القول الفضل

انوارالعلوم (جلد 2)

انوار العلوم جلد ۲
۲۶۳
القول الفصل
خواجہ کمال الدین صاحب کے رسالہ
اندرونی اختلافات سلسلہ کے اسباب " کا مدلل جواب )
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
القول الفصل

انوار العلوم جلد ۲
بسم الله الرحمن الرحیم
۲۶۵
القول الفصل
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
القول الفصل
مجھے آج اکیس ۲۱ جنوری ۱۹۱۵ء کی شام کو خواجہ کمال الدین صاحب کا ایک رسالہ جو پچھلے
دسمبر میں احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کی طرف سے چھاپ کر شائع کیا گیا ہے اور تمام احمدی
جماعت میں مفت تقسیم کیا گیا ہے پڑھنے کا موقعہ ملا ہے ۔ گو اس میں رہی باتیں دہرا دی گئی ہیں جن کا
جواب بارہا ہماری طرف سے دیا جا چکا ہے لیکن چونکہ خواجہ صاحب بحث مباحثہ کے ایام کے بعد
آتے ہیں اور ہندوستان آکر ان کا یہ پہلا وار ہے جو ا کا یہ پہلا وار ہے جو انہوں نے ہماری جماعت پر کیا ہے یا کم سے کم یہ
ٹریکٹ اس لحاظ سے پہلا ہے کہ اس میں انہوں نے دلائل دینے کی بھی کوشش کی ہے اس لئے میں
چاہتا ہوں کہ مختصرا اس ٹریکٹ کا جواب دے دیا جائے۔ گو مجھے اس رسالہ کے پڑھنے کا دیر سے موقع
ملا ہے اور اب ایک ماہ کے قریب اس کی اشاعت پر گذر گیا ہے لیکن چونکہ خواجہ صاحب اور ان
کے دوست اس مضمون پر خاص فخر محسوس کرتے ہیں جو اس رسالہ میں درج ہے اس لئے محققین
کو اصل واقعات سے واقف کرنے کے لئے میں مناسب خیال کرتا ہوں کہ اس کا جواب لکھ دوں۔
مزید تاخیر کو روکنے کے لئے میں نے اس تاریخ کو صبح سے شام تک بیٹھ کر سارے رسالے کا جواب
لکھ دیا ہے اور میں نے اس وقت تک کسی اور غیر ضروری کام کو ہاتھ نہیں لگایا جب تک اس کو پورا
نہ کر لیا ہو۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ صداقت کی طالب رو میں اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش
کریں گی۔
اس ٹریکٹ کے ۷۵ صفحات ہیں اور عام طور پر سارے ٹریکٹ میں اعتراض ہی اعتراض ہیں
اور مختصر سے اعتراض کا جواب بھی اعتراض سے کسی قدر لمباہی ہوتا ہے لیکن چونکہ ان مباحث پر
جن پر خواجہ صاحب نے قلم اٹھایا ہے پہلے کافی بحث ہو چکی ہے اس لئے ہمیں یا تو انہی اعتراضات کا

اثوار العلوم جلد ۲
۲۶۶
القول الفصل
Γ
جواب دوں گا جو کسی قدر جدت رکھتے ہوں یا جن کے بیان کرنے میں خواجہ صاحب نے کوئی جدت
پیدا کر دی ہو اور باقی مضامین کا مختصر جواب دے کر ان کتب و اخبارات و رسالہ جات کی طرف
اشارہ کر دوں گا جن میں اس مسئلہ کے متعلق پہلے بحث ہو چکی ہو ۔ میں اس ٹریکٹ کا جواب خود اس
لئے لکھتا ہوں کہ خواجہ صاحب نے اس میں بارہا مجھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میں خود ان کے سوالات کا
جواب دوں۔ اور حضرت مسیح موعود کا حوالہ دیا ہے کہ آپ بھی خود جواب دیا کرتے تھے۔ اس لئے
مجھے بھی آپ پ کی کی پیروی کرنی چاہئے مجھے اس بحث سے سروکار نہیں کہ حضرت مسیح موعود اپنے
مخالفین کے اعتراضوں کا کسی حد تک خود جواب دیا کرتے تھے اور کس حد تک اپنی جماعت پر اس
کام کو چھوڑ دیتے تھے اور پھر کس حد تک مخالفین کے اعتراضوں کو نظر انداز ہی کر جایا کرتے تھے
کیونکہ ان باتوں میں پڑنے سے اصل مضمون خبط ہو جاتا ہے میں یہ چاہتا ہوں کہ ایک دفعہ خواجہ
صاحب کے اس مطالبہ کو بھی پورا کر دوں اور پھر دیکھوں کہ خواجہ صاحب کہاں تک اس بات سے
فائدہ اٹھاتے ہیں۔
خواجہ صاحب نے اس ٹریکٹ کے پہلے اور دوسرے صفحہ پر اپنے بعض اعتقاد لکھے ہیں اور
چونکہ ان میں سے بعض خود حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں ہیں۔ کسی احمدی کو ان سے انکار کرنے
کی گنجائش نہیں ہو سکتی۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ جب کسی اختلافی مسئلہ پر انسان کچھ لکھے تو اس کے
دونوں پہلوؤں کو مد نظر رکھنا چاہئے ہم مانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ ”حضرت محمد
مصطفى الله ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کاذب اور کافر جانتا
ہوں۔ میرا یقین ہے کہ وحی رسالت حضرت آدم صفی اللہ سے شروع ہوئی اور جناب رسول اللہ محمد
مصطفى الله پر ختم ہوئی"۔ "ہمارے نبی کریم اللہ خاتم الانبیاء ہیں۔ اور آنجناب کے بعد
اس امت کے لئے کوئی نبی نہیں آئے گا یا ہو یا پرانا ہو اور قرآن کریم کا ایک شد شعشہ یا نقطہ
منسوخ نہیں ہو گا۔ ہاں محدث آئیں گے جو اللہ جلشانہ سے ہم کلام ہوتے ہیں اور نبوت تامہ کے
بعض صفات کلی طور پر اپنے اندر رکھتے ہیں اور بلحاظ بعض وجوہ شان نبوت کے رنگ سے رنگین
کئے جاتے ہیں"۔ ”جو اس کی کتاب قرآن شریف کو اپنا دستورا ادستور العمل قرار دیتا ہے۔ اور اس کے
رسول حضرت محمد اکو در حقیقت خاتم الانبیاء سمجھتا ہے اور اس کے فیض کا اپنے تئیں محتاج
جانتا ہے پس ایسا شخص خدا کی جناب میں پیارا ہو جاتا ہے اور خدا کا پیار یہ ہے کہ اس کو اپنی طرف
کھینچتا ہے اور اس کو اپنے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف کرتا ہے اور اس کی حمایت میں اپنے نشان ظاہر

انوار العلوم جلد ۲
۲۶۷
القول الفصل
کرتا ہے اور جب اس کی پیروی کمال کو پہنچتی ہے تو ایک معلی نبوت اس کو عطا کرتا ہے جو نبوت محمد یہ
کا ظل ہے یہ اس لئے کہ تا اسلام ایسے لوگوں کے وجود سے تازہ رہے اور تا اسلام ہمیشہ مخالفوں پر
غالب رہے " لیکن ساتھ ہی حضرت مسیح موعود نے اپنے اس تمام کلام کی تشریح خود ہی کر دی ہے
اور متکلم سے زیادہ کسی شخص کا حق ہو سکتا ہے کہ وہ اس کے کلام کی تشریح کرے جب خود حضرت
مسیح موعود اپنے کلام کی ایک تشریح فرماتے ہیں تو اب کسی دوسرے کو اس پر قلم اٹھانے کی اجازت
نہیں۔ تصنیف را مصنف نیکو کند بیان۔ آپ نے جو معنے اپنے کلام کے کئے ہیں وہی درست اور
راست ہیں اور جو معنے آپ کے کلام کے خلاف ہوں ان کو آپ کی طرف منسوب کرنا ایک ظلم
عظیم ہے یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص کہہ دے کہ جو کچھ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے وہ غلط اور
نادرست ہے۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص کہہ دے کہ مجھے اللہ تعالی نے مسیح موعود کے
تحریر کردہ مضمون کے علاوہ کچھ اور معارف بھی سمجھاتے ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا اور کبھی نہیں ہو
سکتا کہ حضرت مسیح موعود اپنے ایک کلام کی خود ہی تفسیر فرمادیں اور کوئی شخص آپ کے اس کلام
سے آپ کی تفسیر و تشریح کے خلاف ایک اور ہی معنے لے کر اس تحریر کو اپنے کسی مطلب کے لئے
سند کے طور پر پیش کرے۔ کوئی عقلمند انسان اس منشائے مصنف کے خلاف تفسیر و تشریح کو قبول
نہیں کر سکتا اور اسی لئے ہم بھی اس نتیجہ سے خواجہ صاحب سے متفق نہیں ہو سکتے جو انہوں نے
حضرت مسیح موعود کی بعض تحریروں سے نکالا ہے کیونکہ دوسرے مقامات پر خود حضرت مسیح موعود
نے اپنی ان تحریرات کی ایک تشریح فرمادی ہے اور وہ قاعدہ کلیہ کے طور پر بیان فرمائی ہے اور لکھ
دیا ہے کہ جہاں کہیں بھی میں نے اپنی نبوت سے انکار کیا ہے وہاں میری مراد ایسی نبوت سے تھی
جس کا مدعی نئی شریعت لائے یا آنحضرت ا کی اتباع کے بغیر نبوت کا درجہ حاصل کرے ورنہ
غیر تشریعی اور ایسے نبی ہونے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا جو آنحضرت اللہ کی کامل اتباع
ست
نبی بن جائے چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں:-
K
"جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں
مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں مگر ان معنوں سے
کہ میں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پاکر اس کے
واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے ۔ اس
طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر

انوار العلوم جلد ۲
۲۶۸
القول الفصل
کے پکارا ہے۔ سو اب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا"
اشتہار ایک غلطی کا ازالہ صفحہ 4 روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰ ، ۲۱۱ )
آپ کی ان تحریرات سے صاف نتیجہ نکلتا ہے کہ آپ نے اپنے نبی ہونے سے کبھی انکار نہیں
کیا بلکہ جب انکار کیا ہے لوگوں کی اس خود ساختہ اصطلاح سے کیا ہے جو آج کل کے مسلمانوں میں
عام طور پر رائج ہو گئی ہے اور وہ یہ کہ نبی وہی ہوتا ہے جو شریعت لائے یا جس کی نبوت بلاواسطہ ہو
اور جو کسی کی امت میں نہ ہو پس خود حضرت مسیح موعود کی تشریحات کے مطابق حضرت مسیح موعود
اس قسم کے اصطلاحی نبی ہونے سے انکار کرتے ہیں جو عوام کے خیالات کے مطابق نبی کہلا سکتا ہے
اور اس کی وجہ یہ ہے وجہ یہ پیش آئی کہ اگر آپ بو آپ بغیر تشریح کے نبی کا دعویٰ کرتے تو عوام میں؟ تو جو غلط خیالات
پھیلے ہوئے تھے کہ نبی یا تو شریعت لائے یا یہ کہ ہر ایک پہلے نبی سے اس کی نبوت آزاد ہو ان کے
مطابق وہ لوگ آپ کے و آپ کے دعوئی کا مفہوم سمجھ لیتے اور اس طرح ان کو خواہ مخواہ دھوکا لگتا۔ پس آپ
نے تشریح کر کے بتایا کہ میں تمہارا اصطلاحی نبی تو نہیں ہوں۔ مگر خداتعالی کی اصطلاح کے مطابق نبی
ہوں۔ جیسا کہ آپ اپنی نبوت کے متعلق فرماتے ہیں کہ :
"
ہر ایک شخص اپنی گفتگو میں ایک اصطلاح اختیار کر سکتا ہے لِكُلِّ أَنْ يَصْطَلِع سوخدا کی یہ
اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا نام اس نے نبوت رکھا ہے " (چشمہ معرفت صفحہ ۳۲۶
روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۱ )
اسی طرح فرماتے ہیں کہ نبیوں کی اصطلاح کے رو سے بھی میں نبی ہوں۔ جیسا کہ فرماتے ہیں:
اور جبکہ وہ مکالمہ مخاطبہ اپنی کیفیت اور کمیت کی رو سے کمال درجہ تک پہنچ جائے اور اس
میں کوئی کثافت اور کمی باقی نہ ہو۔ اور کھلے طور پر امور غیبیہ پرمشتمل ہو تو وہی دوسرے لفظوں میں
نبوت کے نام سے موسوم ہوتا ہے جس پر تمام نبیوں کا اتفاق ہے "۔ (الوصیت صفحہ ۱۳ روحانی خزائن جلد
۲۰ صفحه ۳۱۱)
اسی طرح فرماتے ہیں کہ میں قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق نبی ہوں :-
جس کے ہاتھ پر اخبار غیبیہ منجانب اللہ ظاہر ہوں گے بالضرور اس پر مطابق آیت فلا يظهر
على غيبة (الجن : ۲۷) کے مفہوم نبی کا صادق آئے گا۔ اسی طرح جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا جائے
گا اسی کو ہم رسول کہیں گے" (اشتہار ایک غلطی کا ازالہ صفحه ۴۴ - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۸)
اسی طرح آپ کی تحریرات سے ثابت ہے کہ پہلے انبیاء بھی اسی لحاظ سے نبی اور رسول

انوار العلوم جلد ۲
۲۶۹
کہلاتے تھے جس لحاظ سے آپ اپنے آپ کو نبی کہتے ہیں :-
القول الفصل
یہ ضرور یاد رکھو کہ اس امت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی جو پہلے نبی
اور صدیق پاچکے ہیں۔ پس منجملہ ان انعامات کے وہ نبوتیں اور پیشگوئیاں ہیں جنکے رو سے انبیاء
علیہم السلام نبی کہلاتے رہے"۔ (اشتہار ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۵ حاشیه روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۹)
اسی طرح اسلام کی اصطلاح میں نبی جس شخص کا نام ہوتا ہے اس کی نسبت فرماتے ہیں :-
خدا نے قدیم سے اور جب سے کہ انسان کو پیدا کیا ہے یہ سنت جاری کی ہے کہ وہ پہلے اپنے
فضل عظیم سے جس کو چاہتا ہے اس پر روح القدس ڈالتا ہے اور پھر روح القدس کی مدد سے اس
کے اندر اپنی محبت پیدا کرتا ہے اور صدق و ثبات بخشتا ہے اور بہت سے نشانوں سے اس کی معرفت
کو قومی کر دیتا ہے اور اس کی کمزوریوں کو دور کر دیتا ہے یہاں تک کہ وہ سچ مچ اس کی راہ میں جان
دینے کو تیار ہوتا ہے ۔۔۔ اور ایسے شخص میں ایک طرف تو خدا تعالی کی ذاتی محبت ہوتی ہے اور
دوسری طرف بنی نوع کی ہمدردی اور اصلاح کا بھی ایک عشق ہوتا ہے اسی وجہ سے ایک طرف تو
خدا کے ساتھ اس کا ایسا ربط ہوتا ہے کہ اس کی طرف ہر وقت کھینچا چلا جاتا ہے اور دوسری طرف
نوع انسان کے ساتھ بھی اس کو ایسا تعلق ہوتا ہے جو انکی مستعد طبائع کو اپنی طرف کھینچتا ہے جیسا کہ
آفتاب زمین کے تمام طبقات کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے اور خود بھی ایک طرف کھینچا جا رہا ہے۔ یہی
حالت اس شخص کی ہوتی ہے ایسے لوگوں کو اصطلاح اسلام میں نبی اور رسول اور محدث کہتے ہیں
اور وہ خدا کے پاک مکالمات اور مخاطبات سے مشرف ہوتے ہیں اور خوارق ان کے ہاتھ پر ظاہر
ہوتے ہیں اور اکثر دعا ئیں ان کی قبول ہوتی ہیں اور اپنی دعاؤں میں خدا تعالی سے بکثرت جواب
پاتے ہیں"
ا لیکچر سیالکوٹ صفحہ ۲۲ - ۲۴ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۲۵٬۲۲۴)
اس بات پر مزید روشنی ڈالنے کے لئے اس امر کو بھی پیش کیا جا سکتا ہے کہ گو آپ رسول اور
نبی کو ایک ہی خیال فرماتے تھے اور ان دونوں ناموں میں فرق نہ فرماتے تھے لیکن آج کل کے
مسلمانوں میں سے ایک جماعت میں چونکہ یہ غلط خیال بھی پھیلا ہوا ہے کہ نبی اور رسول میں فرق
ہوتا ہے اور رسول وہ ہے جو شریعت لائے اور نبی وہ جو ہر ایک پہلے نبی کی اطاعت سے آزاد ہو۔
اس لئے آپ نے کبھی کبھی لوگوں کے اس خیال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ میں رسول
نہیں ہوں لیکن وجہ وہی بتائی ہے کہ میں کوئی کتاب نہیں لایا ۔ چنانچہ فرماتے ہیں :-
من نیستم رسول د نیاورده ام کتاب

انوار العلوم جلد ۲
٢٧٠
القول الفصل
اس مصرعہ سے صاف پتہ لگتا ہے کہ آپ نے رسالت کا انکار کس لحاظ سے کیا ہے اس مفہوم
کے لحاظ سے جو لوگوں میں غلط طور پر رسول کی نسبت پایا جاتا ہے جیسا کہ اس مصرعہ کی تشریح میں
آپ خود فرماتے ہیں :-
میرا یہ قول من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب۔ اس کے معنی صرف اس قدر ہیں کہ
میں صاحب شریعت نہیں ہوں" (اشتہار ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ہے روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۱)
پس اس انکار سے فائدہ اٹھا کر یہ اعلان کرنا کہ حضرت مسیح موعود مجددوں میں سے ایک مجدد
ہیں اور ماموروں میں سے ایک مامور ہیں اور ایسے ہی نبی ہیں جیسے کہ اور بزرگ نبی کہلا سکتے ہیں
سخت ظلم اور تعدی ہے جس کا نشانہ اور بھی کوئی نہیں وہ خدا کا مسیح ہے جس کے ہم پر اس قدر
احسانات اور انعامات ہیں کہ ہم ان کا شکریہ ادا کرنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے۔ حضرت مسیح موعود
تو صاف لکھتے ہیں کہ اس امت میں میرے سوا اور کوئی شخص نبی کہلانے کا مستحق نہیں جیسا کہ آپ
فرماتے ہیں:۔
" جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزر چکے ہیں ان کو یہ
حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔ پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا۔ اور
دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں" (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۴۰۶
اور آپ لکھتے ہیں کہ ایسی نبوت میں حضرت مسیح موعود کے شریک سید عبد القادر جیلانی جنید
بغدادی رحمۃ اللہ علیہما اور دیگر بزرگ بھی ہیں ہم یہ مانتے ہیں کہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے
لکھا ہے پچھلے مجددین اور مامورین کمالات نبوت محمدیہ سے حصہ پاسکتے تھے لیکن وہ نبی نہیں کہلا سکتے
کیونکہ کمالات سے حصہ پانا ایک اور شئے ہے اور وہ درجہ حاصل کرنا ایک اور شئے ہے خواب بھی
نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے ایک شخص کو اگر کچی خوا ہیں یا الہام ہوتے ہوں تو اس کی نسبت ہم کہہ
سکتے ہیں کہ اسے کمالات نبوت سے حصہ ملا ہے مگر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ نبی ہو گیا۔ کیونکہ نبی وہی
ہو گا جو ان کمالات میں سے اس قدر حصہ پائے جس پر اس کا نام نبی رکھا جا سکے سو ہم مسیح موعود کے
ہم زبان ہو کر اقرار کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی امت میں ایسے بہت سے مجددین کا وعدہ تھا
جو کمالات نبوت سے حصہ پائیں گے جیسا کہ آپ فرماتے ہیں :-
اور خلیفہ کے لفظ کو اشارہ کے لئے اختیار کیا گیا کہ وہ نبی کریم کے جانشین ہوں
گے اور اس کی برکتوں میں سے حصہ پائیں گے جیسا کہ پہلے زمانوں میں ہو تا رہا “

انوار العلوم جلد ۲
(شهادت القرآن ص
-
۲۷۱
القول الفصل
روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۹)
لیکن جیسا کہ میں ابھی بتا چکا ہوں کمالات سے حصہ پانا اور شئے ہے اور نبی کہلانا ایک اور شئے
ہے۔ جب کسی چیز کا کوئی نام رکھا جاتا ہے تو اس کے لئے ایک حد مقرر ہوتی ہے جب تک انسان اس
حد تک نہ پہنچ جائے وہ اس نام سے موسوم نہیں ہو سکتا جیسا کہ ایک شخص مثلا ایم اے کی سب
کتابوں میں سے تھوڑا تھوڑا پڑھ لے اور امتحان میں شریک ہو کر ہر پرچہ میں سے کچھ کچھ نمبر بھی
حاصل کرلے تو وہ ایم اے اس دلیل کی بناء پر نہیں کہلا سکتا کہ اس نے ہر پرچہ میں سے کچھ کچھ نمبر
حاصل کر لئے ہیں اس طرح نبوت کے کمالات اور برکات و انعامات ہیں جب انسان ولایت کے اس
مرتبہ پر پہنچ جاتا ہے جس کے آگے نبوت کا درجہ شروع ہوتا ہے تو ایسا شخص بوجہ مقام نبوت کے
قرب کے نبوت کے تمام کمالات اور برکات اور انعامات میں سے حصہ پاتا ہے۔ لیکن وہ حصہ اس
قدر نہیں ہوتا کہ اس کو نبی کہہ سکیں اور یہی درجہ صدیقوں کا درجہ کہلاتا ہے جیسا کہ پہلے مجددین
نے اس امر پر بحث کی ہے۔ اور شاہ ولی اللہ صاحب لکھتے ہیں کہ صدیق وہی ہوتا ہے جو نبوت کے
کمالات حاصل کر لیتا ہے لیکن اس قدر حصہ نہیں پاتا کہ اسے نبی کہا جا سکے۔ پس حضرت مسیح موعود
کے اس حوالہ سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایسے اشخاص جو صد ! صدیقیت کے رتبہ پر پہنچ جائیں۔
اسلام میں بہت سے گذرے ہیں لیکن نبی کہلانے والا صرف مسیح موعود ہی ہے جیسا کہ حضرت مسیح
موعود حقیقۃ الوحی کے صفحہ ۴۰ میں فرماتے ہیں:۔
اگر دوسرے صلحاء جو مجھ سے پہلے گزر چکتے ہیں وہ بھی اسی قدر مکالمه و مخاطبہ اللہ اور امور
فیسہ سے حصہ پالیتے تو وہ نبی کہلانے کے مستحق ہو جاتے ۔ تو اس صورت میں آنحضرت ا کی
پیشگوئی میں ایک رشتہ واقع ہو جاتا۔ اس لئے خدا تعالی کی مصلحت نے ان بزرگوں کو اس نعمت کو
پورے طور پر پانے سے روک دیا۔ جیسا کہ احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ ایسا شخص ایک ہی ہو گا وہ
پیشگوئی پوری ہو جائے“۔ (روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۴۰۷)
پس ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پہلے خلفاء بھی کمالات نبوت سے حصہ پانے والے تھے۔
لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں وہ نبی نہیں کہلا سکتے تھے۔
"اگر تمام خلفاء کو نبی کے نام سے پکارا جاتا تو امر ختم نبوت مشتبہ ہو جاتا۔ اور اگر کسی ایک فرد کو
بھی نبی کے نام سے نہ پکارا جاتا تو عدم مشابہت کا اعتراض باقی رہ جاتا۔ کیونکہ موسیٰ کے خلفاء نبی
ہیں۔ اس لئے حکمت الہیہ نے یہ تقاضا کیا کہ پہلے بہت سے خلفاء کو برعایت ختم نبوت بھیجا جائے اور

انوار العلوم جلد ۲
۲۷۲
القول الفصل
ان کا نام نبی نہ رکھا جائے۔ اور یہ مرتبہ ان کو نہ دیا جائے تا ختم نبوت پر یہ نشان ہو۔ پھر آخری خلیفہ
یعنی مسیح موعود کو نبی کے نام سے پکارا جائے تا خلافت کے امر میں دونوں سلسلوں کی مشابہت ہو
جائے (تذکرۃ الشہادتین صفحه ۴۵ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۵)
امت محمدیہ میں اب اب تک کوئی انسان خواہ اس نے کتنا ہی بڑا درجہ کیوں نہ پایا ہو ، رجہ کیوں نہ پایا ہو خواہ وہ صحابہ
میں سے ہو یا غیر صحابہ میں سے۔ نبی نہیں کہلا سکتا۔ سوائے حضرت مسیح موعود کے۔ کہ صرف ان کو
خدا تعالٰی نے اس عہدہ پر مامور کیا ہے اور آنحضرت ا کی امت میں سے کوئی شخص اب تک
اس انعام میں ان کا شریک نہیں ہوا۔
اس تحریر کے علاوہ ہم دیکھتے ہیں کہ امت محمدیہ میں سے وہ کون سا انسان ہے جس کی نسبت
پہلے انبیاء نے خبریں دی ہیں وہ کون سا انسان ہے جس کی بعثت کی نسبت مسیح ناصری سا اولو العزم نبی
کہتا ہے کہ وہ میری ہی بعثت ہوگی۔ جس کا نام خود آنحضرت ا نے نبی رکھا۔ حالانکہ جس قدر
اولیاء اب تک گزرے ہیں۔ ان میں سے کسی کا نام بھی نبی نہیں رکھا وہ کون سا انسان ہے جس کو
خدا تعالیٰ نے بار بار الہامات میں نبی اور رسول کہا اور جس نے اس نام کو دنیا میں پیش کر کے اعلان کیا
کہ میں خدا کا نبی ہوں۔ ہاں میری نبوت آنحضرت ا کے فیضان سے ہے۔ اس میں کیا شک
ہے کہ ایسا انسان صرف مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام ہیں۔ اور اس امت میں اب تک ایک انسان
بھی ایسا نہیں گذرا جس میں یہ صفات جمع ہوں۔
خواجہ صاحب اپنے اس مضمون میں ایک طرف تو یہ تحریر فرماتے ہیں کہ غیر معتبر باتوں پر اعتبار
نہیں ہونا چاہئے۔ غیر ذمہ دار لوگوں کی باتوں کو روکنا چاہئے ۔ آرام سے فیصلہ کرنا چاہئے۔ لیکن اسی
رسالہ میں خود وہی ٹھوکریں کھائی ہیں۔ جن سے لوگوں کو ہوشیار کرتے تھے اور خیالی اور سنی سنائی
باتوں پر بہت زور دیا ہے گو کہیں کہیں ڈر کر یہ بھی لکھ دیا ہے کہ میں نے یہ باتیں سنی ہیں۔ لیکن کیا
انصاف میں چاہتا تھا کہ وہ ایسی احتیاط کی لوگوں کو تاکید کرتے ہوئے خود ایسی بے احتیاطی سے کام
لیتے۔ آپ ہی اپنے قول پر عمل پیرا نہ ہوئے تو دوسرے پر آپ کے کلام کا کیا اثر پڑے گا۔ کیا یہ بات
قابل تعجب نہیں کہ ایک طرف تو خواجہ صاحب نیتوں پر حملہ کرنے سے روکتے ہیں۔ اور دوسری
طرف خود ہی تحریر فرماتے ہیں کہ ” یہ سمجھ لینا کوئی مشکل امر نہیں کہ کیوں یہ عقائد وجود میں آئے۔
جب حضرت میاں صاحب کے مریدین نے آیت استخلاف کا مصداق آپ کو سمجھا تو پھر یہ بھی
ضروری ہوا کہ آپ کو کسی مستقل نبی کا خلیفہ قرار دیا جاوے قدر تاذہن اس طرف منتقل ہوئے کہ

انوار العلوم جلد ۲
۲۷۳
القول الفصل
مرزا صاحب مستقل نہی ہونے چاہئیں۔ بات یہ ہے کہ میاں صاحب کی خلافت سے انکار کرنے
والے تب ہی فاسق بن سکتے ہیں۔ جب میاں صاحب کو کسی مستقل نبی کا خلیفہ قرار دیا جاوے اور وہ
ہو نہیں سکتا۔ جب تک ختم نبوت سے انکار کر کے حضرت مرزا صاحب کو مستقل نبی نہ بنایا جاوے"
(صفحہ ۶۵) اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ جس احتیاط کی خواجہ صاحب دوسروں کو تاکید کر رہے
تھے۔ اس پر خود عامل نہیں ہوئے ۔ اور ہمارے سب اعتقادات کی بنیاد صرف خود غرضی پر رکھ دی۔
گویا ان کے خیال میں جس قدر مسائل میں ہمیں ان سے اختلاف ہے اس کی اصل وجہ اپنی خلافت
کو ثابت کرنا ہے اور ہمارے دل میں اس قدر بھی ایمان نہیں کہ خدا تعالی کے بھیجے ہوئے دین کو
بھی اپنی خود غرضیوں کی لپیٹ سے باہر رکھ سکیں جو کہ حد درجہ کی شقاوت پر دلالت کرتا ہے مگر مجھے
اس بات کے جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ اس کا جواب دہی دے گا جو دلوں کا حال جانتا ہے۔
کیونکہ دلی خیالات پر جب بحث ہو تو انسان اس موقعہ پر کچھ فیصلہ نہیں کر سکتا۔ اس وقت خدا تعالی
ہی فیصلہ کر سکتا ہے۔
مگر میں پوچھتا ہوں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول بھی اسی آیت سے اپنی خلافت کا استدلال کیا
کرتے تھے اور بیسیوں بار آپ۔ آپ نے ایسا فرمایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ نے بھی ان سے ایسا سنا
ہو گا۔ اگر نہیں سنا تو بعض غیر مبائعین میں سے آپ کے سامنے ضرور یہ شہادت دے سکتے ہوں گے
کہ انہوں نے حضرت خلیفہ اول کو اس آیت سے اپنی خلافت کے متعلق استدلال کرتے ہوئے سنا
ہے۔ اس سوال کو چھوڑ کر کہ وہ بھی انسان تھے غلطی کر سکتے تھے۔ لوگوں کا حق ہے کہ وہ آپ سے
دریافت کریں کہ آپ کے مقرر کردہ قاعدہ کے لحاظ سے کیا وہ بھی حضرت مرزا صاحب کو مستقل نبی
مانتے تھے کیونکہ بقول آپ کے اس آیت سے انہی خلفاء کی خلافت کی تائید میں استدلال ہو سکتا ہے
جو مستقل نبی کے جانشین ہوں اور حضرت خلیفہ اول اس آیت سے اپنی خلافت پر استدلال کیا
کرتے تھے ۔ پس اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ حضرت خلیفہ اول بھی ( آپ کے پیش کردہ اصل کے
ما تحت) حضرت مسیح موعود کو مستقل نہیں مانتے تھے۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ
پھر ایک یہ بھی سوال ہے کہ قرآن کریم کی وہ کون سی آیت ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ
خلفاء صرف مستقل نبی کے ہوا کرتے ہیں یہ تو ایک دعوی ہے جو دلیل کا محتاج ہے۔ اگر آپ اس
آیت کو پیش کریں تو اس پر غور ہو سکتا ہے ورنہ خود ہی ایک دعوی کرنا اور اس کو دلیل کے طور پر
پیش کرنا انصاف سے بعید ہے قرآن کریم میں کہیں نہیں آیا کہ خلافت صرف حقیقی نبی یا مستقل نبی

انوار العلوم جلد ۲
۲۷۴
القول الفصل
کے بعد ہوتی ہے۔ اور اس نبی کے بعد جو کسی دوسرے نبی کی اتباع سے نبوت حاصل کرے یا نئی ،
شریعت نہ لائے خلافت نہیں ہوتی۔ پس ہمیں خلافت کے ثبوت کے لئے اس مصیبت میں پڑنے کی
ضرورت نہیں۔ جس کی طرف آپ کی توجہ گئی ہے آپ نے ایک ایسے خیال کو پیش کیا ہے۔ جس
تک ہمارے ذہنوں کو کبھی بھی رسائی نہیں ہوئی۔
پیشتر اس کے کہ میں خواجہ صاحب کے اس حوالہ سے آگے گزروں۔ میں خواجہ صاحب سے
یہ بھی پوچھتا ہوں کہ آپ نے میری یا میرے مبالغین کی کسی تحریر میں یہ بات لکھی دیکھی ہے کہ
حضرت مسیح موعود نئی شریعت لائے تھے یا یہ کہ آپ کو آنحضرت ﷺ کی اتباع سے باہر نبوت کا
خلعت عطا ہوا ہے ۔ اگر آپ ایسا کوئی حوالہ پیش نہیں کر سکتے۔ تو کیا یہ بات قابل افسوس نہیں کہ
آپ ایسا الزام مجھ پر اور ۔ پر اور میری جماعت پر لگاتے ہیں جو واقعات کے صریح خلاف ہے۔ دوسرے
لوگ اگر اس بات کی جرات کر لیتے تو کر لیتے۔ لیکن آپ تو اپنے سارے رسالہ میں اپنی ذمہ داری
اور حضرت مسیح موعود اور خلیفہ اول کے قرب کے ثبوت پیش کرتے رہے ہیں۔ آپ کی شان سے
یہ بات بالکل بعید تھی کہ ایک بات بلا ثبوت پیش کر دیں۔ حضرت مسیح موعود نے حقیقی نبی کے خود یہ
معنی فرمائے ہیں کہ جو نئی شریعت لائے۔ پس ان معنوں کے لحاظ سے ہم ان کو ہرگز حقیقی نبی نہیں
مانتے۔ اور ایسی کوئی تحریر آپ پیش نہیں کر سکتے جس میں میں نے یا کسی مبائع نے یہ بات لکھی ہو کہ
حضرت مسیح موعود جدید شریعت لانے والے اور سارے قرآن کریم یا اس کے کسی چھوٹے سے
چھوٹے حصے کو منسوخ کرنے والے تھے۔ اور اگر ہمارا ایسا خیال ہوتا تو چاہئے تھا کہ ہماری نمازوں
اور ہمارے روزوں میں فرق ہوتا۔ اور وہ شریعت ہم دنیا کے سامنے پیش کرتے جس پر اب ہمارا
عمل ہے لیکن کیا کوئی ایسا اعلان میری طرف سے یا میرے مبائعین کی طرف سے ہوا ہے۔ اگر ہوا
ہے تو مہربانی فرما کر آپ اسے پیش کریں۔ اور اگر حقیقی نبی کے معنی ان معانی کے علاوہ جن کا میں اوپر
ذکر کر آیا ہوں لئے جائیں تو پہلے ہمارے سامنے وہ معنی پیش کئے جائیں۔ پھر ہم رائے دے سکیں
گے کہ آیا حضرت صاحب کو ان معنوں کے لحاظ سے ہم نبی مانتے ہیں یا نہیں۔ مثلاً اگر کوئی شخص
حقیقی نبی کے یہ معنی کرے کہ وہ نبی جو بناوٹی یا نقلی نہ ہو بلکہ در حقیقت خدا کی طرف سے خدا تعالیٰ کی
مقرر کردہ اصطلاح کے مطابق قرآن کریم کے بنائے ہوئے معنوں کے رو سے نبی ہو اور نبی کہلانے
کا مستحق ہو ۔ تمام کمالات نبوت اس میں اس حد تک پائے جاتے ہوں جس حد تک نبیوں میں پائے
جانے ضروری ہیں تو میں کہوں گا کہ ان معنوں کے رونے حضرت مسیح موعود حقیقی نبی تھے گوان

انوار العلوم جلد ۲
۲۷۵
القول الفصل
معنوں کی رو سے کہ آپ کوئی نئی شریعت لائے حقیقی نبی نہ تھے ۔
اسی طرح مستقل نبی کے معنی خود حضرت مسیح موعود نے یہ کئے ہیں کہ جس کو بلا واسطہ نبوت
عطا ہو۔ اور جو کسی اور نبی کی اتباع سے انعام نبوت نہ حاصل کرے۔ ان معنوں کے لحاظ سے ہم
حضرت مسیح موعود کو ہرگز مستقل نبی نہیں مانتے۔ اور اگر میں نے یا میرے مریدوں میں سے کسی نے
ایسا لکھا ہے تو آپ اس تحریر کو پیش کریں۔ ورنہ آپ غلط الزام لگانے کے الزام کے نیچے آجا ئیں
گے۔ انصاف چاہتا ہے کہ آپ جو کچھ کہتے ہیں اس کا ثبوت دیں۔ اگر تحریر نہیں تو کم سے کم آپ
ویسی ہی حلف اٹھا جا ئیں جو حضرت مسیح موعود نے تریاق القلوب میں بیان فرمائی ہے کہ آپ نے
مجھ سے ایسا سنا ہے یا کسی میرے مبائع سے ایسا نا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کی نبوت کو بلا واسطہ
مانتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ کو نبوت آنحضرت ﷺ کی اتباع کے بغیر ملی تھی اور آپ پر آنحضرت
کی اتباع فرض نہ تھی یا یہ کہ آپ کی وفات تک کوئی ایسی گھڑی آپ پر آئی تھی۔ جس میں
آپ آنحضرت ﷺ کی اطاعت سے آزاد ہو گئے تھے۔ اگر آپ آپ ایسی حلف میرے متعلق
اٹھائیں گے تو میں مقابل پر ویسی ہی حلف اٹھاؤں گا کہ میں نے ایسا نہیں کہا۔ پھر خداتعالی فیصلہ کرے
گا۔ اور اگر آپ میرے کسی مرید کی نسبت یہ بات ثابت کر دیں اور وہ اس الزام کو مان لے تو میں
اس شخص کو اگر تو بہ نہ کرے فورا اپنی بیعت سے خارج کر دوں گا۔ اور اگر وہ اس الزام سے انکار
کرے تو میں اسے مجبور کر دوں گا کہ وہ بھی آپ کے مقابلہ میں تریاق القلوب والی قسم کھا جائے۔
اور اس کے بعد میں الہی فیصلہ کا منتظر رہوں گا۔ اور اگر آپ ایسا نہ کریں تو مجھے پھر افسوس سے کہنا
پڑے گا کہ آپ نے ایک نہایت لطیف مشورہ دیا تھا کہ ہمیں احتیاط سے اس جھگڑے کا فیصلہ کرنا
چاہئے لیکن خود احتیاط سے کام نہ لیا۔
خواجہ صاحب نے اپنے اس رسالہ میں میرے ایک خط کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ جو میں نے
برادرم محمد عثمان صاحب لکھنوی کی طرف لکھا ہے لیکن مجھے تعجب ہے کہ جب خواجہ صاحب کو کسی
نے اس خط کے واقعہ سے آگاہ کیا تو آگے یہ نہ بتایا کہ اس خط کی اشاعت پر جب ڈاکٹر مرزا یعقوب
بیگ صاحب نے یہ اعلان کیا تھا کہ شکر ہے میاں صاحب نے اپنے پہلے عقیدہ سے توبہ کرلی تو ان کے
اس اعلان پر میں نے ایک اشتہار شائع کیا تھا۔ جس میں میں نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر وہ بچے ہیں
تو میرا وہ پہلا عقیدہ شائع کریں۔ جو اس خط میں ظاہر کردہ عقیدہ کے خلاف ہو یا حلف اٹھا جا ئیں کہ
میں نے آپ کی تحریر میں پڑھا نہیں۔ لیکن اپنے کانوں سے یہ بات سنی ہے تو چھ سو روپیہ انعام بھی

آج 10 میں سے 10 باقی