حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 23

انوار العلوم جلد ۲
الله
۶۰۸
حقيقة النبوة احمد اول )
او پر لکھ آیا ہوں اس سے نبوت میں اتناہی فرق پڑتا ہے جس قدر کسی عمومی کو سید یا پٹھان کہہ دینے سے اس کی آدمیت میں ۔ منہ
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ در حقیقت آیت لا يُظهر علی غیبہ میں ان تینوں شرائط کا مفہوم آجاتا ہے جو میں نے اوپر بیان کی ہیں
اور ان تینوں شرطوں کو ایک ہی شرط بھی قرار دے سکتے ہیں لیکن چونکہ ہر ایک شخص کی سمجھ ایسی تیز نہیں ہوتی کہ وہ خود ہار یک باتوں
کا استخراج کرلے اس لئے میں نے ہر شخص کے سمجھانے کے لئے تینوں باتوں کو الگ الگ بیان کر دیا ہے تاہر شخص کو سمجھنے میں دقت نہ
ہو ورنہ لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ کی آیت میں غلبہ علی الغیب کے معنے ہی یہ قرار دیتے ہیں کہ وہ اخبار
اندارد تبشیر اپنے اندر رکھتے ہوں اور آیت الَّا مُبَشِّرِینَ وَ مُنْذِرِین در حقیقت کوئی الگ شرط نہیں لگاتی بلکہ اسی آیت کی تفسیر ہے
اور نبی کا نام خدا کی طرف سے رکھا جانا بھی اسی آیت سے ثابت ہے کیونکہ غیر ی پر تواللہ تعالی کثرت سے غیب ظاہر کرتا ہی نہیں جیسا
کہ آیت مذکورہ بالا سے ثابت ہے اور جبکہ اللہ تعالی رسول کور مسلہ میں اپنی طرف نسبت دیتا ہے تو یہ بات ثابت ہے کہ نام بھی وہ خود
ہیں رکھتا ہے ورنہ دوسرے اشخاص کو کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ فلاں ملخص اب اس درجہ کو پہنچ گیا اپس کثرت سے اظہار امور غیبیہ
کا ہونا ایک ایسی شرط ہے جو درحقیقت ایک ہی شرط نبوت ہے اور دوسری دونوں شرطیں اس کی تشریح ہیں گو قرآن کریم سے صاف
طور پر ثابت ہیں اور ہم نے ان کو الگ اس لئے بیان کیا ہے تاہر شخص کی نظر کیا ہے تاہر شخص کی نظر تلے رہیں ورنہ خطرہ تھا کہ بعض لو بعض لوگ انہیں نظر انداز کر
کے ٹھوکر کھاتے ۔ منہ
حضرت مسیح موعود نے بعد میں خود محدث کے نام کو ترک کر دیا ہے چنانچہ فرماتے ہیں " اگر خدا تعالی سے غیب کی خبریں پانے والا ہی کا
نام نہیں رکھتا تو پھر جلاؤ کسی نام سے اس کو پکارا جائے اگر کہو اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں تحدیث کے معنے کسی
لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں " ایک غلطی کا ازالہ مدت - روحانی خزائن جلد ۱ ص ۲۰ )
ای طرح فرمایا ہے کہ اس وقت تک اس امت میں کوئی اور شخص نبی کے نام پانے کا مستحق نہیں گزرا حالانکہ محدث گزرے ہیں جس
سے معلوم ہوا کہ حضور نے آئندہ اپنے آپ کو محدث سے بڑے درجہ والا قرار دیا ہے۔ محمود احمد
جزئی نبوت کا لفظ بھی حضرت نے ۱۹۰۰ء کے بعد سے ترک کر دیا ہے محمود احمد -
سلام اس حوالہ سے بھی یہی ظاہر ہے کہ آپ نے شریعت والی نبوت کا انکار کیا ہے مرزا محمود احمد
اس حوالہ سے بھی ظاہر ہے کہ نبوت کی بعض اقسام کے بند ہونے کا حضرت مسیح موعود ذکر فرماتے ہیں نہ کہ نبوت بند ہونے کا کیونکہ
خود فرماتے ہیں کہ مگر ایک قسم کی نبوت بند نہیں۔
هل اس عبارت کا بھی میں مطلب ہے کہ حضرت کی نبوت سے مراد کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پاتا ہے۔ مرزا محمود احمد
اس عبارت کو دیکھ کر غور کر لو کہ حوالے دینے میں مولوی صاحب نے کسی دیانت سے کام لیا ہے وہ عبارت چھوڑ ہی گئے ہیں جس میں
حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ اس کثرت مکالمہ کا نام خداتعالی کی اصطلاح میں نبوت ہے۔
ا اس سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو نبوت براہ راست نہیں ملی۔ نہ یہ کہ نبوت ہی نہیں ملی۔
امتی نبی کے معنے آگے بتائے جائیں گے۔ مرزا محمود احمد
19 علی نبی کے معنے بھی آگے بتائے جائیں گے
مرزا محمود احمد۔
مجند
اس حوالہ سے بھی صرف یہ مطلب نکلتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت کی قسم کثرت مکالمہ والی ہے نہ کہ شریعت لانے والی نبوت
اللہ اس حوالہ کا بھی یہی مطلب ہے کہ حضرت صاحب شریعت نہیں لائے کیونکہ حقیقی نبوت کے معنے خود آپ نے شریعت والی نبوت کئے
ہیں۔ مجازی نبوت کی تشریح آگے پوری طرح آجائے گی انشاء اللہ ۔
اس میں کیا شک ہے کہ حضرت مسیح موعود ایک لحاظ سے آنحضرت ا کے بروز تھے اور ایک لحاظ سے آپ کے باغ کے ایک پھل
تھے آنحضرت ﷺ کی امت میں لاکھوں آدمی گزرے ہیں جو نہایت نیک تھے پس تعداد کے لحاظ سے آپ باغ میں سے ایک پھل
ہی تھے اور بارش میں سے ایک قطرہ اس سے یہ نتیجہ کس طرح نکلا کہ آپ نبی نہ تھے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ میں نبوت کے
مکان کی آخری اینٹ ہوں تو کیا اس سے ثابت ہوا کہ آپ چونکہ ایک اینٹ تھے اس لئے نبی نہ تھے۔ درجہ کے لحاظ سے آپ نبوت
کے مکان میں جس قدر انیٹیں تھیں سب سے افضل اور اعلیٰ تھے۔ اور سب کے جامع تھے۔ لیکن تعداد کے لحاظ سے آپ ہزاروں
لاکھوں میں سے ایک تھے۔ اسی طرح درجہ کے لحاظ سے مسیح موعود آنحضرت اللہ کے بروز کامل تھے۔ مگر اس لحاظ سے آنحضرت
کے طفیل کروڑوں آدمی اولیاء اللہ ہو گئے آپ ان کے باغ کے ایک پھل اور بارش سے ایک قطرہ تھے۔ مرزا محمود احمد -
اس کا جواب کہ صرف مسیح موعود نبی تھے یا اور بھی افراد ایسے گزرے ہیں آگے آئے گا انشاء اللہ مگر اس حوالہ سے بھی صرف یہ ظاہر

انوار العلوم جلد ۲
۶۰۹
حقيقة النبوة أحصه اول۔
ہوتا ہے کہ آپ صرف نبی نہ تھے بلکہ امتی بھی تھے اور اس بات کے ہم مقر میں امتی ہونے سے یہ کیونکر ثابت ہوا کہ آپ نبی نہیں۔
مرزا محمود احمد
۲۴ اس حوالہ میں بھی نام نبوت اور نبی ہونے سے انکار کیا ہے یہ نہیں فرمایا کہ مجھے کثرت سے غیب کی اطلاع نہیں دی جاتی یا یہ کہ خدانے
میرا نام نبی نہیں رکھا اور اوپر کے الزامات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس الزام کی تردید کرتے ہیں کہ میں کوئی نیا ذاہب نہیں لایا کیونکہ ان
الزامات میں ملائکہ کا انکار جبریل کا انکار اور بهشت و دوزخ کا انکار بھی شامل ہے نبوت کے انکار سے کیا مطلب ہے اس کا بیان آگے
مذکور ہو گا مرزا محمود احمد
۲۵ اس حوالہ سے بھی ظاہر ہے کہ ختم نبوت کے معنے ہی حضرت مسیح موعود یہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ پر تمام کمالات ختم ہو گئے
اور آپ کے بعد اب کوئی شخص کسی قسم کا کمال حاصل نہیں کر سکتا جب تک آپ سے ملی طور پر اسے حاصل نہ کرے جو لوگ علی کا
مطلب یہ لیتے ہیں کہ صرف نام اور کچھ نہیں جیسے یہ کہتے ہیں کہ ملی نہیں سے یہ مطلب نہیں کہ نبی ہو گئے بلکہ یہ مطلب ہے کہ آپ کا
نام نہی رکھ دیا گیا وہ اس حوالہ پر غور کریں اس جگہ حضرت مسیح موعود نے کل کمالات نبوت کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ خالی طور پر حاصل
ہوتے ہیں اگر علی کے معنے وہی کئے جائیں جو یہ لوگ کرتے ہیں تو پھر اس کا یہ مطلب ہو گا کہ الہام اور رویا اور کشوف در حقیقت
اولیاء کو کوئی نہیں ہوتے صرف الہام اور رویا اور کشوف ان کا نام رکھ دیا جاتا ہے کیونکہ الہام اور رویا تو بہت بڑے کمالات نبوت میں
سے ہیں پس یہ اب کسی کو نہیں مل سکتے حضرت صاحب کی تحریر کے مطابق تو اب یہ کمال بھی عملی طور پر پیدا ہو سکتا ہے اور جو معنے ملی
نہی کے کئے جاتے ہیں ان کے رو سے معلی شئے کوئی حقیقت نہیں رکھتی ہیں جب الہامات بھی علی ثابت ہو گئے تو الہامات سے بھی انکار
کرنا پڑے گا اور کہنا پڑے گا کہ جس طرح حضرت مسیح موعود نبی نہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو ظلی نبی کہتے ہیں اسی طرح ان کے الہام
در حقیقت الہام نہیں کیونکہ وہ ہر کمال نبوت کو ملی کہتے ہیں اور الہامات اعلیٰ ترین کمال نبوت ہیں اور اس طرح حضرت مسیح موعود اور
ان سے پہلے سب بزرگوں کو ان کے رتبہ اور درجہ سے جواب دینا پڑے گا پھر میں کہتا ہوں کہ آپ کی مسیحیت اور مہدویت بھی تو عملی
ہے پس چاہئے کہ جس طرح نبی کہنا جائز نہیں سمجھتے مسیح بھی نہ کیا کریں اور مہدی بھی نہ کہا کریں کیونکہ حضرت مسیح موعود تو تمام
کمالات نبوت کو ظلی قرار دیتے ہیں اور مسیحیت سے مراد وہ کمالات ہیں جو حضرت مسیح میں تھے جو نبی تھے اور مہدویت سے مراد وہ
کمالات ہیں جو مہدی اعظم حضرت محمد مصطفی ا میں تھے پن آپ کو نہ مسیح کہنا چاہئے اور نہ مہدی کیونکہ آپ کو جو کچھ ملاظتی
طور سے ملا لیکن یہ خیال باطل ہے علی کے معنے صرف یہ ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے جو کچھ پایا آنحضرت ا سے پایا نہ یہ کہ
آپ نہ نبی کہلا سکتے ہیں نہ مسیح نہ مہدی آپ نبی بھی تھے اور مہدی بھی تھے اور یہ سب مدارج آپ کے ملی تھے یعنی آنحضرت
ا کی معرفت اور آپ کے عکس کو اخذ کر کے پائے اور جو اس کے خلاف سمجھتا ہے وہ حق پر نہیں۔ مرزا محمود احمد ۔
اس نکتہ کو خوب یاد رکھو کہ اس اشتہار میں حضرت صاحب نے اپنے ناقص نبی ہونے کی بھی تاویل فرمائی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ لفظ بھی
صرف سادگی سے لکھا گیا ہے اور پھر لکھتے ہیں کہ میری مراد نبی سے صرف محدث ہے جہاں نبی کا لفظ لکھا جا چکا ہے اس کی جگہ محدث لکھ
لیں اور اس کی دلیل میں یہ حدیث پیش فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں کئی لوگ ایسے گزرے ہیں کہ ان کو الہام ہوتا تھا مگر وہ نبی نہیں
تھے لیکن یاد رہے کہ یہاں صرف کلام الہی لکھا ہے اور یہ نہیں لکھا کہ ان کو کثرت سے الہام ہوتے تھے جو اخبار غیب پر مشتمل تھے اور
نبی ہونے کے لئے کثرت شرط ہے اس لئے وہ لوگ باوجود ظلم ہونے کے نبی نہیں کہلائے جیسا کہ آج کل کئی ایسے شخص ہیں جن کو
الہام ہوتے ہیں لیکن چونکہ ان کے الہاموں میں کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع نہیں ہوتی اس لئے نبی نہیں کہلا سکتے۔ اسی طرح
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود نے اس جگہ یہ لکھا ہے کہ میں نبی نہیں محدث ہوں اور نبی سے میری مراد صرف محدث ہے
لیکن یہ نہیں فرمایا کہ مجھے کثرت سے غیب نہیں چلایا جاتا پس آپ نبوت کی شرائط سے اس وقت بھی انکار نہیں کرتے باقی رہا یہ
کہ آپ نے اپنے آپ کو بجائے رسول و نبی کے محدث کیوں کہا اس کا جواب مفصل آگے آئے گا۔ مرزا محمود احمد
اس کا مطلب بھی آگے چل کر بیان ہو گا مگر یاد رہے کہ اس جگہ بھی حضرت مسیح موعود نے کیفیت نبوت کی تفصیل سے انکار نہیں کیا
یعنی یہ نہیں کہا کہ مجھے اظہار علی الغیب کا رتبہ حاصل نہیں۔ مرزا محمود احمد
۲۸ اس حوالہ سے صاف ثابت ہے کہ آپ اس نبوت کا انکار کرتے ہیں جس سے قرآن شریف کو منسوخ قرار دیا جائے اور منی شریعت
آئے۔ مرزا محمود احمد
اس عبارت میں بھی ایسی نبوت کا انکار کیا گیا ہے جس میں عقائدہ اسلام سے منہ پھیر لیا جائے نہ کہ کسی اور نبوت کا لیکن اگر اسی کو تسلیم
کر لیا جائے کہ ہر ایک نبوت کے آنے کا انکار کیا گیا ہے تو بھی اس کی تشریح آگے آجائے گی ہاں یہ یاد رہے کہ اس عبارت سے بھی یہ
ثابت نہیں ہو تا کہ آپ پر کثرت سے غیب ظاہر نہیں ہوتا تھا۔ مرزا محمود احمد ۔

انوار العلوم جلد ۲
۶١٠
حقيقة النبوة (حصہ اول )
۳۰ اس عبارت میں بھی وہی بات دہرائی گئی ہے کہ ان کے درجہ کا نام محدث ہے نہ نبی اور یہ کہ آپ بہت سے محدثوں میں سے ایک
محدث ہیں اس امت میں کوئی نبی نہ آئے گا نہ نیانہ پرانا۔ لیکن اس جگہ بھی یہ نہیں فرمایا کہ آپ کو کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع
نہیں دی جاتی۔ اور باقی باتوں کا جواب آگے مفصل آئے گا۔ مرزا محمود احمد
اس اس جگہ بھی گو فرمایا ہے کہ میں نبی نہیں رسول نہیں لیکن یہ انکار نہیں کیا آپ کو اظہار علی الغیب کا مرتبہ حاصل نہ تھا بلکہ فرماتے ہیں
کہ رسولوں کی مانند خدا تعالی کے روشن نشان اس کے ہاتھ پر ظاہر ہوتے ہیں اور نام نبی کے انکار کی وجہ آگے بتائی جائے گی۔ مرزا محمود
احمد
۳۲ اس عبارت سے ظاہر ہے کہ آپ نے انبیاء کے انعامات پانے کا دعویٰ کیا ہے۔ گویا اس کے نام بدلے ہیں اور اس کی وجہ آگے مذکور ہو
گی۔ مرزا محمود احمد
اس حوالہ سے بھی ظاہر ہے کہ آپ ایسا نہی ہونے سے منکر ہیں جو قرآن شریف کو چھوڑ کر اور شریعت لائے۔ مرزا محمود احمد۔
سی نوٹ ۔ ایسے لفظ نہ اب سے بلکہ سولہ برس سے میرے الہامات میں درج ہیں چنانچہ براہین احمدیہ میں ایسے کئی مخاطبات اللہ میری
نسبت پاؤ گے۔ منہ (حضرت مسیح موعود)
۳۵ اس عبارت سے پہلی سب تحریر حل ہو گئی اور وہ یہ کہ آپ نے خود فرمایا ہے کہ نبی سے مراد وہ ہی ہے جو آپ براہ راست نہی بن جائے
اور آنحضرت ا کو چھوڑ کر کوئی الگ دین بنائے اور ہم حضرت مسیح موعود کو ایسا ہی ہرگز نہیں مانتے مرزا محمود احمد
۳۶ اس جگہ بھی دا جگہ بھی حضرت مسیح موعود نے یہ انکار کیا ہے کہ آنحضرت ا کے بعد نبی نہیں آسکتابی کا لفظ صرف ایک معمولی محاورہ ہے
لیکن یہ نہیں فرمایا کہ مجھے امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع نہیں دی جاتی جو صرف رسولوں کو ملتی ہے نبی کے لفظ سے انکار کی تشریح
آگے کی جائے گی۔ مرزا محمود احمد
۳۷۔ اس عبارت سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود اپنے آپ کو لغوی معنوں میں نبی قرار دیتے ہیں اور میں بتا آیا ہوں کہ لغوی معنے نہی
کے رہی ہیں جو قرآن کریم نے نبی کے کئے ہیں۔ پس آپ کی نبوۃ ثابت ہے ہاں یہ جو فرمایا کہ اسلامی اصطلاح کے معنے الگ ہیں اس
کا مطلب آگے بیان کیا جائے گا۔ مرزا محمود احمد
۳۸۔ اس حوالہ سے بھی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لائی بعدہ کے آپ یہ معنے نہیں کرتے کہ نبی ہو گا ہی نہیں بلکہ یہ کہ رہی نہیں ہو گا جو آپ کے
فیض سے نبی بنا اور آپ کے وعدہ نے اسے ظاہر کیا۔
دیکھو اس جگہ اس نبی سے اولیاء کو علیحدہ کیا ہے کہ ایک تو وہ نبی ہے جو آپ کے فیض سے نبی ہوا اور جس کی بابت آپ کی پیشگوئی تھی
کہ وہ نبی اللہ ہو گا۔ اور ایک اولیاء ہیں کہ ان کو بھی مکالمات و مخاطبات سے حصہ ملتا ہے لیکن اولیاء کے لئے کثرت کی شرط نہیں لگائی
صرف مکالمات و مخاطبات فرمایا ہے اگر کوئی شخص کہے کہ بعض جگہ حضرت مسیح موعود نے اپنی نسبت بھی کثرت کا لفظ ترک کر دیا ہے
سو کیوں نہ خیال کیا جاوے کہ اس جگہ بھی کثرت مراد ہے گو لفظ کثرت کا ترک کر دیا ہے تو یاد رہے کہ بے شک حضرت مسیح موعود اپنی
نسبت بھی بعض جگہ کثرت مکالمہ کی بجائے مکالمہ کا لفظ استعمال کر جاتے ہیں لیکن جبکہ دوسری جگہوں میں آپ نے اپنے مکالمہ کے
ساتھ کثرت اور امور غیبیہ کی خصوصیات بیان فرمائی ہیں۔ تو اگر بعض جگہ آپ ان الفاظ کو ترک کر دیں تو بھی ہمیں ان کا رہی
مفہوم سمجھنا پڑے گا لیکن دیگر اولیاء کے ساتھ آپ نے کثرت مکالمہ اور کثرت سے امور غیبیہ کے اظہار کی شرط نہیں بیان
فرمائی۔ پس اس جگہ کثرت کا مفہوم نہیں نکال سکتے او ر ا دم نہیں نکال سکتے اور اس حوالہ سے دو الگ چیزیں ثابت ثابت ہیں ایک ہیں ایک نبوت کا وجود جو فیض محمدی سے
حاصل ہونے والی تھی اور ایک ولایت کا وجود جو رہ بھی فیض محمدی سے حاصل ہوتا ہے لیکن اس کے لئے کثرت مکالمات شرط نہیں
اور جو لوگ ان اولیاء کو بھی نبیوں کے گروہ میں شامل کریں جن کی نسبت قرآن کریم میں اظہار علی الغیب کی شرط لگی ہوتی ہے وہ یاد
رکھیں کہ حضرت مسیح موعود نے ان کی نسبت شیطان کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔ مرزا محمود احمد ۔
۲۰ ختم نبوت کے معنی بھی اس جگہ صاف کر دیتے ہیں کہ اس سے مراد یہ نہیں کہ کوئی نبی آپ کے بعد نہ آئے گا بلکہ یہ مطلب ہے کہ
آپ پر سب کمالات ختم ہو گئے۔ اور لانبی بعدی کے معنی بھی جائے کہ آپ کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں جو آپ کی امت سے باہر ہو نہ یہ
کہ کوئی نہی ہو گا ہی نہیں ایک اور لطیف بات بھی اس جگہ سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ آپ فرماتے ہیں کہ ایسا نبی ہو نا مقام غیرت نہیں
جس سے آپ کی نبوت ثابت ہوتی ہے کیونکہ اگر آپ غیر نبی تھے تو غیرت کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا غیرت کا سوال تو سبھی پیدا ہو
سکتا تھا جب آپ نبی ہوتے چنانچہ آپ نے فرمایا کہ غیرت کا سوال اس لئے پیدا نہیں ہو تا کہ گو میں نبی ہوں لیکن چونکہ آنحضرت
ا کے نور اور روحانیت سے نبی بنا ہوں اس لئے مقام غیرت نہیں اور یہ جواب بالکل درست ہے ایک باپ غیور ہوتا ہے اس
بات پر کہ اس کا مال کوئی اور نہ سنبھال لے لیکن اپنے بیٹے کے وارث ہونے پر تو خوش ہوتا ہے اسی طرح اگر کوئی براہ راست نبوت یا تا ت

انوار العلوم جلد ۲
411
حقيقة النبوة (حصہ اول )
تو جائے غیرت تھی لیکن جبکہ وارث نبوہ آنحضرت ا کاری ایک روحانی فرزند ہوا تو غیرت کا کیا سوال؟
ا اس حوالہ سے صاف ظاہر ہے کہ امتی نبی کا وجود ختم نبوت کی شان کو بلند کرتا ہے مرزا محمود احمد
اس عبارت سے ہر ایک صاحب فراست معلوم کر سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود جس نبوت کو بعد آنحضرت ا بند فرماتے ہیں
وہ در حقیقت شریعت لانے والی نبوت ہے یا جس نبوۃ سے آنحضرت ﷺ کی پیروی معطل ہو نہ کہ نبوت بند ہے۔ مرزا محمود احمد
۴۳ اس عبارت پر غور کر کیسا صاف ہے کہ آپ نے جس نبوت سے انکار کیا ہے وہ ایسی نبوت ہے جس کا ہونا قرآن کریم میں منع ہے نہ یہ
کہ ہر ایک نبوت سے انکار کیا ہے۔
,
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ آپ صرف اس نبوت سے انکار کرتے ہیں جس میں آپ آنحضرت ﷺ کی امت سے نکل جائیں یہ
نہیں فرماتے کہ میں نبی ہوں ہی نہیں۔
یہ عبارت نہایت صاف طور پر ایک نبی اور ایک مامور میں فرق کر دکھاتی ہے کیونکہ اس میں بتایا گیا ہے کہ گو اس امت کے بعض افراد
علم ہیں لیکن نہیں وہ ہوتا ہے جس پر بکثرت امور غیبیہ کا اظہار ہو اور حضرت مسیح موعود اس بات کے مدعی ہیں کہ مجھ پر امور
غیبیہ کثرت سے ظاہر کئے جاتے ہیں پس آپ دوسرے نامور مسلموں میں شامل نہیں بلکہ نبیوں میں شامل ہیں۔ مرزا محمود احمد
اس حوالہ میں بھی آپ نے نبوت کی شرائط کا اقرار کیا ہے۔
۴۷۔ اس جگہ بھی صرف اس قسم کی نبوت سے انکار کیا ہے جو پہلے نبیوں کو براہ راست ملتی تھی نہ کہ نبوت سے بلکہ فرمایا ہے کہ یہ نبوت اتباع
خاتم النبین سے ملتی ہے۔
اس عبارت سے بھی صاف ظاہر ہے کہ آپ کثرت مکالمہ کادعوی کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اس کا نام نبوت ہے ہاں جاہل لوگ
اسے نبوت خیال نہیں کرتے اور اس جگہ اور لفظ رکھنا چاہتے ہیں۔
صاف ظاہر ہے کہ آپ نبی ہونے سے انکار نہیں کرتے بلکہ مستقل نبی ہونے سے انکار کرتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے
نبوت براہ راست نہیں ہائی بلکہ آنحضرت اللہ کے واسطہ سے پائی ہے۔ مرزا محمود احمد
۵۰ اس عبارت کا بھی مطلب ظاہر ہے کہ مستقل نہی جس نے براہ راست نبوت پائی ہو اب نہیں آسکتا اور نہ حضرت مسیح موعود کا ایسا
دعوی تھا پس نبی کا نام جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو دیا تو یہ ایک اعزازی نام تھا۔ اور اس سے صرف یہ مراد تھی کہ درجہ
نبوت کو پہنچ گئے ورنہ اس سے یہ مطلب نہ تھا کہ آپ نے براہ راست نبوت حاصل کی ہے یا یہ کہ آپ شریعت اسلام کے ناسخ ہیں اور
اگر اس سے مراد یہ لی جائے کہ آپ نبی نہ تھے بلکہ یونہی نام رکھ دیا گیا تھا تو اس سے مشابہت بہ مسیح نہیں ثابت ہوتی کیونکہ ایک آدمی
کو اگر شیر کہہ دیا جارے تو اس سے اسے شیر سے مشابہت تو پیدا نہیں ہو جاتی۔ بلکہ اس سے تو یہ مراد ہے کہ یہ شہر سے بہادری میں
مشابہ ہے نہ یہ کہ شیر کہنے سے شیر کے مشابہ ہو گیا ہے اور اگر کوئی یہ کہے کہ اگر نبی بھی مان لو۔ پھر بھی مشابہت پیدا نہیں ہوتی کیونکہ
حضرت مسیح نے براہ راست نبوت پائی تھی اور حضرت مسیح موعود نے بواسطہ آنحضرت ا تو اس کا جواب یہ ہے کہ جو شخص نبی
ہو گیا اس کی دوسرے نبیوں سے مشابہت ہو گئی مشابہت کا اس سے کوئی تعلق نہیں کہ نبوت کس طریق سے ملی ہے۔ ایک کپڑا کو
دوسرے کپڑا کے مشابہ کہیں اور اس کی شکل اور اس کی صفت کے لحاظ سے اس کی مشابہت درست ہو تو ایسا کہنا درست ہو گا یہ
ضروری نہیں کہ اگر ایک مشین کا بنایا ہوا ہے تو دو سرا بھی مشین کا ہی بنایا گیا ہو ۔ خواہ ہاتھ سے بنایا گیا ہو۔ یا مشین سے ۔ جب شکل
صورت صفت میں مشابہ ہے تو اسے مشابہ ہی کہیں گے اور یہ کبھی نہ ہو گا کہ ایک ململ کے تھان کا نام لکھے کا تھان رکھ دیں کہ تا
دوسرے لٹھے کے تھانوں سے اس کی مشابہت ہو جائے مشابہت تو سبھی ہوگی کہ جب دونوں لٹھے کے تھان ہوں ہاں اس کی ضرورت
نہیں کہ وہ دونوں بنائے بھی ایک ہی طرح ہوں بعینہ اسی طرح ایک شخص دوسرے سے نبوت کے معاملہ میں بھی مشابہ ہو گا جب
اسے واقع میں نبی بنا دیا جائے نہ اس طرح کہ صرف اس کا نام نبی رکھ دیا جائے اور اگر واقع میں اسے نبی بنا دیا جائے تو دونوں ایک
دوسرے کے مشابہ ہو جائیں گے اور یہ سوال نہ ہو گا کہ ان دونوں کو نبوت کس طریق سے ملی ہے نبوت خواہ بلا واسطہ ملے یا بالواسطہ
اس سے کوئی حرج نہیں ہوتا مگر شاید کوئی شخص یہ کہے کہ یہ کہے کہ حضرت مسیح موعود نے تو اپنے آپ کو حضرت مسیح سے تمام شان میں افضل
قرار دیا ہے پھر مشابہت کہاں رہی تو اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود صرف مسیح موعود نہ تھے بلکہ مہدی کا عظیم الشان ظهور
ہونے کی وجہ سے رسول اللہ اللہ کا بھی بروز تھے۔ پس مسیحیت کے لحاظ سے آپ مسیح کے مشابہ تھے لیکن آنحضرت اللی کا
بروز کامل ہونے کی وجہ سے اس سے افضل تھے اور مشابہت میں اس سے فرق نہیں آتا یہاں ایک اور شبہ بھی پیدا کیا جا سکتا ہے اور وہ
یہ کہ آنحضرت ا تو علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل فرماتے ہیں اور اپنی امت کے علماء کو بنی اسرائیل سے مشابہ قرار دیتے ہیں
اس لئے کیا پھر سب علماء نبی تھے اور انکوئی کہنا جائز ہے کیونکہ تم نے مشابہت کے معنے میں کئے ہیں سو اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو یہ

انوار العلوم جلد ۲
حقيقة النبوة (حصہ اول )
حدیث نہائت ہی مجروح ہے لیکن چونکہ حضرت مسیح موعود نے اس سے استدلال فرمایا ہے اس لئے ہم اسے درست ہی سمجھتے ہیں مگر
اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انبیاء سے کس بات میں مشابہ ہیں اس لئے حضرت مسیح موعود کی مسیح سے مشابہت میں اور اس میں فرق ہے
مشابہت کبھی صرف کسی خاص بات میں ہوتی ہے اور اس حدیث کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح بنی اسرائیل میں انبیاء حفاظت دین کے
لئے آتے رہے میری امت میں اللہ تعالیٰ ایسے علماء پیدا کرتا رہے گا جو اس کام کو کرتے رہیں گے لیکن ان کو پہلے انبیاء سے کامل
مشابہت نہیں فرمائی اور نہ یہ فرمایا کہ وہ رسالت میں مشابہ ہوں گے جیسے فرمایا کہ کما أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولا اور اس سے پہلے
أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً فرما کر بتا دیا کہ مشابہت رسالت میں ہے پس نہ تو اس حدیث میں کامل مشابہت قرار دی ہے اور نہ بتایا کہ نبوت
میں مشابہت ہے لیکن مسیح موعود کو مشابہ نہیں کہا اور کاف حرف تشبیہ کا نہیں لگایا بلکہ عیسیٰ ابن مریم اور نہی کے لفظ سے یاد فرما کر کامل
مشابہت ظاہر فرمائی جس کے لئے نہی ہونا ضروری ہے۔ مرزا محمود احمد
اللہ مستقل نبوت کے معنے خود حضرت مسیح موعود نے کر دیئے ہیں کہ وہ نبوت براہ راست ملے پس اس کے معنے صرف یہ ہیں کہ
انحضرت کے بعد کوئی ایسانی نہیں آسکتا جس کو براہ راست نبوت ملے۔
ا اس سے ثابت ہے کہ آنحضرت ﷺ کی امت میں نبی کا ہونا آپ کے کمالات کو ثابت کرتا ہے نہ کہ باطل۔ مرزا محمود احمد
لا يُظهر علی غیبہ والی آیت کے ماتحت اپنی نبوت کا اقرار کرتے ہیں۔ مرزا محمود احمد لاي
۵۴ یاد رہے کہ ممکن ہے بعض لوگ شاید دھوکا دینے کیلئے لغت کی چھوٹی چھوٹی کتاب نکال کر دکھا دیں جن میں نہایت اختصار سے معنی
دیئے جاتے ہیں اور لفظ کے معنے پورے نہیں بیان کئے جاتے اور نہ کل خصوصیات بیان کی جاتی ہیں پس ان لغات کا اس معاملہ میں
کوئی اعتبار نہیں بلکہ اعتبار انہی لغات کا ہوگا جو بڑی ہیں اور جن میں تفصیل سے سنے بتائے جاتے ہیں اور عربی کی سب سے بڑی لغت
تاج العروس ہے اور دوسرے نمبر پر لسان العرب ہے پہلی کتاب میں تو نبی کی بالکل رہی تعریف ہے جو قرآن کریم سے ثابت ہے اور
دوسری کتاب میں بھی تقریبا ر ہی بیان ہے سوائے اس کے کہ اس میں یہ نہیں لکھا کہ اس کا نام نبی خدا تعالی رکھے لیکن جیسا کہ میں
ن کر چکا ہوں یہ بات تو عقل چاہتی ہے اور بغیر اس کے کوئی نبی کہلا ہی نہیں سکتا۔ محمود احمد
محدث ہونے سے انکار کے یہ معنے ہیں کہ آپ نے اس سے بڑے درجہ پانے کا دعوی کیا در نہ ہر نبی محدث ؟ ہر نبی محدث بھی ہے حتی کہ ہمارے
انحضرت ا بھی محدث تھے۔ منہ
۵۶ ایک شخص نے لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود کو صرف یہ خصوصیت ہے کہ حدیث میں آپ کا نام بھی آیا ہے اور یہ آپ کو دوسرے
اولیاء پر فضیلت ہے ورنہ ایسے نہیں تو سب بزرگ تھے اس شخص کو یہ لفظ یاد رکھنے چاہئیں کہ ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا
اور یہ کہ دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں اور جبکہ نہ تو ان لوگوں نے نبی کا خطاب پانے کے قابل درجہ پایا اور نہ وہ اس نام
کے مستحق ہیں تو پھر اس کے کیا معنے ؟ کہ وہ بھی ایسے نبی تھے جیسے مرزا صاحب صرف بڑے چھوٹے کا فرق تھا اگر دور یسے ہی نہیں تھے تو
۵۵
وہ اس نام کے مستحق کیوں نہیں؟ مرزا محمود احمد
۵۷ حضرت مسیح ناصری نے سچ فرمایا ہے کہ اس تنکا کو جو تیرے بھائی کی آنکھ میں ہے کیوں دیکھتا ہے پر کانڈی پر جو تیری آنکھ میں ہے نہیں
خیال کرتا وہ لوگ جو ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ تم مسیح موعود کو نبی قرار دیتے ہو اتنا نہیں سوچتے کہ ہم ایک شخص کو نبی قرار دیتے ہیں اور
پھر اس کو جسے خدانے اور اس کے رسول نے بھی کہا ہے تو وہ اس قدر ناراض ہوتے ہیں اور کا فرد مرتد بنا دینے کی دھمکیاں دیتے ہیں
اور لعنتوں کی بھر مار کرنے کا خوف دلاتے ہیں لیکن اپنا یہ حال ہے کہ ہزاروں آدمیوں کو (جن کو نہ خدا نے نبی کہانہ اس کے رسول نے
نہ انہوں نے خود اپنے آپ کو نبی کہا اور نہ مسیح موعود زان کہ نبی کہا بلکہ مسیح موعود نے تو یہ کہا کہ وہ نبی کا نام پانے کے مستحق نہیں)
نبی قرار دیتے ہیں شاہدرہ کہیں کہ ہم جزوی نبی کہتے ہیں سو یاد رہے کہ قرآن کریم کی کس آیت سے ثابت ہے کہ بغیر خداتعالی کے
ازن کے اور بغیر کسی قرینہ کے کسی کو جزری نہی کہنا جائز ہے ؟ در حقیقت یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک سزا ہے جو ان لوگوں کو ملی ہے
بئْسَ لِلظَّالِمِينَ بدلا مسیح موعود کی نبوت سے انکار کیا اور اس کے نبی کہنے والوں کو اشاروں اشاروں میں کا فرو ملعون قرار دیا اور خود
ہزاروں کو نبی کا خطاب دے دیا ایک طرف تو وہ تنگ دلی کہ جسے خدا ہی کہتا ہے اور اس کا رسول بھی اس کی نبوت سے انکار ہے اور
دوسری طرف دو و سعت قلب کہ جنہوں نے نہ خود اپنے آپ کو بھی کہا اور نہ خدا نے نہ اس کے رسول نے ان کو نبی کہا بلکہ مسیح موعود
نے ان کے نبی ہونے سے انکار کیا انہیں بھی نبی کا خطاب دے دیا جاتا ہے۔ مرزا محمود احمد
شریعت نے نبی کی جو تعریف کی ہے اگر اسے لیا جائے تو مسیح موعود پر اس حدیث میں نبی کا لفظ استعارہ استعمال نہیں ہوا لیکن اگر لفظ نبی
کے حقیقی معنے وہ قرار دیئے جائیں جو عوام الناس میں غلطی سے استعمال ہو رہے ہیں تو ان معنوں کے رو سے ہم مسیح موعود کی نسبت
نبی کے لفظ کا استعمال استعارہ ہی مانتے ہیں کیونکہ اس صورت میں اس کے میں معنے ہوں گے کہ ایسا نہی جو شریعت نہیں لایا۔ اور اس

انوار العلوم جلد ۲
۶۱۳
حقيقة النبوة (حصہ اول )
سے ہمیں پورا پورا اتفاق ہے۔ (مرزا محمود احمد)
۵۹ مقام نبوت سے مراد اس جگہ منصب نبوت ہے کیونکہ ایک اور جگہ حضرت صاحب نے تصریح کے ساتھ منصب نبوت پانے کا ذکر فرمایا
ہے چنانچہ الهام يلقي الروح على مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبْدِهِ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ تُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَمَ وَتَعَلَّمُ
خدا کی فیلنگ اور خدا کی مہر نے کتنا بڑا کام کیا لکھ کر اس کا ترجمہ ان الفاظ میں فرماتے ہیں:۔
" جس پر اپنے بندوری میں سے چاہتا ہے اپنی روح ڈالتا ہے یعنی منصب نبوت اس کو بخشا ہے اور یہ تو تمام برکت محمد ﷺ سے ہے
پس بہت پر کتوں والا ہے جس نے اس بندہ کو تعلیم دی اور بہت برکتوں والا ہے جس نے تعلیم پائی۔ خدا نے وقت کی ضرورت محسوس
کی اور اس کے محسوس کرنے اور نبوت کی مہر نے جس میں شدت قوت کا فیضان ہے بڑا کام کیا یعنی تیرے مبعوث ہونے کے دو باعث
ہیں (۱) خدا کا ضرورت کو محسوس کرنا اور آنحضرت ﷺ کی مہر نبوت کا فیضان " (حقیقة الوحی صفحه ۹۵ و ۹۶)
م حضرت محی الدین صاحب ابن عربی فرماتے ہیں کہ وہ لوگ رسالت کے درجہ تک پہنچ گئے تھے گو ان کو اللہ تعالٰی نے رسالت کے ساتھ
مبعوث نہیں کیا اس بات میں بھی مسیح موعود میں اور ان میں ایک فرق ہے کیونکہ مسیح موعود کی نسبت اللہ تعالی نے فرمایا ہے انا
ارْسَلْنَا أَحْمَدَ إِلَى قَوْمِهِ فَاَعْرَضُوا وَقَالُو كَذَّاب اشر پس آپ کو خدا تعالٰی نے رسول کر کے مبعوث بھی کیا ہے اور اس طرح
آپ کی رسالت ممتاز ہے دوسروں سے۔ منہ۔
یہ ضرور یاد رکھو کہ اس امت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی جو پہلے نبی اور صدیق پاچکے پس منجملہ ان انعامات کے
وہ نبوتیں اور پیشنگوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے لیکن قرآن شریف بجز نہی بلکہ رسول ہونے کے
دو و پیروں پر علوم غیب کا دروازہ بند کرتا ہے جیسا کہ آیت لَا يُظهرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا الأَمَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ سے ظاہر ، ظاہر - ہے پس
مصفی غیب پانے کے لئے ہی ہونا ضروری ہوا اور آیت انعمت علیم گواہی دیتی۔ ا ضروری ہوا اور آیت انعمت علیم گواہی دیتی ہے کہ اس مصفی غیب سے یہ امت محروم نہیں اور
منتقی غیب حسب منطوق آیت نبوت اور رسالت کو چاہتا ہے اور وہ طریق براہ راست بند ہے اس لئے مانا پڑتا ہے کہ اس مواہبت
کے لئے محض بروز اور ظلمیت اور فنائی الرسول کا دروازہ کھلا ہے کند برد منہ
یہ کیسی عمدہ بات ہے کہ اس طریق سے نہ تو خاتم النبین کی پیشگوئی کی مر ٹوٹی اور نہ امت کے کل افراد مفہوم نبوت سے جو آیت کا
يظهر علی غیبہ کے مطابق ہے محروم رہے مگر حضرت عیسی کو دوبارہ اتارنے سے جن کی نبوت اسلام سے چھ سو برس پہلے قرار پا چکی
ہے اسلام کا کچھ باقی نہیں رہتا اور آیت خاتم النبین کی صریح تکذیب لازم آتی ہے اسکے مقابل پر ہم صرف مخالفوں کی گالیاں سنیں گے
سو گالیاں دیں وَ سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مُنقَتَب يَنْقَلِبُونَ (الشعراء: ۲۲۸ )
یہ بات میرے اجداد کی تاریخ سے ثابت ہے کہ ایک دادی ہماری شریف خاندان سادات سے اور بنی فاطمہ میں سے تھی۔ اس کی
تصدیق آنحضرت ا نے بھی کی اور خواب میں مجھے فرمایا کہ سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ عَلَى مَشْرَبِ الْحَسَنِ میرا نام سلمان رکھا
یعنی دو سلم اور مسلم عربی میں صلح کو کہتے ہیں یعنی مقدر ہے کہ دو صلح میرے ہاتھ پر ہوں گی۔ ایک اندرونی کہ جو اندرونی بغض اور شمناء
کو دور کرے گی۔ دوسری بیرونی جو کہ عداوت کے وجوہ کو پامال کر کے اور اسلام کی عظمت دکھا کر غیر مذاہب والوں کو اسلام کی طرف
جھکا دے گی معلوم ہوتا ہے کہ حدیث میں جو سلمان آیا ہے اس سے بھی میں مراد ہوں ورنہ اس سلمان پر دو مصلح کی پیشگوئی صادق نہیں
آتی اور میں خدا سے وحی پاکر کہتا ہوں کہ میں بنی فارس میں سے ہوں اور بموجب اس حدیث کے جو کنز العمال میں درج ہے بنی
فارس بھی بنی اسرائیل اور اہل بیت میں سے ہیں اور حضرت فاطمہ نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا اور مجھے دکھایا کہ میں
اس میں سے ہوں چنانچہ یہ کشف براہین او براہین احمدیہ میں موجود ہے۔
۱۴ چنانچہ جو نقره بطور سند ما جو نقره بطور سند منکرین نبوت پیش کرتے ہیں خود اس کے ساتھ ہی حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے ہیں بیل همی که که انه لا تعطى
إِلَّا مِنْ اتباع نَبِيِّنَا خَيْرِ الوَری جس سے صاف ثابت ہے کہ آپ کی مراد یہی ہے کہ مجھے وہ رسالت ملی ہے جو صرف رسول اللہ
ال کی اتباع سے ملتی ہے نہ یہ کہ پہلے نبیوں کی نبوت تو نبوت تھی۔ اور آپ کی نبوت نبوت نہ تھی۔ منہ ۔
۱۵ غالبا مولوی صاحب کا کیسی مذہب ہے کہ حضرت مسیح موعود کے کسی حکم کی وجہ اگر ثابت ہو جائے تو اسے ماننا چاہئے ورنہ نہیں۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی