فتح مکہ
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۳۶
دیبا چه تفسیر القرآن
ایمان لائے تھے بعض صحابہ اُن کو مذا قا یا کسی جھگڑے کے موقع پر طعنہ دے دیا کرتے تھے۔ ایک
دفعہ کسی ایسی ہی بات پر حضرت عبد الرحمن بن عوف سے ان کی تکرار ہو گئی ۔ انہوں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے خالد کی شکایت کی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خالد ! تم اس شخص
کو جو کہ بدر کے وقت سے اسلام کی خدمت کر رہا ہے کیوں دُکھ دیتے ہو؟ اگر تم اُحد کے برابر
بھی سونا خرچ کرو تو اس کے برابر خدا تعالیٰ سے انعام حاصل نہیں کر سکتے ۔ اس پر خالد نے کہا
يَا رَسُولَ اللهِ ! یہ مجھے طعنہ دیتے ہیں تو پھر میں بھی جواب دیتا ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ۔ تم لوگ خالد کو تکلیف نہ دیا کرو۔ یہ اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے جو
خدا تعالیٰ نے کفار کی ہلاکت کے لئے کھینچی ہے ۔ ۳۴۸ یہ پیشگوئی چند سالوں بعد حرف بحرف
پوری ہوئی ۔ جب خالد اپنے لشکر کو واپس لائے تو مدینہ کے صحابہ جو ساتھ نہ گئے تھے اُنہوں نے
اس کے لشکر کو بھگوڑے کہنا شروع کیا ۔ مطلب یہ تھا کہ تم کو وہیں لڑ کر مر جانا چاہئے تھا واپس نہیں
آنا چاہئے تھا مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ بھگوڑے نہیں بار بارلوٹ کر دشمن پر حملہ
کرنے والے سپاہی ہیں ۔ اس طرح آپ نے اُن آئندہ جنگوں کی پیشگوئی فرمائی جو مسلمانوں
کو شام کے ساتھ پیش آنے والی تھیں ۔
فتح مکہ آٹھویں سنہ ہجری کے رمضان کے مہینہ مطابق دسمبر ۶۲۹ء میں رسول کر ء میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اس آخری جنگ کے لئے روانہ ہوئے جس نے عرب میں اسلام کو قائم کر دیا۔ یہ
واقعہ یوں ہوا کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر یہ فیصلہ ہوا تھا کہ عرب قبائل میں سے جو چاہیں مکہ والوں
سے مل جائیں اور جو چاہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل جائیں اور یہ کہ دس سال
تک دونوں فریق کو ایک دوسرے کے خلاف جنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ سوائے اس کے کہ
ایک دوسرے پر حملہ کر کے معاہدہ کو توڑ دے۔ اس معاہدہ کے ماتحت عرب کا قبیلہ بنو بکر مکہ
والوں کے ساتھ ملا تھا اور خزاعہ قبیلہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ۔ کفار عرب معاہدہ
کی پابندی کا خیال کم ہی رکھتے تھے خصوصاً مسلمانوں کے مقابلہ میں ۔ چنانچہ بنو بکر کو چونکہ قبیلہ
خزاعہ کے ساتھ پُرانا اختلاف تھا، صلح حدیبیہ پر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد انہوں نے مکہ والوں
سے مشورہ کیا کہ خزاعہ تو معاہدہ کی وجہ سے بالکل مطمئن ہیں اب موقع ہے کہ ہم لوگ ان سے
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۳۷
دیبا چه تفسیر القرآن
بدلہ لیں ۔ چنانچہ مکہ کے قریش اور بنو بکر نے مل کر رات کو بنی خزاعہ پر چھاپا مارا اور ان کے بہت
سے آدمی مار دیئے ۔ خزاعہ کو جب معلوم ہوا کہ قریش نے بنو بکر سے مل کر یہ حملہ کیا ہے تو انہوں
نے اس عہد شکنی کی اطلاع دینے کے لیے چالیس آدمی تیز اونٹوں پر فوراً مدینہ کو روانہ کئے اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ باہمی معاہدہ کی رو سے اب آپ کا فرض ہے کہ ہمارا
بدلہ لیں اور مکہ پر چڑھائی کریں ۔ جب یہ قافلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ
نے فرمایا تمہارا دُکھ میرا دکھ ہے میں اپنے معاہدہ پر قائم ہوں ۔ یہ بادل جو سامنے برس رہا ہے
اُس وقت بارش ہو رہی تھی ) جس طرح اس میں سے بارش ہو رہی ہے اسی طرح جلدی ہی
تمہاری مدد کے لئے اسلامی فوجیں پہنچ جائیں گی ۔ جب مکہ والوں کو اس وفد کا علم ہوا تو وہ بہت
گھبرائے اور انہوں نے ابوسفیان کو مدینہ روانہ کیا ، تا کہ وہ کسی طرح مسلمانوں کو حملہ سے باز
رکھے۔ ابوسفیان نے مدینہ پہنچ کر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر زور دینا شروع کیا کہ چونکہ صلح حدیبیہ
کے وقت میں موجود نہ تھا اس لئے نئے سرے سے معاہدہ کیا جائے ۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کی بات کا کوئی جواب نہ دیا۔ کیونکہ جواب دینے سے راز ظاہر ہو جاتا تھا۔
ابوسفیان نے مایوسی کی حالت میں گھبرا کر مسجد میں کھڑے ہو کر اعلان کیا اے لوگو! میں مکہ والوں
کی طرف سے نئے سرے سے آپ لوگوں کے لئے امن کا اعلان کرتا ہوں ۔ ۳۴۹ے یہ بات سن
کر مسلمان اُس کی بیوقوفی پر ہنس پڑے اور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ابوسفیان ! یہ
بات تم یکطرفہ کہہ رہے ہو ہم نے کوئی ایسا معاہدہ تم سے نہیں کیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی دوران میں چاروں طرف مسلمان قبائل کی طرف
پیغامبر بجھوا دیئے اور جب یہ اطلاعیں آچکیں کہ مسلمان قبائل تیار ہو چکے ہیں اور مکہ کی طرف
کوچ کرتے ہوئے راستہ میں ملتے جائیں گے تو آپ نے مدینہ کے لوگوں کو مسلح ہونے کا حکم
دیا۔ جنوری ۶۳۰ ء کی پہلی تاریخ کو یہ لشکر مدینہ سے روانہ ہوا اور راستہ میں چاروں طرف
مسلمان قبائل آ آ کر لشکر میں شامل ہوتے گئے ۔ ۔ چند ہی منزلیں طے کرنے کے بعد جب یہ لشکر
فاران کے جنگل میں داخل ہوا تو اس کی تعداد سلیمان نبی کی پیشگوئی کے مطابق دس ہزار تک پہنچ
چکی تھی ۔ ادھر تو یہ لشکر مکہ کی طرف مارچ کرتا چلا جا رہا تھا اور اُدھر مکہ والے اس خاموشی کی وجہ
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۳۸
دیبا چه تفسیر القرآن
سے جو فضا پر طاری تھی زیادہ سے زیادہ سے زیادہ خوف زدہ ہوتے جاتے تے تھے۔ آخر انہوں نے مشورہ کر
کے ابوسفیان کو پھر اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ مکہ سے باہر نکل کر پتہ تو لے کہ مسلمان کیا کرنا
چاہتے ہیں ۔ مکہ سے ایک منزل باہر نکلنے پر ہی ابوسفیان نے رات کے وقت جنگل کو آگ
سے روشن پایا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دے دیا تھا کہ تمام خیموں کے آگے آگ
جلائی جائے ۔ جنگل میں دس ہزار اشخاص کے لئے خیموں کے آگے بھڑکتی ہوئی آگ ایک ہیت
ناک نظارہ پیش کر رہی تھی ۔ ابوسفیان نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا یہ سے پوچھا یہ کیا ہے؟ کیا آ ؟ کیا آسمان سے
کوئی لشکر اُترا ہے؟ کیونکہ عرب کی کسی قوم کا لشکر اتنا بڑا نہیں ہے۔ اس کے ساتھیوں نے مختلف
قبائل کے نام لئے لیکن اس نے کہا نہیں نہیں ، عرب کے قبائل میں سے کسی قوم کا لشکر بھی اتنا بڑا
کہاں ہو سکتا ہے ۔ وہ یہ بات کر ہی رہا تھا کہ اندھیرے میں سے آواز آئی ابو حنظلہ ! ( یہ ابوسفیان
کی کنیت تھی ) ابو سفیان نے کہا عباس ! تم یہاں کہاں؟ اُنہوں نے جواب دیا محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا لشکر سامنے ہے اور اگر تم لوگوں نے جلد جلد کوئی تدبیر نہ کر لی تو شکست اور
ذلت تمہارے لئے بالکل تیار ہے۔ چونکہ عباس ابوسفیان کے پُرانے دوست تھے اس لیے یہ
بات کرنے کے بعد انہوں نے ابوسفیان سے اصرار کیا کہ وہ ان کے ساتھ سواری پر بیٹھ جائے
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو ۔ چنانچہ انہوں نے اُس کا ہاتھ پکڑ کر اونٹ
پر اپنے ساتھ بٹھا لیا اور اُونٹ کو ایڑی لگا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں پہنچے ۔ حضرت
عباس ڈرتے تھے کہ حضرت عمرؓ جو ان کے ساتھ پہرہ پر مقرر تھے کہیں اس کو قتل نہ کر دیں لیکن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہی فرما چکے تھے کہ اگر ابوسفیان تم میں سے کسی کو ملے تو اُسے قتل
نہ کرنا۔ یہ سارا نظارہ ابوسفیان کے دل میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا کر چکا تھا۔ ابوسفیان نے
دیکھا کہ چند ہی سال پہلے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف ایک ساتھی کے ساتھ مکہ
سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا لیکن ابھی سات ہی سال گزرے ہیں کہ وہ دس ہزار قد وسیوں سمیت
مکہ پر بلا ظلم اور بلا تعدی کے جائز طور پر حملہ آور ہوا ہے اور مکہ والوں میں طاقت نہیں کہ اس کو
روک سکیں ۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس تک پہنچتے پہنچتے کچھ ان خیالات کی وجہ سے
اور کچھ دہشت اور خوف کی وجہ سے ابوسفیان مبہوت سا ہو چکا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۳۹
دیبا چه تفسیر القرآن
نے اُس کی یہ حالت دیکھی تو حضرت عباس سے فرمایا کہ ابوسفیان کو اپنے ساتھ لے جاؤ اور
رات اپنے پاس رکھو صبح اسے میرے پاس لانا ۔ ۵۰ سے چنانچہ رات ابوسفیان حضرت عباس کے
ساتھ رہا۔ جب صبح اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے تو فجر کی نماز کا وقت تھا۔ مکہ
کے لوگ صبح اُٹھ کر نماز پڑھنے کو کیا جانتے تھے اُس نے اِدھر اُدھر مسلمانوں کو پانی کے بھرے
ہوئے لوٹے لے کر آتے جاتے دیکھا اور اسے نظر آیا کہ کوئی وضو کر رہا ہے کوئی صف بندی کر رہا
ہے تو ابوسفیان نے سمجھا کہ شاید میرے لئے کوئی نئی قسم کا عذاب تجویز ہوا ہے ۔ چنانچہ اُس نے
گھبرا کر حضرت عباس سے پوچھا کہ یہ لوگ صبح صبح یہ کیا کر رہے ہیں؟ حضرت عباس نے کہا
تمہارے لئے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں یہ لوگ نماز پڑھنے لگے ہیں ۔ اس کے بعد ابوسفیان نے
دیکھا کہ ہزاروں ہزار مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے ہیں اور جب
آپ رکوع کرتے ہیں تو سب کے سب رکوع کرتے ہیں اور جب آپ سجدہ کرتے ہیں تو سب
کے سب سجدہ کرتے ہیں ۔ حضرت عباس چونکہ پہرہ پر ہونے کی وجہ سے نماز میں شامل نہیں
ہوئے تھے ابوسفیان نے اُن سے پوچھا اب یہ کیا کر رہے ہیں؟ میں دیکھتا ہوں کہ جو کچھ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے ہیں وہی یہ لوگ کرنے لگ جاتے ہیں ۔ عباس نے کہا تم کن
خیالات میں پڑے ہو یہ تو نماز ادا ہو رہی ہے، لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر ان کو حکم
دیں کہ کھانا پینا چھوڑ دو تو یہ لوگ کھانا اور پینا بھی چھوڑ دیں ۔ ابوسفیان نے کہا۔ میں نے کسری
کا در بار بھی دیکھا ہے اور قیصر کا دربار بھی دیکھا ہے لیکن اُن کی قوموں کو اُن کا اتنا فدائی نہیں
دیکھا جتنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت اس کی فدائی ہے ۔ ۳۵۱ پھر عباس نے کہا کیا
یہ نہیں ہو سکتا کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آج یہ درخواست کرو کہ آپ اپنی قوم سے عفو
کا معاملہ کریں ۔ جب نماز ختم ہو چکی تو حضرت عباس ابوسفیان کو لے کر محمد رسول اللہ صلی اللہ ۔
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ آپ نے فرمایا ۔ ابوسفیان ! کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ تجھ پر
یہ حقیقت روشن ہو جائے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ؟ ابوسفیان نے کہا میرے ماں باپ آپ
پر قربان ہوں ۔ آپ نہایت ہی حلیم ، نہایت ہی شریف اور نہایت ہی صلہ رحمی کرنے والے
انسان ہیں ۔ میں اب یہ بات تو سمجھ چکا ہوں کہ اگر خدا کے سوا کوئی اور معبود ہوتا تو کچھ تو ہماری
-
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۴۰
دیباچه تفسیر القرآن
مدد کرتا۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوسفیان ! کیا ابھی وقت نہیں آیا
کہ تم سمجھ لو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ ابوسفیان نے کہا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اس
بارہ میں ابھی میرے دل میں کچھ شبہات ہیں ۔ مگر ابو سفیان کے تردد کے باوجود اُس کے دونوں
ساتھی جو اُس کے ساتھ ہی مکہ سے باہر مسلمانوں کے لشکر کی خبر لینے کے لئے آئے تھے اور جن
میں سے ایک حکیم بن حزام تھے وہ مسلمان ہو گئے ۔ اس کے بعد ابوسفیان بھی اسلام لے آیا ، مگر
اُس کا دل غالبا فتح مکہ کے بعد پوری طرح کھلا ۔ ایمان لانے کے بعد حکیم بن حزام نے کہا۔
يَا رَسُولَ الله ! کیا یہ لشکر آپ اپنی قوم کو ہلاک کرنے کے لئے اُٹھا لائے ہیں؟ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ان لوگوں نے ظلم کیا ، ان لوگوں نے گناہ کیا اور تم لوگوں نے
حدیبیہ میں باندھے ہوئے عہد کو توڑ دیا اور خزاعہ کے خلاف ظالمانہ جنگ کی ۔ اُس مقدس مقام
پر جنگ کی جس کو خدا نے امن عطا فرمایا ہوا تھا۔ حکیم نے کہا يَا رَسُولَ الله! ٹھیک ہے آپ کی
قوم نے بیشک ایسا ہی کیا ہے لیکن آپ کو تو چاہئے تھا کہ بجائے مکہ پر حملہ کرنے کے ہوا زن قوم پر
حملہ کرتے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ قوم بھی ظالم ہے لیکن میں خدا تعالیٰ سے امید
کرتا ہوں کہ وہ مکہ کی فتح اور اسلام کا غلبہ اور ہوازن کی شکست یہ ساری باتیں میرے ہی ہاتھ پر
پوری کرے گا۔ اس کے بعد ابوسفیان نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! اگر مکہ کے لوگ تلوار نہ اُٹھا ئیں تو
کیا وہ امن میں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا ہاں ! ہر شخص جو اپنے گھر کا دروازہ بند کر لے اُسے
امن دیا جائے گا ۔ حضرت عباس نے کہا يَا رَسُولَ الله ! ابوسفیان فخر پسند آدمی ہے اس کا
مطلب یہ ہے کہ میری عزت کا بھی کوئی سامان کیا جائے ۔ آپ نے فرمایا بہت اچھا جو شخص
ابوسفیان کے گھر میں چلا جائے اُس کو بھی امن دیا جائے گا ۔ ۳۵۲ جو مسجد کعبہ میں گھس جائے
اُس کو بھی امن دیا جائے گا، جو اپنے ہتھیار پھینک دے اُس کو بھی امن دیا جائے گا، جو اپنا
دروازہ بند کر کے بیٹھ جائے گا اُس کو بھی امن دیا جائے گا ، جو حکیم بن حزام کے گھر میں چلا جائے
اُس کو بھی امن دیا جائے گا۔ اس کے بعد ابی رویحہ جن کو آپ نے بلال حبشی غلام کا بھائی بنایا
ہوا تھا اُن کے متعلق آپ نے فرمایا ۔ ہم اس وقت ابی رویحہ گواپنا جھنڈا دیتے ہیں جو شخص
ابی رویحہ کے کے جھنڈے کے نیچے کھڑا ہو گا ہم اُس کو بھی کچھ نہ کہیں گے۔ اور بلال سے کہا تم
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۴۱
دیبا چه تفسیر القرآن
ساتھ ساتھ یہ اعلان کرتے جاؤ کہ جو شخص ابی رویحہ کے جھنڈے کے نیچے آجائے گا اُس کو امن
دیا جائے گا ۔ ۳۵۳
اس حکم میں کیا ہی لطیف حکمت تھی ۔ مکہ کے لوگ بلال کے پیروں میں رسی ڈال کر اُس کو
گلیوں میں کھینچا کرتے تھے، مکہ کی گلیاں ، مکہ کے میدان بلال کے لئے امن کی جگہ نہیں تھے بلکہ
عذاب اور تذلیل اور تضحیک کی جگہ تھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیال فرمایا کہ بلال کا
دل آج انتقام کی طرف بار بار مائل ہوتا ہوگا اس وفادار ساتھی کا انتقام لینا بھی نہایت ضروری
ہے۔ مگر یہ بھی ضروری ہے کہ ہمارا انتظام اسلام کی شان کے مطابق ہو۔ پس آپ نے بلال کا
انتظام اس طرح نہ لیا کہ تلوار کے ساتھ اُس کے دشمنوں کی گردنیں کاٹ دی جائیں بلکہ اس کے
بھائی کے ہاتھ میں ایک بڑا جھنڈا دے کر کھڑا کر دیا اور بلال کو اس غرض کے لئے مقرر کر دیا
کہ وہ اعلان کر دے کہ جو کوئی میرے بھائی کے جھنڈے کے نیچے آکر کھڑا ہو گا اُسے امن دیا
جائے گا ۔ کیسا شاندار یہ انتظام تھا، کیسا حسین یہ انتظام تھا۔ جب بلال بلند آواز سے یہ اعلان کرتا
ہو گا کہ اے مکہ والو! آؤ میرے بھائی کے جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو جاؤ تمہیں امن دیا جائے
گا تو اُس کا دل خود ہی انتقام کے جذبات سے خالی ہوتا جاتا ہو گا اور اُس نے محسوس کر لیا ہو گا کہ
جو انتظام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے تجویز کیا ہے اس سے زیادہ شاندار اور
اس سے زیادہ حسین انتقام میرے لئے اور کوئی نہیں ہو سکتا ۔
جب لشکر مکہ کی طرف بڑھا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس کو حکم دیا کہ
کسی سڑک کے کونے پر ابوسفیان اور اس کے ساتھیوں کو لے کر کھڑے ہو جاؤ تا کہ وہ اسلامی
لشکر اور اس کی فدائیت کو دیکھ سکیں ۔ حضرت عباس نے ایسا ہی کیا۔ ابوسفیان اور اس کے
ساتھیوں کے سامنے سے یکے بعد دیگرے عرب کے وہ قبائل گزرنے شروع ہوئے جن کی امداد
پر مکہ بھروسہ کر رہا تھا، مگر آج وہ کفر کا جھنڈا نہیں لہرا رہے تھے آج وہ اسلام کا جھنڈا لہرا رہے تھے
اور ان کی زبان پر خدائے قادر کی توحید کا اعلان تھا۔ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جان
لینے کیلئے آگے نہیں بڑھ رہے تھے جیسا کہ مکہ والے امید کرتے تھے بلکہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار تھے اور ان کی انتہائی خواہش
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۴۲
دیبا چه تفسیر القرآن
یہی تھی کہ خدائے واحد کی توحید اور اس کی تبلیغ کو دنیا میں قائم کر دیں۔ لشکر کے بعد لشکرگزر رہا تھا
کہ اتنے میں اشجع قبیلے کا لشکرگزرا۔ اسلام کی محبت اور اس کے لئے قربان ہونے کا جوش ان کے
چہروں سے عیاں اور ان ۔ ان کے نعروں سے ظاہر تھا۔ ابوسفیان نے کہا۔ عباس ! یہ کون ہیں ؟ عباس ہیں؟
نے کہا یہ اشجع قبیلہ ہے ۔ ابوسفیان نے حیرت سے عباس کا منہ دیکھا اور کہا سارے عرب میں
ان سے زیادہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی دشمن نہیں تھا۔ عباس نے کہا یہ خدا کا فضل ہے
جب اُس نے چاہا ان کے دلوں میں اسلام کی محبت داخل ہو گئی ۔ سب سے آخر میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین و انصار کا لشکر لئے ہوئے گزرے۔ یہ لوگ دو ہزار کی تعداد میں تھے
اور سر سے پاؤں تک زرہ بکتروں میں چھپے ہوئے تھے ۔ حضرت عمرؓ ان کی صفوں کو درست کرتے
چلے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے قدموں کو سنبھال کر چلو تا کہ صفوں کا فاصلہ ٹھیک رہے۔
ان پرانے فدا کارانِ اسلام کا جوش اور ان کا عزم اور ان کا ولولہ ان کے چہروں سے ٹپکا پڑتا
تھا ۔ ابوسفیان نے ان کو دیکھا تو اس کا دل دہل گیا ۔ اس نے پوچھا عباس ! یہ کون لوگ ہیں ؟
انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار و مہاجرین کے لشکر میں جا رہے ہیں ۔ ابوسفیان
جواب دیا اس لشکر کا مقابلہ کرنے کی دنیا میں کس کو طاقت ہے۔ کو طاقت ہے ۔ پھر وہ حضرت عباس سے
مخاطب ہوا اور کہا عباس ! تمہارے بھائی کا بیٹا آج دنیا میں سب سے بڑا بادشاہ ہو گیا ہے۔
عباس نے کہا اب بھی تیرے دل کی آنکھیں نہیں کھلیں یہ بادشاہت نہیں یہ تو نبوت ہے۔
ابوسفیان نے کہاہاں ہاں اچھا پھر نبوت ہی سہی ۔ ۳۵۴
نے جواب
جس وقت یہ لشکر ابوسفیان کے سامنے سے گزر رہا تھا انصار کے کمانڈ رسعد بن عبادہؓ نے
ابو سفیان کو دیکھ کر کہا آج خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے مکہ میں داخل ہونا تلوار کے زور سے حلال
کر دیا ہے ۔ آج قریشی قوم ذلیل کر دی جائے گی ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوسفیان
کے پاس سے سے گزرے گزر ۔ تو اس نے بلند آواز کہا سے يَا رَسُولَ اللہ کیا ! آپ نے اپنی قوم کے قتل
کی اجازت دے دی ہے؟ ابھی ابھی انصار کے سردار سعد اور ان کے ساتھی ایسا ایسا کہہ رہے
تھے۔ انہوں نے بلند آواز یہ کہا ہے آج لڑائی ہو گی اور مکہ کی حرمت آج ہم کو لڑائی سے باز نہیں
رکھ سکے گی اور قریش کو ہم ذلیل کر کے چھوڑیں گے يَا رَسُولَ الله! آپ تو دنیا میں سب سے
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۴۳
دیبا چه تفسیر القرآن
رض
زیادہ نیک ، سب سے زیادہ رحیم اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے انسان ہیں ۔ کیا آج
اپنی قوم کے ظلموں کو بھول نہ جائیں گے؟ ابوسفیان کی یہ شکایت والتجاء سن کر وہ مہاجرین بھی
جن کو مکہ کی گلیوں میں پیٹا اور مارا جاتا تھا ، جن کو گھروں اور جائیدادوں سے بے دخل کیا جاتا تھا
تڑپ گئے اور ان کے دلوں میں بھی مکہ کے لوگوں کی نسبت رحم پیدا ہو گیا تھا اور انہوں نے کہا
يَا رَسُولَ الله انصار نے مکہ والوں کے مظالم کے جو واقعات سنے ہوئے ہیں آج ان کی وجہ
سے ہم نہیں جانتے کہ وہ قریش کے ساتھ کیا معاملہ کریں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔
ابوسفیان ! سعد نے غلط کہا ہے آج رحم کا دن ہے ۔ آج اللہ تعالیٰ قریش اور خانہ کعبہ کو عزت بخشنے
والا ہے۔ پھر آپ نے ایک آدمی کو سعد کی طرف بجھوایا اور فرمایا اپنا جھنڈا اپنے بیٹے قیس کو دے
دو کہ وہ تمہاری جگہ انصار کے لشکر کا کمانڈ ر ہوگا ۔ ۳۵۵ اس طرح آپ نے مکہ والوں کا دل بھی
رکھ لیا اور انصار کے دلوں کو بھی صدمہ پہنچنے سے محفوظ رکھا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیس
پر پورا اعتبار بھی تھا کیونکہ قیس نہایت ہی شریف طبیعت کے نوجوان تھے ۔ ایسے شریف کہ تاریخ
میں لکھا ہے کہ ان کی وفات کے قریب جب بعض لوگ ان کی عیادت کے لئے آئے اور بعض نہ
آئے تو انہوں نے اپنے دوستوں سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ بعض جو میرے واقف ہیں میری
عیادت کے لیے نہیں آئے ۔ ان کے دوستوں نے کہا آپ پ بڑے بڑے مخیر آدمی ہیں آپ ہر ہر شخص کو
اُس کی تکلیف کے وقت قرضہ دے دیتے ہیں ۔ شہر کے بہت سے لوگ آپ کے مقروض ہیں اور
وہ اس لئے آپ کی عیادت کے لئے نہیں آئے کہ شاید آپ کو ضرورت ہوا اور آپ اُن سے روپیہ
مانگ بیٹھیں ۔ آپ نے فرمایا اوہو! میرے دوستوں کو بلا وجہ تکلیف ہوئی میری طرف سے تمام
شہر میں منادی کر دو کہ ہر شخص جس پر قیس کا قرضہ ہے وہ اُسے معاف ہے ۔ اس پر اِس قد ر لوگ
ان کی عیادت کے لئے آئے کہ ان کے مکان کی سیڑھیاں ٹوٹ گئیں ۔ ۳۵۶
جب لشکرگزر چکا تو عباس نے ابوسفیان سے کہا۔ اب اپنی سواری دوڑا کر مکہ پہنچو اور اُن
لوگوں کو اطلاع دے دو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ہیں اور انہوں نے اِس اِس شکل
میں مکہ کے لوگوں کو امان دی ہے ۔ جب کہ ابوسفیان اپنے دل میں خوش تھا کہ میں نے مکہ کے
لوگوں کی نجات کا رستہ نکال لیا ہے اُس کی بیوی ہندہ نے جو ابتدائے اسلام سے مسلمانوں سے
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۴۴
دیبا چه تفسیر القرآن
بغض اور کینہ رکھنے کی لوگوں کو تعلیم دیتی چلی آئی تھی اور باوجود کافر ہونے کے فی الحقیقت ایک
بہادر عورت تھی آگے بڑھ کر اپنے خاوند کی ڈاڑھی پکڑ لی اور مکہ والوں کو آوازیں دینی شروع
کیں کہ آؤ اور اس بڑھے احمق کو قتل کر دو کہ بجائے اس کے کہ تم کو یہ نصیحت کرتا کہ جاؤ اور اپنی
جانوں اور اپنے شہر کی عزت کے لئے لڑتے ہوئے مارے جاؤ یہ تم میں امن کا اعلان کر رہا ہے ۔
ابوسفیان نے اُس کی حرکت کو دیکھ کر کہا۔ بے وقوف ! یہ ان باتوں کا وقت نہیں جا اور اپنے گھر
میں چھپ جا۔ میں اُس لشکر کو دیکھ کر آیا ہوں جس لشکر کے مقابلہ کی طاقت سارے عرب میں نہیں
ہے۔ پھر ابوسفیان نے بلند آواز سے امان کی شرائط بیان کرنا شروع کیں اور لوگ بے تحاشا ان
گھروں اور ان جگہوں کی طرف دوڑ پڑے، جن کے متعلق امان کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ۳۵۷
صرف گیارہ مرد اور چار عورتیں ایسی تھیں جن کی نسبت شدید ظالمانہ قتل اور فساد ثابت تھے ، وہ گویا
جنگی مجرم تھے اور ان کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم تھا کہ قتل کر دیئے جائیں کیونکہ وہ
صرف کفر یا لڑائی کے مجرم نہیں بلکہ جنگی مجرم ہیں ۔
اس موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد بن ولیڈ کو بڑی سختی سے حکم دے دیا تھا
کہ جب تک کوئی شخص لڑے نہیں تم نے لڑنا نہیں ۔ لیکن جس طرف سے خالد شہر میں داخل ہوئے
اُس طرف امن کا اعلان ابھی نہیں پہنچا تھا اُس علاقہ کی فوج نے خالد کا مقابلہ کیا اور ۲۴ آدمی
مارے گئے ۔ چونکہ خالد کی طبیعت بڑی جو شیلی تھی کسی نے دوڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
خبر پہنچا دی اور عرض کیا کہ خالد کو روکا جائے ورنہ وہ سارے مکہ والوں کو قتل کر دے گا ۔ آپ
نے فوراً خالد کو بلوایا اور فرمایا کیا میں نے تم کو لڑائی سے منع نہیں کیا تھا ؟ خالد نے کہا
يَا رَسُولَ الله! آپ نے منع تو فرمایا تھا لیکن اِن لوگوں نے پہلے ہم پر حملہ کیا اور تیراندازی
شروع کر دی میں کچھ دیر تک رکا اور میں نے کہا کہ ہم تم پر حملہ نہیں کرنا چاہتے تم ایسا مت کرو۔
مگر جب میں نے دیکھا کہ یہ کسی طرح باز نہیں آتے تو پھر میں اُن سے لڑا اور خدا نے اُن کو
چاروں طرف پراگندہ کر دیا ۔ ۳۵۸
بہر حال اس خفیف سے واقعہ کے سوا اور کوئی واقعہ نہ ہوا اور مکہ پر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا قبضہ ہو گیا ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے آپ سے لوگوں
انوار العلوم جلد ۲۰
الده
دیبا چه تفسیر القرآن
نے پوچھا ۔ يَا رَسُولَ الله! کیا آپ اپنے گھر میں ٹھہریں گے؟ آپ نے فرمایا کیا عقیل نے ( یہ
آپ کے چا زاد بھائی تھے ) ہمارے لیے کوئی گھر چھوڑا بھی ہے؟ یعنی میری ہجرت کے بعد
میرے رشتہ داروں نے میری ساری جائیداد بیچ باچ کر کھالی ہے اب مکہ میں میرے لیے کوئی
ٹھکانا نہیں ۔ پھر آپ نے فرمایا ہم حیف بنی کنانہ میں ٹھہریں گے۔ یہ مکہ کا ایک میدان تھا جہاں
قریش اور کنا نہ قبیلہ نے مل کر قسمیں کھائی تھیں کہ جب تک بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ کر ہم و پکڑ کر ہمارے حوالہ نہ کرد حوالہ نہ کر دیں اور ان کا ساتھ نہ چھوڑ دیں ہم ان سے نہ
شادی بیاہ کریں گے نہ خرید و فروخت کریں گے۔ اس عہد کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے چچا ابوطالب اور آپ کی جماعت کے تمام افراد وادی ابوطالب میں پناہ گزین
ہوئے تھے اور تین سال کی شدید تکلیفوں کے بعد خدا تعالیٰ نے انہیں نجات دلائی تھی ۔ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انتخاب کیسا لطیف تھا۔ مکہ والوں نے اسی مقام پر قسمیں کھائی تھیں
کہ جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سپرد نہ کر دیئے جائیں ہم آپ کے قبیلہ سے
صلح نہیں کریں گے ۔ آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُسی میدان میں جا کر اُترے اور گویا مکہ
والوں سے کہا کہ جہاں تم چاہتے تھے میں وہاں آگیا ہوں مگر بتاؤ تو سہی کیا تم میں طاقت ہے کہ
آج مجھے اپنے ظلوں کا نشانہ بنا سکو !! وہی مقام جہاں تم مجھے ذلیل اور مقہور شکل دیکھنا چاہتے
تھے اور خواہش رکھتے تھے کہ میری قوم مجھے پکڑ کر اس جگہ تمہارے سپرد کر دے وہاں میں ایسی
شکل میں آیا ہوں کہ میری قوم ہی نہیں سارا عرب بھی میرے ساتھ ہے اور میری قوم نے مجھے
تمہارے سپردنہیں کیا بلکہ میری قوم نے تمہیں میرے سپرد کر دیا ہے ۔ خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ
یہ دن بھی پیر کا دن تھا ۔ وہی دن جس دن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غار ثور سے نکل کر صرف
ابوبکرؓ کی معیت میں مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔ وہی دن جس میں آپ نے حسرت کے
ساتھ ثور کی پہاڑی پر سے مکہ کی طرف دیکھ کر کہا تھا۔ اے مکہ ! تو مجھے دنیا کی ساری بستیوں سے
زیادہ پیارا ہے لیکن تیرے باشندے مجھے اس جگہ پر رہنے نہیں دیتے ۔ ۳۵۹
مکہ میں داخل ہوتے وقت حضرت ابو بکر آپ کی اُونٹنی کی رکاب پکڑے ہوئے آپ کے
ساتھ باتیں بھی کرتے جا رہے تھے اور سورہ فتح جس میں فتح مکہ کی خبر دی گئی تھی وہ بھی پڑھتے
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۴۶
دیبا چه تفسیر القرآن
جاتے تھے۔ آپ سیدھے خانہ کعبہ کی طرف آئے اور اُونٹنی پر چڑھے چڑھے سات دفعہ خانہ کعبہ
کا طواف کیا۔ اُس وقت آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی ۔ آپ خانہ کعبہ کے گرد جو حضرت
ابراہیم اور اُن کے بیٹے اسمعیل نے خدائے واحد کی پرستش کے لئے بنایا تھا جسے بعد کو ان کی گمراہ
اولاد نے بتوں کا مخزن بنا کر رکھ دیا تھا گھومے اور وہ تین سو ساٹھ بت جو اس جگہ پر رکھے ہوئے
تھے اُن میں سے ایک ایک بت پر آپ چھڑی مارتے جاتے تھے اور یہ کہتے جاتے تھے
جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ٣٦٠
یہ وہ آیت ہے جو ہجرت سے پہلے سورہ بنی اسرائیل میں آپ پر نازل ہوئی تھی اور جس میں ہجرت اور
پھر فتح مکہ کی خبر دی گئی تھی۔ یوروپین مصنفین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ ہجرت سے پہلے کی سورۃ ہے اس سورۃ
میں یہ بیان کیا گیا تھا کہ وقُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي مُخْرَج
صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطنًا نَصِيرًا - وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ
إنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا اسے یعنی تو کہہ دے میرے رب ! مجھے اس شہر یعنی مکہ میں نیک طور
پر داخل کیجیؤ یعنی ہجرت کے بعد فتح اور غلبہ دے کر ۔ اور اِس شہر سے خیریت سے ہی نکالیو
یعنی ہجرت کے وقت ۔ اور خود اپنے پاس سے مجھے غلبہ اور مدد کے سامان بھجوائیو۔ اور یہ بھی کہو
کہ حق آگیا ہے اور باطل یعنی شرک شکست کھا کے بھاگ گیا ہے اور باطل یعنی شرک کے لئے
شکست کھا کر بھاگنا تو ہمیشہ کے لئے مقدر تھا۔ اس پیشگوئی کے لفظا لفظاً پورا ہونے اور حضرت
ابو بکر کے اس کو تلاوت کرتے وقت مسلمانوں اور کفار کے دلوں میں جو جذبات پیدا ہوئے
ہوں گے وہ لفظوں میں ادا نہیں ہو سکتے ۔ غرض اُس دن ابراہیم کا مقام پھر خدائے واحد کی
عبادت کے لئے مخصوص کر دیا گیا اور بت ہمیشہ کے لئے توڑے گئے ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ہبل نامی بت کے اُوپر اپنی چھڑی ماری اور وہ اپنے مقام سے گر کر ٹوٹ گیا تو
حضرت زبیر نے ابوسفیان کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور کہا ابوسفیان ! یاد ہے اُحد کے دن
جب مسلمان زخموں سے چور ایک طرف کھڑے ہوئے تھے تم نے اپنے غرور میں یہ اعلان کیا تھا
اُعْلُ هُبَلُ - أَعْلَ هُبَل - هُبَل کی شان بلند ہو ، هُبَل کی شان بلند ہو۔ اور یہ کہ ہبل نے ہی تم کو
اُحد کے دن مسلمانوں پر فتح دی تھی ۔ آج دیکھتے ہو وہ سامنے ٹبل کے ٹکڑے پڑے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۴۷
دیبا چه تفسیر القرآن
ابوسفیان نے کہا ز بیر! یہ باتیں جانے بھی دو۔ آج ہم کو اچھی طرح نظر آ رہا ہے کہ اگر محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کے سوا کوئی اور خدا بھی ہوتا تو آج جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں
اس طرح کبھی نہ ہوتا ۔ ۳۶۲
پھر آپ نے خانہ کعبہ کے اندر جو تصویر میں حضرت ابراہیم وغیرہ کی بنی ہوئی تھیں ان کے
ٹانے کا حکم دیا اور خانہ کعبہ میں خدا تعالیٰ کے وعدوں کے پورا ہونے کے شکریہ میں دو رکعت نماز
پڑھی پھر باہر تشریف لائے اور باہر آ کر بھی دو رکعت نماز پڑھی ۔ خانہ کعبہ کی تصویروں کو مٹانے
کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ کو مقررفرمایا تھا ؟ انہوں نے اس خیال سے کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو تو ہم بھی نبی مانتے ہیں حضرت ابران ابراہیم کی تصویر کو نہ مٹایا۔ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اس تصویر کو قائم دیکھا تو فرمایا عمر ! تم نے یہ کیا کیا ؟ کیا خدا نے یہ
نہیں فرمایا کہ ما كان ابْرِهِيمُ يَهُودِيًّا وَ لا نَصْرَانِيًّا وَلَكِن كَانَ حَنِيفًا
مُسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ٦٣ سے یعنی ابراہیم نہ یہودی تھا نہ نصرانی بلکہ وہ
خدا تعالیٰ کا کامل فرمانبردار اور خدا تعالیٰ کی ساری صداقتوں کو ماننے والا اور خدا کا موحد بندہ
تھا۔ چنانچہ آپ کے حکم سے یہ تصویر بھی مٹا دی گئی ۔ خدا تعالیٰ کے نشانات دیکھ کر مسلمانوں کے
دل اُس دن ایمان سے اتنے پر ہو رہے تھے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پر ان کا
یقین اس طرح بڑھ رہا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب زمزم کے چشمہ سے ( جو
اسمعیل بن ابراہیم کے لئے خدا تعالیٰ نے بطور نشان پھاڑا تھا) پانی پینے کے لئے منگوایا اور اُس
میں سے کچھ پانی پی کے باقی پانی سے آپ نے وضو فر مایا تو آپ کے جسم میں سے کوئی قطرہ
زمین پر نہیں گر سکا ۔ مسلمان فوراً اُس کو اُچک لے جاتے اور تبرک کے طور پر اپنے جسم پر مل لیتے
تھے اور مشرک کہہ رہے تھے ہم نے کوئی بادشاہ دنیا میں ایسا نہیں دیکھا جس کے ساتھ اس کے
لوگوں کو اتنی محبت ہو ۔ ۶۴ سے
جب آپ ان باتوں سے فارغ ہوئے اور مکہ والے آپ کی خدمت میں حاضر کئے گئے تو
آپ نے فرمایا اے مکہ کے لوگو! تم نے دیکھ لیا کہ خدا تعالیٰ کے نشانات کس طرح لفظ بلفظ
پورے ہوئے ہیں اب بتاؤ کہ تمہارے ان ظلموں اور ان شرارتوں کا کیا بدلہ دیا جائے جو تم نے