القول الفضل

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 6

انوار العلوم جلد ۲
۳۲۴
القول الفصل
آپ کے لئے کافی نہ تھی آپ نے خلافت پر اعتراض کرتے ہوئے ایک جگہ لکھا ہے کہ کیا خلیفہ
غلطی سے مسنون ہے مگر میں کہتا ہوں کہ اگر اسی کا فیصلہ ماننا شرط ہو جو غلطی سے مصنون اور
محفوظ ہو تو آپ بتائیں کہ کسی انسان کا فیصلہ آپ مانیں گے آنحضرت ا جیسا انسان جو کل
کمالات انسانیہ کا خاتم ہے فرماتا ہے۔
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْحِ النَّبِيِّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ سَمِعَ جَلَبَةَ خَصْمٍ بِبَابِ حُجْرَتِهِ فَخَرَجَ
إِلَيْهِمْ فَقَالَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَأَنَّهُ يَأْتِينِي الْخَصْمُ فَلَعَلَّ بَعْضُهُمْ أَنْ يَكُونَ ابْلَغَ مِنْ بَعْضٍ
فَاحْسِبَ اللَّهُ صَادِقُ صَادِقُ فَاقْضِ لَهُ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ مُ مَا هِيَ فَإِنَّمَا هِيَ قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ
فَلْيَحْمِلُهَا أَوْ يَذَرُهَا ۔ (مسلم کتاب الاقضيه باب الحكم بالظاهر و اللحن بالحجه) ترجمہ : ام سلمہ (ام
المؤمنین) رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آنحضرت ا ایک دفعہ مکان کے دروازہ کے پاس
چند آدمیوں کا باہمی مقدمہ کی بابت شور و شعب سن کر ان کے پاس تشریف لے گئے اور فرمانے لگے
میں ایک بشر ہوں (عالم الغیب نہیں) لوگ میرے پاس مقدمے لے کر آتے ہیں سو ممکن ہے کہ ایک
فریق بات کرنے میں زیادہ ہوشیار ہو اور اس کی باتوں کی وجہ سے میں اسے سچا خیال کر کے اس کے
حق میں فیصلہ دے دوں سو یاد رکھو کہ اس طرح سے اگر کسی شخص کو مسلم کا حق دلا دوں تو یہ مال
آگ کا ٹکڑا ہے اب ؟ اہے اب چاہے تو اسے اٹھا لے اور چاہے تو چھوڑ دے
لا
-
پس کیا آپ آپ کے کے فیصلہ کو بھی رد کر دینا چاہئے کہ ممکن ہے آپ سے غلطی ہو ہو گئی گئی ہو۔ ہو حالانکہ اللہ
تعالیٰ قرآ قرآن کریم میں فرماتا ہے فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ
ا يَجِدُوا فِي انْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تسليما - (انساء : ۱۶) یعنی تیرے رب کی ہی
قسم یہ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک تجھ سے اپنے جھگڑوں کا فیصلہ نہ چاہیں اور پھر
فیصلوں اور قضایا کو خوشی سے تسلیم نہ کریں کیا گورنمنٹ اور اس کے مجسٹریٹ خطاء سے محفوظ
ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو کیا اس بناء پر گورنمنٹ اور جوں کے فیصلے رد کر دیئے جاتے ہیں کہ ممکن ہے
کہ وہ غلطی کرتے ہوں کیا خلیفہ المسیح جن کی بیعت آپ نے کی تھی خطاء سے محفوظ تھے ؟ پھر میں
پوچھتا ہوں کہ کیا انجمن اپنے فیصلہ میں کبھی غلطی نہیں کر سکتی؟ پھر انجمن جماعت کی حاکم کیونکر ہو
سکتی ہے ؟ اگر صرف مضنون عن الخطاء کے فیصلہ ہی واجب العمل ہوتے ہیں تو پھر دنیا کی سب
حکومتیں سب انجمنیں مٹادینی چاہئیں کیونکہ انسان کوئی مصنون عن الخطاء نہیں ۔ نماز ہمارے لئے
دلیل ہے امام غلطی کرتا ہے اور خطاء سے پاک نہیں ہوتا مقتدیوں کو حکم ہے کہ باوجود اس کی غلطی

انوار العلوم جلد ۲
۳۲۵
القول الفصل
کے اس کی اتباع کریں کیونکہ اتحاد رکھنا ضروری ہے اور اتحاد بغیر ایک مرکز کے نہیں ہو سکتا۔ اور
خواہ ایک انسان افسر ہو یا بہت سے ہوں وہ غلطی سے پاک نہیں ہو سکتے پس اتحاد کے قیام کے لئے
قیاسات میں امام کی خطا کی بھی پیروی کرنے کا حکم ہے سوائے نصوص صریحہ کے۔ مثلاً کوئی امام کے
کہ نماز مت پڑھو کلمہ نہ پڑھو روزہ نہ رکھو اس کی اتباع فرض نہیں۔ اور یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک
امام اگر چار کی بجائے پانچ یا تین رکعت پڑھ کر سلام پھیر دے تو مقتدیوں کو حکم ہے کہ باوجود اس کی
غلطی کے علم کے اس کی اتباع کریں لیکن اگر وہ اٹھ کے ناچنے لگ جائے یا مسجد میں دوڑنے لگے تو
اب مقتدیوں کو حکم نہیں کہ اس کی اتباع کریں کیونکہ اب قیاس کا معاملہ نہیں رہا بلکہ جنون یا
شرارت کی شکل آگئی ہے۔ لیکن یہ مثالیں بفرض محال ہیں ورنہ خدائے تعالیٰ جس کو امام بناتا ہے
اسے ایسے اعمال سے بچاتا ہے جو قومی تباہی کا موجب ہوں۔
آپ نے اپنے اس مضمون میں خلافت کے رد میں ایک یہ دلیل بھی دی ہے کہ یہ جو کہا جاتا ہے
کہ اکثروں نے مان لیا یہ کوئی دلیل نہیں کیونکہ اگر ابوبکر عمر کو اکثروں نے مان لیا تو یزید کو بھی تو مان
لیا مگر خواجہ صاحب یہ مثال پیش کرتے وقت ان واقعات کو نظر انداز کر گئے ہیں جو ان دونوں قسم کی
خلافتوں کے وقت پیش آئے ابو بکر اور عمر کی خلافت پر اتفاق کرنے والوں میں صحابہ کا گر وہ تھا یزید
کے ہاتھ پر اکٹھا ہونے والی کون سی جماعت تھی کیا صحابہ کی کثرت تھی صحابہ کے لئے خدائے تعالی
کے بڑے بڑے وعدے تھے اسی طرح اس جماعت کے لئے بھی بڑے بڑے وعدے ہیں جو حضرت
مسیح موعود کے ہاتھ پر سلسلہ میں داخل ہوئی اور جس طرح صحابہ کی کثرت نے اول الذکر دونوں
بزرگوں کو تسلیم کیا اسی طرح اس جماعت کے کثیر حصہ نے مجھے تسلیم کیا جو مسیح موعود کے ہاتھ پر
سلسلہ میں داخل ہوئی تھی اگر اسی جماعت کا اکثر حصہ ضلالت پر جمع ہو گیا تو یہ بے شک شیعوں والا
عقیدہ ہے جو چند کے لئے کثیر حصہ کو بد نام کرتے ہیں۔ پھر یہ بھی سوال ہے کہ خلافت تو مشورہ سے
ہوتی ہے دوسرے باپ کے بعد بیٹا فور اخلیفہ نہیں ہو سکتا جیسا کہ احادیث اور صحابہ کے اقوال سے
ثابت ہے امراول کے لئے آیت إِنَّ اللَّهَ يَا مُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأُمُنَتِ إِلَى أَهْلِهَا (النساء : ۵۹)
یعنی اللہ تعالی تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانات ان کے اہلوں کو دو۔ اور حدیث لا خِلَافَةَ إِلَّا
بِالْمَشُورَةِ اور امر دوم کے لئے حضرت عمرؓ کا قول اور صحابہ کی تسلیم ۔ لیکن یزید کی خلافت کیونکر
ہوئی باپ نے اپنی زندگی میں جبر اسب سے اس کی بیعت کروائی۔ ہم حضرت معاویہ کی نیت پر حملہ
نہیں کرتے لیکن ان کے اس فعل کی وجہ سے یزید کی خلافت خلافت نہ رہی بلکہ تلوار کے ذریعہ سے

انوار العلوم جلد ۲
۳۲۶
القول الفصل
بیعت لی گئی اور حکومت ہو گئی لیکن یہاں ان دونوں باتوں میں سے کون سی بات پائی جاتی ہے نہ ہی
باپ کے بعد فور اخلیفہ ہوا اور نہ والد صاحب نے اپنے سامنے جبر و اکراہ سے لوگوں کو میری بیعت پر
مجبور کیا۔ پس ایک جبری کثرت اور دلوں کے کھینچ لانے میں آپ فرق نہیں کر سکتے۔ کیا خدائے تعالی
کی تائید و نصرت سچائی کا ایک زبر دست ثبوت نہیں؟ پھر اس معاملہ میں آپ اس کو کیوں غلط قرار
دیتے ہیں ؟
خواجہ صاحب کا ایک یہ بھی سوال ہے کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ قادیان مکرم مقام ہے اس کو چھوڑ
کر جانا غلطی پر دلالت کرتا ہے یہ غلط ہے کیونکہ مکہ بھی ایک مکرم مقام ہے لیکن وہ غیر احمدیوں کے
پاس ہے جو آپ کے نزدیک مسلمان نہیں اول تو یہ دلیل نہیں کیونکہ اگر ایک طور پر پہلا دعوئی
کرنے والے پر یہ حجت ہے تو خواجہ صاحب اور ان کی پارٹی پر بھی تو حجت ہے کیونکہ کوئی شخص کہہ
سکتا ہے کہ خواجہ صاحب آپ کے نزدیک تو مکہ مدینہ مسلمانوں کے ہی قبضہ میں ہیں پھر آپ کیونکر
کہہ سکتے ہیں کہ مکرم مقامات حقیقی وارثوں کے ہاتھ سے نکل سکتے ہیں۔ دوسرے یہ کہ ایک لیے
عرصہ کے بعد ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک جماعت خراب ہو جائے اور مرکز اس کے پاس رہے جب تک
کہ نئی جماعت ترقی کرے جیسا کہ آنحضرت ا کے شروع زمانہ میں مکہ مشرکوں کے پاس تھایا
یروشلم مسیح کے زمانہ میں یہود کے پاس تھا لیکن اس بات کا ثابت کرنا خواجہ صاحب کو مشکل ہو گا کہ
ابھی کامل ترقی ہونے سے پہلے ہی ایک مقام متبرک ایک پاک جماعت کے پاس آکر ان کے ہاتھ سے
نکل جائے اور اس کے سب افراد گندے اور کافر ہو جائیں اس طرح تو امان بالکل اٹھ جاتا ہے اور
ان تمام پیشگوئیوں پر پانی پھر جاتا ہے جو اس جگہ کے رہنے والوں کے متعلق ہیں۔ دوسرے یہ دلیل
کوئی ایسی نہیں کہ جس پر فیصلہ کا مدار ہو ایسی باتیں تو ضمنا پیش ہوا کرتی ہیں ہاں یہ کہہ دینا بھی
ضروری ہے کہ حضرت علی کے مدینہ چھوڑ دینے کی دلیل درست نہیں جب آپ مدینہ سے تشریف
لے گئے تو صرف میدان جنگ کے قریب ہونے کے لئے ہونے کے لئے تشریف لے گئے ورنہ مدینہ آپ کے قبضہ
میں تھا اور مدینہ کے لوگ آپ کے ساتھ تھے اور یہی حال مکہ کا تھا۔
پھر آپ لکھتے ہیں کہ " کہا جاتا ہے کہ مولوی محمد علی کی ذلت ہوئی لوگوں نے ان کو تقریر سے
روک دیا ۔ یہ بات وہ کہہ سکتے ہیں جنہیں وہ تکالیف معلوم نہیں جن کا سامنا حضرت مسیح موعود کو کرنا
پڑا مجھے افسوس ہے کہ یہ جواب بھی درست نہیں کیونکہ دونوں معاملوں میں ایسا کھلا فرق ہے جس
کو ہر ایک شخص باآسانی سمجھ سکتا ہے کیا آپ کو معلوم نہیں کہ حضرت مسیح موعود محمد حسین بٹالوی کو

انوار العلوم جلد ؟
۳۲۷
القول الفصل
کری نہ ملنے کا واقعہ ہمیشہ بیان فرماتے تھے بلکہ آپ نے کتاب البریہ صفحہ ، میں اسے لکھا بھی ہے
اور اسے اس کی ذلت قرار دیتے تھے۔ لیکن کیا خود ہی واقعہ حضرت صاحب پر چسپاں نہیں ہو تا کیا
کرم : دین کے مقدمہ میں مجسٹریٹ آپ کو کھڑا نہ رکھتا تھا کیا ایسا نہیں ہوا کہ بعض اوقات آپ نے
پانی پینا چاہا اور اس نے پانی تک پینے کی اجازت نہیں دی لیکن کیا آپ اس کو ذلت کہہ سکتے ہیں ؟ اگر
نہیں تو کیوں اور پھر کیوں محمد حسین سے ویسے ہی سلوک پر اسے ذلت قرار دیا گیا۔ سنئے ان دونوں
مثالوں میں ایک فرق ہے اول تو یہ کہ محمد حسین کو سخت ڈانٹ دی گئی اور ڈپٹی کمشنر بہادر نے جھڑک
کر پیچھے ہٹا دیا لیکن حضرت صاحب سے یہ معاملہ نہیں ہوا۔ دوسرے مقدمہ ایک ایسے مجسٹریٹ کے
سامنے پیش تھا جس کے ۔ کے سامنے دونوں برابر تھے بلکہ حضرت مسیح موعود مسیحیت کے دشمن تھے اور وہ
ایک مسیحی تھا پس صاحب بہادر کا سلوک محمد حسین سے بلا کسی محرک کے ہوا لیکن حضرت مسیح
موعودؓ سے بوجہ ان کی تبلیغی کوششوں اور سب مذاہب کی بنیادیں کھوکھلی کر دینے کے سب فرقوں
کو عداوت تھی خصوصاً اہالیان ہند کو۔ پس ایک ہندوستانی کا آپ سے یہ سلوک کرنا پہلے معاملہ سے
اس کو علیحدہ کر دیتا ہے۔ پھر ایک اور بات ہے کہ لوگ ہمیشہ مرا بھی کرتے ہیں لیکن غلام دستگیر کی
موت کو حضرت مسیح موعود اپنی سچائی کی دلیل قرار دیتے ہیں یہ کیوں؟ اس لئے کہ اس نے مباہلہ کیا
تھا اور مطابق مباہلہ کے مر گیا اسی طرح اب اس معاملہ کو لیجئے مولوی محمد علی صاحب نے صبح کے
وقت مسجد میں تقریر کی کہ اگر میں نے بدنیتی سے ٹریکٹ لکھا تھا تو خدا مجھے پکڑے مجھے ہلاک کرے
مجھے ذلیل کر دے عصر کے وقت وہ ایک ایسے مجمع میں کھڑے ہوتے ہیں جو ان کے دشمنوں کا نہیں
اس جماعت کا ہے جس میں پہلے کھڑے ہو کر انہوں نے یہاں تک بھی کہا تھا کہ تم اپیل تو سنتے رہے
چندہ مانگنے کے وقت اٹھ کر بھاگتے تھے ہم جو تیوں سے چندہ وصول کریں گے اس جماعت کا تھا جس
میں آپ کے ماتحت ملازم شامل تھے۔ اس جماعت کا تھا جس میں وہ طلباء موجود تھے جو مولوی صدر
الدین صاحب ہیڈ ماسٹر کی زیر تربیت رہتے تھے اور مولوی صدر الدین صاحب ہی اس وقت کے
سیکرٹری تھے وہ اس مجمع میں کھڑے ہوتے ہیں جس پر میرا کوئی زور نہ تھا کوئی حکومت نہ تھی۔
جماعت کے لوگ مختلف جگہوں سے اکٹھے ہوئے ہوئے تھے۔ وہ دیرینہ سیکرٹری شپ کی وجہ وجہ سے
مولوی صاحب کے ایسے معتقد تھے کہ بعض ان میں سے آپ کے لئے تحفہ تحائف بھی لایا کرتے
تھے۔ مولوی صاحب جماعت کے معززین اشخاص میں خیال کئے جاتے تھے ان کے ترجمہ قرآن کی
طرف لوگوں کی نظریں لگی ہوئی تھیں چند سال کی متواتر کوشش سے وہ لوگوں کی نظروں میں ایسے
به روحانی خزائن جلد ۱ ص ۳

انوار العلوم جلد ۲
۳۲۸
والقول الفصل
بنائے گئے تھے کہ گویا موجودہ نسلوں میں ایک ہی انسان ہے ایسا شخص ایسے مجمع میں اس بد دعا کے بعد
کھڑا ہوتا ہے۔ جبکہ ابھی کوئی خلیفہ مقرر نہ تھا جن کو آپ اکابر کہتے ہیں ان کی ایک جماعت اس کے
ساتھ ہے جو خود ہمیشہ اپنا رعب بٹھانے کے درپے رہتی تھی۔ لیکن جب وہ شخص کھڑا ہوتا ہے تو اس
ہزاروں کے مجمع میں سے ایک شور بلند ہوتا ہے کہ ہم آپ کی بات نہیں سنتے۔ لیکن شائد کوئی کہے
کہ چند شریروں نے منصوبہ سے ایسا کر دیا۔ نہیں اس ہزاروں کے مجمع سے کوئی شخص ان آوازوں
کے خلاف آواز نہیں اٹھاتا۔ اور سب کے سب اپنی خاموشی سے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
اور اپنے خاص دوستوں سمیت مولوی صاحب وہاں سے چلے جاتے ہیں۔ صبح کی بد دعا کے بعد ایسے
مجمع میں اس واقعہ کا ہونا اگر ایک الہی شہادت نہیں تو اور کیا ہے ؟۔
اگر میری بیعت کے بعد ان سے یہ سلوک ہوتا اور میری مرضی یا میرے علم سے ہو تا تو یہ ایک
اور معاملہ تھا۔ اس میں ان کی نہیں میری ذلت ہوتی چنانچہ جب مجھے اطلاع دی گئی کہ ایک دو پانچ چھ
سالہ بچوں نے نادانی سے آپ پر کنکر پھینکنے کا ارادہ کیا تو میں نے درس میں لوگوں کو سخت ڈانٹا کہ گو
بچہ نادان ہو لیکن میں والدین کو اس کا ذمہ دار قرار دوں گا۔ بیعت کے بعد مریدین کا سلوک اور شئے
ہے۔ لیکن بیعت سے پہلے اس بد دعا کے بعد وہ سلوک ضرور ایک الہی نشان تھا۔ اور خواجہ صاحب
کبھی یہ خیال نہ کریں کہ اب اگر وہ قادیان آئیں تو ان سے کسی مبائع سے سختی کروا کر کہہ دیا جائے
گا کہ ان کی ذلت ہوئی یہ صرف بدظنی کا نتیجہ ہے۔ اگر وہ زیادہ تدبر سے کام لیں گے تو دونوں
معاملات میں ان کو فرق نظر آئے گا۔
خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ جلسہ کو بارونق کرنے کے لئے آدمی بھیجے گئے میں ان کو یقین دلاتا
ہوں کہ کسی شخص نے غلطی سے ان کے سامنے یہ بات بیان کر دی ہے بات یہ ہے کہ میری طرف
سے یا انجمن کی طرف سے ایسا نہیں کیا گیا نہ کسی اور مبائع کی طرف سے بلکہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ
انجمن احمد یہ اشاعت اسلام نے کچھ اشتہار مبالعین میں تقسیم کرنے کے لئے شائع کئے تھے اور کچھ
بعض آدمی امر تسر اور لاہور سٹیشنوں پر اس غرض کے لئے گئے تھے کہ لوگوں کو روک کر لاہو را تار
لیں یا لاہور لے جائیں۔ بعض مہمانوں سے جھگڑا بھی ہو گیا۔ لیکن اللہ تعالٰی کا فضل ہوا کہ باوجود اس
کے کہ وہ لوگ غلطی سے اصرار سے بڑھ کر تکرار تک نوبت پہنچا دیتے تھے کہ آپ لاہو ر کیوں نہیں
جاتے۔ لیکن کسی قسم کا رنگہ نہ ہوا۔ اور لوگوں کو ہنسی کا موقعہ نہیں ملا۔ شاید کسی شخص نے اس واقعہ
کو میری طرف منسوب کر دیا ہو مگر حق یہی ہے کہ یہ واقعہ آپ کے دوستوں کی طرف سے ہوا ہے

انوار العلوم جلد ۲
میری طرف سے ہرگز نہیں ہوا۔
۳۲۹
القول الفصل
که آ
-
وہ زندہ ہو۔ اس
خواجہ صاحب اپنے لیکچر میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ میں نے کیوں مولوی شیر علی صاحب کو ولایت
جانے سے روک دیا حالانکہ میں خلیفہ اول سے وعدہ کر چکا تھا کہ میں آپ کے حکم بھی مانوں گا اور
آپ کے بعد کے خلفاء کا بھی حالانکہ مجھے حضرت رت ابو ابو بکر بکر اور اور ابو ابو ، عبیدہ کی مثال یاد کرنی چاہئے تھی۔ میں
حیران ہوں کہ خواجہ صاحب نے میرے وعدہ سے میرے عمل کو مخالف کس طرح سمجھا۔ میں نے کہا
تھا کہ حضرت خلیفہ اول کا حکم بھی مانوں گا اور بعد کے خلفاء کا بھی حضرت کی زندگی تک میرا فرض تھا۔
آپ کے حکم مانتا اور بعد میں جو مانتا اور بعد میں جو خلیفہ ہوتا اس کے حکم ماننا میر حکم ماننا میرا فرض تھا۔ قدرت ایزدی نے
خلافت مجھے ہی سپرد کر دی۔ تو اب مسیح موعود کے احکام کے ماتحت میرا ہی حکم ماننا ضروری تھا۔ اور
میں نے حالات وقت کے ماتحت مناسب فیصلہ کر دیا ۔ ایک خلیفہ کا حکم اس وقت تک چلتا ہے جب
تک وہ
۔ اس کے بعد جو ہو اس کا حکم ماننے۔ ماننے کے قابل ہے۔ یہ مسئلہ آ۔ آپ نے نیا نکالا۔ نے نیا نکالا ہے کہ ہر
ایک خلیفہ کا حکم ہمیشہ کے لئے قابل عمل ہے یہ درجہ تو صرف انبیاء کو حاصل ہے کہ ان کے احکام
اس وقت تک جاری رہتے ہیں ۔ جب تک اللہ تعالٰی کی طرف سے وحی پا کر کوئی نیا نبی انہیں منسوخ
نہ کرے۔ خلفاء کی یہ حیثیت تو صرف آپ کی ایجاد ہے صحابہ ابو بکر عمر ، عثمان ، علی رضی اللہ عنھم میں
سے ہر ایک کے فرمانبردار تھے۔ لیکن ان میں سے ہر ایک بعد میں آنے والے نے اپنے سے پہلے کے
چند احکام کو منسوخ کیا یا بعض انتظامات کو بدل دیا لیکن کسی صحابی نے نہ کہا کہ ہم تو پہلے کے فرمانبردار
ہیں اس لئے آپ کا حکم نہ مانیں گے حضرت عمرؓ نے خالد کو جو حضرت ابو بکڑ کے مقرر کردہ سپہ سالار
تھے معزول کر دیا۔ ان پر کسی نے اعتراض نہ کیا کہ حضرت آپ تو ابو بکر کی بیعت کر چکے ہیں ان کے
مقرر کردہ کمانڈر کو کیوں معزول کرتے ہیں اے کاش کہ ہر اعتراض کے پیش کرنے سے پہلے یہ غور
بھی کر لیا جایا کرے کہ ہم کیسی بے وقعت باتوں سے اپنے دعوے کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
پھر سنئے اللہ تعالی نے مجھ پر کوئی ایسا اعتراض نہیں ہونے دیا جو پہلوں پر نہ پڑتا ہو ۔ حضرت مسیح
موعود کی وفات پر جو پہلا اجلاس مجلس معتمدین کا ہوا تھا۔ اور جس میں آپ بھی شریک تھے۔ اس میں
مولوی محمد علی صاحب کی ایک تحریک پیش ہو کر جو فیصلہ ہوا اس کے الفاظ یہ ہیں۔
درخواست مولوی محمد علی صاحب کہ کچھ مساکین کا کھانا حضرت اقدس نے لنگر خانہ سے بند
کر کے ان میں سے بعض کے لئے لکھا ہے کہ مجلس انتظام کرے پیش ہو کر قرار پایا کہ اب حسب
احکام حضرت خلیفة المسیح الموعود علیہ السلام لنگر کی حالت دگرگوں ہو گئی ہے۔ اس لئے اس کاغذ کو

انوار العلوم جلد ۲
داخل دفتر کیا جائے"۔
۳۳۰
القول الفصل
کیا حضرت صاحب کی وفات پر پہلے ہی اجلاس میں مجلس معتمدین نے جس میں آپ بھی حاضر
تھے اس حکم کے خلاف نہ کیا جو حضرت مسیح موعود نے دیا تھا آپ شاید کہیں گے کہ ہم نے خود وجہ
بھی لکھ دی تھی کہ حالات دگرگوں ہو گئے اس لئے اس حکم کو تبدیل کر دیا گیا یہی جواب آپ اپنے
اعتراض کا سمجھ لیں۔ جب مسیح موعود کے حکم کو حالات کے بدل جانے سے بدلا جا سکتا ہے تو کیوں
حضرت خلیفہ اول کے احکام کو نہیں بدلا جا سکتا۔ حضرت کی وفات کے بعد یہاں آدمیوں کی ضرورت
تھی۔ اس لئے میں نے ان کو روک دیا پھر لعل شاہ صاحب برق کے متعلق جو فیصلہ حضرت مسیح موعود
کا تھا اس کو آپ کی ہی تحریک پر حضرت خلیفہ اول نے بدل دیا یا نہیں۔ اور مولوی شیر علی صاحب
کے معاملہ میں تو ایک فرق بھی ہے۔ اور وہ یہ کہ مولوی صاحب نے اپنی رخصت آپ منسوخ
کروائی تھی نہ کہ میں نے منسوخ کی تھی۔
ایک بات آپ اور بھی لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کا نام کاٹ دیا گیا مجھے تعجب ہے کہ ایک
طرف تو آپ کہتے ہیں کہ کچی بات کو پیش کرنا چاہئے نہ کہ جذبات کو اکسانے والی باتوں کو۔ اور پھر
آپ خود ایسے کام کرتے ہیں کیا کہیں میں نے یہ فیصلہ شائع کیا ہے کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود مسیح
موعود نہ تھے یا یہ کہ اب ان کی جگہ میں مسیح موعود ہوں یا یہ کہ اب ان کا حکم ماننا ضروری نہیں؟
اب صرف میرا حکم ماننا ضروری ہے۔ اگر ایسا ہو تا تو بیشک آپ کہہ سکتے تھے کہ مسیح موعود کا نام کاٹ
دیا گیا۔ لیکن جب کہ ان باتوں سے کوئی بھی نہیں تو پھر آپ کا ایک بات کو غلط پیرایہ میں بیان کرنے
سے سوائے جذبات کو برانگیختہ کرنے کے کیا مطلب ہے۔ انجمن کا قاعدہ تھا کہ مسیح موعود کی زندگی
میں انجمن کے معاملات میں آپ کا حکم آخری ہو گا بعد میں انجمن کا۔ اس کی بجائے جماعت احمد یہ
کے قائم مقاموں نے انجمن کو مجبور کیا کہ وہ اس قاعدہ میں اصلاح کرے اور خلفاء کے حکم کو آخری
قرار دے اور اسی وجہ سے میرا نام وہاں لکھا گیا۔ اب آپ بتائیں گے کہ کیا اسکو مسیح موعود کا نام
کاٹ دینا کہتے ہیں۔ نام تو انجمن چھ سال پہلے کاٹ چکی تھی کیونکہ اس ریزولیوشن کے انجمن یہ معنی
کرتی تھی کہ اب ہم حاکم ہیں۔ جماعت نے اس کی بجائے یہ فیصلہ کیا کہ خلیفہ وقت کا فیصلہ آخری
فیصلہ ہے اور اس کے ماتحت تبدیلی ہوئی۔ آپ کا اس امر کو یہ رنگ دینا کہ گویا فیصلہ کر دیا گیا کہ مسیح
موعود کا نام مٹا دیا جائے انعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ ) کہاں تک دیانتداری کے ماتحت ہے۔
میں اس مضمون کو ختم کرنے سے پہلے ان تمام لوگوں کو جو صداقت کے طالب ہوں اور راستی

2
انوار العلوم جلد ۲
۳۳۱
القول الفصل
اور حق کے جو یاں ہوں مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ جماعت کا موجودہ اختلاف کوئی معمولی بات نہیں
اگر وہ اس امر میں کامل غور اور فکر سے کام لے کر حق کی اتباع نہ کریں گے تو ان کو خدا تعالی کے
حضور جوابدہ ہونا ہو گا۔ خدا تعالیٰ نے ایک پودا اپنے ہاتھ سے لگایا ہے اور ضرور ضرور وہ اس کی
آبیاری کرے گا۔ کوئی آندھی کوئی طوفان خطر ناک سے خطر ناک ژالہ باری اس پودا کو اکھاڑ نہیں
سکتی۔ خشک نہیں کر سکتی جلا نہیں سکتی کیونکہ اس پورا کا محافظ اس کا نگران خود اللہ تعالیٰ ہے لیکن وہ
جو اپنے عمل سے یا اپنے قول سے خدا تعالیٰ کے لگائے ہوئے پورا کو اکھاڑنا چاہتے ہیں اس کے
جلائے ہوئے چراغ کو بجھانا چاہتے ہیں اپنی فکر کریں۔ نیک نیتی اور غلط فہمی بیشک ایک حد تک ایک
جرم کو ہلکا بنا دیتی ہے لیکن یہ عذر ایسے زبردست نہیں کہ ان کے پیش کرنے سے انسان الہی گرفت
سے بالکل محفوظ ہو جائے ۔ ہر ایک شخص اپنی قبر میں خود جائے گا اور کوئی شخص اس کا مددگار نہ ہو گا۔
اللہ تعالی نے ہم میں سے ہر ایک انسان کو عقل اور فہم عطا فرمایا ہے۔ پس ہر ایک شخص اپنے عمل کا
ذمہ دار ہے صرف یہ خیال کرکے کہ ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ ہیں جو تمہارے خیال میں بہت سی
خدمات دین کر چکا ہے تم بچ نہیں سکتے تمہارا یسی فرض نہیں کہ تم اس قدر غور کر لو کہ تم جس کے
ساتھ ہو وہ کسی وقت کوئی اچھی خدمت کر چکا ہے نہ یہ کہ تم جس کے ساتھ ہو وہ کسی بڑے آدمی کا
بیٹا ہے بلکہ تم میں سے ہر ایک شخص اس بات کا پابند ہے کہ اس عقل اور فہم سے کام لے جو خدا
تعالیٰ نے ہر ایک انسان کو عطا فرمایا ہے اپنے اپنے طور پر غور کرو اور دیکھو کہ وہ کون لوگ ہیں جو
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی تعلیم اور اس کے مشن کو تباہ کر رہے ہیں آخر تم لوگ سالہا سال
تک مسیح موعود کے ساتھ رہے ہو اس کی کتابیں موجود ہیں۔ اس کا اپنے آپ کو دشمنوں کے سامنے
پیش کرنے کا طریق اس کا اپنے دعوے پر زور دینا اس کا یورپ و امریکہ میں تبلیغ کرنا تم نے اپنی
آنکھوں سے دیکھا ہے اس کے عمل پر غور کرو کہ وہ تمہارے لئے حکم و عدل مقرر کیا گیا ہے اپنی ہوا
و ہوس کو چھوڑ کر خدا کے پھینکے ہوئے مضبوط رسے کو پکڑ لو تا نجات پاؤ ۔ دیکھو اسلام اس وقت ایک
سخت مصیبت میں ہے اور اس کے بچانے کے لئے اللہ تعالٰی نے مسیح موعود کو بھیجا ہے اسے چھوڑ کر
اسلام ہرگز ترقی نہیں کر سکتا۔ دنیا کے سامنے مسیح موعود کو پیش کرو کہ اس کے نام سے شیطان کی
افواج بھاگیں گی۔ وہ اس زمانہ کے لئے آنحضرت اللہ کی افواج کا سپہ سالار ہے اور آئندہ ہر
ایک زمانہ میں اس کے پروانہ کے بغیر کوئی شخص دربار خاتم النبیین میں بازیاب نہیں ہو سکتا۔ پس تم
اپنے طریق پر غور کرو تا ایسا نہ ہو کہ غلطی سے اس شخص کی ہتک کر بیٹھو جسے خدا نے معزز کیا ہے

انوار العلوم جلد ۲
۳۳۲
القول الفصل
کیونکہ خدا چاہتا ہے کہ مسیح موعود کی عزت کو بلند کرے جو اس کی ہتک کرتا ہے اور جو اس کے
درجہ کو گھٹاتا ہے ضرور ہے کہ اس کی ہتک کی جائے اور اس کے درجے کو گھٹایا جائے ۔ مسیح موعود
کی عزت میں آنحضرت ا کی عزت ہے کیونکہ جس کا سپہ سالار بڑے درجہ کا ہو وہ آقا ضرور
ہے کہ اور بھی اعلیٰ شان کا ہو ۔
میں تمہیں خدا کی قسم کھا کر جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہتا ہوں کہ میں نے حصول خلافت
کے لئے کوئی منصوبہ بازی نہیں کی میرے موٹی نے پکڑ کر مجھے خلیفہ بنا دیا ہے میں اپنی لیاقت یا
خدمت تمہارے سامنے پیش نہیں کرتا کیونکہ میں الہی کام کے مقابلہ میں خدمات یا لیاقت کا سوال
اٹھانا حماقت خیال کرتا ہوں اللہ بہتر جانتا ہے کہ کوئی کام کسی طرح کرنا چاہئے ۔ خدا نے جو کچھ کیا ہے
اسے قبول کرو مجھے کسی عزت کی خواہش نہیں مجھے کسی رتبہ کی طمع نہیں مجھے کسی حکومت کی تڑپ
نہیں وہ شخص جو یہ خیال کرتا ہے کہ میں خلافت کا مسئلہ جاہ پسندی کی غرض سے چھیڑتا ہوں نادان
ہے اسے میرے دل کا حال معلوم نہیں میری ایک ہی خواہش ہے اور وہ یہ کہ دنیا میں اللہ تعالٰی کی
عظمت پھر قائم ہو جائے اور میں دیکھتا ہوں کہ یہ ہو نہیں سکتا جب تک کہ اس اسلام کو دنیا کے
سامنے نہ پیش کیا جائے جو مسیح موعود دنیا میں لایا ۔ مسیح موعود کے بغیر اس زمانہ میں اسلام مردہ ہے ہر
زمانہ کے لئے ایک شخص مذہب کی جان ہوتا ہے اور اب خدا تعالٰی نے مسیح موعود کو اسلام کی روح
قرار دیا ہے۔ پس میں خدا تعالی کے ہاتھ میں ایک ہتھیار کی طرح ہوں۔ مجھے دنیا کا لالچ نہیں۔ میرا کام
صرف اپنے رب کے ذکر کو بلند کرنا ہے۔ اور وہ بھی اپنی لیاقت اور اپنے علم کے زور سے نہیں بلکہ
ان ذرائع سے جو خود اللہ تعالیٰ میرے لئے مہیا فرمادے ۔ پس بدظنیوں کو دور کرو اور خدا کے فیصلہ کو
قبول کر لو کہ خدا تعالیٰ کا مقابلہ اچھا نہیں ہوتا۔ نادان ہے وہ جو اس کام میں مجھ پر نظر کرتا ہے۔ میں تو
ایک پردہ ہوں اسے چاہئے کہ وہ اس ذات پر نظر کرے جو میرے پیچھے ہے۔ احمق انسان تلوار کو
دیکھتا ہے لیکن دانا وہی ہے جو تلوار چلانے والے کو دیکھے ۔ کیونکہ لائق شمشیر زن کند تلوار سے وہ
کام لے سکتا ہے کہ بے علم تیز تلوار سے وہ کام نہیں لے سکتا۔ پس تم مجھے کند تلوار خیال کرو۔ مگر
میں جس۔ جس کے ہاتھ میں ہوں ہوں وہ بہت بڑا شمشیر زن ہے اور اس کے ہاتھ میں میں وہ کام دے سکتا ہوں
جو نہایت تیز تلوار کسی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں دے سکتی۔ میں حیران ہوں کہ تمہیں کن الفاظ
میں سمجھاؤں مبارک وقت کو ضائع نہ کرو اور جماعت کو پراگندہ کرنے سے ڈرو۔ آؤ کہ اب ؟ بھی
وقت ہے ابھی وقت گزر نہیں گیا۔ خدا کا عفو بہت وسیع ہے اور اس کا رحم بے اندازہ۔ پس اس کے

انوار العلوم جلد ۲
۳۳۳
القول الفصل
رحم سے فائدہ اٹھاؤ اور اس کے غضب کے بھڑکانے کی جرأت نہ کرو۔ مسیح موعود کا کام ہو کر رہے
گا کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی مگر تم کیوں ثواب سے محروم رہتے ہو خدا کے خزانے کھلے ہیں
اپنے گھروں کو بھر لو تا تم اور تمہاری اولاد آرام اور سکھ کی زندگیاں بسر کریں۔
خاکسار مرزا محمود احمد از قادیان

انوار العلوم جلد ؟
۳۳۴
القول الفصل
اس تحریر سے یہ دھوکا نہیں کھانا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود نبی اور محدث کو ہم معنی خیال کرتے ہیں۔ کیونکہ یہاں محدث کا لفظ اس
لئے بڑھایا۔
ال یہ لفظ استعارہ کے طور پر اس قطعہ سمندر پر اطلاق پاتا ہے جہاں سے موتی نکلتے ہیں۔ منہ
مجھے یہ بھی خطرہ ہے کہ جو لوگ مسیح موعود کی نبوت کا درجہ گھٹانے کے لئے صحابہ اور پچھلے سب ولیوں کو نبی قرار دیتے ہیں۔ چند دن
کے بعد اس بناء پر کہ مسیح موعود نے اپنی جماعت کو صحابہ سے تشبیہ دی ہے۔ اپنے میں سے بعض کو بھی نبی نہ کہنے لگ جائیں۔ منہ
کاش مسیح موعود کی نبوت پر اعتراض کرنے والے آنحضرت ا کی عظمت اور شوکت پر غور کرتے تو انہیں یہ ٹھوکر نہ لکتی
آنحضرت ا کو اللہ تعالٰی نے وہ رتبہ دیا ہے کہ آپ کی غلامی اور اتباع سے بارگاہ الہی میں مغرب ہونے والا انسان اگر یہ دعوئی
بھی کرے کہ میں آپ کی اتباع سے اس درجہ تک پہنچ گیا ہوں کہ پہلے سب نبیوں سے افضل ہو گیا ہوں تب بھی جائے تعجب نہیں ۔ پھر
بھی جائے تعجب نہیں اس بات میں کہ ایک شخص آپ کی اتباع سے نبی ہو گیا۔ اور باوجود نہی ہونے کے آپ کی غلامی سے آزاد نہ ہوا
بلکہ جس قدر اس کا درجہ بڑھا اسی قدر آنحضرت ا کی محبت میں فنا ہو تا گیا۔ بعید از امکان ہونے کی کیا وجہ سہی کاش لوگ سمجھے کہ
مسیح موعود کی نبوت کے انکار سے تو رسول کا انکار لازم آتا ہے کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ لو كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيِّينَ لَمَا
وَسِعَهُمَا إِلَّا اتباعی یعنی اگر موسیٰ اور عیسیٰ زندہ ہوتے تو سوائے میری فرمانبرداری۔ ائے میری فرمانبرداری کے ان سے کچھ نہ بنتا۔ پس اگر آپ کی امت میں
سے
سے ایک ایسا شخص نہ ہو خص نہ ہو تا جس کو خداتعالی جرى الله في حلل الأنبياء فرما تالینی اللہ کا ہی انبیاء کے حلول میں تو آنحضرت
کار عوئی (نعوذ باللہ من ذالک) ایک دعوی بلا دلیل بن جاتا اور کوئی کہہ سکتا تھا کہ (نعوذ باللہ من ذالک) رسول اللہ ا نے ایک بلا
دلیل بات صرف فخر کے طور پر کہہ دی ہے لیکن اللہ تعالی رسول کریم کے لئے بڑا غیر تمند ہے۔ ایک شخص کو بہت سے نبیوں کے نام
مخاطب کیا اور باقی نبیوں کے نام لینے کی بجائے فرمادیا جرى اللهِ فِي حُلل الانبیاء اور پھر اسے اس کام پر کھڑا کیا کہ آنحضرت
کی عظمت کو ظاہر کرے اور آ و ظاہر کرے اور آپ کی غلامی کا اقرار کرے اور چونکہ اس شخص کو ۔ شخص کو سب نبیوں کے نام کے نام سے یاد کیا تھا۔ اس لئے
اقراری غلامی سے ثابت ہوا کہ اگر اصل انبیاء ہوتے تو رہ بھی آنحضرت ا کے سامنے اقرار غلامی کرتے۔ اور اس طرح آپ کا
یہ قول کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَ سَعَهُمَا إِلَّا اتباعی عملی رنگ میں پورا ہوا پس مسیح موعود کی نبوت سے انکار کرنے
و انا در حقیقت آنحضرت اللہ کی بات کو باطل اور بے معنی قرار دینے والا ہے نعوذ باللہ من ذالک۔ خوب یاد رکھو کہ مسیح موعود کے
نبی اور پھر عظیم الشان نبی ہونے میں ہی آنحضرت ﷺ کے قول کی صداقت ہے پس ہم اس محبوب خدا کی تکذیب کسی طرح کر
سکتے ہیں۔ مرزا محمود احمد
على
ه اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ خود خواجہ صاحب کو تو کتب احادیث و سیر پر عبور نہیں ہے انہوں نے حکیم محمد حسین کے رسالہ احمد
میں پیش کردہ روایات کی ہی بناء پر غالبا لکھ دیا ہے لیکن حکیم صاحب نے جو روایات لکھی ہیں وہ بھی انہوں نے اصل کتابوں سے نہیں
بلکہ ادھر ادھر دیکھ کر لکھ دی ہیں اس لئے ٹھو کر کھائی ہے بات یہ ہے کہ دو تین روایات جو حکیم صاحب نے لکھی ہیں ان میں سے پہلی
دونوں واقدی کی ہیں جس نے ہزاروں جھوٹی حدیثیں بنائی ہیں اور حدیثیں بنانے میں اس کا پایہ اعلی درجہ کے کذابوں میں ہے تیری
روایت کا ایک رادی ابو غزیہ محمد بن موٹی ہے جس کی نسبت امام بخاری کانتوئی ہے کہ اس کی بیان کردہ حدیثوں میں بہت سی غیر ثابت
ہیں۔ ابن حیان کہتے ہیں یہ حدیثوں کا چور ہے جھوٹی حدیثیں لے کر ثقہ راویوں کا نام ان کے ساتھ لگا دیتا ہے اور ابو حاتم کہتے ہیں
ضعیف ہے یہ تو آئمہ حدیث کی رائے ہے ابو غزیہ کی نسبت ما نسبت مگراسی پر بس نہیں ۔ نہیں۔ اس حدیث کا ایک راوی سعید بن زیبا ما سعید بن زید ہے جس کی
نسبت آئمہ حدیث یحیی بن سعید سعدی اور نسائی وغیرہ کا فیصلہ ہے کہ وہ ضعیف ہے اس کی حدیث حجت نہیں ہو سکتی۔ پس امام
الوضامین اور سارق الاحادیث کی روایات سے صحیح روایات کا انکار کس طرح کیا جا سکتا ہے چنانچہ بیہقی ابن عساکر کی روایت الخصائص
الکبری میں درج ہے کہ عبد المطلب نے آپ کا نام محمد رکھا اسی طرح حاکم نے روایت کیا ہے کہ آپ کی والدہ کو رویا میں آپ کا نام محمد
رکھنے کا حکم ہوا اور بیہقی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے اور اس کی تائید میں ابن ہشام وغیرہ مورخین کی تحقیقات ہے پس صحیح احادیث
اور تحقیقات مورخین کے مقابلہ میں وضاعین کی روایات کی کوئی قدر نہیں ہو سکتی۔ واقدی کی نسبت تو آئمہ حدیث لکھتے ہیں کہ جب
روایت کے مقابلہ میں صحیح حدیث نہ بھی ہو تب بھی اس کی روایت قابل سند نہیں ابو طالب کے جس قصیدہ میں لفظ احمد آیا ہے اس کی
نسبت خود جس مورخ نے لکھا ہے ساتھ ہی لکھ دیا ہے کہ اس قصیدہ کے اکثر اشعار کی نسبت اہل علم کا فیصلہ ہے کہ درست نہیں ہیں۔
(مرزا محمود احمد)
امہ مفصل دیکھو ر سالہ تنشهید اپریل ۶۱۹۱۰

آج 10 میں سے 10 باقی