القول الفضل
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲
۲۷۶
القول الفصل
دوں گا۔ اگر اس نے آپ کو یہ واقعہ بتا دیا تھا تو پھر آ۔ آپ کو یہ واقعہ بتا دیا تھا تو پھر آپ نے ایسی جرأت کیوں کی کہ جھوٹے اقوال کو
میری طرف منسوب کیا۔ اور اگر اس نے آپ سے یہ بیان نہیں کیا تو آپ مرزا یعقوب بیگ صاحب
سے اس کا جواب دلوا دیں۔ ممکن ہے آپ یہ کہہ کر ٹال دیں کہ خیر مرزا صاحب سے غلطی ہو گئی۔
اور مجھ سے بھی سہو ہو گیا۔ لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ کیا شرافت اس بات کی مقتضی نہیں کہ جو غلط
الزام ڈاکٹر صاحب موصوف نے مجھ پر لگایا تھا۔ اس کی تردید بھی اسی قلم سے کرتے جس سے انہوں
نے حملہ کیا تھا۔ اور اگر وہ بچے تھے تو میری تحریر پیش کرتے یا اگر خود سنا تھا تو حلف اٹھاتے ۔ لیکن
انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس بات کو دبا گئے کہ خود آپ کے سامنے بھی وہ واقعہ بیان نہیں کیا تاکہ
آپ بے فائدہ اپنے ٹریکٹ کے بہت سے صفحات کو اس فیصل شدہ مسئلہ کی بحث میں سیاہ نہ کرتے ۔
خواجہ صاحب بار بار دلائل پر زور دیتے ہیں لیکن میں پوچھتا ہوں کہ دلائل کس چیز کا نام ہے۔
ایک شخص جو ان لوگوں میں سے ہے جو اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود کے معتمدین میں سے ایک
معتمد کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ایک بات بیان کرتا ہے اور بیان ہی نہیں کرتا اس کا اعلان کرتا ہے
اور پھر تحریر میں اعلان کرتا ہے لیکن جب اس سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ بات کسی تحریر میں ہے یا کس
تقریر میں ایسا بیان ہوا ہے تو وہ نہ تحریر پیش کرتا ہے اور نہ اپنی سماعت کی حلفی شہادت دیتا ہے۔ اور
اس کے دوست برابر اس غلط بیانی کو پھیلا رہے ہیں تو اب وہ کون سا طریق ہے جس سے فیصلہ ہو
سکے ؟ آپ ہی ان کو تین باتوں میں سے ایک پر مجبور کریں یا تو وہ میری تحریر پیش کریں یا اپنی سماع
کو حلف سے مؤکد کر کے ( جیسی حلف حضرت مسیح موعود نے تریاق القلوب میں لکھی ہے) شائع
کریں یا یہ اعلان ک یہ اعلان کریں کہ مجھ سے غلطی ہو گئی۔ میں اپنے بیان کو را اپنے بیان کو واپس لیتا ہوں۔ اس کے سوا اور ا
کون سا طریق فیصلہ ہے ؟۔
سماعت
میں پھر بڑے زور سے اعلان کرتا ہوں جیسا کہ پہلے متعدد بار اعلان کر چکا ہوں کہ میں مرزا
صاحب کو نبی مانتا ہوں۔ لیکن نہ ایسا کہ وہ نئی شریعت لائے ہیں۔ اور نہ ایسا کہ ان کو آنحضرت
اللہ کی اتباع کے بغیر نبوت ملی ہے۔ اور ان معنوں سے آپ کو حقیقی نبی نہیں مانتا۔ ہاں اگر حقیقی
نبی کے یہ معنے ہوں کہ وہ نبی ہے یا نہیں تو میں کہوں گا کہ اگر حقیقی کے مقابلہ میں نقلی یا بناوٹی یا اسمی
نبی کو رکھا جائے تو میں آپ کو حقیقی نبی مانتا ہوں۔ بناوٹی نقلی یا اسمی نہیں مانتا۔ میں غیبوں کی تین اقسام
مانتا ہوں۔ ایک جو شریعت لانے والے ہیں دوسرے جو شریعت تو نہیں لاتے لیکن ان کو بلا واسطہ
نبوت ملتی ہے۔ اور کام وہ پہلی امت کا ہی کرتے ہیں۔ جیسے سلیمان زکریا یحییٰ علیہم السلام اور ایک
انوار العلوم جلد ۲
r
۲۷۷
القول الفصل
وہ جو نہ شریعت لاتے ہیں۔ اور نہ ان کو بلا واسطہ نبوت ملتی ہے۔ لیکن وہ پہلے نبی کی اتباع سے نبی
ہوتے ہیں۔ اور سوائے آنحضرت ا کے کوئی نبی اس شان کا نہیں گذرا کہ اس کی اتباع میں
ہی انسان نبی بن جائے ۔ لہذا اس قسم کی نبوت صرف اس مکمل انسان کے اتباع میں ہی پائی جاسکتی
تھی۔ اس لئے پہلی امتوں میں اس کی نظیر نہیں۔ اور اس امت میں سے بھی صرف مسیح موعود کو اس
وقت تک یہ درجہ عطا ہوا ہے۔ اور پہلی امتوں میں اس کی نظیر نہ ملنے کی یہ وجہ نہیں کہ پہلے حقیقی نبی
آسکتے تھے۔ اس لئے ایسے نبی کی کوئی ضرورت نہ تھی۔ بلکہ پہلے نبیوں میں سے کوئی نبی ایسا استاد نہیں
ہوا جس کی شاگردی میں نبوت مل سکے اس لئے پہلے نبیوں کی امت کے لوگ ایک حد تک پہلے نبی کی
تربیت کے نیچے ترقی پاتے پاتے رک جاتے تھے اور پھر اللہ تعالی ان کے دلوں پر نظر فرماتا تھا اور جن
کو اس قابل پاتا کہ وہ نبی بن سکیں ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا اور براہ راست نبی بنا دیتا لیکن
ہمارے آنحضرت ا کو اللہ تعالی نے ایسے بلند مقام پر کھڑا کیا اور آپ نے استادی کا ایسا اعلیٰ
درجہ حاصل کر لیا کہ آپ اپنے شاگردوں کو اس امتحان میں کامیاب کراسکتے ہیں۔ اس کی مثال ایسی
ہی ہے جیسے بعض لوگ خود ایم اے ہوتے ہیں لیکن ان کی لیاقت ایسی اعلیٰ نہیں ہوتی کہ ایم اے کی
جماعت کو پڑھا سکیں اور بعض ایم اے ایسے لائق ہوتے ہیں اور ان کا علم اور درجہ استادی ایسا بڑھا
ہوا ہوتا ہے کہ وہ ایم اے کی جماعت کو خوب پڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح پچھلے نبیوں کی مثال سمجھ لو وہ
اپنے اپنے رنگ میں کامل تھے بزرگ تھے نبی تھے۔ لیکن ان میں سے ایک نے بھی آنحضرت
کی عظمت کے مقام کو نہیں پایا۔ اس لئے ان کے مدرسہ کا آخری امتحان نبوت نہ تھا بلکہ
ولایت تھا پھر نبوت بلا واسطہ موہت سے ملتی تھی لیکن ہمارے آنحضرت ﷺ کو ایسا درجہ
استادی ملا کہ آپ کے مدرسہ کو کالج تک بڑھا دیا گیا اور آپ کی شاگردی میں انسان نبی بھی بن سکتا
ہے۔ اور اگر آپ سے پہلے نبیوں میں سے کوئی ایسا استاد کامل ہو جاتا تو وہی خاتم النبین ہوتا ہو تا کیونکہ
جس استاد کی شاگردی میں نبوت حاصل ہو سکتی ہو اس کے بعد کسی اور استاد کی ضرورت نہ تھی
کیونکہ نبوت کے بعد اور کوئی انعام نہیں۔ اسی طرح اگر قرآن کریم سے پہلے کوئی اور کتاب ایسی
کامل ہوتی کہ اس پر چل کر انسان نبی بن سکتا تو وہ دنیا کی آخری کتاب ہوتی۔ کیونکہ اس کتاب کے
بعد اور کسی کتاب کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ جو کتاب نبی بنا سکتی وہ کامل ترین کتاب ہوتی اور
کامل ترین کے بعد اور کسی کتاب کی حاجت نہ تھی۔ پس پہلے بلا واسطہ غیر تشریعی نبی اس لئے آتے
تھے کہ اس وقت تک کوئی نبی خاتم النبین ہونے کے لائق نہ تھا۔ اور کوئی کتاب خاتم الکتب ہونے
انوار العلوم جلد ۲
۲۷۸
القول الفصل
יו
کریم
کے درجہ پر نہ تھی وہ آنحضرت ﷺ ہی تھے جن کی نسبت فرمایا گیا کہ دَنَا فَتَدَلَّى ، فَكَانَ قَابَ
قَوْسَيْنِ أَوْ ادنی (النجم : ۱۰) وہ آپ ہی تھے جن کی نسبت فرمایا گیاکہ قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي
رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَانِ الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (الاعراف:۱۵۹) پھروہ قرآن
ہی ایک کتاب ہے جس کی نسبت فرمایا گیا کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ
نِعْمَتِي (المائدہ:۴) اور قرآن ہی ایک کتاب ہے جس کی نسبت فرمایا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا
لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر: ۱۰) پس ضرور تھا کہ جب وہ نبی اور وہ کتاب آجائے جس کی شاگردی میں اور
جس پر عمل کر کے انسان نہیں ہو سکتا ہو تو اس نبی کو خاتم النبین بنا دیا جائے اور اس کتاب کو خاتم
الكتب قرار دیا جائے اور یہی بچے معنی ہیں خاتم النبین کے ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں و
نُؤْمِنُ بِأَنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ إِلَّا الَّذِي رَبِّي مِنْ فَيْضِهِ وَأَظْهَرَهُ وَعْدَهُ ( مواهب
الرحمن صفحه ۱۹، روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۲۸۵) یعنی ہم مانتے ہیں کہ آپ خاتم الانبیاء تھے اور آپ کے
بعد کوئی نبی نہیں مگر وہی کہ جس کی تربیت آپ کے فیض سے ہوئی۔ اور جس کو آپ کے وعدہ نے
ظاہر کیا۔ پس علی اور بروزی نبوت کوئی گھٹیا قسم کی نبوت نہیں۔ کیونکہ اگر ایسا ہو تا تو مسیح موعود کس
طرح ایک اسرائیلی نبی کے مقابلہ میں یوں فرماتے کہ :-
۱۹
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد
ہے
بلکہ یہ نبوت اس شخص کی عزت میں ایک شمتہ بھر بھی فرق کرنے کے بغیر جس کو یہ نبوت عطا ہو
آنحضرت کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے اور بجائے ظلی نبی کی عظمت کو حقیقی نبیوں سے کم
کرنے کے اس کا مقصد یہ ہے کہ آنحضرت کو سب نبیوں سے بڑا ثابت کرے۔ پس یہ مت
خیال کرو کہ حضرت مسیح موعود کو چونکہ ظلی نبوت ملی اس لئے آپ کا معاملہ پہلے نبیوں سے مختلف
ہے نہیں ایسا ہرگز نہیں۔ آپ کو نبوت حقیقی اس لئے نہیں ملی کہ اب براہ راست موہبت کی
ضرورت نہ تھی بلکہ دنیا میں وہ استاد ظاہر ہو چکا تھا جو اپنے علم اور عقل کے زور سے اعلیٰ سے اعلیٰ
امتحانوں میں لوگوں کو پاس کر اسکتا تھا۔
اور الٹی یونیورسٹی کی تعلیم ایسی اعلیٰ پیمانہ پر ترقی پا چکی تھی اور قرآن کریم جیسی ہر زمانہ کے
لئے یکساں مفید کتاب تیار ہو چکی تھی اس لئے اب پرائیویٹ امتحان سے دنیا کو روک دیا گیا لیکن کیا
ہم کہہ سکتے ہیں کہ جس نے کالج میں پڑھ کر امتحان پاس کیا وہ اس سے او ادتی ہے جس نے پرائیویٹ
انوار العلوم جلد ۲
۲۷۹
القول الفصل
طور پر امتحان پاس کیا۔ نہیں ایسا ہرگز نہیں۔ پس کیونکر ممکن ہے کہ وہ نبوت جو آنحضرت ا کی
شاگردی میں ملے وہ اس نبوت سے اوٹی ہو جو پرائیویٹ امپیر (Apear) ہونے والے طلباء کو مل چکی
ہو ۔ ممکن ہے کہ ایک پرائیویٹ امتحان دینے والا کالج میں امتحان دینے والے سے لائق ہو اور ممکن
ہے کہ ایک کالج کا سٹوڈنٹ پرائیویٹ طور پر تیاری کرنے والے سے لیاقت میں اعلیٰ ہو۔ یہی حال
یہاں ہے مسیح موعود بعض پہلے نبیوں سے اپنی تمام شان میں بڑھ کر ہے اور بعض سے کم۔ اور میں
نے خود اپنے کانوں سے حضرت مسیح موعود سے سنا ہے کہ میں وہی ہوں جس کی نسبت ایک بزرگ
سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ابو بکر سے بڑھ کر ہو گا تو اس نے جواب دیا کہ وہ تو کئی پہلے عیبوں سے بھی شان
میں بڑا ہو گا۔ پس اس کے ظلی نبی ہونے کے صرف یہی معنی ہیں کہ آنحضرت ا دنیا کے تمام
انسانوں سے خواہ وہ غیر نبی ہوں یا نبی بڑھ کر ہیں۔ اور اسی مضمون کی طرف حضرت مسیح موعود کا
مندرجہ ذیل الهامی شعر اشارہ کرتا ہے۔
برز کمان و و ہم سے احمد کی شان ہے
جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے
( تذکره صفحه ۱۹۰)
اس الہامی شعر میں بتایا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی عظمت شان کا ثبوت یہ ہے کہ مسیح
الزمان اس کا غلام ہے اب تم جس قدر بھی مسیح موعود کی عزت کرو گے اتنی ہی آنحضرت الی
کی عزت ہوگی کیونکہ جس کا غلام بڑا ہو آقا ضرور اس سے بڑا ہو گا۔ اور جتنی شان مسیح موعود کی کم
کرو گے اتنی ہی گویا نبی کریم کی شان کم کرو گے کیونکہ اللہ تعالی نے ہمیں آنحضرت ا کی
شان کے سمجھنے کے لئے مسیح موعود کی شان کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی ہے پس مسیح موعود کی
شان کے بڑھنے سے آنحضرت ﷺ کی شان بڑھتی ہے اور ہم پر خدا تعالی کا احسان ہے کہ اس
نے ہمیں اس بات کے سمجھنے کی توفیق دی ہے کہ مسیح موعود ویسا ہی مکرم نبی ہے جیسے کہ پہلے نبی تھے
اور یہ سب درجہ آنحضرت ﷺ کی اطاعت اور غلامی سے ملا ہے۔ پس کیا ہی مبارک ہے وہ نہی۔
ہاں کیا ہی معزز ہے وہ نبی جس کی غلامی میں ایسا عظیم الشان انسان پیدا ہوا۔
اب میں یہ بات بتا چکا ہوں کہ ہمارے اعتقاد کے مطابق مسیح موعود کی ظلی اور بروزی نبوت کے
صرف اس قدر معنی ہیں کہ آپ کو نبوت آنحضرت ﷺ کی شاگردی اور اطاعت میں ملی ہے اور
پہلے نبیوں کو براہ راست نبوت ملتی تھی۔ اور اس کے ہرگز یہ معنی نہیں کہ آپ کی نبوت کوئی
انوار العلوم جلد ۲
۲۸۰
القول الفصل
آنریری خطاب تھا جس کی کوئی اصل یا حقیقت نہیں اور جس نبوت سے وہ حقوق حاصل نہیں جو
نبیوں کو حاصل ہوتے ہیں اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص کو ایک لاکھ روپیہ کوئی بڑا امیر دے
دے۔ اور ایک شخص اپنی محنت سے ایک لاکھ روپیہ کمائے ۔ اب ہم کہیں گے کہ ان میں سے ایک
شخص تو خود امیر بنا ہے اور دوسرے کو کسی اور نے امیر بنا دیا ہے لیکن کیا ہمارے اس قول کے یہ معنی
ہوں گے کہ وہ شخص جس نے ایک لاکھ روپیہ کمایا ہے زیادہ امیر ہے اس سے جس کو کسی بڑے امیر
نے ایک لاکھ روپیہ دے دیا ہے ؟ آپس میں یہ دونوں ایک ہی درجہ کے سمجھے جائیں گے۔ ہاں فرق
صرف یہ ہو گا کہ ہمارے اس قول سے کہ فلاں شخص فلاں دوسرے شخص کے طفیل سے امیر ہو گیا
ہے اس کی عظمت ظاہر ہوگی جس نے ایک لاکھ روپیہ دیا اور ایک شخص کو امیر بنایا ۔ اسی طرح
ہمارے اس قول سے کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت ملی اور بروزی تھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ
ہمارے آنحضرت ا سب نبیوں کے سردار تھے وہ نبی ہی نہ تھے بلکہ نبی گر تھے لیکن اس قول
سے یہ ہر گز ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت کوئی گھٹیا قسم کی نبوت تھی یا یہ کہ آپ پر
وہ احکام نہیں لگتے جو پہلے غیوں کی نسبت قرآن کریم میں مذکور ہیں خوب یاد رکھو کہ حضرت مسیح
موعود کو نبوت آنحضرت ا کے خزانہ سے ملی ہے پس اگر کوئی شخص اس نبوت کو پہلی نبوتوں
سے ادنیٰ قسم کی نبوت خیال کرتا ہے تو وہ خود آنحضرت پر اعتراض کرتا ہے کیونکہ جو پانی کے گلاس پر
جس میں باہر سے کوئی گند نہیں ملا اعتراض کرتا ہے وہ دراصل کنویں پر اعتراض کرتا ہے اور جو اس
موتی کی قیمت جو موتیوں کے کھیت کے اعلیٰ موتیوں میں سے ہے کم لگاتا ہے وہ در حقیقت اس
موتیوں کے کھیت کی قیمت کم لگاتا ہے جس سے وہ نکالا گیا اور جو اس لحل کو جو لعلوں کی کان کے اعلیٰ
لعلوں میں سے ہے ادنی قرار دیتا ہے وہ در حقیقت اس کان کی حیثیت پر اعتراض کرتا ہے جس سے
وہ نکالا گیا ہے۔ پس مسیح موعود کی نبوت کو ایسی نبوت قرار دینے والا کہ وہ ایک آنریری عہدہ ہے
در حقیقت اس سے وہ حقوق حاصل نہیں ہوتے جو قرآن کریم میں انبیاء کے بیان ہوئے ہیں
آنحضرت ا پر حملہ کرتا ہے گو ممکن ہے کہ وہ خود بھی نہ سمجھتا ہو کہ میں کیا کر رہا ہوں کیا یہ
درست نہیں کہ جو شخص کسی شخص کو بادشاہ اس لئے کہتا ہے کہ وہ سیدھا سادہ انسان ہے (اور ہنسی
سے ہمارے ملک میں ایسے آدمی کو بادشاہ کہہ دیتے ہیں) وہ در حقیقت بادشاہوں کی ہتک کرتا ہے
اور جو شخص کسی شہنشاہ کو اس بناء پر شہنشاہ کہتا ہے کہ اس کے ماتحت مذکورہ بالا قسم کے چند بادشاہ
ہیں وہ اس شہنشاہ کی ہتک کرتا ہے پس اسی طرح جو شخص ایک نئی قسم کی نبوت (جس میں سارے
انوار العلوم جلد ۲
۲۸۱
القول الفصل
ولیوں کے اور بزرگوں کو شامل کر لیتا ہے جن کو خدا تعالیٰ نے نبی نہیں کہا) ایجاد کر کے اسے مسیح موعود
کی طرف منسوب کرتا ہے وہ ایک طرف تو مسیح موعود کے درجہ کو کم کرتا ہے۔ اور دوسری طرف
آنحضرت ا پر بھی حملہ کرتا ہے۔
میں اس مضمون کے ختم کرنے سے پہلے یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ مسئلہ نبوت کے متعلق
حضرت مسیح موعود پر دو زمانے گزرے ہیں ایک تو وہ زمانہ تھا کہ آپ کو جب اللہ تعالیٰ کی وحی میں
نبی کہا جاتا تو آپ اس پرانے عقیدہ کی بناء پر جو اس وقت کے مسلمانوں میں پھیلا ہوا تھا اپنے آپ کو
نبی قرار دینے کی بجائے ان الہامات کے یہ معنی کر لیتے تھے کہ نبی سے مراد صرف ایک جزوی نبوت
ہے۔ اور بعض دوسرے انبیاء پر جو مجھے فضیلت دی گئی ہے وہ بھی ایک جزوی فضیلت ہے اور
جزوی فضیلت ایک غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ ہر امر میں کسی نبی پر
اپنے آپ کو افضل سمجھ لیتے تو اس سے یہ بھی لازم آتا کہ آپ نبی ہیں کیونکہ یہ ممکن نہ تھا کہ آپ
ایک نبی سے کمالات میں بڑھ جاتے لیکن پھر بھی نہیں نہ بنتے۔ پس آپ عام مشہور عقیدہ کے اریت
اپنی نبوت جزوی نبوت اور اپنی فضیلت جزوی فضیلت قرار دیتے رہے۔ لیکن بعد میں اللہ تعالٰی کی
اتروحی نے آپ کو اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور آپ نے اپنے پہلے عقیدہ کو ترک کر دیا ۔
چنانچہ آپ پر جب کسی شخص نے یہ اعتراض کیا کہ آپ پہلے تو لکھتے تھے کہ میں نبی نہیں اور
مسیح نبی ہے اس لئے مجھے اس پر صرف جزوی فضلیت ہے اب اس کے خلاف کیوں س کے خلاف کیوں لکھتے ہیں تو آپ
نے اس کا جو جواب دیا۔ اسے میں ذیل میں درج کر دیتا ہوں بلکہ معترض کا اعتراض بھی درج کر دیتا
ہوں تاکہ اس جواب کے سمجھنے میں زیادہ آسانی ہو۔
متواتر
تریاق القلوب کے صفحہ ۳۵۳ میں (جو میری کتاب ہے) لکھا ہے اس جگہ کسی کو یہ سوال نمبر (1) وہم نہ گزرے کر میں نے اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر فضیلت دی
عه
ہے کیونکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔ پھر ریویو جلد اول نمبر ہ صفحہ
۲۶۱ میں مذکور ہے ”خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان
میں بہت بڑھ کر ہے پھر ریویو صفحہ ۴۷۸ میں لکھا ہے ” مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں
میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کام جو میں کر سکتا ہوں وہ ہر گز نہ کر
سکتا۔ اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہو رہے ہیں وہ ہر گز دکھلا نہ سکتا خلاصہ اعتراض یہ کہ ان دونوں
عبارتوں میں تناقض ہے۔
ه روحانی ختر ائن جلد ۱۵ صفحه ۴۸۱ : عه جلد نمبر ۱۲
انوار العلوم جلد ۲
۲۸۲
القول الفصل
یاد رہے کہ اس بات کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مجھے ان باتوں سے نہ کوئی خوشی ہے الجواب: نہ کچھ غرض کہ میں مسیح موعود کہلاؤں یا مسیح ابن مریم سے اپنے تئیں بہتر ٹھراؤں۔
خدا نے میرے ضمیر کی اپنی اس پاک وحی میں آپ ہی خبر دی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ تا ہے ۔ قُلْ أَجَردُ
نَفْسِي مِنْ ضُرُوبِ الْخِطَابِ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا تو یہ حال ہے کہ میں کسی خطاب کو اپنے
لئے نہیں چاہتا۔ یعنی میرا مقصد اور میری مرادان خیالات سے برتر ہے اور کوئی خطاب دینا یہ خدا کا
فعل ہے میرا اس میں دخل نہیں ہے۔ رہی یہ بات کہ ایسا کیوں لکھا گیا اور کلام میں یہ تناقض کیوں
پیدا ہو گیا۔ سو اس بات کو توجہ کر کے سمجھ لو کہ یہ اسی قسم کا تناقض ہے کہ جیسے براہین احمدیہ میں
میں نے یہ لکھا تھا کہ مسیح ابن مریم آسمان سے نازل ہو گا مگر بعد میں یہ لکھا کہ آنے والا مسیح میں ہی
ہوں۔ اس متناقض کا بھی یہی سبب تھا کہ اگر چہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میرا نام عیسی رکھا۔ اور
یہ بھی مجھے فرمایا کہ تیرے آنے کی خبر خدا اور رسول نے دی تھی مگر چونکہ ایک گروہ مسلمانوں کا
اس اعتقاد پر جما ہوا تھا۔ اور میرا بھی ہیں اعتقاد تھا کہ حضرت عیسی آسمان پر سے نازل ہوں گے اس
لئے میں نے خدا کی وحی کو ظاہر پر حمل کرنا نہ چاہا بلکہ اس وحی کی تاویل کی اور اپنا اعتقاد و ہی رکھا جو
عام مسلمانوں کا تھا اور اسی کو براہین احمدیہ میں شائع کیا۔ لیکن بعد اس کے اس بارہ میں بارش کی
طرح وحی الہی نازل ہوئی کہ وہ مسیح موعود جو آنے والا تھا تو ہی ہے اور ساتھ اس کے صدہانشان
ظہور میں آئے اور زمین و آسمان دونوں میری تصدیق کے لئے کھڑے ہو گئے۔ اور خدا کے چمکتے
ہوئے نشان میرے پر جبر کر کے مجھے اس طرف لے آئے کہ آخری زمانہ میں مسیح آنے والا میں ہی
ہوں ورنہ میرا اعتقاد تو وہی تھا جو میں نے براہین احمدیہ میں لکھ دیا تھا۔ اور پھر میں نے اس پر کفایت
نہ کر کے اس وحی کو قرآن شریف پر عرض کیا تو آیات قطعیة الدلالت سے ثابت ہوا کہ در حقیقت
مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے اور آخری خلیفہ مسیح موعود کے نام پر اس امت میں سے آئے گا۔ اور
جیسا کہ جب دن چڑھ جاتا تو کوئی تاریکی باقی نہیں رہتی اسی طرح صدہا نشانوں اور آسمانی شہادتوں
اور قرآن شریف کی قلعیة الدلالت آیات اور نصوص صریحہ حدیثیہ نے مجھے اس بات کے لئے
مجبور کر دیا کہ میں اپنے تئیں مسیح موعود مان لوں۔ میرے لئے یہ کافی تھا کہ وہ میرے پر خوش ہو۔ مجھے
اس بات کی ہرگز تمنا نہ تھی۔ میں پوشیدگی کے حجرہ میں تھا اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ
خواہش تھی کہ کوئی مجھے شناخت کرے۔ اس نے گوشہ تنہائی سے مجھے جبرا نکالا۔ میں نے چاہا کہ میں
پوشیدہ رہوں اور پوشیدہ مروں مگر اس نے کہا کہ میں تجھے تمام دنیا میں عزت کے ساتھ شہرت دوں
A
انوار العلوم جلد ۲
۲۸۳
القول الفصل
گا۔ پس یہ اس خدا سے پوچھو کہ ایسا تو نے کیوں کیا؟ میرا اس میں کیا قصور ہے؟ اسی طرح
اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے۔ وہ نبی ہے اور خدا کے
بزرگ مقربین میں سے ہے اور اگر کوئی امر میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اس کو جزئی
فضیلت قرار دیتا تھا۔ مگر بعد میں جو خدا تعالی کی وحی بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی۔ اس
نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا۔ اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا۔ مگر اس طرح سے کہ
ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی۔ اور جیسا کہ میں نے نمونہ کے طور پر بعض عبار تیں خدا
تعالی کی وحی کی اس رسالہ میں بھی لکھی ہیں ان سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح ابن مریم کے مقابل پر
خدا تعالی میری نسبت کیا فرماتا ہے " (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۲ تا ۱۵۴)
اس حوالہ کو پڑھ کر ہر ایک شخص تین باتیں معلوم کر سکتا ہے ۔ (1) اور وہ یہ کہ حضرت مسیح
موعود اس تناقض کو جو آپ کی دو تحریروں میں پایا جاتا ہے۔ اس تناقض سے مشابہ قرار دیتے ہیں جو
مسئلہ حیات و وفات مسیح کے متعلق آپ کی کتابوں میں پایا جاتا ہے۔ اور وہ یہ کہ آپ نے براہین
احمد یہ میں لکھا تھا کہ مسیح ناصری ہی دوبارہ دنیا میں آئے گا۔ اور بعد میں لکھا کہ وہ فوت ہو چکا ہے اور
میں ہی وہ مسیح ہوں جس کی خبر دی گئی تھی اور اس تناقض کی وجہ یہ تھی کہ پہلے آپ کا وہی اعتقاد تھا
جو اس وقت کے مسلمانوں میں رائج ہے مگر بعد میں اللہ تعالی کی وحی سے آپ کو یہ عقیدہ بدلنا پڑا۔
پس اس مثال سے ثابت ہوتا ہے کہ مسئلہ نبوت کے متعلق بھی آپ کے خیال میں تغیر ہوا ہے اور
پہلے آپ کا اپنے نبی ہونے کے متعلق اور کسی نبی پر اپنی فضیلت کے متعلق اور مذہب تھا۔ (۲) بعد
میں خدا تعالی کی وحی نے اس کو بدلا دیا۔ اور آپ پر روشن ہو گیا کہ آپ حضرت مسیح سے ہر را
میں افضل ہیں اور یہ کہ آپ نبی ہیں۔ ہاں ایسے نبی نہیں کہ پہلے کسی نبی کے متبع نہ ہوں بلکہ ایسے نبی
ہیں کہ آنحضرت ا کی امت میں ہو کر پھر نبی ہیں۔
رنگ
اس حوالہ پر بعض لوگ یہ اعتراض کر دیا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے جو یہاں لکھا ہے
کہ اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا۔ اس اوائل سے مراد دعوی مسیحیت سے پہلے کا زمانہ ہے اور اس
تحریر سے آپ نے صرف اپنے اس عقیدہ کو غلط قرار دیا ہے جو دعوئی مسیحیت سے پہلا تھا ورنہ
دعوی مسیحیت کے بعد آپ جو کچھ کہتے رہے اسے غلط قرار نہیں دیا۔ اس لئے وہ تمام تحریر میں جو
دعوی مسیحیت کے بعد مسئلہ نبوت پر آپ نے تحریر فرمائیں ان سے اس مسئلہ پر استدلال کیا جا سکتا
ہے اور بعض لوگوں نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب کی تقریر میں جو انہوں نے ایام
انوار العلوم جلد ۲
۲۸۴
القول الفصل
دسمبر میں لاہور میں کی اس پر خاص زور دیا گیا تھا اور ان کے لیکچر کا یہ ایک خاص نکتہ تھا جسے بہت پسند
کیا گیا اور جس سے حقیقۃ الوحی کے مذکورہ بالا حوالہ کی وہ اہمیت جاتی رہتی ہے جو حضرت مسیح موعود
کو نبی قرار دینے والے اسے دینا چاہتے ہیں۔
مگر مجھے تعجب اور سخت تعجب ہے ان لوگوں پر جو حضرت صاحب کے ان الفاظ سے کہ اوائل
میں میرا یہی عقیدہ تھا یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ یہ عقیدہ دعوی مسیحیت سے پہلے کا ہے کیونکہ اگر سوال
کرنے والا اپنے سوال میں جن دونوں مضمونوں میں تناقض ظاہر کرتا ہے ان کا حوالہ نہ دے دیتا تو
بیشک ایک شخص کہہ سکتا تھا کہ اوائل کے مذہب سے مراد دعوی مسیحیت سے پہلے کا زمانہ ہے نہ کہ
دعوی مسیحیت کے بعد کا زمانہ ۔ لیکن جب معترض تریاق القلوب کا حوالہ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ
تریاق القلوب میں آپ نے لکھا ہے کہ میں چونکہ امتی ہوں اور حضرت مسیح نہی۔ اس پر مجھے صرف
جزوی فضیلت ہو سکتی ہے اور بعد میں رسالہ ریویو آف ریلیجز میں اس کے خلاف لکھا ہے (جس
کے ایڈیٹر اس وقت خود مولوی محمد علی صاحب تھے) اور حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ ان دونوں
حوالوں میں تناقض نہیں بلکہ تریاق القلوب کے وقت میرا اپنا اجتہاد تھا اور بعد میں خدا تعالٰی نے
الہام سے مجھے اس عقیدہ سے پھیر دیا تو اب اوائل کے معنی یہ کرنے کہ اس سے مراد دعوی
مسیحیت سے پہلے کا زمانہ ہے اور اس طرح تریاق القلوب کے ان حوالوں سے فائدہ اٹھانا کس قسم
کی دیانت اور امانت ہے اور کیا مؤمنانہ شان ایسی بات کی مقتضی ہے کہ انسان ایسے عظیم الشان
مسائل پر قلم اٹھاتے ہوئے صرف ایک فقرہ کو دیکھ کر اس پر رائے زنی کرنی شروع کر دے۔ اگر
اوائل کے معنی زمانہ مسیحیت سے پہلے کا زمانہ کرنے والے لوگ سائل کے سوال کو دیکھ لیتے کہ وہ
کن دو تحریروں میں تناقض ظاہر کرتا ہے تو ان کو یہ غلطی نہ لگتی۔ اور اس کے لئے کسی دوسری
کتاب یا کسی لمبی تحقیقات کی ضرورت نہ تھی بلکہ صرف ایک صفحہ پہلے نظر مارنے کی ضرورت تھی
لیکن افسوس کہ جس احتیاط کی طرف دوسروں کو بلایا جاتا ہے اس پر خود عمل نہیں کیا جاتا۔ ہم نے
سوال اور جواب دونوں اوپر نقل کر دیتے ہیں اور ان کو پڑھ کر ہر ایک صحیح الدماغ انسان سمجھ سکتا
ہے کہ مسیح موعود نے تسلیم کیا ہے کہ تریاق القلوب میں آپ نے نبوت کے متعلق اور لکھا ہے اور
ریویو آف ریلیجنز میں اس کے بعد اور خیال ظاہر فرمایا ہے لیکن اس کا جواب یہ دیا ہے کہ اسے
تناقض نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ اختلاف ایسا ہی ہے جیسا کہ میں نے براہین احمدیہ میں ظاہر کیا تھا کہ
مسیح زندہ ہے اور بعد میں ظاہر کیا کہ نہیں وہ فوت ہو گیا ہے ، اور اور تریاق القلوب کے اس اس حوالہ اور
انوار العلوم جلد ۲
۲۸۵
القول الفصل
ریویو آف ریلیجز کے مضمون کا اختلاف بھی اسی وجہ سے ہوا ہے کہ بعد میں مجھے وحی الہی نے اپنا
عقیدہ بدلنے پر مجبور کر دیا ۔
اگر حضرت مسیح موعود کا منشاء اوائل سے دعوئی مسیحیت سے پہلے کا زمانہ تھا اور تریاق
القلوب کا زمانہ نہ تھا تو بجائے تریاق القلوب اور ریویو میں اختلاف کو تسلیم کرنے کے آپ یہ
جواب دیتے کہ دعوی مسیحیت سے پہلے کے عقیدہ کا تو بیشک بعد کے عقیدہ سے اختلاف ہے لیکن یہ
جو آپ نے لکھا ہے کہ تریاق القلوب اور ریویو کے مضامین میں اختلاف ہے۔ یہ بالکل باطل ہے۔
اور دونوں کا مضمون ایک ہی ہے۔ اور ان میں کوئی اختلاف نہیں۔ لیکن آپ معترض کے اعتراض
کو قبول کرتے ہیں اور یہ جواب دیتے ہیں کہ تریاق القلوب کی تحریر تک میرا اور عقیدہ تھا بعد میں
متواتر وحی نے اس عقیدہ کو بدل دیا۔ پس اس صراحت کے ہوتے ہوئے اوائل کے معنی دعوئی
مسیحیت سے پہلے کا زمانہ کرنا ایک ایسی دلیری ہے جس کا مرتکب اگر غلطی سے ایسا نہیں کرتا تو دنیا کو
سخت دھوکا دینے والا ہے۔
س
غرض کہ مذکورہ بالا حوالہ سے ثابت ہے کہ تریاق القلوب کی اشاعت تک (جو کہ اگست ۹۹ء
شروع ہوئی اور ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء میں ختم ہوئی) آپ کا عقیدہ یہی تھا کہ آر آپ کا عقیدہ میں تھا کہ آپ کو حضرت مسیح پر
جزوی فضیلت ہے۔ اور یہ کہ آپ کو جو نبی کہا جاتا ہے تو یہ ایک قسم کی جزوی نبوت ہے! اور ناقص
نبوت ہے لیکن بعد میں جیسا کہ نقل کردہ عبارت کے فقرہ دو اور تین سے ثابت ہے آپ کو خدا
تعالی کی طرف سے معلوم ہوا کہ آپ ہر ایک شان میں مسیح سے افضل ہیں اور کسی جزوی نبوت کے
پانے والے نہیں بلکہ نبی ہیں ہاں ایسے نبی جن کو آنحضرت ا کے فیض سے نبوت ملی۔ پس
۱۹۰۲ء سے پہلے کی کسی تحریر سے حجت پکڑنا بالکل جائز نہیں ہو سکتا کیونکہ حضرت مسیح موعود نے
فیصلہ کر دیا ہے کہ تریاق القلوب میں جو آپ نے اپنا عقیدہ نبوت کے متعلق لکھا ہے بعد کی وحی نے
اس سے آپ کو بدلا دیا ۔
اس جگہ اگر کوئی شخص کہہ دے کہ نبی تو وہی ہوتا ہے جو شریعت لائے یا کسی دوسرے نبی کی
اتباع سے اسے نبوت نہ ملے اور چونکہ حضرت مسیح موعود میں یہ دونوں باتیں نہیں پائی جاتی تھیں
اس لئے آپ کو نبی نہیں کہہ سکتے تو اسے یاد رکھنا چاہئے کہ بے شک عوام میں یہ عقیدہ پھیلا ہوا ہے
لیکن جیسا کہ ہم شروع مضمون میں لکھ آئے ہیں۔ خدا اور قرآن کریم کی اصطلاح میں نبی کے لئے یہ
شرائط لازمی نہیں ہیں۔ اور اگر ابتدائے دعوئی مسیحیت کے وقت حضرت مسیح موعود نے کبھی ان
انوار العلوم جلد ۲
۲۸۶
القول الفصل
امور کے خلاف کچھ لکھا ہو تو وہ خود آپ کے بیان کے مطابق اسی وجہ سے تھا کہ لوگوں میں ہی
عقیدہ رائج تھا۔ اور اس اور آپ نے اسے اس وقت تک ترک کرنا پسند نہ فرمایا۔ جب تک اللہ تعالیٰ نے
آپ کو بار بار وحی کے ذریعہ سے اس کی غلطی سے آگاہ نہ فرمایا ۔ ۳۔
ہم حضرت مسیح موعود کو نبی کے سوا اور کیا کہہ سکتے ہیں ؟ کیا محدث اور مجدد ؟ ہاں ہم بے شک
یہ بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود محدث اور مجدد بھی تھے ۔ لیکن محدث اور مجدد تو
انحضرت اللہ بھی تھے۔ لیکن جب کوئی آنحضرت ا کا دعوئی پوچھے تو ہم کبھی نہیں کہہ
سکتے کہ بس آپ کار پ کا دعوی تو صرف مجدد اور محدث ہونے کا تھا۔ نہیں ایسے موقع پر ہم کہیں گے کہ
کے
آپ کا دعوی نبی ہونے ہونے کا تھا۔ بلکہ خانم ہونے کا تھا۔ اسی طرح اگر حضرت مسیح موع خاتم النبتين
دعاوی اور آپ کے درجہ کے متعلق سوال ہو تو ہم مجبور ہونگے کہ بتائیں کہ آپ کا آخری درجہ
نبی بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ آنحضرت ا کا ظلی نبی ہونا تھا۔ چنانچہ جو لوگ آپ کا آخری
درجہ مجددیت اور محدثیت کو قرار دیتے ہیں۔ ان کی غلطی خود حضرت مسیح موعود کے ان الفاظ سے
ظاہر ہوتی ہے۔
اگر خداتعالی سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس نام سے اس کو
پکارا جائے۔ اگر کہو اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنے کسی لغت کی
کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے " ۔ ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۵ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۰۹)
اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت صاحب کو جو درجہ ملاوہ محد ثیت کا درجہ نہ تھا بلکہ
اس سے بڑھ کر تھا اور بڑے درجہ میں چھوٹے درجے آپ آجاتے ہیں۔ غرض کہ حضرت مسیح
موعود نبی تھے ۔ اور جہاں آپ نے نبوت سے انکار کیا ہے۔ انہی معنوں سے انکار کیا ہے جو لوگوں میں
غلط طور پر رائج ہیں۔ اور وہ یہ کہ نبی صرف وہ ہو سکتا ہے جو شریعت لائے ۔ یا یہ کہ پہلے کسی نبی کی
اتباع سے اسے نبوت نہ ملے۔ ملے۔ چنانچہ آپ اس عقیدہ کو باطل قرار دے کر نبی کے حقیقی معنے براہین
میں یوں درج فرماتے ہیں۔
یہ تمام بد قسمتی دھوکا سے پیدا ہوئی ہے کہ ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں پر غور نہیں کی گئی۔ نبی کے
معنی صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو۔ اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے
مشرف ہو۔ شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں۔ اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت
رسول کا متبع نہ ہو ۔ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۰۶)
انوار العلوم جلد ۲
۲۸۷
القول الفصل
اب میں آخر میں حضرت مسیح موعود کی ایک ڈائری کا مضمون ذیل میں درج کرتا ہوں جس
معلوم م ہو جائے گا کہ آپ نے ان لوگوں کو کس طرح ڈانٹا ہے جو دوسروں سے ڈر کر آ آپ کی
نبوت سے انکار کرتے ہیں۔ اور اس کی غلط تاویلات کرنی شروع کر دیتے ہیں :-
سے
ایسا رسول ہونے سے انکار کیا گیا ہے جو صاحب کتاب ہو ۔ دیکھو جو امور سماوی ہوتے ہیں ان
کے بیان کرنے میں ڈرنا نہیں چاہئے ۔ اور کسی قسم کا خوف کرنا اہل حق کا قاعدہ نہیں۔ صحابہ کرام کے
طرز عمل پر نظر کرو۔ وہ بادشاہوں کے درباروں میں گئے اور جو کچھ ان کا عقیدہ تھا وہ صاف صاف
کہہ دیا اور حق کہنے سے ذرا نہیں جھکے۔ جب ہی وَ لا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لائِم کے مصداق ہوئے۔
ہمارا دعوئی ہے۔ وئی ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔ دراصل یہ راصل یہ نزاع لفظی ہے خدا تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا
مکالمہ مخاطبہ کرے کہ جو بلحاظ کمیت و کیفیت " دوسروں سے بہت بڑھ کر ہو ۔ اور اس میں پیشگوئیاں
بھی کثرت سے ہوں اسے نبی کہتے ہیں۔ اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے۔ پس ہم نبی ہیں۔ ہاں یہ
نبوت تشریعی نہیں جو کتاب اللہ کو منسوخ کرے ۔ اور نئی کتاب لائے ایسے دعوی کو تو ہم کفر سمجھتے
ہیں۔ بنی اسرائیل میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی۔ صرف خدا کی
طرف سے پیشگوئیاں کرتے تھے جن سے موسوی دین کی شوکت و صداقت کا اظہار ہو۔ پس وہ نبی
کہلائے۔ یہی حال اس سلسلہ میں ہے۔ بھلا اگر ہم نبی نہ کہلائیں تو اس کے لئے اور کون سا امتیازی
لفظ ہے جو دو سرے مسلموں سے ممتاز کرے ۔“
१९
ہمارا مذہب تو یہ ہے کہ جس دین میں نبوت کا سلسلہ نہ ہو۔ وہ مردہ ہے۔ یہودیوں "
عیسائیوں ، ہندوؤں کے دین کو جو ہم مردہ کہتے ہیں تو اسی لئے کہ ان میں کوئی نبی نہیں ہوتا۔ اگر
اسلام کا بھی یہی حال ہو تو پھر ہم بھی قصہ گو ٹھرے۔ کس لئے اس کو دوسرے دینوں سے بڑھ کر کہتے
ہیں۔ ہم پر کئی سالوں سے وحی نازل ہو رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے کئی نشان اس کے صدق کی گواہی
دے چکے ہیں۔ اسی لئے ہم نبی ہیں۔ امر حق کے پہنچانے میں کسی قسم کا اخفاء نہ رکھنا چاہئے"۔ (بدر
نمبر ۹ جلد ۷ - ۵ مارچ ۱۹۰۸ء)
اس حوالہ کے بعد میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے آپ کو نبی کہہ کر
پکارا بھی ہے۔ چنانچہ پکٹ کے مقابلہ میں جو اشتہار دیا تھا۔ اس کے آخر میں جہاں مشتہر کا نام لکھا جاتا
"The Prophet Mirza Ghulam Ahmad"-:ہے یہ الفاظ تھے
یعنی النبي مرزاغلام احمد