برکاتِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 8

انوار العلوم جلد ۲
پھانسی پانے والا کون تھا۔
۲۳۸
برکات خلافت
میں تمہیں بڑے زور سے بتلاتا ہوں کہ دنیا میں لوگ خدا تعالی سے غافل ہو گئے
ہوشیار ہو جاؤ ہیں۔ حالانکہ اس سے : ں۔ حالانکہ اس سے بڑھ کر خوبصورت اس سے بڑھ کر محبت کرنے والا اس
سے بڑھ کر پیارا اور کوئی نہیں ہے۔ تم لوگ اگر پیار کرو تو اس سے کرو۔ محبت لگاؤ تو اسی سے لگاؤ
ڈرو تو اس سے ڈرو، خوف کرو تو اسی سے کرو۔ اگر وہ تمہیں حاصل ہو جائے تو پھر تمہیں کسی چیز کی
پرواہ نہیں رہ جاتی اور کوئی روک تمہارے سامنے نہیں ٹھر سکتی۔ پس تم اپنے نفسوں کو پکھلاؤ اور
تبدیلی پیدا کر لو۔ اللہ تعالیٰ کیا ہے اور کیسا خوبصورت ہے اس کا بیان سورہ فاتحہ میں پڑھ لو۔ اگر تم
اس کی خوبصورتی کا ایک جلوہ دیکھ لو۔ تو پھر کسی خوبصورتی کے دیکھنے کی تمہیں حاجت نہیں ہے۔
انسان دنیا کی کسی خوبصورت چیز کو دیکھ کر اس پر لٹو ہو جاتا ہے لیکن اسے دل میں سوچنا چاہئے کہ جس
ہستی نے اس خوبصورت چیز کو بنایا ہے وہ کس قدر خوبصورت ہوگی۔ اللہ تعالٰی کا جلوہ دیکھنے کے لئے
کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر انسان کے دل میں خدا کا جلوہ ہے۔ اگر وہ غور کرے تو
بہت جلدی اس تک پہنچ سکتا ہے۔ دنیا کی ہر ایک چیز اور ایک ایک ذرہ خدا تعالی کے وجود پر شہادت
دے رہا ہے۔ اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو پکار پکار کر خالق کون و مکان کی گواہی نہ دے رہی ہو - کاغذ
، قلم ، میز کرسی ، زمین جس پر تم بیٹھے ہو کپڑے جو تم پہنے ہوئے ہو تمہارے ہاتھ پاؤں ناک
کان ہر ایک خدا کی ہستی پر دلالت کر رہے ہیں۔ عمدہ کپڑے خوبصورت عورت ، اعلیٰ خوراک
مال و دولت کو لوگ پسند کرتے ہیں۔ لیکن ہم کہتے ہیں کہ ذرا تم اس بات پر تو غور کرو کہ جو ان کو
پیدا کرنے والا ہے وہ کس قدر ر خوبصورت ورت ہو گا۔ پھر تم کیوں اس سے محبت نہیں کرتے - الله لا إله
إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَوْ مُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا
الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ
عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ
الْعَظِيمُ (البقرہ:۲۵۷) یہ بڑی زبر دست آیات ہیں۔ ان میں نہایت عالیشان تعلیم ہے رسول کریم
رات کو سوتے وقت تین دفعہ ان آیات کو پڑھ کر اپنے بدن پر پھونکتے تھے۔ پس ہر ایک
مسلمان پر آپ کی سنت پر عمل کرنا واجب ہے۔ ان آیات میں پہلی بات جس کی طرف انسان کو
متوجہ کیا گیا ہے۔ الله لا اله الا هو ہے یعنی اے انسان خدا کو دیکھ کہ صرف وہی تیرا معبود ہے۔ اور
اس کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔ دنیا میں ہر ایک چیز کی قدر اسکی کمیابی اور بہتات کی وجہ سے ہوتی ہے
۔
بیاور

انوار العلوم جلد ۲
۲۳۹
برکات خلافت
مثلاً پانی ایک بہت ضروری چیز ہے مگر لوگ اسے سنبھال سنبھال کر نہیں رکھتے کیونکہ وہ جانتے ہیں
کہ جس وقت اس کی ضرورت پڑے گی اسی وقت مل جائے گا۔ ہو ا صحت کے لئے کیسی ضروری چیز
ہے مگر کوئی انسان اس کو سنبھالتا نہیں کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ جب اس کی ضرورت ہوگی تو وہ خود ہی
ناک اور منہ کے راستہ اندر چلی جائے گی۔ لیکن یہی پانی جس کی عام طور پر قدر نہیں کی جاتی اور کوئی
قیمتی چیز معلوم نہیں ہوتا ایک ایسے جنگل میں جہاں پانی کا نام و نشان نہ ہو نہایت قیمتی ہو جاتا ہے ۔ اور
اگر اس وقت کسی کے پاس ایک گلاس پانی کا ہو تو وہ کروڑوں روپے پر بھی اسے نہیں دیتا۔ تو ہر ایک
چیز کی قیمت اس کی ضرورت کے مطابق گھٹتی بڑھتی ہے۔ دیکھو غلہ جس وقت زیادہ ہوتا ہے اس
وقت سستا ہوتا ہے اور جب کم ہوتا ہے تو مہنگا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اگر دنیا میں کئی خدا ہوتے تو
کوئی کہہ سکتا تھا کہ ایک نہ ملاتو نہ سہی اور مل جائے گا۔ مگر :-
اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ صرف ایک ہی اللہ ہے ۔ اگر کوئی کہے کہ اس کو چھوڑ کر اور کسی کی تلاش کرلوں گا تو ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ ایک ہی ہے دو نہیں، تین نہیں،
چار نہیں، اور ہزاروں لاکھوں نہیں ۔ جب ایک ہی اللہ ہے تو اس کو چھوڑ کر اور کہاں جاؤ گے ۔ پھر ہر
وقت تمہیں اس کی ضرورت ہے اور ہر لحہ تم اس کے محتاج ہو ۔ دنیا میں لوگ بادشاہوں کو ناراض
کر لیتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کیا ہوا اگر یہ بادشاہ ناراض ہو گیا تو اس کے ملک کو چھوڑ کر دوسرے کے
ملک میں چلے جائیں گے بات ہی کونسی ہے چین کا بادشاہ اگر ظالم ہے تو ایران میں۔ ایران کا بادشاہ
ظالم ہے تو انگلستان میں کوئی پناہ لے سکتا ہے۔ لیکن اللہ سے بھاگ کر کوئی کہاں جائے گا کیونکہ کوئی
ایسی زمین نہیں ہے جو خدا کی نہ ہو اور کوئی ایسی حکومت نہیں ہے جو خدا کے قبضہ میں نہ ہو ۔ کوئی
دوسرا خدا نہیں ہے کہ انسان اس کی مدد تلاش کرے۔ ہندوؤں کا خیال ہے کہ کئی خدا ہیں اور ان
کے خداؤں میں جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں چنانچہ لکھا ہے کہ ہونے ایک آدمی پر ناراض ہو کر
اسے مار ڈالا لیکن وہ بر ہم خدا کا پیارا تھا اس نے کہا ہم پیدا کرنے والے ہیں ہم اس کو زندہ کرلیں گے
بر جمانے اسے زندہ کر دیا ۔ غرض شو اسے مارتے جاتے اور برہما زندہ کرتے جاتے ہیں ان کا جھگڑا لگا
رہا۔ یہ ہندوؤں کے خیالات ہیں مگر ہمارے ہاں تو ایسے خدا نہیں ہیں کہ ایک مارے تو دو سرا زندہ کر
نے۔ ایک ناراض ہو تو دو سرا راضی ہو جائے۔ دیکھو ایک نوکر اپنے آقا کو جواب دے سکتا ہے کہ
میں تمہاری نوکری نہیں کرتا کیونکہ نوکری اسے دوسری جگہ مل جاتی ہے۔ مگر ہم خدا تعالیٰ کو یہ نہیں
کہہ سکتے کیونکہ وہ ایک ہی ہمارا آتا ہے اور اس کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۴۰
برکات خلافت
الْحَيُّ الْقَيُّومُ پھر آقا ایسا بھی ہوتا ہے جو مرجاتا ہے مگر ہمارا آقادہ ہے جسے کبھی موت نہیں
آسکتی۔ وہ اٹھی ہے اور ایسا آقا نہیں کہ اس سے کبھی قطع تعلق ہو جائے پھر وہ
القیوم ہے۔ کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ اب تو میرا یہ آتا ہے لیکن پہلے میں فلاں کے پاس ملازم رہ چکا
ہوں اس لئے اس کا بھی مجھ پر احسان ہے اور مجھے اس کی قدر کرنی بھی ضروری ہے۔ خدا تعالی کہتا
ہے کہ میں تمہارا آج خدا نہیں بنا بلکہ ہمیشہ ہمیشہ سے خدا ہوں تم پر کسی کا پچھلا احسان نہیں ہے۔ میں وہ
خدا ہوں جو ہمیشہ سے قائم رہنے والا اور تمہیں قائم رکھنے والا ہوں۔ اس لئے تم پر میرا ہی احسان
ہے۔
قیوم کے دو معنے ہیں (۱) ہمیشہ سے قائم رہنے والا۔
(۲) سب کو قائم رکھنے والا۔
ہ وہ
لَا تَأْخُذْهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْم کوئی کے کہ مان لیا خدا ایک ہی ہے اس کے سوا اور کوئی نہیں
ہے۔ وہ ہمیشہ زندہ ہے اور وہی ہمارا پہلے آقا تھا وہی اب ہے مگر
کبھی ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ خدا کو نیند آئے اور وہ سو جائے تو اس وقت اس کی جگہ اس کے
درباری کاروبار کریں اس لئے ہمیں انہیں بھی خوش رکھنا چاہئے اور ان کی خوشامد کرنی چاہئے۔ اللہ
تعالٰی فرماتا ہے تمہارا وہ اللہ ہے کہ اس کو کبھی اونگھ اور نیند نہیں آتی۔ تم اس کو دنیاوی بادشاہوں
اور حاکموں کی طرح نہ سمجھو جہاں کہ تمہیں درباریوں کی خوشامد کرنی پڑتی ہے۔ تمہارا رب ایسا
نہیں کہ کبھی اسے اونگھ آئے یا وہ سو جائے وہ ہر وقت جاگتا ہے اور ہر ایک بات کا خود نگران ہے ۔
اس میں اللہ تعالی نے کیا ہی لطیف بات بیان فرمائی ہے فرمایا لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَو کہ اس کو نہ
اونگھ آتی ہے اور نہ نیند - ترتیب کلام کا یہ قاعدہ ہے کہ پہلے چھوٹی باتوں کا ذکر ہوتا ہے اور پھر بڑی
کا۔ اگر اس کے خلاف کیا جائے تو کلام غلط ہو جاتا ہے ۔ مثلاً یہ تو کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص سخت بیمار
نہیں تھا بلکہ وہ تو تھوڑا بھی بیمار نہ تھا۔ لیکن اگر یہ کہا جائے کہ فلاں شخص تھوڑا بیمار نہیں تھا بلکہ وہ تو
زیادہ بھی نہ تھا تو فقرہ غلط ہو جاتا ہے اس لئے پہلے بڑا اور پھر چھو ٹا درجہ کسی چیز کا بیان کیا جاتا ہے مگر
یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند حالانکہ جب اونگھ کی نفی کر دی گئی تھی
تو نیند کی خود ہی نفی ہو گئی پھر نیند کی نفی کی کیا ضرورت تھی۔ لیکن خدا تعالی کا کلام کبھی لغو نہیں ہوتا
اس میں ایک حکمت ہے اور وہ یہ کہ سنہ اس کو کہتے ہیں کہ جب سخت نیند کی وجہ سے انسان کی
آنکھیں بند ہو جائیں ۔ چنانچہ جب انسان کو بہت زیادہ نیند آئی ہوتی ہے اس وقت اونگھ آتی ہے

انوار العلوم جلد ۲
۲۴۱
برکات خلافت
اور جب تک نیند کا غلبہ نہ ہو اونگھ نہیں آتی۔ تو فرمایا کہ خدا کو کبھی اونگھ نہیں آئی کہ کام کرنے کی
وجہ سے وہ تھک گیا ہو۔ اور اس پر نیند کا ایسا غلبہ ہوا ہو کہ اس کی آنکھیں بند ہو گئی ہوں اور نہ اسے
معمولی نیند آتی ہے۔
لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ خدا تعالی فرماتا ہے اب بتاؤ کہ جب تمہارا ایسا
مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذنہ آتا ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے
سب کچھ اس کا ہے تو اس کے مقابلہ
میں اور کسی کو تم کس طرح اپنا آقا بنا سکتے ہو ۔ پھر لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے سوا اور کسی کو نہیں
پوجتے ۔ اور غیر اللہ کی عبادت نہیں کرتے ہیں البتہ اس لئے ان کی نیاز میں دیتے اور ان سے مرادیں
مانگتے ہیں کہ وہ خدا تعالی کے مقرب ہیں اور وہ ہماری شفاعت خدا تعالی کے حضور کریں گے۔ خدا
تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارے حکم کے بغیر تو کوئی شفاعت نہیں کر سکتا۔ اس زمانہ میں مسیح موعود سے بڑھ
کر کس نے بڑا انسان ہونا تھا۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دفعہ جب نواب صاحب
کے لڑکے عبدالرحیم خان کے لئے : لئے جبکہ وہ بیمار تھا دعا کی تو الہام ہوا کہ یہ بچتا نہیں۔ آپ کو خیال آیا
کہ نواب صاحب اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر قادیان آرہے ہیں ان کالر کا فوت ہو گیا تو انہیں ابتلاء
نہ آجائے اس لئے آپ نے خدا تعالیٰ کے حضور عرض کی کہ الہی الہی میں اس لڑکے کی صحت کے لئے
شفاعت کرتا ہوں ۔ الہام ہوا مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَةٌ إِلَّا بِإِذْنِہ تم کون ہو کہ میری اجازت کے
بغیر شفاعت کرتے ہو ۔ دیکھو مسیح موعود کتنا بڑا انسان تھا تیرہ سو سال سے اس کی دنیا کو انتظار تھی مگر
وہ بھی جب سفارش کرتا ہے تو اللہ تعالی فرماتا ہے کہ تم ہوتے کون ہو کہ بلا اجازت سفارش کرد۔
حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ جس وقت مجھے یہ الہام ہوا تو میں گر پڑا اور بدن پر رعشہ شروع ہو گیا
قریب تھا کہ میری جان نکل جاتی لیکن جب یہ حالت ہوئی تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ اچھا ہم شفاعت کی
اجازت دیتے ہیں شفاعت کرو۔ چنانچہ آپ نے شفاعت کی اور عبدالرحیم خان اچھے ہو گئے اور اللہ
تعالٰی کے فضل سے اب تک زندہ ہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل تھا مگر مسیح موعود جیسے انسان کو جب اللہ
تعالیٰ کہتا ہے کہ تم کون ہو جو سفارش کرو تو اور جو لوگ بڑے بنے پھرتے ہیں ان کی کیا حیثیت ہے
کہ کسی کی سفارش کر سکیں۔ حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کو آنحضرت لا کو اذن
ہو گا تب آپ سفارش کریں گے۔ پھر کیسا نادان ہے وہ شخص جو سمجھتا ہے کہ فلاں میری سفارش کر
سکے گا۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۴۲
برکات خلافت
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ پھر ایک اور بات رہ جاتی ہے اور وہ یہ کہ کوئی کہہ سکتا ہے۔ مانا کہ شفاعت بلا اجازت نہیں ہو سکتی لیکن
بادشاہ کے جس طرح درباری ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے بادشاہ تک رسائی حاصل کر کے فائدہ
اٹھایا جاتا ہے اسی طرح اللہ کے بھی درباری ہونے چاہئیں۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے۔ ان احمقوں کو اتنا
بھی پتہ نہیں کہ دنیا کے بادشاہ کیوں درباری رکھتے ہیں وہ تو اس لئے رکھتے ہیں کہ انہیں ان سے
حالات معلوم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بادشاہ نہیں جانتا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ مثلاً
ہمارے بادشاہ کو انگلستان میں بیٹھے ہوئے خود بخود کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ ہندوستان میں کیا ہو رہا ہے
اس لئے حالات معلوم کرنے کے لئے وائسرے مقرر کیا گیا ہے۔ پھر وائسرائے کو خود بخود کیا معلوم
ہو سکتا ہے کہ سارے ہندوستان کے شمال و جنوب مشرق و مغرب میں کیا کچھ ہو رہا ہے اس لئے
لیفٹنٹ گورنر مقرر کئے گئے۔ پھر لیفٹنٹ گورنروں کو سارے صوبہ کا کیا حال معلوم ہو سکتا ہے۔ اس
لئے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنروں کو حالات معلوم کرانے کے لئے تحصیلدار
نائب تحصیلدار نمبردار ، پٹواری اور چوکیدار رکھے گئے ہیں۔ اور اس طرح تمام سلطنت کی خبریں
اور را ز بادشاہ تک پہنچتے ہیں ورنہ انہیں خود بخود معلوم نہیں ہو سکتے ۔ اللہ تعالی تو فرماتا ہے کہ اللہ تو
تمہاری اگلی پچھلی ساری باتیں جانتا ہے پھر اس کو درباری رکھنے کی کیا ضرورت ہے يَعْلَمُ مَا بَيْنَ
أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ کے دو معنی ہیں (1) اللہ تعالی جانتا ہے اس کو جو آگے ہوتا ہے اور جو کچھ تم پیچھے
کر چکے ہو۔ (۲) اللہ جانتا ہے ان کو جو کام تم نے کئے ہیں اور جو نیک کام کرنے چاہئیں تھے لیکن
انہیں ترک کر دیا ہے۔ پھر اس کو کیا ضرورت ہے کہ درباری رکھے۔
اللہ جانتا
کے کو سکتا وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ ءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ اور اس کے علم کو کوئی کہاں پہنچ سکتا ہے۔ کسی کو اس کی حقیقت اپنی
کوشش سے معلوم نہیں ہو سکتی ہاں جس کو وہ آپ ہی بتادے اور جس قدر بتا دے وہ اتنا جانتا ہے۔
وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ اور تمام آسمانوں اور زمین پر اس کا علم حاوی
4
وَلَا يَوُدُهُ حِفْظُهُمَا پھر کوئی کہہ سکا ہے کہ اللہ تعالی نے چیزوں کا علم حاصل کرنے کے لئے
اپنے درباری مقرر نہیں کئے ہوئے لیکن کام کرنے کے لئے ضرور کچھ
مدد گار مقرر کئے ہوں گے کیونکہ دنیا کے بادشاہ فوج اور پولیس حفاظت کے لئے اور کاروبار کے لئے

انوار العلوم
r
۲۴۳
بركات خلافت
رکھتے ہیں۔ فرمایا اللہ کو اس کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ وہ سب کام خود کر رہا ہے اور اللہ کی طاقت
ایسی وسیع ہے کہ کوئی چیز اس کے قبضہ سے باہر نہیں اور نہ کسی چیز کا انتظام اور حفاظت اس کو تھکا
سکتا ہے۔
وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَـ العَظِیم اب ایک ہی اعتراض رہ جاتاتھا اور وہ یہ کہ ماناکہ خدا کو علم کے لئے
اور مدد کے لئے کسی کی ضرورت نہیں مگر شان و شوکت بھی تو کوئی چیز
ہے اس کے اظہار کے لئے ہی اس نے درباری مقرر کئے ہوں گے ۔ اس اعتراض کو وَ هُوَ الْعَلِيُّ
العظیم کہہ کر رد فرما دیا ۔ یعنی وہ بہت بڑا ہے اور کوئی چیز نہیں ہے جو اس کے ساتھ مل کر اس کے
رتبہ کو بڑھا سکے ۔ جو چیز خدا خدا کے ساتھ ملے گی اس کا اپنا ہی ی رتبہ بڑھے گا نہ کہ خدا کا۔ خدا کا۔ پس یہ خیال کرنا
کہ اللہ نے شان و شوکت کے لئے درباری مقرر کئے ہوں گے ٹھیک نہیں ہے۔ وہ سب چیزوں پر
غالب ہے اس لئے اس کی فرمانبرداری کرنے سے کوئی انکار بھی نہیں کر سکتی۔
یہ وہ خدا ہے جو واقعی خدا ہے اور ایسا کوئی اور نہیں ہے۔ اگر ایسے خدا کے ہوتے ہوئے کوئی
کسی اور کی طرف جائے تو کتنے بڑے افسوس کی بات ہے۔ اگر کسی شخص کو نہایت عمدہ کھانا ملے اور
وہ اسے چھوڑ کر نجاست کی طرف دوڑے۔ اگر کسی شخص کو عمدہ کپڑا ملے اور وہ اسے چھوڑ کر میلی
کچھیلی لنگوٹی باندھ لے تو بتاؤ وہ دانا اور عقلمند کے جانے کے قابل ہے ہرگز نہیں۔ دانا وہی ہے جو بہتر
چیز کو پسند کرے۔ پس اللہ تعالی سے بہتر کوئی نہیں ہے۔ میں آپ لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں
کہ اللہ ہی ہر وقت تمہارے مد نظر ہو کیونکہ اس کے مقابلہ میں دنیا کی تمام چیزیں بیچ ہیں اور کوئی چیز
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ دیکھو چاند چمکتا ہے اور نہایت بھلا معلوم ہوتا ہے لیکن کیا کوئی کہہ سکتا ہے
کہ یہ چاند کا ذاتی فخر ہے نہیں ایسا نہیں۔ چاند در حقیقت سورج کی چمک کو ظاہر کرنے کا فخر رکھتا ہے
لیکن کیا پھر سورج کی روشنی اس کی ذاتی روشنی ہے نہیں وہ اللہ تعالٰی کے فضل سے روشنی حاصل
کرتا ہے پس چاند اگر چمکتا ہے اور سورج اگر روشن ہے اور یہ دونوں ہمیں خوبصورت اور مفید
معلوم ہوتے ہیں تو ان کا خوبصورت ہونا اور مفید ہونا دراصل ہمیں اللہ تعالی کے حسن اور اس کے
رحیم کریم ہونے کی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ اسی طرح دنیا میں جس قدر بھی خوبصورت چیزیں ہیں ہم
انہیں خوبصورت کہتے ہیں مگر ان کو اللہ تعالی سے ہی خوبصورتی ملی ہے اس لئے وہی سب
خوبصورتیوں والا ہے۔ اسی لئے سورہ فاتحہ میں خدا تعالٰی نے بتایا ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہی ہیں اوروں کے لئے اس لئے نہیں کہ خدا رب العلمین ہے۔ سب کو

انوار العلوم جلد ۲
۲۴۴
برکات خلافت
وہی پیدا کرنے والا اور سب کی رہی پرورش کرنے والا ہے۔ پس جب ساری چیزوں کی وہی ربوبیت
کرتا ہے تو کیوں اس کے لئے سب تعریفیں نہ ہوں۔ ماں باپ بچہ کی ربوبیت کرتے ہیں مگر جانتے ہو
ان کے دل میں بچہ کی محبت کس نے ڈالی خدا نے ہی ڈالی ہے۔ اگر سائل کو کوئی ایک پیسہ دیتا ہے تو
ہم کہتے ہیں کہ اس نے اچھا کام کیا ہے مگر اس کام کے کرنے کی تحریک اللہ تعالی نے ہی اس کے دل
میں ڈالی ہے۔ اسی طرح جو نیک کام کوئی شخص کرتا ہے وہ اصل میں اللہ تعالیٰ ہی کی طرف منسوب
ہوتا ہے اس لئے اصل محمد کے لائق خدا تعالی ہی ہے۔ مثلاً ایک آقا اپنے ملازم کو کہے کہ یہ روپیہ
فقیروں میں تقسیم کر دو تو گو تقسیم تو وہ خادم ہی کرے گا لیکن تعریف آقاہی کے لئے ہے۔ پس انسان
جو کسی سے نیک سلوک کرتا ہے تو وہ آقا کے مال کو تقسیم کرنے کی طرح ہی خدا تعالیٰ کی طرف سے
کرتا ہے کیونکہ کوئی چیز اس کی نہیں بلکہ ہر ایک چیز خدا تعالیٰ کی ہے۔ تو جتنا کسی میں احسان ، مروت
حسن اور خوبصورتی ہے وہ اللہ ہی کی ہے کیونکہ تمام دنیا اس کی خادم ہے اور اس کے سوا اور کوئی
آتا نہیں ہے۔ لوگوں کو دین میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔ ماں باپ ، بیوی ، بچوں ، مال و
دولت خویش ، اقرباء کی وجہ سے۔ مگر یاد رکھو کہ اللہ اللہ ہی ہے اور بندے بندے ہی ہیں۔ تم ہر
بات میں یہ تحقیق کر لیا کرو کہ خدا کی مرضی کیا ہے اور جب خدا تعالی کی مرضی معلوم ہو جائے تو پھر
خواہ کوئی چیز قربان کرنی پڑے تمہارے مد نظر خدا ہی کی رضا ہو ۔
اس سے بڑھ کر میں ایک اور بات بتاتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ انسان کو چاہئے اللہ شرک سے بچو تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائے اللہ ایک ہے۔ میں یقین کرتا ہوں کہ کوئی
احمدی مشرک نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے ان کو موحد بننے کی توفیق دی ہے اس لئے مجھے یہ تو ڈر نہیں
کہ کوئی احمدی بتوں کے آگے سجدہ کرے گا یا خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی اور کا دامن پکڑنے کی
کوشش کرے گا۔ باقی دنیا نے تو دین کو چھوڑ دیا ہے مگر تم وہ جماعت ہو جس نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم
دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔ پھر خدا تعالٰی نے اس جماعت سے وعدہ فرمایا ہے کہ میں اسے۔
بڑھاؤں گا اور یہ ایک برگزیدہ جماعت ہے اس لئے اس جماعت کے متعلق صریح شرک کا احتمال
نہیں کیا جا سکتا۔ مگر میں تمہیں اس بات سے آگاہ کرتا ہوں کہ بہت سادین ایسا ہوتا ہے کہ وہ دنیا ہو
جاتا ہے اور ایسا دین اللہ تعالی کے ایک انچ بھی قریب نہیں کر سکتا۔ میں تمہیں اس دین کی طرف
بلاتا ہوں جس کی طرف بڑھنے سے ہر قدم خدا کی طرف بڑھتا ہے اور آج جو تم نمازیں پڑھتے اور
دعائیں کرتے ہو اس طرف آنے سے ہزاروں درجہ زیادہ تمہاری دعائیں قبول ہوں گی۔ اور تم

انوار العلوم جلد ؟
۲۴۵
بركات خلافت
اپنے عملوں کے اپنی آنکھوں کے سامنے نتیجے نکلتے دیکھ لوگے۔ تم خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے
سیدھی راہ پر چل رہے ہو لیکن اب بھی سخت احتیاط اور ہوشیاری کی ضرورت ہے۔ کیونکہ شیطان
کا کام ہے کہ وہ کبھی دنیا کی راہ سے اگر اور کبھی دین کی راہ سے آکر دھو گا دیتا ہے اس لئے جس
بات سے میں تمہیں آگاہ کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ تم جتنی بھی عبادتیں کرو وہ اس نیت سے کرو کہ
ہم اللہ تعالی کی رضا کے لئے کرتے ہیں۔ اس کے سوا اور کوئی تمہاری نیت نہیں ہونی چاہئے۔ تم
اپنے نفسوں میں غور کر لیا کرو کہ اب جو ہم نماز پڑھنے لگے ہیں تو یہ خدا تعالی کے خوش کرنے کے
لئے ہے یا کسی اور نیت سے ۔ جب تم چندہ دیتے ہو تو اس وقت خیال کر لیا کرو کہ کتنی دفعہ ہم نے
اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے دیا ہے یا چندہ مانگنے والے نے کہا کہ دو اور تم نے دے دیا اور
تمہاری کوئی نیت نہ تھی۔ مانگنے والے نہیں جانتے کہ تم نے کس نیت سے دیا ہے لیکن تم دینے
والے خوب جانتے ہو کہ دیتے وقت کیا نیت تھی۔ تمہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ہم نے دین کی خاطر اور
خدا تعالی کی رضا کے لئے دیا ہے۔ پس اسی طرح تمہارے ہر کام میں خدا تعالی ہی مد نظر ہونا چاہئے
اور تم اس کے راضی کرنے کی نیت ہر کام میں کیا کرو۔ جب تمہاری ہر کام میں یہ نیت ہوگی تو
تمہاری عبادتیں آج اور کل اور پرسوں اور اترسوں اور نتائج پیدا کریں گی اور تمہاری دن بدن
ترقی ہی ہوتی جائے گی۔ دیکھو ایک کام ایک نیت سے اور اجر پیدا کرتا ہے۔ اور وہی کام
دوسری نیت سے اور اجر اگر کوئی شخص ایک آدمی پر زنبور یا بچھو بیٹھا ہوا دیکھے تو وہ جانتا ہے کہ اگر
میں نے زنبور یا بچھو کو آہستہ سے پکڑا یا ہٹایا تو وہ ضرور کاٹے گا اس لئے وہ زور سے تھپڑ مار کر اسے
مار دیتا ہے اور اس کا ایسا کرنا تھپڑ کھانے والے آدمی کے منہ سے کلمات شکر نکلواتا ہے۔ لیکن اگر
کوئی کسی کو دکھ دینے کے لئے تھپڑ مارے تو وہ سزا پائے گا۔ تو ایک ہی کام سے نیتوں کے فرق سے دو
مختلف نتیجے نکل آتے ہیں۔ پس تم عاد تا کوئی عبادت اور نیک کام نہ کرو ۔ بلکہ نیتا کرو۔ کئی آدمی کہتے
ہیں کہ قوم کے لئے روپیہ دو۔ قوم کے لئے چندہ جمع کرو ۔ قوم کے لئے یہ کرو اور وہ کرو میں کہتا ہوں
قوم کیا چیز ہے۔ تم قوم کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے لئے سب چندے دو۔ اور کبھی یہ گناہ کے لفظ
منہ سے نہ نکالو۔ کیا تم سے پہلے قو میں نہ تھیں؟ کیا تمہارے پہلے عزیز اور رشتہ دار نہیں تھے ؟ جب
تھے تو اس نئی جماعت کے بننے کی کیا ضرورت تھی ؟ جسے تم قوم قوم کہتے ہو۔ تم خوب یاد رکھو کہ قوم
کوئی چیز نہیں ہے۔ خدا تعالی ہی ایک چیز ہے۔ پس تمہارے سب اعمال خدا تعالی کے لئے ہی ہوں۔
تمہاری ایک ایک حرکت اٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا، سونا جاگنا سب کچھ خدا کے لئے ہی ہو ۔ اگر تم ایسا کرو

انوار العلوم جلد ۲
۲۲۶
برکات خلافت
گے تو یقینا یقینا تمہارے اعمال کے نتیجے بڑھ چڑھ کر نکلنے شروع ہو جائیں گے۔
جو کرو سمجھ کر کرو
بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ایک کام کرتے ہیں مگر انہیں پتہ نہیں ہوتا کہ
کیوں کرتے ہیں۔ وہ عاد تا اس کام کو کرتے ہیں جس کا انہیں کوئی نتیجہ نہیں
ملتا۔ دیکھو ایک مسلمان بائیں ہاتھ سے روٹی نہیں کھاتا بلکہ دائیں سے کھاتا ہے۔ جانتے ہو وہ کیوں
دائیں سے کھاتا ہے اس لئے کہ آنحضرت ﷺ نے حکم دیا ہے کہ دائیں ہاتھ سے کھانا کھاؤ۔ مگر
بتلاؤ کہ کتنی دفعہ کھانا کھاتے وقت تمہیں یہ خیال آیا ہے کہ ہم آنحضرت اللہ کے حکم کی تعمیل
کر رہے ہیں۔ اپنی زندگی کے پچھلے ایک سال دو سال تین سال یا چهار سال پر غور کرو کہ کتنی دفعہ
تمہیں یہ خیال آیا ہو گا۔ بہت سے مسلمان تو ایسے بھی ہوں گے جنہیں ساری عمر میں بھی کبھی یہ خیال
نہ آیا ہو گا کہ ہم دائیں ہاتھ سے کیوں کھاتے ہیں اور بائیں سے کیوں نہیں کھاتے۔ دائیں ہاتھ
سے کھانا کھانا نیکی کا کام ہے کیونکہ جو ایسا کرتا ہے وہ رسول کریم ا کا حکم مانتا ہے لیکن جو
دائیں ہاتھ سے اس لئے نہیں کھانا کہ یہ رسول اللہ اللہ کا حکم ہے بلکہ اس لئے کھاتا ہے کہ
بچپن سے اسے اس کا عادی کیا گیا ہے تو وہ کسی ثواب کا مستحق کس طرح ہو سکتا ہے۔ وہ ہرگز ثواب کا
مستحق نہیں ہے۔ چھوٹے بچوں کو جب رات کے وقت پیشاب آتا ہے تو وہ اوندھے منہ اس طرح
لیٹ جاتے ہیں جیسے سجدہ کرتے ہیں۔ مگر کیا وہ اس فعل سے کسی ثواب کے مستحق ہو جاتے ہیں ہرگز
نہیں کیونکہ وہ تو پیشاب کی وجہ سے اس طرح ہوتے ہیں۔ پس بہت سے کام ا کام ایسے ہوتے ہیں جو عادتا
کئے جاتے ہیں۔ اور یہ ایک ایسا نقص ہے جو بہت خراب کرتا ہے۔ گویا یہ زنگ ہے جو انسان کے دل
پر جم جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عاد تا کئے ہوئے کاموں کا انتقا اثر نہیں ہو تا جتنا خاص طور پر ارادہ کر
کے کام کرنے سے ہوتا ہے۔ اسلام میں اس قدر خوبیاں ہیں کہ یہ خیال بھی نہیں ہو سکتا کہ اگر اسلام
کو کسی کے سامنے پیش کریں تو وہ اس کے ماننے سے انکار کر دے ۔ میں نے اس بات پر بہت غور کیا
ہے کہ جب اسلام اس خوبی کا مالک ہے تو پھر کیوں تمام کے تمام لوگ اسے مان نہیں لیتے۔ اس کی
وجہ مجھے یہی معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ غیر مسلم لوگوں کے کانوں میں بچپن سے اور باتیں پڑتی رہتی
ہیں اور وہ اسلام کے خلاف باتیں سنتے رہتے ہیں اس لئے جب وہ اسلام کی تعلیم کو سنتے ہیں تو انکار کر
دیتے ہیں۔ ورنہ کیا وجہ ہے کہ ایک ایم اے عیسائی تو اسلام کی خوبیاں نہ سمجھ سکے لیکن ایک
مسلمانوں کے گھر پیدا ہونے والا جاہل سے جاہل ہی کے کہ اسلام سچا مذہب ہے اور باقی سب
جھوٹے ہیں۔ یہ شخص تو اس لئے یہ بات کہتا ہے کہ اس کے ماں باپ مسلمان تھے جن کی وجہ سے

انوار العلوم جلد ۲
۲۴۷
برکات خلافت
شروع سے ہی اس کے کانوں میں اسلام کا سچا ہونا ہی پڑتا رہا ہے اور وہ ایم ۔ اے اس لئے نہیں
سمجھتا کہ ابتداء سے اس کے کانوں نے اور باتوں کو سنا ہے اور ، وہی ام اور وہی اس پر اثر رکھتی ہیں۔ اب وہ ان
کے خلاف نہیں سن سکتا۔ ایک عیسائی سے میری گفتگو ہوئی و نفتگو ہوئی وہ کہنے لگا کہ کفارہ کے متعلق میں نے
بڑی تحقیقات کی ہوئی ہیں آپ اس کے متعلق گفتگو کریں میں نے اس کی نسبت باتیں شروع کیں۔
تھوڑی ہی دیر کے بعد وہ یہ مان گیا کہ واقعی کفارہ خلاف عقل اور خلاف نیچر ہے۔ اب میں اسے
صرف اس لئے مانتا ہوں کہ عیسائیوں کے گھر پیدا ہوا ہوں۔ پس بہت سے دینی کام ایسے ہوتے ہیں
جو عاد تا کئے جاتے ہیں۔ حنفی مسلمان عموماً کھانا کھانے کے بعد ہاتھ اٹھا کر کچھ پڑھتے ہیں۔ اگر اللہ تعالٰی
کی نعمت کا شکریہ ادا کیا جائے تو بہت اچھی بات ہے لیکن ان میں سے اکثر ایسے ہوتے ہیں جنہیں
معلوم بھی نہیں ہوتا کہ کیوں ہم ایسا کرتے ہیں۔ بھلا ایسے لوگوں کو اس طرح ہاتھ اٹھانے سے وہ
ثواب مل سکتا ہے جو شکریہ کی نیت سے ہاتھ اٹھانے والے کو ملتا ہے۔ ہرگز نہیں۔ کیونکہ ثواب تو
سچے دل سے الحمد للہ کہنے سے ہوتا ہے۔ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ہم نمازیں پڑھتے ہیں، روزے
رکھتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں، حج کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ میں کہتا ہوں تم تو اپنی
عادت پوری کرتے ہو پھر خداتعالیٰ کو کیا ضرورت ہے کہ تمہیں ان سے فائدہ پہنچائے۔
پس تم یہ باتیں سن کر یہ نہ خیال کرنا کہ یہ چھوٹا سالڈو ہے جو ہمارے سامنے رکھا گیا ہے کیونکہ
گو کام ایک ہی ہوتا ہے مگر نیتوں اور ارادوں کے فرق سے نتائج میں فرق ہو جاتا ہے۔ اگر تم یہ
اہمیت سمجھ لو اور یہ معلوم کر لو کہ کس طرح انسان ایک کام کرتا ہے لیکن ایک نیت ہے اسے اور
اجر ملتا ہے اور دوسری نیت سے اور تو تم کامیاب ہو سکتے ہو۔ دیکھو مدینہ میں ایک وہ لوگ آئے
تھے جو خداتعالی کے لئے آنحضرت ا کے ساتھ ہجرت کر کے آئے تھے گو اور لوگ بھی تو وہاں
کاروبار کے لئے باہر سے آتے ہی ہوں گے ۔ کیا ان کو بھی کوئی ثواب مل سکتا ہے؟ نہیں۔ ثواب کے
مستحق تو وہی تھے جو خدا تعالی کے لئے آئے تھے۔ کیونکہ مدینہ میں آنا کوئی ہستی نہیں رکھتا۔ صرف
نیت کا اجر ہوتا ہے۔ نماز کا ثواب بھی اسی لئے ہے کہ اللہ تعالی کے خوش کرنے اور اس کی رضا
چاہنے کے لئے پڑھی جاتی ہے۔ روزہ بھی خدا تعالی کے حکم کی تعمیل کے لئے رکھا جاتا ہے زکوٰۃ کی
بھی یہی غرض ہے۔ حج بھی اسی لئے کیا جاتا ہے۔ لیکن اب جبکہ لوگ ان باتوں کو عادت کے طور پر
کرتے ہیں تو انہیں فائدہ کیونکر ہو۔
بعض آدمیوں کو ہاتھ یا کندھا ہلانے کی عادت ہوتی ہے بعض عادتا الْحَمْدُ لِلَّهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ

انوار العلوم جلد ۲
۲۴۸
برکات خلافت
اور سبحان الله - سبحان اللہ کہتے رہتے ہیں لیکن انہیں کوئی پتہ نہیں ہو تا کہ یہ کلمات ہم کیوں کہہ
رہے ہیں۔ لیکن ہیں الْحَمْدُ لِلهِ اگر کوئی نیت اور ارادہ کے ماتحت کیے تو ایک دن میں فرشتہ بن
جاتا ہے۔ اور یہی سبحان اللہ اگر نیت اور ارادہ سے کہی جائے تو ایک دن میں انسان خدا رسیدہ ہو
جاتا ہے۔ رسول کریم ال فرماتے ہیں كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ رو کے ایسے ہیں جو
زبان پر تو بڑے
ہلکے معلوم ہوتے ہیں ایک منٹ میں انسان کہہ جاتا ہے۔ لیکن ثَقِيلَتَانِ فِي ۔
الميزان جب خدا تعالی انہیں ترازو میں رکھنے گا تو بڑے بو جھل ہوں گے یعنی اعمال کا پلڑا ان کے
بوجھ سے نیچے جھک جائے گا ۔ حَبيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ دو کلمے اللہ کو بہت ہی محبوب ہیں۔ اللہ ان کو
سن کر بہت خوش ہوتا ہے ! تا ہے اور وہ یہ ہیں۔ سُبْحَانَ اللَّهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ اب کی
آدمی ان کو پڑھتے رہتے ہیں مگر ان کے اعمال کی میزان کھڑی کی کھڑی ہی رہتی ہے۔ رسول اللہ تو
فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ پڑھنے سے میزان ثقیل ہو جاتی ہے مگر یہاں ہزاروں دفعہ پڑھنے سے بھی
اونچی ہی رہتی ہے کیوں ؟ اس لئے کہ نیت نہیں ہوتی ۔ زبان سے تو کہتے ہیں کہ خدا پاک ہے ۔ لیکن
ان کے دل میں اس کا خیال تک بھی نہیں آتا۔ وہ اس کی نعمتیں یاد کر کے شکر نہیں کرتے بلکہ صرف
الفاظ رہتے ہیں۔ تو کسی بات کی عادت بہت خراب کرتی ہے اور کچھ کا کچھ بنا دیتی ہے ۔ خواہ وہ کیسی
ہی اچھی کیوں نہ ہو ۔ اچھی عادت تو الگ رہی جب کسی خطر ناک بات کی عادت ہو جاتی ہے تو اس کا
بھی ضرر مٹ جاتا ہے۔ بعض لوگ جن کو عادت ہوتی ہے تولہ تولہ سنکھیا کھا لیتے ہیں لیکن دوسرا
کوئی تھوڑا سا بھی کھائے تو اس کی جان نکل جائے اس عادت نیکی اور بدی میں تمیز نہیں رہنے دیتی۔
اللہ تعالٰی فرماتا ہیں كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُ هُم بَدَّلْنَهُمْ جُلُودًا غَيْرَ مَا
قرآن شریف میں اللہ
لِيَذُوقُوا
قُوا الْعَذَابَ (النساء: اب (النساء: ۵۷) - که دوزخ میں رہنے والوں کی جب والوں کی جب کھلڑیاں پک جا اپک جائیں گی تو ہم
اور بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب محسوس کریں۔ اس سے خدا خدا تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ جس بات کی
عادت ہو جاتی ہے پھر اس کا احساس نہیں رہتا اور نہ وہ پہلے کی طرح مفید رہتی ہے۔ سردرد ایک
بہت بڑی تکلیف ہے لیکن جب کسی کو عادت ہو جائے تو وہ بہت کم تکلیف محسوس کرتا ہے۔
کسی شخص نے عادت سے احساسات کے کم ہو جانے کو ایک لطیف حکایت میں بیان
ایک قصہ کیا ہے۔ وہ لکھتا ہے خدا تعالی نے لوگوں کو کہا کہ تم جو کتے ہو کہا جو کہتے ہو کہ ہماری یہ تکلیف
بہت زیادہ ہے اور دوسروں کی کم ہے۔ آؤ تمہیں اجازت دی جاتی ہے کہ جو مصیبت تمہیں زیادہ
تکلیف وہ معلوم ہوتی ہے اس کا دوسری سے تبادلہ کر لو۔ اس پر انہوں نے اپنے اپنے عیب پھینک
۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۴۹
برکات خلافت
دیئے۔ اور ان کے تبادلہ میں اور لینے لگے ایک کے سر میں درد تھا اس نے وہ سر پھینک دیا اور اس
کی بجائے ایک بیمار مو ٹا پاؤں لے لیا۔ ایک بہرہ تھا اس نے وہ کان پھینک کر اندھا ہو نا پسند کیا۔ اس
طرح ہر ایک نے اپنی تکلیف کو دوسری اس تکلیف کے جو اس کے خیال میں کم تھی بدل لیا۔ جب
اپنے اپنے گھروں کو چلے تو جس نے موٹا پاؤں لیا تھا وہ اس کو کھینچتا ہے لیکن وہ اٹھتا نہیں۔ وہ جس نے
بہرہ پن کی بجائے اندھا پن لیا تھا وہ کہتا ہے کہ کان نہ سنتے تھے تو کیا تھا اب تو کچھ سوجھتا ہی نہیں ہے
وغیرہ وغیرہ۔ پھر انہوں نے اپنی پہلی تکلیفوں کو ہی ہلکا سمجھا اور انہیں کے لینے کی خواہش کی تو جس
بات کی عادت ہو جائے اس کی تکلیف کم ہو جاتی ہے خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ جب دوزخیوں کی
جلدیں پک جائیں گی تو ہم ان کی جلد میں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب کو محسوس کرتے رہیں۔ جو
لوگ عاد تا نیکی کا کوئی کام کرتے ہیں ان کو کوئی اجر نہیں مل سکتا۔ اسی لئے کسی کو جو عذاب ہوتا ہے
جب اس کو اس کی عادت ہو جاتی ہے تو اس کی تکلیف بھی کم ہو جاتی ہے گویا عادت ایک پٹی ہے جو
کسی زخم کو ڈھانپ لیتی ہے حالانکہ اس کے اندر گند ہوتا ہے ۔ تم خوب یا د رکھو کہ عادت کی نماز نماز
نہیں ہوتی۔ عادت کی زکوۃ زکوۃ نہیں ہوتی ۔ عادت کا روزہ روزہ نہیں ہوتا۔ اور عادت کا حج حج
نہیں ہوتا۔ کیا مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے لوگ نمازیں نہیں پڑھا کرتے تھے ۔ زکوۃ نہیں دیا
کرتے تھے روزہ نہیں رکھا کرتے تھے۔ حج نہیں کیا کرتے تھے۔ سب کچھ تھا مگر ان کی نیتیں نہ تھیں
ریاء تھا اس لئے انہیں کچھ فائدہ نہ ہوتا تھا لیکن تمہارے سب کاموں میں ایک ہی چیز مد نظر ہونی
چاہئے اور وہ اللہ ہے۔ اگر تم اس بات پر عمل کرو گے تو تم روحانیت میں فوری تبدیلی دیکھو گے پس
تم کسی بات کو عادت کے طور پر نہ کرو بلکہ نیت سے کرو۔
اسلام ہی چاہتا ہے کہ ر وہ عادت کو مٹائے اور یہی اس کا بڑا کام ہے۔ اسلام
اسلام کیا چاہتا ہے عادت کا دشمن ہے کیونکہ عادت کی وجہ سے کوئی نیکی نیکی نہیں رہ سکتی۔
اسلام کہتا ہے کہ جو کام انسان کرے رضائے الہی کے رے رضائے الہی کے لئے کرے۔ تب جو چیز وہ چاہتا ہے اس کو مل
جاتی ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ كُلَّا تُمِتُ هُؤُلَاءِ وَ هُؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ وَمَا كَانَ عَطَاءُ
رَبِّكَ مَحْظُورًا (بنی اسرائیل: (۲۱) ہم تو ہر ایک کو مدد دیتے ہیں۔ جو دنیا کے لئے کوشش کرتا ہے اس
کو دنیا مل جاتی ہے اور جو اللہ کے لئے سعی کرتا ہے اسے اللہ مل جاتا ہے۔ اور یہ خدا تعالٰی کی اپنی
بخشش ہے اور تیرے رب کی بخشش کسی سے بند نہیں کی گئی۔ پس تم اللہ کے لئے کوشش کرو۔
تمہیں اللہ ضرور مل جائے گا۔
:

·

آج 10 میں سے 10 باقی