محمدﷺ کی حکومت دنیا میں ہمارے ہاتھ سے قائم ہوگی
انوارالعلوم (جلد 20), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۴۷
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
سے کام لیا گیا کہ اس زمین کے متعلق انہوں نے لکھا کہ حکومت کو پندرہ سو روپیہ فی ایکڑ مل رہا تھا
اور کئی مسلمان انجمنیں اُسے یہ روپیہ پیش کر رہی تھیں مگر حکومت نے یہ ٹکڑہ برائے نام قیمت پر
احمدیوں کو دے دیا۔ گویا ان کے حساب سے پندرہ لاکھ روپیہ اس ٹکڑے کا حکومت کو مل رہا تھا
مگر حکومت نے اس کی پرواہ نہ کی ۔ جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے فوراً اعلان کرا دیا کہ
پاکستان کا اتنا نقصان ہم برداشت نہیں کر سکتے اگر اتنا روپیہ دے کر کوئی شخص یہ زمین خرید
سکتا ہے تو وہ اب بھی ہم سے یہ زمین اتنی قیمت پر لے لے تو یہ سارے کا سارا روپیہ حکومت
پاکستان کو دے دیں گے ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ پندرہ سو روپیہ فی ایکڑ تو کجا پندرہ روپیہ فی ایکڑ
بھی کوئی شخص دینے کے لئے تیار نہیں تھا۔ گورنمنٹ نے خود اپنے گزٹ میں اس کے متعلق متواتر
اعلان کرایا مگر اسے پانچ روپیہ فی ایکڑ کی بھی کسی نے پیشکش نہ کی ۔
غرض اللہ تعالیٰ کے منشاء کے ماتحت ہم قادیان سے باہر آئے ہیں اور اسی کے منشاء کے
ما تحت ہم یہاں ایک نیا مرکز بسانا چاہتے ہیں ۔ ہر چیز میں روکیں حائل ہو سکتی ہیں اس لحاظ سے
ممکن ہے ہمارے اس ارادہ میں بھی کوئی روک حائل ہو جائے لیکن ہمارا ارادہ اور ہماری نیت
یہی ہے کہ ہم پھر ایک مرکز بنا کر اسلام کے غلبہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی
اشاعت کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کام میں ہمارا حامی و مددگار ہو۔ ہم نے اس
وادی غیر ذی زرع کو جس میں فصل اور سبزیاں نہیں ہوتیں اس لئے چنا ہے کہ ہم یہاں بسیں اور
اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کریں مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ساری فصلیں اور سبزیاں اور ثمرات
خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہیں ۔ پس اول تو ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری نیتوں کو صاف
کرے اور ہمارے ارادوں کو پاک کرے اور پھر ہم اُسی سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ مکہ مکرمہ
کے ظل کے طور پر اور مکہ مکرمہ کے موعود کے طفیل ہم کو بھی اس وادی میں ہر قسم کے ثمرات
پہنچاوے گا۔ ہماری روزیاں کسی بندے کے سپرد نہیں اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اپنے پاس سے ہم کو
کھلائے گا اور ہم اس سے دعا کرتے ہیں کہ وہ یہاں کے رہنے والوں میں دین کا اتنا جوش پیدا
کر دے، دین کی اتنی محبت پیدا کر دے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتنا عشق پیدا کر دے کہ
وہ پاگلوں کی طرح دنیا میں نکل جائیں اور اُس وقت تک گھر نہ لوٹیں جب تک دنیا کے کونے
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۴۸
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ۔۔۔۔ قائم ہوگی
کونے میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم نہ کر دیں ۔
بے شک دنیا کہے گی کہ یہ لوگ پاگل ہیں مگر ایک دن آئے گا اور یقیناً آئے گا اور یقیناً
آئے گا یہ آسمان ٹل سکتا ہے یہ زمین مل سکتی ہے مگر یہ وعدہ نہیں مل سکتا کہ خدا ہمارے ہاتھ سے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دے گا اور وہ لوگ جو آج ہمیں پاگل کہتے
ہیں شرمندہ ہو کر کہیں گے کہ اس چیز نے تو ہو کر ہی رہنا تھا ۔ آثار ہی ایسے نظر آ رہے تھے جن
سے ثابت ہوتا تھا کہ یہ چیز ضرور وقوع میں آکر رہے گی ۔ جیسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو سب لوگ پاگل کہتے تھے مگر اب عیسائی یہ کہتے ہیں کہ اُس وقت دنیا کے حالات ہی اس قسم
کے تھے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح ہوتی اور باقی مذاہب شکست کھا جاتے ۔ جس طرح
پہلے عقلمند کہلانے والے لوگ پاگل ثابت ہوئے اسی طرح اب بھی عقلمند کہلانے والے لوگ ہی
پاگل ثابت ہوں گے اور دنیا پر اسلام غالب آکر رہے گا ۔ آؤ اب ہم ہاتھ اُٹھا کر آہستگی سے بھی
اپنے دلوں میں اللہ تعالی سے دعا مانگیں کہ وہ ہمارے ارادوں میں برکت ڈالے اور ہمیں اس
مقدس کام کو دیانتداری کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق بخشے ۔
اس کے بعد اس رقبہ کے چاروں کونوں پر قربانیاں کی جائیں گی اور ایک قربانی اس رقبہ
کے وسط میں کی جائے گی ۔ یہ قربانیاں اس علامت کے طور پر ہوں گی کہ جس طرح حضرت
ابراہیم علیہ السلام خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنے بیٹے کی قربانی کے لئے تیار ہو گئے تھے اور
خدا تعالیٰ نے ان کی قربانی کو قبول فرما کر بکرے کی قربانی کا حکم دیا تھا اسی طرح ہم بھی اس زمین
کے چاروں گوشوں پر اور ایک اس زمین کے سنٹر میں اس نیت اور ارادہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے
حضور قربانیاں پیش کرتے ہیں کہ خدا ہمیں اور ہماری اولادوں کو ہمیشہ اس راہ میں قربان ہونے
کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
( الفضل سالانہ نمبر ۱۹۶۴ء )
البقرة: ۱۲۸ البقرة : ۱۲۹
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۴۹
مسلمانانِ پاکستان کے تازہ مصائب
مسلمانانِ پاکستان کے تازہ مصائب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني