برکاتِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 9

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۰
برکات خلافت
اللہ تعالی نے انسانی روح کی ترقی کے سات مدارج قائم انسان کی روحانی ترقی کے مدارج کئے ہیں۔ ان درجوں میں جو تفاوت اور کمی ہوتی ہے وہ
انسان کی عادت کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ قرآن شریف میں اللہ تعالٰی نماز کے متعلق فرماتا ہے کا
تَقْرَبُوا الصَّلوةَ وَانْتُمْ سُكْرَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ (النساء:۴۴) کہ نماز کے قریب بھی
مت جاؤ جب تم نشے میں ہو ۔ اب نشہ کے معنی ہی نہیں کہ شراب ہی سے کوئی مخمور ہو۔ شراب
اس وقت بھی منع ہو گیا تھا اور اب بھی ہے تو جب اس کا پینا ہی منع ہے تو اس حکم کے کیا معنے ہوئے
کہ کوئی پی کر مسجد میں نماز کے لئے نہ آئے۔ بے شک شرابی کے لئے بھی یہ حکم ہے کہ اگر تم
شراب پیتے ہو تو ہماری مسجد میں نہ آیا کرو۔ اور یہ اسی طرح کا حکم ہے جس طرح ایک باپ اپنے
نالائق بیٹے کو کہے کہ تم میں جب تک فلاں بری عادت ہے ہمارے گھر نہ آیا کرو۔ اسی طرح خدا تعالی
فرماتا ہے کہ شرابی ہماری مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے نہ آیا کرے۔ لیکن اس کے اور معنے بھی ہیں
اور وہ یہ کہ جس طرح نشہ والا نہیں جانتا کہ میں کیا کر رہا ہوں اور کیا پڑھ رہا ہوں۔ خدا تعالی فرماتا
ہے اسی طرح تم عادت یا نشہ کے طور پر نماز نہ پڑھا کرو۔ اور تمہاری نماز نقل کے طور پر دوسروں کی
دیکھا دیکھی نہ ہو بلکہ تم ہوش و خرد سے پڑھا کرو۔ تو عادت اور صرف نقل کے طور پر کوئی ایسا کام
کرنا جس کی اصل غرض سے ناواقفیت ہو وہ بھی سکر ہی ہے۔ سکر کے اصل معنی تو شراب کے نشہ
کے ہیں لیکن خدا تعالی کی کلام کے کئی بطن ہوتے ہیں۔ پس ایک طرف تو اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے
کہ شراب پینے والا نماز کے قریب بھی نہ جائے اور دوسری طرف یہ بتایا ہے کہ عادت کے طور پر
اور اصل غرض اور غایت سے ناواقف رہ کر نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔ کیونکہ جس طرح ایک شرابی کو
معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ایک غلیظ اور گندی نالی میں گرا ہوا ہے یا بڑے مکلف فرش پر بیٹھا ہوا ہے اس
طرح نماز کو عادت کے طور پر پڑھنے والا نہیں سمجھتا کہ وہ ایک عظیم الشان دربار میں کھڑا ہے یا کسی
جنگل میں ہے۔ اسی لئے اس طرح نماز پڑھنے سے خدا تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔
اب میں بتاتا ہوں کہ قرآن شریف نے کس طرح روحانیت کے سات مدارج بتائے ہیں۔ ان
مدارج میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح انسان ان کو چھوڑ کر تنزل کے گڑھے میں گرتا ہے۔ اور کس
طرح ان کو طے کرنے کی وجہ سے اوپر ہی اوپر ترقی کرتا جاتا ہے اور جتنی جتنی اسے سمجھ آتی جاتی
ہے اتنے ہی زیادہ اسے نیک نتائج اور اپنے اعمال کا بدلہ ملتا جاتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۱
برکات خلافت
انسان کا پہلا درجہ جمادات سے مشابہ ہوتا ہے اور یہ بد ترین درجہ
روحانیت کا پہلا درجہ ہے۔ ایسے لوگوں کو بھلی بری بات کے پہچاننے کی حس ہی نہیں ہوتی۔
A
ان کے سامنے کوئی لاکھ شور مچائے ان کو کچھ بھی احساس نہیں ہوتا کیونکہ ان میں ترقی کرنے کا مادہ
ہی نہیں ہوتا۔ ایسے لوگوں کو خواب اور الہام بھی نہیں ہوتا۔ ان کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا گیا
ہے ۔ ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً وَإِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ
لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الأَنْهُرُ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْمَاءِ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ
خَشْيَةِ اللهِ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلِ عَمَّا تَعْمَلُونَ (البقرہ:۷۵) یعنی یہ لوگ ایسے بگڑے کہ پتھروں کی
طرح ہو گئے اور ان کے اندر ترقی کرنے کا کوئی مادہ نہ رہا۔ ایک چھوٹا سا بیج بھی جب زمین میں پڑ
رہے اور اس کو پانی دیا جاتا ہے تو وہ بڑھ کر عظیم الشان درخت ہو جاتا ہے لیکن ایک پتھر سے کوئی
لاکھ کوشش کرے۔ پھر بھی اس کو ذرا فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ تو انسانی روحانیت کا سب سے ادنی درجہ
وہ ہے کہ جس میں علم اور احساس ہی نہیں ہوتا۔ اسلام انسانوں میں ایسا احساس اور سمجھ پیدا کرنا
چاہتا ہے کہ جو کام وہ کریں ان کو معلوم ہو کہ ہم کیا کر رہے ہیں لیکن اس درجہ کے انسان جو کہ میں
نے بیان کیا ہے کچھ سمجھ نہیں رکھتے۔ زمانہ کے واقعات جس طرح الٹائے پلٹائے جاتے ہیں اس
طرح وہ بھی کرتے رہتے ہیں جب انہیں بھوک لگتی ہے پیٹ میں کچھ ڈال لیتے ہیں۔ نیند آتی ہے سو
رہتے ہیں شہوت ہوتی ہے شہوت رانی کر لیتے ہیں۔ اس لئے یہ خدا تعالیٰ کے حضور کسی انعام کے
مستحق نہیں ہوتے۔
اس سے اوپر کا درجہ نباتات سے مشابہ ہے۔ اصل میں انسان کے
روحانیت کا دوسرا درجہ جسم میں میں ساری چیزیں ہیں۔ بعض اجزاء جمادات کے ہیں بعض
نباتات کے بعض حیوانات کے۔ چنانچہ انسان کی درست غذا ان تینوں چیزوں سے مرکب ہوتی ہے
اور چونکہ غذا سے ہی جسم بنتا ہے اس لئے اس کے اعمال اور زندگی میں بھی ان کا اثر ہوتا ہے ۔ لیکن
کبھی روحانی خیالات حیوانات کے تلے دب جاتے ہیں اور انسان حیوانوں کی طرح ہو جاتا ہے اور
کبھی حیوانیت کے جذبات نباتی قومی کے تلے دب جاتے ہیں اور وہ اور بھی گر جاتا ہے اور کبھی اس ۔
پر بھی جہادی رنگ اپنا اثر ڈال دیتا ہے اور ان اپنا اثر ڈال دیتا ہے اور انسان جمادات کا رنگ اختیار کر لیتا ہے اور سنگدل ہو جاتا
ہے جس طرح پتھر کو کوئی جدھر چاہے پھینک دیتا ہے۔ اسی طرح دنیا کے واقعات اور حوادث اس کو
لڑھکاتے رہتے ہیں اور ایسے انسان کو کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ اسی طرح جب انسان ترقی کی طرف قدم

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۲
برکات خلافت
اٹھاتا ہے اور اس جمادی حالت کو ترک کر دیتا ہے تو اس کے اندر نباتات کے مشابہ ایک نشوو نما کی
طاقت پیدا ہو جاتی ہے پس ایک تو وہ انسان ہوتے ہیں جو کہ پتھر کی طرح ہوتے ہیں اور ان میں
احساس نہیں ہوتا۔ لیکن ایک نباتات کی طرح ہوتے ہیں جن میں کچھ احساس ہوتا ہے۔ اب بڑے
تجربہ کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نباتات میں بھی روح ہوتی ہے گو حیوانی روح سے اونی
درجہ پر ہوتی ہے مگر ہوتی ضرور ہے۔ اس کے ثبوت کے لئے چھوٹی موٹی کی بوٹی جسے اردو میں
لا جو نتی کہتے ہیں پیش ہو سکتی ہے اس کے پتوں کو جب ہاتھ لگایا جائے تو وہ سکڑ جاتے ہیں۔ یہ پودا
نباتات کے اس حصہ میں سے ہے جو اپنی قوت نشود نما میں ترقی کر کے حیوانی درجہ کے قریب ہو گئے
ہیں اور اس سے پتہ لگتا ہے کہ درختوں میں بھی جس ہوتی ہے گو بعض در محتوں میں زیادہ ہوتی ہے
اور بعض میں کم۔ اس طرح بعض اور نباتات حیوانات سے ملتے ہیں جیسے اسپینج کہ اس کی غذا بھی
حیوانات سے بنتی ہے اور بعض تو اسے حیوان ہی کہتے ہیں گو ہیچ تو یہی ہے کہ وہ ایک ترقی یافتہ پورا ہے
جو حیوانیت کی سرحد کے بہت قریب ہو گیا ہے ۔ غرض ان نظائر سے معلوم ہوتا ہے کہ نباتات میں
بھی حس ہوتی ہے لیکن حیوانات اور نباتات میں فرق یہ ہوتا ہے کہ ان میں جس تو ہوتی ہے لیکن
کسی صدمہ سے بچنے کی طاقت نہیں ہوتی ۔ لاجونتی کے پتے ہاتھ لگانے سے سکڑ تو جاتے ہیں لیکن ان
میں یہ طاقت نہیں کہ بھاگ کر اپنے آپ کو بچالیا کریں۔ اسی طرح ایک انسان اس قسم کا ہوتا ہے کہ
اس کی کچھ روحانی حس تو باقی ہوتی ہے مردہ کسی حملہ سے اپنے آپ کو بچا نہیں سکتا کیونکہ اس کی
حس بہت خفیف سی ہوتی ہے چنانچہ قرآن شریف میں ایسے لوگوں کی طرف اس آیت میں اللہ تعالٰی
اشارہ فرماتا ہے وَإِنْ تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَى لَا يَسْمَعُوا وَتَرْهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا
يُبْصِرُونَ (الاعراف: ۱۹۹) یعنی یہ مخالف لوگ ایسے ہیں کہ ان کو تو ہدایت کی طرف بلاتا ہے لیکن وہ
سنتے نہیں ہیں تجھے وہ دیکھتے نظر آتے ہیں لیکن دراصل وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے۔ سمع کے اصل معنے
سننے کے ہیں، مگر سننے کی غرض مانتا ہی ہوتی ہے اس لئے لا يَسْمَعُوا سے مراد یہی ہے کہ وہ مان نہیں
سکتے اور ان میں ماننے کی طاقت ہی نہیں ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں کہ ان میں جس تو ہے مگر بچنے کی طاقت
نہیں رکھتے۔ ان کی آنکھیں ہوتی ہیں مگر یہ ان سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔
اس سے اوپر اور درجہ ہے اور وہ حیوانی درجہ ہے اس میں انسان حیوان کی طرح
تیسر اورجہ ہوتا ہے یعنی نباتات سے زیادہ اس میں جس ہوتی ہے اس
سے
اس حالت میں اسے آواز سناؤ
گے تو سن لے گا مگر مطلب نہیں سمجھے گا۔ اگر اسے دکھ دینے لگو گے تو بھاگ جائے گا مگر اپنے بچنے کے

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۳
برکات خلافت
لئے ایسے ذرائع مہیا نہیں کر سکے گا جن کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے اس قسم کے ڈر سے محفوظ ہو جائے
جیسا کہ انسان کو اگر کوئی چیز مضر لگتی ہے تو وہ ہمیشہ کے لئے اس کے دور کرنے کے ذرائع سوچتا رہتا
ہے۔ لیکن حیوان میں ایجاد اور ترقی کا مادہ نہیں ہے اس قسم کے انسانوں کی نسبت اللہ تعالٰی فرماتا ہے
لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَذَانَ لَا يَسْمَعُونَ بِهَا أُولَئِكَ
كَالا نْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُولَئِكَ هُمُ الْفَفِلُونَ ۔ (الاعراف: ۱۸۰) ان کے دل ہیں مگر وہ ان سے
فائدہ نہیں اٹھاتے۔ ان کی آنکھیں ہیں مگر وہ ان کو کام میں نہیں لاتے۔ ان کے کان ہیں مگر وہ ان
سے نفع نہیں اٹھاتے ۔ یہ تو سب کچھ ان کے پاس ہے لیکن ان کے پاس عقل انسانی نہیں بلکہ حیوانی
معقل ہے۔ یہ خوف سے بھاگ تو جاتے ہیں لیکن اپنے آئندہ کے بچاؤ کے لئے کوئی صورت نہیں
نکال سکتے۔ یعنی یہ کسی خوف اور ڈر کے وقت تو خدا تعالی کے حضور میں گر پڑتے ہیں اور اس دکھ
سے محفوظ ہو جاتے ہیں لیکن ہمیشہ کے لئے اپنے آپ کو محفوظ نہیں کر سکتے بلکہ جب کبھی ان پر
مصیبت پڑتی ہے اس وقت خدا تعالی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
جب اس سے زیادہ احساس پیدا ہوتا ہے تو انسان ایک اور درجہ میں ہوتا ہے اور یہ
چوتھا درجہ درمیانی درجہ ہے کیونکہ تین درجے اس سے نیچے ہیں اور تین ہی اوپر ہیں۔ اس
درجہ میں انسان کو ایک حد تک احساس پیدا ہو جاتا ہے اور یہ سب کام سمجھ اور ہوش سے کرتا ہے۔
مگر کبھی کبھی اس پر شیطان بھی غلبہ کر لیتا ہے۔ یعنی کبھی اسے بدی اپنی طرف کھینچ لے جاتی اور کبھی
نیکی۔ ہاں بدی کا حملہ اس پر بہت کم کارگر ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں بدی کو بدی سمجھنے کی اہلیت پیدا ہو
جاتی ہے۔ آدمی کی ایسی حالت کی نسبت خدا تعالٰی فرماتا ہے ۔ إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَيْفٌ
مِنَ الشَّيْطِنِ تَذَكَّرُوا فَإِذَا هُمْ مُبْصِرُونَ (الاعراف: ۲۰۲) کبھی کبھی ایسے لوگوں کو شیطان اپنی
طرف بھی کھینچتا ہے مگر وہ جھٹ ہوش میں آجاتے ہیں یہ ایسا انسانی درجہ ہے جس کے ساتھ نسیان
لگا ہوا ہے اور دوسرے لفظوں میں اسے نفس لوامہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے متعلق اللہ
تعالی فرماتا ہے کہ اگر کبھی ان پر شیطان حملہ کرتا ہے تو وہ فورا اللہ کی پناہ میں آجاتے ہیں اور یہی
متقیوں کا کام ہے۔
پھر انسان اور ترقی کرتا ہے اور ترقی کرتا کر تا ملک بن جاتا ہے پھر وہ ایسا ہو شیار ہو
پانچواں درجہ جاتا ہے کہ کبھی بھی شیطان اس پر غالب نہیں آسکتا۔ اس کی معرفت الہی ایسی
ترقی کر جاتی ہے کہ خدا تعالی کے تمام احکام پر وہ عمل کرتا ہے اور جس طرح ملائکہ يَفْعَلُونَ

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۴
برکات خلافت
مَا يُؤْمَرُونَ کے ماتحت کام کرتے ہیں اسی طرح یہ انسان بھی خدا تعالی کے سب حکموں کو پورا کرتا
ہے اور اس پر کبھی غفلت کی نیند نہیں آسکتی۔ اس کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ أَفَمَنْ يَعْلَمُ أَنَّهَا
انْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْمَى إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ الَّذِينَ
يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَلَا يَنْقُضُونَ الْمِيثَاقَ وَالَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ
وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَ
أَقَامُوا الصَّلوةَ وَانْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ
أولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِه جَنْتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ
وَذُرِّيَّتِهِمْ وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ سَلَّمٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرَ ثُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى
الداره (الرعد: ۲۰ تا ۲۵) اے رسول وہ چیز جو تیرے اوپر اتری حق ہے جو اس بات کو جانتا ہے بھلا وہ
کس طرح ایک اس اندھے کی طرح ہو سکتا ہے جو اس کو حق نہیں سمجھتا۔ ہماری باتوں سے اصل
فائدہ تو وہی اٹھاتے ہیں جو اولوالالباب ہوتے ہیں یعنی جو عقل و دانائی سے بھر پور ہوتے ہیں۔ وہ
اللہ کے عہدوں کو پورا کرتے ہیں ان کو توڑتے نہیں اور ان کو خداتعالیٰ نے جو حکم دیتے ہوتے ہیں
بجالاتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور یوم حساب کی برائی سے انہیں ڈر ہوتا ہے اور وہ
اپنے رب کی رضامندی چاہنے کے لئے صبر کرتے ہیں اور نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور خرچ کرتے
ہیں اس میں سے جو کہ انہیں دیا گیا ہے پوشیدہ اور ظاہر طور پر ۔ اور بدیوں کو نیکیوں کے ذریعے
ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں اور نیکیاں پھیلاتے ہیں۔ پس یہی وہ لوگ ہیں جن کو جنت میں عمدہ
بدلے دیئے جائیں گے ۔ اور وہ جنت میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔ پھر ان کا اتنا بڑا درجہ ہے کہ
صرف انہیں کو درجے نہیں دیئے جائیں گے بلکہ ان کے رشتہ دار جنہوں نے تھوڑی نیکیاں کی
ہوں گی ان کی وجہ سے ان کے درجے بھی بلند کئے جائیں گے۔ اور جہاں یہ ہوں گے وہاں ہی ان
کے رشتہ دار بھی پہنچائے جائیں گے ۔ یہ کیوں اس لئے کہ انہوں نے لوگوں کو نیک بنانے کی کوشش
کی اور خدا تعالیٰ کے بندوں کو راہ ہدایت پر لانے میں کوشاں رہے۔ اس کے بدلہ میں خدا ان سے
صرف یہی سلوک نہیں کرے گا کہ ان کے درجے بلند کر دے گا بلکہ ان کے رشتہ داروں کا بھی
ان کی وجہ سے بلند مرتبہ کردے گا۔ آنحضرت اللہ نے فرمایا ہے کہ جنت میں جس درجہ میں میں
ہوں گا اس میں علی اور فاطمہ ہوں گے ۔ تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جس طرح یہ لوگ دنیا میں ہماری
مخلوق کی خبر گیری کرتے رہتے ہیں ہم اس کے بدلہ میں ان کے رشتہ داروں کو فائدہ پہنچادیں گے۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۵
برکات خلافت
خدا تعالی نے آگے کیا لطیف بات بیان فرمائی ۔ جنس کو جنس سے محبت ہوتی ہے فرمایا جب یہ
لوگ جنت میں پہنچیں گے تو ملائکہ بھاگتے ہوئے ان کے پاس آئیں گے چونکہ یہ لوگ بھی ملکوتی
صفات رکھنے والے ہوں گے اس لئے فرشتوں کو ان سے محبت ہونی ضروری تھی پس فرشتے ایسے
لوگوں کی طرف دوڑ پڑیں گے اور کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو۔ اس سبب سے کہ تم نے صبر کیا۔
یہاں خدا تعالیٰ نے صاف طور پر ظاہر فرمادیا کہ یہ ملائکہ کے درجہ کے انسان ہوں گے ملائکہ کا درجہ
کیا ہی اچھا ہے۔
پھر انسان اس سے بھی ترقی کرتا ہے اور جب اس میں احساس زیادہ پیدا ہوتا جاتا ہے تو
چھٹا درجہ وہ اور بلند ہوتا جاتا ہے پھر یہی نہیں کہ وہ اپنے آپ کو بدیوں سے بچاتا ہے بلکہ وہ یہ
سمجھنے لگ جاتا ہے کہ میں تو کچھ چیزی نہیں ہوں۔ پس وہ اللہ کے ہاتھ میں اپنے آپ کو دے دیتا ہے
ایسی حالت کے متعلق صوفیاء نے کہا ہے کہ انسان میں صفات الہیہ آنی شروع ہو جاتی ہیں۔ اس کے
لئے قرآن شریف کرتا ہے - بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقره: ۱۳) حضرت ابراہیم علیہ السلام جو کہ خدا تعالیٰ کے نبی تھے
ان کو یہ درجہ حاصل ہو گیا تھا چنانچہ ان کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِذْ قَالَ لَهُ رَبَّهُ اسْلِمُ قَالَ
أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرہ : ۱۳۲) جب اللہ تعالی نے کہا اسلم تو حضرت ابراہیم نے کہا
اسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِینَ پس ایک تو انسان کا وہ درجہ تھا کہ ملائکہ میں تھا۔ اس درجہ میں وہ یہ سمجھتا
تھا کہ میں بھی کچھ کر سکتا ہوں مجھے حکم دو میں کروں گا۔ مگر یہ ایک ایسی حالت ہے کہ انسان کہتا ہے کہ
میں کچھ بھی نہیں ہوں جس طرح آپ کی مرضی ہو اسی طرح مجھے چلائیے ۔ اب جبکہ اس کو خدا
چلائے گا تو جو کام اس سے ہوں گے وہ خدا تعالیٰ کے ہوں گے کیونکہ جس کے ہاتھ میں قلم ہو گی اسی
کے نام سے چلے گی۔ لکھا ہے کہ ایک سپاہی اپنی تلوار کو اس زور سے مارتا تھا کہ گھوڑے کے چاروں
پاؤں یک لخت کاٹ دیتا تھا۔ بادشاہ کے لڑکے نے جو اس کا یہ کام دیکھا تو اس سے کہا کہ یہ تلوار مجھے
دے دیجئے۔ اس نے کچھ عذر کیا بادشاہ نے اس سپاہی کو کہہ کر وہ تلوار اس شہزادہ کو دلوادی۔ جب
اس شہزادہ نے وہ تلوار چلائی تو کچھ بھی اثر نہ ہوا۔ اس پر اس سپاہی نے کہا کہ میں اس وجہ سے یہ
تلوار نہیں دیتا تھا کہ اس تلوار میں کوئی خاص جو ہر تھا بلکہ یہ تو اس لئے گھوڑے کے چاروں پاؤں
اڑا دیتی تھی کہ یہ میرے ہاتھ میں تھی۔ مجھے اب کوئی اور تلوار دے دی جائے تو اس سے بھی میں
کاٹ دوں گا کیونکہ تلوار کی خصوصیت نہیں بلکہ میری ہے۔ یہی حال بندہ کا ہوتا ہے جب وہ اپنے

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۶
برکات خلافت
آپ کو خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں دے دیتا ہے تو اس کے تمام کام خدا تعالی کے کام ہی ہوتے ہیں۔ یہی
وجہ ہے کہ بعض احمق جو اس بات کو نہیں سمجھتے جب ان کاموں میں روک ڈالتے ہیں تو ایسے تباہ
ہوتے ہیں کہ ان کا کچھ باقی نہیں رہتا۔ اس درجہ کو پہنچنے والے انسان کو ملائکہ کے واسطہ کی بھی
ضرورت نہیں رہتی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق ایک واقعہ لکھا ہے کہ حضرت جبرائیل
ان کے پاس آئے اور کہا کہ اگر آپ کو کوئی ضرورت ہے تو تو مجھے مجھے کہو۔ انہوں نے نے کہا اگر مجھے
ضرورت ہوگی تو میں خدا تعالیٰ کو کہوں گا تمہیں کہنے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اچھا پھر آپ
خدا سے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کیا اللہ تعالیٰ مجھے نہیں دیکھ رہا کہ میں دعا کروں۔ وہ جبکہ خود میری ہر
ایک بات جانتا اور دیکھتا ہے تو پھر میں کیوں کہوں کہ مجھے فلاں ضرورت ہے آپ اسے پورا کر دیں۔
غرض انسان ترقی کرتے کرتے ملکوتی صفات سے بھی آگے بڑھ جاتا ہے اور صفات الہیہ کو اپنے اندر
پیدا کر لیتا ہے اور اپنے آپ کو خدا تعالی کے ہاتھ میں ایک ہتھیار کی طرح کر دیتا ہے کہ خدا
کے
ہلائے سے ہاتا اور اس کے چلائے سے چلتا ہے ایسے انسان کا مقابلہ خدا تعالیٰ کا مقابلہ ہوتا ہے اور یہ
شخص اپنے ہر کام کو اللہ تعالیٰ کی ہی رضا پر چھوڑ دیتا ہے اور یہی وہ مقام ہے جس کی نسبت رسول
کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو انسان ترقی کر کے خدا تعالیٰ کا مقرب ہو جاتا ہے خدا اس کی
آنکھیں اس کے کان اور اس کے ہاتھ پاؤں ہو جاتا ہے جو اس کا دشمن ہوتا ہے وہ خدا کادشمن ہوتا
ہے اور جو اس کا دوست ہوتا ہے وہ خدا کا دوست ہوتا ہے یہی وہ درجہ ہے جس کے مطابق اللہ
تعالٰی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے فرمایا کہ جو تیری طرف توجہ نہیں کر تادہ میری طرف
توجہ نہیں کرتا کیونکہ تو تو میری صفات کا مظہر ہے اس لئے تیرا انکار میرا انکار ہے یہ وہ درجہ
(الله)
ہے کہ انسان بالکل خدا تعالی کے قبضہ میں چلا جاتا ہے اس سے بڑھ کر ایک ہی اور درجہ ہے۔
اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ثُمَّ انشا نه خلقا آخر (المؤمنون: ۱۵) پھر کیا پوچھتے
ساتواں درجہ ہو۔ وہ حالت تو بیان ہی نہیں ہو سکتی۔ اب بندہ کو ایک اور خلق میں بدل دیا جاتا
ہے اور ایک دفعہ پھر اسے اس کی طاقتیں واپس کی جاتی ہیں اور اگر پہلے درجہ میں خدا کے بلائے
سے بولتا تھا تو اب اس کو وہ مقام دیا جاتا ہے اور اس کے نفس کے اندر ایسی طہارت پیدا ہو جاتی ہے
کہ جو کچھ یہ کہتا ہے خدا تعالٰی بھی اس کے مطابق اپنے احکام جاری کر دیتا ہے تو یہ درجہ محبوبیت کا
درجہ ہے۔ چنانچہ ایسے لوگوں کی بہت باتیں جو وہ اپنے اجتہاد سے کہتے ہیں خدا تعالیٰ ان کو بھی پورا کر
دیتا ہے۔ اس کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَا تَتَّبِعُونِي يُحِبُبْكُمُ
۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۷
برکات خلافت
نایه وه
اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ ( آل عمران: ۳۲) اے رسول ان کو کہہ دے کے کہ میں
خدا کا محبوب ہوں اگر تم بھی اس کے محبوب بننا چاہتے ہو تو مجھ سے محبت کرو یہ حالت ایسی نہیں
ہوتی کہ انسان صرف خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر ہوتا ہے بلکہ ایسی روحانیت ترقی کر جاتی ہے کہ خدا
کے سوا کسی اور سے کچھ بھی اس کا تعلق نہیں رہتا۔ اور جب تک کوئی انسان اس میں سے ہو کر خدا
تعالٰی تک پہنچنے کی کوشش نہ کرے نہیں پہنچ سکتا۔ غرض کہ یہ احساسات کی ترقی کے درجے ہیں جو
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں بیان فرمائے ہیں ان میں جتنا کوئی انسان بڑھتا جاتا ہے اتناہی بلند ہوتا
جاتا ہے۔ آنحضرت لال کی نوبت تو یہاں نوبت تو یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ فرماتے ہیں تَنَامَ کے تَنَامَ عَيْنِي وَلَا يَنَا
قلبي (بخارى كتاب المناقب باب : كان النبي صلى الله عليه و سلم تنام عينه و لا ينام : گو میری آنکھیں م قلبه)
سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں ہوتا۔ بعض دفعہ سو جاتے لیکن پھر اٹھ کر بلا وضوء نماز پڑھ لیتے کیونکہ
آپ کو ایسی جلاء قلب عطا ہوئی تھی کہ کہ سوتے ہوئے بھی آپ کے احساسات باطل نہ ہوتے تھے
چنانچہ ایک دفعہ جب آپ سے سوال کیا گیا کہ آپ تو خراٹے لے رہے تھے پھر بغیر وضوء کے آپ
نے نماز شروع کر دی اس پر آپ نے مذکورہ بالا جواب دیا کہ میری آنکھیں سوتی ہیں دل نہیں ہوتا۔
رسول کریم ال پر ایسی کشف کی حالت طاری رہتی کہ آپ اپنے پیچھے کھڑے ہوئے نمازیوں کی
حالت معلوم کر لیتے تھے جیسا کہ احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔ غرض اس درجہ میں کبھی غفلت کا
وقت نہیں آسکتا۔ اس درجہ کا ذکر خدا تعالٰی نے اس طرح فرمایا ہے وَ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى انْ
هُوَ الَّا وَحْيَ يُوحى (النجم : ۴-۵) جو ہمارا بندہ ہو جاتا ہے وہ جو باتیں کرتا ہے وہ ہماری ہی باتیں
ہوتی ہیں وہ اور کچھ نہیں کہتا۔ یہ انسانیت کے کمال کا درجہ ہے۔
آ
پس میں تمہیں یہ ہدایت کرتا ہوں کہ اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو تو اپنے اندر احساس پیدا کرنے
کی کوشش کرو۔ احساس کے نہ ہونے کی وجہ سے گناہ پیدا ہوتا ہے۔ دیکھو کنچنیاں بھی صدقہ دیتی
ہیں خیرات کرتی ہیں لیکن کیا ان کو اجر مل جاتا ہے نہیں اس لئے نہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کو راضی کرنے
کے لئے نہیں دیتیں۔ بلکہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ اس طرح عذاب ٹل جایا کرتا ہے اس لئے وہ ایسا کرتی
ہیں۔ اگر ان کے صدقے خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کی نیت سے ہوں اور خدا سے ڈر کر وہ ایسا کریں تو
وہ زنا ہی کیوں کریں۔ رسول کریم ﷺ نے حضرت ابو بکر کی نسبت فرمایا ہے کہ یہ نمازوں کی وجہ
سے بڑا نہیں ہوا بلکہ اس کی وجہ سے ہوا ہے جو کہ اس کے دل میں ہے۔ نمازیں تو اور لوگ بھی
پڑھتے تھے اب بھی غیر احمدی لوگ نمازیں پڑھتے ہیں لیکن کیا وہ صحابہ بلکہ ایک مؤمن کے درجہ کو

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۸
برکات خلافت
بھی پہنچتے ہیں وہ تو کسی مؤمن کی جوتیوں کا تسمہ کھولنے کے بھی قابل نہیں ہیں بلکہ اکثر ان میں سے
"
بد کار اور گندے ہیں۔ پس اس کی کیا وجہ ہے کہ وہ نیک نہیں ہو سکتے ۔ یہی ہے کہ ان میں احساس
نہیں ہے۔ تم اپنے اندر احساس پیدا کرو۔ تمہارا کوئی کام عادتا اور رسما نہ ہو بلکہ سب کام خدا تعالٰی
کے لئے ہوں۔ اس کے متعلق جو تدابیر ہیں وہ بھی میں تمہیں بتائے دیتا ہوں تاکہ تمہیں آسانی ہو
جائے لیکن اس سے پہلے میں یہ بتا دیتا ہوں کہ کئی لوگوں کو ایک دھوکا لگ جاتا ہے۔
غلط فہمی
اور وہ دھو کا یہ ہے کہ ادھر وہ بیعت کے لئے ہاتھ پر ہاتھ رکھتے ہیں اور ادھر پوچھنے لگ
جاتے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ کیوں نظر نہیں آتا ان سے اگر پوچھا جائے کہ ایک شخص
ایم اے کی ڈگری کتنے سالوں کے بعد حاصل کرتا ہے تو وہ کہیں گے کہ کم از کم ۱۶ سال کے بعد - تو ہم
کہتے ہیں کہ جب دنیا کے علم کے لئے ۱۶ سال خرچ کرنے پڑے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا علم حاصل کرنے
کے لئے ایک دن کے خرچ کرنے کے بعد ہی کیوں پوچھنے لگ جاتے ہو ۔ پہلے دن ہی جو سکول جا کر
کے کہ میں ایم اے بن جاؤں تو وہ ہرگز نہیں بن سکتا۔ ایسے لوگ چند دن نماز پڑھتے ہیں تو پھر کہتے
ہیں کہ کیوں خدا تعالٰی ہماری تائید نہیں کرتا۔ کیوں ہمارے دشمن ذلیل اور خوار نہیں ہو جاتے لیکن
کتنے تعجب اور حیرانی کی بات ہے کہ اتنی جلدی روحانیت میں کمال پیدا ہو جانے کی خواہش کی جاتی
ہے۔ کھیت کے تیار ہونے کے لئے مینوں انتظار کیا جاتا ہے ایم اے بننے کے لئے ۱۶ سال محنت اور
کوشش کی جاتی ہے۔ بچہ نومہینے کے بعد پیدا ہوتا ہے اور پھر کونسی ایسی چیز ہے جو بغیر محنت اور
کوشش کے اور بغیر وقت کے میسر آسکتی ہے۔ ہر ایک بڑی نعمت کے ساتھ کچھ رکھ اور تکالیف بھی
ہوتی ہیں۔ پس تم یاد رکھو کہ جس طرح دنیا کے تمام کاموں میں محنتیں اور متواتر محنتیں کرنی پڑتی ہیں
اسی طرح دین کے کاموں میں بھی ہوتا ہے اور جس حد تک کوئی زیادہ محنت کرتا ہے اسی حد تک وہ
زیادہ ثمرات حاصل کرتا ہے۔ کوئی کہے کہ پھر اسلام اور دوسرے مذاہب میں فرق کیا ہے جبکہ
کامیابی انسان کی اپنی محنت اور کوشش پر ہے تو اس کو ہم بتاتے ہیں فرق یہ ہے کہ اگر ایک آدمی
بٹالہ کی طرف جو سڑک جاتی ہے اس پر بٹالہ پہنچنے کے لئے چل پڑے تو خواہ وہ دو چار کوس چل کر
تھک جائے پھر بھی پہنچ ہی جائے گا۔ لیکن اگر کوئی دوسری طرف چل پڑے تو خواہ ساری عمر ہی چلتا
رہے پھر بھی کبھی بٹالہ نہیں پہنچ سکے گا۔ پس تم بھی اگر سیدھے راستہ پر جو کہ میں نے بتایا ہے چلو گے
تو منزل مقصود تک پہنچو گے ورنہ نہیں پہنچ سکو گے ۔ نیت کئے بغیر کبھی تمہیں خدا نہیں ملے گا۔ اور جو
نیت کرلے گا اس کو رفتہ رفتہ مل ہی جائے گا۔ اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے وَ الَّذِينَ

انوار العلوم جلد ۲
۲۵۹
برکات خلافت
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِينَهُمْ سُبُلَنا (العنکبوت : ۷۰) کہ وہ لوگ جو ہمارے رستہ میں ہمارے متعلق
اپنے نفس سے ہر وقت جہاد اور لڑائی کرتے ہیں اور بدی سے لڑتے ہیں ایسے لوگوں کو ہم اپنے تک
پہنچنے والے راستوں پر پہنچا ئیں گے۔ اس جگہ ایک نکتہ یاد رکھنے کے قابل ہے اور وہ یہ کہ یہاں خدا
تعالٰی نے فرمایا ہے سُبُلَنا یعنی ہمارے رستے لیکن ایک جگہ فرمایا ہے وَإِنَّ هَذَا صِرَاطِن
مُسْتَقِيمًا (الانعام: ۱۵۴) یعنی صرف یہی ایک راستہ ہے جو مجھ تک سیدھا پہنچتا ہے جس سے معلوم
ہوا کہ بہت سے راستے جھوٹے ہوتے ہیں لیکن سبلنا سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا تک پہنچنے کے بھی
کئی راستے ہیں سو ان دونوں آیتوں میں یوں تطبیق ہوتی ہے کہ ایک کے بعد در سزار استہ آجاتا ہے
اور اس کے بعد تیسرا اور اس طرح بہت سے راستے بن جاتے ہیں ورنہ ایک دوسرے کے مقابلہ
میں بہت سے راستے نہیں ہیں۔ ہاں چونکہ ایک کے بعد دوسرا راستہ ہے اس لئے ان راستوں کے
طے کرنے کے لئے سخت محنت کی بھی ضرورت ہو گی تب تم جاکر منزل مقصود پر پہنچو گے ۔ پس اسی
جہاد کرنے کی تمہیں ضرورت ہے۔ اس کیلئے قرآن نے جو طریق بتائے ہیں وہ میں بیان کرتا ہوں (1)
نماز ہے۔ پانچ وقت جو اللہ تعالی کا نام لے اگر اس کی ذرا بھی نیت نیک ہو تو خدا اس کو کیا سے کیا بنا
دیتا ہے ۔ (۲) زکوۃ ہے۔ جو شخص سال میں ایک دفعہ اپنے مال میں سے خدا کے حکم کے ماتحت کچھ
نکالتا ہے اس کے اندر اس بات کا احساس رہتا ہے کہ وہ اپنا مال خداوند تعالیٰ کے لئے قربان کر سکتا
ہے۔ (۳) روزہ ہے۔ اس میں اپنے اوپر تکلیف اٹھا کر خدا تعالیٰ کی مرضی کو مقدم کرنے کا سبق ملتا
ہے۔ (۴) حج ہے۔ اس سے یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کی مرضی کے لئے عزیزوں رشتہ
داروں وطن مال و اسباب کو ہمیشہ کے لئے چھوڑنا پڑے تو انسان چھوڑ سکے ۔
اللہ تعالٰی نے اس کے علاوہ اور علاج یہ بتایا ہے کہ قرآن لوگوں کو ظلمتوں سے نکالتا ہے
غفلت اور سستی تاریکی میں زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ دن کو نیند کم آتی ہے۔ قرآن شریف کے
مطالعہ سے ایک بیداری اور ہوشیاری پیدا ہو جاتی ہے ۔ مگر اس کے مطالعہ کرنے میں بڑے غور اور
تدبر کی بھی ضرورت ہے تاکہ ترجمہ کرنے میں انسان ٹھوکر نہ کھا جائے ۔ تم قرآن شریف کا ترجمہ
کرنے میں ان باتوں کو یاد رکھو (1) کسی آیت کے ایسے معنی نہ کرو جو دوسری آیتوں کے خلاف
ہوں۔ متشابہ آیات کو محکم کے ماتحت لاکر معنی کرنے چائیں (۲) کسی آیت کے ایسے معنی نہ کرو جو
آنحضرت ا کے بتائے ہوئے معنوں کے خلاف ہوں (۳) جو معنی لغت عرب کے خلاف ہوں
وہ بھی نہ کرو (۴) جو معنی صرف و نحو کے خلاف ہوں وہ بھی نہ کرو۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۲
۲۶۰
برکات خلافت
کو صرف و نحو کی کیا پرواہ ہے وہ کسی کے بنائے ہوئے قاعدوں کا پابند نہیں ہے لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے
کہ اللہ کو پرواہ نہیں ہے لیکن ہم انسانوں کو تو ہے۔ اگر اللہ تعالی کی کلام ایسی نہیں ہے جو ہم سمجھ
سکیں تو اس کا فائدہ کیا۔ قُلِ اللهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ کے یہ معنے معنے کہ اللہ منوا کر چھوڑ دو ۔ منکر ان خلافت کے
امیر مولوی محمد علی صاحب نے صرف ونحو کی لا علمی سے ہی کئے ہیں اللہ پر پیش ہے۔ لیکن زبر سمجھ لی
گئی اور یہ معنی کر دیئے گئے (۵) حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم اور
عدل ہو کر آئے تھے ان کے کئے ہوئے معنوں کے بھی خلاف نہیں ہونے چاہئیں ۔ (۶) جن معنوں کی
کوئی آیت تصدیق نہ کرتی ہو اور وہ عقل کے خلاف ہوں وہ بھی نہ کرو۔ ہاں اگر نص صریح بتادے
تو پھر اس میں عقل کو مت دخل دو ۔ البتہ جو استدلال کیا جائے اس میں عقل کا دخل ہونا چاہئے ۔ (۷)
کوئی معنے ایسے نہ کرو جو خدا تعالی کے قول اور فعل میں فرق ڈالنے والے ہوں۔ میرا دل چاہتا تھا کہ
میں اس پر مفصل تقریر کرنا کہ کس طرح قرآن شریف کے صحیح معنے کئے جاسکتے ہیں لیکن نہ وقت
ہے اور نہ ہی بوجہ خلق کی تکلیف کے طاقت ہے اگر خدا تعالٰی نے توفیق دی تو پھر سہی۔
پھر خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَسَبِّحُوهُ
بُكْرَةً وَأَصِيلًاهُ هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلَئِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمَتِ إِلَى التَّوْرِ وَ
كَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا (الاحزاب : ۴۲-۴۴) یعنی اے مؤمنو اللہ کو بڑا یاد کرو۔ اور صبح اور شام
اس کی تسبیح کرو۔ وہی اللہ ہے جو تم پر رحمت کرتا ہے اور اس کے ملائکہ بھی تمہارے لئے دعا کرتے
ہیں تاکہ تم کو ظلمات سے نور کی طرف نکالے اور اللہ مؤمنوں کے لئے بڑا رحیم ہے۔ رسول کریم
نے اس کے ماتحت کئی دعائیں مقرر فرمائی ہیں " سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ
الْعَظِيمَ اللهُمَّ اسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ رَهْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ
لا ملجا وَ لَا مَنْجى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَ نَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتُ
( بخاری کتاب الدعوت باب النوم على الشق الایمن) اس دعا کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر
مؤمن رات کو پڑھ کر سور ہے اور اس کے بعد کوئی کلام نہ کرے۔ تمہیں ترقی کرنے کے لئے ان کو
ضرور ر پڑھنا چاہئے ۔ اب میں اس کے معنی بیان کرتا ہوں انسان کہتا ہے کہ الہی میں اپنا سب کچھ آپ
کے سپرد کرتا ہوں اپنی جان بھی آپ کے ہی حوالہ کرتا ہوں اب میں سونے لگا ہوں معلوم نہیں زندہ
اٹھوں گا یا نہیں اس لئے اپنے سارے کام آپ کے حوالہ کئے دیتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ
آپ ہی سے مجھے انعام ملے گا اور اگر میں اس کے خلاف کروں گا تو سزا ملے گی اور میرے لئے

انوار العلوم جلد ۲
۲۶۱
برکات خلافت
اور کوئی جگہ نہیں ہے کہ بھاگ کر تیری سزاؤں سے بیچ سکوں سوائے اس کے میرا کوئی چارہ نہیں
کہ تجھ ہی سے مار کھا کر تیرے ہی آگے کروں۔ خدا یا گواہ رہو کہ جو کتاب آپ نے نازل کی ہے
میں اس پر اور وہ نہیں جو آپ نے بھیجا ہے اس پر ایمان لایا۔
غرض رسول کریم ﷺ نے اس قسم کے بہت سے اذکار مقرر فرمائے ہیں۔ مگر ہماری
جماعت کی اس طرف بہت کم توجہ ہے تم اس طرف توجہ کرو۔ مگر نیت اور ارادہ ساتھ ہو سب کام
خدا تعالیٰ کو مد نظر رکھ کر کرو اللہ تعالی ہماری ساری جماعت کو اس بات کی توفیق دے کہ وہ نیک اور
متقی ہو جائے ۔ دنیا سے غفلت دور ہو اور لوگ پھر اس پیارے کا چہرہ دیکھ لیں جس کو دیکھ کر اور کسی
کی طرف کوئی جا نہیں سکتا۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی