محمدﷺ کی حکومت دنیا میں ہمارے ہاتھ سے قائم ہوگی

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۳۵
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں
ہمارے ہاتھ سے قائم ہوگی
فرموده ۲۰ رستمبر ۱۹۴۸ء بر موقع افتتاح ربوه )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں اس موقع پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وہ دعا ئیں جو مکہ مکرمہ کو بساتے وقت آپ
نے اللہ تعالیٰ کے حضور کی تھیں قرآن کریم سے پڑھوں گا مگر تلاوت قرآن کریم کے طور پر نہیں
بلکہ دعا کے طور پر ان الفاظ کو دہراؤں گا اور چونکہ یہ دعا ئیں ہم سب مل کر کریں گے ، اس لئے
میں ان الفاظ میں کسی قدر تبدیلی کر دوں گا مثلاً وہ دعا ئیں جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل
علیہما السلام نے مانگی تھیں وہ تثنیہ کے صیغہ میں آتی ہیں ۔ کیونکہ اُس وقت صرف حضرت ابراہیم
اور حضرت اسماعیل ہی دعا کر رہے تھے مگر ہم یہاں بہت سے ہیں اس لئے میں تثنیہ کی بجائے
جمع کا صیغہ استعمال کروں گا ۔ بہر حال وہ دعائیں میں اب پڑھوں گا ، دوست میرے ساتھ ان
دعاؤں میں شامل ہو کر آمین کہتے جائیں یا جن کو قرآن کریم کی یہ دعا ئیں آتی ہوں وہ میرے
ساتھ ان دعاؤں کو پڑھتے جائیں ۔
( اس کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل الفاظ میں دعائیں مانگیں ۔ یہ امر خصوصیت سے
قابلِ ذکر ہے کہ ہر دعا حضور نے تین دفعہ دہرائی )

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۳۶
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
رَبَّنَا اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أَمِنَّا وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اے ہمارے رب !
تو اس جگہ کو ایک امن والا شہر بنادے اور جو اس میں رہنے والے ہوں ان کو اپنے پاس سے
پاکیزہ رزق عطا فرما۔
رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ کے اے ہمارے رب ! ہم اس جگہ
پر اس لئے بسنا چاہتے ہیں کہ ہم مل کر تیرے دین کی خدمت کریں ۔اے ہمارے رب ! تو ہماری
اس قربانی اور اس ارادے کو قبول فرما۔ اے ہمارے رب تو بہت ہی دعائیں سننے والا اور دلوں
کے بھید جاننے والا ہے ۔
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَكَ وَارِنَا
مَنَا سِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ کے اے ہمارے رب ! تو
ہم سب کو اپنا فرمانبردار اور سچا مسلمان بنادے اور ہماری اولادوں کو بھی نہ صرف مسلمان بنا بلکہ
ایک مضبوط اور اُمت مسلمہ بنادے۔ جو اس دنیا میں تیرے دین کی خادم کہلاتی رہے ۔ اے
ہمارے رب ! جو ہمارے کرنے کے کام ہیں وہ ہم کو خود بتلاتا رہ اور جو ہم سے ہیں وہ ہم کو خود بتلاتا رہ اور جو ہم سے غلطیاں ہو جائیں
ان سے عفو کرتا رہ ۔ تو بہت ہی فضل کرنے والا اور مہربان ہے۔
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رِجَالًا مِّنْهُمْ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُونَهُمُ الْكِتَابَ
وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكُونَهُم إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اے ہمارے رب ! تو ان میں ایسے آدمی
پیدا کرتے رہیو جو تیری آیتیں ان کو پڑھ ان کو پڑھ پڑھ کر سناتے رہیں اور جو ان کو تیری کتاب سکھائیں
اور تیرے پاک کلام کے اغراض و مقاصد بتاتے رہیں اور ان کے نفوس میں پاکیزگی اور
طہارت پیدا کرتے رہیں ۔ تو ہی غالب حکمت والا خدا ہے۔
یہ وہ دعا ئیں ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ مکرمہ کے بساتے وقت کیں اور
اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کو قبول فرما کر ایک ایسی بنیاد رکھ دی جو ہمیشہ کے لئے نیکی اور تقویٰ کو
قائم رکھنے والی ثابت ہوئی ۔ مکہ مکرمہ مکہ مکرمہ ہی ہے اور ابراہیم ابراہیم ہی ہے، مگر وہ شخص
بیوقوف ہے جو اس بات کا خیال کر کے کہ مجھے وہ درجہ حاصل نہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
حاصل تھا یا میری جگہ کو وہ درجہ حاصل نہیں جو مکہ مکرمہ کو حاصل تھا اس لئے وہ خدا تعالیٰ سے بھیک

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۳۷
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
مانگنے سے دریغ کرے ۔ جب خدا کسی عظیم الشان نعمت کا دروازہ کھولتا ہے تو اس کی رحمت اور
بخشش جوش میں آ رہی ہوتی ہے اور دانا انسان وہی ہوتا ہے جو اپنا برتن بھی آگے کر دے کیونکہ
پھر اس کا برتن خالی نہیں رہتا ۔ فقیروں کو دیکھ لو جب لوگ شادی کر رہے ہوتے ہیں تو اُس وقت
ان پر اخراجات کا بوجھ اور دنوں سے زیادہ ہوتا ہے مگر اس کے باوجود وہ نہیں کہتے کہ ہم کیوں
سوال کریں ۔ اس وقت تو خودان پر شادی کے اخراجات کا بوجھ پڑا ہوا ہوتا ہے بلکہ جب کسی گھر
میں شادی ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اپنا برتن لے کر پہنچ جاتے ہیں اور گھر والا اور دنوں کی نسبت
ان کے برتن میں زیادہ ڈالتا ہے کیونکہ اُس وقت اُس کی اپنی طبیعت خرچ کرنے پر آئی ہوئی
ہوتی ہے۔ اسی طرح جب کوئی شخص کسی بزرگ کی نقل کرتا ہے تو چاہے وہ اس کے درجہ تک نہ پہنچا
ہوا ہو۔ جب بھی وہ اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے خدا تعالیٰ اس کی کمزوری کو دیکھ کر اس
سے زیادہ بخشش کا سلوک کرتا ہے۔ ماں باپ اپنے بچہ سے اُس وقت زیادہ پیار کرتے ہیں جب
وہ چھوٹا ہوتا ہے اور جب وہ کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے تو گر جاتا ہے لیکن ایک بالغ بچہ جب
چل پھر رہا ہوتا ہے تو ماں باپ کے دل میں محبت کا وہ جوش پیدا نہیں ہوتا جو ایک چھوٹے بچے
کے متعلق پیدا ہوتا ہے ۔ پس کسی کو یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ خانہ کعبہ کے ذریعہ تو خدا تعالیٰ کی طرف
سے دین کی ایک آخری بنیاد قائم کی گئی تھی اس سے ہمارے گھروں کو کیا واسطہ ہے اسی کا واسطہ
دے کر مانگنا ہی تو خدا تعالیٰ کی رحمت کو بڑھاتا ہے اور انہی کی نقل کرنا ہی تو اصل چیز ہے ۔ جو
شخص کمزور ہے اور کمزور ہو کر چاہتا ہے کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح چلوں اللہ
تعالیٰ اُس کی اس بات کو دیکھ کر ناراض نہیں ہوتا بلکہ وہ اور زیادہ خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے دیکھو !
میرا یہ کمزور بندہ کتنا اچھا ہے ۔ اس میں ہمت اور طاقت نہیں مگر پھر بھی یہ میری طرف سے بھیجے
ہوئے ایک نمونہ اور مثال کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سو ہمیں بھی اس کام کی یاد کے طور پر
اور اُس بستی کی یاد کے طور پر جس جگہ خدا کے ایک نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے
انتظار میں دعائیں کی گئیں اپنے نئے مرکز کو بساتے وقت جو اسی طرح ایک وادی غیر ذی زرع
میں بسایا جا رہا ہے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرنی چاہئیں کہ شاید ان لوگوں کے طفیل جو مکہ
مکرمہ کے قائم کرنے والے اور مکہ مکرمہ کی پیشگوئیوں کے حامل تھے اللہ تعالیٰ ہم پر بھی اپنا فضل

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۳۸
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
نازل کرے اور ہمیں بھی ان نعمتوں سے حصہ دے جو اس نے پہلوں کو دیں ۔ آخر نیت تو ہماری
بھی وہی ہے جو ان کی تھی ۔ ہمارے ہاتھ میں وہ طاقت نہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھ میں تھی اور ہمارے دل میں وہ قوت نہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں
تھی ۔ اگر ہم باوجود اس کمزوری کے وہی ارادہ کر لیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
کیا تو خدا تعالیٰ ہم سے ناراض نہیں ہوگا ۔ وہ یہ نہیں کہے گا کہ کون ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی نقل کرنا چاہتے رنا چاہتے ہیں بلکہ وہ کہے گا دیکھو! میرے یہ کمزور بندے اس بوجھ کو اُٹھانے
کے لئے آگے آگئے ہیں جس بوجھ کے اُٹھانے کی ان میں طاقت نہیں ۔ دنیا اس وقت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو بھول گئی ہے بلکہ اور لوگوں کا تو کیا ذکر ہے خود مسلمان آپ کی تعلیم کو
بھول چکے ہیں ۔ آج دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم انسان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہے۔ جو بھی اُٹھتا ہے مصنف کیا اور فلسفی کیا اور مؤرخ کیا وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ
کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ دنیا کا سب سے بڑا حسن انسان آج دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم
انسان ہے اور دنیا کا سب سے زیادہ معزز انسان آج دنیا میں سب سے زیادہ ذلیل سمجھا جاتا ہے۔
اگر ہمارے دلوں میں اسلام کی کوئی بھی غیرت باقی ہے، اگر ہمارے دلوں میں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی بھی محبت باقی ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے آقا کی کھوئی ہوئی عزت
کو پھر دوبارہ قائم کریں ۔اس میں ہماری جانیں ، ہماری بیویوں کی جانیں ، ہمارے بچوں کی
جانیں بلکہ ہماری ہزار ہا پشتیں بھی اگر قربان ہو جائیں تو یہ ہمارے لئے عزت کا موجب ہوگا۔
ہم نے یہ کام قادیان میں شروع کیا تھا مگر خدائی خبروں اور اس کی بتائی ہوئی پیشگوئیوں
کے مطابق ہمیں قادیان کو چھوڑنا پڑا ۔ اب انہی خبروں اور پیشگوئیوں کے ماتحت ہم ایک نئی بستی
اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے اس وادی غیر ذی زرع میں بسا رہے ہیں ۔ ہم چیونٹی کی
طرح کمزور اور نا طاقت ہی سہی مگر چیونٹی بھی جب دانہ اٹھا کر دیوار پر چڑھتے ہوئے گرتی ہے
تو وہ اس دانے کو چھوڑتی نہیں بلکہ دوبارہ اسے اُٹھا کر منزل مقصود پر لے جاتی ہے اسی طرح گو
ہمارا وہ مرکز جو حقیقی اور دائمی مرکز ہے دشمن نے ہم سے چھینا ہوا ہے لیکن ہمارے ارادہ
اور عزم میں کوئی تزلزل واقعہ نہیں ہوا ۔ دنیا ہم کو ہزاروں جگہ پھینکتی چلی جائے وہ فٹ بال

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۳۹
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
کی طرح ہمیں لڑکھاتی چلی جائے ہم کوئی نہ کوئی جگہ ایسی ضرور نکال لیں گے جہاں کھڑے ہو کر
ہم پھر دوبارہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دیں اور بغیر ہمارے یہ
حکومت دنیا میں قائم ہی نہیں ہوسکتی کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی محبت سے لوگوں
کے دل خالی ہو چکے ہیں اور قرآن کریم کی حقیقی تفسیر سے وہ نا واقف ہیں ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بظاہر لوگوں کے دلوں میں محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت پائی جاتی
ہے۔ لاکھوں غیر احمدی ایسے ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کرتے ہیں
لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں بلکہ آپ
کی نئی بنائی ہوئی شکل سے محبت کرتے ہیں ۔ میں نے دیکھا ہے بعض احمدی بھی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
ہو جاتے ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ جب یہ لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت
کرتے ہیں تو ہمارا یہ کہنا کس طرح صحیح ہو سکتا ہے کہ ان کے دلوں میں محمد رسول اللہ ﷺ کی حقیقی
محبت نہیں حالانکہ ہم جو کچھ کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ محبت تو کرتے ہیں مگر محمد رسول اللہ ﷺ سے
نہیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک غلط تصویر سے ۔
صلى الله
اسی طرح ہم مانتے ہیں کہ وہ قرآن کریم کی فرمانبرداری کی خواہش رکھتے ہیں مگر وہ اس
غلط تاویل کی فرمانبرداری کی خواہش رکھتے ہیں جو ان کے دلوں میں راسخ ہو چکی ہے اس لئے
جب تک احمدیت دنیا میں غالب نہیں آجاتی اسلام غلبہ نہیں پاسکتا اور یہ اتنی موٹی بات ہے کہ
میں حیران ہوں مسلمان اسے کیوں نہیں سمجھتے اور کیوں وہ اس بات پر غور نہیں کرتے کہ باوجود
الفتِ رسول کے وہ کیوں دنیا میں ذا ذلیل ہو رہے ہیں ۔ سیدھی بات ہے مسلمان اس وقت پچاس
کروڑ ہیں اور احمدی پانچ لاکھ مگر پانچ لاکھ احمدی جتنی اسلام کی خدمت کر رہا ہے، جس قدر
اسلام کی تبلیغ کر رہا ہے اور جس قدر اشاعت اسلام کے لئے قربانیاں پیش کر رہا ہے اتنی پچاس
کروڑ مسلمان نہیں کر رہا۔ اس وقت دنیا کے گوشہ گوشہ میں احمدی مبلغ پھیلے ہوئے ہیں اور وہ
عیسائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور مقابلہ بھی معمولی نہیں بلکہ بڑی بڑی عیسائی طاقتوں نے تسلیم
کر لیا ہے کہ ان کا مقابلہ مؤثر ہے۔ پندرہ میں سال ہوئے لکھنو میں عیسائیوں کی ایک بہت بڑی
کا نفرنس ہوئی جس میں یورپ سے بھی عیسائی پادری شامل ہوئے ۔ اس میں یہ سوال اُٹھایا گیا

انوار العلوم جلد ۲۰
ولده
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
کہ شمالی ہندوستان میں اب کوئی اچھا شریف اور تعلیم یافتہ آدمی عیسائی نہیں ہوتا اس کی کیا
وجہ ہے ۔ تمام پادری جو اس فن کے ماہر تھے انہوں نے اس کا یہ جواب دیا کہ جب سے
مرزاغلام احمد صاحب قادیانی نے دعوی کیا ہے اس وقت سے عیسائیت کی ترقی رُک گئی ہے
انہوں نے عیسائیت کی اس قدر مخالفت کی ہے کہ جہاں جہاں ان کا لٹر پچر پھیل جاتا ہے عیسائیت
ترقی نہیں کر سکتی ۔ پھر افریقہ کے متعلق ایک بڑی بھاری کمیٹی مقرر کی گئی تھی جسے چرچ آف انگلینڈ
نے مقرر کیا تھا جس کی سالانہ آمد ہمارے بہت سے صوبوں سے بھی زیادہ ہے وہ چالیس پچاس
کروڑ روپیہ سالانہ عیسائیت کی اشاعت کے لئے خرچ کرتے ہیں ۔ اس کمیٹی کی طرف سے جو
رپورٹ تیار کی گئی اس میں ۳۶ جگہ یہ ذکر آتا تھا کہ افریقہ میں عیسائیت کی ترقی محض احمدیت کی
وجہ سے رُکی ہے ۔ ابھی بارہ مہینے ہوئے ایک پادری جسے افریقہ کے دورہ کے لئے بھیجا گیا تھا
اس نے افریقہ کے دورہ کے بعد یہ رپورٹ کی کہ افریقہ میں عیسائیت کیوں بے کا رجدوجہد
کر رہی ہے۔ اس نے کئی جگہوں کے نام لئے اور کہا کہ وہاں عیسائیت کے راستہ میں احمد یوں
نے روکیں ڈال دی ہیں اور ساتھ ہی اس نے اپنے اس خیال کا اظہار کیا کہ عیسائیت کی تبلیغ اب
افریقی لوگوں میں اچھا اثر نہیں کر سکتی ہاں اسلام کی تبلیغ ان میں اچھا اثر پیدا کر رہی ہے ۔ اس
نے کہا جب سے افریقہ میں احمدی آگئے ہیں عیسائیت ان کے مقابلہ میں شکست کھاتی جارہی ہے
چنانچہ عیسائیوں کا فلاں سکول جو بڑا بھاری سکول تھا اب ٹوٹنے لگا ہے اور لوگ اس میں اپنے
لڑکوں کو تعلیم کے لئے نہیں بھجواتے ۔ پھر اس نے کہا ان حالات کو دیکھتے ہوئے کیا یہ اچھا نہ ہوگا
کہ ہم اپنے رو پید اور اپنی طاقتوں کا اس ملک میں ضیاع کرنے کی بجائے اس میدان کو احمد یوں
کے لئے چھوڑ دیں کہ وہ ان لوگوں کو مسلمان بنالیں ۔
یہ دشمنوں کا اقرار ہے جو انہوں نے ہماری تبلیغی جد و جہد کے متعلق کیا۔
یہ طاقت ہم میں کہاں سے آئی ہے اور یہ جوش ہم یہ جوش ہم میں کیوں پیدا ہوا ؟ اسی لئے کہ
بانی سلسلہ احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہم میں ایک آگ پیدا کر دی ہے اور
ہم چاہتے ہیں کہ پھر اسلام کو دنیا میں غالب کر دیں ۔ پس مسلمان احمدیت کا جتنا بھی مقابلہ
کرتے ہیں وہ اسلام کے غلبہ میں اتنی ہی روکیں پیدا کرتے ہیں اور جتنی جلدی وہ احمدیت میں

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۴۱
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
شامل ہو جائیں گے اتنی جلدی ہی اسلام دنیا میں غالب آجائے گا۔
حقیقت یہ ہے کہ اس وقت جس قدر تحریکیں دنیا میں جاری ہیں وہ ساری کی ساری دُنیوی
ہیں ۔ صرف ایک تحریک مسلمانوں کی مذہبی تحریک ہے اور وہ احمدیت ہے۔ پاکستان خواہ کتنا بھی
مضبوط ہو جائے کیا عراقی کہیں گے کہ ہم پاکستانی ہیں؟ کیا شامی کہیں گے کہ ہم پاکستانی ہیں؟ کیا
لبنانی کہیں گے کہ ہم پاکستانی ہیں؟ کیا حجازی کہیں گے کہ ہم پاکستانی ہیں؟ شامی تو اس بات کے
لئے بھی تیار نہیں کہ وہ لبنانی یا حجازی کہلائیں حالانکہ وہ ان کے ہم قوم ہیں ، پھر لبنانی اور حجازی
اور عراقی اور شامی پاکستانی کہلا نا کب برداشت کر سکتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ تمام مسلمان ایک
دوسرے کے ساتھ قولاً تو اتحاد کر سکتے ہیں مگر وہ ایک پارٹی اور ایک جماعت نہیں کہلا سکتے ۔
صرف ایک تحریک احمدیت ہی ایسی ہے جس میں سارے کے سارے شامل ہو سکتے ہیں ۔ عراقی
بھی اس میں شامل ہو کر کہہ سکتا ہے کہ میں احمدی ہوں ، عربی بھی اس میں شامل ہو کر کہہ سکتا ہے
کہ میں احمدی ہوں ، حجازی بھی اس میں شامل ہو کر کہہ سکتا ہے کہ میں احمدی ہوں اور عملاً ایسا ہو
رہا ہے۔ وہ عربی ہونے کے باوجود اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہم احمدیت میں شامل ہیں جس
کا مرکز پاکستان میں ہے اور اس طرح وہ ایک رنگ میں پاکستان کی ماتحتی قبول کرتے ہیں ۔
مگر یہ ماتحتی احمدیت میں شامل ہو کر ہی کی جاسکتی ہے اس کے بغیر نہیں ۔ چنانچہ ہم نے اپنی
آنکھوں سے دیکھا ہے کہ وہ عربی جو اس غرور میں رہتا ہے کہ میں اس ملک کا رہنے والا ہوں
جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے میرا مقابلہ کوئی اور شخص کہاں کر سکتا ہے وہ
احمدیت میں شامل ہو کر براعظم ہند و پاکستان کا بھی ادب واحترام کرتا ہے اور یہاں مقدس
مقامات کی زیارتوں کے لئے بھی آتا ہے ۔ غرض ایک ہی چیز ہے جس کے ذریعہ دنیائے اسلام
پھر متحد ہو سکتی ہے اور جس کے ذریعہ دوسری دنیا پر کامیابی اور فتح حاصل ہوسکتی ہے اور وہ
احمدیت ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ مسلمان دنیا میں ہر جگہ ذلیل ہورہے ہیں اور ہر جگہ تباہی اور
بربادی کا شکار ہو رہے ہیں اس سے زیادہ تباہی اور کیا ہوگی کہ مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کی
پچاس ہزار عورتیں اب تک سکھوں اور ہندوؤں کے قبضہ میں ہیں ۔ کیا یہ معمولی ذلت ہے کہ
مسلمانوں کی پچاس ہزار عورتوں کو وہ پکڑ کر لے گئے اور ان سے بدکاریاں کر رہے ہیں ۔ کیا یہ

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۴۲
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
معمولی عذاب ہے کہ پانچ چھ لاکھ مسلمان دنوں میں مارا گیا اور پھر فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے
کیا وہ مسلمانوں کو نظر نہیں آ رہا ؟ ابھی حیدر آباد میں جو کچھ ہوا ہے اس سے کس طرح مسلمانوں
کوصد کو صدمہ ہوا ہے اور وہ اپنے دلوں میں کیسی ذلت اور شرمندگی محسوس کر رہے ہیں مگر یہ سا
مصیبتیں اور بلائیں ایک لمبی زنجیر کی مختلف کڑیوں کے سوا اور ہیں کیا ؟ آخر محمد رسول اللہ صلی اللہ
ر یہ ساری
علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کو جو محبت ہے اس کے ظاہر ہونے کا وقت کب آئے گا اور کون سا وہ دن
ہو گا جب خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑکے گی اور مسلمانوں کو اس تنزل اور ادبار سے نجات دلائے
گی ۔ خدا تعالیٰ کی غیرت کبھی دنیا میں بھڑکتی ہے یا نہیں؟ اور اگر بھڑکتی ہے تو مسلمانوں کو سوچنا
چاہئے کہ اس کے غیرت کے بھڑکنے کا کونسا ذریعہ ہوا کرتا ہے۔ اگر وہ سوچتے تو انہیں معلوم
ہو جاتا کہ ہمیشہ خدا تعالیٰ پہلے اپنا ماً مورد نیا میں بھیجتا ہے اور پھر اس ما مور کے ذریعہ ہی اس کی
غیرت بھڑکا کرتی ہے ۔ اس کے سوا خدا تعالیٰ نے کبھی کوئی طریق اختیار نہیں کیا اور یہی ایک
طریق ہے جس پر چل کر وہ اب بھی خدا تعالیٰ کی غیرت کا نمونہ دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ بات مسلمانوں
کے سامنے پیش کرو اور انہیں سمجھاؤ کہ تمہارا فائدہ، اسلام کا فائدہ اور پھر ساری دنیا کا فائدہ
اسی میں ہے کہ تم جلد سے جلد احمدیت میں شامل ہو جاؤ ۔ آخر وہ کیا چیز ہے جس کی وجہ سے وہ ہم
سے رکتے ہیں ۔ ہماری تو ساری تاریخ بتاتی ہے کہ ہم نے ہر موقع پر مسلمانوں کی خدمت کی ہے
گو اس کے بعد ہمیشہ ان کی طرف سے مخالفت ہی ہوئی ہے مگر پھر بھی ہمارا کیا نقصان ہوا ۔ ابھی
کوئٹہ میں غیر احمد یوں کی طرف سے ایک جلسہ کیا گیا جس میں لوگوں کو ہمارے خلاف
اُکسایا گیا۔ ایک احمدی ڈاکٹر میجر محمود احمد رات کے وقت کسی مریض کو دیکھ کر کار میں واپس
آ رہے تھے کہ وہ تقریر کی آواز سن کر وہاں ٹھہر گئے ۔ انہوں نے اپنی موٹر باہر کھڑی کی اور خود
تھوڑی دیر کے لئے اندر چلے گئے بعض غیر احمدیوں نے انہیں دیکھ کر دوسروں کو اُکسا دیا اور
انہوں نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا وہ پتھراؤ کی بوچھاڑ سے بچنے کے لئے ایک طرف
اندھیرے میں چلے گئے ۔ اس پر کسی شخص نے وہیں اندھیرے میں خنجر مار کر انہیں شہید کر دیا۔
اس واقعہ کے تیسرے چوتھے دن بعد میرے پاس ایک وفد آیا جس میں بلو چستان مسلم لیگ کے
وائس پریذیڈنٹ بھی شامل تھے اور پٹھانوں کی قوم کے ایک سردار بھی شامل تھے ان سب نے

انوار العلوم جلد ۲۰
لدله
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
کا
آکر کہا کہ میجر محمود احمد کے قتل کا جو واقعہ ہوا ہے اس میں صرف پنجابیوں کا قصور ہے ہمارا کوئی محمود
قصور نہیں آپ ہم پر گلہ نہ کریں ۔ پنجابی مولویوں نے یہاں آ کر مخالفانہ تقریریں کیں جس سے
لوگ مشتعل ہو گئے ۔ پھر اُس سردار نے جو اپنی قوم کے رئیس اور میونسپل کمیٹی کے ممبر بھی تھے کہا
کہ میں نے پنجابیوں کو بُلوایا اور اُن سے کہا کہ تم جو احمدیت کے خلاف شورش کر رہے ہو تم یہ بتاؤ
کہ قادیان پنجاب میں ہے یا بلوچستان میں؟ انہوں نے کہا پنجاب میں ۔ میں نے کہا جب
قادیان پنجاب میں تھا اور تم کو ایک لمبا عرصہ احمدیوں کی مخالفت کے لئے مل چکا ہے تو جب تم
وہاں ان لوگوں کو تباہ نہیں کر سکے تو یہاں کیا مقابلہ کرو گے ۔ اگر تم میں ہمت اور طاقت تھی تو تم
نے ان لوگوں کو یہاں آنے ہی کیوں دیا وہیں کیوں نہ مار ڈالا ۔ پھر میں نے پوچھا کہ پنجاب کی
آبادی کتنی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ اب ۲ کروڑ ہے پہلے ۳ کروڑ ہوا کرتی تھی ۔ میں نے کہا
بلوچستان کی آبادی کتنی ہے انہوں نے کہا ۱۲ لاکھ۔ میں نے کہا تم دو تین کروڑ ہو کر ان لوگوں کو
مار نہیں سکتے تو ہم بارہ لاکھ کو کیوں ذلیل کرتے ہو اور کیوں ہمیں ان کی مخالفت کے لئے
اُکساتے ہو؟
حقیقت یہ ہے کہ دنیا نے اپنا سارا زور ہماری مخالفت میں لگا لیا اور ابھی اور لگائے گی لیکن
یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ احمدیت دنیا میں غالب آکر رہے گی کیونکہ احمدیت کے بغیر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غالب نہیں آسکتے ۔ اس کے ساتھ ہی میں اپنی ذات کے متعلق بھی
یہ بات جانتا ہوں کہ میری زندگی کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی زندگی
وابستہ ہے اس لئے خدا مجھے بھی دشمن کے ہاتھوں سے نہیں مرنے دے گا اور وہ میرے بچاؤ کا
کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکال لے گا۔ بہر حال اللہ تعالیٰ نے احمدیت کے ساتھ اسلام کی ترقی کو
وابستہ کر دیا ہے جو شخص احمدیت پر ہاتھ اُٹھاتا ہے وہ اسلام پر ہاتھ اُٹھاتا ہے ۔ جو شخص احمدیت کو
بر باد کرنا چاہتا ہے وہ اسلام کو برباد کرنا چاہتا ہے لیکن ہمارا بھی فرض ہے کہ جب خدا نے ہم پر
اتنا بڑا احسان کیا ہے اور ہم کمزوروں اور ناتوانوں کے ساتھ اسلام کی آئندہ ترقی کو وابستہ کر
دیا ہے تو ہم اس کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں ۔ اسی لئے باوجود اس کے کہ شہروں میں
ہمیں مکان مل سکتے تھے مگر ہم نے نہیں لئے کیونکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ لوگوں میں بیداری

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۴۴
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
پیدا کرتے رہیں ۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ان میں تنظیم پیدا کریں، ہمارے لئے ضروری پیدا کرتے رہیں ۔ ہمارے لئے ضروری ہے
ہے کہ ان کی تعلیم اور تربیت کا خیال رکھیں اور یہ چیز بڑے شہروں میں حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ
وہاں جماعت بکھری ہوئی ہوتی ہے۔ پس باوجود اس کے کہ ہمیں شہروں میں جگہیں مل سکتی تھیں
ہم نے ان کی پرواہ نہیں کی اور اس وادی غیر ذی زرع کو اس ارادہ اور نیت کے ساتھ چنا ہے
کہ جب تک یہ عارضی مقام ہمارے پاس رہے گا ہم اسلام کا جھنڈا اس مقام پر بلند رکھیں گے
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کرنے کی کوشش کریں گے اور جب
خدا ہمارا قادیان ہمیں واپس دے دے گا یہ مرکز صرف اس علاقہ کے لوگوں کے لئے رہ جائے
گا ۔ یہ یہ مقام اُجڑے گا نہیں کیونکہ جہاں خدا کا نام ایک دفعہ لے لیا جائے وہ مقام مقام بر باد نہیں
ہوا کرتا۔ پھر یہ صرف اس علاقہ کے لوگوں کا مرکز بن جائے گا اور ساری دنیا کا مرکز پھر قادیان
بن جائے گا جو حقیقی اور دائمی مرکز ہے۔ پس ہم یہاں آئے ہیں اس لئے کہ خدا کا نام اونچا
کریں ۔ ہم اس لئے نہیں آئے کہ اپنے نام کو بلند کریں ۔ ہمارا نام شہروں میں زیادہ اونچا ہوسکتا
تھا اور ہم اگر اپنے نام کو بلند کرنے کی خواہش رکھتے تو اس کے لئے بڑے شہر زیادہ موزوں تھے
بلکہ خود ان شہروں کے رہنے والوں نے بھی خواہش کی تھی کہ وہیں جماعت کے لئے زمینیں
خرید لی جائیں ۔ چنانچہ لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں چوٹی کے آدمی مجھ سے ملنے کے لئے آتے اور
خواہش کرتے تھے کہ انہی کے شہروں میں ہم رہائش اختیار کریں ۔ کراچی میں بھی لوگوں نے یہی
خواہش کی اور کوئٹہ میں بھی لوگوں نے یہی خواہش کی ۔ غرض اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمیں
ظاہری عزت شہروں میں زیادہ ملتی تھی مگر ہمارا کام اپنے لئے ظاہری عزت حاصل
کرنا نہیں بلکہ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اس جگہ کی تلاش کریں جہاں اسلام کی عزت کا بیج
بوسکیں اور ہم نے اسی نیت اور ارادہ کے ساتھ اس وادی غیر ذی زرع کو چنا ہے۔ چنانچہ
دیکھ لو یہاں کوئی فصلیں نہیں ، کہیں سبزی کا نشان نہیں گویا چن کر ہم نے وہ مقام لیا ہے جو قطعی طور
پر آبادی اور زراعت کے ناقابل سمجھا جاتا تھا تا کہ کو ئی شخص یہ نہ کہہ دے کہ پاکستان نے
احمد یوں پر احسان کیا ہے مگر کہنے والوں نے پھر بھی کہہ دیا ہے کہ کروڑوں کروڑ کی جائداد
پاکستان نے احمدیوں کو دے دی ہے۔ یہ زمین ہم نے دس رو پیدا یکٹر پر خریدی ہے اور یہ زمین

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۴۵
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
ایسی ہے جو بالکل بنجر اور غیر آباد ہے اور صدیوں سے بنجر اور غیر آباد چلی آتی ہے ۔ یہاں کوئی
کھیتی نہیں ہو سکتی ، کوئی سبزہ دکھائی نہیں دیتا ، کوئی نہر اس زمین کو نہیں لگتی ۔ اس کے مقابلہ میں میں
نے خود مظفر گڑھ میں نہر والی زمین آٹھ رو پیدا یکڑ پر خریدی تھی بلکہ اس مظفر گڑھ میں ایک لاکھ
ایکڑ زمین میاں شاہ نواز صاحب نے آٹھ آنے ایکڑ پر خریدی تھی جس سے بعد میں انہوں نے
بہت نفع کمایا۔ یہ زمین ہم نے پہاڑی ٹیلوں کے درمیان اس لئے خریدی ہے کہ میری ایک رؤیا
اس زمین کے متعلق تھی ۔
یه رو یا دسمبر ۱۹۴۱ء میں میں نے دیکھی تھی اور ۲۱ دسمبر ۱۹۴۱ء کے الفضل میں شائع ہو چکی
ہے۔ اب تک دس ہزار آدمی یہ رویا پڑھ چکے ہیں اور گورنمنٹ کے ریکارڈ میں بھی یہ رویا موجود
ہے۔ میں نے اُس رویا میں دیکھا کہ قادیان پر حملہ ہوا ہے اور ہر قسم کے ہتھیار استعمال کئے
جا رہے ہیں مگر مقابلہ کے بعد دشمن غالب آ گیا اور ہمیں وہ مقام چھوڑ نا پڑا ۔ باہر نکل کر ہم حیران
ہیں کہ کسی جگہ جائیں اور کہاں جا کر اپنی حفاظت کا سامان کریں ۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور اس
نے کہا کہ میں ایک جگہ بتاتا ہوں ۔ آپ پہاڑوں پر چلیں وہاں اٹلی کے ایک پادری نے گرجا
بنایا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس نے بعض عمارتیں بھی بنائی ہوئی ہیں جنہیں وہ کرایہ پر مسافروں
کو دیتا ہے وہ مقام سب سے بہتر رہے گا ۔ میں ابھی متردد ہی تھا کہ اس جگہ رہائش اختیار کی
جائے یا نہ کی جائے کہ ایک شخص نے کہا آپ کو یہاں کوئی تکلیف نہیں ہوگی کیونکہ یہاں مسجد بھی
ہے۔ اس نے سمجھا کہ کہیں میں رہائش سے اس لئے انکار نہ کر دوں کہ یہاں مسجد نہیں ۔ چنانچہ
میں نے کہا اچھا مجھے مسجد دکھاؤ۔ اس نے مجھے مسجد دکھائی جو نہایت خوبصورت بنی ہوئی تھی ،
چٹائیاں اور دریاں وغیرہ بھی بچھی ہوئی تھیں اور امام کی جگہ ایک صاف قالینی مصلی بچھا ہوا
تھا اس پر میں خوش ہوا اور میں نے کہا لو اللہ تعالیٰ نے ہمیں مسجد بھی دے دی اب ہم اسی جگہ
رہیں گے ۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ باہر سے آئے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ بڑی
تباہی ہے بڑی تباہی ہے اور جالندھر کا خاص طور پر نام لیا کہ وہاں بھی بڑی تباہی ہوئی ہے ۔ پھر
انہوں نے کہا ہم نیلے گنبد میں داخل ہونے لگے تھے مگر ہمیں وہاں بھی داخل نہیں ہونے دیا۔ اُس
وقت تک تو ہم صرف لاہور کا ہی نیلا گنبد سمجھتے تھے مگر بعد میں غور کرنے پر معلوم ہوا کہ نیلے گنبد

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۴۶
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
سے مراد آسمان تھا اور مطلب یہ تھا کہ کھلے آسمان کے نیچے بھی مسلمانوں کو امن نہیں ملے گا۔
چنانچہ لوگ جب اپنے مکانوں اور شہروں سے نکل کر ریفیوجی کیمپوں میں جمع ہوتے تھے تو وہاں
بھی سکھ ان پر حملہ کرد ۔ ان پر حملہ کر دیتے اور ان میں سے بہت سے لوگ لوگوں کو مار ڈالتے ۔ اس رویا کے مطابق یہ
جگہ مرکز کے لئے تجویز کی گئی ہے ۔
جب میں قادیان سے آیا تو اُس وقت یہاں اتفاقاً چوہدری عزیز احمد صاحب احمدی
سب حج لگے ہوئے تھے ۔ میں شیخو پورہ کے متعلق مشورہ کر رہا تھا کہ چوہدری عزیز احمد صاحب
میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ میں نے اخبار میں آپ کی ایک اِس اِس رنگ کی خواب
پڑھی ہے میں سمجھتا ہوں کہ چنیوٹ ، ضلع جھنگ کے قریب دریائے چناب کے پار ایک
ایسا ٹکڑہ زمین ہے جو اس خواب کے مطابق معلوم ہوتا ہے ۔ چنانچہ میں یہاں آیا اور میں نے کہا
ٹھیک ہے خواب میں جو میں نے مقام دیکھا تھا اس کے ارد گرد بھی اسی قسم کے پہاڑی ٹیلے
تھے۔ صرف ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ میں نے اُس میدان میں گھاس دیکھا تھا مگر یہ چٹیل میدان
ہے۔ اب بارشوں کے بعد کچھ کچھ سبزہ نکلا ہے ممکن ہے ہمارے آنے کے بعد اللہ تعالیٰ یہاں
گھاس بھی پیدا کر دے اور اس رقبہ کو سبزہ زار بنادے۔ بہر حال اس رؤیا کے مطابق ہم نے اس
جگہ کو چنا ہے اور یہ رویا وہ ہے جس کے ذریعہ چھ سال پہلے اللہ تعالی نے ہمیں آئندہ آنے والے
واقعات سے خبر دے دی تھی ۔ دنیا میں کون ایسا انسان ہے جس کی طاقت میں یہ بات ہو کہ وہ چھ
سال پہلے آئندہ آنے والے واقعات بیان کر دے ۔ انگریزوں کی حکومت کے زمانہ میں بھلا
قادیان پر حملہ کا سوال ہی کہاں پیدا ہوتا تھا۔ پھر قادیان کو چھوڑ نا کس کے خیال میں
آسکتا تھا۔ کون خیال کر سکتا تھا کہ مسلمانوں پر ایک بہت بڑی تباہی آنے والی ہے اتنی بڑی کہ وہ
اپنے شہروں اور گھروں سے نکل کر آسمان کے نیچے ڈیرے ڈالیں گے تو وہاں بھی وہ دشمن کے
حملہ سے محفوظ نہیں ہوں گے مگر یہ تمام واقعات رونما ہوئے اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس رویا کے
مطابق ہمیں ایک نیا مرکز بھی دیدیا۔ یہاں؟ دیدیا۔ یہاں جس قسم کی مخالفت تھی اس کے لحاظ سے اس مرکز کا ملنا
بھی اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی نصرت کا ایک کھلا ثبوت ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف کیا کہ
مخالفین کے اخباروں نے پیچھے شور مچایا اور ہمارا سودا پہلے طے ہو چکا تھا۔ پھر اس قدر جھوٹ

آج 10 میں سے 10 باقی