برکاتِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲
144
برکات خلافت
کہ وہ ایسا کریں۔ تو جس طرح حضرت عیسی نے اپنی جماعت کو پطرس کے حوالہ کیا۔ اسی طرح مسیح
موعود نے اپنی جماعت کو ایک آدمی کے ماتحت رہنے کا حکم دیا اور جس طرح حضرت عیسی نے اپنے
حواریوں کو تبلیغ کا حکم دیا۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود نے اپنی جماعت کے لوگوں کو اپنے نام پر
بیعت لینے کا حکم دیا ۔
اس کے بعد میں کچھ واقعات بیان کرتا ہوں۔ جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ غور سے سنیں اور جو
نہیں بیٹھے ہوئے انہیں پہنچا دیں جب حضرت خلیفہ المسیح الاول سخت بیمار ہو گئے تو میں نے اپنے
اختلاف پر غور کیا اور بہت غور کیا۔ جب میں نے یہ دیکھا کہ جماعت کا ایک حصہ عقائد میں ہم سے
خلاف ہے تو میں نے کہا کہ یہ لوگ ہماری بات تو نہیں مانیں گے آؤ ہم ہی ان کی مان لیتے ہیں۔ میں
نے بہت غور کر کے ایک شخص کی نسبت خیال کیا کہ اگر کوئی جھگڑا پیدا ہوا تو پہلے میں اس کی بیعت کر
لوں گا پھر میرے ساتھ جو ہوں گے وہ بھی کر لیں گے اور اس طرح جماعت میں اتحاد اور اتفاق قائم
رہ سکے گا۔ حضرت خلیفہ المسیح کی وفات کے دن پچھلے پہر وہ شخص مجھے ملا اور میرے ساتھ سیر کو چل
پڑا۔ اور اس نے مجھے کہا کہ ابھی خلیفہ کی بحث نہ کی جائے جب باہر سے سب لوگ آجائیں گے تو
اس مسئلہ کو طے کر لیا جائے گا۔ میں نے کہا دو دن تک لوگ آجائیں گے اس وقت اس بات کا فیصلہ
ہو جائے۔ اس نے کہا نہیں سات آٹھ ماہ تک یونہی کام چلے پھر دیکھا جائے گا اتنی جلدی اس کی
ضرورت ہی کیا ہے۔ میں نے کہا کہ اگر اس معاملہ میں میری رائے پوچھتے ہو تو میں تو یہی کہوں گا کہ
خلافت کا مسئلہ نہایت ضروری ہے اور جس قدر بھی جلدی ممکن ہو سکے اس کا تصفیہ ہو جانا چاہئے۔
میں نے کہا کہ کیا آپ کوئی ایسا خاص کام بتا سکتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں اگر آپ
خلیفہ نہ ہوتے تو وہ رک جاتا اور جس کی وجہ سے فوراً ان کو خلیفہ بنانے کی حاجت پڑی۔ اگر اس
وقت کوئی ایسا خاص کام نہ ہوتے ہوئے پھر بھی ان کی ضرورت تھی تو اب بھی ہر وقت ایک خلیفہ کی
ضرورت ہے۔ خلیفہ کا تو یہ کام ہوتا ہے کہ جماعت میں جب کوئی نقص پیدا ہو جائے۔ تو وہ اسے دور
کر دے نہ کہ وہ مشین ہوتی ہے جو ہر وقت کام ہی کرتی رہتی ہے۔ آپ کو کیا معلوم ہے کہ آج ہی
جماعت میں کوئی جھگڑا پیدا ہو جائے تو پھر کون اس کا فیصلہ کرے گا۔ میں نے کہا کہ ہماری طرف سے
خلافت کے متعلق کوئی جھگڑا نہیں پیدا ہو سکتا آپ کوئی آدمی پیش کریں میں اس کی بیعت
کرنے کے لئے تیار ہوں۔ کچھ اور لوگوں کو بھی مجھ سے محبت ہے وہ بھی اس کی بیعت کر لیں گے
اور کچھ لوگ آپ سے تعلق رکھنے والے ہیں وہ بھی بیعت کر لیں گے اس طرح یہ معاملہ طے ہو
انوار العلوم جلد ۲
142
برکات خلافت
جائے گا۔ پھر میں نے کہا کہ یہ بحث نہیں ہونی چاہئے کہ خلیفہ ہو یا نہ ہو بلکہ اس بات پر بحث ہو
سکتی ہے کہ کون خلیفہ ہو ۔ اس وقت پھر میں نے یہ کہا کہ آپ اپنے میں سے کوئی آدمی پیش
کریں میں اس کی بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں مگر میں یہ کبھی بھی نہیں مان سکتا کہ کوئی خلیفہ نہ ہو۔
اگر تمام لوگ اس خیال کو چھوڑ دیں اور اس خیال کے صرف چند آدمی رہ جائیں
تب بھی ہم کسی نہ کسی کی بیعت کرلیں گے اور ایک کو خلیفہ بنائیں گے۔ مگر ہم یہ کبھی نہ
مائیں گے کہ خلیفہ نہ ہو ۔ دوسرا آدمی خواہ کوئی ہو ۔ غیر احمدیوں کو کافر کہے یا نہ کیے۔ ان کے پیچھے نماز
جائز سمجھے یا نہ سمجھے۔ ان سے تعلقات رکھے یا نہ رکھے۔ ایک خلیفہ چاہئے تاکہ جماعت کا اتحاد قائم
رہے اور ہم اس کی بیعت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ گفتگو بیچ میں ہی رہی اور کوئی فیصلہ نہ ہوا، اور
تجویز ہوئی کہ اس پر مزید غور کے بعد پھر گفتگو ہو اور دوسرے دوست بھی شامل کئے جائیں۔
دوسرے دن پانچ سات آدمی مشورہ کے لئے آئے اور اس بات پر بڑی بحث ہوئی کہ خلافت جائز
ہے یا نہیں۔ بڑی بحث مباحثہ کے بعد جب وقت تنگ ہو گیا تو میں نے کہا اب صرف ایک ہی طریق
ہے اور وہ یہ کہ جو لوگ خلیفہ کی ضرورت سمجھتے ہیں، وہ اپنا ایک خلیفہ بنا کر اس کی بیعت کر لیں۔ ہم
ایسے لوگوں کو ایک جگہ جمع کر کے مشورہ پوچھتے ہیں۔ آپ لوگ جو کہ خلیفہ ہونا نا جائز سمجھتے ہیں
وہاں تشریف نہ لائیں تاکہ کسی قسم کا جھگڑا نہ ہو ۔ اس کے بعد ہم یہاں (مسجد نور میں) آگئے۔ وہ
لوگ بھی یہیں آپہنچے۔ پھر جو خدا کو منظور تھا وہ ہوا۔ اس وقت جو لوگ میرے پاس بیٹھے تھے وہ خوب
جانتے ہیں کہ اس وقت میری کیا حالت تھی۔ اگر میں نے پہلے سے کوئی منصوبہ سازی کی ہوتی تو
چاہئے تھا کہ پہلے سے ہی میں نے بیعت کے الفاظ یاد کئے ہوتے۔ لیکن اس وقت ایک شخص مجھے بتلاتا
گیا اور میں وہ الفاظ کہتا گیا۔
کیا یہی منصوبہ باز کا حال ہوتا ہے؟
پھر کہتے ہیں کہ اس وقت ایک شخص تقریر کرنے کے لئے
تیسرا اعتراض اور اس کا جواب کھڑا ہوا تو اس کو کہا گیا کہ بیٹھ جاؤ۔ اس سے اس کی ہتک
ہوتی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اس وقت اس کو اگر مار بھی پڑتی تو کوئی حرج نہ تھا کیونکہ یہی تو خلیفہ کی تھا کیونکہ یہی تو خلیفہ کی
ضرورت تھی جس کا وہ انکار کرتا تھا۔ اس نے دیکھ لیا کہ نور الدین خلیفہ المسیح نے ہی اس کی
انوار العلوم جلد ۲
۱۶۸
برکات خلافت
عزت سنبھالی ہوئی تھی اس کی آنکھ بند ہوتے ہی وہ ذلیل ہو گیا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے۔ کہ
خلیفہ کی فورا ضرورت ہوتی ہے نہ کہ سات آٹھ ماہ کے بعد جا کر اس کی حاجت پیش آتی ہے مگر مجھے
اس معاملہ کے متعلق کچھ علم نہیں تھا کہ کون بولنے کے لئے کھڑا ہوا ہے اور کس نے منع کیا ہے۔
اس مسجد سے باہر جا کر مجھے ایک شخص نے سنایا کہ ایک آدمی کہتا ہے کہ واقعی قادیان ہسپتال ہے اور
اس میں رہنے والے سارے مریض ہیں۔ میں نے پوچھا یہ اس نے کیوں کہا۔ تو اس نے جواب دیا کہ
وہ کہتا ہے کہ اس وقت مولوی محمد علی بولنے کے لئے کھڑے ہوئے تھے ان کو بولنے نہیں دیا گیا جس
سے ان کی ہتک ہوئی ہے اس وقت مجھے اس بات کا علم ہوا۔ اور اگر اس وقت مجھے علم ہو جاتا تو میرا
کیا حق تھا کہ میں کسی کو روک دیتا اور ایسا نہ کرنے دیتا۔ اور لوگوں کو مجھ سے اس وقت کون سا تعلق
تھا ؟ جس کی وجہ سے وہ میری بات ماننے کے لئے تیار ہو جاتے ۔ اس وقت تک تو کوئی شخص جماعت،
کا امام مقرر نہ ہوا تھا۔
اس کے بعد ایک اور واقعہ ہوا۔ اور وہ یہ کہ میں نے سنا کہ مولوی محمد علی
ایک اور واقعہ صاحب قادیان کو چھوڑ کر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ میں نے انہیں لکھا کہ
میں نے سنا ہے کہ آپ یہاں سے جانا چاہتے ہیں آپ ایسا کیوں کرتے ہیں آپ اپنی تکلیف مجھے
لکھیں کہ آپ کو کیا تکلیف ہے میں نے لکھ کر ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کو دیا کہ آپ ان
کے پاس لے جائیں۔ میں نے کسی ملازم وغیرہ کے ہاتھ خط دے کر اس لئے نہ بھیجا تاکہ وہ یہ نہ کہیں
کہ کسی اور آدمی کے ہاتھ خط بھیجنے سے میری ہتک ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر صاحب کو میں نے یہ بھی کہا کہ
آپ جا کر ان سے پوچھیں کہ آپ یہاں سے کیوں جاتے ہیں ؟ اگر آپ کو کوئی تکلیف ہے تو میں
اس کا ذمہ دار ہوں۔ اس کا جواب یہ دیا گیا کہ بھلا ہم قادیان کو چھوڑ کر کہیں جاسکتے ہیں ؟ آپ کو
معلوم ہی ہے کہ میں نے چھٹی لی ہوئی ہے اسے پورا کرنے کے لئے جاتا ہوں۔ جواب کے آخر میں
یہ بھی لکھا تھا کہ میرے جانے کی یہ وجہ بھی ہے کہ آج کل چونکہ بعض طبائع میں جوش ہے اس لئے
میں نے خیال کیا ہے کہ کچھ عرصہ باہر رہوں تاکہ جوش کم ہو جائے ایسا نہ ہو پٹھانوں میں سے کوئی
جوش میں مجھ پر حملہ کر بیٹھے۔ لیکن اس خط میں زیادہ تر زور اس بات پر دیا گیا تھا کہ ہم قادیان چھوڑ
کر کہاں جاسکتے ہیں ؟ میں تو چھٹی کے ایام باہر گزارنے کے لئے جاتا ہوں۔ اس کے بعد میں ان سے
ملنے کے لئے ان کے گھر گیا۔ میرے ساتھ نواب صاحب بھی تھے ۔ جب ہم ان کے پاس جا کر بیٹھے تو
کچھ ادھر ادھر کی باتیں ہوئیں ۔ ترجمہ قرآن کے متعلق کچھ گفتگو ہوئی۔ پھر ڈاکٹر صاحب نے اصل
انوار العلوم جلد ۲
149
برکات خلافت
مطلب کی طرف کلام کی رو پھیرنے کے لئے کہا کہ میاں صاحب آپ کے خط پر خود آپ کے پاس
آئے ہیں۔ ابھی یہ بات انہوں نے کہی ہی تھی کہ مولوی صاحب نے ایک ایسی حرکت کی جس سے ہم
نے سمجھا کہ یہ ہمیں ٹالنا چاہتے ہیں۔ ممکن ہے کہ ان کا مطلب یہ نہ ہو ۔ اس وقت انہیں کم از کم یہ تو
خیال کرنا چاہئے تھا کہ ہم گو اسے نہیں مانتے لیکن جماعت کے ایک حصہ نے اس کو امام تسلیم کیا ہے۔
ایک آدمی جس کا نام لگا ہے وہ کو تھی کے باہر ان کو نظر آیا انہوں نے فورا اس کو آواز دی کہ آمیاں
بگا تو لاہور سے کب آیا کیا حال ہے اور اس سے ادھر ادھر کی باتیں شروع کر دیں۔ یہ دیکھ کر ہم اٹھ
کر چلے آئے۔ میں نے ان کی اس حرکت سے یہ نتیجہ نکالا کہ شاید وہ اس معاملہ کے متعلق گفتگو کرنی
ہی نہیں چاہتے ۔ واللہ اعلم ۔ ان کی یہ منشاء تھی یا نہ۔ لیکن میرے دوسرے ساتھیوں کا بھی ایسا ہی
خیال تھا اس لئے ہم چلے آئے ۔
ان باتوں کے علاوہ میں نے قوم کے ان قوم کے اتحاد اور اتفاق کے قائم رکھنے کے لئے اتحاد کی کوشش اور بھی تجویزیں کیں۔ جب حضرت خلیفہ المسیح کی حالت بہت نازک ہوگئی ۔
اور مجھے معلوم ہوا کہ بعض لوگ مجھے فتنہ گر کہتے ہیں۔ تو میں نے ارادہ کر لیا کہ میں قادیان سے چلا
جاؤں اور جب اس بات کا فیصلہ ہو جائے تو پھر آجاؤں گا۔ میں نواب صاحب کی کو ٹھی سے جہاں
حضرت خلیفة المسیح بستر علالت پر پڑے تھے گھر آیا اپنی بیٹھک کے دروازے کھول کر نماز پڑھی اور
اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے میرے مولی ! اگر میں فتنہ کا باعث ہوں۔ تو مجھے اس دنیا سے اٹھا لیجئے یا
مجھے توفیق دیجئے کہ میں قادیان سے کچھ دنوں کے لئے چلا جاؤں۔ دعا کرنے کے بعد پھر میں نواب
صاحب کی کو ٹھی پر آیا۔ مگر اللہ تعالی نے میرے دل میں یہی ڈالا کہ ہم ذمہ دار ہوں گے تم یہاں
سے مت جاؤ ۔ میں ایک دفعہ قسم کھا چکا ہوں اور پھر اسی ذات کی قسم کھاتا ہوں جس کے قبضہ میں
میری جان ہے اور جو اس گھر (مسجد) کا مالک ہے اور میں اس کی قسم کھا کر کہتا ہوں جو آسمان اور زمین
کا حاکم ہے اور جس کی جھوٹی قسم لعنت کا باعث ہوتی ہے اور جس کی لعنت سے کوئی جھوٹا بچ نہیں
سکتا کہ میں نے کسی آدمی کو کبھی نہیں کہا کہ مجھے خلیفہ بنانے کے لئے کوشش کرو ۔ اور نہ ہی کبھی خدا
تعالٰی کو میں نے یہ کہا کہ مجھے خلیفہ بنا ئیو ۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس کام کے لئے خود اپنے فضل
سے چن لیا ہے تو میں کس طرح اسے ناپسند کرتا ؟ کیا اگر تمہارا کوئی دوست تمہیں کوئی نعمت دے
اور تم اس کو لے کر نالی میں پھینک دو۔ تو تمہارا دوست خوش ہو گا؟ اور تمہاری یہ حرکت درست
ہو گی ؟ ہرگز نہیں۔ تو اگر خدا تعالیٰ نعمت دے تو کون ہے جو اس کو ہٹا سکے ۔ جب دنیا کے
۔
انوار العلوم جلد ۲
۱۷۰
برکات خلافت
دوستوں کی نعمتوں کو کوئی رو نہیں کرتا بلکہ بڑی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو میں خدا تعالی
کی دی ہوئی اس نعمت کو کس طرح رو کردوں۔ کیونکہ خدا تعالٰی کی نعمتوں کو رد کرنے والوں کے
رد کر دوں۔ کیونکہ خداتعالی کی کو رد کرنے والوں کے بڑے خطر ناک انجام ہوتے رہے ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ان کی قوم کے لوگ طور
پر گئے۔ خدا تعالٰی نے ان کو فرمایا تھا۔ کہ آؤ ہم تم سے کلام کریں۔ وہاں جب زلزلہ آیا تو وہ ڈر گئے
اور کہنے لگے کہ ہم خدا کی باتوں کو نہیں سننا چاہتے اور واپس چلے آئے۔ خدا تعالٰی نے ان کو اس
نعمت کی ناقدری میں یہ سزادی کہ فرمایا۔ اب تم سے کوئی شرعی نبی بر پا نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ
تمہارے بھائیوں میں سے کیا جائے گا۔ تو خدا تعالی کی نعمت کو رد کرنے والوں کی نسبت جب میں یہ
دیکھ چکا ہوں تو پھر خدا کی نعمت کو میں کسی طرح رو کر دیتا۔ مجھے یقین تھا کہ وہ خدا جس نے مجھے اس
کام کے لئے چنا ہے وہ خود میرے پاؤں کو مضبوط کر دے گا۔ اور مجھے استقامت اور استقلال بخشے گا۔
پس اگر مجھے خلیفہ ماننے والے بھی سب کے سب نہ ماننے والے ہو جاتے اور کوئی
بھی مجھے نہ مانتا اور ساری دنیا میری دشمن اور جان کی پیاسی ہو جاتی جو کہ زیادہ سے
زیادہ ہی کرتی کہ میری جان نکال لیتی تو بھی میں آخری دم تک اس بات پر قائم رہتا۔
اور کبھی خدا تعالٰی کی نعمت کے رو کرنے کا خیال بھی میرے دل میں نہ آتا کیونکہ یہ غلطی
بڑے بڑے خطرناک نتائج پیدا کرتی ہے۔
امام حسن ان سے یہی غلطی ہوئی تھی۔ جس کا بہت خطرناک نتیجہ نکلا۔
امام حسن کا واقعہ گو یہ غلطی ان سے ایک خاص اعتقاد کی بناء پر ہوئی اوروہ یہ کہ بیٹا باپ کے
بعد خلیفہ نہیں ہو سکتا۔ جیسا کہ حضرت عمر کا اعتقاد تھا اور میرا بھی یہی اعتقاد ہے اور یہی وجہ تھی کہ
حضرت عمرؓ نے اپنے بعد انتخاب خلیفہ کے متعلق فرمایا کہ میرے بیٹے سے اس میں مشورہ لیا جائے
لیکن اس کو خلیفہ بننے کا حق نہ ہو گا۔ حضرت علی نے اپنے بیٹے امام حسن کو اپنے بعد خلیفہ مقرر کیا۔
ان کی نیت نیک تھی کیونکہ اور کوئی ایسا انسان نہ تھا جسے خلیفہ بنایا جاسکتا اور جو خلافت کا اہل ہوتا۔
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت حسن بھی حضرت عمرؓ کا ساہی خیال رکھتے تھے یعنی یہ کہ باپ کے بعد بیٹا
خلیفہ نہیں ہونا چاہئے اس لئے انہوں نے بعد میں معاویہ سے صلح کرلی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے
بعد امام حسین اور ان کا سب خاندان شہید ہو گیا۔ ایک دفعہ انہوں نے خدا کی نعمت کو چھوڑا۔ خدا
تعالٰی نے کہا اچھا اگر تم اس نعمت کو قبول نہیں کرتے تو پھر تم میں سے کسی کو یہ نہ دی جائے گی۔ چنانچہ
پھر کوئی سید کبھی بادشاہ نہیں ہوا سوائے چھوٹی چھوٹی حکومتوں کے سیدوں کو حقیقی بادشاہت اور
انوار العلوم جلد ۲
۱۷۱
بركات خلافت
خلافت کبھی نہیں ملی۔ امام حسن نے خدا کی دی ہوئی نعمت واپس کر دی جس کا نتیجہ بہت تلخ نکلا تو
خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت کو رد کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
اس شخص کو خدا کی معرفت سے کوئی حصہ نہیں ملا ۔ اور وہ خدا کی حکمتوں کے
سمجھنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتا جو مجھے کہتا ہے کہ آپ خلافت کو چھوڑ دیں۔ اس نادان کو کیا
معلوم ہے کہ اس کے چھوڑنے کا کیا نتیجہ ہو گا۔ پس حضرت عثمان کی طرح میں نے بھی کہا کہ جو قبا
مجھے خدا تعالیٰ نے پہنائی ہے وہ میں کبھی نہیں اتاروں گا خواہ ساری دنیا اس کے چھینے کے درپے ہو
جائے۔ پس میں اب آگے ہی آگے بڑھوں گا خواہ کوئی میرے ساتھ آئے یا نہ آئے۔
مجھے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ ابتلاء آئیں گے مگر انجام اچھا ہو گا۔ پس کوئی میرا مقابلہ کر کے دیکھ لے
خواہ وہ کوئی ہو انشاء اللہ تعالیٰ میں کامیاب رہوں گا اور مجھے کسی کے مقابلہ کی خدا کے فضل سے کچھ
بھی پرواہ نہیں ہے۔
بعض باتیں ایسی ہیں جو کہ میں خود ہی سنا سکتا ہوں۔ کسی کو کیا معلوم ہے کہ مجھ پر کتنا بڑا بوجھ رکھا
گیا ہے بعض دن تو مجھ پر ایسے آتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ شام تک میں زندہ نہیں رہوں گا۔
اس وقت میں یہی خیال کرتا ہوں کہ جتنی دیر زندہ ہوں اتنی دیر کام کئے جاتا ہوں۔ جب میں نہ
رہوں گا تو خدا تعالیٰ کسی اور کو اس کام کے لئے کھڑا کر دے گا مجھے اپنی زندگی تک اس کام کی فکر ہے
جو میرے سپرد خدا تعالٰی نے کیا ہے بعد کی مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔ یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ نے ہی چلایا ہے
اور وہی اس کا انتظام کرتا رہے گا۔
وہ
وہ نادان جو کہتا ہے کہ گدی بن گئی ہے اس کو میں قسم کھا کر خلافت کیا گدی بن گئی ہے؟ کہتا ہوں کہ میں تو یہ جائز ہی نہیں سمجھتا کہ باپ کے
بعد بیٹا خلیفہ ہو ۔ ہاں اگر خدا تعالیٰ چاہے مامور کر دے تو یہ الگ بات ہے اور حضرت عمر کی طرح
میرا بھی یہی عقیدہ ہے کہ باپ کے بعد بیٹا خلیفہ نہیں ہونا چاہئے۔
پھر کہا جاتا ہے کہ وصیت کے قول کو دیکھو چھ سال کا عمل کیا چیز ہوتی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ چھ
سال کیا ہوتے ہیں۔ ہم مان لیتے ہیں آنحضرت ا کے بعد سے لے کر حضرت مسیح موعود تک
کے بارہ سو سال کے زمانہ کا عمل بھی کوئی چیز نہیں ہوتا۔ اور چھ سال کیا بلکہ اس سارے زمانہ کے
عمل کی قربانی کرنے کے لئے ہم تیار ہو جاتے ہیں مگر ہمیں یہ نمونہ کہیں سے نہیں ملتا کہ کسی
نبی کی وفات کے بعد ہی اس کی جماعت نے گمراہی پر اجماع کیا ہو۔ لیکن حضرت مسیح
انوار العلوم جلد ۲
۱۷۲
برکات خلافت
موعود علیہ السلام کی وفات کو ایک دن بھی گزرنے نہ پایا تھا۔ کہ جماعت احمدیہ نے خلافت پر اجماع ا
کیا۔ کیا نعوذ باللہ یہ گمراہی پر اجماع تھا؟ ہر گز نہیں۔
ہمیں یہ سنایا جاتا ہے ۔ کہ کیا ہم منافق ہیں ؟ ہم کہتے ہیں کہ ہم سب کو منافق نہیں کہتے ۔ ہاں
جس کے دل میں صداقت کا نام بھی نہیں اور جو بول اٹھے کہ میں منافق ہوں اسے ہم منافق کہتے
ہیں۔ تو ہم کہتے ہیں کہ بقول ان کے مان لیا کہ اس وقت جماعت کے بیسویں حصہ نے بیعت کی ہے مگر
اس وقت یعنی حضرت مسیح موعود کی وفات کے وقت تو ساری جماعت نے ایک خلیفہ کے ہاتھ پر
بیعت کرلی تھی۔ وہ کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت جماعت نے گمراہی پر اجماع کیا تھا۔ لیکن یہ نظیر پہلے کہیں
سے نہ ملے گی۔ حضرت مسیح کی وفات پر حضرت مسیح موعود بہت بڑی دلیل تو فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِي كُنْتَ
انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ (سورہ مائدہ: ۱۱۸) کی دیا کرتے تھے اور دوسری بڑی بھاری دلیل صحابہ کے
"اجماع" کو بتلاتے تھے ۔ مگر آج کہا جاتا ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد چھ سال تک
جماعت احمدیہ کا اجتماع گمراہی پر رہا ہے۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ ان لوگوں کے بعد جنہوں نے حضرت مسیح
موعود کو دیکھا اور آپ کی صحبت سے فیض اٹھایا دوسرے لوگ کسی غلط مسئلہ پر اجماع کر لیں مگر یہ
نہیں ہو سکتا کہ آپ کے صحابی ایسا کریں۔ اگر یہ لوگ ہی ایسا کریں تو حضرت مسیح موعود کے دنیا میں
آنے کا فائدہ ہی کیا ہوا۔ اس میں شک نہیں کہ ہم میں سے کچھ لوگ کمزور بھی ہیں۔ لیکن کیا
آنحضرت اللہ کے وقت منافقوں کا گروہ نہیں تھا۔ اور کیوں بعض اشخاص کو جو کہ آپ کے
صحابہ کے گروہ میں شامل رہتے تھے ! اب الرعية اللہ نہیں کہا جاتا حتی کہ ان کو صحابی بھی بھی نہیں کہا جاتا
اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ منافق تھے۔ وہ زبان سے آنحضرت ﷺ کو مانتے تھے لیکن ان کا دل نہیں
مانتا تھا۔ اسی طرح اب ہم کہتے ہیں کہ جو دل سے مسیح موعود کے احکام کو مانتے رہے اور مانتے ہیں
ان کو ہم آپ کے صحابہ میں سے کہیں گے اور جو نہیں مانیں گے ان کو نہیں کہیں گے ۔ کیا عبداللہ بن
الی آنحضرت ا کے ساتھ نہیں رہتا تھا اور آپ کے صحابہ میں شامل نہیں تھا مگر اس کو صحابہ
میں اس لئے شامل نہیں کیا جاتا کہ وہ منافق تھا۔ اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود کے ساتھ رہنے
والوں میں سے کوئی ٹھو کر کھائے۔ تو یہ اس کا اپنا قصور ہے نہ کہ اس کا حضرت مسیح موعود کی صحبت
میں رہنا اس ٹھوکر کے نقصان سے اسے بچا سکتا ہے۔
پھر میں کہتا ہوں کہ یہ ہمارا قیاس ہی قیاس نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات
کے بعد ساری جماعت کو ٹھو کر نہیں لگی۔ بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا تھا۔
انوار العلوم جلد ؟
سپردم
۱۷۳
برکات خلافت
بتو
مایه خویش
را
بیش را
تو دانی حساب کم
مسیح موعود اللہ تعالیٰ کو اپنا سرمایہ پیش کرتے ہیں۔ کیوں اس لئے کہ اللہ تعالٰی اس کی حفاظت
کرے۔ اور یہ خدا تعالیٰ نے خود فرمایا کہ تم اپنی جماعت کو میرے سپرد کر دو ۔ ہم اس کی حفاظت کریں
گے ۔ اب اگر منکرین خلافت کی بات مان لی جائے تو خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کی جماعت کی اچھی
حفاظت کی کہ اس کا پہلا اجماع ضلالت پر کروا دیا ۔ مسیح موعود نے جماعت کو خدا کے سپرد کیا
تھا۔ خدا نے اس جماعت کو نور الدین کے سپرد کر دیا۔ جس کی نسبت ( نعوذ باللہ ) کہا جاتا ہے کہ
گمراہی تھی کیا خدا تعالیٰ کو یہ طاقت نہ تھی کہ نور الدین سے جماعت کو چھڑا لیتا ؟ اور گمراہ نہ ہونے
دیتا۔ طاقت تھی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس سے ثابت ہوا کہ جماعت کا اجماع غلطی پر نہ تھا بلکہ
خدا تعالیٰ کی منشاء کے ماتحت تھا۔
یہی باتیں نہیں ہیں جنہوں نے مجھے اپنی بات پر قائم رکھا بلکہ ان سے بھی بڑھ کر ہیں اور میں نے
اپنے قیاس پر ہی اس بات کو نہیں چلایا بلکہ یقینی امور پر سمجھا ہے۔ اور وہ ایسی باتیں ہیں کہ جن کی
وجہ سے میں اس سے ہٹ نہیں سکتا۔ اور وہ زمین کی گواہی نہیں ہے بلکہ آسمان کی گواہی
ہے۔ وہ آدمیوں کی گواہی نہیں بلکہ خدا کی گواہی ہے۔ پس میں اس بات کو کس طرح چھوڑ
سکتا ہوں۔ ساری دنیا بھی اگر مجھے کہے کہ یہ بات غلط ہے تو میں کہوں گا کہ تم جھوٹے ہو اور جو کچھ
خدا تعالیٰ کہتا ہے وہی سچ ہے کیونکہ خدا ہی سب بچوں سے سچا ہے۔
ہیں کہ آپس میں صلح ہو جانی چاہئے ۔ کیا ان لوگوں کا جو یہ عقیدہ
ہو؟ بعض لوگ کہتے صلح کیونکر ہو ؟ ہے کہ خلیفہ نہیں ہونا چاہئے وہ اس کو چھوڑ دیں گے۔ یا ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہیں کہ
خلیفہ ہونا چاہئے ہم اسے چھوڑ دیں گے۔ اگر نہیں چھوڑیں گے تو دو نہایت متضاد خیالات کے
لوگوں کا اکٹھا کام کرنا اور ہر ایک کا یہ خیال کرنا کہ دو دوسرے فریق کے خیالات سلسلہ کے لئے سخت
نقصان دہ ہیں اور زیادہ اختلاف کا باعث ہو گایا امن کا؟ میں تو صلح کے لئے تیار ہوں اور میں
اس باپ کا بیٹا ہوں جس کو صلح کا شہزادہ کہا گیا ہے لیکن وہ صلح جو دین کی تباہی کا باعث ہوتی
ہو وہ میں کبھی قبول نہیں کر سکتا۔ مگر وہ صلح جس میں راستی کو نہ چھوڑنا پڑے اس کے کرنے کے لئے
مجھ سے زیادہ اور کوئی تیار نہیں ہے مجھے حضرت مسیح کی وہ تمثیل بہت ہی پسند ہے جو کہ لوقا
باب ۱۵ میں لکھی ہے کہ کسی شخص کے دو بیٹے تھے۔ ان میں سے چھوٹے نے باپ سے کہا کہ اے
انوار العلوم جلد ۲
۱۷۴
برکات خلافت
باپ مال کا جو حصہ مجھ کو پہنچتا ہے مجھے دے۔ اس نے اپنا مال متاع انہیں بانٹ دیا اور بہت دن نہ
گزرے کہ چھوٹا بیٹا اپنا سب کچھ جمع کر کے دور دراز ملک کو روانہ ہوا ۔ اور وہاں اپنا مال بد چلنی میں
اڑا دیا ۔ اور جب سب خرچ کر چکا تو اس ملک میں سخت کال پڑا اور وہ محتاج ہونے لگا۔ پھر اس ملک
کے ایک باشندہ کے ہاں جا پڑا ۔ اس نے اس کو اپنے کھیتوں میں سور چرانے بھیجا۔ اور اسے آرزو
تھی کہ جو پھلیاں سنور کھاتے تھے انہیں سے اپنا پیٹ بھرے۔ مگر کوئی اسے نہ دیتا تھا۔ پھر اس نے
ہوش میں آکر کہا کہ میرے باپ کے کتنے ہی مزدوروں کو روٹی افراط سے ملتی ہے۔ اور میں یہاں
بھوکا مر رہا ہوں۔ میں اٹھ کر اپنے باپ کے پاس جاؤں گا اور اس سے کہوں گا۔ کہ اے باپ میں
آسمان اور تیری نظر میں گنہگار ہوا۔ اب اس لائق نہیں رہا کہ پھر تیرا بیٹا کہلاؤں مجھے اپنے مزدوروں
جیسا کرلے۔ پس وہ اٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا ۔ وہ ابھی دور ہی تھا کہ اسے دیکھ کر اس کے باپ کو
ترس آیا۔ اور دوڑ کر اس کو گلے لگا لیا اور بوسے لئے بیٹے نے اس سے کہا کہ اے باپ میں
آسمان اور تیری نظر میں گنہگار ہوا۔ اب اس لائق نہیں رہا کہ پھر تیرا بین کہلاؤں۔ باپ نے اپنے
نوکروں سے کہا کہ اچھے سے اچھا جامہ جلد نکال کر اسے پہناؤ۔ اور اس کے ہاتھ میں انگوٹھی اور
پاؤں میں جوتی پہناؤ ۔ اور پلے ہوئے بچھڑے کو لا کر ذبح کرو۔ تاکہ ہم کھا کر خوشی منائیں۔ کیونکہ میرا
یہ بیٹا مردہ تھا اب زندہ ہوا۔ کھویا ہوا تھا۔ اب ملا ہے پس وہ خوشی منانے لگے ۔ لیکن اس کا بڑا بیٹا کھیت
میں تھا۔ جب وہ آکر گھر کے نزدیک پہنچا۔ تو گانے بجانے اور ناچنے کی آواز سنی۔ اور ایک نوکر کو بلا کر
دریافت کرنے لگا۔ کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ اس نے اس سے کہا تیرا بھائی آگیا ہے اور تیرے باپ نے پلا
ہوا بچھڑا ذبح کرایا ہے۔ اس لئے کہ اسے بھلا چنگا پایا۔ وہ غصے ہوا اور اندر جانا نہ چاہا۔ مگر اس کا باپ
باہر جاکے اسے منانے لگا۔ اس نے اپنے باپ سے جواب میں کہا۔ کہ دیکھ اتنے برس سے میں تیری
خدمت کرتا ہوں۔ اور کبھی تیری حکم عدولی نہیں کی۔ مگر مجھے تو نے کبھی ایک بکری کا بچہ بھی نہ دیا کہ
اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی مناتا۔ لیکن جب تیرا یہ بیٹا آیا ۔ جس نے تیرا مال متاع کسبیوں میں اڑا
دیا۔ تو اس کے لئے تو نے پلا ہوا بچھڑا ذبح کرایا۔ اس نے اس سے کہا بیٹا تو تو ہمیشہ میرے پاس ہے۔ اور
جو کچھ میرا ہے وہ تیرا ہی ہے لیکن خوشی منانی اور شادمان ہو نا مناسب تھا۔ کیونکہ تیرا یہ بھائی مردہ تھا۔
اب زندہ ہوا۔ کھویا ہوا تھا اب ملا ہے ۔ " ( آیت
مطبوعہ برش اینڈ فارن بائیل سو سائی ا انار کی راہی
سو میں بہت وسعت حوصلہ رکھتا ہوں۔ اگر کوئی پچھتاتا ہوا آئے۔ تو میں اس کی آمد پر
بنسبت ان کے بہت خوش ہوں گا جنہوں نے پہلے دن بیعت کر لی تھی کیونکہ وہ گمراہ نہیں
:
۱۱ تا ۳۲ مطبوعه
انوار العلوم جلد ۲
۱۷۵
برکات خلافت
ہوئے اور یہ گمراہ ہو گیا تھا۔ وہ کھوئے نہیں گئے اور یہ کھویا گیا تھا لیکن پھر مل گیا ہے۔
باپ اپنے بیٹوں کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے ۔ مگر اس باپ سے بیٹے کے دیکھنے کی خوشی
پوچھو ۔ جس کا بیٹا بیمار ہو کر تندرست ہو گیا ہو۔ میں نفاق کی صلح ہر گز پسند نہیں کرتا۔
ہاں جو صاف دل ہو کر اور اپنی غلطی کو چھوڑ کر صلح کے لئے آگے بڑھے میں اس سے زیادہ اسکی
طرف بڑھوں گا۔
میں اب ایک اور بات بتاتا ہوں۔ اور وہ یہ ہے کہ جو منافقت کی صلح کرنی
ایک ضروری بات چاہتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ یہ کبھی نہیں ہو سکے گی کیونکہ پچھلے دنوں میں جو
کچھ ہوا ہے وہ منشاء الہی کے مطابق ہوا ہے۔ ہم میں شامل ہونے والے تو آئیں گے اور آتے ہی ہ
رہیں گے اور ان کو وہی رتبہ اور درجہ دیا جائے گا جو ان کا پہلے تھا مگر جو ہونا تھا وہ ہو گیا اس کو روکنا
۴
کسی انسان کی طاقت اور قدرت میں نہیں ہے۔ یہ جو فتنہ پڑا ہے اس کے متعلق حضرت مسیح موعود
کو خدا تعالٰی نے قبل از وقت خبر دے دی تھی۔ کمزور دل کے لوگ کہتے ہیں کہ اب کیا ہو گا احمد یہ
سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔ میں کہتا ہوں کہ اس فتنہ سے سلسلہ ٹوٹتا نہیں بلکہ بنتا ہے مبارک ہے وہ
انسان جو اس نکتہ کو سمجھے ۔ اللہ تعالیٰ کے پیارے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ انہیں ایک
زخم لگاتا ہے تو ان کی جماعت اور بڑھتی اور ترقی کرتی ہے۔ کیا تم نے کبھی باغبان کو دیکھا نہیں جب
وہ کسی درخت کی شاخیں کاٹتا ہے تو اور زیادہ شاخیں اس کی نکل آتی ہیں۔ پس خدا تعالیٰ نے جو اس
سلسلہ احمدیہ کے درخت کی کچھ شاخیں کاٹی ہیں تو اس لئے نہیں کہ یہ درخت سوکھ جائے بلکہ اس
لئے کہ اور زیادہ بڑھے۔ سو یہ مت سمجھو کہ اس فتنہ کی وجہ سے لوگ سمجھیں گے کہ یہ سلسلہ
جھوٹا ہے کیونکہ یہ تو اس کی صداقت کو ظاہر کرتا ہے اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں پوری
ہوتی ہیں۔ اگر کوئی نبی بیمار ہو جائے اور اس کے مخالفین خوش ہوں کہ یہ اب فوت ہو جائے گا لیکن
وہ انہیں اپنا الهام نکال کر دکھادے کہ میرا بیمار ہونا تو میری صداقت کی دلیل ہے کیونکہ مجھے پہلے بتایا
گیا تھا کہ تو بیمار ہو گا تو اس بیماری سے اس نبی کی صداقت پر کوئی دھبہ نہیں لگتا بلکہ اس کی صداقت
اور ثابت ہوتی ہے۔ اسی طرح جب اس فتنہ کے لئے پہلے خبریں دی گئی تھیں تو یہ ہماری ترقی میں
کوئی روک نہیں ہو سکتا بلکہ اور زیادہ ترقی کے لئے اس فتنہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ہمیں دلائل و
براہین کی تلواریں دے دی ہیں تاکہ نہ ماننے والوں کو دلائل کے ساتھ قتل کرتے پھریں۔
انوار العلوم جلد ۲
۱۷۶
برکات خلافت
(۱) دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۷ / دسمبر ۱۸۹۲ء کو اپنا ایک
فتنہ کا ہونا ضروری تھا رو یا بیان فرمایا کہ کیا دیکھتا ہوں کہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ بن
۔
گیا ہوں یعنی خواب میں ایسا معلوم کرتا ہوں کہ وہی ہوں۔ اور خواب کے عجائبات میں سے ایک یہ
بھی ہے کہ بعض اوقات ایک شخص اپنے تئیں دوسرا شخص خیال کر لیتا ہے سو اس وقت میں سمجھتا
ہوں کہ میں علی مرتضی ہوں اور ایسی صورت واقعہ ہے کہ ایک گروہ خوارج کا میری خلافت کا مزاحم
ہو رہا ہے یعنی وہ گروہ میری خلافت کے امر کو روکنا چاہتا ہے اور اس میں فتنہ انداز ہے۔ تب میں نے
دیکھا کہ رسول اللہ لال میرے پاس ہیں اور شفقت اور تودد سے مجھے فرماتے ہیں۔ کہ یا علی
دَعْهُمْ وَأَنْصَارَ وَاَنْصَارَهُمْ وَذِرَاعَتَهُمْ یعنی اے علی ان ۔ ان سے اور ان کے مددگاروں کو انکی کھیتی ہے سے کنارہ
کر۔ اور ان کو چھوڑ دے اور ان سے منہ پھیر لے۔ اور میں نے پایا۔ کہ اس فتنہ کے وقت صبر کے
لئے آنحضرت ا مجھ کو فرماتے ہیں اور اعراض کے لئے تاکید کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ تو
ہی حق پر ہے مگر ان لوگوں سے ترک خطاب بہتر ہے"۔ (تذکرہ: صفحہ ۲۰۹ ) اس رویا میں حضرت
مسیح موعود کو بتایا گیا کہ لوگ تمہاری خلافت کا انکار کریں گے اور فتنہ ڈالیں گے ۔ لیکن صبر کرنا
ہو گا۔ آپ نے اس رویا کے معنی یہ بھی کئے ہیں کہ کہ لوگ میرا انکار کریں گے۔ لیکن خدا تعالیٰ کی
باتوں کے کئی معنے ہوتے ہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے الہام شَاتَانِ تُذبَحَانِ کے پہلے
اور معنے کئے تھے۔ اور پھر اسے سید عبد اللطیف صاحب شہید اور مولوی عبدالرحمن صاحب
پر چسپاں فرمایا اور دونوں ہی معنی درست تھے۔ تو اس رؤیا کے ایک معنے تو یہ بھی ہیں کہ لوگ
حضرت مسیح موعود کا انکار کریں گے۔ لیکن اس کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے بعد جو
خلافت ہو گی اس کا انکار ایک جماعت کرے گی اور فتنہ ڈالے گی۔ پس اگر کوئی جماعت خلافت کی
منکر نہ ہوتی تو یہ رویا کس طرح پوری ہوتی۔
(۲) لوگ کہتے ہیں کہ خلافت کا انکار کرنے والے بڑے آدمی ہیں۔ ہم بھی کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک
ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام بڑے لوگوں کی نسبت ہی لکھتے ہیں کہ "پس جو شخص
در حقیقت اپنی جان اور مال اور آبرو کو اس راہ میں بیچتا نہیں میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ خدا کے
نزدیک بیعت میں داخل نہیں۔ بلکہ میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک ظاہری بیعت کرنے والے بہت ایسے
ہیں کہ نیک ظنی کا مادہ بھی ہنوز ان میں کامل نہیں۔ اور ایک کمزور بچہ کی طرح ہر ایک ابتلاء کے
وقت ٹھوکر کھاتے ہیں۔ اور بعض بد قسمت ایسے ہیں کہ شریر لوگوں کی باتوں سے جلد
انوار العلوم جلد ۲
١٧٧
برکات خلافت
متاثر ہو جاتے ہیں۔ اور بد گمانی کی طرف ایسے دوڑتے ہیں جیسے کتا مردار کی طرف۔ پس میں
کیونکر کہوں کہ وہ حقیقی طور پر بیعت میں داخل ہیں مجھے وقتا فوقتا ایسے آدمیوں کا علم بھی دیا جاتا
ہے۔ مگر اذن نہیں دیا جاتا کہ ان کو مطلع کروں کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کئے جائیں گے اور کئی بڑے
ہیں جو چھوٹے کئے جائیں گے ۔ پس مقام خوف ہے" (براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱
صفحہ ۱۱۴) اگر یہ بات جو روز ازل سے مقدر ہو چکی تھی اور جس کی خبر حضرت مسیح موعود کو وقتا فوقتاً
دیجاتی تھی اس وقت اس طرح پوری نہ ہوتی کہ جو بڑے تھے وہ چھوٹے نہ کئے جاتے اور وہ
جماعت جس کو دبایا جاتا تھا اس کو بڑھایا نہ جاتا تو کس طرح اس کی صداقت ثابت ہوتی۔
(۳) پھر اگر جماعت احمدیہ کے دو گروہ نہ ہوتے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام کس
طرح پورا ہوتا۔ کہ خدا دو مسلمان فریق میں سے ایک کا ہو گا۔ پس یہ پھوٹ کا ثمرہ ہے گےا۔ اپریل
۱۹۰۷ء تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۷۱۵ ) یعنی جماعت کے دو گروہ ہو جائیں گے۔ اور ان میں سے خدا ایک
کے ہی ساتھ ہو گا۔ اگر کوئی کہے کہ اس سے مراد احمدی اور غیر احمدی ہیں اور اللہ تعالی خبر دیتا ہے کہ
وہ اس اختلاف میں احمدیوں کے ساتھ ہو گا تو ہم کہتے ہیں کہ اگر اس سے احمدی اور غیر احمدی مراد
ہیں تو الہام اس طرح ہونا چاہئے تھا۔ کہ " اللہ ایک کا ہے " نہ کہ ” ایک کا ہو گا کیونکہ حضرت
صاحب کا الہام ہے - إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ اهْلِكَ وَمَعَ كُلِّ مَنْ أَحَبَّكَ - ( ترجمہ ) میں تیرے ساتھ
اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔ اور ان تمام کے ساتھ جو تجھ سے محبت رکھتے ہیں یا رکھیں گے ۔ (۹-
جون ۱۹۰۵ء - تذکرہ ایا تذکرہ ایڈیشن چهارم صفحہ ۵۵۴) یعنی اللہ تعالیٰ اس وقت احمدیوں کے ساتھ ہے۔ مگر
اس الہام کا لفظ " ہو گا ثابت کرتا ہے۔ کہ اللہ کسی آئندہ زمانہ میں ایک کا ہو گا۔ جس ۔ سے ثابت
ہوتا ہے کہ اس الہام میں احمدی جماعت کے دو گروہوں کی طرف اشارہ ہے۔ پس اگر موجودہ فتنہ نہ
ہو تا تو یہ الہام کس طرح پورا ہوتا ؟۔
( ۴ ) پرده ) پھر وہ کہتے ہیں کہ کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحبت یافتہ اور آر آپ کے بڑے
پیارے دوستوں میں سے ہیں۔ ہم کہتے ہیں ٹھیک ہے۔ ایک وقت آپ ایسے ہی تھے ۔ لیکن کیا آپ کو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ الہام یاد نہیں ہے جو کہ شیخ رحمت اللہ صاحب کے دعا کے عرض
کرنے پر صبح کو حضرت مسیح موعود نے سنایا تھا۔ کہ میں نے آپ کے لئے دعا کی تھی۔ اور مجھے یہ الہام
ہوا ہے شَرٌّ الَّذِينَ أَنْعَمْتُ عَلَيْهِمْ - ( ترجمہ ) شرارت ان لوگوں کی جن پر انعام کیا تو نے - (٢) ۲۶۱-۰- مئی
۱۹۰۵ء - تذکره صفحه ۵۵۰ ایڈیشن چہارم) آج اگر اس فتنہ میں بعض وہ لوگ شامل نہ ہوتے جن پر حضرت