حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۲
۳۵۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
پر عرض کیا تو آیات قطعیة الدلالت سے ثابت ہوا کہ در حقیقت مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے اور
آخری خلیفہ مسیح موعود کے نام پر اس امت میں سے آئے گا۔ اور جیسا کہ جب دن چڑھ جاتا ہے تو
کوئی تاریکی باقی نہیں رہتی۔ اسی طرح صدہا نشانوں اور آسمانی شہادتوں اور قرآن شریف کی قطعیہ
الدلالت آیات اور نصوص صریحہ حدیثیہ نے مجھے اس بات کے لئے مجبور کر دیا کہ میں اپنے تئیں
مسیح موعود مان لوں۔ میرے لئے یہ کافی تھا کہ وہ میرے پر خوش ہو مجھے اس بات کی ہرگز تمنا نہ تھی۔
میں پوشیدگی کے حجرہ میں تھا اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ خواہش تھی کہ کوئی مجھے شناخت
کرے اس نے گوشہ تنہائی سے مجھے جبرا نکالا۔ میں نے چاہا کہ میں پوشیدہ رہوں اور پوشیدہ مروں۔
مگر اس نے کہا کہ میں تجھے تمام دنیا میں عزت کے ساتھ شہرت دوں گا۔ پس یہ اس خدا سے پوچھو کہ
ایسا تو نے کیوں کیا ؟ میرا اس میں کیا قصور ہے؟ اسی طرح اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح
ابن مریم سے کیا نسبت ہے ۔ وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے ہے۔ اور اگر کوئی امر
میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اس کو جزئی فضیلت قرار دیتا تھا مگر بعد میں جو خداتعالی کی وحی
بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی اس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا۔ اور صریح طور پر نبی
کا خطاب مجھے دیا گیا مگر اس طرح سے کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی۔ اور جیسا کہ میں
نے نمونہ کے طور پر بعض عبارتیں خدا تعالی کی وحی کی اس رسالہ میں بھی لکھی ہیں ان سے بھی
ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح ابن مریم کے مقابل پر خدا تعالیٰ میری نسبت کیا فرماتا ہے ۔ "
(حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۲ تا ۱۵۴)
१९
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود سے سوا سوال کیا گیا ہے کہ آپ نے تریاق القلوب
میں کچھ اور لکھا ہے اور ریویو میں کچھ اور لکھا ہے اور ان دونوں کتابوں میں مندرجہ ذیل اختلاف
ہے۔
(1) تریاق القلوب میں لکھا ہے کہ میں مسیح سے افضل نہیں۔ ہاں مجھے اس پر جزئی فضیلت دی
گئی ہے اور جزئی فضیلت غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔
(۲) ریویو میں لکھا ہے کہ خدا نے اس امت کے مسیح کو پہلے مسیح پر اپنی تمام شان میں بڑھایا ہے۔
یہ سوال جیسا ظاہر ہے اسے ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے تعصب سے کام نہ لیا جائے تو ان
دونوں اقوال میں ضرور اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک جگہ آپ لکھتے ہیں کہ میں مسیح سے افضل نہیں
بلکہ مجھے جز کی فضیلت دی گئی ہے جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے اور دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں کہ

انوار العلوم جلد ۲
۳۵۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
میں مسیح سے اپنی تمام شان میں بڑھ کر ہوں اور مجھے اس پر ہر طرح سے فوقیت حاصل ہے۔ کسی ایسے
انسان کو جو کچھ بھی اردو جانتا ہو یہ دونوں عبارتیں پڑھوا کر دیکھ لو۔ وہ ضرور دونوں عبارتوں کے
اختلاف کو تسلیم کرے گا۔ اور جب تک ضد و تعصب سے اندھا نہ ہو جائے وہ ان دونوں عبارتوں
کے مفہوم کو ایک نہیں کہہ سکتا پس اختلاف تو ثابت ہے اور اس کے وجود میں کوئی شک نہیں ۔ اب
سوال یہ رہ جاتا ہے کہ یہ اختلاف کیا اختلاف ہے ؟ کیونکہ اختلاف دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک
اختلاف ظاہری ہوتے ہیں جن سے اس کلام کرنے والے یا اس تحریر کے لکھنے والے پر کوئی الزام
نہیں آتا صرف ظاہری شکل میں دو قولوں میں اختلاف ہوتا ہے۔ اور ایک ایسے اختلاف ہوتے ہیں
کہ جس کے کلام میں وہ پائے جائیں اس پر الزام جھوٹ کا آتا ہے اور اس کے متعلق سائل
حضرت مسیح موعود سے سوال کرتا ہے کہ آپ کی دو تحریروں وں میں اختلاف ہے اور وہ دونوں
تحریر میں نقل کرتا ہے اور پھر پوچھتا ہے کہ اس اختلاف کی کیا وجہ ہے؟ یعنی اسے کیوں نہ آپ کے
کذب کی علامت قرار دیا جائے۔ نعوذ باللہ من ذالک۔ اس کے جواب میں حضرت صاحب دو باتیں
فرما سکتے تھے ۔ اول یہ کہ کوئی اختلاف نہیں تم غلط کہتے ہو ۔ دوم یہ کہ اختلاف تو ہے لیکن وہ اختلاف
نہیں جس سے جھوٹ کا الزام ثابت ہو تا ہو بلکہ حالات کے تغیر کی وجہ سے اختلاف پیدا ہوا ہے اگر
حضرت مسیح موعود یہ جواب دیتے کہ کوئی تناقض نہیں ان دونوں خوالوانی کا مطلب ایک ہی ہے تب
بھی گو دشمن اس پر ہنستا یا اعتراض کرتا۔ ہم پر حضرت مسیح موعود کی تشریح کا قبول کرنا ضروری تھا
لیکن حضرت مسیح موعود نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس کے تناقض کو قبول کیا ہے جیسا کہ فرماتے ہیں کہ
رہی یہ بات کہ ایسا کیوں لکھا گیا اور کلام میں یہ تناقض کیوں پیدا ہو گیا؟ سو اس بات کو توجہ کر کے
سمجھ لو کہ یہ اسی قسم کا تناقض ہے کہ جیسے براہین احمدیہ میں میں نے یہ لکھا تھا کہ مسیح ابن مریم آسمان
سے نازل ہو گا۔ مگر بعد میں یہ لکھا کہ آنے والا مسیح میں ہی ہوں"
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۲ (۵۳) )
پس جبکہ دونوں حوالوں کی عبارت سے صاف تناقض ظاہر ہو رہا ہے۔ اور حضرت مسیح موعود
اس تناقضی کو قبول کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ متناقض تو ہے مگر یہ متناقض ایک ایسے اختلاف کے
طور پر نہیں جو میرے کذب پر شاہد ہو ۔ بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے میرا عقیدہ اجتہاد اٹھا اور بعد میرا استاد بعد
میں اللہ تعالی کی متواتر وحی سے مجھے اس عقیدہ سے پھرنا پڑا۔ تو یہ کیسی دلیری ہے کہ ایسی صاف
عبارتوں کے ہوتے ہوئے اور حضرت مسیح موعود ہے اس تناقض کو قبول کرتے ہوئے کوئی شخص یہ

انوار العلوم جلد ۲
۳۵۸
حقيقه النبوة (حصہ اول)
کہہ دے کہ حضرت مسیح موعود کی تحریروں میں شروع سے لے کر آخر تک ایک ہی عقیدہ ظاہر کیا
گیا ہے۔ تریاق القلوب اور دافع البلاء (جسے ریویو میں بھی شائع کیا گیا تھا) دونوں موجود ہیں۔
دونوں کی عبارتوں میں اختلاف موجود ہے۔ ایک شخص ان دونوں کتابوں کی عبارتیں حضرت
صاحب کے سامنے پیش کرتا ہے اور آپ ان میں تناقض تسلیم کرتے ہیں مگر باوجود اس کے آج
ہمیں یہ بتلایا جاتا ہے کہ دعوی مسیحیت کے بعد حضرت کا ایک ہی اعتقاد رہا ہے اگر ایک ہی اعتقاد تھا
تو کیوں تریاق القلوب میں لکھتے ہیں کہ میں مسیح سے افضل نہیں ہو سکتا بلکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے
جو غیر نبی کو نبی پر حاصل ہو سکتی ہے۔ لیکن دافع البلاء میں یہ تحریر فرماتے ہیں کہ میں تمام شان میں
اس سے بڑھ کر ہوں۔ کیا یہ دونوں باتیں ایک ہیں ؟ کیا ان میں کوئی تناقض نہیں ؟ آخر یہ دونوں
عبارتیں اردو زبان میں لکھی ہوئی ہیں کسی غیر زبان میں نہیں کہ ان کا سمجھنا مشکل ہو ۔ ہندوستان
کے کروڑوں آدمی ان کو سمجھ سکتے ہیں۔ کروڑوں آدمیوں کی آنکھ میں کیونکر خاک جھونکی جاسکتی
ہے اور پھر غضب تو یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ خود حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ دونوں
عبارتوں میں تناقض ہے۔ کہا جاتا ہے کہ نہیں کوئی تناقض نہیں۔ ان عبارتوں پر یہ اعتراض تو ہو سکتا
ہے کہ اس جگہ نبوت کا تو سوال نہیں اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ گو متناقض ہے لیکن تریاق القلوب
ناسخ ہے منسوخ نہیں اور جو کچھ اس میں لکھا ہے وہی قابل اعتبار ہے لیکن یہ کہنا ہر گز درست نہیں
کہ مذکورہ بالا دونوں تحریروں میں کوئی اختلاف نہیں۔
مگر یہ دونوں سوال بھی بالکل صاف ہیں اور ان کا جواب نہایت سہل ہے ۔ سوال اول یعنی اس
امر کے جواب کہ یہاں تو افضلیت کا سوال ہے نہ کہ نبوت و غیر نبوت کا۔ دو ہیں۔
(۱) اول یہ کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک شخص ایک نبی سے افضل بھی ہو اور پھر نبی نہ بنے کیونکہ
جب وہ اپنی تمام شان میں ایک نبی سے افضل ہو گیا تو نہایت ظلم ہے کہ اسے اس درجہ سے محروم
رکھا جائے جو دوسرے شخص کو دیا گیا ہے ۔
(۲) دوم یہ کہ حضرت مسیح موعود نے تریاق القلوب میں مسیح سے کلی طور پر افضل نہ ہونے کی
یہ وجہ بیان فرمائی ہے کہ غیر نبی کو نبی پر فضیلت نہیں ہو سکتی (اور یاد رہے کہ تریاق القلوب کے
وقت آپ محد ثیت والی نبوت کے قائل تھے اور اس نبوت کا جو جزئی ہوتی ہے دعوی کر چکے تھے مگر
باوجود اس دعوی کے کہ آپ محد ثیت کی نبوت کے وارث ہیں اور آپ کو وہ نبوت حاصل ہے)
آپ اپنے آپ کو مسیح سے افضل نہیں سمجھتے تھے کیونکہ محدثیت کی نبوت صرف ایک جزئی نبوت

انوار العلوم جلد ؟
۳۵۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہے اصلی نبوت نہیں۔ پس اس تغیر عقیدہ سے یہ بھی ظاہر ہے کہ اب آپ نے اپنی نبوت کو ایک اور
قسم کی نبوت قرار دیا ہے کیونکہ تریاق القلوب میں آپ باوجود محد ثیت کی نبوت کے دعوئی ہوئے۔
کے جو ۱۸۹۱ء سے چلا آتا تھا اپنے آپ کو غیر نبی قرار دیتے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ محدث یا
جزئی نبی در حقیقت نبی نہیں ہوتا تبھی تو آپ فرماتے ہیں کہ غیر نبی نبی سے افضل کیونکر ہو سکتا ہے؟
لیکن دافع البلاء میں اپنے آپ کو مسیح سے افضل قرار دیتے ہیں جس سے صاف ثابت ہے کہ اب
آپ اپنے آپ کو نبی قرار دیتے ہیں کیونکہ آپ خود یہ قاعدہ بتا چکے ہیں کہ اچکے ہیں کہ غیر نبی کو نبی پر فضیلت
نہیں اور اگر کسی کو فضیلت ہے تو ثابت ہوا کہ وہ ضرور نہی ہے اگر وہ نبی نہ ہو تا تو حضرت مسیح موعود
کے ظاہر کردہ عقیدہ کے مطابق نبی پر فضیلت نہ پا سکتا۔ پس افضلیت کا مسئلہ خود نبوت کے مسئلہ کو
حل کر دیتا ہے۔
اس جگہ اگر کوئی شخص یہ اعتراض کرے کہ جبکہ حضرت مسیح موعود نے تریاق القلوب کے
حوالہ کو غلط کو غلط قرار دے دیا ہے تو معلوم ہوا کہ آپ نے اس مسئلہ کو بھی غلط قرار دے دیا ہے کہ غیر نبی
نبی سے افضل نہیں ہو سکتا۔ پس کیوں نہ خیال کر لیا جائے کہ پہلے حضرت مسیح موعود کا خیال تھا کہ غیر
نبی نبی سے افضل نہیں ہو سکتا۔ لیکن بعد میں آپ کا یہ خیال بدل گیا اور آپ نے معلوم کیا کہ غیر نبی
بھی نبی سے افضل ہو سکتا ہے اس لئے اپنے آپ کو باوجود غیر نبی ہونے کے مسیح سے افضل قرار دیا۔
لیکن یاد رہے کہ یہ شبہ بھی قلت تدبر کا نتیجہ ہو گا کیونکہ حضرت مسیح موعود نے حقیقۃ الوحی میں جہاں
تریاق القلوب کے اس عقیدہ کو منسوخ فرمایا ہے کہ میں مسیح سے ہر شان میں افضل نہیں وہاں اس
عقیدہ کو کہ غیر نبی نبی سے افضل نہیں ہو تا منسوخ نہیں فرمایا۔ اور معترض کے جواب میں یہ نہیں
فرمایا کہ چونکہ بعد میں مجھے اس قاعدہ میں کہ غیر نبی نبی سے افضل نہیں ہو سکتا غلطی معلوم ہوئی اور
ثابت ہو گیا کہ ایسا ہو سکتا ہے اس لئے میں نے مسیح سے اپنے آپ کو افضل لکھ دیا بلکہ اس کی بجائے
فرماتے ہیں کہ ”مگر بعد میں جو خدا تعالیٰ کی وحی بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی اس نے مجھے اس
عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا مگر اس طرح کہ ایک پہلو سے نبی
اور ایک پہلو سے امتی"۔ اس حوالہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے آپ
کو مسیح سے افضل اس لئے نہیں قرار دیا کہ آپ کو معلوم ہو گیا تھا کہ غیر نبی نبی سے افضل ہو سکتا
ہے بلکہ اس لئے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کی وحی نے صریح طور پر نبی کا خطاب دیا اور وہ بارش کی طرح
آپ پر نازل ہوئی اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ آپ نے تریاق القلوب والے عقیدہ کو بدل دیا کیون؟

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
آپ نے تریاق القلوب میں لکھا تھا کہ مسیح سے میں صرف جزئی فضیلت رکھتا ہوں اور بعد میں فرمایا
کہ میں تمام شان میں اس سے بڑھ کر ہوں۔
ہے
جو لوگ کہتے ہیں کہ تریاق القلوب کے حوالہ کو منسوخ نہیں کیا گیا وہ ایک دفعہ سائل کے
سوال کو پڑھ لیں کیونکہ جواب سائل کے سوال کے مطابق ہوتا ہے سائل نے حضرت مسیح موعود
سے یہ سوال کیا ہے کہ آپ نے تریاق القلوب میں کچھ اور آ میں کچھ اور لکھا ہے اور ریویو میں کچھ اور پس اگر
ان دونوں کتب میں کوئی اختلاف نہ تھا تو حضرت مسیح موعود کبھی تناقض کے اعتراض کو قبول کر کے
جواب نہ دیتے اور جبکہ اس اعتراض کو آپ نے قبول کیا ہے اور اس کا جواب دیا ہے تو کسی کا حق
نہیں کہ کہے کہ آپ کا عقیدہ صرف براہین کے وقت اور تھا۔ ایسا کہنا مسیح موعود کی ہتک ہے کیونکہ
یہ داناؤں کا کام نہیں کہ سوال کچھ اور کیا جائے اور جواب کچھ اور دیا جائے ۔ سوال کرنے والا تو کہتا
ہے کہ آپ تریاق القلوب میں کچھ اور لکھتے ہیں اور ریویو میں کچھ اور ۔ پھر کس طرح ممکن ہے کہ
حضرت مسیح موعود اس کے جواب میں براہین کے زمانہ کے خیالات کا ازالہ شروع کر دیں۔ وہ شخص
جو کل دنیا کی ہدایت کے لئے آیا تھا اس کی نسبت ایسی لغو بات کا منسوب کرنا کیسا ظلم ہے وہ جو دنیا کو
عقل سکھانے کے لئے آیا۔ وہ جو علوم روحانی کے خزانے لٹانے آیا ۔ وہ جو دانائی کی کان تھا اور
جاہلوں کو دانا بنانے والا تھا کیا اس کی نسبت یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اس سے پوچھتا ہے کہ
آپ تریاق القلوب میں کچھ اور لکھتے ہیں اور ریویو میں کچھ اور۔ تو وہ یہ جواب دیتا ہے کہ ہاں براہین
کے زمانہ میں میرا یہ خیال تھا بعد میں نہ رہا۔ اس جواب کو پڑھ کر تو ایک بچہ بھی کہئے گا کہ آپ سے تو
تریاق القلوب اور پریویو کے اختلاف کی نسبت سوال کیا تھا آپ براہین کے زمانہ یا کسی اور پچھلے
زمانہ کا ذکر کرنے لگے ۔ کیا اگر کسی صحیح الدماغ انسان سے یہ سوال کیا جائے کہ پرسوں آپ نے فلاں
بات یوں بیان فرمائی تھی اور کل اس کے خلاف بیان فرمائی یہ کیا بات ہے تو وہ اس کو یہ جو اب دے
سکتا ہے کہ ہاں پچھلے سال میرا یہی خیال تھا لیکن بعد میں بدل گیا۔ کیا وہ یہ نہ پوچھے گا کہ میں کل اور
پرسوں کے متعلق سوال کرتا ہوں آپ پچھلے سال کا ذکر کرتے ہیں اور کیا ایسا جواب دینے والا عقلمند
کہلا سکتا ہے ؟ پس اس کلام سے بچو جس سے تم مسیح موعود پر نعوذ باللہ بے وقوفی کا الزام لگاتے ہو ،
مسیح موعود خدائے تعالیٰ کا چنا ہوا تھا اور اس کا برگزیدہ تھا اس کی باتیں دانائی سے پر ہوتی تھیں۔ پس
اس کا جواب سوال کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ اور جبکہ تریاق القلوب اور ریویو کے مضامین میں
صریح اختلاف ہے تو اس کا جواب کسی پہلے وقت کی طرف کیونکر منسوب ہو سکتا ہے غرض کہ یہ

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بات بالکل ثابت ہے کہ تریاق القلوب اور ریویو کے مذکورہ بالا دونوں بیانات میں اختلاف ہے۔
اس جگہ کسی کو یہ وہم نہ گذرے کہ اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر فضیلت دی
ہے۔ کیونکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو ایک غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔“
ریویو میں فرماتے ہیں:
تریاق القلوب صفحه ۴۵۳ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۸۱)
خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ
९९
کر ہے ۔ ریویو آف ریپلیمری جلد اول نمبر ۶ صفحه ۷ ۲۵ )
اور اس اختلاف کی نسبت ایک شخص نے آپ سے سوال کیا ہے کہ یہ نے آپ سے سوال کیا ہے کہ یہ کیوں ہے تو آپ نے وہ
جواب دیا جو او پر درج کیا گیا ہے اور آگے چل کر یہ بھی فرمایا " خلاصہ یہ کہ میرے کلام میں کوئی
تناقض نہیں میں تو خدا تعالی کی وحی کا پیروی کرنے والا ہوں۔ جب تک مجھے اس کا علم نہ ہوا
میں وہی کہتا رہا جو اوائل میں میں نے کہا۔ اور جب مجھ کو اس کی طرف سے علم ہوا تو میں نے
اس کے مخالف کہا " (حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۵۰) یعنی یہ اختلاف میرے کلام کا نہیں کہ مجھے جھوٹا کہا جائے
بلکہ بات یہ ہے کہ پہلے میں اجتہاد سے کہتا رہا مگر بعد میں اللہ تعالی کی وحی پر غور کر کے مجھے اپنا عقیدہ
بدلنا پڑا اور میں پہلے قول کے مخالف کہنے لگا۔ پس یہ تو خدائے تعالی کی طرف سے ایک نیا علم تھا نہ کہ
میرے اقوال کا تناقض اور اختلاف پہلا قول میرا تھا اور دو سرا خدا کا۔
اب اس جگہ وہ دوسرا اعتراض کیا جاتا ہے جو میں اوپر لکھ آیا ہوں کہ اگر یہ بھی ثابت ہو جائے
که تریاق القلوب میں کچھ اور لکھا ہے اور ریویو میں کچھ اور ۔ تو بھی آپ کا مطلب ثابت نہیں ہوتا
ہم کسی طرح مان لیں کہ تریاق القلوب کے حوالہ کو ریویو کے حوالہ نے منسوخ کر دیا کیوں نہ یہ کہا
جائے کہ تریاق القلوب کے حوالہ نے ریویو کے حوالہ کو منسوخ کر دیا۔ اور ہماری بات اس دلیل
سے اور بھی وزنی ہو جاتی ہے کہ ریویو کا مضمون وافع البلاء سے لیا گیا ہے جو ۱۹۰۲ء کے ابتداء میں
شائع ہوا۔ اور تریاق القلوب اکتوبر ۱۹۰۲ء میں شائع ہوئی ہے۔ پس یہ کس طرح ممکن ہے کہ جو
کتاب پہلے لکھی گئی وہ بعد کی کتاب کو منسوخ کر دے کیا کوئی عقل سلیم اس امر کو تسلیم کر سکتی ہے
کہ جو بات بعد میں لکھی گئی وہ اس بات سے منسوخ ہو جائے جو اس سے چھ ماہ پہلے لکھی گئی جو حکم
بعد میں دیا جائے وہ پہلے حکم کا ناسخ ہوتا ہے نہ کہ پہلا حکم بعد کے حکم کا !
بیشک یہ ایک ایسا اعتراض ہے جو ظاہر میں بہت وزنی معلوم ہوتا ہے اور شائد بعض لوگ اس

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۲
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
پر نہایت خوش ہوں کہ نہایت زبردست دلیل ہے اگر نسخ ثابت ہے تو تریاق القلوب کا حوالہ ناسخ
ہے نہ کہ ریویو کا۔ کیونکہ ریویو کا مضمون پہلے کا ہے اور تریاق القلوب بعد کی کتاب ہے۔
مگر یاد رکھنا چاہئے کہ یہ اعتراض صرف دل خوش کن ہے ورنہ اصل میں اس کی کوئی حقیقت
نہیں۔ اس لئے کہ خود حضرت مسیح موعود نے اس کا فیصلہ کر دیا ہے یعنی آپ نے خود فرما دیا ہے کہ
تریاق القلوب کا مضمون منسوخ ہے ریویو کے مضمون سے۔ اور اس بات کو سمجھنے کے لئے میں
تریاق القلوب اور ریویو دونوں کے ان حوالہ جات کو پھر نقل کرتا ہوں جن میں اختلاف ہے۔
تریاق القلوب کا حوالہ صفحہ ۳۵۳)
اس جگہ کسی کو یہ وہم نہ گزرے کہ اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر فضیلت دی
ہے۔ کیونکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو ایک غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے ۔ “
ریویو کا حوالہ جلد اول صفحه ۲۵۷:
تریاق القلوب صفحه ۵۳ شهر و حانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۸۱)
خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ
کر ہے " ۔ ( ریویو آف ریلیجز جلد اول نمبر ۶ صفحه ۲۵۷ )
اب ان دونوں حوالوں سے ثابت ہے کہ تریاق میں تو آپ نے یہ د نے یہ دعوی کیا ہے کہ میں مسیح دعوة
سے صرف جزوی فضیلت رکھتا ہوں اور اس سے افضل نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ نبی ہے اور میں غیر
نہی۔ اس کے خلاف ریویو میں لکھتے ہیں کہ میں مسیح سے تمام شان میں بڑھا ہوا ہوں اب دیکھنا چاہئے
کہ ان دونوں خیالوں میں سے حضرت مسیح موعود کسی کو رد کرتے ہیں اور کسے درست فرماتے ہیں
اگر حقیقۃ الوحی میں سائل کے جواب میں آپ نے یہ جواب دیا ہو کہ میرا پہلے یہ خیال تھا کہ میں مسیح
سے افضل ہوں لیکن بعد میں میرا یہ عقیدہ نہ رہا اور مجھے خدا تعالیٰ نے بتایا کہ تو نبی نہیں وہ نبی تھا۔
غیر نبی نبی سے افضل کس طرح ہو سکتا ہے تب تو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ تریاق القلوب والا عقیدہ
ناسخ تھا اور ریویو دالا عقیدہ منسوخ لیکن اگر اس کے خلاف آپ اس عقیدہ کو جو تریاق القلوب میں
ظاہر فرمایا ہے پہلا قرار دیں اور اپنے افضل ہونے والے عقیدہ کو بعد کا قرار دیں تو پھر ہر ایک شخص
کو یہ قبول کرنا ہو گا کہ مسیح موعود کے نزدیک تریاق القلوب والا حوالہ منسوخ ہے اور ریویو والا
ناسخ ۔ چنانچہ جب ہم حقیقۃ الوحی کو دیکھتے ہیں تو اس میں یہ لکھا پاتے ہیں :
” اور میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ مسیح ابن مریم آخری خلیفہ موسی علیہ السلام کا ہے اور میں

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
آخری خلیفہ اس نبی کا ہوں جو خیر الرسل ہے اس لئے خدا نے چاہا کہ مجھے اس سے کم نہ رکھے "
(حقیقة الوحی
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۴)
اس عبارت سے یہ پتہ لگتا ہے کہ آپ اپنے آپ کو کم سے کم مسیح کے برابر تو سمجھتے ہیں لیکن
آگے چل کر آپ فرماتے ہیں " پس خدا د کھلاتا ہے کہ اس رسول کے ادنی خادم اسرائیلی مسیح ابن
مریم سے بڑھ کر ہیں " پھر یہی نہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سنو ! اسی جگہ حضرت مسیح موعود آگے
چل کر فرماتے ہیں ”پھر جبکہ خدا نے اور اس کے رسول نے اور تمام نبیوں نے آخری زمانہ کے
مسیح کو اس کے کارناموں کی وجہ سے افضل قرار دیا ہے تو پھر یہ شیطانی وسوسہ ہے کہ یہ کہا جائے کہ
کیوں تم مسیح ابن مریم سے اپنے تئیں افضل قرار دیتے ہو۔ عزیزو! جبکہ میں نے یہ ثابت کر دیا کہ
مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے اور آنے والا مسیح میں ہوں تو اس صورت میں جو شخص پہلے مسیح کو
افضل سمجھتا ہے اس کو نصوص حدیثیہ اور قرآنیہ سے ثابت کرنا چاہئے کہ آنے والا مسیح کچھ چیز ہی
نہیں نہ نبی کہلا سکتا ہے نہ حکم جو کچھ ہے پہلا ہے خدا نے اپنے وعدہ کے موافق مجھے بھیج دیا۔ اب
خدا سے لڑو ۔ ہاں میں صرف نبی نہیں بلکہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی بھی۔ تا آنحضرت
الا کی قوت قدسیہ اور کمال فیضان ثابت ہو " (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه
(۱۵۹)
-
مذکورہ بالا عبارت میں آپ نہ صرف یہ کہ مسیح سے اپنے افضل ہونے کا ذکر فرماتے ہیں بلکہ
آپ فرماتے ہیں کہ آپ کے حضرت مسیح سے افضل ہونے پر اعتراض کرنا شیطانی و با وسوسہ ہے اور یہ
کہنا کہ حضرت مسیح موعود نبی نہیں کہلا سکتے خدائے تعالیٰ سے جنگ کرنے کے مترادف ہے۔ ہاں
جیسا کہ آپ ہمیشہ فرماتے آئے ہیں آپ نبی بھی ہیں اور آنحضرت ا کے امتی بھی۔ اور آپ
نے اس جگہ یہ بھی بتا دیا ہے کہ امتی نبی ہونا آپ کے درجہ کے گھٹانے کے لئے نہیں بلکہ "تا
آنحضرت ا کی قوت قدسیہ اور کمال فیضان ثابت ہو " (حقیقۃ الوحی (12) پس امتی نبی ہونا
کمی درجہ کی علامت نہیں بلکہ علو درجہ کی علامت ہے اور ایسے نبی کے ذریعہ سے آنحضرت
ا کی قوت قدسیہ اور کمال فیضان ثابت ہوتا ہے۔
اب میں پھر اپنے اصل مضمون کی طرف آتا ہوں اور ہر ایک انصاف پسند کو متوجہ کر کے کہتا
ہوں کہ کیا جو حوالہ میں نے اوپر نقل کیا ہے اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ حقیقۃ الوحی میں آپ اپنے
آپ کو مسیح سے افضل قرار دیتے ہیں۔ پس یہ کیسی الٹی بات ہے کہ باوجود اس کے کہ تریاق القلوب

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۴
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
ناسخ تھی ریویو کے مضمون کی۔ پھر بھی حضرت صاحب حقیقۃ الوحی میں وہی مضمون پھر بیان کرتے ہیں
جو ریویو میں کیا تھا پس حضرت مسیح موعود کا حقیقۃ الوحی میں اپنے آپ کو حضرت مسیح سے افضل قرار
دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریویو کا مضمون ناسخ ہے اور تریاق القلوب کا منسوخ یا کم سے کم یہ کہ
حضرت مسیح موعود ایسا ظاہر فرماتے ہیں اور اگر تریاق القلوب کا مضمون ناسخ ہوتا تو چاہئے تھا کہ
آپ بعد کی کتب میں یہ تحریر فرماتے کہ ہم حص ہ ہم حضرت مسیح سے افضل نہیں لیکن آپ تو بعد کی کتب میں
اپنے آپ کو افضل قرار دیتے ہیں جس سے صاف، سے صاف ثابت ہوا کہ آپ اس تحریر کو جس میں آپ نے
اپنے آپ کو مسیح سے افضل قرار دیا ہے ناسخ قرار دیتے ہیں اس تحریر کا جس میں ا۔ میں اپنے آپ کو مسیح
سے ادنی قرار دیا ہے اور جس مضمون میں افضل قرار دیا ہے وہ ریویو کا مضمون ہے پس ہر ایک
شخص جو ضد سے کام نہ لے لے سمجھ سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود مسیح موعود تریاق القلوب کے اس حوا اس حوالہ کو
منسوخ قرار دیتے ہیں ورنہ حضرت صاحب پر یہ اعتراض آئے گا کہ آپ نے خدائے تعالی کی
متواتر وحی سے ایک بات معلوم کی۔ لیکن آپ ایک ہی کتاب میں اس نئے عقیدہ کو آ کو لکھ کر بھول
گئے ۔ اور پھر وہی پرانا عقیدہ اپنی کتابوں میں لکھنا شروع کر دیا کہ میں افضل ہوں مسیح ہے۔ اور تعجب
یہ کہ خود حقیقۃ الوحی میں جس جگہ ریویو کے مضمون کو غلط قرار دیا اسی جگہ پھر اپنی افضلیت پر زور
دینے لگے ۔ لیکن ایسا فعل حضرت مسیح موعود کی طرف ہرگز منسوب نہیں ہو سکتا اور حق یہی ہے کہ
حضرت مسیح موعود تریاق القلوب کے حوالہ کو منسوخ قرار دیتے ہیں ریویو کے مضمون سے۔ اور جو
شخص کہتا ہے کہ حضرت صاحب کی بعض عبارتوں کو کیوں منسوخ قرار دیتے ہو اس کا قول انہی
لوگوں کا سا ہے جو کہتے ہیں کہ جس قدر کتب سماویہ اس وقت موجود ہیں سب قابل عمل ہیں اور
خدائے تعالی کا کلام منسوخ نہیں ہو سکتا۔ اس کا جواب یہی ہے کہ جن کتابوں کو اللہ تعالی نے منسوخ
کر دیا ان کو ہم قابل عمل کیونکر کہہ سکتے ہیں یہ معاملہ بھی ایسا ہی ہے حضرت صاحب اپنے اجتہاد سے
ایک عقیدہ رکھتے تھے خدائے تعالیٰ نے آپ کو بتلایا کہ یہ عقیدہ درست نہیں۔ درست یہ ہے پس
ہم اس کو تسلیم کریں گے جسے خدائے تعالیٰ نے درست قرار دیا اور اس کو تسلیم کریں گے جسے
حضرت مسیح موعود نے ناسخ قرار دیا ۔ ہاں جو شخص باوجود اس کے کہ مسیح موعود ریویو کے مضمون کو
ناسخ قرار دیتے ہیں یہ اعتراض کرے کہ آپ نے نعوذ باللہ یہ خلاف عقل بات کیوں لکھی کہ پہلی
تحریر کو ناسخ قرار دیا ہے اور بعد کی تحریر کو منسوخ - تو وہ پہلے مسیح موعود کا انکار کرے پھر ہم سے سوال
کرے ہم اسے انشاء اللہ پوری طرح جواب دیں گے کیونکہ جب یہ ثابت ہو گیا کہ حضرت مسیح

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
موعود نے تریاق کے حوالہ کو منسوخ قرار دیا ہے تو اب جو اعتراض پڑے گا مسیح موعود پر پڑے گانہ
مجھ پر لیکن میں مضمون کو مکمل کرنے کے لئے اس جگہ فرض کر لیتا ہوں کہ ایک مخالف ہم سے پوچھتا
ہے کہ حضرت صاحب نے جو ریویو کے مضمون کو جو پہلا ہے تریاق القلوب کے مضمون کا جو بعد کا
ہے ناسخ قرار دیا ہے تو اس سے آپ کا کیا مطلب ہے اور ایسے شخص کو جواب دیتا ہوں کہ حضرت
مسیح موعود نے جو کچھ لکھا درست لکھا اور اس میں ہرگز کوئی خلاف عقل بات نہیں بلکہ واقعہ میں
ریویو کا مضمون تریاق القلوب کا ناسخ ہے اور اس سے پہلا نہیں بلکہ بعد کا ہے۔
F
اس میں کوئی شک نہیں کہ تریاق القلوب اکتوبر ۱۹۰۲ء کو شائع ہوئی اور ریویوجون ۱۹۰۲ء کو
بلکہ دافع البلاء جس سے ریویو میں مضمون لیا گیا ہے وہ تو اپریل ۱۹۰۲ء کو شائع ہوئی اور خود میں نے
اپنے رسالہ القول الفصل میں میں تاریخ اشاعت کے اشاعت کے لحاظ سے ۱۹۰۲ء تک ہی تریاق القلوب کی تیاری
لکھی ہے لیکن چونکہ اس وقت اس امر کو بالتفصیل لکھنے کی گنجائش نہ تھی اس لئے اس رسالہ میں
وہی تاریخ لکھ دی گئی جو تریاق القلوب پر لکھی ہوئی تھی اور اگر میں ایسا نہ کرتا تو خوف تھا کہ بعض
لوگ جھٹ مجھ پر جھوٹ کا الزام لگا دیتے لیکن اب میں بتاتا ہوں کہ تریاق القلوب اصل میں پہلے کی
لکھی ہوئی کتاب ہے اور ریویو بعد کا مضمون جو دافع البلاء سے لیا گیا ہے اس کے بعد کا کا بلکہ ایک
سال سے بھی زیادہ عرصہ بعد کا ہے اور اس کے لئے میرے پاس خدائے تعالی کے فضل سے یقینی
ثبوت ہیں بشرطیکہ کوئی شخص ان پر غور کرے اور ضد اور ہٹ سے کام نہ لے۔ اصل واقعہ یہ ہے کہ
تریاق القلوب ۱۸۹۹ء سے لکھی جانی شروع ہوئی اور جنوری ۱۹۰۰ء تک بالکل تیار ہو چکی تھی لیکن
چونکہ ان دنوں میں ایک وفد نصیبین جانے والا تھا اس لئے حضرت مسیح موعود نے ایک عربی
رسالہ لکھنا شروع کر دیا اور اس کی اشاعت رک گئی ۱۹۰۲ء میں جبکہ کتب خانہ کا چارج حکیم فضل
الدین صاحب مرحوم کے ہاتھ میں تھا آپ نے حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اول سے
عرض کی کہ بعض کتب بالکل تیار ہیں لیکن اس وقت تک شائع نہیں ہو ئیں آپ حضرت مسیح موعود
سے عرض کریں کہ ان کو شائع کرنے کی اجازت فرمادیں چنانچہ آپ نے حضرت مسیح موعود سے ذکر
کیا اور حضور نے اجازت دے دی تریاق القلوب ساری چھپ چکی تھی۔ اور صرف ایک صفحہ کے
قریب مضمون حضرت اقدس کے ہاتھ کا لکھا ہوا کاتب کے پاس بچا پڑا تھا اس کے ساتھ حضرت
اقدس نے ایک صفحہ کے قریب مضمون اور بڑھا دیا اور کل دو صفحہ آخر میں لگا کر کتاب شائع کر دی
گئی۔ یہ تو اصل واقعہ ہے جس سے غالبا جناب مولوی صاحب واقف ہوں گے اور امید ہے کہ حق

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کے اظہار کے لئے ضرور شہادت دے دیں گے لیکن اگر ان کو یاد نہ رہا ہو یا وہ اس واقعہ سے واقف
نہ ہوں تو میں اس کے متعلق ذیل میں چند ثبوت دیتا ہوں۔
1- اول یہ کہ تریاق القلوب کے آخر میں ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء کی تاریخ لکھی ہوئی ہے اور اس
کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنے آپ کو مسیح پر صرف جزئی فضیلت
رکھنے والا ظاہر فرمایا ہے لیکن کتاب کشتی نوح جو ۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء میں شائع ہوئی ہے اس میں آپ
فرماتے ہیں مثیل موسی موسی موسی سے بڑھ کر اور مثیل ابن مریم ابن مریم سے بڑھ کر “ ( صفحہ ۱۶) پھر
صفحہ ۱۹ پر لکھتے ہیں کہ ہیں کہ گو خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے لیکن تاہم
میں مسیح ابن مریم کی بہت عزت کرتا ہوں ۔ اب آپ فرمائیں کہ کیا یہ ممکن تھا کہ آپ اسی مہینہ
میں مطابق الہام کشتی نوح میں تو یہ لکھیں کہ میں مسیح سے افضل ہوں لیکن ۲۰ دن بعد تریاق
القلوب میں لکھیں کہ میں اس سے صرف جزئی فضیلت رکھتا ہوں ورنہ میں اس سے بڑا نہیں ہو
سکتا۔ اور پھر اس کے بعد حقیقۃ الوحی میں پھر وہی مضمون بیان فرمائیں جو ۵ راکتوبر کی کتاب کشتی نوح
میں لکھا تھا۔ اس بات سے ثابت ہے کہ تریاق القلوب کا وہ حوالہ پہلے لکھا جا چکا تھا خصوصاً جبکہ ہم
ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کہ مسیح موعود نے حقیقۃ الوحی میں ریویو کے مضمون کو تریاق القلوب کے
خلاف تسلیم کر کے اسے ناسخ بھی قرار دیا ہے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ تریاق القلوب ۱۸۹۹ء میں
شروع ہوئی تھی۔
۲۔ دوم یہ کہ کشتی نوح میں ہی یہ ذکر نہیں بلکہ اکتوبر کے مہینہ کی ڈائریوں میں بھی وہی ذکر ہے
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اکتوبر ۱۹۰۲ء کا مہینہ تو ایک خاص مہینہ تھا جس میں آپ اپنی افضلیت پر
خاص زور دے رہے تھے ۔ چنانچہ یکم اکتوبر کی سیر کی ڈائری میں لکھا ہے۔ ” خدا تعالیٰ کی صریح وحی
سے مجھے معلوم کرایا گیا ہے کہ محمدی سلسلہ کا خاتم الخلفاء موسوی سلسلہ کے خاتم الخلفاء سے بڑھ کر
ہے"۔ (صفحہ 11- الحکم ۱۰ار اکتوبر ۱۹۰۲ء) اسی طرح ۲۰ راکتوبر ۱۹۰۲ء کی فجر کی سیر کی ڈائری میں لکھا
ہے۔ "تم کہتے ہو مسیح کلمہ اللہ ہے ہم کہتے ہیں ہمیں خدا نے اس سے بھی زیادہ درجہ دیا "
البدر نمبر ۳ جلدا خدا کے نومبر ۱۹۰۲ء)
اب ان حوالوں پر غور کرو کہ ۱۹۰۱ء سے لے کر برابر حضرت مسیح موعود اپنی افضلیت پر زور
دیتے چلے آ رہے ہیں۔ اور اپریل ۱۹۰۲ء ۔ پھر یکم اکتوبر ۱۹۰۲ء ۔ پھر ۵ر اکتوبر ۱۹۰۲ء - پھر ۲۰ ر اکتوبر
۱۹۰۲ء کی آپ کی تحریروں اور تقریروں سے صاف ثابت ہو رہا ہے کہ آپ مسیح سے افضل تھے اور
نمبر ۳۶ جلد ۶

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہر رنگ میں افضل تھے ۔ اور یہ بات آپ کو الہام کے ذریعہ بتائی گئی تھی۔ اسی طرح ۱۹۰۲ء کے بعد کی
تحریرات کو دیکھیں تو ان سے بھی بلا استثناء یہ بات ثابت ہے کہ آپ اپنے آپ کو حضرت مسیح سے
افضل قرار دیتے تھے۔ اور خود حضرت مسیح موعود بھی حقیقۃ الوحی میں افضلیت کے عقیدہ کو
دوسرے عقیدہ کا ناسخ قرار دیتے ہیں تو کیا یہ بات اس بات کا صریح اور کھلم کھلا ثبوت نہیں کہ
تریاق القلوب کا وہ حوالہ جس میں مسیح سے اپنے آپ کو کم درجہ پر بیان فرماتے ہیں اور ان سے
تمام شان میں بڑا ہونا محال قرار دیتے ہیں۔ اور صرف جزئی فضیلت کے قائل ہیں ۔ ۱۹۰۱ء سے پہلے کا
لکھا ہوا ہے ۔ خصوصاً جبکہ یہ بات خود تریاق القلوب سے بھی ثابت ہے کہ اس کی تیاری ۱۸۹۹ء میں
شروع ہوئی۔ غرض کہ ۱۹۰۱ء سے لے کر وفات تک اس عقیدہ کے خلاف تحریروں کا موجود ہونا جو
تریاق القلوب میں لکھا گیا۔ اور پھر تریاق القلوب کی اشاعت سے پانچ دن پہلے آپ کا اس عقیدہ
کے خلاف تقریر کرنا جو تریاق القلوب میں لکھا گیا تھا۔ اور اس بات کا ثابت ہوتا کہ یہ کتاب دراصل
۱۸۹۹ء میں شروع ہوئی ہے۔ کیا اس بات کا کافی ثبوت نہیں کہ یہ حوالہ بھی واقعہ میں پہلے کا لکھا ہوا
ہے اس لئے یہی منسوخ ہے نہ کہ ناسخ ۔
تیسری دلیل یہ ہے کہ اکتوبر کے مہینہ کی ڈائریاں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ان دنوں میں
آپ عصمت انبیاء اور نزول المسیح لکھ رہے تھے۔ اور یہ کہیں بھی ذکر نہیں کہ آپ نے کہ آپ نے ان دنوں
تریاق القلوب کے لئے بھی کوئی مضمون لکھا۔ اگر ان دنوں میں آپ نے تریاق القلوب کے آخری
صفحات لکھے ہوتے تو ان کا ذکر ضرور ڈائری میں آتا۔ لیکن ہم اس مہینہ کی ڈائری کو دیکھتے ہیں تو 19 ر
اکتوبر کی ڈائری میں یہ لکھا پاتے ہیں کہ کہ آپ آپ آج آر کل عصمت انبیاء پر مضمون لکھ رہے رہے ؟ ہیں۔ اور پھر
۳۱ اکتوبر کے ہفتہ کے اخبار قادیان میں لکھا دیکھتے ہیں کہ آپ عصمت انبیاء اور نزول المسیح لکھ
رہے ہیں۔ جس سے صاف ، سے صاف ثابت ہے کہ آپ نے 1 آپ نے اس ماہ میں تریاق القلوب کا کوئی حصہ نہیں لکھا۔
اور جیسا کہ واقعات سے ثابت ہے صرف ایک صفحہ لکھ کر کتاب کی اشاعت کی اجازت دے دی۔
در نہ اگر آپ کوئی خاصہ مضمون زائد کرتے تو ضرور اس کا بھی ذکر ہو تا مگر ثابت ہے کہ ان دنوں
میں آپ اور کتابیں تصنیف فرمارہے تھے ۔
९९
۴۔ چوتھا ثبوت یہ ہے کہ آپ تریاق القلوب کے صفحہ ۱۳۷ پر لکھتے ہیں ۔ ”کہ اب اس وقت
تک کہ ۵ر دسمبر ۱۸۹۹ء ہے ۔ اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ آپ ۵ر دسمبر ۱۸۹۹ء کو تریاق
القلوب کا صفحہ ۱۳۷ لکھ رہے تھے اور یہ حوالہ جس پر بحث ہے اس سے میں صفحہ بعد کا ہے۔ اور یہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی