القول الفضل
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۲
۳۱۲
القول الفصل
خطوط ان کے پاس ایسے بھی ہیں جن کے اظہار سے ہمیں سخت وقت پیش آئے گی۔ ان خطوں کی
اطلاع مختلف ذرائع سے مجھے پہنچی ہے اور ہر ایک شخص نے یہی بیان کیا ہے کہ خواجہ صاحب
فرماتے تھے کہ میں یہ خط صرف آپ کو ہی دکھاتا ہوں۔ اور کسی کو نہیں دکھایا مگر جب دیکھا تو راوی
چار پانچ نکلے جس پر مجھے حیرت ہوئی کہ صرف ایک کو سنا کر اس قدر لوگوں کو کیونکر علم ہو گیا۔ مگر کوئی
تعجب نہیں کہ خواجہ صاحب پہلے ایک سے ذکر کرتے ہوں اور پھر یہ بھول جاتے ہوں کہ میں پیغام
بھیج چکا ہوں پھر کوئی اور شخص نظر آجاتا ہو اور آپ مناسب خیال کرتے ہوں کہ اس کے ہاتھ بھی
پیغام بھیج دیں بہر حال ہم خواجہ صاحب کی اس مہربانی کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ان خطوط کے
مضمون سے بغیر اسے شہرت دینے کے ہمیں مطلع کر دیا ۔ لیکن میں کہتا ہوں خواجہ صاحب بیشک ان
خطوط کو شائع کر دیں مجھے ان کی عبارت پوری طرح یاد نہیں۔ نہیں تو میں ابھی لکھ دیتا۔ مجھے اس کی
پرواہ نہیں کہ کوئی میری نسبت کیا لکھتا ہے مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اپنے پیر کے خلاف کبھی
کچھ نہیں کہا۔ اور ہمیشہ اس کا فرمانبردار رہا ہوں اور میں نے اس کے منہ سے بارہا یہ الفاظ سنے ہیں
کہ مجھے آپ سے محبت نہیں بلکہ عشق ہے۔ اس نے مجھے اس وقت جبکہ میں کسی قدر بیمار تھا اور
بیماری بالکل خفیف تھی۔ ایسی حالت میں کہ خود اسے کھانسی کے ساتھ خون آتا تھا۔ اس طرح پڑھایا
ہے کہ وہ مجھے یہ کہہ کر کتاب نہ پڑھنے دیتا تھا کہ آپ بیمار ہیں اور خود اس بیماری میں پڑھتا تھا۔ سو
خدا تعالی کا شکر ہے کہ میں اپنے اس محسن کا وفادار رہا۔ ہاں چونکہ انسان کمزور ہے اگر میری کسی
کمزوری کی وجہ سے وہ کسی وقت مجھ سے ناراض ہوا ہو تو کیا تعجب ہے۔ بخاری میں حضرت ابو بکرہ
اور حضرت عمرہ کی جنگ کا ذکر ہے جس پر آنحضرت ﷺ نے حضرت عمرؓ کو سخت ڈانٹا۔ حتی کہ
حضرت ابوبکر کو حضور سے ان الفاظ میں سفارش کرنی پڑی کہ نہیں حضور قصور میرا ہی تھا تو کیا
حضرت عمر پر اس واقعہ سے کوئی الزام آجاتا ہے زیادہ سے زیادہ یہ ادہ سے زیادہ یہ کہو گے کہ حضرت عمرؓ سے میری
ایک اور مشابہت ہو گئی۔ استاد کا شاگرد کو ڈانٹنا بری بات نہیں۔ شاگرد کا استاد کو گالی دینا برا ہے۔
کیونکہ ڈانٹنا استاد کا کام تھا اور گالی دینا شاگرد کا کام نہیں ہے۔ پس وہ لوگ ایسی کسی تحریر پر کیا خوش
ہو سکتے ہیں جو آج بڑے زور سے اعلان کر رہے ہیں کہ ہم نے کبھی خلیفہ اول کی مخالفت نہیں کی
حالانکہ ان کی دستخطی تحریریں موجود ہیں جن میں انہوں نے آپ کو اسلام کا دشمن اور حکومت پسند
اور چڑ چڑا وغیرہ الفاظ سے یاد کیا ہے۔ پھر جس تحریر پر ناز کیا جاتا ہے اگر وہ درست بھی مان لی جائے تو
اس کے متعلق میرے پاس بھی سید ڈاکٹر صاحب کا خط موجود ہے جس سے اصل معاملہ پر روشنی پڑ
T
انوار العلوم جلد ۲
۳۱۳
القول الفصل
جاتی ہے اور جس تحریر کی طرف خواجہ صاحب اشارہ کرتے ہیں اس کے بعد کی وہ تحریر ہے جس میں
حضرت خلیفہ اول نے میری نسبت لکھا ہے کہ میں اسے مصلح موعود موعود سمجھتا ہوں اور پھر اس کے بعد کا
واقعہ ہے کہ آپ نے ایک بھری مجلس میں فرمایا کہ مسند احمد بن حنبل کی تصحیح کا کام ہم سے تو ہو نہ سکا
میاں صاحب کے زمانہ میں اللہ تعالی چاہے تو ہو سکے گا۔ اور یہ جنوری ۱۹۱۴ء کی بات ہے۔ آخری
بیماری سے ایک دو دن پہلے کی۔ پس آپ ان زبردست حملوں کی اشاعت سے ہر گز نہ چوکیں۔ کیوں
اپنے ہاتھ سے موقعہ جانے دیتے ہیں شاید اسی سے آپ کو کوئی فائدہ پہنچ جائے مگر خوب یاد رکھیں
کہ میرا معاملہ کسی انسان کی تعریف کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا اگر حضرت خلیفہ اول کی وہ تحریریں
میری تائید میں موجود نہ ہوتیں جو آپ کے پاس جس قدر خطوط ہیں ان کی نفی کر دیتی ہیں تو بھی مجھے
خدا نے اس کام پر کھڑا کیا ہے ۔ نہ کہ کسی انسان نے میں کسی انسان کی تحریروں کا محتاج نہیں۔ خلافت
خدا تعالی کے اختیار میں ہے جو انسانوں کے خیالات سے اندازہ لگا کر میری بیعت میں داخل ہوا ہے۔
وه نور را اپنی بیعت کو واپس لے لے۔ اور مجھے خدا پر چھوڑ دے میں مشرک نہیں ہوں۔ مجھے انسانوں
کے خیالات کی پرواہ نہیں۔ خدا تعالٰی نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ مجھے کامیاب کرے گا۔ پس میں
اللہ تعالی کے فضل اور رحم کے ماتحت کامیاب ہوں گا۔ اور میرا دشمن مجھ پر غالب نہ آسکے گا۔ مجھے
اللہ تعالٰی نے اپنی پوشیدہ در پوشیدہ حکمتوں کے ماتحت جن کو میں خود بھی نہیں سمجھتا۔ ایک پہاڑ بنایا
ہے پس وہ جو مجھ سے ٹکراتا ہے اپنا سر پھوڑتا ہے۔ میں نالائق ہوں اس سے مجھے انکار نہیں۔ میں کم
علم ہوں اس سے میں ناواقف نہیں۔ میں گنہگار ہوں اس کا مجھے اقرار ہے۔ میں کمزور ہوں اس کو
میں مانتا ہوں۔ لیکن میں کیا کروں کہ میرے خلیفہ بنانے میں خدا تعالٰی نے مجھ سے نہیں پوچھا۔ اور نہ
وہ اپنے کاموں میں میرے مشورہ کا محتاج ہے۔ میں اپنے ضعف کو دیکھ کر خود حیران ہو جاتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ نے مجھے کیوں چنا۔ اور میں اپنے نفس کے اندر ایک بھی ایسی خوبی نہیں پاتا جس کی وجہ سے
میں اللہ تعالی کے اس احسان کا مستحق سمجھا گیا مگر باوجود اس کے اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے اللہ
تعالی نے اس کام پر مقرر فرما دیا ہے۔ اور وہ میری ان راہوں سے مدد فرماتا ہے جو میرے ذہن میں
بھی نہیں ہوتیں۔ جب کل اسباب میرے بر خلاف تھے جب جماعت کے بڑے بڑے لوگ میرے
خلاف اعلان کر رہے تھے۔ اور جن کو لوگ بڑا خیال کرتے تھے وہ سب میرے گرانے کے درپے
تھے اس وقت میں حیران تھا۔ لیکن سب کچھ میرا رب آپ کر رہا تھا۔ اس نے مجھے اطلاعیں دیں اور
وہ اپنے وقت پر پوری ہو ئیں اور میرے دل کو تسلی دینے کے لئے نشان پر نشان دکھایا۔ اور امور
انوار العلوم جلد ۲
۳۱۳
القول الفصل
غیبیہ سے مجھے اطلاع دے کر اس بات کو پایہ ثبوت کو پہنچایا کہ جس کام پر میں کھڑا کیا گیا ہوں وہ اس
کی طرف سے ہے۔ خواجہ صاحب! آپ نے لکھا ہے کہ اگر آپ الہام سے مصلح موعود ہونے کا
دعوی کریں تو میں پھر کچھ نہ بولوں گا۔ اگر آپ نے یہ بات سچ لکھی ہے تو میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اللہ
تعالٰی نے مجھے بار بار بتایا ہے کہ میں خلیفہ ہوں اور یہ کہ وہ میرے مخالفوں کو آہستہ آہستہ میری
طرف کھینچ لائے گایا : لائے گا یا تباہ کر دے گا۔ اور ہمیشہ میرے متبعین میرے مخالفوں پر غالب رہیں گے۔ یہ
سب باتیں مجھے متفرق اوقات میں اللہ تعالٰی نے بتائی ہیں۔ پس آپ اپنے وعدہ کے مطابق خاموشی
اختیار کریں اور دیکھیں کہ خدا تعالی انجام کار کیا د کھلاتا ہے۔ اگر مصلح موعود کے ہونے کے متعلق
میرے الہام کی آپ قدر کرنے کے لئے تیار ہیں تو کیوں اس امر میں آسمانی شہادت کی قدر نہیں
کرتے آپ خوب یاد رکھیں کہ یہاں خدمات کا سوال نہیں یہاں خدائی دین کا سوال ہے۔ اللہ تعالٰی
خوب جانتا ہے کہ خدمات کے متعلق میرا کوئی دعوی نہیں ۔ اللہ تعالٰی اگر مجھ سے کوئی خدمت لے
لے تو یہ اس کا احسان ہو گا ورنہ میں کوئی چیز نہیں۔ میں اس قدر جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ
اس جماعت کو پھر بڑھانا چاہتا ہے۔ میرا ایک بہت بڑا کام ہو گیا ہے۔ جماعت میں احساس پیدا ہو گیا ہے
باقی حصہ بھی جلد پورا ہو جائے گا۔ اور احمد یہ جماعت بے نظیر سرعت سے ترقی کرنی شروع کرے
گی۔ میں نے تو اس قدر احتیاط سے کام لیا ہے کہ آپ کے طریق تبلیغ کی بھی اس وقت تک مخالفت
نہیں کی جب تک اللہ تعالٰی نے مجھے نہیں بتایا کہ یہ غلط ہے۔ پس میں آسمان کو زمین کے لئے نہیں
چھوڑ سکتا۔ اور اللہ تعالی سے توفیق چاہتا ہوں کہ وہ مجھے ہمیشہ اپنی رضا پر چلنے کی توفیق دے۔ اور ہر
قسم کی لغزشوں اور ٹھوکروں سے بچائے۔ آمین۔
غیر ذمہ دار لوگ خواجہ صاحب اپنے سارے مضمون میں اس بات پر بہت زور دیتے ہیں کہ یہ سب فساد غیر ذمہ دار لوگ رذمہ دار لوگوں کا ہے۔ اور اس امر کی طرف بھی ! بھی اشارہ کرتے
ہیں کہ مجھے کچھ لوگ ورغلاتے رہتے ہیں۔ اور یہ لوگ امن نہیں ہونے دیتے۔ میں خواجہ صاحب کو
اس معاملہ میں خاص طور پر نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس لفظ کو میری جماعت کے لوگوں کی نسبت
استعمال نہ کیا کریں۔ کیونکہ میں اس امر کا قائل نہیں کہ کچھ خاص لوگ سلسلہ کے ٹھیکیدار ہیں۔
خوب یاد رکھیں کہ ہر ایک وہ شخص جو مسیح موعود کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوتا ہے
وہ ذمہ دار ہے آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّة
کیوں کر فرماتے ہیں کہ غیر ذمہ دار لوگ کیوں بولتے ہیں۔ انہی کا یہ سب فساد ڈالا ہوا ہے ۔ آپ نے
عن رعيته پراب
2
انوار العلوم جلد ۲
۳۱۵
القول الفصل
ذمہ داری شاید یہ سمجھ لی ہے کہ ایک شخص مالدار ہو یا ڈگری یافتہ ہو۔ میرے خیال میں ذمہ داری
کچھ اور ہی چیز ہے اور ہر ایک مسلمان خدا کے نزدیک ذمہ دار ہے خواہ وہ گدڑی پوش ہو یا تخت
شاہی پر بیٹھا ہوا ہو۔ میں احمدی ہونے کے لحاظ سے جس طرح ایک امیر سے امیر مبائع کو سلسلہ کے
کاموں کا ذمہ دار خیال کرتا ہوں۔ اسی طرح اس شخص کو جسے دو تین وقت کا فاقہ ہو۔ اور جس کے
تن پر پھٹے ٹے ہوئے کپڑے ہوں۔ آپ اپنی جماعت کے لوگوں میں خواہ کسی قدر فریق ہی بنائیں۔ میں
اپنے مبالغین میں ہر گز کوئی فرق نہیں پاتا خلیفہ ایک وجود ہے۔ جس کو اللہ تعالی انتظام کے لئے کھڑا
کرتا ہے۔ اس امر کو چھوڑ کر خود خلیفہ جماعت میں سے ایک معمولی فرد ہے اور اللہ تعالٰی کے قائم
کردہ اصولوں کا ایسا ہی پابند ہے جیسے اور ممبر اور جس طرح اور لوگ سلسلہ احمدیہ کے افراد ہیں وہ
ان افراد میں سے ایک فرد ہے ان کا بھائی ہے۔ انہیں کا ہے۔ اسے اس انتظام سے علیحدہ ہو کر جو
جماعت کے قیام کے لئے اس کے سپرد کیا گیا ہے اور کوئی فضیلت نہیں اگر وہ غریب سے غریب آدمی
کے حق کو دباتا ہے تو وہ خدا کے حضور جوابدہ ہے۔ پس اس جماعت کا ہر ایک فرد زمہ دار ہے۔ اور
اسلام کسی کو ذلیل نہیں کرتا۔ حضرت عمر کے وقت ایک حبشی غلام نے ایک شہر سے صلح کرلی تھی۔
باوجود افسروں کی ناراضگی کے حضرت عمر نے اس کو قائم رکھا اور باوجود اس کے کہ اس میں بعض
جگہ انتظامی دقتیں پیدا ہو جانے کا خطرہ ہو سکتا تھا۔ مگر میں کہتا ہوں اس واقعہ سے خوب ظاہر ہو جاتا
ہے کہ اسلام خلیفہ کو اس مقام پر کھڑا کرتا ہے جہاں اس کی نظر میں سب مسلمان برابر ہوں۔ آپ
ایک طرف تو یہ اصل مقرر کرتے ہیں کہ یہ دیکھنا چاہئے کہ بات کیسی ہے اور یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ
کس نے کی ہے اور کن خیالات سے کی ہے۔ لیکن آپ نے اس پر عمل تو نہ کیا جماعت کے ایک
حصہ کو جو آپ کی اور میری طرح معزز ہے بے وجہ غیر ذمہ دار ردار قرار دے دیا۔ بے شک اگر بعض
لوگوں کی بعض باتیں آپ کو پسند نہ آئی تھیں تو آپ کہہ سکتے تھے کہ فلاں فلاں باتیں ان کی غلط ہیں
ان کو بند کیا جاوے یا ان کی اصلاح کی جائے۔ بجائے اس کے آپ ایک گروہ غیر ذمہ داروں کا قرار
دے کر اس کی باتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ
اسے بند کر دوں۔ مگر چونکہ میں سب کو ذمہ دار خیال کرتا ہوں۔ اس لئے اس مشورہ پر عمل کرنے
سے معذور ہوں۔ ہاں اگر کوئی بات نا معقول ہو تو اس کے روک دینے کے لئے تیار ہوں۔ مگر خدا کی
دی ہوئی طاقتوں کو زائل کرنا میرا کام نہیں۔
انہی متفرق باتوں میں سے جن کا مختصر جواب میں اس جگہ دینا ضروری سمجھتا ہوں ایک یہ بھی
انوار العلوم جلد ۲
۳۱۶
القول الفصل
ہے کہ خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ اگر محمد علی اور اس کے دوست ایسے ہی ہیں جیسے تم خیال کرتے ہو۔
تو پھر مرزا کی نہ تعلیم درست نہ درست نه تربیت درست۔ اور پھر الزام لگاتے ہیں کہ یہ خیال تو شیعوں کے تھے
کہ سب صحابہ سوائے چند اہل بیت اور صحابہ کے منافق تھے مگر میں پوچھتا ہوں کہ یہ خیال تو آپ کا
ہے۔ آپ ستانوے فی صدی احمدیوں کو تو غلطی پر خیال کرتے ہیں منصوبہ باز خیال کرتے ہیں
حضرت مسیح موعود کے کاموں کو تباہ کرنے والا بیان کرتے ہیں اور ایک بڑے حصہ کو اپنے اس
مضمون میں کافر ظاہر کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں پھر تعجب ہے کہ اس صورت میں
آپ شیعوں کے متبع ہوئے یا ہم ۔ شیعہ بھی تو اکثر حصہ کو گندہ کہتے ہیں صرف چند کو پاک خیال کرتے
ہیں۔ اور انہی کو ذمہ دار اور آنحضرت ا کا پیارا سمجھتے ہیں آپ کا بھی ایسا خیال ہے تو یہ
اعتراض آپ پر پڑا یا ہم پر ؟ اور اگر مولوی محمد علی صاحب اور ان کے چند دوستوں کے برا ہو جانے
سے مرزا صاحب کی تعلیم پر بھی پانی پھر جاتا ہے تو کیوں احمدی جماعت کے کثیر حصہ سے کافر ہو جانے
سے جیسا کہ آپ نے اپنے ٹریکٹ صفحہ ۴۶ پر صریح الفاظ میں لکھا ہے مرزا صاح ہے مرزا صاحب نا کام نہیں رہے۔
اگر کہو کہ ہم نے تو حدیث اور مسیح موعود کے فتوئی کے مطابق کہا ہے کہ چونکہ آپ لوگ غیر احمدی
مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں اس لئے کافر ہو گئے۔ اپنی طرف سے تو بات نہیں کہی۔ تو میں بھی کہتا ہوں کہ
ہم بھی جو فتوی لگاتے ہیں۔ قرآن کریم اور احادیث کے مطابق لگاتے ہیں۔ اور ہمار ا فتوی بھی آیت
استخلاف کے ماتحت ہی ہے۔ پس اگر آپ کا فتویٰ درست ہے تو یہ بھی درست ہے۔ اور اگر آپ کا
فتویٰ درست ہے تو حضرت مسیح موعود نعوذ باللہ ناکام گئے مگر یہ غلط ہے۔ ایسا نہیں ہوا مسیح موعود
کامیاب گئے اور ہر طرح کامیاب گئے۔ جماعت کا اکثر حصہ اس راہ پر چل رہا ہے جس پر آپ نے
ہیں جو سلسلہ
چلایا تھا۔ ہاں کچھ لوگ الگ ہو گئے۔ بے شک آپ لکھتے ہیں کہ کیا وہ اکابر خراب ہو سکتے ہیں جو
کے خادم تھے تو میں کہتا ہوں کہ مسیح موعود کی وہ بات کیوں کر پوری ہوتی جو آپ نے الہام کی بناء پر
لکھی تھی کہ کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کئے جائیں گے۔ اور کئی بڑے ہیں جو چھوٹے کئے جائیں
گے ۔ پس مقام خوف ہے " (تذکرہ صفحہ ۵۳۹) اگر آپ کے خیال کے مطابق بڑے چھوٹے نہیں ہو سکتے
تھے ۔ بلکہ اکابر معصوم عن الخطاء ہی سمجھے جانے کے لائق ہیں تو پھر اس عبارت کا کیا مطلب ہے۔ اس
عبارت سے تو بالبداہت ثابت ہو جاتا ہے کہ اکابر کا چھوٹا ہو جانا بھی ممکن ہے بلکہ بعض چھوٹے کئے
بھی جائیں گے۔ پس آپ اس دلیل سے کوئی فائدہ نہیں حاصل کر سکتے۔ خصوصاً جبکہ صحابہ نے
آنحضرت ا کی وفات پر ان لوگوں کو جنہوں نے بیعت ابی بکڑ نہ کی تھی۔ اور جن میں سے ایک
انوار العلوم جلد ۲
۳۱۷
القول الفصل
اپنا بڑارتبہ رکھتا تھا کہ وہ بارہ نقیبوں میں سے ایک تھا مرتد اور منافق کہا ہے اور اس کا ثبوت صحیح
احادیث اور مستند روایات سے مل سکتا ہے ۔ (مسند احمد بن جنبل جلد اول صفحہ ۵۷) پس چند آدمیوں کا
ٹھوکر کھا جاتا جبکہ کثرت حق پر قائم ہو۔ سلسلہ کی تباہی کی علامت نہیں اور پھر اس حالت میں جبکہ
حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالٰی نے رویا میں بتایا بھی ہے۔ کہ جماعت کا ایک سنجیدہ آدمی مرتدوں میں
مل گیا ہے۔
۱۸۔ ستمبرے ۱۹۰ء - رؤیا ۔ فرمایا : چند روز ہوئے میں نے خواب میں ایک شخص کو دیکھا تھا کہ وہ
مرتدین میں داخل ہو گیا ہے۔ میں اس کے پاس گیارہ ایک سنجیدہ آدمی ہے۔ میں نے اس سے پوچھا
کہ یہ کیا ہوا۔ اس نے کہا کہ مصلحت وقت ہے " ( بدر جلد ۶ نمبر ۳۸ صفحه ۵ بابت ۱۹۰۷ م )
اور یہ رویا عبدالحکیم کے ارتداد کے بعد کی ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ آپ کا قدم غیر
احمدیوں کے زیادہ قریب ہے یہ نسبت ہمارے ۔ کیونکہ ہم پر تو آپ الزام دیتے ہیں کہ ہم ان
مسلمانوں سے دور ہی دور جا رہے ہیں۔ اور خود جبکہ حضرت کا کشف مولوی محمد علی صاحب کی نسبت
موجود ہے کہ آپ بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے۔ یہ " تھے " ظاہر کرتا ہے کہ کبھی ایسا
وقت آنے والا ہے کہ ہمیں نہایت افسوس سے ” ہیں " کی بجائے ” تھے " کہنا پڑے گا۔ اسی طرح شیخ
رحمت اللہ صاحب کی نسبت دعا کرنا اور الہام ہونا کہ شر الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ جن پر تو نے انعام
کیا ان کی شرارت اور یہ بات تو آپ بھی بار بار پیش کرتے ہیں کہ ہم پر حضرت بہت مہربان تھے ۔
اور شیخ صاحب کی نسبت دعا کرنے پر اس الہام کا ہونا مطلب کو اور بھی واضح کر دیتا ہے۔ اور اگر
آپ کہیں کہ کیا ہماری خدمات کا یہی بدلہ ملنا چاہئے تھا تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدمات کا یہ بدلہ
نہیں ملتا۔ خدمات تو سارے احمدیوں نے کی ہیں۔ اور بہتوں نے آپ سے بڑھ کر کی ہیں۔ جن کے
پاس مسیح موعود کی لکھی ہوئی سندات موجود ہیں۔ پس یہ نہیں کہہ سکتے کہ خدمات کا ایسا الٹا بدلہ
کیوں ملا کیونکہ بہتوں نے خدمات کیں اور انعام پائے ۔ اگر آپ کو ٹھوکر لگی تو اس کے کوئی پوشیدہ
اسباب ہوں گے جن سے خدا تعالی واقف ہے اور ممکن ہے کہ آپ بھی واقف ہوں ہمیں اس
بات کے معلوم کرنے کی کچھ ضرورت نہیں۔ باقی رہا یہ کہ حضرت مسیح موعود کو کیوں ایسے لوگوں
سے آگاہ نہ کیا گیا۔ اس کے دو جواب ہیں۔ اول یہ کہ مجملاً آگاہ کیا گیا جیسا کہ پہلے میں الہام لکھ آیا
ہوں دوسرے یہ کہ یہ کہ کوئی ضروری نہیں کہ آپ کو آپ کی وفات کے بعد کی کل کاروائیوں سے
واقف کیا جاتا آنحف ہا جاتا آنحضرت ﷺ کے صحابہ صحابہ" پر آپ کی وفات کے بعد سخت مصائب آئے مگر آپ کو
انوار العلوم جلد ۲
۳۱۸
القول الفصل
نہیں بتایا گیا کہ کسی کا کیا حال ہو گا۔ آپ لوگوں پر اصل ابتلاء حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد
آیا ۔ خلافت بعد میں ہوئی اس وقت تو نہ تھی۔ پھر یہ کون سی ضروری بات تھی کہ حضرت مسیح موعود
کو بتایا جاتا کہ فلاں فلاں شخص انکار خلافت کرے گا۔ اور اگر ضروری تھا تو کیا یہ بتایا گیا کہ آپ کی
اولاد سب کی سب اور سب قادیان کے مہاجرین اور اکثر حصہ جماعت آپ کی وفات کے بعد کافر ہو
جائیں گے (جیسا کہ آپ نے صفحہ ۴۶ پر کافر قرار دیا ہے اگر یہ امر آپ کے خیال کے مطابق واقعہ
ہو گیا۔ لیکن اس کا آپ کو علم نہ دیا گیا تو آپ کون سی ایسی خصوصیت رکھتے ہیں کہ آپ کے متعلق
ضرور کوئی الہام ہونا چاہئے تھا آپ کے سب بیٹے بقول آپ کے کافر ہو جائیں تو کسی الہام کی
ضرورت نہیں سب مہاجرین بگڑ جائیں تو کسی الہام کی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر آپ کے عقائد میں
کچھ فرق آتا تھا تو اس کی اطلاع مسیح موعود کو ضرور ہو جانی چاہئے تھی۔ اور اگر نہیں ہوئی تو ثابت
ہوا کہ آپ حق پر ہیں خواجہ صاحب ان دلائل سے کام نہیں چل سکتا کسی بات کے ثابت کرنے کے
لئے کوئی مضبوط دلیل چاہئے۔ طلحہ اور زبیر اور حضرت عائشہ کے بیعت نہ کرنے سے آپ محبت نہ
پکڑیں۔ ان کو انکار خلافت نہ تھا۔ بلکہ حضرت عثمان کے قاتلوں کا سوال تھا۔ پھر میں آپ کو بتاؤں۔
جس نے آپ سے کہا ہے کہ انہوں نے حضرت علی کی بیعت نہیں کی وہ غلط کہتا ہے ۔ حضرت عائشہ تو
اپنی غلطی کا اقرار کر کے مدینہ جا بیٹھیں۔ اور طلحہ اور زبیر نہیں فوت ہوئے جب تک بیعت نہ کرلی ۔
چنانچہ چند حوالہ جات ذیل میں درج کئے جاتے ہیں :
(1) وَأَخْرَجَ الْحَاكِمُ عَنْ ثَوْرِ بْنِ مَجْزَاةَ قَالَ مَرَرْتُ بِطَلْحَةَ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي آخِرِ
رمق ۔ فَقَالَ لِي مِمَّنْ أَنْتَ قُلْتُ مِنْ أَصْحَب أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى فَقَالَ ابْسُطُ يَدَكَ
ابَايِعُكَ فَبَسَطْتُ يَدِى وَ بَايَعَنِي وَفَاضَتْ نَفْسُهُ فَاتَيْتُ عَلِيًّا فَا خَبَرْتُهُ فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ
صَدَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَى اللَّهُ أَنْ يَدْخُلَ طَلْحَةُ الْجَنَّةَ إِلَّا وَبَيْعَتِي فِي
عُنُقِه - ( خصائص کبری جلد ثانی صفحه (۱۱۵)
ترجمہ : اور حاکم نے روایت کی ہے کہ ٹور بن مجزاہ نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں واقعہ جمل کے دن
حضرت طلحہ کے پاس سے گزرا۔ اس وقت ان کی نزع کی حالت قریب تھی۔ مجھ سے پوچھنے لگے کہ تم
کون سے گروہ میں سے ہو میں نے کہا کہ حضرت امیر المؤمنین علی کی جماعت میں سے ہوں تو کہنے
لگے اچھا اپنا ہاتھ بڑھاؤ تاکہ میں تمہارے ہاتھ پر بیعت کرلوں چنانچہ انہوں نے میرے ہاتھ پر بیعت
کی اور پھر جان بحق تسلیم کر گئے۔ میں نے آکر حضرت علیؓ سے تمام واقعہ عرض کر دیا ۔ آپ سن کر
انوار العلوم جلد ۲
۳۱۹
القول الفصل
کہنے لگے ۔ اللہ اکبر خدا کے رسول کی بات کیا کچی ثابت ہوئی۔ اللہ تعالٰی نے ہی چاہا کہ طلحہ میری
بیعت کے بغیر جنت میں نہ جائے ۔ ( آپ عشرہ مبشرہ میں سے تھے)"
(ب) و ذکر کرده شد۔ عائشه را یک بار روز جمل- گفت مردم روز جمل
میگویند۔ گفتند آری گفت من دوست داشتم که می نشستم۔ چنانکه نشست غیر من
که این احب است بسوی من ازین که می زائیدم از رسول خدا صلعم دو کس که همه
ایشاں ہمچو عبد الرحمان بن الحارث بن ہشام می بودند
مج الكرامه في آثار القیامہ صفحہ ۱۶۷)
ترجمہ : اور حضرت عائشہ کے پاس ایک دفعہ واقعہ جمل مذکور ہوا تو کہنے لگیں کیا لوگ واقعہ
جمل کا ذکر کرتے ہیں۔ کسی ایک نے کہا جی اس کا ذکر ہے۔ کہنے لگیں کہ کاش جس طرح اور لوگ اس
روز بیٹھے رہے میں بھی بیٹھی رہتی۔ اس بات کی تمنا مجھے اس سے بھی کہیں بڑھ کر ہے کہ میں
آنحضرت سے دس بچے جنتی۔ جن میں سے ہر ایک بچہ عبدالرحمن بن حارث بن ہشام جیسا
ہوتا"
(ج) نیز طلحه و زبیر ا ز عشرة مبشرة بالجنة اند و بشارت آنحضرت صلی الله
عليه و سلم حق است۔ با آنکه ایشاں رجوع کردند از خروج و تو به نمودند
نج الکرامہ صفحہ اے ۱)
ترجمہ : اور طلحہ اور زبیر عشرہ مبشرہ میں سے بھی ہیں جن کی بابت آنحضرت ﷺ نے جنت کی
بشارت دی ہوئی ہے۔ اور آنحضرت ﷺ کی بشارت کا سچا ہونا یقینی ہے پھر یہی نہیں بلکہ انہوں
نے خروج سے رجوع اور توبہ کرلی۔
خواجہ صاحب آپ نے حضرت صاحب کا ایک الہام لکھا ہے۔ مسلمانوں کے دو فریق ہیں۔ خدا
ایک کے ساتھ ہوا یہ سب پھوٹ کا نتیجہ ۔ یہ کب ہوا تھا اور کہاں لکھا ہے۔ جب الہاموں کی نقل میں
احتیاط سے کام نہیں لیتے تو دوسری باتوں میں آپ نے کیا احتیاط کرنی ہے کلام الہی کے نقل کرنے
میں تو انسان کو حد درجہ کا محتاط ہونا چاہئے۔ اور اپنی طرف سے الفاظ بدل دینے سے ڈرنا چاہئے۔
اس ٹریکٹ میں خواجہ صاحب نے ایک اور بات پر بھی زور دیا ہے کہ یہ کیوں کر ہو سکتا ہے کہ
مرشد سے عقیدہ میں خلاف ہو۔ اور پھر اس کو چھپائیں یہ تو نفاق ہے بیشک ایک مرشد سے عقیدہ
سے اختلاف رکھنا اور اسے چھپانا نفاق ہے لیکن ایک شخص کی بیعت کرنے سے پہلے اس پر ظاہر کر
انوار العلوم جلد ؟
۳۲۰
القول الفصل
دینا کہ میرے یہ اعتقادات ہیں اتحاد عمل کے لئے آپ مجھے اپنی جماعت میں داخل کر سکتے ہیں یا
نہیں؟ اور اس شخص کا اسے بیعت میں داخل کرنا نفاق نہیں حضرت مسیح موعود نے بھی نواب
صاحب کو لکھا تھا کہ آپ شیعہ رہ کر بھی بیعت کر سکتے ہیں۔ چنانچہ نواب صاحب کی گواہی ذیل میں
درج ہے:۔
میں نے یہ تحریک اپنے استاد مولوی عبداللہ صاحب فخری حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
خدمت میں غالبا آخر ۱۸۸۹ء یا ابتدائے ۱۸۹۰ء میں محط دعا کے لئے لکھا تھا۔ جس پر حضرت نے
جواب میں لکھا کہ دعا بلا تعلق نہیں ہو سکتی آپ بیعت کر لیں۔ اس پر میں نے جوابا ایک عریضہ لکھا
تھا۔ جس کا خلاصہ یہ تھا کہ میں شیعہ ہوں۔ اور اہل تشیع آئمہ اثنا عشر کے سوا کسی کو ولی یا امام نہیں
تسلیم کرتے۔ اس لئے میں آپ کی کس طرح بیعت کر سکتا ہوں ؟ اس پر حضرت نے ایک طولانی خط
لکھا جس کا ماحصل یہ تھا کہ اگر برکات روحانیہ محض آئمہ اثنا عشر پر ختم ہو گئے تو ہم جو روز دعا مانگتے
ہیں کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یہ سب بیکار ہے ۔ اور اب
ہے تو ہو چکی رود باقی ہے ۔ کیا ہم دور کے لئے اب مشقت ریاضات کریں حضرت نے یہ بھی لکھا کہ
منجملہ ان لوگوں کے جو حضرت امام حسین کے ہم پلہ ہیں میں بھی ہوں۔ بلکہ ان سے بڑھ کر۔ اس خط
سے ایک گونہ میرا رجحان ہو گیا۔ مگر میں نے پھر حضرت کو لکھا کہ کیا ایک شیعہ آپ کی بیعت کر سکتا
ہے تو تو آ۔ آپ نے تحریر فرمایا کہ ہاں۔ چنانچہ پھر بمقام لدھیا نہ ستمبر یا اکتوبر ۱۸۹۰ء میں میں حضرت سے
ملا۔ اور اس ملاقات کے بعد میں نے حضرت صاحب کو بیعت کا خط لکھ دیا مگر ساتھ ہی لکھا کہ اس کا
اظہار سردست نہ ہو ۔ مگر ازالہ اوہام کی تصنیف کے وقت حضرت نے لکھا کہ مجھ کو اس طرح آپ کا
پوشیدہ رکھنا نا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ میں آپ کے حالات ازالہ اوہام میں درج کرنا چاہتا ہوں۔
آپ اپنے حالات لکھ کر بھیج دیں چنانچہ میں نے حالات لکھ دیئے ۔ اور باوجود بیعت اور تعلق
حضرت اقدس میں ۱۸۹۳ء تک شیعہ ہی کہلاتا رہا اور نماز و غیرہ سب ان کے ساتھ ہی ادا کر تا تھا بلکہ
یہاں قادیان اس اثناء میں آیا تو نماز علیحدہ ہی پڑھتا رہا تھا۔ ۱۸۹۳ء سے میں نے شیعیت کو ترک کیا
ہے۔ محمد علی خاں۔"
خواجہ صاحب نفاق تو اس کو کہتے ہیں کہ ظاہر اور بات کی جائے اور دل میں اور ہو لیکن جو
شخص آگے آکر خود کہہ دے کہ میرا یہ عقیدہ ہے وہ نفاق کا مرتکب کیونکر کہلا سکتا ہے اور جس کی
بیعت کرتا ہے اس سے کبھی اس عقیدہ کو پوشیدہ نہ رکھے اور وہ اسے اجازت دے دے تو یہ نفاق
انوار العلوم جلد ۲
کیونکر ہوا۔
۳۲۱
القول الفصل
خواجہ صاحب نہ معلوم آپ نے یہ بات کہاں سے معلوم کی کہ احمدیت کی روک کا اصل
جماعت
باعث تکفیر ہے اگر یہ بات تھی تو چاہئے تھا کہ جب سے آپ الگ ہوئے ہیں آپ کا حصہ :
سرعت سے بڑھنے لگتا لیکن بجائے! بجائے اس کے آپ نے تو کوئی معتد بہ ترقی نہیں کی لیکن بر خلاف آ۔ آپ
کے بیان کے کہ ” پیارو تم احمدیت تو کیا پھیلاؤ گے سنو! اور ہوش سے سنو!! اگر وہ خبر درست ہے جو
مجھے گذشتہ ہفتہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوتی ہے تو تمہاری رفتار احمدیت جو نہایت سرعت سے
خراسان اور حدودا اور حدو د افغانستان میں جاری تھی ختم ہو گئی اور ۔ در بہت سے احمدی احمدیت سے الگ ہو گئے
اور اس کے ذمہ وار دو ہی مسئلے ہیں جیسے مجھے اطلاع ملی ایک تکفیر غیر احمدیاں اور ایک مرزا صاحب
کی نبوت مستقلہ کوئی شخص نفاق کے سوائے اس عقیدہ پر افغانستان میں نہیں رہ سکتا"۔ (صفحہ ۱۶)
احمدیت نہایت زور سے بڑھ رہی ہے اور پچھلے چند ماہ میں سینکڑوں نئے آدمی سلسلہ میں داخل
ہوئے ہیں جن میں انگریزی علوم کے لحاظ سے ایم ۔ اے اور بی ۔ اے بھی شامل ہیں عربی علوم کے
لحاظ سے تحصیل یافتہ مولوی ہیں سرکاری عہدوں کے لحاظ سے ای ۔ اے ۔ سی اور اسٹنٹ
انسپکٹر ان سکول ہیں رئیسوں کے لحاظ سے بڑے بڑے جاگیردار ہیں غرض کہ غریب بھی اور امیر بھی
جو اپنے اندر نهایت اخلاص رکھتے ہیں اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں اور مبالعین میں شامل ہوئے
ہیں بعض کو لوگ تکلیفیں بھی دیتے ہیں لیکن صبر سے کام لے رہے ہیں اور اپنے عقائد کو بدلنے کی
انہیں کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ پھر میں کیونکر مان لوں کہ ہمارے عقائد سلسلہ کے راستہ
میں روک ہیں اور کیونکر تسلیم کرلوں کہ اب سلسلہ کی ترقی رک گئی ہے۔ اگر آپ کا خیال درست
ہو تا تو واقعات اس کی تصدیق کرتے اور بجائے ہماری ترقی کے تنزل ہوتا اور بجائے ہمارے بڑھنے
آپ بڑھتے۔ لیکن باوجود اس کے خلاف خدائے تعالیٰ کا معاملہ دیکھنے کے آ۔ ، آپ کو ہم راستی پر
کے
کیونکر مان سکتے ہیں ؟۔
خواجہ صاحب نے ایک یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ وہ جب ہندوستان میں آئے تو ان کا ارادہ فوراً
قادیان جانے کا تھا لیکن بعض غیر ذمہ دار لوگوں کی تحریروں کی وجہ سے جن میں انہوں نے غیر
مبائعین سے ملنے جلنے اور بولنے کی ممانعت کی ہے میں رک گیا۔ پھر وہ شکایت کرتے ہیں کہ اگر
احمدیوں سے یہ سلوک ہے تو غیر احمدیوں اور پھر عیسائیوں سے کیا سلوک کرنا چاہئے ۔ اول تو یہ سوال
ہے کہ یہ مضمون کب نکلا اور آپ لاہور کب تشریف لائے اگر آپ کا ارادہ تھا کہ فورا ہی قادیان
انوار العلوم جلد ۲
۳۲۲
القول الفصل
آئیں تو اس امر سے کونسی چیز آپ کو مانع ہوئی کہ آپ ایک عرصہ تک لاہور میں بیٹھے رہے اور
فورا نہ آسکے اتنے میں وہ مضمون نکل گیا۔ پس اول تو یہ آپ کا فورا ظاہر کرتا ہے کہ الفضل کا
مضمون ایک بہانہ کا کام دے رہا ہے۔ پھر میں پوچھتا ہوں کہ آپ نے مجھ سے ملنا تھا یا لوگوں سے۔
لوگ آپ سے ملتے یا نہ ملتے اگر آپ تبادلہ خیالات چاہتے تھے تو مجھ سے ملتے اگر آپ کہیں کہ مجھے
یہ کیونکر معلوم ہو سکتا تھا کہ آپ مل لیں گے تو میں کہتا ہوں کہ اب تو کسی بڑے خرچ کی بھی
ضرورت نہیں ایک پیسہ کے کارڈ کے ذریعہ سے آپ مجھ سے پوچھ سکتے تھے کہ اگر میں آؤں تو تم مجھ
سے بات کر سکو گے یا نہیں یا الفضل کے مضمون کے مطابق مجھ سے ملنا پسند نہ کرو گے اگر اس خط کا
جواب میں نفی میں دیتا یا جواب ہی نہ دیتا تو آپ کا عذر قابل سماعت ہو تا لیکن جب آپ نے یہ
تکلیف نہیں اٹھائی تو میں آپ کے عذر کو کس طرح قبول کروں کیا یہ بات درست نہیں کہ آپ نے
میرے مریدین کو بڑی بڑی لمبی چٹھیاں لکھی تھیں؟ پھر کیا یہ درست نہیں کہ آپ نے ان سے ملنے
کی خواہش ظاہر کی تھی پھر کیا آپ اس وقت سے کچھ وقت بچا کر اور ان کاغذوں لفافوں سے ایک۔
کاغذ اور لفافہ بچا کر ایک خط میری طرف مذکورہ بالا مضمون کا نہیں لکھ سکتے تھے؟ جبکہ اس بات سے
آپ کو کوئی امر مانع نہ تھا تو آپ کا جماعت کے دوسرے افراد کو دعوت دینا اور ان کے ملنے کی
خواہش ظاہر کرنا ان کی طرف خطوط لکھنا لیکن مجھ سے فیصلہ کرنے یا گفتگو کرنے کی کوئی تحریک نہ کرنا
اور خط لکھ کر دریافت نہ کرنا صاف ظاہر نہیں کرتا کہ آپ کا اصل منشاء لوگوں کو اپنا ہم خیال بنانا اور
جماعت میں پھوٹ ڈالنا تھا نہ کہ صلح کرنا۔ صلح مجھ سے ہو سکتی تھی اور کس کا حق تھا کہ میری اجازت
کے بغیر صلح کرلے یہ صلح کوئی مقامی معاملہ نہ تھا یہ فیصلہ کسی خاص شہر سے تعلق نہ رکھتا تھا بلکہ سب
جماعت اور سب احمدیوں پر اس کا اثر پڑتا تھا پس یہ فیصلہ مبائعین میں سے بغیر میری اجازت کے اور
کون کر سکتا تھا اگر آپ کا منشاء صلح تھا تو مجھ سے براہ راست کیوں آپ نے گفتگو نہ کی؟
ار
اب رہا یہ سوال کہ ایسا اعلان بعض غیر ذمہ دار لوگوں نے کیوں کیا کہ لوگ آپ سے نہ ملیں نہ
بولیں اس کی وجہ مجھے اس کے بغیر کوئی نہیں سمجھ میں آئی کہ انہوں نے آپ کی مذکورہ بالا کار روائی
کو محسوس کر لیا اور جماعت کو خطرہ سے آگاہ کر دیا اور چونکہ آپ کی اس کار روائی کا نتیجہ سوائے
اس کے اور کچھ نہ تھا کہ فساد اور بڑھے گو آپ کا منشاء صلح کا ہی ہو اس لئے مضمون لکھنے والے نے
پسند نہ کیا کہ جماعت میں فساد بڑھے اور اس نے تحریک کی کہ لوگ آپ سے نہ ملیں اگر فیصلہ کرنا تھا
تو براہ راست مجھ سے ہو۔ و سکتا تھا اور یہ امر کہ کیوں آپ سے وہ سلوک کیا گیا جو ہندوؤں اور مسیحیوں
انوار العلوم جلد ۲
۳۲۳
القول الفصل
سے نہ ہو۔
سے نہیں کیا جاتا۔ اس کا جواب آسان ہے مسلمان یہود اور مسیحیوں سے کلام کرتے تھے لیکن اگر
آپ کو یاد ہو تو ثَلاثَةُ الَّذِينَ خُلِفُوا جن کے واقعہ کی طرف سورۃ توبہ میں اشارہ کیا گیا ہے ان کا
مفصل ذکر بخاری میں آتا ہے۔ ان تین سے آنحضرت ا نے کلام منع کر دیا تھا اور مسلمان ان
نہ بولتے نہ ملتے نہ تعلق رکھتے حتی کہ بیویوں کو بھی جدا کر دیا تھا۔ کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ کیا
وہ تین منافقوں سے ؟ سے بھی بدتر تھے کیا وہ یہود سے بھی بد تر تھے پھر کیا وہ مشرکوں سے بھی بد تر تھے اور
اگر ان سے یہ سلوک کیا گیا تو مسیحیوں اور یہودیوں سے اس سے سخت کون سا سلوک کیا گیا۔ مگر آپ
جانتے ہیں کہ یہ اعتراض غلط ہے ان کو سرزنش کی ایک خاص وجہ تھی اور انتظام جماعت کے قائم
رکھنے کے لئے ایسا کرنا پڑتا ہے دنیاوی حکومتیں بھی میدان جنگ کے سپاہی کو پکڑ کر صلیب پر نہیں
لٹکائیں حالانکہ وہ کئی خون کر چکا ہوتا ہے اور اپنے ملک کے مجرموں کو سزائیں دیتی ہیں کیوں؟ اسی
لئے کہ اس سپاہی کا کام تھا کہ وہ ان کا مقابلہ کرتا مگر یہ اپنے تھے اور اپنے کا فرض ایک طرف تو یہ تھا
کہ امن کو قائم رکھے جس کے خلاف اس نے کیا دو سرے اس سپاہی کا حملہ ظاہر ہے اور اس اپنے
کا حملہ اندر ہی اندر تباہ کر سکتا ہے پس جن لوگوں سے یہ خوف ہو کہ ایک حد تک اپنے بن کر مخالفت
کریں گے ان سے بچنا اور بچانا ایک ضروری بات ہے۔ دوسرے اپنے غلطی کریں تو وہ زیادہ سزا کے
مستحق ہوتے ہیں آج کل کی مثال لے لیجئے وہ رحیم کریم انسان جو شفقت علی خلق اللہ کا کامل نمونہ
تھا اور یقینا اس کے منہ سے اور اس کی تحریروں سے ہم نے یہ بات معلوم کی ہے کہ اسلام کی دو ہی
غرضیں ہیں ایک تعلق باللہ اور دوسری شفقت علی خلق اللہ وہ ہندوؤں سے ملتا تھا مسیحیوں سے ملتا تھا
لیکن مرزا سلطان احمد صاحب سے کبھی نہیں ملتا تھا اور کئی دفعہ جب حضرت خلیفہ اول نے کوشش
کی کہ آپ کو ان سے ملائیں تو آپ نے نہایت سختی سے انکار کر دیا اور آخر مولوی صاحب کو منع کر
دیا کہ پھر ایسا کر نہ کریں۔ اب بتائیے اس تعلق میں اور ہندوؤں کے تعلق میں کچھ فرق معلوم ہوتا
ہے یا نہیں بیٹے سے تو ملتے نہ تھے اور لالہ شرمیت گھنٹہ گھنٹہ آپ کے پاس آکر بیٹھ رہا کرتے تھے
پس آپ ان مثالوں سے سمجھ لیں کہ کبھی ضروریات ایسا مجبور کرتی ہیں کہ باوجود اس کے کہ غیروں
سے ملتے رہیں بعض اپنوں سے ملنا چھوڑ دیا جائے ۔ آپ نے اپنے حال پر غور نہیں کیا کہ غیر احمد یوں
کو مسلمان بنانے کے لئے آپ نے احمدیوں کو کافر ثابت آپ نے احمدیوں کو کافر ثابت کیا ہے۔ پھر جب آپ خود اس مجبوری کا
شکار ہوئے ہیں تو دو سروں پر اعتراض کی کیا وجہ ہے پھر اخبار پیغام لاہور محمد حسین بٹالوی اور مولوی
شاء اللہ کے خلاف کچھ نہیں لکھتا لیکن اس کا سارا زور ہمارے خلاف خرچ ہو رہا ہے کیا یہ مثال