حقیقة النّبوّة
انوارالعلوم (جلد 2)
!
انوار العلوم جلد ۲
۳۳
حقيقة النبوة
ا مسئلہ نبوت پر سیر حاصل بحث )
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
حقيقة النبوة (حصہ اول)
انوار العلوم جلد ۲
بسم الله الرحمن الرحیم
۳۴۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
محمده و تصلی علی رسوله الكريم
میرے
حقيقة النبوة
یہ
خواجہ صاحب کے رسالہ ” اندرونی اختلافات سلسلہ احمدیہ کے اسباب " کا پچھلے دنوں رسالہ
القول الفصل میں میں نے جواب شائع کیا تھا اور مجھے امید تھی کہ اس رسالہ کے بعد کم سے کم
مذہب کے متعلق غلط فہمی پھیلانے کی جرات نہ کی جائے گی اور آئندہ کے لئے یہ بحث بند ہو
جائے گی اور میرا ہی نہیں بلکہ کل انصاف پسند طبائع کا یہی خیال تھا اور اس رسالہ کو پڑھنے والے
بہت سے غیر احمدی بھی اس بات کے مقتر تھے کہ اب اس بحث کا خاتمہ سمجھنا چاہئے لیکن معلوم ہوتا
ہے کہ بعض اصحاب کی مخالفت اس قدر ترقی کر گئی ہے اور ان کی عدادت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ
میری صاف بات انہیں چیستان معلوم ہوتی ہے اور میرا واضح کلام ان کے لئے ایک پہیلی سے بڑھ کر
وضاحت نہیں رکھتا چنانچہ میرے اس رسالہ کے جواب میں جناب مولوی محمد علی صاحب نے
" القول الفصل کی ایک غلطی کا اظہار " نامی ایک رسالہ شائع کیا ہے جس میں اس کے سب مضامین
کے متعلق تو نہیں۔ مگر مسئلہ نبوت کے متعلق کچھ بحث کی گئی ہے اور حضرت مسیح موعود کی نبوت کو
ناقص ثابت کرنے کے لئے پورا زور مارا گیا ہے اور آخر میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ میاں صاحب فی
الواقع مرزا صاحب کو حقیقی نبی مانتے ہیں۔
جن لوگوں نے میرا رسالہ القول الفصل پڑھا ہے وہ جانتے ہیں کہ کیسے صاف لفظوں میں میں
نے حضرت مرزا صاحب کے حقیقی نبی ہونے سے انکار کیا ہے اور جبکہ حضرت مسیح موعود نے حقیقی
نبوت کے معنی ہی یہ کئے ہیں کہ جس کا پانے والا نئی شریعت لائے ۔ تو اب بتاؤ کہ باوجود حضرت مسیح
موعود کے عامل بہ شریعت اسلام ہونے کے اور باوجود خود میرے دعوائے اسلام کے میں حضرت
مرزا صاحب کو نئی شریعت لانے والا کیونکر کہہ سکتا ہوں میں نے خواجہ صاحب کو اس رسالہ میں
انوار العلوم جلد ۲
۳۴۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
چیلنج دیا ہے کہ وہ میری کسی تحریر سے یہ ثابت کریں کہ میں نے مرزا صاحب کو حقیقی نبی یعنی شریعت
نانے والا نبی کہا ہو اور اس میں اس اعلان کا بھی ذکر کیا ہے جس میں ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب مرزاعة
کو چیلنج دیا ہے کہ وہ اپنے اس قول کو ثابت کریں کہ میں (یعنی مرزا محمود احمد) حضرت مسیح موعود کو
حقیقی نبی یعنی شریعت لانے والا نبی خیال کرتا ہوں اور خواجہ صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہی
اب مرزا صاحب کو اس اعلان کے جواب پر آمادہ کریں اور صاف لکھا ہے کہ :
حضرت مسیح موعود نے حقیقی نبی کے خود یہ معنی فرمائے ہیں کہ جو نئی شریعت لائے ۔ پس ان
معنوں کے لحاظ سے ہم ان کو ہرگز حقیقی نبی نہیں مانتے " ( القول الفصل صفحہ ۱۳) اس تحریر کے باوجو د پھر
جناب مولوی صاحب کا یہ لکھنا کہ ”میاں صاحب فی الواقع حضرت مسیح موعود کو حقیقی نبی مانتے
ہیں " صفحہ ۱۹- دیانت اور امانت کے خلاف ہے ہر ایک وہ شخص جو معمولی سے معمولی سمجھ رکھتا ہو گا
ان دونوں فقرات کو پڑھ کر اس حق طلبی کا پتہ لگا لے گا۔ جس سے میری مخالفت میں کام لیا جاتا ہے۔
میں تو کہہ رہا ہوں کہ حضرت مسیح موعود نے ”حقیقی نبی" کی جو اصطلاح مقرر فرمائی ہے اور اس کے
جو معنی فرمائے ہیں ان کے رو سے میں آپ کو ہرگز حقیقی نبی نہیں مانتا کیونکہ جب خود حضرت مسیح
موعود اپنے حقیقی نبی ہونے سے انکار کرتے ہیں تو میں کون ہوں کہ آپ کو حقیقی نبی قرار دوں۔ ہاں
یہ میں نے ضرور لکھا ہے کہ اگر ان معنوں کے علاوہ حقیقی نبی کے کوئی اور معنی کئے جائیں تو وہ
میرے سامنے پیش کئے جائیں تب میں ان کی نسبت رائے دے سکتا ہوں " حقیقی نبی" ایک
اصطلاح ہے جو خود حضرت مسیح موعود نے قرار دی ہے اور اس کے خود ہی معنی بھی کر دیتے ہیں ان
معنوں کے رو سے میں ہرگز آپ کو حقیقی نبی نہیں مانتا۔ ہاں چونکہ ہر ایک شخص کا حق ہے کہ ایک
اصطلاح بنائے اس لئے میں نے لکھا تھا کہ اگر " حقیقی نبی" کے معنی ان معنوں کے سوا ہیں جو حضرت
مسیح موعود نے کئے ہیں تو میں ان کے معلوم ہونے پر رائے دے سکوں گا کہ وہ حضرت مسیح موعود پر
چسپاں ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ اور مثال کے طور پر میں نے لکھا تھا کہ اگر حقیقی نبی کے معنی یہ کئے جائیں
کہ وہ بناوٹی یا نقلی نبی نہ ہو تو ان معنوں کے رو سے حضرت مسیح موعود کو میں حقیقی نبی مانتا ہوں۔
اب اس عبارت کا جو کچھ مطلب ہے اس کے سمجھنے کے لئے کسی بڑے علم کی ضرورت نہیں ہر ایک
وہ شخص جو اردو کی معمولی عبارت سمجھ سکتا ہے اس عبارت سے ہی سمجھے گا کہ ایک معنی پہلے فرض
کئے گئے ہیں اور مثال کے طور پر ایک اصطلاح قرار دی گئی ہے اور پھر اس کے لحاظ سے حضرت مسیح
موعود کو حقیقی نبی قرار دیا گیا ہے نہ اس اصطلاح کے رو سے جو حضرت مسیح موعود نے مقرر فرمائی
انوار العلوم جلد ۲
۳۴۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہے اور اپنی نبوت کے حقیقی ہونے سے انکار کیا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ جن لوگوں کو میری اس تحریر سے
ایسی غلطی لگی ہے وہ چند دن کو خود حضرت مسیح موعود کو کافر نہ کہنے لگیں کیونکہ جس طرح میں نے
لکھا ہے کہ اگر حقیقی نبی کے یہ معنی کئے جائیں کہ ایک شخص بناوٹی اور نقلی نبی نہ ہو۔ تو میں آپ کو
حقیقی نبی مانتا ہوں حضرت مسیح موعود نے بھی اپنے ایک شعر میں اس طریق کو اختیار کیا ہے اور
فرماتے ہیں کہ
بعد
از خدا بعشق
हैन
مخمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم
یعنی اے لوگوا میں تو آنحضرت ﷺ کا ایسا عاشق ہوں کہ خدا تعالیٰ کی محبت کے بعد مجھے انہی کا
عشق ہے اور آپ کے عشق میں میں سرشار ہوں پھر بھی جو تم مجھے کافر کہتے ہو تو اگر کفر اسی کا نام
ہے تو خدا کی قسم میں سخت کافرہوں۔
اس شعر میں حضرت صاحب نے کفر کے ایک معنی فرض کئے ہیں اور فرمایا ہے کہ اے لوگو! اگر
تمہارے خیال میں کفر کے یہ معنی ہیں تو میں پھر سخت کافر ہوں اور یہ عبارت ویسی ہی ہے جیسی کے
میں نے اپنے رسالہ میں لکھی ہے کہ اگر حقیقی نبوت کے وہ معنی نہیں جو حضرت مسیح موعود نے خود
کئے ہیں بلکہ اس کے علاوہ اور کوئی معنی ہیں مثلا یہ کہ جو نبوت بناوٹی یا نقلی نہ ہو تو ان معنوں کے لحاظ
سے میں آپ کو حقیقی نبی مانتا ہوں۔ پس جو شخص میری اس عبارت سے یہ مطلب نکالتا ہے کہ اس
میں صاف کہہ دیا گیا ہے کہ آپ حقیقی نبی تھے اسے حضرت مسیح موعود کے مذکورہ بالا شعر سے ضرور
یہ مطلب نکالنا پڑے گا کہ حضرت مسیح موعود کافر تھے (نعوذ باللہ من ذلک ) مگر حضرت مسیح موعود
کے اس شعر کے یہ معنی کرنے کہ حضرت صاحب نعوذ باللہ من ذلک اپنے کفر کا اقرار کرتے ہیں یا
میری اس عبارت کے یہ معنی کرنے کہ اس میں میں حضرت مسیح موعود کی حقیقی نبوت کا اعلان کرتا
ہوں قواعد زبان کے لحاظ سے ہرگز ہرگز جائز نہیں اور جو شخص ایسی کھلی عبارت کے الٹے معنی کرتا
ہے وہ دنیا کو دھوکا دینا چاہتا ہے یا اس کی عقل ایسی موٹی ہے کہ وہ نہایت واضح عبارتوں کے معنی
بھی نہیں سمجھ سکتا۔
حضرت صاحب کے اس شعر کے علاوہ ایک اور حدیث بھی میں اس جگہ لکھ دیتا ہوں جس کے
معنی اگر انہی قواعد زبان سے کئے جائیں جو میرے مذکورہ بالا فقرہ کے معنی کرنے میں استعمال کئے
گئے ہیں تو کل انبیاء و صلحاء اور سب مسلمانوں کو کافر قرار دینا پڑے گا۔ مسلم میں زید بن خالد جہنی
انوار العلوم جلد ۲
۳۴۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بی
سے روایت ہے کہ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلوةَ الصُّبْحِ بِالْحُدَيْبِيَّةِ
في اثرِ السَّمَاءِ كَانَتْ مِنَ اللَّيْلِ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ هَلْ تَدْرُونَ مَا ذَا
قَالَ رَبِّكُمْ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ قَالَ أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنْ بِي وَ كَافِرُ فَا مَّا مَنْ
قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللَّهِ وَرَحْمَتِهِ فَذَلِكَ مُؤْمِنْ بِي بِي كَافِرُ كَافِرُ بِالْكَوْكَبِ وَامَّا مَنْ قَالَ قَالَ مُطِرْنَا
بَنُوءٍ كَذَا وَكَذَا فَذَلِكَ كَافِرُ بِي مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ ۔ (مسلم کتاب الايمان باب بيان كفر من قال
مطرنا بالنوء ، یعنی رسول اللہ ا نے ہمیں صبح کی نماز حدیبیہ میں پڑھائی اور اس سے پہلے
رات کے وقت بارش ہو چکی تھی ہیں جب آپ نماز سے فارغ ہو کر ہماری طرف منہ کر کے بیٹھ
گئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ کیا لوگ جانتے ہیں کہ ان کے رب نے کیا فرمایا انہوں نے
عرض کیا۔ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں ہمیں تو علم نہیں آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے یوں
فرمایا ہے کہ میرے بندوں نے ایسی حالت میں صبح کی ہے کہ بعض مجھ پر ایمان لانے والے ہیں اور
بعض کافر۔ پس جو شخص کہتا ہے کہ بارش خدا تعالی کے فضل اور رحمت سے ہوئی ہے وہ تو میرا
مؤمن اور ستاروں کا کافر ہے اور جو شخص کہتا ہے کہ فلاں فلاں ستارہ کی وجہ سے ہم پر بارش ہوئی
ہے وہ ستاروں کا مؤمن اور میرا کافر ہے۔ اب اس حدیث کو لے کر اگر کوئی شخص یہ شور مچارے کہ
دیکھو اس حدیث میں صریح الفاظ میں تمام ان لوگوں کو جو اللہ تعالی پر ایمان لاتے ہیں اور بارش کو
اس کے فضل کا نتیجہ سمجھتے ہیں کافر قرار دے دیا گیا ہے تو اس کے اس قول پر سوائے اظہار افسوس
اور تعجب کے اور کیا ہو سکتا ہے۔ اس شخص کو جاننا چاہئے کہ یہاں کافر کے ساتھ ایک شرط بھی لگی
ہوئی ہے اور فرمایا ہے کہ ایسا شخص ستاروں کے شریک باری ہونے کا کافر ہے اور ایسا کا فر برا نہیں
بلکہ اچھا ہوتا ہے اور اس جگہ وہ اصطلاحی کا فر مراد نہیں جو قرآن کریم میں أُولَئِكَ هُمُ الْکٰفِرُونَ
حقا (النساء: ۱۵۲) میں مذکور ہے کیونکہ ایسا کا فر صرف انکار ذات باری انکار یکی از ملائکہ انکار یکے
از کتب سماویه انکار یکی از انبیاء یا انکار یوم آخر کی وجہ سے بنتا ہے پس گو لفظ کا فراس جگہ استعمال
کیا گیا ہے لیکن اصطلاحی معنوں کے خلاف اور معنوں میں استعمال کیا گیا ہے اور ان معنوں کے رو
سے مؤمنون کا کافر ہونا برا نہیں بلکہ ایسا کافر ہوئے بغیر انسان مؤمن ہو ہی نہیں سکتا۔
آرا کیسے افسوس اور کیسے رنج کی بات ہے کہ مخالفت اور عداوت کی شدت کی وجہ سے کسی
سوال کے جواب دینے سے پہلے اس پر غور تک نہیں کیا جاتا اور جواب دینے میں صرف اس بات کو
مد نظر رکھا جاتا ہے کہ محمود کے کلام کا کوئی جواب ہونا چاہئے۔ میں صاف طور پر لکھتا ہوں کہ میں ان
انوار العلوم جلد ۲
۳۴۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اصطلاحی معنوں کی رو سے جو حضرت مسیح موعود نے حقیقی نبی کے کئے ہیں آپ کو حقیقی نبی نہیں جانتا
لیکن باوجود اس تحریر کے اس رسالہ کے جواب میں جس میں میری یہ عبارت درج ہے میری نسبت
لکھا جاتا ہے کہ میاں صاحب فی الحقیقت مرزا صاحب کو حقیقی نبی مانتے ہیں اس سے بڑھ کر ظلم کیا ہو
سکتا ہے اور اس سے بدتر تحریف کا نمونہ اور کہاں مل سکتا ہے میں ان تمام سمجھدار لوگوں سے جو
میرے مقابلہ کے لئے صرف ضد اور تعصب سے نہیں بلکہ غلط فہمی سے کھڑے ہوئے ہیں پوچھتا
ہوں کہ کیا اس قسم کی تحریفوں سے کام لے کر دنیا میں کسی مسئلہ کا فیصلہ ہو سکتا ہے؟ کیا اس طریق
سے اللہ تعالی کی رضا حاصل ہو سکتی ہے؟ کیا اسلام کی ہی تعلیم ہے؟ کیا انصاف کا تقاضا یہی ہے ؟ کیا
شرافت اس کا نام ہے ؟ کیا عدل اس کا طالب ہے ؟ اگر نہیں تو بتاؤ کہ میرے مقابلہ میں ایسا کیوں کیا
جاتا ہے؟ میں ایک بات کا انکار کرتا ہوں اور پھر وہی میری طرف منسوب کی جاتی ہے اور انکار کے
باوجود مجھ پر اقرار کا الزام لگایا جاتا ہے میں نے تو اپنے رسالہ میں صاف لکھ دیا ہے کہ حضرت مسیح
موعود نے حقیقی نبوت کے جو معنی کئے ہیں ان کے رو سے میں آپ کو ہرگز حقیقی نبی نہیں مانتا اور
میرا کبھی بھی یہ ایمان نہیں ہوا کہ آپ کوئی نئی شریعت لانے والے ہیں۔ میرا یہ مذہب ہے کہ آر آپ
اپنی وفات تک احکام اسلام کی پیروی کے پابند تھے بلکہ میرا یہاں تک مذہب ہے کہ تیرا سو سال میں
رسول اللہ ا کے زمانہ سے آج تک امت محمدیہ میں کوئی ایسا انسان نہیں گذرا جو آنحضرت
کا ایسا فدائی اور ایسا مطیع اور ایسا فرمانبردار ہو جیسا کہ حضرت مسیح موعود تھے۔ اور یہی سبب
تھا کہ آپ کو ان سب بزرگوں پر جو آپ سے پہلے گزرے فضیلت دی گئی کیونکہ امت محمدیہ میں
فضیلت کا ایک ہی معیار ہے اور وہ یہ کہ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَا تَبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ (آل عمران
(۳۲) یعنی انسان آنحضرت ا کا متبع اور فرمانبردار ہو۔ پس جب میں یہ کہتا ہوں کہ حضرت مسیح
موعود کو اللہ تعالٰی نے اس امت میں سب انسانوں پر فضیلت دی ہے تو اسکے دوسرے معنی یہ بھی
ہیں کہ اس امت میں حضرت مسیح موعود سے زیادہ آنحضرت ا کا کوئی متبع نہیں ہوا۔ اور
آپ نے جس مقام فتاء کو پایا اس کے حصول میں اور کوئی انسان کامیاب نہیں ہوا۔ پس میرے اس
عقیدہ کے باوجود مجھ پر وہ الزام کیوں لگاتے ہو جو واقعات کے خلاف ہے۔ اور کیوں کسی عبارت کے
معنی کرنے کے لئے ایسے اصول بناتے ہو۔ جن کے ماتحت جیسا کہ میں اوپر بتا آیا ہوں خود حضرت
مسیح موعود بلکہ کل انبیاء اور صلحاء کو کافر و مرتد قرار دینا پڑے۔ پس اس دلیری سے توبہ کرو تا تمہارا
پھلا ہو اور اس راستہ کو اختیار کرو جو امن کا کا ا ہو ہونا نہ اسے جس سے سب راستبازوں اور صادقوں صادق کو
انوار العلوم جلد ؟
۳۵۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ترک کرنا پڑے کیا تم نہیں دیکھتے کہ آج سے پہلے آریوں اور عیسائیوں نے اسلام پر اسی طرح حملے
کئے تھے اور وہ قرآن کریم کے ایسے الفاظ کو لے کر جن کے اردو میں برے معنی ہوتے تھے۔ قرآن
کریم پر حملہ کرتے تھے۔ مثلا وہ کہتے تھے کہ قرآن کریم میں خدا تعالی کی نسبت مکار کا لفظ آیا ہے اور
اس میں کیا شک ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی نسبت آتا ہے کہ وَ اللهُ خَيْرُ الْعَاكِرِينَ لیکن
ان نادانوں نے نہ جانا کہ اردو میں مکار کے اور معنی ہیں اور عربی میں اور اردو میں مکارا سے کہتے
ہیں جو فریبی ہو اور عربی میں اسے جو تدبیر کرنے والا ہو۔ پس ان کے لئے کسی طرح جائز نہ تھا کہ وہ
لفظ مکار کے وہ معنی لیتے جو قرآن کریم نے نہیں لئے۔ پس جبکہ میں نے خود لکھ دیا ہے کہ میں حضرت
صاحب کو اس اصطلاح کے رو سے جو حضرت مسیح موعود نے قرار دی ہے حقیقی نبی نہیں مانتا یعنی
کوئی نئی شریعت لانے والا نہیں جانتا۔ ہاں اگر اس لفظ کو اصطلاحی معنوں سے پھیر کر کسی اور معنوں
میں لیا جائے تو اس صورت میں اگر وہ معنی حضرت صاحب پر چسپاں ہو سکیں تو میں آپ کو حقیقی نبی
کہہ لوں گا تو کیوں مجھ پر یہ الزام دیا جاتا ہے کہ میں آپ کو حقیقی نبی مانتا ہوں۔ میں نے تو ایک شرط
لگائی تھی اور کہا تھا کہ اگر یہ شرط پائی جائے تو پھر آپ کو حقیقی نبی کہا جا سکتا ہے جیسا کہ حضرت
صاحب نے فرمایا ہے کہ اگر کفر کے معنی محبت آنحضرت اللہ ہے تو میں سخت کافر ہوں۔ پس
باوجود صریح الفاظ کے میری نسبت یہ کہنا کہ میں حضرت مسیح موعود کو حقیقی نبی جانتا ہوں ایک ظلم
عظیم ہے۔
رو سے خود
۔ اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ان اصطلاحی معنوں کے علاوہ ، علاوہ عام معنوں کے رو
حضرت مسیح موعود نے بھی اپنے آپ کو حقیقی نبی کہا ہے ۔ چنانچہ مندرجہ ذیل حوالہ سے صاف ظاہر
ہے:
بعض یہ کہتے ہیں کہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ صحیح بخاری اور مسلم میں لکھا ہے کہ آنے والا عیسی
اس امت میں سے ہو گا۔ لیکن صحیح مسلم میں صریح لفظوں میں اس کا نام نبی اللہ رکھا ہے۔ پھر کیونکر
ہم مان لیں کہ وہ اس امت میں سے ہو گا ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تمام بد قسمتی دھوکا ہے پیدا ہوئی ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں پر
غور نہیں کی گئی۔ نبی کے معنی صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو ۔ اور
شرف مکالمہ مکالمه مخاطبہ الہیہ الیہ سے مشرف ہو۔ ہو۔ شریعت کالانا نا اس اس کے لئے ضروری نہیں اور
نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت سول کا متبع نہ ہو۔ (دیکھو ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
انوار العلوم جلد
روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۰۵-۳۰۶)
۳۵۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اس جگہ حضرت مسیح موعود نے نبی کے حقیقی معنوں کے رو سے اپنے آپ کو نبی کہا ہے پس جو
فتوئی مجھ پر لگاتے ہو وہ خود حضرت مسیح موعود پر لگے گا۔ اور اب تمہاری جو مرضی ہو کہو۔ کیونکہ جو
کچھ بھی کہو گے اس میں میں اور حضرت مسیح موعود دونوں شریک ہوں گے اور اس سے زیادہ خوشی
مجھے کیا ہو سکتی ہے کہ میں مسیح موعود کے کلام کے بیان کرنے پر رکھ دیا جاؤں اور مجھے برا بھلا کہا
جاوے ۔ مگر خوب یاد رکھو کہ حضرت مسیح موعود پر فتوی لگانے والا الٰہی گرفت کے نیچے ہے اور یہ
مقام سخت خطرہ کا مقام ہے۔ میرا قول حضرت مسیح موعود کے قول کے خلاف نہیں آپ نے حقیقی نبی
کی ایک اصطلاح قرار دی ہے۔ اور اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ جو نئی شریعت لائے اور ان معنوں
کے رو سے آپ نے حقیقی نبی ہونے سے انکار کیا ہے۔ اور میں بھی ان معنوں کی رو سے آپ کے
حقیقی نبی ہونے سے انکار کرتا ہوں۔ ہاں آپ نے نبی کے حقیقی معنی یہ فرماتے ہیں کہ وہ کثرت سے
امور غیبیہ پر اطلاع پائے ۔ اور بتاؤ کہ جو شخص ان معنوں کے رو سے جو حقیقی معنی ہیں نبی ہو وہ
حقیقی نبی ہو گا یا نہیں ؟۔
اگر کوئی شخص کہے کہ یہاں حضرت مسیح موعود نے یہ تو فرمایا ہے کہ نبی کے حقیقی معنی یہ ہیں
اور یہ نہیں فرمایا کہ ایسا شخص حقیقی نہیں ہو گا تو اسے یاد رکھنا چاہئے کہ جو چیز حقیقی معنوں کے رو سے
ایک نام حاصل کرے گی وہ حقیقی بھی ہو گی۔ اگر نبی کے حقیقی معنوں کے رو سے نبی کہلانے والا حقیقی
نبی نہیں تو کیا جو شخص غیر حقیقی معنوں کے رو سے نبی کہلائے گا۔ لغت اسے حقیقی نبی کے گی۔ پس
حضرت مسیح موعود کا نبی کے حقیقی معنی بتانا اور ان کے ماتحت اپنے نبی ہونے کا اقرار کرنا ثابت کرتا
ہے کہ آپ نے اگر ایک اصطلاحی معنوں کے لحاظ سے حقیقی نبی ہونے سے انکار کیا ہے تو ایک عام
معنوں کے لحاظ سے حقیقی نبی ہونے کا اقرار بھی کیا ہے اور اسی رنگ میں میں نے بھی لکھا ہے کہ اگر
حقیقی نبی کے وہ اصطلاحی معنی نہ لیں جو حضرت مسیح موعود نے کئے ہیں بلکہ اسے بناوٹی یا نقلی کے
مقابلہ پر رکھیں تو ان معنوں کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود حقیقی نبی ہیں۔ ہاں اصطلاحی معنوں کے
لحاظ سے نہیں۔ اس امر کے زیادہ واضح کرنے کے لئے میں ایک مثال دیتا ہوں جس سے ہر ایک
شخص آسانی سے اس مسئلہ کو سمجھ سکے گا۔ آنحضرت ا نے کلمہ کے معنی جملہ یا فقرہ کے کئے
ہیں۔ اور عام استعمال میں یہی معنی آتے ہیں۔ لیکن نحویوں کی اصطلاح میں کلمہ ایک مفرد لفظ کو کہتے
ہیں اور جب کبھی ایک نحوی کی کتاب میں کلمہ کا لفظ آئے گا تو اس سے مراد ایک لفظ ہوگا نہ نقرہ
نوار العلوم جلد ؟
۳۵۲
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
لیکن مسلمانوں کی اصطلاح میں کلمہ کلمہ شہادت کو بھی کہتے ہیں۔ جو ایک لفظ نہیں بلکہ ایک جملہ ہے۔
اب اگر کوئی شخص کلمہ کا لفظ نحویوں کی اصطلاح کے مطابق استعمال کرے اور کہے کہ کلمہ ایک لفظ
کو کہتے ہیں تو کسی دانا کا کام نہیں کہ اس پر فورا الزام لگاوے کہ دیکھو اس نے رسول الله ل
کی ہتک کی ہے آپ تو ایک مصرعہ کو کلمہ فرماتے ہیں جیسا کہ فرمایا - اصْدَقُ كَلِمَةٍ قَالَهَا لَبِيدُ الَا
كُلَّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِل یعنی لبید شاعر کا سب سے اچھا کلام یہ ہے کہ الا كُلَّ شَيْءٍ مَا خَلَا
اللهَ بَاطِل ۔ اور یہ ایک لفظ کو کلمہ کہتا ہے۔ اور اس بات پر اعتراض نہ کرنے کی وجہ یہ ہوگی کہ اس
نے رسول اللہ اس کی تکذیب نہیں کی بلکہ ایک دوسری اصطلاح کے رو سے اس لفظ کو
استعمال کیا ہے لیکن افسوس ہے کہ دنیا کی پیدائش کے بعد شاید یہ پہلا ہی زمانہ آیا ہے کہ ایک لفظ
جب کسی دوسرے معنوں میں تشریح کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو لوگوں کو دھوکا دینے کے لئے
اور ان کی طبائع میں اشتعال پیدا کرنے کے لئے اسے ایک ایسے رنگ میں لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے
جس سے کہنے والے کے مفہوم کو غلط سمجھیں اور قائل کے معنوں کے علاوہ اور رنگ دے کر اس
لفظ کا نا جائز استعمال کیا جاتا ہے۔ اور پھر یہ سب کچھ اس شہادت کی موجودگی میں ہے۔ جو خود حضرت
مسیح موعود کے کلام میں پائی جاتی ہے۔
اس بات کے ثبوت میں کہ میں حضرت مسیح موعود کو حقیقی نبی مانتا ہوں دوسری یہ دلیل دی گئی
ہے کہ میں نے کہیں لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود رسولوں اور نبیوں کے گروہ میں شامل ہیں اور
اس سے ثابت ہوا کہ میں آپ کو حقیقی نبی مانتا ہوں۔ یہ دلیل بھی سخت غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ پہلے
نبیوں میں شامل ہونے سے یہ کہاں سے ثابت ہوا کہ آپ حقیقی نبی یا دوسرے الفاظ میں نئی شریعت
لانے والے نبی تھے ۔ اگر پہلے نبیوں میں شامل کرنے سے ایک نبی ہر رنگ میں ان ہی کا سا ہو جاتا ہے
تو شاید آپ کہتے ہوں گے کہ آنحضرت ا پہلے نبیوں میں شامل نہ تھے کیونکہ پہلے نبی تو خاتم
البین نہ تھے اور وہ سب دنیا کے لئے نہ آئے تھے پس جو شخص کہتا ہے کہ آنحضرت الا نبیوں
کے گروہ میں شامل ہیں وہ آپ کے مقرر کردہ قاعدہ کے مطابق گویا آپ کی ختم نبوت کا منکر ہے ۔ مگر
کوئی عقلمند انسان اس قاعدہ کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ جبکہ میں نے اپنے رسالہ میں نبیوں کی چند
خصوصیتیں بیان کی ہیں۔ اور لکھا ہے کہ ایک حقیقی نبی ہوتے ہیں جو شریعت لاتے ہیں۔ ایک مستقل
نبی ہوتے ہیں جو شریعت تو نہیں لاتے مگر ان کو نبوت بلا واسطہ ملتی ہے۔ اور ایک وہ نبی جو نہ شریعت
لاتے ہیں۔ اور نہ ان کی نبوت بلا واسطہ ہوتی ہے۔ اور میں نے حضرت مسیح موعود کو اس تیسری قسم
انوار العلوم جلد ۲
۳۵۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کی نبوت کا پانے والا لکھا ہے تو میری اس تصریح کی موجودگی میں کوئی شخص کسی طرح جرأت کر سکتا
ہے کہ لکھے کہ میں حضرت مسیح موعود کو حقیقی نبی خیال کرتا ہوں جبکہ میری تقسیم کے مطابق حضرت
مسیح موعود پہلے عیوں میں شامل ہونے کے باوجود بھی حقیقی نبی نہیں ہیں تو اس کے خلاف میری
طرف کوئی بات منسوب کرنی دیانتداری کے خلاف ہے آپ یہ لکھ سکتے ہیں کہ یہ خصوصیتیں غلط
ہیں۔ آپ لکھ سکتے ہیں کہ نبیوں کی خصوصیتیں ہم نہیں مانتے۔ آپ لکھ سکتے ہیں کہ لہ حضرت صاحب
نبی نہیں تھے اور اس کے علاوہ آپ اپنا عقیدہ جو چاہیں ظاہر کر سکتے ہیں یا میرے عقیدہ پر حملہ کر سکتے
ہیں لیکن میری طرف وہ بات منسوب نہیں کر سکتے جو میں نے نہیں کی۔ اور جو میرے اعتقاد کے
خلاف ہے اور جس کے خلاف میں بڑے زور سے اعلان کر چکا ہوں۔ گورنمنٹ کی ملازمت میں
ایک محکمہ سول سروس کا کہلاتا ہے اور سول سرونٹ ڈپٹی کمشنر بھی ہوتے ہیں۔ کمشنر بھی ہوتے ہیں۔
چیف کمشنر بھی ہوتے ہیں۔ اب اگر کوئی شخص کسی شخص کی نسبت یہ کہے کہ یہ سول سروس میں
شامل ہے تو کیا اس کے ضرور یہ معنی ہوں گے کہ وہ اسے کمشنر قرار دیتا ہے۔ اسی طرح نبی کا ایک
درجہ ہے۔ اور اس درجہ اور رتبہ کو پانے والوں کی مختلف خصوصیات ہیں۔ ایک شخص باوجود اس
کے کہ اس میں بعض خصوصیتیں نہ پائی جائیں نبی ہو سکتا ہے۔ جس طرح ایک شخص باوجود اس کے
کہ کمشنری کے درجہ کو نہیں پہنچا۔ سول سروس کا ممبر ہے ۔
اس الزام کی تردید کے بعد کہ یہ بھی خود نفس مضمون سے تعلق رکھتا ہے اور اصل مضمون پر
اس سے روشنی پڑتی ہے میں دوسرے امور کے جواب دینے کی طرف توجہ کرتا ہوں لیکن اس قدر
کہنا اور بھی ضروری ہے کہ باوجود اس کے کہ اپنے ٹریکٹ میں مولوی محمد علی صاحب نے مجھے
مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس ٹریکٹ میں میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ درست نہیں تو مجھ سے
مباحثہ کر لو۔ میری طرف یہ ٹریکٹ نہیں بھیجا۔ اور کل تیرہ تاریخ کو ایک دوست کے خط سے معلوم
ہوا کہ کوئی رسالہ شائع ہوا ہے۔ مگر مجھے نہ کل کی ڈاک میں رسالہ ملا اور نہ آج کی ڈاک میں۔
حالانکہ میں نے رسالہ القول الفصل فور اخواجہ صاحب اور مولوی صاحب اور ان کے دوسرے
دوستوں کی خدمت میں مختلف جگہ بھیج دیا تھا اور گو خواجہ صاحب نے بھی اپنا لیکچر میرے نام نہیں
بھیجا تھا لیکن اب چونکہ میں ان کے نام رسالہ بھیج چکا تھا اور میرے رسالہ کا جواب دیا گیا تھا مناسب
تھا کہ یہ رسالہ فورا میرے نام بھیج دیا جاتا ممکن ہے کل یا پرسوں وہ میرے نام رسالہ بھیج دیں لیکن
اخلاقاً ان کو میرے نام فورا یہ رسالہ بھیج دینا چاہئے تھا اور اگر کسی قیمت پر فروخت کیا گیا تھا تو بھی
انوار العلوم جلد ۲
۳۵۴
حقيق النبوة (حصہ اول)
میرے نام وی پی کر دیتے تاکہ مجھے اطلاع تو ہو جاتی ممکن تھا کہ میں اس وقت تک کہ یہ رسالہ تمام
جماعت میں اشاعت پا جائے اس سے ناواقف ہی رہتا لیکن کل شام کو حسی فی اللہ مولوی غلام رسول
صاحب ساکن راجیکی لاہور سے تشریف لائے اور ایک کاپی اس رسالہ کی اپنے ساتھ لیتے آئے
جس سے مجھے اس کا علم ہوا۔ اور آج ۱۴ فروری کو دو پہر کے وقت یہ رسالہ پڑھنے کے بعد نماز ظہر
سے فارغ ہو کر اس کا جواب میں نے لکھنا شروع کر دیا ہے تاکہ تاخیر سے لوگوں کو گھبراہٹ نہ ہو۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے اور ہر ایک ذی علم انسان جس نے مولوی صاحب کے ٹریکٹ کو
پڑھا ہے اس بات کا اعتراف کرے گا کہ آپ نے گو میرے رسالہ کے جواب دینے کی کوشش کی
ہے لیکن در حقیقت ان اصول اور فروع کو نظر انداز کر دیا ہے جن پر میں نے اپنے رسالہ میں مسئلہ
نبوت پر بحث کی تھی بلکہ بعض نئے پہلو نکال کر ان پر بحث شروع کر دی ہے جس سے امر متنازعہ فیہ کا
فیصلہ کبھی نہیں ہو سکتا۔ ہر ایک بات کے فیصلہ کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ کسی اصل اور قاعدہ پر
اس کا فیصلہ کیا جائے اور اگر خلط مبحث سے کام لیا جائے یعنی جس بات کا جواب نہ آیا۔ اس کو ترک
کر کے دوسری طرف چلے جائیں تو اس سے کبھی بھی فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ پس ہمیں بھی ہر ایک مسئلہ
کا فیصلہ بعض اصول کی بناء پر کرنا چاہئے اب چونکہ مولوی صاحب موصوف نے بجائے میری باتوں
کا جواب دینے کے بحث کو پھر از سر نو شروع کر دیا ہے۔ اس لئے میں مجبور ا ان کے بیان کردہ امور
کے جواب دینے کی طرف توجہ کرتا ہوں۔
مولوی صاحب کے مضمون کو پڑھ کر جس نتیجہ پر میں پہنچا ہوں (1) وہ یہ ہے کہ مولوی صاحب کا
مذہب ہے کہ دعوئی مسیحیت کے بعد حضرت مسیح موعود کا خیال اپنی نبوت کے متعلق ایک ہی رہا ہے
(۲) یہ کہ حضرت مسیح موعود کا یہ عقیدہ نہ تھا کہ آپ نبی تھے بلکہ جزئی اور ناقص نبی تھے اور ان
دونوں امور کی شہادت میں انہوں نے مختلف دلائل دیتے ہیں۔
چونکہ پہلے امر کے فیصلہ پر دوسرے امر کے فیصلہ کا ایک حد تک انحصار ہے اس لئے میں پہلے
اس امر کو لیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے عقیدہ میں کسی تبدیلی کا ذکر کیا ہے یا نہیں؟ اور
پہلے عقیدہ سے مراد کیا ہے اور دوسرے عقیدہ سے کیا مراد ہے؟۔
اس کے لئے میں حقیقۃ الوحی کی وہی عبارت پھر نقل کرتا ہوں۔ جو القول الفصل میں نقل کر چکا
ہوں اور وہ یہ ہے کہ :
سوال - (۱) تریاق القلوب کے صفحہ ۱۵۷ (روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۴۸۱) میں ( جو میری کتاب
انوار العلوم جلد ۲
ہے) لکھا ہے:
۳۵۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
۔ اس جگہ کسی کو یہ وہم نہ گزرے کہ میں نے اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر
فضیلت دی ہے کیونکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے، جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے پھر ریویو جلد اول
نمبر ۶ صفحہ ۲۵۷ میں مذکور ہے خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی
تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے ۔ پھر ریو یو جلد انیلا شام میں لکھا ہے مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے
ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کام جو میں کر سکتا ہوں وہ ہرگز
اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہو رہے ہیں وہ ہر گز دکھلانہ ہے ہیں وہ ہر گز دکھلا نہ سکتا ۔ خلاصہ اعتراض یہ کہ ا
نہ کر سکتا۔ اور وہ
دونوں عبارتوں میں تناقض ہے۔
ان
الجواب۔ اب ۔ یاد رہے کہ اس بات کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مجھے ان باتوں سے نہ کوئی خوشی
ہے نہ کچھ غرض کہ میں مسیح موعود کہلاؤں یا مسیح ابن مریم سے اپنے تئیں بہتر ٹھراؤں۔ خدا نے
میرے ضمیر کی اپنی اس پاک وحی میں آپ ہی خبر دی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے قُلْ أُجَرِدُ نَفْسِی مِنْ
ضُرُوبِ الْخِطَابِ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا تو یہ حال ہے کہ میں کسی خطاب کو اپنے لئے نہیں
چاہتا یعنی میرا مقصد اور میری مراد ان خیالات سے برتر ہے اور کوئی خطاب دینا یہ خدا کا فعل ہے میرا
اس میں دخل نہیں ہے۔ رہی یہ بات کہ ایسا کیوں لکھا گیا اور کلام میں یہ تناقض کیوں پیدا ہو گیا؟ سو
اس بات کو توجہ کر کے سمجھ لو کہ یہ اسی قسم کا تناقض ہے کہ جیسے براہین احمدیہ میں میں نے یہ لکھا تھا
کہ مسیح ابن مریم آسمان سے نازل ہو گا مگر بعد میں یہ لکھا کہ آنے والا مسیح میں ہی ہوں اس تناقض کا
بھی یہی سبب تھا کہ اگر چہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میرا نام عیسیٰ رکھا اور یہ بھی مجھے فرمایا کہ
تیرے آنے کی خبر خدا اور رسول نے دی تھی مگر چونکہ ایک گروہ مسلمانوں کا اس اعتقاد پر جما ہوا تھا
اور میرا بھی میں اعتقاد تھا کہ حضرت عیسی آسمان پر سے نازل ہوں گے اس لئے میں نے خدا کی وحی کو
ظاہر پر عمل کرنا نہ چاہا بلکہ اس وحی کی تاویل کی اور اپنا اعتقاد وی رکھا جو عام مسلمانوں کا تھا اور اسی
کو براہین احمدیہ میں شائع کیا لیکن بعد اس کے اس بارہ میں بارش کی طرح وحی الہی نازل ہوئی کہ وہ
مسیح موعود جو آنے والا تھا تو تو ہی ہے اور ساتھ اس کے صدہا نشان ظہور میں آئے اور زمین و آسمان
دونوں میری تصدیق کے لئے کھڑے ہو گئے اور خدا کے چمکتے ہوئے نشان میرے پر جبر کر کے مجھے
اس طرف لے آئے کہ آخری زمانہ میں مسیح آنے والا میں ہی ہوں۔ ورنہ میرا اعتقاد تو وہی تھا جو
میں نے براہین احمدیہ میں لکھ دیا تھا۔ اور پھر میں نے اس پر کفایت نہ کر کے اس وحی کو قرآن شریف