حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 22

انوار العلوم جلد ۲
۵۹۶
حقيقة النبوة (حصہ اول )
کی آیت کے ایسے معنی کرنے جو مشاہدہ اور دوسری آیات کے مفہوم کے خلاف ہوں ہرگز درست
نہیں اس آیت کے تو صرف یہ معنے ہیں کہ ہر رسول اس لئے بھیجا جاتا ہے کہ لوگ اس کا حکم مانیں
اور یہ معنے ہرگز نہیں کہ وہ کسی کی نہ مانے اور مشاہدات کے یہ بات خلاف ہے اللہ تعالٰی قرآن
کریم میں فرماتا ہے اَطِيْعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ (النساء:۲۰) تو کیا اولو
الامر کو رسول کی اطاعت سے آزادی حاصل ہو گئی پھر اس قدر تو غور کرو کہ حضرت مسیح اپنے وقت
کے حکام کی اطاعت کرتے تھے یا نہیں پس کیا ان کی نبوت سے انکار کر دیں۔ جب ایک غیر مذہب کے
حاکم کی اطاعت سے رسالت میں فرق نہیں آجاتا تو ایک دوسرے نبی کی اطاعت سے کیوں فرق
آجاتا ہے اگر کہو کہ دین میں اطاعت کسی اور کی نہ کرے تو میں کہتا ہوں یہ بھی غلط ہے کیا نبی اللہ
تعالٰی کی اطاعت نہیں کرتا۔ معلوم ہوا کہ خصوصیتیں تو ضرور ساتھ لگانی پڑیں گی۔ پس یہ کوئی
اعتراض نہیں حضرت مسیح موعود ایک زمانہ میں عوام کے عقیدہ کے مطابق نبی کی ایک تعریف
کرتے رہے اور عوام کے عقیدہ کے مطابق اس آیت سے بھی یہ استدلال کرتے رہے کہ کسی قسم
کانبی کسی اور نبی کا مطیع نہیں ہو سکتا لیکن جب انکشاف تام ہوا تو پھر ان معنوں کو بدل دیا ۔ اگر کہو کہ
کیا آیت قرآنی بھی حضرت مسیح موعود درست نہ سمجھے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ انبیاء نہایت محتاط
ہوتے ہیں جب تک کوئی بات خدا کی طرف سے نہ بتائی جائے۔ وہ عوام کے عقائد کا تتبع کرتے ہیں۔
رسول اللہ ا نے باوجود نفرت کے شراب اور متعہ کو اور سود کو اس وقت تک حرام نہ کیا
جب تک وحی الہی کا فیصلہ نہ ہوا اسی طرح حضرت مسیح موعود اپنے دعوے سے پہلے متوفیک کے
معنے اپنے انعامات سے وافر حصہ دوں گا کرتے رہے حالانکہ بعد کی کتب میں لکھا کہ جب اللہ تعالیٰ
فاعل ہو اور کوئی ذی روح مفعول ہو تو اس وقت اس لفظ کے معنے صرف قبض روح کے ہوتے ہیں
پس بات یہی ہے کہ جب تک انکشاف نام نہ ہو یہ لوگ عوام کے خیالات کو نہیں چھوڑتے۔ لیکن
یہ ضرور ہے کہ وفات سے پہلے ان کو اصل بات کا پتہ بتا دیا جاتا ہے۔ تا نہ ہو کہ لوگ ان کی ہر ایک
بات کو غیر الہامی کہہ کر ٹال دیں۔ پس جس طرح حضرت مسیح موعود متوفیک کے معنے پہلے پورے
طور پر انعام کرنے کے کرتے رہے حالانکہ بعد میں لکھ دیا کہ اس لفظ کے معنے جب اللہ تعالیٰ فاعل
ہو تو قبض روح کے سوا اور کچھ ہو ہی نہیں سکتے اسی طرح اس وقت تک کہ آپ نبی کے لئے یہ شرط
سمجھتے تھے کہ کسی دوسرے نبی کا تتبع نہ ہو آیت مذکورہ کے بھی یہی معنے کرتے رہے کہ کوئی نبی
دوسرے نبی کا متبع نہیں ہو سکتا اور بعد میں صاف لکھ دیا کہ نبی کے لئے یہ کوئی شرط نہیں کہ وہ کسی

انوار العلوم جلد ۲
۵۹۷
حقيقة النبوة (حصہ اول )
اور نبی کا متبع نہ ہو اور قرآن کریم کی مختلف آیات سے اور تاریخ سے یہی بات حق معلوم ہوتی ہے
بلکہ اگر غور کرو تو خود اس آیت سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس آیت میں یہ ذکر ہے کہ
لوگوں پر نبی کی اتباع کرنی فرض ہے نہ یہ کہ وہ نبی بھی کسی اور نبی کا مطیع نہ ہو ۔
الَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ
يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَا كَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ
يُضِلُّهُمْ ضَلًا بَعِيدًا، وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَى مَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَإِلَى الرَّسُولِ رَأَيْتَ
الْمُنْفِقِينَ يَصَدُّونَ عَنكَ عَنكَ صُدُودًا فَكَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ بِمَا ابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ثُمَّ
جَاءُوكَ يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنْ أَرْدْنَا إِلَّا إِحْسَانًا وَ تَوْفِيقًا أُولَئِكَ الَّذِينَ يَعْلَمُ اللَّهُ
مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَاعْرِضْ عَنْهُمْ وَعِظْهُمْ وَقُلْ لَهُمْ فِي أَنْفُسِهِمْ قَوْلًا بَلِيغَا وَمَا أَرْسَلْنَا ءِ
مِنْ
رَّسُولِ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءَ وَكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ
وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا ، فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى
يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا
تَسليمًا۔
(النساء : ٦١-٦٦)
(ترجمہ) کیا تو نے نہیں دیکھا ان لوگوں کی طرف جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں اس
وحی الہی پر جو تجھ پر نازل کی گئی اور اس پر جو تجھ سے پہلے نازل کی گئی۔ چاہتے ہیں کہ فیصلہ لے جاویں
بڑے سرکشوں کے پاس حالانکہ انہیں حکم دیا جا چکا ہے کہ ان کی نہ مانیں اور شیطان چاہتا ہے کہ
انہیں بالکل گمراہ کر دے اور جب انہیں کہا جائے کہ اس وحی الہی کی طرف آؤ جو اللہ تعالٰی نے کہا
نازل کی ہے اور رسول کی طرف آؤ تو تو منافقوں کو دیکھتا ہے کہ وہ تجھ سے بالکل رک جاتے ہیں پس
ان کا کیا حال ہو گا۔ جبکہ پہنچے گی انہیں کوئی مصیبت بسبب اس کے جو وہ اپنے ہاتھوں سے کر چکے ہیں
پھر تیرے پاس آئیں گے اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہوئے کہ ہمارا ارادہ بجز بہتری چاہئے اور
موافقت کرنے کے اور کچھ نہیں تھا۔ ان لوگوں کی بابت اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں
ہے پس تو ان سے اعراض کر اور انہیں نصیحت کر اور ان سے دل میں گھر کرنے والی گفتگو کر۔ نہیں
بھیجا ہم نے کوئی رسول مگر اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر یہ لوگ
جبکہ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تیرے پاس آکر اللہ تعالیٰ سے بخشش چاہتے اور رسول بھی ان
کے لئے بخشش چاہتا تو اللہ تعالیٰ کو بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا رحمت کرنے والا پاتے پس تیرے رب

انوار العلوم جلد ۲
۵۹۸
حقيقة النبوة ( حصہ اول )
کی قسم یہ لوگ ہرگز مؤمن نہیں ٹھہریں گے جب تک تجھ سے فیصلہ نہ کرائیں۔ اس نزاع کا جوان
میں واقع ہو پھر نہ پائیں اپنے دلوں میں کچھ تنگی اس فیصلہ سے جو تو کرے اور اسے پورے طور پر
قبول کریں۔
ان آیات کو پڑھنے سے ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ اس جگہ یہ ذکر ہے کہ اللہ تعالٰی
منافقوں کی نسبت فرماتا ہے کہ یہ لوگ بجائے رسول سے فیصلہ چاہنے کے شیطانی باتوں کو مانتے ہیں
حالانکہ ان کو تو یہ حکم ہے کہ رسول کی باتوں کو قبول کریں مگر یہ ایسا نہیں کرتے ہاں جب کوئی
تکلیف ہوتی ہے تب بھاگے آتے ہیں کہ حضورا قصور ہو گیا ہم نے غلطی کی کہ حضور کا حکم نہیں مانا
اصل میں ہماری نیت نیک تھی۔ لیکن ان کو تو یہ خیال کرنا چاہئے کہ ہم جو رسول بھیجتے ہیں اس کی
غرض تو یہ ہوتی ہے کہ لوگ اس کی باتوں کو مانا کریں نہ کہ اس کے احکام کو رد کر دیا کریں مگر خیر اگر
غلطی بھی ہو جائے تو پھر توبہ کرلیں مگر مؤمن ہونے کی یہ شرط ہے کہ تیرا حکم بہر حال قبول کریں۔
اب بتاؤ کہ ان آیات سے یہ نتیجہ نکالنا کہ نبی کسی اور کا متبع نہیں ہو سکتا کہاں تک جائز ہے۔ یہاں تو
یہ ذکر ہے کہ جس قوم کی طرف کوئی رسول آئے اسے اس کے احکام کو قبول کرنا چاہئے پس حضرت
مسیح موعود کی صریح تشریح کے بعد اور قرآن کریم کے کھلے کھلے الفاظ کے ہوتے ہوئے لوگوں کو
دھوکا دینا دیانت کے خلاف ہے۔
شاید کوئی شخص یہ کہہ دے کہ حضرت مسیح موعود نے مسیح ناصری کے دوبارہ آنے کے خلاف
بھی یہ بات پیش کی ہے کہ وہ مستقل نبی ہو کر اس امت کی اصلاح کے لئے کس طرح آسکتا ہے تو
اس کا جواب یہ ہے آپ نے یہ نہیں لکھا کہ وہ آنحضرت ﷺ کا مطیع کیونکر ہو سکتا ہے بلکہ یہ
لکھا ہے کہ اب امتی نبی کے سوا کسی اور نبی کے آنے میں آنحضرت ا کی جنگ ہے کیونکہ
جس شخص نے نبوت کا درجہ آپ کی اطاعت میں نہیں پایا وہ امتی نہیں کہلا سکتا اور اور : جب وہ مستقل
نبی ہوا تو اس کا آپ پر احسان ہو پ پر احسان ہوگانہ کہ آپ کا اس پر احسان ہو گا اور مستقل نبی کے آنے سے ختم
نبوت کی مہر بھی ٹوٹ جاتی ہے کیونکہ غیر کا قدم درمیان آجاتا ہے اسی طرح حضرت عیسیٰ کی بھی ہتک
ہے کیونکہ اگر ان کو دوبارہ لایا جائے تو مستقل نبی کی حیثیت میں تو آ نہیں سکتے کیونکہ اس میں
انحضرت ا کی جنگ ہے اور امتی نبی وہ تب کہلا سکتے ہیں کہ نبیوں کے زمرہ سے جدا کر کے ان
کو پہلے امتی بنایا جائے اور پھر دوبارہ نبوت پائیں اور اس میں ان کی ہتک ہے۔ غرض کوئی صورت
لو۔ اس میں یا رسول اللہ ا کی ہتک ہوتی ہے یا خود حضرت مسیح کی۔ اس لئے ان کا آنا جائز نہیں

انوار العلوم جلد ؟
۵۹۹
حقيقة النبوة ( حصہ اول )
نہ اس لئے کہ ایک نبی دوسرے نبی کا متبع نہیں ہو تا بلکہ اس لئے کہ اس سے یا مہر نبوت ٹوٹتی ہے یا
حضرت مسیح کی ہتک ہوتی ہے۔ اگر کہو کہ پہلے نبیوں کے ماتحت بھی تو مستقل نبی کام کرتے رہے ہیں
اور آنحضرت ا کا ان سے بڑا درجہ ہے آپ کے ماتحت کیوں مستقل نبی کام نہیں کر سکتا تو
اس کا جواب یہ ہے کہ پہلے نبی خاتم النبین نہ تھے اس لئے ان کے بعد براہ راست نبوت پانے والے
نبیوں کا آنا ان کی جنگ کا باعث نہ تھا مگر ہمارے آنحضرت ا خاتم النبین ہیں اس لئے آپ کی
اس میں ہتک ہے آپ کی قوت فیضان ایسی ہے کہ آپ اپنے شاگردوں میں سے اعلیٰ درجہ کے
انسان پیدا کر سکتے ہیں اور ضرورت نہیں کہ دوسرے نبیوں کو اپنی مدد کے لئے بلائیں۔
(۳) یہ بھی اعتراض کیا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ مَا نَعْنِي مِنَ النُّبُوَّةِ
مَا يُعْنَى فِي الصُّحُفِ الأولى سواس کا جواب یہ ہے کہ یہ بات بالکل درست ہے پہلے صحف میں
نبوت سے مراد وہ نبوت ہوتی تھی جو براہ راست ملتی تھی کیونکہ وہ نبی بلا واسطہ نبی بنتے تھے لیکن
آپ کی تحریروں میں جہاں نبی کا لفظ آیا ہے اس کے صرف یہ معنے ہیں کہ آپ نے رسول اللہ
کے فیضان سے نبوت کا درجہ پایا ہے ورنہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ پہلے نبی کسی اور وجہ
سے نبی کہلاتے تھے اور آپ اور وجہ سے ۔ نبوت کے لحاظ سے تو ایک ہی نبوت ہے ہاں مذکورہ بالا
حوالہ میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ جس طرح پہلے صحف میں نبی کے لفظ سے یہ مراد ہوتی ہے کہ
انہوں نے براہ راست نبوت پائی میری نسبت جب لفظ نبی بولا جائے تو اس سے یہ مراد نہیں ہوتی
جیسا کہ فرماتے ہیں :-
"
یاد رہے کہ بہت سے لوگ میرے دعوی میں نبی کا نام سن کر دھو کا کھاتے ہیں اور خیال
کرتے ہیں کہ گویا میں نے اس نبوت کا دعویٰ کیا ہے جو پہلے زمانوں میں براہ راست نبیوں کو ملی ہے
لیکن وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں میرا ایسا دعوئی نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت نے
آنحضرت ا کے افامئہ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کے لئے یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کے
فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا ۔ " (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه
۱۵۴ حاشیه )
پس اس حوالہ سے یہی مراد ہے کہ آپ کی نبوت پہلے نبیوں کی طرح براہ راست نہیں ورنہ
نبوت کے لحاظ سے آپ کوئی فرق تسلیم نہیں کرتے جیسا کہ فرماتے ہیں " منجملہ ان انعامات کے وہ
نبوتیں اور پیشگوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے ۔ “ ایک غلطی کا ازالہ مش

انوار العلوم جلد ؟
۶۰۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
حاشیه - روحانی خزائن جلد نمبر ۸ صفحه ۲۰۹ )
غرض فرق بتایا ہے تو صرف طریق حصول نبوت " میں بتایا ہے۔ ورنہ نبوۃ کے متعلق تو آپ
فرماتے ہیں کہ کثرت اطلاع بر امور غیبیہ ہی کی وجہ سے پہلے لوگ نبی کہلائے۔
(۴) ایک سوال یہ بھی کیا جاسکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے نزول جبریل کو نبوت کے لئے
شرط ٹھرایا ہے اور اپنی نسبت جبریل کے نزول کا دعوی نہیں کیا۔ سو یاد رہے کہ حضرت مسیح موعود
نے ایسا دعوی کیا ہے جیسا کہ آپ کا الہام ہے
۴
جَاءَ فِي آئِلُ وَاخْتَارَ وَادَارَا صَبَعَهُ وَأَشَارَ أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ إِلَى فَطُوبَى لِمَنْ
وَجَدَ وَرَأَى أَلَا مُرَاضُ تُشَاعُ وَالنُّفُوسُ تُضَاعُ " حاشیہ پر لکھتے ہیں اس جگہ آئل خدا تعالٰی
نے جبریل کا نام رکھا ہے اس لئے کہ بار بار رجوع کرتا ہے ۔ “ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲
صفحه ۱۰۶ - ۱۰۷)
پس خدا تعالی نے الہام میں آپ کے پاس جبریل کے آنے کی خبر دی ہے۔
(۵) میں نے حقیقہ النبوۃ میں یہ لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود کو کثرت سے امور غیبیہ پر
اطلاع دی گئی اس کثرت سے کہ اس کی نظیر نبیوں میں ہی ملتی ہے پس آپ بموجب آیت فلا يظهر
علی غیبہ کے رسول ہوئے ممکن ہے کوئی شخص اس جگہ ازالہ اوہام کے اس حوالہ سے دھو کہ
کھائے کہ :
اس عاجز کو رویا صالحہ اور مکاشفہ اور استجابت دعا اور الہامات صحیحہ صادقہ سے حصہ وافرہ
نبیوں کے قریب قریب دیا گیا ہے " (ازالہ اوہام حصہ دوئم و ۳۷۸ ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۷۸)
پس یاد رہے کہ اس سے یہ نتیجہ نکالنا درست نہیں کہ حضرت مسیح موعود کے الہامات اور روحی
پچھلے انبیاء کے برابر نہ تھی اس لئے وہ نبی نہ تھے کیونکہ ازالہ اوہام حضرت مسیح موعود کی ابتدائی
کتاب ہے اور اس وقت تک گو آپ کثرت وحی کے مدعی تھے لیکن چونکہ اپنے آپ کو غیر بی خیال
کرتے تھے اس لئے ضرور تھا کہ اپنی وحی کو انبیاء کی وحی کے برابر نہ سمجھتے کیونکہ اپنی وحی کو انبیاء کی
وحی کے برابر بتانا خود دعوائے نبوۃ ہے پس یہ تحریر بھی اس خیال کے بیان پر ہے جس کا ذکر اس کتاب یہ
میں کئی موقعہ پر ہو چکا ہے ہاں جب آپ کو معلوم ہوا کہ آپ نبی ہیں تو اپنے الہامات کی کثرت کا اس
حد تک اقرار کیا جو نبیوں کے الہامات میں ہوتی ہے۔ پس اول تو اس سے کثرت وحی کا انکار ثابت کا
نہیں اور اگر ہو تو زیادہ سے زیادہ ہیں کہہ سکتے ہیں کہ بجائے ابتدائے دعوی کے جیسا کہ میں نے لکھا

انوار العلوم جلد ۲
r
4۔1
حقيقة النبوة رحمه اول )
ہے آپ نے ایک دو سال بعد کثرت وحی کا اقرار کرنا شروع کیا ہے لیکن اس سے بھی مخالف کو کچھ
فائدہ نہ ہو گا اور زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکے گا کہ حضرت مسیح موعود نے تفصیل دعوی کا بھی اظہار
ایک دو سال بعد میں کیا ہے مگر اصل بحث پر اس سے کچھ اثر نہ پڑے گا لیکن اصل بات یہی ہے کہ
اس جگہ حضرت مسیح موعود نے کثرت مکالمہ سے انکار نہیں کیا بلکہ صرف اس لئے کہ آپ اپنے
آپ کو نبی نہ جانتے تھے۔ تھے ۔ نبیوں سے فرق کرنے کے لئے یہ لکھ دیا ہے کہ آپ کی وحی نبیوں کے
قریب قریب ہے لیکن اس وقت بعض لوگ حضرت مسیح موعود کی نبوت کا انکار کر کے اس حالت کو
پہنچ گئے ہیں کہ وہ حضرت مسیح موعود کی ہتک کرنے سے بھی باز نہیں آتے چنانچہ احمدیہ انجمن
اشاعت اسلام لاہور کے رسالہ المہدی میں اس کے ایڈیٹر حکیم محمد حسین المعروف به مرہم عیسی
نے یوں لکھا ہے ”کیا چند الہامات اور کشوف اور غیب کی خبروں سے جو صرف اس کی اپنی ہی ذات یا
متعلقین یا چند دیگر اشخاص یا حوادث کے متعلق ہیں وہ محمد ر اوہ محمد رسول اللہ اللہ جیسا نی ہو گیا اگر
اس کی یہ مراد ہے کہ ہم حضرت مسیح موعود کو درجہ میں آنحضرت ا کے برابر خیال کرتے ہیں
تو اس سے بڑھ کر اور کوئی جھوٹ نہیں اور اگر نفس نبوت مراد ہے تو وہ اپنے ہی رسالہ کے آخری
صفحوں میں مرزا یعقوب بیگ صاحب کا مضمون دیکھے جہاں وہ لکھتے ہیں " آنحضرت ا کی
نبوت اور پہلے نبیوں کی نبوت میں بلحاظ نبوت کوئی فرق نہ تھا۔ " اور سمجھ لے کہ بلحاظ نبوت ہم بھی
مرزا صاحب کو پہلے غیبوں کے مطابق مانتے ہیں اور بلحاظ درجہ کے آنحضرت ا کو آقا اور
حضرت مسیح موعود کو خادم مانتے ہیں اور اگر مسیح موعود بلحاظ نبوت چند الہامات کی بناء پر آپ کے
مشابہ نہیں ہو جاتا تو وہ مجھے بتلائے کہ اور دوسرے نبی حضرت مسیح موعود سے کم الہام پا کر بلحاظ
نبوت آنحضرت ا کے برابر کس طرح ہو سکتے ہیں وہ خوب یاد رکھے کہ حضرت مسیح موعود کو
جو نشانات ملے ہیں وہ چند الہامات نہیں جو صرف ان کی اپنی ذات کی نسبت ہوں بلکہ مسیح موعود کو
خدا تعالٰی نے اس قدر کثرت سے غیب پر اطلاع دی ہے کہ آپ تحریر فرماتے ہیں :-
اور اگر کہو کہ اس وحی کے ساتھ جو اس سے پہلے انبیاء علیہم السلام کو ہوئی تھی معجزات اور
پیشگوئیاں ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس جگہ اکثر گزشتہ نبیوں کی نسبت بہت زیادہ معجزات اور
پیشگوئیاں موجود ہیں بلکہ بعض گزشتہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات اور پیشگوئیوں کو ان معجزات
اور پیشنگوئیوں سے کچھ نسبت ہی نہیں “ ( نزول المسیح صفحه ۸۴، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۰)
آنحضرت ﷺ کے سوا اور کونسا نبی گزرا ہے جس کی پیشگوئیاں ایسے جلال اور عظمت اور

انوار العلوم جلد ۲
۶۰۲
حقية النبوة (حصہ اول )
زور کے ساتھ پوری ہوں اور کل دنیا کی نسبت ہوں جیسی حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں۔ مسیح
موعود تو اکثر نبیوں کی پیشگوئیوں سے اپنی پیشگوئیوں کو زائد بتاتے ہیں اور بعض نبیوں کی پیشگوئیوں
کی نسبت فرماتے ہیں کہ ان کو میری پیشگوئیوں سے کوئی نسبت ہی نہیں لیکن یہ نام نہاد احمدی کس
حقارت کے ساتھ کہتا ہے کہ چند الہامات جو صرف اس کی ذات کی نسبت یا بعض حوادث کی نسبت
ہیں اس پر تم نے اسے نبی ہی بنا دیا اگر مسیح موعود ان چند الهامات سے نبی نہیں بنا تو جن لوگوں کے
الهامات کو اس کے الہامات سے نسبت ہی نہیں وہ کس طرح نبی بن گئے حضرت مسیح موعود تو چشمہ
معرفت میں فرماتے ہیں کہ :-
اور خدا تعالیٰ نے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں اس قدر
نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کئے جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت ہو سکتی
ہے لیکن چونکہ یہ آخری زمانہ تھا اور شیطان کا مع اپنی تمام ذریت کے آخری حملہ تھا اس لئے خدا
نے شیطان کو شکست دینے کے لئے ہزار ہا نشان ایک جگہ جمع کر دیئے لیکن پھر بھی جو لوگ انسانوں
میں سے شیطان ہیں وہ نہیں مانتے اور محض افتراء کے طور پر ناحق کے اعتراض پیش کر دیتے ہیں
اور چاہتے ہیں کہ کسی طرح خدا کا قائم کردہ سلسلہ نابود ہو جائے مگر خدا چاہتا ہے کہ اپنے سلسلہ کو
اپنے ہاتھ سے مضبوط کرے جب تک کہ وہ کمال تک پہنچ جاوے ۔ " (چشمہ معرفت
خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۲)
روحانی
لیکن بر خلاف اس تحریر کے آج علی الاعلان احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کے رسالہ میں
یہ لکھا جاتا ہے کہ کیا چند الہامات کی بناء پر جو صرف حضرت مسیح موعود کی ذات کے متعلق اور بعض
حوادث کے متعلق تھے ان کو نبی قرار دیا جاتا ہے۔ آہ ! افسوس احمدیت کہاں گئی لکھنے والا تو ہمیشہ سے
اسی گند میں مبتلاء چلا آیا ہے مگر ان لوگوں کو کیا ہوا جو آج سے پہلے مسیح موعود کی محبت میں اپنے
آپ کو فنا کہتے تھے ۔ کیا میرے مقابلہ کے لئے انہوں نے اپنے دل اس قدر سخت کر لئے ہیں کہ مسیح
موعود کی ہتک کے رسالے ان کے خرچ پر شائع کئے جاتے ہیں۔ کیا ان کے لئے اس قدر کافی نہیں
کہ وہ مجھے اور میرے باقی رشتہ داروں کو گالیاں دے لیں اور صرف مسیح موعود کو اس سے مستثنیٰ کر
لیں کہ وہ تو ان کا بھی محسن ہے۔ ہو سکتا ہے کہ خلافت کے مسئلہ کو رد کیا جائے اور نبوت پر اصولی
بحث کی جائے لیکن وہ مسیح موعود کو جھٹلانے کی تو کوشش نہ کریں اور اس کی ہتک کے لئے تو ہاتھ نہ
اٹھا ئیں وہ تو کہتا ہے کہ مجھے جس قدر امور غیبیہ پر اطلاع دی گئی اس کے مقابلہ میں بعض نبیوں

L
انوار العلوم جلد ۲
۶۰۳
حقيقة النبوة ( حصہ اول )
کی پیشگوئیاں کوئی نسبت ہی نہیں رکھتیں اور وہ تو اپنے الہامات کل دنیا کے لئے بتاتا ہے اور ہم
دیکھتے ہیں کہ اس کے بعد کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا کہ اس کی خبر اس نے پہلے نہ دی تھی مگر ضد اور
تعصب انسان کو ایسا اندھا کر دیتا ہے کہ آج احمدیوں کے روپیہ سے ایسے رسالے شائع کئے جاتے
ہیں جن میں مسیح موعود کو جھوٹا قرار دیا جاتا ہے اور وہ شخص جو کہتا ہے کہ میرے معجزات کے مقابلہ
میں بعض پہلے انبیاء کے معجزات کی کوئی نسبت ہی نہیں اور یہ کہ اس کے نشانات کو اگر ہزار نبیوں پر
تقسیم کیا جائے تو ان کی نبوت بھی اس سے ثابت ہو جاتی ہے۔ اس کے الہامات کو نہایت حقارت سے
" چند" کے لفظ سے یاد کیا جاتا ہے اور وہ جو اس بات کا مدعی تھا کہ میرے لئے خدا تعالٰی نے کل دنیا
میں نشانات دکھائے اور دکھاتا رہے گا اس کی نسبت یہ کہا جاتا ہے کہ اس کے الہامات صرف اس کی
ذات یا اس کے رشتہ داروں یا بعض اشخاص و حوادث کی نسبت تھے ۔ کیا اس سے بڑھ کر اور کوئی
ہتک ہو گی۔ پریس ایکٹ اس اس سے زیادہ شاید کچھ اور لکھنے کی بھی اجازت نہ دیتا ہو گا۔ کیا اگر خدا کا
خوف نہ تھا تو اس قدر بھی شرم نہ آئی کہ آخر یہ رسالہ احمدیوں ۔ احمدیوں کے خرچ پر چھے گا۔ انہی کے روپیہ
سے انہی کے ہادی اور پیشوا کی نسبت حقارت کے الفاظ لکھ کر شائع کرنا کس شرافت کے ماتحت جائز
ہو سکتا ہے۔ خدا کے لئے یہ تو خیال کیا ہو تاکہ مسیح موعود کو میرے بھی والد ہیں لیکن ایک لحاظ سے تو
تم لوگوں کے بھی والد ہیں۔ عبدالحکیم نے بھی تو یہی باتیں کہی تھیں جن پر اسے جماعت سے خارج کر
دیا گیا تھا۔ پس اللہ تعالیٰ کا خوف کرو تا انی مھین کے ماتحت پکڑے نہ جاؤ ۔ اور اسی دنیا میں عذاب
الہی کا مزہ نہ چکھو۔ تم بے شک کہو کہ ہم فتووں سے نہیں ڈرتے اور میرے فتووں سے بے شک نہ
ڈرو لیکن خدا کے فتووں سے تو خوف کرو یہ تو نہ ہو کہ غیر احمدیوں کی طرح مسیح موعود کے الہامات کی
بھی ہتک کر د یاد رکھو کہ اگر تم بعض لوگ مسیح موعود کی محبت دل سے نکال چکے ہو تو لاکھوں آدمی
اس پر اپنی جان قربان کر دینے کے لئے تیار ہیں اور خود تمہارے ساتھیوں میں سے بہت ایسے ہیں جو
دل سے مسیح موعود کے عاشق ہیں۔ پس اس کی ہتک کر کے ہمارے دل مت دکھاؤ کہ رکھے ہوئے
دل کی آواز عرش عظیم کو بھی ہلا دیتی ہے اور خدا تعالیٰ کا غضب دل دکھانے والے پر بھڑک اٹھتا ہے
ات
کیا ضروری ہے کہ آنحضرت ا کو ایسے ہی رنگ سے خاتم النبین ثابت کیا جائے جس
مسیح موعود کو جھوٹا قرار دیا جائے اور اس کے ہزاروں نشانات اور ہزاروں الہامات و کشوف کو چند
کے نام سے یاد کیا جائے جن میں سے ایک بڑی تعداد تین جلدوں میں شائع بھی ہو چکی ہے اور
ہزاروں الہامات ہیں جو شائع نہیں ہوئے اور پھر اس کا ہرا پھر اس کا ہر الہام اپنے اندر ایک خارق عادت عظمت رکھتا ہے

انوار العلوم جلد ؟
۶۰۴
حقية النبوة (حصہ اول)
مسئلہ نبوت کے متعلق ایک فیصلہ کن دلیل
९९
-
میں تتمہ حقیقہ النبوۃ بھی لکھ چکا تھا کہ ایک دوست نے پیغام لاہور کا ایک پرچہ نمبر ۸۳ جلد ۲
مورخہ ۱۲ جنوری ۱۹۱۵ء مجھے دکھایا جس میں مسئلہ نبوت کے متعلق ایک فیصلہ کن دلیل " کی
سرخی کے نیچے بڑے زور سے یہ دلیل پیش کی گئی ہے کہ نبی وہ ہوتا ہے جو اپنی بات بلا دلیل منوائے ۔
چنانچہ لکھا ہے " پس یہ فرق یاد رکھو کہ ایک نبوت کا کام ہوتا ہے اور دوسرا انعام کام یہ ہے
کہ اللہ (تعالی) کی طرف سے حکم پاکر لوگوں کو پہنچاتا ہے اور بلا کسی دلیل کے اس حکم کو ماننے اور
اس پر عمل کرنے کے لئے کہتا ہے ایسا شخص حقیقی اور مستقل ہوتا ہے لیکن جس کا حکم بغیر کسی ۱۵۔
اور دلیل کے واجب التعمیل نہیں وہ حقیقی معنوں میں نبی نہیں ہو سکتا۔ مثلاً اگر مرزا صاحب وفات
مسیح کی بابت خدا سے علم پا کر بغیر کسی اور دلیل کے ہمیں منواتے تو ہم کہہ سکتے تھے کہ وہ حقیقی اور
مستقل نبی ہیں لیکن جبکہ انہوں نے ایسا نہیں کیا اور باوجود خدا سے علم حاصل کرنے کے اس پر
بحث اور عالمانہ جرح و قدح کی ہے اور پھر قرآن سے دلائل دے کر ہمیں منوایا ہے تو اس صورت وہ حقیقی
نبی نہیں ہو سکتے ۔ میں تو اس مضمون پر جس قدر غور کرتا ہوں حیرت و تعجب زیادہ ہی زیادہ ہوتا جاتا
ہے۔ اول تو حیران ہوں کہ بلا دلیل منوانے کا مطلب کیا ہے کیا نبی ہر اس شخص کو کہتے ہیں جس کی
بات بلا دلیل ہو یا یہ کہ نبی اس کو کہتے ہیں جو لوگوں سے بلا دلیل بات منوائے؟ اگر اس بات کو
درست مان لیا جائے تو اول تو نبیوں سے زیادہ قابل رحم جماعت دنیا میں کوئی نہیں رہتی کہ وہ جو
بات کہتے ہیں بلا دلیل کہتے ہیں کیونکہ دلیل کا نام آیا اور نبوت باطل ہو گئی۔ دوم اس دلیل سے
عیسائیوں کی خوب چڑھ بنے گی وہ آگے ہی اپنی بے سروپا باتوں کے لئے یہی دلیل دیا کرتے ہیں کہ
انجیل میں یونہی آیا ہے تم لوگ مان لو خدا کے نوشتوں میں ایسا لکھا ہے قبول کرو جب کہا جائے کہ
آپ لوگوں پر حجت ہے نہ ہم پر ۔ تو کہہ دیتے ہیں۔ نہیں خدا کا کلام ہے سب پر حجت ہے پس اس
دلیل سے تو ان کی بات ثابت ہے۔ کیونکہ نبی کے لئے شرط ہے کہ اس کی باتیں بلا دلیل ہوا کریں
اور دلیل نہ دیا کرے صرف اس قدر کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایسا کہا ہے اسے مان لو تیسرے
یہ نقص آتا ہے کہ قرآن کریم کی اور آنحضرت ا کی تکذیب لازم آتی ہے کیونکہ قرآن کریم

انوار العلوم جلد ؟
۶۰۵
حقيقة النبوة (حصہ اول )
میں تو ہم کوئی ایسا حکم نہیں دیکھتے جو بلا دلیل ہو قرآن کریم تو شروع سے لے کر آخر تک دلائل کا
مجموعہ ہے اور سب دعووں کے کے ساتھ ساتھ دلیل و دیتا دیتا۔ ہے۔ سب احکام کے ساتھ ان کی حکمتیں بیان کرتا
ہے۔ وہ خدا تعالیٰ کا وجود ہم سے منواتا ہے تو اس کے لئے زبردست دلائل پیش کرتا ہے ۔ وہ ملائکہ کا
وجود ہم سے منواتا ہے تو اس کے لئے زبردست دلائل ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔ وہ کتابوں کا
وجود ہم سے منواتا ہے تو اس کے لئے دلائل دیتا ہے رسولوں کو منواتا ہے تو اس کے لئے دلائل دیتا
ہے۔ قیامت پر ایمان لانے کے لئے کہتا ہے تو اس کے لئے دلائل دیتا ہے غرض وہ کونسی بات ہے
جس کے ماننے کا قرآن کریم ہمیں حکم دیتا ہے اور اس کے لئے دلائل نہیں دیتا۔ حضرت مسیح موعود
نے تو مباحثہ آتھم میں یہ شرط پیش کی تھی کہ بچی کتاب وہی ہو سکتی ہے جو دعوئی بھی خود کرے اور
دلیل بھی خود دے۔ شکر ہے کہ وہ مولوی صاحب جنہوں نے نبی کی مذکورہ بالا تعریف ایجاد کی ہے
اس وقت نہ تھے ورنہ پادری صاحب کی بڑے زور سے تائید کرتے اور حضرت مسیح موعود سے کہتے
که جناب اگر دلیل کا نام در میان میں آئے تو رسول کی رسالت باطل ہو جاتی ہے آپ کیوں ایسا
مطالبہ کرتے ہیں جس سے بجائے صداقت ثابت ہونے کے رسالت باطل ہو جاتی ہے۔ افسوس کہ
مولوی صاحب نے قرآن کریم پر بھی غور نہ کیا کہ وہ تو ہر ایک بات با دلا کل منواتا ہے نہ کہ بے
دلیل ۔ اگر کہو کہ ہم نے تو لفظ حکم کا رکھا ہے عقائد کا تو یہاں ذکر ہی نہیں بلکہ صرف اعمال کا ذکر ہے
تو میں کہتا ہوں کہ آپ نے مثال تو وفات مسیح کی دی ہے کیا وفات مسیح بھی کوئی کام ہے جس کا حکم
مسیح موعود نے دیا ہے لیکن احکام کو بھی لو تو ان میں بھی دلائل ساتھ ہیں نماز زکوۃ ، روزہ ، حج سب
احکام کے قرآن کریم نے دلائل دیتے ہیں اور ان کی خوبیاں بیان کی ہیں اگر کہو نہیں ہمارا یہ مطلب
ہے کہ الہام الہی میں تو بے شک دلیل ہو لیکن وہ نبی کوئی دلیل نہ دے تو یہ خود ایک دعوئی ہو گا جس
کا ثابت کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اور چونکہ مولوی صاحب نبی نہیں ہیں اس لئے خود اپنے عقیدہ کے
مطابق انہیں یہ دعوی قرآن کریم سے ثابت کرنا ہو گا کہ نبی وہی ہوتا ہے جو اپنے الہام کے علاوہ
کوئی دلیل نہ دے۔ لیکن پھر یہ مشکل پیش آئے گی کہ رسول اللہ اللہ کے کلام میں بیسیوں
امور کے متعلق دلائل موجود ہیں اب تو تحریر کا زمانہ ہے اس لئے مسیح موعود کی سب کتابیں موجود
ہیں پہلے نبی بھی خاموش نہ رہتے تھے مگر ان کی باتیں محفوظ نہیں لیکن جس قدر ہیں ان سے دلائل کا
پتہ چلتا ہے۔ احادیث میں بکثرت دلائل موجود ہیں۔ انجیل کو ہی دیکھ لو۔ اس میں حضرت مسیح کی
طرف دلائل منسوب ہیں پھر میں کہتا ہوں دوسری کتب کی ضرورت نہیں خود قرآن کریم میں

انوار العلوم جلد ؟
4۔4
حقيقة النبوة (حصہ اول)
حضرت ابراہیم کے مباحثات درج ہیں۔ حضرت موسی کے مباحثات درج ہیں۔ حضرت نوح کے
مباحثات درج ہیں اور سب میں دلائل مذکور ہیں پس ان کی نبوت کا بھی انکار کر دینا چاہئے ۔ افسوس
کہ اس جگہ گنجائش نہیں ورنہ قرآن کریم میں پہلے انبیاء کے جو مباحثات درج ہوئے ہیں ان میں
سے بعض کی تشریح کر کے بتاتا کہ وہ کیسے بادلائل ہیں مگر تیسرے ہی پارہ میں حضرت ابراہیم اور ایک
بادشاہ کا مباحثہ درج ہے اسے دیکھو کہ وہ بادلائل ہے یا نہیں ۔ پھر حضرت مسیح موعود پر کیا الزام ہے
کہ وہ دلیل کیوں دیتے ہیں؟ یہ تو سخت مشکل پیدا ہو گئی کہ مخالف تو اعتراض کیا کرتے تھے کہ مرزا
صاحب دلیل نہیں دیتے اس لئے صادق نہیں۔ اب کچھ اپنے لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ
چونکہ دلیل دیتے ہیں اس لئے آپ کی نبوت ثابت نہیں اگر کہو کہ پہلی کتابوں کے حوالوں سے کوئی
بات ثابت نہیں کرنی چاہئے اور حضرت مسیح موعود اپنے دعوئی کے ثبوت کے لئے قرآن کریم کو
پیش کرتے رہے ہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ انجیل میں بھی پہلے نبیوں کی کتابوں سے دلیل لی گئی ہے
اور قرآن کریم نے بھی وَ مِنْ قَبْلِهِ كِتَبُ مُوسَى (الاحقاف : ۱۳) کہہ کر حضرت موسیٰ کو اپنا گواہ پیش
کیا ہے اور يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ (الاعراف: ۱۵۸) کہہ کر دونوں
کتابوں کو اپنا گواہ بنایا ہے اور افَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ (محمد: ۱۵) سے رسول اللہ کے دعوی کو بادلیل
ثابت کیا ہے غرض کہ یہ ایک ایسا لغود عوٹی کیا گیا ہے جس کا ثبوت نہ قرآن کریم سے نہ حدیث سے
مل ہی نہیں سکتا اور نہ عقل اسے باور کرتی ہے چونکہ کاپی کے صرف دو صفحات خالی تھے اس لئے
میں نے اختصار سے کام لیا ہے اور زیادہ لکھنے میں دیر کا خطرہ ہے ورنہ میں اس پر اور مفصل لکھتا۔
شاید اللہ تعالیٰ پھر موقعہ دے دے۔ اصل بات یہ ہے کہ مولوی صاحب دعوی اور دلیل میں فرق
نہیں سمجھتے۔ وہ نبی کی جو تعریف کرتے ہیں اور جس کو وہ قرآن کریم سے ہرگز ثابت نہیں کر سکتے۔
اس کو انہوں نے دوسرے لفظوں میں بدل کر دلیل کے طور پر پیش کر دیا ہے اور یہ ایسی ہی بات ہے
جیسے کوئی مدعی اپنے دعوی کو ثابت کرنے کے لئے خود ہی گواہ بن جائے اور یہ سزا ملی ہے ان کو
رسول اللہ ا کی باتوں کو بے دلیل کہنے کی۔
خاکسار
مرزا محمود احمد

انوار العلوم جلد ۲
ل
५-८
حقيقة النبوة (حصہ اول)
میں اپنے مضمون کا اکثر حصہ ختم کر چکا تھا کہ سولہ تاریخ کو مجھے وہ رسالہ ڈاک میں مل گیا گو کافی دیر کے بعد ۔ منہ
اس نشان کردہ عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود اس جگہ اپنی فضیلت کسی اور معاملہ میں بیان نہیں فرماتے بلکہ نبی اور
حکم ہونے کے لحاظ سے اپنی فضیلت کا ذکر فرماتے ہیں کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ جو شخص پہلے مسیح کو افضل سمجھتا ہے اسے ثابت کرنا
چاہئے کہ آنے والا مسیح نہ نبی کہلا سکتا ہے نہ حکم جس سے معلوم ہوا کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ پہلا مسیح نہی تھا۔ اور حضرت مسیح موعود
نہی نہ تھے بلکہ اسی طرح آپ کا نام نبی رکھ دیا گیا تھا جیسے آدمی کو شیر کہہ دیں۔ وہ جھوٹا ہے۔ مرزا محمود احمد ۔
اس جگہ کوئی اس بات سے دھوکا نہ کھائے کہ حضرت صاحب تو فرماتے ہیں کہ اس کتاب کے دو چار و رق باقی ہیں اور جس حوالہ پر
بحث ہے وہ آخری دو ورق کے اندر ہے کیونکہ جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں حضرت مسیح موعود نے کتاب کے شائع کرنے کے وقت
صرف ایک صفحہ زائد لکھا ہے اور جبکہ حضرت مسیح موعود خود اس عقیدہ کو جو اس حوالہ میں درج ہے منسوخ قرار دے چکے ہیں۔ ان
کتابوں سے جو ۱۹۰۲ء میں شائع ہوئیں تو صاف ثابت ہے کہ یہ حوالہ پہلے کا لکھا تھا اور حضرت مسیح موعود نے کتاب کو ختم کرنے کے
لئے صرف ایک صفحہ اور لکھ کر شائع کرنے کی اجازت دی اور حضرت مسیح موعود کی بات کی تصدیق شہادت نمبر اے سے بھی ہوتی ہے۔
یعنی اپنی طرف سے جھوٹے الہام بنا کر خدا کی طرف سے اپنے مامور ہونے کادعوی کرتا۔ منہ
ه شرط سے مراد اس وقت ہماری اجزائے فصل میں شرط کا لفظ اس لئے اس جگہ استعمال کیا گیا ہے تا عوام سمجھ سکیں۔ اسی طرح
خصوصیت و خصوصیات سے خاصہ غیر شاملہ مراد ہو گی۔ منہ
اس تحریر سے یہ دھوکا نہیں کھانا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود نبی اور محدث کو ہم معنے خیال کرتے ہیں کیونکہ یہاں محدث کا لفظ اس
لئے بڑھایا گیا ہے کہ ہر ایک نبی محدث بھی ہوتا ہے ورنہ محدث اور نبی ایک نہیں ہیں جیسا کہ حضرت اقدس نے اشتہار ایک غلطی کا
ازالہ میں فرمایا ہے کہ اگر خدا تعالٰی سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس نام سے اس کو پکارا جائے اگر کہو کہ
اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنے کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے " مرزا محمود احمد
عد اس جگہ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ نبی کے لئے لغت کے لحاظ سے بھی اور قرآن کریم کے لحاظ سے بھی کثرت اطلاع بر امور غیبیہ
شرط ہے کیونکہ یہ صیغہ مبالغہ کا ہے لیکن جب لفظ نبوت بولیں تو اس کے دو معنے ہوں گے ایک تو اس لفظ کے معنے نہی کے مفہوم کو
علیحدہ کر کے ہوں گے اور وہ صرف خبر دینے کے ہیں اور دوسرے معنے اس کے نبوت انبیاء کے لحاظ سے ہوں گے اس وقت اس کے
معنوں میں کثرت کی شرط پائی جائے گی پس ایک شخص جو ایک زبردست خبر دے اس کی خبر کو یا رویا کو نبوت کہہ سکیں گے لیکن وہ نبی کا
نام پانے کا مستحق نہ ہو گا جب تک اس کے الہامات میں کثرت سے غیب کی خبریں نہ ہوں اور وہ اہم امور کی نسبت نہ ہوں مرزا محمود
احمد (دیکھو حوالہ نمبر ۸ جو آگے آتا ہے)
اس بات کی تائید میں حضرت مسیح موعود کی کتاب حقیقۃ الوحی کا یہ حوالہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے مگر بعد میں جو خداتعالی کی وحی بارش کی
طرح میرے پر نازل ہوئی اس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا اس سے ظاہر ہے کہ نبی کا
خطاب اللہ تعالی ہی دے تو دے ورنہ آدمی کا حق نہیں کہ آپ ہی نبی بن جائے یا کسی دوسرے کو نبی کا خطاب دے دے جیسا کہ بعض
لوگ سید عبد القادر جیلانی اور امام حسین کو نبی کہتے ہیں ایسے لوگ ایک طور پر خدائی کا دعوی کرتے ہیں اور جو کام خدا کا ہے اسے
اپنے ہاتھوں میں لیتے ہیں تعجب ہے کہ جن لوگوں نے دعوائے نبوت کیا بھی نہیں ان کو تو نبی بنایا جاتا ہے اور جس کا نام خدا اور رسول
نہیں رکھتے ہیں جو اپنا نام آپ نبی رکھتا ہے اس کی نبوت کی سو سو تاویلیں کی جاتی ہیں اور دوسروں کو اس کے ساتھ شامل کر کے اس کی
نبوت کو مٹانے کی کوشش کی جاتی ہے العجب العجب العجب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فرمانا بھی قابل غور ہے " انہیں امور کی کثرت کی وجہ سے اس نے میرا نام نہیں رکھا ہے سو میں خدا
کے حکم کے مطابق نبی ہوں اور اگر میں امر ہوں اور اگر میں اس سے انکار کروں تو میرا کر تو میرا آگاہ ہو گا
اس سے بھی ظاہر ہے کہ نبی وہی ہے جس کا نام
خدا ہی رکھے اور اس کے حکم سے وہ اپنی نبوت کا اعلان کرے نہ کہ ہر کس و ناکس اٹھ کر جسے چاہے نبی کا خطاب دے دے خان بہادر کا
خطاب تو گورنمنٹ کے سوا کوئی نہ دے سکے لیکن نبی جو چاہے کسی کو بنا دے۔
و اس جگہ کسی کو یہ خیال پیدا نہ ہو کہ حضرت مسیح موعود حقیقۃ الوحی میں تحریر فرماتے ہیں " یاد رہے کہ بہت سے لوگ میرے دعوی میں
نبی کا نام سن کرد ھو گا کھاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ گویا میں نے اس نبوت کا دعوی کیا ہے جو پہلے زمانوں میں براہ راست نبیوں کو
ملی ہے لیکن وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں میرا ایسادی تغلطی پر ہیں میرا ایساد عوئی نہیں (حقیقۃ الوحی (حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ ص ۱۵۲ حاشیه )
اور یہ اس حوالہ کے خلاف ہے کیونکہ اس جگہ حضور نے یہ نہیں فرمایا کہ بلا واسطہ نبوت پانے والا ہی نبی کہلاتا ہے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ
میری نبوت اس قسم نبوت سے نہیں جو پہلے انبیاء کو بلا واسطہ ملتی تھی اور قسم کے بدلنے سے نبوت کی نفی نہیں ہوتی بلکہ جیسا کہ میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی