔ اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد بھی کوئی خلیفہ نہیں ہوتا
چاہئے۔ اول تو یہ بات ہی بہت عجیب ہے۔ ہم تو یہ مانتے ہیں کہ حضرت مسیح نے صلیب پر وفات نہیں
پائی۔ اور صلیب کے واقعہ کے بعد اسی سال تک زندہ رہے ہیں۔ لیکن انجیل جس سے ان کے بعد کی
خلافت کا سلسلہ نہیں نکلتا وہ تو ان کی صلیب کے واقعہ تک کے حالات زندگی کی تاریخ ہے۔ پس اس
سے خلافت کا کس طرح پتہ لگ سکتا ہے۔ یہ تو ویسی ہی بات ہے کہ کوئی شخص حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتاب براہین احمدیہ پیش کر کے کہے کہ اس میں تو خلافت کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی کسی

انوار العلوم جلد ۲
r
۱۶۳
برکات خلافت
خلیفہ کا اس سے پتہ چلتا ہے اس لئے آپ کے بعد کوئی خلیفہ بھی نہیں ہوا۔ پس لوگ حضرت مسیح کا
خلیفہ انجیل سے کس طرح پالیں جبکہ وہ اس کی صرف ۳۳ سال کی زندگی کے حالات ہیں۔ حالانکہ
حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح نے ایک سو میں سال کی عمر پائی ہے۔ تو جب ۳۳ سال
انجیلی زندگی کے بعد بھی حضرت مسیح زندہ رہے ہیں۔ تو ان کے خلفاء کا پتہ انجیل سے کس طرح لگے
اگر کوئی کہے کہ حضرت مسیح کے ایک سو میں برس کی عمر میں مرنے کے بعد بھی تو کسی خلیفہ کا پتہ
نہیں لگتا۔ اس کے لئے ہم کہتے ہیں۔ کہ اگر تم حضرت مسیح کی تمہیں سالہ زندگی کے بعد کے حالات
ہمیں لا دو تو ہم ان کے خلیفے بھی نکال دیں گے۔ اور جب حضرت مسیح کی پچھلی زندگی کی کوئی تاریخ ہی
موجود نہیں ہے تو ان کے خلفاء کے متعلق بحث کرنا ہی فضول اور لغو ہے۔ اور اگر یہ کہا جائے۔ کہ
صلیب پر لٹکنا اور ملک سے چلا جانا بھی موت ہی ہے۔ اور حضرت مسیح موعود نے بھی الوصیت میں
لکھا ہے کہ ”ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ معاملہ ہوا " یعنی ان کے بعد بھی خلیفہ ہوا۔
اس لئے کوئی خلیفہ دکھاؤ ۔ اچھا ہم اس کو مان لیتے ہیں لیکن اس اعتراض سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے
کہ ان لوگوں نے انجیل پر بھی غور نہیں کیا۔ انجیل میں بعینہ وہی نقشہ درج ہے جو الوصیت میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کھینچا ہے اور جس طرح الوصیت میں خلیفہ اور انجمن کا ذکر ہے
اسی طرح انجیل میں ہے۔ حضرت مسیح جب صلیب کے بعد اپنے حواریوں کے پاس آئے اور کشمیر
جانے کا ارادہ کیا۔ تو اس کا ذکر یوحنا باب ۲۱ میں اس طرح پر ہے ۔ کہ ”اور جب کھانا کھا چکے تو یسوع
نے شمعون پطرس سے کہا کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے کیا تو ان سے زیادہ مجھ سے محبت رکھتا ہے اس
نے اس (مسیح) سے کہا۔ ہاں خداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔ اس نے اس سے
کہا۔ تو میرے برے چرا۔ اس نے دوبارہ اس سے پھر کہا کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے کیا تو مجھ سے
محبت رکھتا ہے۔ وہ بولا ہاں۔ خداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھ کو عزیز رکھتا ہوں۔ اس نے اس سے
کہا۔ تو میری بھیڑوں کی گلہ بانی کر۔ اس نے تیسری بار اس سے کہا۔ کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے اکیا
تو مجھے عزیز رکھتا ہے۔ چونکہ اس نے تیسری بار اس سے کہا۔ کیا تو مجھے عزیز رکھتا ہے۔ اس سبب سے
پطرس نے دلگیر ہو کر اس سے کہا اے خداوند تو تو سب کچھ جانتا ہے تجھے معلوم ہی ہے کہ میں تجھے
عزیز رکھتا ہوں۔ یسوع نے اس سے کہا۔ کہ تو میری بھیڑیں چرا " ( آیت : ۱۵-۱۲-۱۷) تو حضرت مسیح
نے اپنے بعد پطرس کو خلیفہ مقرر کیا۔ ایک جگہ لوقا باب میں اس طرح حضرت مسیح کے متعلق لکھا
ہے۔ پھر اس نے ان بارہ (حواریوں) کو بلا کر انہیں سب بد روحوں پر اور بیماریوں کو دور کرنے کے

انوار العلوم جلد ۲
۱۶۴
برکات خلافت
لئے قدرت اور اختیار بخشا اور انہیں خدا کی بادشاہت کی منادی کرنے اور بیماروں کو اچھا کرنے کے
لئے بھیج دیا " ( آیت : ۱-۲) ” پس وہ روانہ ہو کر گاؤں گاؤں خوشخبری سناتے اور ہر جگہ شفا دیتے
پھرتے " (آیت : ۶) ان آیات سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح نے اپنے حواریوں کے سپرد تبلیغ کا کام کیا
"
ہے لیکن انہوں نے اپنی جماعت کو کسی جماعت کے سپرد نہیں کیا بلکہ صرف پطرس کو ہی کہا ہے کہ ”
تو میرے برے چرا " " تو میری بھیڑوں کی گلہ بانی کر " " تو میری بھیڑیں چرا " ہاں اپنے سلسلہ میں
داخل کرنے کا حکم دیتے وقت۔ نے کا علم دیتے وقت سارے حواریوں حواریوں کو خدا کی بادشاہت کی منادی کرنے اور بیماروں کو
९९
او
اچھا کرنے کے لئے بھیجا ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الوصیت میں تحریر فرمایا
ہے۔ اور جہاں آپ نے خلیفہ کا ذکر کیا ہے وہاں تو یہ لکھا ہے ۔
A
یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے۔ اور جب سے کہ اس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ اس سنت کو
وہ ظاہر کرتا رہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔ كَتَبَ الله
لَا غَلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِى ( مجادله : ۲۲) اور غلبہ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ منشاء
ہوتا ہے کہ خدا کی حجت زمین پر پوری ہو جائے اور اس کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے اسی طرح خدا تعالیٰ
قومی نشانوں کے ساتھ ان کی سچائی ظاہر کر دیتا ہے۔ اور جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں
اس کی تخم ریزی انہیں کے ہاتھ سے کر دیتا ہے لیکن اس کی پوری تحمیل ان کے ہاتھ سے نہیں کرتا
بلکہ ایسے وقت میں ان کو وفات دے کر جو بظاہر ایک ناکامی کا خوف اپنے ساتھ رکھتا ہے مخالفوں کو
نہیں اور ٹھٹھے اور طعن اور تشنیع کا موقع دے دیتا ہے۔ اور جب وہ ہنسی ٹھٹھا کر چکتے ہیں تو پھر ایک
دوسرا ہاتھ اپنی قدرت کا دکھاتا ہے اور ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے جن کے ذریعہ ۔
وہ مقاصد جو کسی قدر نا تمام رہ گئے تھے اپنے کمال کو پہنچتے ہیں۔ غرض دو قسم کی قدرت ظاہر
کرتا ہے ۔ (۱) اول خود نبیوں کے ہاتھ سے اپنی قدرت کا ہاتھ رکھاتا ہے (۲) دوسرے ایسے وقت میں
جب نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن زور میں آجاتے ہیں اور خیال
کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا۔ اور یقین کر لیتے ہیں کہ اب یہ جماعت نابود ہو جائے گی۔ اور خود
جماعت کے لوگ بھی تردد میں پڑ جاتے ہیں۔ اور ان کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں۔ اور کئی بد
قسمت مرتد ہونے کی راہیں اختیار کر لیتے ہیں۔ تب خدا تعالی دو سری مرتبہ اپنی زبر دست
قدرت ظاہر کرتا ہے۔ اور گرتی ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے ۔ پس وہ جو اخیر تک صبر کرتا
ہے۔ خدا تعالیٰ کے اس معجزہ کو دیکھتا ہے۔ جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق کے وقت میں ہوا ۔ جبکہ
اور انکو غلبہ دیتا ہے۔
T
سے

انوار العلوم جلد ۲
۱۶۵
بركات خلافت
آنحضرت ا کی موت ایک بے وقت موت سمجھی گئی اور بہت سے بادیہ نشین نادان مرتد ہو
گئے۔ اور صحابہ بھی مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہو گئے۔ تب خدا تعالیٰ نے حضرت ابو بکر
صدیق کو کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا ۔ اور اسلام کو نابود ہوتے ہوتے تھام
لیا۔ اور اس وعدہ کو پورا کیا۔ جو فرمایا تھا وَ لَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ
مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ امنا ( النور : ۵۶) یعنی خوف کے بعد پھر ہم ان کے پیر جما دیں گے ۔ ایسا ہی حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں ہوا وقت میں ہوا جبکہ حضرت موسیٰ " مصر اور کنعان کی راہ میں پہلے اس سے جو بنی
اسرائیل کو وعدہ کے موافق منزل مقصود تک پہنچا دیں فوت ہو گئے ۔ اور بنی اسرائیل میں ان کے
مرنے سے ایک بڑا ماتم برپا ہوا جیسا کہ توریت میں لکھا ہے کہ بنی اسرائیل اس بے وقت موت کے
صدمہ سے اور حضرت موسی کی ناگہانی جدائی سے چالیس دن تک روتے رہے۔ ایسا ہی حضرت
عیسی علیہ السلام کے ساتھ معاملہ ہوا۔ اور صلیب کے واقعہ کے وقت تمام حواری تتر بتر ہو گئے ۔ اور
ایک ان میں سے مرتد بھی ہو گیا " (الوصیت صفحہ ۷۶ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۴-۳۰۵)
پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گرتی ہوئی جماعت کو سنبھالنے کے لئے وہی طریق بتایا
ہے۔ جو آنحضرت ا - حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کے بعد عمل میں آیا ۔ یعنی خلفاء ہوئے ۔
لیکن جہاں حضرت مسیح موعود نے تبلیغ کا حکم فرمایا ہے۔ وہاں یہ لکھا ہے ۔
وو
اور چاہئے کہ جماعت کے بزرگ جو نفس پاک رکھتے ہیں۔ میرے نام پر میرے
بعد لوگوں سے بیعت لیں خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں
میں آباد ہیں۔ کیا یورپ اور کیا ایشیا ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں توحید کی طرف کھینچے۔ اور
اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے ۔ یہیں خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔ سو
تم اس مقصد کی پیروی کرو مگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے "۔
الوصيت صفحه ۹۰۸ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶ ۳۰۷ )
تو حضرت مسیح موعود نے جو کچھ اپنی جماعت کے متعلق فرمایا ہے۔ ویسا ہی حضرت مسیح نے بھی
لکھا ہے۔ البتہ مسیح ناصری نے پطرس کا نام لے کر اس کے سپرد اپنی بھیڑوں ( مریدوں) کو کیا تھا۔
لیکن چونکہ مسیح محمدی کا ایمان اس سے زیادہ تھا۔ اس لئے اس نے کسی کا نام نہیں لیا۔ اور اللہ تعالیٰ
کے سپرد اس معاملہ کو کر دیا کہ وہ جس کو چاہے گا کھڑا کر دے گا ادھر ایک جماعت کو حکم دے دیا۔ کہ
یہ ” میرے نام پر میرے بعد لوگوں سے بیعت لیں ۔ " ہم کہتے ہیں کہ یہ سب احمدیوں کا فرض ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی