احمدیوں کو دوسری جماعتوں سے علیحدہ رکھنے کی وجہ

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸۲
احمدیت کا پیغام
جماعت نہیں تھی اور کیا یہ قابل اعتراض بات ہے یا قابل تعریف بات ہے؟
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایسی احمد یوں کو دوسری جماعتوں سے علیحدہ رکھنے کی وجہ کسی جماعت کے بہانے کی
ضرورت کیا تھی ؟ یہی باتیں دوسرے مسلمانوں میں پھیلائی جانی چاہئے تھیں ۔ اس کا عقلی جواب
یہ ہے کہ ایک کمانڈرا نہی لوگوں کو لڑائی میں بھیج سکتا ہے جو فوج میں بھرتی ہو چکے ہوں جولوگ
فوج میں بھرتی نہیں وہ ان کو بھیج کس طرح سکتا ہے ؟ اگر جماعت ہی کوئی نہ بنائی جاتی تو بانی
سلسلہ احمد یہ کس سے کام لیتا اور کس کو حکم دیتا اور ان کے خلفاء کس سے کام لیتے اور کس کو حکم
دیتے ۔ کیا وہ بازار میں پھر نا شروع کرتے اور ہر مسلمان کو پکڑ کر کہتے کہ آج فلاں جگہ اسلام
کے لئے ضرورت ہے تو وہاں جا اور وہ آگے سے یہ جواب دیتا کہ میں تو آپ کی بات ماننے کے
لئے تیار نہیں ، اور پھر وہ اگلے آدمی کو جا پکڑتے اور پھر اس سے اگلے آدمی کو جا پکڑتے ۔ یہ ایک
عقلی حقیقت ہے کہ جب کوئی منظم کام کرنا ہو تو اس کے لئے ایک جماعت کی ضرورت ہوتی ہے
بغیر ایسی جماعت کے کوئی منظم کام نہیں ہو سکتا ۔ اگر کہو کہ جماعت تو بناتے لیکن سب میں ملے
جلے رہتے ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جان کو جوکھوں میں ڈالنے والے کاموں کے لئے ہر شخص
کہاں تیار ہوتا ہے ۔ ایسے کام تو دیوانے ہی کیا کرتے ہیں اور دیوانوں کو ہوشیاروں سے الگ
رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ اگر ہوشیار دیوانوں کو بھی اپنے جیسا بنالیں گے تو پھر ایسے کام کو کون
کرے گا۔ نیز دوسروں سے الگ رہنا خود بخود طبائع میں استعجاب پیدا کرتا ہے اور آپ ہی آپ
لوگ اس کی کرید اور تجسس شروع کرتے ہیں اور آخر ایک دن اسی چیز کا شکار ہو جاتے ہیں جس کو
مٹانے کے لئے وہ آگے بڑھتے ہیں ۔ پس سارے اعتراضات قلت تدبر کا نتیجہ ہیں ۔ اگر عقل
سے کام لیا جائے تو سمجھ آسکتا ہے کہ اصل میں وہی طریقہ درست ہے جو احمدیت نے اختیار کیا
ہے ۔ اسی صحیح طریقے پر عمل کر کے وہ اسلام کے لئے قربانی کرنے والوں کی ایک جماعت
پیدا کر سکی ہے اور جب تک وہ اس طریق پر عمل کرتی رہے گی روز بروز ایسے افراد کی تعداد کو
بڑھاتی چلی جائے گی یہاں تک کہ کفر محسوس کرے گا کہ اب اسلام طاقت پکڑ گیا ہے اور وہ
اسلام پر اپنی ساری طاقت کے ساتھ حملہ کرے گا مگر حملے کا وقت گذر چکا ہوگا ۔ میدان اسلام ہی

انوار العلوم جلد ۲۰
کے ہاتھ رہے گا اور کفر شکست کھا جائے گا ۔
۵۸۳
احمدیت کا پیغام
ہم سیاسی جد و جہد کرنے والوں کے رستہ میں روک نہیں بنتے ہم ان سے کہتے ہیں کہ جب
تک تمہاری سمجھ میں ہماری باتیں نہ آئیں تم اپنا کام کرتے چلے جاؤ لیکن ہم ان سے یہ بھی
خواہش کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنے رستہ سے نہ روکیں ۔ اگر کسی کی سمجھ میں ان کا طریقہ
اچھا معلوم ہوتا ہے تو وہ ان سے جاملے اور اگر کسی کی سمجھ میں ہمارا طریقہ اچھا معلوم ہوتا ہے تو وہ
ہم میں آملے ۔ ان کے طریقہ میں قربانی کم اور شہرت زیادہ ہے اور ہمارے طریقہ میں قربانی
زیادہ اور شہرت کم ہے ۔ ان کو ان کا حصہ ملتا رہے گا اور ہم کو ہمارا حصہ ملتا رہے گا ۔ جن لوگوں کی
نگاہ میں مغز اور حقیقت کے لحاظ سے اسلام کا قیام زیادہ ضروری ہوگا وہ ہم میں آملیں گے اور جو
لوگ ظاہری بادشاہت کے شیدائی ہوں گے، وہ اُن میں جا ملیں گے۔ لیکن ہم لڑیں کیوں اور
جھگڑیں کیوں؟ دونوں ہی غم ملت میں تڑپ رہے ہیں ۔ گو جدا جدا اعضاء میں ٹیس اُٹھ رہی
ہے۔ ان کے دماغوں میں درد ہے، ہمارے دل اذیت پارہے ہیں ۔ یہ تو میں نے عقلی نقطۂ نگاہ
سے جواب دیا ہے۔ اب میں روحانی نقطۂ نگاہ سے جواب دیتا ہوں اور میرے نزدیک وہی حقیقی
نقطہ نگاہ ہے ۔
اس سوال کا روحانی جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قدیم سے یہ سنت ہے کہ جب کبھی دنیا میں
خرابی پھیل جاتی ہے ، روحانیت اس سے مفقود ہو جاتی ہے، لوگ دنیا کو دین پر مقدم کرنے لگ
جاتے ہیں تو اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے آسمان سے کسی
ما مور کو مبعوث فرماتا ہے تا کہ اس کے کھوئے ہوئے بندوں کو پھر اس کی طرف واپس لائے اور
اس کے بھیجے ہوئے دین کو پھر دنیا میں قائم کرے۔ بعض دفعہ یہ ما مورین شریعت ساتھ لاتے
ہیں اور بعض دفعہ کسی پہلی شریعت کے قائم کرنے کیلئے آتے ہیں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی
اس سنت پر خاص طور پر زور دیا گیا ہے اور بار بار بنی نوع انسان کو اللہ تعالیٰ کے اس رحم
اور کرم کی شناخت کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ بہت بڑی شان رکھتا ہے اور انسان اس کے مقابلہ میں
ایک کیڑے سے بھی بدتر ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے تمام کام حکمت سے پُر

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸۴
احمدیت کا پیغام
ہوتے ہیں اور وہ کوئی کام بھی بلا وجہ اور بغیر فائدہ کے نہیں کرتا ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے وَ ما خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَ الْأَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا لَعِبِينَ لا یعنی ہم نے یہ
زمین اور آسمان یونہی نہیں پیدا کئے بلکہ ان کی پیدائش میں غرض رکھی ہے اور وہ غرض یہی ہے کہ
انسان خدا تعالیٰ کی صفات کو ظاہر کرے اور اس کا مظہر بن کر دنیا کے اُن لوگوں کو جو بلند پروازی
کی طاقت نہیں رکھتے خدا تعالیٰ سے روشناس کرے۔ ابتدائے آفرینش سے لے کر اس وقت
تک خدا تعالیٰ کی یہی سنت جاری رہی ہے اور مختلف اوقات میں خدا تعالیٰ نے اپنے مختلف مظاہر
اس دنیا میں مبعوث فرمائے ۔ کبھی خدا تعالیٰ کی صفات آدم کے ذریعہ سے جلوہ گر ہو جلوہ گر ہوئیں۔ کبھی
نوح کے ذریعہ سے جلوہ گر ہوئیں، کبھی ابراہیمی جسم میں سے وہ ظاہر ہوئیں تو کبھی موسوی جسم
سے ہویدا ہوئیں ، کبھی داؤد نے خدا تعالیٰ کا چہرہ دنیا کو دکھایا تو کبھی مسیح نے اللہ تعالیٰ کے انوار کو
اپنے وجود میں ظاہر کیا ، سب سے آخر اور سب سے کامل طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کو اجمالاً اور تفصیلاً انفرادی حیثیت سے بھی اور اجتماعی حیثیت سے بھی
ایسی شان اور ایسے جلال کے ساتھ دنیا پر ظاہر کیا کہ پہلے انبیاء آپ کے شمسی وجود کے آگے
ستاروں کی مانند ماند پڑ گئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام شریعتیں ختم ہو گئیں
اور تمام شریعت لانے والے انبیاء کی آمد کا رستہ بند کر دیا گیا۔ کسی جنبہ داری کی وجہ سے نہیں ،
کسی لحاظ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے کہ رسول کریم ﷺ ایسی شریعت لائے جو تمام
ضرورتوں کی جامع اور تمام حاجتوں کو پورا کرنے والی تھی ۔ جو چیز خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے
والی تھی وہ تو پوری ہوگئی لیکن بندوں کے متعلق کوئی ضمانت نہیں تھی کہ وہ صحیح رستہ کو نہیں چھوڑیں
گے اور اس سچی تعلیم کو نہیں بھولیں گے بلکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے صاف فرمایا تھا کہ
يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُة
الْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ ۳ یعنی اللہ تعالیٰ اپنے اس آخری کلام اور اپنی اس آخری
شریعت کو آسمان سے زمین پر قائم کر دے گا اور لوگوں کی مخالفت اس کے رستہ میں روک نہیں
بنے گی ۔ مگر پھر ایک عرصہ کے بعد یہ کلام آسمان پر چڑھنا شروع ہوگا اور ایک ہزار سال میں یہ
دنیا سے اُٹھ جائے گا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قیامِ دین کے زمانہ کو تین سو سال کا عرصہ

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸۵
احمدیت کا پیغام
قرار دیتے ہیں ۔ جیسا کہ او پر حدیث بیان کی جا چکی ہے اور قرآن کریم بھی المر کے ذریعہ
سے ۲۷۱ سال کا عرصہ اس زمانہ کو قرار دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہزار سال تک دین کے
آسمان پر چڑھنے کے عرصہ کو ملایا جائے تو یہ ۱۲۷ ہوتا ہے گویا دنیا سے اسلام کی روح کے غائب
ہو جانے کا زمانہ قرآن کریم کی رو سے ۱۲۷۱ سال ہے یا تیرھویں صدی کا آخر ۔ جیسا کہ
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے ایسے زمانہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ضرور ایک ہادی اور راہنما
آیا کرتا ہے تا کہ دنیا ہمیشہ کے لئے شیطان کے قبضہ میں نہ چلی جائے اور خدا تعالیٰ کی حکومت
ابدی طور پر دنیا سے مٹ نہ جائے ۔ پس ضروری تھا کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے
کوئی شخص آتا۔ وہ کوئی ہوتا مگر آنا ضرور تھا۔ یہ کس طرح ہوسکتا تھا کہ آدم کے اتباع میں جب
کبھی خرابی پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے ان کی خبر لی ۔ نوح کے اتباع میں جب کبھی خرابی پیدا ہوئی
تو خدا تعالیٰ نے ان کی خبر لی ۔ ابراہیم کے اتباع میں جب کبھی خرابی پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے
ان کی خبر لی ۔ موسیٰ کے اتباع میں خرابی پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے ان کی خبر لی عیسی کے اتباع
میں جب کبھی خرابی پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے ان کی خبر لی لیکن سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کی اُمت میں خرابی پیدا ہو تو خدا تعالیٰ اس کی خبر نہ لے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اُمت کے متعلق تو یہ پیش گوئی تھی کہ چھوٹے چھوٹے مفاسد کو دور کرنے کے لئے آپ کی اُمت
میں ہر صدی کے سر پر ایک مجد د مبعوث ہوا کرے گا ۔ کیا کوئی عقل اس کو تسلیم کر سکتی ہے کہ
چھوٹے چھوٹے مفاسد کو دور کرنے کیلئے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے مجددین ظاہر ہوتے رہیں
جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ
مِائَةِ سَنَةٍ مَّنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا " لیکن اس عظیم الشان فتنہ کے موقع پر جس کے متعلق رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب سے دنیا میں انبیاء آنے لگے ہیں وہ اس فتنہ کی خبر دیتے
چلے آئے ہیں ، کوئی ما مورنہ آئے ، کوئی ہادی نہ آئے ، کوئی راہنما نہ آئے ، مسلمانوں کو دین حقہ
پر جمع کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی آواز بلند نہ کی جائے ، مسلمانوں کو تاریکی
اور ظلمت کے گڑھے میں سے نکالنے کیلئے آسمان سے کوئی رسی نہ گرائی جائے ۔ وہ خدا جو
ابتدائے عالم سے اپنے رحم و کرم کے نمونے دکھاتا چلا آیا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸۶
احمدیت کا پیغام
بعثت کے بعد اس کے رحم اور کرم کے دریا میں مزید جوش پیدا ہو گیا ہے نہ کہ اس کا رحم اور کرم
مٹ گئے ہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ کبھی بھی رحیم تھا تو اُمت محمد یہ کیلئے اس کو پہلے سے زیادہ رحیم ہونا
چاہیے، اگر خدا تعالیٰ کبھی بھی کریم تھا تو اُمتِ محمدیہ کے لیے اُس کو پہلے سے زیادہ کریم
ہونا چاہئے اور یقیناً وہ ایسا ہی ہے ۔ قرآن کریم اور احادیث اس پر شاہد ہیں کہ اُمتِ محمد یہ میں
جب کبھی خرابی پیدا ہو گی خدا تعالیٰ اپنی طرف سے ہادی اور راہنما بھیجوا تا رہے گا۔ خصوصاً اس
آخری زمانہ میں جبکہ دجال کا فتنہ ظاہر ہوگا۔ عیسائیت غالب آجائے گی ۔ اسلام ظاہری طور پر
مغلوب ہو جائے گا اور مسلمان دین کو چھوڑ بیٹھیں گے اور دوسری اقوام کے رسم و رواج کو
اختیار کر لیں گے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک کامل مظہر ظاہر ہوگا اور اس زمانہ کی اصلاح کرے
گا جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ
وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسُمُه ها یعنی اسلام کا صرف نام باقی رہ جائے گا اور قرآن کی صرف
تحریر رہ جائے گی اسلام کا مغز کہیں نظر نہ آئے گا اور قرآن کے معنی کسی پر روشن نہ ہوں گے ۔
پس اے عزیز و ! سلسلہ احمدیہ کا قیام اسی سنت قدیمہ کے ماتحت ہوا ہے اور انہی پیشگوئیوں
کے مطابق ہوا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ سے پہلے انبیاء نے اس زمانہ کے
متعلق بیان فرمائی ہیں ۔ اگر مرزا صاحب کا انتخاب اس رزا صاحب کا انتخاب اس کام کے لئے مناسب نہ تھا تو یہ خدا تعالیٰ
پر الزام ہے، مرزا صاحب کا اس میں کیا قصور ہے ۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ عالم الغیب ہے اور کوئی
راز اس سے پوشیدہ نہیں اور اس کے تمام کام حکمتوں تمام کام حکمتوں سے پُر ہوتے ہیں تو پھر سمجھ لینا چاہئے کہ
مرزاغلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کا انتخاب ہی صحیح انتخاب تھا اور انہی کے ماننے میں مسلمانوں
اور دنیا کی بہتری ہے ۔ آپ کوئی نیا پیغام دنیا کیلئے نہیں لائے مگر وہی پیغام جو محمد رسول اللہ
نے دنیا کو سنایا تھا مگر دنیا اُسے بھول گئی ، وہی پیغام جو قرآن کریم نے پیش کیا تھا مگر دنیا
نے اس کی طرف سے منہ موڑ لیا اور وہ یہی پیغام ہے کہ تمام کائنات کا پیدا کرنے والا ایک خدا
ہے۔ اس نے انسان کو اپنی محبت اور تعلق کے لئے پیدا کیا ہے ۔ اپنی صفات کو اس کے ذریعہ سے
ظاہر کرنے کے لیے اسے بنایا ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَاذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ
إنِّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً 1 پس آدم اور اس کی نسل خدا تعالیٰ کی خلیفہ یعنی اس کی
صلى الله

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸۷
احمدیت کا پیغام
نمائندہ ہے وہ خدا تعالیٰ کی صفات کو دنیا پر ظاہر کرنے کیلئے پیدا کی گئی ہے۔ پس تمام بنی نوع انسان
کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کو خدا تعالیٰ کی صفات کے مطابق بنائیں اور جس طرح ایک
نمائندہ اپنے تمام کاموں میں اپنے مؤکل کی طرف بار بار متوجہ ہوتا ہے اور ایک غلام ہر نیا قدم
اُٹھانے سے پہلے اپنے آقا کی طرف دیکھتا ہے اسی طرح انسان کا بھی فرض ہے کہ وہ خدا تعالیٰ
کے ساتھ ایسا تعلق پیدا کرے کہ خدا تعالیٰ اس کی ہر دم اور ہر کام میں راہنمائی کرے اور تمام
چیزوں سے زیادہ وہ اس کا محبوب ہو اور تمام باتوں میں وہ اس پر تو کل کرنے والا ہوا اور اسی
فرض کو پورا کروانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں آئے ۔ ان کا یہ کام
تھا کہ وہ دنیا دار لوگوں کو دیندار بنائیں ۔ اسلام کی حکومت دلوں پر قائم کریں اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو پھر اپنے روحانی تخت پر بٹھائیں جس تخت پر سے اُتارنے کے لئے شیطانی
طاقتیں اندونی اور بیرونی حملے کر رہی ہیں ۔
-
اس غرض کو پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سب سے پہلا
کام یہ کیا کہ مسلمانوں کو قشر کی بجائے مغز کی طرف توجہ دلائی اور اس بات پر زور دیا کہ احکام
کا ظاہر بھی نہایت اہم اور ضروری ہے لیکن بغیر باطن کی طرف توجہ کرنے کے انسان کوئی ترقی
نہیں کر سکتا ۔ چنانچہ آپ نے ایک جماعت قائم کی اور عہد بیعت میں یہ شرط مقرر کی کہ میں دین
کو دنیا پر مقدم رکھوں گا ۔ در حقیقت یہی مرض تھی جو مسلمانوں کو گھن کی طرح کھا رہی تھی ۔ باوجود
اس کے کہ دنیا ان کے ہاتھوں سے چھٹ چکی تھی پھر بھی دنیا ہی کی طرف ان کی توجہ جاتی تھی ۔
اسلام کی ترقی کے معنی ان کے نزدیک بادشاہتوں کا حصول رہ گیا تھا اور اسلام کی کامیابی کے
معنی ان کے نزدیک مسلمان کہلانے والوں کی تعلیم اور ان کی تجارت کی ترقی تھی حالانکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ لوگ مسلمان کہلانے لگ جائیں
بلکہ آپ لوگوں کو حقیقی مسلمان بنانے کے لئے آئے تھے جس کی تعریف قرآن کریم نے یہ فرمائی
ہے کہ مِّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ کہ وہ اپنے سارے وجود کو خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دے
اور اپنی دُنیوی حاجات کو دینی حاجات کے تابع کر دے ۔ بظاہر یہ ایک معمولی سی بات معلوم
ہوتی ہے لیکن حقیقتاً اسلام اور دیگر ادیان میں یہی فرق ہے۔ اسلام یہ نہیں کہتا کہ تم علم حاصل نہ

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸۸
احمدیت کا پیغام
کرو۔ نہ یہ کہتا ہے کہ تم تجارتیں نہ کرو۔ نہ یہ کہتا ہے کہ صنعت و حرفت نہ کرو ۔ نہ یہ کہتا ہے کہ تم
اپنی حکومت کی مضبوطی کی کوشش نہ کرو۔ وہ صرف انسان کے نقطۂ نگاہ کو بدلتا ہے دنیا میں تمام
کاموں کے دو نقطہ نگاہ ہوتے ہیں ۔ ایک قشر سے مغز حاصل کرنے کا نقطۂ نگاہ ہوتا ہے اور ایک
مغز سے قشر حاصل کرنے کا نقطۂ نگاہ ہوتا ہے ۔ جو شخص قشر سے مغز حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے
ضروری نہیں کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے بلکہ اکثر وہ ناکام رہتا ہے لیکن جو شخص مغز
حاصل کرتا ہے اس کو ساتھ ہی قشر بھی مل جاتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
اتباع کی تمام جدوجہد دین کے لئے تھی لیکن یہ نہیں کہ وہ دُنیوی نعمتوں سے محروم ہو گئے
ہوں ۔ یہ تو ایک طبعی امر ہے جن لوگوں کو دین ملے گا دنیا لونڈی کی طرح ان کے پیچھے دوڑتی
آئے گی ۔ لیکن دنیا کے ساتھ دین کا ملنا ضروری نہیں ، بسا اوقات وہ نہیں ملتا۔ بسا اوقات
رہا سہا دین بھی ہاتھوں سے جاتا رہتا ہے ۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انبیاء کے طریق پر چلتے ہوئے خدا تعالیٰ کے
حکم سے دین پر زور دینا شروع کیا۔ جس وقت آپ ظاہر ہوئے مسلمانوں میں دو قسم کی تحریکیں
جاری تھیں ۔ ایک تحریک یہ تھی کہ مسلمان کمزور ہو چکے ہیں اس لئے انہیں دُنیوی طاقت حاصل
کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ دوسری تحریک آپ نے چلائی کہ ہم کو دین کی طرف توجہ کرنی
چاہئے ، اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ دنیا اللہ تعالیٰ ہمیں خود دیدے گا۔ کہ دنیا اللہ تعالیٰ
بعض لوگوں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ آپ کی تحریک بھی ویسی ہی ہے جیسے آجکل کے صوفیاء
وغیرہ کی تحریک ہوتی ہے کہ وہ ظاہری طور پر نماز روزہ پر زور دیتے ہیں اور اچھے بھلے آدمیوں کو
خلوت میں بٹھا کر پردہ نشین عورتوں کی طرح بنا دیتے ہیں ۔ اگر آپ ایسا کرتے تو یقیناً آپ بھی
مغز کے نام سے ایک قشر کے حصول کی تحریک کرتے مگر آپ نے ایسا نہیں کیا ۔ آپ نے جہاں
دینی احکام پر زور دیا وہاں اس بات پر بھی زور دیا کہ دین اللہ کی طرف سے اس لئے آیا کرتا
ہے کہ وہ انسان کے ذہن کو جلا بخشے اور اُس کے دماغ کو منور کرے اور اُس کی عقل کو تیز کرے۔
آپ نے کہا جو شخص سچے طور پر دین پر عمل کرتا ہے اور بناوٹ سے کام نہیں لیتا ، دین اُس کے
اندر اخلاق فاضلہ پیدا کرتا ہے ۔ دین اُس کے اندر قوت عملیہ پیدا کرتا ہے اور دین اُس کے

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸۹
احمدیت کا پیغام
اندر ایثار اور قربانی کا مادہ پیدا کرتا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ تم دین کو اختیار کرو تم نمازیں
پڑھو ، تم روزے رکھو، حج کرو، زکوۃ دو لیکن وہ نمازیں پڑھو جو قرآن نے بتائی ہیں اور وہ
روزے رکھو جو قرآن نے بتائے ہیں اور وہ حج کرو جو قرآن نے بتایا ہے اور وہ زکوۃ دوجو
قرآن نے بتائی ہے ۔ قرآن کریم تم سے اُٹھک بیٹھک کا مطالبہ نہیں کرتا ۔ نہ وہ تم سے بھو کے
رہنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ نہ اپنا ملک بے فائدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتا ہے ، نہ اپنا مال گنوانے کا
مطالبہ کرتا ہے۔ قرآن کریم تو نماز کے متعلق یہ فرماتا۔ یہ فرماتا ہے کہ اننَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ
وَالْمُنْكَرِ، وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ، وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ لا نماز تم سے فحشاء اور منکر
کو ترک کروا دیتی ہے پس اگر وہ نتیجہ نہیں نکلتا جو نماز کا قرآن کریم نے بتایا ہے تو تمہاری نماز
نماز نہیں ہے اور روزے کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ وے روزہ اس
لئے مقرر کیا گیا ہے تا تمہارے اندر تقوی اور اخلاق فاضلہ پیدا ہوں ۔ پس اگر تم روزے
رکھتے ہو اور یہ نتیجہ پیدا نہیں ہوتا تو معلوم ہوا کہ تمہاری نیت درست نہیں اور تم روزہ نہیں
رکھتے بلکہ تم اپنے آپ کو بھوکا رکھتے ہو اور خدا تعالیٰ کو تمہارا بھوکا رکھنا تو مطلوب نہیں ۔ اور حج
کے لیے فرماتا ہے کہ یہ ماتا ہے کہ یہ بغاوت کے خیالات کو روکنے اور باہمی جھگڑوں کو دور کرنے کا ذرا
ہے ۔ پس حج رفت اور فسق اور جدال کو روکنے کے لیے ہے ۔ اور زکوۃ کے لیے فرماتا ہے
خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِم بها زکوة تزکیہ فرد و قوم اور
تطہیر قلب و افکار کے وافکار کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ پس جب تک یہ نتائج پیدا نہ ہوں تمہارا حج اور تمہاری
زکوۃ صرف دکھاوے کے ہیں ۔ پس تم نماز پڑھو ، روزہ رکھو ، حج کرو، زکوۃ دو مگر تمہاری نماز اور
روزے اور حج کو میں تب تسلیم کروں گا جب ان کا نتیجہ نکلے ۔ اور تم فحشاء و منکر سے بچو اور
تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو اور رفت اور فسوق اور جدال سے کلی طور پر دور ہو جاؤ اور تزکیہ
فرد و قوم اور تطہیر قلب و افکار تم کو حاصل ہو لیکن جس شخص کے اندر یہ نتیجہ پیدا نہیں ہو گا میں اُسے
اپنی جماعت میں نہیں سمجھوں گا کیونکہ اس نے قشر کو اختیار کیا مغز کو اختیار نہیں کیا جو خدا تعالیٰ کا
مقصود تھا ۔ اسی طرح تمام باقی عبادات کے متعلق آپ نے مغز پر زور دیا اور فرمایا کہ اسلام کا
کوئی حکم ایسا نہیں جو حکمت کے بغیر ہو ۔ خدا تعالیٰ آنکھوں کو نظر نہیں آتا۔ خدا تعالیٰ دل کو نظر

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹۰
احمدیت کا پیغام
آتا ہے۔ خدا تعالیٰ کو ہاتھوں سے نہیں چھوا جاتا ، خدا تعالیٰ کو محبت سے چھوا جاتا ہے۔ پس مذہب
کی غرض یہ نہیں کہ وہ صرف آنکھ اور ہاتھ پر حکومت کرے بلکہ جب بھی وہ آنکھ اور ہاتھ پر
حکومت کرتا ہے تو وہ دل اور جذبات کو صاف کرنے کے لئے حکومت کرتا ہے تا کہ وہ قوتیں
انسان کے اندر پیدا ہوں جن سے وہ خدا تعالیٰ کو دیکھ سکے اور جن سے وہ خدا تعالیٰ کو چھو سکے
اور وہ قوتیں پیدا ہوں کہ جن سے وہ خدا تعالیٰ کی آواز کو سن سکے ۔ غرض ان باتوں پر زور دے کر
آپ نے ایک راستہ اسلام کی ترقی کے لئے کھول دیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ گو ایک چھوٹی سی جماعت
پیدا ہوئی مگر ایک جماعت ایسی پیدا ہوگئی جس نے دین کو دنیا پر مقدم کر لیا اور اسلام کی روحانی
ترقی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی بادشاہت کے قیام کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنی
شروع کر دی ۔
آپ لوگ سوچیں تو سہی کہ کہاں احمدیوں کی ایک چھوٹی سی جماعت اور کہاں تمام
مسلمانوں کا عظیم الشان گروہ لیکن اسلام کی اشاعت اور اس کی ترقی کے لئے جو کچھ احمد یہ
جماعت کر رہی ہے کیا باقی مسلمان جوان سے ہزاروں گنا زیادہ ہیں ان سے نصف یا چوتھا حصہ
بھی کر رہے ہیں ؟ آخر یہ تبدیلی کیوں ہوئی ؟ اسی لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے احمدیوں پر زور دیا تھا کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم کریں ۔ یہ حقیقت احمد یوں پر کھل گئی تو ان کے
اعمال ایک نئے قسم کے اعمال ہو گئے ۔ ایک سچے احمدی کی نماز وہ نماز نہیں جیسی ایک عام مسلمان کی وہ مسلم
نماز پڑھتا ہے ۔ شکل وہی ہے ، کلمات وہی ہیں لیکن مغز اور ہے۔ احمدی نماز کو نماز کی خاطر
پڑھتا ہے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق بڑھانے کے لئے پڑھتا ہے ۔ شاید کوئی کہے کہ کیا باقی
لوگ خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق بڑھانے کے لئے نماز نہیں پڑھتے ؟ میرا جواب یہ ہے کہ ہرگز
نہیں ۔ اگر آپ غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس وقت مسلمانوں میں بد قسمتی سے یہ خیال
پیدا ہو چکا ہے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ براہ راست تعلق پیدا ہو ہی نہیں سکتا ۔ مسلمانوں کو عام طور پر
یہ غلطی لگ رہی ہے کہ نہ خدا تعالیٰ آج بندوں سے بولتا ہے اور نہ بندے خدا تعالیٰ سے کوئی بات منوا
سکتے ہیں۔ ایک صدی سے زیادہ عرصہ گذرا کہ الہام الہی کے نزول سے مسلمان منکر ہو چکے ہیں۔
بیشک اس سے پہلے مسلمانوں میں وہ لوگ موجود تھے جو کلام الہی کے نازل ہوتے رہنے کے قائل

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹۱
احمدیت کا پیغام
تھے ۔ قائل ہی نہیں وہ اس بات کے بھی مدعی تھے کہ خدا تعالیٰ ان سے باتیں کرتا ہے لیکن ایک
صدی سے مسلمانوں پر یہ آفت نازل ہوئی ہے کہ وہ کلی طور پر کلام الہی کے جاری رہنے سے
منکر ہو گئے بلکہ بعض علماء نے تو اس حقیقت کے اظہار کو کفر قرار دے دیا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آکر دنیا کے سامنے یہ دعویٰ پیش کیا کہ مجھ سے خدا تعالیٰ باتیں کرتا ہے
اور مجھ سے ہی نہیں بلکہ جو شخص میری اتباع کرے گا اور میرے نقش قدم پر چلے گا اور میری تعلیم
کو مانے گا اور میری ہدایت کو قبول کرے گا خدا تعالیٰ اس سے بھی باتیں کرے گا۔ آپ نے
متواتر خدائی کلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور اپنے ماننے والوں میں تحریک کی کہ تم بھی خدا تعالیٰ
کے ان انعامات کو حاصل کرنے کی کوشش کرو۔ آپ نے فرمایا مسلمان پانچ وقت خدا تعالیٰ سے یہ
دعا مانگتا ہے کہ اهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ال
اے خدا ! تو ہمیں سیدھا رستہ دکھا ان لوگوں کا رستہ جن پر تو نے انعام نازل کئے تھے یعنی سابق
انبیاء کرام ۔ پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اس کی یہ دعا ہمیشہ ہمیش کے لئے رائیگاں جاتی اور
خدا تعالیٰ مسلمانوں میں سے کسی کے لیے بھی وہ رستہ نہ کھولتا جو پہلے نبیوں کے لئے کھولا گیا تھا
اور کسی شخص سے بھی اس طرح کلام نہ کرتا جس طرح پہلے نبیوں سے کلام کرتا تھا ۔ اس طرح
آپ نے اس جمود کو گالی طور پر دور کر دیا جو مسلمانوں کے دلوں پر طاری تھا۔ میں نہیں کہتا کہ ہر
احمدی مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ ہر وہ احمدی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقصد کو
پوری طرح سمجھ گیا وہ نماز کو اس طرح نہیں پڑھتا کہ گویا وہ ایک فرض ادا کر رہا ہے ۔ وہ نماز کو
اس طرح پڑھتا ہے کہ گویا وہ خدا تعالیٰ سے کچھ لینے گیا ہے ۔ وہ خدا تعالیٰ سے ایک نیا تعلق پیدا
کرنے کے لئے گیا ہے اور اس ارادہ کے ساتھ جو شخص نماز پڑھے گا سمجھ میں آسکتا ہے کہ اس کی
نماز اور دوسرے لوگوں کی نماز یکساں نہیں ہو سکتی ۔ آپ نے خدا تعالیٰ کے تعلق پر اس حد تک
زور دیا کہ فرمایا کہ میرے دعوے کے ماننے کے لئے خدا تعالیٰ نے بہت سے دلائل دیئے
ہیں ۔ مگر میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ تم ان دلائل کو سوچو اور ان پر غور کرو۔ اگر تم ان دلائل پر سوچنے
اور غور کرنے کا موقع نہیں پاتے یا اس کی ضرورت نہیں سمجھتے یا یہ خیال کرتے ہو کہ شاید ہماری
عقل ان باتوں کے متعلق فیصلہ کرنے میں کوئی غلطی کر جائے تو میں تمہیں اس طرف توجہ دلاتا

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹۲
احمدیت کا پیغام
تو ہماری راہنما
ہوں کہ تم اللہ تعالیٰ سے میرے متعلق دعا کرو اور خدا تعالیٰ سے ہدایت چاہو کہ اگر یہ سچا ہے
راہنمائی فرما اور اگر یہ جھوٹا ہے تو ہمیں اس سے دور رکھ اور فرمایا کہ اگر کوئی شخص سچے
دل سے بغیر تعصب کے کچھ دن اس قسم کی دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کے لئے ہدایت کا
رستہ کھول ے گا اور میری صداقت اس پر روشن کر دے گا۔ سینکڑوں اور ہزاروں آدمی ہیں
جنہوں نے اس طرح کوشش کی اور خدا تعالیٰ سے روشنی پائی ۔ یہ کتنی بڑی روشن دلیل ہے۔
انسان اپنی عقل میں غلطی کر سکتا ہے لیکن خدا تو اپنی راہنمائی میں غلطی نہیں کر سکتا اور کیسا یقین ہے
اپنی سچائی پر اس شخص کو جو اپنی صداقت کے پہچاننے کے لئے اس قسم کا طریق فیصلہ دنیا کے
سامنے پیش کرتا ہے۔ کیا کوئی جھوٹا یہ کہ سکتا ہے کہ جاؤ اور خدا سے میرے متعلق پوچھو؟ کیا کوئی
جھوٹا شخص یہ خیال کر سکتا ہے کہ اس قسم کا فیصلہ میرے حق میں صادر ہوگا ؟ جو شخص خدا کی طرف
سے نہیں لیکن اس قسم کے طریق فیصلہ کو تسلیم کرتا ہے وہ تو گویا اپنے خلاف خود ہی ڈگری دے دیتا
ہے اور اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارتا ہے ۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیشہ
ہی دنیا کے سامنے یہ بات پیش کی کہ میں اپنے ساتھ ہزاروں دلائل رکھتا ہوں لیکن میں کہتا ہوں
کہ اگر تمہاری ان دلائل سے تسلی نہیں ہوتی تو نہ میری سنو اور نہ میرے مخالفوں کی سنو ۔ خدا تعالیٰ
کے پاس جاؤ اور اس سے پوچھو کہ آیا میں سچا ہوں یا جھوٹا ہوں اگر خدا تعالیٰ کہہ دے کہ میں
جھوٹا ہوں تو بیشک جھوٹا ہوں لیکن اگر خدا تعالیٰ یہ کہے کہ میں سچا ہوں تو پھر تمہیں میری سچائی کے
قبول کرنے سے کیا انکار ہے؟
اے
عزیزو! یہ کتنا سیدھا اور راستبازی کا طریق فیصلہ تھا ہزاروں نے اس سے فائدہ
اُٹھایا اور تمام وہ لوگ جو اس طریق فیصلہ کو اب بھی قبول کریں اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
اس طریق فیصلہ میں در حقیقت یہی حکمت کارفرما تھی کہ آپ سمجھتے تھے دین دنیا پر مقدم ہے ۔
آپ فرماتے تھے خدا تعالیٰ نے مادی چیزوں کو دیکھنے کے لئے آنکھیں دی ہیں ۔ مادی چیزوں
کے سمجھنے کے لئے عقل بخشی ہے اور مادی اشیاء کو دکھانے کے لئے اس نے اپنا سورج پیدا کیا ہے
اور ستارے پیدا کئے ہیں پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ روحانی ہدایتوں کے دکھانے کے لئے اس
نے کوئی رستہ تجویز نہ کیا ہو۔ یقیناً جب کبھی بھی کوئی شخص اس سے روحانی چیزوں کے دیکھنے کی

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹۳
احمدیت کا پیغام
خواہش کرتا ہے ، خدا تعالیٰ اس کے لئے رستہ کھول دیتا ہے وہ خود قرآن کریم میں فرماتا ہے
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ٢٢ جو لوگ بھی ہمارے ملنے کی خواہش
رکھتے ہوئے جدو جہد سے کام لیتے ہیں ہم ان کو ضر ورا اپنا رستہ دکھا دیتے ہیں ۔
خلاصہ کلام یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا طریق
اپنی جماعت کے لئے بھی کھولا اور اپنے منکروں کے سامنے بھی اسی طریق کو پیش کیا۔ ہمارا خدا
ایک زندہ خدا ہے ۔ وہ اب بھی کارخانہ عالم چلا رہا ہے دنیا کا بھی اور دین کا بھی ۔ ایک مؤمن
کیلئے ضروری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس سے تعلق پیدا کرے اور اس کے قریب ہوتا چلا
ور وہ شخص جس پر ہدایت ظاہر نہیں ہوئی اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے ہی
روشنی چاہے اور اسی کی مدد سے حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کرے ۔ پس اصل کام اور اصل پیغام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہی تھا کہ وہ دنیا کی اصلاح کریں اور بنی نوع انسان کو
پھر خدا تعالیٰ کی طرف لے جائیں اور جو لوگ خدا تعالیٰ کے ملنے سے مایوس ہیں ان کے دلوں
میں خدا تعالیٰ کی ملاقات کا یقین پیدا کریں اور اس قسم کی زندگی سے لوگوں کو روشناس کریں جو
موسیٰ اور عیسیٰ علیہما السلام اور دوسرے انبیاء کے زمانہ میں لوگوں کو نصیب تھی ۔
جائے اور وہ
اے عزیز و پرانی کتابیں پڑھ کر دیکھو ۔ پھر خود اپنے اسلاف کی تاریخ دیکھو کیا ان لوگوں
کی زندگیاں مادی تھیں؟ کیا ان کے کام صرف مادی تدابیر سے چلتے تھے؟ وہ لوگ خدا تعالیٰ کی
محبت کے حاصل کرنے کے لئے رات دن تڑپتے تھے اور ان میں سے کامیاب لوگ خدا تعالیٰ
کے معجزات اور نشانات سے حصہ پاتے تھے اور یہی وہ زندگی تھی جو ان کو دوسری قوموں کے
لوگوں سے ممتاز کرتی تھی لیکن آج وہ کونسا امتیاز ہے جو مسلمانوں کو ہندوؤں اور عیسائیوں اور
دوسری قوموں کے مقابلہ میں حاصل ہے؟ اگر کوئی ایسا امتیاز نہیں تو پھر اسلام کی ضرورت کیا
ہے؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا امتیاز ہے لیکن مسلمانوں نے اسے بھلا دیا اور وہ امتیاز یہ ہے کہ
اسلام میں ہمیشہ کیلئے خدا تعالیٰ کا کلام جاری ہے اور ہمیشہ ہی خدا تعالیٰ کے ساتھ براہ راست
تعلق پیدا کیا جا سکتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان کے یہی تو معنی ہیں ۔ آپ کے
فیضان کے یہ معنی تو نہیں ہو سکتے کہ ہم بی اے یا ایم اے کا امتحان پاس کر لیں ۔ کیا ایک عیسائی

آج 10 میں سے 10 باقی