فتح مکہ

انوارالعلوم (جلد 20), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۴۸
دیبا چه تفسیر القرآن
خدائے واحد کی عبادت کرنے والے غریب بندوں پر کئے تھے؟ مکہ کے لوگوں نے کہا ہم آپ
سے اُسی سلوک کی اُمید رکھتے ہیں جو یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔ یہ خدا کی قدرت تھی
کہ مکہ والوں کے منہ سے وہی الفاظ نکلے جن کی پیشگوئی خدا تعالیٰ نے سورہ یوسف میں پہلے سے
کر رکھی تھی اور فتح مکہ سے دس سال پہلے بتا دیا تھا کہ تو مکہ والوں سے ویسا ہی سلوک کرے گا
جیسا یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔ پس جب مکہ والوں کے منہ سے اس بات کی تصدیق
ہو گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوسف کے مثیل تھے اور یوسف کی طرح اللہ تعالیٰ نے ان کو
اپنے بھائیوں پر فتح دی تھی تو آپ نے بھی اعلان فرمادیا کہ تَاللَّهِ لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ۔
خدا کی قسم ! آج تمہیں کسی قسم کا عذاب نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کی سرزنش کی
جائے گی ۔ ۶۵ ۳
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زیارت کعبہ کی متعلقہ عبادتوں میں مصروف تھے اور اپنی
قوم کے ساتھ بخشش اور رحمت کا معاملہ کر رہے تھے تو انصار کے دل اندر ہی اندر بیٹھے جا رہے
تھے اور وہ ایک دوسرے سے اشاروں میں کہہ رہے تھے شاید آج ہم خدا کے رسول کو اپنے سے
جدا کر رہے ہیں کیونکہ ان کا شہر خدا تعالیٰ نے ان کے ہاتھ پر فتح کر دیا ہے اور ان کا قبیلہ ان پر
ایمان لے آیا ہے اُس وقت اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعہ سے
انصار کے ان شبہات کی خبر دے دی ۔ آپ نے سر اُٹھایا، انصار کی طرف دیکھا اور فرمایا اے
انصار ! تم سمجھتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے شہر کی محبت ستاتی ہوگی اور اپنی قوم کی
محبت اس کے دل میں گدگدیاں لیتی ہوگی ۔ انصار نے کہا یا رَسُولَ الله ! یہ درست ہے
ہمارے دل میں ایسا خیال گزرا تھا۔ آپ نے فرمایا تمہیں پتہ ہے میرا نام کیا ہے؟ مطلب یہ کہ
میں اللہ کا بندہ اور اُس کا رسول کہلاتا ہوں پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ تم لوگوں کو جنہوں نے
دین اسلام کی کمزوری کے وقت میں اپنی جانیں قربان کیں چھوڑ کر کسی اور جگہ چلا جاؤں ۔ پھر
فرمایا اے انصار ! ایسا کبھی نہیں ہو سکتا میں اللہ کا بندہ اور اُس کا رسول ہوں ۔ میں نے خدا کی
خاطر اپنے وطن کو چھوڑا تھا اور اس کے بعد اب میں اپنے وطن میں واپس نہیں آسکتا۔ میری
زندگی تمہاری زندگی سے ہے اور میری موت تمہاری موت ۔ موت سے وابستہ ہے۔ مدینہ کے لوگ آپ

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۴۹
دیا چه تفسیر القرآن
کی یہ باتیں سن کر اور آپ کی محبت اور آپ کی وفا کو دیکھ کر روتے ہوئے آگے بڑھے اور کہا
يَا رَسُولَ الله ! خدا کی قسم ! ہم نے خدا اور اس کے رسول پر بدظنی کی ۔ ۶۶ سے بات یہ ہے کہ
ہمارے دل اس خیال کو برداشت نہیں کر سکتے کہ خدا کا رسول ہمیں اور ہمارے شہر کو چھوڑ کر کہیں
اور چلا جائے ۔ آپ نے فرمایا اللہ اور اس کا رسول تم لوگوں کو بری سمجھتے ہیں اور تمہارے اخلاص
کی تصدیق کرتے ہیں ۔ جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مدینہ کے لوگوں میں یہ پیار اور
محبت کی باتیں ہو رہی ہوں گی اگر مکہ کے لوگوں کی آنکھوں نے آنسو نہیں بہائے ہوں گے تو ان
کے دل یقیناً آنسو بہا رہے ہوں گے کہ وہ قیمتی ہیرا جس سے بڑھ کر کوئی قیمتی چیز اس دنیا میں
پیدا نہیں ہوئی خدا نے اُن کو دیا تھا مگر اُنہوں نے اُس کو اپنے گھروں سے نکال کر پھینک دیا اور
اب کے وہ خدا کے فضل اور اُس کی مدد کے ساتھ دوبارہ مکہ میں آیا تھا وہ اپنے وفائے عہد کی وجہ
سے اپنی مرضی اور اپنی خوشی سے مکہ کو چھوڑ کر مدینہ واپس جا رہا ہے۔
اُس
جن لوگوں کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا تھا کہ ان کے بعض ظالمانہ
قتلوں اور ظلموں کی وجہ سے ان کو قتل کیا جائے ان میں سے اکثر کو مسلمانوں کی سفارش پر آپ
نے چھوڑ دیا۔ انہی لوگوں میں سے ابو جہل کا بیٹا عکرمہ بھی تھا۔ عکرمہ کی بیوی دل سے مسلمان تھی
انے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رَسُولَ الله! عکرمہ کو بھی آپ معاف فرما
دیں۔ آپ نے فرمایا ہاں ہاں ! ہم اُسے معاف کرتے ہیں ۔ عکرمہ بھاگ کر یمن کی طرف جا رہے
تھے کہ بیوی اپنے خاوند کی محبت میں پیچھے پیچھے اُس کی تلاش میں گئی ۔ جب وہ ساحل سمندر پر کشتی
میں بیٹھے ہوئے عرب کو ہمیشہ کے لئے چھوڑنے پر تیار تھے کہ پراگندہ سر اور پریشان حال بیوی
گھبرائی ہوئی پہنچی اور کہا اے میرے چچا کے بیٹے ! (عرب عورتیں اپنے خاندوں کو چا کا بیٹا
کہا کرتی تھیں ) اتنے شریف اور اتنے رحمدل انسان کو چھوڑ کر کہاں جا رہے ہو؟ عکرمہ نے
حیرت سے اپنی بیوی سے پوچھا کیا میری ان ساری دشمنیوں کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
مجھے معاف کر دیں گے؟ عکرمہ کی بیوی نے کہا ہاں ہاں ! میں نے اُن سے عہد لے لیا ہے اور
انہوں نے تم کو معاف کر دیا ہے۔ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو
عرض کیا يَا رَسُولَ الله! میری بیوی کہتی ہے کہ آپ نے میرے جیسے انسان کو بھی معاف کر دیا

دیبا چه تفسیر القرآن
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۵۰
عکرمہ نے کہا جو
ہے؟ ؟ تو آپ نے فرمایا تمہاری بیوی ٹھیک کہتی ہے ہم نے تم کو معاف کر دیا ہے ۔ عکرمہ ۔
شخص اتنے شدید دشمنوں کو معاف کر سکتا ہے وہ جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ
ایک ہے اور اُس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تم
اس کے بندے اور اُس کے رسول ہو اور پھر شرم سے اپنا سر جھکا لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس کی حیا کی حالت کو دیکھ کر اس کے دل کی تسلی کے لئے فرمایا ۔ عکرمہ ! ہم نے تمہیں صرف
معاف ہی نہیں کیا بلکہ اس سے زائد یہ بات بھی ہے کہ اگر آج کوئی ایسی چیز مجھ سے مانگو جس کے
دینے کی مجھ میں طاقت ہو تو میں وہ بھی تمہیں دے دوں گا ۔ عکرمہ نے کہا يَا رَسُولَ الله ! اور
اس سے زیادہ میری خواہش کیا ہو سکتی ہے کہ آپ خدا تعالٰی سے یہ دعا کریں کہ میں نے جو آپ
کی دشمنیاں کی ہیں وہ مجھے معاف کر دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کو مخاطب کر
کے فرمایا۔ اے میرے اللہ ! وہ تمام دشمنیاں جو عکرمہ نے مجھ سے کی ہیں اسے معاف کر دے اور
وہ تمام گالیاں جو اس کے منہ سے نکلی ہیں وہ اسے بخش دے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اُٹھے اور اپنی چادر اتار کر اس کے اوپر ڈال دی اور فرمایا جو اللہ پر ایمان لاتے ہوئے ہمارے
پاس آتا ہے ہمارا گھر اُس کا گھر ہے اور ہماری جگہ اُس کی جگہ ہے ۔ ۳۶۷
عکرمہ کے ایمان لانے سے وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو سالہا سال پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے بیان فرمائی تھی کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا میں جنت میں
ہوں ، وہاں میں نے انگور کا ایک خوشہ دیکھا اور لوگوں سے پوچھا کہ یہ کس کے لئے ہے؟ تو کسی
جواب دینے والے نے کہا ابو جہل کے لئے ۔ یہ بات مجھے عجیب معلوم ہوئی اور میں نے کہا جنت
میں تو سوائے مؤمن کے اور کوئی داخل نہیں ہوتا پھر جنت میں ابو جہل کے لئے انگور کیسے مہیا کئے
گئے ہیں ؟ جب عکرمہ ایمان لا رمه ایمان لایا تو آپ نے فرمایا وہ خوشہ عکرمہ کا وہ خوشہ عکرمہ کا تھا خدا نے بیٹے کی جگہ باپ کا
نام ظاہر کیا ۶۸ سے جیسا کہ خوابوں میں اکثر ہو جایا کرتا ہے۔
وہ لوگ جن کے قتل کا حکم دیا گیا تھا اُن میں وہ شخص بھی تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیٹی حضرت زینب کی ہلاکت کا موجب ہوا تھا۔ اس شخص کا نام ہبار تھا۔ اس نے حضرت زینب
کے اُونٹ کا تنگ کاٹ دیا تھا اور حضرت زینب اُونٹ سے نیچے جا پڑی تھیں جس کی وجہ سے اُن کا

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۵۱
دیبا چه تفسیر القرآن
حمل ضائع ہو گیا اور کچھ عرصہ کے بعد وہ فوت ہو گئیں ۔ علاوہ اور جرائم کے یہ جرم بھی اس کو قتل کا
مستحق بناتا تھا۔ یہ شخص بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا
اے اللہ کے نبی ! میں آپ سے بھاگ کر ایران کی طرف چلا گیا تھا پھر میں نے خیال کیا کہ اللہ
تعالیٰ نے اپنے نبی کے ذریعہ سے ہمارے شرک کے خیالات کو دور کیا ہے اور ہمیں روحانی
ہلاکت سے بچایا ہے میں غیر لوگوں میں جانے کی بجائے کیوں نہ اس کے پاس جاؤں اور اپنے
گناہوں کا اقرار کر کے اُس سے معافی مانگوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا۔ ہبار ! جب
خدا نے تمہارے دل میں اسلام کی محبت پیدا کر دی ہے تو میں تمہارے گناہوں کو کیوں نہ معاف
کروں ۔ جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا اسلام نے تمہارے سب پہلے قصور مٹا دیئے ہیں ۔ ۳۶۹
اس جگہ اتنی گنجائش نہیں کہ میں اس مضمون کو لمبا کروں ورنہ ان خطرناک مجرموں میں سے
جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معمولی معذرت پر معاف فرما دیا اکثر کے واقعات ایسے
درد ناک اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رحم کو اتنا ظاہر کرنے والے ہیں کہ ایک سنگدل
انسان بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔
رو
غزوہ حنین چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کا مکہ میں داخلہ اچانک ہوا اس لئے مکہ سے ذرا فاصلے پر جو قبائل رہتے تھے خصوصاً وہ جو جنوب کی طرف رہتے تھے انہیں مکہ
پر حملہ کی خبر اُسی وقت ہوئی جب آپ مکہ میں داخل ہو چکے تھے۔ اس خبر کے سنتے ہی انہوں نے
اپنی فوجیں جمع کرنی شروع کر دیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ کی تیاری کرنے
لگے ۔ ہوازن اور ثقیف دو عرب قبیلے اپنے آپ کو خاص طور پر بہادر خیال کرتے تھے انہوں نے
فوراً آپس میں مشورہ کر کے اپنے لئے ایک سردار چن لیا اور مالک بن عوف نامی ایک شخص کو اپنا
رئیس مقرر کر لیا۔ اس کے بعد اُنہوں نے اردگرد کے قبائل کو دعوت دی کہ وہ بھی ان کے ساتھ
آکر شامل ہو جائیں ۔ انہی قبائل میں بنو سعد بن بکر بھی تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دائی
حلیمہ اسی قبیلہ میں سے تھی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچپن کی عمر اسی قبیلہ میں گزاری
تھی ۔ یہ لوگ جمع ہو کر مکہ کی طرف روانہ ہوئے اور انہوں نے اپنے ساتھ اپنے مال اور اپنی
بیویوں اور اپنی اولادوں کو بھی لے لیا۔ جب ان کے سرداروں سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ایسا

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۵۲
دیبا چه تفسیر القرآن
کیوں کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا اس لئے تا سپاہیوں کو یہ خیال رہے کہ اگر ہم بھاگے تو ہماری
بیویاں اور ہماری اولادیں قید ہو جائیں گی اور ہمارے مال لوٹے جائیں گے اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ وہ کتنے پختہ ارادہ کے ساتھ مسلمانوں کو تباہ کرنے کیلئے نکلے تھے۔ آخر یہ لشکر وادی اوطاس
میں آکر اُترا جو جنگ کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی وادی تھی کیونکہ
اس میں پناہ کی جگہیں بھی تھیں اور جانوروں کے لئے چارہ اور انسانوں کے لئے پانی بھی موجود
تھا اور گھوڑے دوڑانے کیلئے زمین بھی بہت ہی مناسب تھی ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اس کی اطلاع ہوئی تو آپ نے عبداللہ بن ابی حدرد نامی ایک صحابی کو حقیقت صحابی کو حقیقت حال معلوم کرنے
کے لئے بھیجا۔ عبداللہ نے آکر اطلاع دی کہ واقعہ میں ان کا لشکر جمع ہے اور وہ لڑنے مرنے پر
آمادہ ہیں ۔ چونکہ یہ قوم بڑی تیرانداز تھی اور جس جگہ پر اُنہوں نے ڈیرہ ڈالا تھا وہ مقام ایسا تھا
کہ صرف ایک محدود جگہ پر لڑائی کی جاسکتی تھی اور اس جگہ پر بھی حملہ آور بڑی صفائی کے ساتھ
تیروں کا نشانہ بنتا تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے سردار صفوان سے جو بہت بڑے
مالدار اور تاجر تھے اس جنگ کے لئے ہتھیار اور کچھ روپیہ مانگا ۔ صفوان نے کہا اے محمد ! ( صلی اللہ
علیہ وسلم ) کیا اپنی حکومت کے زور پر آپ میرا مال چھیننا چاہتے ہیں؟ آپ نے فرمایا نہیں ہم
چھینا نہیں چاہتے بلکہ تم سے عاریتہ مانگتے ہیں اور اس کی ضمانت دینے کو تیار ہیں ۔ اِس پر اُس
نے کہا تب کوئی حرج نہیں آپ مجھ سے یہ چیزیں لے لیں اور اُس نے سو زرہیں اور ان کے
ساتھ مناسب ہتھیار عاربیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے اور اس کے علاوہ تین ہزار روپیہ
قرض دیا۔ اسی طرح آپ نے اپنے چچا زاد بھائی نوفل بن حارث سے تین ہزار نیزہ عار بینہ
لیا۔ جب یہ لشکر ہوازن کی طرف چلا تو مکہ والوں نے خواہش کی کہ گو ہم مسلمان نہیں ہیں لیکن
اب چونکہ ہم اسلامی حکومت میں شامل ہو چکے ہیں ہم کو بھی لڑائی میں شامل ہونے کا موقع دیا
جائے چنانچہ دو ہزار آدمی مکہ سے آپ کے ساتھ روانہ ہوا۔ راستہ میں عرب کی ایک مشہور
زیارت گاہ پڑتی تھی جس کو ذات انواط کہتے تھے۔ یہ ایک پرانا بیری کا درخت تھا جس کو عرب
کے لوگ متبرک سمجھتے تھے اور جب عرب کے بہادر لوگ کوئی ہتھیا رخرید تے تو پہلے ذات انواط
میں جا کر لڑکاتے تھے تا کہ اس کو برکت حاصل ہو جائے ۔ جب صحابہؓ اس کے پاس سے گزرے تو

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۵۳
دیبا چه تفسیر القرآن
بعض نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! ہمارے لئے بھی آپ ایک ذات انواط مقرر فرمائیں ۔ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ بڑا ہے یہ تو وہی موسی کی قوم والی بات ہوئی کہ جب وہ کنعان
کی طرف روانہ ہوئے اور کنعان کے قبائل کو اُنہوں نے بت پوجتے دیکھا تو موسیٰ سے مخاطب ہو
کر کہا مُوسَى اجْعَلْ لَنَا لَهَا كَمَا لَهُمْ أَلِمَةً ۳۷۰ اے موسی ! جس طرح ان
کے معبود ہیں ہمارے لئے بھی کوئی معبود تجویز کر دیجئے ۔ فرمایا یہ تو جہالت کی باتیں ہیں میں ڈرتا
ہوں کہ اس قسم کے وہموں کی وجہ سے کہیں تم میں سے بھی ایک گروہ ایسی ہی حرکتیں نہ کرنے لگ
۳۷۱
جائے ۔ اے
ہوازن اور ان کے مدد گار قبائل نے ایک کمین گاہ مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے بنا
چھوڑی تھی جیسے آجکل لڑائی کے میدان میں مخفی خندقیں ہوتی ہیں جب اسلامی لشکر حنین مقام پر
پہنچا تو وہ ان کے سامنے چھوٹی چھوٹی منڈیریں بنا کر ان کے پیچھے بیٹھ گئے اور بیچ میں سے ایک
تنگ راستہ مسلمانوں کے لئے چھوڑ دیا۔ اکثر سپاہی تو ان ٹیلوں کے پیچھے چھپ کر بیٹھ گئے اور
کچھ سپاہی اونٹوں وغیرہ کے سامنے صف بند ہو کر کھڑے ہو گئے ۔ مسلمانوں نے یہ سمجھ کر کہ لشکر
وہی ہے جو سامنے کھڑا ہے آگے بڑھ کر اُس پر حملہ کر دیا۔ جب مسلمان کافی آگے بڑھ چکے اور
کمین گاہ کے سپاہیوں نے دیکھا کہ اب ہم اچھی طرح حملہ کر سکتے ہیں تو اگلی کھڑی فوج نے
سامنے سے حملہ کر دیا اور پہلوؤں سے تیر اندازوں نے بے تحاشا تیر برسانے شروع کر دیئے ۔
مکہ کے لوگ جو یہ سمجھ کر ساتھ شامل ہوئے تھے کہ آج ہم کو بھی بہادری دکھانے کا موقع ملے گا
اس دو طرفہ حملہ کی برداشت نہ کر سکے اور واپس مکہ کی طرف بھاگے ۔ مسلمان گو اس قسم کی تکالیف
اُٹھانے کے عادی تھے مگر جب دو ہزار گھوڑے اور اُونٹ اُن کی صفوں میں سے بے تحاشا بھا گئے
ہوئے نکلے تو ان کے گھوڑے اور اُونٹ بھی ڈر گئے اور سارے کا سارا لشکر بے تحاشا پیچھے کی
طرف دوڑ پڑا۔ تین طرف کے حملہ میں صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ
۱۲ صحابی کھڑے رہے ۔ مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ سارے صحابہ بھاگ گئے تھے بلکہ ۱۰۰ کے قریب
اور آدمی بھی میدان میں کھڑے رہے تھے مگر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فاصلہ پر تھے ۔
آپ کے گرد صرف ایک درجن قریب آدمی رہ گئے ۔ ایک صحابی کہتے ہیں میں اور میرے ساتھی

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۵۴
دیبا چه تفسیر القرآن
بے تحاشا زور لگاتے تھے کہ کسی طرح ہماری سواری کے جانور میدانِ جنگ کی طرف آئیں لیکن
دو ہزار اونٹوں کے بھاگنے کی وجہ سے وہ ایسے پرک گئے تھے کہ ہمارے ہاتھ باگیں کھینچتے کھینچتے
زخمی ہو ہو جاتے تھے مگر اُونٹ اور گھوڑے واپس لوٹنے کا نام نہیں لیتے تھے۔ بعض دفعہ ہم باگیں
اس زور سے کھینچتے تھے کہ مرکب کا سر اُس کی پیٹھ سے لگ جاتا تھا۔ مگر پھر جب ایڑی دے کر ہم
اُس کو پیچھے میدانِ جنگ کی طرف موڑتے تو وہ بجائے پیچھے کوٹنے کے اور بھی تیزی کے ساتھ
آگے کی طرف بھاگتا ۔ ہمارا دل دھڑک رہا تھا کہ پیچھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہوگا
مگر ہم بالکل بے بس تھے ۔ ادھر تو صحار ادھر تو صحابہ کی یہ حالت تھی اور اُدھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف
چند آدمیوں کے ساتھ میدانِ جنگ میں کھڑے تھے ۔ دائیں اور بائیں اور سامنے تینوں طرف
سے تیر پڑ رہے تھے اور پیچھے کی طرف صرف ایک تنگ راستہ تھا جس میں سے ایک وقت میں
صرف چند آدمی ہی گزر سکتے تھے مگر پھر بھی سوائے اُس راستہ کے اور کوئی نجات کی راہ نہیں تھی ۔
اُس وقت حضرت ابوبکرؓ نے اپنی سواری سے اُتر کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خچر کی باگ پکڑ
لی اور عرض کی یا رَسُولَ الله ! تھوڑی دیر کے لئے پیچھے ہٹ آئیں یہاں تک کہ اسلامی لشکر جمع
ہو جائے ۔ آپ نے فرمایا ابوبکر ! میری خچر کی باگ چھوڑ دو اور پھر خچر کو ایڑی لگاتے ہوئے آپ
نے اُس تنگ راستہ پر آگے بڑھنا شروع کیا جس کے دائیں بائیں کمین گاہوں میں بیٹھے ہوئے
سپاہی تیراندازی کر رہے تھے اور فرمایا۔
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ۳۷۲
میں خدا کا نبی ہوں میں جھوٹا نہیں ہوں ۔ مگر یہ بھی یاد رکھو کہ اس وقت خطرہ کے مقام پر کھڑے
ہوئے بھی جو میں دشمن کے حملہ سے محفوظ ہوں تو اس کے یہ معنی نہیں کہ میرے اندر خدائی کا کوئی
مادہ پایا جاتا ہے بلکہ میں انسان ہی ہوں اور عبدالمطلب کا پوتا ہوں ۔ پھر آپ نے حضرت عباس
کو جن کی آواز بہت بلند تھی آگے بلا یا اور فرمایا۔ عباس! بلند آواز سے پکار کر کہو کہ اے وہ صحابہ!
جنہوں نے حدیبیہ کے دن درخت کے نیچے بیعت کی تھی اور اے وہ لوگو جو سورۂ بقرہ کے زمانہ
سے مسلمان ہو! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے ۔ حضرت عباس نے نہایت ہی بلند آواز سے جب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ پیغام سنایا ، تو اُس وقت صحابہؓ کی جو حالت ہوئی اُس کا اندازہ

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۵۵
دیباچه تفسیر القرآن
صرف اُنہی کی زبان سے حالات سن کر لگایا جا سکتا ہے ۔ وہی صحابی جن کا میں نے اُوپر ذکر کیا
ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم اُونٹوں اور گھوڑوں کو واپس لانے کی کشمکش میں تھے کہ عباس کی آواز
ہمارے کانوں میں پڑی ۔ اُس وقت ہمیں یوں معلوم ہوا کہ ہم اس دنیا میں نہیں بلکہ قیامت کے
دن خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہیں اور اُس کے فرشتے ہم کو حساب دینے کے لئے بلا رہے ہیں ۔
تب ہم میں سے بعض نے اپنی تلواریں اور ڈھالیں اپنے ہاتھوں میں لے لیں اور اُونٹوں سے
کود پڑے اور ڈرے ہوئے اونٹوں کو انہوں نے خالی چھوڑ دیا کہ وہ جدھر چاہیں چلے جائیں
اور بعض نے اپنی تلواروں سے اپنے اونٹوں کی گردنیں کاٹ دیں اور خود پیدل رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑے ۔ ۳۷۳
وہ صحابی کہتے ہیں اُس دن انصار اس طرح دوڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جار
ہے تھے کہ جس طرح اُونٹنیاں اور گائیں اپنے بچے کے چیخنے کی آواز کوسن کر اس کی طرف دوڑ
پڑتی ہیں اور تھوڑی دیر میں صحابہ اور خصوصاً انصار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہو گئے
اور دشمن کو شکست ہو گئی ۔
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کا یہ نشان ہے کہ وہ شخص جو چند ہی دن پہلے
آپ کی جان کا دشمن تھا اور آپ کے مقابلہ پر کفار کے لشکروں کی کمان کیا کرتا تھا یعنی ابوسفیان
وہ آج حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ جب کفار کے اُونٹ پیچھے کی طرف
دوڑے تو ابوسفیان جو نہایت ہی زیرک اور ہوشیار آدمی تھا اُس نے یہ سمجھ کر کہ میرا گھوڑا بھی
پرک جائے گا فوراً اپنے گھوڑے سے کودا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خچر کی رکاب پکڑے
ہوئے پیدل آپ کے ساتھ چل پڑا۔ ابوسفیان کا بیان ہے کہ اُس وقت کچھی ہوئی تلوار میرے
ہاتھ میں تھی اور مجھے اللہ ہی کی قسم ہے جو دلوں کے راز جانتا ہے کہ میں اُس وقت عزم صمیم کے
ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خچر کے ساتھ پہلو میں کھڑا تھا کہ کوئی شخص مجھے مارے بغیر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں پہنچ سکتا تھا۔ اُس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے
حیرت کے ساتھ دیکھ رہے تھے ( شاید آپ سوچ رہے تھے کہ آج سے صرف دس پندرہ دن پہلے
یہ شخص میرے قتل کے لئے اپنی فوج کو لے کر مکہ سے نکلنے والا تھا لیکن چند ہی دنوں میں خدا تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۵۶
دیبا چه تفسیر القرآن
نے اس کے اندر ایسی تبدیلی کر دی ہے کہ یہ مکہ کا کمانڈ رایک عام سپاہی کی حیثیت میں میری نچر
کی رکاب پکڑے کھڑا ہے اور اس کا چہرہ بتا رہا ہے کہ یہ آج اپنی موت سے اپنے گناہوں کا
ازالہ کرے گا ) عباس نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حیرت سے ابوسفیان کی طرف
دیکھتے ہوئے دیکھا تو کہا يَا رَسُولَ الله ! یہ ابو سفیان آپ کے چا کا بیٹا اور آپ کا بھائی ہے
آج تو آپ اس سے خوش ہو جائیں ۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کی وہ تمام دشمنیاں معاف
کرے جو کہ اس نے مجھ سے کی ہیں ۔ ابوسفیان کہتے ہیں کہ اُس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
میری طرف مخاطب ہوئے اور فرمایا اے بھائی ! تب میں نے جوش محبت سے آپ کے اُس پیر کو
جو خچر کی رکاب میں تھا چوم لیا۔
صلى الله
-
لیا تھا اُس کے
فتح مکہ کے بعد جب رسول اللہ ﷺ نے وہ جنگی ۔ وہ جعلی سامان جو آپ نے عاریتہ لیا تھا
مالکوں کو واپس کیا اور ساتھ اُس کے بہت سا انعام واکرام بھی دیا تو ان لوگوں نے یہ محسوس کیا
کہ یہ شخص اس زمانہ کے عام انسانوں جیسا نہیں ۔ چنانچہ صفوان اُسی وقت اسلام لے آئے ۔
اس جنگ کا ایک اور عجیب واقعہ بھی تاریخوں میں آتا ہے۔ شیبہ نامی ایک شخص جو مکہ کے رہنے
والے تھے اور جو خانہ کعبہ کی خدمت کے لئے مقرر تھے وہ کہتے ہیں میں بھی اس لڑائی میں شامل ہوا مگر
میری نیت یہ تھی کہ جس وقت لشکر آپس میں ملیں گے تو میں موقع پا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل
کر دوں گا اور میں نے دل میں کہا عرب اور غیر عرب لوگ تو الگ رہے اگر ساری دنیا بھی محمد
( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مذہب میں داخل ہو گئی تو میں نہیں ہوں گا ۔ جب لڑائی تیزی پر
ہوئی اور ادھر کے آدمی اُدھر کے آدمیوں میں مل گئے تو میں نے تلوار کھینچی اور رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے قریب ہونا شروع کیا۔ اُس وقت مجھے یوں معلوم ہوا کہ میرے اور آپ کے
در میان آگ کا ایک شعلہ اُٹھ رہا ہے جو قریب ہے کہ مجھ بھسم کر دے ۔ اُس وقت مجھے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنائی دی کہ شیبہ ! میرے قریب ہو جاؤ ۔ میں جب آپ کے قریب گیا تو
آپ نے میرے سینہ پر ہاتھ پھیرا اور کہا اے خدا! شیبہ کو شیطانی خیالوں سے نجات دے۔ شیبہ
کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پھیرنے کے ساتھ ہی میرے دل سے ساری
دشمنیاں اور عداوتیں اُڑ گئیں اور اُس وقت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو اپنی آنکھوں سے

آج 10 میں سے 10 باقی